بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
محمداکرم اعوان :
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں
فتح محمدجالندھری :
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
Sahi International :
In the name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
وَالذَّارِيَاتِ ذَرْوًا
(1)
محمداکرم اعوان :
قسم ہےان ہواؤں کی جوغبارکواڑاتی ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
بکھیرنے والیوں کی قسم جو اُڑا کر بکھیر دیتی ہیں
Sahi International :
By those [winds] scattering [dust] dispersing
فَالْحَامِلَاتِ وِقْرًا
(2)
محمداکرم اعوان :
پھراُن (بادلوں) کی جوبوجھ کواٹھاتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
پھر (پانی کا) بوجھ اٹھاتی ہیں
Sahi International :
And those [clouds] carrying a load [of water]
فَالْجَارِيَاتِ يُسْرًا
(3)
محمداکرم اعوان :
پھراُن (کشتیوں) کی جونرمی سےچلتی ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
پھر آہستہ آہستہ چلتی ہیں
Sahi International :
And those [ships] sailing with ease
فَالْمُقَسِّمَاتِ أَمْرًا
(4)
محمداکرم اعوان :
پھراُن (فرشتوں) کی جوحکم کےمطابق (چیزیں) بانٹتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
پھر چیزیں تقسیم کرتی ہیں
Sahi International :
And those [angels] apportioning [each] matter,
إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَصَادِقٌ
(5)
محمداکرم اعوان :
بےشک تم سے جس (قیامت) کاوعدہ کیاجاتاہےوہ بالکل سچ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
کہ جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ سچا ہے
Sahi International :
Indeed, what you are promised is true.
وَإِنَّ الدِّينَ لَوَاقِعٌ
(6)
محمداکرم اعوان :
اوربےشک جزاوسزاضرورہوگی۔
فتح محمدجالندھری :
اور انصاف (کا دن) ضرور واقع ہوگا
Sahi International :
And indeed, the recompense is to occur.
وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْحُبُكِ
(7)
محمداکرم اعوان :
قسم ہےآسمان کی جس میں (فرشتوں کےچلنےکے) راستےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور آسمان کی قسم جس میں رسے ہیں
Sahi International :
By the heaven containing pathways,
إِنَّكُمْ لَفِي قَوْلٍ مُّخْتَلِفٍ
(8)
محمداکرم اعوان :
بےشک تم لوگ مختلف باتوں میں پڑےہوئےہو۔
فتح محمدجالندھری :
کہ (اے اہل مکہ) تم ایک متناقض بات میں (پڑے ہوئے) ہو
Sahi International :
Indeed, you are in differing speech.
يُؤْفَكُ عَنْهُ مَنْ أُفِكَ
(9)
محمداکرم اعوان :
اس سےوہی پھرتاہےجس کوپھرناہوتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اس سے وہی پھرتا ہے جو (خدا کی طرف سے) پھیرا جائے
Sahi International :
Deluded away from the Qur'an is he who is deluded.
قُتِلَ الْخَرَّاصُونَ
(10)
محمداکرم اعوان :
غارت ہوجائیں بےسند باتیں کرنےوالے۔
فتح محمدجالندھری :
اٹکل دوڑانے والے ہلاک ہوں
Sahi International :
Destroyed are the falsifiers
الَّذِينَ هُمْ فِي غَمْرَةٍ سَاهُونَ
(11)
محمداکرم اعوان :
جوکہ جہالت میں بھولےہوئےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو بےخبری میں بھولے ہوئے ہیں
Sahi International :
Who are within a flood [of confusion] and heedless.
يَسْأَلُونَ أَيَّانَ يَوْمُ الدِّينِ
(12)
محمداکرم اعوان :
پوچھتےہیں کہ روزِجزاکب ہوگا؟
فتح محمدجالندھری :
پوچھتے ہیں کہ جزا کا دن کب ہوگا؟
Sahi International :
They ask, "When is the Day of Recompense?"
يَوْمَ هُمْ عَلَى النَّارِ يُفْتَنُونَ
(13)
محمداکرم اعوان :
اُس دن جب ان کوآگ میں عذاب دیاجائےگا۔
فتح محمدجالندھری :
اُس دن (ہوگا) جب ان کو آگ میں عذاب دیا جائے گا
Sahi International :
[It is] the Day they will be tormented over the Fire
ذُوقُوا فِتْنَتَكُمْ هَٰذَا الَّذِي كُنتُم بِهِ تَسْتَعْجِلُونَ
(14)
محمداکرم اعوان :
اپنی اس سزاکامزہ چکھو۔ یہی ہےجس کی تم جلدی مچایاکرتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
اب اپنی شرارت کا مزہ چکھو۔ یہ وہی ہے جس کے لئے تم جلدی مچایا کرتے تھے
Sahi International :
[And will be told], "Taste your torment. This is that for which you were impatient."
إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنَّاتٍ وَعُيُونٍ
(15)
محمداکرم اعوان :
بےشک پرہیزگارلوگ بہشتوں اورچشموں میں ہوں گے۔
فتح محمدجالندھری :
بےشک پرہیزگار بہشتوں اور چشموں میں (عیش کر رہے) ہوں گے
Sahi International :
Indeed, the righteous will be among gardens and springs,
آخِذِينَ مَا آتَاهُمْ رَبُّهُمْ ۚ إِنَّهُمْ كَانُوا قَبْلَ ذَٰلِكَ مُحْسِنِينَ
(16)
محمداکرم اعوان :
ان کےپروردگارنےجوان کوعطاکیاہوگاوہ اس کو (خوشی خوشی) لےرہےہوں گے۔ بےشک یہ لوگ اس سےپہلے (دنیامیں) نیکوکارتھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور) جو جو (نعمتیں) ان کا پروردگار انہیں دیتا ہوگا ان کو لے رہے ہوں گے۔ بےشک وہ اس سے پہلے نیکیاں کرتے تھے
Sahi International :
Accepting what their Lord has given them. Indeed, they were before that doers of good.
كَانُوا قَلِيلًا مِّنَ اللَّيْلِ مَا يَهْجَعُونَ
(17)
محمداکرم اعوان :
یہ لوگ رات کوبہت کم سوتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
رات کے تھوڑے سے حصے میں سوتے تھے
Sahi International :
They used to sleep but little of the night,
وَبِالْأَسْحَارِ هُمْ يَسْتَغْفِرُونَ
(18)
محمداکرم اعوان :
اورآخرِشب میں بخشش مانگاکرتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اوقات سحر میں بخشش مانگا کرتے تھے
Sahi International :
And in the hours before dawn they would ask forgiveness,
وَفِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِّلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ
(19)
محمداکرم اعوان :
اوران کےمال میں مانگنےوالوں اورنہ مانگنےوالوں (دونوں) کاحق تھا۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان کے مال میں مانگنے والے اور نہ مانگنے والے (دونوں) کا حق ہوتا تھا
Sahi International :
And from their properties was [given] the right of the [needy] petitioner and the deprived.
وَفِي الْأَرْضِ آيَاتٌ لِّلْمُوقِنِينَ
(20)
محمداکرم اعوان :
اوریقین لانےوالوں کےلیےزمین میں (بہت سی) نشانیاں ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور یقین کرنے والوں کے لئے زمین میں (بہت سی) نشانیاں ہیں
Sahi International :
And on the earth are signs for the certain [in faith]
وَفِي أَنفُسِكُمْ ۚ أَفَلَا تُبْصِرُونَ
(21)
محمداکرم اعوان :
اورخودتمہاری ذات میں بھی۔ توکیاتم نہیں دیکھتے؟
فتح محمدجالندھری :
اور خود تمہارے نفوس میں تو کیا تم دیکھتے نہیں؟
Sahi International :
And in yourselves. Then will you not see?
وَفِي السَّمَاءِ رِزْقُكُمْ وَمَا تُوعَدُونَ
(22)
محمداکرم اعوان :
اورتمہارارزق اورجوتم سےوعدہ (قیامت کا) کیاجاتاہے (اس کامعین وقت) آسمان میں ہے (اللہ کےپاس ہے)۔
فتح محمدجالندھری :
اور تمہارا رزق اور جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے آسمان میں ہے
Sahi International :
And in the heaven is your provision and whatever you are promised.
فَوَرَبِّ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ إِنَّهُ لَحَقٌّ مِّثْلَ مَا أَنَّكُمْ تَنطِقُونَ
(23)
محمداکرم اعوان :
پس آسمان اورزمین کےپروردگارکی قسم! بےشک یہ سچ ہے (ایسے) جیسےتم باتیں کرتےہو۔
فتح محمدجالندھری :
تو آسمانوں اور زمین کے مالک کی قسم! یہ (اسی طرح) قابل یقین ہے جس طرح تم بات کرتے ہو
Sahi International :
Then by the Lord of the heaven and earth, indeed, it is truth - just as [sure as] it is that you are speaking.
هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ ضَيْفِ إِبْرَاهِيمَ الْمُكْرَمِينَ
(24)
محمداکرم اعوان :
کیاابراہیم (علیہ السلام) کےمعززمہمانوں کی حکایت آپ تک پہنچی ہے؟
فتح محمدجالندھری :
بھلا تمہارے پاس ابراہیمؑ کے معزز مہمانوں کی خبر پہنچی ہے؟
Sahi International :
Has there reached you the story of the honored guests of Abraham? -
إِذْ دَخَلُوا عَلَيْهِ فَقَالُوا سَلَامًا ۖ قَالَ سَلَامٌ قَوْمٌ مُّنكَرُونَ
(25)
محمداکرم اعوان :
جب وہ ان کےپاس آئےتوان کوسلام کہا۔ انہوں نےبھی (جواب میں) سلام کہا کہ انجان لوگ لگتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جب وہ ان کے پاس آئے تو سلام کہا۔ انہوں نے بھی (جواب میں) سلام کہا (دیکھا تو) ایسے لوگ کہ نہ جان نہ پہچان
Sahi International :
When they entered upon him and said, "[We greet you with] peace." He answered, "[And upon you] peace, [you are] a people unknown.
فَرَاغَ إِلَىٰ أَهْلِهِ فَجَاءَ بِعِجْلٍ سَمِينٍ
(26)
محمداکرم اعوان :
پھراپنےگھرکی طرف (اندر) گئےاورایک موٹابچھڑا (تلاہوا) لائے۔
فتح محمدجالندھری :
تو اپنے گھر جا کر ایک (بھنا ہوا) موٹا بچھڑا لائے
Sahi International :
Then he went to his family and came with a fat [roasted] calf
فَقَرَّبَهُ إِلَيْهِمْ قَالَ أَلَا تَأْكُلُونَ
(27)
محمداکرم اعوان :
پس وہ ان کےسامنےرکھا (اور) فرمایاتم لوگ کھاتےکیوں نہیں؟
فتح محمدجالندھری :
(اور کھانے کے لئے) ان کے آگے رکھ دیا۔ کہنے لگے کہ آپ تناول کیوں نہیں کرتے؟
Sahi International :
And placed it near them; he said, "Will you not eat?"
فَأَوْجَسَ مِنْهُمْ خِيفَةً ۖ قَالُوا لَا تَخَفْ ۖ وَبَشَّرُوهُ بِغُلَامٍ عَلِيمٍ
(28)
محمداکرم اعوان :
توان سےدل میں خوفزدہ ہوئے۔ انہوں نےعرض کیامت ڈرئیےاوران کوایک بڑےعلم والےفرزند کی بشارت دی۔
فتح محمدجالندھری :
اور دل میں ان سے خوف معلوم کیا۔ (انہوں نے) کہا کہ خوف نہ کیجیئے۔ اور ان کو ایک دانشمند لڑکے کی بشارت بھی سنائی
Sahi International :
And he felt from them apprehension. They said, "Fear not," and gave him good tidings of a learned boy.
فَأَقْبَلَتِ امْرَأَتُهُ فِي صَرَّةٍ فَصَكَّتْ وَجْهَهَا وَقَالَتْ عَجُوزٌ عَقِيمٌ
(29)
محمداکرم اعوان :
اتنےمیں ان کی بی بی بولتی ہوئی آئیں پھر (حیرت سے) ماتھےپرہاتھ مارکرکہنےلگیں کہ (اوّل تو) بڑھیا (اورپھر) بانجھ!
فتح محمدجالندھری :
تو ابراہیمؑ کی بیوی چلاّتی آئی اور اپنا منہ پیٹ کر کہنے لگی کہ (اے ہے ایک تو) بڑھیا اور (دوسرے) بانجھ
Sahi International :
And his wife approached with a cry [of alarm] and struck her face and said, "[I am] a barren old woman!"
قَالُوا كَذَٰلِكِ قَالَ رَبُّكِ ۖ إِنَّهُ هُوَ الْحَكِيمُ الْعَلِيمُ
(30)
محمداکرم اعوان :
(فرشتے) کہنےلگےآپ کےپروردگارنےایساہی فرمایاہے۔ کچھ شک نہیں کہ وہ بڑےحکمت والےجاننےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(انہوں نے) کہا (ہاں) تمہارے پروردگار نے یوں ہی فرمایا ہے۔ وہ بےشک صاحبِ حکمت (اور) خبردار ہے
Sahi International :
They said, "Thus has said your Lord; indeed, He is the Wise, the Knowing."
۞ قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ أَيُّهَا الْمُرْسَلُونَ
(31)
محمداکرم اعوان :
فرمایااےبھیجےجانےوالو! (فرشتو) پھرتمہاری مہم کیاہے؟
فتح محمدجالندھری :
ابراہیمؑ نے کہا کہ فرشتو! تمہارا مدعا کیا ہے؟
Sahi International :
[Abraham] said, "Then what is your business [here], O messengers?"
قَالُوا إِنَّا أُرْسِلْنَا إِلَىٰ قَوْمٍ مُّجْرِمِينَ
(32)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےکہابےشک ہم ایک مجرم قوم کی طرف بھیجےگئےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
انہوں نے کہا کہ ہم گنہگار لوگوں کی طرف بھیجے گئے ہیں
Sahi International :
They said, "Indeed, we have been sent to a people of criminals
لِنُرْسِلَ عَلَيْهِمْ حِجَارَةً مِّن طِينٍ
(33)
محمداکرم اعوان :
تاکہ ان پرکھنگرکےپتھربرسائیں
فتح محمدجالندھری :
تاکہ ان پر کھنگر برسائیں
Sahi International :
To send down upon them stones of clay,
مُّسَوَّمَةً عِندَ رَبِّكَ لِلْمُسْرِفِينَ
(34)
محمداکرم اعوان :
جن پرآپ کےپروردگارکےپاس (یعنی عالم غیب میں) خاص نشانیاں بھی ہیں حدسےگزرنےوالوں کےلیے۔
فتح محمدجالندھری :
جن پر حد سے بڑھ جانے والوں کے لئے تمہارے پروردگار کے ہاں سے نشان کردیئے گئے ہیں
Sahi International :
Marked in the presence of your Lord for the transgressors."
فَأَخْرَجْنَا مَن كَانَ فِيهَا مِنَ الْمُؤْمِنِينَ
(35)
محمداکرم اعوان :
پس اس میں جتنےایمان والےتھےہم نےان کونکال لیا۔
فتح محمدجالندھری :
تو وہاں جتنے مومن تھے ان کو ہم نے نکال لیا
Sahi International :
So We brought out whoever was in the cities of the believers.
فَمَا وَجَدْنَا فِيهَا غَيْرَ بَيْتٍ مِّنَ الْمُسْلِمِينَ
(36)
محمداکرم اعوان :
پھراس میں ایک گھرکےسوامسلمانوں کاکوئی گھرنہ پایا۔
فتح محمدجالندھری :
اور اس میں ایک گھر کے سوا مسلمانوں کا کوئی گھر نہ پایا
Sahi International :
And We found not within them other than a [single] house of Muslims.
وَتَرَكْنَا فِيهَا آيَةً لِّلَّذِينَ يَخَافُونَ الْعَذَابَ الْأَلِيمَ
(37)
محمداکرم اعوان :
اورجولوگ دردناک عذاب سےڈرتےہیں ہم نےان کےلیےوہاں نشانی چھوڑدی۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو لوگ عذاب الیم سے ڈرتے ہیں ان کے لئے وہاں نشانی چھوڑ دی
Sahi International :
And We left therein a sign for those who fear the painful punishment.
وَفِي مُوسَىٰ إِذْ أَرْسَلْنَاهُ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ بِسُلْطَانٍ مُّبِينٍ
(38)
محمداکرم اعوان :
اورموسیٰ (علیہ السلام) کےقصہ میں جب ہم نےان کوکھلی دلیل دےکرفرعون کےپاس بھیجا۔
فتح محمدجالندھری :
اور موسیٰ (کے حال) میں (بھی نشانی ہے) جب ہم نے ان کو فرعون کی طرف کھلا ہوا معجزہ دے کر بھیجا
Sahi International :
And in Moses [was a sign], when We sent him to Pharaoh with clear authority.
فَتَوَلَّىٰ بِرُكْنِهِ وَقَالَ سَاحِرٌ أَوْ مَجْنُونٌ
(39)
محمداکرم اعوان :
پھراس نےاپنی طاقت (کےگھمنڈ) پرمنہ موڑلیااورکہنےلگایہ جادوگرہےیادیوانہ۔
فتح محمدجالندھری :
تو اس نے اپنی جماعت (کے گھمنڈ) پر منہ موڑ لیا اور کہنے لگا یہ تو جادوگر ہے یا دیوانہ
Sahi International :
But he turned away with his supporters and said," A magician or a madman."
فَأَخَذْنَاهُ وَجُنُودَهُ فَنَبَذْنَاهُمْ فِي الْيَمِّ وَهُوَ مُلِيمٌ
(40)
محمداکرم اعوان :
توہم نےاس کواوراس کےلشکروں کوپکڑلیاپھرانہیں دریابُردکردیااوروہ کام ہی ملامت کےکرتاتھا۔
فتح محمدجالندھری :
تو ہم نے اس کو اور اس کے لشکروں کو پکڑ لیا اور ان کو دریا میں پھینک دیا اور وہ کام ہی قابل ملامت کرتا تھا
Sahi International :
So We took him and his soldiers and cast them into the sea, and he was blameworthy.
وَفِي عَادٍ إِذْ أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمُ الرِّيحَ الْعَقِيمَ
(41)
محمداکرم اعوان :
اورعادکےحالات میں جب ہم نےان پرنامبارک آندھی بھیجی۔
فتح محمدجالندھری :
اور عاد (کی قوم کے حال) میں بھی (نشانی ہے) جب ہم نے ان پر نامبارک ہوا چلائی
Sahi International :
And in 'Aad [was a sign], when We sent against them the barren wind.
مَا تَذَرُ مِن شَيْءٍ أَتَتْ عَلَيْهِ إِلَّا جَعَلَتْهُ كَالرَّمِيمِ
(42)
محمداکرم اعوان :
وہ جس چیزپرگزرتی تھی اس کوریزہ ریزہ کیےبغیرنہ چھوڑتی تھی۔
فتح محمدجالندھری :
وہ جس چیز پر چلتی اس کو ریزہ ریزہ کئے بغیر نہ چھوڑتی
Sahi International :
It left nothing of what it came upon but that it made it like disintegrated ruins.
وَفِي ثَمُودَ إِذْ قِيلَ لَهُمْ تَمَتَّعُوا حَتَّىٰ حِينٍ
(43)
محمداکرم اعوان :
اورثمود (کےواقعہ) میں، جب ان سےکہاگیاکہ ایک مدت (تھوڑےدنوں) تک فائدہ اٹھالو۔
فتح محمدجالندھری :
اور (قوم) ثمود (کے حال) میں (نشانی ہے) جب ان سے کہا گیا کہ ایک وقت تک فائدہ اٹھالو
Sahi International :
And in Thamud, when it was said to them, "Enjoy yourselves for a time."
فَعَتَوْا عَنْ أَمْرِ رَبِّهِمْ فَأَخَذَتْهُمُ الصَّاعِقَةُ وَهُمْ يَنظُرُونَ
(44)
محمداکرم اعوان :
پس ان لوگوں نےاپنےپرودرگارکےحکم سےسرکشی کی ۔ سوان کوکڑک نےآپکڑااوروہ دیکھ رہےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
تو انہوں نے اپنے پروردگار کے حکم سے سرکشی کی۔ سو ان کو کڑک نے آ پکڑا اور وہ دیکھ رہے تھے
Sahi International :
But they were insolent toward the command of their Lord, so the thunderbolt seized them while they were looking on.
فَمَا اسْتَطَاعُوا مِن قِيَامٍ وَمَا كَانُوا مُنتَصِرِينَ
(45)
محمداکرم اعوان :
پھرنہ تواٹھنےکی طاقت رکھتےتھےاورنہ ہی مقابلہ کرسکتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
پھر وہ نہ تو اُٹھنے کی طاقت رکھتے تھے اور نہ مقابلہ ہی کرسکتے تھے
Sahi International :
And they were unable to arise, nor could they defend themselves.
وَقَوْمَ نُوحٍ مِّن قَبْلُ ۖ إِنَّهُمْ كَانُوا قَوْمًا فَاسِقِينَ
(46)
محمداکرم اعوان :
اوران سےپہلےنوح (علیہ السلام) کی قوم (بھی تباہ ہوئی) یقیناً وہ بڑےنافرمان لوگ تھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اس سے پہلے (ہم) نوح کی قوم کو (ہلاک کرچکے تھے) بےشک وہ نافرمان لوگ تھے
Sahi International :
And [We destroyed] the people of Noah before; indeed, they were a people defiantly disobedient.
وَالسَّمَاءَ بَنَيْنَاهَا بِأَيْدٍ وَإِنَّا لَمُوسِعُونَ
(47)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےآسمان کواپنےدستِ قدرت سےبنایااوربےشک ہم وسیع قدرت رکھنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور آسمانوں کو ہم ہی نے ہاتھوں سے بنایا اور ہم کو سب مقدور ہے
Sahi International :
And the heaven We constructed with strength, and indeed, We are [its] expander.
وَالْأَرْضَ فَرَشْنَاهَا فَنِعْمَ الْمَاهِدُونَ
(48)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےزمین کوبچھایاتوہم کیاخوب بچھانےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور زمین کو ہم ہی نے بچھایا تو (دیکھو) ہم کیا خوب بچھانے والے ہیں
Sahi International :
And the earth We have spread out, and excellent is the preparer.
وَمِن كُلِّ شَيْءٍ خَلَقْنَا زَوْجَيْنِ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ
(49)
محمداکرم اعوان :
اورہرچیزکوہم نےجوڑاجوڑابنایاتاکہ تم نصیحت حاصل کرو۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہر چیز کی ہم نے دو قسمیں بنائیں تاکہ تم نصیحت پکڑو
Sahi International :
And of all things We created two mates; perhaps you will remember.
فَفِرُّوا إِلَى اللَّهِ ۖ إِنِّي لَكُم مِّنْهُ نَذِيرٌ مُّبِينٌ
(50)
محمداکرم اعوان :
توتم اللہ ہی کی طرف دوڑو۔ بےشک میں اس کی طرف سےتمہارے لیے (انجامِ بدسے) صاف ڈرانےوالاہوں۔
فتح محمدجالندھری :
تو تم لوگ خدا کی طرف بھاگ چلو میں اس کی طرف سے تم کو صریح رستہ بتانے والا ہوں
Sahi International :
So flee to Allah. Indeed, I am to you from Him a clear warner.
وَلَا تَجْعَلُوا مَعَ اللَّهِ إِلَٰهًا آخَرَ ۖ إِنِّي لَكُم مِّنْهُ نَذِيرٌ مُّبِينٌ
(51)
محمداکرم اعوان :
اوراللہ کےساتھ کوئی دوسرامعبودمت بناؤ۔ یقیناً میں اس کی طرف سےتمہارےلیےصاف ڈرانےوالاہوں۔
فتح محمدجالندھری :
اور خدا کے ساتھ کسی اَور کو معبود نہ بناؤ۔ میں اس کی طرف سے تم کو صریح رستہ بتانے والا ہوں
Sahi International :
And do not make [as equal] with Allah another deity. Indeed, I am to you from Him a clear warner.
كَذَٰلِكَ مَا أَتَى الَّذِينَ مِن قَبْلِهِم مِّن رَّسُولٍ إِلَّا قَالُوا سَاحِرٌ أَوْ مَجْنُونٌ
(52)
محمداکرم اعوان :
اِسی طرح جولوگ (کافر) ان سےپہلےہوگزرےہیں ان کےپاس جوپیغمبرآتاتھااس کوجادوگریادیوانہ کہتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
اسی طرح ان سے پہلے لوگوں کے پاس جو پیغمبر آتا وہ اس کو جادوگر یا دیوانہ کہتے
Sahi International :
Similarly, there came not to those before them any messenger except that they said, "A magician or a madman."
أَتَوَاصَوْا بِهِ ۚ بَلْ هُمْ قَوْمٌ طَاغُونَ
(53)
محمداکرم اعوان :
کیایہ لوگ اس (بات) کی ایک دوسرےکووصیت کرتےآئےہیں بلکہ یہ سرکش لوگ ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کیا یہ کہ ایک دوسرے کو اسی بات کی وصیت کرتے آئے ہیں بلکہ یہ شریر لوگ ہیں
Sahi International :
Did they suggest it to them? Rather, they [themselves] are a transgressing people.
فَتَوَلَّ عَنْهُمْ فَمَا أَنتَ بِمَلُومٍ
(54)
محمداکرم اعوان :
سوآپ ان کی طرف التفات نہ کیجیئےکہ آپ پرکسی طرح کاالزام نہیں
فتح محمدجالندھری :
تو ان سے اعراض کرو۔ تم کو (ہماری) طرف سے ملامت نہ ہوگی
Sahi International :
So leave them, [O Muhammad], for you are not to be blamed.
وَذَكِّرْ فَإِنَّ الذِّكْرَىٰ تَنفَعُ الْمُؤْمِنِينَ
(55)
محمداکرم اعوان :
اورنصیحت فرماتےرہیئےکہ بےشک نصیحت ایمان والوں کونفع دیتی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور نصیحت کرتے رہو کہ نصیحت مومنوں کو نفع دیتی ہے
Sahi International :
And remind, for indeed, the reminder benefits the believers.
وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ
(56)
محمداکرم اعوان :
اورمَیں نےجن اورانسان کواسی لیےپیدافرمایاہےکہ میری عبادت کریں۔
فتح محمدجالندھری :
اور میں نے جنوں اور انسانوں کو اس لئے پیدا کیا ہے کہ میری عبادت کریں
Sahi International :
And I did not create the jinn and mankind except to worship Me.
مَا أُرِيدُ مِنْهُم مِّن رِّزْقٍ وَمَا أُرِيدُ أَن يُطْعِمُونِ
(57)
محمداکرم اعوان :
مجھےان سےرزق کی طلب نہیں ہےاورنہ یہ چاہتاہوں کہ مجھےکھاناکھلائیں۔
فتح محمدجالندھری :
میں ان سے طالب رزق نہیں اور نہ یہ چاہتا ہوں کہ مجھے (کھانا) کھلائیں
Sahi International :
I do not want from them any provision, nor do I want them to feed Me.
إِنَّ اللَّهَ هُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الْقُوَّةِ الْمَتِينُ
(58)
محمداکرم اعوان :
یقیناًخوداللہ ہی سب کورزق دینےوالے، زورآور (اور) مضبوط ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
خدا ہی تو رزق دینے والا زور آور اور مضبوط ہے
Sahi International :
Indeed, it is Allah who is the [continual] Provider, the firm possessor of strength.
فَإِنَّ لِلَّذِينَ ظَلَمُوا ذَنُوبًا مِّثْلَ ذَنُوبِ أَصْحَابِهِمْ فَلَا يَسْتَعْجِلُونِ
(59)
محمداکرم اعوان :
توبلاشبہ ان ظالموں کےلیےبھی سزامقررہےجیسےان کےساتھیوں کےلیےسزاتھی سومجھ سےجلدی طلب نہ کریں۔
فتح محمدجالندھری :
کچھ شک نہیں کہ ان ظالموں کے لئے بھی (عذاب کی) نوبت مقرر ہے جس طرح ان کے ساتھیوں کی نوبت تھی تو ان کو مجھ سے (عذاب) جلدی نہیں طلب کرنا چاہیئے
Sahi International :
And indeed, for those who have wronged is a portion [of punishment] like the portion of their predecessors, so let them not impatiently urge Me.
فَوَيْلٌ لِّلَّذِينَ كَفَرُوا مِن يَوْمِهِمُ الَّذِي يُوعَدُونَ
(60)
محمداکرم اعوان :
غرض ان کافروں کےلیےاس دن کےآنےسےبڑی خرابی ہوگی جس کاان سےوعدہ کیاجاتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
جس دن کا ان کافروں سے وعدہ کیا جاتا ہے اس سے ان کے لئے خرابی ہے
Sahi International :
And woe to those who have disbelieved from their Day which they are promised.