Translator

Load Surah

Recitation

Display Options

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
محمداکرم اعوان :
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں
فتح محمدجالندھری :
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
Sahi International :
In the name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
وَالْعَادِيَاتِ ضَبْحًا (1)
محمداکرم اعوان :
اُن سرپٹ دوڑنےوالےگھوڑوں کی قسم جوہانپ اٹھتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
ان سرپٹ دوڑنے والے گھوڑوں کی قسم جو ہانپ اٹھتےہیں
Sahi International :
By the racers, panting,
فَالْمُورِيَاتِ قَدْحًا (2)
محمداکرم اعوان :
پھر (پتھروں پر) نعل مارکرآگ نکالنےوالوں کی۔
فتح محمدجالندھری :
پھر (پتھروں پر نعل) مار کر آگ نکالتے ہیں
Sahi International :
And the producers of sparks [when] striking
فَالْمُغِيرَاتِ صُبْحًا (3)
محمداکرم اعوان :
پھرصبح کےوقت چھاپہ مارنےوالوں کی۔
فتح محمدجالندھری :
پھر صبح کو چھاپہ مارتے ہیں
Sahi International :
And the chargers at dawn,
فَأَثَرْنَ بِهِ نَقْعًا (4)
محمداکرم اعوان :
پھراس میں گرداٹھاتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
پھر اس میں گرد اٹھاتے ہیں
Sahi International :
Stirring up thereby [clouds of] dust,
فَوَسَطْنَ بِهِ جَمْعًا (5)
محمداکرم اعوان :
پھراس وقت (دشمن کی) فوج میں جاگھستےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
پھر اس وقت دشمن کی فوج میں جا گھستے ہیں
Sahi International :
Arriving thereby in the center collectively,
إِنَّ الْإِنسَانَ لِرَبِّهِ لَكَنُودٌ (6)
محمداکرم اعوان :
بےشک انسان اپنےرب کاناشکراہے۔
فتح محمدجالندھری :
کہ انسان اپنے پروردگار کا احسان ناشناس (اور ناشکرا) ہے
Sahi International :
Indeed mankind, to his Lord, is ungrateful.
وَإِنَّهُ عَلَىٰ ذَٰلِكَ لَشَهِيدٌ (7)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناًوہ اس بات پرگواہ بھی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور وہ اس سے آگاہ بھی ہے
Sahi International :
And indeed, he is to that a witness.
وَإِنَّهُ لِحُبِّ الْخَيْرِ لَشَدِيدٌ (8)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناًوہ مال سےسخت محبت کرنےوالاہے۔
فتح محمدجالندھری :
وہ تو مال سے سخت محبت کرنے والا ہے
Sahi International :
And indeed he is, in love of wealth, intense.
۞ أَفَلَا يَعْلَمُ إِذَا بُعْثِرَ مَا فِي الْقُبُورِ (9)
محمداکرم اعوان :
کیاوہ نہیں جانتاجب قبروں سے (مُردوں کو) اُٹھایاجائےگا؟
فتح محمدجالندھری :
کیا وہ اس وقت کو نہیں جانتا کہ جو (مردے) قبروں میں ہیں وہ باہر نکال لیے جائیں گے
Sahi International :
But does he not know that when the contents of the graves are scattered
وَحُصِّلَ مَا فِي الصُّدُورِ (10)
محمداکرم اعوان :
اورجو (بھید) دلوں میں ہیں وہ حاصل کرلیےجائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو (بھید) دلوں میں ہیں وہ ظاہر کر دیئے جائیں گے
Sahi International :
And that within the breasts is obtained,
إِنَّ رَبَّهُم بِهِمْ يَوْمَئِذٍ لَّخَبِيرٌ (11)
محمداکرم اعوان :
یقیناًان کاپروردگاراُس روزان سےخوب واقف ہوگا۔
فتح محمدجالندھری :
بےشک ان کا پروردگار اس روز ان سے خوب واقف ہوگا
Sahi International :
Indeed, their Lord with them, that Day, is [fully] Acquainted.