بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
محمداکرم اعوان :
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں
فتح محمدجالندھری :
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
Sahi International :
In the name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ اتَّقِ اللَّهَ وَلَا تُطِعِ الْكَافِرِينَ وَالْمُنَافِقِينَ ۗ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلِيمًا حَكِيمًا
(1)
محمداکرم اعوان :
اےپیغمبر! اللہ سےڈرتےرہیئےاورکافروں اورمنافقوں کاکہنامت مانیئے۔ بےشک اللہ جاننےوالے (اور) حکمت والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اے پیغمبر خدا سے ڈرتے رہنا اور کافروں اور منافقوں کا کہا نہ ماننا۔ بےشک خدا جاننے والا اور حکمت والا ہے
Sahi International :
O Prophet, fear Allah and do not obey the disbelievers and the hypocrites. Indeed, Allah is ever Knowing and Wise.
وَاتَّبِعْ مَا يُوحَىٰ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ ۚ إِنَّ اللَّهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرًا
(2)
محمداکرم اعوان :
اورآپ کی طرف جوآپ کےپروردگارکی طرف سےوحی فرمائی جاتی ہےاُسی کی پیروی کیجیئے۔ بےشک اللہ تمہارےسب اعمال کی پوری خبررکھتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو (کتاب) تم کو تمہارے پروردگار کی طرف سے وحی کی جاتی ہے اُسی کی پیروی کئے جانا۔ بےشک خدا تمہارے سب عملوں سے خبردار ہے
Sahi International :
And follow that which is revealed to you from your Lord. Indeed Allah is ever, with what you do, Acquainted.
وَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ ۚ وَكَفَىٰ بِاللَّهِ وَكِيلًا
(3)
محمداکرم اعوان :
اورآپ اللہ پربھروسہ کیجیئے۔ اوراللہ (ہی) کافی کارسازہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور خدا پر بھروسہ رکھنا۔ اور خدا ہی کارساز کافی ہے
Sahi International :
And rely upon Allah; and sufficient is Allah as Disposer of affairs.
مَّا جَعَلَ اللَّهُ لِرَجُلٍ مِّن قَلْبَيْنِ فِي جَوْفِهِ ۚ وَمَا جَعَلَ أَزْوَاجَكُمُ اللَّائِي تُظَاهِرُونَ مِنْهُنَّ أُمَّهَاتِكُمْ ۚ وَمَا جَعَلَ أَدْعِيَاءَكُمْ أَبْنَاءَكُمْ ۚ ذَٰلِكُمْ قَوْلُكُم بِأَفْوَاهِكُمْ ۖ وَاللَّهُ يَقُولُ الْحَقَّ وَهُوَ يَهْدِي السَّبِيلَ
(4)
محمداکرم اعوان :
اللہ نےکسی شخص کےسینہ میں دودل نہیں بنائےاوران بیبیوں کوجن سےتم ظہار (بیوی سےکہناکہ تم میری ماں کی پیٹھ جیسی ہو) کرلیتےہو، تمہاری ماں نہیں بنایااورنہ تمہارےمنہ بولےبیٹوں کوتمہارا (سچ مچ کا) بیٹابنادیاہےیہ صرف تمہارےمنہ سےکہنےکی بات ہے۔ اوراللہ حق بات فرماتےہیں اوروہی سیدھاراستہ دکھاتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
خدا نے کسی آدمی کے پہلو میں دو دل نہیں بنائے۔ اور نہ تمہاری عورتوں کو جن کو تم ماں کہہ بیٹھتے ہو تمہاری ماں بنایا اور نہ تمہارے لے پالکوں کو تمہارے بیٹے بنایا۔ یہ سب تمہارے منہ کی باتیں ہیں۔ اور خدا تو سچی بات فرماتا ہے اور وہی سیدھا رستہ دکھاتا ہے
Sahi International :
Allah has not made for a man two hearts in his interior. And He has not made your wives whom you declare unlawful your mothers. And he has not made your adopted sons your [true] sons. That is [merely] your saying by your mouths, but Allah says the truth, and He guides to the [right] way.
ادْعُوهُمْ لِآبَائِهِمْ هُوَ أَقْسَطُ عِندَ اللَّهِ ۚ فَإِن لَّمْ تَعْلَمُوا آبَاءَهُمْ فَإِخْوَانُكُمْ فِي الدِّينِ وَمَوَالِيكُمْ ۚ وَلَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ فِيمَا أَخْطَأْتُم بِهِ وَلَٰكِن مَّا تَعَمَّدَتْ قُلُوبُكُمْ ۚ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَّحِيمًا
(5)
محمداکرم اعوان :
تم ان کوان کے (اصلی) باپوں کےنام سےپکاراکروکہ اللہ کےنزدیک یہی درست بات ہےپھراگرتم کوان کےباپوں کےنام معلوم نہ ہوں تووہ تمہارےدینی بھائی اورتمہارےدوست ہیں۔ اوراس میں جوبھول چوک ہوجائےاس پرتمہیں گناہ نہ ہوگاولیکن جوتم دلی ارادےسےکرو (اس پرموأخذہ ہوگا)۔ اوراللہ بخشنےوالےرحم کرنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
مومنو! لےپالکوں کو اُن کے (اصلی) باپوں کے نام سے پکارا کرو۔ کہ خدا کے نزدیک یہی بات درست ہے۔ اگر تم کو اُن کے باپوں کے نام معلوم نہ ہوں تو دین میں وہ تمہارے بھائی اور دوست ہیں اور جو بات تم سے غلطی سے ہوگئی ہو اس میں تم پر کچھ گناہ نہیں۔ لیکن جو قصد دلی سے کرو (اس پر مواخذہ ہے) اور خدا بخشنے والا مہربان ہے
Sahi International :
Call them by [the names of] their fathers; it is more just in the sight of Allah. But if you do not know their fathers - then they are [still] your brothers in religion and those entrusted to you. And there is no blame upon you for that in which you have erred but [only for] what your hearts intended. And ever is Allah Forgiving and Merciful.
النَّبِيُّ أَوْلَىٰ بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنفُسِهِمْ ۖ وَأَزْوَاجُهُ أُمَّهَاتُهُمْ ۗ وَأُولُو الْأَرْحَامِ بَعْضُهُمْ أَوْلَىٰ بِبَعْضٍ فِي كِتَابِ اللَّهِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُهَاجِرِينَ إِلَّا أَن تَفْعَلُوا إِلَىٰ أَوْلِيَائِكُم مَّعْرُوفًا ۚ كَانَ ذَٰلِكَ فِي الْكِتَابِ مَسْطُورًا
(6)
محمداکرم اعوان :
پیغمبرایمان والوں سےخودان کی جانوں سےبھی زیادہ تعلق (حق) رکھتےہیں اورآپ کی بیویاں اُن کی مائیں ہیں۔ اوررشتہ داراللہ کی کتاب میں ایک دوسرےسےزیادہ تعلق رکھتےہیں بہ نسبت دوسرےمومنین اورمہاجرین کےمگریہ کہ تم اپنےدوستوں سےاحسان کرناچاہوتو (وہ اوربات ہے)۔ یہ حکم کتاب (قرآن) میں لکھ دیاگیاہے۔
فتح محمدجالندھری :
پیغمبر مومنوں پر اُن کی جانوں سے بھی زیادہ حق رکھتے ہیں اور پیغمبر کی بیویاں اُن کی مائیں ہیں۔ اور رشتہ دار آپس میں کتاب الله کے رُو سے مسلمانوں اور مہاجروں سے ایک دوسرے (کے ترکے) کے زیادہ حقدار ہیں۔ مگر یہ کہ تم اپنے دوستوں سے احسان کرنا چاہو۔ (تو اور بات ہے) ۔ یہ حکم کتاب یعنی (قرآن) میں لکھ دیا گیا ہے
Sahi International :
The Prophet is more worthy of the believers than themselves, and his wives are [in the position of] their mothers. And those of [blood] relationship are more entitled [to inheritance] in the decree of Allah than the [other] believers and the emigrants, except that you may do to your close associates a kindness [through bequest]. That was in the Book inscribed.
وَإِذْ أَخَذْنَا مِنَ النَّبِيِّينَ مِيثَاقَهُمْ وَمِنكَ وَمِن نُّوحٍ وَإِبْرَاهِيمَ وَمُوسَىٰ وَعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ ۖ وَأَخَذْنَا مِنْهُم مِّيثَاقًا غَلِيظًا
(7)
محمداکرم اعوان :
اورجب ہم نےپیغمبروں سےان کاعہدلیااورآپ سےاورنوح (علیہ السلام) سےاورابراہیم (علیہ السلام) اورموسیٰ اورعیسیٰ (علیہما السلام) بیٹےمریم (علیہاالسلام) کےسےاورہم نےان سےخوب پختہ عہدلیا۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب ہم نے پیغمبروں سے عہد لیا اور تم سے نوح سے اور ابراہیم سے اور موسیٰ سے اور مریم کے بیٹے عیسیٰ سے۔ اور عہد بھی اُن سے پکّا لیا
Sahi International :
And [mention, O Muhammad], when We took from the prophets their covenant and from you and from Noah and Abraham and Moses and Jesus, the son of Mary; and We took from them a solemn covenant.
لِّيَسْأَلَ الصَّادِقِينَ عَن صِدْقِهِمْ ۚ وَأَعَدَّ لِلْكَافِرِينَ عَذَابًا أَلِيمًا
(8)
محمداکرم اعوان :
تاکہ سچوں سےان کےسچ کےبارےپوچھاجائےاورکافروں کےلیے (اللہ نے) دردناک عذاب تیارکررکھاہے۔
فتح محمدجالندھری :
تاکہ سچ کہنے والوں سے اُن کی سچائی کے بارے میں دریافت کرے اور اس نے کافروں کے لئے دکھ دینے والا عذاب تیار کر رکھا ہے
Sahi International :
That He may question the truthful about their truth. And He has prepared for the disbelievers a painful punishment.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا نِعْمَةَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ جَاءَتْكُمْ جُنُودٌ فَأَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ رِيحًا وَجُنُودًا لَّمْ تَرَوْهَا ۚ وَكَانَ اللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرًا
(9)
محمداکرم اعوان :
اےایمان والو! اپنےاوپراللہ کی اُس مہربانی کویادکروکہ جب تم پرلشکرچڑھ آئےتوہم نےان پر (تیز) ہوابھیجی اورایسےلشکر (بھیجے) جن کوتم نہیں دیکھ سکتےتھےاورجوکام تم کرتےہواللہ ان کودیکھ رہےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
مومنو خدا کی اُس مہربانی کو یاد کرو جو (اُس نے) تم پر (اُس وقت کی) جب فوجیں تم پر (حملہ کرنے کو) آئیں۔ تو ہم نے اُن پر ہوا بھیجی اور ایسے لشکر (نازل کئے) جن کو تم دیکھ نہیں سکتے تھے۔ اور جو کام تم کرتے ہو خدا اُن کو دیکھ رہا ہے
Sahi International :
O you who have believed, remember the favor of Allah upon you when armies came to [attack] you and We sent upon them a wind and armies [of angels] you did not see. And ever is Allah, of what you do, Seeing.
إِذْ جَاءُوكُم مِّن فَوْقِكُمْ وَمِنْ أَسْفَلَ مِنكُمْ وَإِذْ زَاغَتِ الْأَبْصَارُ وَبَلَغَتِ الْقُلُوبُ الْحَنَاجِرَ وَتَظُنُّونَ بِاللَّهِ الظُّنُونَا
(10)
محمداکرم اعوان :
جب وہ لوگ تم پرآچڑھےتھےتمہارےاوپرکی طرف سےبھی اورتمہارےنیچےکی طرف سےبھی اورجب آنکھیں پھرگئیں اوردل حلق میں آاٹکےتھےاورتم لوگ اللہ کےساتھ طرح طرح کےگمان کرنےلگے۔
فتح محمدجالندھری :
جب وہ تمہارے اُوپر اور نیچے کی طرف سے تم پر چڑھ آئے اور جب آنکھیں پھر گئیں اور دل (مارے دہشت کے) گلوں تک پہنچ گئے اور تم خدا کی نسبت طرح طرح کے گمان کرنے لگے
Sahi International :
[Remember] when they came at you from above you and from below you, and when eyes shifted [in fear], and hearts reached the throats and you assumed about Allah [various] assumptions.
هُنَالِكَ ابْتُلِيَ الْمُؤْمِنُونَ وَزُلْزِلُوا زِلْزَالًا شَدِيدًا
(11)
محمداکرم اعوان :
وہاں ایمان والےآزمائےگئےاورسخت طور پرہلاکررکھ دئیےگئے۔
فتح محمدجالندھری :
وہاں مومن آزمائے گئے اور سخت طور پر ہلائے گئے
Sahi International :
There the believers were tested and shaken with a severe shaking.
وَإِذْ يَقُولُ الْمُنَافِقُونَ وَالَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ مَّا وَعَدَنَا اللَّهُ وَرَسُولُهُ إِلَّا غُرُورًا
(12)
محمداکرم اعوان :
اورجب منافق اوروہ لوگ جن کےدلوں میں بیماری ہےکہنےلگےکہ ہم سےتواللہ اوراس کےپیغمبرنےمحض دھوکےکا وعدہ کررکھاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب منافق اور وہ لوگ جن کے دلوں میں بیماری ہے کہنے لگے کہ خدا اور اس کے رسول نے ہم سے محض دھوکے کا وعدہ کیا تھا
Sahi International :
And [remember] when the hypocrites and those in whose hearts is disease said, "Allah and His Messenger did not promise us except delusion,"
وَإِذْ قَالَت طَّائِفَةٌ مِّنْهُمْ يَا أَهْلَ يَثْرِبَ لَا مُقَامَ لَكُمْ فَارْجِعُوا ۚ وَيَسْتَأْذِنُ فَرِيقٌ مِّنْهُمُ النَّبِيَّ يَقُولُونَ إِنَّ بُيُوتَنَا عَوْرَةٌ وَمَا هِيَ بِعَوْرَةٍ ۖ إِن يُرِيدُونَ إِلَّا فِرَارًا
(13)
محمداکرم اعوان :
اورجب ان میں سےایک جماعت کہتی تھی اے یثرب والو! تمہارےلیے (یہاں ٹھہرنےکا) مقام نہیں لہٰذا لوٹ چلواوربعض لوگ ان میں سےپیغمبرسےاجازت مانگتےتھےکہتےتھےکہ ہمارےگھرکھلےپڑےہیں۔ حالانکہ وہ کھلے نہیں تھےوہ توصرف بھاگناچاہتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب اُن میں سے ایک جماعت کہتی تھی کہ اے اہل مدینہ (یہاں) تمہارے ٹھہرنے کا مقام نہیں تو لوٹ چلو۔ اور ایک گروہ ان میں سے پیغمبر سے اجازت مانگنے اور کہنے لگا کہ ہمارے گھر کھلے پڑے ہیں حالانکہ وہ کھلے نہیں تھے۔ وہ تو صرف بھاگنا چاہتے تھے
Sahi International :
And when a faction of them said, "O people of Yathrib, there is no stability for you [here], so return [home]." And a party of them asked permission of the Prophet, saying, "Indeed, our houses are unprotected," while they were not exposed. They did not intend except to flee.
وَلَوْ دُخِلَتْ عَلَيْهِم مِّنْ أَقْطَارِهَا ثُمَّ سُئِلُوا الْفِتْنَةَ لَآتَوْهَا وَمَا تَلَبَّثُوا بِهَا إِلَّا يَسِيرًا
(14)
محمداکرم اعوان :
اوراگران پر (شہرمیں) کوئی اس کےاطراف سےآگھسےاورپھران سےجنگ کےلیےکہاجائےتووہ فوراً کرنےلگیں اوروہ ان (گھروں) میں بہت ہی کم ٹھہریں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر (فوجیں) اطراف مدینہ سے ان پر آ داخل ہوں پھر اُن سے خانہ جنگی کے لئے کہا جائے تو (فوراً) کرنے لگیں اور اس کے لئے بہت ہی کم توقف کریں
Sahi International :
And if they had been entered upon from all its [surrounding] regions and fitnah had been demanded of them, they would have done it and not hesitated over it except briefly.
وَلَقَدْ كَانُوا عَاهَدُوا اللَّهَ مِن قَبْلُ لَا يُوَلُّونَ الْأَدْبَارَ ۚ وَكَانَ عَهْدُ اللَّهِ مَسْئُولًا
(15)
محمداکرم اعوان :
اورحالانکہ یہی لوگ پہلےاللہ سےعہدکرچکےتھےکہ پیٹھ نہ پھیریں گے۔ اوراللہ سےجوعہدکیاجاتاہےاس کےبارےپوچھاجائےگا۔
فتح محمدجالندھری :
حالانکہ پہلے خدا سے اقرار کر چکے تھے کہ پیٹھ نہیں پھریں گے۔ اور خدا سے (جو) اقرار (کیا جاتا ہے اُس کی) ضرور پرسش ہوگی
Sahi International :
And they had already promised Allah before not to turn their backs and flee. And ever is the promise to Allah [that about which one will be] questioned.
قُل لَّن يَنفَعَكُمُ الْفِرَارُ إِن فَرَرْتُم مِّنَ الْمَوْتِ أَوِ الْقَتْلِ وَإِذًا لَّا تُمَتَّعُونَ إِلَّا قَلِيلًا
(16)
محمداکرم اعوان :
آپ فرمادیجیئےتم کوبھاگناکوئی فائدہ نہ دےگااگرتم موت سےیاقتل سےبھاگتےہواوراس وقت تم بہت کم فائدہ اٹھاؤگے۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ اگر تم مرنے یا مارے سے بھاگتے ہو تو بھاگنا تم کو فائدہ نہیں دے گا اور اس وقت تم بہت ہی کم فائدہ اٹھاؤ گے
Sahi International :
Say, [O Muhammad], "Never will fleeing benefit you if you should flee from death or killing; and then [if you did], you would not be given enjoyment [of life] except for a little."
قُلْ مَن ذَا الَّذِي يَعْصِمُكُم مِّنَ اللَّهِ إِنْ أَرَادَ بِكُمْ سُوءًا أَوْ أَرَادَ بِكُمْ رَحْمَةً ۚ وَلَا يَجِدُونَ لَهُم مِّن دُونِ اللَّهِ وَلِيًّا وَلَا نَصِيرًا
(17)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےکہ کون ہےجوتم کواللہ سےبچاسکےاگروہ تمہارےساتھ برائی کاارادہ کرلیں یا (وہ کون ہےجواللہ کوروک سکے) اگروہ تم پرمہربانی فرماناچاہیں اوریہ لوگ اللہ کےسوانہ کسی کواپنا دوست پائیں گےاورنہ مددگار۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ اگر خدا تمہارے ساتھ برائی کا ارادہ کرے تو کون تم کو اس سے بچا سکتا ہے یا اگر تم پر مہربانی کرنی چاہے تو (کون اس کو ہٹا سکتا ہے) اور یہ لوگ خدا کے سوا کسی کو نہ اپنا دوست پائیں گے اور نہ مددگار
Sahi International :
Say, "Who is it that can protect you from Allah if He intends for you an ill or intends for you a mercy?" And they will not find for themselves besides Allah any protector or any helper.
۞ قَدْ يَعْلَمُ اللَّهُ الْمُعَوِّقِينَ مِنكُمْ وَالْقَائِلِينَ لِإِخْوَانِهِمْ هَلُمَّ إِلَيْنَا ۖ وَلَا يَأْتُونَ الْبَأْسَ إِلَّا قَلِيلًا
(18)
محمداکرم اعوان :
یقیناً اللہ تم میں سےان لوگوں کو (بھی) جانتےہیں جو (لوگوں کو) منع کرتےہیں اوراپنےبھائیوں سےکہتےہیں کہ ہمارےپاس چلےآؤ اوروہ لڑائی میں بہت ہی کم آتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
خدا تم میں سے ان لوگوں کو بھی جانتا ہے جو (لوگوں کو) منع کرتے ہیں اور اپنے بھائیوں سے کہتے ہیں کہ ہمارے پاس چلے آؤ۔ اور لڑائی میں نہیں آتے مگر کم
Sahi International :
Already Allah knows the hinderers among you and those [hypocrites] who say to their brothers, "Come to us," and do not go to battle, except for a few,
أَشِحَّةً عَلَيْكُمْ ۖ فَإِذَا جَاءَ الْخَوْفُ رَأَيْتَهُمْ يَنظُرُونَ إِلَيْكَ تَدُورُ أَعْيُنُهُمْ كَالَّذِي يُغْشَىٰ عَلَيْهِ مِنَ الْمَوْتِ ۖ فَإِذَا ذَهَبَ الْخَوْفُ سَلَقُوكُم بِأَلْسِنَةٍ حِدَادٍ أَشِحَّةً عَلَى الْخَيْرِ ۚ أُولَٰئِكَ لَمْ يُؤْمِنُوا فَأَحْبَطَ اللَّهُ أَعْمَالَهُمْ ۚ وَكَانَ ذَٰلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرًا
(19)
محمداکرم اعوان :
تمہارےحق میں بخیلی لیےہوئے۔ پھرجب خوف پیش آتاہےتوآپ ان کودیکھیں وہ آپ کی طرف اس طرح دیکھنےلگتےہیں کہ ان کی آنکھیں چکرائی جاتی ہیں جیسےکسی پرموت کی بےہوشی طاری ہوپھرجب خوف دورہوجاتاہےتوتم لوگوں کوتیززبانوں سےطعنےدیتےہیں، مال پرحرص لیےہوئے، یہ لوگ ایمان نہیں لائےتواللہ نےان کےتمام اعمال بےکارکررکھےہیں اوریہ بات اللہ کےلیے (بہت) آسان ہے۔
فتح محمدجالندھری :
(یہ اس لئے کہ) تمہارے بارے میں بخل کرتے ہیں۔ پھر جب ڈر (کا وقت) آئے تو تم ان کو دیکھو کہ تمہاری طرف دیکھ رہے ہیں (اور) اُن کی آنکھیں (اسی طرح) پھر رہی ہیں جیسے کسی کو موت سے غشی آرہی ہو۔ پھر جب خوف جاتا رہے تو تیز زبانوں کے ساتھ تمہارے بارے میں زبان درازی کریں اور مال میں بخل کریں۔ یہ لوگ (حقیقت میں) ایمان لائے ہی نہ تھے تو خدا نے ان کے اعمال برباد کر دیئے۔ اور یہ خدا کو آسان تھا
Sahi International :
Indisposed toward you. And when fear comes, you see them looking at you, their eyes revolving like one being overcome by death. But when fear departs, they lash you with sharp tongues, indisposed toward [any] good. Those have not believed, so Allah has rendered their deeds worthless, and ever is that, for Allah, easy.
يَحْسَبُونَ الْأَحْزَابَ لَمْ يَذْهَبُوا ۖ وَإِن يَأْتِ الْأَحْزَابُ يَوَدُّوا لَوْ أَنَّهُم بَادُونَ فِي الْأَعْرَابِ يَسْأَلُونَ عَنْ أَنبَائِكُمْ ۖ وَلَوْ كَانُوا فِيكُم مَّا قَاتَلُوا إِلَّا قَلِيلًا
(20)
محمداکرم اعوان :
ان لوگوں کا یہ خیال ہےکہ (ابھی تک یہ) لشکرگئےنہیں اوراگر (بالفرض) یہ (گئےہوئے) لشکر (پھرلوٹ کر) آجائیں تویہ لوگ (اپنےلیے) یہی پسند کریں گےکہ کاش وہ باہردیہات میں جاکررہیں کہ تمہاری خبریں پوچھتےرہیں اوراگرتمہارےساتھ رہیں توبہت کم لڑائی کریں۔
فتح محمدجالندھری :
(خوف کے سبب) خیال کرتے ہیں کہ فوجیں نہیں گئیں۔ اور اگر لشکر آجائیں تو تمنا کریں کہ (کاش) گنواروں میں جا رہیں (اور) تمہاری خبر پوچھا کریں۔ اور اگر تمہارے درمیان ہوں تو لڑائی نہ کریں مگر کم
Sahi International :
They think the companies have not [yet] withdrawn. And if the companies should come [again], they would wish they were in the desert among the bedouins, inquiring [from afar] about your news. And if they should be among you, they would not fight except for a little.
لَّقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِّمَن كَانَ يَرْجُو اللَّهَ وَالْيَوْمَ الْآخِرَ وَذَكَرَ اللَّهَ كَثِيرًا
(21)
محمداکرم اعوان :
یقیناًتم لوگوں کےلیےیعنی ایسےشخص کےلیےجواللہ سےاورروزِآخرت سے (ملنےکی) امیدرکھتاہواورکثرت سےذکرِالہٰی کرتاہو، اللہ کےپیغمبر (کی ذات) میں ایک عمدہ نمونہ موجود ہے۔
فتح محمدجالندھری :
تم کو پیغمبر خدا کی پیروی (کرنی) بہتر ہے (یعنی) اس شخص کو جسے خدا (سے ملنے) اور روز قیامت (کے آنے) کی اُمید ہو اور وہ خدا کا ذکر کثرت سے کرتا ہو
Sahi International :
There has certainly been for you in the Messenger of Allah an excellent pattern for anyone whose hope is in Allah and the Last Day and [who] remembers Allah often.
وَلَمَّا رَأَى الْمُؤْمِنُونَ الْأَحْزَابَ قَالُوا هَٰذَا مَا وَعَدَنَا اللَّهُ وَرَسُولُهُ وَصَدَقَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ ۚ وَمَا زَادَهُمْ إِلَّا إِيمَانًا وَتَسْلِيمًا
(22)
محمداکرم اعوان :
اورجب ایمان والوں نےان لشکروں کودیکھاتوکہنےلگےیہ وہی ہےجس کی ہم کواللہ اوراس کےپیغمبرنےخبردی تھی اوراللہ اوراس کےپیغمبرنےسچ فرمایاتھااوراس سےان کےایمان اوراطاعت میں ترقی ہوگئی۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب مومنوں نے (کافروں کے) لشکر کو دیکھا تو کہنے لگے یہ وہی ہے جس کا خدا اور اس کے پیغمبر نے ہم سے وعدہ کیا تھا اور خدا اور اس کے پیغمبر نے سچ کہا تھا۔ اور اس سے ان کا ایمان اور اطاعت اور زیادہ ہوگئی
Sahi International :
And when the believers saw the companies, they said, "This is what Allah and His Messenger had promised us, and Allah and His Messenger spoke the truth." And it increased them only in faith and acceptance.
مِّنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ ۖ فَمِنْهُم مَّن قَضَىٰ نَحْبَهُ وَمِنْهُم مَّن يَنتَظِرُ ۖ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلًا
(23)
محمداکرم اعوان :
ان ایمان والوں میں سےکچھ مرد (لوگ) وہ بھی ہیں کہ انہوں نےاللہ سےجس بات کاوعدہ کیاتھااس میں سچےاترےپس بعض توان میں وہ ہیں کہ اپنی نذرپوری کرچکےاوربعض ان میں ایسےہیں کہ (شوق میں) انتظارکررہےہیں اورانہوں نے (اپنے قول میں) ذرابھی تبدیلی نہیں کی
فتح محمدجالندھری :
مومنوں میں کتنے ہی ایسے شخص ہیں کہ جو اقرار اُنہوں نے خدا سے کیا تھا اس کو سچ کر دکھایا۔ تو ان میں بعض ایسے ہیں جو اپنی نذر سے فارغ ہوگئے اور بعض ایسے ہیں کہ انتظار کر رہے ہیں اور اُنہوں نے (اپنے قول کو) ذرا بھی نہیں بدلا
Sahi International :
Among the believers are men true to what they promised Allah. Among them is he who has fulfilled his vow [to the death], and among them is he who awaits [his chance]. And they did not alter [the terms of their commitment] by any alteration -
لِّيَجْزِيَ اللَّهُ الصَّادِقِينَ بِصِدْقِهِمْ وَيُعَذِّبَ الْمُنَافِقِينَ إِن شَاءَ أَوْ يَتُوبَ عَلَيْهِمْ ۚ إِنَّ اللَّهَ كَانَ غَفُورًا رَّحِيمًا
(24)
محمداکرم اعوان :
تاکہ اللہ سچوں کوان کی سچائی کا صِلہ عطافرمائیں اورمنافقوں کوچاہےسزادیں یا (چاہے) ان کوتوبہ کی توفیق عطاکریں۔ بےشک اللہ بخشنےوالے (اور) رحم کرنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
تاکہ خدا سچّوں کو اُن کی سچائی کا بدلہ دے اور منافقوں کو چاہے تو عذاب دے اور (چاہے) تو اُن پر مہربانی کرے۔ بےشک خدا بخشنے والا مہربان ہے
Sahi International :
That Allah may reward the truthful for their truth and punish the hypocrites if He wills or accept their repentance. Indeed, Allah is ever Forgiving and Merciful.
وَرَدَّ اللَّهُ الَّذِينَ كَفَرُوا بِغَيْظِهِمْ لَمْ يَنَالُوا خَيْرًا ۚ وَكَفَى اللَّهُ الْمُؤْمِنِينَ الْقِتَالَ ۚ وَكَانَ اللَّهُ قَوِيًّا عَزِيزًا
(25)
محمداکرم اعوان :
اوراللہ نےکافروں کوان کےغصےمیں بھرےہوئےپھیردیا، وہ کچھ بھلائی حاصل نہ کرسکےاوراللہ ایمان والوں کولڑائی کےبارےمیں کافی ہوا۔ اوراللہ طاقت والے (اور) زبردست ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو کافر تھے اُن کو خدا نے پھیر دیا وہ اپنے غصے میں (بھرے ہوئے تھے) کچھ بھلائی حاصل نہ کر سکے۔ اور خدا مومنوں کو لڑائی کے بارے میں کافی ہوا۔ اور خدا طاقتور (اور) زبردست ہے
Sahi International :
And Allah repelled those who disbelieved, in their rage, not having obtained any good. And sufficient was Allah for the believers in battle, and ever is Allah Powerful and Exalted in Might.
وَأَنزَلَ الَّذِينَ ظَاهَرُوهُم مِّنْ أَهْلِ الْكِتَابِ مِن صَيَاصِيهِمْ وَقَذَفَ فِي قُلُوبِهِمُ الرُّعْبَ فَرِيقًا تَقْتُلُونَ وَتَأْسِرُونَ فَرِيقًا
(26)
محمداکرم اعوان :
اوراہلِ کتاب میں سےجنہوں نےان کی مددکی تھی ان کوان کےقلعوں میں سےاتاردیااوران کےدلوں میں دہشت ڈال دی توبعض کوتم قتل کرنےلگےاوربعض کوقید کرلیا۔
فتح محمدجالندھری :
اور اہل کتاب میں سے جنہوں نے اُن کی مدد کی تھی اُن کو اُن کے قلعوں سے اُتار دیا اور اُن کے دلوں میں دہشت ڈال دی۔ تو کتنوں کو تم قتل کر دیتے تھے اور کتنوں کو قید کرلیتے تھے
Sahi International :
And He brought down those who supported them among the People of the Scripture from their fortresses and cast terror into their hearts [so that] a party you killed, and you took captive a party.
وَأَوْرَثَكُمْ أَرْضَهُمْ وَدِيَارَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ وَأَرْضًا لَّمْ تَطَئُوهَا ۚ وَكَانَ اللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرًا
(27)
محمداکرم اعوان :
اوران کی زمین اوران کےگھروں اوران کےمالوں کاتم کومالک بنادیااورایسی زمین کا بھی جِس پرتم نےقدم نہیں رکھاتھااوراللہ ہرچیزپرپوری قدرت رکھتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اُن کی زمین اور ان کے گھروں اور ان کے مال کا اور اس زمین کا جس میں تم نے پاؤں بھی نہیں رکھا تھا تم کو وارث بنا دیا۔ اور خدا ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے
Sahi International :
And He caused you to inherit their land and their homes and their properties and a land which you have not trodden. And ever is Allah, over all things, competent.
يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ قُل لِّأَزْوَاجِكَ إِن كُنتُنَّ تُرِدْنَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا وَزِينَتَهَا فَتَعَالَيْنَ أُمَتِّعْكُنَّ وَأُسَرِّحْكُنَّ سَرَاحًا جَمِيلًا
(28)
محمداکرم اعوان :
اےپیغمبر! اپنی بیویوں سےفرمادیجیئےکہ اگرتم دنیاکی زندگی اوراس کی زینت کی طلب گارہوتوآؤمیں تم کوکچھ مال ومتاع (دینوی) عطاکردوں اورتم کواچھی طرح سےرخصت کروں۔
فتح محمدجالندھری :
اے پیغمبر اپنی بیویوں سے کہہ دو کہ اگر تم دنیا کی زندگی اور اس کی زینت وآرائش کی خواستگار ہو تو آؤ میں تمہیں کچھ مال دوں اور اچھی طرح سے رخصت کردوں
Sahi International :
O Prophet, say to your wives, "If you should desire the worldly life and its adornment, then come, I will provide for you and give you a gracious release.
وَإِن كُنتُنَّ تُرِدْنَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَالدَّارَ الْآخِرَةَ فَإِنَّ اللَّهَ أَعَدَّ لِلْمُحْسِنَاتِ مِنكُنَّ أَجْرًا عَظِيمًا
(29)
محمداکرم اعوان :
اوراگرتم اللہ کوچاہتی ہواوراس کےپیغمبرکواورعالمِ آخرت کوتویقیناًتم میں سےنیک کرداروں (نیک عورتوں) کےلیےاللہ نےاجرِعظیم تیارکررکھاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر تم خدا اور اس کے پیغمبر اور عاقبت کے گھر (یعنی بہشت) کی طلبگار ہو تو تم میں جو نیکوکاری کرنے والی ہیں اُن کے لئے خدا نے اجر عظیم تیار کر رکھا ہے
Sahi International :
But if you should desire Allah and His Messenger and the home of the Hereafter - then indeed, Allah has prepared for the doers of good among you a great reward."
يَا نِسَاءَ النَّبِيِّ مَن يَأْتِ مِنكُنَّ بِفَاحِشَةٍ مُّبَيِّنَةٍ يُضَاعَفْ لَهَا الْعَذَابُ ضِعْفَيْنِ ۚ وَكَانَ ذَٰلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرًا
(30)
محمداکرم اعوان :
اےپیغمبرکی بیبیو! جوتم میں سےکوئی کھلی ہوئی ناشائستہ حرکت (یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پسند کےخلاف کوئی بات) کرےگی تواس کودونی سزادی جائےگی۔ اوریہ بات اللہ کےلیےآسان ہےـ
فتح محمدجالندھری :
اے پیغمبر کی بیویو تم میں سے جو کوئی صریح ناشائستہ (الفاظ کہہ کر رسول الله کو ایذا دینے کی) حرکت کرے گی۔ اس کو دونی سزا دی جائے گی۔ اور یہ (بات) خدا کو آسان ہے
Sahi International :
O wives of the Prophet, whoever of you should commit a clear immorality - for her the punishment would be doubled two fold, and ever is that, for Allah, easy.
۞ وَمَن يَقْنُتْ مِنكُنَّ لِلَّهِ وَرَسُولِهِ وَتَعْمَلْ صَالِحًا نُّؤْتِهَا أَجْرَهَا مَرَّتَيْنِ وَأَعْتَدْنَا لَهَا رِزْقًا كَرِيمًا
(31)
محمداکرم اعوان :
اورتم میں سےجواللہ اوراس کےپیغمبرکی فرمانبرداررہےگی اورنیک کام کرےگی ہم اس کا اجردوگناکردیں گےاورہم نےاس کی خاطرعمدہ روزی تیارکررکھی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو تم میں سے خدا اور اس کے رسول کی فرمانبردار رہے گی اور عمل نیک کرے گی۔ اس کو ہم دونا ثواب دیں گے اور اس کے لئے ہم نے عزت کی روزی تیار کر رکھی ہے
Sahi International :
And whoever of you devoutly obeys Allah and His Messenger and does righteousness - We will give her her reward twice; and We have prepared for her a noble provision.
يَا نِسَاءَ النَّبِيِّ لَسْتُنَّ كَأَحَدٍ مِّنَ النِّسَاءِ ۚ إِنِ اتَّقَيْتُنَّ فَلَا تَخْضَعْنَ بِالْقَوْلِ فَيَطْمَعَ الَّذِي فِي قَلْبِهِ مَرَضٌ وَقُلْنَ قَوْلًا مَّعْرُوفًا
(32)
محمداکرم اعوان :
اےپیغمبر (ﷺ) کی بیبیو! آپ عام عورتوں کی طرح نہیں ہیں اگرآپ پرہیزگاررہناچاہتی ہیں تو (کسی اجنبی شخص سے) نزاکت سےبات نہ کریں توایسےشخص جس کےدل میں مرض ہوکو (طبعاً) خیال (فاسد) پیداہونےلگتاہےاوردستورکےمطابق بات کریں۔
فتح محمدجالندھری :
اے پیغمبر کی بیویو تم اور عورتوں کی طرح نہیں ہو۔ اگر تم پرہیزگار رہنا چاہتی ہو تو کسی (اجنبی شخص سے) نرم نرم باتیں نہ کیا کرو تاکہ وہ شخص جس کے دل میں کسی طرح کا مرض ہے کوئی امید (نہ) پیدا کرے۔ اور ان دستور کے مطابق بات کیا کرو
Sahi International :
O wives of the Prophet, you are not like anyone among women. If you fear Allah, then do not be soft in speech [to men], lest he in whose heart is disease should covet, but speak with appropriate speech.
وَقَرْنَ فِي بُيُوتِكُنَّ وَلَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاهِلِيَّةِ الْأُولَىٰ ۖ وَأَقِمْنَ الصَّلَاةَ وَآتِينَ الزَّكَاةَ وَأَطِعْنَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ ۚ إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا
(33)
محمداکرم اعوان :
اوراپنےگھروں میں ٹھہری رہیں اورپہلےزمانہ جاہلیت میں پھرنےکےدستورکےمطابق مت پھریں اورنمازوں کی پابندی رکھیں اورزکوٰۃ دیاکریں اور (ہمیشہ) اللہ اوراس کےپیغمبرکی فرمانبرداررہیں بےشک اللہ چاہتےہیں کہ اے (پیغمبرکے) گھروالو! آپ سےآلودگی کودوررکھیں اورآپ کو (ہرطرح ظاہراًو باطناً) پاک وصاف رکھیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اپنے گھروں میں ٹھہری رہو اور جس طرح (پہلے) جاہلیت (کے دنوں) میں اظہار تجمل کرتی تھیں اس طرح زینت نہ دکھاؤ۔ اور نماز پڑھتی رہو اور زکوٰة دیتی رہو اور خدا اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرتی رہو۔ اے (پیغمبر کے) اہل بیت خدا چاہتا ہے کہ تم سے ناپاکی (کا میل کچیل) دور کردے اور تمہیں بالکل پاک صاف کردے
Sahi International :
And abide in your houses and do not display yourselves as [was] the display of the former times of ignorance. And establish prayer and give zakah and obey Allah and His Messenger. Allah intends only to remove from you the impurity [of sin], O people of the [Prophet's] household, and to purify you with [extensive] purification.
وَاذْكُرْنَ مَا يُتْلَىٰ فِي بُيُوتِكُنَّ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ وَالْحِكْمَةِ ۚ إِنَّ اللَّهَ كَانَ لَطِيفًا خَبِيرًا
(34)
محمداکرم اعوان :
اورآپ اللہ کی ان آیات (احکام) کویادرکھیں اورحکمت کی باتوں کوجن کا آپ کےگھروں میں چرچارہتاہےبےشک اللہ باریک بین (اور) باخبرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور تمہارے گھروں میں جو خدا کی آیتیں پڑھی جاتی ہیں اور حکمت (کی باتیں سنائی جاتی ہیں) ان کو یاد رکھو۔ بےشک خدا باریک بیں اور باخبر ہے
Sahi International :
And remember what is recited in your houses of the verses of Allah and wisdom. Indeed, Allah is ever Subtle and Acquainted [with all things].
إِنَّ الْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِمَاتِ وَالْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْقَانِتِينَ وَالْقَانِتَاتِ وَالصَّادِقِينَ وَالصَّادِقَاتِ وَالصَّابِرِينَ وَالصَّابِرَاتِ وَالْخَاشِعِينَ وَالْخَاشِعَاتِ وَالْمُتَصَدِّقِينَ وَالْمُتَصَدِّقَاتِ وَالصَّائِمِينَ وَالصَّائِمَاتِ وَالْحَافِظِينَ فُرُوجَهُمْ وَالْحَافِظَاتِ وَالذَّاكِرِينَ اللَّهَ كَثِيرًا وَالذَّاكِرَاتِ أَعَدَّ اللَّهُ لَهُم مَّغْفِرَةً وَأَجْرًا عَظِيمًا
(35)
محمداکرم اعوان :
بےشک مسلمان مرداورمسلمان عورتیں اورایمان لانےوالےمرداورایمان لانےوالی عورتیں اورفرماں برداری کرنےوالےمرداورفرماں برداری کرنےوالی عورتیں اورراست بازمرداورراست بازعورتیں اورصبرکرنےوالےمرداورصبرکرنےوالی عورتیں اورخشوع کرنےوالےمرداورخشوع کرنےوالی عورتیں اورخیرات کرنےوالےمرداورخیرات کرنےوالی عورتیں اورروزہ رکھنےوالےمرداورروزہ رکھنےوالی عورتیں اوراپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرنےوالےمرداورحفاظت کرنےوالی عورتیں اورکثرت سےاللہ کاذکرکرنےوالےمرداورکثرت سےذکرکرنےوالی عورتیں ان سب کےلیےاللہ نےبخشش اوراجرِعظیم تیارفرمارکھاہے۔
فتح محمدجالندھری :
(جو لوگ خدا کے آگے سر اطاعت خم کرنے والے ہیں یعنی) مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں اور مومن مرد اور مومن عورتیں اور فرماں بردار مرد اور فرماں بردار عورتیں اور راست باز مرد اور راست باز عورتیں اور صبر کرنے والے مرد اور صبر کرنے والی عورتیں اور فروتنی کرنے والے مرد اور فروتنی کرنے والی عورتیں اور خیرات کرنے والے مرد اور اور خیرات کرنے والی عورتیں اور روزے رکھنے والے مرد اور روزے رکھنے والی عورتیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے مرد اور حفاظت کرنے والی عورتیں اور خدا کو کثرت سے یاد کرنے والے مرد اور کثرت سے یاد کرنے والی عورتیں۔ کچھ شک نہیں کہ ان کے لئے خدا نے بخشش اور اجر عظیم تیار کر رکھا ہے
Sahi International :
Indeed, the Muslim men and Muslim women, the believing men and believing women, the obedient men and obedient women, the truthful men and truthful women, the patient men and patient women, the humble men and humble women, the charitable men and charitable women, the fasting men and fasting women, the men who guard their private parts and the women who do so, and the men who remember Allah often and the women who do so - for them Allah has prepared forgiveness and a great reward.
وَمَا كَانَ لِمُؤْمِنٍ وَلَا مُؤْمِنَةٍ إِذَا قَضَى اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَمْرًا أَن يَكُونَ لَهُمُ الْخِيَرَةُ مِنْ أَمْرِهِمْ ۗ وَمَن يَعْصِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ ضَلَّ ضَلَالًا مُّبِينًا
(36)
محمداکرم اعوان :
اورکسی ایمان دارمرداورکسی ایمان والی عورت کویہ حق نہیں ہےکہ جب اللہ اوراس کاپیغمبرکسی کام کاحکم فرمادیں تووہ اپنےکام میں اپنابھی اختیارسمجھیں۔ اورجوکوئی اللہ اوراس کےپیغمبرکی نافرمانی کرےتویقیناً وہ صریح گمراہ ہوگیا۔
فتح محمدجالندھری :
اور کسی مومن مرد اور مومن عورت کو حق نہیں ہے کہ جب خدا اور اس کا رسول کوئی امر مقرر کردیں تو وہ اس کام میں اپنا بھی کچھ اختیار سمجھیں۔ اور جو کوئی خدا اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے وہ صریح گمراہ ہوگیا
Sahi International :
It is not for a believing man or a believing woman, when Allah and His Messenger have decided a matter, that they should [thereafter] have any choice about their affair. And whoever disobeys Allah and His Messenger has certainly strayed into clear error.
وَإِذْ تَقُولُ لِلَّذِي أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِ وَأَنْعَمْتَ عَلَيْهِ أَمْسِكْ عَلَيْكَ زَوْجَكَ وَاتَّقِ اللَّهَ وَتُخْفِي فِي نَفْسِكَ مَا اللَّهُ مُبْدِيهِ وَتَخْشَى النَّاسَ وَاللَّهُ أَحَقُّ أَن تَخْشَاهُ ۖ فَلَمَّا قَضَىٰ زَيْدٌ مِّنْهَا وَطَرًا زَوَّجْنَاكَهَا لِكَيْ لَا يَكُونَ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ حَرَجٌ فِي أَزْوَاجِ أَدْعِيَائِهِمْ إِذَا قَضَوْا مِنْهُنَّ وَطَرًا ۚ وَكَانَ أَمْرُ اللَّهِ مَفْعُولًا
(37)
محمداکرم اعوان :
اورجب آپ اس شخص سےفرمارہےتھےجس پراللہ نےاحسان فرمایااورآپ نےبھی احسان فرمایاکہ اپنی بیوی کواپنےپاس (اپنی زوجیت میں) رہنےدےاوراللہ سےڈراورآپ اپنےدل میں وہ (بات) چھپائےہوئےتھےجس کواللہ ظاہر فرمانے والےتھےاورآپ لوگوں (کے طعنوں) سےڈرتےتھےاورڈرناتواللہ ہی سےزیادہ سزاوارہےپھرجب زیدنےاس سے (کوئی) حاجت نہ رکھی توہم نےآپ سےاُس کا نکاح کردیاتاکہ ایمان والوں پراپنےمنہ بولےبیٹوں کی بیبیوں (سے نکاح) کےبارےمیں کوئی تنگی نہ رہےجب وہ (منہ بولے بیٹے) ان سے (کوئی) حاجت نہ رکھیں (طلاق دےدیں)۔ اوراللہ کاحکم توہونےہی والاتھا۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب تم اس شخص سے جس پر خدا نے احسان کیا اور تم نے بھی احسان کیا (یہ) کہتے تھے کہ اپنی بیوی کو اپنے پاس رہنے دے اور خدا سے ڈر اور تم اپنے دل میں وہ بات پوشیدہ کرتے تھے جس کو خدا ظاہر کرنے والا تھا اور تم لوگوں سے ڈرتے تھے۔ حالانکہ خدا ہی اس کا زیادہ مستحق ہے کہ اس سے ڈرو۔ پھر جب زید نے اس سے (کوئی) حاجت (متعلق) نہ رکھی (یعنی اس کو طلاق دے دی) تو ہم نے تم سے اس کا نکاح کردیا تاکہ مومنوں کے لئے ان کے منہ بولے بیٹوں کی بیویوں (کے ساتھ نکاح کرنے کے بارے) میں جب وہ ان سے اپنی حاجت (متعلق) نہ رکھیں (یعنی طلاق دے دیں) کچھ تنگی نہ رہے۔ اور خدا کا حکم واقع ہو کر رہنے والا تھا
Sahi International :
And [remember, O Muhammad], when you said to the one on whom Allah bestowed favor and you bestowed favor, "Keep your wife and fear Allah," while you concealed within yourself that which Allah is to disclose. And you feared the people, while Allah has more right that you fear Him. So when Zayd had no longer any need for her, We married her to you in order that there not be upon the believers any discomfort concerning the wives of their adopted sons when they no longer have need of them. And ever is the command of Allah accomplished.
مَّا كَانَ عَلَى النَّبِيِّ مِنْ حَرَجٍ فِيمَا فَرَضَ اللَّهُ لَهُ ۖ سُنَّةَ اللَّهِ فِي الَّذِينَ خَلَوْا مِن قَبْلُ ۚ وَكَانَ أَمْرُ اللَّهِ قَدَرًا مَّقْدُورًا
(38)
محمداکرم اعوان :
اوران پیغمبرکےلیےجوبات اللہ نے (تکویناً یاتشریعاً) مقررفرمادی ہےاس میں پیغمبرپرکوئی الزام نہیں اللہ تعالیٰ نےان (پیغمبروں) کےحق میں (بھی) یہی معمول رکھاہےجوپہلےہوگزرےاوراللہ کاحکم (پہلےسے) تجویزکیاہواہوتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
پیغمبر پر اس کام میں کچھ تنگی نہیں جو خدا نے ان کے لئے مقرر کردیا۔ اور جو لوگ پہلے گزر چکے ہیں ان میں بھی خدا کا یہی دستور رہا ہے۔ اور خدا کا حکم ٹھیر چکا ہے
Sahi International :
There is not to be upon the Prophet any discomfort concerning that which Allah has imposed upon him. [This is] the established way of Allah with those [prophets] who have passed on before. And ever is the command of Allah a destiny decreed.
الَّذِينَ يُبَلِّغُونَ رِسَالَاتِ اللَّهِ وَيَخْشَوْنَهُ وَلَا يَخْشَوْنَ أَحَدًا إِلَّا اللَّهَ ۗ وَكَفَىٰ بِاللَّهِ حَسِيبًا
(39)
محمداکرم اعوان :
اوروہ (پیغمبران) اللہ کےپیغام (جوں کےتوں) پہنچاتےتھےاوراسی سےڈرتےتھےاوراللہ کےسواکسی سےنہیں ڈرتےتھے۔ اوراللہ حساب لینےوالےکافی ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو خدا کے پیغام (جوں کے توں) پہنچاتے اور اس سے ڈرتے ہیں اور خدا کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے تھے۔ اور خدا ہی حساب کرنے کو کافی ہے
Sahi International :
[Allah praises] those who convey the messages of Allah and fear Him and do not fear anyone but Allah. And sufficient is Allah as Accountant.
مَّا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِّن رِّجَالِكُمْ وَلَٰكِن رَّسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ ۗ وَكَانَ اللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمًا
(40)
محمداکرم اعوان :
(حضرت) محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) تمہارےمردوں میں سےکسی کےوالدنہیں ہیں ولیکن اللہ کےپیغمبرہیں اورتمام نبیوں کےختم کرنےوالےہیں اوراللہ ہرچیزکوخوب جانتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
محمدﷺ تمہارے مردوں میں سے کسی کے والد نہیں ہیں بلکہ خدا کے پیغمبر اور نبیوں (کی نبوت) کی مہر (یعنی اس کو ختم کردینے والے) ہیں اور خدا ہر چیز سے واقف ہے
Sahi International :
Muhammad is not the father of [any] one of your men, but [he is] the Messenger of Allah and last of the prophets. And ever is Allah, of all things, Knowing.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا اللَّهَ ذِكْرًا كَثِيرًا
(41)
محمداکرم اعوان :
اےایمان والو! اللہ کاذکربہت کثرت سےکرو۔
فتح محمدجالندھری :
اے اہل ایمان خدا کا بہت ذکر کیا کرو
Sahi International :
O you who have believed, remember Allah with much remembrance
وَسَبِّحُوهُ بُكْرَةً وَأَصِيلًا
(42)
محمداکرم اعوان :
اورصبح اورشام (علی الدوام) اس کی پاکی بیان کرو۔
فتح محمدجالندھری :
اور صبح اور شام اس کی پاکی بیان کرتے رہو
Sahi International :
And exalt Him morning and afternoon.
هُوَ الَّذِي يُصَلِّي عَلَيْكُمْ وَمَلَائِكَتُهُ لِيُخْرِجَكُم مِّنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ ۚ وَكَانَ بِالْمُؤْمِنِينَ رَحِيمًا
(43)
محمداکرم اعوان :
وہی توہےجوتم پررحمت بھیجتاہےاوراُس کےفرشتےبھی تاکہ تمہیں اندھیروں سےنکال کرروشنی کی طرف لےجائے۔ اوروہ ایمان والوں پربہت مہربان ہے۔
فتح محمدجالندھری :
وہی تو ہے جو تم پر رحمت بھیجتا ہے اور اس کے فرشتے بھی۔ تاکہ تم کو اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف لے جائے۔ اور خدا مومنوں پر مہربان ہے
Sahi International :
It is He who confers blessing upon you, and His angels [ask Him to do so] that He may bring you out from darknesses into the light. And ever is He, to the believers, Merciful.
تَحِيَّتُهُمْ يَوْمَ يَلْقَوْنَهُ سَلَامٌ ۚ وَأَعَدَّ لَهُمْ أَجْرًا كَرِيمًا
(44)
محمداکرم اعوان :
جس روزوہ اس سےملیں گےان کاتحفہ سلام ہوگااوراس نےان کےلیےعمدہ صلہ تیارکررکھاہے۔
فتح محمدجالندھری :
جس روز وہ اس سے ملیں گے ان کا تحفہ (خدا کی طرف سے) سلام ہوگا اور اس نے ان کے لئے بڑا ثواب تیار کر رکھا ہے
Sahi International :
Their greeting the Day they meet Him will be, "Peace." And He has prepared for them a noble reward.
يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ شَاهِدًا وَمُبَشِّرًا وَنَذِيرًا
(45)
محمداکرم اعوان :
اےنبی (ﷺ) بےشک ہم نےآپ کو (اس شان کا) پیغمبربناکربھیجاہےکہ آپ گواہ ہوں گےاور (ایمان والوں کےلیے) خوشخبری دینےوالےاور (کافروں کےلیے) ڈرانےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اے پیغمبر ہم نے تم کو گواہی دینے والا اور خوشخبری سنانے اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے
Sahi International :
O Prophet, indeed We have sent you as a witness and a bringer of good tidings and a warner.
وَدَاعِيًا إِلَى اللَّهِ بِإِذْنِهِ وَسِرَاجًا مُّنِيرًا
(46)
محمداکرم اعوان :
اور (سب کو) اللہ کی طرف اُس کےحکم سےبلانےوالےاورروشن چراغ ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور خدا کی طرف بلانے والا اور چراغ روشن
Sahi International :
And one who invites to Allah, by His permission, and an illuminating lamp.
وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ بِأَنَّ لَهُم مِّنَ اللَّهِ فَضْلًا كَبِيرًا
(47)
محمداکرم اعوان :
اورایمان والوں کوخوشخبری دیجیئےکہ ان پراللہ کی طرف سےبڑافضل ہونےوالاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور مومنوں کو خوشخبری سنا دو کہ ان کے لئے خدا کی طرف سے بڑا فضل ہوگا
Sahi International :
And give good tidings to the believers that they will have from Allah great bounty.
وَلَا تُطِعِ الْكَافِرِينَ وَالْمُنَافِقِينَ وَدَعْ أَذَاهُمْ وَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ ۚ وَكَفَىٰ بِاللَّهِ وَكِيلًا
(48)
محمداکرم اعوان :
اورآپ کافروں اورمنافقوں کی بات مت مانیئےاوران کی طرف سےجوتکلیف پہنچےاس کی پرواہ نہ کیجیئےاوراللہ پربھروسہ رکھئیےاوراللہ ہی کارسازکافی ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور کافروں اور منافقوں کا کہا نہ ماننا اور نہ ان کے تکلیف دینے پر نظر کرنا اور خدا پر بھروسہ رکھنا۔ اور خدا ہی کارساز کافی ہے
Sahi International :
And do not obey the disbelievers and the hypocrites but do not harm them, and rely upon Allah. And sufficient is Allah as Disposer of affairs.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نَكَحْتُمُ الْمُؤْمِنَاتِ ثُمَّ طَلَّقْتُمُوهُنَّ مِن قَبْلِ أَن تَمَسُّوهُنَّ فَمَا لَكُمْ عَلَيْهِنَّ مِنْ عِدَّةٍ تَعْتَدُّونَهَا ۖ فَمَتِّعُوهُنَّ وَسَرِّحُوهُنَّ سَرَاحًا جَمِيلًا
(49)
محمداکرم اعوان :
اےایمان والو! جب تم ایمان والی عورتوں سےنکاح کروپھران کوہاتھ لگانےسےپہلےطلاق دےدوتوتمہاری ان پرکوئی عدت (واجب) نہیں جس کوتم شمارکرنےلگوپس ان کوکچھ متاع (مال) دےدواوران کواچھےطریقےسےرخصت کردو۔
فتح محمدجالندھری :
مومنو! جب تم مومن عورتوں سے نکاح کرکے ان کو ہاتھ لگانے (یعنی ان کے پاس جانے) سے پہلے طلاق دے دو تو تم کو کچھ اختیار نہیں کہ ان سے عدت پوری کراؤ۔ ان کو کچھ فائدہ (یعنی خرچ) دے کر اچھی طرح سے رخصت کردو
Sahi International :
O You who have believed, when you marry believing women and then divorce them before you have touched them, then there is not for you any waiting period to count concerning them. So provide for them and give them a gracious release.
يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِنَّا أَحْلَلْنَا لَكَ أَزْوَاجَكَ اللَّاتِي آتَيْتَ أُجُورَهُنَّ وَمَا مَلَكَتْ يَمِينُكَ مِمَّا أَفَاءَ اللَّهُ عَلَيْكَ وَبَنَاتِ عَمِّكَ وَبَنَاتِ عَمَّاتِكَ وَبَنَاتِ خَالِكَ وَبَنَاتِ خَالَاتِكَ اللَّاتِي هَاجَرْنَ مَعَكَ وَامْرَأَةً مُّؤْمِنَةً إِن وَهَبَتْ نَفْسَهَا لِلنَّبِيِّ إِنْ أَرَادَ النَّبِيُّ أَن يَسْتَنكِحَهَا خَالِصَةً لَّكَ مِن دُونِ الْمُؤْمِنِينَ ۗ قَدْ عَلِمْنَا مَا فَرَضْنَا عَلَيْهِمْ فِي أَزْوَاجِهِمْ وَمَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ لِكَيْلَا يَكُونَ عَلَيْكَ حَرَجٌ ۗ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَّحِيمًا
(50)
محمداکرم اعوان :
اےپیغمبر (ﷺ)! آپ کےلیےہم نےآپ کی (یہ) بیبیاں جن کوآپ ان کا مہردےچکےہیں حلال فرمائیں ہیں اورآپ کی لونڈیاں جواللہ نےآپ کو (کفارسےبطورمالِ غنیمت) دلوائی ہیں اورآپ کےچچا کی بیٹیاں اورآپ کی پھوپیوں کی بیٹیاں اورآپ کےماموؤں کی بیٹیاں اورآپ کی خالاؤں کی بیٹیاں جنہوں نےآپ کےساتھ ہجرت کی اوروہ ایمان والی عورت (بھی) جوبلاعوض اپنےآپ کوپیغمبرکودےدےبشرطیکہ پیغمبراس کونکاح میں لاناچاہیں۔ یہ سب آپ کےلیےخاص کیےگئےہیں تمام ایمان والوں کےلیےنہیں۔ ہم کومعلوم ہےجو (احکام) ہم نےان کی بیبیوں اورلونڈیوں کےبارےمیں ان پرمقررکردئیےہیں تاکہ آپ پرکسی قسم کی تنگی (واقع) نہ ہو۔ اوراللہ توبخشنےوالےرحم کرنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اے پیغمبر ہم نے تمہارے لئے تمہاری بیویاں جن کو تم نے ان کے مہر دے دیئے ہیں حلال کردی ہیں اور تمہاری لونڈیاں جو خدا نے تم کو (کفار سے بطور مال غنیمت) دلوائی ہیں اور تمہارے چچا کی بیٹیاں اور تمہاری پھوپھیوں کی بیٹیاں اور تمہارے ماموؤں کی بیٹیاں اور تمہاری خالاؤں کی بیٹیاں جو تمہارے ساتھ وطن چھوڑ کر آئی ہیں (سب حلال ہیں) اور کوئی مومن عورت اگر اپنے تئیں پیغمبر کو بخش دے (یعنی مہر لینے کے بغیر نکاح میں آنا چاہے) بشرطیکہ پیغمبر بھی ان سے نکاح کرنا چاہیں (وہ بھی حلال ہے لیکن) یہ اجازت (اے محمدﷺ) خاص تم ہی کو ہے سب مسلمانوں کو نہیں۔ ہم نے ان کی بیویوں اور لونڈیوں کے بارے میں جو (مہر واجب الادا) مقرر کردیا ہے ہم کو معلوم ہے (یہ) اس لئے (کیا گیا ہے) کہ تم پر کسی طرح کی تنگی نہ رہے۔ اور خدا بخشنے والا مہربان ہے
Sahi International :
O Prophet, indeed We have made lawful to you your wives to whom you have given their due compensation and those your right hand possesses from what Allah has returned to you [of captives] and the daughters of your paternal uncles and the daughters of your paternal aunts and the daughters of your maternal uncles and the daughters of your maternal aunts who emigrated with you and a believing woman if she gives herself to the Prophet [and] if the Prophet wishes to marry her, [this is] only for you, excluding the [other] believers. We certainly know what We have made obligatory upon them concerning their wives and those their right hands possess, [but this is for you] in order that there will be upon you no discomfort. And ever is Allah Forgiving and Merciful.
۞ تُرْجِي مَن تَشَاءُ مِنْهُنَّ وَتُؤْوِي إِلَيْكَ مَن تَشَاءُ ۖ وَمَنِ ابْتَغَيْتَ مِمَّنْ عَزَلْتَ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكَ ۚ ذَٰلِكَ أَدْنَىٰ أَن تَقَرَّ أَعْيُنُهُنَّ وَلَا يَحْزَنَّ وَيَرْضَيْنَ بِمَا آتَيْتَهُنَّ كُلُّهُنَّ ۚ وَاللَّهُ يَعْلَمُ مَا فِي قُلُوبِكُمْ ۚ وَكَانَ اللَّهُ عَلِيمًا حَلِيمًا
(51)
محمداکرم اعوان :
ان میں سےآپ جس کوچاہیں (اورجب تک چاہیں) اپنےسےدوررکھیں اورجس کوچاہیں (اورجب تک چاہیں) اپنےنزدیک رکھیں اورجن کودورکررکھاتھاان میں سےپھرکسی کوطلب فرمائیں توبھی آپ پرکوئی گناہ نہیں۔ اس میں زیادہ توقع ہےکہ ان کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں گی اوروہ آزردہ خاطرنہ ہوں گی اورجوکچھ بھی آپ ان کودےدیں گےاس پرسب راضی رہیں گی اوراللہ تمہارےدلوں کی باتیں جانتےہیں اوراللہ جاننےوالےبردبارہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(اور تم کو یہ بھی اختیار ہے کہ) جس بیوی کو چاہو علیحدہ رکھو اور جسے چاہو اپنے پاس رکھو۔ اور جس کو تم نے علیحدہ کردیا ہو اگر اس کو پھر اپنے پاس طلب کرلو تو تم پر کچھ گناہ نہیں۔ یہ (اجازت) اس لئے ہے کہ ان کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں اور وہ غمناک نہ ہوں اور جو کچھ تم ان کو دو۔ اسے لے کر سب خوش رہیں۔ اور جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے خدا اسے جانتا ہے۔ اور خدا جاننے والا اور بردبار ہے
Sahi International :
You, [O Muhammad], may put aside whom you will of them or take to yourself whom you will. And any that you desire of those [wives] from whom you had [temporarily] separated - there is no blame upon you [in returning her]. That is more suitable that they should be content and not grieve and that they should be satisfied with what you have given them - all of them. And Allah knows what is in your hearts. And ever is Allah Knowing and Forbearing.
لَّا يَحِلُّ لَكَ النِّسَاءُ مِن بَعْدُ وَلَا أَن تَبَدَّلَ بِهِنَّ مِنْ أَزْوَاجٍ وَلَوْ أَعْجَبَكَ حُسْنُهُنَّ إِلَّا مَا مَلَكَتْ يَمِينُكَ ۗ وَكَانَ اللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ رَّقِيبًا
(52)
محمداکرم اعوان :
ان کےعلاوہ اورعورتیں آپ کےلیےحلال نہیں ہیں اورنہ یہ (درست ہے) کہ آپ ان (موجودہ بیبیوں) کی جگہ دوسری بیبیاں کرلیں اوراگرچہ آپ کوان کا حسن بھلا بھی لگےہاں مگرجوآپ کی مملوکہ ہوں (ان میں حرج نہیں)۔ اوراللہ ہرچیز (کی حقیقت) پرپورے نگران ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(اے پیغمبر) ان کے سوا اور عورتیں تم کو جائز نہیں اور نہ یہ کہ ان بیویوں کو چھوڑ کر اور بیویاں کرو خواہ ان کا حسن تم کو (کیسا ہی) اچھا لگے مگر وہ جو تمہارے ہاتھ کا مال ہے (یعنی لونڈیوں کے بارے میں تم کو اختیار ہے) اور خدا ہر چیز پر نگاہ رکھتا ہے
Sahi International :
Not lawful to you, [O Muhammad], are [any additional] women after [this], nor [is it] for you to exchange them for [other] wives, even if their beauty were to please you, except what your right hand possesses. And ever is Allah, over all things, an Observer.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَدْخُلُوا بُيُوتَ النَّبِيِّ إِلَّا أَن يُؤْذَنَ لَكُمْ إِلَىٰ طَعَامٍ غَيْرَ نَاظِرِينَ إِنَاهُ وَلَٰكِنْ إِذَا دُعِيتُمْ فَادْخُلُوا فَإِذَا طَعِمْتُمْ فَانتَشِرُوا وَلَا مُسْتَأْنِسِينَ لِحَدِيثٍ ۚ إِنَّ ذَٰلِكُمْ كَانَ يُؤْذِي النَّبِيَّ فَيَسْتَحْيِي مِنكُمْ ۖ وَاللَّهُ لَا يَسْتَحْيِي مِنَ الْحَقِّ ۚ وَإِذَا سَأَلْتُمُوهُنَّ مَتَاعًا فَاسْأَلُوهُنَّ مِن وَرَاءِ حِجَابٍ ۚ ذَٰلِكُمْ أَطْهَرُ لِقُلُوبِكُمْ وَقُلُوبِهِنَّ ۚ وَمَا كَانَ لَكُمْ أَن تُؤْذُوا رَسُولَ اللَّهِ وَلَا أَن تَنكِحُوا أَزْوَاجَهُ مِن بَعْدِهِ أَبَدًا ۚ إِنَّ ذَٰلِكُمْ كَانَ عِندَ اللَّهِ عَظِيمًا
(53)
محمداکرم اعوان :
اےایمان والو! پیغمبرکےگھروں میں مت جایا کرومگرجس وقت تم کوکھانےکےلیےاجازت دی جائے (اور) اس کےپکنےکا انتظاربھی نہ کرناپڑےولیکن جب تمہاری دعوت کی جائےتوجاؤ پھرجب کھاچکوتوچل دواورباتوں میں جی لگاکرمت بیٹھےرہاکرو۔ بےشک یہ بات پیغمبرکوناگوارگزرتی ہےپھروہ تمہارالحاظ کرتےہیں اوراللہ صاف بات کہنےسے (کسی کا) لحاظ نہیں کرتے۔ اورجب تم ان (پیغمبرکی بیویوں) سےکوئی چیزمانگوتوپردے کےباہرسےمانگاکرو۔ یہ بات (ہمیشہ کےلیے) تمہارےدلوں اوران کےدلوں کےپاک رہنے کاعمدہ ذریعہ ہے۔ اورتم کوشایان نہیں کہ اللہ کےپیغمبرکوایذاپہنچاؤاورنہ یہ کہ ان کی بیویوں سےکبھی بھی ان کےبعد نکاح کرو۔ بےشک یہ اللہ کےنزدیک بہت بڑا (گناہ کا) کام ہے۔
فتح محمدجالندھری :
مومنو پیغمبر کے گھروں میں نہ جایا کرو مگر اس صورت میں کہ تم کو کھانے کے لئے اجازت دی جائے اور اس کے پکنے کا انتظار بھی نہ کرنا پڑے۔ لیکن جب تمہاری دعوت کی جائے تو جاؤ اور جب کھانا کھاچکو تو چل دو اور باتوں میں جی لگا کر نہ بیٹھ رہو۔ یہ بات پیغمبر کو ایذا دیتی ہے۔ اور وہ تم سے شرم کرتے ہیں (اور کہتے نہیں ہیں) لیکن خدا سچی بات کے کہنے سے شرم نہیں کرتا۔ اور جب پیغمبروں کی بیویوں سے کوئی سامان مانگو تو پردے کے باہر مانگو۔ یہ تمہارے اور ان کے دونوں کے دلوں کے لئے بہت پاکیزگی کی بات ہے۔ اور تم کو یہ شایاں نہیں کہ پیغمبر خدا کو تکلیف دو اور نہ یہ کہ ان کی بیویوں سے کبھی ان کے بعد نکاح کرو۔ بےشک یہ خدا کے نزدیک بڑا (گناہ کا کام) ہے
Sahi International :
O you who have believed, do not enter the houses of the Prophet except when you are permitted for a meal, without awaiting its readiness. But when you are invited, then enter; and when you have eaten, disperse without seeking to remain for conversation. Indeed, that [behavior] was troubling the Prophet, and he is shy of [dismissing] you. But Allah is not shy of the truth. And when you ask [his wives] for something, ask them from behind a partition. That is purer for your hearts and their hearts. And it is not [conceivable or lawful] for you to harm the Messenger of Allah or to marry his wives after him, ever. Indeed, that would be in the sight of Allah an enormity.
إِن تُبْدُوا شَيْئًا أَوْ تُخْفُوهُ فَإِنَّ اللَّهَ كَانَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمًا
(54)
محمداکرم اعوان :
اگرتم کسی چیزکوظاہرکرویااس کوچھپاؤ توبےشک اللہ ہرشےکوجاننےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اگر تم کسی چیز کو ظاہر کرو یا اس کو مخفی رکھو تو (یاد رکھو کہ) خدا ہر چیز سے باخبر ہے
Sahi International :
Whether you reveal a thing or conceal it, indeed Allah is ever, of all things, Knowing.
لَّا جُنَاحَ عَلَيْهِنَّ فِي آبَائِهِنَّ وَلَا أَبْنَائِهِنَّ وَلَا إِخْوَانِهِنَّ وَلَا أَبْنَاءِ إِخْوَانِهِنَّ وَلَا أَبْنَاءِ أَخَوَاتِهِنَّ وَلَا نِسَائِهِنَّ وَلَا مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُنَّ ۗ وَاتَّقِينَ اللَّهَ ۚ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدًا
(55)
محمداکرم اعوان :
ان (پیغمبرکی بیبیوں) پرکوئی گناہ نہیں اپنےباپوں کےبارےمیں اورنہ اپنےبیٹوں کےبارے میں اورنہ اپنےبھائیوں کےبارےمیں اورنہ اپنےبھتیجوں کےبارےمیں اورنہ اپنےبھانجوں کےبارےمیں اورنہ اپنی عورتوں اورنہ اپنی کنیزوں کےبارےمیں اوراللہ سےڈرتی رہو۔ بےشک اللہ ہرچیزسےواقف ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
عورتوں پر اپنے باپوں سے (پردہ نہ کرنے میں) کچھ گناہ نہیں اور نہ اپنے بیٹوں سے اور نہ اپنے بھائیوں سے اور نہ اپنے بھتیجوں سے اور نہ اپنے بھانجوں سے نہ اپنی (قسم کی) عورتوں سے اور نہ لونڈیوں سے۔ اور (اے عورتو) خدا سے ڈرتی رہو۔ بےشک خدا ہر چیز سے واقف ہے
Sahi International :
There is no blame upon women concerning their fathers or their sons or their brothers or their brothers' sons or their sisters' sons or their women or those their right hands possess. And fear Allah. Indeed Allah is ever, over all things, Witness.
إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ ۚ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا
(56)
محمداکرم اعوان :
بےشک اللہ اوراس کےفرشتےدرودبھیجتےہیں پیغمبرپر۔ اےایمان والو! تم بھی ان پردرود اورخوب سلام بھیجا کرو۔
فتح محمدجالندھری :
خدا اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں۔ مومنو تم بھی ان پر دُرود اور سلام بھیجا کرو
Sahi International :
Indeed, Allah confers blessing upon the Prophet, and His angels [ask Him to do so]. O you who have believed, ask [Allah to confer] blessing upon him and ask [Allah to grant him] peace.
إِنَّ الَّذِينَ يُؤْذُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ لَعَنَهُمُ اللَّهُ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَأَعَدَّ لَهُمْ عَذَابًا مُّهِينًا
(57)
محمداکرم اعوان :
بےشک جولوگ اللہ اوراس کےپیغمبرکوایذا دیتےہیں اللہ نےان پردنیااورآخرت میں لعنت فرمائی ہےاوران کےلیےذلیل کرنےوالاعذاب تیارکررکھاہے۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ خدا اور اس کے پیغمبر کو رنج پہنچاتے ہیں ان پر خدا دنیا اور آخرت میں لعنت کرتا ہے اور ان کے لئے اس نے ذلیل کرنے والا عذاب تیار کر رکھا ہے
Sahi International :
Indeed, those who abuse Allah and His Messenger - Allah has cursed them in this world and the Hereafter and prepared for them a humiliating punishment.
وَالَّذِينَ يُؤْذُونَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ بِغَيْرِ مَا اكْتَسَبُوا فَقَدِ احْتَمَلُوا بُهْتَانًا وَإِثْمًا مُّبِينًا
(58)
محمداکرم اعوان :
اورجولوگ ایمان والےمردوں اورایمان والی عورتوں کوسوائےاس کےکہ انہوں نےکچھ (گناہ) کیاہوایذاپہنچاتےہیں تویقیناً انہوں نےبہتان اورصریح گناہ کا بوجھ اپنےسررکھا۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو لوگ مومن مردوں اور مومن عورتوں کو ایسے کام (کی تہمت سے) جو انہوں نے نہ کیا ہو ایذا دیں تو انہوں نے بہتان اور صریح گناہ کا بوجھ اپنے سر پر رکھا
Sahi International :
And those who harm believing men and believing women for [something] other than what they have earned have certainly born upon themselves a slander and manifest sin.
يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ قُل لِّأَزْوَاجِكَ وَبَنَاتِكَ وَنِسَاءِ الْمُؤْمِنِينَ يُدْنِينَ عَلَيْهِنَّ مِن جَلَابِيبِهِنَّ ۚ ذَٰلِكَ أَدْنَىٰ أَن يُعْرَفْنَ فَلَا يُؤْذَيْنَ ۗ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَّحِيمًا
(59)
محمداکرم اعوان :
اےپیغمبر! اپنی بیویوں اوراپنی بیٹیوں اورایمان والوں کی عورتوں سےفرمادیجیئے کہ (باہرنکلیں تو) اپنے (مونہوں) پراپنی تھوڑی سی چادرلٹکا (کر گھونگھٹ نکال) لیاکریں۔ قریب ترہےکہ یہ امران کی پہچان کا باعث ہوگاتاکہ ان کوکوئی ایذا نہ دی جائےاوراللہ بخشنےوالےمہربان ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اے پیغمبر اپنی بیویوں اور بیٹیوں اور مسلمانوں کی عورتوں سے کہہ دو کہ (باہر نکلا کریں تو) اپنے (مونہوں) پر چادر لٹکا (کر گھونگھٹ نکال) لیا کریں۔ یہ امر ان کے لئے موجب شناخت (وامتیاز) ہوگا تو کوئی ان کو ایذا نہ دے گا۔ اور خدا بخشنے والا مہربان ہے
Sahi International :
O Prophet, tell your wives and your daughters and the women of the believers to bring down over themselves [part] of their outer garments. That is more suitable that they will be known and not be abused. And ever is Allah Forgiving and Merciful.
۞ لَّئِن لَّمْ يَنتَهِ الْمُنَافِقُونَ وَالَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ وَالْمُرْجِفُونَ فِي الْمَدِينَةِ لَنُغْرِيَنَّكَ بِهِمْ ثُمَّ لَا يُجَاوِرُونَكَ فِيهَا إِلَّا قَلِيلًا
(60)
محمداکرم اعوان :
اگریہ منافق اورجن کےدلوں میں بیماری ہےاورجومدینہ (منورہ) میں (بری بری) خبریں اڑایاکرتےہیں بازنہ آئےتوہم ضرورآپ کوان کےپیچھےلگادیں گےپھریہ آپ کےپڑوس میں کم ہی رہ پائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اگر منافق اور وہ لوگ جن کے دلوں میں مرض ہے اور جو مدینے (کے شہر میں) بری بری خبریں اُڑایا کرتے ہیں (اپنے کردار) سے باز نہ آئیں گے تو ہم تم کو ان کے پیچھے لگا دیں گے پھر وہاں تمہارے پڑوس میں نہ رہ سکیں گے مگر تھوڑے دن
Sahi International :
If the hypocrites and those in whose hearts is disease and those who spread rumors in al-Madinah do not cease, We will surely incite you against them; then they will not remain your neighbors therein except for a little.
مَّلْعُونِينَ ۖ أَيْنَمَا ثُقِفُوا أُخِذُوا وَقُتِّلُوا تَقْتِيلًا
(61)
محمداکرم اعوان :
(وہ بھی) پھٹکارےہوئےجہاں پائےگئے، پکڑےگئےاوربےدریغ قتل کردئیےگئے۔
فتح محمدجالندھری :
(وہ بھی) پھٹکارے ہوئے۔ جہاں پائے گئے پکڑے گئے اور جان سے مار ڈالے گئے
Sahi International :
Accursed wherever they are found, [being] seized and massacred completely.
سُنَّةَ اللَّهِ فِي الَّذِينَ خَلَوْا مِن قَبْلُ ۖ وَلَن تَجِدَ لِسُنَّةِ اللَّهِ تَبْدِيلًا
(62)
محمداکرم اعوان :
اللہ نےان لوگوں میں بھی یہی دستوررکھاہےجوپہلےہوگزرےہیں اورآپ اللہ کےدستورمیں کوئی تبدیلی ہرگزنہ پائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ پہلے گزر چکے ہیں ان کے بارے میں بھی خدا کی یہی عادت رہی ہے۔ اور تم خدا کی عادت میں تغیر وتبدل نہ پاؤ گے
Sahi International :
[This is] the established way of Allah with those who passed on before; and you will not find in the way of Allah any change.
يَسْأَلُكَ النَّاسُ عَنِ السَّاعَةِ ۖ قُلْ إِنَّمَا عِلْمُهَا عِندَ اللَّهِ ۚ وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّ السَّاعَةَ تَكُونُ قَرِيبًا
(63)
محمداکرم اعوان :
لوگ آپ سےقیامت کےبارےپوچھتےہیں (کہ کب آئے گی؟) فرمادیجیئےکہ یقیناً اس کا علم میرےاللہ کےپاس ہےاورتمہیں کیامعلوم کہ شاید قیامت قریب ہی آگئی ہو۔
فتح محمدجالندھری :
لوگ تم سے قیامت کی نسبت دریافت کرتے ہیں (کہ کب آئے گی) کہہ دو کہ اس کا علم خدا ہی کو ہے۔ اور تمہیں کیا معلوم ہے شاید قیامت قریب ہی آگئی ہو
Sahi International :
People ask you concerning the Hour. Say," Knowledge of it is only with Allah. And what may make you perceive? Perhaps the Hour is near."
إِنَّ اللَّهَ لَعَنَ الْكَافِرِينَ وَأَعَدَّ لَهُمْ سَعِيرًا
(64)
محمداکرم اعوان :
بےشک اللہ نےکافروں پرلعنت کی ہےاوران کےلیے (جہنم کی) آگ تیارکررکھی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
بےشک خدا نے کافروں پر لعنت کی ہے اور ان کے لئے (جہنم کی) آگ تیار کر رکھی ہے
Sahi International :
Indeed, Allah has cursed the disbelievers and prepared for them a Blaze.
خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا ۖ لَّا يَجِدُونَ وَلِيًّا وَلَا نَصِيرًا
(65)
محمداکرم اعوان :
اس میں وہ ہمیشہ رہیں گےنہ کسی کودوست پائیں گےاورنہ مددگار۔
فتح محمدجالندھری :
اس میں ابدا لآباد رہیں گے۔ نہ کسی کو دوست پائیں گے اور نہ مددگار
Sahi International :
Abiding therein forever, they will not find a protector or a helper.
يَوْمَ تُقَلَّبُ وُجُوهُهُمْ فِي النَّارِ يَقُولُونَ يَا لَيْتَنَا أَطَعْنَا اللَّهَ وَأَطَعْنَا الرَّسُولَا
(66)
محمداکرم اعوان :
جس دن ان کےچہرےدوزخ میں الٹ پلٹ کیےجائیں گے (تو) کہیں گےاےکاش! ہم نےاللہ کی اطاعت کی ہوتی اورپیغمبرکی اطاعت کی ہوتی۔
فتح محمدجالندھری :
جس دن ان کے منہ آگ میں الٹائے جائیں گے کہیں اے کاش ہم خدا کی فرمانبرداری کرتے اور رسول (خدا) کا حکم مانتے
Sahi International :
The Day their faces will be turned about in the Fire, they will say, "How we wish we had obeyed Allah and obeyed the Messenger."
وَقَالُوا رَبَّنَا إِنَّا أَطَعْنَا سَادَتَنَا وَكُبَرَاءَنَا فَأَضَلُّونَا السَّبِيلَا
(67)
محمداکرم اعوان :
اوروہ کہیں گےاےہمارےپروردگار! بےشک ہم نےاپنےسرداروں اوربڑوں کی اطاعت کی سوانہوں نےہم کوراستےسےگمراہ کیاتھا۔
فتح محمدجالندھری :
اور کہیں گے کہ اے ہمارے پروردگار ہم نے اپنے سرداروں اور بڑے لوگوں کا کہا مانا تو انہوں نے ہم کو رستے سے گمراہ کردیا
Sahi International :
And they will say, "Our Lord, indeed we obeyed our masters and our dignitaries, and they led us astray from the [right] way.
رَبَّنَا آتِهِمْ ضِعْفَيْنِ مِنَ الْعَذَابِ وَالْعَنْهُمْ لَعْنًا كَبِيرًا
(68)
محمداکرم اعوان :
اے ہمارےپروردگار! ان کودوگناعذاب دیجیئےاوران پربڑی لعنت کیجیئے۔
فتح محمدجالندھری :
اے ہمارے پروردگار ان کو دگنا عذاب دے اور ان پر بڑی لعنت کر
Sahi International :
Our Lord, give them double the punishment and curse them with a great curse."
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ آذَوْا مُوسَىٰ فَبَرَّأَهُ اللَّهُ مِمَّا قَالُوا ۚ وَكَانَ عِندَ اللَّهِ وَجِيهًا
(69)
محمداکرم اعوان :
اےایمان والو! ان لوگوں کی طرح مت ہوناجنہوں نے (کچھ تہمتیں تراش کر) موسیٰ (علیہ السلام) کوایذادی تھی۔ سواللہ نےان کواس چیز سےجووہ (لوگ) کہتےتھےپاک ثابت فرمادیااوروہ (موسیٰؑ) اللہ کےنزدیک بہت عزت والےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
مومنو تم ان لوگوں جیسے نہ ہونا جنہوں نے موسیٰ (کو عیب لگا کر) رنج پہنچایا تو خدا نے ان کو بےعیب ثابت کیا۔ اور وہ خدا کے نزدیک آبرو والے تھے
Sahi International :
O you who have believed, be not like those who abused Moses; then Allah cleared him of what they said. And he, in the sight of Allah, was distinguished.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَقُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا
(70)
محمداکرم اعوان :
اےایمان والو! اللہ سےڈرواورسیدھی بات کہو۔
فتح محمدجالندھری :
مومنو خدا سے ڈرا کرو اور بات سیدھی کہا کرو
Sahi International :
O you who have believed, fear Allah and speak words of appropriate justice.
يُصْلِحْ لَكُمْ أَعْمَالَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ ۗ وَمَن يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِيمًا
(71)
محمداکرم اعوان :
(اس کےصِلہ میں) وہ (اللہ) تمہارےلیےتمہارےاعمال کودرست فرمائیں گےاورتمہارےلیےتمہارےگناہ معاف فرمائیں گےاورجوشخص اللہ اوراس کےپیغمبرکی اطاعت کرےگاسویقیناً وہ بہت بڑی کامیابی کوپہنچےگا۔
فتح محمدجالندھری :
وہ تمہارے اعمال درست کردے گا اور تمہارے گناہ بخش دے گا۔ اور جو شخص خدا اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرے گا تو بےشک بڑی مراد پائے گا
Sahi International :
He will [then] amend for you your deeds and forgive you your sins. And whoever obeys Allah and His Messenger has certainly attained a great attainment.
إِنَّا عَرَضْنَا الْأَمَانَةَ عَلَى السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَالْجِبَالِ فَأَبَيْنَ أَن يَحْمِلْنَهَا وَأَشْفَقْنَ مِنْهَا وَحَمَلَهَا الْإِنسَانُ ۖ إِنَّهُ كَانَ ظَلُومًا جَهُولًا
(72)
محمداکرم اعوان :
یقیناًہم نےیہ امانت (معرفتِ الہٰی کاشعور) آسمانوں اورزمین اورپہاڑوں کےسامنےپیش کی تھی سوانہوں نےاس (کی ذمہ داری) کواٹھانےسےانکارکردیااوراس سےڈرگئےاورانسان نےاس کواپنےذمہ لےلیابےشک وہ غلط کار (اور) بےعلم تھا۔
فتح محمدجالندھری :
ہم نے (بار) امانت کو آسمانوں اور زمین پر پیش کیا تو انہوں نے اس کے اٹھانے سے انکار کیا اور اس سے ڈر گئے۔ اور انسان نے اس کو اٹھا لیا۔ بےشک وہ ظالم اور جاہل تھا
Sahi International :
Indeed, we offered the Trust to the heavens and the earth and the mountains, and they declined to bear it and feared it; but man [undertook to] bear it. Indeed, he was unjust and ignorant.
لِّيُعَذِّبَ اللَّهُ الْمُنَافِقِينَ وَالْمُنَافِقَاتِ وَالْمُشْرِكِينَ وَالْمُشْرِكَاتِ وَيَتُوبَ اللَّهُ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ ۗ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَّحِيمًا
(73)
محمداکرم اعوان :
تاکہ اللہ منافق مردوں اورمنافق عورتوں اورمشرک مردوں اورمشرک عورتوں کوسزادیں اورایمان والےمردوں اورایمان والی عورتوں پر (رحمت سے) توجہ فرمائیں۔ اوراللہ بخشنےوالےرحم کرنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
تاکہ خدا منافق مردوں اور منافق عورتوں اور مشرک مردوں اور مشرک عورتوں کو عذاب دے اور خدا مومن مردوں اور مومن عورتوں پر مہربانی کرے۔ اور خدا تو بخشنے والا مہربان ہے
Sahi International :
[It was] so that Allah may punish the hypocrite men and hypocrite women and the men and women who associate others with Him and that Allah may accept repentance from the believing men and believing women. And ever is Allah Forgiving and Merciful.