بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
محمداکرم اعوان :
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں
فتح محمدجالندھری :
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
Sahi International :
In the name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
اقْتَرَبَ لِلنَّاسِ حِسَابُهُمْ وَهُمْ فِي غَفْلَةٍ مُّعْرِضُونَ
(1)
محمداکرم اعوان :
لوگوں کےلیےاُن کا (وقتِ) حساب نزدیک آپہنچاہےاوروہ غفلت میں پڑے (اس سے) منہ پھیررہےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
لوگوں کا حساب (اعمال کا وقت) نزدیک آپہنچا ہے اور وہ غفلت میں (پڑے اس سے) منہ پھیر رہے ہیں
Sahi International :
[The time of] their account has approached for the people, while they are in heedlessness turning away.
مَا يَأْتِيهِم مِّن ذِكْرٍ مِّن رَّبِّهِم مُّحْدَثٍ إِلَّا اسْتَمَعُوهُ وَهُمْ يَلْعَبُونَ
(2)
محمداکرم اعوان :
اُن کےپاس اُن کےپروردگارکی طرف سےجوتازہ نصیحت (اُن کےحسبِ حال) آتی ہےتویہ اُسےایسےسنتےہیں گویامذاق اڑاتے ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
ان کے پاس کوئی نئی نصیحت ان کے پروردگار کی طرف سے نہیں آتی مگر وہ اسے کھیلتے ہوئے سنتے ہیں
Sahi International :
No mention comes to them anew from their Lord except that they listen to it while they are at play
لَاهِيَةً قُلُوبُهُمْ ۗ وَأَسَرُّوا النَّجْوَى الَّذِينَ ظَلَمُوا هَلْ هَٰذَا إِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ ۖ أَفَتَأْتُونَ السِّحْرَ وَأَنتُمْ تُبْصِرُونَ
(3)
محمداکرم اعوان :
اُن کےدل غفلت میں پڑےہیں اوران ظالموں نے (آپس میں) سرگوشیاں کیں کہ یہ (پیغمبر) تمہاری ہی طرح ایک (عام) آدمی ہیں توتم دیکھتی آنکھوں جادوکی لپیٹ میں کیوں آتےہو؟
فتح محمدجالندھری :
ان کے دل غفلت میں پڑے ہوئے ہیں اور ظالم لوگ (آپس میں) چپکے چپکے باتیں کرتے ہیں کہ یہ (شخص کچھ بھی) نہیں مگر تمہارے جیسا آدمی ہے۔ تو تم آنکھوں دیکھتے جادو (کی لپیٹ) میں کیوں آتے ہو
Sahi International :
With their hearts distracted. And those who do wrong conceal their private conversation, [saying], "Is this [Prophet] except a human being like you? So would you approach magic while you are aware [of it]?"
قَالَ رَبِّي يَعْلَمُ الْقَوْلَ فِي السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ ۖ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ
(4)
محمداکرم اعوان :
(پیغمبر نے) فرمایامیراپروردگارہربات کوجانتاہے (خواہ) آسمان میں ہواور (خواہ) زمین میں اوروہ خوب سننےوالاجاننےوالاہے۔
فتح محمدجالندھری :
(پیغمبر نے) کہا کہ جو بات آسمان اور زمین میں (کہی جاتی) ہے میرا پروردگار اسے جانتا ہے۔ اور وہ سننے والا (اور) جاننے والا ہے
Sahi International :
The Prophet said, "My Lord knows whatever is said throughout the heaven and earth, and He is the Hearing, the Knowing."
بَلْ قَالُوا أَضْغَاثُ أَحْلَامٍ بَلِ افْتَرَاهُ بَلْ هُوَ شَاعِرٌ فَلْيَأْتِنَا بِآيَةٍ كَمَا أُرْسِلَ الْأَوَّلُونَ
(5)
محمداکرم اعوان :
بلکہ (یہ کُفاریوں) کہتےہیں کہ (یہ قرآن) پریشان خیالات ہیں بلکہ انہوں نےیہ (اپنی طرف سے) گھڑلیاہے، (نہیں) بلکہ یہ شاعرہیں پس چاہیئےکہ ہمارےپاس کوئی نشانی (معجزہ) لےآئیں جیسےپہلےپیغمبر (نشانیاں دے کر) بھیجےگئےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
بلکہ (ظالم) کہنے لگے کہ (یہ قرآن) پریشان (باتیں ہیں جو) خواب (میں دیکھ لی) ہیں۔ (نہیں) بلکہ اس نے اس کو اپنی طرف سے بنا لیا ہے (نہیں) بلکہ (یہ شعر ہے جو اس) شاعر (کا نتیجہٴ طبع) ہے۔ تو جیسے پہلے (پیغمبر نشانیاں دے کر) بھیجے گئے تھے (اسی طرح) یہ بھی ہمارے پاس کوئی نشانی لائے
Sahi International :
But they say, "[The revelation is but] a mixture of false dreams; rather, he has invented it; rather, he is a poet. So let him bring us a sign just as the previous [messengers] were sent [with miracles]."
مَا آمَنَتْ قَبْلَهُم مِّن قَرْيَةٍ أَهْلَكْنَاهَا ۖ أَفَهُمْ يُؤْمِنُونَ
(6)
محمداکرم اعوان :
ان سےپہلےکوئی بستی والےجن کوہم نےہلاک کیاایمان نہیں لائےتوکیایہ ایمان لائیں گے؟
فتح محمدجالندھری :
ان سے پہلے جن بستیوں کو ہم نے ہلاک کیا وہ ایمان نہیں لاتی تھیں۔ تو کیا یہ ایمان لے آئیں گے
Sahi International :
Not a [single] city which We destroyed believed before them, so will they believe?
وَمَا أَرْسَلْنَا قَبْلَكَ إِلَّا رِجَالًا نُّوحِي إِلَيْهِمْ ۖ فَاسْأَلُوا أَهْلَ الذِّكْرِ إِن كُنتُمْ لَا تَعْلَمُونَ
(7)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےآپ سےپہلےصرف آدمیوں کوہی پیغمبربناکربھیجاتھاجن کےپاس ہم وحی بھیجاکرتےتھے۔ (انکارکرنےوالو!) سواگرتم کویہ بات معلوم نہ ہوتوجویادرکھتےہیں ان (اہلِ کتاب) سے پوچھ لو۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے تم سے پہلے مرد ہی (پیغمبر بنا کر) بھیجے جن کی طرف ہم وحی بھیجتے تھے۔ اگر تم نہیں جانتے تو جو یاد رکھتے ہیں ان سے پوچھ لو
Sahi International :
And We sent not before you, [O Muhammad], except men to whom We revealed [the message], so ask the people of the message if you do not know.
وَمَا جَعَلْنَاهُمْ جَسَدًا لَّا يَأْكُلُونَ الطَّعَامَ وَمَا كَانُوا خَالِدِينَ
(8)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےان (انبیاء ؑ) کےایسےبدن نہیں بنائےتھےکہ کھانا نہ کھاتےہوں اوروہ (حضرات بھی) ہمیشہ رہنےوالےنہ ہوئے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے ان کے لئے ایسے جسم نہیں بنائے تھے کہ کھانا نہ کھائیں اور نہ وہ ہمیشہ رہنے والے تھے
Sahi International :
And We did not make the prophets forms not eating food, nor were they immortal [on earth].
ثُمَّ صَدَقْنَاهُمُ الْوَعْدَ فَأَنجَيْنَاهُمْ وَمَن نَّشَاءُ وَأَهْلَكْنَا الْمُسْرِفِينَ
(9)
محمداکرم اعوان :
پھرہم نےاُن سےجووعدہ فرمایاتھاوہ سچ کردکھایاتوان کواورجس کوہم نےچاہا نجات بخشی اورہم نےحدسےنکل جانےوالوں کوہلاک کردیا۔
فتح محمدجالندھری :
پھر ہم نے ان کے بارے میں (اپنا) وعدہ سچا کردیا تو ان کو اور جس کو چاہا نجات دی اور حد سے نکل جانے والوں کو ہلاک کردیا
Sahi International :
Then We fulfilled for them the promise, and We saved them and whom We willed and destroyed the transgressors.
لَقَدْ أَنزَلْنَا إِلَيْكُمْ كِتَابًا فِيهِ ذِكْرُكُمْ ۖ أَفَلَا تَعْقِلُونَ
(10)
محمداکرم اعوان :
یقیناًہم نےتمہاری طرف ایسی کتاب بھیجی ہےجس میں تمہارےلیےنصیحت ہےسوکیاتم نہیں سمجھتے۔
فتح محمدجالندھری :
ہم نے تمہاری طرف ایسی کتاب نازل کی ہے جس میں تمہارا تذکرہ ہے۔ کیا تم نہیں سمجھتے
Sahi International :
We have certainly sent down to you a Book in which is your mention. Then will you not reason?
وَكَمْ قَصَمْنَا مِن قَرْيَةٍ كَانَتْ ظَالِمَةً وَأَنشَأْنَا بَعْدَهَا قَوْمًا آخَرِينَ
(11)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےبہت سی بستیوں کوجوظالم تھیں ہلاک کردیااورہم نےاُن کےبعددوسری قوم پیدافرمادی۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے بہت سی بستیوں کو جو ستمگار تھیں ہلاک کر مارا اور ان کے بعد اور لوگ پیدا کردیئے
Sahi International :
And how many a city which was unjust have We shattered and produced after it another people.
فَلَمَّا أَحَسُّوا بَأْسَنَا إِذَا هُم مِّنْهَا يَرْكُضُونَ
(12)
محمداکرم اعوان :
پس جب انہوں نےہمارےعذاب کوآتےدیکھاتوتب ہی اُس سےبھاگنےلگے۔
فتح محمدجالندھری :
جب انہوں نے ہمارے (مقدمہ) عذاب کو دیکھا تو لگے اس سے بھاگنے
Sahi International :
And when its inhabitants perceived Our punishment, at once they fled from it.
لَا تَرْكُضُوا وَارْجِعُوا إِلَىٰ مَا أُتْرِفْتُمْ فِيهِ وَمَسَاكِنِكُمْ لَعَلَّكُمْ تُسْأَلُونَ
(13)
محمداکرم اعوان :
بھاگومت اوراپنےسامان عیش کی طرف پلٹ آؤاوراپنے (عمدہ) مکانوں کی طرف شایدتم سے (اس بارےمیں) پوچھاجائے۔
فتح محمدجالندھری :
مت بھاگو اور جن (نعمتوں) میں تم عیش وآسائش کرتے تھے ان کی اور اپنے گھروں کی طرف لوٹ جاؤ۔ شاید تم سے (اس بارے میں) دریافت کیا جائے
Sahi International :
[Some angels said], "Do not flee but return to where you were given luxury and to your homes - perhaps you will be questioned."
قَالُوا يَا وَيْلَنَا إِنَّا كُنَّا ظَالِمِينَ
(14)
محمداکرم اعوان :
کہنےلگےوائےہماری کم بختی! بےشک ہم ہی ظالم تھے
فتح محمدجالندھری :
کہنے لگے ہائے شامت بےشک ہم ظالم تھے
Sahi International :
They said, "O woe to us! Indeed, we were wrongdoers."
فَمَا زَالَت تِّلْكَ دَعْوَاهُمْ حَتَّىٰ جَعَلْنَاهُمْ حَصِيدًا خَامِدِينَ
(15)
محمداکرم اعوان :
پھروہ اسی طرح چیختےچلاتےرہےیہاں تک کہ ہم نےان کوایسے (نیست ونابود) کردیاجیسےکھیتی کاٹ دی گئی (یا) آگ بجھ گئی ہو۔
فتح محمدجالندھری :
تو وہ ہمیشہ اسی طرح پکارتے رہے یہاں تک کہ ہم نے ان کو (کھیتی کی طرح) کاٹ کر (اور آگ کی طرح) بجھا کر ڈھیر کردیا
Sahi International :
And that declaration of theirs did not cease until We made them [as] a harvest [mowed down], extinguished [like a fire].
وَمَا خَلَقْنَا السَّمَاءَ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا لَاعِبِينَ
(16)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےآسمان اورزمین اورجوکچھ ان کےدرمیان ہےاس کوکھیل تماشےکےطورپہ پیدا نہیں فرمایا۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے آسمان اور زمین کو جو اور (مخلوقات) ان دونوں کے درمیان ہے اس کو لہوولعب کے لئے پیدا نہیں کیا
Sahi International :
And We did not create the heaven and earth and that between them in play.
لَوْ أَرَدْنَا أَن نَّتَّخِذَ لَهْوًا لَّاتَّخَذْنَاهُ مِن لَّدُنَّا إِن كُنَّا فَاعِلِينَ
(17)
محمداکرم اعوان :
اگرہم چاہتےکہ ہم کھیل کی چیزیں (یعنی زن و فرزندوغیرہ) بنائیں تواگرہم کوکرناہی تھاتوہم اپنےپاس سےہی اُسے بنالیتے۔
فتح محمدجالندھری :
اگر ہم چاہتے کہ کھیل (کی چیزیں یعنی زن وفرزند) بنائیں تو اگر ہم کو کرنا ہوتا تو ہم اپنے پاس سے بنالیتے
Sahi International :
Had We intended to take a diversion, We could have taken it from [what is] with Us - if [indeed] We were to do so.
بَلْ نَقْذِفُ بِالْحَقِّ عَلَى الْبَاطِلِ فَيَدْمَغُهُ فَإِذَا هُوَ زَاهِقٌ ۚ وَلَكُمُ الْوَيْلُ مِمَّا تَصِفُونَ
(18)
محمداکرم اعوان :
نہیں بلکہ ہم حق کوباطل پرمارتےہیں پھروہ (حق) اُس کا سرتوڑدیتاہےپس وہ (باطل) نابودہوجاتاہے۔ اورجوباتیں تم بناتےہواس سےتمہاری ہی خرابی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
بلکہ ہم سچ کو جھوٹ پر کھینچ مارتے ہیں تو وہ اس کا سر توڑ دیتا ہے اور جھوٹ اسی وقت نابود ہوجاتا ہے۔ اور جو باتیں تم بناتے ہو ان سے تمہاری ہی خرابی ہے
Sahi International :
Rather, We dash the truth upon falsehood, and it destroys it, and thereupon it departs. And for you is destruction from that which you describe.
وَلَهُ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ وَمَنْ عِندَهُ لَا يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِهِ وَلَا يَسْتَحْسِرُونَ
(19)
محمداکرم اعوان :
اورجوکوئی آسمانوں اورزمین میں ہےسب اُسی کا ہےاور (ان میں) جواس کےقریب (فرشتےاورمقربانِ بارگاہ) ہیں وہ اس کی عبادت سےعارنہیں کرتےاورنہ تھکتے ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو لوگ آسمانوں میں اور جو زمین میں ہیں سب اسی کے (مملوک اور اُسی کا مال) ہیں۔ اور جو (فرشتے) اُس کے پاس ہیں وہ اس کی عبادت سے نہ کنیاتے ہیں اور نہ اکتاتے ہیں
Sahi International :
To Him belongs whoever is in the heavens and the earth. And those near Him are not prevented by arrogance from His worship, nor do they tire.
يُسَبِّحُونَ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ لَا يَفْتُرُونَ
(20)
محمداکرم اعوان :
رات اوردن (اس کی) پاکی بیان کرتے ہیں (اور) اکتاتےنہیں۔
فتح محمدجالندھری :
رات دن (اُس کی) تسبیح کرتے رہتے ہیں (نہ تھکتے ہیں) نہ اکتاتے ہیں
Sahi International :
They exalt [Him] night and day [and] do not slacken.
أَمِ اتَّخَذُوا آلِهَةً مِّنَ الْأَرْضِ هُمْ يُنشِرُونَ
(21)
محمداکرم اعوان :
بھلا ان لوگوں نےزمین کی چیزوں سےمعبود بنالیےہیں تو (کیا) وہ (مرنے کےبعد) اُن کواٹھا کھڑاکریں گے؟
فتح محمدجالندھری :
بھلا لوگوں نے جو زمین کی چیزوں سے (بعض کو) معبود بنا لیا ہے (تو کیا) وہ ان کو (مرنے کے بعد) اُٹھا کھڑا کریں گے؟
Sahi International :
Or have men taken for themselves gods from the earth who resurrect [the dead]?
لَوْ كَانَ فِيهِمَا آلِهَةٌ إِلَّا اللَّهُ لَفَسَدَتَا ۚ فَسُبْحَانَ اللَّهِ رَبِّ الْعَرْشِ عَمَّا يَصِفُونَ
(22)
محمداکرم اعوان :
اگراُن (آسمان اورزمین ) میں اللہ کےسواکوئی معبود ہوتاتودونوں تباہ ہوجاتےسواللہ جوعرش کامالک ہےان امور سے پاک ہےجویہ لوگ بیان کررہےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اگر آسمان اور زمین میں خدا کے سوا اور معبود ہوتے تو زمین وآسمان درہم برہم ہوجاتے۔ جو باتیں یہ لوگ بتاتے ہیں خدائے مالک عرش ان سے پاک ہے
Sahi International :
Had there been within the heavens and earth gods besides Allah, they both would have been ruined. So exalted is Allah, Lord of the Throne, above what they describe.
لَا يُسْأَلُ عَمَّا يَفْعَلُ وَهُمْ يُسْأَلُونَ
(23)
محمداکرم اعوان :
وہ جوکام کرتاہےاُس سےپُرسش نہیں ہوسکتی اوران سب سے (جوکام یہ کرتےہیں) پوچھاجائےگا۔
فتح محمدجالندھری :
وہ جو کام کرتا ہے اس کی پرستش نہیں ہوگی اور (جو کام یہ لوگ کرتے ہیں اس کی) ان سے پرستش ہوگی
Sahi International :
He is not questioned about what He does, but they will be questioned.
أَمِ اتَّخَذُوا مِن دُونِهِ آلِهَةً ۖ قُلْ هَاتُوا بُرْهَانَكُمْ ۖ هَٰذَا ذِكْرُ مَن مَّعِيَ وَذِكْرُ مَن قَبْلِي ۗ بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْلَمُونَ الْحَقَّ ۖ فَهُم مُّعْرِضُونَ
(24)
محمداکرم اعوان :
کیاانہوں نےاس (اللہ) کوچھوڑکراورمعبودبنائےہیں اُن سےفرمائیے (اس بات پر) اپنی دلیل پیش کرویہ (میری اور) میرےساتھ والوں کی کتاب (یعنی قرآن) بھی ہےاورجومجھ سےپہلے (پیغمبرؑ) ہوئےہیں ان کی کتابیں بھی۔ بلکہ (بات یہ ہےکہ) ان میں سےاکثروہ ہیں جوامرِحق کونہیں جانتےپس اس وجہ سےوہ منہ پھیررہےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کیا لوگوں نے خدا کو چھوڑ کر اور معبود بنالئے ہیں۔ کہہ دو کہ (اس بات پر) اپنی دلیل پیش کرو۔ یہ (میری اور) میرے ساتھ والوں کی کتاب بھی ہے اور جو مجھ سے پہلے (پیغمبر) ہوئے ہیں۔ ان کی کتابیں بھی ہیں۔ بلکہ (بات یہ ہے کہ) ان اکثر حق بات کو نہیں جانتے اور اس لئے اس سے منہ پھیر لیتے ہیں
Sahi International :
Or have they taken gods besides Him? Say, [O Muhammad], "Produce your proof. This [Qur'an] is the message for those with me and the message of those before me." But most of them do not know the truth, so they are turning away.
وَمَا أَرْسَلْنَا مِن قَبْلِكَ مِن رَّسُولٍ إِلَّا نُوحِي إِلَيْهِ أَنَّهُ لَا إِلَٰهَ إِلَّا أَنَا فَاعْبُدُونِ
(25)
محمداکرم اعوان :
اورجوبھی پیغمبرہم نےآپ سےپہلےبھیجےتھےان کی طرف یہی وحی بھیجی یہ کہ میرےسواکوئی عبادت کامستحق نہیں لہٰذامیری ہی عبادت کرو۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو پیغمبر ہم نےتم سے پہلے بھیجے ان کی طرف یہی وحی بھیجی کہ میرے سوا کوئی معبود نہیں تو میری ہی عبادت کرو
Sahi International :
And We sent not before you any messenger except that We revealed to him that, "There is no deity except Me, so worship Me."
وَقَالُوا اتَّخَذَ الرَّحْمَٰنُ وَلَدًا ۗ سُبْحَانَهُ ۚ بَلْ عِبَادٌ مُّكْرَمُونَ
(26)
محمداکرم اعوان :
اورکہتےہیں کہ رحمٰن (اللہ) نےکسی (یعنی فرشتوں) کواولادبنارکھاہے۔ وہ اس سےپاک ہےبلکہ وہ (فرشتے اُس کے) معززبندےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور کہتے ہیں کہ خدا بیٹا رکھتا ہے۔ وہ پاک ہے (اس کے نہ بیٹا ہے نہ بیٹی) بلکہ (جن کو یہ لوگ اس کے بیٹے بیٹیاں سمجھتے ہیں) وہ اس کے عزت والے بندے ہیں
Sahi International :
And they say, "The Most Merciful has taken a son." Exalted is He! Rather, they are [but] honored servants.
لَا يَسْبِقُونَهُ بِالْقَوْلِ وَهُم بِأَمْرِهِ يَعْمَلُونَ
(27)
محمداکرم اعوان :
وہ اس سےآگےبڑھ کربول نہیں سکتےاوروہ اس کےارشاد پرعمل کرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اس کے آگے بڑھ کر بول نہیں سکتے۔ اور اس کے حکم پر عمل کرتے ہیں
Sahi International :
They cannot precede Him in word, and they act by His command.
يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَلَا يَشْفَعُونَ إِلَّا لِمَنِ ارْتَضَىٰ وَهُم مِّنْ خَشْيَتِهِ مُشْفِقُونَ
(28)
محمداکرم اعوان :
وہ (اللہ) اُن کےاگلےاوران کےپچھلےاحوال سےباخبرہےاوراسکی مرضی کےبغیروہ کسی کی سفارش تک نہیں کرسکتےاوروہ سب اس کی ہیبت سےڈرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو کچھ ان کے آگے ہوچکا ہے اور پیچھے ہوگا وہ سب سے واقف ہے اور وہ (اس کے پاس کسی کی) سفارش نہیں کرسکتے مگر اس شخص کی جس سے خدا خوش ہو اور وہ اس کی ہیبت سے ڈرتے رہتے ہیں
Sahi International :
He knows what is [presently] before them and what will be after them, and they cannot intercede except on behalf of one whom He approves. And they, from fear of Him, are apprehensive.
۞ وَمَن يَقُلْ مِنْهُمْ إِنِّي إِلَٰهٌ مِّن دُونِهِ فَذَٰلِكَ نَجْزِيهِ جَهَنَّمَ ۚ كَذَٰلِكَ نَجْزِي الظَّالِمِينَ
(29)
محمداکرم اعوان :
اوران میں جوشخص یوں کہےکہ میں اُ س(اللہ) کےسواعبادت کا مستحق ہوں تواُسےہم دوزخ کی سزادیں گےظالموں کوہم ایسا ہی بدلہ دیا کرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو شخص ان میں سے یہ کہے کہ خدا کے سوا میں معبود ہوں تو اسے ہم دوزخ کی سزا دیں گے اور ظالموں کو ہم ایسی ہی سزا دیا کرتے ہیں
Sahi International :
And whoever of them should say, "Indeed, I am a god besides Him"- that one We would recompense with Hell. Thus do We recompense the wrongdoers.
أَوَلَمْ يَرَ الَّذِينَ كَفَرُوا أَنَّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ كَانَتَا رَتْقًا فَفَتَقْنَاهُمَا ۖ وَجَعَلْنَا مِنَ الْمَاءِ كُلَّ شَيْءٍ حَيٍّ ۖ أَفَلَا يُؤْمِنُونَ
(30)
محمداکرم اعوان :
کیاکافروں نےنہیں دیکھا (یعنی جانتےنہیں) کہ آسمان اورزمین ملےہوئےتھےتوہم نےان کوجداجداکردیااورہم نے (بارش کے) پانی سے ہرجاندارچیز بنائی کیاپھربھی ایمان نہیں لاتے؟
فتح محمدجالندھری :
کیا کافروں نے نہیں دیکھا کہ آسمان اور زمین دونوں ملے ہوئے تھے تو ہم نے جدا جدا کردیا۔ اور تمام جاندار چیزیں ہم نے پانی سے بنائیں۔ پھر یہ لوگ ایمان کیوں نہیں لاتے؟
Sahi International :
Have those who disbelieved not considered that the heavens and the earth were a joined entity, and We separated them and made from water every living thing? Then will they not believe?
وَجَعَلْنَا فِي الْأَرْضِ رَوَاسِيَ أَن تَمِيدَ بِهِمْ وَجَعَلْنَا فِيهَا فِجَاجًا سُبُلًا لَّعَلَّهُمْ يَهْتَدُونَ
(31)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےزمین میں اس لیےپہاڑبنائےکہ ان لوگوں کولےکرہلنے (نہ) لگےاورہم نےاس میں کشادہ کشادہ رستےبنائے تاکہ (ان کےذریعے) وہ (اپنی) منزل پرپہنچیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے زمین میں پہاڑ بنائے تاکہ لوگوں (کے بوجھ) سے ہلنے (اور جھکنے) نہ لگے اور اس میں کشادہ راستے بنائے تاکہ لوگ ان پر چلیں
Sahi International :
And We placed within the earth firmly set mountains, lest it should shift with them, and We made therein [mountain] passes [as] roads that they might be guided.
وَجَعَلْنَا السَّمَاءَ سَقْفًا مَّحْفُوظًا ۖ وَهُمْ عَنْ آيَاتِهَا مُعْرِضُونَ
(32)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےآسمان کومحفوظ چھت بنایااوریہ لوگ اس(کےاندر) کی نشانیوں سےمنہ پھیرےہوئےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور آسمان کو محفوظ چھت بنایا۔ اس پر بھی وہ ہماری نشانیوں سے منہ پھیر رہے ہیں
Sahi International :
And We made the sky a protected ceiling, but they, from its signs, are turning away.
وَهُوَ الَّذِي خَلَقَ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ وَالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ ۖ كُلٌّ فِي فَلَكٍ يَسْبَحُونَ
(33)
محمداکرم اعوان :
اوروہ ایسا ہےکہ اس نےرات اوردن اورسورج اورچاند بنائےیہ سب آسمان میں (اس طرح چلتےہیں گویا) تیررہےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور وہی تو ہے جس نے رات اور دن اور سورج اور چاند کو بنایا۔ (یہ) سب (یعنی سورج اور چاند اور ستارے) آسمان میں (اس طرح چلتے ہیں گویا) تیر رہے ہیں
Sahi International :
And it is He who created the night and the day and the sun and the moon; all [heavenly bodies] in an orbit are swimming.
وَمَا جَعَلْنَا لِبَشَرٍ مِّن قَبْلِكَ الْخُلْدَ ۖ أَفَإِن مِّتَّ فَهُمُ الْخَالِدُونَ
(34)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےآپ سےپہلےکسی بشرکےلیےہمیشہ رہناتجویز نہیں فرمایا پھراگرآپ کا انتقال ہوجائےتوکیا یہ لوگ (دنیا میں) ہمیشہ رہیں گے؟
فتح محمدجالندھری :
اور (اے پیغمبر) ہم نے تم سے پہلے کسی آدمی کو بقائے دوام نہیں بخشا۔ بھلا اگر تم مرجاؤ تو کیا یہ لوگ ہمیشہ رہیں گے
Sahi International :
And We did not grant to any man before you eternity [on earth]; so if you die - would they be eternal?
كُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ ۗ وَنَبْلُوكُم بِالشَّرِّ وَالْخَيْرِ فِتْنَةً ۖ وَإِلَيْنَا تُرْجَعُونَ
(35)
محمداکرم اعوان :
ہرجاندارموت کا مزہ چکھےگااور (لوگو!) ہم تم کوبُری اوربھلی (حالتوں) میں خوب آزماتےہیں اورتم ہماری طرف ہی لوٹ کرآؤگے۔
فتح محمدجالندھری :
ہر متنفس کو موت کا مزا چکھنا ہے۔ اور ہم تو لوگوں کو سختی اور آسودگی میں آزمائش کے طور پر مبتلا کرتے ہیں۔ اور تم ہماری طرف ہی لوٹ کر آؤ گے
Sahi International :
Every soul will taste death. And We test you with evil and with good as trial; and to Us you will be returned.
وَإِذَا رَآكَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِن يَتَّخِذُونَكَ إِلَّا هُزُوًا أَهَٰذَا الَّذِي يَذْكُرُ آلِهَتَكُمْ وَهُم بِذِكْرِ الرَّحْمَٰنِ هُمْ كَافِرُونَ
(36)
محمداکرم اعوان :
اورجب کافرلوگ آپ کو دیکھتےہیں توآپ کا مذاق اڑاتےہیں (کہتے ہیں) کیایہی شخص ہےجوتمہارےمعبودوں کاذکر (برائی سے) کرتاہے اور (خود) یہ لوگ رحمٰن (اللہ) کےذکرکےمنکرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب کافر تم کو دیکھتے ہیں تو تم سے استہزاء کرتے ہیں کہ کیا یہی شخص ہے جو تمہارے معبودوں کا ذکر (برائی سے) کیا کرتا ہے حالانکہ وہ خود رحمٰن کے نام سے منکر ہیں
Sahi International :
And when those who disbelieve see you, [O Muhammad], they take you not except in ridicule, [saying], "Is this the one who insults your gods?" And they are, at the mention of the Most Merciful, disbelievers.
خُلِقَ الْإِنسَانُ مِنْ عَجَلٍ ۚ سَأُرِيكُمْ آيَاتِي فَلَا تَسْتَعْجِلُونِ
(37)
محمداکرم اعوان :
انسان (ایسا جلد باز ہےگویا) جلدبازی سےبنایا گیا ہم عنقریب تم لوگوں کواپنی نشانیاں دکھادیں گےتوتم جلدی نہ کرو۔
فتح محمدجالندھری :
انسان (کچھ ایسا جلد باز ہے کہ گویا) جلد بازی ہی سے بنایا گیا ہے۔ میں تم لوگوں کو عنقریب اپنی نشانیاں دکھاؤں گا تو تم جلدی نہ کرو
Sahi International :
Man was created of haste. I will show you My signs, so do not impatiently urge Me.
وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هَٰذَا الْوَعْدُ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ
(38)
محمداکرم اعوان :
اوروہ کہتےہیں یہ وعدہ (جس عذاب کی آپ خبردیتےہیں) کب تک آئےگااگرآپ سچے ہیں تو؟
فتح محمدجالندھری :
اور کہتے ہیں کہ اگر تم سچے ہو تو (جس عذاب کا) یہ وعید (ہے وہ) کب (آئے گا)؟
Sahi International :
And they say, "When is this promise, if you should be truthful?"
لَوْ يَعْلَمُ الَّذِينَ كَفَرُوا حِينَ لَا يَكُفُّونَ عَن وُجُوهِهِمُ النَّارَ وَلَا عَن ظُهُورِهِمْ وَلَا هُمْ يُنصَرُونَ
(39)
محمداکرم اعوان :
اےکاش! کافراس وقت کوجانیں جب وہ اپنےچہروں پرسےآگ کوروک نہ سکیں گےاورنہ اپنی پیٹھوں پرسےاورنہ ان کی کوئی مدد کی جائےگی۔
فتح محمدجالندھری :
اے کاش کافر اس وقت کو جانیں جب وہ اپنے مونہوں پر سے (دوزخ کی) آگ کو روک نہ سکیں گے اور نہ اپنی پیٹھوں پر سے اور نہ ان کا کوئی مددگار ہوگا
Sahi International :
If those who disbelieved but knew the time when they will not avert the Fire from their faces or from their backs and they will not be aided...
بَلْ تَأْتِيهِم بَغْتَةً فَتَبْهَتُهُمْ فَلَا يَسْتَطِيعُونَ رَدَّهَا وَلَا هُمْ يُنظَرُونَ
(40)
محمداکرم اعوان :
بلکہ ان پر (قیامت) ناگہاں واقع ہوگی سواُن کوبدحواس کردےگی پھرنہ وہ اس کوہٹا سکیں گےاورنہ ان کومہلت دی جائےگی۔
فتح محمدجالندھری :
بلکہ قیامت ان پر ناگہاں آ واقع ہوگی۔ اور ان کے ہوش کھو دے گی۔ پھر نہ تو وہ اس کو ہٹا سکیں گے اور نہ ان کو مہلت دی جائے گی
Sahi International :
Rather, it will come to them unexpectedly and bewilder them, and they will not be able to repel it, nor will they be reprieved.
وَلَقَدِ اسْتُهْزِئَ بِرُسُلٍ مِّن قَبْلِكَ فَحَاقَ بِالَّذِينَ سَخِرُوا مِنْهُم مَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ
(41)
محمداکرم اعوان :
اوربےشک آپ سےپہلےپیغمبروں کابھی مذاق اڑایاگیاتوان میں سےجن لوگوں نےمذاق اڑایاتھاسواُن پروہ (عذاب) واقع ہوگیاجس کاوہ مذاق اڑاتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور تم سے پہلے بھی پیغمبروں کے ساتھ استہزاء ہوتا رہا ہے تو جو لوگ ان میں سے تمسخر کیا کرتے تھے ان کو اسی (عذاب) نے جس کی ہنسی اُڑاتے تھے آگھیرا
Sahi International :
And already were messengers ridiculed before you, but those who mocked them were enveloped by what they used to ridicule.
قُلْ مَن يَكْلَؤُكُم بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ مِنَ الرَّحْمَٰنِ ۗ بَلْ هُمْ عَن ذِكْرِ رَبِّهِم مُّعْرِضُونَ
(42)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےکہ کون ہےجورات اوردن رحمٰن (کےعذاب) سےتمہاری حفاظت فرماتاہےبلکہ یہ لوگ اپنےپروردگارکےذکرسےمنہ پھیرےہوئےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کہو کہ رات اور دن میں خدا سے تمہاری کون حفاظت کرسکتا ہے؟ بات یہ ہے کہ اپنے پروردگار کی یاد سے منہ پھیرے ہوئے ہیں
Sahi International :
Say, "Who can protect you at night or by day from the Most Merciful?" But they are, from the remembrance of their Lord, turning away.
أَمْ لَهُمْ آلِهَةٌ تَمْنَعُهُم مِّن دُونِنَا ۚ لَا يَسْتَطِيعُونَ نَصْرَ أَنفُسِهِمْ وَلَا هُم مِّنَّا يُصْحَبُونَ
(43)
محمداکرم اعوان :
کیااُن کےپاس ہمارےعلاوہ اورمعبود ہیں جواُن کو (عذاب سے) بچاسکیں وہ اپنی مددتوکرنہیں سکتےاورنہ ہم سےپناہ دیئےجائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
کیا ہمارے سوا ان کے اور معبود ہیں کہ ان کو (مصائب سے) بچاسکیں۔ وہ آپ اپنی مدد تو کر ہی نہیں سکتے اور نہ ہم سے پناہ ہی دیئے جائیں گے
Sahi International :
Or do they have gods to defend them other than Us? They are unable [even] to help themselves, nor can they be protected from Us.
بَلْ مَتَّعْنَا هَٰؤُلَاءِ وَآبَاءَهُمْ حَتَّىٰ طَالَ عَلَيْهِمُ الْعُمُرُ ۗ أَفَلَا يَرَوْنَ أَنَّا نَأْتِي الْأَرْضَ نَنقُصُهَا مِنْ أَطْرَافِهَا ۚ أَفَهُمُ الْغَالِبُونَ
(44)
محمداکرم اعوان :
بلکہ ہم نےاُن کواوران کےباپ دادا کوفائدہ حاصل کرنےدیایہاں تک کہ (اسی حال میں) ان کی عمریں بسرہوگئیں پھرکیایہ نہیں دیکھتےکہ ہم زمین کواس کےکناروں سےگھٹاتےچلےآتےہیں توکیا یہ لوگ غلبہ پالیں گے؟
فتح محمدجالندھری :
بلکہ ہم ان لوگوں کو اور ان کے باپ دادا کو متمتع کرتے رہے یہاں تک کہ (اسی حالت میں) ان کی عمریں بسر ہوگئیں۔ کیا یہ نہیں دیکھتے کہ ہم زمین کو اس کے کناروں سے گھٹاتے چلے آتے ہیں۔ تو کیا یہ لوگ غلبہ پانے والے ہیں؟
Sahi International :
But, [on the contrary], We have provided good things for these [disbelievers] and their fathers until life was prolonged for them. Then do they not see that We set upon the land, reducing it from its borders? So it is they who will overcome?
قُلْ إِنَّمَا أُنذِرُكُم بِالْوَحْيِ ۚ وَلَا يَسْمَعُ الصُّمُّ الدُّعَاءَ إِذَا مَا يُنذَرُونَ
(45)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےکہ بےشک میں تم کواللہ کےحکم کےمطابق (عذاب سے) ڈراتاہوں اوریہ بہرےجس وقت (عذاب سے) ڈرائےجاتےہیں توپکارکوسنتےہی نہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ میں تم کو حکم خدا کے مطابق نصیحت کرتا ہوں۔ اور بہروں کوجب نصیحت کی جائے تو وہ پکار کر سنتے ہی نہیں
Sahi International :
Say, "I only warn you by revelation." But the deaf do not hear the call when they are warned.
وَلَئِن مَّسَّتْهُمْ نَفْحَةٌ مِّنْ عَذَابِ رَبِّكَ لَيَقُولُنَّ يَا وَيْلَنَا إِنَّا كُنَّا ظَالِمِينَ
(46)
محمداکرم اعوان :
اوراگران کوآپ کےپروردگارکاتھوڑاساعذاب بھی پہنچےتوضرورکہنےلگیں گےوائےہماری کم بختی! یقیناً ہم ہی ظلم کرنےوالےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر ان کو تمہارے پروردگار کا تھوڑا سا عذاب بھی پہنچے تو کہنے لگیں کہ ہائے کم بختی ہم بےشک ستمگار تھے
Sahi International :
And if [as much as] a whiff of the punishment of your Lord should touch them, they would surely say, "O woe to us! Indeed, we have been wrongdoers."
وَنَضَعُ الْمَوَازِينَ الْقِسْطَ لِيَوْمِ الْقِيَامَةِ فَلَا تُظْلَمُ نَفْسٌ شَيْئًا ۖ وَإِن كَانَ مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِّنْ خَرْدَلٍ أَتَيْنَا بِهَا ۗ وَكَفَىٰ بِنَا حَاسِبِينَ
(47)
محمداکرم اعوان :
اورہم قیامت کےدن انصاف کا ترازوکھڑا کریں گےاورکسی شخص کی (ذرابھی) حق تلفی نہ کی جائےگی اوراگررائی کےدانےکےبرابربھی ( کسی کاعمل) ہوگاتوہم اس کولاموجود کریں گےاورہم حساب کرنےکوکافی ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم قیامت کے دن انصاف کی ترازو کھڑی کریں گے تو کسی شخص کی ذرا بھی حق تلفی نہ کی جائے گی۔ اور اگر رائی کے دانے کے برابر بھی (کسی کا عمل) ہوگا تو ہم اس کو لاحاضر کریں گے۔ اور ہم حساب کرنے کو کافی ہیں
Sahi International :
And We place the scales of justice for the Day of Resurrection, so no soul will be treated unjustly at all. And if there is [even] the weight of a mustard seed, We will bring it forth. And sufficient are We as accountant.
وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَىٰ وَهَارُونَ الْفُرْقَانَ وَضِيَاءً وَذِكْرًا لِّلْمُتَّقِينَ
(48)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناً ہم نےموسیٰ اورہارون (علیہما السلام) کوایک فیصلہ کی اورروشنی کی اورپرہیزگاروں کےلیےنصیحت کی کتاب عطافرمائی۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے موسیٰ اور ہارون کو (ہدایت اور گمراہی میں) فرق کر دینے والی اور (سرتاپا) روشنی اور نصیحت (کی کتاب) عطا کی (یعنی) پرہیز گاروں کے لئے
Sahi International :
And We had already given Moses and Aaron the criterion and a light and a reminder for the righteous
الَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُم بِالْغَيْبِ وَهُم مِّنَ السَّاعَةِ مُشْفِقُونَ
(49)
محمداکرم اعوان :
جولوگ بِن دیکھےاپنےپروردگارسےڈرتےہیں اوروہ قیامت کابھی خوف رکھتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو بن دیکھے اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں اور قیامت کا بھی خوف رکھتے ہیں
Sahi International :
Who fear their Lord unseen, while they are of the Hour apprehensive.
وَهَٰذَا ذِكْرٌ مُّبَارَكٌ أَنزَلْنَاهُ ۚ أَفَأَنتُمْ لَهُ مُنكِرُونَ
(50)
محمداکرم اعوان :
اوریہ مبارک ذکر (قرآن) ہےجسے ہم نےنازل فرمایاہےتوکیاتم اس سےانکارکرتےہو؟
فتح محمدجالندھری :
یہ مبارک نصیحت ہے جسے ہم نے نازل فرمایا ہے تو کیا تم اس سے انکار کرتے ہو؟
Sahi International :
And this [Qur'an] is a blessed message which We have sent down. Then are you with it unacquainted?
۞ وَلَقَدْ آتَيْنَا إِبْرَاهِيمَ رُشْدَهُ مِن قَبْلُ وَكُنَّا بِهِ عَالِمِينَ
(51)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناًہم نےابراہیم (علیہ السلام) کواس (زمانہ موسوی) سےپہلے (اُن کی شان کےمطابق) ہدایت دی تھی اورہم اُن (کےحال) سےواقف تھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے ابراہیمؑ کو پہلے ہی سے ہدایت دی تھی اور ہم ان کے حال سے واقف تھے
Sahi International :
And We had certainly given Abraham his sound judgement before, and We were of him well-Knowing
إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِ مَا هَٰذِهِ التَّمَاثِيلُ الَّتِي أَنتُمْ لَهَا عَاكِفُونَ
(52)
محمداکرم اعوان :
جب انہوں نےاپنےباپ اوراپنی قوم سےفرمایاکہ یہ کیامورتیں ہیں جن (کی عبادت) پرتم جمےبیٹھےہو؟
فتح محمدجالندھری :
جب انہوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم کے لوگوں سے کہا یہ کیا مورتیں ہیں جن (کی پرستش) پر تم معتکف (وقائم) ہو؟
Sahi International :
When he said to his father and his people, "What are these statues to which you are devoted?"
قَالُوا وَجَدْنَا آبَاءَنَا لَهَا عَابِدِينَ
(53)
محمداکرم اعوان :
وہ کہنےلگےہم نےاپنےباپ داداکوان کی عبادت کرتےہوئےپایا۔
فتح محمدجالندھری :
وہ کہنے لگے کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ان کی پرستش کرتے دیکھا ہے
Sahi International :
They said, "We found our fathers worshippers of them."
قَالَ لَقَدْ كُنتُمْ أَنتُمْ وَآبَاؤُكُمْ فِي ضَلَالٍ مُّبِينٍ
(54)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےفرمایایقیناً تم بھی اورتمہارےباپ دادا بھی صریح گمراہی میں پڑےرہے۔
فتح محمدجالندھری :
(ابراہیم نے) کہا کہ تم بھی (گمراہ ہو) اور تمہارے باپ دادا بھی صریح گمراہی میں پڑے رہے
Sahi International :
He said, "You were certainly, you and your fathers, in manifest error."
قَالُوا أَجِئْتَنَا بِالْحَقِّ أَمْ أَنتَ مِنَ اللَّاعِبِينَ
(55)
محمداکرم اعوان :
وہ بولےکیاآپ ہمارےپاس (واقعی) حق لائےہیں یاآپ دل لگی کررہےہیں؟
فتح محمدجالندھری :
وہ بولے کیا تم ہمارے پاس (واقعی) حق لائے ہو یا (ہم سے) کھیل (کی باتیں) کرتے ہو؟
Sahi International :
They said, "Have you come to us with truth, or are you of those who jest?"
قَالَ بَل رَّبُّكُمْ رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ الَّذِي فَطَرَهُنَّ وَأَنَا عَلَىٰ ذَٰلِكُم مِّنَ الشَّاهِدِينَ
(56)
محمداکرم اعوان :
انہوں (ابراہیم علیہ السلام) نےفرمایابلکہ تمہاراپروردگارآسمانوں اورزمین کا پروردگارہےجس نےان کوپیدافرمایاہےاورمیں اس بات کاگواہ ہوں۔
فتح محمدجالندھری :
(ابراہیم نے) کہا (نہیں) بلکہ تمہارا پروردگار آسمانوں اور زمین کا پروردگار ہے جس نے ان کو پیدا کیا ہے۔ اور میں اس (بات) کا گواہ (اور اسی کا قائل) ہوں
Sahi International :
He said, "[No], rather, your Lord is the Lord of the heavens and the earth who created them, and I, to that, am of those who testify.
وَتَاللَّهِ لَأَكِيدَنَّ أَصْنَامَكُم بَعْدَ أَن تُوَلُّوا مُدْبِرِينَ
(57)
محمداکرم اعوان :
اوراللہ کی قسم! میں تمہارےبتوں سےضرورایک تدبیرکروں گاجب تم پیٹھ پھیرکرچلےجاؤگے۔
فتح محمدجالندھری :
اور خدا کی قسم جب تم پیٹھ پھیر کر چلے جاؤ گے تو میں تمہارے بتوں سے ایک چال چلوں گا
Sahi International :
And [I swear] by Allah, I will surely plan against your idols after you have turned and gone away."
فَجَعَلَهُمْ جُذَاذًا إِلَّا كَبِيرًا لَّهُمْ لَعَلَّهُمْ إِلَيْهِ يَرْجِعُونَ
(58)
محمداکرم اعوان :
توانہوں نےاُن (کےبتوں) کوٹکڑےٹکڑے کردیامگران کےایک بڑے (بُت) کو (نہ توڑا) تاکہ وہ اس کی طرف رجوع کریں۔
فتح محمدجالندھری :
پھر ان کو توڑ کر ریزہ ریزہ کردیا مگر ایک بڑے (بت) کو (نہ توڑا) تاکہ وہ اس کی طرف رجوع کریں
Sahi International :
So he made them into fragments, except a large one among them, that they might return to it [and question].
قَالُوا مَن فَعَلَ هَٰذَا بِآلِهَتِنَا إِنَّهُ لَمِنَ الظَّالِمِينَ
(59)
محمداکرم اعوان :
کہنےلگےکہ ہمارےبتوں کےساتھ یہ (حال) کس نےکیا ہے؟ یقیناً یہ توکوئی ظالم شخص ہی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
کہنے لگے کہ ہمارے معبودوں کے ساتھ یہ معاملہ کس نے کیا؟ وہ تو کوئی ظالم ہے
Sahi International :
They said, "Who has done this to our gods? Indeed, he is of the wrongdoers."
قَالُوا سَمِعْنَا فَتًى يَذْكُرُهُمْ يُقَالُ لَهُ إِبْرَاهِيمُ
(60)
محمداکرم اعوان :
لوگوں نےکہاہم نےایک نوجوان کوان کی باتیں کرتےسناہےاُسےابراہیم (علیہ السلام) کہتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
لوگوں نے کہا کہ ہم نے ایک جوان کو ان کا ذکر کرتے ہوئے سنا ہے اس کو ابراہیم کہتے ہیں
Sahi International :
They said, "We heard a young man mention them who is called Abraham."
قَالُوا فَأْتُوا بِهِ عَلَىٰ أَعْيُنِ النَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَشْهَدُونَ
(61)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےکہاکہ اس کولوگوں کےسامنےلاؤ تاکہ وہ گواہ رہیں۔
فتح محمدجالندھری :
وہ بولے کہ اسے لوگوں کے سامنے لاؤ تاکہ گواہ رہیں
Sahi International :
They said, "Then bring him before the eyes of the people that they may testify."
قَالُوا أَأَنتَ فَعَلْتَ هَٰذَا بِآلِهَتِنَا يَا إِبْرَاهِيمُ
(62)
محمداکرم اعوان :
انہوں (بت پرستوں) نےکہااےابراہیم (علیہ السلام)! ہمارےبتوں کےساتھ یہ کام تم نےکیاہے؟
فتح محمدجالندھری :
(جب ابراہیم آئے تو) بت پرستوں نے کہا کہ ابراہیم بھلا یہ کام ہمارے معبودوں کے ساتھ تم نے کیا ہے؟
Sahi International :
They said, "Have you done this to our gods, O Abraham?"
قَالَ بَلْ فَعَلَهُ كَبِيرُهُمْ هَٰذَا فَاسْأَلُوهُمْ إِن كَانُوا يَنطِقُونَ
(63)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےفرمایابلکہ یہ ان کےبڑے (بت) نےکیاہوگااگریہ بات کرسکتےہیں توان سےپوچھ لو۔
فتح محمدجالندھری :
(ابراہیم نے) کہا (نہیں) بلکہ یہ ان کے اس بڑے (بت) نے کیا (ہوگا) ۔ اگر یہ بولتے ہیں تو ان سے پوچھ لو
Sahi International :
He said, "Rather, this - the largest of them - did it, so ask them, if they should [be able to] speak."
فَرَجَعُوا إِلَىٰ أَنفُسِهِمْ فَقَالُوا إِنَّكُمْ أَنتُمُ الظَّالِمُونَ
(64)
محمداکرم اعوان :
سوانہوں نےاپنےدل میں سوچاپھرکہنےلگےدرحقیقت تم لوگ ہی بےانصاف ہو۔
فتح محمدجالندھری :
انہوں نے اپنے دل غور کیا تو آپس میں کہنے لگے بےشک تم ہی بےانصاف ہو
Sahi International :
So they returned to [blaming] themselves and said [to each other], "Indeed, you are the wrongdoers."
ثُمَّ نُكِسُوا عَلَىٰ رُءُوسِهِمْ لَقَدْ عَلِمْتَ مَا هَٰؤُلَاءِ يَنطِقُونَ
(65)
محمداکرم اعوان :
پھر (شرمندگی سے) سروں کوجھکا لیا (اور بولے) یقیناً آپ جانتےہیں یہ (بت) کچھ بولتےنہیں۔
فتح محمدجالندھری :
پھر (شرمندہ ہو کر) سر نیچا کرلیا (اس پر بھی ابراہیم سے کہنے لگے کہ) تم جانتے ہو یہ بولتے نہیں
Sahi International :
Then they reversed themselves, [saying], "You have already known that these do not speak!"
قَالَ أَفَتَعْبُدُونَ مِن دُونِ اللَّهِ مَا لَا يَنفَعُكُمْ شَيْئًا وَلَا يَضُرُّكُمْ
(66)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےفرمایاپھرکیاتم اللہ کوچھوڑکرایسی چیزوں کی عبادت کرتےہوجونہ تمہاراکچھ سنوارسکیں اورنہ تمہارا (کچھ) بگاڑسکیں۔
فتح محمدجالندھری :
(ابراہیم نے) کہا پھر تم خدا کو چھوڑ کر کیوں ایسی چیزوں کو پوجتے ہو جو نہ تمہیں کچھ فائدہ دے سکیں اور نقصان پہنچا سکیں؟
Sahi International :
He said, "Then do you worship instead of Allah that which does not benefit you at all or harm you?
أُفٍّ لَّكُمْ وَلِمَا تَعْبُدُونَ مِن دُونِ اللَّهِ ۖ أَفَلَا تَعْقِلُونَ
(67)
محمداکرم اعوان :
تُف ہےتم پراورجن کوتم اللہ کےعلاوہ پوجتےہواُن پربھی، سوکیاتم (اتنا بھی) نہیں سمجھتے؟
فتح محمدجالندھری :
تف ہے تم پر اور جن کو تم خدا کے سوا پوجتے ہو ان پر بھی کیا تم عقل نہیں رکھتے؟
Sahi International :
Uff to you and to what you worship instead of Allah. Then will you not use reason?"
قَالُوا حَرِّقُوهُ وَانصُرُوا آلِهَتَكُمْ إِن كُنتُمْ فَاعِلِينَ
(68)
محمداکرم اعوان :
وہ لوگ (آپس میں) کہنےلگےکہ اگرتم کو (اپنےمعبودوں کےبدلہ لینےکےلیے) کچھ کرناہےتوان کو (آگ میں) جلادواوراپنےمعبودوں کی مددکرو۔
فتح محمدجالندھری :
(تب وہ) کہنے لگے کہ اگر تمہیں (اس سے اپنے معبود کا انتقام لینا اور) کچھ کرنا ہے تو اس کو جلا دو اور اپنے معبودوں کی مدد کرو
Sahi International :
They said, "Burn him and support your gods - if you are to act."
قُلْنَا يَا نَارُ كُونِي بَرْدًا وَسَلَامًا عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ
(69)
محمداکرم اعوان :
ہم نے (آگ کو) حکم دیااےآگ! ٹھنڈی ہوجااورابراہیم (علیہ السلام) کےلیےسلامتی (کا سبب) بن جا۔
فتح محمدجالندھری :
ہم نے حکم دیا اے آگ سرد ہوجا اور ابراہیم پر (موجب) سلامتی (بن جا)
Sahi International :
Allah said, "O fire, be coolness and safety upon Abraham."
وَأَرَادُوا بِهِ كَيْدًا فَجَعَلْنَاهُمُ الْأَخْسَرِينَ
(70)
محمداکرم اعوان :
اوران لوگوں نےان کےساتھ مکرکرناچاہاتھاپھرہم نےان ہی کونقصان میں ڈال دیا۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان لوگوں نے برا تو ان کا چاہا تھا مگر ہم نے ان ہی کو نقصان میں ڈال دیا
Sahi International :
And they intended for him harm, but We made them the greatest losers.
وَنَجَّيْنَاهُ وَلُوطًا إِلَى الْأَرْضِ الَّتِي بَارَكْنَا فِيهَا لِلْعَالَمِينَ
(71)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےان کولُوط (علیہ السلام) کوایسے ملک (شام) کی طرف بھیج کربچالیاجس میں ہم نےدنیاجہان والوں کےلیے خیروبرکت رکھی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ابراہیم اور لوط کو اس سرزمین کی طرف بچا نکالا جس میں ہم نے اہل عالم کے لئے برکت رکھی تھی
Sahi International :
And We delivered him and Lot to the land which We had blessed for the worlds.
وَوَهَبْنَا لَهُ إِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ نَافِلَةً ۖ وَكُلًّا جَعَلْنَا صَالِحِينَ
(72)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےاُن کواسحٰق (علیہ السلام، بیٹا) اوریعقوب (علیہ السلام، پوتا) انعام میں عطافرمائےاورہم نےسب کو (اعلیٰ درجہ کا) نیک بنایا۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے ابراہیم کو اسحق عطا کئے۔ اور مستزاد برآں یعقوب۔ اور سب کو نیک بخت کیا
Sahi International :
And We gave him Isaac and Jacob in addition, and all [of them] We made righteous.
وَجَعَلْنَاهُمْ أَئِمَّةً يَهْدُونَ بِأَمْرِنَا وَأَوْحَيْنَا إِلَيْهِمْ فِعْلَ الْخَيْرَاتِ وَإِقَامَ الصَّلَاةِ وَإِيتَاءَ الزَّكَاةِ ۖ وَكَانُوا لَنَا عَابِدِينَ
(73)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےان کوپیشوابنایاکہ ہمارےحکم سےہدایت کیاکرتےتھےاورہم نےان کےپاس نیک کاموں کےکرنےکا اور(خصوصاً) نمازکی پابندی اورزکوٰۃ ادا کرنےکاحکم بھیجااوروہ ہماری عبادت کیاکرتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان کو پیشوا بنایا کہ ہمارے حکم سے ہدایت کرتے تھے اور ان کو نیک کام کرنے اور نماز پڑھنے اور زکوٰة دینے کا حکم بھیجا۔ اور وہ ہماری عبادت کیا کرتے تھے
Sahi International :
And We made them leaders guiding by Our command. And We inspired to them the doing of good deeds, establishment of prayer, and giving of zakah; and they were worshippers of Us.
وَلُوطًا آتَيْنَاهُ حُكْمًا وَعِلْمًا وَنَجَّيْنَاهُ مِنَ الْقَرْيَةِ الَّتِي كَانَت تَّعْمَلُ الْخَبَائِثَ ۗ إِنَّهُمْ كَانُوا قَوْمَ سَوْءٍ فَاسِقِينَ
(74)
محمداکرم اعوان :
اورلُوط (علیہ السلام) کوہم نےحکم اورعلم (نبوت وحکمت) بخشااوراس بستی سےجہاں کےلوگ گندےکام کرتےتھےان کوبچانکالا۔ بےشک وہ (بستی والے) بُرے (اور) بدکردارلوگ تھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور لوط (کا قصہ یاد کرو) جب ان کو ہم نے حکم (یعنی حکمت ونبوت) اور علم بخشا اور اس بستی سے جہاں کے لوگ گندے کام کیا کرتے تھے۔ بچا نکالا۔ بےشک وہ برے اور بدکردار لوگ تھے
Sahi International :
And to Lot We gave judgement and knowledge, and We saved him from the city that was committing wicked deeds. Indeed, they were a people of evil, defiantly disobedient.
وَأَدْخَلْنَاهُ فِي رَحْمَتِنَا ۖ إِنَّهُ مِنَ الصَّالِحِينَ
(75)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےاُنہیں اپنی رحمت میں داخل فرمایابےشک وہ بڑےنیکوں میں سےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور انہیں اپنی رحمت کے (محل میں) داخل کیا۔ کچھ شک نہیں کہ وہ نیک بختوں میں تھے
Sahi International :
And We admitted him into Our mercy. Indeed, he was of the righteous.
وَنُوحًا إِذْ نَادَىٰ مِن قَبْلُ فَاسْتَجَبْنَا لَهُ فَنَجَّيْنَاهُ وَأَهْلَهُ مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِيمِ
(76)
محمداکرم اعوان :
اورنوح (علیہ السلام) کوجب اس (زمانہ ابراہیمی) سےپہلےانہوں نےدعاکی توہم نےان کی دعاقبول فرمائی توانہیں اوران کےتابعین کوبھاری غم سےنجات بخشی۔
فتح محمدجالندھری :
اور نوح (کا قصہ بھی یاد کرو) جب (اس سے) پیشتر انہوں نے ہم کو پکارا تو ہم نے ان کی دعا قبول فرمائی اور ان کو اور ان کے ساتھیوں کو بڑی گھبراہٹ سے نجات دی
Sahi International :
And [mention] Noah, when he called [to Allah] before [that time], so We responded to him and saved him and his family from the great flood.
وَنَصَرْنَاهُ مِنَ الْقَوْمِ الَّذِينَ كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا ۚ إِنَّهُمْ كَانُوا قَوْمَ سَوْءٍ فَأَغْرَقْنَاهُمْ أَجْمَعِينَ
(77)
محمداکرم اعوان :
اورجولوگ ہماری آیتوں کا انکار (تکذیب) کرتےتھےان پرانہیں (نوح علیہ السلام کو) نصرت بخشی وہ یقیناً بُرےلوگ تھےسوہم نےان سب کوغرق کردیا۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو لوگ ہماری آیتوں کی تکذیب کرتے تھے ان پر نصرت بخشی۔ وہ بےشک برے لوگ تھے سو ہم نے ان سب کو غرق کردیا
Sahi International :
And We saved him from the people who denied Our signs. Indeed, they were a people of evil, so We drowned them, all together.
وَدَاوُودَ وَسُلَيْمَانَ إِذْ يَحْكُمَانِ فِي الْحَرْثِ إِذْ نَفَشَتْ فِيهِ غَنَمُ الْقَوْمِ وَكُنَّا لِحُكْمِهِمْ شَاهِدِينَ
(78)
محمداکرم اعوان :
اورداؤد اورسلیمان (علیہما السلام) کوجب وہ ایک کھیتی کےبارےفیصلہ کرنےلگےجب اس میں کچھ لوگوں کی بکریاں (رات کو) چرگئی تھیں اورہم ان کےفیصلےکےوقت موجودتھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور داؤد اور سلیمان (کا حال بھی سن لو کہ) جب وہ ایک کھیتی کا مقدمہ فیصلہ کرنے لگے جس میں کچھ لوگوں کی بکریاں رات کو چر گئی (اور اسے روند گئی) تھیں اور ہم ان کے فیصلے کے وقت موجود تھے
Sahi International :
And [mention] David and Solomon, when they judged concerning the field - when the sheep of a people overran it [at night], and We were witness to their judgement.
فَفَهَّمْنَاهَا سُلَيْمَانَ ۚ وَكُلًّا آتَيْنَا حُكْمًا وَعِلْمًا ۚ وَسَخَّرْنَا مَعَ دَاوُودَ الْجِبَالَ يُسَبِّحْنَ وَالطَّيْرَ ۚ وَكُنَّا فَاعِلِينَ
(79)
محمداکرم اعوان :
پھرہم نےاس (فیصلہ) کی سمجھ سلیمان (علیہ السلام) کودےدی اورہم نےدونوں کوحکم اورعلم (نبوت و حکمت) بخشاتھااورہم نےداؤد (علیہ السلام) کےساتھ پہاڑوں کوتابع کردیاتھاکہ (اُن کےساتھ) تسبیح کرتےتھےاورپرندوں کوبھی اوران کاموں کےکرنےوالے (حقیقتاً) ہم تھے۔
فتح محمدجالندھری :
تو ہم نے فیصلہ (کرنے کا طریق) سلیمان کو سمجھا دیا۔ اور ہم نے دونوں کو حکم (یعنی حکمت ونبوت) اور علم بخشا تھا۔ اور ہم نے پہاڑوں کو داؤد کا مسخر کردیا تھا کہ ان کے ساتھ تسبیح کرتے تھے اور جانوروں کو بھی (مسخر کردیا تھا اور ہم ہی ایسا) کرنے والے تھے
Sahi International :
And We gave understanding of the case to Solomon, and to each [of them] We gave judgement and knowledge. And We subjected the mountains to exalt [Us], along with David and [also] the birds. And We were doing [that].
وَعَلَّمْنَاهُ صَنْعَةَ لَبُوسٍ لَّكُمْ لِتُحْصِنَكُم مِّن بَأْسِكُمْ ۖ فَهَلْ أَنتُمْ شَاكِرُونَ
(80)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےاُن کوتمہارے لیےزرہ (بنانے) کی صنعت سکھائی تاکہ (وہ زرہ) تمہیں لڑائی میں ایک دوسرے کی زد سےبچائےپس کیاتم اس (نعمت) کا شکرکروگے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے تمہارے لئے ان کو ایک (طرح) کا لباس بنانا بھی سکھا دیا تاکہ تم کو لڑائی (کے ضرر) سے بچائے۔ پس تم کو شکرگزار ہونا چاہیئے
Sahi International :
And We taught him the fashioning of coats of armor to protect you from your [enemy in] battle. So will you then be grateful?
وَلِسُلَيْمَانَ الرِّيحَ عَاصِفَةً تَجْرِي بِأَمْرِهِ إِلَى الْأَرْضِ الَّتِي بَارَكْنَا فِيهَا ۚ وَكُنَّا بِكُلِّ شَيْءٍ عَالِمِينَ
(81)
محمداکرم اعوان :
اور (ہم نے) تیزہواسلیمان (علیہ السلام) کےتابع کردی تھی جوان کےحکم سےاس ملک (مُلک شام) میں چلتی تھی جس میں ہم نےبرکت رکھ دی تھی اورہم ہرچیزسےباخبرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے تیز ہوا سلیمان کے تابع (فرمان) کردی تھی جو ان کے حکم سے اس ملک میں چلتی تھی جس میں ہم نے برکت دی تھی (یعنی شام) اور ہم ہر چیز سے خبردار ہیں
Sahi International :
And to Solomon [We subjected] the wind, blowing forcefully, proceeding by his command toward the land which We had blessed. And We are ever, of all things, Knowing.
وَمِنَ الشَّيَاطِينِ مَن يَغُوصُونَ لَهُ وَيَعْمَلُونَ عَمَلًا دُونَ ذَٰلِكَ ۖ وَكُنَّا لَهُمْ حَافِظِينَ
(82)
محمداکرم اعوان :
اوربعضےشیطان (سرکش جن) ایسےتھےجوان کےلیے (سمندر میں، موتی نکالنے کےلیے) غوطہ لگاتےتھےاوراس کےعلاوہ اورکام بھی کرتےتھےاورہم ان کوسنبھالنےوالےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور دیوؤں (کی جماعت کو بھی ان کے تابع کردیا تھا کہ ان) میں سے بعض ان کے لئے غوطے مارتے تھے اور اس کے سوا اور کام بھی کرتے تھے اور ہم ان کے نگہبان تھے
Sahi International :
And of the devils were those who dived for him and did work other than that. And We were of them a guardian.
۞ وَأَيُّوبَ إِذْ نَادَىٰ رَبَّهُ أَنِّي مَسَّنِيَ الضُّرُّ وَأَنتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ
(83)
محمداکرم اعوان :
اورایوب (علیہ السلام) (کا تذکرہ فرمائیں) جب انہوں نے(شدید مبتلائےمرض ہونےکی وجہ سے) اپنےپروردگارکوپکاراکہ مجھے بہت تکلیف پہنچی ہےاورآپ سب سے بڑھ کررحم کرنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ایوب کو (یاد کرو) جب انہوں نے اپنے پروردگار سے دعا کی کہ مجھے ایذا ہو رہی ہے اور تو سب سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے
Sahi International :
And [mention] Job, when he called to his Lord, "Indeed, adversity has touched me, and you are the Most Merciful of the merciful."
فَاسْتَجَبْنَا لَهُ فَكَشَفْنَا مَا بِهِ مِن ضُرٍّ ۖ وَآتَيْنَاهُ أَهْلَهُ وَمِثْلَهُم مَّعَهُمْ رَحْمَةً مِّنْ عِندِنَا وَذِكْرَىٰ لِلْعَابِدِينَ
(84)
محمداکرم اعوان :
پس ہم نےان کی دعاقبول فرمائی اوران کی تکلیف کودورکردیااورہم نےان کوان کا کنبہ عطافرمایااوراپنی مہربانی سےان کےساتھ اتنےہی اور (عطافرمائے) اورعبادت کرنےوالوں کےلیے (یہ) نصیحت ہے۔
فتح محمدجالندھری :
تو ہم نے ان کی دعا قبول کرلی اور جو ان کو تکلیف تھی وہ دور کردی اور ان کو بال بچے بھی عطا فرمائے اور اپنی مہربانی کے ساتھ اتنے ہی اور (بخشے) اور عبادت کرنے والوں کے لئے (یہ) نصیحت ہے
Sahi International :
So We responded to him and removed what afflicted him of adversity. And We gave him [back] his family and the like thereof with them as mercy from Us and a reminder for the worshippers [of Allah].
وَإِسْمَاعِيلَ وَإِدْرِيسَ وَذَا الْكِفْلِ ۖ كُلٌّ مِّنَ الصَّابِرِينَ
(85)
محمداکرم اعوان :
اوراسمٰعیل اورادریس اورذوالکفل (علیہم السلام) یہ سب صبرکرنےوالےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اسمٰعیل اور ادریس اور ذوالکفل (کو بھی یاد کرو) یہ سب صبر کرنے والے تھے
Sahi International :
And [mention] Ishmael and Idrees and Dhul-Kifl; all were of the patient.
وَأَدْخَلْنَاهُمْ فِي رَحْمَتِنَا ۖ إِنَّهُم مِّنَ الصَّالِحِينَ
(86)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےان کواپنی رحمت میں داخل فرمایابےشک وہ نیک لوگوں میں سےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے ان کو اپنی رحمت میں داخل کیا۔ بلاشبہ وہ نیکوکار تھے
Sahi International :
And We admitted them into Our mercy. Indeed, they were of the righteous.
وَذَا النُّونِ إِذ ذَّهَبَ مُغَاضِبًا فَظَنَّ أَن لَّن نَّقْدِرَ عَلَيْهِ فَنَادَىٰ فِي الظُّلُمَاتِ أَن لَّا إِلَٰهَ إِلَّا أَنتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنتُ مِنَ الظَّالِمِينَ
(87)
محمداکرم اعوان :
اورذوالنون (مچھلی والے) جب وہ (اپنی قوم سےناراض ہوکر) غصےکی حالت میں چل دیئےپھرسوچاکہ ہم ان پر (چلےجانےکی وجہ سے) کوئی داروگیرنہ کریں گےپس انہوں نےاندھیروں (مچھلی کےپیٹ) میں پکاراکہ (اللہ) آپ کےسوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں آپ پاک ہیں بےشک میں قصورواروں میں سے ہوں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ذوالنون (کو یاد کرو) جب وہ (اپنی قوم سے ناراض ہو کر) غصے کی حالت میں چل دیئے اور خیال کیا کہ ہم ان پر قابو نہیں پاسکیں گے۔ آخر اندھیرے میں (خدا کو) پکارنے لگے کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔ تو پاک ہے (اور) بےشک میں قصوروار ہوں
Sahi International :
And [mention] the man of the fish, when he went off in anger and thought that We would not decree [anything] upon him. And he called out within the darknesses, "There is no deity except You; exalted are You. Indeed, I have been of the wrongdoers."
فَاسْتَجَبْنَا لَهُ وَنَجَّيْنَاهُ مِنَ الْغَمِّ ۚ وَكَذَٰلِكَ نُنجِي الْمُؤْمِنِينَ
(88)
محمداکرم اعوان :
پھرہم نےان کی دعاقبول فرمائی اوران کو (اس) غم سےنجات بخشی اورایمان والوں کوہم اسی طرح بچایاکرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
تو ہم نے ان کی دعا قبول کرلی اور ان کو غم سے نجات بخشی۔ اور ایمان والوں کو ہم اسی طرح نجات دیا کرتے ہیں
Sahi International :
So We responded to him and saved him from the distress. And thus do We save the believers.
وَزَكَرِيَّا إِذْ نَادَىٰ رَبَّهُ رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا وَأَنتَ خَيْرُ الْوَارِثِينَ
(89)
محمداکرم اعوان :
اورزکریا (علیہ السلام) (کا ذکرکیجیئے) جب انہوں نےاپنےپروردگارسےدعاکی کہ اے میرےپروردگار! مجھےاکیلا نہ رکھیواورآپ سب سےبہتروارث ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور زکریا (کو یاد کرو) جب انہوں نے اپنے پروردگار کو پکارا کہ پروردگار مجھے اکیلا نہ چھوڑ اور تو سب سے بہتر وارث ہے
Sahi International :
And [mention] Zechariah, when he called to his Lord, "My Lord, do not leave me alone [with no heir], while you are the best of inheritors."
فَاسْتَجَبْنَا لَهُ وَوَهَبْنَا لَهُ يَحْيَىٰ وَأَصْلَحْنَا لَهُ زَوْجَهُ ۚ إِنَّهُمْ كَانُوا يُسَارِعُونَ فِي الْخَيْرَاتِ وَيَدْعُونَنَا رَغَبًا وَرَهَبًا ۖ وَكَانُوا لَنَا خَاشِعِينَ
(90)
محمداکرم اعوان :
توہم نےان کی دعاقبول فرمائی اوران کویحییٰ (علیہ السلام) بخشےاوران کی اہلیہ کو (جوبانجھ تھیں، اولاد کے) قابل بنادیا بےشک یہ سب لوگ نیک کاموں میں بہت جلدی کیاکرتےتھےاورہمیں امید اورخوف سے پکارتےتھےاورہمارےسامنےعاجزی کیاکرتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
تو ہم نے ان کی پکار سن لی۔ اور ان کو یحییٰ بخشے اور ان کی بیوی کو اُن کے (حسن معاشرت کے) قابل بنادیا۔ یہ لوگ لپک لپک کر نیکیاں کرتے اور ہمیں امید سے پکارتے اور ہمارے آگے عاجزی کیا کرتے تھے
Sahi International :
So We responded to him, and We gave to him John, and amended for him his wife. Indeed, they used to hasten to good deeds and supplicate Us in hope and fear, and they were to Us humbly submissive.
وَالَّتِي أَحْصَنَتْ فَرْجَهَا فَنَفَخْنَا فِيهَا مِن رُّوحِنَا وَجَعَلْنَاهَا وَابْنَهَا آيَةً لِّلْعَالَمِينَ
(91)
محمداکرم اعوان :
اوراس خاتون کو (یادکریں) جس نےاپنی عفت کومحفوظ رکھاپھرہم نےان میں اپنی روح پھونک دی اوران کواوران کےبیٹےکوجہان بھروالوں کےلیے (اپنی قدرتِ کاملہ کی) نشانی بنادیاـ
فتح محمدجالندھری :
اور ان (مریم) کو (بھی یاد کرو) جنہوں نے اپنی عفّت کو محفوظ رکھا۔ تو ہم نے ان میں اپنی روح پھونک دی اور ان کے بیٹے کو اہل عالم کے لئے نشانی بنا دیا
Sahi International :
And [mention] the one who guarded her chastity, so We blew into her [garment] through Our angel [Gabriel], and We made her and her son a sign for the worlds.
إِنَّ هَٰذِهِ أُمَّتُكُمْ أُمَّةً وَاحِدَةً وَأَنَا رَبُّكُمْ فَاعْبُدُونِ
(92)
محمداکرم اعوان :
یقیناًیہ آپ لوگوں کی جماعت ایک ہی جماعت ہےاورمیں آپ سب کا پروردگارہوں تومیری ہی عبادت کیاکریں۔
فتح محمدجالندھری :
یہ تمہاری جماعت ایک ہی جماعت ہے اور میں تمہارا پروردگار ہوں تو میری ہی عبادت کیا کرو
Sahi International :
Indeed this, your religion, is one religion, and I am your Lord, so worship Me.
وَتَقَطَّعُوا أَمْرَهُم بَيْنَهُمْ ۖ كُلٌّ إِلَيْنَا رَاجِعُونَ
(93)
محمداکرم اعوان :
اوراُن لوگوں نےاپنے (دین کے) معاملہ میں آپس میں اختلاف کیا (تو) سب کولوٹ کرہمارےہی پاس آناہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہ لوگ اپنے معاملے میں باہم متفرق ہوگئے۔ (مگر) سب ہماری طرف رجوع کرنے والے ہیں
Sahi International :
And [yet] they divided their affair among themselves, [but] all to Us will return.
فَمَن يَعْمَلْ مِنَ الصَّالِحَاتِ وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَا كُفْرَانَ لِسَعْيِهِ وَإِنَّا لَهُ كَاتِبُونَ
(94)
محمداکرم اعوان :
پس جونیک کام کرےگااورایمان والابھی ہوگاسواُس کی محنت ضائع جانےوالی نہیں اوربےشک ہم اُس کولکھ لیتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو نیک کام کرے گا اور مومن بھی ہوگا تو اس کی کوشش رائیگاں نہ جائے گی۔ اور ہم اس کے لئے (ثواب اعمال) لکھ رہے ہیں
Sahi International :
So whoever does righteous deeds while he is a believer - no denial will there be for his effort, and indeed We, of it, are recorders.
وَحَرَامٌ عَلَىٰ قَرْيَةٍ أَهْلَكْنَاهَا أَنَّهُمْ لَا يَرْجِعُونَ
(95)
محمداکرم اعوان :
اورجن بستیوں کوہم نےہلاک کردیا یہ بات ناممکن ہےکہ وہ (دنیا میں) پھرلوٹ کرآئیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جس بستی (والوں) کو ہم نے ہلاک کردیا محال ہے کہ (وہ دنیا کی طرف رجوع کریں) وہ رجوع نہیں کریں گے
Sahi International :
And there is prohibition upon [the people of] a city which We have destroyed that they will [ever] return
حَتَّىٰ إِذَا فُتِحَتْ يَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ وَهُم مِّن كُلِّ حَدَبٍ يَنسِلُونَ
(96)
محمداکرم اعوان :
یہاں تک کہ جب یاجوج اورماجوج کھول دیئےجائیں گےاوروہ (بوجہ کثرت کے) ہربلندی سےدوڑرہےہوں گے۔
فتح محمدجالندھری :
یہاں تک کہ یاجوج ماجوج کھول دیئے جائیں اور وہ ہر بلندی سے دوڑ رہے ہوں
Sahi International :
Until when [the dam of] Gog and Magog has been opened and they, from every elevation, descend
وَاقْتَرَبَ الْوَعْدُ الْحَقُّ فَإِذَا هِيَ شَاخِصَةٌ أَبْصَارُ الَّذِينَ كَفَرُوا يَا وَيْلَنَا قَدْ كُنَّا فِي غَفْلَةٍ مِّنْ هَٰذَا بَلْ كُنَّا ظَالِمِينَ
(97)
محمداکرم اعوان :
اور (قیامت کا) سچا وعدہ قریب آجائےگاتواچانک کافروں کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی (اورکہتےہوں گے) وائےہماری کم بختی! ہم اس (حال) سے غفلت میں رہےبلکہ ہم (اپنےحق میں) ظلم کرنےوالےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور (قیامت کا) سچا وعدہ قریب آجائے تو ناگاہ کافروں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں (اور کہنے لگیں کہ) ہائے شامت ہم اس (حال) سے غفلت میں رہے بلکہ (اپنے حق میں) ظالم تھے
Sahi International :
And [when] the true promise has approached; then suddenly the eyes of those who disbelieved will be staring [in horror, while they say], "O woe to us; we had been unmindful of this; rather, we were wrongdoers."
إِنَّكُمْ وَمَا تَعْبُدُونَ مِن دُونِ اللَّهِ حَصَبُ جَهَنَّمَ أَنتُمْ لَهَا وَارِدُونَ
(98)
محمداکرم اعوان :
(کافرو! اس روز) یقیناًتم اورجن کو تم اللہ کوچھوڑکرپوجتےہوسب جہنم میں جھونکےجاؤگےتم سب اس میں داخل ہوگے۔
فتح محمدجالندھری :
(کافرو اس روز) تم اور جن کی تم خدا کے سوا عبادت کرتے ہو دوزخ کا ایندھن ہوں گے۔ اور تم سب اس میں داخل ہو کر رہو گے
Sahi International :
Indeed, you [disbelievers] and what you worship other than Allah are the firewood of Hell. You will be coming to [enter] it.
لَوْ كَانَ هَٰؤُلَاءِ آلِهَةً مَّا وَرَدُوهَا ۖ وَكُلٌّ فِيهَا خَالِدُونَ
(99)
محمداکرم اعوان :
اگریہ سب (واقعی) معبود ہوتےتواس میں داخل نہ ہوتےاورسب اس میں ہمیشہ (جلتے) رہیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اگر یہ لوگ (درحقیقت) معبود ہوتے تو اس میں داخل نہ ہوتے۔ سب اس میں ہمیشہ (جلتے) رہیں گے
Sahi International :
Had these [false deities] been [actual] gods, they would not have come to it, but all are eternal therein.
لَهُمْ فِيهَا زَفِيرٌ وَهُمْ فِيهَا لَا يَسْمَعُونَ
(100)
محمداکرم اعوان :
وہاں ان کا شورہوگااوراس میں انہیں کچھ سنائی بھی نہ دےگا۔
فتح محمدجالندھری :
وہاں ان کو چلاّنا ہوگا اور اس میں (کچھ) نہ سن سکیں گے
Sahi International :
For them therein is heavy sighing, and they therein will not hear.
إِنَّ الَّذِينَ سَبَقَتْ لَهُم مِّنَّا الْحُسْنَىٰ أُولَٰئِكَ عَنْهَا مُبْعَدُونَ
(101)
محمداکرم اعوان :
بےشک جن لوگوں کےلیےہماری طرف سےپہلےبھلائی مقررہوچکی وہ اس (دوزخ) سےدورکیےجائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
جن لوگوں کے لئے ہماری طرف سے پہلے بھلائی مقرر ہوچکی ہے۔ وہ اس سے دور رکھے جائیں گے
Sahi International :
Indeed, those for whom the best [reward] has preceded from Us - they are from it far removed.
لَا يَسْمَعُونَ حَسِيسَهَا ۖ وَهُمْ فِي مَا اشْتَهَتْ أَنفُسُهُمْ خَالِدُونَ
(102)
محمداکرم اعوان :
(کہ) وہ اس کی آہٹ بھی نہ سنیں گےاوروہ اپنی دل پسند چیزوں میں ہمیشہ رہیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
(یہاں تک کہ) اس کی آواز بھی تو نہیں سنیں گے۔ اور جو کچھ ان کا جی چاہے گا اس میں (یعنی) ہر طرح کے عیش اور لطف میں ہمیشہ رہیں گے
Sahi International :
They will not hear its sound, while they are, in that which their souls desire, abiding eternally.
لَا يَحْزُنُهُمُ الْفَزَعُ الْأَكْبَرُ وَتَتَلَقَّاهُمُ الْمَلَائِكَةُ هَٰذَا يَوْمُكُمُ الَّذِي كُنتُمْ تُوعَدُونَ
(103)
محمداکرم اعوان :
ان کو (اس دن کا) بھاری خوف غمگین نہیں کرے گااورفرشتے (ان کےقبرسےاٹھتےہی) ان کولینےآئیں گے (اورکہیں گے) یہ ہے تمہاراوہ دن جس کا تم سےوعدہ کیاجاتاتھا۔
فتح محمدجالندھری :
ان کو (اس دن کا) بڑا بھاری خوف غمگین نہیں کرے گا۔ اور فرشتے ان کو لینے آئیں گے (اور کہیں گے کہ) یہی وہ دن ہے جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے
Sahi International :
They will not be grieved by the greatest terror, and the angels will meet them, [saying], "This is your Day which you have been promised" -
يَوْمَ نَطْوِي السَّمَاءَ كَطَيِّ السِّجِلِّ لِلْكُتُبِ ۚ كَمَا بَدَأْنَا أَوَّلَ خَلْقٍ نُّعِيدُهُ ۚ وَعْدًا عَلَيْنَا ۚ إِنَّا كُنَّا فَاعِلِينَ
(104)
محمداکرم اعوان :
(وہ دن بھی قابلِ ذکرہے) جس دن ہم آسمانوں کو (نفخہ اولیٰ کےوقت) اس طرح لپیٹ دیں گےجس طرح لکھےہوئےمضمونوں کا کاغذ لپیٹ لیاجاتاہےجس طرح ہم نے (کائنات کو) پہلےپیدافرمایااسی طرح ہم اس کو دوبارہ (پیدا) فرمائیں گے (یہ) ہم پروعدہ (لازم) ہےہم ایسا ضرورکرنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جس دن ہم آسمان کو اس طرح لپیٹ لیں گے جیسے خطوں کا طومار لپیٹ لیتے ہیں۔ جس طرح ہم نے (کائنات کو) پہلے پیدا کیا اسی طرح دوبارہ پیدا کردیں گے۔ (یہ) وعدہ (جس کا پورا کرنا لازم) ہے۔ ہم (ایسا) ضرور کرنے والے ہیں
Sahi International :
The Day when We will fold the heaven like the folding of a [written] sheet for the records. As We began the first creation, We will repeat it. [That is] a promise binding upon Us. Indeed, We will do it.
وَلَقَدْ كَتَبْنَا فِي الزَّبُورِ مِن بَعْدِ الذِّكْرِ أَنَّ الْأَرْضَ يَرِثُهَا عِبَادِيَ الصَّالِحُونَ
(105)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناًہم نےذکر (نصیحت) کےبعدزبورمیں لکھ دیاتھاکہ میرےنیکوکار بندےہی ملک کےوارث ہوں گے (یعنی حکومت نیک لوگوں کےسپرد کی جائے)۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے نصیحت (کی کتاب یعنی تورات) کے بعد زبور میں لکھ دیا تھا کہ میرے نیکوکار بندے ملک کے وارث ہوں گے
Sahi International :
And We have already written in the book [of Psalms] after the [previous] mention that the land [of Paradise] is inherited by My righteous servants.
إِنَّ فِي هَٰذَا لَبَلَاغًا لِّقَوْمٍ عَابِدِينَ
(106)
محمداکرم اعوان :
یقیناًعبادت کرنےوالوں کےلیےاس میں تبلیغ (پیغام پہنچا دینا) ہے۔
فتح محمدجالندھری :
عبادت کرنے والے لوگوں کے لئے اس میں (خدا کے حکموں کی) تبلیغ ہے
Sahi International :
Indeed, in this [Qur'an] is notification for a worshipping people.
وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِّلْعَالَمِينَ
(107)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےآپ کو (اے حبیبﷺ) تمام جہانوں کےلیےرحمت بناکربھیجا ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور (اے محمدﷺ) ہم نے تم کو تمام جہان کے لئے رحمت (بنا کر) بھیجا ہے
Sahi International :
And We have not sent you, [O Muhammad], except as a mercy to the worlds.
قُلْ إِنَّمَا يُوحَىٰ إِلَيَّ أَنَّمَا إِلَٰهُكُمْ إِلَٰهٌ وَاحِدٌ ۖ فَهَلْ أَنتُم مُّسْلِمُونَ
(108)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجئےکہ مجھ پر (اللہ کی طرف سے) وحی آتی ہےکہ تم سب کامعبود (حقیقی) ایک ہی (اللہ) معبود ہےتوکیاتم فرماں بردارہوجاؤگے؟
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ مجھ پر (خدا کی طرف سے) یہ وحی آتی ہے کہ تم سب کا معبود خدائے واحد ہے۔ تو تم کو چاہیئے کہ فرمانبردار بن جاؤ
Sahi International :
Say, "It is only revealed to me that your god is but one God; so will you be Muslims [in submission to Him]?"
فَإِن تَوَلَّوْا فَقُلْ آذَنتُكُمْ عَلَىٰ سَوَاءٍ ۖ وَإِنْ أَدْرِي أَقَرِيبٌ أَم بَعِيدٌ مَّا تُوعَدُونَ
(109)
محمداکرم اعوان :
پھراگریہ منہ پھیرلیں توفرمادیجیئےمیں نےتم سب کوبرابرطورپرآگاہ کردیااورمجھ کونہیں معلوم کہ جس چیز (قیامت) کاتم سےوعدہ کیاجاتاہےوہ جلدی (آنےوالی) ہےیا (اس کا وقت) دورہے۔
فتح محمدجالندھری :
اگر یہ لوگ منہ پھیریں تو کہہ دو کہ میں نے تم کو سب کو یکساں (احکام الہیٰ سے) آگاہ کردیا ہے۔ اور مجھ کو معلوم نہیں کہ جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ (عن) قریب (آنے والی) ہے یا (اس کا وقت) دور ہے
Sahi International :
But if they turn away, then say, "I have announced to [all of] you equally. And I know not whether near or far is that which you are promised.
إِنَّهُ يَعْلَمُ الْجَهْرَ مِنَ الْقَوْلِ وَيَعْلَمُ مَا تَكْتُمُونَ
(110)
محمداکرم اعوان :
وہ بات جوپکارکرکی جائےوہ یقیناًاُسے بھی جانتاہےاورجوتم چھپاکرکرتےہواس سےبھی واقف ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو بات پکار کی جائے وہ اسے بھی جانتا ہے اور جو تم پوشیدہ کرتے ہو اس سے بھی واقف ہے
Sahi International :
Indeed, He knows what is declared of speech, and He knows what you conceal.
وَإِنْ أَدْرِي لَعَلَّهُ فِتْنَةٌ لَّكُمْ وَمَتَاعٌ إِلَىٰ حِينٍ
(111)
محمداکرم اعوان :
اورمیں نہیں جانتاشایدوہ تمہارےلیےآزمائش ہواور (تم کو) ایک مدت تک (اس کا) فائدہ دیناہو۔
فتح محمدجالندھری :
اور میں نہیں جانتا شاید وہ تمہارے لئے آزمائش ہو اور ایک مدت تک (تم اس سے) فائدہ (اٹھاتے رہو)
Sahi International :
And I know not; perhaps it is a trial for you and enjoyment for a time."
قَالَ رَبِّ احْكُم بِالْحَقِّ ۗ وَرَبُّنَا الرَّحْمَٰنُ الْمُسْتَعَانُ عَلَىٰ مَا تَصِفُونَ
(112)
محمداکرم اعوان :
(پیغمبر نے) فرمایااےمیرےپروردگار! حق کےساتھ فیصلہ فرمادیجیئےاورہماراپروردگاربڑامہربان ہےاوراُسی سےان باتوں میں جوتم بیان کرتےہومددمانگی جاتی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
پیغمبر نے کہا کہ اے میرے پروردگار حق کے ساتھ فیصلہ کردے۔ اور ہمارا پروردگار بڑا مہربان ہے اسی سے ان باتوں میں جو تم بیان کرتے ہو مدد مانگی جاتی ہے
Sahi International :
[The Prophet] has said, "My Lord, judge [between us] in truth. And our Lord is the Most Merciful, the one whose help is sought against that which you describe."