Translator

Load Surah

Recitation

Display Options

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
محمداکرم اعوان :
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں
فتح محمدجالندھری :
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
Sahi International :
In the name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْبُرُوجِ (1)
محمداکرم اعوان :
آسمان کی قسم جس میں برج ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
آسمان کی قسم جس میں برج ہیں
Sahi International :
By the sky containing great stars
وَالْيَوْمِ الْمَوْعُودِ (2)
محمداکرم اعوان :
اوراُس دن کی جس کاوعدہ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اس دن کی جس کا وعدہ ہے
Sahi International :
And [by] the promised Day
وَشَاهِدٍ وَمَشْهُودٍ (3)
محمداکرم اعوان :
اورحاضرہونےوالے (دن) کی اوراس (دن) کی جس کےپاس حاضرکیاجائے
فتح محمدجالندھری :
اور حاضر ہونے والے کی اور جو اس کے پاس حاضر کیا جائے اسکی
Sahi International :
And [by] the witness and what is witnessed,
قُتِلَ أَصْحَابُ الْأُخْدُودِ (4)
محمداکرم اعوان :
کہ خندقوں والےہلاک کردیئےگئے۔
فتح محمدجالندھری :
کہ خندقوں (کے کھودنے) والے ہلاک کر دیئے گئے
Sahi International :
Cursed were the companions of the trench
النَّارِ ذَاتِ الْوَقُودِ (5)
محمداکرم اعوان :
آگ (کی خندقیں) جس میں ایندھن جھونک رکھا تھا ۔
فتح محمدجالندھری :
(یعنی) آگ (کی خندقیں) جس میں ایندھن (جھونک رکھا) تھا
Sahi International :
[Containing] the fire full of fuel,
إِذْ هُمْ عَلَيْهَا قُعُودٌ (6)
محمداکرم اعوان :
جب کہ وہ ان ( کناروں) پربیٹھےہوئےتھے ۔
فتح محمدجالندھری :
جب کہ وہ ان (کے کناروں) پر بیٹھے ہوئے تھے
Sahi International :
When they were sitting near it
وَهُمْ عَلَىٰ مَا يَفْعَلُونَ بِالْمُؤْمِنِينَ شُهُودٌ (7)
محمداکرم اعوان :
اوروہ جو (سختیاں) اہل ایمان کےساتھ کر رہےتھےان کوسامنےدیکھ رہےتھے ۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو (سختیاں) اہل ایمان پر کر رہے تھے ان کو سامنے دیکھ رہے تھے
Sahi International :
And they, to what they were doing against the believers, were witnesses.
وَمَا نَقَمُوا مِنْهُمْ إِلَّا أَن يُؤْمِنُوا بِاللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ (8)
محمداکرم اعوان :
اوران کوان (مومنوں) کی یہی بات بری لگتی تھی کہ وہ اللہ پرایمان لائےہوئےتھےجوغالب، قابل ستائش ہے ۔
فتح محمدجالندھری :
ان کو مومنوں کی یہی بات بری لگتی تھی کہ وہ خدا پر ایمان لائے ہوئے تھے جو غالب (اور) قابل ستائش ہے
Sahi International :
And they resented them not except because they believed in Allah, the Exalted in Might, the Praiseworthy,
الَّذِي لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ وَاللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ (9)
محمداکرم اعوان :
وہی ہےجس کی آسمانوں اورزمین میں بادشاہت ہے۔ اوراللہ ہرچیزسےواقف ہے۔
فتح محمدجالندھری :
وہی جس کی آسمانوں اور زمین میں بادشاہت ہے۔ اور خدا ہر چیز سے واقف ہے
Sahi International :
To whom belongs the dominion of the heavens and the earth. And Allah, over all things, is Witness.
إِنَّ الَّذِينَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ الْحَرِيقِ (10)
محمداکرم اعوان :
یقیناًجن لوگوں نےمومن مردوں اورمومن عورتوں کوتکلیفیں دیں پھرتوبہ نہ کی تواُن کو دوزخ کاعذاب بھی ہوگااورجلنےکابھی۔
فتح محمدجالندھری :
جن لوگوں نے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو تکلیفیں دیں اور توبہ نہ کی ان کو دوزخ کا (اور) عذاب بھی ہوگا اور جلنے کا عذاب بھی ہوگا
Sahi International :
Indeed, those who have tortured the believing men and believing women and then have not repented will have the punishment of Hell, and they will have the punishment of the Burning Fire.
إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ جَنَّاتٌ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ ۚ ذَٰلِكَ الْفَوْزُ الْكَبِيرُ (11)
محمداکرم اعوان :
بےشک جولوگ ایمان لائےاورنیک کام کرتےرہےان کےلیےباغات ہیں جن کےتابع نہریں بہتی ہیں، یہی بڑی کامیابی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
(اور) جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان کے لیے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔ یہ ہی بڑی کامیابی ہے
Sahi International :
Indeed, those who have believed and done righteous deeds will have gardens beneath which rivers flow. That is the great attainment.
إِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِيدٌ (12)
محمداکرم اعوان :
بےشک تمہارےپروردگارکی گرفت بڑی سخت ہے۔
فتح محمدجالندھری :
بےشک تمہارے پروردگار کی پکڑ بڑی سخت ہے
Sahi International :
Indeed, the vengeance of your Lord is severe.
إِنَّهُ هُوَ يُبْدِئُ وَيُعِيدُ (13)
محمداکرم اعوان :
بےشک وہی پہلی دفعہ پیداکرتاہےاوروہی دوبارہ (زندہ) کرےگا۔
فتح محمدجالندھری :
وہی پہلی دفعہ پیدا کرتا ہے اور وہی دوبارہ (زندہ) کرے گا
Sahi International :
Indeed, it is He who originates [creation] and repeats.
وَهُوَ الْغَفُورُ الْوَدُودُ (14)
محمداکرم اعوان :
اوروہ بخشنےوالامحبت کرنےوالاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور وہ بخشنے والا اور محبت کرنے والا ہے
Sahi International :
And He is the Forgiving, the Affectionate,
ذُو الْعَرْشِ الْمَجِيدُ (15)
محمداکرم اعوان :
عرش کامالک، بڑی شان والا۔
فتح محمدجالندھری :
عرش کا مالک بڑی شان والا
Sahi International :
Honorable Owner of the Throne,
فَعَّالٌ لِّمَا يُرِيدُ (16)
محمداکرم اعوان :
جوچاہتاہےکردیتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
جو چاہتا ہے کر دیتا ہے
Sahi International :
Effecter of what He intends.
هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْجُنُودِ (17)
محمداکرم اعوان :
بھلاتم کولشکروں کاحال معلوم ہے۔
فتح محمدجالندھری :
بھلا تم کو لشکروں کا حال معلوم ہوا ہے
Sahi International :
Has there reached you the story of the soldiers -
فِرْعَوْنَ وَثَمُودَ (18)
محمداکرم اعوان :
(یعنی) فرعون اورثمود کے۔
فتح محمدجالندھری :
(یعنی) فرعون اور ثمود کا
Sahi International :
[Those of] Pharaoh and Thamud?
بَلِ الَّذِينَ كَفَرُوا فِي تَكْذِيبٍ (19)
محمداکرم اعوان :
لیکن کافرتکذیب میں گرفتارہیں۔
فتح محمدجالندھری :
لیکن کافر (جان بوجھ کر) تکذیب میں (گرفتار) ہیں
Sahi International :
But they who disbelieve are in [persistent] denial,
وَاللَّهُ مِن وَرَائِهِم مُّحِيطٌ (20)
محمداکرم اعوان :
اوراللہ نےان کوہرطرف سےگھیررکھاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور خدا (بھی) ان کو گردا گرد سے گھیرے ہوئے ہے
Sahi International :
While Allah encompasses them from behind.
بَلْ هُوَ قُرْآنٌ مَّجِيدٌ (21)
محمداکرم اعوان :
بلکہ یہ قرآن عظیم الشان ہے۔
فتح محمدجالندھری :
(یہ کتاب ہزل و بطلان نہیں) بلکہ یہ قرآن عظیم الشان ہے
Sahi International :
But this is an honored Qur'an
فِي لَوْحٍ مَّحْفُوظٍ (22)
محمداکرم اعوان :
لوحِ محفوظ میں (لکھاہوا) ہے۔
فتح محمدجالندھری :
لوح محفوظ میں (لکھا ہوا)
Sahi International :
[Inscribed] in a Preserved Slate.