بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
(1)
محمداکرم اعوان :
شروع اللہ کےنام سےجوبڑےمہربان نہایت رحم کرنےوالےہیں
فتح محمدجالندھری :
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
Sahi International :
In the name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
الْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعَالَمِينَ
(2)
محمداکرم اعوان :
تمام خوبیاں اللہ کےلیےہیں جوسب عالموں کےپروردگارہیں۔
فتح محمدجالندھری :
سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
Sahi International :
[All] praise is [due] to Allah, Lord of the worlds -
الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
(3)
محمداکرم اعوان :
بڑےمہربان نہایت رحم کرنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
بڑا مہربان نہایت رحم والا
Sahi International :
The Entirely Merciful, the Especially Merciful,
مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ
(4)
محمداکرم اعوان :
انصاف کےدن کےمالک ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
انصاف کے دن کا حاکم
Sahi International :
Sovereign of the Day of Recompense.
إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ
(5)
محمداکرم اعوان :
ہم آپ ہی کی عبادت کرتے ہیں اورآپ ہی کی مدد چاہتے ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
Sahi International :
It is You we worship and You we ask for help.
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ
(6)
محمداکرم اعوان :
ہم کوسیدھےراستےپرچلائیے ۔
فتح محمدجالندھری :
ہم کو سیدھے رستے چلا
Sahi International :
Guide us to the straight path -
صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ
(7)
محمداکرم اعوان :
ان لوگوں کےراستےپرجن پرآپ نےانعام کیا۔ سوائےان لوگوں کی راہ کےجن پرآپ نےغضب کیااورنہ گمراہوں کی۔
فتح محمدجالندھری :
ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے
Sahi International :
The path of those upon whom You have bestowed favor, not of those who have evoked [Your] anger or of those who are astray.