Translator

Load Surah

Recitation

Display Options

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
محمداکرم اعوان :
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں
فتح محمدجالندھری :
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
Sahi International :
In the name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
يَا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمْ ۚ إِنَّ زَلْزَلَةَ السَّاعَةِ شَيْءٌ عَظِيمٌ (1)
محمداکرم اعوان :
اےلوگو! اپنےپروردگارسےڈروبےشک قیامت کازلزلہ بڑی بھاری چیزہوگی۔
فتح محمدجالندھری :
لوگو! اپنے پروردگار سے ڈرو۔ کہ قیامت کا زلزلہ ایک حادثہٴ عظیم ہوگا
Sahi International :
O mankind, fear your Lord. Indeed, the convulsion of the [final] Hour is a terrible thing.
يَوْمَ تَرَوْنَهَا تَذْهَلُ كُلُّ مُرْضِعَةٍ عَمَّا أَرْضَعَتْ وَتَضَعُ كُلُّ ذَاتِ حَمْلٍ حَمْلَهَا وَتَرَى النَّاسَ سُكَارَىٰ وَمَا هُم بِسُكَارَىٰ وَلَٰكِنَّ عَذَابَ اللَّهِ شَدِيدٌ (2)
محمداکرم اعوان :
(اےمخاطب!) جس دن تُواُسےدیکھےگاکہ ہردودھ پلانےوالی (عورت) اپنےدودھ پیتے (بچے) کوبھول جائےگی اورہرحمل والی اپنےحمل کو (دن پورےہونےسےپہلے) ڈال دےگی اورتجھ کولوگ نشےکی سی حالت میں نظرآئیں گےاوروہ نشہ میں نہیں ہوں گےاورواقعہ میں اللہ کاعذاب بڑاسخت ہے۔
فتح محمدجالندھری :
(اے مخاطب) جس دن تو اس کو دیکھے گا (اُس دن یہ حال ہوگا کہ) تمام دودھ پلانے والی عورتیں اپنے بچوں کو بھول جائیں گی۔ اور تمام حمل والیوں کے حمل گر پڑیں گے۔ اور لوگ تجھ کو متوالے نظر آئیں گے مگر وہ متوالے نہیں ہوں گے بلکہ (عذاب دیکھ کر) مدہوش ہو رہے ہوں گے۔ بےشک خدا کا عذاب بڑا سخت ہے
Sahi International :
On the Day you see it every nursing mother will be distracted from that [child] she was nursing, and every pregnant woman will abort her pregnancy, and you will see the people [appearing] intoxicated while they are not intoxicated; but the punishment of Allah is severe.
وَمِنَ النَّاسِ مَن يُجَادِلُ فِي اللَّهِ بِغَيْرِ عِلْمٍ وَيَتَّبِعُ كُلَّ شَيْطَانٍ مَّرِيدٍ (3)
محمداکرم اعوان :
اوربعض لوگ ایسے ہیں جواللہ کےبارے (اس کی ذات وصفات میں) بغیرجانےبوجھےجھگڑاکرتےہیں اورہرسرکش شیطان کےپیچھےہولیتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور بعض لوگ ایسے ہیں جو خدا (کی شان) میں علم (ودانش) کے بغیر جھگڑتے اور ہر شیطان سرکش کی پیروی کرتے ہیں
Sahi International :
And of the people is he who disputes about Allah without knowledge and follows every rebellious devil.
كُتِبَ عَلَيْهِ أَنَّهُ مَن تَوَلَّاهُ فَأَنَّهُ يُضِلُّهُ وَيَهْدِيهِ إِلَىٰ عَذَابِ السَّعِيرِ (4)
محمداکرم اعوان :
جس کےبارےلکھاجاچکاہےیہ کہ جواُسےدوست رکھےگاتووہ اسےگمراہ کردےگااوراس کودوزخ کےعذاب کاراستہ دکھائےگا۔
فتح محمدجالندھری :
جس کے بارے میں لکھ دیا گیا ہے کہ جو اسے دوست رکھے گا تو اس کو گمراہ کردے گا اور دوزخ کے عذاب کا رستہ دکھائے گا
Sahi International :
It has been decreed for every devil that whoever turns to him - he will misguide him and will lead him to the punishment of the Blaze.
يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِن كُنتُمْ فِي رَيْبٍ مِّنَ الْبَعْثِ فَإِنَّا خَلَقْنَاكُم مِّن تُرَابٍ ثُمَّ مِن نُّطْفَةٍ ثُمَّ مِنْ عَلَقَةٍ ثُمَّ مِن مُّضْغَةٍ مُّخَلَّقَةٍ وَغَيْرِ مُخَلَّقَةٍ لِّنُبَيِّنَ لَكُمْ ۚ وَنُقِرُّ فِي الْأَرْحَامِ مَا نَشَاءُ إِلَىٰ أَجَلٍ مُّسَمًّى ثُمَّ نُخْرِجُكُمْ طِفْلًا ثُمَّ لِتَبْلُغُوا أَشُدَّكُمْ ۖ وَمِنكُم مَّن يُتَوَفَّىٰ وَمِنكُم مَّن يُرَدُّ إِلَىٰ أَرْذَلِ الْعُمُرِ لِكَيْلَا يَعْلَمَ مِن بَعْدِ عِلْمٍ شَيْئًا ۚ وَتَرَى الْأَرْضَ هَامِدَةً فَإِذَا أَنزَلْنَا عَلَيْهَا الْمَاءَ اهْتَزَّتْ وَرَبَتْ وَأَنبَتَتْ مِن كُلِّ زَوْجٍ بَهِيجٍ (5)
محمداکرم اعوان :
اےلوگو! اگرتم (قیامت کےدن) دوبارہ زندہ ہونےکےبارےشک میں ہوتویقیناً ہم نےتم کو (پہلی باربھی تو) پیدافرمایاتھا (پہلے) مٹی سے پھرنطفہ سےپھرخون کےلوتھڑےسےپھربوٹی سےجس کی بناوٹ کامل بھی ہوتی ہےاورناقص بھی تاکہ ہم تم پر (اپنی خالقیت) ظاہرکردیں اورہم جس کوچاہتےہیں ایک مدت معین تک پیٹ میں ٹھہرائےرکھتےہیں پھرہم تم کوبچہ بناکرباہر لاتےہیں پھرتم اپنی جوانی کوپہنچتےہواوربعض تم میں وہ ہیں جو (جوانی کوپہنچنےسےپہلے) مرجاتےہیں اوربعض تم میں وہ ہیں جونکمی عمر (بڑھاپےکی زیادہ عمر) کی طرف لوٹائے جاتےہیں کہ ایک چیز سے باخبرہوکرپھربےخبرہوجاتےہیں اور (اے مخاطب!) تُوزمین کو دیکھتاہےکہ خشک پڑی ہے پھرجب ہم اُس پرپانی برساتےہیں توابھرتی اورشاداب ہوتی ہےاورہرقسم کی خوش نما نباتات اگاتی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
لوگو اگر تم کو مرنے کے بعد جی اُٹھنے میں کچھ شک ہو تو ہم نے تم کو (پہلی بار بھی تو) پیدا کیا تھا (یعنی ابتدا میں) مٹی سے پھر اس سے نطفہ بنا کر۔ پھر اس سے خون کا لوتھڑا بنا کر۔ پھر اس سے بوٹی بنا کر جس کی بناوٹ کامل بھی ہوتی ہے اور ناقص بھی تاکہ تم پر (اپنی خالقیت) ظاہر کردیں۔ اور ہم جس کو چاہتے ہیں ایک میعاد مقرر تک پیٹ میں ٹھہرائے رکھتے ہیں پھر تم کو بچہ بنا کر نکالتے ہیں۔ پھر تم جوانی کو پہنچتے ہو۔ اور بعض (قبل از پیری مرجاتے ہیں اور بعض شیخ فالی ہوجاتے اور بڑھاپے کی) نہایت خراب عمر کی طرف لوٹائے جاتے ہیں کہ بہت کچھ جاننے کے بعد بالکل بےعلم ہوجاتے ہیں۔ اور (اے دیکھنے والے) تو دیکھتا ہے (کہ ایک وقت میں) زمین خشک (پڑی ہوتی ہے) پھر جب ہم اس پر مینہ برساتے ہیں تو شاداب ہوجاتی اور ابھرنے لگتی ہے اور طرح طرح کی بارونق چیزیں اُگاتی ہے
Sahi International :
O People, if you should be in doubt about the Resurrection, then [consider that] indeed, We created you from dust, then from a sperm-drop, then from a clinging clot, and then from a lump of flesh, formed and unformed - that We may show you. And We settle in the wombs whom We will for a specified term, then We bring you out as a child, and then [We develop you] that you may reach your [time of] maturity. And among you is he who is taken in [early] death, and among you is he who is returned to the most decrepit [old] age so that he knows, after [once having] knowledge, nothing. And you see the earth barren, but when We send down upon it rain, it quivers and swells and grows [something] of every beautiful kind.
ذَٰلِكَ بِأَنَّ اللَّهَ هُوَ الْحَقُّ وَأَنَّهُ يُحْيِي الْمَوْتَىٰ وَأَنَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ (6)
محمداکرم اعوان :
یہ سب اس لیےکہ اللہ ہی (قادرِ مطلق) برحق ہےاوریہ کہ وہی بےجان کوزندہ کردیتاہےاوریہ کہ وہی ہرچیزپرقادرہے۔
فتح محمدجالندھری :
ان قدرتوں سے ظاہر ہے کہ خدا ہی (قادر مطلق ہے جو) برحق ہے اور یہ کہ وہ مردوں کو زندہ کردیتا ہے۔ اور یہ کہ وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے
Sahi International :
That is because Allah is the Truth and because He gives life to the dead and because He is over all things competent
وَأَنَّ السَّاعَةَ آتِيَةٌ لَّا رَيْبَ فِيهَا وَأَنَّ اللَّهَ يَبْعَثُ مَن فِي الْقُبُورِ (7)
محمداکرم اعوان :
اوریہ کہ قیامت آنےوالی ہےاس میں ذرہ شبہ نہیں اوریہ کہ اللہ سب لوگوں کوجوقبروں میں ہیں زندہ کراٹھائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہ کہ قیامت آنے والی ہے۔ اس میں کچھ شک نہیں۔ اور یہ کہ خدا سب لوگوں کو جو قبروں میں ہیں جلا اٹھائے گا
Sahi International :
And [that they may know] that the Hour is coming - no doubt about it - and that Allah will resurrect those in the graves.
وَمِنَ النَّاسِ مَن يُجَادِلُ فِي اللَّهِ بِغَيْرِ عِلْمٍ وَلَا هُدًى وَلَا كِتَابٍ مُّنِيرٍ (8)
محمداکرم اعوان :
اوربعض لوگ ایسےہیں کہ اللہ کےبارے میں بغیرواقفیت (علمِ ضروری) اوربغیردلیل (علمِ عقلی) کےاوربغیرکسی روشن کتاب (دلیلِ نقلی) کےجھگڑاکرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور لوگوں میں کوئی ایسا بھی ہے جو خدا (کی شان) میں بغیر علم (ودانش) کے اور بغیر ہدایت کے اور بغیر کتاب روشن کے جھگڑتا ہے
Sahi International :
And of the people is he who disputes about Allah without knowledge or guidance or an enlightening book [from Him],
ثَانِيَ عِطْفِهِ لِيُضِلَّ عَن سَبِيلِ اللَّهِ ۖ لَهُ فِي الدُّنْيَا خِزْيٌ ۖ وَنُذِيقُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَذَابَ الْحَرِيقِ (9)
محمداکرم اعوان :
(تکبر سے) گردن موڑلیتےہیں تاکہ وہ (لوگوں کو) اللہ کی راہ سےبےراہ کریں ایسےشخص کےلیےدنیا میں رسوائی ہےاورقیامت کےدن ہم اس کوجلتی آگ کاعذاب چکھائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
(اور تکبر سے) گردن موڑ لیتا (ہے) تاکہ (لوگوں کو) خدا کے رستے سے گمراہ کردے۔ اس کے لئے دنیا میں ذلت ہے۔ اور قیامت کے دن ہم اسے عذاب (آتش) سوزاں کا مزہ چکھائیں گے
Sahi International :
Twisting his neck [in arrogance] to mislead [people] from the way of Allah. For him in the world is disgrace, and We will make him taste on the Day of Resurrection the punishment of the Burning Fire [while it is said],
ذَٰلِكَ بِمَا قَدَّمَتْ يَدَاكَ وَأَنَّ اللَّهَ لَيْسَ بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِيدِ (10)
محمداکرم اعوان :
(اس سےکہاجائےگا) یہ تیرےہاتھوں کیےگئےکاموں کا بدلہ ہےاوریہ کہ اللہ اپنےبندوں پرزیادتی کرنےوالےنہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(اے سرکش) یہ اس (کفر) کی سزا ہے جو تیرے ہاتھوں نے آگے بھیجا ہے اور خدا اپنے بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں
Sahi International :
"That is for what your hands have put forth and because Allah is not ever unjust to [His] servants."
وَمِنَ النَّاسِ مَن يَعْبُدُ اللَّهَ عَلَىٰ حَرْفٍ ۖ فَإِنْ أَصَابَهُ خَيْرٌ اطْمَأَنَّ بِهِ ۖ وَإِنْ أَصَابَتْهُ فِتْنَةٌ انقَلَبَ عَلَىٰ وَجْهِهِ خَسِرَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةَ ۚ ذَٰلِكَ هُوَ الْخُسْرَانُ الْمُبِينُ (11)
محمداکرم اعوان :
اورلوگوں میں بعض ایسا بھی ہےجواللہ کی عبادت (ایسےطورپر) کرتاہے (جیسےکسی چیزکے) کنارے پر (کھڑاہو) پھراگراس کوکوئی (دنیاکا) نفع پہنچ گیاتواس کےسبب مطمئن ہوگیااوراگراس کوکوئی آزمائش آگئی تومنہ اٹھاکر (کفر کی طرف) چل دیااس نےدنیامیں (بھی) نقصان اٹھایااورآخرت میں (بھی) یہی توکُھلا نقصان ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور لوگوں میں بعض ایسا بھی ہے جو کنارے پر (کھڑا ہو کر) خدا کی عبادت کرتا ہے۔ اگر اس کو کوئی (دنیاوی) فائدہ پہنچے تو اس کے سبب مطمئن ہوجائے اور اگر کوئی آفت پڑے تو منہ کے بل لوٹ جائے (یعنی پھر کافر ہوجائے) اس نے دنیا میں بھی نقصان اٹھایا اور آخرت میں بھی۔ یہی تو نقصان صریح ہے
Sahi International :
And of the people is he who worships Allah on an edge. If he is touched by good, he is reassured by it; but if he is struck by trial, he turns on his face [to the other direction]. He has lost [this] world and the Hereafter. That is what is the manifest loss.
يَدْعُو مِن دُونِ اللَّهِ مَا لَا يَضُرُّهُ وَمَا لَا يَنفَعُهُ ۚ ذَٰلِكَ هُوَ الضَّلَالُ الْبَعِيدُ (12)
محمداکرم اعوان :
اللہ کےسواایسی چیزکوپکارتاہے (عبادت کرتاہے) جواس کونہ نقصان پہنچاسکتی ہےاورنہ اس کونفع دےسکتی ہےیہی انتہا درجےکی گمراہی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
یہ خدا کے سوا ایسی چیز کو پکارتا ہے جو نہ اسے نقصان پہنچائے اور نہ فائدہ دے سکے۔ یہی تو پرلے درجے کی گمراہی ہے
Sahi International :
He invokes instead of Allah that which neither harms him nor benefits him. That is what is the extreme error.
يَدْعُو لَمَن ضَرُّهُ أَقْرَبُ مِن نَّفْعِهِ ۚ لَبِئْسَ الْمَوْلَىٰ وَلَبِئْسَ الْعَشِيرُ (13)
محمداکرم اعوان :
وہ ایسےکوپکاررہاہے (عبادت کررہاہے) کہ اس کا نقصان اس کےفائدےکی نسبت زیادہ قریب ہےایسا کارسازبھی بُرا ہےاورایساہم نشین بھی بُراہے۔
فتح محمدجالندھری :
ایسے شخص کو پکارتا ہے جس کا نقصان فائدہ سے زیادہ قریب ہے۔ ایسا دوست برا بھی اور ایسا ہم صحبت بھی برا
Sahi International :
He invokes one whose harm is closer than his benefit - how wretched the protector and how wretched the associate.
إِنَّ اللَّهَ يُدْخِلُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ ۚ إِنَّ اللَّهَ يَفْعَلُ مَا يُرِيدُ (14)
محمداکرم اعوان :
بےشک اللہ ایسےلوگوں کوجوایمان لائےاورنیک کام کیے (بہشت کے) ایسے باغوں میں داخل فرمائیں گےجن کے تابع نہریں جاری ہوں گی بےشک اللہ جوارادہ کرتےہیں کرگزرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے خدا ان کو بہشتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں چل رہیں ہیں۔ کچھ شک نہیں کہ خدا جو چاہتا ہے کرتا ہے
Sahi International :
Indeed, Allah will admit those who believe and do righteous deeds to gardens beneath which rivers flow. Indeed, Allah does what He intends.
مَن كَانَ يَظُنُّ أَن لَّن يَنصُرَهُ اللَّهُ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ فَلْيَمْدُدْ بِسَبَبٍ إِلَى السَّمَاءِ ثُمَّ لْيَقْطَعْ فَلْيَنظُرْ هَلْ يُذْهِبَنَّ كَيْدُهُ مَا يَغِيظُ (15)
محمداکرم اعوان :
جویہ خیال کرتاہے کہ اللہ ان (نبیﷺ) کی دنیااورآخرت میں ہرگزمدد نہیں فرمائیں گےتواُس کو چاہیےکہ ایک رسی آسمان تک تان لے پھر (اس کےذریعےآسمان تک پہنچ کر) اگرہوسکے (تووحی کو) ختم کردےپھردیکھ لےکہ کیااُس کی یہ تجویزاس کےغصےکودورکرسکتی ہے؟
فتح محمدجالندھری :
جو شخص یہ گمان کرتا ہے کہ خدا اس کو دنیا اور آخرت میں مدد نہیں دے گا تو اس کو چاہیئے کہ اوپر کی طرف (یعنی اپنے گھر کی چھت میں) ایک رسی باندھے پھر (اس سے اپنا) گلا گھونٹ لے۔ پھر دیکھے کہ آیا یہ تدبیر اس کے غصے کو دور کردیتی ہے
Sahi International :
Whoever should think that Allah will not support [Prophet Muhammad] in this world and the Hereafter - let him extend a rope to the ceiling, then cut off [his breath], and let him see: will his effort remove that which enrages [him]?
وَكَذَٰلِكَ أَنزَلْنَاهُ آيَاتٍ بَيِّنَاتٍ وَأَنَّ اللَّهَ يَهْدِي مَن يُرِيدُ (16)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےاس (قرآن) کواسی طرح نازل فرمایا ہے (اس کی) باتیں کھُلی کھُلی(ہیں) اوریہ کہ اللہ جس کوچاہتےہیں ہدایت بخشتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اسی طرح ہم نے اس قرآن کو اُتارا ہے (جس کی تمام) باتیں کھلی ہوئی (ہیں) اور یہ (یاد رکھو) کہ خدا جس کو چاہتا ہے ہدایات دیتا ہے
Sahi International :
And thus have We sent the Qur'an down as verses of clear evidence and because Allah guides whom He intends.
إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَالَّذِينَ هَادُوا وَالصَّابِئِينَ وَالنَّصَارَىٰ وَالْمَجُوسَ وَالَّذِينَ أَشْرَكُوا إِنَّ اللَّهَ يَفْصِلُ بَيْنَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ۚ إِنَّ اللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ (17)
محمداکرم اعوان :
بلاشبہ جولوگ ایمان لائےاورجولوگ یہودی ہوئےاورستارہ پرست اورعیسائی اورمجوسی اوروہ لوگ جنہوں نےشرک کیایقیناًاللہ ان سب میں قیامت کےدن فیصلہ فرمادیں گے۔ بےشک اللہ ہرچیزسےباخبرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ مومن (یعنی مسلمان) ہیں اور جو یہودی ہیں اور ستارہ پرست اور عیسائی اور مجوسی اور مشرک۔ خدا ان (سب) میں قیامت کے دن فیصلہ کردے گا۔ بےشک خدا ہر چیز سے باخبر ہے
Sahi International :
Indeed, those who have believed and those who were Jews and the Sabeans and the Christians and the Magians and those who associated with Allah - Allah will judge between them on the Day of Resurrection. Indeed Allah is, over all things, Witness.
أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ يَسْجُدُ لَهُ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَمَن فِي الْأَرْضِ وَالشَّمْسُ وَالْقَمَرُ وَالنُّجُومُ وَالْجِبَالُ وَالشَّجَرُ وَالدَّوَابُّ وَكَثِيرٌ مِّنَ النَّاسِ ۖ وَكَثِيرٌ حَقَّ عَلَيْهِ الْعَذَابُ ۗ وَمَن يُهِنِ اللَّهُ فَمَا لَهُ مِن مُّكْرِمٍ ۚ إِنَّ اللَّهَ يَفْعَلُ مَا يَشَاءُ ۩ (18)
محمداکرم اعوان :
(اےمخاطب!) کیاتم نے نہیں دیکھا یہ کہ جو (مخلوق) آسمانوں میں ہےاورجوزمین میں ہےاورسورج اورچانداورستارےاورپہاڑاوردرخت اورچارپائےاوربہت سےانسان اللہ ہی کوسجدہ کرتےہیں اوربہت سےایسےہیں جن پرعذاب ثابت ہوچکااورجس کواللہ ذلیل کریں تواس کوکوئی عزت دینےوالا نہیں بےشک اللہ جوچاہتےہیں کرتےہیں ـ
فتح محمدجالندھری :
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ جو (مخلوق) آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے اور سورج اور چاند ستارے اور پہاڑ اور درخت اور چار پائے اور بہت سے انسان خدا کو سجدہ کرتے ہیں۔ اور بہت سے ایسے ہیں جن پر عذاب ثابت ہوچکا ہے۔ اور جس شخص کو خدا ذلیل کرے اس کو عزت دینے والا نہیں۔ بےشک خدا جو چاہتا ہے کرتا ہے
Sahi International :
Do you not see that to Allah prostrates whoever is in the heavens and whoever is on the earth and the sun, the moon, the stars, the mountains, the trees, the moving creatures and many of the people? But upon many the punishment has been justified. And he whom Allah humiliates - for him there is no bestower of honor. Indeed, Allah does what He wills.
۞ هَٰذَانِ خَصْمَانِ اخْتَصَمُوا فِي رَبِّهِمْ ۖ فَالَّذِينَ كَفَرُوا قُطِّعَتْ لَهُمْ ثِيَابٌ مِّن نَّارٍ يُصَبُّ مِن فَوْقِ رُءُوسِهِمُ الْحَمِيمُ (19)
محمداکرم اعوان :
یہ دوفریق (ایک دوسرےکےدشمن) ہیں اپنےپروردگارکےبارے میں جھگڑتےہیں توجولوگ کافرہیں ان کےلیے آگ کےکپڑے کاٹےجائیں گے (بنائےجائیں گے) ان کےسروں کےاوپرسےتیزگرم پانی ڈالا جائے گا۔
فتح محمدجالندھری :
یہ دو (فریق) ایک دوسرے کے دشمن اپنے پروردگار (کے بارے) میں جھگڑتے ہیں۔ تو کافر ہیں ان کے لئے آگ کے کپڑے قطع کئے جائیں گے (اور) ان کے سروں پر جلتا ہوا پانی ڈالا جائے گا
Sahi International :
These are two adversaries who have disputed over their Lord. But those who disbelieved will have cut out for them garments of fire. Poured upon their heads will be scalding water
يُصْهَرُ بِهِ مَا فِي بُطُونِهِمْ وَالْجُلُودُ (20)
محمداکرم اعوان :
اس سےان کی پیٹ کی چیزیں (انتڑیاں) اورکھالیں سب گل جائیں گی۔
فتح محمدجالندھری :
اس سے ان کے پیٹ کے اندر کی چیزیں اور کھالیں گل جائیں گی
Sahi International :
By which is melted that within their bellies and [their] skins.
وَلَهُم مَّقَامِعُ مِنْ حَدِيدٍ (21)
محمداکرم اعوان :
اوران کے (مارنے کے) لیےلوہےکےگُرزہوں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان (کے مارنے ٹھوکنے) کے لئے لوہے کے ہتھوڑے ہوں گے
Sahi International :
And for [striking] them are maces of iron.
كُلَّمَا أَرَادُوا أَن يَخْرُجُوا مِنْهَا مِنْ غَمٍّ أُعِيدُوا فِيهَا وَذُوقُوا عَذَابَ الْحَرِيقِ (22)
محمداکرم اعوان :
وہ جب چاہیں گےکہ اس (دوزخ) سے، دکھ کےمارےنکل جائیں (پھر) اُسی میں لوٹادیئےجائیں گےاور (کہا جائےگا) جلنےکاعذاب (ہمیشہ کےلیے) چکھتے رہو۔
فتح محمدجالندھری :
جب وہ چاہیں گے کہ اس رنج (وتکلیف) کی وجہ سے دوزخ سے نکل جائیں تو پھر اسی میں لوٹا دیئے جائیں گے۔ اور (کہا جائے گا کہ) جلنے کے عذاب کا مزہ چکھتے رہو
Sahi International :
Every time they want to get out of Hellfire from anguish, they will be returned to it, and [it will be said], "Taste the punishment of the Burning Fire!"
إِنَّ اللَّهَ يُدْخِلُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ يُحَلَّوْنَ فِيهَا مِنْ أَسَاوِرَ مِن ذَهَبٍ وَلُؤْلُؤًا ۖ وَلِبَاسُهُمْ فِيهَا حَرِيرٌ (23)
محمداکرم اعوان :
بےشک اللہ ان کوجوایمان لائےاورنیک کام کیےبہشت کےایسےباغوں میں داخل فرمائیں گےجن کےتابع نہریں جاری ہوں گی وہاں ان کو سونےکےکنگن پہنائےجائیں گےاورموتی۔ اوروہاں ان کا لباس ریشم کا ہوگا۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے خدا ان کو بہشتوں میں داخل کرے گا جن کے تلے نہریں بہہ رہیں ہیں۔ وہاں ان کو سونے کے کنگن پہنائے جائیں گے اور موتی۔ اور وہاں ان کا لباس ریشمی ہوگا
Sahi International :
Indeed, Allah will admit those who believe and do righteous deeds to gardens beneath which rivers flow. They will be adorned therein with bracelets of gold and pearl, and their garments therein will be silk.
وَهُدُوا إِلَى الطَّيِّبِ مِنَ الْقَوْلِ وَهُدُوا إِلَىٰ صِرَاطِ الْحَمِيدِ (24)
محمداکرم اعوان :
اوراُن کو (دنیا میں) پاکیزہ کلام (کلمہ طیبہ) کی ہدایت کی گئی اورانہیں اس (اللہ) کےراستےکی ہدایت ہوگئی جوتعریف کےلائق ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان کو پاکیزہ کلام کی ہدایت کی گئی اور (خدائے) حمید کی راہ بتائی گئی
Sahi International :
And they had been guided [in worldly life] to good speech, and they were guided to the path of the Praiseworthy.
إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا وَيَصُدُّونَ عَن سَبِيلِ اللَّهِ وَالْمَسْجِدِ الْحَرَامِ الَّذِي جَعَلْنَاهُ لِلنَّاسِ سَوَاءً الْعَاكِفُ فِيهِ وَالْبَادِ ۚ وَمَن يُرِدْ فِيهِ بِإِلْحَادٍ بِظُلْمٍ نُّذِقْهُ مِنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ (25)
محمداکرم اعوان :
بےشک جولوگ کافرہوئےاوروہ اللہ کےراستہ سےاورمسجدِ حرام سے (بھی) روکتےہیں جس کوہم نےتمام لوگوں کےلیے (یکساں عبادت گاہ) بنایا ہےاس میں وہاں کا رہنےوالاہویاباہرسےآنےوالا، برابرہےاورجواس میں کوئی خلافِ دین (کفروشرک کی بات یاکام) ظلم کےساتھ قصداً کرےہم اس کودردناک عذاب (کا مزہ) چکھائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ کافر ہیں اور (لوگوں کو) خدا کے رستے سے اور مسجد محترم سے جسے ہم نے لوگوں کے لئے یکساں (عبادت گاہ) بنایا ہے روکتے ہیں۔ خواہ وہاں کے رہنے والے ہوں یا باہر سے آنے والے۔ اور جو اس میں شرارت سے کج روی (وکفر) کرنا چاہے اس کو ہم درد دینے والے عذاب کا مزہ چکھائیں گے۔
Sahi International :
Indeed, those who have disbelieved and avert [people] from the way of Allah and [from] al-Masjid al-Haram, which We made for the people - equal are the resident therein and one from outside; and [also] whoever intends [a deed] therein of deviation [in religion] or wrongdoing - We will make him taste of a painful punishment.
وَإِذْ بَوَّأْنَا لِإِبْرَاهِيمَ مَكَانَ الْبَيْتِ أَن لَّا تُشْرِكْ بِي شَيْئًا وَطَهِّرْ بَيْتِيَ لِلطَّائِفِينَ وَالْقَائِمِينَ وَالرُّكَّعِ السُّجُودِ (26)
محمداکرم اعوان :
اورجب ہم نےابراہیم (علیہ السلام) کوخانہ کعبہ کی جگہ بتادی (اورفرمایا) کہ میرے ساتھ کسی کوشریک مت کرنااورمیرےاس گھرکوطواف کرنےوالوں اور (نماز میں) قیام اوررکوع (اور) سجدہ کرنےوالوں کےلیے (حسّی اورمعنوی طورپر) پاک رکھنا۔
فتح محمدجالندھری :
(اور ایک وقت تھا) جب ہم نے ابراہیم کے لئے خانہ کعبہ کو مقرر کیا (اور ارشاد فرمایا) کہ میرے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ کیجیو اور طواف کرنے والوں اور قیام کرنے والوں اور رکوع کرنے والوں (اور) سجدہ کرنے والوں کے لئے میرے گھر کو صاف رکھا کرو
Sahi International :
And [mention, O Muhammad], when We designated for Abraham the site of the House, [saying], "Do not associate anything with Me and purify My House for those who perform Tawaf and those who stand [in prayer] and those who bow and prostrate.
وَأَذِّن فِي النَّاسِ بِالْحَجِّ يَأْتُوكَ رِجَالًا وَعَلَىٰ كُلِّ ضَامِرٍ يَأْتِينَ مِن كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ (27)
محمداکرم اعوان :
اورلوگوں میں حج کااعلان کردیجیئےلوگ (حج کےلیے) آپ کےپاس پیدل (بھی) اوردُبلےدُبلےاونٹوں پرجودُوردراز راستوں سےچلے آتےہوں آموجودہوں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور لوگوں میں حج کے لئے ندا کر دو کہ تمہاری پیدل اور دبلے دبلے اونٹوں پر جو دور دراز رستوں سے چلے آتے ہو (سوار ہو کر) چلے آئیں
Sahi International :
And proclaim to the people the Hajj [pilgrimage]; they will come to you on foot and on every lean camel; they will come from every distant pass -
لِّيَشْهَدُوا مَنَافِعَ لَهُمْ وَيَذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ فِي أَيَّامٍ مَّعْلُومَاتٍ عَلَىٰ مَا رَزَقَهُم مِّن بَهِيمَةِ الْأَنْعَامِ ۖ فَكُلُوا مِنْهَا وَأَطْعِمُوا الْبَائِسَ الْفَقِيرَ (28)
محمداکرم اعوان :
تاکہ وہ اپنے (دنیا وآخرت کے) فائدے کےلیےحاضرہوں اور (قربانی کے) معلوم دنوں ان (مخصوص) چوپایوں پرجواس (اللہ) نےان کوعطا فرمائےہیں (بوقتِ ذبح) اللہ کانام لیں پس اس میں سےتم خودبھی کھاؤاورفقیردرماندہ کوبھی کھلاؤ۔
فتح محمدجالندھری :
تاکہ اپنے فائدے کے کاموں کے لئے حاضر ہوں۔ اور (قربانی کے) ایام معلوم میں چہار پایاں مویشی (کے ذبح کے وقت) جو خدا نے ان کو دیئے ہیں ان پر خدا کا نام لیں۔ اس میں سے تم خود بھی کھاؤ اور فقیر درماندہ کو بھی کھلاؤ
Sahi International :
That they may witness benefits for themselves and mention the name of Allah on known days over what He has provided for them of [sacrificial] animals. So eat of them and feed the miserable and poor.
ثُمَّ لْيَقْضُوا تَفَثَهُمْ وَلْيُوفُوا نُذُورَهُمْ وَلْيَطَّوَّفُوا بِالْبَيْتِ الْعَتِيقِ (29)
محمداکرم اعوان :
پھر (لوگوں کو) چاہیےکہ اپنامیل کچیل دُورکریں اوراپنی نذریں پوری کریں اورخانہ کعبہ (امان دیاگیاگھر) کاطواف کریں۔
فتح محمدجالندھری :
پھر چاہیئے کہ لوگ اپنا میل کچیل دور کریں اور نذریں پوری کریں اور خانہٴ قدیم (یعنی بیت الله) کا طواف کریں
Sahi International :
Then let them end their untidiness and fulfill their vows and perform Tawaf around the ancient House."
ذَٰلِكَ وَمَن يُعَظِّمْ حُرُمَاتِ اللَّهِ فَهُوَ خَيْرٌ لَّهُ عِندَ رَبِّهِ ۗ وَأُحِلَّتْ لَكُمُ الْأَنْعَامُ إِلَّا مَا يُتْلَىٰ عَلَيْكُمْ ۖ فَاجْتَنِبُوا الرِّجْسَ مِنَ الْأَوْثَانِ وَاجْتَنِبُوا قَوْلَ الزُّورِ (30)
محمداکرم اعوان :
یہ (ہماراحکم ہے) اورجوشخص اللہ کی حرمتوں کی (ادب کی چیزوں کی جواللہ نےمقررفرمائیں ہیں) تعظیم کرےتویہ اس کےپروردگارکےنزدیک اس کےلیےبہترہےاورتمہارےلیےمویشی حلال کردیئےگئے ہیں سوائےان کےجوتم کوپڑھ کرسنائےجاتےہیں ، سوبتوں کی پلیدی سےدوررہواورجھوٹی بات سےدوررہو۔
فتح محمدجالندھری :
یہ (ہمارا حکم ہے) جو شخص ادب کی چیزوں کی جو خدا نے مقرر کی ہیں عظمت رکھے تو یہ پروردگار کے نزدیک اس کے حق میں بہتر ہے۔ اور تمہارے لئے مویشی حلال کردیئے گئے ہیں۔ سوا ان کے جو تمہیں پڑھ کر سنائے جاتے ہیں تو بتوں کی پلیدی سے بچو اور جھوٹی بات سے اجتناب کرو
Sahi International :
That [has been commanded], and whoever honors the sacred ordinances of Allah - it is best for him in the sight of his Lord. And permitted to you are the grazing livestock, except what is recited to you. So avoid the uncleanliness of idols and avoid false statement,
حُنَفَاءَ لِلَّهِ غَيْرَ مُشْرِكِينَ بِهِ ۚ وَمَن يُشْرِكْ بِاللَّهِ فَكَأَنَّمَا خَرَّ مِنَ السَّمَاءِ فَتَخْطَفُهُ الطَّيْرُ أَوْ تَهْوِي بِهِ الرِّيحُ فِي مَكَانٍ سَحِيقٍ (31)
محمداکرم اعوان :
صرف ایک اللہ کےلیےیکسوہوکر، اس کےساتھ شریک نہ ٹھہراکر۔ اورجواللہ کےساتھ شریک کرےگاتوگویاوہ آسمان سےگرپڑا پھرپرندوں نےاس کی بوٹیاں نوچ لیں یا اس کوہوا نےکسی دوردرازجگہ میں جا پٹکا۔
فتح محمدجالندھری :
صرف ایک خدا کے ہو کر اس کے ساتھ شریک نہ ٹھیرا کر۔ اور جو شخص (کسی کو) خدا کے ساتھ شریک مقرر کرے تو وہ گویا ایسا ہے جیسے آسمان سے گر پڑے پھر اس کو پرندے اُچک لے جائیں یا ہوا کسی دور جگہ اُڑا کر پھینک دے
Sahi International :
Inclining [only] to Allah, not associating [anything] with Him. And he who associates with Allah - it is as though he had fallen from the sky and was snatched by the birds or the wind carried him down into a remote place.
ذَٰلِكَ وَمَن يُعَظِّمْ شَعَائِرَ اللَّهِ فَإِنَّهَا مِن تَقْوَى الْقُلُوبِ (32)
محمداکرم اعوان :
یہ بات ہے۔ اورجواللہ کی نشانیوں کی تعظیم کرےتویقیناً یہ (فعل) دلوں کی پرہیزگاری میں سےہے۔
فتح محمدجالندھری :
(یہ ہمارا حکم ہے) اور جو شخص ادب کی چیزوں کی جو خدا نے مقرر کی ہیں عظمت رکھے تو یہ (فعل) دلوں کی پرہیزگاری میں سے ہے
Sahi International :
That [is so]. And whoever honors the symbols of Allah - indeed, it is from the piety of hearts.
لَكُمْ فِيهَا مَنَافِعُ إِلَىٰ أَجَلٍ مُّسَمًّى ثُمَّ مَحِلُّهَا إِلَى الْبَيْتِ الْعَتِيقِ (33)
محمداکرم اعوان :
ان (قربانی کےجانوروں) میں تمہارےلیےایک مقررہ وقت تک فائدے ہیں پھرانہیں قدیم گھر (بیت اللہ) تک پہنچنا (اورذبح ہونا) ہے۔
فتح محمدجالندھری :
ان میں ایک وقت مقرر تک تمہارے لئے فائدے ہیں پھر ان کو خانہٴ قدیم (یعنی بیت الله) تک پہنچانا (اور ذبح ہونا) ہے
Sahi International :
For you the animals marked for sacrifice are benefits for a specified term; then their place of sacrifice is at the ancient House.
وَلِكُلِّ أُمَّةٍ جَعَلْنَا مَنسَكًا لِّيَذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ عَلَىٰ مَا رَزَقَهُم مِّن بَهِيمَةِ الْأَنْعَامِ ۗ فَإِلَٰهُكُمْ إِلَٰهٌ وَاحِدٌ فَلَهُ أَسْلِمُوا ۗ وَبَشِّرِ الْمُخْبِتِينَ (34)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےہرامت کےلیے قربانی کا ایک طریق مقررفرمادیاتاکہ جومویشی چارپائےاس (اللہ) نےان کوعطافرمائےہیں ان پر (بوقتِ ذبح) اللہ کانام لیں سوتمہارامعبود ہے، اکیلا معبود۔ تواُسی کےفرماں برداررہواورعاجزی کرنےوالوں کو خوش خبری سنادیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے ہر اُمت کے لئے قربانی کا طریق مقرر کردیا ہے تاکہ جو مویشی چارپائے خدا نے ان کو دیئے ہیں (ان کے ذبح کرنے کے وقت) ان پر خدا کا نام لیں۔ سو تمہارا معبود ایک ہی ہے تو اسی کے فرمانبردار ہوجاؤ۔ اور عاجزی کرنے والوں کو خوشخبری سنادو
Sahi International :
And for all religion We have appointed a rite [of sacrifice] that they may mention the name of Allah over what He has provided for them of [sacrificial] animals. For your god is one God, so to Him submit. And, [O Muhammad], give good tidings to the humble [before their Lord]
الَّذِينَ إِذَا ذُكِرَ اللَّهُ وَجِلَتْ قُلُوبُهُمْ وَالصَّابِرِينَ عَلَىٰ مَا أَصَابَهُمْ وَالْمُقِيمِي الصَّلَاةِ وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنفِقُونَ (35)
محمداکرم اعوان :
وہ ایسےہیں کہ جب (ان کےسامنے) اللہ کا ذکرکیاجاتاہےتوان کےدل ڈرجاتےہیں اورجو (مشکل) ان پرپڑتی ہےاس پرصبرکرتےہیں اورنمازکی پابندی کرتےہیں اورجوکچھ ہم نےان کوعطافرمایاہےاس میں سے (بقدرِتوفیق اللہ کی راہ میں) خرچ کرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
یہ وہ لوگ ہیں کہ جب خدا کا نام لیا جاتا ہے تو ان کے دل ڈر جاتے ہیں اور جب ان پر مصیبت پڑتی ہے تو صبر کرتے ہیں اور نماز آداب سے پڑھتے ہیں اور جو (مال) ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے (اس میں سے) (نیک کاموں میں) خرچ کرتے ہیں
Sahi International :
Who, when Allah is mentioned, their hearts are fearful, and [to] the patient over what has afflicted them, and the establishers of prayer and those who spend from what We have provided them.
وَالْبُدْنَ جَعَلْنَاهَا لَكُم مِّن شَعَائِرِ اللَّهِ لَكُمْ فِيهَا خَيْرٌ ۖ فَاذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهَا صَوَافَّ ۖ فَإِذَا وَجَبَتْ جُنُوبُهَا فَكُلُوا مِنْهَا وَأَطْعِمُوا الْقَانِعَ وَالْمُعْتَرَّ ۚ كَذَٰلِكَ سَخَّرْنَاهَا لَكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ (36)
محمداکرم اعوان :
اورقربانی کےاونٹوں کوبھی ہم نےتمہارےلیےاللہ کی نشانیاں مقررفرمایاہے (اسی طرح دوسرےقربانی کےجانور) اس میں تمہارےلیےفائدےہیں سوان پرقطاربناکر (ذبح کرتےوقت) اللہ کانام لیاکرو (کہ اونٹ کوکھڑاکرکےبھی ذبح کیاجاتاہے) پھرجب وہ اپنی کروٹ پرگرپڑیں توان میں سےکھاؤاورقناعت کرنےوالوں اورمحتاجوں کوبھی کھلاؤاسی طرح ہم نےان (جانوروں) کوتمہارےتابع کردیاہےتاکہ تم (اس پراللہ کا) شکرادا کرو۔
فتح محمدجالندھری :
اور قربانی کے اونٹوں کو بھی ہم نے تمہارے لئے شعائر خدا مقرر کیا ہے۔ ان میں تمہارے لئے فائدے ہیں۔ تو (قربانی کرنے کے وقت) قطار باندھ کر ان پر خدا کا نام لو۔ جب پہلو کے بل گر پڑیں تو ان میں سے کھاؤ اور قناعت سے بیٹھ رہنے والوں اور سوال کرنے والوں کو بھی کھلاؤ۔ اس طرح ہم نے ان کو تمہارے زیرفرمان کردیا ہے تاکہ تم شکر کرو
Sahi International :
And the camels and cattle We have appointed for you as among the symbols of Allah; for you therein is good. So mention the name of Allah upon them when lined up [for sacrifice]; and when they are [lifeless] on their sides, then eat from them and feed the needy and the beggar. Thus have We subjected them to you that you may be grateful.
لَن يَنَالَ اللَّهَ لُحُومُهَا وَلَا دِمَاؤُهَا وَلَٰكِن يَنَالُهُ التَّقْوَىٰ مِنكُمْ ۚ كَذَٰلِكَ سَخَّرَهَا لَكُمْ لِتُكَبِّرُوا اللَّهَ عَلَىٰ مَا هَدَاكُمْ ۗ وَبَشِّرِ الْمُحْسِنِينَ (37)
محمداکرم اعوان :
اللہ کےپاس نہ ان کاگوشت پہنچتاہےاورنہ ان کاخون ولیکن اس کےپاس تمہاراتقویٰ (پرہیزگاری) پہنچتاہے۔ اس طرح اس (اللہ) نےان (جانوروں) کوتمہارےلیےمسخرکردیاتاکہ تم اللہ کی بزرگی بیان کرواس پرجوکہ اس نےتمہیں توفیق عطافرمائی اوراخلاص والوں کوخوش خبری سنادیجیئے۔
فتح محمدجالندھری :
خدا تک نہ اُن کا گوشت پہنچتا ہے اور نہ خون۔ بلکہ اس تک تمہاری پرہیزگاری پہنچتی ہے۔ اسی طرح خدا نے ان کو تمہارا مسخر کر دیا ہے تاکہ اس بات کے بدلے کہ اس نے تم کو ہدایت بخشی ہے اسے بزرگی سے یاد کرو۔ اور (اے پیغمبر) نیکوکاروں کو خوشخبری سنا دو
Sahi International :
Their meat will not reach Allah, nor will their blood, but what reaches Him is piety from you. Thus have We subjected them to you that you may glorify Allah for that [to] which He has guided you; and give good tidings to the doers of good.
۞ إِنَّ اللَّهَ يُدَافِعُ عَنِ الَّذِينَ آمَنُوا ۗ إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ كُلَّ خَوَّانٍ كَفُورٍ (38)
محمداکرم اعوان :
بےشک اللہ ایمان والوں سے (ان کےدشمنوں کو) ہٹاتےرہتےہیں یقیناًاللہ کسی خیانت کرنےوالےکفرانِ نعمت کرنےوالےکونہیں چاہتے۔
فتح محمدجالندھری :
خدا تو مومنوں سے ان کے دشمنوں کو ہٹاتا رہتا ہے۔ بےشک خدا کسی خیانت کرنے والے اور کفران نعمت کرنے والے کو دوست نہیں رکھتا۔
Sahi International :
Indeed, Allah defends those who have believed. Indeed, Allah does not like everyone treacherous and ungrateful.
أُذِنَ لِلَّذِينَ يُقَاتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا ۚ وَإِنَّ اللَّهَ عَلَىٰ نَصْرِهِمْ لَقَدِيرٌ (39)
محمداکرم اعوان :
(اب) ان (مسلمانوں) کو(لڑنےکی) اجازت دےدی گئی جن سے (کافروں کی طرف سے) لڑائی کی جاتی ہےاس لیےکہ ان پر (بہت) ظلم کیاگیااوریقیناًاللہ ان کی مددپہ قادرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جن مسلمانوں سے (خواہ مخواہ) لڑائی کی جاتی ہے ان کو اجازت ہے (کہ وہ بھی لڑیں) کیونکہ ان پر ظلم ہو رہا ہے۔ اور خدا (ان کی مدد کرے گا وہ) یقیناً ان کی مدد پر قادر ہے
Sahi International :
Permission [to fight] has been given to those who are being fought, because they were wronged. And indeed, Allah is competent to give them victory.
الَّذِينَ أُخْرِجُوا مِن دِيَارِهِم بِغَيْرِ حَقٍّ إِلَّا أَن يَقُولُوا رَبُّنَا اللَّهُ ۗ وَلَوْلَا دَفْعُ اللَّهِ النَّاسَ بَعْضَهُم بِبَعْضٍ لَّهُدِّمَتْ صَوَامِعُ وَبِيَعٌ وَصَلَوَاتٌ وَمَسَاجِدُ يُذْكَرُ فِيهَا اسْمُ اللَّهِ كَثِيرًا ۗ وَلَيَنصُرَنَّ اللَّهُ مَن يَنصُرُهُ ۗ إِنَّ اللَّهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ (40)
محمداکرم اعوان :
جولوگ اپنےگھروں سے بےوجہ نکالےگئےمحض اتنی سی (بات) پرکہ وہ کہتےہیں کہ ہماراپروردگاراللہ ہے۔ اوراگراللہ لوگوں کوایک دوسرےسےنہ ہٹاتےرہتےتو (راہبوں، درویشوں کے) صومعے (خلوت خانے) اورگرجاگھراور (یہودیوں کے) عبادت خانےاورمسجدیں جن میں اللہ کا نام بکثرت لیاجاتاہےضرورویران ہوچکی ہوتیں۔ اوراللہ ضروراس کی مدد کرےگاجواس (کےدین) کی مدد کرےگا۔ بےشک اللہ بہت قوت والے، غالب ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
یہ وہ لوگ ہیں کہ اپنے گھروں سے ناحق نکال دیئے گئے (انہوں نے کچھ قصور نہیں کیا) ہاں یہ کہتے ہیں کہ ہمارا پروردگار خدا ہے۔ اور اگر خدا لوگوں کو ایک دوسرے سے نہ ہٹاتا رہتا تو (راہبوں کے) صومعے اور (عیسائیوں کے) گرجے اور (یہودیوں کے) عبادت خانے اور (مسلمانوں کی) مسجدیں جن میں خدا کا بہت سا ذکر کیا جاتا ہے ویران ہوچکی ہوتیں۔ اور جو شخص خدا کی مدد کرتا ہے خدا اس کی ضرور مدد کرتا ہے۔ بےشک خدا توانا اور غالب ہے
Sahi International :
[They are] those who have been evicted from their homes without right - only because they say, "Our Lord is Allah." And were it not that Allah checks the people, some by means of others, there would have been demolished monasteries, churches, synagogues, and mosques in which the name of Allah is much mentioned. And Allah will surely support those who support Him. Indeed, Allah is Powerful and Exalted in Might.
الَّذِينَ إِن مَّكَّنَّاهُمْ فِي الْأَرْضِ أَقَامُوا الصَّلَاةَ وَآتَوُا الزَّكَاةَ وَأَمَرُوا بِالْمَعْرُوفِ وَنَهَوْا عَنِ الْمُنكَرِ ۗ وَلِلَّهِ عَاقِبَةُ الْأُمُورِ (41)
محمداکرم اعوان :
یہ لوگ (ایسےہیں کہ) اگرہم ان کودنیامیں حکومت دےدیں تونمازکی پابندی کریں اورزکوٰۃ اداکریں اورنیک کام کرنےکاحکم کریں اوربُرےکاموں سےمنع کریں اورسب کاموں کاانجام اللہ ہی کےاختیارمیں ہے۔
فتح محمدجالندھری :
یہ وہ لوگ ہیں کہ اگر ہم ان کو ملک میں دسترس دیں تو نماز پڑھیں اور زکوٰة ادا کریں اور نیک کام کرنے کا حکم دیں اور برے کاموں سے منع کریں اور سب کاموں کا انجام خدا ہی کے اختیار میں ہے
Sahi International :
[And they are] those who, if We give them authority in the land, establish prayer and give zakah and enjoin what is right and forbid what is wrong. And to Allah belongs the outcome of [all] matters.
وَإِن يُكَذِّبُوكَ فَقَدْ كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوحٍ وَعَادٌ وَثَمُودُ (42)
محمداکرم اعوان :
اوراگریہ لوگ آپ کوجھٹلاتے ہیں (توآپ غم نہ کریں) کہ بےشک ان سےپہلےقومِ نوح ؑ اورعاداورثمودنے (بھی) جھٹلایاتھا۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر یہ لوگ تم کو جھٹلاتے ہیں ان سے پہلے نوح کی قوم اور عاد وثمود بھی (اپنے پیغمبروں کو) جھٹلا چکے ہیں
Sahi International :
And if they deny you, [O Muhammad] - so, before them, did the people of Noah and 'Aad and Thamud deny [their prophets],
وَقَوْمُ إِبْرَاهِيمَ وَقَوْمُ لُوطٍ (43)
محمداکرم اعوان :
اورقومِ ابراہیمؑ اورقومِ لوط ؑ نے (بھی)۔
فتح محمدجالندھری :
اور قوم ابراہیم اور قوم لوط بھی
Sahi International :
And the people of Abraham and the people of Lot
وَأَصْحَابُ مَدْيَنَ ۖ وَكُذِّبَ مُوسَىٰ فَأَمْلَيْتُ لِلْكَافِرِينَ ثُمَّ أَخَذْتُهُمْ ۖ فَكَيْفَ كَانَ نَكِيرِ (44)
محمداکرم اعوان :
اورمدین کےرہنےوالوں نے (بھی)۔ اورموسیٰ (علیہ السلام) کو (بھی) جھٹلایا گیاپس ہم نےکافروں کومہلت دی پھران کوپکڑلیاتو(دیکھ لیجیئے) میراعذاب کیساہوا۔
فتح محمدجالندھری :
اور مدین کے رہنے والے بھی۔ اور موسیٰ بھی تو جھٹلائے جاچکے ہیں لیکن میں کافروں کو مہلت دیتا رہا پھر ان کو پکڑ لیا۔ تو (دیکھ لو) کہ میرا عذاب کیسا (سخت) تھا
Sahi International :
And the inhabitants of Madyan. And Moses was denied, so I prolonged enjoyment for the disbelievers; then I seized them, and how [terrible] was My reproach.
فَكَأَيِّن مِّن قَرْيَةٍ أَهْلَكْنَاهَا وَهِيَ ظَالِمَةٌ فَهِيَ خَاوِيَةٌ عَلَىٰ عُرُوشِهَا وَبِئْرٍ مُّعَطَّلَةٍ وَقَصْرٍ مَّشِيدٍ (45)
محمداکرم اعوان :
غرض کتنی ہی بستیاں ہیں جن کوہم نےہلاک کیاکہ وہ ظالم (غلط کار) تھیں پس وہ اپنی چھتوں پرگری پڑی ہیں اور (بہت سے) کنویں بےکاراور (بہت سے) مضبوط محل (ویران پڑے ہیں)۔
فتح محمدجالندھری :
اور بہت سی بستیاں ہیں کہ ہم نے ان کو تباہ کر ڈالا کہ وہ نافرمان تھیں۔ سو وہ اپنی چھتوں پر گری پڑی ہیں۔ اور (بہت سے) کنوئیں بےکار اور (بہت سے) محل ویران پڑے ہیں
Sahi International :
And how many a city did We destroy while it was committing wrong - so it is [now] fallen into ruin - and [how many] an abandoned well and [how many] a lofty palace.
أَفَلَمْ يَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَتَكُونَ لَهُمْ قُلُوبٌ يَعْقِلُونَ بِهَا أَوْ آذَانٌ يَسْمَعُونَ بِهَا ۖ فَإِنَّهَا لَا تَعْمَى الْأَبْصَارُ وَلَٰكِن تَعْمَى الْقُلُوبُ الَّتِي فِي الصُّدُورِ (46)
محمداکرم اعوان :
توکیایہ زمین (ان علاقوں) میں چلےپھرےنہیں کہ ان کےدل ایسےہوتےکہ ان سےسمجھ جاتےاورکان (ایسے) ہوتےکہ ان سےسُن سکتے۔ بات یہ ہےکہ آنکھیں اندھی نہیں ہوتیں ولیکن دل جوسینوں کےاندرہیں وہ اندھےہوجایاکرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کیا ان لوگوں نے ملک میں سیر نہیں کی تاکہ ان کے دل (ایسے) ہوتے کہ ان سے سمجھ سکتے۔ اور کان (ایسے) ہوتے کہ ان سے سن سکتے۔ بات یہ ہے کہ آنکھیں اندھی نہیں ہوتیں بلکہ دل جو سینوں میں ہیں (وہ) اندھے ہوتے ہیں
Sahi International :
So have they not traveled through the earth and have hearts by which to reason and ears by which to hear? For indeed, it is not eyes that are blinded, but blinded are the hearts which are within the breasts.
وَيَسْتَعْجِلُونَكَ بِالْعَذَابِ وَلَن يُخْلِفَ اللَّهُ وَعْدَهُ ۚ وَإِنَّ يَوْمًا عِندَ رَبِّكَ كَأَلْفِ سَنَةٍ مِّمَّا تَعُدُّونَ (47)
محمداکرم اعوان :
اوریہ لوگ آپ سے جلدی عذاب کا تقاضا کررہےہیں اوراللہ ہرگزاپنےوعدے کےخلاف نہ کریں گے۔ اوربےشک آپ کےپروردگارکےنزدیک ایک دن تم لوگوں کےشمارکےمطابق ایک ہزارسال کا ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور (یہ لوگ) تم سے عذاب کے لئے جلدی کر رہے ہیں اور خدا اپنا وعدہ ہرگز خلاف نہیں کرے گا۔ اور بےشک تمہارے پروردگار کے نزدیک ایک روز تمہارے حساب کے رو سے ہزار برس کے برابر ہے
Sahi International :
And they urge you to hasten the punishment. But Allah will never fail in His promise. And indeed, a day with your Lord is like a thousand years of those which you count.
وَكَأَيِّن مِّن قَرْيَةٍ أَمْلَيْتُ لَهَا وَهِيَ ظَالِمَةٌ ثُمَّ أَخَذْتُهَا وَإِلَيَّ الْمَصِيرُ (48)
محمداکرم اعوان :
اوربہت سی ایسی بستیاں ہیں جن کوہم مہلت دیتےرہےاوروہ غلط کارتھیں پھرہم نےان کوپکڑلیااور (سب کو) میری طرف ہی لوٹ کرآناہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور بہت سی بستیاں ہیں کہ میں ان کو مہلت دیتا رہا اور وہ نافرمان تھیں۔ پھر میں نے ان کو پکڑ لیا۔ اور میری طرف ہی لوٹ کر آنا ہے
Sahi International :
And for how many a city did I prolong enjoyment while it was committing wrong. Then I seized it, and to Me is the [final] destination.
قُلْ يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّمَا أَنَا لَكُمْ نَذِيرٌ مُّبِينٌ (49)
محمداکرم اعوان :
آپ فرمادیجیئےکہ اےلوگو! بےشک میں تم کو (انجامِ بد سے) واضح طورپرڈرانےوالاہوں۔
فتح محمدجالندھری :
(اے پیغمبر) کہہ دو کہ لوگو! میں تم کو کھلم کھلا نصیحت کرنے والا ہوں
Sahi International :
Say, "O people, I am only to you a clear warner."
فَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُم مَّغْفِرَةٌ وَرِزْقٌ كَرِيمٌ (50)
محمداکرم اعوان :
سوجولوگ ایمان لےآئےاورنیک کام کرنےلگےان کےلیے بخشش ہےاورعزت کی روزی۔
فتح محمدجالندھری :
تو جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کئے ان کے لئے بخشش اور آبرو کی روزی ہے
Sahi International :
And those who have believed and done righteous deeds - for them is forgiveness and noble provision.
وَالَّذِينَ سَعَوْا فِي آيَاتِنَا مُعَاجِزِينَ أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ الْجَحِيمِ (51)
محمداکرم اعوان :
اورجن لوگوں نےہماری آیتوں میں (اپنےزعمِ باطل کےمطابق ہمیں) عاجزکرنےکی کوشش کی وہی دوزخ کےرہنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں میں (اپنے زعم باطل میں) ہمیں عاجز کرنے کے لئے سعی کی، وہ اہل دوزخ ہیں
Sahi International :
But the ones who strove against Our verses, [seeking] to cause failure - those are the companions of Hellfire.
وَمَا أَرْسَلْنَا مِن قَبْلِكَ مِن رَّسُولٍ وَلَا نَبِيٍّ إِلَّا إِذَا تَمَنَّىٰ أَلْقَى الشَّيْطَانُ فِي أُمْنِيَّتِهِ فَيَنسَخُ اللَّهُ مَا يُلْقِي الشَّيْطَانُ ثُمَّ يُحْكِمُ اللَّهُ آيَاتِهِ ۗ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ (52)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےآپ سےقبل کوئی پیغمبراورکوئی نبی ایسا نہیں بھیجامگر (اسےیہ قصہ پیش آیا) یہ کہ جب وہ کوئی آرزوکرتےتوشیطان ان کی آرزومیں (کافروں کےدلوں میں) وسوسہ ڈال دیتا۔ جووسوسہ شیطان ڈالتاہےتواللہ اس کودورفرمادیتےہیں پھراللہ اپنی آیتوں کومضبوط کردیتےہیں اوراللہ علم والےحکمت والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے تم سے پہلے کوئی رسول اور نبی نہیں بھیجا مگر (اس کا یہ حال تھا کہ) جب وہ کوئی آرزو کرتا تھا تو شیطان اس کی آرزو میں (وسوسہ) ڈال دیتا تھا۔ تو جو (وسوسہ) شیطان ڈالتا ہے خدا اس کو دور کردیتا ہے۔ پھر خدا اپنی آیتوں کو مضبوط کردیتا ہے۔ اور خدا علم والا اور حکمت والا ہے
Sahi International :
And We did not send before you any messenger or prophet except that when he spoke [or recited], Satan threw into it [some misunderstanding]. But Allah abolishes that which Satan throws in; then Allah makes precise His verses. And Allah is Knowing and Wise.
لِّيَجْعَلَ مَا يُلْقِي الشَّيْطَانُ فِتْنَةً لِّلَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ وَالْقَاسِيَةِ قُلُوبُهُمْ ۗ وَإِنَّ الظَّالِمِينَ لَفِي شِقَاقٍ بَعِيدٍ (53)
محمداکرم اعوان :
(یہ واقعہ اس لیےبیان ہوا) تاکہ وہ (اللہ) شیطان کےڈالےہوئے (وسوسوں) کوایسےلوگوں کےلیےآزمائش بنادیں جن کےدلوں میں (شک کا) مرض ہےاورجن کےدل (بڑے) سخت ہیں۔ اورواقعی (یہ) غلط کار لوگ بڑی مخالفت میں ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
غرض (اس سے) یہ ہے کہ جو (وسوسہ) شیطان ڈالتا ہے اس کو ان لوگوں کے لئے جن کے دلوں میں بیماری ہے اور جن کے دل سخت ہیں ذریعہ آزمائش ٹھہرائے۔ بےشک ظالم پرلے درجے کی مخالفت میں ہیں
Sahi International :
[That is] so He may make what Satan throws in a trial for those within whose hearts is disease and those hard of heart. And indeed, the wrongdoers are in extreme dissension.
وَلِيَعْلَمَ الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ أَنَّهُ الْحَقُّ مِن رَّبِّكَ فَيُؤْمِنُوا بِهِ فَتُخْبِتَ لَهُ قُلُوبُهُمْ ۗ وَإِنَّ اللَّهَ لَهَادِ الَّذِينَ آمَنُوا إِلَىٰ صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ (54)
محمداکرم اعوان :
اورتاکہ جن لوگوں کوعلم عطاہواہےوہ جان لیں کہ یہ (وحی) آپ کےپروردگارکی طرف سےسچ ہےتووہ اس پرایمان لائیں پھران کےدل اس (اللہ) کےآگےعاجزی کریں اوربےشک اللہ ان لوگوں کوجوایمان لائےسیدھےراستےکی طرف ہدایت فرماتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہ بھی غرض ہے کہ جن لوگوں کو علم عطا ہوا ہے وہ جان لیں کہ وہ (یعنی وحی) تمہارے پروردگار کی طرف سے حق ہے تو وہ اس پر ایمان لائیں اور ان کے دل خدا کے آگے عاجزی کریں۔ اور جو لوگ ایمان لائے ہیں خدا ان کو سیدھے رستے کی طرف ہدایت کرتا ہے
Sahi International :
And so those who were given knowledge may know that it is the truth from your Lord and [therefore] believe in it, and their hearts humbly submit to it. And indeed is Allah the Guide of those who have believed to a straight path.
وَلَا يَزَالُ الَّذِينَ كَفَرُوا فِي مِرْيَةٍ مِّنْهُ حَتَّىٰ تَأْتِيَهُمُ السَّاعَةُ بَغْتَةً أَوْ يَأْتِيَهُمْ عَذَابُ يَوْمٍ عَقِيمٍ (55)
محمداکرم اعوان :
اورجولوگ کافرہیں وہ ہمیشہ اس سےشک میں رہیں گےیہاں تک کہ ان پراچانک قیامت آجائےیاان پربےبرکت دن (قیامت کےدن) کاعذاب آپہنچے۔
فتح محمدجالندھری :
اور کافر لوگ ہمیشہ اس سے شک میں رہیں گے یہاں تک کہ قیامت ان پر ناگہاں آجائے یا ایک نامبارک دن کا عذاب ان پر واقع ہو
Sahi International :
But those who disbelieve will not cease to be in doubt of it until the Hour comes upon them unexpectedly or there comes to them the punishment of a barren Day.
الْمُلْكُ يَوْمَئِذٍ لِّلَّهِ يَحْكُمُ بَيْنَهُمْ ۚ فَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فِي جَنَّاتِ النَّعِيمِ (56)
محمداکرم اعوان :
اس روزبادشاہی اللہ ہی کی ہوگی وہ ان میں فیصلہ فرمائیں گےپس جولوگ ایمان لائےاورانہوں نےنیک کام کیےوہ نعمت کےباغوں میں ہوں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اس روز بادشاہی خدا ہی کی ہوگی۔ اور ان میں فیصلہ کردے گا تو جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے وہ نعمت کے باغوں میں ہوں گے
Sahi International :
[All] sovereignty that Day is for Allah; He will judge between them. So they who believed and did righteous deeds will be in the Gardens of Pleasure.
وَالَّذِينَ كَفَرُوا وَكَذَّبُوا بِآيَاتِنَا فَأُولَٰئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ مُّهِينٌ (57)
محمداکرم اعوان :
اورجن لوگوں نےکفرکیاہوگااورہماری آیتوں کوجھٹلایا ہوگاتوان کےلیےذلت کا عذاب ہوگا۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو کافر ہوئے اور ہماری آیتوں کو جھٹلاتے رہے ان کے لئے ذلیل کرنے والا عذاب ہوگا
Sahi International :
And they who disbelieved and denied Our signs - for those there will be a humiliating punishment.
وَالَّذِينَ هَاجَرُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ ثُمَّ قُتِلُوا أَوْ مَاتُوا لَيَرْزُقَنَّهُمُ اللَّهُ رِزْقًا حَسَنًا ۚ وَإِنَّ اللَّهَ لَهُوَ خَيْرُ الرَّازِقِينَ (58)
محمداکرم اعوان :
اورجن لوگوں نےاللہ کی راہ میں اپناوطن چھوڑاپھروہ (کفرکےمقابل) قتل کیے گئےیامرگئےتوان کواللہ ضروربہترین روزی دیں گےاوربےشک اللہ سب سےبہتررزق دینےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جن لوگوں نے خدا کی راہ میں ہجرت کی پھر مارے گئے یا مر گئے۔ ان کو خدا اچھی روزی دے گا۔ اور بےشک خدا سب سے بہتر رزق دینے والا ہے
Sahi International :
And those who emigrated for the cause of Allah and then were killed or died - Allah will surely provide for them a good provision. And indeed, it is Allah who is the best of providers.
لَيُدْخِلَنَّهُم مُّدْخَلًا يَرْضَوْنَهُ ۗ وَإِنَّ اللَّهَ لَعَلِيمٌ حَلِيمٌ (59)
محمداکرم اعوان :
وہ (اللہ) ان کوضرورایسی جگہ داخل فرمائیں گےجس کووہ (بہت ہی) پسند کریں گےاوربےشک اللہ جاننےوالےنہایت بردبارہیں۔
فتح محمدجالندھری :
وہ ان کو ایسے مقام میں داخل کرے گا جسے وہ پسند کریں گے۔ اور خدا تو جاننے والا (اور) بردبار ہے
Sahi International :
He will surely cause them to enter an entrance with which they will be pleased, and indeed, Allah is Knowing and Forbearing.
۞ ذَٰلِكَ وَمَنْ عَاقَبَ بِمِثْلِ مَا عُوقِبَ بِهِ ثُمَّ بُغِيَ عَلَيْهِ لَيَنصُرَنَّهُ اللَّهُ ۗ إِنَّ اللَّهَ لَعَفُوٌّ غَفُورٌ (60)
محمداکرم اعوان :
یہ بات ہوچکی اورجوشخص (دشمن کو) اتنی ہی ایذا دےجتنی ایذااُس کودی گئی پھراس پرزیادتی کی جائےتواللہ اس کی ضرورمددفرمائیں گےبےشک اللہ بڑے معاف کرنےوالےبخشنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
یہ (بات خدا کے ہاں ٹھہر چکی ہے) اور جو شخص (کسی کو) اتنی ہی ایذا دے جتنی ایذا اس کو دی گئی پھر اس شخص پر زیادتی کی جائے تو خدا اس کی مدد کرے گا۔ بےشک خدا معاف کرنے والا اور بخشنے والا ہے
Sahi International :
That [is so]. And whoever responds [to injustice] with the equivalent of that with which he was harmed and then is tyrannized - Allah will surely aid him. Indeed, Allah is Pardoning and Forgiving.
ذَٰلِكَ بِأَنَّ اللَّهَ يُولِجُ اللَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَيُولِجُ النَّهَارَ فِي اللَّيْلِ وَأَنَّ اللَّهَ سَمِيعٌ بَصِيرٌ (61)
محمداکرم اعوان :
یہ اس لیےکہ اللہ رات (کےاوقات) کودن میں داخل فرمادیتےہیں اوردن کورات میں داخل فرماتےہیں۔ اوریہ کہ اللہ خوب سننےوالے، دیکھنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
یہ اس لئے کہ خدا رات کو دن میں داخل کردیتا ہے اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے۔ اور خدا تو سننے والا دیکھنے والا ہے
Sahi International :
That is because Allah causes the night to enter the day and causes the day to enter the night and because Allah is Hearing and Seeing.
ذَٰلِكَ بِأَنَّ اللَّهَ هُوَ الْحَقُّ وَأَنَّ مَا يَدْعُونَ مِن دُونِهِ هُوَ الْبَاطِلُ وَأَنَّ اللَّهَ هُوَ الْعَلِيُّ الْكَبِيرُ (62)
محمداکرم اعوان :
یہ (نصرت) اس لیےکہ اللہ ہی برحق ہیں اوریہ کہ جس چیزکویہ (کافر) اس (اللہ) کےسوا پکارتےہیں وہ باطل ہےاوریہ کہ اللہ ہی عالی شان (اور) سب سےبڑےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
یہ اس لئے کہ خدا ہی برحق ہے اور جس چیز کو (کافر) خدا کے سوا پکارتے ہیں وہ باطل ہے اور اس لئے خدا رفیع الشان اور بڑا ہے
Sahi International :
That is because Allah is the Truth, and that which they call upon other than Him is falsehood, and because Allah is the Most High, the Grand.
أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ أَنزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَتُصْبِحُ الْأَرْضُ مُخْضَرَّةً ۗ إِنَّ اللَّهَ لَطِيفٌ خَبِيرٌ (63)
محمداکرم اعوان :
کیاتم نہیں دیکھتےکہ اللہ نےآسمان سےپانی برسایاپھر (جس سے) زمین سرسبزہوگئی بےشک اللہ باریک بین خبررکھنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کیا تم نہیں دیکھتے کہ خدا آسمان سے مینہ برساتا ہے تو زمین سرسبز ہوجاتی ہے۔ بےشک خدا باریک بین اور خبردار ہے
Sahi International :
Do you not see that Allah has sent down rain from the sky and the earth becomes green? Indeed, Allah is Subtle and Acquainted.
لَّهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۗ وَإِنَّ اللَّهَ لَهُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ (64)
محمداکرم اعوان :
اُسی کا ہےجوکچھ آسمانوں میں ہےاورجوکچھ زمین میں ہےاوربےشک اللہ ہی بےنیاز، قابلِ ستائش ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اسی کا ہے۔ اور بےشک خدا بےنیاز اور قابل ستائش ہے۔
Sahi International :
To Him belongs what is in the heavens and what is on the earth. And indeed, Allah is the Free of need, the Praiseworthy.
أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ سَخَّرَ لَكُم مَّا فِي الْأَرْضِ وَالْفُلْكَ تَجْرِي فِي الْبَحْرِ بِأَمْرِهِ وَيُمْسِكُ السَّمَاءَ أَن تَقَعَ عَلَى الْأَرْضِ إِلَّا بِإِذْنِهِ ۗ إِنَّ اللَّهَ بِالنَّاسِ لَرَءُوفٌ رَّحِيمٌ (65)
محمداکرم اعوان :
(اےمخاطب!) کیاتُونہیں جانتایہ کہ اللہ نےزمین کی تمام چیزوں کوتمہارےکام میں لگارکھاہےاورجہازبھی سمندرمیں اُسی کےحکم سے چلتےہیں اوراسی نےآسمان کوتھام رکھاہےکہ زمین پر (نہ) گرپڑےہاں مگراُسی کا حکم ہوجائے (توالگ بات ہے) بےشک اللہ لوگوں پربڑی شفقت فرمانےوالے، مہربان ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کیا تم نہیں دیکھتے کہ جتنی چیزیں زمین میں ہیں (سب) خدا نے تمہارے زیرفرمان کر رکھی ہیں اور کشتیاں (بھی) جو اسی کے حکم سے دریا میں چلتی ہیں۔ اور وہ آسمان کو تھامے رہتا ہے کہ زمین پر (نہ) گڑ پڑے مگر اس کے حکم سے۔ بےشک خدا لوگوں پر نہایت شفقت کرنے والا مہربان ہے
Sahi International :
Do you not see that Allah has subjected to you whatever is on the earth and the ships which run through the sea by His command? And He restrains the sky from falling upon the earth, unless by His permission. Indeed Allah, to the people, is Kind and Merciful.
وَهُوَ الَّذِي أَحْيَاكُمْ ثُمَّ يُمِيتُكُمْ ثُمَّ يُحْيِيكُمْ ۗ إِنَّ الْإِنسَانَ لَكَفُورٌ (66)
محمداکرم اعوان :
اوروہی توہےجس نےتم کوحیات بخشی پھرتم کوموت دیتاہے پھرتم کوزندہ فرمائےگاواقعی انسان بڑاناشکراہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور وہی تو ہے جس نے تم کو حیات بخشی۔ پھر تم کو مارتا ہے۔ پھر تمہیں زندہ بھی کرے گا۔ اور انسان تو بڑا ناشکر ہے
Sahi International :
And He is the one who gave you life; then He causes you to die and then will [again] give you life. Indeed, mankind is ungrateful.
لِّكُلِّ أُمَّةٍ جَعَلْنَا مَنسَكًا هُمْ نَاسِكُوهُ ۖ فَلَا يُنَازِعُنَّكَ فِي الْأَمْرِ ۚ وَادْعُ إِلَىٰ رَبِّكَ ۖ إِنَّكَ لَعَلَىٰ هُدًى مُّسْتَقِيمٍ (67)
محمداکرم اعوان :
ہم نےہرامت کےلیےایک طریقہ مقررفرمادیاہےجس پروہ چلتےہیں سواُن لوگوں کوچاہیئےکہ آپ سےاس امرمیں جھگڑانہ کریں۔ اورآپ اپنےپروردگارکی طرف بلاتےرہیئےبےشک آپ سیدھےراستےپرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
ہم نے ہر ایک اُمت کے لئے ایک شریعت مقرر کردی ہے جس پر وہ چلتے ہیں تو یہ لوگ تم سے اس امر میں جھگڑا نہ کریں اور تم (لوگوں کو) اپنے پروردگار کی طرف بلاتے رہو۔ بےشک تم سیدھے رستے پر ہو
Sahi International :
For every religion We have appointed rites which they perform. So, [O Muhammad], let the disbelievers not contend with you over the matter but invite them to your Lord. Indeed, you are upon straight guidance.
وَإِن جَادَلُوكَ فَقُلِ اللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُونَ (68)
محمداکرم اعوان :
اوراگریہ لوگ (کافر) آپ سے جھگڑا کریں توفرمادیجیئےجوکام تم کرتےہواللہ اُن سےخوب واقف ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر یہ تم سے جھگڑا کریں تو کہہ دو کہ جو عمل تم کرتے ہو خدا ان سے خوب واقف ہے
Sahi International :
And if they dispute with you, then say, "Allah is most knowing of what you do.
اللَّهُ يَحْكُمُ بَيْنَكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِيمَا كُنتُمْ فِيهِ تَخْتَلِفُونَ (69)
محمداکرم اعوان :
جن باتوں میں تم اختلاف کرتےہواللہ قیامت کےدن تمہارےدرمیان ان میں فیصلہ فرمادیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
جن باتوں میں تم اختلاف کرتے ہو خدا تم میں قیامت کے روز ان کا فیصلہ کردے گا
Sahi International :
Allah will judge between you on the Day of Resurrection concerning that over which you used to differ."
أَلَمْ تَعْلَمْ أَنَّ اللَّهَ يَعْلَمُ مَا فِي السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ ۗ إِنَّ ذَٰلِكَ فِي كِتَابٍ ۚ إِنَّ ذَٰلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرٌ (70)
محمداکرم اعوان :
(اے مخاطب!) کیاتُونہیں جانتاکہ اللہ سب چیزوں کوجانتےہیں جوآسمان اورزمین میں ہیں بےشک یہ سب کتاب میں (لوحِ محفوظ میں لکھاہوا) ہےیقیناً یہ (فیصلہ کرنا) اللہ کےلیے (بہت) آسان ہے۔
فتح محمدجالندھری :
کیا تم نہیں جانتے کہ جو کچھ آسمان اور زمین میں ہے خدا اس کو جانتا ہے۔ یہ (سب کچھ) کتاب میں (لکھا ہوا) ہے۔ بےشک یہ سب خدا کو آسان ہے
Sahi International :
Do you not know that Allah knows what is in the heaven and earth? Indeed, that is in a Record. Indeed that, for Allah, is easy.
وَيَعْبُدُونَ مِن دُونِ اللَّهِ مَا لَمْ يُنَزِّلْ بِهِ سُلْطَانًا وَمَا لَيْسَ لَهُم بِهِ عِلْمٌ ۗ وَمَا لِلظَّالِمِينَ مِن نَّصِيرٍ (71)
محمداکرم اعوان :
اوریہ لوگ اللہ کےسوا ایسی چیزوں کی عبادت کرتےہیں جس کےبارے اُس (اللہ) نےکوئی دلیل نازل نہیں فرمائی اورنہ ان کےپاس اس کی کوئی (عقلی یانقلی) دلیل ہےاوران ظالموں کا کوئی مدد کرنےوالانہ ہوگا۔
فتح محمدجالندھری :
اور (یہ لوگ) خدا کے سوا ایسی چیزوں کی عبادت کرتے ہیں جن کی اس نے کوئی سند نازل نہیں فرمائی اور نہ ان کے پاس اس کی کوئی دلیل ہے۔ اور ظالموں کا کوئی بھی مددگار نہیں ہوگا
Sahi International :
And they worship besides Allah that for which He has not sent down authority and that of which they have no knowledge. And there will not be for the wrongdoers any helper.
وَإِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِمْ آيَاتُنَا بَيِّنَاتٍ تَعْرِفُ فِي وُجُوهِ الَّذِينَ كَفَرُوا الْمُنكَرَ ۖ يَكَادُونَ يَسْطُونَ بِالَّذِينَ يَتْلُونَ عَلَيْهِمْ آيَاتِنَا ۗ قُلْ أَفَأُنَبِّئُكُم بِشَرٍّ مِّن ذَٰلِكُمُ ۗ النَّارُ وَعَدَهَا اللَّهُ الَّذِينَ كَفَرُوا ۖ وَبِئْسَ الْمَصِيرُ (72)
محمداکرم اعوان :
اورجب اُن کےسامنےہماری آیتیں جوکہ خوب واضح ہیں پڑھی جاتی ہیں توآپ اُن کافروں کےبگڑےچہرےپہچان جاتےہیں۔ قریب ہےکہ یہ ان پرحملہ کربیٹھیں جواُن کےسامنےہماری آیتیں پڑھ رہےہیں۔ اُن (مشرکین) سےفرمائیےپس کیا میں تم کواس (قرآن) سےبھی ناگوارچیزبتاؤں (دوزخ کی) آگ۔ جس کا اللہ نےکافروں سےوعدہ فرمایا ہےاوروہ بہت بُراٹھکانہ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب ان کو ہماری آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی تو (ان کی شکل بگڑ جاتی ہے اور) تم ان کے چہروں میں صاف طور پر ناخوشی (کے آثار) دیکھتے ہو۔ قریب ہوتے ہیں کہ جو لوگ ان کو ہماری آیتیں پڑھ کر سناتے ہیں ان پر حملہ کردیں۔ کہہ دو کہ میں تم کو اس سے بھی بری چیز بتاؤں؟ وہ دوزخ کی آگ ہے۔ جس کا خدا نے کافروں سے وعدہ کیا ہے۔ اور وہ برا ٹھکانا ہے
Sahi International :
And when Our verses are recited to them as clear evidences, you recognize in the faces of those who disbelieve disapproval. They are almost on the verge of assaulting those who recite to them Our verses. Say, "Then shall I inform you of [what is] worse than that? [It is] the Fire which Allah has promised those who disbelieve, and wretched is the destination."
يَا أَيُّهَا النَّاسُ ضُرِبَ مَثَلٌ فَاسْتَمِعُوا لَهُ ۚ إِنَّ الَّذِينَ تَدْعُونَ مِن دُونِ اللَّهِ لَن يَخْلُقُوا ذُبَابًا وَلَوِ اجْتَمَعُوا لَهُ ۖ وَإِن يَسْلُبْهُمُ الذُّبَابُ شَيْئًا لَّا يَسْتَنقِذُوهُ مِنْهُ ۚ ضَعُفَ الطَّالِبُ وَالْمَطْلُوبُ (73)
محمداکرم اعوان :
اےلوگو! ایک مثال بیان فرمائی جاتی ہےپس اس کوغورسےسنوکہ بےشک جن لوگوں کوتم اللہ کےسوا پکارتےہووہ ایک مکھی بھی ہرگزپیدانہیں کرسکتے (اور) گوسب کےسب اس کام کےلیے کیوں نہ جمع ہوجائیں اور (ایسےعاجز ہیں کہ) اگران سےمکھی کوئی چیزچھین لےجائےتووہ اس کوتواُس سےچھڑا نہیں سکتے۔ طالب اورمطلوب (عابداور معبود) دونوں گئےگزرے ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
لوگو! ایک مثال بیان کی جاتی ہے اسے غور سے سنو۔ کہ جن لوگوں کو تم خدا کے سوا پکارتے ہو وہ ایک مکھی بھی نہیں بنا سکتے اگرچہ اس کے لئے سب مجتمع ہوجائیں۔ اور اگر ان سے مکھی کوئی چیز لے جائے تو اسے اس سے چھڑا نہیں سکتے۔ طالب اور مطلوب (یعنی عابد اور معبود دونوں) گئے گزرے ہیں
Sahi International :
O people, an example is presented, so listen to it. Indeed, those you invoke besides Allah will never create [as much as] a fly, even if they gathered together for that purpose. And if the fly should steal away from them a [tiny] thing, they could not recover it from him. Weak are the pursuer and pursued.
مَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ ۗ إِنَّ اللَّهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ (74)
محمداکرم اعوان :
ان لوگوں نےاللہ کی قدرنہیں کی جیسا کہ اُس کاحق تھابےشک اللہ بڑے زبردست (اور) غالب ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
ان لوگوں نے خدا کی قدر جیسی کرنی چاہیئے تھی نہیں کی۔ کچھ شک نہیں کہ خدا زبردست اور غالب ہے
Sahi International :
They have not appraised Allah with true appraisal. Indeed, Allah is Powerful and Exalted in Might.
اللَّهُ يَصْطَفِي مِنَ الْمَلَائِكَةِ رُسُلًا وَمِنَ النَّاسِ ۚ إِنَّ اللَّهَ سَمِيعٌ بَصِيرٌ (75)
محمداکرم اعوان :
اللہ فرشتوں میں سےپیغام پہنچانےوالےچُن لیتےہیں اورانسانوں میں سےبھی۔ بےشک اللہ سننےوالے، دیکھنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
خدا فرشتوں میں سے پیغام پہنچانے والے منتخب کرلیتا ہے اور انسانوں میں سے بھی۔ بےشک خدا سننے والا (اور) دیکھنے والا ہے
Sahi International :
Allah chooses from the angels messengers and from the people. Indeed, Allah is Hearing and Seeing.
يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ ۗ وَإِلَى اللَّهِ تُرْجَعُ الْأُمُورُ (76)
محمداکرم اعوان :
جوکچھ ان (فرشتوں اورانسانوں) کےآگےہے اورجوکچھ ان کےپیچھےہےسب جانتےہیں اورسب کام اللہ ہی کی طرف لوٹائےجاتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو ان کے آگے ہے اور جن ان کے پیچھے ہے وہ اس سے واقف ہے۔ اور سب کاموں کا رجوع خدا ہی کی طرف ہے
Sahi International :
He knows what is [presently] before them and what will be after them. And to Allah will be returned [all] matters.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا ارْكَعُوا وَاسْجُدُوا وَاعْبُدُوا رَبَّكُمْ وَافْعَلُوا الْخَيْرَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ ۩ (77)
محمداکرم اعوان :
اے ایمان والو! رکوع کیاکرواورسجدہ کیاکرواوراپنےپروردگارکی عبادت کرتےرہواورنیک کام کروتاکہ تم کامیابی حاصل کرو۔
فتح محمدجالندھری :
مومنو! رکوع کرتے اور سجدے کرتے اور اپنے پروردگار کی عبادت کرتے رہو اور نیک کام کرو تاکہ فلاح پاؤ
Sahi International :
O you who have believed, bow and prostrate and worship your Lord and do good - that you may succeed.
وَجَاهِدُوا فِي اللَّهِ حَقَّ جِهَادِهِ ۚ هُوَ اجْتَبَاكُمْ وَمَا جَعَلَ عَلَيْكُمْ فِي الدِّينِ مِنْ حَرَجٍ ۚ مِّلَّةَ أَبِيكُمْ إِبْرَاهِيمَ ۚ هُوَ سَمَّاكُمُ الْمُسْلِمِينَ مِن قَبْلُ وَفِي هَٰذَا لِيَكُونَ الرَّسُولُ شَهِيدًا عَلَيْكُمْ وَتَكُونُوا شُهَدَاءَ عَلَى النَّاسِ ۚ فَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَاعْتَصِمُوا بِاللَّهِ هُوَ مَوْلَاكُمْ ۖ فَنِعْمَ الْمَوْلَىٰ وَنِعْمَ النَّصِيرُ (78)
محمداکرم اعوان :
اوراللہ کی راہ میں جہاد کروجیسا کہ اس میں جہاد کرنےکا حق ہےاُس نےتم کوبرگزیدہ فرمایااورتم پردین (کی کسی بات) میں تنگی نہیں فرمائی (اور) تمہارے باپ ابراہیم (علیہ السلام) کا اندازِکار (ملت) اُس (اللہ) نے تمہارا لقب مسلمان رکھا اس سےپہلے (پہلی کتابوں میں) بھی اوراس (قرآن) میں بھی (وہی نام رکھا) تاکہ پیغمبرتم پرگواہ ہوں اورتم لوگوں پرگواہ رہو۔ پس نمازاداکرواورزکوٰۃ دواوراللہ (کےدین کی رسی) کومضبوطی سے پکڑے رہو۔ وہی تمہارے دوست ہیں۔ پس خوب دوست اورخوب مددگار ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور خدا (کی راہ) میں جہاد کرو جیسا جہاد کرنے کا حق ہے۔ اس نے تم کو برگزیدہ کیا ہے اور تم پر دین کی (کسی بات) میں تنگی نہیں کی۔ (اور تمہارے لئے) تمہارے باپ ابراہیم کا دین (پسند کیا) اُسی نے پہلے (یعنی پہلی کتابوں میں) تمہارا نام مسلمان رکھا تھا اور اس کتاب میں بھی (وہی نام رکھا ہے تو جہاد کرو) تاکہ پیغمبر تمہارے بارے میں شاہد ہوں۔ اور تم لوگوں کے مقابلے میں شاہد اور نماز پڑھو اور زکوٰة دو اور خدا کے دین کی (رسی کو) پکڑے رہو۔ وہی تمہارا دوست ہے۔ اور خوب دوست اور خوب مددگار ہے
Sahi International :
And strive for Allah with the striving due to Him. He has chosen you and has not placed upon you in the religion any difficulty. [It is] the religion of your father, Abraham. Allah named you "Muslims" before [in former scriptures] and in this [revelation] that the Messenger may be a witness over you and you may be witnesses over the people. So establish prayer and give zakah and hold fast to Allah. He is your protector; and excellent is the protector, and excellent is the helper.