Translator

Load Surah

Recitation

Display Options

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
محمداکرم اعوان :
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں
فتح محمدجالندھری :
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
Sahi International :
In the name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَيِ اللَّهِ وَرَسُولِهِ ۖ وَاتَّقُوا اللَّهَ ۚ إِنَّ اللَّهَ سَمِيعٌ عَلِيمٌ (1)
محمداکرم اعوان :
اےایمان والو! اللہ اوراس کےپیغمبر (کی اجازت) سےپہلےتم سبقت نہ کیاکرو (بولانہ کرو) اوراللہ سےڈرتےرہوبےشک اللہ سننےوالےجاننےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
مومنو! (کسی بات کے جواب میں) خدا اور اس کے رسول سے پہلے نہ بول اٹھا کرو اور خدا سے ڈرتے رہو۔ بےشک خدا سنتا جانتا ہے
Sahi International :
O you who have believed, do not put [yourselves] before Allah and His Messenger but fear Allah. Indeed, Allah is Hearing and Knowing.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَرْفَعُوا أَصْوَاتَكُمْ فَوْقَ صَوْتِ النَّبِيِّ وَلَا تَجْهَرُوا لَهُ بِالْقَوْلِ كَجَهْرِ بَعْضِكُمْ لِبَعْضٍ أَن تَحْبَطَ أَعْمَالُكُمْ وَأَنتُمْ لَا تَشْعُرُونَ (2)
محمداکرم اعوان :
اےایمان والو! اپنی آوازیں پیغمبرکی آوازسےبلندنہ کیاکرواورنہ ان سےایسےکُھل کربات کیاکروجیسےآپس میں کُھل کر (بےتکلفی سے) بات کرتےہوایسانہ ہوکہ تمہارےاعمال بربادہوجائیں اورتم کوخبربھی نہ ہو۔
فتح محمدجالندھری :
اے اہل ایمان! اپنی آوازیں پیغمبر کی آواز سے اونچی نہ کرو اور جس طرح آپس میں ایک دوسرے سے زور سے بولتے ہو (اس طرح) ان کے روبرو زور سے نہ بولا کرو (ایسا نہ ہو) کہ تمہارے اعمال ضائع ہوجائیں اور تم کو خبر بھی نہ ہو
Sahi International :
O you who have believed, do not raise your voices above the voice of the Prophet or be loud to him in speech like the loudness of some of you to others, lest your deeds become worthless while you perceive not.
إِنَّ الَّذِينَ يَغُضُّونَ أَصْوَاتَهُمْ عِندَ رَسُولِ اللَّهِ أُولَٰئِكَ الَّذِينَ امْتَحَنَ اللَّهُ قُلُوبَهُمْ لِلتَّقْوَىٰ ۚ لَهُم مَّغْفِرَةٌ وَأَجْرٌ عَظِيمٌ (3)
محمداکرم اعوان :
بےشک جولوگ اللہ کےپیغمبرکےسامنےدبی آوازسےبولتےہیں، اللہ نےان کےدل پرہیزگاری کےلیےآزمالیےہیں ان کےلیےبخشش ہےاوربہت بڑاصلہ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ پیغمبر خدا کے سامنے دبی آواز سے بولتے ہیں خدا نے ان کے دل تقویٰ کے لئے آزما لئے ہیں۔ ان کے لئے بخشش اور اجر عظیم ہے
Sahi International :
Indeed, those who lower their voices before the Messenger of Allah - they are the ones whose hearts Allah has tested for righteousness. For them is forgiveness and great reward.
إِنَّ الَّذِينَ يُنَادُونَكَ مِن وَرَاءِ الْحُجُرَاتِ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْقِلُونَ (4)
محمداکرم اعوان :
بےشک جولوگ حجروں کےباہرسےآپ کوپکارتےہیں، ان میں اکثرکوعقل نہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ تم کو حجروں کے باہر سے آواز دیتے ہیں ان میں اکثر بےعقل ہیں
Sahi International :
Indeed, those who call you, [O Muhammad], from behind the chambers - most of them do not use reason.
وَلَوْ أَنَّهُمْ صَبَرُوا حَتَّىٰ تَخْرُجَ إِلَيْهِمْ لَكَانَ خَيْرًا لَّهُمْ ۚ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ (5)
محمداکرم اعوان :
اوراگریہ لوگ صبرکرتےیہاں تک کہ آپ خود ان کےپاس باہرتشریف لےآتےتویہ ان کےلیےبہترہوتااوراللہ بخشنےوالےرحم کرنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر وہ صبر کئے رہتے یہاں تک کہ تم خود نکل کر ان کے پاس آتے تو یہ ان کے لئے بہتر تھا۔ اور خدا تو بخشنے والا مہربان ہے
Sahi International :
And if they had been patient until you [could] come out to them, it would have been better for them. But Allah is Forgiving and Merciful.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِن جَاءَكُمْ فَاسِقٌ بِنَبَإٍ فَتَبَيَّنُوا أَن تُصِيبُوا قَوْمًا بِجَهَالَةٍ فَتُصْبِحُوا عَلَىٰ مَا فَعَلْتُمْ نَادِمِينَ (6)
محمداکرم اعوان :
اےایمان والو! اگرکوئی بدکارتمہارےپاس کوئی خبرلائےتوتحقیق کرلیاکروکبھی کسی قوم کونادانی سےکوئی نقصان نہ پہنچادوپھراپنےکیےپرپچھتاناپڑے۔
فتح محمدجالندھری :
مومنو! اگر کوئی بدکردار تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے تو خوب تحقیق کرلیا کرو (مبادا) کہ کسی قوم کو نادانی سے نقصان پہنچا دو۔ پھر تم کو اپنے کئے پر نادم ہونا پڑے
Sahi International :
O you who have believed, if there comes to you a disobedient one with information, investigate, lest you harm a people out of ignorance and become, over what you have done, regretful.
وَاعْلَمُوا أَنَّ فِيكُمْ رَسُولَ اللَّهِ ۚ لَوْ يُطِيعُكُمْ فِي كَثِيرٍ مِّنَ الْأَمْرِ لَعَنِتُّمْ وَلَٰكِنَّ اللَّهَ حَبَّبَ إِلَيْكُمُ الْإِيمَانَ وَزَيَّنَهُ فِي قُلُوبِكُمْ وَكَرَّهَ إِلَيْكُمُ الْكُفْرَ وَالْفُسُوقَ وَالْعِصْيَانَ ۚ أُولَٰئِكَ هُمُ الرَّاشِدُونَ (7)
محمداکرم اعوان :
اورجان رکھوکہ تم میں اللہ تعالیٰ کےپیغمبرہیں۔ اگربہت سی باتوں میں وہ تمہاراکہنامانیں توتم کونقصان پہنچےولیکن اللہ نےتمہارےلیےایمان کومحبوب بنادیااوراس کوتمہارےدلوں میں سجادیااورکفراورگناہ اورنافرمانی سےتم کونفرت دےدی۔ یہی لوگ درست راستےپرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جان رکھو کہ تم میں خدا کے پیغمبرﷺ ہیں۔ اگر بہت سی باتوں میں وہ تمہارا کہا مان لیا کریں تو تم مشکل میں پڑ جاؤ لیکن خدا نے تم کو ایمان عزیز بنا دیا اور اس کو تمہارے دلوں میں سجا دیا اور کفر اور گناہ اور نافرمانی سے تم کو بیزار کردیا۔ یہی لوگ راہ ہدایت پر ہیں
Sahi International :
And know that among you is the Messenger of Allah. If he were to obey you in much of the matter, you would be in difficulty, but Allah has endeared to you the faith and has made it pleasing in your hearts and has made hateful to you disbelief, defiance and disobedience. Those are the [rightly] guided.
فَضْلًا مِّنَ اللَّهِ وَنِعْمَةً ۚ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ (8)
محمداکرم اعوان :
اللہ کی مہربانی اوراحسان سے۔ اوراللہ جاننےوالےحکمت والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(یعنی) خدا کے فضل اور احسان سے۔ اور خدا جاننے والا (اور) حکمت والا ہے
Sahi International :
[It is] as bounty from Allah and favor. And Allah is Knowing and Wise.
وَإِن طَائِفَتَانِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اقْتَتَلُوا فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا ۖ فَإِن بَغَتْ إِحْدَاهُمَا عَلَى الْأُخْرَىٰ فَقَاتِلُوا الَّتِي تَبْغِي حَتَّىٰ تَفِيءَ إِلَىٰ أَمْرِ اللَّهِ ۚ فَإِن فَاءَتْ فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا بِالْعَدْلِ وَأَقْسِطُوا ۖ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ (9)
محمداکرم اعوان :
اوراگرایمان والوں میں سےدوفریق آپس میں لڑپڑیں توان میں (انصاف کےساتھ) صلح کرادو۔ پھراگران میں سےایک فریق دوسرےپرزیادتی کرےتواس فریق سےلڑوجوزیادتی کرتاہےیہاں تک کہ اللہ کےحکم کی طرف رجوع ہوجائے۔ پھراگررجوع ہوجائےتوان دونوں میں عدل کےساتھ صلح کرادواورانصاف کاخیال رکھوبےشک اللہ انصاف کرنےوالوں کوپسند فرماتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر مومنوں میں سے کوئی دو فریق آپس میں لڑ پڑیں تو ان میں صلح کرا دو۔ اور اگر ایک فریق دوسرے پر زیادتی کرے تو زیادتی کرنے والے سے لڑو یہاں تک کہ وہ خدا کے حکم کی طرف رجوع لائے۔ پس جب وہ رجوع لائے تو وہ دونوں فریق میں مساوات کے ساتھ صلح کرا دو اور انصاف سے کام لو۔ کہ خدا انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے
Sahi International :
And if two factions among the believers should fight, then make settlement between the two. But if one of them oppresses the other, then fight against the one that oppresses until it returns to the ordinance of Allah. And if it returns, then make settlement between them in justice and act justly. Indeed, Allah loves those who act justly.
إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ فَأَصْلِحُوا بَيْنَ أَخَوَيْكُمْ ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ (10)
محمداکرم اعوان :
بےشک ایمان والےتوسب بھائی ہیں سواپنےدوبھائیوں کےدرمیان اصلاح کردیاکرواوراللہ سےڈرتےرہاکروتاکہ تم پررحم کیاجائے۔
فتح محمدجالندھری :
مومن تو آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ تو اپنے دو بھائیوں میں صلح کرادیا کرو۔ اور خدا سے ڈرتے رہو تاکہ تم پر رحمت کی جائے
Sahi International :
The believers are but brothers, so make settlement between your brothers. And fear Allah that you may receive mercy.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا يَسْخَرْ قَوْمٌ مِّن قَوْمٍ عَسَىٰ أَن يَكُونُوا خَيْرًا مِّنْهُمْ وَلَا نِسَاءٌ مِّن نِّسَاءٍ عَسَىٰ أَن يَكُنَّ خَيْرًا مِّنْهُنَّ ۖ وَلَا تَلْمِزُوا أَنفُسَكُمْ وَلَا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَابِ ۖ بِئْسَ الِاسْمُ الْفُسُوقُ بَعْدَ الْإِيمَانِ ۚ وَمَن لَّمْ يَتُبْ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الظَّالِمُونَ (11)
محمداکرم اعوان :
اےایمان والو! کوئی قوم کسی قوم کامذاق نہ اڑائےشاید کہ وہ ان سےبہترہوں۔ اورنہ عورتیں عورتوں کا (مذاق اڑائیں) ہوسکتاہےکہ وہ ان سےبہترہوں اورایک دوسرے کوطعنہ نہ دواورنہ ایک دوسرےکوخراب نام سےپکارو۔ ایمان لانےکےبعدبُرانام رکھناگناہ ہے۔ اورجوبازنہ آئیں گےتووہی ظلم کرنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
مومنو! کوئی قوم کسی قوم سے تمسخر نہ کرے ممکن ہے کہ وہ لوگ ان سے بہتر ہوں اور نہ عورتیں عورتوں سے (تمسخر کریں) ممکن ہے کہ وہ ان سے اچھی ہوں۔ اور اپنے (مومن بھائی) کو عیب نہ لگاؤ اور نہ ایک دوسرے کا برا نام رکھو۔ ایمان لانے کے بعد برا نام (رکھنا) گناہ ہے۔ اور جو توبہ نہ کریں وہ ظالم ہیں
Sahi International :
O you who have believed, let not a people ridicule [another] people; perhaps they may be better than them; nor let women ridicule [other] women; perhaps they may be better than them. And do not insult one another and do not call each other by [offensive] nicknames. Wretched is the name of disobedience after [one's] faith. And whoever does not repent - then it is those who are the wrongdoers.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِّنَ الظَّنِّ إِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ إِثْمٌ ۖ وَلَا تَجَسَّسُوا وَلَا يَغْتَب بَّعْضُكُم بَعْضًا ۚ أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَن يَأْكُلَ لَحْمَ أَخِيهِ مَيْتًا فَكَرِهْتُمُوهُ ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ ۚ إِنَّ اللَّهَ تَوَّابٌ رَّحِيمٌ (12)
محمداکرم اعوان :
اےایمان والو! بہت سےگمانوں سےبچاکروبےشک بعض گمان گناہ ہوتےہیں اور (ایک دوسرےکا) تجسس نہ کیاکرواورنہ ایک دوسرے کی غیبت کیاکرو۔ کیاتم میں سےکوئی اس بات کو پسند کرے گا کہ اپنےمرےہوئےبھائی کا گوشت کھائے؟ تواس سےتم نفرت کروگے۔ اوراللہ سےڈرتےرہوبےشک اللہ توبہ قبول فرمانےوالےمہربان ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اے اہل ایمان! بہت گمان کرنے سے احتراز کرو کہ بعض گمان گناہ ہیں۔ اور ایک دوسرے کے حال کا تجسس نہ کیا کرو اور نہ کوئی کسی کی غیبت کرے۔ کیا تم میں سے کوئی اس بات کو پسند کرے گا کہ اپنے مرے ہوئے بھائی کا گوشت کھائے؟ اس سے تو تم ضرور نفرت کرو گے۔ (تو غیبت نہ کرو) اور خدا کا ڈر رکھو بےشک خدا توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے
Sahi International :
O you who have believed, avoid much [negative] assumption. Indeed, some assumption is sin. And do not spy or backbite each other. Would one of you like to eat the flesh of his brother when dead? You would detest it. And fear Allah; indeed, Allah is Accepting of repentance and Merciful.
يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْنَاكُم مِّن ذَكَرٍ وَأُنثَىٰ وَجَعَلْنَاكُمْ شُعُوبًا وَقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوا ۚ إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِندَ اللَّهِ أَتْقَاكُمْ ۚ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ (13)
محمداکرم اعوان :
اےلوگو! بےشک ہم نےتم کوایک مرداورایک عورت سےپیدافرمایاہےاورتم کومختلف قومیں اورخاندان بنایاتاکہ ایک دوسرےکوشناخت کرسکو۔ بےشک اللہ کےنزدیک تم میں زیادہ عزت والاوہ ہےجوزیادہ پرہیزگارہے۔ بےشک اللہ جاننےوالےخبررکھنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
لوگو! ہم نے تم کو ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا کیا اور تمہاری قومیں اور قبیلے بنائے۔ تاکہ ایک دوسرے کو شناخت کرو۔ اور خدا کے نزدیک تم میں زیادہ عزت والا وہ ہے جو زیادہ پرہیزگار ہے۔ بےشک خدا سب کچھ جاننے والا (اور) سب سے خبردار ہے
Sahi International :
O mankind, indeed We have created you from male and female and made you peoples and tribes that you may know one another. Indeed, the most noble of you in the sight of Allah is the most righteous of you. Indeed, Allah is Knowing and Acquainted.
۞ قَالَتِ الْأَعْرَابُ آمَنَّا ۖ قُل لَّمْ تُؤْمِنُوا وَلَٰكِن قُولُوا أَسْلَمْنَا وَلَمَّا يَدْخُلِ الْإِيمَانُ فِي قُلُوبِكُمْ ۖ وَإِن تُطِيعُوا اللَّهَ وَرَسُولَهُ لَا يَلِتْكُم مِّنْ أَعْمَالِكُمْ شَيْئًا ۚ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ (14)
محمداکرم اعوان :
یہ گنوارکہتےہیں کہ ہم ایمان لےآئے۔ آپ فرمادیجیئےکہ تم ایمان تونہیں لائے، لیکن یوں کہوکہ ہم (مخالفت چھوڑکر) مطیع ہوگئے۔ اورابھی تک ایمان تمہارےدلوں میں داخل نہیں ہوا۔ اوراگرتم اللہ اوراس کےپیغمبرکی اطاعت کروتووہ (اللہ) تمہارےاعمال میں ذرابھی کمی نہ کریں گے۔ بےشک اللہ بخشنےوالےرحم کرنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
دیہاتی کہتے ہیں کہ ہم ایمان لے آئے۔ کہہ دو کہ تم ایمان نہیں لائے (بلکہ یوں) کہو کہ ہم اسلام لائے ہیں اور ایمان تو ہنوز تمہارے دلوں میں داخل ہی نہیں ہوا۔ اور تم خدا اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرو گے تو خدا تمہارے اعمال سے کچھ کم نہیں کرے گا۔ بےشک خدا بخشنے والا مہربان ہے
Sahi International :
The bedouins say, "We have believed." Say, "You have not [yet] believed; but say [instead], 'We have submitted,' for faith has not yet entered your hearts. And if you obey Allah and His Messenger, He will not deprive you from your deeds of anything. Indeed, Allah is Forgiving and Merciful."
إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ ثُمَّ لَمْ يَرْتَابُوا وَجَاهَدُوا بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنفُسِهِمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ۚ أُولَٰئِكَ هُمُ الصَّادِقُونَ (15)
محمداکرم اعوان :
درحقیقت ایمان والےوہ لوگ ہیں جواللہ پراوراس کےپیغمبرپرایمان لائےپھرشک میں نہ پڑےاوراپنےمال اورجان سےاللہ کی راہ میں جہادکیا، یہی لوگ سچےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
مومن تو وہ ہیں جو خدا اور اس کے رسول پر ایمان لائے پھر شک میں نہ پڑے اور خدا کی راہ میں مال اور جان سے لڑے۔ یہی لوگ (ایمان کے) سچے ہیں
Sahi International :
The believers are only the ones who have believed in Allah and His Messenger and then doubt not but strive with their properties and their lives in the cause of Allah. It is those who are the truthful.
قُلْ أَتُعَلِّمُونَ اللَّهَ بِدِينِكُمْ وَاللَّهُ يَعْلَمُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۚ وَاللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ (16)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےکہ کیاتم اللہ کواپنےدین کی خبردیتےہوحالانکہ اللہ کوتوآسمانوں اورزمین کی سب چیزوں کی خبرہے۔ اوراللہ سب چیزوں کوجانتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
ان سے کہو کیا تم خدا کو اپنی دینداری جتلاتے ہو۔ اور خدا تو آسمانوں اور زمین کی سب چیزوں سے واقف ہے۔ اور خدا ہر شے کو جانتا ہے
Sahi International :
Say, "Would you acquaint Allah with your religion while Allah knows whatever is in the heavens and whatever is on the earth, and Allah is Knowing of all things?"
يَمُنُّونَ عَلَيْكَ أَنْ أَسْلَمُوا ۖ قُل لَّا تَمُنُّوا عَلَيَّ إِسْلَامَكُم ۖ بَلِ اللَّهُ يَمُنُّ عَلَيْكُمْ أَنْ هَدَاكُمْ لِلْإِيمَانِ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ (17)
محمداکرم اعوان :
یہ لوگ اپنےاسلام لانےکاآپ پراحسان رکھتےہیں۔ فرمادیجیئےکہ مجھ پراپنےاسلام لانےکااحسان نہ رکھوبلکہ اللہ تم پراحسان رکھتاہےکہ اُس نےتم کوایمان کی راہ دکھائی اگرتم سچےہوتو۔
فتح محمدجالندھری :
یہ لوگ تم پر احسان رکھتے ہیں کہ مسلمان ہوگئے ہیں۔ کہہ دو کہ اپنے مسلمان ہونے کا مجھ پر احسان نہ رکھو۔ بلکہ خدا تم پر احسان رکھتا ہے کہ اس نے تمہیں ایمان کا رستہ دکھایا بشرطیکہ تم سچے (مسلمان) ہو
Sahi International :
They consider it a favor to you that they have accepted Islam. Say, "Do not consider your Islam a favor to me. Rather, Allah has conferred favor upon you that He has guided you to the faith, if you should be truthful."
إِنَّ اللَّهَ يَعْلَمُ غَيْبَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ وَاللَّهُ بَصِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ (18)
محمداکرم اعوان :
بےشک اللہ آسمانوں اورزمین کی پوشیدہ باتوں کوجانتےہیں اوراللہ تمہارےسب اعمال کوبھی دیکھ رہےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
بےشک خدا آسمانوں اور زمین کی پوشیدہ باتوں کو جانتا ہے اور جو کچھ تم کرتے ہو اسے دیکھتا ہے
Sahi International :
Indeed, Allah knows the unseen [aspects] of the heavens and the earth. And Allah is Seeing of what you do.