بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
محمداکرم اعوان :
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں
فتح محمدجالندھری :
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
Sahi International :
In the name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
Sahi International :
Ha, Meem.
تَنزِيلُ الْكِتَابِ مِنَ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ
(2)
محمداکرم اعوان :
اس کتاب کانازل فرمانااللہ غالب (اور) داناکی طرف سےہے۔
فتح محمدجالندھری :
اس کتاب کا اُتارا جانا خدائے غالب (اور) دانا (کی طرف) سے ہے
Sahi International :
The revelation of the Book is from Allah, the Exalted in Might, the Wise.
إِنَّ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ لَآيَاتٍ لِّلْمُؤْمِنِينَ
(3)
محمداکرم اعوان :
بےشک آسمانوں اورزمین میں ایمان والوں کےلیےنشانیاں ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
بےشک آسمانوں اور زمین میں ایمان والوں کے لئے (خدا کی قدرت کی) نشانیاں ہیں
Sahi International :
Indeed, within the heavens and earth are signs for the believers.
وَفِي خَلْقِكُمْ وَمَا يَبُثُّ مِن دَابَّةٍ آيَاتٌ لِّقَوْمٍ يُوقِنُونَ
(4)
محمداکرم اعوان :
تمہارےپیداکرنےمیں بھی اورجانوروں کےجن کو (زمین میں) پھیلارکھاہے، یقین کرنےوالوں کےلیے (بہت) نشانیاں ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور تمہاری پیدائش میں بھی۔ اور جانوروں میں بھی جن کو وہ پھیلاتا ہے یقین کرنے والوں کے لئے نشانیاں ہیں
Sahi International :
And in the creation of yourselves and what He disperses of moving creatures are signs for people who are certain [in faith].
وَاخْتِلَافِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَمَا أَنزَلَ اللَّهُ مِنَ السَّمَاءِ مِن رِّزْقٍ فَأَحْيَا بِهِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا وَتَصْرِيفِ الرِّيَاحِ آيَاتٌ لِّقَوْمٍ يَعْقِلُونَ
(5)
محمداکرم اعوان :
اوررات اوردن کےآگےپیچھےآنےجانےمیں اورجواللہ نےآسمان سےرزق نازل فرمایا، پھراس سےزمین کواس کےمرجانےکےبعدزندہ کیااورہواؤں کےبدلنےمیں عقل مندوں کےلیےنشانیاں ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور رات اور دن کے آگے پیچھے آنے جانے میں اور وہ جو خدا نے آسمان سے (ذریعہٴ) رزق نازل فرمایا پھر اس سے زمین کو اس کے مرجانے کے بعد زندہ کیا اس میں اور ہواؤں کے بدلنے میں عقل والوں کے لئے نشانیاں ہیں
Sahi International :
And [in] the alternation of night and day and [in] what Allah sends down from the sky of provision and gives life thereby to the earth after its lifelessness and [in His] directing of the winds are signs for a people who reason.
تِلْكَ آيَاتُ اللَّهِ نَتْلُوهَا عَلَيْكَ بِالْحَقِّ ۖ فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَ اللَّهِ وَآيَاتِهِ يُؤْمِنُونَ
(6)
محمداکرم اعوان :
یہ اللہ کی آیتیں ہیں جوصحیح طورپرہم آپ کوپڑھ کرسناتےہیں توپھریہ لوگ اللہ اوراس کی آیتوں کےبعد کس بات پرایمان لائیں گے؟
فتح محمدجالندھری :
یہ خدا کی آیتیں ہیں جو ہم تم کو سچائی کے ساتھ پڑھ کر سناتے ہیں۔ تو یہ خدا اور اس کی آیتوں کے بعد کس بات پر ایمان لائیں گے؟
Sahi International :
These are the verses of Allah which We recite to you in truth. Then in what statement after Allah and His verses will they believe?
وَيْلٌ لِّكُلِّ أَفَّاكٍ أَثِيمٍ
(7)
محمداکرم اعوان :
ہرجھوٹےگنہگارپرافسوس ہے
فتح محمدجالندھری :
ہر جھوٹے گنہگار پر افسوس ہے
Sahi International :
Woe to every sinful liar
يَسْمَعُ آيَاتِ اللَّهِ تُتْلَىٰ عَلَيْهِ ثُمَّ يُصِرُّ مُسْتَكْبِرًا كَأَن لَّمْ يَسْمَعْهَا ۖ فَبَشِّرْهُ بِعَذَابٍ أَلِيمٍ
(8)
محمداکرم اعوان :
کہ اللہ کی آیتوں کوسنتاہےجواس کےروبروپڑھی جاتی ہیں پھربھی وہ تکبرکرتاہوااس طرح اڑارہتاہےکہ گویااس نےان کوسناہی نہیں۔ سواس کودردناک عذاب کی خوش خبری سنادیں۔
فتح محمدجالندھری :
(کہ) خدا کی آیتیں اس کو پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو ان کو سن تو لیتا ہے (مگر) پھر غرور سے ضد کرتا ہے کہ گویا ان کو سنا ہی نہیں۔ سو ایسے شخص کو دکھ دینے والے عذاب کی خوشخبری سنا دو
Sahi International :
Who hears the verses of Allah recited to him, then persists arrogantly as if he had not heard them. So give him tidings of a painful punishment.
وَإِذَا عَلِمَ مِنْ آيَاتِنَا شَيْئًا اتَّخَذَهَا هُزُوًا ۚ أُولَٰئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ مُّهِينٌ
(9)
محمداکرم اعوان :
اورجب ہماری آیتوں میں سےکسی کی خبرپاتاہےتواس کی ہنسی اڑاتاہے۔ ایسےہی لوگوں کےلیےذلت کاعذاب ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب ہماری کچھ آیتیں اسے معلوم ہوتی ہیں تو ان کی ہنسی اُڑاتا ہے۔ ایسے لوگوں کے لئے ذلیل کرنے والا عذاب ہے
Sahi International :
And when he knows anything of Our verses, he takes them in ridicule. Those will have a humiliating punishment.
مِّن وَرَائِهِمْ جَهَنَّمُ ۖ وَلَا يُغْنِي عَنْهُم مَّا كَسَبُوا شَيْئًا وَلَا مَا اتَّخَذُوا مِن دُونِ اللَّهِ أَوْلِيَاءَ ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ
(10)
محمداکرم اعوان :
ان کےآگےجہنم ہےاورجوکام وہ کرتےرہےتھےان کےکچھ بھی کام نہ آئیں گےاورنہ ہی وہ جن کواللہ کےسواکارسازبنارکھاتھااوران کےلیےبڑاعذاب ہوگا۔
فتح محمدجالندھری :
ان کے سامنے دوزخ ہے۔ اور جو کام وہ کرتے رہے کچھ بھی ان کے کام نہ آئیں گے۔ اور نہ وہی (کام آئیں گے) جن کو انہوں نے خدا کے سوا معبود بنا رکھا تھا۔ اور ان کے لئے بڑا عذاب ہے
Sahi International :
Before them is Hell, and what they had earned will not avail them at all nor what they had taken besides Allah as allies. And they will have a great punishment.
هَٰذَا هُدًى ۖ وَالَّذِينَ كَفَرُوا بِآيَاتِ رَبِّهِمْ لَهُمْ عَذَابٌ مِّن رِّجْزٍ أَلِيمٌ
(11)
محمداکرم اعوان :
یہ (قرآن) سرتاسرہدایت ہےاورجولوگ اپنےپروردگارکی آیتوں کا انکارکرتےہیں ان کوسخت درددینےوالاعذاب ہوگا۔
فتح محمدجالندھری :
یہ ہدایت (کی کتاب) ہے۔ اور جو لوگ اپنے پروردگار کی آیتوں سے انکار کرتے ہیں ان کو سخت قسم کا درد دینے والا عذاب ہوگا
Sahi International :
This [Qur'an] is guidance. And those who have disbelieved in the verses of their Lord will have a painful punishment of foul nature.
۞ اللَّهُ الَّذِي سَخَّرَ لَكُمُ الْبَحْرَ لِتَجْرِيَ الْفُلْكُ فِيهِ بِأَمْرِهِ وَلِتَبْتَغُوا مِن فَضْلِهِ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ
(12)
محمداکرم اعوان :
اللہ ہی توہےجس نےتمہارےلیےسمندرکومسخرکردیاکہ اس کےحکم سےاس میں کشتیاں (سمندری جہاز) چلیں اورتاکہ تم اس کےفضل سے (روزی) تلاش کرواورتاکہ تم شکرکرو۔
فتح محمدجالندھری :
خدا ہی تو ہے جس نے دریا کو تمہارے قابو کردیا تاکہ اس کے حکم سے اس میں کشتیاں چلیں اور تاکہ تم اس کے فضل سے (معاش) تلاش کرو اور تاکہ شکر کرو
Sahi International :
It is Allah who subjected to you the sea so that ships may sail upon it by His command and that you may seek of His bounty; and perhaps you will be grateful.
وَسَخَّرَ لَكُم مَّا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مِّنْهُ ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ
(13)
محمداکرم اعوان :
اورتمہارےلیےسب کچھ اپنی طرف سےمسخرفرمادیاجوکچھ آسمانوں اورزمین میں ہےبےشک اس میں غورکرنےوالوں کےلیےنشانیاں ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب کو اپنے (حکم) سے تمہارے کام میں لگا دیا۔ جو لوگ غور کرتے ہیں ان کے لئے اس میں (قدرت خدا کی) نشانیاں ہیں
Sahi International :
And He has subjected to you whatever is in the heavens and whatever is on the earth - all from Him. Indeed in that are signs for a people who give thought.
قُل لِّلَّذِينَ آمَنُوا يَغْفِرُوا لِلَّذِينَ لَا يَرْجُونَ أَيَّامَ اللَّهِ لِيَجْزِيَ قَوْمًا بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ
(14)
محمداکرم اعوان :
آپ ایمان والوں سےفرمادیجیئےکہ ان لوگوں سےدرگزرکریں جواللہ کےمعاملات کایقین نہیں رکھتےتاکہ وہ ان لوگوں کوان کےاعمال کابدلہ دے۔
فتح محمدجالندھری :
مومنوں سے کہہ دو کہ جو لوگ خدا کے دنوں کی (جو اعمال کے بدلے کے لئے مقرر ہیں) توقع نہیں رکھتے ان سے درگزر کریں۔ تاکہ وہ ان لوگوں کو ان کے اعمال کا بدلے دے
Sahi International :
Say, [O Muhammad], to those who have believed that they [should] forgive those who expect not the days of Allah so that He may recompense a people for what they used to earn.
مَنْ عَمِلَ صَالِحًا فَلِنَفْسِهِ ۖ وَمَنْ أَسَاءَ فَعَلَيْهَا ۖ ثُمَّ إِلَىٰ رَبِّكُمْ تُرْجَعُونَ
(15)
محمداکرم اعوان :
جونیک عمل کرےگاتواپنےلیےاورجوبُراکام کرتاہےتواس کاوبال اُسی پرپڑتاہےپھرتم کواپنےپروردگارکےپاس لوٹ کرجاناہے۔
فتح محمدجالندھری :
جو کوئی عمل نیک کرے گا تو اپنے لئے۔ اور جو برے کام کرے گا تو ان کا ضرر اسی کو ہوگا۔ پھر تم اپنے پروردگار کی طرف لوٹ کر جاؤ گے
Sahi International :
Whoever does a good deed - it is for himself; and whoever does evil - it is against the self. Then to your Lord you will be returned.
وَلَقَدْ آتَيْنَا بَنِي إِسْرَائِيلَ الْكِتَابَ وَالْحُكْمَ وَالنُّبُوَّةَ وَرَزَقْنَاهُم مِّنَ الطَّيِّبَاتِ وَفَضَّلْنَاهُمْ عَلَى الْعَالَمِينَ
(16)
محمداکرم اعوان :
اوربےشک ہم نےبنی اسرائیل کوکتاب اورحکومت اورنبوت عطافرمائی اورانہیں پاکیزہ چیزیں کھانےکودیں اورانہیں اہلِ عالم پرفضیلت بخشی۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے بنی اسرائیل کو کتاب (ہدایت) اور حکومت اور نبوت بخشی اور پاکیزہ چیزیں عطا فرمائیں اور اہل عالم پر فضیلت دی
Sahi International :
And We did certainly give the Children of Israel the Scripture and judgement and prophethood, and We provided them with good things and preferred them over the worlds.
وَآتَيْنَاهُم بَيِّنَاتٍ مِّنَ الْأَمْرِ ۖ فَمَا اخْتَلَفُوا إِلَّا مِن بَعْدِ مَا جَاءَهُمُ الْعِلْمُ بَغْيًا بَيْنَهُمْ ۚ إِنَّ رَبَّكَ يَقْضِي بَيْنَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِيمَا كَانُوا فِيهِ يَخْتَلِفُونَ
(17)
محمداکرم اعوان :
اوران کودین کےبارےمیں دلیلیں عطاکیں۔ پھرعلم آچکنےکےبعد انہوں نےآپس کی ضدسےباہم اختلاف کیا۔ بےشک آپ کاپروردگارقیامت کےدن ان کےدرمیان ان باتوں کاجن میں وہ باہم اختلاف کرتےتھےفیصلہ کرےگاـ
فتح محمدجالندھری :
اور ان کو دین کے بارے میں دلیلیں عطا کیں۔ تو انہوں نے جو اختلاف کیا تو علم آچکنے کے بعد آپس کی ضد سے کیا۔ بےشک تمہارا پروردگار قیامت کے دن ان میں ان باتوں کا جن میں وہ اختلاف کرتے تھے فیصلہ کرے گا
Sahi International :
And We gave them clear proofs of the matter [of religion]. And they did not differ except after knowledge had come to them - out of jealous animosity between themselves. Indeed, your Lord will judge between them on the Day of Resurrection concerning that over which they used to differ.
ثُمَّ جَعَلْنَاكَ عَلَىٰ شَرِيعَةٍ مِّنَ الْأَمْرِ فَاتَّبِعْهَا وَلَا تَتَّبِعْ أَهْوَاءَ الَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ
(18)
محمداکرم اعوان :
پھرہم نےآپ کودین کےایک خاص طریقہ پرکردیاسوآپ اسی طریقہ پرچلتےجائیےاوران جاہلوں کی خواہشوں پرمت چلیئے۔
فتح محمدجالندھری :
پھر ہم نے تم کو دین کے کھلے رستے پر (قائم) کر دیا تو اسی (رستے) پر چلے چلو اور نادانوں کی خواہشوں کے پیچھے نہ چلنا
Sahi International :
Then We put you, [O Muhammad], on an ordained way concerning the matter [of religion]; so follow it and do not follow the inclinations of those who do not know.
إِنَّهُمْ لَن يُغْنُوا عَنكَ مِنَ اللَّهِ شَيْئًا ۚ وَإِنَّ الظَّالِمِينَ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ ۖ وَاللَّهُ وَلِيُّ الْمُتَّقِينَ
(19)
محمداکرم اعوان :
یقیناًیہ لوگ اللہ کےمقابلہ میں آپ کےکسی کام نہیں آسکتےاوریہ ظالم لوگ ایک دوسرےکےدوست ہوتےہیں۔ اوراللہ پرہیزگاروں کےدوست ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
یہ خدا کے سامنے تمہارے کسی کام نہیں آئیں گے۔ اور ظالم لوگ ایک دوسرے کے دوست ہوتے ہیں۔ اور خدا پرہیزگاروں کا دوست ہے
Sahi International :
Indeed, they will never avail you against Allah at all. And indeed, the wrongdoers are allies of one another; but Allah is the protector of the righteous.
هَٰذَا بَصَائِرُ لِلنَّاسِ وَهُدًى وَرَحْمَةٌ لِّقَوْمٍ يُوقِنُونَ
(20)
محمداکرم اعوان :
یہ (قرآن) لوگوں کےلیےدانائی کی باتیں ہیں اورجویقین رکھتےہیں ان کےلیےہدایت اوررحمت۔
فتح محمدجالندھری :
یہ قرآن لوگوں کے لئے دانائی کی باتیں ہیں اور جو یقین رکھتے ہیں ان کے لئے ہدایت اور رحمت ہے
Sahi International :
This [Qur'an] is enlightenment for mankind and guidance and mercy for a people who are certain [in faith].
أَمْ حَسِبَ الَّذِينَ اجْتَرَحُوا السَّيِّئَاتِ أَن نَّجْعَلَهُمْ كَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ سَوَاءً مَّحْيَاهُمْ وَمَمَاتُهُمْ ۚ سَاءَ مَا يَحْكُمُونَ
(21)
محمداکرم اعوان :
یہ لوگ جوبرےکام کرتےہیں کیاوہ یہ خیال کرتےہیں کہ ہم ان کوان لوگوں جیساکردیں گےجوایمان لائےاورنیک عمل کرتےرہے، ان کی زندگی اورموت ایک جیسی ہوگی یہ لوگ بہت برافیصلہ کرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ برے کام کرتے ہیں کیا وہ یہ خیال کرتے ہیں کہ ہم ان کو ان لوگوں جیسا کردیں گے جو ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے اور ان کی زندگی اور موت یکساں ہوگی۔ یہ جو دعوے کرتے ہیں برے ہیں
Sahi International :
Or do those who commit evils think We will make them like those who have believed and done righteous deeds - [make them] equal in their life and their death? Evil is that which they judge.
وَخَلَقَ اللَّهُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ بِالْحَقِّ وَلِتُجْزَىٰ كُلُّ نَفْسٍ بِمَا كَسَبَتْ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ
(22)
محمداکرم اعوان :
اوراللہ نےآسمانوں اورزمین کوحق کےساتھ پیدافرمایااورتاکہ ہرشخص کواس کےکیےکا بدلہ دیاجائےاوران پرکوئی زیادتی نہ کی جائےگی۔
فتح محمدجالندھری :
اور خدا نے آسمانوں اور زمین کو حکمت سے پیدا کیا ہے اور تاکہ ہر شخص اپنے اعمال کا بدلہ پائے اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا
Sahi International :
And Allah created the heavens and earth in truth and so that every soul may be recompensed for what it has earned, and they will not be wronged.
أَفَرَأَيْتَ مَنِ اتَّخَذَ إِلَٰهَهُ هَوَاهُ وَأَضَلَّهُ اللَّهُ عَلَىٰ عِلْمٍ وَخَتَمَ عَلَىٰ سَمْعِهِ وَقَلْبِهِ وَجَعَلَ عَلَىٰ بَصَرِهِ غِشَاوَةً فَمَن يَهْدِيهِ مِن بَعْدِ اللَّهِ ۚ أَفَلَا تَذَكَّرُونَ
(23)
محمداکرم اعوان :
بھلاآپ نےاس شخص کودیکھاجس نےاپنی خواہشِ نفس کواپنامعبودبنارکھاہےاورباوجودجاننےبوجھنےکےاللہ نےاس کوگمراہ کردیااوراللہ نےاس کےکانوں اوراس کےدل پرمہرلگادی ہےاوراس کی آنکھوں پرپردہ ڈال دیاہے۔ سوایسےشخص کواللہ کےبعد کون ہدایت کرے۔ کیاتم پھربھی نہیں سمجھتے؟
فتح محمدجالندھری :
بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جس نے اپنی خواہش کو معبود بنا رکھا ہے اور باوجود جاننے بوجھنے کے (گمراہ ہو رہا ہے تو) خدا نے (بھی) اس کو گمراہ کردیا اور اس کے کانوں اور دل پر مہر لگا دی اور اس کی آنکھوں پر پردہ ڈال دیا۔ اب خدا کے سوا اس کو کون راہ پر لاسکتا ہے۔ بھلا تم کیوں نصیحت نہیں پکڑتے؟
Sahi International :
Have you seen he who has taken as his god his [own] desire, and Allah has sent him astray due to knowledge and has set a seal upon his hearing and his heart and put over his vision a veil? So who will guide him after Allah? Then will you not be reminded?
وَقَالُوا مَا هِيَ إِلَّا حَيَاتُنَا الدُّنْيَا نَمُوتُ وَنَحْيَا وَمَا يُهْلِكُنَا إِلَّا الدَّهْرُ ۚ وَمَا لَهُم بِذَٰلِكَ مِنْ عِلْمٍ ۖ إِنْ هُمْ إِلَّا يَظُنُّونَ
(24)
محمداکرم اعوان :
اورکہتےہیں کہ یہی ہماری دنیاکی زندگی ہےہم (یہیں) مرتےاورجیتےہیں اورہمیں توصرف زمانہ ماردیتاہے۔ اوران کواس کاکچھ علم نہیں مگروہ صرف ایساگمان کرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور کہتے ہیں کہ ہماری زندگی تو صرف دنیا ہی کی ہے کہ (یہیں) مرتے اور جیتے ہیں اور ہمیں تو زمانہ مار دیتا ہے۔ اور ان کو اس کا کچھ علم نہیں۔ صرف ظن سے کام لیتے ہیں
Sahi International :
And they say, "There is not but our worldly life; we die and live, and nothing destroys us except time." And they have of that no knowledge; they are only assuming.
وَإِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِمْ آيَاتُنَا بَيِّنَاتٍ مَّا كَانَ حُجَّتَهُمْ إِلَّا أَن قَالُوا ائْتُوا بِآبَائِنَا إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ
(25)
محمداکرم اعوان :
اورجب ان پرہماری صاف آیتیں پڑھی جاتی ہیں توان کاصرف یہ جواب ہوتاہےکہ اگرتم سچےہوتوہمارےباپ دادوں کو (زندہ کرکے) سامنےلاؤ۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب ان کے سامنے ہماری کھلی کھلی آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو ان کی یہی حجت ہوتی ہے کہ اگر تم سچے ہو تو ہمارے باپ دادا کو (زندہ کر) لاؤ
Sahi International :
And when Our verses are recited to them as clear evidences, their argument is only that they say, "Bring [back] our forefathers, if you should be truthful."
قُلِ اللَّهُ يُحْيِيكُمْ ثُمَّ يُمِيتُكُمْ ثُمَّ يَجْمَعُكُمْ إِلَىٰ يَوْمِ الْقِيَامَةِ لَا رَيْبَ فِيهِ وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ
(26)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےکہ اللہ تم کوزندہ رکھتےہیں پھرتم کوموت دیں گےپھرقیامت کےدن جس میں ذراشک نہیں تم کوجمع فرمائیں گےولیکن اکثرلوگ نہیں جانتے۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ خدا ہی تم کو جان بخشتا ہے پھر (وہی) تم کو موت دیتا ہے پھر تم کو قیامت کے روز جس (کے آنے) میں کچھ شک نہیں تم کو جمع کرے گا لیکن بہت سے لوگ نہیں جانتے
Sahi International :
Say, "Allah causes you to live, then causes you to die; then He will assemble you for the Day of Resurrection, about which there is no doubt, but most of the people do not know."
وَلِلَّهِ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ وَيَوْمَ تَقُومُ السَّاعَةُ يَوْمَئِذٍ يَخْسَرُ الْمُبْطِلُونَ
(27)
محمداکرم اعوان :
اوراللہ ہی کی بادشاہت ہےآسمانوں میں اورزمین میں اورجس روزقیامت قائم ہوگی اس روز اہل باطل خسارےمیں پڑجائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور آسمانوں اور زمین کی بادشاہت خدا ہی کی ہے۔ اور جس روز قیامت برپا ہوگی اس روز اہل باطل خسارے میں پڑ جائیں گے
Sahi International :
And to Allah belongs the dominion of the heavens and the earth. And the Day the Hour appears - that Day the falsifiers will lose.
وَتَرَىٰ كُلَّ أُمَّةٍ جَاثِيَةً ۚ كُلُّ أُمَّةٍ تُدْعَىٰ إِلَىٰ كِتَابِهَا الْيَوْمَ تُجْزَوْنَ مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ
(28)
محمداکرم اعوان :
اورآپ ہرفرقےکودیکھیں گےکہ گھٹنوں کےبل پڑےہوں گےہرفرقہ اپنےنامہ اعمال کی طرف بلایاجائےگاآج تم کوتمہارےکاموں کابدلہ ملےگا۔
فتح محمدجالندھری :
اور تم ہر ایک فرقے کو دیکھو گے کہ گھٹنوں کے بل بیٹھا ہوگا۔ اور ہر ایک جماعت اپنی کتاب (اعمال) کی طرف بلائی جائے گی۔ جو کچھ تم کرتے رہے ہو آج تم کو اس کا بدلہ دیا جائے گا
Sahi International :
And you will see every nation kneeling [from fear]. Every nation will be called to its record [and told], "Today you will be recompensed for what you used to do.
هَٰذَا كِتَابُنَا يَنطِقُ عَلَيْكُم بِالْحَقِّ ۚ إِنَّا كُنَّا نَسْتَنسِخُ مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ
(29)
محمداکرم اعوان :
یہ ہمارادفترہےجوتمہارےمقابلےمیں ٹھیک ٹھیک بول رہاہےتم جوکچھ کیاکرتےتھے، ہم لکھواتےجاتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
یہ ہماری کتاب تمہارے بارے میں سچ سچ بیان کردے گی۔ جو کچھ تم کیا کرتے تھے ہم لکھواتے جاتے ہیں
Sahi International :
This, Our record, speaks about you in truth. Indeed, We were having transcribed whatever you used to do."
فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فَيُدْخِلُهُمْ رَبُّهُمْ فِي رَحْمَتِهِ ۚ ذَٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْمُبِينُ
(30)
محمداکرم اعوان :
سوجولوگ ایمان لائےاورنیک کام کرتےرہےتوان کےپروردگاران کو اپنی رحمت میں داخل فرمائیں گےیہ بڑی واضح کامیابی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
تو جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان کا پروردگار انہیں رحمت (کے باغ) میں داخل کرے گا۔ یہی صریح کامیابی ہے
Sahi International :
So as for those who believed and did righteous deeds, their Lord will admit them into His mercy. That is what is the clear attainment.
وَأَمَّا الَّذِينَ كَفَرُوا أَفَلَمْ تَكُنْ آيَاتِي تُتْلَىٰ عَلَيْكُمْ فَاسْتَكْبَرْتُمْ وَكُنتُمْ قَوْمًا مُّجْرِمِينَ
(31)
محمداکرم اعوان :
اورجن لوگوں نےکفرکیا (ان سےکہاجائےگا) بھلاہماری آیتیں تم کوپڑھ کرسنائی نہ جاتی تھیں؟ سوتم نےتکبرکیااورتم نافرمان لوگ تھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جنہوں نے کفر کیا۔ (ان سے کہا جائے گا کہ) بھلا ہماری آیتیں تم کو پڑھ کر سنائی نہیں جاتی تھیں؟ پھر تم نے تکبر کیا اور تم نافرمان لوگ تھے
Sahi International :
But as for those who disbelieved, [it will be said], "Were not Our verses recited to you, but you were arrogant and became a people of criminals?
وَإِذَا قِيلَ إِنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ وَالسَّاعَةُ لَا رَيْبَ فِيهَا قُلْتُم مَّا نَدْرِي مَا السَّاعَةُ إِن نَّظُنُّ إِلَّا ظَنًّا وَمَا نَحْنُ بِمُسْتَيْقِنِينَ
(32)
محمداکرم اعوان :
اورجب کہاجاتاتھاکہ اللہ کاوعدہ سچاہےاورقیامت میں کوئی شک نہیں، توتم کہتےتھےہم نہیں جانتےکہ قیامت کیاہے؟ محض ایک خیال ساتوہم کوبھی ہوتاہےاورہم کو (اس پر) یقین نہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب کہا جاتا تھا کہ خدا کا وعدہ سچا ہے اور قیامت میں کچھ شک نہیں تو تم کہتے تھے ہم نہیں جانتے کہ قیامت کیا ہے۔ ہم اس کو محض ظنی خیال کرتے ہیں اور ہمیں یقین نہیں آتا
Sahi International :
And when it was said, 'Indeed, the promise of Allah is truth and the Hour [is coming] - no doubt about it,' you said, 'We know not what is the Hour. We assume only assumption, and we are not convinced.' "
وَبَدَا لَهُمْ سَيِّئَاتُ مَا عَمِلُوا وَحَاقَ بِهِم مَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ
(33)
محمداکرم اعوان :
اور (اس وقت) ان کواپنےتمام برےاعمال ظاہرہوجائیں گےاور جس (عذاب) کاوہ مذاق اڑایاکرتےتھےوہ ان کوآگھیرےگا۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان کے اعمال کی برائیاں ان پر ظاہر ہوجائیں گی اور جس (عذاب) کی وہ ہنسی اُڑاتے تھے وہ ان کو آگھیرے گا
Sahi International :
And the evil consequences of what they did will appear to them, and they will be enveloped by what they used to ridicule.
وَقِيلَ الْيَوْمَ نَنسَاكُمْ كَمَا نَسِيتُمْ لِقَاءَ يَوْمِكُمْ هَٰذَا وَمَأْوَاكُمُ النَّارُ وَمَا لَكُم مِّن نَّاصِرِينَ
(34)
محمداکرم اعوان :
اورارشادہوگاجس طرح تم نےاس دن کےآنےکوبھلارکھاتھااسی طرح آج ہم تمہیں بھُلادیں گے (پرواہ نہ کریں گے) اورتمہاراٹھکانہ دوزخ ہےاورتمہاراکوئی مددگارنہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور کہا جائے گا کہ جس طرح تم نے اس دن کے آنے کو بھلا رکھا تھا۔ اسی طرح آج ہم تمہیں بھلا دیں گے اور تمہارا ٹھکانا دوزخ ہے اور کوئی تمہارا مددگار نہیں
Sahi International :
And it will be said, "Today We will forget you as you forgot the meeting of this Day of yours, and your refuge is the Fire, and for you there are no helpers.
ذَٰلِكُم بِأَنَّكُمُ اتَّخَذْتُمْ آيَاتِ اللَّهِ هُزُوًا وَغَرَّتْكُمُ الْحَيَاةُ الدُّنْيَا ۚ فَالْيَوْمَ لَا يُخْرَجُونَ مِنْهَا وَلَا هُمْ يُسْتَعْتَبُونَ
(35)
محمداکرم اعوان :
یہ اس لیےہےکہ تم اللہ کی آیات کامذاق اڑاتےتھےاوردنیاکی زندگی نےتم کودھوکےمیں ڈال رکھاتھاسوآج نہ تویہ لوگ اس (دوزخ) سےنکالےجائیں گےاورنہ ان کی توبہ قبول کی جائےگی۔
فتح محمدجالندھری :
یہ اس لئے کہ تم نے خدا کی آیتوں کو مخول بنا رکھا تھا اور دنیا کی زندگی نے تم کو دھوکے میں ڈال رکھا تھا۔ سو آج یہ لوگ نہ دوزخ سے نکالے جائیں گے اور نہ ان کی توبہ قبول کی جائے گی
Sahi International :
That is because you took the verses of Allah in ridicule, and worldly life deluded you." So that Day they will not be removed from it, nor will they be asked to appease [Allah].
فَلِلَّهِ الْحَمْدُ رَبِّ السَّمَاوَاتِ وَرَبِّ الْأَرْضِ رَبِّ الْعَالَمِينَ
(36)
محمداکرم اعوان :
سوتمام تعریفیں اللہ ہی کوسزاوارہیں جوآسمانوں کارب ہےاورزمین کارب ہے (اور) تمام جہانوں کاپروردگارہے۔
فتح محمدجالندھری :
پس خدا ہی کو ہر طرح کی تعریف (سزاوار) ہے جو آسمانوں کا مالک اور زمین کا مالک اور تمام جہان کا پروردگار ہے
Sahi International :
Then, to Allah belongs [all] praise - Lord of the heavens and Lord of the earth, Lord of the worlds.
وَلَهُ الْكِبْرِيَاءُ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
(37)
محمداکرم اعوان :
اورآسمانوں اورزمین میں اسی کی بڑائی ہےاوروہ غالب (اور) داناہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور آسمانوں اور زمین میں اُسی کے لئے بڑائی ہے۔ اور وہ غالب اور دانا ہے
Sahi International :
And to Him belongs [all] grandeur within the heavens and the earth, and He is the Exalted in Might, the Wise.