بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
محمداکرم اعوان :
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں
فتح محمدجالندھری :
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
Sahi International :
In the name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
قُلْ أُوحِيَ إِلَيَّ أَنَّهُ اسْتَمَعَ نَفَرٌ مِّنَ الْجِنِّ فَقَالُوا إِنَّا سَمِعْنَا قُرْآنًا عَجَبًا
(1)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےکہ مجھ پروحی بھیجی گئی ہےکہ جنات میں سےایک جماعت نے (قرآن) سناپھرکہنےلگےکہ بلاشبہ ہم نےعجیب قرآن سنا۔
فتح محمدجالندھری :
(اے پیغمبر لوگوں سے) کہہ دو کہ میرے پاس وحی آئی ہے کہ جنوں کی ایک جماعت نے (اس کتاب کو) سنا تو کہنے لگے کہ ہم نے ایک عجیب قرآن سنا
Sahi International :
Say, [O Muhammad], "It has been revealed to me that a group of the jinn listened and said, 'Indeed, we have heard an amazing Qur'an.
يَهْدِي إِلَى الرُّشْدِ فَآمَنَّا بِهِ ۖ وَلَن نُّشْرِكَ بِرَبِّنَا أَحَدًا
(2)
محمداکرم اعوان :
جوبھلائی کاراستہ بتاتاہےسوہم اس پرایمان لےآئےاورہم اپنےپروردگارکےساتھ کسی کوہرگزشریک نہ بنائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
جو بھلائی کا رستہ بتاتا ہے سو ہم اس پر ایمان لے آئے۔ اور ہم اپنے پروردگار کے ساتھ کسی کو شریک نہیں بنائیں گے
Sahi International :
It guides to the right course, and we have believed in it. And we will never associate with our Lord anyone.
وَأَنَّهُ تَعَالَىٰ جَدُّ رَبِّنَا مَا اتَّخَذَ صَاحِبَةً وَلَا وَلَدًا
(3)
محمداکرم اعوان :
اوریہ کہ ہماراپروردگاربڑی شان والاہےاُس نےنہ توکسی کوبیوی بنایااورنہ اولاد۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہ کہ ہمارے پروردگار کی عظمت (شان) بہت بڑی ہے اور وہ نہ بیوی رکھتا ہے نہ اولاد
Sahi International :
And [it teaches] that exalted is the nobleness of our Lord; He has not taken a wife or a son
وَأَنَّهُ كَانَ يَقُولُ سَفِيهُنَا عَلَى اللَّهِ شَطَطًا
(4)
محمداکرم اعوان :
اوریہ کہ ہم میں جواحمق ہیں وہ اللہ کی شان میں حدسےبڑھی ہوئی باتیں کہتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہ کہ ہم میں سے بعض بےوقوف خدا کے بارے میں جھوٹ افتراء کرتا ہے
Sahi International :
And that our foolish one has been saying about Allah an excessive transgression.
وَأَنَّا ظَنَنَّا أَن لَّن تَقُولَ الْإِنسُ وَالْجِنُّ عَلَى اللَّهِ كَذِبًا
(5)
محمداکرم اعوان :
اوریہ کہ ہمارایہ خیال تھاکہ انسان اورجن اللہ کےبارےہرگزجھوٹ نہیں بولتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہمارا (یہ) خیال تھا کہ انسان اور جن خدا کی نسبت جھوٹ نہیں بولتے
Sahi International :
And we had thought that mankind and the jinn would never speak about Allah a lie.
وَأَنَّهُ كَانَ رِجَالٌ مِّنَ الْإِنسِ يَعُوذُونَ بِرِجَالٍ مِّنَ الْجِنِّ فَزَادُوهُمْ رَهَقًا
(6)
محمداکرم اعوان :
اوریہ کہ انسانوں میں سےبعض لوگ جنات میں سےبعض لوگوں کی پناہ پکڑتےتھےتو (اس سے) ان کی سرکشی اوربڑھ گئی تھی۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہ کہ بعض بنی آدم بعض جنات کی پناہ پکڑا کرتے تھے (اس سے) ان کی سرکشی اور بڑھ گئی تھی
Sahi International :
And there were men from mankind who sought refuge in men from the jinn, so they [only] increased them in burden.
وَأَنَّهُمْ ظَنُّوا كَمَا ظَنَنتُمْ أَن لَّن يَبْعَثَ اللَّهُ أَحَدًا
(7)
محمداکرم اعوان :
اوریہ کہ جیساتم نےخیال کررکھاہےویساہی انہوں نے (انسانوں نے) بھی سوچ رکھاتھاکہ اللہ ہرگزکسی کودوبارہ زندہ نہ کریں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہ کہ ان کا بھی یہی اعتقاد تھا جس طرح تمہارا تھا کہ خدا کسی کو نہیں جلائے گا
Sahi International :
And they had thought, as you thought, that Allah would never send anyone [as a messenger].
وَأَنَّا لَمَسْنَا السَّمَاءَ فَوَجَدْنَاهَا مُلِئَتْ حَرَسًا شَدِيدًا وَشُهُبًا
(8)
محمداکرم اعوان :
اوریہ کہ ہم نے (خبروں کےلیے) آسمان کوٹٹولاتواس کوسخت پہروں اورشعلوں سےبھراپایا۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہ کہ ہم نے آسمان کو ٹٹولا تو اس کو مضبوط چوکیداروں اور انگاروں سے سے بھرا پایا
Sahi International :
And we have sought [to reach] the heaven but found it filled with powerful guards and burning flames.
وَأَنَّا كُنَّا نَقْعُدُ مِنْهَا مَقَاعِدَ لِلسَّمْعِ ۖ فَمَن يَسْتَمِعِ الْآنَ يَجِدْ لَهُ شِهَابًا رَّصَدًا
(9)
محمداکرم اعوان :
اوریہ کہ پہلےہم وہاں (خبریں) سننےکےلیے (بہت سے) موقعوں میں بیٹھاکرتےتھے۔ تواب کوئی سنناچاہےتواپنےلیےانگارہ تیارپاتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہ کہ پہلے ہم وہاں بہت سے مقامات میں (خبریں) سننے کے لئے بیٹھا کرتے تھے۔ اب کوئی سننا چاہے تو اپنے لئے انگارا تیار پائے
Sahi International :
And we used to sit therein in positions for hearing, but whoever listens now will find a burning flame lying in wait for him.
وَأَنَّا لَا نَدْرِي أَشَرٌّ أُرِيدَ بِمَن فِي الْأَرْضِ أَمْ أَرَادَ بِهِمْ رَبُّهُمْ رَشَدًا
(10)
محمداکرم اعوان :
اوریہ کہ ہم نہیں جانتےکہ اہلِ زمین کےحق میں برائی مقصودہےیاان کےپروردگارنےان کےلیےبھلائی کاارادہ فرمایاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہ کہ ہمیں معلوم نہیں کہ اس سے اہل زمین کے حق میں برائی مقصود ہے یا ان کے پروردگار نے ان کی بھلائی کا ارادہ فرمایا ہے
Sahi International :
And we do not know [therefore] whether evil is intended for those on earth or whether their Lord intends for them a right course.
وَأَنَّا مِنَّا الصَّالِحُونَ وَمِنَّا دُونَ ذَٰلِكَ ۖ كُنَّا طَرَائِقَ قِدَدًا
(11)
محمداکرم اعوان :
اوریہ کہ ہم میں کوئی نیک ہیں اورکوئی ہم میں اورطرح کےہیں۔ ہمارےکئی مذہب ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہ کہ ہم میں کوئی نیک ہیں اور کوئی اور طرح کے۔ ہمارے کئی طرح کے مذہب ہیں
Sahi International :
And among us are the righteous, and among us are [others] not so; we were [of] divided ways.
وَأَنَّا ظَنَنَّا أَن لَّن نُّعْجِزَ اللَّهَ فِي الْأَرْضِ وَلَن نُّعْجِزَهُ هَرَبًا
(12)
محمداکرم اعوان :
اوریہ کہ ہم نےیہ یقین کرلیاہےکہ ہم زمین میں اللہ کوہرگزعاجزنہیں کرسکتےاورنہ بھاگ کراس کوتھکاسکتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہ کہ ہم نے یقین کرلیا ہے کہ ہم زمین میں (خواہ کہیں ہوں) خدا کو ہرا نہیں سکتے اور نہ بھاگ کر اس کو تھکا سکتے ہیں
Sahi International :
And we have become certain that we will never cause failure to Allah upon earth, nor can we escape Him by flight.
وَأَنَّا لَمَّا سَمِعْنَا الْهُدَىٰ آمَنَّا بِهِ ۖ فَمَن يُؤْمِن بِرَبِّهِ فَلَا يَخَافُ بَخْسًا وَلَا رَهَقًا
(13)
محمداکرم اعوان :
اوریہ کہ جب ہم نےہدایت سنی توہم اس پرایمان لےآئے۔ توجواپنےپروردگارپرایمان لائےگاتواس کوکسی کمی بیشی کااندیشہ نہ ہوگا۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب ہم نے ہدایت (کی کتاب) سنی اس پر ایمان لے آئے۔ تو جو شخص اپنے پروردگار پر ایمان لاتا ہے اس کو نہ نقصان کا خوف ہے نہ ظلم کا
Sahi International :
And when we heard the guidance, we believed in it. And whoever believes in his Lord will not fear deprivation or burden.
وَأَنَّا مِنَّا الْمُسْلِمُونَ وَمِنَّا الْقَاسِطُونَ ۖ فَمَنْ أَسْلَمَ فَأُولَٰئِكَ تَحَرَّوْا رَشَدًا
(14)
محمداکرم اعوان :
اوریہ کہ ہم میں کچھ تومسلمان ہیں اورکچھ ہم میں سےنافرمان ہیں۔ سوجوفرماں بردارہوگئےتووہ بھلائی کےراستےپرچلے۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہ کہ ہم میں بعض فرمانبردار ہیں اور بعض (نافرمان) گنہگار ہیں۔ تو جو فرمانبردار ہوئے وہ سیدھے رستے پر چلے
Sahi International :
And among us are Muslims [in submission to Allah], and among us are the unjust. And whoever has become Muslim - those have sought out the right course.
وَأَمَّا الْقَاسِطُونَ فَكَانُوا لِجَهَنَّمَ حَطَبًا
(15)
محمداکرم اعوان :
اورجوبےراہ ہیں سووہ دوزخ کاایندھن ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو گنہگار ہوئے وہ دوزخ کا ایندھن بنے
Sahi International :
But as for the unjust, they will be, for Hell, firewood.'
وَأَن لَّوِ اسْتَقَامُوا عَلَى الطَّرِيقَةِ لَأَسْقَيْنَاهُم مَّاءً غَدَقًا
(16)
محمداکرم اعوان :
اوریہ (بھی فرمادیجیئے) کہ اگریہ لوگ (اہلِ مکہ) راستےپرسیدھےرہتےتوہم ان کوفراغت کےپانی سےسیراب فرماتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور (اے پیغمبر) یہ (بھی ان سے کہہ دو) کہ اگر یہ لوگ سیدھے رستے پر رہتے تو ہم ان کے پینے کو بہت سا پانی دیتے
Sahi International :
And [Allah revealed] that if they had remained straight on the way, We would have given them abundant provision
لِّنَفْتِنَهُمْ فِيهِ ۚ وَمَن يُعْرِضْ عَن ذِكْرِ رَبِّهِ يَسْلُكْهُ عَذَابًا صَعَدًا
(17)
محمداکرم اعوان :
تاکہ ہم اس میں ان کوآزمائیں۔ اورجواپنےپروردگارکےذکرسےرُوگردانی کرےگا وہ (اللہ) اس کوسخت عذاب میں مبتلا کریں گے۔
فتح محمدجالندھری :
تاکہ اس سے ان کی آزمائش کریں۔ اور جو شخص اپنے پروردگار کی یاد سے منہ پھیرے گا وہ اس کو سخت عذاب میں داخل کرے گا
Sahi International :
So We might test them therein. And whoever turns away from the remembrance of his Lord He will put into arduous punishment.
وَأَنَّ الْمَسَاجِدَ لِلَّهِ فَلَا تَدْعُوا مَعَ اللَّهِ أَحَدًا
(18)
محمداکرم اعوان :
اوریہ کہ مسجدیں (خاص) اللہ کی ہیں تواللہ کےساتھ کسی کی عبادت نہ کرو۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہ کہ مسجدیں (خاص) خدا کی ہیں تو خدا کے ساتھ کسی اور کی عبادت نہ کرو
Sahi International :
And [He revealed] that the masjids are for Allah, so do not invoke with Allah anyone.
وَأَنَّهُ لَمَّا قَامَ عَبْدُ اللَّهِ يَدْعُوهُ كَادُوا يَكُونُونَ عَلَيْهِ لِبَدًا
(19)
محمداکرم اعوان :
اوریہ کہ جب اللہ کےبندے (رسول اللہ ﷺ) اُس (اللہ) کی عبادت کےلیےکھڑےہوئےتوکافران کےگردہجوم کرلینےکوتھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب خدا کے بندے (محمدﷺ) اس کی عبادت کو کھڑے ہوئے تو کافر ان کے گرد ہجوم کرلینے کو تھے
Sahi International :
And that when the Servant of Allah stood up supplicating Him, they almost became about him a compacted mass."
قُلْ إِنَّمَا أَدْعُو رَبِّي وَلَا أُشْرِكُ بِهِ أَحَدًا
(20)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےبےشک میں اپنےپروردگارہی کی عبادت کرتاہوں اورکسی کواس کاشریک نہیں بناتا۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ میں تو اپنے پروردگار ہی کی عبادت کرتا ہوں اور کسی کو اس کا شریک نہیں بناتا
Sahi International :
Say, [O Muhammad], "I only invoke my Lord and do not associate with Him anyone."
قُلْ إِنِّي لَا أَمْلِكُ لَكُمْ ضَرًّا وَلَا رَشَدًا
(21)
محمداکرم اعوان :
(اوریہ بھی) فرمادیجیئےکہ مَیں تمہارےحق میں نفع اورنقصان کااختیارنہیں رکھتا۔
فتح محمدجالندھری :
(یہ بھی) کہہ دو کہ میں تمہارے حق میں نقصان اور نفع کا کچھ اختیار نہیں رکھتا
Sahi International :
Say, "Indeed, I do not possess for you [the power of] harm or right direction."
قُلْ إِنِّي لَن يُجِيرَنِي مِنَ اللَّهِ أَحَدٌ وَلَنْ أَجِدَ مِن دُونِهِ مُلْتَحَدًا
(22)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےکہ مجھےاللہ سےکوئی ہرگزنہیں بچاسکتااورنہ میں اس کےعلاوہ کہیں پناہ پاسکتاہوں۔
فتح محمدجالندھری :
(یہ بھی) کہہ دو کہ خدا (کے عذاب) سے مجھے کوئی پناہ نہیں دے سکتا۔ اور میں اس کے سوا کہیں جائے پناہ نہیں دیکھتا
Sahi International :
Say, "Indeed, there will never protect me from Allah anyone [if I should disobey], nor will I find in other than Him a refuge.
إِلَّا بَلَاغًا مِّنَ اللَّهِ وَرِسَالَاتِهِ ۚ وَمَن يَعْصِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَإِنَّ لَهُ نَارَ جَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا
(23)
محمداکرم اعوان :
لیکن اللہ کی طرف سےپہنچانااوراس کےپیغاموں کااداکرنا (میراکام) ہےاورجواللہ اوراس کےپیغمبرکاکہنانہیں مانتاتویقیناًاس کےلیے دوزخ کی آگ ہےجس میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
ہاں خدا کی طرف سے احکام کا اور اس کے پیغاموں کا پہنچا دینا (ہی) میرے ذمے ہے۔ اور جو شخص خدا اور اس کے پیغمبر کی نافرمانی کرے گا تو ایسوں کے لئے جہنم کی آگ ہے ہمیشہ ہمیشہ اس میں رہیں گے
Sahi International :
But [I have for you] only notification from Allah, and His messages." And whoever disobeys Allah and His Messenger - then indeed, for him is the fire of Hell; they will abide therein forever.
حَتَّىٰ إِذَا رَأَوْا مَا يُوعَدُونَ فَسَيَعْلَمُونَ مَنْ أَضْعَفُ نَاصِرًا وَأَقَلُّ عَدَدًا
(24)
محمداکرم اعوان :
یہاں تک کہ جب اس چیزکودیکھ لیں گےجس کاان سےوعدہ کیاجاتاہےتب ان کومعلوم ہوگاکہ کس کےمددگارکمزوراورکس کی جماعت کم ہے۔
فتح محمدجالندھری :
یہاں تک کہ جب یہ لوگ وہ (دن) دیکھ لیں گے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے تب ان کو معلوم ہو جائے گا کہ مددگار کس کے کمزور اور شمار کن کا تھوڑا ہے
Sahi International :
[The disbelievers continue] until, when they see that which they are promised, then they will know who is weaker in helpers and less in number.
قُلْ إِنْ أَدْرِي أَقَرِيبٌ مَّا تُوعَدُونَ أَمْ يَجْعَلُ لَهُ رَبِّي أَمَدًا
(25)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےکہ جس (دن) کاتم سےوعدہ کیاجاتاہےمَیں نہیں جانتاکہ قریب ہےیامیرےپروردگارنےاس کی مدت درازکردی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ جس (دن) کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے میں نہیں جانتا کہ وہ (عن) قریب (آنے والا ہے) یا میرے پروردگار نے اس کی مدت دراز کر دی ہے
Sahi International :
Say, "I do not know if what you are promised is near or if my Lord will grant for it a [long] period."
عَالِمُ الْغَيْبِ فَلَا يُظْهِرُ عَلَىٰ غَيْبِهِ أَحَدًا
(26)
محمداکرم اعوان :
وہی غیب جاننےوالاہےسوکسی پراپنےغیب کوظاہرنہیں فرماتا۔
فتح محمدجالندھری :
غیب (کی بات) جاننے والا ہے اور کسی پر اپنے غیب کو ظاہر نہیں کرتا
Sahi International :
[He is] Knower of the unseen, and He does not disclose His [knowledge of the] unseen to anyone
إِلَّا مَنِ ارْتَضَىٰ مِن رَّسُولٍ فَإِنَّهُ يَسْلُكُ مِن بَيْنِ يَدَيْهِ وَمِنْ خَلْفِهِ رَصَدًا
(27)
محمداکرم اعوان :
مگرہاں جس پیغمبرکوچاہے (غیب سےآگاہ فرمادیتاہے) تووہ یقیناًاس کےآگےاورپیچھےمحافظ فرشتےبھیج دیتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
ہاں جس پیغمبر کو پسند فرمائے تو اس (کو غیب کی باتیں بتا دیتا اور اس) کے آگے اور پیچھے نگہبان مقرر کر دیتا ہے
Sahi International :
Except whom He has approved of messengers, and indeed, He sends before each messenger and behind him observers
لِّيَعْلَمَ أَن قَدْ أَبْلَغُوا رِسَالَاتِ رَبِّهِمْ وَأَحَاطَ بِمَا لَدَيْهِمْ وَأَحْصَىٰ كُلَّ شَيْءٍ عَدَدًا
(28)
محمداکرم اعوان :
تاکہ وہ جانےکہ انہوں نےاپنےپروردگارکےپیغام پہنچادئیےاوراُس (اللہ) نےان (پہرےداروں) کی سب چیزوں کواحاطہ کررکھاہےاوراُس کوہرچیزکی گنتی معلوم ہے۔
فتح محمدجالندھری :
تاکہ معلوم فرمائے کہ انہوں نے اپنے پروردگار کے پیغام پہنچا دیئے ہیں اور (یوں تو) اس نے ان کی سب چیزوں کو ہر طرف سے قابو کر رکھا ہے اور ایک ایک چیز گن رکھی ہے
Sahi International :
That he may know that they have conveyed the messages of their Lord; and He has encompassed whatever is with them and has enumerated all things in number.