بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
محمداکرم اعوان :
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں
فتح محمدجالندھری :
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
Sahi International :
In the name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَنزَلَ عَلَىٰ عَبْدِهِ الْكِتَابَ وَلَمْ يَجْعَل لَّهُ عِوَجًا ۜ
(1)
محمداکرم اعوان :
تمام خوبیاں اللہ کےلیےہیں جس نےاپنے (خاص) بندےپر (یہ) کتاب نازل فرمائی اوراِس میں کسی طرح کی پیچیدگی نہیں رکھی۔
فتح محمدجالندھری :
سب تعریف خدا ہی کو ہے جس نے اپنے بندے (محمدﷺ) پر (یہ) کتاب نازل کی اور اس میں کسی طرح کی کجی (اور پیچیدگی) نہ رکھی
Sahi International :
[All] praise is [due] to Allah, who has sent down upon His Servant the Book and has not made therein any deviance.
قَيِّمًا لِّيُنذِرَ بَأْسًا شَدِيدًا مِّن لَّدُنْهُ وَيُبَشِّرَ الْمُؤْمِنِينَ الَّذِينَ يَعْمَلُونَ الصَّالِحَاتِ أَنَّ لَهُمْ أَجْرًا حَسَنًا
(2)
محمداکرم اعوان :
سیدھی (قائم رکھنے والی/استقامت والی/سلیس) تاکہ وہ (لوگوں کو) سخت عذاب سےڈرائےجواس کی طرف سےآنےوالاہےاورایمان والوں کوجونیک کام کرتےہیں خوش خبری سنائےکہ ان کےلیےاچھا بدلہ (جنت) ہے۔
فتح محمدجالندھری :
سیدھی (اور سلیس اتاری) تاکہ لوگوں کو عذاب سخت سے جو اس کی طرف سے (آنے والا) ہے ڈرائے اور مومنوں کو جو نیک عمل کرتے ہیں خوشخبری سنائے کہ اُن کے لئے (ان کے کاموں کا) نیک بدلہ (یعنی) بہشت ہے
Sahi International :
[He has made it] straight, to warn of severe punishment from Him and to give good tidings to the believers who do righteous deeds that they will have a good reward
مَّاكِثِينَ فِيهِ أَبَدًا
(3)
محمداکرم اعوان :
جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
جس میں وہ ابدا لاآباد رہیں گے
Sahi International :
In which they will remain forever
وَيُنذِرَ الَّذِينَ قَالُوا اتَّخَذَ اللَّهُ وَلَدًا
(4)
محمداکرم اعوان :
اوران لوگوں کوڈرائےجوکہتےہیں کہ اللہ اولاد رکھتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان لوگوں کو بھی ڈرائے جو کہتے ہیں کہ خدا نے (کسی کو) بیٹا بنا لیا ہے
Sahi International :
And to warn those who say, "Allah has taken a son."
مَّا لَهُم بِهِ مِنْ عِلْمٍ وَلَا لِآبَائِهِمْ ۚ كَبُرَتْ كَلِمَةً تَخْرُجُ مِنْ أَفْوَاهِهِمْ ۚ إِن يَقُولُونَ إِلَّا كَذِبًا
(5)
محمداکرم اعوان :
اس کی کوئی دلیل ان کےپاس نہیں اورنہ ان کےباپ دادوں کےپاس تھی بہت بھاری بات ہےجوان کےمنہ سےنکلتی ہےجوکچھ یہ کہتےہیں، محض جھوٹ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
ان کو اس بات کا کچھ بھی علم نہیں اور نہ ان کے باپ دادا ہی کو تھا۔ (یہ) بڑی سخت بات ہے جو ان کے منہ سے نکلتی ہے (اور کچھ شک نہیں) کہ یہ جو کہتے ہیں محض جھوٹ ہے
Sahi International :
They have no knowledge of it, nor had their fathers. Grave is the word that comes out of their mouths; they speak not except a lie.
فَلَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَّفْسَكَ عَلَىٰ آثَارِهِمْ إِن لَّمْ يُؤْمِنُوا بِهَٰذَا الْحَدِيثِ أَسَفًا
(6)
محمداکرم اعوان :
(آپ ان پراتناغم کھاتےہیں) سوشاید آپ ان کےپیچھےاگروہ اس بات (قرآن) پرایمان نہ لائےتومارےغم کےاپنی جان ہی دےدیں (یعنی اتنا غم نہ کیجیئے)۔
فتح محمدجالندھری :
(اے پیغمبر) اگر یہ اس کلام پر ایمان نہ لائیں تو شاید تم کے ان پیچھے رنج کر کر کے اپنے تئیں ہلاک کردو گے
Sahi International :
Then perhaps you would kill yourself through grief over them, [O Muhammad], if they do not believe in this message, [and] out of sorrow.
إِنَّا جَعَلْنَا مَا عَلَى الْأَرْضِ زِينَةً لَّهَا لِنَبْلُوَهُمْ أَيُّهُمْ أَحْسَنُ عَمَلًا
(7)
محمداکرم اعوان :
بےشک ہم نےزمین پرچیزوں کواس (زمین) کےلیےرونق کا سبب بنایا ہےتاکہ ہم ان (لوگوں) کوآزمائیں کہ ان میں کون اچھےکام کرنےوالا ہے۔
فتح محمدجالندھری :
جو چیز زمین پر ہے ہم نے اس کو زمین کے لئے آرائش بنایا ہے تاکہ لوگوں کی آزمائش کریں کہ ان میں کون اچھے عمل کرنے والا ہے
Sahi International :
Indeed, We have made that which is on the earth adornment for it that We may test them [as to] which of them is best in deed.
وَإِنَّا لَجَاعِلُونَ مَا عَلَيْهَا صَعِيدًا جُرُزًا
(8)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناًہم اس پرتمام چیزوں کو (فنا کرکے) ایک صاف میدان کردیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو چیز زمین پر ہے ہم اس کو (نابود کرکے) بنجر میدان کردیں گے
Sahi International :
And indeed, We will make that which is upon it [into] a barren ground.
أَمْ حَسِبْتَ أَنَّ أَصْحَابَ الْكَهْفِ وَالرَّقِيمِ كَانُوا مِنْ آيَاتِنَا عَجَبًا
(9)
محمداکرم اعوان :
کیاآپ خیال کرتےہیں یہ کہ غاروالےاوررقیم (پہاڑ) والےہمارےعجائبات (قدرت) میں سےعجیب تھے۔
فتح محمدجالندھری :
کیا تم خیال کرتے ہو کہ غار اور لوح والے ہمارے نشانیوں میں سے عجیب تھے
Sahi International :
Or have you thought that the companions of the cave and the inscription were, among Our signs, a wonder?
إِذْ أَوَى الْفِتْيَةُ إِلَى الْكَهْفِ فَقَالُوا رَبَّنَا آتِنَا مِن لَّدُنكَ رَحْمَةً وَهَيِّئْ لَنَا مِنْ أَمْرِنَا رَشَدًا
(10)
محمداکرم اعوان :
جب ان نوجوانوں نےغارمیں پناہ لی توکہنےلگےاےہمارےپروردگار! ہم کواپنے پاس سےرحمت عطافرمائیے اورہمارے لیےہمارےکام میں درستی (کاسامان) مہیا فرمادیجیئے۔
فتح محمدجالندھری :
جب وہ جوان غار میں جا رہے تو کہنے لگے کہ اے ہمارے پروردگار ہم پر اپنے ہاں سے رحمت نازل فرما۔ اور ہمارے کام درستی (کے سامان) مہیا کر
Sahi International :
[Mention] when the youths retreated to the cave and said, "Our Lord, grant us from Yourself mercy and prepare for us from our affair right guidance."
فَضَرَبْنَا عَلَىٰ آذَانِهِمْ فِي الْكَهْفِ سِنِينَ عَدَدًا
(11)
محمداکرم اعوان :
سوہم نےان کےکانوں پراس غارمیں سال ہاسال تک (نیند کاپردہ) ڈال دیا۔
فتح محمدجالندھری :
تو ہم نے غار میں کئی سال تک ان کے کانوں پر (نیند کا) پردہ ڈالے (یعنی ان کو سلائے) رکھا
Sahi International :
So We cast [a cover of sleep] over their ears within the cave for a number of years.
ثُمَّ بَعَثْنَاهُمْ لِنَعْلَمَ أَيُّ الْحِزْبَيْنِ أَحْصَىٰ لِمَا لَبِثُوا أَمَدًا
(12)
محمداکرم اعوان :
پھرہم نےان کوجگااٹھایاتاکہ معلوم کریں دونوں جماعتوں میں سےجتنی مدت وہ (غار میں) رہےہیں (اس کی مقدار) کس کوخوب یاد ہے۔
فتح محمدجالندھری :
پھر ان کو جگا اُٹھایا تاکہ معلوم کریں کہ جتنی مدّت وہ (غار میں) رہے دونوں جماعتوں میں سے اس کی مقدار کس کو خوب یاد ہے
Sahi International :
Then We awakened them that We might show which of the two factions was most precise in calculating what [extent] they had remained in time.
نَّحْنُ نَقُصُّ عَلَيْكَ نَبَأَهُم بِالْحَقِّ ۚ إِنَّهُمْ فِتْيَةٌ آمَنُوا بِرَبِّهِمْ وَزِدْنَاهُمْ هُدًى
(13)
محمداکرم اعوان :
ہم ان کاواقعہ آپ سےٹھیک ٹھیک بیان کرتےہیں۔ یقیناًوہ چندنوجوان تھےجواپنےپروردگارپرایمان لائےتھےاورہم نےان کی ہدایت میں اورترقی کردی تھی۔
فتح محمدجالندھری :
ہم اُن کے حالات تم سے صحیح صحیح بیان کرتے ہیں۔ وہ کئی جوان تھے جو اپنے پروردگار پر ایمان لائے تھے اور ہم نے ان کو اور زیادہ ہدایت دی تھی
Sahi International :
It is We who relate to you, [O Muhammad], their story in truth. Indeed, they were youths who believed in their Lord, and We increased them in guidance.
وَرَبَطْنَا عَلَىٰ قُلُوبِهِمْ إِذْ قَامُوا فَقَالُوا رَبُّنَا رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ لَن نَّدْعُوَ مِن دُونِهِ إِلَٰهًا ۖ لَّقَدْ قُلْنَا إِذًا شَطَطًا
(14)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےان کےدلوں کومربوط (مضبوط) کردیاجب وہ (دین کےلیے) اٹھ کھڑےہوئےتوکہنےلگےہماراپروردگار آسمانوں اورزمین کا پروردگارہےہم اس کےسوا ہرگزکسی کومعبودجان کرنہ پکاریں گےکہ اگرایسا کیا تویقیناً اس وقت ہم نےبڑی ہی بےجا بات کہی۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان کے دلوں کو مربوط (یعنی مضبوط) کردیا۔ جب وہ (اُٹھ) کھڑے ہوئے تو کہنے لگے کہ ہمارا پروردگار آسمانوں اور زمین کا مالک ہے۔ ہم اس کے سوا کسی کو معبود (سمجھ کر) نہ پکاریں گے (اگر ایسا کیا) تو اس وقت ہم نے بعید از عقل بات کہی
Sahi International :
And We made firm their hearts when they stood up and said, "Our Lord is the Lord of the heavens and the earth. Never will we invoke besides Him any deity. We would have certainly spoken, then, an excessive transgression.
هَٰؤُلَاءِ قَوْمُنَا اتَّخَذُوا مِن دُونِهِ آلِهَةً ۖ لَّوْلَا يَأْتُونَ عَلَيْهِم بِسُلْطَانٍ بَيِّنٍ ۖ فَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَىٰ عَلَى اللَّهِ كَذِبًا
(15)
محمداکرم اعوان :
ہماری قوم کےان لوگوں نےاُس (اللہ) کوچھوڑکرمعبود قراردےرکھےہیں یہ لوگ ان (معبودوں) پرکوئی واضح دلیل کیوں نہیں لاتےتواس سےبڑا ظالم کون ہوگاجواللہ پرجھوٹی تہمت لگادے۔
فتح محمدجالندھری :
ان ہماری قوم کے لوگوں نے اس کے سوا اور معبود بنا رکھے ہیں۔ بھلا یہ ان (کے خدا ہونے) پر کوئی کھلی دلیل کیوں نہیں لاتے۔ تو اس سے زیادہ کون ظالم ہے جو خدا پر جھوٹ افتراء کرے
Sahi International :
These, our people, have taken besides Him deities. Why do they not bring for [worship of] them a clear authority? And who is more unjust than one who invents about Allah a lie?"
وَإِذِ اعْتَزَلْتُمُوهُمْ وَمَا يَعْبُدُونَ إِلَّا اللَّهَ فَأْوُوا إِلَى الْكَهْفِ يَنشُرْ لَكُمْ رَبُّكُم مِّن رَّحْمَتِهِ وَيُهَيِّئْ لَكُم مِّنْ أَمْرِكُم مِّرْفَقًا
(16)
محمداکرم اعوان :
اورجب تم ان سےاوران کےمعبودوں سےجواللہ کےسواہیں الگ ہوگئے ہوتوغارمیں چل کررہوتمہاراپروردگارتمہارے لیےاپنی رحمت پھیلادےگااورتمہارےلیےاس کام میں کامیابی کا سامان درست فرمادےگا۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب تم نے ان (مشرکوں) سے اور جن کی یہ خدا کے سوا عبادت کرتے ہیں ان سے کنارہ کرلیا ہے تو غار میں چل رہو تمہارا پروردگار تمہارے لئے اپنی رحمت وسیع کردے گا اور تمہارے کاموں میں آسانی (کے سامان) مہیا کرے گا
Sahi International :
[The youths said to one another], "And when you have withdrawn from them and that which they worship other than Allah, retreat to the cave. Your Lord will spread out for you of His mercy and will prepare for you from your affair facility."
۞ وَتَرَى الشَّمْسَ إِذَا طَلَعَت تَّزَاوَرُ عَن كَهْفِهِمْ ذَاتَ الْيَمِينِ وَإِذَا غَرَبَت تَّقْرِضُهُمْ ذَاتَ الشِّمَالِ وَهُمْ فِي فَجْوَةٍ مِّنْهُ ۚ ذَٰلِكَ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ ۗ مَن يَهْدِ اللَّهُ فَهُوَ الْمُهْتَدِ ۖ وَمَن يُضْلِلْ فَلَن تَجِدَ لَهُ وَلِيًّا مُّرْشِدًا
(17)
محمداکرم اعوان :
اور (اے مخاطب!) جب دھوپ نکلتی ہےتوتُواس کودیکھےگاکہ وہ ان کےغارکی داہنی جانب کوبچی رہتی ہےاورجب چھپتی ہےتوان کےبائیں جانب ہٹی رہتی ہےاوروہ اس (غار) کےایک فراخ موقع میں تھےیہ اللہ کی نشانیوں میں سےہےجسےاللہ ہدایت بخشیں سووہ ہی راہ پاتاہےاورجسےوہ بےراہ کردیں توآپ اس کےلیےکوئی مددگارراہ بتانےوالا ہرگزنہ پائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب سورج نکلے تو تم دیکھو کہ (دھوپ) ان کے غار سے داہنی طرف سمٹ جائے اور جب غروب ہو تو ان سے بائیں طرف کترا جائے اور وہ اس کے میدان میں تھے۔ یہ خدا کی نشانیوں میں سے ہیں۔ جس کو خدا ہدایت دے یا وہ ہدایت یاب ہے اور جس کو گمراہ کرے تو تم اس کے لئے کوئی دوست راہ بتانے والا نہ پاؤ گے
Sahi International :
And [had you been present], you would see the sun when it rose, inclining away from their cave on the right, and when it set, passing away from them on the left, while they were [laying] within an open space thereof. That was from the signs of Allah. He whom Allah guides is the [rightly] guided, but he whom He leaves astray - never will you find for him a protecting guide.
وَتَحْسَبُهُمْ أَيْقَاظًا وَهُمْ رُقُودٌ ۚ وَنُقَلِّبُهُمْ ذَاتَ الْيَمِينِ وَذَاتَ الشِّمَالِ ۖ وَكَلْبُهُم بَاسِطٌ ذِرَاعَيْهِ بِالْوَصِيدِ ۚ لَوِ اطَّلَعْتَ عَلَيْهِمْ لَوَلَّيْتَ مِنْهُمْ فِرَارًا وَلَمُلِئْتَ مِنْهُمْ رُعْبًا
(18)
محمداکرم اعوان :
اور (اے مخاطب!) تم ان کوجاگتاہواسمجھتےہوحالانکہ وہ سوتےتھےاورہم ان کو (کبھی) داہنی اور(کبھی) بائیں طرف کروٹیں بدلاتےتھےاوران کا کتاچوکھٹ پراپنےدونوں ہاتھ پھیلائےہوئےتھا۔ اگر(اے مخاطب!) توان کوجھانک کردیکھتاتوان سےپیٹھ پھیرکربھاگ کھڑاہوتااورتیرےاندران کی دہشت سماجاتی۔
فتح محمدجالندھری :
اور تم ان کو خیال کرو کہ جاگ رہے ہیں حالانکہ وہ سوتے ہیں۔ اور ہم ان کو دائیں اور بائیں کروٹ بدلاتے تھے۔ اور ان کا کتا چوکھٹ پر دونوں ہاتھ پھیلائے ہوئے تھا۔ اگر تم ان کو جھانک کر دیکھتے تو پیٹھ پھیر کر بھاگ جاتے اور ان سے دہشت میں آجاتے
Sahi International :
And you would think them awake, while they were asleep. And We turned them to the right and to the left, while their dog stretched his forelegs at the entrance. If you had looked at them, you would have turned from them in flight and been filled by them with terror.
وَكَذَٰلِكَ بَعَثْنَاهُمْ لِيَتَسَاءَلُوا بَيْنَهُمْ ۚ قَالَ قَائِلٌ مِّنْهُمْ كَمْ لَبِثْتُمْ ۖ قَالُوا لَبِثْنَا يَوْمًا أَوْ بَعْضَ يَوْمٍ ۚ قَالُوا رَبُّكُمْ أَعْلَمُ بِمَا لَبِثْتُمْ فَابْعَثُوا أَحَدَكُم بِوَرِقِكُمْ هَٰذِهِ إِلَى الْمَدِينَةِ فَلْيَنظُرْ أَيُّهَا أَزْكَىٰ طَعَامًا فَلْيَأْتِكُم بِرِزْقٍ مِّنْهُ وَلْيَتَلَطَّفْ وَلَا يُشْعِرَنَّ بِكُمْ أَحَدًا
(19)
محمداکرم اعوان :
اوراسی طرح ہم نےان کوجگادیاتاکہ آپس میں ایک دوسرےسےدریافت کریں ان میں سےایک کہنےوالےنےکہاکہ تم یہاں کتنی مدت رہے؟ انہوں نےکہاہم ایک دن یاایک دن سےبھی کچھ کم دیررہےانہوں (دوسروں) نےکہایہ توتمہاراپروردگار ہی جانتاہےکہ تم کتنا عرصہ رہےتواپنےمیں سےکسی کویہ روپیہ دےکرشہرکی طرف بھیجوپھروہ دیکھےکہ پاکیزہ کھانا کون ساہےسواس میں سےتمہارےپاس کچھ کھانالےآئےاورآہستہ آہستہ (احتیاط کےساتھ) آجائےکہ کسی کوتمہاری خبرنہ ہونےدے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اس طرح ہم نے ان کو اٹھایا تاکہ آپس میں ایک دوسرے سے دریافت کریں۔ ایک کہنے والے نے کہا کہ تم (یہاں) کتنی مدت رہے؟ انہوں نے کہا کہ ایک دن یا اس سے بھی کم۔ انہوں نے کہا کہ جتنی مدت تم رہے ہو تمہارا پروردگار ہی اس کو خوب جانتا ہے۔ تو اپنے میں سے کسی کو یہ روپیہ دے کر شہر کو بھیجو وہ دیکھے کہ نفیس کھانا کون سا ہے تو اس میں سے کھانا لے آئے اور آہستہ آہستہ آئے جائے اور تمہارا حال کسی کو نہ بتائے
Sahi International :
And similarly, We awakened them that they might question one another. Said a speaker from among them, "How long have you remained [here]?" They said, "We have remained a day or part of a day." They said, "Your Lord is most knowing of how long you remained. So send one of you with this silver coin of yours to the city and let him look to which is the best of food and bring you provision from it and let him be cautious. And let no one be aware of you.
إِنَّهُمْ إِن يَظْهَرُوا عَلَيْكُمْ يَرْجُمُوكُمْ أَوْ يُعِيدُوكُمْ فِي مِلَّتِهِمْ وَلَن تُفْلِحُوا إِذًا أَبَدًا
(20)
محمداکرم اعوان :
اگران لوگوں کا تم پربس چل گیا (تمہاری خبرہوگئی) تویقیناً تم کوسنگسارکردیں گےیاپھراپنےمذہب میں داخل کرلیں گےتوایسےمیں تم ہرگزکبھی فلاح (کامیابی) نہ پاؤگے۔
فتح محمدجالندھری :
اگر وہ تم پر دسترس پالیں گے تو تمہیں سنگسار کردیں گے یا پھر اپنے مذہب میں داخل کرلیں گے اور اس وقت تم کبھی فلاح نہیں پاؤ گے
Sahi International :
Indeed, if they come to know of you, they will stone you or return you to their religion. And never would you succeed, then - ever."
وَكَذَٰلِكَ أَعْثَرْنَا عَلَيْهِمْ لِيَعْلَمُوا أَنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ وَأَنَّ السَّاعَةَ لَا رَيْبَ فِيهَا إِذْ يَتَنَازَعُونَ بَيْنَهُمْ أَمْرَهُمْ ۖ فَقَالُوا ابْنُوا عَلَيْهِم بُنْيَانًا ۖ رَّبُّهُمْ أَعْلَمُ بِهِمْ ۚ قَالَ الَّذِينَ غَلَبُوا عَلَىٰ أَمْرِهِمْ لَنَتَّخِذَنَّ عَلَيْهِم مَّسْجِدًا
(21)
محمداکرم اعوان :
اوراس طرح ہم نےان (لوگوں) کوان (کےحال) سےباخبرکردیاتاکہ وہ جانیں کہ اللہ کاوعدہ سچا ہےاوریہ کہ قیامت میں کوئی شک نہیں اس وقت (اس زمانہ کے) لوگ ان کےمعاملےمیں آپس میں باہم جھگڑرہےتھےسوان لوگوں نےکہا کہ ان لوگوں (کےغار) پرکوئی عمارت بنادو۔ ان کاپروردگاران کےحال سےخوب واقف ہےجولوگ ان کےمعاملےمیں غلبہ رکھتےتھےکہنےلگےہم ضروران (کےغار) پرمسجد بنائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اسی طرح ہم نے (لوگوں کو) ان (کے حال) سے خبردار کردیا تاکہ وہ جانیں کہ خدا کا وعدہ سچا ہے اور یہ کہ قیامت (جس کا وعدہ کیا جاتا ہے) اس میں کچھ شک نہیں۔ اس وقت لوگ ان کے بارے میں باہم جھگڑنے لگے اور کہنے لگے کہ ان (کے غار) پر عمارت بنا دو۔ ان کا پروردگار ان (کے حال) سے خوب واقف ہے۔ جو لوگ ان کے معاملے میں غلبہ رکھتے تھے وہ کہنے لگے کہ ہم ان (کے غار) پر مسجد بنائیں گے
Sahi International :
And similarly, We caused them to be found that they [who found them] would know that the promise of Allah is truth and that of the Hour there is no doubt. [That was] when they disputed among themselves about their affair and [then] said, "Construct over them a structure. Their Lord is most knowing about them." Said those who prevailed in the matter, "We will surely take [for ourselves] over them a masjid."
سَيَقُولُونَ ثَلَاثَةٌ رَّابِعُهُمْ كَلْبُهُمْ وَيَقُولُونَ خَمْسَةٌ سَادِسُهُمْ كَلْبُهُمْ رَجْمًا بِالْغَيْبِ ۖ وَيَقُولُونَ سَبْعَةٌ وَثَامِنُهُمْ كَلْبُهُمْ ۚ قُل رَّبِّي أَعْلَمُ بِعِدَّتِهِم مَّا يَعْلَمُهُمْ إِلَّا قَلِيلٌ ۗ فَلَا تُمَارِ فِيهِمْ إِلَّا مِرَاءً ظَاهِرًا وَلَا تَسْتَفْتِ فِيهِم مِّنْهُمْ أَحَدًا
(22)
محمداکرم اعوان :
اب وہ (لوگ) کہیں گےوہ تین ہیں چوتھا ان کا کتاہےاوروہ (بعض) کہیں گےوہ پانچ ہیں چھٹا ان کا کتا ہے، بےتحقیق بات کررہے ہیں۔ اورکہیں گےوہ سات ہیں اورآٹھواں ان کاکتا ہے۔ آپ فرمادیجیئےمیراپروردگاران کا شمارخوب (صحیح صحیح) جانتا ہےان (کےشمار) کو بہت تھوڑےلوگ جانتےہیں سوآپ ان کےبارےمیں سوائےسرسری بات کےزیادہ بحث نہ کیجیئےاورآپ ان کےبارےان لوگوں میں سےکسی سےنہ پوچھیئے۔
فتح محمدجالندھری :
(بعض لوگ) اٹکل پچو کہیں گے کہ وہ تین تھے (اور) چوتھا ان کا کتّا تھا۔ اور (بعض) کہیں گے کہ وہ پانچ تھے اور چھٹا ان کا کتّا تھا۔ اور (بعض) کہیں گے کہ وہ سات تھے اور آٹھواں ان کا کتّا تھا۔ کہہ دو کہ میرا پروردگار ہی ان کے شمار سے خوب واقف ہے ان کو جانتے بھی ہیں تو تھوڑے ہی لوگ (جانتے ہیں) تو تم ان (کے معاملے) میں گفتگو نہ کرنا مگر سرسری سی گفتگو۔ اور نہ ان کے بارے میں ان میں کسی سے کچھ دریافت ہی کرنا
Sahi International :
They will say there were three, the fourth of them being their dog; and they will say there were five, the sixth of them being their dog - guessing at the unseen; and they will say there were seven, and the eighth of them was their dog. Say, [O Muhammad], "My Lord is most knowing of their number. None knows them except a few. So do not argue about them except with an obvious argument and do not inquire about them among [the speculators] from anyone."
وَلَا تَقُولَنَّ لِشَيْءٍ إِنِّي فَاعِلٌ ذَٰلِكَ غَدًا
(23)
محمداکرم اعوان :
اورآپ کسی کام کی نسبت یوں نہ کہا کیجیئےکہ میں اس کوکل کردوں گا
فتح محمدجالندھری :
اور کسی کام کی نسبت نہ کہنا کہ میں اسے کل کردوں گا
Sahi International :
And never say of anything, "Indeed, I will do that tomorrow,"
إِلَّا أَن يَشَاءَ اللَّهُ ۚ وَاذْكُر رَّبَّكَ إِذَا نَسِيتَ وَقُلْ عَسَىٰ أَن يَهْدِيَنِ رَبِّي لِأَقْرَبَ مِنْ هَٰذَا رَشَدًا
(24)
محمداکرم اعوان :
مگراللہ کےچاہنےکوملا لیجیئے (ان شاءاللہ کہہ لیجیئے) اورجب آپ بھول جائیں تواپنےپروردگارکا ذکرکیجیئےاورکہہ دیجیئےکہ امید ہےکہ میراپروردگارمجھے (دلیلِ نبوت کےطورپر) اس سےبھی زیادہ نزدیک تر، ہدایت کی بات بتلادے۔
فتح محمدجالندھری :
مگر (انشاء الله کہہ کر یعنی اگر) خدا چاہے تو (کردوں گا) اور جب خدا کا نام لینا بھول جاؤ تو یاد آنے پر لے لو۔ اور کہہ دو کہ امید ہے کہ میرا پروردگار مجھے اس سے بھی زیادہ ہدایت کی باتیں بتائے
Sahi International :
Except [when adding], "If Allah wills." And remember your Lord when you forget [it] and say, "Perhaps my Lord will guide me to what is nearer than this to right conduct."
وَلَبِثُوا فِي كَهْفِهِمْ ثَلَاثَ مِائَةٍ سِنِينَ وَازْدَادُوا تِسْعًا
(25)
محمداکرم اعوان :
اوروہ لوگ اپنےغارمیں (حالت نیندمیں) تین سو (۳۰۰) برس تک رہےاورنو (۹) برس اوپراوررہے (کل تین سونو (۳۰۹) برس رہے)۔
فتح محمدجالندھری :
اور اصحاب کہف اپنے غار میں نو اوپر تین سو سال رہے
Sahi International :
And they remained in their cave for three hundred years and exceeded by nine.
قُلِ اللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا لَبِثُوا ۖ لَهُ غَيْبُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ أَبْصِرْ بِهِ وَأَسْمِعْ ۚ مَا لَهُم مِّن دُونِهِ مِن وَلِيٍّ وَلَا يُشْرِكُ فِي حُكْمِهِ أَحَدًا
(26)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےکہ جتنی مدت رہےاسے اللہ ہی خوب جانتاہےاسی کےلیےہیں آسمانوں اورزمین کی پوشیدہ باتیں وہ کیا خوب دیکھنےوالااورکیا خوب سننےوالا ہےاُس کےسوا ان کاکوئی کارسازنہیں اورنہ وہ اپنےحکم میں کسی کوشریک فرماتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ جتنی مدّت وہ رہے اسے خدا ہی خوب جانتا ہے۔ اسی کو آسمانوں اور زمین کی پوشیدہ باتیں (معلوم) ہیں۔ وہ کیا خوب دیکھنے والا اور کیا خوب سننے والا ہے۔ اس کے سوا ان کا کوئی کارساز نہیں اور نہ وہ اپنے حکم میں کسی شریک کو کرتا ہے
Sahi International :
Say, "Allah is most knowing of how long they remained. He has [knowledge of] the unseen [aspects] of the heavens and the earth. How Seeing is He and how Hearing! They have not besides Him any protector, and He shares not His legislation with anyone."
وَاتْلُ مَا أُوحِيَ إِلَيْكَ مِن كِتَابِ رَبِّكَ ۖ لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمَاتِهِ وَلَن تَجِدَ مِن دُونِهِ مُلْتَحَدًا
(27)
محمداکرم اعوان :
اوراپنےپروردگارکی کتاب جوآپ کےپاس وحی کےذریعے بھیجی جاتی ہے (لوگوں کےسامنے) پڑھتےرہاکیجیئےاس کی باتوں (وعدوں) کوکوئی بدل نہیں سکتااورآپ اُس کےعلاوہ کوئی جائے پناہ ہرگزنہ پائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اپنے پروردگار کی کتاب جو تمہارے پاس بھیجی جاتی ہے پڑھتے رہا کرو۔ اس کی باتوں کو کوئی بدلنے والا نہیں۔ اور اس کے سوا تم کہیں پناہ کی جگہ بھی نہیں پاؤ گے
Sahi International :
And recite, [O Muhammad], what has been revealed to you of the Book of your Lord. There is no changer of His words, and never will you find in other than Him a refuge.
وَاصْبِرْ نَفْسَكَ مَعَ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُم بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ يُرِيدُونَ وَجْهَهُ ۖ وَلَا تَعْدُ عَيْنَاكَ عَنْهُمْ تُرِيدُ زِينَةَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ۖ وَلَا تُطِعْ مَنْ أَغْفَلْنَا قَلْبَهُ عَن ذِكْرِنَا وَاتَّبَعَ هَوَاهُ وَكَانَ أَمْرُهُ فُرُطًا
(28)
محمداکرم اعوان :
اوراپنےآپ کوان لوگوں کےساتھ روکےرکھیئےجوصبح وشام (یعنی علی الدوام) اپنےپروردگارکوپکارتےہیں اس کی خوشنودی کےطالب ہیں اوردنیا کی زندگی کی رونق کےخیال سےآپ کی توجہ ان سےہٹنےنہ پائےاورایسےشخص کا کہنا نہ مانیئےجس کےقلب کوہم نےاپنی یاد سےغافل کررکھاہےاوروہ اپنی خواہش کی پیروی کرتاہےاوراس کاکام حد سےبڑھ گیاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو لوگ صبح و شام اپنے پروردگار کو پکارتے اور اس کی خوشنودی کے طالب ہیں۔ ان کے ساتھ صبر کرتے رہو۔ اور تمہاری نگاہیں ان میں (گزر کر اور طرف) نہ دوڑیں کہ تم آرائشِ زندگانی دنیا کے خواستگار ہوجاؤ۔ اور جس شخص کے دل کو ہم نے اپنی یاد سے غافل کردیا ہے اور وہ اپنی خواہش کی پیروی کرتا ہے اور اس کا کام حد سے بڑھ گیا ہے اس کا کہا نہ ماننا
Sahi International :
And keep yourself patient [by being] with those who call upon their Lord in the morning and the evening, seeking His countenance. And let not your eyes pass beyond them, desiring adornments of the worldly life, and do not obey one whose heart We have made heedless of Our remembrance and who follows his desire and whose affair is ever [in] neglect.
وَقُلِ الْحَقُّ مِن رَّبِّكُمْ ۖ فَمَن شَاءَ فَلْيُؤْمِن وَمَن شَاءَ فَلْيَكْفُرْ ۚ إِنَّا أَعْتَدْنَا لِلظَّالِمِينَ نَارًا أَحَاطَ بِهِمْ سُرَادِقُهَا ۚ وَإِن يَسْتَغِيثُوا يُغَاثُوا بِمَاءٍ كَالْمُهْلِ يَشْوِي الْوُجُوهَ ۚ بِئْسَ الشَّرَابُ وَسَاءَتْ مُرْتَفَقًا
(29)
محمداکرم اعوان :
اورفرمادیجیئےکہ (یہ دین) حق ہےتمہارےپروردگارکی طرف سے سوجس کا جی چاہےپس وہ ایمان لےآئےاورجوکوئی چاہے پس وہ کافررہے یقیناً ہم نےظالموں کےلیےآگ تیارکررکھی ہےجس کی قناتیں ان کوگھیرےہوں گی اوراگر (پیاس سے) فریادکریں گےتوایسےپانی سےان کی فریاد رسی کی جاےگی جوپگھلےہوئے تانبےکی طرح گرم (ہوگا) مونہوں کوبھون ڈالےگاکیا ہی بُراپانی ہوگااورکیا ہی بُری جگہ ہوگی۔
فتح محمدجالندھری :
اور کہہ دو کہ (لوگو) یہ قرآن تمہارے پروردگار کی طرف سے برحق ہے تو جو چاہے ایمان لائے اور جو چاہے کافر رہے۔ ہم نے ظالموں کے لئے دوزخ کی آگ تیار کر رکھی ہے جس کی قناتیں ان کو گھیر رہی ہوں گی۔ اور اگر فریاد کریں گے تو ایسے کھولتے ہوئے پانی سے ان کی دادرسی کی جائے گی (جو) پگھلے ہوئے تانبے کی طرح (گرم ہوگا اور جو) مونہوں کو بھون ڈالے گا (ان کے پینے کا) پانی بھی برا اور آرام گاہ بھی بری
Sahi International :
And say, "The truth is from your Lord, so whoever wills - let him believe; and whoever wills - let him disbelieve." Indeed, We have prepared for the wrongdoers a fire whose walls will surround them. And if they call for relief, they will be relieved with water like murky oil, which scalds [their] faces. Wretched is the drink, and evil is the resting place.
إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ إِنَّا لَا نُضِيعُ أَجْرَ مَنْ أَحْسَنَ عَمَلًا
(30)
محمداکرم اعوان :
بےشک جولوگ ایمان لائےاورنیک کام کرتےرہےتویقیناً ہم نیک کام کرنےوالوں کا اجرضائع نہیں فرماتے۔
فتح محمدجالندھری :
(اور) جو ایمان لائے اور کام بھی نیک کرتے رہے تو ہم نیک کام کرنے والوں کا اجر ضائع نہیں کرتے
Sahi International :
Indeed, those who have believed and done righteous deeds - indeed, We will not allow to be lost the reward of any who did well in deeds.
أُولَٰئِكَ لَهُمْ جَنَّاتُ عَدْنٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهِمُ الْأَنْهَارُ يُحَلَّوْنَ فِيهَا مِنْ أَسَاوِرَ مِن ذَهَبٍ وَيَلْبَسُونَ ثِيَابًا خُضْرًا مِّن سُندُسٍ وَإِسْتَبْرَقٍ مُّتَّكِئِينَ فِيهَا عَلَى الْأَرَائِكِ ۚ نِعْمَ الثَّوَابُ وَحَسُنَتْ مُرْتَفَقًا
(31)
محمداکرم اعوان :
ایسے ہی لوگوں کےلیے ہمیشہ رہنےکےباغ ہیں جن کےتابع نہریں بہتی ہیں ان کووہاں سونےکےکنگن پہنائےجائیں گےاوروہ باریک اوردبیزسبزریشم کےکپڑےپہنیں گے وہاں مسہریوں پرتکیہ لگائےہوں گے۔ کیاہی خوب صِلہ ہےاورکیا ہی خوب جگہ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
ایسے لوگوں کے لئے ہمیشہ رہنے کے باغ ہیں جن میں ان کے (محلوں کے) نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ان کو وہاں سونے کے کنگن پہنائے جائیں گے اور وہ باریک دیبا اور اطلس کے سبز کپڑے پہنا کریں گے (اور) تختوں پر تکیئے لگا کر بیٹھا کریں گے۔ (کیا) خوب بدلہ اور (کیا) خوب آرام گاہ ہے
Sahi International :
Those will have gardens of perpetual residence; beneath them rivers will flow. They will be adorned therein with bracelets of gold and will wear green garments of fine silk and brocade, reclining therein on adorned couches. Excellent is the reward, and good is the resting place.
۞ وَاضْرِبْ لَهُم مَّثَلًا رَّجُلَيْنِ جَعَلْنَا لِأَحَدِهِمَا جَنَّتَيْنِ مِنْ أَعْنَابٍ وَحَفَفْنَاهُمَا بِنَخْلٍ وَجَعَلْنَا بَيْنَهُمَا زَرْعًا
(32)
محمداکرم اعوان :
اوران کےلیے دوشخصوں کا حال بیان کیجیئےان میں سےایک کوہم نےانگورکےدوباغ دےرکھےتھےاوران دونوں کےگرداگرد کھجوروں کےدرختوں سےاحاطہ بنارکھاتھااورہم نےان دونوں کےدرمیان کھیتی پیداکردی تھی۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان سے دو شخصوں کا حال بیان کرو جن میں سے ایک ہم نے انگور کے دو باغ (عنایت) کئے تھے اور ان کے گردا گرد کھجوروں کے درخت لگا دیئے تھے اور ان کے درمیان کھیتی پیدا کردی تھی
Sahi International :
And present to them an example of two men: We granted to one of them two gardens of grapevines, and We bordered them with palm trees and placed between them [fields of] crops.
كِلْتَا الْجَنَّتَيْنِ آتَتْ أُكُلَهَا وَلَمْ تَظْلِم مِّنْهُ شَيْئًا ۚ وَفَجَّرْنَا خِلَالَهُمَا نَهَرًا
(33)
محمداکرم اعوان :
یہ دونوں باغ اپنا پوراپوراپھل دیتےتھےاوران (کی پیداوار) میں ذرابھی کمی نہ ہوتی تھی اوران دونوں کےدرمیان ہم نےنہرچلارکھی تھی۔
فتح محمدجالندھری :
دونوں باغ (کثرت سے) پھل لاتے۔ اور اس (کی پیداوار) میں کسی طرح کی کمی نہ ہوتی اور دونوں میں ہم نے ایک نہر بھی جاری کر رکھی تھی
Sahi International :
Each of the two gardens produced its fruit and did not fall short thereof in anything. And We caused to gush forth within them a river.
وَكَانَ لَهُ ثَمَرٌ فَقَالَ لِصَاحِبِهِ وَهُوَ يُحَاوِرُهُ أَنَا أَكْثَرُ مِنكَ مَالًا وَأَعَزُّ نَفَرًا
(34)
محمداکرم اعوان :
اوراس (شخص) کو (ان کی) پیداوار ملتی رہتی تھی (ایک دن) جب کہ وہ اپنےدوست سےباتیں کررہاتھاتواس سےکہنےلگاکہ میں تم سےمال میں بھی زیادہ ہوں اورجماعت کےلحاظ سےبھی زیادہ عزت والا ہوں۔
فتح محمدجالندھری :
اور (اس طرح) اس (شخص) کو (ان کی) پیداوار (ملتی رہتی) تھی تو (ایک دن) جب کہ وہ اپنے دوست سے باتیں کر رہا تھا کہنے لگا کہ میں تم سے مال ودولت میں بھی زیادہ ہوں اور جتھے (اور جماعت) کے لحاظ سے بھی زیادہ عزت والا ہوں
Sahi International :
And he had fruit, so he said to his companion while he was conversing with him, "I am greater than you in wealth and mightier in [numbers of] men."
وَدَخَلَ جَنَّتَهُ وَهُوَ ظَالِمٌ لِّنَفْسِهِ قَالَ مَا أَظُنُّ أَن تَبِيدَ هَٰذِهِ أَبَدًا
(35)
محمداکرم اعوان :
اوراپنےحق میں (ایسی شیخیوں سے) ظلم کرتاہوااپنےباغ میں داخل ہواتوکہنےلگامیں نہیں خیال کرتا کہ یہ باغ کبھی تباہ ہو۔
فتح محمدجالندھری :
اور (ایسی شیخیوں) سے اپنے حق میں ظلم کرتا ہوا اپنے باغ میں داخل ہوا۔ کہنے لگا کہ میں نہیں خیال کرتا کہ یہ باغ کبھی تباہ ہو
Sahi International :
And he entered his garden while he was unjust to himself. He said, "I do not think that this will perish - ever.
وَمَا أَظُنُّ السَّاعَةَ قَائِمَةً وَلَئِن رُّدِدتُّ إِلَىٰ رَبِّي لَأَجِدَنَّ خَيْرًا مِّنْهَا مُنقَلَبًا
(36)
محمداکرم اعوان :
اورمیں نہیں سمجھتا کہ قیامت برپا ہوگی اوراگرمیں اپنےپروردگارکی طرف لوٹایابھی جاؤں تووہاں پہنچ کرضروراس سے اچھی جگہ پاؤں گا۔
فتح محمدجالندھری :
اور نہ خیال کرتا ہوں کہ قیامت برپا ہو۔ اور اگر میں اپنے پروردگار کی طرف لوٹایا بھی جاؤں تو (وہاں) ضرور اس سے اچھی جگہ پاؤں گا
Sahi International :
And I do not think the Hour will occur. And even if I should be brought back to my Lord, I will surely find better than this as a return."
قَالَ لَهُ صَاحِبُهُ وَهُوَ يُحَاوِرُهُ أَكَفَرْتَ بِالَّذِي خَلَقَكَ مِن تُرَابٍ ثُمَّ مِن نُّطْفَةٍ ثُمَّ سَوَّاكَ رَجُلًا
(37)
محمداکرم اعوان :
اس کا دوست جواس سےگفتگو کررہاتھاکہنےلگےکیاتم اس (ذات) سےکفرکرتےہوجس نےتم کو (اوّل) مٹی سےپیدا فرمایاپھرنطفہ سےپھرتم کوپوراپوراآدمی بنایا۔
فتح محمدجالندھری :
تو اس کا دوست جو اس سے گفتگو کر رہا تھا کہنے لگا کہ کیا تم اس (خدا) سے کفر کرتے ہو جس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا پھر نطفے سے پھر تمہیں پورا مرد بنایا
Sahi International :
His companion said to him while he was conversing with him, "Have you disbelieved in He who created you from dust and then from a sperm-drop and then proportioned you [as] a man?
لَّٰكِنَّا هُوَ اللَّهُ رَبِّي وَلَا أُشْرِكُ بِرَبِّي أَحَدًا
(38)
محمداکرم اعوان :
لیکن میں توکہتاہوں کہ وہ اللہ ہی میراپروردگارہےاورمیں اپنےپروردگارکےساتھ کسی کوشریک نہیں ٹھہراتا۔
فتح محمدجالندھری :
مگر میں تو یہ کہتا ہوں کہ خدا ہی میرا پروردگار ہے اور میں اپنے پروردگار کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتا
Sahi International :
But as for me, He is Allah, my Lord, and I do not associate with my Lord anyone.
وَلَوْلَا إِذْ دَخَلْتَ جَنَّتَكَ قُلْتَ مَا شَاءَ اللَّهُ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ۚ إِن تَرَنِ أَنَا أَقَلَّ مِنكَ مَالًا وَوَلَدًا
(39)
محمداکرم اعوان :
اورجب تم اپنےباغ میں داخل ہوئےتوتم نےیوں کیوں نہ کہاجواللہ کومنظورہووہی ہوتاہےاللہ کی مدد کےسوا (کسی میں) کوئی قوت نہیں (ماشاءاللہ لاقوۃ الا باللہ) اگرتم مجھ کومال اوراولاد میں اپنےسےکم تردیکھتےہوتو۔
فتح محمدجالندھری :
اور (بھلا) جب تم اپنے باغ میں داخل ہوئے تو تم نے ماشاالله لاقوة الابالله کیوں نہ کہا۔ اگر تم مجھے مال واولاد میں اپنے سے کمتر دیکھتے ہو
Sahi International :
And why did you, when you entered your garden, not say, 'What Allah willed [has occurred]; there is no power except in Allah '? Although you see me less than you in wealth and children,
فَعَسَىٰ رَبِّي أَن يُؤْتِيَنِ خَيْرًا مِّن جَنَّتِكَ وَيُرْسِلَ عَلَيْهَا حُسْبَانًا مِّنَ السَّمَاءِ فَتُصْبِحَ صَعِيدًا زَلَقًا
(40)
محمداکرم اعوان :
توعجب نہیں کہ میراپروردگارمجھےتمہارےباغ سےاچھاعطا کردےاوراس (تمہارے باغ) پرآسمان سےآفت بھیج دےپھروہ چٹیل میدان ہوجائے۔
فتح محمدجالندھری :
تو عجب نہیں کہ میرا پروردگار مجھے تمہارے باغ سے بہتر عطا فرمائے اور اس (تمہارے باغ) پر آسمان سے آفت بھیج دے تو وہ صاف میدان ہوجائے
Sahi International :
It may be that my Lord will give me [something] better than your garden and will send upon it a calamity from the sky, and it will become a smooth, dusty ground,
أَوْ يُصْبِحَ مَاؤُهَا غَوْرًا فَلَن تَسْتَطِيعَ لَهُ طَلَبًا
(41)
محمداکرم اعوان :
یااس کاپانی بالکل (زمین میں) اندراترجائےپس تم اس کوہرگزنہ لاسکو۔
فتح محمدجالندھری :
یا اس (کی نہر) کا پانی گہرا ہوجائے تو پھر تم اسے نہ لاسکو
Sahi International :
Or its water will become sunken [into the earth], so you would never be able to seek it."
وَأُحِيطَ بِثَمَرِهِ فَأَصْبَحَ يُقَلِّبُ كَفَّيْهِ عَلَىٰ مَا أَنفَقَ فِيهَا وَهِيَ خَاوِيَةٌ عَلَىٰ عُرُوشِهَا وَيَقُولُ يَا لَيْتَنِي لَمْ أُشْرِكْ بِرَبِّي أَحَدًا
(42)
محمداکرم اعوان :
اوراس کےپھلوں (مال ومنال) کو (عذاب نے) آگھیراپھراس نےجواس (باغ) پرخرچ کیاتھااس پرہاتھ ملتا رہ گیااوروہ (باغ) اپنی چھتریوں پرگراہوا (پڑا) تھااورکہنےلگا اےکاش! میں نےاپنےپروردگارکےساتھ کسی کوشریک نہ بنایاہوتا۔
فتح محمدجالندھری :
اور اس کے میووں کو عذاب نے آگھیرا اور وہ اپنی چھتریوں پر گر کر رہ گیا۔ تو جو مال اس نے اس پر خرچ کیا تھا اس پر (حسرت سے) ہاتھ ملنے لگا اور کہنے لگا کہ کاش میں اپنے پروردگار کے ساتھ کسی کو شریک نہ بناتا
Sahi International :
And his fruits were encompassed [by ruin], so he began to turn his hands about [in dismay] over what he had spent on it, while it had collapsed upon its trellises, and said, "Oh, I wish I had not associated with my Lord anyone."
وَلَمْ تَكُن لَّهُ فِئَةٌ يَنصُرُونَهُ مِن دُونِ اللَّهِ وَمَا كَانَ مُنتَصِرًا
(43)
محمداکرم اعوان :
اور (اس وقت) اس کےلیےاللہ کےعلاوہ کوئی جماعت نہ ہوئی جواس کی مدد کرتی اورنہ وہ (خود ہم سے) بدلہ لےسکا۔
فتح محمدجالندھری :
(اس وقت) خدا کے سوا کوئی جماعت اس کی مددگار نہ ہوئی اور نہ وہ بدلہ لے سکا
Sahi International :
And there was for him no company to aid him other than Allah, nor could he defend himself.
هُنَالِكَ الْوَلَايَةُ لِلَّهِ الْحَقِّ ۚ هُوَ خَيْرٌ ثَوَابًا وَخَيْرٌ عُقْبًا
(44)
محمداکرم اعوان :
ایسےموقع پرمدد کرنااللہ سچے (برحق) ہی کاکام ہےاسی کاثواب اوراسی کا نتیجہ سب سےاچھاہے۔
فتح محمدجالندھری :
یہاں (سے ثابت ہوا کہ) حکومت سب خدائے برحق ہی کی ہے۔ اسی کا صلہ بہتر اور (اسی کا) بدلہ اچھا ہے
Sahi International :
There the authority is [completely] for Allah, the Truth. He is best in reward and best in outcome.
وَاضْرِبْ لَهُم مَّثَلَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا كَمَاءٍ أَنزَلْنَاهُ مِنَ السَّمَاءِ فَاخْتَلَطَ بِهِ نَبَاتُ الْأَرْضِ فَأَصْبَحَ هَشِيمًا تَذْرُوهُ الرِّيَاحُ ۗ وَكَانَ اللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ مُّقْتَدِرًا
(45)
محمداکرم اعوان :
اوران سےدنیا کی زندگی کی مثال بیان کیجیئے (وہ ایسی ہے) جیسے پانی جس کوہم نےآسمان سےبرسایاتواس کےساتھ زمین کوروئیدگی مل گئی پھروہ چُوراچُوراہوگئی کہ ہوائیں اسےاڑائےپھرتی ہیں اوراللہ ہرچیزپرقدرت رکھتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان سے دنیا کی زندگی کی مثال بھی بیان کردو (وہ ایسی ہے) جیسے پانی جسے ہم نے آسمان سے برسایا۔ تو اس کے ساتھ زمین کی روئیدگی مل گئی۔ پھر وہ چورا چورا ہوگئی کہ ہوائیں اسے اڑاتی پھرتی ہیں۔ اور خدا تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے
Sahi International :
And present to them the example of the life of this world, [its being] like rain which We send down from the sky, and the vegetation of the earth mingles with it and [then] it becomes dry remnants, scattered by the winds. And Allah is ever, over all things, Perfect in Ability.
الْمَالُ وَالْبَنُونَ زِينَةُ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ۖ وَالْبَاقِيَاتُ الصَّالِحَاتُ خَيْرٌ عِندَ رَبِّكَ ثَوَابًا وَخَيْرٌ أَمَلًا
(46)
محمداکرم اعوان :
مال اوربیٹے (اولاد) دنیا کی زندگی کی رونق ہیں اورباقی رہنےوالےنیک اعمال آپ کےپروردگارکےنزدیک ثواب کےلحاظ سےبھی اچھےہیں اورامید کےاعتبارسےبھی بہترہیں۔
فتح محمدجالندھری :
مال اور بیٹے تو دنیا کی زندگی کی (رونق و) زینت ہیں۔ اور نیکیاں جو باقی رہنے والی ہیں وہ ثواب کے لحاظ سے تمہارے پروردگار کے ہاں بہت اچھی اور امید کے لحاظ سے بہت بہتر ہیں
Sahi International :
Wealth and children are [but] adornment of the worldly life. But the enduring good deeds are better to your Lord for reward and better for [one's] hope.
وَيَوْمَ نُسَيِّرُ الْجِبَالَ وَتَرَى الْأَرْضَ بَارِزَةً وَحَشَرْنَاهُمْ فَلَمْ نُغَادِرْ مِنْهُمْ أَحَدًا
(47)
محمداکرم اعوان :
اورجس دن ہم پہاڑوں کوچلائیں گے (ہٹادیں گے) اورتم زمین کوایک کھلا میدان دیکھوگےاوران (لوگوں ) کوہم جمع کریں گےتوان میں سےکسی کوبھی نہیں چھوڑیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جس دن ہم پہاڑوں کو چلائیں گے اور تم زمین کو صاف میدان دیکھو گے اور ان (لوگوں کو) ہم جمع کرلیں گے تو ان میں سے کسی کو بھی نہیں چھوڑیں گے
Sahi International :
And [warn of] the Day when We will remove the mountains and you will see the earth prominent, and We will gather them and not leave behind from them anyone.
وَعُرِضُوا عَلَىٰ رَبِّكَ صَفًّا لَّقَدْ جِئْتُمُونَا كَمَا خَلَقْنَاكُمْ أَوَّلَ مَرَّةٍ ۚ بَلْ زَعَمْتُمْ أَلَّن نَّجْعَلَ لَكُم مَّوْعِدًا
(48)
محمداکرم اعوان :
اورسب کےسب آپ کےپروردگار کےروبروصف باندھ کرپیش کیےجائیں گے (ارشاد ہوگا) بےشک تم ہمارےپاس ویسے ہی آگئےجیسا ہم نےتم کوپہلی بارپیدافرمایاتھابلکہ تمہاراخیال تویہ تھاکہ ہم نےتمہارےلیے (قیامت کا) کوئی وقت مقررہی نہیں فرمایا۔
فتح محمدجالندھری :
اور سب تمہارے پروردگار کے سامنے صف باندھ کر لائے جائیں گے (تو ہم ان سے کہیں گے کہ) جس طرح ہم نے تم کو پہلی بار پیدا کیا تھا (اسی طرح آج) تم ہمارے سامنے آئے لیکن تم نے تو یہ خیال کر رکھا تھا کہ ہم نے تمہارے لئے (قیامت کا) کوئی وقت مقرر ہی نہیں کیا
Sahi International :
And they will be presented before your Lord in rows, [and He will say], "You have certainly come to Us just as We created you the first time. But you claimed that We would never make for you an appointment."
وَوُضِعَ الْكِتَابُ فَتَرَى الْمُجْرِمِينَ مُشْفِقِينَ مِمَّا فِيهِ وَيَقُولُونَ يَا وَيْلَتَنَا مَالِ هَٰذَا الْكِتَابِ لَا يُغَادِرُ صَغِيرَةً وَلَا كَبِيرَةً إِلَّا أَحْصَاهَا ۚ وَوَجَدُوا مَا عَمِلُوا حَاضِرًا ۗ وَلَا يَظْلِمُ رَبُّكَ أَحَدًا
(49)
محمداکرم اعوان :
اور (اعمال کی) کتاب (کھول کر) رکھی جائےگی توآپ مجرموں کودیکھیں گےکہ اس میں جوکچھ (لکھا) ہوگااس سےڈررہےہوں گےاورکہیں گےوائےشامت! یہ کیسی کتاب ہےنہ چھوٹی بات (گناہ) کوچھوڑتی ہےاورنہ بڑی بات کومگراسےلکھ رکھاہےاورجوعمل کیےہوں گےسب کوحاضرپائیں گےاورآپ کاپروردگارکسی پرزیادتی نہیں کرےگا۔
فتح محمدجالندھری :
اور (عملوں کی) کتاب (کھول کر) رکھی جائے گی تو تم گنہگاروں کو دیکھو گے کہ جو کچھ اس میں (لکھا) ہوگا اس سے ڈر رہے ہوں گے اور کہیں گے ہائے شامت یہ کیسی کتاب ہے کہ نہ چھوٹی بات کو چھوڑتی ہے نہ بڑی کو۔ (کوئی بات بھی نہیں) مگر اسے لکھ رکھا ہے۔ اور جو عمل کئے ہوں گے سب کو حاضر پائیں گے۔ اور تمہارا پروردگار کسی پر ظلم نہیں کرے گا
Sahi International :
And the record [of deeds] will be placed [open], and you will see the criminals fearful of that within it, and they will say, "Oh, woe to us! What is this book that leaves nothing small or great except that it has enumerated it?" And they will find what they did present [before them]. And your Lord does injustice to no one.
وَإِذْ قُلْنَا لِلْمَلَائِكَةِ اسْجُدُوا لِآدَمَ فَسَجَدُوا إِلَّا إِبْلِيسَ كَانَ مِنَ الْجِنِّ فَفَسَقَ عَنْ أَمْرِ رَبِّهِ ۗ أَفَتَتَّخِذُونَهُ وَذُرِّيَّتَهُ أَوْلِيَاءَ مِن دُونِي وَهُمْ لَكُمْ عَدُوٌّ ۚ بِئْسَ لِلظَّالِمِينَ بَدَلًا
(50)
محمداکرم اعوان :
اورجب ہم نے فرشتوں کوحکم دیا کہ آدم (علیہ السلام) کوسجدہ کروتوسب نےکیامگرابلیس (نےنہ کیا) وہ جنات میں سےتھاپس اس نےاپنےپروردگارکےحکم کی نافرمانی کی۔ سوکیاتم اس کواوراس کی اولاد (چیلے چانٹوں) کومیرےسوادوست بناتےہواورحالانکہ وہ تمہارےدشمن ہیں ظالموں کےلیے (شیطان کی دوستی) برابدل ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب ہم نے فرشتوں کو حکم دیا کہ آدم کو سجدہ کرو تو سب نے سجدہ کیا مگر ابلیس (نے نہ کیا) وہ جنات میں سے تھا تو اپنے پروردگار کے حکم سے باہر ہوگیا۔ کیا تم اس کو اور اس کی اولاد کو میرے سوا دوست بناتے ہو۔ حالانکہ وہ تمہارے دشمن ہیں (اور شیطان کی دوستی) ظالموں کے لئے (خدا کی دوستی کا) برا بدل ہے
Sahi International :
And [mention] when We said to the angels, "Prostrate to Adam," and they prostrated, except for Iblees. He was of the jinn and departed from the command of his Lord. Then will you take him and his descendants as allies other than Me while they are enemies to you? Wretched it is for the wrongdoers as an exchange.
۞ مَّا أَشْهَدتُّهُمْ خَلْقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَلَا خَلْقَ أَنفُسِهِمْ وَمَا كُنتُ مُتَّخِذَ الْمُضِلِّينَ عَضُدًا
(51)
محمداکرم اعوان :
ان کونہ توآسمانوں اورزمین کےپیداکرتےوقت بلایااورنہ خود ان کو پیدا کرتےوقت۔ اورمیں ایسا نہ تھاکہ گمراہ کرنےوالوں کواپنا مددگاربناتا۔
فتح محمدجالندھری :
میں نے ان کو نہ تو آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے کے وقت بلایا تھا اور نہ خود ان کے پیدا کرنے کے وقت۔ اور میں ایسا نہ تھا کہ گمراہ کرنے والوں کو مددگار بناتا
Sahi International :
I did not make them witness to the creation of the heavens and the earth or to the creation of themselves, and I would not have taken the misguiders as assistants.
وَيَوْمَ يَقُولُ نَادُوا شُرَكَائِيَ الَّذِينَ زَعَمْتُمْ فَدَعَوْهُمْ فَلَمْ يَسْتَجِيبُوا لَهُمْ وَجَعَلْنَا بَيْنَهُم مَّوْبِقًا
(52)
محمداکرم اعوان :
اورجس دن وہ (اللہ) فرمائےگاجن کوتم ہماراشریک سمجھتےتھےان کوبلاؤتووہ ان کوبلائیں گےپھروہ ان کوکوئی جواب نہ دیں گےاورہم ان کےدرمیان ایک ہلاکت کی جگہ بنادیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جس دن خدا فرمائے گا کہ (اب) میرے شریکوں کو جن کی نسبت تم گمان (الوہیت) رکھتے تھے بلاؤ تو وہ ان کے بلائیں گے مگر وہ ان کو کچھ جواب نہ دیں گے۔ اور ہم ان کے بیچ میں ایک ہلاکت کی جگہ بنادیں گے
Sahi International :
And [warn of] the Day when He will say, "Call 'My partners' whom you claimed," and they will invoke them, but they will not respond to them. And We will put between them [a valley of] destruction.
وَرَأَى الْمُجْرِمُونَ النَّارَ فَظَنُّوا أَنَّهُم مُّوَاقِعُوهَا وَلَمْ يَجِدُوا عَنْهَا مَصْرِفًا
(53)
محمداکرم اعوان :
اورتب مجرم آگ کودیکھیں گےپس وہ جان لیں گےکہ وہ اس میں گرنےوالےہیں اوروہ اس سےبچنےکی کوئی راہ نہ پائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور گنہگار لوگ دوزخ کو دیکھیں گے تو یقین کرلیں گے کہ وہ اس میں پڑنے والے ہیں۔ اور اس سے بچنے کا کوئی رستہ نہ پائیں گے
Sahi International :
And the criminals will see the Fire and will be certain that they are to fall therein. And they will not find from it a way elsewhere.
وَلَقَدْ صَرَّفْنَا فِي هَٰذَا الْقُرْآنِ لِلنَّاسِ مِن كُلِّ مَثَلٍ ۚ وَكَانَ الْإِنسَانُ أَكْثَرَ شَيْءٍ جَدَلًا
(54)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناًہم نےاس قرآن میں لوگوں کےلیےہرطرح کی مثال بیان فرمائی ہےاورانسان سب چیزوں سےبڑھ کرجھگڑا کرنےوالاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے اس قرآن میں لوگوں (کے سمجھانے) کے لئے طرح طرح کی مثالیں بیان فرمائی ہیں۔ لیکن انسان سب چیزوں سے بڑھ کر جھگڑالو ہے
Sahi International :
And We have certainly diversified in this Qur'an for the people from every [kind of] example; but man has ever been, most of anything, [prone to] dispute.
وَمَا مَنَعَ النَّاسَ أَن يُؤْمِنُوا إِذْ جَاءَهُمُ الْهُدَىٰ وَيَسْتَغْفِرُوا رَبَّهُمْ إِلَّا أَن تَأْتِيَهُمْ سُنَّةُ الْأَوَّلِينَ أَوْ يَأْتِيَهُمُ الْعَذَابُ قُبُلًا
(55)
محمداکرم اعوان :
اورلوگوں کےپاس جب ہدایت آگئی توان کوایمان لانےسےاوراپنےپروردگارسےبخشش مانگنےسےکس چیزنےروکا سوائےاس کےکہ (انتظارکریں) انہیں بھی پہلوں جیسا معاملہ پیش آئےیاعذاب ان کےسامنےآموجود ہو۔
فتح محمدجالندھری :
اور لوگوں کے پاس جب ہدایت آگئی تو ان کو کس چیز نے منع کیا کہ ایمان لائیں۔ اور اپنے پروردگار سے بخشش مانگیں۔ بجز اس کے کہ (اس بات کے منتظر ہوں کہ) انہیں بھی پہلوں کا سا معاملہ پیش آئے یا ان پر عذاب سامنے آموجود ہو
Sahi International :
And nothing has prevented the people from believing when guidance came to them and from asking forgiveness of their Lord except that there [must] befall them the [accustomed] precedent of the former peoples or that the punishment should come [directly] before them.
وَمَا نُرْسِلُ الْمُرْسَلِينَ إِلَّا مُبَشِّرِينَ وَمُنذِرِينَ ۚ وَيُجَادِلُ الَّذِينَ كَفَرُوا بِالْبَاطِلِ لِيُدْحِضُوا بِهِ الْحَقَّ ۖ وَاتَّخَذُوا آيَاتِي وَمَا أُنذِرُوا هُزُوًا
(56)
محمداکرم اعوان :
اورہم پیغمبروں کوصرف اس لیے بھیجتےہیں کہ (لوگوں کو) خوش خبری سنائیں اور (عذاب سے) ڈرائیں اورجوکافرہیں وہ باطل (کی سند) سےجھگڑا کرتےہیں تاکہ اس سےحق کوپھسلادیں (جگہ سےہٹا دیں) اورانہوں نے ہماری آیات کواورجس (عذاب) سےان کوڈرایاجاتاہےکومذاق بنارکھاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم جو پیغمبروں کو بھیجا کرتے ہیں تو صرف اس لئے کہ (لوگوں کو خدا کی نعمتوں کی) خوشخبریاں سنائیں اور (عذاب سے) ڈرائیں۔ اور جو کافر ہیں وہ باطل کی (سند) سے جھگڑا کرتے ہیں تاکہ اس سے حق کو پھسلا دیں اور انہوں نے ہماری آیتوں کو اور جس چیز سے ان کو ڈرایا جاتا ہے ہنسی بنا لیا
Sahi International :
And We send not the messengers except as bringers of good tidings and warners. And those who disbelieve dispute by [using] falsehood to [attempt to] invalidate thereby the truth and have taken My verses, and that of which they are warned, in ridicule.
وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّن ذُكِّرَ بِآيَاتِ رَبِّهِ فَأَعْرَضَ عَنْهَا وَنَسِيَ مَا قَدَّمَتْ يَدَاهُ ۚ إِنَّا جَعَلْنَا عَلَىٰ قُلُوبِهِمْ أَكِنَّةً أَن يَفْقَهُوهُ وَفِي آذَانِهِمْ وَقْرًا ۖ وَإِن تَدْعُهُمْ إِلَى الْهُدَىٰ فَلَن يَهْتَدُوا إِذًا أَبَدًا
(57)
محمداکرم اعوان :
اوراس سےبڑاظالم کون ہوگاکہ اسے پروردگارکےکلام سےسمجھایاگیاتواس نےاُس سےمنہ پھیرلیااورجو (اعمال) اپنےہاتھوں آگےبھیج چکاوہ بھول گیا۔ یقیناً ہم نےان کےدلوں پرپردےڈال دیئےہیں کہ اس (حق) کوسمجھ نہ سکیں اوران کےکانوں میں بوجھ (کہ سن نہ سکیں) اوراگرآپ ان کوراہِ راست کی طرف بلائیں توہرگزکبھی بھی راہِ راست پرنہ آئیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اس سے ظالم کون جس کو اس کے پروردگار کے کلام سے سمجھایا گیا تو اُس نے اس سے منہ پھیر لیا۔ اور جو اعمال وہ آگے کرچکا اس کو بھول گیا۔ ہم نے ان کے دلوں پر پردے ڈال دیئے کہ اسے سمجھ نہ سکیں۔ اور کانوں میں ثقل (پیدا کردیا ہے کہ سن نہ سکیں) اور اگر تم ان کو رستے کی طرف بلاؤ تو کبھی رستے پر نہ آئیں گے
Sahi International :
And who is more unjust than one who is reminded of the verses of his Lord but turns away from them and forgets what his hands have put forth? Indeed, We have placed over their hearts coverings, lest they understand it, and in their ears deafness. And if you invite them to guidance - they will never be guided, then - ever.
وَرَبُّكَ الْغَفُورُ ذُو الرَّحْمَةِ ۖ لَوْ يُؤَاخِذُهُم بِمَا كَسَبُوا لَعَجَّلَ لَهُمُ الْعَذَابَ ۚ بَل لَّهُم مَّوْعِدٌ لَّن يَجِدُوا مِن دُونِهِ مَوْئِلًا
(58)
محمداکرم اعوان :
اورآپ کا پروردگاربخشنےوالارحمت والا ہے۔ اگران کےکرتوتوں پران کوپکڑنےلگےتوان پرفوراًعذاب بھیج دے بلکہ ان کےلیےایک وقت مقررکررکھاہےکہ اس (کےعذاب) سےہرگزکوئی پناہ کی جگہ نہ پائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور تمہارا پروردگار بخشنے والا صاحب رحمت ہے۔ اگر وہ ان کے کرتوتوں پر ان کو پکڑنے لگے تو ان پر جھٹ عذاب بھیج دے۔ مگر ان کے لئے ایک وقت (مقرر کر رکھا) ہے کہ اس کے عذاب سے کوئی پناہ کی جگہ نہ پائیں گے
Sahi International :
And your Lord is the Forgiving, full of mercy. If He were to impose blame upon them for what they earned, He would have hastened for them the punishment. Rather, for them is an appointment from which they will never find an escape.
وَتِلْكَ الْقُرَىٰ أَهْلَكْنَاهُمْ لَمَّا ظَلَمُوا وَجَعَلْنَا لِمَهْلِكِهِم مَّوْعِدًا
(59)
محمداکرم اعوان :
اوریہ بستیاں ہیں (جوویران ہیں) جب انہوں نےظلم کیاتوہم نےان (کےباشندوں) کو ہلاک کردیااورہم نےان کی تباہی کےلیےایک وقت مقررکیاتھا۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہ بستیاں (جو ویران پڑی ہیں) جب انہوں نے (کفر سے) ظلم کیا تو ہم نے ان کو تباہ کر دیا۔ اور ان کی تباہی کے لئے ایک وقت مقرر کردیا تھا
Sahi International :
And those cities - We destroyed them when they wronged, and We made for their destruction an appointed time.
وَإِذْ قَالَ مُوسَىٰ لِفَتَاهُ لَا أَبْرَحُ حَتَّىٰ أَبْلُغَ مَجْمَعَ الْبَحْرَيْنِ أَوْ أَمْضِيَ حُقُبًا
(60)
محمداکرم اعوان :
اورجب موسیٰ (علیہ السلام) نےاپنےخادم سےفرمایاکہ جب تک میں دوسمندروں کےملنےکی جگہ پرنہ پہنچ جاؤں میں سفرجاری رکھوں گایایونہی زمانہ دراز تک چلتارہوں گا۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب موسیٰ نے اپنے شاگرد سے کہا کہ جب تک دو دریاؤں کے ملنے کی جگہ نہ پہنچ جاؤں ہٹنے کا نہیں خواہ برسوں چلتا رہوں
Sahi International :
And [mention] when Moses said to his servant, "I will not cease [traveling] until I reach the junction of the two seas or continue for a long period."
فَلَمَّا بَلَغَا مَجْمَعَ بَيْنِهِمَا نَسِيَا حُوتَهُمَا فَاتَّخَذَ سَبِيلَهُ فِي الْبَحْرِ سَرَبًا
(61)
محمداکرم اعوان :
پس جب وہ دونوں ان کےملنےکی جگہ پہنچےتواپنی مچھلی کودونوں بھول گئےتواس (مچھلی) نےسمندرمیں سرنگ کی طرح اپنا راستہ بنایا۔
فتح محمدجالندھری :
جب ان کے ملنے کے مقام پر پہنچے تو اپنی مچھلی بھول گئے تو اس نے دریا میں سرنگ کی طرح اپنا رستہ بنالیا
Sahi International :
But when they reached the junction between them, they forgot their fish, and it took its course into the sea, slipping away.
فَلَمَّا جَاوَزَا قَالَ لِفَتَاهُ آتِنَا غَدَاءَنَا لَقَدْ لَقِينَا مِن سَفَرِنَا هَٰذَا نَصَبًا
(62)
محمداکرم اعوان :
پس جب دونوں (وہاں سے) آگےبڑھےتوموسیٰ (علیہ السلام نے) اپنےخادم سےفرمایاکہ ہمارےلیےصبح کاکھانا لاؤبےشک ہم اس سفرسےبہت تھک گئےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جب آگے چلے تو (موسیٰ نے) اپنے شاگرد سے کہا کہ ہمارے لئے کھانا لاؤ۔ اس سفر سے ہم کو بہت تکان ہوگئی ہے
Sahi International :
So when they had passed beyond it, [Moses] said to his boy, "Bring us our morning meal. We have certainly suffered in this, our journey, [much] fatigue."
قَالَ أَرَأَيْتَ إِذْ أَوَيْنَا إِلَى الصَّخْرَةِ فَإِنِّي نَسِيتُ الْحُوتَ وَمَا أَنسَانِيهُ إِلَّا الشَّيْطَانُ أَنْ أَذْكُرَهُ ۚ وَاتَّخَذَ سَبِيلَهُ فِي الْبَحْرِ عَجَبًا
(63)
محمداکرم اعوان :
اس نےکہا دیکھیئےجب ہم اس پتھرکےقریب ٹھہرےتھےتوبےشک میں مچھلی (کے تذکرہ) کوبھول گیااورمجھ کوشیطان ہی نےبھلادیاکہ آپ سےاس کاذکرکروں اوراس نےعجیب طرح سے (زندہ ہوکر) سمندرمیں اپنا راستہ بنالیا۔
فتح محمدجالندھری :
(اس نے) کہا کہ بھلا آپ نے دیکھا کہ جب ہم نے پتھر کے ساتھ آرام کیا تھا تو میں مچھلی (وہیں) بھول گیا۔ اور مجھے (آپ سے) اس کا ذکر کرنا شیطان نے بھلا دیا۔ اور اس نے عجب طرح سے دریا میں اپنا رستہ لیا
Sahi International :
He said, "Did you see when we retired to the rock? Indeed, I forgot [there] the fish. And none made me forget it except Satan - that I should mention it. And it took its course into the sea amazingly".
قَالَ ذَٰلِكَ مَا كُنَّا نَبْغِ ۚ فَارْتَدَّا عَلَىٰ آثَارِهِمَا قَصَصًا
(64)
محمداکرم اعوان :
فرمایایہی تو (وہ مقام) ہےجس کی ہم کوتلاش تھی سودونوں اپنےپاؤں کےنشانات دیکھتےہوئےواپس لوٹے۔
فتح محمدجالندھری :
(موسیٰ نے) کہا یہی تو (وہ مقام) ہے جسے ہم تلاش کرتے تھے تو وہ اپنے پاؤں کے نشان دیکھتے دیکھتے لوٹ گئے
Sahi International :
[Moses] said, "That is what we were seeking." So they returned, following their footprints.
فَوَجَدَا عَبْدًا مِّنْ عِبَادِنَا آتَيْنَاهُ رَحْمَةً مِّنْ عِندِنَا وَعَلَّمْنَاهُ مِن لَّدُنَّا عِلْمًا
(65)
محمداکرم اعوان :
تو (وہاں) انہوں نےہمارےبندوں میں سےایک بندےکوپایاجس کوہم نےاپنی خاص رحمت دی تھی اورہم نےاس کواپنےپاس سےعلم بخشاتھا۔
فتح محمدجالندھری :
(وہاں) انہوں نے ہمارے بندوں میں سے ایک بندہ دیکھا جس کو ہم نے اپنے ہاں سے رحمت (یعنی نبوت یا نعمت ولایت) دی تھی اور اپنے پاس سے علم بخشا تھا
Sahi International :
And they found a servant from among Our servants to whom we had given mercy from us and had taught him from Us a [certain] knowledge.
قَالَ لَهُ مُوسَىٰ هَلْ أَتَّبِعُكَ عَلَىٰ أَن تُعَلِّمَنِ مِمَّا عُلِّمْتَ رُشْدًا
(66)
محمداکرم اعوان :
موسیٰ (علیہ السلام) نےان (خضرؒ) سےکہاکہ کیا میں آپ کےساتھ رہ سکتاہوں اگرآپ کوجوعلم (اللہ کی طرف سے) سکھایا گیا ہےاس میں سےمجھےبھی بھلائی کی باتیں سکھادیں۔
فتح محمدجالندھری :
موسیٰ نے ان سے (جن کا نام خضر تھا) کہا کہ جو علم (خدا کی طرف سے) آپ کو سکھایا گیا ہے اگر آپ اس میں سے مجھے کچھ بھلائی (کی باتیں) سکھائیں تو میں آپ کے ساتھ رہوں
Sahi International :
Moses said to him, "May I follow you on [the condition] that you teach me from what you have been taught of sound judgement?"
قَالَ إِنَّكَ لَن تَسْتَطِيعَ مَعِيَ صَبْرًا
(67)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےکہا یقیناً آپ میرےساتھ رہ کرہرگزصبرنہ کرسکیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
(خضر نے) کہا کہ تم میرے ساتھ رہ کر صبر نہیں کرسکو گے
Sahi International :
He said, "Indeed, with me you will never be able to have patience.
وَكَيْفَ تَصْبِرُ عَلَىٰ مَا لَمْ تُحِطْ بِهِ خُبْرًا
(68)
محمداکرم اعوان :
اورجس بات کی آپ کوخبرہی نہ ہواس پرآپ کیسےصبرکرسکتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جس بات کی تمہیں خبر ہی نہیں اس پر صبر کر بھی کیوں کرسکتے ہو
Sahi International :
And how can you have patience for what you do not encompass in knowledge?"
قَالَ سَتَجِدُنِي إِن شَاءَ اللَّهُ صَابِرًا وَلَا أَعْصِي لَكَ أَمْرًا
(69)
محمداکرم اعوان :
فرمایااگراللہ نےچاہا توآپ مجھےصبرکرنےوالاپائیں گےاورمیں آپ کےارشاد کےخلاف نہیں کروں گا۔
فتح محمدجالندھری :
(موسیٰ نے) کہا خدا نے چاہا تو آپ مجھے صابر پایئے گا۔ اور میں آپ کے ارشاد کے خلاف نہیں کروں گا
Sahi International :
[Moses] said, "You will find me, if Allah wills, patient, and I will not disobey you in [any] order."
قَالَ فَإِنِ اتَّبَعْتَنِي فَلَا تَسْأَلْنِي عَن شَيْءٍ حَتَّىٰ أُحْدِثَ لَكَ مِنْهُ ذِكْرًا
(70)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےکہاپھراگرآپ میرےساتھ رہناچاہیں تومجھ سےکوئی بات نہ پوچھیئےگا جب تک میں خود اس کا ذکرآپ سےنہ کردوں۔
فتح محمدجالندھری :
(خضر نے) کہا کہ اگر تم میرے ساتھ رہنا چاہو تو (شرط یہ ہے) مجھ سے کوئی بات نہ پوچھنا جب تک میں خود اس کا ذکر تم سے نہ کروں
Sahi International :
He said, "Then if you follow me, do not ask me about anything until I make to you about it mention."
فَانطَلَقَا حَتَّىٰ إِذَا رَكِبَا فِي السَّفِينَةِ خَرَقَهَا ۖ قَالَ أَخَرَقْتَهَا لِتُغْرِقَ أَهْلَهَا لَقَدْ جِئْتَ شَيْئًا إِمْرًا
(71)
محمداکرم اعوان :
تودونوں چل دیئےیہاں تک کہ جب کشتی میں سوارہوئےتوانہوں (خضرؒ) نےاس کشتی میں دراڑڈال دی تب انہوں نےفرمایا کہ کیاآپ نےاس (کشتی) میں اس لیےدراڑڈال دی تاکہ اس کےسوارغرق ہوجائیں یقیناً آپ نےبڑی عجیب بات کی۔
فتح محمدجالندھری :
تو دونوں چل پڑے۔ یہاں تک کہ جب کشتی میں سوار ہوئے تو (خضر نے) کشتی کو پھاڑ ڈالا۔ (موسیٰ نے) کہا کیا آپ نے اس لئے پھاڑا ہے کہ سواروں کو غرق کردیں یہ تو آپ نے بڑی (عجیب) بات کی
Sahi International :
So they set out, until when they had embarked on the ship, al-Khidh r tore it open. [Moses] said, "Have you torn it open to drown its people? You have certainly done a grave thing."
قَالَ أَلَمْ أَقُلْ إِنَّكَ لَن تَسْتَطِيعَ مَعِيَ صَبْرًا
(72)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےکہاکیامیں نےکہانہیں تھاکہ بےشک آپ میرےساتھ ہرگزصبرنہ کرسکیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
(خضر نے) کہا۔ کیا میں نے نہیں کہا تھا کہ تم میرے ساتھ صبر نہ کرسکو گے
Sahi International :
[Al-Khidh r] said, "Did I not say that with me you would never be able to have patience?"
قَالَ لَا تُؤَاخِذْنِي بِمَا نَسِيتُ وَلَا تُرْهِقْنِي مِنْ أَمْرِي عُسْرًا
(73)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےفرمایا یہ مجھ سےبھول ہوئی ہےاس پرگرفت نہ کیجیئےاورمیرےمعاملےمیں مجھ پرمشکل نہ ڈالیے۔
فتح محمدجالندھری :
(موسیٰ نے) کہا کہ جو بھول مجھ سے ہوئی اس پر مواخذہ نہ کیجیئے اور میرے معاملے میں مجھ پر مشکل نہ ڈالئے
Sahi International :
[Moses] said, "Do not blame me for what I forgot and do not cover me in my matter with difficulty."
فَانطَلَقَا حَتَّىٰ إِذَا لَقِيَا غُلَامًا فَقَتَلَهُ قَالَ أَقَتَلْتَ نَفْسًا زَكِيَّةً بِغَيْرِ نَفْسٍ لَّقَدْ جِئْتَ شَيْئًا نُّكْرًا
(74)
محمداکرم اعوان :
پھردونوں چل دیئےیہاں تک کہ وہ (راستے میں) ایک لڑکےسےملےتوانہوں (خضر ؒ ) نےاسےقتل کردیا انہوں (موسیٰؑ) نےفرمایاکیاآپ نےایک بےگناہ شخص کوبغیرقصاص کے (ناحق) قتل کردیا؟ یقیناً یہ توآپ نےبہت بےجا حرکت کی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
پھر دونوں چلے۔ یہاں تک کہ (رستے میں) ایک لڑکا ملا تو (خضر نے) اُسے مار ڈالا۔ (موسیٰ نے) کہا کہ آپ نے ایک بےگناہ شخص کو ناحق بغیر قصاص کے مار ڈالا۔ (یہ تو) آپ نے بری بات کی
Sahi International :
So they set out, until when they met a boy, al-Khidh r killed him. [Moses] said, "Have you killed a pure soul for other than [having killed] a soul? You have certainly done a deplorable thing."
۞ قَالَ أَلَمْ أَقُل لَّكَ إِنَّكَ لَن تَسْتَطِيعَ مَعِيَ صَبْرًا
(75)
محمداکرم اعوان :
انہوں (خضرؒ) نےکہاکیا میں نےآپ سےکہانہیں تھاکہ یقیناً آپ سےمیرےساتھ ہرگزصبرنہ ہوسکےگا۔
فتح محمدجالندھری :
(خضر نے) کہا کیا میں نے نہیں کہا تھا کہ تم سے میرے ساتھ صبر نہیں کرسکو گے
Sahi International :
[Al-Khidh r] said, "Did I not tell you that with me you would never be able to have patience?"
قَالَ إِن سَأَلْتُكَ عَن شَيْءٍ بَعْدَهَا فَلَا تُصَاحِبْنِي ۖ قَدْ بَلَغْتَ مِن لَّدُنِّي عُذْرًا
(76)
محمداکرم اعوان :
انہوں (موسیٰ علیہ السلام) نےفرمایااگراس کےبعد میں آپ سےکسی چیزکےبارے سوال کروں تومجھےساتھ نہ رکھیں بےشک آپ میری طرف سےعذر (کی انتہا) کوپہنچ چکےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
انہوں نے کہا کہ اگر میں اس کے بعد (پھر) کوئی بات پوچھوں (یعنی اعتراض کروں) تو مجھے اپنے ساتھ نہ رکھیئے گا کہ آپ میری طرف سے عذر (کے قبول کرنے میں غایت) کو پہنچ گئے
Sahi International :
[Moses] said, "If I should ask you about anything after this, then do not keep me as a companion. You have obtained from me an excuse."
فَانطَلَقَا حَتَّىٰ إِذَا أَتَيَا أَهْلَ قَرْيَةٍ اسْتَطْعَمَا أَهْلَهَا فَأَبَوْا أَن يُضَيِّفُوهُمَا فَوَجَدَا فِيهَا جِدَارًا يُرِيدُ أَن يَنقَضَّ فَأَقَامَهُ ۖ قَالَ لَوْ شِئْتَ لَاتَّخَذْتَ عَلَيْهِ أَجْرًا
(77)
محمداکرم اعوان :
پھردونوں چل دیئےیہاں تک کہ جب گاؤں والوں کےپاس پہنچےتوان لوگوں سےکھانا مانگا پس انہوں نےان کی میزبانی (کھانا دینے) سےانکارکردیا۔ پھران کووہاں ایک دیوارملی جوگراچاہتی تھی تواس (بزرگ) نےاسے (ہاتھ کےاشارےسے) سیدھا کردیا۔ انہوں (موسیٰ علیہ السلام) نےفرمایااگرآپ چاہتےتواس پرکچھ اجرت ہی لےلیتے۔
فتح محمدجالندھری :
پھر دونوں چلے۔ یہاں تک کہ ایک گاؤں والوں کے پاس پہنچے اور ان سے کھانا طلب کیا۔ انہوں نے ان کی ضیافت کرنے سے انکار کر دیا۔ پھر انہوں نے وہاں ایک دیوار دیکھی جو (جھک کر) گرا چاہتی تھی۔ خضر نے اس کو سیدھا کر دیا۔ موسیٰ نے کہا اگر آپ چاہتے تو ان سے (اس کا) معاوضہ لیتے (تاکہ کھانے کا کام چلتا)
Sahi International :
So they set out, until when they came to the people of a town, they asked its people for food, but they refused to offer them hospitality. And they found therein a wall about to collapse, so al-Khidh r restored it. [Moses] said, "If you wished, you could have taken for it a payment."
قَالَ هَٰذَا فِرَاقُ بَيْنِي وَبَيْنِكَ ۚ سَأُنَبِّئُكَ بِتَأْوِيلِ مَا لَمْ تَسْتَطِع عَّلَيْهِ صَبْرًا
(78)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےفرمایایہ وقت میرےاورآپ کےدرمیان جدائی کا ہے۔ جن باتوں پرآپ صبرنہ کرسکے میں جلد ہی آپ کوان کا بھید بتائےدیتاہوں۔
فتح محمدجالندھری :
خضر نے کہا اب مجھ میں اور تجھ میں علیحدگی۔ (مگر) جن باتوں پر تم صبر نہ کرسکے میں ان کا تمہیں بھید بتائے دیتا ہوں
Sahi International :
[Al-Khidh r] said, "This is parting between me and you. I will inform you of the interpretation of that about which you could not have patience.
أَمَّا السَّفِينَةُ فَكَانَتْ لِمَسَاكِينَ يَعْمَلُونَ فِي الْبَحْرِ فَأَرَدتُّ أَنْ أَعِيبَهَا وَكَانَ وَرَاءَهُم مَّلِكٌ يَأْخُذُ كُلَّ سَفِينَةٍ غَصْبًا
(79)
محمداکرم اعوان :
وہ جوکشتی تھی سوغریب لوگوں کی تھی جودریا میں محنت مزدوری کرتےتھےتومیں نےچاہا کہ اسےعیب دارکردوں اوران لوگوں سےآگے (دوسرے کنارے پر) ایک بادشاہ تھاجوہرکشتی کوزبردستی چھین رہاتھا۔
فتح محمدجالندھری :
(کہ وہ جو) کشتی (تھی) غریب لوگوں کی تھی جو دریا میں محنت (کرکے یعنی کشتیاں چلا کر گذارہ) کرتے تھے۔ اور ان کے سامنے (کی طرف) ایک بادشاہ تھا جو ہر ایک کشتی کو زبردستی چھین لیتا تھا تو میں نے چاہا کہ اسے عیب دار کردوں (تاکہ وہ اسے غصب نہ کرسکے)
Sahi International :
As for the ship, it belonged to poor people working at sea. So I intended to cause defect in it as there was after them a king who seized every [good] ship by force.
وَأَمَّا الْغُلَامُ فَكَانَ أَبَوَاهُ مُؤْمِنَيْنِ فَخَشِينَا أَن يُرْهِقَهُمَا طُغْيَانًا وَكُفْرًا
(80)
محمداکرم اعوان :
اوررہا وہ لڑکا پس اس کےماں باپ ایمان والےتھےتوہمیں اندیشہ ہواکہ (بڑاہوکر) ان کوسرکشی اورکفرمیں نہ ڈال دے۔
فتح محمدجالندھری :
اور وہ جو لڑکا تھا اس کے ماں باپ دنوں مومن تھے ہمیں اندیشہ ہوا کہ (وہ بڑا ہو کر بدکردار ہوتا کہیں) ان کو سرکشی اور کفر میں نہ پھنسا دے
Sahi International :
And as for the boy, his parents were believers, and we feared that he would overburden them by transgression and disbelief.
فَأَرَدْنَا أَن يُبْدِلَهُمَا رَبُّهُمَا خَيْرًا مِّنْهُ زَكَاةً وَأَقْرَبَ رُحْمًا
(81)
محمداکرم اعوان :
توہم نےچاہا کہ ان کا پروردگاران کواس کی جگہ اور (بچہ) عطاکرےجوپاکیزگی (یعنی دین) میں اس سےبہتراور (ماں باپ سے) محبت کرنےمیں (اس سے) بڑھ کرہو۔
فتح محمدجالندھری :
تو ہم نے چاہا کہ ان کا پروردگار اس کی جگہ ان کو اور (بچّہ) عطا فرمائے جو پاک طینتی میں اور محبت میں اس سے بہتر ہو
Sahi International :
So we intended that their Lord should substitute for them one better than him in purity and nearer to mercy.
وَأَمَّا الْجِدَارُ فَكَانَ لِغُلَامَيْنِ يَتِيمَيْنِ فِي الْمَدِينَةِ وَكَانَ تَحْتَهُ كَنزٌ لَّهُمَا وَكَانَ أَبُوهُمَا صَالِحًا فَأَرَادَ رَبُّكَ أَن يَبْلُغَا أَشُدَّهُمَا وَيَسْتَخْرِجَا كَنزَهُمَا رَحْمَةً مِّن رَّبِّكَ ۚ وَمَا فَعَلْتُهُ عَنْ أَمْرِي ۚ ذَٰلِكَ تَأْوِيلُ مَا لَمْ تَسْطِع عَّلَيْهِ صَبْرًا
(82)
محمداکرم اعوان :
اوررہی وہ دیوارتووہ شہر میں رہنےوالےدویتیم لڑکوں کی تھی اوراس کےنیچےان کا خزانہ دفن تھااوران کا باپ بہت نیک تھا۔ سوآپ کےپروردگارنےچاہا کہ وہ دونوں اپنی جوانی کوپہنچ جائیں اوراپنا خزانہ نکال لیں۔ آپ کےپروردگار کی مہربانی سے۔ اورمیں نےیہ کام اپنی طرف سےنہیں کیے۔ یہ ان باتوں کی حقیقت ہےجن پرآپ صبرنہ کرسکے۔
فتح محمدجالندھری :
اور وہ جو دیوار تھی سو وہ دو یتیم لڑکوں کی تھی (جو) شہر میں (رہتے تھے) اور اس کے نیچے ان کا خزانہ (مدفون) تھا اور ان کا باپ ایک نیک بخت آدمی تھا۔ تو تمہارے پروردگار نے چاہا کہ وہ اپنی جوانی کو پہنچ جائیں اور (پھر) اپنا خزانہ نکالیں۔ یہ تمہارے پروردگار کی مہربانی ہے۔ اور یہ کام میں نے اپنی طرف سے نہیں کئے۔ یہ ان باتوں کا راز ہے جن پر تم صبر نہ کرسکے
Sahi International :
And as for the wall, it belonged to two orphan boys in the city, and there was beneath it a treasure for them, and their father had been righteous. So your Lord intended that they reach maturity and extract their treasure, as a mercy from your Lord. And I did it not of my own accord. That is the interpretation of that about which you could not have patience."
وَيَسْأَلُونَكَ عَن ذِي الْقَرْنَيْنِ ۖ قُلْ سَأَتْلُو عَلَيْكُم مِّنْهُ ذِكْرًا
(83)
محمداکرم اعوان :
اورآپ سےذوالقرنین کےبارےسوال کرتےہیں فرمادیجیئےکہ میں ان کا کسی قدرحال تم کوپڑھ کرسناتاہوں۔
فتح محمدجالندھری :
اور تم سے ذوالقرنین کے بارے میں دریافت کرتے ہیں۔ کہہ دو کہ میں اس کا کسی قدر حال تمہیں پڑھ کر سناتا ہوں
Sahi International :
And they ask you, [O Muhammad], about Dhul-Qarnayn. Say, "I will recite to you about him a report."
إِنَّا مَكَّنَّا لَهُ فِي الْأَرْضِ وَآتَيْنَاهُ مِن كُلِّ شَيْءٍ سَبَبًا
(84)
محمداکرم اعوان :
بےشک ہم نےان کوزمین پرحکومت بخشی تھی اوران کوہرطرح کاسامان عطافرمایاتھا۔
فتح محمدجالندھری :
ہم نے اس کو زمین میں بڑی دسترس دی تھی اور ہر طرح کا سامان عطا کیا تھا
Sahi International :
Indeed We established him upon the earth, and We gave him to everything a way.
محمداکرم اعوان :
توانہوں نےسفرکاسامان کیا۔
فتح محمدجالندھری :
تو اس نے (سفر کا) ایک سامان کیا
Sahi International :
So he followed a way
حَتَّىٰ إِذَا بَلَغَ مَغْرِبَ الشَّمْسِ وَجَدَهَا تَغْرُبُ فِي عَيْنٍ حَمِئَةٍ وَوَجَدَ عِندَهَا قَوْمًا ۗ قُلْنَا يَا ذَا الْقَرْنَيْنِ إِمَّا أَن تُعَذِّبَ وَإِمَّا أَن تَتَّخِذَ فِيهِمْ حُسْنًا
(86)
محمداکرم اعوان :
یہاں تک کہ جب سورج کےغروب ہونےکی جگہ (زمین کی مغربی حد) پرپہنچےتوانہوں نےاس (آفتاب) کوایک سیاہ رنگ کےپانی میں ڈوبتاہواپایااوراس کےپاس ایک قوم دیکھی ہم نےفرمایا (الہام کرکے) اے ذوالقرنین! تم یا (ان کو) سزادواوریا ان کےبارےنرمی کا رویہ اختیارکرو۔
فتح محمدجالندھری :
یہاں تک کہ جب سورج کے غروب ہونے کی جگہ پہنچا تو اسے ایسا پایا کہ ایک کیچڑ کی ندی میں ڈوب رہا ہے اور اس (ندی) کے پاس ایک قوم دیکھی۔ ہم نے کہا ذوالقرنین! تم ان کو خواہ تکلیف دو خواہ ان (کے بارے) میں بھلائی اختیار کرو (دونوں باتوں میں تم کو قدرت ہے)
Sahi International :
Until, when he reached the setting of the sun, he found it [as if] setting in a spring of dark mud, and he found near it a people. Allah said, "O Dhul-Qarnayn, either you punish [them] or else adopt among them [a way of] goodness."
قَالَ أَمَّا مَن ظَلَمَ فَسَوْفَ نُعَذِّبُهُ ثُمَّ يُرَدُّ إِلَىٰ رَبِّهِ فَيُعَذِّبُهُ عَذَابًا نُّكْرًا
(87)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےکہاجوظلم (دعوت سےانکار) کرےگاتواسےہم سزادیں گےپھروہ اپنےپروردگارکی طرف لوٹایاجائےگاتووہ اسےبُراعذاب دےگا۔
فتح محمدجالندھری :
ذوالقرنین نے کہا کہ جو (کفر وبدکرداری سے) ظلم کرے گا اسے ہم عذاب دیں گے۔ پھر (جب) وہ اپنے پروردگار کی طرف لوٹایا جائے گا تو وہ بھی اسے بُرا عذاب دے گا
Sahi International :
He said, "As for one who wrongs, we will punish him. Then he will be returned to his Lord, and He will punish him with a terrible punishment.
وَأَمَّا مَنْ آمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا فَلَهُ جَزَاءً الْحُسْنَىٰ ۖ وَسَنَقُولُ لَهُ مِنْ أَمْرِنَا يُسْرًا
(88)
محمداکرم اعوان :
اورجوایمان لےآیااورنیک کام کیےتواس کو (آخرت میں بھی) بدلےمیں بھلائی ملےگی اورہم اپنےمعاملے میں بھی اس سےنرم بات (مہربانی) کریں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو ایمان لائے گا اور عمل نیک کرے گا اس کے لئے بہت اچھا بدلہ ہے۔ اور ہم اپنے معاملے میں (اس پر کسی طرح کی سختی نہیں کریں گے بلکہ) اس سے نرم بات کہیں گے
Sahi International :
But as for one who believes and does righteousness, he will have a reward of Paradise, and we will speak to him from our command with ease."
ثُمَّ أَتْبَعَ سَبَبًا
(89)
محمداکرم اعوان :
پھرایک اورسامانِ سفرکیا۔
فتح محمدجالندھری :
پھر اس نے ایک اور سامان (سفر کا) کیا
Sahi International :
Then he followed a way
حَتَّىٰ إِذَا بَلَغَ مَطْلِعَ الشَّمْسِ وَجَدَهَا تَطْلُعُ عَلَىٰ قَوْمٍ لَّمْ نَجْعَل لَّهُم مِّن دُونِهَا سِتْرًا
(90)
محمداکرم اعوان :
یہاں تک کہ جب سورج کےطلوع ہونےکےمقام پرپہنچے (زمین کےدوسرےسرےپر) تواس (سورج) کوایسےلوگوں پرطلوع ہوتےپایاجن کےلیےہم نےاس (سورج) کی طرف سےکوئی اوٹ نہیں بنائی تھی۔
فتح محمدجالندھری :
یہاں تک کہ سورج کے طلوع ہونے کے مقام پر پہنچا تو دیکھا کہ وہ ایسے لوگوں پر طلوع کرتا ہے جن کے لئے ہم نے سورج کے اس طرف کوئی اوٹ نہیں بنائی تھی
Sahi International :
Until, when he came to the rising of the sun, he found it rising on a people for whom We had not made against it any shield.
كَذَٰلِكَ وَقَدْ أَحَطْنَا بِمَا لَدَيْهِ خُبْرًا
(91)
محمداکرم اعوان :
(حقیقت حال) یوں (تھی) اورجوکچھ اس کےپاس تھابےشک ہم کوسب کی خبرتھی۔
فتح محمدجالندھری :
(حقیقت حال) یوں (تھی) اور جو کچھ اس کے پاس تھا ہم کو سب کی خبر تھی
Sahi International :
Thus. And We had encompassed [all] that he had in knowledge.
ثُمَّ أَتْبَعَ سَبَبًا
(92)
محمداکرم اعوان :
پھرایک اورراہ پرہولیے۔
فتح محمدجالندھری :
پھر اس نے ایک اور سامان کیا
Sahi International :
Then he followed a way
حَتَّىٰ إِذَا بَلَغَ بَيْنَ السَّدَّيْنِ وَجَدَ مِن دُونِهِمَا قَوْمًا لَّا يَكَادُونَ يَفْقَهُونَ قَوْلًا
(93)
محمداکرم اعوان :
یہاں تک کہ جب وہ دودیواروں (پہاڑوں) کےدرمیان پہنچےتودیکھا کہ ان کےاس طرف کچھ لوگ ہیں جوبات کوسمجھ ہی نہیں سکتے۔
فتح محمدجالندھری :
یہاں تک کہ دو دیواروں کے درمیان پہنچا تو دیکھا کہ ان کے اس طرف کچھ لوگ ہیں کہ بات کو سمجھ نہیں سکتے
Sahi International :
Until, when he reached [a pass] between two mountains, he found beside them a people who could hardly understand [his] speech.
قَالُوا يَا ذَا الْقَرْنَيْنِ إِنَّ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ مُفْسِدُونَ فِي الْأَرْضِ فَهَلْ نَجْعَلُ لَكَ خَرْجًا عَلَىٰ أَن تَجْعَلَ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمْ سَدًّا
(94)
محمداکرم اعوان :
لوگوں نےعرض کیااےذوالقرنین! بےشک یاجوج اورماجوج زمین میں فساد کرتےرہتےہیں سوکیابھلاہم آپ کےلیےخرچ کا اہتمام کردیں کہ آپ ہمارےاوران کےدرمیان دیوارکھینچ دیں؟
فتح محمدجالندھری :
ان لوگوں نے کہا ذوالقرنین! یاجوج اور ماجوج زمین میں فساد کرتے رہتے ہیں بھلا ہم آپ کے لئے خرچ (کا انتظام) کردیں کہ آپ ہمارے اور ان کے درمیان ایک دیوار کھینچ دیں
Sahi International :
They said, "O Dhul-Qarnayn, indeed Gog and Magog are [great] corrupters in the land. So may we assign for you an expenditure that you might make between us and them a barrier?"
قَالَ مَا مَكَّنِّي فِيهِ رَبِّي خَيْرٌ فَأَعِينُونِي بِقُوَّةٍ أَجْعَلْ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُمْ رَدْمًا
(95)
محمداکرم اعوان :
فرمایاخرچ کاجومقدوراس سلسلےمیں میرےرب نےمجھےبخشا ہےبہت اچھا ہےسوتم مجھے قوت (بازو) سےمدددومیں تمہارےاوران کےدرمیان ایک مضبوط آڑبنادوں گا۔
فتح محمدجالندھری :
ذوالقرنین نے کہا کہ خرچ کا جو مقدور خدا نے مجھے بخشا ہے وہ بہت اچھا ہے۔ تم مجھے قوت (بازو) سے مدد دو۔ میں تمہارے اور ان کے درمیان ایک مضبوط اوٹ بنا دوں گا
Sahi International :
He said, "That in which my Lord has established me is better [than what you offer], but assist me with strength; I will make between you and them a dam.
آتُونِي زُبَرَ الْحَدِيدِ ۖ حَتَّىٰ إِذَا سَاوَىٰ بَيْنَ الصَّدَفَيْنِ قَالَ انفُخُوا ۖ حَتَّىٰ إِذَا جَعَلَهُ نَارًا قَالَ آتُونِي أُفْرِغْ عَلَيْهِ قِطْرًا
(96)
محمداکرم اعوان :
میرےپاس لوہےکی چادریں لاؤیہاں تک کہ جب انہوں نےدونوں پہاڑوں کےدرمیان (کا حصہ) برابرکردیافرمایا (اب اسے) دھونکویہاں تک کہ جب اس کوآگ (کی مانند) کردیاتوفرمایامیرےپاس پگھلاہوا تانبالاؤ کہ میں اس پرڈال دوں۔
فتح محمدجالندھری :
تو تم لوہے کے (بڑے بڑے) تختے لاؤ (چنانچہ کام جاری کردیا گیا) یہاں تک کہ جب اس نے دونوں پہاڑوں کے درمیان (کا حصہ) برابر کر دیا۔ اور کہا کہ (اب اسے) دھونکو۔ یہاں تک کہ جب اس کو (دھونک دھونک) کر آگ کر دیا تو کہا کہ (اب) میرے پاس تانبہ لاؤ اس پر پگھلا کر ڈال دوں
Sahi International :
Bring me sheets of iron" - until, when he had leveled [them] between the two mountain walls, he said, "Blow [with bellows]," until when he had made it [like] fire, he said, "Bring me, that I may pour over it molten copper."
فَمَا اسْطَاعُوا أَن يَظْهَرُوهُ وَمَا اسْتَطَاعُوا لَهُ نَقْبًا
(97)
محمداکرم اعوان :
پھریہ اس پرچڑھ نہ سکیں گےاورنہ اس میں نقب لگا سکیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
پھر ان میں یہ قدرت نہ رہی کہ اس پر چڑھ سکیں اور نہ یہ طاقت رہی کہ اس میں نقب لگا سکیں
Sahi International :
So Gog and Magog were unable to pass over it, nor were they able [to effect] in it any penetration.
قَالَ هَٰذَا رَحْمَةٌ مِّن رَّبِّي ۖ فَإِذَا جَاءَ وَعْدُ رَبِّي جَعَلَهُ دَكَّاءَ ۖ وَكَانَ وَعْدُ رَبِّي حَقًّا
(98)
محمداکرم اعوان :
فرمایایہ میرےپروردگارکی مہربانی ہےپس جب میرےپروردگارکا وعدہ آپہنچےگاتووہ اس کو (گراکر) ہموار کردےگااورمیرےپروردگارکا وعدہ سچاہے۔
فتح محمدجالندھری :
بولا کہ یہ میرے پروردگار کی مہربانی ہے۔ جب میرے پروردگار کا وعدہ آپہنچے گا تو اس کو (ڈھا کر) ہموار کردے گا اور میرے پروردگار کا وعدہ سچا ہے
Sahi International :
[Dhul-Qarnayn] said, "This is a mercy from my Lord; but when the promise of my Lord comes, He will make it level, and ever is the promise of my Lord true."
۞ وَتَرَكْنَا بَعْضَهُمْ يَوْمَئِذٍ يَمُوجُ فِي بَعْضٍ ۖ وَنُفِخَ فِي الصُّورِ فَجَمَعْنَاهُمْ جَمْعًا
(99)
محمداکرم اعوان :
اوراس روزہم ان کوچھوڑدیں گےکہ ایک دوسرے میں گڈ مڈ ہوجائیں اورصورپھونکاجائےگاتوہم سب کوجمع کرلیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
(اس روز) ہم ان کو چھوڑ دیں گے کہ (روئے زمین پر پھیل کر) ایک دوسرے میں گھس جائیں گے اور صور پھونکا جائے گا تو ہم سب کو جمع کرلیں گے
Sahi International :
And We will leave them that day surging over each other, and [then] the Horn will be blown, and We will assemble them in [one] assembly.
وَعَرَضْنَا جَهَنَّمَ يَوْمَئِذٍ لِّلْكَافِرِينَ عَرْضًا
(100)
محمداکرم اعوان :
اوراس روزہم جہنم کوکافروں کےسامنےلائیں گے
فتح محمدجالندھری :
اور اُس روز جہنم کو کافروں کے سامنے لائیں گے
Sahi International :
And We will present Hell that Day to the Disbelievers, on display -
الَّذِينَ كَانَتْ أَعْيُنُهُمْ فِي غِطَاءٍ عَن ذِكْرِي وَكَانُوا لَا يَسْتَطِيعُونَ سَمْعًا
(101)
محمداکرم اعوان :
جن کی آنکھیں میری یاد سےپردے میں (بند) تھیں اوروہ سننےکی طاقت نہیں رکھتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
جن کی آنکھیں میری یاد سے پردے میں تھیں اور وہ سننے کی طاقت نہیں رکھتے تھے
Sahi International :
Those whose eyes had been within a cover [removed] from My remembrance, and they were not able to hear.
أَفَحَسِبَ الَّذِينَ كَفَرُوا أَن يَتَّخِذُوا عِبَادِي مِن دُونِي أَوْلِيَاءَ ۚ إِنَّا أَعْتَدْنَا جَهَنَّمَ لِلْكَافِرِينَ نُزُلًا
(102)
محمداکرم اعوان :
کیاکافروں نےیہ سمجھ لیا ہےکہ وہ میرےبندوں کومیرےسوا (اپنا) کارسازبنائیں گےیقیناً ہم نےکافروں کی دعوت کےلیےدوزخ تیارکررکھی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
کیا کافر یہ خیال کرتے ہیں کہ وہ ہمارے بندوں کو ہمارے سوا (اپنا) کارساز بنائیں گے (تو ہم خفا نہیں ہوں گے) ہم نے (ایسے) کافروں کے لئے جہنم کی (مہمانی) تیار کر رکھی ہے
Sahi International :
Then do those who disbelieve think that they can take My servants instead of Me as allies? Indeed, We have prepared Hell for the disbelievers as a lodging.
قُلْ هَلْ نُنَبِّئُكُم بِالْأَخْسَرِينَ أَعْمَالًا
(103)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےکہ کیاہم تمہیں بتائیں کہ جولوگ اعمال کےاعتبارسےبالکل خسارےمیں ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ ہم تمہیں بتائیں جو عملوں کے لحاظ سے بڑے نقصان میں ہیں
Sahi International :
Say, [O Muhammad], "Shall we [believers] inform you of the greatest losers as to [their] deeds?
الَّذِينَ ضَلَّ سَعْيُهُمْ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَهُمْ يَحْسَبُونَ أَنَّهُمْ يُحْسِنُونَ صُنْعًا
(104)
محمداکرم اعوان :
وہ جن کی محنت دنیا کی زندگی میں برباد ہوگئی اوروہ سمجھے ہوئےہیں کہ وہ اچھےکام کررہےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
وہ لوگ جن کی سعی دنیا کی زندگی میں برباد ہوگئی۔ اور وہ یہ سمجھے ہوئے ہیں کہ اچھے کام کر رہے ہیں
Sahi International :
[They are] those whose effort is lost in worldly life, while they think that they are doing well in work."
أُولَٰئِكَ الَّذِينَ كَفَرُوا بِآيَاتِ رَبِّهِمْ وَلِقَائِهِ فَحَبِطَتْ أَعْمَالُهُمْ فَلَا نُقِيمُ لَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَزْنًا
(105)
محمداکرم اعوان :
یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نےاپنےپروردگارکی آیات اوراس کےسامنےجانےکوماننےسےانکارکردیاتوان کےاعمال ضائع ہوگئے سوہم قیامت کےدن ان کےلیے (نیک اعمال کا) کوئی وزن قائم نہیں فرمائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے پروردگار کی آیتوں اور اس کے سامنے جانے سے انکار کیا تو ان کے اعمال ضائع ہوگئے اور ہم قیامت کے دن ان کے لئے کچھ بھی وزن قائم نہیں کریں گے
Sahi International :
Those are the ones who disbelieve in the verses of their Lord and in [their] meeting Him, so their deeds have become worthless; and We will not assign to them on the Day of Resurrection any importance.
ذَٰلِكَ جَزَاؤُهُمْ جَهَنَّمُ بِمَا كَفَرُوا وَاتَّخَذُوا آيَاتِي وَرُسُلِي هُزُوًا
(106)
محمداکرم اعوان :
اس لیےان کی سزاجہنم ہےکہ انہوں نےکفرکیااورمیری آیات اورمیرےپیغمبروں کی ہنسی اڑائی۔
فتح محمدجالندھری :
یہ ان کی سزا ہے (یعنی) جہنم۔ اس لئے کہ انہوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں اور ہمارے پیغمبروں کی ہنسی اُڑائی
Sahi International :
That is their recompense - Hell - for what they denied and [because] they took My signs and My messengers in ridicule.
إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ كَانَتْ لَهُمْ جَنَّاتُ الْفِرْدَوْسِ نُزُلًا
(107)
محمداکرم اعوان :
یقیناً جولوگ ایمان لائےاور نیک کام کیےان کےلیے جنت الفردوس (میں) مہمانی ہوگی۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کئے ان کے لئے بہشت کے باغ مہمانی ہوں گے
Sahi International :
Indeed, those who have believed and done righteous deeds - they will have the Gardens of Paradise as a lodging,
خَالِدِينَ فِيهَا لَا يَبْغُونَ عَنْهَا حِوَلًا
(108)
محمداکرم اعوان :
اس میں ہمیشہ رہیں گےوہاں سےکہیں اورجانا نہ چاہیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
ہمیشہ ان میں رہیں گے اور وہاں سے مکان بدلنا نہ چاہیں گے
Sahi International :
Wherein they abide eternally. They will not desire from it any transfer.
قُل لَّوْ كَانَ الْبَحْرُ مِدَادًا لِّكَلِمَاتِ رَبِّي لَنَفِدَ الْبَحْرُ قَبْلَ أَن تَنفَدَ كَلِمَاتُ رَبِّي وَلَوْ جِئْنَا بِمِثْلِهِ مَدَدًا
(109)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےکہ اگرسمندرمیرےپروردگارکی باتوں کےلیےروشنائی بن جائےتومیرےپروردگارکی باتیں ختم ہونےسے پہلےسمندرختم ہوجائےاوراگرچہ اس کی مدد کےلیےہم ایک اور (سمندر) لےآئیں۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ اگر سمندر میرے پروردگار کی باتوں کے (لکھنے کے) لئے سیاہی ہو تو قبل اس کے کہ میرے پروردگار کی باتیں تمام ہوں سمندر ختم ہوجائے اگرچہ ہم ویسا ہی اور (سمندر) اس کی مدد کو لائیں
Sahi International :
Say, "If the sea were ink for [writing] the words of my Lord, the sea would be exhausted before the words of my Lord were exhausted, even if We brought the like of it as a supplement."
قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ يُوحَىٰ إِلَيَّ أَنَّمَا إِلَٰهُكُمْ إِلَٰهٌ وَاحِدٌ ۖ فَمَن كَانَ يَرْجُو لِقَاءَ رَبِّهِ فَلْيَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا وَلَا يُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبِّهِ أَحَدًا
(110)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےکہ بےشک میں تمہاری طرح کا بشر (آدمی) ہوں (البتہ) میرےپاس وحی آتی ہےیہ کہ تمہارامعبود وہی ایک معبود ہےپھرجوشخص اپنےپروردگارسےملنےکی امید رکھےپس چاہیئے کہ وہ نیک عمل کرےاوراپنے پرودرگار کی عبادت میں کسی کوشریک نہ بنائے۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ میں تمہاری طرح کا ایک بشر ہوں۔ (البتہ) میری طرف وحی آتی ہے کہ تمہارا معبود (وہی) ایک معبود ہے۔ تو جو شخص اپنے پروردگار سے ملنے کی امید رکھے چاہیئے کہ عمل نیک کرے اور اپنے پروردگار کی عبادت میں کسی کو شریک نہ بنائے
Sahi International :
Say, "I am only a man like you, to whom has been revealed that your god is one God. So whoever would hope for the meeting with his Lord - let him do righteous work and not associate in the worship of his Lord anyone."