Translator

Load Surah

Recitation

Display Options

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
محمداکرم اعوان :
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں
فتح محمدجالندھری :
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
Sahi International :
In the name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا عَدُوِّي وَعَدُوَّكُمْ أَوْلِيَاءَ تُلْقُونَ إِلَيْهِم بِالْمَوَدَّةِ وَقَدْ كَفَرُوا بِمَا جَاءَكُم مِّنَ الْحَقِّ يُخْرِجُونَ الرَّسُولَ وَإِيَّاكُمْ ۙ أَن تُؤْمِنُوا بِاللَّهِ رَبِّكُمْ إِن كُنتُمْ خَرَجْتُمْ جِهَادًا فِي سَبِيلِي وَابْتِغَاءَ مَرْضَاتِي ۚ تُسِرُّونَ إِلَيْهِم بِالْمَوَدَّةِ وَأَنَا أَعْلَمُ بِمَا أَخْفَيْتُمْ وَمَا أَعْلَنتُمْ ۚ وَمَن يَفْعَلْهُ مِنكُمْ فَقَدْ ضَلَّ سَوَاءَ السَّبِيلِ (1)
محمداکرم اعوان :
اےایمان والو! میرےدشمنوں اوراپنےدشمنوں کودوست مت بناؤکہ ان کودوستی کاپیغام بھیجتےہوحالانکہ تمہارےپاس جو (دین) حق آچکاہے، وہ اس کےمنکرہیں۔ پیغمبرکواورتم کواس وجہ سےکہ تم اللہ، اپنےپروردگارپرایمان لاچکےہو، شہربدرکرچکےہیں۔ اگرتم میرےرستےپرجہادکرنےاورمیری رضامندی پانےکی غرض سے (گھروں سے) نکلےہو، تم ان سےچپکےسےدوستی کی باتیں کرتےہوحالانکہ مجھےخوب معلوم ہےجوتم چھپاکرکرتےہواورجوظاہرکرتےہو۔ اورجوشخص تم میں سےایساکرےگاتویقیناً وہ سیدھےراستےسےبھٹک گیا۔
فتح محمدجالندھری :
مومنو! اگر تم میری راہ میں لڑنے اور میری خوشنودی طلب کرنے کے لئے (مکے سے) نکلے ہو تو میرے اور اپنے دشمنوں کو دوست نہ بناؤ۔ تم تو ان کو دوستی کے پیغام بھیجتے ہو اور وہ (دین) حق سے جو تمہارے پاس آیا ہے منکر ہیں۔ اور اس باعث سے کہ تم اپنے پروردگار خدا تعالیٰ پر ایمان لائے ہو پیغمبر کو اور تم کو جلاوطن کرتے ہیں۔ تم ان کی طرف پوشیدہ پوشیدہ دوستی کے پیغام بھیجتے ہو۔ اور جو کچھ تم مخفی طور پر اور جو علیٰ الاعلان کرتے ہو وہ مجھے معلوم ہے۔ اور جو کوئی تم میں سے ایسا کرے گا وہ سیدھے راستے سے بھٹک گیا
Sahi International :
O you who have believed, do not take My enemies and your enemies as allies, extending to them affection while they have disbelieved in what came to you of the truth, having driven out the Prophet and yourselves [only] because you believe in Allah, your Lord. If you have come out for jihad in My cause and seeking means to My approval, [take them not as friends]. You confide to them affection, but I am most knowing of what you have concealed and what you have declared. And whoever does it among you has certainly strayed from the soundness of the way.
إِن يَثْقَفُوكُمْ يَكُونُوا لَكُمْ أَعْدَاءً وَيَبْسُطُوا إِلَيْكُمْ أَيْدِيَهُمْ وَأَلْسِنَتَهُم بِالسُّوءِ وَوَدُّوا لَوْ تَكْفُرُونَ (2)
محمداکرم اعوان :
اگریہ تم پرقابوپائیں تو (فوراً) تمہارےدشمن ہوجائیں اورایذاکےلیےتم پراپنےہاتھ (بھی) چلائیں اوراپنی زبانیں (بھی) اوروہ چاہتےہیں کہ تم کافرہوجاؤ۔
فتح محمدجالندھری :
اگر یہ کافر تم پر قدرت پالیں تو تمہارے دشمن ہوجائیں اور ایذا کے لئے تم پر ہاتھ (بھی) چلائیں اور زبانیں (بھی) اور چاہتے ہیں کہ تم کسی طرح کافر ہوجاؤ
Sahi International :
If they gain dominance over you, they would be to you as enemies and extend against you their hands and their tongues with evil, and they wish you would disbelieve.
لَن تَنفَعَكُمْ أَرْحَامُكُمْ وَلَا أَوْلَادُكُمْ ۚ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَفْصِلُ بَيْنَكُمْ ۚ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ (3)
محمداکرم اعوان :
قیامت کےدن نہ تمہارےرشتہ دارکام آئیں گےاورنہ تمہاری اولاد۔ وہ (اللہ) تمہارےدرمیان فیصلہ فرمائیں گےاوراللہ تمہارےسب اعمال کودیکھتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
قیامت کے دن نہ تمہارے رشتے ناتے کام آئیں گے اور نہ اولاد۔ اس روز وہی تم میں فیصلہ کرے گا۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس کو دیکھتا ہے
Sahi International :
Never will your relatives or your children benefit you; the Day of Resurrection He will judge between you. And Allah, of what you do, is Seeing.
قَدْ كَانَتْ لَكُمْ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ فِي إِبْرَاهِيمَ وَالَّذِينَ مَعَهُ إِذْ قَالُوا لِقَوْمِهِمْ إِنَّا بُرَآءُ مِنكُمْ وَمِمَّا تَعْبُدُونَ مِن دُونِ اللَّهِ كَفَرْنَا بِكُمْ وَبَدَا بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمُ الْعَدَاوَةُ وَالْبَغْضَاءُ أَبَدًا حَتَّىٰ تُؤْمِنُوا بِاللَّهِ وَحْدَهُ إِلَّا قَوْلَ إِبْرَاهِيمَ لِأَبِيهِ لَأَسْتَغْفِرَنَّ لَكَ وَمَا أَمْلِكُ لَكَ مِنَ اللَّهِ مِن شَيْءٍ ۖ رَّبَّنَا عَلَيْكَ تَوَكَّلْنَا وَإِلَيْكَ أَنَبْنَا وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ (4)
محمداکرم اعوان :
یقیناًتمہارےلیےابراہیم (علیہ السلام) میں اورجولوگ (اطاعت میں) ان کےساتھ تھےایک اچھانمونہ ہے۔ جب انہوں نےاپنی قوم سےکہہ دیاکہ بےشک ہم تم سےاورجن کوتم اللہ کےسواپوجتےہو، ان سےبےتعلق ہیں۔ ہم تمہارے (عقیدےکے) منکرہیں اورہم میں اورتم میں ہمیشہ کےلیے کھلی دشمنی اوربغض رہےگاجب تک کہ تم اللہ واحد پرایمان نہ لاؤ۔ ہاں ابراہیم (علیہ السلام) نےاپنےباپ سےیہ (ضرور) کہاکہ میں آپ کےلیےضروربخشش طلب کروں گا۔ اورمیں اللہ کےسامنےآپ کےلیےکسی بات کااختیارنہیں رکھتا۔ اےہمارےپروردگار! ہم آپ پربھروسہ کرتےہیں اورآپ ہی کی طرف رجوع کرتےہیں اور (ہمیں) آپ ہی کی طرف لوٹناہے۔
فتح محمدجالندھری :
تمہیں ابراہیم اور ان کے رفقاء کی نیک چال چلنی (ضرور) ہے۔ جب انہوں نے اپنی قوم کے لوگوں سے کہا کہ ہم تم سے اور ان (بتوں) سے جن کو تم خدا کے سوا پوجتے ہو بےتعلق ہیں (اور) تمہارے (معبودوں کے کبھی) قائل نہیں (ہوسکتے) اور جب تک تم خدائے واحد اور ایمان نہ لاؤ ہم میں تم میں ہمیشہ کھلم کھلا عداوت اور دشمنی رہے گی۔ ہاں ابراہیمؑ نے اپنے باپ سے یہ (ضرور) کہا کہ میں آپ کے لئے مغفرت مانگوں گا اور خدا کے سامنے آپ کے بارے میں کسی چیز کا کچھ اختیار نہیں رکھتا۔ اے ہمارے پروردگار تجھ ہی پر ہمارا بھروسہ ہے اور تیری ہی طرف ہم رجوع کرتے ہیں اور تیرے ہی حضور میں (ہمیں) لوٹ کر آنا ہے
Sahi International :
There has already been for you an excellent pattern in Abraham and those with him, when they said to their people, "Indeed, we are disassociated from you and from whatever you worship other than Allah. We have denied you, and there has appeared between us and you animosity and hatred forever until you believe in Allah alone" except for the saying of Abraham to his father, "I will surely ask forgiveness for you, but I have not [power to do] for you anything against Allah. Our Lord, upon You we have relied, and to You we have returned, and to You is the destination.
رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِّلَّذِينَ كَفَرُوا وَاغْفِرْ لَنَا رَبَّنَا ۖ إِنَّكَ أَنتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ (5)
محمداکرم اعوان :
اےہمارےپروردگار! ہم کوکافروں کےہاتھ سےمصیبت میں نہ ڈالیےاوراےہمارےپروردگار! ہمارےگناہ معاف فرمائیے۔ بےشک آپ زبردست حکمت والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اے ہمارے پروردگار ہم کو کافروں کے ہاتھ سے عذاب نہ دلانا اور اے پروردگار ہمارے ہمیں معاف فرما۔ بےشک تو غالب حکمت والا ہے
Sahi International :
Our Lord, make us not [objects of] torment for the disbelievers and forgive us, our Lord. Indeed, it is You who is the Exalted in Might, the Wise."
لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِيهِمْ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِّمَن كَانَ يَرْجُو اللَّهَ وَالْيَوْمَ الْآخِرَ ۚ وَمَن يَتَوَلَّ فَإِنَّ اللَّهَ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ (6)
محمداکرم اعوان :
بےشک ان لوگوں کے (طرزعمل) میں تمہارےلیےعمدہ نمونہ ہےایسےشخص کےلیےجواللہ (کےسامنےجانے) اورقیامت کےدن کی امید رکھتاہو۔ اورجوروگردانی کرےتویقیناًاللہ ہی بےنیاز، تعریف کےسزاوارہیں۔
فتح محمدجالندھری :
تم (مسلمانوں) کو یعنی جو کوئی خدا (کے سامنے جانے) اور روز آخرت (کے آنے) کی امید رکھتا ہو اسے ان لوگوں کی نیک چال چلنی (ضرور) ہے۔ اور روگردانی کرے تو خدا بھی بےپرواہ اور سزاوار حمد (وثنا) ہے
Sahi International :
There has certainly been for you in them an excellent pattern for anyone whose hope is in Allah and the Last Day. And whoever turns away - then indeed, Allah is the Free of need, the Praiseworthy.
۞ عَسَى اللَّهُ أَن يَجْعَلَ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَ الَّذِينَ عَادَيْتُم مِّنْهُم مَّوَدَّةً ۚ وَاللَّهُ قَدِيرٌ ۚ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ (7)
محمداکرم اعوان :
عجب نہیں کہ اللہ تم میں اورجن لوگوں سےتم دشمنی رکھتےہودوستی پیدافرمادیں۔ اوراللہ قادرہیں اوربخشنےوالےمہربان ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
عجب نہیں کہ خدا تم میں اور ان لوگوں میں جن سے تم دشمنی رکھتے ہو دوستی پیدا کردے۔ اور خدا قادر ہے اور خدا بخشنے والا مہربان ہے
Sahi International :
Perhaps Allah will put, between you and those to whom you have been enemies among them, affection. And Allah is competent, and Allah is Forgiving and Merciful.
لَّا يَنْهَاكُمُ اللَّهُ عَنِ الَّذِينَ لَمْ يُقَاتِلُوكُمْ فِي الدِّينِ وَلَمْ يُخْرِجُوكُم مِّن دِيَارِكُمْ أَن تَبَرُّوهُمْ وَتُقْسِطُوا إِلَيْهِمْ ۚ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ (8)
محمداکرم اعوان :
جن لوگوں نےتم سےدین کےبارےمیں لڑائی نہیں کی اورنہ تم کوتمہارےگھروں سےنکالاہےان کےساتھ بھلائی اورانصاف کاسلوک کرنےسےاللہ تمہیں منع نہیں فرماتے۔ بےشک اللہ توانصاف کرنےوالوں کودوست رکھتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جن لوگوں نے تم سے دین کے بارے میں جنگ نہیں کی اور نہ تم کو تمہارے گھروں سے نکالا ان کے ساتھ بھلائی اور انصاف کا سلوک کرنے سے خدا تم کو منع نہیں کرتا۔ خدا تو انصاف کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے
Sahi International :
Allah does not forbid you from those who do not fight you because of religion and do not expel you from your homes - from being righteous toward them and acting justly toward them. Indeed, Allah loves those who act justly.
إِنَّمَا يَنْهَاكُمُ اللَّهُ عَنِ الَّذِينَ قَاتَلُوكُمْ فِي الدِّينِ وَأَخْرَجُوكُم مِّن دِيَارِكُمْ وَظَاهَرُوا عَلَىٰ إِخْرَاجِكُمْ أَن تَوَلَّوْهُمْ ۚ وَمَن يَتَوَلَّهُمْ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الظَّالِمُونَ (9)
محمداکرم اعوان :
بےشک اللہ ان لوگوں سےتم کومنع فرماتےہیں جنہوں نےدین کےبارےتمہارےساتھ جنگ کی اورتمہیں تمہارے گھروں سےنکالااورتمہارےنکالنےمیں (اوروں کی) مددکی، کہ ان سےدوستی کرو۔ اورجوان سےدوستی کریں گےتووہی ظالم ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
خدا ان ہی لوگوں کے ساتھ تم کو دوستی کرنے سے منع کرتا ہے جنہوں نے تم سے دین کے بارے میں لڑائی کی اور تم کو تمہارے گھروں سے نکالا اور تمہارے نکالنے میں اوروں کی مدد کی۔ تو جو لوگ ایسوں سے دوستی کریں گے وہی ظالم ہیں
Sahi International :
Allah only forbids you from those who fight you because of religion and expel you from your homes and aid in your expulsion - [forbids] that you make allies of them. And whoever makes allies of them, then it is those who are the wrongdoers.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا جَاءَكُمُ الْمُؤْمِنَاتُ مُهَاجِرَاتٍ فَامْتَحِنُوهُنَّ ۖ اللَّهُ أَعْلَمُ بِإِيمَانِهِنَّ ۖ فَإِنْ عَلِمْتُمُوهُنَّ مُؤْمِنَاتٍ فَلَا تَرْجِعُوهُنَّ إِلَى الْكُفَّارِ ۖ لَا هُنَّ حِلٌّ لَّهُمْ وَلَا هُمْ يَحِلُّونَ لَهُنَّ ۖ وَآتُوهُم مَّا أَنفَقُوا ۚ وَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ أَن تَنكِحُوهُنَّ إِذَا آتَيْتُمُوهُنَّ أُجُورَهُنَّ ۚ وَلَا تُمْسِكُوا بِعِصَمِ الْكَوَافِرِ وَاسْأَلُوا مَا أَنفَقْتُمْ وَلْيَسْأَلُوا مَا أَنفَقُوا ۚ ذَٰلِكُمْ حُكْمُ اللَّهِ ۖ يَحْكُمُ بَيْنَكُمْ ۚ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ (10)
محمداکرم اعوان :
اےایمان والو! جب تمہارےپاس ایمان والی عورتیں ہجرت کرکےآئیں توتم ان کاامتحان کرلیاکرو۔ اللہ ہی ان کےایمان کوخوب جانتےہیں۔ پس اگرتم ان کوایمان والیاں سمجھوتوان کوکفارکےپاس واپس نہ بھیجو۔ نہ وہ عورتیں ان (کافروں) کےلیےحلال ہیں اورنہ وہ (کافر) ان عورتوں کےلیےحلال ہیں۔ اورانہوں (کافروں) نےجوکچھ خرچ کیاہوان کواداکردو۔ اورتم پرکوئی گناہ نہیں کہ ان عورتوں کوان کےمہردےکران سےنکاح کرلواورکافرعورتوں کی ناموس کوقبضےمیں نہ رکھو (یعنی کفارکوواپس کردو)۔ اوران پرجوخرچ کیاہوان سےطلب کرلواورجوکچھ انہوں نےخرچ کیاہووہ تم سےطلب کرلیں۔ یہ اللہ کاحکم ہےجوتم میں فیصلہ کیےدیتےہیں اوراللہ جاننےوالےحکمت والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
مومنو! جب تمہارے پاس مومن عورتیں وطن چھوڑ کر آئیں تو ان کی آزمائش کرلو۔ (اور) خدا تو ان کے ایمان کو خوب جانتا ہے۔ سو اگر تم کو معلوم ہو کہ مومن ہیں تو ان کو کفار کے پاس واپس نہ بھیجو۔ کہ نہ یہ ان کو حلال ہیں اور نہ وہ ان کو جائز۔ اور جو کچھ انہوں نے (ان پر) خرچ کیا ہو وہ ان کو دے دو۔ اور تم پر کچھ گناہ نہیں کہ ان عورتوں کو مہر دے کر ان سے نکاح کرلو اور کافر عورتوں کی ناموس کو قبضے میں نہ رکھو (یعنی کفار کو واپس دے دو) اور جو کچھ تم نے ان پر خرچ کیا ہو تم ان سے طلب کرلو اور جو کچھ انہوں نے (اپنی عورتوں پر) خرچ کیا ہو وہ تم سے طلب کرلیں۔ یہ خدا کا حکم ہے جو تم میں فیصلہ کئے دیتا ہے اور خدا جاننے والا حکمت والا ہے
Sahi International :
O you who have believed, when the believing women come to you as emigrants, examine them. Allah is most knowing as to their faith. And if you know them to be believers, then do not return them to the disbelievers; they are not lawful [wives] for them, nor are they lawful [husbands] for them. But give the disbelievers what they have spent. And there is no blame upon you if you marry them when you have given them their due compensation. And hold not to marriage bonds with disbelieving women, but ask for what you have spent and let them ask for what they have spent. That is the judgement of Allah; He judges between you. And Allah is Knowing and Wise.
وَإِن فَاتَكُمْ شَيْءٌ مِّنْ أَزْوَاجِكُمْ إِلَى الْكُفَّارِ فَعَاقَبْتُمْ فَآتُوا الَّذِينَ ذَهَبَتْ أَزْوَاجُهُم مِّثْلَ مَا أَنفَقُوا ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي أَنتُم بِهِ مُؤْمِنُونَ (11)
محمداکرم اعوان :
اوراگرتمہاری بیبیوں میں سےکوئی بی بی تمہارےہاتھ سےنکل کرکافروں کےپاس چلی جائےتوان (کافروں) سےجنگ کرو (اوران سےتم کوغنیمت ملے) توجن کی عورتیں چلی گئی ہیں ان لوگوں کواتنادےدوجتناانہوں نےخرچ کیاتھااوراللہ سےڈرتےرہوجس پرتم ایمان لائےہو۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر تمہاری عورتوں میں سے کوئی عورت تمہارے ہاتھ سے نکل کر کافروں کے پاس چلی جائے (اور اس کا مہر وصول نہ ہوا ہو) پھر تم ان سے جنگ کرو (اور ان سے تم کو غنیمت ہاتھ لگے) تو جن کی عورتیں چلی گئی ہیں ان کو (اس مال میں سے) اتنا دے دو جتنا انہوں نے خرچ کیا تھا اور خدا سے جس پر تم ایمان لائے ہو ڈرو
Sahi International :
And if you have lost any of your wives to the disbelievers and you subsequently obtain [something], then give those whose wives have gone the equivalent of what they had spent. And fear Allah, in whom you are believers.
يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِذَا جَاءَكَ الْمُؤْمِنَاتُ يُبَايِعْنَكَ عَلَىٰ أَن لَّا يُشْرِكْنَ بِاللَّهِ شَيْئًا وَلَا يَسْرِقْنَ وَلَا يَزْنِينَ وَلَا يَقْتُلْنَ أَوْلَادَهُنَّ وَلَا يَأْتِينَ بِبُهْتَانٍ يَفْتَرِينَهُ بَيْنَ أَيْدِيهِنَّ وَأَرْجُلِهِنَّ وَلَا يَعْصِينَكَ فِي مَعْرُوفٍ ۙ فَبَايِعْهُنَّ وَاسْتَغْفِرْ لَهُنَّ اللَّهَ ۖ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ (12)
محمداکرم اعوان :
اےپیغمبرﷺ! جب مومن عورتیں آپ کےپاس اس بات پربیعت کرنےکوآئیں کہ اللہ کےساتھ کسی شےکوشریک نہ کریں گی اورنہ چوری کریں گی اورنہ بدکاری کریں گی اورنہ اپنےبچوں کوقتل کریں گی اورنہ اپنےہاتھوں اورپاؤں میں کوئی بہتان باندھ لائیں گی (کہ بہتان کی اولادلےآئیں) اورنیک کاموں میں آپ کی نافرمانی نہ کریں گی۔ تواُن سےبیعت لےلیجیئےاوران کےلیےاللہ سےبخشش طلب فرمائیں۔ بےشک اللہ بخشنےوالےمہربان ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اے پیغمبر! جب تمہارے پاس مومن عورتیں اس بات پر بیعت کرنے کو آئیں کہ خدا کے ساتھ نہ شرک کریں گی نہ چوری کریں گی نہ بدکاری کریں گی نہ اپنی اولاد کو قتل کریں گی نہ اپنے ہاتھ پاؤں میں کوئی بہتان باندھ لائیں گی اور نہ نیک کاموں میں تمہاری نافرمانی کریں گی تو ان سے بیعت لے لو اور ان کے لئے خدا سے بخشش مانگو۔ بےشک خدا بخشنے والا مہربان ہے
Sahi International :
O Prophet, when the believing women come to you pledging to you that they will not associate anything with Allah, nor will they steal, nor will they commit unlawful sexual intercourse, nor will they kill their children, nor will they bring forth a slander they have invented between their arms and legs, nor will they disobey you in what is right - then accept their pledge and ask forgiveness for them of Allah. Indeed, Allah is Forgiving and Merciful.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَوَلَّوْا قَوْمًا غَضِبَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ قَدْ يَئِسُوا مِنَ الْآخِرَةِ كَمَا يَئِسَ الْكُفَّارُ مِنْ أَصْحَابِ الْقُبُورِ (13)
محمداکرم اعوان :
اےایمان والو! ان لوگوں سے (بھی) دوستی مت کروجن پراللہ نےغضب فرمایاوہ آخرت سےایسےناامیدہوگئےہیں جیسےکفارقبروالوں (کےدوبارہ جی اٹھنے) سےناامیدہیں۔
فتح محمدجالندھری :
مومنو! ان لوگوں سے جن پر خدا غصے ہوا ہے دوستی نہ کرو (کیونکہ) جس طرح کافروں کو مردوں (کے جی اُٹھنے) کی امید نہیں اسی طرح ان لوگوں کو بھی آخرت (کے آنے) کی امید نہیں
Sahi International :
O you who have believed, do not make allies of a people with whom Allah has become angry. They have despaired of [reward in] the Hereafter just as the disbelievers have despaired of [meeting] the inhabitants of the graves.