بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
محمداکرم اعوان :
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں
فتح محمدجالندھری :
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
Sahi International :
In the name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
إِذَا جَاءَكَ الْمُنَافِقُونَ قَالُوا نَشْهَدُ إِنَّكَ لَرَسُولُ اللَّهِ ۗ وَاللَّهُ يَعْلَمُ إِنَّكَ لَرَسُولُهُ وَاللَّهُ يَشْهَدُ إِنَّ الْمُنَافِقِينَ لَكَاذِبُونَ
(1)
محمداکرم اعوان :
جب منافقین آپ کےپاس آتےہیں توکہتےہیں، ہم گواہی دیتےہیں کہ بےشک آپ اللہ کےپیغمبرہیں۔ اوراللہ جانتاہےکہ بےشک آپ اس کےپیغمبرہیں۔ اوراللہ گواہی دیتاہےکہ یقیناً (دل میں ایمان نہ ہونےکےسبب) یہ منافق جھوٹےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(اے محمدﷺ) جب منافق لوگ تمہارے پاس آتے ہیں تو (از راہ نفاق) کہتے ہیں کہ ہم اقرار کرتے ہیں کہ آپ بےشک خدا کے پیغمبر ہیں اور خدا جانتا ہے کہ درحقیقت تم اس کے پیغمبر ہو لیکن خدا ظاہر کئے دیتا ہے کہ منافق (دل سے اعتقاد نہ رکھنے کے لحاظ سے) جھوٹے ہیں
Sahi International :
When the hypocrites come to you, [O Muhammad], they say, "We testify that you are the Messenger of Allah." And Allah knows that you are His Messenger, and Allah testifies that the hypocrites are liars.
اتَّخَذُوا أَيْمَانَهُمْ جُنَّةً فَصَدُّوا عَن سَبِيلِ اللَّهِ ۚ إِنَّهُمْ سَاءَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ
(2)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےاپنی قسموں کوڈھال بنارکھاہےتویہ لوگ (دوسروں کوبھی) اللہ کی راہ سےروکتےہیں۔ بےشک جوکچھ یہ کرتےہیں بہت بُراہے۔
فتح محمدجالندھری :
انہوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنا رکھا ہے اور ان کے ذریعے سے (لوگوں کو) راہ خدا سے روک رہے ہیں۔ کچھ شک نہیں کہ جو کام یہ کرتے ہیں برے ہیں
Sahi International :
They have taken their oaths as a cover, so they averted [people] from the way of Allah. Indeed, it was evil that they were doing.
ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ آمَنُوا ثُمَّ كَفَرُوا فَطُبِعَ عَلَىٰ قُلُوبِهِمْ فَهُمْ لَا يَفْقَهُونَ
(3)
محمداکرم اعوان :
یہ اس لیےہےکہ یہ لوگ ایمان لائےپھر (کلماتِ کفریہ کہہ کر) کافرہوئےسوان کےدلوں پرمہرکردی گئی سویہ سمجھتےہی نہیں۔
فتح محمدجالندھری :
یہ اس لئے کہ یہ (پہلے تو) ایمان لائے پھر کافر ہوگئے تو ان کے دلوں پر مہر لگادی گئی۔ سو اب یہ سمجھتے ہی نہیں
Sahi International :
That is because they believed, and then they disbelieved; so their hearts were sealed over, and they do not understand.
۞ وَإِذَا رَأَيْتَهُمْ تُعْجِبُكَ أَجْسَامُهُمْ ۖ وَإِن يَقُولُوا تَسْمَعْ لِقَوْلِهِمْ ۖ كَأَنَّهُمْ خُشُبٌ مُّسَنَّدَةٌ ۖ يَحْسَبُونَ كُلَّ صَيْحَةٍ عَلَيْهِمْ ۚ هُمُ الْعَدُوُّ فَاحْذَرْهُمْ ۚ قَاتَلَهُمُ اللَّهُ ۖ أَنَّىٰ يُؤْفَكُونَ
(4)
محمداکرم اعوان :
اورجب آپ اُن کودیکھیں تو (ظاہری شان وشوکت کےباعث) ان کےقدکاٹھ آپ کوبھلےمعلوم ہوں اورجب یہ باتیں کرتےہیں توآپ ان کی باتیں سنیں (فہم وادراک سےخالی) گویاکہ وہ لکڑیاں ہیں جودیوارسےلگائی گئی ہیں۔ ہرچیخ وپکارکواپنےاوپر (مصیبت) سمجھنےلگتےہیں۔ یہی لوگ (آپ کے) دشمن ہیں سوآپ ان سےہوشیاررہیئے۔ اللہ ان کوغارت کرےیہ کہاں پھرےجاتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب تم ان (کے تناسب اعضا) کو دیکھتے ہو تو ان کے جسم تمہیں (کیا ہی) اچھے معلوم ہوتے ہیں۔ اور جب وہ گفتگو کرتے ہیں تو تم ان کی تقریر کو توجہ سے سنتے ہو (مگر فہم وادراک سے خالی) گویا لکڑیاں ہیں جو دیواروں سے لگائی گئی ہیں۔ (بزدل ایسے کہ) ہر زور کی آواز کو سمجھیں (کہ) ان پر بلا آئی۔ یہ (تمہارے) دشمن ہیں ان سے بےخوف نہ رہنا۔ خدا ان کو ہلاک کرے۔ یہ کہاں بہکے پھرتے ہیں
Sahi International :
And when you see them, their forms please you, and if they speak, you listen to their speech. [They are] as if they were pieces of wood propped up - they think that every shout is against them. They are the enemy, so beware of them. May Allah destroy them; how are they deluded?
وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ تَعَالَوْا يَسْتَغْفِرْ لَكُمْ رَسُولُ اللَّهِ لَوَّوْا رُءُوسَهُمْ وَرَأَيْتَهُمْ يَصُدُّونَ وَهُم مُّسْتَكْبِرُونَ
(5)
محمداکرم اعوان :
اورجب ان سےکہاجاتاہے، کہ آؤکہ اللہ کےپیغمبرتمہارےلیےبخشش طلب فرمائیں تواپنےسرپھیرلیتےہیں اورآپ ان کودیکھیں کہ تکبر کرتےہوئےمنہ پھیرلیتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب ان سے کہا جائے کہ آؤ رسول خدا تمہارے لئے مغفرت مانگیں تو سر ہلا دیتے ہیں اور تم ان کو دیکھو کہ تکبر کرتے ہوئے منہ پھیر لیتے ہیں
Sahi International :
And when it is said to them, "Come, the Messenger of Allah will ask forgiveness for you," they turn their heads aside and you see them evading while they are arrogant.
سَوَاءٌ عَلَيْهِمْ أَسْتَغْفَرْتَ لَهُمْ أَمْ لَمْ تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ لَن يَغْفِرَ اللَّهُ لَهُمْ ۚ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْفَاسِقِينَ
(6)
محمداکرم اعوان :
آپ ان کےلیےبخشش مانگیں یانہ مانگیں ان کےحق میں برابرہے۔ اللہ ان کوہرگزنہیں بخشیں گے۔ بےشک اللہ نافرمانوں کوہدایت نہیں فرماتے۔
فتح محمدجالندھری :
تم ان کے لئے مغفرت مانگو یا نہ مانگو ان کے حق میں برابر ہے۔ خدا ان کو ہرگز نہ بخشے گا۔ بےشک خدا نافرمانوں کو ہدایت نہیں دیا کرتا
Sahi International :
It is all the same for them whether you ask forgiveness for them or do not ask forgiveness for them; never will Allah forgive them. Indeed, Allah does not guide the defiantly disobedient people.
هُمُ الَّذِينَ يَقُولُونَ لَا تُنفِقُوا عَلَىٰ مَنْ عِندَ رَسُولِ اللَّهِ حَتَّىٰ يَنفَضُّوا ۗ وَلِلَّهِ خَزَائِنُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَلَٰكِنَّ الْمُنَافِقِينَ لَا يَفْقَهُونَ
(7)
محمداکرم اعوان :
یہ وہی لوگ ہیں جوکہتےہیں کہ جولوگ اللہ کےپیغمبرکےپاس (جمع) ہیں ان پرکچھ خرچ مت کرویہاں تک کہ یہ لوگ (خودبخود) بکھرجائیں۔ اورآسمانوں اورزمین کےخزانےتواللہ کےہیں ولیکن منافق نہیں سمجھتے۔
فتح محمدجالندھری :
یہی ہیں جو کہتے ہیں کہ جو لوگ رسول خدا کے پاس (رہتے) ہیں ان پر (کچھ) خرچ نہ کرو۔ یہاں تک کہ یہ (خود بخود) بھاگ جائیں۔ حالانکہ آسمانوں اور زمین کے خزانے خدا ہی کہ ہیں لیکن منافق نہیں سمجھتے
Sahi International :
They are the ones who say, "Do not spend on those who are with the Messenger of Allah until they disband." And to Allah belongs the depositories of the heavens and the earth, but the hypocrites do not understand.
يَقُولُونَ لَئِن رَّجَعْنَا إِلَى الْمَدِينَةِ لَيُخْرِجَنَّ الْأَعَزُّ مِنْهَا الْأَذَلَّ ۚ وَلِلَّهِ الْعِزَّةُ وَلِرَسُولِهِ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَلَٰكِنَّ الْمُنَافِقِينَ لَا يَعْلَمُونَ
(8)
محمداکرم اعوان :
کہتےہیں کہ اگرہم لوٹ کرمدینہ پہنچےتوعزت والے، ذلیل لوگوں کووہاں سےنکال باہرکریں گے۔ حالانکہ عزت اللہ کےلیےہےاوراس کےپیغمبرکےلیےہےاورایمان والوں کےلیے ولیکن منافقین نہیں جانتے۔
فتح محمدجالندھری :
کہتے ہیں کہ اگر ہم لوٹ کر مدینے پہنچے تو عزت والے ذلیل لوگوں کو وہاں سے نکال باہر کریں گے۔ حالانکہ عزت خدا کی ہے اور اس کے رسول کی اور مومنوں کی لیکن منافق نہیں جانتے
Sahi International :
They say, "If we return to al-Madinah, the more honored [for power] will surely expel therefrom the more humble." And to Allah belongs [all] honor, and to His Messenger, and to the believers, but the hypocrites do not know.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُلْهِكُمْ أَمْوَالُكُمْ وَلَا أَوْلَادُكُمْ عَن ذِكْرِ اللَّهِ ۚ وَمَن يَفْعَلْ ذَٰلِكَ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْخَاسِرُونَ
(9)
محمداکرم اعوان :
اےایمان والو! تم کوتمہارےمال اورتمہاری اولاداللہ کی یادسےغافل نہ کردے۔ اورجوکوئی ایساکرےگاتوایسےلوگ نقصان اٹھانےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
مومنو! تمہارا مال اور اولاد تم کو خدا کی یاد سے غافل نہ کردے۔ اور جو ایسا کرے گا تو وہ لوگ خسارہ اٹھانے والے ہیں
Sahi International :
O you who have believed, let not your wealth and your children divert you from remembrance of Allah. And whoever does that - then those are the losers.
وَأَنفِقُوا مِن مَّا رَزَقْنَاكُم مِّن قَبْلِ أَن يَأْتِيَ أَحَدَكُمُ الْمَوْتُ فَيَقُولَ رَبِّ لَوْلَا أَخَّرْتَنِي إِلَىٰ أَجَلٍ قَرِيبٍ فَأَصَّدَّقَ وَأَكُن مِّنَ الصَّالِحِينَ
(10)
محمداکرم اعوان :
اورجومال ہم نےتم کودیاہےاس میں سے (اس وقت) سےپہلےخرچ کرلوکہ تم میں سےکسی کوموت آجائے۔ تو (اس وقت) کہنےلگےکہ اےمیرےپروردگار! آپ نےمجھےتھوڑی سی اورمہلت کیوں نہ دی تاکہ مَیں خیرات کرتااورنیک لوگوں میں داخل ہوجاتا۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو (مال) ہم نے تم کو دیا ہے اس میں سے اس (وقت) سے پیشتر خرچ کرلو کہ تم میں سے کسی کی موت آجائے تو (اس وقت) کہنے لگے کہ اے میرے پروردگار تو نے مجھے تھوڑی سی اور مہلت کیوں نہ دی تاکہ میں خیرات کرلیتا اور نیک لوگوں میں داخل ہوجاتا
Sahi International :
And spend [in the way of Allah] from what We have provided you before death approaches one of you and he says, "My Lord, if only You would delay me for a brief term so I would give charity and be among the righteous."
وَلَن يُؤَخِّرَ اللَّهُ نَفْسًا إِذَا جَاءَ أَجَلُهَا ۚ وَاللَّهُ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ
(11)
محمداکرم اعوان :
اورجب کسی کی موت آجاتی ہےتواللہ اُسےہرگزمہلت نہیں دیتے۔ اوراللہ تمہارےاعمال سےباخبرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب کسی کی موت آجاتی ہے تو خدا اس کو ہرگز مہلت نہیں دیتا اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس سے خبردار ہے
Sahi International :
But never will Allah delay a soul when its time has come. And Allah is Acquainted with what you do.