Translator

Load Surah

Recitation

Display Options

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
محمداکرم اعوان :
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں
فتح محمدجالندھری :
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
Sahi International :
In the name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
وَيْلٌ لِّلْمُطَفِّفِينَ (1)
محمداکرم اعوان :
خرابی ہےکم کرکےدینےوالوں کےلیے۔
فتح محمدجالندھری :
ناپ اور تول میں کمی کرنے والوں کے لیے خرابی ہے
Sahi International :
Woe to those who give less [than due],
الَّذِينَ إِذَا اكْتَالُوا عَلَى النَّاسِ يَسْتَوْفُونَ (2)
محمداکرم اعوان :
وہ لوگ کہ جب لوگوں سےلیں توپوراناپ کرلیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگوں سے ناپ کر لیں تو پورا لیں
Sahi International :
Who, when they take a measure from people, take in full.
وَإِذَا كَالُوهُمْ أَو وَّزَنُوهُمْ يُخْسِرُونَ (3)
محمداکرم اعوان :
اورجب ان کوناپ کریاتول کردیں توکم کردیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب ان کو ناپ کر یا تول کر دیں تو کم کر دیں
Sahi International :
But if they give by measure or by weight to them, they cause loss.
أَلَا يَظُنُّ أُولَٰئِكَ أَنَّهُم مَّبْعُوثُونَ (4)
محمداکرم اعوان :
کیایہ نہیں خیال کرتےکہ یہ لوگ پھرسےزندہ کیےجائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
کیا یہ لوگ نہیں جانتے کہ اٹھائے بھی جائیں گے
Sahi International :
Do they not think that they will be resurrected
لِيَوْمٍ عَظِيمٍ (5)
محمداکرم اعوان :
ایک بڑےدن کےلیے۔
فتح محمدجالندھری :
(یعنی) ایک بڑے (سخت) دن میں
Sahi International :
For a tremendous Day -
يَوْمَ يَقُومُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ (6)
محمداکرم اعوان :
جس دن تمام جہانوں کےپروردگارکےلیےلوگ کھڑےہوں گے۔
فتح محمدجالندھری :
جس دن (تمام) لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے
Sahi International :
The Day when mankind will stand before the Lord of the worlds?
كَلَّا إِنَّ كِتَابَ الْفُجَّارِ لَفِي سِجِّينٍ (7)
محمداکرم اعوان :
یادرکھو! یقیناًبدکاروں کااعمال نامہ سجین میں ہے۔
فتح محمدجالندھری :
سن رکھو کہ بدکارروں کے اعمال سجّین میں ہیں
Sahi International :
No! Indeed, the record of the wicked is in sijjeen.
وَمَا أَدْرَاكَ مَا سِجِّينٌ (8)
محمداکرم اعوان :
اورتجھےکیاخبرکہ سجین کیاہے؟
فتح محمدجالندھری :
اور تم کیا جانتے ہوں کہ سجّین کیا چیز ہے؟
Sahi International :
And what can make you know what is sijjeen?
كِتَابٌ مَّرْقُومٌ (9)
محمداکرم اعوان :
ایک دفترہےلکھاہوا۔
فتح محمدجالندھری :
ایک دفتر ہے لکھا ہوا
Sahi International :
It is [their destination recorded in] a register inscribed.
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ (10)
محمداکرم اعوان :
اس دن جھٹلانےوالوں کےلیےخرابی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
Sahi International :
Woe, that Day, to the deniers,
الَّذِينَ يُكَذِّبُونَ بِيَوْمِ الدِّينِ (11)
محمداکرم اعوان :
وہ لوگ جوجزاکےدن کوجھٹلاتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(یعنی) جو انصاف کے دن کو جھٹلاتے ہیں
Sahi International :
Who deny the Day of Recompense.
وَمَا يُكَذِّبُ بِهِ إِلَّا كُلُّ مُعْتَدٍ أَثِيمٍ (12)
محمداکرم اعوان :
اوراس کوصرف وہی جھٹلاتاہےجوحدسےنکل جانےوالاگناہگارہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اس کو جھٹلاتا وہی ہے جو حد سے نکل جانے والا گنہگار ہے
Sahi International :
And none deny it except every sinful transgressor.
إِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِ آيَاتُنَا قَالَ أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ (13)
محمداکرم اعوان :
جب اس کوہماری آیات سنائی جاتی ہیں توکہتاہےیہ تواگلےلوگوں کےافسانےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جب اس کو ہماری آیتیں سنائی جاتی ہیں تو کہتا ہے کہ یہ تو اگلے لوگوں کے افسانے ہیں
Sahi International :
When Our verses are recited to him, he says, "Legends of the former peoples."
كَلَّا ۖ بَلْ ۜ رَانَ عَلَىٰ قُلُوبِهِم مَّا كَانُوا يَكْسِبُونَ (14)
محمداکرم اعوان :
دیکھو! بلکہ ان کےکردارکازنگ اُن کےدلوں پربیٹھ گیاہے۔
فتح محمدجالندھری :
دیکھو یہ جو (اعمال بد) کرتے ہیں ان کا ان کے دلوں پر زنگ بیٹھ گیا ہے
Sahi International :
No! Rather, the stain has covered their hearts of that which they were earning.
كَلَّا إِنَّهُمْ عَن رَّبِّهِمْ يَوْمَئِذٍ لَّمَحْجُوبُونَ (15)
محمداکرم اعوان :
بےشک یہ لوگ اس روزاپنےپروردگار (کےدیدار) سےاوٹ میں ہوں گے۔
فتح محمدجالندھری :
بےشک یہ لوگ اس روز اپنے پروردگار (کے دیدار) سے اوٹ میں ہوں گے
Sahi International :
No! Indeed, from their Lord, that Day, they will be partitioned.
ثُمَّ إِنَّهُمْ لَصَالُو الْجَحِيمِ (16)
محمداکرم اعوان :
پھروہ یقیناًدوزخ میں جاداخل ہوں گے۔
فتح محمدجالندھری :
پھر دوزخ میں جا داخل ہوں گے
Sahi International :
Then indeed, they will [enter and] burn in Hellfire.
ثُمَّ يُقَالُ هَٰذَا الَّذِي كُنتُم بِهِ تُكَذِّبُونَ (17)
محمداکرم اعوان :
پھراُن سےکہاجائےگایہ وہی ہےجس کوتم جھٹلاتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
پھر ان سے کہا جائے گا کہ یہ وہی چیز ہے جس کو تم جھٹلاتے تھے
Sahi International :
Then it will be said [to them], "This is what you used to deny."
كَلَّا إِنَّ كِتَابَ الْأَبْرَارِ لَفِي عِلِّيِّينَ (18)
محمداکرم اعوان :
یہ بھی سن رکھو! یقیناًنیکوں کےاعمال علیین میں ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(یہ بھی) سن رکھو کہ نیکوکاروں کے اعمال علیین میں ہیں
Sahi International :
No! Indeed, the record of the righteous is in 'illiyyun.
وَمَا أَدْرَاكَ مَا عِلِّيُّونَ (19)
محمداکرم اعوان :
اورتم کوکیاخبرکہ علیین کیاہے؟
فتح محمدجالندھری :
اور تم کو کیا معلوم کہ علیین کیا چیز ہے؟
Sahi International :
And what can make you know what is 'illiyyun?
كِتَابٌ مَّرْقُومٌ (20)
محمداکرم اعوان :
ایک لکھاہوادفترہے۔
فتح محمدجالندھری :
ایک دفتر ہے لکھا ہوا
Sahi International :
It is [their destination recorded in] a register inscribed
يَشْهَدُهُ الْمُقَرَّبُونَ (21)
محمداکرم اعوان :
جس کےپاس مقرب (فرشتے) حاضررہتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جس کے پاس مقرب (فرشتے) حاضر رہتے ہیں
Sahi International :
Which is witnessed by those brought near [to Allah].
إِنَّ الْأَبْرَارَ لَفِي نَعِيمٍ (22)
محمداکرم اعوان :
بےشک نیک لوگ چین میں ہوں گے۔
فتح محمدجالندھری :
بےشک نیک لوگ چین میں ہوں گے
Sahi International :
Indeed, the righteous will be in pleasure
عَلَى الْأَرَائِكِ يَنظُرُونَ (23)
محمداکرم اعوان :
تختوں پربیٹھےنظارہ کریں گے۔
فتح محمدجالندھری :
تختوں پر بیٹھے ہوئے نظارے کریں گے
Sahi International :
On adorned couches, observing.
تَعْرِفُ فِي وُجُوهِهِمْ نَضْرَةَ النَّعِيمِ (24)
محمداکرم اعوان :
تم ان کےچہروں سےہی راحت کی تازگی معلوم کرلوگے۔
فتح محمدجالندھری :
تم ان کے چہروں ہی سے راحت کی تازگی معلوم کر لو گے
Sahi International :
You will recognize in their faces the radiance of pleasure.
يُسْقَوْنَ مِن رَّحِيقٍ مَّخْتُومٍ (25)
محمداکرم اعوان :
ان کوخالص سربمہرمشروب پلایاجائےگا۔
فتح محمدجالندھری :
ان کو خالص شراب سربمہر پلائی جائے گی
Sahi International :
They will be given to drink [pure] wine [which was] sealed.
خِتَامُهُ مِسْكٌ ۚ وَفِي ذَٰلِكَ فَلْيَتَنَافَسِ الْمُتَنَافِسُونَ (26)
محمداکرم اعوان :
جس کی مہرمشک کی ہوگی اورنعمتوں کےشائقین کوچاہیئےکہ اس میں رغبت کریں۔
فتح محمدجالندھری :
جس کی مہر مشک کی ہو گی تو (نعمتوں کے) شائقین کو چاہیے کہ اسی سے رغبت کریں
Sahi International :
The last of it is musk. So for this let the competitors compete.
وَمِزَاجُهُ مِن تَسْنِيمٍ (27)
محمداکرم اعوان :
اوراس میں تسنیم کی آمیزش ہوگی۔
فتح محمدجالندھری :
اور اس میں تسنیم (کے پانی) کی آمیزش ہو گی
Sahi International :
And its mixture is of Tasneem,
عَيْنًا يَشْرَبُ بِهَا الْمُقَرَّبُونَ (28)
محمداکرم اعوان :
وہ ایک چشمہ ہےجس سے (اللہ کے) مقرب پیئں گے۔
فتح محمدجالندھری :
وہ ایک چشمہ ہے جس میں سے (خدا کے) مقرب پیئیں گے
Sahi International :
A spring from which those near [to Allah] drink.
إِنَّ الَّذِينَ أَجْرَمُوا كَانُوا مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا يَضْحَكُونَ (29)
محمداکرم اعوان :
بےشک وہ لوگ جوگناہگار (کافر) ہیں وہ (دنیامیں) مومنوں کامذاق اُڑایاکرتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
جو گنہگار (یعنی کفار) ہیں وہ (دنیا میں) مومنوں سے ہنسی کیا کرتے تھے
Sahi International :
Indeed, those who committed crimes used to laugh at those who believed.
وَإِذَا مَرُّوا بِهِمْ يَتَغَامَزُونَ (30)
محمداکرم اعوان :
اورجب ان کےپاس سےگزرتےتوطنزیہ اشارےکرتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب ان کے پاس سے گزرتے تو حقارت سے اشارے کرتے
Sahi International :
And when they passed by them, they would exchange derisive glances.
وَإِذَا انقَلَبُوا إِلَىٰ أَهْلِهِمُ انقَلَبُوا فَكِهِينَ (31)
محمداکرم اعوان :
اورجب وہ اپنےگھروں کو لوٹتےتوباتیں بناتےہوئےلوٹتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب اپنے گھر کو لوٹتے تو اتراتے ہوئے لوٹتے
Sahi International :
And when they returned to their people, they would return jesting.
وَإِذَا رَأَوْهُمْ قَالُوا إِنَّ هَٰؤُلَاءِ لَضَالُّونَ (32)
محمداکرم اعوان :
اورجب ان (مومنوں) کودیکھتےتوکہتےکہ بےشک یہ توگمراہ ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب ان (مومنوں) کو دیکھتے تو کہتے کہ یہ تو گمراہ ہیں
Sahi International :
And when they saw them, they would say, "Indeed, those are truly lost."
وَمَا أُرْسِلُوا عَلَيْهِمْ حَافِظِينَ (33)
محمداکرم اعوان :
اورحالانکہ وہ ان پرنگران بناکرنہیں بھیجےگئےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
حالانکہ وہ ان پر نگراں بنا کر نہیں بھیجے گئے تھے
Sahi International :
But they had not been sent as guardians over them.
فَالْيَوْمَ الَّذِينَ آمَنُوا مِنَ الْكُفَّارِ يَضْحَكُونَ (34)
محمداکرم اعوان :
سوآج مومن کافروں سےمذاق کریں گے۔
فتح محمدجالندھری :
تو آج مومن کافروں سے ہنسی کریں گے
Sahi International :
So Today those who believed are laughing at the disbelievers,
عَلَى الْأَرَائِكِ يَنظُرُونَ (35)
محمداکرم اعوان :
تختوں پر(بیٹھےہوئےان کاحال) دیکھ رہےہوں گے۔
فتح محمدجالندھری :
(اور) تختوں پر (بیٹھے ہوئے ان کا حال) دیکھ رہے ہوں گے
Sahi International :
On adorned couches, observing.
هَلْ ثُوِّبَ الْكُفَّارُ مَا كَانُوا يَفْعَلُونَ (36)
محمداکرم اعوان :
توکافروں کوان کےکردارکا (پوراپورا) بدلہ مل گیا۔
فتح محمدجالندھری :
تو کافروں کو ان کے عملوں کا (پورا پورا) بدلہ مل گیا
Sahi International :
Have the disbelievers [not] been rewarded [this Day] for what they used to do?