بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
محمداکرم اعوان :
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں
فتح محمدجالندھری :
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
Sahi International :
In the name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
محمداکرم اعوان :
طٰسٓمّٓ۔
فتح محمدجالندھری :
طٰسٓمٓ
Sahi International :
Ta, Seen, Meem.
تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ الْمُبِينِ
(2)
محمداکرم اعوان :
یہ ایک روشن کتاب (قرآن) کی آیتیں ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
یہ کتاب روشن کی آیتیں ہیں
Sahi International :
These are the verses of the clear Book.
لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَّفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ
(3)
محمداکرم اعوان :
شاید آپ ان کےایمان نہ لانےپر (رنج کرتےہوئے) اپنی جان ہی دےدیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
(اے پیغمبرﷺ) شاید تم اس (رنج) سے کہ یہ لوگ ایمان نہیں لاتے اپنے تئیں ہلاک کردو گے
Sahi International :
Perhaps, [O Muhammad], you would kill yourself with grief that they will not be believers.
إِن نَّشَأْ نُنَزِّلْ عَلَيْهِم مِّنَ السَّمَاءِ آيَةً فَظَلَّتْ أَعْنَاقُهُمْ لَهَا خَاضِعِينَ
(4)
محمداکرم اعوان :
اگرہم چاہیں (ان کےایمان لانےکے لیے) توان پرآسمان سےایک بڑی نشانی اتاردیں تواس کےآگےان کی گردنیں جھک جائیں۔
فتح محمدجالندھری :
اگر ہم چاہیں تو ان پر آسمان سے نشانی اُتار دیں۔ پھر ان کی گردنیں اس کے آگے جھک جائیں
Sahi International :
If We willed, We could send down to them from the sky a sign for which their necks would remain humbled.
وَمَا يَأْتِيهِم مِّن ذِكْرٍ مِّنَ الرَّحْمَٰنِ مُحْدَثٍ إِلَّا كَانُوا عَنْهُ مُعْرِضِينَ
(5)
محمداکرم اعوان :
اوران کےپاس تازہ نصیحت رحمٰن (اللہ) کےپاس سےنہیں آتی جس سےیہ منہ نہ پھیرلیتےہوں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان کے پاس (خدائے) رحمٰن کی طرف سے کوئی نصیحت نہیں آتی مگر یہ اس سے منہ پھیر لیتے ہیں
Sahi International :
And no revelation comes to them anew from the Most Merciful except that they turn away from it.
فَقَدْ كَذَّبُوا فَسَيَأْتِيهِمْ أَنبَاءُ مَا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ
(6)
محمداکرم اعوان :
سوانہوں نےتو (دینِ حق کو) جھوٹابتایاپس عنقریب ان کواس بات کی حقیقت معلوم ہوجائےگی جس کا یہ مذاق اڑاتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
سو یہ تو جھٹلا چکے اب ان کو اس چیز کی حقیقت معلوم ہوگی جس کی ہنسی اُڑاتے تھے
Sahi International :
For they have already denied, but there will come to them the news of that which they used to ridicule.
أَوَلَمْ يَرَوْا إِلَى الْأَرْضِ كَمْ أَنبَتْنَا فِيهَا مِن كُلِّ زَوْجٍ كَرِيمٍ
(7)
محمداکرم اعوان :
کیاانہوں نےزمین کی طرف نہیں دیکھاکہ ہم نےاس میں کتنی ہی نفیس چیزوں کےجوڑےاگائےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کیا انہوں نے زمین کی طرف نہیں دیکھا کہ ہم نے اس میں ہر قسم کی کتنی نفیس چیزیں اُگائی ہیں
Sahi International :
Did they not look at the earth - how much We have produced therein from every noble kind?
إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
(8)
محمداکرم اعوان :
بلاشبہ اس میں (توحید کی) ایک بڑی دلیل ہےاوران کےاکثرلوگ ایمان نہیں لاتے۔
فتح محمدجالندھری :
کچھ شک نہیں کہ اس میں (قدرت خدا کی) نشانی ہے مگر یہ اکثر ایمان لانے والے نہیں ہیں
Sahi International :
Indeed in that is a sign, but most of them were not to be believers.
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
(9)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناًآپ کا پروردگارغالب (اور) مہربان ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور تمہارا پروردگار غالب (اور) مہربان ہے
Sahi International :
And indeed, your Lord - He is the Exalted in Might, the Merciful.
وَإِذْ نَادَىٰ رَبُّكَ مُوسَىٰ أَنِ ائْتِ الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ
(10)
محمداکرم اعوان :
اورجب آپ کےپروردگارنےموسیٰ (علیہ السلام) کوفرمایاکہ ظالم لوگوں کےپاس جائیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب تمہارے پروردگار نے موسیٰ کو پکارا کہ ظالم لوگوں کے پاس جاؤ
Sahi International :
And [mention] when your Lord called Moses, [saying], "Go to the wrongdoing people -
قَوْمَ فِرْعَوْنَ ۚ أَلَا يَتَّقُونَ
(11)
محمداکرم اعوان :
(یعنی) قومِ فرعون کےپاس، کیایہ ڈرتےنہیں؟
فتح محمدجالندھری :
(یعنی) قوم فرعون کے پاس، کیا یہ ڈرتے نہیں
Sahi International :
The people of Pharaoh. Will they not fear Allah?"
قَالَ رَبِّ إِنِّي أَخَافُ أَن يُكَذِّبُونِ
(12)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےعرض کیااےمیرےپروردگار! بےشک میں ڈرتاہوں کہ وہ مجھےجھوٹاسمجھیں۔
فتح محمدجالندھری :
انہوں نے کہا کہ میرے پروردگار میں ڈرتا ہوں کہ یہ مجھے جھوٹا سمجھیں
Sahi International :
He said, "My Lord, indeed I fear that they will deny me
وَيَضِيقُ صَدْرِي وَلَا يَنطَلِقُ لِسَانِي فَأَرْسِلْ إِلَىٰ هَارُونَ
(13)
محمداکرم اعوان :
اور (طبعی طورپر) میرادل تنگ ہونےلگتاہےاورمیری زبان (اچھی طرح) نہیں چلتی تواس لیےہارون (علیہ السلام) کوبھی وحی بھیج دیجیئے۔
فتح محمدجالندھری :
اور میرا دل تنگ ہوتا ہے اور میری زبان رکتی ہے تو ہارون کو حکم بھیج کہ میرے ساتھ چلیں
Sahi International :
And that my breast will tighten and my tongue will not be fluent, so send for Aaron.
وَلَهُمْ عَلَيَّ ذَنبٌ فَأَخَافُ أَن يَقْتُلُونِ
(14)
محمداکرم اعوان :
اورمیرےذمہ ان لوگوں کا ایک جرم بھی ہے (قبطی کا قتل) تومجھےاندیشہ ہےکہ وہ مجھے (تبلیغ رسالت سےپہلے ہی) قتل کرڈالیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان لوگوں کا مجھ پر ایک گناہ (یعنی قبطی کے خون کا دعویٰ) بھی ہے سو مجھے یہ بھی خوف ہے کہ مجھ کو مار ہی ڈالیں
Sahi International :
And they have upon me a [claim due to] sin, so I fear that they will kill me."
قَالَ كَلَّا ۖ فَاذْهَبَا بِآيَاتِنَا ۖ إِنَّا مَعَكُم مُّسْتَمِعُونَ
(15)
محمداکرم اعوان :
فرمایاہرگزنہیں! پس آپ دونوں ہماری نشانیاں لےکرجائیں یقیناً ہم آپ کےساتھ ہیں (سب کچھ) سنتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
فرمایا ہرگز نہیں۔ تم دونوں ہماری نشانیاں لے کر جاؤ ہم تمہارے ساتھ سننے والے ہیں
Sahi International :
[Allah] said, "No. Go both of you with Our signs; indeed, We are with you, listening.
فَأْتِيَا فِرْعَوْنَ فَقُولَا إِنَّا رَسُولُ رَبِّ الْعَالَمِينَ
(16)
محمداکرم اعوان :
سودونوں فرعون کےپاس جایئےپھراس سےکہیئےہم تمام جہانوں کےمالک کےپیغمبرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
تو دونوں فرعون کے پاس جاؤ اور کہو کہ ہم تمام جہان کے مالک کے بھیجے ہوئے ہیں
Sahi International :
Go to Pharaoh and say, 'We are the messengers of the Lord of the worlds,
أَنْ أَرْسِلْ مَعَنَا بَنِي إِسْرَائِيلَ
(17)
محمداکرم اعوان :
(اوراس لیےآئےہیں) کہ ہمارےساتھ بنی اسرائیل کوجانےدو۔
فتح محمدجالندھری :
(اور اس لئے آئے ہیں) کہ آپ بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ جانے کی اجازت دیں
Sahi International :
[Commanded to say], "Send with us the Children of Israel."'"
قَالَ أَلَمْ نُرَبِّكَ فِينَا وَلِيدًا وَلَبِثْتَ فِينَا مِنْ عُمُرِكَ سِنِينَ
(18)
محمداکرم اعوان :
کہنےلگاکیاہم نےتم کوبچپن میں پرورش نہیں کیااورتم نےہمارےہاں برسوں عمربسرنہیں کی۔
فتح محمدجالندھری :
(فرعون نے موسیٰ سے کہا) کیا ہم نے تم کو کہ ابھی بچّے تھے پرورش نہیں کیا اور تم نے برسوں ہمارے ہاں عمر بسر (نہیں) کی
Sahi International :
[Pharaoh] said, "Did we not raise you among us as a child, and you remained among us for years of your life?
وَفَعَلْتَ فَعْلَتَكَ الَّتِي فَعَلْتَ وَأَنتَ مِنَ الْكَافِرِينَ
(19)
محمداکرم اعوان :
اورتم نےوہ کام کیاجوکیاتھا (یعنی قبطی کا قتل) اورتم ناشکرےہو۔
فتح محمدجالندھری :
اور تم نے وہ کام کیا تھا جو کیا اور تم ناشکرے معلوم ہوتے ہو
Sahi International :
And [then] you did your deed which you did, and you were of the ungrateful."
قَالَ فَعَلْتُهَا إِذًا وَأَنَا مِنَ الضَّالِّينَ
(20)
محمداکرم اعوان :
(موسیٰ علیہ السلام نے) فرمایاہاں وہ حرکت تب مجھ سےہوئی تھی اورمجھ سےغلطی ہوئی۔
فتح محمدجالندھری :
(موسیٰ نے) کہاں (ہاں) وہ حرکت مجھ سے ناگہاں سرزد ہوئی تھی اور میں خطا کاروں میں تھا
Sahi International :
[Moses] said, "I did it, then, while I was of those astray.
فَفَرَرْتُ مِنكُمْ لَمَّا خِفْتُكُمْ فَوَهَبَ لِي رَبِّي حُكْمًا وَجَعَلَنِي مِنَ الْمُرْسَلِينَ
(21)
محمداکرم اعوان :
جب مجھےتم سےڈرہواتومَیں تم سےبھاگ گیاپھرمیرےپروردگار نےمجھے حکمت (نبوت) عطاکی اورمجھےپیغمبروں میں شامل فرمایا۔
فتح محمدجالندھری :
تو جب مجھے تم سے ڈر لگا تو تم میں سے بھاگ گیا۔ پھر خدا نے مجھ کو نبوت وعلم بخشا اور مجھے پیغمبروں میں سے کیا
Sahi International :
So I fled from you when I feared you. Then my Lord granted me wisdom and prophethood and appointed me [as one] of the messengers.
وَتِلْكَ نِعْمَةٌ تَمُنُّهَا عَلَيَّ أَنْ عَبَّدتَّ بَنِي إِسْرَائِيلَ
(22)
محمداکرم اعوان :
اورکیایہی احسان ہےجوتم مجھ پررکھتےہوکہ تم نےبنی اسرائیل کوغلام بنارکھاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور (کیا) یہی احسان ہے جو آپ مجھ پر رکھتے ہیں کہ آپ نے بنی اسرائیل کو غلام بنا رکھا ہے
Sahi International :
And is this a favor of which you remind me - that you have enslaved the Children of Israel?"
قَالَ فِرْعَوْنُ وَمَا رَبُّ الْعَالَمِينَ
(23)
محمداکرم اعوان :
فرعون نےکہاکہ جہانوں کاپروردگارکیاہے؟ (یعنی اس کی حقیقت کیاہے؟)۔
فتح محمدجالندھری :
فرعون نے کہا کہ تمام جہان مالک کیا
Sahi International :
Said Pharaoh, "And what is the Lord of the worlds?"
قَالَ رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا ۖ إِن كُنتُم مُّوقِنِينَ
(24)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےفرمایاآسمانوں اورزمین اورجوکچھ ان میں ہےاس کاپروردگار، اگرتم کویقین کرناہوتو۔
فتح محمدجالندھری :
کہا کہ آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان دونوں میں ہے سب کا مالک۔ بشرطیکہ تم لوگوں کو یقین ہو
Sahi International :
[Moses] said, "The Lord of the heavens and earth and that between them, if you should be convinced."
قَالَ لِمَنْ حَوْلَهُ أَلَا تَسْتَمِعُونَ
(25)
محمداکرم اعوان :
اس (فرعون) نےاپنےگرِد والوں سےکہا، کیاسناتم نے؟
فتح محمدجالندھری :
فرعون نے اپنے اہالی موالی سے کہا کہ کیا تم سنتے نہیں
Sahi International :
[Pharaoh] said to those around him, "Do you not hear?"
قَالَ رَبُّكُمْ وَرَبُّ آبَائِكُمُ الْأَوَّلِينَ
(26)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےفرمایاوہ پروردگار (اللہ) ہےتمہارااورپروردگارہےتمہارےپہلےباپ دادا کا۔
فتح محمدجالندھری :
(موسیٰ نے) کہا کہ تمہارا اور تمہارے پہلے باپ دادا کا مالک
Sahi International :
[Moses] said, "Your Lord and the Lord of your first forefathers."
قَالَ إِنَّ رَسُولَكُمُ الَّذِي أُرْسِلَ إِلَيْكُمْ لَمَجْنُونٌ
(27)
محمداکرم اعوان :
(فرعون) کہنےلگاکہ تمہارایہ پیغمبرجوتمہاری طرف بھیجا گیاہےضرورپاگل ہے۔
فتح محمدجالندھری :
(فرعون نے) کہا کہ (یہ) پیغمبر جو تمہاری طرف بھیجا گیا ہے باؤلا ہے
Sahi International :
[Pharaoh] said, "Indeed, your 'messenger' who has been sent to you is mad."
قَالَ رَبُّ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ وَمَا بَيْنَهُمَا ۖ إِن كُنتُمْ تَعْقِلُونَ
(28)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےفرمایامشرق اورمغرب اورجوکچھ ان کےدرمیان ہےاس کا پروردگار (اللہ) ہےاگرتم میں عقل ہوتو۔
فتح محمدجالندھری :
موسیٰ نے کہا کہ مشرق اور مغرب اور جو کچھ ان دونوں میں ہے سب کا مالک، بشرطیکہ تم کو سمجھ ہو
Sahi International :
[Moses] said, "Lord of the east and the west and that between them, if you were to reason."
قَالَ لَئِنِ اتَّخَذْتَ إِلَٰهًا غَيْرِي لَأَجْعَلَنَّكَ مِنَ الْمَسْجُونِينَ
(29)
محمداکرم اعوان :
(فرعون جھلا کر) کہنےلگااگرتم نےمیرےعلاوہ کسی اورکومعبودبنایا تومَیں ضرورتم کوقید میں ڈال دوں گا۔
فتح محمدجالندھری :
(فرعون نے) کہا کہ اگر تم نے میرے سوا کسی اور کو معبود بنایا تو میں تمہیں قید کردوں گا
Sahi International :
[Pharaoh] said, "If you take a god other than me, I will surely place you among those imprisoned."
قَالَ أَوَلَوْ جِئْتُكَ بِشَيْءٍ مُّبِينٍ
(30)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےفرمایاخواہ میں تمہارےپاس واضح دلیل (معجزہ) بھی لاؤں تو!
فتح محمدجالندھری :
(موسیٰ نے) کہا خواہ میں آپ کے پاس روشن چیز لاؤں (یعنی معجزہ)
Sahi International :
[Moses] said, "Even if I brought you proof manifest?"
قَالَ فَأْتِ بِهِ إِن كُنتَ مِنَ الصَّادِقِينَ
(31)
محمداکرم اعوان :
کہنےلگااگرتم سچےہوتواس کولےآؤ۔
فتح محمدجالندھری :
فرعون نے کہا اگر سچے ہو تو اسے لاؤ (دکھاؤ)
Sahi International :
[Pharaoh] said, "Then bring it, if you should be of the truthful."
فَأَلْقَىٰ عَصَاهُ فَإِذَا هِيَ ثُعْبَانٌ مُّبِينٌ
(32)
محمداکرم اعوان :
پس انہوں نےاپنی لاٹھی ڈالی تووہ اُسی وقت بہت بڑااژدھا بن گئی۔
فتح محمدجالندھری :
پس انہوں نے اپنی لاٹھی ڈالی تو وہ اسی وقت صریح اژدہا بن گئی
Sahi International :
So [Moses] threw his staff, and suddenly it was a serpent manifest.
وَنَزَعَ يَدَهُ فَإِذَا هِيَ بَيْضَاءُ لِلنَّاظِرِينَ
(33)
محمداکرم اعوان :
اوراپنا ہاتھ (بغل میں دےکر) نکالاتواُسی دم دیکھنےوالوں کےلیےسفید براق ہوگیا (نظرآنےلگا)۔
فتح محمدجالندھری :
اور اپنا ہاتھ نکالا تو اسی دم دیکھنے والوں کے لئے سفید (براق نظر آنے لگا)
Sahi International :
And he drew out his hand; thereupon it was white for the observers.
قَالَ لِلْمَلَإِ حَوْلَهُ إِنَّ هَٰذَا لَسَاحِرٌ عَلِيمٌ
(34)
محمداکرم اعوان :
اپنےاردگردکےسرداروں سےکہنےلگاکہ یقیناً یہ بڑا ماہرِفن جادوگرہے۔
فتح محمدجالندھری :
فرعون نے اپنے گرد کے سرداروں سے کہا کہ یہ تو کامل فن جادوگر ہے
Sahi International :
[Pharaoh] said to the eminent ones around him, "Indeed, this is a learned magician.
يُرِيدُ أَن يُخْرِجَكُم مِّنْ أَرْضِكُم بِسِحْرِهِ فَمَاذَا تَأْمُرُونَ
(28)
محمداکرم اعوان :
چاہتاہےکہ اپنےجادوسےتمہیں تمہارےملک سےنکال دےسوتمہاری کیارائےہے؟
فتح محمدجالندھری :
چاہتا ہے کہ تم کو اپنے جادو (کے زور) سے تمہارے ملک سے نکال دے تو تمہاری کیا رائے ہے؟
Sahi International :
He wants to drive you out of your land by his magic, so what do you advise?"
قَالُوا أَرْجِهْ وَأَخَاهُ وَابْعَثْ فِي الْمَدَائِنِ حَاشِرِينَ
(36)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےکہا کہ ان کواوران کےبھائی کولوٹادیں اورشہروں میں بلانےوالےبھیج دیں۔
فتح محمدجالندھری :
انہوں نے کہا کہ اسے اور اس کے بھائی (کے بارے) میں کچھ توقف کیجیئے اور شہروں میں ہرکارے بھیج دیجیئے
Sahi International :
They said, "Postpone [the matter of] him and his brother and send among the cities gatherers
يَأْتُوكَ بِكُلِّ سَحَّارٍ عَلِيمٍ
(37)
محمداکرم اعوان :
کہ سب ماہرجادوگروں کوآپ کےپاس لےآئیں۔
فتح محمدجالندھری :
کہ سب ماہر جادوگروں کو (جمع کرکے) آپ کے پاس لے آئیں
Sahi International :
Who will bring you every learned, skilled magician."
فَجُمِعَ السَّحَرَةُ لِمِيقَاتِ يَوْمٍ مَّعْلُومٍ
(38)
محمداکرم اعوان :
غرض وہ جادوگرایک مقررہ دن کےخاص وقت پرجمع کیےگئے۔
فتح محمدجالندھری :
تو جادوگر ایک مقررہ دن کی میعاد پر جمع ہوگئے
Sahi International :
So the magicians were assembled for the appointment of a well-known day.
وَقِيلَ لِلنَّاسِ هَلْ أَنتُم مُّجْتَمِعُونَ
(39)
محمداکرم اعوان :
اور (فرعون کی طرف سے) لوگوں سےبھی کہاگیاکہ تم سب لوگ (بھی) جمع ہوؤگے۔
فتح محمدجالندھری :
اور لوگوں سے کہہ دیا گیا کہ تم (سب) کو اکھٹے ہو کر جانا چاہیئے
Sahi International :
And it was said to the people, "Will you congregate
لَعَلَّنَا نَتَّبِعُ السَّحَرَةَ إِن كَانُوا هُمُ الْغَالِبِينَ
(40)
محمداکرم اعوان :
تاکہ اگرجادوگرجیت جائیں توہم ان کی پیروی کریں (جیسےپہلےکررہےتھے)۔
فتح محمدجالندھری :
تاکہ اگر جادوگر غالب رہیں تو ہم ان کے پیرو ہوجائیں
Sahi International :
That we might follow the magicians if they are the predominant?"
فَلَمَّا جَاءَ السَّحَرَةُ قَالُوا لِفِرْعَوْنَ أَئِنَّ لَنَا لَأَجْرًا إِن كُنَّا نَحْنُ الْغَالِبِينَ
(41)
محمداکرم اعوان :
پھرجب جادوگرآگئےتوفرعون سےکہنےلگےکہ اگرہم جیت گئےتوکیاہم کوکوئی بڑاانعام ملےگا؟
فتح محمدجالندھری :
جب جادوگر آگئے تو فرعون سے کہنے لگے اگر ہم غالب رہے تو ہمیں صلہ بھی عطا ہوگا؟
Sahi International :
And when the magicians arrived, they said to Pharaoh, "Is there indeed for us a reward if we are the predominant?"
قَالَ نَعَمْ وَإِنَّكُمْ إِذًا لَّمِنَ الْمُقَرَّبِينَ
(42)
محمداکرم اعوان :
اس نےکہاہاں اورتب تم (ہمارے) مقرب لوگوں میں شامل ہوجاؤگے۔
فتح محمدجالندھری :
فرعون نے کہا ہاں اور تم مقربوں میں بھی داخل کرلئے جاؤ گے
Sahi International :
He said, "Yes, and indeed, you will then be of those near [to me]."
قَالَ لَهُم مُّوسَىٰ أَلْقُوا مَا أَنتُم مُّلْقُونَ
(43)
محمداکرم اعوان :
موسیٰ (علیہ السلام) نےاُن سے فرمایاکہ تم کوجوکچھ ڈالناہو (میدان میں) ڈالو۔
فتح محمدجالندھری :
موسیٰ نے ان سے کہا کہ جو چیز ڈالنی چاہتے ہو، ڈالو
Sahi International :
Moses said to them, "Throw whatever you will throw."
فَأَلْقَوْا حِبَالَهُمْ وَعِصِيَّهُمْ وَقَالُوا بِعِزَّةِ فِرْعَوْنَ إِنَّا لَنَحْنُ الْغَالِبُونَ
(44)
محمداکرم اعوان :
پس انہوں نےاپنی رسیاں اورلاٹھیاں ڈالیں اورکہنےلگےکہ فرعون کےاقبال سےبےشک ہم ہی غالب رہیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
تو انہوں نے اپنی رسیاں اور لاٹھیاں ڈالیں اور کہنے لگے کہ فرعون کے اقبال کی قسم ہم ضرور غالب رہیں گے
Sahi International :
So they threw their ropes and their staffs and said, "By the might of Pharaoh, indeed it is we who are predominant."
فَأَلْقَىٰ مُوسَىٰ عَصَاهُ فَإِذَا هِيَ تَلْقَفُ مَا يَأْفِكُونَ
(45)
محمداکرم اعوان :
پھرموسیٰ (علیہ السلام) نےاپناعصا ڈالا توتبھی وہ ان کےبنےبنائےدھندےکونگلنےلگا۔
فتح محمدجالندھری :
پھر موسیٰ نے اپنی لاٹھی ڈالی تو وہ ان چیزوں کو جو جادوگروں نے بنائی تھیں یکایک نگلنے لگی
Sahi International :
Then Moses threw his staff, and at once it devoured what they falsified.
فَأُلْقِيَ السَّحَرَةُ سَاجِدِينَ
(46)
محمداکرم اعوان :
سوجادوگر (یہ دیکھ کر) سجدےمیں گرپڑے۔
فتح محمدجالندھری :
تب جادوگر سجدے میں گر پڑے
Sahi International :
So the magicians fell down in prostration [to Allah].
قَالُوا آمَنَّا بِرَبِّ الْعَالَمِينَ
(47)
محمداکرم اعوان :
کہنےلگےہم ایمان لائےجہانوں کےپروردگارپر۔
فتح محمدجالندھری :
(اور) کہنے لگے کہ ہم تمام جہان کے مالک پر ایمان لے آئے
Sahi International :
They said, "We have believed in the Lord of the worlds,
رَبِّ مُوسَىٰ وَهَارُونَ
(48)
محمداکرم اعوان :
جوموسیٰ اورہارون (علیہما السلام) کاپروردگارہے۔
فتح محمدجالندھری :
جو موسیٰ اور ہارون کا مالک ہے
Sahi International :
The Lord of Moses and Aaron."
قَالَ آمَنتُمْ لَهُ قَبْلَ أَنْ آذَنَ لَكُمْ ۖ إِنَّهُ لَكَبِيرُكُمُ الَّذِي عَلَّمَكُمُ السِّحْرَ فَلَسَوْفَ تَعْلَمُونَ ۚ لَأُقَطِّعَنَّ أَيْدِيَكُمْ وَأَرْجُلَكُم مِّنْ خِلَافٍ وَلَأُصَلِّبَنَّكُمْ أَجْمَعِينَ
(49)
محمداکرم اعوان :
(فرعون نے) کہاکہ مجھ سےاجازت حاصل کرنےسےپہلےتم اُس پرایمان لےآئےبےشک یہ تمہارابڑا (استاد) ہےجس نے تمہیں جادوسکھایا ہےتمہیں (اس کا نتیجہ) جلد ہی پتاچل جائےگامَیں ضرورتمہارےہاتھ اورپاؤں مخالف سمتوں سے کٹوادوں گااورضرورتم سب کو سُولی دےدوں گا۔
فتح محمدجالندھری :
فرعون نے کہا کیا اس سے پہلے کہ میں تم کو اجازت دوں تم اس پر ایمان لے آئے، بےشک یہ تمہارا بڑا ہے جس نے تم کو جادو سکھایا ہے۔ سو عنقریب تم (اس کا انجام) معلوم کرلو گے کہ میں تمہارے ہاتھ اور پاؤں اطراف مخالف سے کٹوا دوں گا اور تم سب کو سولی پر چڑھوا دوں گا
Sahi International :
[Pharaoh] said, "You believed Moses before I gave you permission. Indeed, he is your leader who has taught you magic, but you are going to know. I will surely cut off your hands and your feet on opposite sides, and I will surely crucify you all."
قَالُوا لَا ضَيْرَ ۖ إِنَّا إِلَىٰ رَبِّنَا مُنقَلِبُونَ
(50)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےکہاکوئی حرج نہیں بےشک ہم اپنےپروردگارکی طرف لوٹ کرجانےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
انہوں نے کہا کہ کچھ نقصان (کی بات) نہیں ہم اپنے پروردگار کی طرف لوٹ جانے والے ہیں
Sahi International :
They said, "No harm. Indeed, to our Lord we will return.
إِنَّا نَطْمَعُ أَن يَغْفِرَ لَنَا رَبُّنَا خَطَايَانَا أَن كُنَّا أَوَّلَ الْمُؤْمِنِينَ
(51)
محمداکرم اعوان :
یقیناًہم امید رکھتےہیں کہ ہماراپروردگارہماری خطائیں معاف فرمائےگاکہ ہم (اس موقع پر) سب سےپہلےایمان لانےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
ہمیں امید ہے کہ ہمارا پروردگار ہمارے گناہ بخش دے گا۔ اس لئے کہ ہم اول ایمان لانے والوں میں ہیں
Sahi International :
Indeed, we aspire that our Lord will forgive us our sins because we were the first of the believers."
۞ وَأَوْحَيْنَا إِلَىٰ مُوسَىٰ أَنْ أَسْرِ بِعِبَادِي إِنَّكُم مُّتَّبَعُونَ
(52)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےموسیٰ (علیہ السلام) پروحی فرمائی کہ ہمارےبندوں کولےکررات کونکلیں (فرعونیوں کی طرف سے) یقیناًآپ لوگوں کاتعاقب کیاجائےگا۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے موسیٰ کی طرف وحی بھیجی کہ ہمارے بندوں کو رات کو لے نکلو کہ (فرعونیوں کی طرف سے) تمہارا تعاقب کیا جائے گا
Sahi International :
And We inspired to Moses, "Travel by night with My servants; indeed, you will be pursued."
فَأَرْسَلَ فِرْعَوْنُ فِي الْمَدَائِنِ حَاشِرِينَ
(53)
محمداکرم اعوان :
توفرعون نےشہروں میں ہرکارے بھیج دیئے۔
فتح محمدجالندھری :
تو فرعون نے شہروں میں نقیب راونہ کئے
Sahi International :
Then Pharaoh sent among the cities gatherers
إِنَّ هَٰؤُلَاءِ لَشِرْذِمَةٌ قَلِيلُونَ
(54)
محمداکرم اعوان :
کہ یہ لوگ تھوڑی سی جماعت ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(اور کہا) کہ یہ لوگ تھوڑی سی جماعت ہے
Sahi International :
[And said], "Indeed, those are but a small band,
وَإِنَّهُمْ لَنَا لَغَائِظُونَ
(55)
محمداکرم اعوان :
اوریہ لوگ ہمیں غصہ دلارہےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہ ہمیں غصہ دلا رہے ہیں
Sahi International :
And indeed, they are enraging us,
وَإِنَّا لَجَمِيعٌ حَاذِرُونَ
(56)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناًہم سب ایک مسلّح جماعت (باقاعدہ فوج) ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم سب باسازو سامان ہیں
Sahi International :
And indeed, we are a cautious society... "
فَأَخْرَجْنَاهُم مِّن جَنَّاتٍ وَعُيُونٍ
(57)
محمداکرم اعوان :
توہم نےان کوباغوں اورچشموں سےنکال دیا۔
فتح محمدجالندھری :
تو ہم نے ان کو باغوں اور چشموں سے نکال دیا
Sahi International :
So We removed them from gardens and springs
وَكُنُوزٍ وَمَقَامٍ كَرِيمٍ
(58)
محمداکرم اعوان :
اورخزانوں اورنفیس مکانات سے۔
فتح محمدجالندھری :
اور خزانوں اور نفیس مکانات سے
Sahi International :
And treasures and honorable station -
كَذَٰلِكَ وَأَوْرَثْنَاهَا بَنِي إِسْرَائِيلَ
(59)
محمداکرم اعوان :
(ہم نےان کےساتھ) یوں کیااوراس چیزکاوارث بنی اسرائیل کوبنادیا۔
فتح محمدجالندھری :
(ان کے ساتھ ہم نے) اس طرح (کیا) اور ان چیزوں کا وارث بنی اسرائیل کو کر دیا
Sahi International :
Thus. And We caused to inherit it the Children of Israel.
فَأَتْبَعُوهُم مُّشْرِقِينَ
(60)
محمداکرم اعوان :
توانہوں نےسورج نکلتےوقت (صبح صبح) ان کاتعاقب کیا۔
فتح محمدجالندھری :
تو انہوں نے سورج نکلتے (یعنی صبح کو) ان کا تعاقب کیا
Sahi International :
So they pursued them at sunrise.
فَلَمَّا تَرَاءَى الْجَمْعَانِ قَالَ أَصْحَابُ مُوسَىٰ إِنَّا لَمُدْرَكُونَ
(61)
محمداکرم اعوان :
پھرجب دونوں جماعتیں ایک دوسرےکودیکھنےلگیں توموسیٰ (علیہ السلام) کےہمراہی (گھبراکر) کہنےلگےہم توپکڑےگئے۔
فتح محمدجالندھری :
جب دونوں جماعتیں آمنے سامنے ہوئیں تو موسیٰ کے ساتھی کہنے لگے کہ ہم تو پکڑ لئے گئے
Sahi International :
And when the two companies saw one another, the companions of Moses said, "Indeed, we are to be overtaken!"
قَالَ كَلَّا ۖ إِنَّ مَعِيَ رَبِّي سَيَهْدِينِ
(62)
محمداکرم اعوان :
(موسیٰ علیہ السلام نے) فرمایاہرگزنہیں بےشک میراپروردگارمیرےساتھ ہےوہ مجھےابھی (سمندر سےنکلنےکا) راستہ بتادےگا۔
فتح محمدجالندھری :
موسیٰ نے کہا ہرگز نہیں میرا پروردگار میرے ساتھ ہے وہ مجھے رستہ بتائے گا
Sahi International :
[Moses] said, "No! Indeed, with me is my Lord; He will guide me."
فَأَوْحَيْنَا إِلَىٰ مُوسَىٰ أَنِ اضْرِب بِّعَصَاكَ الْبَحْرَ ۖ فَانفَلَقَ فَكَانَ كُلُّ فِرْقٍ كَالطَّوْدِ الْعَظِيمِ
(63)
محمداکرم اعوان :
پھرہم نےموسیٰ (علیہ السلام) پروحی فرمائی کہ اپنےعصاکوسمندرپرماریں تووہ (سمندر) پھٹ گیاسوہرایک ٹکڑایوں لگتاتھاگویا ایک بڑا پہاڑ (ہے)۔
فتح محمدجالندھری :
اس وقت ہم نے موسیٰ کی طرف وحی بھیجی کہ اپنی لاٹھی دریا پر مارو۔ تو دریا پھٹ گیا۔ اور ہر ایک ٹکڑا (یوں) ہوگیا (کہ) گویا بڑا پہاڑ (ہے)
Sahi International :
Then We inspired to Moses, "Strike with your staff the sea," and it parted, and each portion was like a great towering mountain.
وَأَزْلَفْنَا ثَمَّ الْآخَرِينَ
(64)
محمداکرم اعوان :
اوردوسروں کوہم نےوہاں قریب کردیا۔
فتح محمدجالندھری :
اور دوسروں کو وہاں ہم نے قریب کردیا
Sahi International :
And We advanced thereto the pursuers.
وَأَنجَيْنَا مُوسَىٰ وَمَن مَّعَهُ أَجْمَعِينَ
(65)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےموسیٰ (علیہ السلام) اوران کےساتھ والوں کوسب کوبچالیا۔
فتح محمدجالندھری :
اور موسیٰ اور ان کے ساتھ والوں کو تو بچا لیا
Sahi International :
And We saved Moses and those with him, all together.
ثُمَّ أَغْرَقْنَا الْآخَرِينَ
(66)
محمداکرم اعوان :
پھرہم نےدوسروں کوغرق کردیا۔
فتح محمدجالندھری :
پھر دوسروں کو ڈبو دیا
Sahi International :
Then We drowned the others.
إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
(67)
محمداکرم اعوان :
بےشک اس (واقعہ) میں نشانی ہےاوران کےاکثرایمان لانےوالےنہیں تھے۔
فتح محمدجالندھری :
بےشک اس (قصے) میں نشانی ہے۔ لیکن یہ اکثر ایمان لانے والے نہیں
Sahi International :
Indeed in that is a sign, but most of them were not to be believers.
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
(68)
محمداکرم اعوان :
اوربےشک آپ کا پروردگاربڑازبردست (اور) بڑامہربان ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور تمہارا پروردگار تو غالب (اور) مہربان ہے
Sahi International :
And indeed, your Lord - He is the Exalted in Might, the Merciful.
وَاتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَأَ إِبْرَاهِيمَ
(69)
محمداکرم اعوان :
اوران کےسامنےابراہیم (علیہ السلام) کا قصہ بیان کیجیئے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان کو ابراہیم کا حال پڑھ کر سنا دو
Sahi International :
And recite to them the news of Abraham,
إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِ مَا تَعْبُدُونَ
(70)
محمداکرم اعوان :
جب انہوں نےاپنےباپ اوراپنی قوم سےفرمایاکہ تم کس چیزکی عبادت کرتےہو؟
فتح محمدجالندھری :
جب انہوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم کے لوگوں سے کہا کہ تم کس چیز کو پوجتے ہو
Sahi International :
When he said to his father and his people, "What do you worship?"
قَالُوا نَعْبُدُ أَصْنَامًا فَنَظَلُّ لَهَا عَاكِفِينَ
(71)
محمداکرم اعوان :
کہنےلگےہم بتوں کی عبادت کرتےہیں پھران کی عبادت پرقائم ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
وہ کہنے لگے کہ ہم بتوں کو پوجتے ہیں اور ان کی پوجا پر قائم ہیں
Sahi International :
They said, "We worship idols and remain to them devoted."
قَالَ هَلْ يَسْمَعُونَكُمْ إِذْ تَدْعُونَ
(72)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےفرمایاکہ جب تم ان کوپکارتےہوتوکیاوہ تمہاری پکارسنتےہیں؟
فتح محمدجالندھری :
ابراہیم نے کہا کہ جب تم ان کو پکارتے ہو تو کیا وہ تمہاری آواز کو سنتے ہیں؟
Sahi International :
He said, "Do they hear you when you supplicate?
أَوْ يَنفَعُونَكُمْ أَوْ يَضُرُّونَ
(73)
محمداکرم اعوان :
یاتم کوکوئی نفع یانقصان پہنچاسکتےہیں؟
فتح محمدجالندھری :
یا تمہیں کچھ فائدے دے سکتے یا نقصان پہنچا سکتے ہیں؟
Sahi International :
Or do they benefit you, or do they harm?"
قَالُوا بَلْ وَجَدْنَا آبَاءَنَا كَذَٰلِكَ يَفْعَلُونَ
(74)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےکہا بلکہ ہم نےاپنےباپ دادا کوایسا کرتےدیکھا ہے۔
فتح محمدجالندھری :
انہوں نے کہا (نہیں) بلکہ ہم نے اپنے باپ دادا کو اسی طرح کرتے دیکھا ہے
Sahi International :
They said, "But we found our fathers doing thus."
قَالَ أَفَرَأَيْتُم مَّا كُنتُمْ تَعْبُدُونَ
(75)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےفرمایابھلا تم نےان کو (غورسے) دیکھاجن کی تم عبادت کرتےہو؟
فتح محمدجالندھری :
ابراہیم نے کہا کیا تم نے دیکھا کہ جن کو تم پوجتے رہے ہو
Sahi International :
He said, "Then do you see what you have been worshipping,
أَنتُمْ وَآبَاؤُكُمُ الْأَقْدَمُونَ
(76)
محمداکرم اعوان :
تم بھی اورتمہارےپہلےبڑےبھی۔
فتح محمدجالندھری :
تم بھی اور تمہارے اگلے باپ دادا بھی
Sahi International :
You and your ancient forefathers?
فَإِنَّهُمْ عَدُوٌّ لِّي إِلَّا رَبَّ الْعَالَمِينَ
(77)
محمداکرم اعوان :
سویہ تومیرےدشمن ہیں مگر (اللہ) جوپروردگارہےجہانوں کا (میرادوست ہے)۔
فتح محمدجالندھری :
وہ میرے دشمن ہیں۔ مگر خدائے رب العالمین (میرا دوست ہے)
Sahi International :
Indeed, they are enemies to me, except the Lord of the worlds,
الَّذِي خَلَقَنِي فَهُوَ يَهْدِينِ
(78)
محمداکرم اعوان :
جس نےمجھے پیدافرمایاسووہی مجھےراستہ دکھاتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور وہی مجھے رستہ دکھاتا ہے
Sahi International :
Who created me, and He [it is who] guides me.
وَالَّذِي هُوَ يُطْعِمُنِي وَيَسْقِينِ
(79)
محمداکرم اعوان :
اوروہی مجھے کھلاتاہےاورپلاتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور وہ جو مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے
Sahi International :
And it is He who feeds me and gives me drink.
وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ
(80)
محمداکرم اعوان :
اورجب مَیں بیمارپڑتاہوں تووہ ہی مجھےشفابخشتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب میں بیمار پڑتا ہوں تو مجھے شفا بخشتا ہے
Sahi International :
And when I am ill, it is He who cures me
وَالَّذِي يُمِيتُنِي ثُمَّ يُحْيِينِ
(81)
محمداکرم اعوان :
اوروہ مجھےموت دےگاپھرمجھ کوزندہ کرےگا۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو مجھے مارے گا اور پھر زندہ کرے گا
Sahi International :
And who will cause me to die and then bring me to life
وَالَّذِي أَطْمَعُ أَن يَغْفِرَ لِي خَطِيئَتِي يَوْمَ الدِّينِ
(82)
محمداکرم اعوان :
اوروہ جس سےمَیں امیدرکھتاہوں کہ قیامت کےدن میری خطاؤں کومعاف فرمائےگا۔
فتح محمدجالندھری :
اور وہ جس سے میں امید رکھتا ہوں کہ قیامت کے دن میرے گناہ بخشے گا
Sahi International :
And who I aspire that He will forgive me my sin on the Day of Recompense."
رَبِّ هَبْ لِي حُكْمًا وَأَلْحِقْنِي بِالصَّالِحِينَ
(83)
محمداکرم اعوان :
اےمیرےپروردگار! مجھےحکمت (ودانش) عطا فرمایئےاورمجھے (اعلیٰ درجہ کے) نیک لوگوں کےساتھ شامل فرمائیے۔
فتح محمدجالندھری :
اے پروردگار مجھے علم ودانش عطا فرما اور نیکوکاروں میں شامل کر
Sahi International :
[And he said], "My Lord, grant me authority and join me with the righteous.
وَاجْعَل لِّي لِسَانَ صِدْقٍ فِي الْآخِرِينَ
(84)
محمداکرم اعوان :
اورمیراذکرسچاآئندہ آنےوالوں میں جاری رکھیئے۔
فتح محمدجالندھری :
اور پچھلے لوگوں میں میرا ذکر نیک (جاری) کر
Sahi International :
And grant me a reputation of honor among later generations.
وَاجْعَلْنِي مِن وَرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِيمِ
(85)
محمداکرم اعوان :
اورمجھےنعمت کی بہشت کےوارثوں میں سےکیجیئے۔
فتح محمدجالندھری :
اور مجھے نعمت کی بہشت کے وارثوں میں کر
Sahi International :
And place me among the inheritors of the Garden of Pleasure.
وَاغْفِرْ لِأَبِي إِنَّهُ كَانَ مِنَ الضَّالِّينَ
(86)
محمداکرم اعوان :
اورمیرےباپ کوبخش دیجیئےکہ بےشک وہ گمراہوں میں سےہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور میرے باپ کو بخش دے کہ وہ گمراہوں میں سے ہے
Sahi International :
And forgive my father. Indeed, he has been of those astray.
وَلَا تُخْزِنِي يَوْمَ يُبْعَثُونَ
(87)
محمداکرم اعوان :
اورجس دن لوگ اٹھائےجائیں گےمجھےرسوا نہ کیجیو۔
فتح محمدجالندھری :
اور جس دن لوگ اٹھا کھڑے کئے جائیں گے مجھے رسوا نہ کیجیو
Sahi International :
And do not disgrace me on the Day they are [all] resurrected -
يَوْمَ لَا يَنفَعُ مَالٌ وَلَا بَنُونَ
(88)
محمداکرم اعوان :
جس دن نہ مال ہی کوئی فائدہ دےگااورنہ بیٹے۔
فتح محمدجالندھری :
جس دن نہ مال ہی کچھ فائدہ دے سکا گا اور نہ بیٹے
Sahi International :
The Day when there will not benefit [anyone] wealth or children
إِلَّا مَنْ أَتَى اللَّهَ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ
(89)
محمداکرم اعوان :
ہاں مگرجوشخص اللہ کےپاس (کفروشرک سے) پاک دل لےکرآیا (اس کی نجات ہوگی)۔
فتح محمدجالندھری :
ہاں جو شخص خدا کے پاس پاک دل لے کر آیا (وہ بچ جائے گا)
Sahi International :
But only one who comes to Allah with a sound heart."
وَأُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِينَ
(90)
محمداکرم اعوان :
اورپرہیزگاروں کےلیےجنت قریب کردی جائےگی۔
فتح محمدجالندھری :
اور بہشت پرہیزگاروں کے قریب کردی جائے گی
Sahi International :
And Paradise will be brought near [that Day] to the righteous.
وَبُرِّزَتِ الْجَحِيمُ لِلْغَاوِينَ
(91)
محمداکرم اعوان :
اورگمراہوں کےلیےدوزخ (سامنے) ظاہرکردی جائےگی۔
فتح محمدجالندھری :
اور دوزخ گمراہوں کے سامنے لائی جائے گی
Sahi International :
And Hellfire will be brought forth for the deviators,
وَقِيلَ لَهُمْ أَيْنَ مَا كُنتُمْ تَعْبُدُونَ
(92)
محمداکرم اعوان :
اوران سےکہاجائےگاوہ کہاں ہیں جن کی تم عبادت کرتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان سے کہا جائے گا کہ جن کو تم پوجتے تھے وہ کہاں ہیں؟
Sahi International :
And it will be said to them, "Where are those you used to worship
مِن دُونِ اللَّهِ هَلْ يَنصُرُونَكُمْ أَوْ يَنتَصِرُونَ
(93)
محمداکرم اعوان :
اللہ کےعلاوہ کیاوہ تم کومدددےسکتےہیں یاخود اپنا ہی بچاؤکرسکتےہیں؟
فتح محمدجالندھری :
یعنی جن کو خدا کے سوا (پوجتے تھے) کیا وہ تمہاری مدد کرسکتے ہیں یا خود بدلہ لے سکتے ہیں
Sahi International :
Other than Allah? Can they help you or help themselves?"
فَكُبْكِبُوا فِيهَا هُمْ وَالْغَاوُونَ
(94)
محمداکرم اعوان :
تووہ اورسب گمراہ (بت اوربت پرست) اوندھےمنہ اس (دوزخ) میں ڈال دیئےجائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
تو وہ اور گمراہ (یعنی بت اور بت پرست) اوندھے منہ دوزخ میں ڈال دیئے جائیں گے
Sahi International :
So they will be overturned into Hellfire, they and the deviators
وَجُنُودُ إِبْلِيسَ أَجْمَعُونَ
(95)
محمداکرم اعوان :
اورسب کےسب ابلیس کےلشکربھی۔
فتح محمدجالندھری :
اور شیطان کے لشکر سب کے سب (داخل جہنم ہوں گے)
Sahi International :
And the soldiers of Iblees, all together.
قَالُوا وَهُمْ فِيهَا يَخْتَصِمُونَ
(96)
محمداکرم اعوان :
وہ وہاں آپس میں جھگڑیں گےاورکہیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
وہ آپس میں جھگڑیں گے اور کہیں گے
Sahi International :
They will say while they dispute therein,
تَاللَّهِ إِن كُنَّا لَفِي ضَلَالٍ مُّبِينٍ
(97)
محمداکرم اعوان :
کہ اللہ کی قسم ہم واضح گمراہی میں تھے۔
فتح محمدجالندھری :
کہ خدا کی قسم ہم تو صریح گمراہی میں تھے
Sahi International :
"By Allah, we were indeed in manifest error
إِذْ نُسَوِّيكُم بِرَبِّ الْعَالَمِينَ
(98)
محمداکرم اعوان :
جب کہ تم کو (اے بتو! عبادت میں) پروردگارِعالم کےبرابرکرتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
جب کہ تمہیں (خدائے) رب العالمین کے برابر ٹھہراتے تھے
Sahi International :
When we equated you with the Lord of the worlds.
وَمَا أَضَلَّنَا إِلَّا الْمُجْرِمُونَ
(99)
محمداکرم اعوان :
اورہم کوان گناہگاروں نےہی گمراہ کیا۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم کو ان گنہگاروں ہی نے گمراہ کیا تھا
Sahi International :
And no one misguided us except the criminals.
فَمَا لَنَا مِن شَافِعِينَ
(100)
محمداکرم اعوان :
سو (اب) نہ کوئی ہماراسفارشی ہے
فتح محمدجالندھری :
تو (آج) نہ کوئی ہمارا سفارش کرنے والا ہے
Sahi International :
So now we have no intercessors
وَلَا صَدِيقٍ حَمِيمٍ
(101)
محمداکرم اعوان :
اورنہ مخلص دوست۔
فتح محمدجالندھری :
اور نہ گرم جوش دوست
Sahi International :
And not a devoted friend.
فَلَوْ أَنَّ لَنَا كَرَّةً فَنَكُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ
(102)
محمداکرم اعوان :
سوکاش! ہمیں (دنیامیں) پھرجاناہوتاتوہم ایمان لانےوالوں میں ہوتے۔
فتح محمدجالندھری :
کاش ہمیں (دنیا میں) پھر جانا ہو تم ہم مومنوں میں ہوجائیں
Sahi International :
Then if we only had a return [to the world] and could be of the believers... "
إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
(103)
محمداکرم اعوان :
بےشک اس (قصہ) میں بڑی دلیل ہےاور (اس کےباوجود) ان کےاکثرلوگ ایمان نہیں لاتے۔
فتح محمدجالندھری :
بےشک اس میں نشانی ہے اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں
Sahi International :
Indeed in that is a sign, but most of them were not to be believers.
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
(104)
محمداکرم اعوان :
اوربےشک آپ کا پروردگاربڑازبردست (اور) بڑامہربان ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور تمہارا پروردگار تو غالب اور مہربان ہے
Sahi International :
And indeed, your Lord - He is the Exalted in Might, the Merciful.
كَذَّبَتْ قَوْمُ نُوحٍ الْمُرْسَلِينَ
(105)
محمداکرم اعوان :
نوح (علیہ السلام) کی قوم نےپیغمبروں کوجھٹلایا۔
فتح محمدجالندھری :
قوم نوح نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا
Sahi International :
The people of Noah denied the messengers
إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ نُوحٌ أَلَا تَتَّقُونَ
(106)
محمداکرم اعوان :
جب ان کے (قومی) بھائی نوح (علیہ السلام) نےان سےفرمایا کہ کیا تم ڈرتےنہیں ہو؟
فتح محمدجالندھری :
جب ان سے ان کے بھائی نوح نے کہا کہ تم ڈرتے کیوں نہیں
Sahi International :
When their brother Noah said to them, "Will you not fear Allah?
إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ
(107)
محمداکرم اعوان :
مَیں توتمہارے لیےامانت دارپیغمبرہوں۔
فتح محمدجالندھری :
میں تو تمہارا امانت دار ہوں
Sahi International :
Indeed, I am to you a trustworthy messenger.
فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ
(108)
محمداکرم اعوان :
تواللہ سےڈرواورمیراکہامانو۔
فتح محمدجالندھری :
تو خدا سے ڈرو اور میرا کہا مانو
Sahi International :
So fear Allah and obey me.
وَمَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ الْعَالَمِينَ
(109)
محمداکرم اعوان :
اورمیں اس کام کا تم سےکوئی صلہ نہیں مانگتامیراصلہ توبس پروردگارِعالم کےہاں ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اس کام کا تم سے کچھ صلہ نہیں مانگتا۔ میرا صلہ تو خدائے رب العالمین ہی پر ہے
Sahi International :
And I do not ask you for it any payment. My payment is only from the Lord of the worlds.
فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ
(110)
محمداکرم اعوان :
پس اللہ سےڈرواورمیراکہامانو۔
فتح محمدجالندھری :
تو خدا سے ڈرو اور میرے کہنے پر چلو
Sahi International :
So fear Allah and obey me."
۞ قَالُوا أَنُؤْمِنُ لَكَ وَاتَّبَعَكَ الْأَرْذَلُونَ
(111)
محمداکرم اعوان :
وہ کہنےلگےکیاہم آپ کومان لیں حالانکہ ہمارےبڑےگھٹیالوگ آپ کےپیروکارہیں۔
فتح محمدجالندھری :
وہ بولے کہ کیا ہم تم کو مان لیں اور تمہارے پیرو تو رذیل لوگ ہوتے ہیں
Sahi International :
They said, "Should we believe you while you are followed by the lowest [class of people]?"
قَالَ وَمَا عِلْمِي بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ
(112)
محمداکرم اعوان :
فرمایامجھےخبرنہیں کہ وہ (پہلے) کیاکرتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
نوح نے کہا کہ مجھے کیا معلوم کہ وہ کیا کرتے ہیں
Sahi International :
He said, "And what is my knowledge of what they used to do?
إِنْ حِسَابُهُمْ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّي ۖ لَوْ تَشْعُرُونَ
(113)
محمداکرم اعوان :
ان کاحساب میرےپروردگارکےہی ذمہ ہےاگرتم سمجھو۔
فتح محمدجالندھری :
ان کا حساب (اعمال) میرے پروردگار کے ذمے ہے کاش تم سمجھو
Sahi International :
Their account is only upon my Lord, if you [could] perceive.
وَمَا أَنَا بِطَارِدِ الْمُؤْمِنِينَ
(114)
محمداکرم اعوان :
اورمَیں ایمان والوں کونکال دینےوالانہیں ہوں۔
فتح محمدجالندھری :
اور میں مومنوں کو نکال دینے والا نہیں ہوں
Sahi International :
And I am not one to drive away the believers.
إِنْ أَنَا إِلَّا نَذِيرٌ مُّبِينٌ
(115)
محمداکرم اعوان :
مَیں صرف صاف طورپر (انجام بدسے) ڈرانےوالاہوں۔
فتح محمدجالندھری :
میں تو صرف کھول کھول کر نصیحت کرنے والا ہوں
Sahi International :
I am only a clear warner."
قَالُوا لَئِن لَّمْ تَنتَهِ يَا نُوحُ لَتَكُونَنَّ مِنَ الْمَرْجُومِينَ
(116)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےکہااے نوح (علیہ السلام)! اگرتم بازنہ آؤگےتوضرورسنگسارکردیئےجاؤگے۔
فتح محمدجالندھری :
انہوں نے کہا کہ نوح اگر تم باز نہ آؤ گے تو سنگسار کردیئے جاؤ گے
Sahi International :
They said, "If you do not desist, O Noah, you will surely be of those who are stoned."
قَالَ رَبِّ إِنَّ قَوْمِي كَذَّبُونِ
(117)
محمداکرم اعوان :
نوح (علیہ السلام) نےعرض کیااےمیرےپروردگار! بےشک میری قوم نےمجھےجھٹلایاہے۔
فتح محمدجالندھری :
نوح نے کہا کہ پروردگار میری قوم نے تو مجھے جھٹلا دیا
Sahi International :
He said, "My Lord, indeed my people have denied me.
فَافْتَحْ بَيْنِي وَبَيْنَهُمْ فَتْحًا وَنَجِّنِي وَمَن مَّعِيَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ
(118)
محمداکرم اعوان :
توآپ میرےاوران کےدرمیان حتمی فیصلہ فرمادیجیئےاورمجھےاورجومیرےساتھ ایمان والےہیں ان کوبچالیجیئے۔
فتح محمدجالندھری :
سو تو میرے اور ان کے درمیان ایک کھلا فیصلہ کردے اور مجھے اور جو میرے ساتھ ہیں ان کو بچا لے
Sahi International :
Then judge between me and them with decisive judgement and save me and those with me of the believers."
فَأَنجَيْنَاهُ وَمَن مَّعَهُ فِي الْفُلْكِ الْمَشْحُونِ
(119)
محمداکرم اعوان :
سوہم نےان کواورجوان کےساتھ بھری ہوئی کشتی میں (سوار) تھےکونجات دی۔
فتح محمدجالندھری :
پس ہم نے ان کو اور جو ان کے ساتھ کشتی میں سوار تھے، ان کو بچا لیا
Sahi International :
So We saved him and those with him in the laden ship.
ثُمَّ أَغْرَقْنَا بَعْدُ الْبَاقِينَ
(120)
محمداکرم اعوان :
پھراس کےبعد ہم نےباقی (تمام) لوگوں کوغرق کردیا۔
فتح محمدجالندھری :
پھر اس کے بعد باقی لوگوں کو ڈبو دیا
Sahi International :
Then We drowned thereafter the remaining ones.
إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
(121)
محمداکرم اعوان :
بےشک اس (واقعہ) میں (بھی) بڑی عبرت ہےاوران میں اکثرایمان نہیں لاتے۔
فتح محمدجالندھری :
بےشک اس میں نشانی ہے اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں تھے
Sahi International :
Indeed in that is a sign, but most of them were not to be believers.
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
(122)
محمداکرم اعوان :
اوربےشک آپ کا پروردگارہی بڑازبردست (اور) مہربان ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور تمہارا پروردگار تو غالب (اور) مہربان ہے
Sahi International :
And indeed, your Lord - He is the Exalted in Might, the Merciful.
كَذَّبَتْ عَادٌ الْمُرْسَلِينَ
(123)
محمداکرم اعوان :
(قوم) عادنے پیغمبروں کوجھٹلایا۔
فتح محمدجالندھری :
عاد نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا
Sahi International :
Aad denied the messengers
إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ هُودٌ أَلَا تَتَّقُونَ
(124)
محمداکرم اعوان :
جب ان کے (قومی) بھائی ھُود (علیہ السلام) نےاُن سےفرمایا کیا تم ڈرتےنہیں ہو؟
فتح محمدجالندھری :
جب ان سے ان کے بھائی ہود نے کہا کیا تم ڈرتے نہیں
Sahi International :
When their brother Hud said to them, "Will you not fear Allah?
إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ
(125)
محمداکرم اعوان :
بےشک میں تمہاراامانتدارپیغمبرہوں۔
فتح محمدجالندھری :
میں تو تمہارا امانت دار پیغمبر ہوں
Sahi International :
Indeed, I am to you a trustworthy messenger.
فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ
(126)
محمداکرم اعوان :
سواللہ سےڈرواورمیری اطاعت کرو۔
فتح محمدجالندھری :
تو خدا سے ڈرو اور میرا کہا مانو
Sahi International :
So fear Allah and obey me.
وَمَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ الْعَالَمِينَ
(127)
محمداکرم اعوان :
اورمیں تم سےاس (تبلیغ) پرکوئی صلہ نہیں مانگتابس میراصلہ توجہانوں کےپروردگارکےذمہ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور میں اس کا تم سے کچھ بدلہ نہیں مانگتا۔ میرا بدلہ (خدائے) رب العالمین کے ذمے ہے
Sahi International :
And I do not ask you for it any payment. My payment is only from the Lord of the worlds.
أَتَبْنُونَ بِكُلِّ رِيعٍ آيَةً تَعْبَثُونَ
(128)
محمداکرم اعوان :
کیاتم ہراونچی جگہ پرایک عمارت بےفائدہ (پوجا کےلیے) بناتےہو۔
فتح محمدجالندھری :
بھلا تم ہر اونچی جگہ پر نشان تعمیر کرتے ہو
Sahi International :
Do you construct on every elevation a sign, amusing yourselves,
وَتَتَّخِذُونَ مَصَانِعَ لَعَلَّكُمْ تَخْلُدُونَ
(129)
محمداکرم اعوان :
اوربڑےبڑےمحل بناتےہو (شاید) تم ان میں ہمیشہ رہنےوالےہو۔
فتح محمدجالندھری :
اور محل بناتے ہو شاید تم ہمیشہ رہو گے
Sahi International :
And take for yourselves palaces and fortresses that you might abide eternally?
وَإِذَا بَطَشْتُم بَطَشْتُمْ جَبَّارِينَ
(130)
محمداکرم اعوان :
اورجب کسی کوپکڑتےہو (سزادیتےہو) توظالمانہ پکڑتےہو۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب (کسی کو) پکڑتے ہو تو ظالمانہ پکڑتے ہو
Sahi International :
And when you strike, you strike as tyrants.
فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ
(131)
محمداکرم اعوان :
تواللہ سےڈرواورمیری بات مانو۔
فتح محمدجالندھری :
تو خدا سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
Sahi International :
So fear Allah and obey me.
وَاتَّقُوا الَّذِي أَمَدَّكُم بِمَا تَعْلَمُونَ
(132)
محمداکرم اعوان :
اوراس (اللہ) سےڈروجس نےان (بےشمارنعمتوں) چیزوں سےتم کومدددی جن کوتم جانتےہو۔
فتح محمدجالندھری :
اور اس سے جس نے تم کو ان چیزوں سے مدد دی جن کو تم جانتے ہو۔ ڈرو
Sahi International :
And fear He who provided you with that which you know,
أَمَدَّكُم بِأَنْعَامٍ وَبَنِينَ
(133)
محمداکرم اعوان :
اس نےتمہیں چارپایوں اوربیٹوں سےمدددی۔
فتح محمدجالندھری :
اس نے تمہیں چارپایوں اور بیٹوں سے مدد دی
Sahi International :
Provided you with grazing livestock and children
وَجَنَّاتٍ وَعُيُونٍ
(134)
محمداکرم اعوان :
اورباغوں اورچشموں سے۔
فتح محمدجالندھری :
اور باغوں اور چشموں سے
Sahi International :
And gardens and springs.
إِنِّي أَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ
(135)
محمداکرم اعوان :
بےشک مجھےتمہارےبارےمیں (بڑے) سخت دن کےعذاب کا ڈرہے۔
فتح محمدجالندھری :
مجھ کو تمہارے بارے میں بڑے (سخت) دن کے عذاب کا خوف ہے
Sahi International :
Indeed, I fear for you the punishment of a terrible day."
قَالُوا سَوَاءٌ عَلَيْنَا أَوَعَظْتَ أَمْ لَمْ تَكُن مِّنَ الْوَاعِظِينَ
(136)
محمداکرم اعوان :
وہ کہنےلگےکہ آپ نصیحت کریں یانہ کریں ہمارےلیے برابرہے۔
فتح محمدجالندھری :
وہ کہنے لگے کہ ہمیں خواہ نصیحت کرو یا نہ کرو ہمارے لئے یکساں ہے
Sahi International :
They said, "It is all the same to us whether you advise or are not of the advisors.
إِنْ هَٰذَا إِلَّا خُلُقُ الْأَوَّلِينَ
(137)
محمداکرم اعوان :
یہ توبس اگلےلوگوں ہی کی عادت ہے۔
فتح محمدجالندھری :
یہ تو اگلوں ہی کے طریق ہیں
Sahi International :
This is not but the custom of the former peoples,
وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِينَ
(138)
محمداکرم اعوان :
اورہم پرکوئی عذاب نہیں آئےگا۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم پر کوئی عذاب نہیں آئے گا
Sahi International :
And we are not to be punished."
فَكَذَّبُوهُ فَأَهْلَكْنَاهُمْ ۗ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
(139)
محمداکرم اعوان :
سوانہوں نےان (ھُودعلیہ السلام) کوجھٹلایاپس ہم نےان کوہلاک کردیابےشک اس (قصّہ) میں بھی بڑی عبرت ہے۔ مگران میں اکثرایمان لانےوالےنہیں۔
فتح محمدجالندھری :
تو انہوں نے ہود کو جھٹلایا تو ہم نے ان کو ہلاک کر ڈالا۔ بےشک اس میں نشانی ہے۔ اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں تھے
Sahi International :
And they denied him, so We destroyed them. Indeed in that is a sign, but most of them were not to be believers.
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
(140)
محمداکرم اعوان :
اوربےشک آپ کا پرورردگارہی غالب (اور) مہربان ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور تمہارا پروردگار تو غالب اور مہربان ہے
Sahi International :
And indeed, your Lord - He is the Exalted in Might, the Merciful.
كَذَّبَتْ ثَمُودُ الْمُرْسَلِينَ
(141)
محمداکرم اعوان :
(قوم) ثمودنےپیغمبروں کوجھٹلایا۔
فتح محمدجالندھری :
(اور) قوم ثمود نے بھی پیغمبروں کو جھٹلا دیا
Sahi International :
Thamud denied the messengers
إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ صَالِحٌ أَلَا تَتَّقُونَ
(142)
محمداکرم اعوان :
جب ان کے (قومی) بھائی صالح (علیہ السلام) نےان سےفرمایا کیا تم ڈرتےنہیں ہو؟
فتح محمدجالندھری :
جب ان سے ان کے بھائی صالح نے کہا کہ تم ڈرتے کیوں نہیں؟
Sahi International :
When their brother Salih said to them, "Will you not fear Allah?
إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ
(143)
محمداکرم اعوان :
بےشک میں تمہارےلیےامانت دارپیغمبرہوں۔
فتح محمدجالندھری :
میں تو تمہارا امانت دار ہوں
Sahi International :
Indeed, I am to you a trustworthy messenger.
فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ
(144)
محمداکرم اعوان :
سواللہ سےڈرواورمیری بات مانو۔
فتح محمدجالندھری :
تو خدا سے ڈرو اور میرا کہا مانو
Sahi International :
So fear Allah and obey me.
وَمَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ الْعَالَمِينَ
(145)
محمداکرم اعوان :
اورمیں تم سےاس (تبلیغ) پرکوئی صلہ نہیں مانگتابس میراصِلہ توجہانوں کےپروردگارکےذمہ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور میں اس کا تم سے بدلہ نہیں مانگتا۔ میرا بدلہ (خدا) رب العالمین کے ذمے ہے
Sahi International :
And I do not ask you for it any payment. My payment is only from the Lord of the worlds.
أَتُتْرَكُونَ فِي مَا هَاهُنَا آمِنِينَ
(146)
محمداکرم اعوان :
کیاجوچیزیں (تمہیں) یہاں (میسر) ہیں ان میں تم بےخوف چھوڑدیئےجاؤگے؟
فتح محمدجالندھری :
کیا وہ چیزیں (تمہیں یہاں میسر) ہیں ان میں تم بےخوف چھوڑ دیئے جاؤ گے
Sahi International :
Will you be left in what is here, secure [from death],
فِي جَنَّاتٍ وَعُيُونٍ
(147)
محمداکرم اعوان :
باغوں اورچشموں میں۔
فتح محمدجالندھری :
(یعنی) باغ اور چشمے
Sahi International :
Within gardens and springs
وَزُرُوعٍ وَنَخْلٍ طَلْعُهَا هَضِيمٌ
(148)
محمداکرم اعوان :
اورکھیتوں اورکھجوروں میں کہ ان کےخوشےلطیف (ونازک) ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور کھیتیاں اور کھجوریں جن کے خوشے لطیف ونازک ہوتے ہیں
Sahi International :
And fields of crops and palm trees with softened fruit?
وَتَنْحِتُونَ مِنَ الْجِبَالِ بُيُوتًا فَارِهِينَ
(149)
محمداکرم اعوان :
اورتم پہاڑوں کوتراش کراتراتےہوئےگھربناتےہو۔
فتح محمدجالندھری :
اور تکلف سے پہاڑوں میں تراش خراش کر گھر بناتے ہو
Sahi International :
And you carve out of the mountains, homes, with skill.
فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ
(150)
محمداکرم اعوان :
پس اللہ سےڈرواورمیری پیروی کرو۔
فتح محمدجالندھری :
تو خدا سے ڈرو اور میرے کہنے پر چلو
Sahi International :
So fear Allah and obey me.
وَلَا تُطِيعُوا أَمْرَ الْمُسْرِفِينَ
(151)
محمداکرم اعوان :
اوران سرکشوں کا کہنامت مانو۔
فتح محمدجالندھری :
اور حد سے تجاوز کرنے والوں کی بات نہ مانو
Sahi International :
And do not obey the order of the transgressors,
الَّذِينَ يُفْسِدُونَ فِي الْأَرْضِ وَلَا يُصْلِحُونَ
(152)
محمداکرم اعوان :
جوزمین میں فساد کرتےہیں اوراصلاح نہیں کرتے۔
فتح محمدجالندھری :
جو ملک میں فساد کرتے ہیں اور اصلاح نہیں کرتے
Sahi International :
Who cause corruption in the land and do not amend."
قَالُوا إِنَّمَا أَنتَ مِنَ الْمُسَحَّرِينَ
(153)
محمداکرم اعوان :
وہ کہنےلگےآپ پرتوجادوہوگیاہے۔
فتح محمدجالندھری :
وہ کہنے لگے کہ تم تو جادو زدہ ہو
Sahi International :
They said, "You are only of those affected by magic.
مَا أَنتَ إِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا فَأْتِ بِآيَةٍ إِن كُنتَ مِنَ الصَّادِقِينَ
(154)
محمداکرم اعوان :
آپ بس ہماری ہی طرح آدمی ہیں اگرآپ سچےہیں توکوئی نشانی (معجزہ) پیش کریں۔
فتح محمدجالندھری :
تم اور کچھ نہیں ہماری طرح آدمی ہو۔ اگر سچے ہو تو کوئی نشانی پیش کرو
Sahi International :
You are but a man like ourselves, so bring a sign, if you should be of the truthful."
قَالَ هَٰذِهِ نَاقَةٌ لَّهَا شِرْبٌ وَلَكُمْ شِرْبُ يَوْمٍ مَّعْلُومٍ
(155)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےفرمایایہ ایک اونٹنی ہے (بطورِمعجزہ) پانی پینےکےلیےمقررہ دن میں ایک باری اس کی ہےاورایک تمہاری۔
فتح محمدجالندھری :
صالح نے کہا (دیکھو) یہ اونٹنی ہے (ایک دن) اس کی پانی پینے کی باری ہے اور ایک معین روز تمہاری باری
Sahi International :
He said, "This is a she-camel. For her is a [time of] drink, and for you is a [time of] drink, [each] on a known day.
وَلَا تَمَسُّوهَا بِسُوءٍ فَيَأْخُذَكُمْ عَذَابُ يَوْمٍ عَظِيمٍ
(156)
محمداکرم اعوان :
اوراس کوبُرےارادےسےچھونابھی نہیں ورنہ تم کوایک بھاری دن کاعذاب آپکڑےگا۔
فتح محمدجالندھری :
اور اس کو کوئی تکلیف نہ دینا (نہیں تو) تم کو سخت عذاب آ پکڑے گا
Sahi International :
And do not touch her with harm, lest you be seized by the punishment of a terrible day."
فَعَقَرُوهَا فَأَصْبَحُوا نَادِمِينَ
(157)
محمداکرم اعوان :
توانہوں نےاس کی کونچیں کاٹ ڈالیں پھرنادم ہوئے۔
فتح محمدجالندھری :
تو انہوں نے اس کی کونچیں کاٹ ڈالیں پھر نادم ہوئے
Sahi International :
But they hamstrung her and so became regretful.
فَأَخَذَهُمُ الْعَذَابُ ۗ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
(158)
محمداکرم اعوان :
سوان کوعذاب نےآپکڑا۔ بےشک اس میں بڑی نشانی (عبرت) ہےاوران میں اکثرایمان لانےوالےنہیں۔
فتح محمدجالندھری :
سو ان کو عذاب نے آن پکڑا۔ بےشک اس میں نشانی ہے۔ اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں تھے
Sahi International :
And the punishment seized them. Indeed in that is a sign, but most of them were not to be believers.
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
(159)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناًآپ کاپروردگارہی غالب (اور) مہربان ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور تمہارا پروردگار تو غالب (اور) مہربان ہے
Sahi International :
And indeed, your Lord - He is the Exalted in Might, the Merciful.
كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوطٍ الْمُرْسَلِينَ
(160)
محمداکرم اعوان :
قوم لوط ؑ نے (بھی) پیغمبروں کوجھٹلایا۔
فتح محمدجالندھری :
(اور قوم) لوط نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا
Sahi International :
The people of Lot denied the messengers
إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ لُوطٌ أَلَا تَتَّقُونَ
(161)
محمداکرم اعوان :
جب ان کے (قومی) بھائی لوط (علیہ السلام) نےان سےفرمایا کیا تم ڈرتےنہیں ہو؟
فتح محمدجالندھری :
جب ان سے ان کے بھائی لوط نے کہا کہ تم کیوں نہیں ڈرتے؟
Sahi International :
When their brother Lot said to them, "Will you not fear Allah?
إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ
(162)
محمداکرم اعوان :
بےشک میں تمہاراامانت دارپیغمبرہوں۔
فتح محمدجالندھری :
میں تو تمہارا امانت دار پیغمبر ہوں
Sahi International :
Indeed, I am to you a trustworthy messenger.
فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ
(163)
محمداکرم اعوان :
سواللہ سےڈرواورمیری بات مان لو۔
فتح محمدجالندھری :
تو خدا سے ڈرو اور میرا کہا مانو
Sahi International :
So fear Allah and obey me.
وَمَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ الْعَالَمِينَ
(164)
محمداکرم اعوان :
اورمیں اس پرتم سےکوئی صلہ نہیں مانگتا میراصِلہ توبس پروردگارعالم کےذمہ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور میں تم سے اس (کام) کا بدلہ نہیں مانگتا۔ میرا بدلہ (خدائے) رب العالمین کے ذمے ہے
Sahi International :
And I do not ask you for it any payment. My payment is only from the Lord of the worlds.
أَتَأْتُونَ الذُّكْرَانَ مِنَ الْعَالَمِينَ
(165)
محمداکرم اعوان :
کیاتم اہلِ عالم میں سےلڑکوں پرمائل ہوتےہو۔
فتح محمدجالندھری :
کیا تم اہل عالم میں سے لڑکوں پر مائل ہوتے ہو
Sahi International :
Do you approach males among the worlds
وَتَذَرُونَ مَا خَلَقَ لَكُمْ رَبُّكُم مِّنْ أَزْوَاجِكُم ۚ بَلْ أَنتُمْ قَوْمٌ عَادُونَ
(166)
محمداکرم اعوان :
اورتمہارےپروردگارنےجوتمہارےلیےتمہاری بیویاں پیدافرمائی ہیں ان کوچھوڑدیتےہودرحقیقت تم حد سےنکل جانےوالےہو۔
فتح محمدجالندھری :
اور تمہارے پروردگار نے جو تمہارے لئے تمہاری بیویاں پیدا کی ہیں ان کو چھوڑ دیتے ہو۔ حقیقت یہ ہے کہ تم حد سے نکل جانے والے ہو
Sahi International :
And leave what your Lord has created for you as mates? But you are a people transgressing."
قَالُوا لَئِن لَّمْ تَنتَهِ يَا لُوطُ لَتَكُونَنَّ مِنَ الْمُخْرَجِينَ
(167)
محمداکرم اعوان :
وہ کہنےلگےاےلُوط (علیہ السلام) اگرتم بازنہ آئےتوضرور (شہر سے) نکال دیئےجاؤگے۔
فتح محمدجالندھری :
وہ کہنے لگے کہ لوط اگر تم باز نہ آؤ گے تو شہر بدر کردیئے جاؤ گے
Sahi International :
They said, "If you do not desist, O Lot, you will surely be of those evicted."
قَالَ إِنِّي لِعَمَلِكُم مِّنَ الْقَالِينَ
(168)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےفرمایابےشک مَیں تمہارے کام سےسخت بیزارہوں۔
فتح محمدجالندھری :
لوط نے کہا کہ میں تمہارے کام کا سخت دشمن ہوں
Sahi International :
He said, "Indeed, I am, toward your deed, of those who detest [it].
رَبِّ نَجِّنِي وَأَهْلِي مِمَّا يَعْمَلُونَ
(169)
محمداکرم اعوان :
اےمیرےپروردگار! مجھےاورمیرےگھروالوں کوان کےکاموں (کےوبال) سےنجات عطافرمائیے۔
فتح محمدجالندھری :
اے میرے پروردگار مجھ کو اور میرے گھر والوں کو ان کے کاموں (کے وبال) سے نجات دے
Sahi International :
My Lord, save me and my family from [the consequence of] what they do."
فَنَجَّيْنَاهُ وَأَهْلَهُ أَجْمَعِينَ
(170)
محمداکرم اعوان :
سوہم نےان کواوران کےسب گھروالوں کونجات بخشی۔
فتح محمدجالندھری :
سو ہم نے ان کو اور ان کے گھر والوں کو سب کو نجات دی
Sahi International :
So We saved him and his family, all,
إِلَّا عَجُوزًا فِي الْغَابِرِينَ
(171)
محمداکرم اعوان :
مگرایک بڑھیاکہ پیچھےرہ گئی۔
فتح محمدجالندھری :
مگر ایک بڑھیا کہ پیچھے رہ گئی
Sahi International :
Except an old woman among those who remained behind.
ثُمَّ دَمَّرْنَا الْآخَرِينَ
(172)
محمداکرم اعوان :
پھرہم نےاوروں کوہلاک کردیا۔
فتح محمدجالندھری :
پھر ہم نے اوروں کو ہلاک کردیا
Sahi International :
Then We destroyed the others.
وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِم مَّطَرًا ۖ فَسَاءَ مَطَرُ الْمُنذَرِينَ
(173)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےان پرایک خاص قسم کا (پتھروں کا) مینہہ برسایا۔ سوکیابُرامینہہ تھاجوان لوگوں پربرساجن کو (انجامِ بد سے) ڈرایاگیاتھا۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان پر مینھہ برسایا۔ سو جو مینھہ ان (لوگوں) پر (برسا) جو ڈرائے گئے برا تھا
Sahi International :
And We rained upon them a rain [of stones], and evil was the rain of those who were warned.
إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
(174)
محمداکرم اعوان :
اس میں بلاشبہ عبرت ہےاوران میں اکثرایمان لانےوالےنہیں ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
بےشک اس میں نشانی ہے۔ اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں تھے
Sahi International :
Indeed in that is a sign, but most of them were not to be believers.
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
(175)
محمداکرم اعوان :
اوربےشک آپ کاپروردگارہی غالب (اور) مہربان ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور تمہارا پروردگار تو غالب (اور) مہربان ہے۔
Sahi International :
And indeed, your Lord - He is the Exalted in Might, the Merciful.
كَذَّبَ أَصْحَابُ الْأَيْكَةِ الْمُرْسَلِينَ
(176)
محمداکرم اعوان :
بَن کےرہنے والوں نے (بھی) پیغمبروں کوجھٹلایا۔
فتح محمدجالندھری :
اور بن کے رہنے والوں نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا
Sahi International :
The companions of the thicket denied the messengers
إِذْ قَالَ لَهُمْ شُعَيْبٌ أَلَا تَتَّقُونَ
(177)
محمداکرم اعوان :
جب ان سےشعیب (علیہ السلام) نےفرمایا کہ تم ڈرتےکیوں نہیں؟
فتح محمدجالندھری :
جب ان سے شعیب نے کہا کہ تم ڈرتے کیوں نہیں؟
Sahi International :
When Shu'ayb said to them, "Will you not fear Allah?
إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ
(178)
محمداکرم اعوان :
بےشک مَیں تمہارےلیےامانت دارپیغمبرہوں۔
فتح محمدجالندھری :
میں تو تمہارا امانت دار پیغمبر ہوں
Sahi International :
Indeed, I am to you a trustworthy messenger.
فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ
(179)
محمداکرم اعوان :
پس اللہ سےڈرواورمیراکہامانو۔
فتح محمدجالندھری :
تو خدا سے ڈرو اور میرا کہا مانو
Sahi International :
So fear Allah and obey me.
وَمَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ الْعَالَمِينَ
(180)
محمداکرم اعوان :
اورمیں تم سےاس کام کا کوئی صلہ نہیں مانگتا، میراصلہ توبس پروردگارِعالم کےذمہ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور میں اس کام کا تم سے کچھ بدلہ نہیں مانگتا میرا بدلہ تو خدائے رب العالمین کے ذمے ہے
Sahi International :
And I do not ask you for it any payment. My payment is only from the Lord of the worlds.
۞ أَوْفُوا الْكَيْلَ وَلَا تَكُونُوا مِنَ الْمُخْسِرِينَ
(181)
محمداکرم اعوان :
تم لوگ پوراناپاکرواور (صاحبِ حق کا) نقصان نہ کیاکرو۔
فتح محمدجالندھری :
(دیکھو) پیمانہ پورا بھرا کرو اور نقصان نہ کیا کرو
Sahi International :
Give full measure and do not be of those who cause loss.
وَزِنُوا بِالْقِسْطَاسِ الْمُسْتَقِيمِ
(182)
محمداکرم اعوان :
اورسیدھی ترازوسےتولاکرو۔
فتح محمدجالندھری :
اور ترازو سیدھی رکھ کر تولا کرو
Sahi International :
And weigh with an even balance.
وَلَا تَبْخَسُوا النَّاسَ أَشْيَاءَهُمْ وَلَا تَعْثَوْا فِي الْأَرْضِ مُفْسِدِينَ
(183)
محمداکرم اعوان :
اورلوگوں کاان کی چیزوں میں نقصان مت کیاکرواورزمین میں فسادمت مچایاکرو۔
فتح محمدجالندھری :
اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم نہ دیا کرو اور ملک میں فساد نہ کرتے پھرو
Sahi International :
And do not deprive people of their due and do not commit abuse on earth, spreading corruption.
وَاتَّقُوا الَّذِي خَلَقَكُمْ وَالْجِبِلَّةَ الْأَوَّلِينَ
(184)
محمداکرم اعوان :
اوراس سےڈروجس نےتم کواورتمام اگلی مخلوقات کوپیدافرمایا۔
فتح محمدجالندھری :
اور اس سے ڈرو جس نے تم کو اور پہلی خلقت کو پیدا کیا
Sahi International :
And fear He who created you and the former creation."
قَالُوا إِنَّمَا أَنتَ مِنَ الْمُسَحَّرِينَ
(185)
محمداکرم اعوان :
وہ کہنےلگےبےشک آپ پرجادوکردیاگیاہے۔
فتح محمدجالندھری :
وہ کہنے لگے کہ تم جادو زدہ ہو
Sahi International :
They said, "You are only of those affected by magic.
وَمَا أَنتَ إِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا وَإِن نَّظُنُّكَ لَمِنَ الْكَاذِبِينَ
(186)
محمداکرم اعوان :
اورآپ ہماری طرح صرف (عام) آدمی ہیں اورہم آپ کوجھوٹےلوگوں میں سےخیال کرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور تم اور کچھ نہیں ہم ہی جیسے آدمی ہو۔ اور ہمارا خیال ہے کہ تم جھوٹے ہو
Sahi International :
You are but a man like ourselves, and indeed, we think you are among the liars.
فَأَسْقِطْ عَلَيْنَا كِسَفًا مِّنَ السَّمَاءِ إِن كُنتَ مِنَ الصَّادِقِينَ
(187)
محمداکرم اعوان :
اگرآپ سچےہیں توہم پرآسمان کا کوئی ٹکڑاگرادیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر سچے ہو تو ہم پر آسمان سے ایک ٹکڑا لا کر گراؤ
Sahi International :
So cause to fall upon us fragments of the sky, if you should be of the truthful."
قَالَ رَبِّي أَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُونَ
(188)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےفرمایاتمہارےاعمال کومیرا پروردگارخوب جانتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
شعیب نے کہا کہ جو کام تم کرتے ہو میرا پروردگار اس سے خوب واقف ہے
Sahi International :
He said, "My Lord is most knowing of what you do."
فَكَذَّبُوهُ فَأَخَذَهُمْ عَذَابُ يَوْمِ الظُّلَّةِ ۚ إِنَّهُ كَانَ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ
(189)
محمداکرم اعوان :
سووہ لوگ ان کو (برابر) جھٹلاتےرہےپس ان کوسائبان کےدن کےعذاب نےآپکڑا۔ بےشک وہ بہت بڑےدن کاعذاب تھا۔
فتح محمدجالندھری :
تو ان لوگوں نے ان کو جھٹلایا، پس سائبان کے عذاب نے ان کو آ پکڑا۔ بےشک وہ بڑے (سخت) دن کا عذاب تھا
Sahi International :
And they denied him, so the punishment of the day of the black cloud seized them. Indeed, it was the punishment of a terrible day.
إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
(190)
محمداکرم اعوان :
بلاشبہ اس میں بڑی عبرت ہے۔ اوران میں اکثرایمان لانےوالےنہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اس میں یقیناً نشانی ہے۔ اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں تھے
Sahi International :
Indeed in that is a sign, but most of them were not to be believers.
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
(191)
محمداکرم اعوان :
اوربےشک آپ کا پروردگارہی غالب (اور) مہربان ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور تمہارا پروردگار تو غالب (اور) مہربان ہے
Sahi International :
And indeed, your Lord - He is the Exalted in Might, the Merciful.
وَإِنَّهُ لَتَنزِيلُ رَبِّ الْعَالَمِينَ
(192)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناً یہ (قرآن) پروردگارِعالم کا نازل فرمایاہواہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہ قرآن (خدائے) پروردگار عالم کا اُتارا ہوا ہے
Sahi International :
And indeed, the Qur'an is the revelation of the Lord of the worlds.
نَزَلَ بِهِ الرُّوحُ الْأَمِينُ
(193)
محمداکرم اعوان :
اس کوامانت دارفرشتہ لےکرآیا ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اس کو امانت دار فرشتہ لے کر اُترا ہے
Sahi International :
The Trustworthy Spirit has brought it down
عَلَىٰ قَلْبِكَ لِتَكُونَ مِنَ الْمُنذِرِينَ
(194)
محمداکرم اعوان :
آپ کےقلب (اطہر) پرتاکہ آپ (بھی انجامِ بدسے) ڈرانےوالوں میں سےہوں۔
فتح محمدجالندھری :
(یعنی اس نے) تمہارے دل پر (القا) کیا ہے تاکہ (لوگوں کو) نصیحت کرتے رہو
Sahi International :
Upon your heart, [O Muhammad] - that you may be of the warners -
بِلِسَانٍ عَرَبِيٍّ مُّبِينٍ
(195)
محمداکرم اعوان :
صاف عربی زبان میں۔
فتح محمدجالندھری :
اور (القا بھی) فصیح عربی زبان میں (کیا ہے)
Sahi International :
In a clear Arabic language.
وَإِنَّهُ لَفِي زُبُرِ الْأَوَّلِينَ
(196)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناًاس (قرآن) کاذکرپہلی امتوں کی (آسمانی) کتابوں میں (بھی) ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اس کی خبر پہلے پیغمبروں کی کتابوں میں (لکھی ہوئی) ہے
Sahi International :
And indeed, it is [mentioned] in the scriptures of former peoples.
أَوَلَمْ يَكُن لَّهُمْ آيَةً أَن يَعْلَمَهُ عُلَمَاءُ بَنِي إِسْرَائِيلَ
(197)
محمداکرم اعوان :
کیاان کےلیےاس میں دلیل نہیں ہےکہ علمائےبنی اسرائیل اس کوجانتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کیا ان کے لئے یہ سند نہیں ہے کہ علمائے بنی اسرائیل اس (بات) کو جانتے ہیں
Sahi International :
And has it not been a sign to them that it is recognized by the scholars of the Children of Israel?
وَلَوْ نَزَّلْنَاهُ عَلَىٰ بَعْضِ الْأَعْجَمِينَ
(198)
محمداکرم اعوان :
اوراگرہم اس (قرآن) کوکسی غیرعربی پرنازل فرمادیتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر ہم اس کو کسی غیر اہل زبان پر اُتارتے
Sahi International :
And even if We had revealed it to one among the foreigners
فَقَرَأَهُ عَلَيْهِم مَّا كَانُوا بِهِ مُؤْمِنِينَ
(199)
محمداکرم اعوان :
پھروہ ان کےسامنےاس کوپڑھ بھی دیتایہ لوگ تب بھی اس کونہ مانتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور وہ اسے ان (لوگوں کو) پڑھ کر سناتا تو یہ اسے (کبھی) نہ مانتے
Sahi International :
And he had recited it to them [perfectly], they would [still] not have been believers in it.
كَذَٰلِكَ سَلَكْنَاهُ فِي قُلُوبِ الْمُجْرِمِينَ
(200)
محمداکرم اعوان :
اسی طرح ہم نےاس (انکار) کوگناہگاروں کےدلوں میں داخل فرمادیاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اسی طرح ہم نے انکار کو گنہگاروں کے دلوں میں داخل کردیا
Sahi International :
Thus have We inserted disbelief into the hearts of the criminals.
لَا يُؤْمِنُونَ بِهِ حَتَّىٰ يَرَوُا الْعَذَابَ الْأَلِيمَ
(201)
محمداکرم اعوان :
وہ جب تک درددینےوالاعذاب نہ دیکھ لیں گےاس کونہیں مانیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
وہ جب تک درد دینے والا عذاب نہ دیکھ لیں گے، اس کو نہیں مانیں گے
Sahi International :
They will not believe in it until they see the painful punishment.
فَيَأْتِيَهُم بَغْتَةً وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ
(202)
محمداکرم اعوان :
پھروہ ان پراچانک آپڑےگااوران کوخبرتک نہ ہوگی۔
فتح محمدجالندھری :
وہ ان پر ناگہاں آ واقع ہوگا اور انہیں خبر بھی نہ ہوگی
Sahi International :
And it will come to them suddenly while they perceive [it] not.
فَيَقُولُوا هَلْ نَحْنُ مُنظَرُونَ
(203)
محمداکرم اعوان :
تواس وقت کہیں گےکیاہمیں مہلت ملےگی؟
فتح محمدجالندھری :
اس وقت کہیں گے کیا ہمیں ملہت ملے گی؟
Sahi International :
And they will say, "May we be reprieved?"
أَفَبِعَذَابِنَا يَسْتَعْجِلُونَ
(204)
محمداکرم اعوان :
توکیایہ ہمارےعذاب کوجلدی طلب کررہےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
تو کیا یہ ہمارے عذاب کو جلدی طلب کر رہے ہیں
Sahi International :
So for Our punishment are they impatient?
أَفَرَأَيْتَ إِن مَّتَّعْنَاهُمْ سِنِينَ
(205)
محمداکرم اعوان :
بھلادیکھواگرہم ان کوبرسوں فائدےدیتےرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
بھلا دیکھو تو اگر ہم ان کو برسوں فائدے دیتے رہے
Sahi International :
Then have you considered if We gave them enjoyment for years
ثُمَّ جَاءَهُم مَّا كَانُوا يُوعَدُونَ
(206)
محمداکرم اعوان :
پھران پروہ (عذاب) آواقع ہوجس کا ان سےوعدہ کیاجاتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
پھر ان پر وہ (عذاب) آ واقع ہو جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے
Sahi International :
And then there came to them that which they were promised?
مَا أَغْنَىٰ عَنْهُم مَّا كَانُوا يُمَتَّعُونَ
(207)
محمداکرم اعوان :
توجو (دنیا کے) فائدےیہ اٹھاتےرہےان کےکس کام آئیں گے؟
فتح محمدجالندھری :
تو جو فائدے یہ اٹھاتے رہے ان کے کس کام آئیں گے
Sahi International :
They would not be availed by the enjoyment with which they were provided.
وَمَا أَهْلَكْنَا مِن قَرْيَةٍ إِلَّا لَهَا مُنذِرُونَ
(208)
محمداکرم اعوان :
اورجوبستیاں ہم نےہلاک کیں ان میں (انجامِ بدسے) ڈرانےوالے (پیغمبر) بھیجےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے کوئی بستی ہلاک نہیں کی مگر اس کے لئے نصیحت کرنے والے (پہلے بھیج دیتے) تھے
Sahi International :
And We did not destroy any city except that it had warners
ذِكْرَىٰ وَمَا كُنَّا ظَالِمِينَ
(209)
محمداکرم اعوان :
تاکہ نصیحت حاصل کریں اورہم زیادتی کرنےوالےنہیں۔
فتح محمدجالندھری :
نصیحت کردیں اور ہم ظالم نہیں ہیں
Sahi International :
As a reminder; and never have We been unjust.
وَمَا تَنَزَّلَتْ بِهِ الشَّيَاطِينُ
(210)
محمداکرم اعوان :
اوراس (قرآن) کولےکرشیطان نازل نہیں ہوتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اس (قرآن) کو شیطان لے کر نازل نہیں ہوئے
Sahi International :
And the devils have not brought the revelation down.
وَمَا يَنبَغِي لَهُمْ وَمَا يَسْتَطِيعُونَ
(211)
محمداکرم اعوان :
اورنہ ان کوسزاوارہےاورنہ وہ اس کی طاقت رکھتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
یہ کام نہ تو ان کو سزاوار ہے اور نہ وہ اس کی طاقت رکھتے ہیں
Sahi International :
It is not allowable for them, nor would they be able.
إِنَّهُمْ عَنِ السَّمْعِ لَمَعْزُولُونَ
(212)
محمداکرم اعوان :
کیونکہ وہ (شیاطین) تواس (وحی آسمانی) کےسننےسےروک دیئےگئےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
وہ (آسمانی باتوں) کے سننے (کے مقامات) سے الگ کر دیئے گئے ہیں
Sahi International :
Indeed they, from [its] hearing, are removed.
فَلَا تَدْعُ مَعَ اللَّهِ إِلَٰهًا آخَرَ فَتَكُونَ مِنَ الْمُعَذَّبِينَ
(213)
محمداکرم اعوان :
پس اللہ کےسواکسی کومعبودمت پکارناورنہ تم عذاب پانےوالوں میں ہوجاؤگے۔
فتح محمدجالندھری :
تو خدا کے سوا کسی اور معبود کو مت پکارنا، ورنہ تم کو عذاب دیا جائے گا
Sahi International :
So do not invoke with Allah another deity and [thus] be among the punished.
وَأَنذِرْ عَشِيرَتَكَ الْأَقْرَبِينَ
(214)
محمداکرم اعوان :
اوراپنےقریب کےرشہ داروں کوڈرائیے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اپنے قریب کے رشتہ داروں کو ڈر سنا دو
Sahi International :
And warn, [O Muhammad], your closest kindred.
وَاخْفِضْ جَنَاحَكَ لِمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ
(215)
محمداکرم اعوان :
اورجولوگ ایمان لا کرآپ کےپیروہوگئےہیں ان سےشفقت سےپیش آئیے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو مومن تمہارے پیرو ہوگئے ہیں ان سے متواضع پیش آؤ
Sahi International :
And lower your wing to those who follow you of the believers.
فَإِنْ عَصَوْكَ فَقُلْ إِنِّي بَرِيءٌ مِّمَّا تَعْمَلُونَ
(216)
محمداکرم اعوان :
پھراگروہ آپ کی نافرمانی کریں توفرمادیجیئےکہ مَیں تمہارےاعمال سےکوئی تعلق نہیں رکھتا۔
فتح محمدجالندھری :
پھر اگر لوگ تمہاری نافرمانی کریں تو کہہ دو کہ میں تمہارے اعمال سے بےتعلق ہوں
Sahi International :
And if they disobey you, then say, "Indeed, I am disassociated from what you are doing."
وَتَوَكَّلْ عَلَى الْعَزِيزِ الرَّحِيمِ
(217)
محمداکرم اعوان :
اوراللہ غالب مہربان پربھروسہ کیجیئے۔
فتح محمدجالندھری :
اور (خدائے) غالب اور مہربان پر بھروسا رکھو
Sahi International :
And rely upon the Exalted in Might, the Merciful,
الَّذِي يَرَاكَ حِينَ تَقُومُ
(218)
محمداکرم اعوان :
وہ جوآپ کو (عبادت کےلیے) کھڑےہوتےوقت دیکھتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو تم کو جب تم (تہجد) کے وقت اُٹھتے ہو دیکھتا ہے
Sahi International :
Who sees you when you arise
وَتَقَلُّبَكَ فِي السَّاجِدِينَ
(219)
محمداکرم اعوان :
اورپھرنمازیوں کےساتھ آپ کےبیٹھنےاٹھنےکو (دیکھتےہیں)۔
فتح محمدجالندھری :
اور نمازیوں میں تمہارے پھرنے کو بھی
Sahi International :
And your movement among those who prostrate.
إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ
(220)
محمداکرم اعوان :
بیشک وہ خوب سننےوالےخوب جاننےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
بےشک وہ سننے اور جاننے والا ہے
Sahi International :
Indeed, He is the Hearing, the Knowing.
هَلْ أُنَبِّئُكُمْ عَلَىٰ مَن تَنَزَّلُ الشَّيَاطِينُ
(221)
محمداکرم اعوان :
(لوگوں سےفرمادیجیئےکہ) کیامَیں تم کوبتاؤں کہ شیاطین کس پہ اترتےہیں؟
فتح محمدجالندھری :
(اچھا) میں تمیں بتاؤں کہ شیطان کس پر اُترتے ہیں
Sahi International :
Shall I inform you upon whom the devils descend?
تَنَزَّلُ عَلَىٰ كُلِّ أَفَّاكٍ أَثِيمٍ
(222)
محمداکرم اعوان :
ہرجھوٹےگناہگارپراترتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
ہر جھوٹے گنہگار پر اُترتے ہیں
Sahi International :
They descend upon every sinful liar.
يُلْقُونَ السَّمْعَ وَأَكْثَرُهُمْ كَاذِبُونَ
(223)
محمداکرم اعوان :
جو (سنی سنائی بات ان کے) کان میں ڈالتےہیں اوران میں سےاکثرجھوٹےہوتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو سنی ہوئی بات (اس کے کام میں) لا ڈالتے ہیں اور وہ اکثر جھوٹے ہیں
Sahi International :
They pass on what is heard, and most of them are liars.
وَالشُّعَرَاءُ يَتَّبِعُهُمُ الْغَاوُونَ
(224)
محمداکرم اعوان :
اورشاعروں کی پیروی گمراہ لوگ کیاکرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور شاعروں کی پیروی گمراہ لوگ کیا کرتے ہیں
Sahi International :
And the poets - [only] the deviators follow them;
أَلَمْ تَرَ أَنَّهُمْ فِي كُلِّ وَادٍ يَهِيمُونَ
(225)
محمداکرم اعوان :
(اےمخاطب!) کیاتُونہیں دیکھتاکہ وہ (خیالی مضامین کی) ہروادی میں سرمارتےپھرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ وہ ہر وادی میں سر مارتے پھرتے ہیں
Sahi International :
Do you not see that in every valley they roam
وَأَنَّهُمْ يَقُولُونَ مَا لَا يَفْعَلُونَ
(226)
محمداکرم اعوان :
اوریہ کہ وہ لوگ وہ کہتےہیں جووہ کرتےنہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور کہتے وہ ہیں جو کرتے نہیں
Sahi International :
And that they say what they do not do? -
إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَذَكَرُوا اللَّهَ كَثِيرًا وَانتَصَرُوا مِن بَعْدِ مَا ظُلِمُوا ۗ وَسَيَعْلَمُ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَيَّ مُنقَلَبٍ يَنقَلِبُونَ
(227)
محمداکرم اعوان :
(ہاں) مگرجولوگ ایمان لائےاوراچھےکام کیےاورکثرت سےاللہ کاذکرکیااورانہوں نےبعد اس کےکہ ان پرظلم ہوچکااس کابدلہ لیا اورظالم عنقریب جان لیں گےکہ کس جگہ لوٹ کرجاتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
مگر جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کئے اور خدا کو بہت یاد کرتے رہے اور اپنے اوپر ظلم ہونے کے بعد انتقام لیا اور ظالم عنقریب جان لیں گے کہ کون سی جگہ لوٹ کر جاتے ہیں
Sahi International :
Except those [poets] who believe and do righteous deeds and remember Allah often and defend [the Muslims] after they were wronged. And those who have wronged are going to know to what [kind of] return they will be returned.