Muhammad Akram Awan -
(مسلمانو!) اور تمہاری عورتوں میں سےجو بےحیائی کا کام کربیٹھیں سوان پراپنےلوگوں میں سےچارگواہ طلب کروپس اگروہ گواہی دیں توتم ان کوگھروں میں بندرکھویہاں تک کہ ان کوموت اٹھالےیا اللہ ان کےلیےکوئی اورراہ پیدا فرمادیں۔
Fateh Muhammad Jalandhry -
مسلمانو تمہاری عورتوں میں جو بدکاری کا ارتکاب کر بیٹھیں ان پر اپنے لوگوں میں سے چار شخصوں کی شہادت لو۔ اگر وہ (ان کی بدکاری کی) گواہی دیں تو ان عورتوں کو گھروں میں بند رکھو یہاں تک کہ موت ان کا کام تمام کردے یا خدا ان کے لئے کوئی اور سبیل (پیدا) کرے
Sahi International -
Those who commit unlawful sexual intercourse of your women - bring against them four [witnesses] from among you. And if they testify, confine the guilty women to houses until death takes them or Allah ordains for them [another] way.