بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
محمداکرم اعوان :
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں
فتح محمدجالندھری :
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
Sahi International :
In the name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
Sahi International :
Ha, Meem.
فتح محمدجالندھری :
عٓسٓقٓ
Sahi International :
Ayn, Seen, Qaf.
كَذَٰلِكَ يُوحِي إِلَيْكَ وَإِلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِكَ اللَّهُ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
(3)
محمداکرم اعوان :
اللہ غالب (و) دانااسی طرح آپ پروحی بھیجتےہیں جس طرح آپ سےپہلےلوگوں کی طرف وحی بھیجتےرہےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
خدائے غالب و دانا اسی طرح تمہاری طرف مضامین اور (براہین) بھیجتا ہے جس طرح تم سے پہلے لوگوں کی طرف وحی بھیجتا رہا ہے
Sahi International :
Thus has He revealed to you, [O Muhammad], and to those before you - Allah, the Exalted in Might, the Wise.
لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۖ وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ
(4)
محمداکرم اعوان :
جوکچھ آسمانوں میں اورجوکچھ زمین میں ہےسب اُسی کا ہےاوروہ عالی مرتبہ (اور) گرامی قدرہے۔
فتح محمدجالندھری :
جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے سب اسی کا ہے۔ اور وہ عالی رتبہ اور گرامی قدر ہے
Sahi International :
To Him belongs whatever is in the heavens and whatever is in the earth, and He is the Most High, the Most Great.
تَكَادُ السَّمَاوَاتُ يَتَفَطَّرْنَ مِن فَوْقِهِنَّ ۚ وَالْمَلَائِكَةُ يُسَبِّحُونَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَيَسْتَغْفِرُونَ لِمَن فِي الْأَرْضِ ۗ أَلَا إِنَّ اللَّهَ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ
(5)
محمداکرم اعوان :
ہوسکتاہےکہ آسمان اپنےاوپرسےپھٹ پڑیں اورفرشتےاپنےپروردگارکی تعریف کےساتھ پاکی بیان کرتےرہتےہیں اورزمین میں بسنےوالوں کےلیےمعافی طلب کرتےہیں۔ خوب جان لو! کہ بےشک اللہ ہی معاف کرنےوالے، رحمت کرنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
قریب ہے کہ آسمان اوپر سے پھٹ پڑیں اور فرشتے اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ اس کی تسبیج کرتے رہتے ہیں اور جو لوگ زمین میں ہیں ان کے لئے معافی مانگتے رہتے ہیں۔ سن رکھو کہ خدا بخشنے والا مہربان ہے
Sahi International :
The heavens almost break from above them, and the angels exalt [Allah] with praise of their Lord and ask forgiveness for those on earth. Unquestionably, it is Allah who is the Forgiving, the Merciful.
وَالَّذِينَ اتَّخَذُوا مِن دُونِهِ أَوْلِيَاءَ اللَّهُ حَفِيظٌ عَلَيْهِمْ وَمَا أَنتَ عَلَيْهِم بِوَكِيلٍ
(6)
محمداکرم اعوان :
اورجن لوگوں نےاس (اللہ) کےسوادوسرےکارسازبنارکھےہیں، اللہ ان کودیکھ بھال رہےہیں اورآپ کوان پردرواغہ نہیں بنایاگیا۔
فتح محمدجالندھری :
اور جن لوگوں نے اس کے سوا کارساز بنا رکھے ہیں وہ خدا کو یاد ہیں۔ اور تم ان پر داروغہ نہیں ہو
Sahi International :
And those who take as allies other than Him - Allah is [yet] Guardian over them; and you, [O Muhammad], are not over them a manager.
وَكَذَٰلِكَ أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ قُرْآنًا عَرَبِيًّا لِّتُنذِرَ أُمَّ الْقُرَىٰ وَمَنْ حَوْلَهَا وَتُنذِرَ يَوْمَ الْجَمْعِ لَا رَيْبَ فِيهِ ۚ فَرِيقٌ فِي الْجَنَّةِ وَفَرِيقٌ فِي السَّعِيرِ
(7)
محمداکرم اعوان :
اوراسی طرح آپ پر (یہ) قرآن عربی (زبان میں) وحی فرمایاہےتاکہ آپ (پہلےپہل) بڑےشہر (مکہ مکرمہ کےرہنے) والوں کواوران کےاردگردوالوں کوڈرائیں اورقیامت کےدن سےڈرائیں جس میں کوئی شک نہیں۔ ایک گروہ جنت میں داخل ہوگااورایک دوزخ میں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اسی طرح تمہارے پاس قرآن عربی بھیجا ہے تاکہ تم بڑے گاؤں (یعنی مکّے) کے رہنے والوں کو اور جو لوگ اس کے اردگرد رہتے ہیں ان کو رستہ دکھاؤ اور انہیں قیامت کے دن کا بھی جس میں کچھ شک نہیں ہے خوف دلاؤ۔ اس روز ایک فریق بہشت میں ہوگا اور ایک فریق دوزخ میں
Sahi International :
And thus We have revealed to you an Arabic Qur'an that you may warn the Mother of Cities [Makkah] and those around it and warn of the Day of Assembly, about which there is no doubt. A party will be in Paradise and a party in the Blaze.
وَلَوْ شَاءَ اللَّهُ لَجَعَلَهُمْ أُمَّةً وَاحِدَةً وَلَٰكِن يُدْخِلُ مَن يَشَاءُ فِي رَحْمَتِهِ ۚ وَالظَّالِمُونَ مَا لَهُم مِّن وَلِيٍّ وَلَا نَصِيرٍ
(8)
محمداکرم اعوان :
اوراگراللہ چاہتےتوان کوایک ہی جماعت بنادیتےولیکن وہ جس کوچاہتےہیں اپنی رحمت میں داخل فرمالیتےہیں۔ اورظالموں کا کوئی حامی اورمددگارنہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر خدا چاہتا تو ان کو ایک ہی جماعت کردیتا لیکن وہ جس کو چاہتا ہے اپنی رحمت میں داخل کرلیتا ہے اور ظالموں کا نہ کوئی یار ہے اور نہ مددگار
Sahi International :
And if Allah willed, He could have made them [of] one religion, but He admits whom He wills into His mercy. And the wrongdoers have not any protector or helper.
أَمِ اتَّخَذُوا مِن دُونِهِ أَوْلِيَاءَ ۖ فَاللَّهُ هُوَ الْوَلِيُّ وَهُوَ يُحْيِي الْمَوْتَىٰ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
(9)
محمداکرم اعوان :
کیاانہوں نےاللہ کےسوادوسرےکارسازقراردےرکھےہیں۔ سوکارسازتواللہ ہی ہیں اوروہی مُردوں کوزندہ کریں گےاوروہی ہرچیزپرقدرت رکھتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کیا انہوں نے اس کے سوا کارساز بنائے ہیں؟ کارساز تو خدا ہی ہے اور وہی مردوں کو زندہ کرے گا اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے
Sahi International :
Or have they taken protectors [or allies] besides him? But Allah - He is the Protector, and He gives life to the dead, and He is over all things competent.
وَمَا اخْتَلَفْتُمْ فِيهِ مِن شَيْءٍ فَحُكْمُهُ إِلَى اللَّهِ ۚ ذَٰلِكُمُ اللَّهُ رَبِّي عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَإِلَيْهِ أُنِيبُ
(10)
محمداکرم اعوان :
اورتم جس بات میں کچھ اختلاف کرتےہوتواس کا فیصلہ اللہ ہی کےسپردہے۔ یہی اللہ میراپروردگارہے، میں اُسی پربھروسہ رکھتاہوں اوراُسی کی طرف رجوع کرتاہوں۔
فتح محمدجالندھری :
اور تم جس بات میں اختلاف کرتے ہو اس کا فیصلہ خدا کی طرف (سے ہوگا) یہی خدا میرا پروردگار ہے میں اسی پر بھروسہ رکھتا ہوں۔ اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں
Sahi International :
And in anything over which you disagree - its ruling is [to be referred] to Allah. [Say], "That is Allah, my Lord; upon Him I have relied, and to Him I turn back."
فَاطِرُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ جَعَلَ لَكُم مِّنْ أَنفُسِكُمْ أَزْوَاجًا وَمِنَ الْأَنْعَامِ أَزْوَاجًا ۖ يَذْرَؤُكُمْ فِيهِ ۚ لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ ۖ وَهُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ
(11)
محمداکرم اعوان :
پیداکرنےوالاہےآسمانوں اورزمین کا، اُس نےتمہارےلیےتمہاری ہی جنس سےجوڑےبنائےہیں اورچارپایوں کےبھی جوڑے (بنائے) اسی طرح تمہاری نسل چلاتاہے۔ کوئی چیزاُس کی مثل نہیں اوروہ سنتا (اور) دیکھتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا (وہی ہے) ۔ اسی نے تمہارے لئے تمہاری ہی جنس کے جوڑے بنائے اور چارپایوں کے بھی جوڑے (بنائے اور) اسی طریق پر تم کو پھیلاتا رہتا ہے۔ اس جیسی کوئی چیز نہیں۔ اور وہ دیکھتا سنتا ہے
Sahi International :
[He is] Creator of the heavens and the earth. He has made for you from yourselves, mates, and among the cattle, mates; He multiplies you thereby. There is nothing like unto Him, and He is the Hearing, the Seeing.
لَهُ مَقَالِيدُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَن يَشَاءُ وَيَقْدِرُ ۚ إِنَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ
(12)
محمداکرم اعوان :
اُسی کےاختیارمیں ہیں کنجیاں آسمانوں اورزمین کی جس کوچاہےزیادہ روزی عطاکرےاور (جس کوچاہے) کم کردے۔ بےشک وہ ہرچیزکا جاننےوالاہے۔
فتح محمدجالندھری :
آسمانوں اور زمین کی کنجیاں اسی کے ہاتھ میں ہیں۔ وہ جس کے لئے چاہتا ہے رزق فراخ کردیتا ہے (اور جس کے لئے چاہتا ہے) تنگ کردیتا ہے۔ بےشک وہ ہر چیز سے واقف ہے
Sahi International :
To Him belong the keys of the heavens and the earth. He extends provision for whom He wills and restricts [it]. Indeed He is, of all things, Knowing.
۞ شَرَعَ لَكُم مِّنَ الدِّينِ مَا وَصَّىٰ بِهِ نُوحًا وَالَّذِي أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ وَمَا وَصَّيْنَا بِهِ إِبْرَاهِيمَ وَمُوسَىٰ وَعِيسَىٰ ۖ أَنْ أَقِيمُوا الدِّينَ وَلَا تَتَفَرَّقُوا فِيهِ ۚ كَبُرَ عَلَى الْمُشْرِكِينَ مَا تَدْعُوهُمْ إِلَيْهِ ۚ اللَّهُ يَجْتَبِي إِلَيْهِ مَن يَشَاءُ وَيَهْدِي إِلَيْهِ مَن يُنِيبُ
(13)
محمداکرم اعوان :
اُس نےتمہارےلیےوہی دین مقررفرمایاہےجس کااُس نےنوح (علیہ السلام) کوحکم دیاتھااورجس کوہم نےآپ کےپاس وحی کےذریعےبھیجاہےاورجس کاہم نےابراہیم اورموسیٰ اورعیسیٰ (علیہم السلام) کوحکم فرمایاتھاکہ اسی دین کوقائم رکھنااوراس میں پھوٹ نہ ڈالنا۔ جس بات کی طرف آپ مشرکین کوبلاتےہیں وہ ان کوبڑی گراں گزرتی ہے، اللہ جس کوچاہتاہےاپنی طرف کھینچ لیتاہےاورجواُس کی طرف رجوع کرےاُسےاپنی طرف راستہ دکھادیتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اسی نے تمہارے لئے دین کا وہی رستہ مقرر کیا جس (کے اختیار کرنے کا) نوح کو حکم دیا تھا اور جس کی (اے محمدﷺ) ہم نے تمہاری طرف وحی بھیجی ہے اور جس کا ابراہیم اور موسیٰ اور عیسیٰ کو حکم دیا تھا (وہ یہ) کہ دین کو قائم رکھنا اور اس میں پھوٹ نہ ڈالنا۔ جس چیز کی طرف تم مشرکوں کو بلاتے ہو وہ ان کو دشوار گزرتی ہے۔ الله جس کو چاہتا ہے اپنی بارگاہ کا برگزیدہ کرلیتا ہے اور جو اس کی طرف رجوع کرے اسے اپنی طرف رستہ دکھا دیتا ہے
Sahi International :
He has ordained for you of religion what He enjoined upon Noah and that which We have revealed to you, [O Muhammad], and what We enjoined upon Abraham and Moses and Jesus - to establish the religion and not be divided therein. Difficult for those who associate others with Allah is that to which you invite them. Allah chooses for Himself whom He wills and guides to Himself whoever turns back [to Him].
وَمَا تَفَرَّقُوا إِلَّا مِن بَعْدِ مَا جَاءَهُمُ الْعِلْمُ بَغْيًا بَيْنَهُمْ ۚ وَلَوْلَا كَلِمَةٌ سَبَقَتْ مِن رَّبِّكَ إِلَىٰ أَجَلٍ مُّسَمًّى لَّقُضِيَ بَيْنَهُمْ ۚ وَإِنَّ الَّذِينَ أُورِثُوا الْكِتَابَ مِن بَعْدِهِمْ لَفِي شَكٍّ مِّنْهُ مُرِيبٍ
(14)
محمداکرم اعوان :
اوریہ لوگ جوالگ الگ ہوئےہیں توعلم آچکنےکےبعد صرف آپس کی ضدسے (ہوئےہیں) اوراگرآپ کےپروردگارکی طرف سےایک وقتِ مقررہ تک بات نہ ٹھہرچکی ہوتی توان میں فیصلہ کردیاجاتا۔ اوربےشک جولوگ ان کےبعدکتاب کےوارث ہوئےوہ اس سےایسےشک میں پڑےہیں جس نے (ان کو) ترددمیں ڈال دیاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہ لوگ جو الگ الگ ہوئے ہیں تو علم (حق) آچکنے کے بعد آپس کی ضد سے (ہوئے ہیں) ۔ اور اگر تمہارے پروردگار کی طرف سے ایک وقت مقرر تک کے لئے بات نہ ٹھہر چکی ہوتی تو ان میں فیصلہ کردیا جاتا۔ اور جو لوگ ان کے بعد (خدا کی) کتاب کے وارث ہوئے وہ اس (کی طرف) سے شبہے کی الجھن میں (پھنسے ہوئے) ہیں
Sahi International :
And they did not become divided until after knowledge had come to them - out of jealous animosity between themselves. And if not for a word that preceded from your Lord [postponing the penalty] until a specified time, it would have been concluded between them. And indeed, those who were granted inheritance of the Scripture after them are, concerning it, in disquieting doubt.
فَلِذَٰلِكَ فَادْعُ ۖ وَاسْتَقِمْ كَمَا أُمِرْتَ ۖ وَلَا تَتَّبِعْ أَهْوَاءَهُمْ ۖ وَقُلْ آمَنتُ بِمَا أَنزَلَ اللَّهُ مِن كِتَابٍ ۖ وَأُمِرْتُ لِأَعْدِلَ بَيْنَكُمُ ۖ اللَّهُ رَبُّنَا وَرَبُّكُمْ ۖ لَنَا أَعْمَالُنَا وَلَكُمْ أَعْمَالُكُمْ ۖ لَا حُجَّةَ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمُ ۖ اللَّهُ يَجْمَعُ بَيْنَنَا ۖ وَإِلَيْهِ الْمَصِيرُ
(15)
محمداکرم اعوان :
سواس لیےآپ اُسی (دین) کی طرف (لوگوں کو) بلاتےرہیئےاورجس طرح آپ کوحکم ہواہےاس پرقائم رہیئے۔ اوران کی خواہشات پرنہ چلیےاورفرمادیجیئےکہ اللہ نےجتنی کتابیں نازل فرمائی ہیں میں ان سب پرایمان لاتاہوں اورمجھےحکم ہواہےکہ میں تم میں انصاف کروں۔ اللہ ہی ہمارےاورتمہارےپروردگارہیں۔ ہمارےاعمال ہمارےلیےاورتمہارےاعمال تمہارےلیے، ہماری اورتمہاری کوئی بحث نہیں۔ اللہ ہم سب کوجمع فرمائیں گےاوران ہی کےپاس جاناہے۔
فتح محمدجالندھری :
تو (اے محمدﷺ) اسی (دین کی) طرف (لوگوں کو) بلاتے رہنا اور جیسا تم کو حکم ہوا ہے (اسی پر) قائم رہنا۔ اور ان کی خواہشوں کی پیروی نہ کرنا۔ اور کہہ دو کہ جو کتاب خدا نے نازل فرمائی ہے میں اس پر ایمان رکھتا ہوں۔ اور مجھے حکم ہوا ہے کہ تم میں انصاف کروں۔ خدا ہی ہمارا اور تمہارا پروردگار ہے۔ ہم کو ہمارے اعمال (کا بدلہ ملے گا) اور تم کو تمہارے اعمال کا۔ ہم میں اور تم میں کچھ بحث وتکرار نہیں۔ خدا ہم (سب) کو اکھٹا کرے گا۔ اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے
Sahi International :
So to that [religion of Allah] invite, [O Muhammad], and remain on a right course as you are commanded and do not follow their inclinations but say, "I have believed in what Allah has revealed of the Qur'an, and I have been commanded to do justice among you. Allah is our Lord and your Lord. For us are our deeds, and for you your deeds. There is no [need for] argument between us and you. Allah will bring us together, and to Him is the [final] destination."
وَالَّذِينَ يُحَاجُّونَ فِي اللَّهِ مِن بَعْدِ مَا اسْتُجِيبَ لَهُ حُجَّتُهُمْ دَاحِضَةٌ عِندَ رَبِّهِمْ وَعَلَيْهِمْ غَضَبٌ وَلَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدٌ
(16)
محمداکرم اعوان :
اورجولوگ جھگڑاکرتےہیں اللہ کی بات میں جب کہ یہ تسلیم کرلیاگیاہےکہ ان کی دلیل ان کےپروردگارکےہاں جھوٹی ہےاوران پر (اللہ کا) غصہ ہےاوران کےلیےبہت سخت عذاب ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو لوگ خدا (کے بارے) میں بعد اس کے کہ اسے (مومنوں نے) مان لیا ہو جھگڑتے ہیں ان کے پروردگار کے نزدیک ان کا جھگڑا لغو ہے۔ اور ان پر (خدا کا) غضب اور ان کے لئے سخت عذاب ہے
Sahi International :
And those who argue concerning Allah after He has been responded to - their argument is invalid with their Lord, and upon them is [His] wrath, and for them is a severe punishment.
اللَّهُ الَّذِي أَنزَلَ الْكِتَابَ بِالْحَقِّ وَالْمِيزَانَ ۗ وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّ السَّاعَةَ قَرِيبٌ
(17)
محمداکرم اعوان :
اللہ وہ ہےجس نےحق کےساتھ کتاب نازل فرمائی اورترازو (انصاف کےلیے) اورآپ کوکیا خبرکہ شایدقیامت قریب ہو
فتح محمدجالندھری :
خدا ہی تو ہے جس نے سچائی کے ساتھ کتاب نازل فرمائی اور (عدل وانصاف کی) ترازو۔ اور تم کو کیا معلوم شاید قیامت قریب ہی آ پہنچی ہو
Sahi International :
It is Allah who has sent down the Book in truth and [also] the balance. And what will make you perceive? Perhaps the Hour is near.
يَسْتَعْجِلُ بِهَا الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِهَا ۖ وَالَّذِينَ آمَنُوا مُشْفِقُونَ مِنْهَا وَيَعْلَمُونَ أَنَّهَا الْحَقُّ ۗ أَلَا إِنَّ الَّذِينَ يُمَارُونَ فِي السَّاعَةِ لَفِي ضَلَالٍ بَعِيدٍ
(18)
محمداکرم اعوان :
جولوگ اس پرایمان نہیں رکھتےوہ اس کےلیےجلدی کررہےہیں۔ اورجوایمان رکھتےہیں وہ اس سےڈرتےہیں اوروہ جانتےہیں کہ وہ برحق ہے۔ یادرکھو! کہ یقیناًجولوگ قیامت میں جھگڑتےہیں بڑی دورکی گمراہی میں (مبتلا) ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ اس پر ایمان نہیں رکھتے وہ اس کے لئے جلدی کر رہے ہیں۔ اور جو مومن ہیں وہ اس سے ڈرتے ہیں۔ اور جانتے ہیں کہ وہ برحق ہے۔ دیکھو جو لوگ قیامت میں جھگڑتے ہیں وہ پرلے درجے کی گمراہی میں ہیں
Sahi International :
Those who do not believe in it are impatient for it, but those who believe are fearful of it and know that it is the truth. Unquestionably, those who dispute concerning the Hour are in extreme error.
اللَّهُ لَطِيفٌ بِعِبَادِهِ يَرْزُقُ مَن يَشَاءُ ۖ وَهُوَ الْقَوِيُّ الْعَزِيزُ
(19)
محمداکرم اعوان :
اللہ اپنے بندوں پرمہربان ہیں، جس کوچاہتےہیں رزق عطاکرتےہیں اوروہ قوت والے،زبردست ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
خدا اپنے بندوں پر مہربان ہے وہ جس کو چاہتا ہے رزق دیتا ہے۔ اور وہ زور والا (اور) زبردست ہے
Sahi International :
Allah is Subtle with His servants; He gives provisions to whom He wills. And He is the Powerful, the Exalted in Might.
مَن كَانَ يُرِيدُ حَرْثَ الْآخِرَةِ نَزِدْ لَهُ فِي حَرْثِهِ ۖ وَمَن كَانَ يُرِيدُ حَرْثَ الدُّنْيَا نُؤْتِهِ مِنْهَا وَمَا لَهُ فِي الْآخِرَةِ مِن نَّصِيبٍ
(20)
محمداکرم اعوان :
جوشحص آخرت کی کھیتی کاطلبگارہوہم اس کےلیےاس کی کھیتی میں ترقی دیں گےاورجوشحص دنیاکی کھیتی چاہتاہواس کوہم اس میں سےکچھ دےدیں گےاوراس کاآخرت میں کچھ حصہ نہ ہوگا۔
فتح محمدجالندھری :
جو شخص آخرت کی کھیتی کا خواستگار ہو اس کو ہم اس میں سے دیں گے۔ اور جو دنیا کی کھیتی کا خواستگار ہو اس کو ہم اس میں سے دے دیں گے۔ اور اس کا آخرت میں کچھ حصہ نہ ہوگا
Sahi International :
Whoever desires the harvest of the Hereafter - We increase for him in his harvest. And whoever desires the harvest of this world - We give him thereof, but there is not for him in the Hereafter any share.
أَمْ لَهُمْ شُرَكَاءُ شَرَعُوا لَهُم مِّنَ الدِّينِ مَا لَمْ يَأْذَن بِهِ اللَّهُ ۚ وَلَوْلَا كَلِمَةُ الْفَصْلِ لَقُضِيَ بَيْنَهُمْ ۗ وَإِنَّ الظَّالِمِينَ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ
(21)
محمداکرم اعوان :
کیاان کےکچھ شریک ہیں جنہوں نےان کےلیےایسادین مقررکیا ہےجس کی اللہ نےاجازت نہیں دی؟ اوراگرایک قول فیصل (یعنی قیامت کاوعدہ) نہ ہوتاتوان کےدرمیان فیصلہ کردیاجاتااوربےشک ظالموں کودردناک عذاب ہوگا۔
فتح محمدجالندھری :
کیا ان کے وہ شریک ہیں جنہوں نے ان کے لئے ایسا دین مقرر کیا ہے جس کا خدا نے حکم نہیں دیا۔ اور اگر فیصلے (کے دن) کا وعدہ نہ ہوتا تو ان میں فیصلہ کردیا جاتا اور جو ظالم ہیں ان کے لئے درد دینے والا عذاب ہے
Sahi International :
Or have they other deities who have ordained for them a religion to which Allah has not consented? But if not for the decisive word, it would have been concluded between them. And indeed, the wrongdoers will have a painful punishment.
تَرَى الظَّالِمِينَ مُشْفِقِينَ مِمَّا كَسَبُوا وَهُوَ وَاقِعٌ بِهِمْ ۗ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فِي رَوْضَاتِ الْجَنَّاتِ ۖ لَهُم مَّا يَشَاءُونَ عِندَ رَبِّهِمْ ۚ ذَٰلِكَ هُوَ الْفَضْلُ الْكَبِيرُ
(22)
محمداکرم اعوان :
آپ ان ظالموں کودیکھیں گےکہ اپنےاعمال (کےوبال) سےڈرتےہوں گےاوروہ ان پرپڑکررہےگا۔ اورجولوگ ایمان لائےاورنیک عمل کرتےرہےوہ بہشت کےباغوں میں ہوں گے۔ وہ جوچاہیں گےان کےلیےان کےپروردگارکےپاس (موجود) ہوگا۔ یہی بہت بڑاانعام ہے۔
فتح محمدجالندھری :
تم دیکھو گے کہ ظالم اپنے اعمال (کے وبال) سے ڈر رہے ہوں گے اور وہ ان پر پڑے گا۔ اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے وہ بہشت کے باغوں میں ہوں گے۔ وہ جو کچھ چاہیں گے ان کے لیے ان کے پروردگار کے پاس (موجود) ہوگا۔ یہی بڑا فضل ہے
Sahi International :
You will see the wrongdoers fearful of what they have earned, and it will [certainly] befall them. And those who have believed and done righteous deeds will be in lush regions of the gardens [in Paradise] having whatever they will in the presence of their Lord. That is what is the great bounty.
ذَٰلِكَ الَّذِي يُبَشِّرُ اللَّهُ عِبَادَهُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ ۗ قُل لَّا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِلَّا الْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْبَىٰ ۗ وَمَن يَقْتَرِفْ حَسَنَةً نَّزِدْ لَهُ فِيهَا حُسْنًا ۚ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ شَكُورٌ
(23)
محمداکرم اعوان :
یہی ہےجس کی خوشخبری اللہ اپنے (ان) بندوں کودےرہےہیں جوایمان لائے اورنیک کام کیے۔ آپ فرمادیجیئےکہ میں تم سےاس پرکوئی صِلہ نہیں چاہتاسوائےقرابت داری کی محبت کے۔ اورجوکوئی نیکی کرےگاہم اس کےلیےاس کواوربڑھادیں گےبےشک اللہ بڑے بخشنےوالےبڑےقدردان ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
یہی وہ (انعام ہے) جس کی خدا اپنے ان بندوں کو جو ایمان لاتے اور عمل نیک کرتے ہیں بشارت دیتا ہے۔ کہہ دو کہ میں اس کا تم سے صلہ نہیں مانگتا مگر (تم کو) قرابت کی محبت (تو چاہیئے) اور جو کوئی نیکی کرے گا ہم اس کے لئے اس میں ثواب بڑھائیں گے۔ بےشک خدا بخشنے والا قدردان ہے
Sahi International :
It is that of which Allah gives good tidings to His servants who believe and do righteous deeds. Say, [O Muhammad], "I do not ask you for this message any payment [but] only good will through kinship." And whoever commits a good deed - We will increase for him good therein. Indeed, Allah is Forgiving and Appreciative.
أَمْ يَقُولُونَ افْتَرَىٰ عَلَى اللَّهِ كَذِبًا ۖ فَإِن يَشَإِ اللَّهُ يَخْتِمْ عَلَىٰ قَلْبِكَ ۗ وَيَمْحُ اللَّهُ الْبَاطِلَ وَيُحِقُّ الْحَقَّ بِكَلِمَاتِهِ ۚ إِنَّهُ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ
(24)
محمداکرم اعوان :
کیایہ لوگ کہتےہیں کہ انہوں (پیغمبر) نےاللہ پرجھوٹ باندھ رکھاہےسواگراللہ چاہتےتوآپ کےقلب پرمہرکردیتےاوراللہ باطل کومٹایاکرتےہیں اورحق کواپنےارشادات سےثابت فرماتےہیں۔ بےشک وہ دلوں کی باتیں جانتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ پیغمبر نے خدا پر جھوٹ باندھ لیا ہے؟ اگر خدا چاہے تو (اے محمدﷺ) تمہارے دل پر مہر لگا دے۔ اور خدا جھوٹ کو نابود کرتا اور اپنی باتوں سے حق کو ثابت کرتا ہے۔ بےشک وہ سینے تک کی باتوں سے واقف ہے
Sahi International :
Or do they say, "He has invented about Allah a lie"? But if Allah willed, He could seal over your heart. And Allah eliminates falsehood and establishes the truth by His words. Indeed, He is Knowing of that within the breasts.
وَهُوَ الَّذِي يَقْبَلُ التَّوْبَةَ عَنْ عِبَادِهِ وَيَعْفُو عَنِ السَّيِّئَاتِ وَيَعْلَمُ مَا تَفْعَلُونَ
(25)
محمداکرم اعوان :
اوروہی ہیں جواپنےبندوں کی توبہ قبول فرماتےہیں اوران کےقصورمعاف فرماتےہیں اورجوتم کرتےہوسب جانتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور وہی تو ہے جو اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا اور (ان کے) قصور معاف فرماتا ہے اور جو تم کرتے ہو (سب) جانتا ہے
Sahi International :
And it is He who accepts repentance from his servants and pardons misdeeds, and He knows what you do.
وَيَسْتَجِيبُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَيَزِيدُهُم مِّن فَضْلِهِ ۚ وَالْكَافِرُونَ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدٌ
(26)
محمداکرم اعوان :
اورجوایمان لائےاورنیک کام کرتےرہےان کی (عبادت) قبول فرماتےہیں اوراپنی مہربانی سےان کوزیادہ (ثواب) عطافرماتےہیں اورکفرکرنےوالوں کےلیےسخت عذاب ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو ایمان لائے اور عمل نیک کئے ان کی (دعا) قبول فرماتا ہے اور ان کو اپنے فضل سے بڑھاتا ہے۔ اور جو کافر ہیں ان کے لئے سخت عذاب ہے
Sahi International :
And He answers [the supplication of] those who have believed and done righteous deeds and increases [for] them from His bounty. But the disbelievers will have a severe punishment.
۞ وَلَوْ بَسَطَ اللَّهُ الرِّزْقَ لِعِبَادِهِ لَبَغَوْا فِي الْأَرْضِ وَلَٰكِن يُنَزِّلُ بِقَدَرٍ مَّا يَشَاءُ ۚ إِنَّهُ بِعِبَادِهِ خَبِيرٌ بَصِيرٌ
(27)
محمداکرم اعوان :
اوراگراللہ اپنےبندوں کےلیےرزق میں فراخی کردیتےتووہ زمین میں فسادکرنےلگتےولیکن وہ جوچاہتےہیں اندازےکےساتھ نازل فرماتےہیں۔ بےشک وہ اپنےبندوں کوجانتے (اور) دیکھتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر خدا اپنے بندوں کے لئے رزق میں فراخی کردیتا تو زمین میں فساد کرنے لگتے۔ لیکن وہ جو چیز چاہتا ہے اندازے کے ساتھ نازل کرتا ہے۔ بےشک وہ اپنے بندوں کو جانتا اور دیکھتا ہے
Sahi International :
And if Allah had extended [excessively] provision for His servants, they would have committed tyranny throughout the earth. But He sends [it] down in an amount which He wills. Indeed He is, of His servants, Acquainted and Seeing.
وَهُوَ الَّذِي يُنَزِّلُ الْغَيْثَ مِن بَعْدِ مَا قَنَطُوا وَيَنشُرُ رَحْمَتَهُ ۚ وَهُوَ الْوَلِيُّ الْحَمِيدُ
(28)
محمداکرم اعوان :
اوروہی (اللہ) توہیں جوبندوں کےناامیدہوجانےکےبعدبارش برساتےہیں اوراپنی رحمت کوپھیلادیتےہیں اوروہ کارساز، تعریف کےسزاوارہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور وہی تو ہے جو لوگوں کے ناامید ہوجانے کے بعد مینہ برساتا اور اپنی رحمت (یعنی بارش) کی برکت کو پھیلا دیتا ہے۔ اور وہ کارساز اور سزاوار تعریف ہے
Sahi International :
And it is He who sends down the rain after they had despaired and spreads His mercy. And He is the Protector, the Praiseworthy.
وَمِنْ آيَاتِهِ خَلْقُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَثَّ فِيهِمَا مِن دَابَّةٍ ۚ وَهُوَ عَلَىٰ جَمْعِهِمْ إِذَا يَشَاءُ قَدِيرٌ
(29)
محمداکرم اعوان :
اوراللہ کی نشانیوں میں سےہےآسمانوں اورزمین کوپیدافرمانااوران جانوروں کاجواس نےان میں پھیلارکھےہیں۔ اوروہ جب چاہیں ان کےجمع کرنےپر (بھی) قدرت رکھتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اسی کی نشانیوں میں سے ہے آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنا اور ان جانوروں کا جو اس نے ان میں پھیلا رکھے ہیں اور وہ جب چاہے ان کے جمع کرلینے پر قادر ہے
Sahi International :
And of his signs is the creation of the heavens and earth and what He has dispersed throughout them of creatures. And He, for gathering them when He wills, is competent.
وَمَا أَصَابَكُم مِّن مُّصِيبَةٍ فَبِمَا كَسَبَتْ أَيْدِيكُمْ وَيَعْفُو عَن كَثِيرٍ
(30)
محمداکرم اعوان :
اورتم کوجومصیبت پہنچتی ہےسووہ تمہارےہاتھوں کیےہوئےکاموں کی وجہ سے (پہنچتی) ہےاوروہ بہت سےگناہ تومعاف (ہی) فرمادیتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو مصیبت تم پر واقع ہوتی ہے سو تمہارے اپنے فعلوں سے اور وہ بہت سے گناہ تو معاف ہی کردیتا ہے
Sahi International :
And whatever strikes you of disaster - it is for what your hands have earned; but He pardons much.
وَمَا أَنتُم بِمُعْجِزِينَ فِي الْأَرْضِ ۖ وَمَا لَكُم مِّن دُونِ اللَّهِ مِن وَلِيٍّ وَلَا نَصِيرٍ
(31)
محمداکرم اعوان :
اورتم زمین میں (اللہ کو) عاجزنہیں کرسکتےاورخودتمہاراااللہ کےسواکوئی حامی اورمددگارنہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور تم زمین میں (خدا کو) عاجز نہیں کرسکتے۔ اور خدا کے سوا نہ تمہارا کوئی دوست ہے اور نہ مددگار
Sahi International :
And you will not cause failure [to Allah] upon the earth. And you have not besides Allah any protector or helper.
وَمِنْ آيَاتِهِ الْجَوَارِ فِي الْبَحْرِ كَالْأَعْلَامِ
(32)
محمداکرم اعوان :
اوراس کی نشانیوں میں جہازہیں سمندرمیں پہاڑوں جیسے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اسی کی نشانیوں میں سے سمندر کے جہاز ہیں (جو) گویا پہاڑ (ہیں)
Sahi International :
And of His signs are the ships in the sea, like mountains.
إِن يَشَأْ يُسْكِنِ الرِّيحَ فَيَظْلَلْنَ رَوَاكِدَ عَلَىٰ ظَهْرِهِ ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِّكُلِّ صَبَّارٍ شَكُورٍ
(33)
محمداکرم اعوان :
اگراللہ چاہیں توہواکوروک دیں پھروہ (جہاز) اس کی سطح پرکھڑےرہ جائیں بےشک اس میں نشانیاں ہیں ہرصبرکرنےوالے، شکرکرنےوالےکےلیے۔
فتح محمدجالندھری :
اگر خدا چاہے تو ہوا کو ٹھیرا دے اور جہاز اس کی سطح پر کھڑے رہ جائیں۔ تمام صبر اور شکر کرنے والوں کے لئے ان (باتوں) میں قدرت خدا کے نمونے ہیں
Sahi International :
If He willed, He could still the wind, and they would remain motionless on its surface. Indeed in that are signs for everyone patient and grateful.
أَوْ يُوبِقْهُنَّ بِمَا كَسَبُوا وَيَعْفُ عَن كَثِيرٍ
(34)
محمداکرم اعوان :
یاان کوان کے (بُرے) اعمال کی وجہ سےتباہ کردےاورچاہےتوبہت سے (قصور) معاف فرمادے۔
فتح محمدجالندھری :
یا ان کے اعمال کے سبب ان کو تباہ کردے۔ اور بہت سے قصور معاف کردے
Sahi International :
Or He could destroy them for what they earned; but He pardons much.
وَيَعْلَمَ الَّذِينَ يُجَادِلُونَ فِي آيَاتِنَا مَا لَهُم مِّن مَّحِيصٍ
(35)
محمداکرم اعوان :
اورجوہماری آیات میں جھگڑاکرتےہیں وہ جان لیں کہ ان کےلیےکہیں بچاؤنہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور (انتقام اس لئے لیا جائے کہ) جو لوگ ہماری آیتوں میں جھگڑتے ہیں۔ وہ جان لیں کہ ان کے لئے خلاصی نہیں
Sahi International :
And [that is so] those who dispute concerning Our signs may know that for them there is no place of escape.
فَمَا أُوتِيتُم مِّن شَيْءٍ فَمَتَاعُ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ۖ وَمَا عِندَ اللَّهِ خَيْرٌ وَأَبْقَىٰ لِلَّذِينَ آمَنُوا وَعَلَىٰ رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ
(36)
محمداکرم اعوان :
سوجوکچھ تم کودیاگیاہےتووہ دنیاکی زندگی کا (ناپائیدار) فائدہ ہےاورجوکچھ اللہ کےپاس ہےوہ بہتراورقائم رہنےوالاہےان لوگوں کےلیے (ہے) جوایمان لائےاوراپنےپروردگارپربھروسہ کرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(لوگو) جو (مال ومتاع) تم کو دیا گیا ہے وہ دنیا کی زندگی کا (ناپائدار) فائدہ ہے۔ اور جو کچھ خدا کے ہاں ہے وہ بہتر اور قائم رہنے والا ہے (یعنی) ان لوگوں کے لئے جو ایمان لائے اور اپنے پروردگار پر بھروسا رکھتے ہیں
Sahi International :
So whatever thing you have been given - it is but [for] enjoyment of the worldly life. But what is with Allah is better and more lasting for those who have believed and upon their Lord rely
وَالَّذِينَ يَجْتَنِبُونَ كَبَائِرَ الْإِثْمِ وَالْفَوَاحِشَ وَإِذَا مَا غَضِبُوا هُمْ يَغْفِرُونَ
(37)
محمداکرم اعوان :
اوروہ لوگ جوبڑےگناہوں اوربےحیائی کی باتوں سےبچتےہیں اورجب ان کوغصہ آتاہےتومعاف کردیتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو بڑے بڑے گناہوں اور بےحیائی کی باتوں سے پرہیز کرتے ہیں۔ اور جب غصہ آتا ہے تو معاف کردیتے ہیں
Sahi International :
And those who avoid the major sins and immoralities, and when they are angry, they forgive,
وَالَّذِينَ اسْتَجَابُوا لِرَبِّهِمْ وَأَقَامُوا الصَّلَاةَ وَأَمْرُهُمْ شُورَىٰ بَيْنَهُمْ وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنفِقُونَ
(38)
محمداکرم اعوان :
اورجولوگ اپنےپروردگارکافرمان قبول کرتےہیں اورنمازپڑھتےہیں اوران کےکام آپس کےمشورےسےہوتےہیں اورہم نےجوکچھ ان کودیاہےاس میں سےخرچ کرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو اپنے پروردگار کا فرمان قبول کرتے ہیں اور نماز پڑھتے ہیں۔ اور اپنے کام آپس کے مشورے سے کرتے ہیں۔ اور جو مال ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں
Sahi International :
And those who have responded to their lord and established prayer and whose affair is [determined by] consultation among themselves, and from what We have provided them, they spend.
وَالَّذِينَ إِذَا أَصَابَهُمُ الْبَغْيُ هُمْ يَنتَصِرُونَ
(39)
محمداکرم اعوان :
اوروہ لوگ کہ جب ان سےزیادتی کی جائےتو (مناسب طریقہ سے) بدلہ لیتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو ایسے ہیں کہ جب ان پر ظلم وتعدی ہو تو (مناسب طریقے سے) بدلہ لیتے ہیں
Sahi International :
And those who, when tyranny strikes them, they defend themselves,
وَجَزَاءُ سَيِّئَةٍ سَيِّئَةٌ مِّثْلُهَا ۖ فَمَنْ عَفَا وَأَصْلَحَ فَأَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ ۚ إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الظَّالِمِينَ
(40)
محمداکرم اعوان :
اوربرائی کابدلہ اسی طرح کی برائی ہےپس جومعاف کردےاوراصلاح کردےتواس کاصِلہ اللہ کےذمہ ہےبےشک وہ زیادتی کرنےوالوں کوپسندنہیں فرماتا۔
فتح محمدجالندھری :
اور برائی کا بدلہ تو اسی طرح کی برائی ہے۔ مگر جو درگزر کرے اور (معاملے کو) درست کردے تو اس کا بدلہ خدا کے ذمے ہے۔ اس میں شک نہیں کہ وہ ظلم کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا
Sahi International :
And the retribution for an evil act is an evil one like it, but whoever pardons and makes reconciliation - his reward is [due] from Allah. Indeed, He does not like wrongdoers.
وَلَمَنِ انتَصَرَ بَعْدَ ظُلْمِهِ فَأُولَٰئِكَ مَا عَلَيْهِم مِّن سَبِيلٍ
(41)
محمداکرم اعوان :
اورجس پرظلم ہوااگروہ بدلہ لےتوان لوگوں پربھی کچھ الزام نہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جس پر ظلم ہوا ہو اگر وہ اس کے بعد انتقام لے تو ایسے لوگوں پر کچھ الزام نہیں
Sahi International :
And whoever avenges himself after having been wronged - those have not upon them any cause [for blame].
إِنَّمَا السَّبِيلُ عَلَى الَّذِينَ يَظْلِمُونَ النَّاسَ وَيَبْغُونَ فِي الْأَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ ۚ أُولَٰئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ
(42)
محمداکرم اعوان :
بےشک الزام توان لوگوں پرہےجولوگوں پرظلم کرتےہیں اورزمین (دنیا) میں ناحق سرکشی (اورفساد) برپاکرتےہیں۔ ایسے ہی لوگوں کےلیےدردناک عذاب ہے۔
فتح محمدجالندھری :
الزام تو ان لوگوں پر ہے جو لوگوں پر ظلم کرتے ہیں اور ملک میں ناحق فساد پھیلاتے ہیں۔ یہی لوگ ہیں جن کو تکلیف دینے والا عذاب ہوگا
Sahi International :
The cause is only against the ones who wrong the people and tyrannize upon the earth without right. Those will have a painful punishment.
وَلَمَن صَبَرَ وَغَفَرَ إِنَّ ذَٰلِكَ لَمِنْ عَزْمِ الْأُمُورِ
(43)
محمداکرم اعوان :
اورجس نےصبرکیااورمعاف کردیاتوبےشک یہ بڑےہمت کےکاموں میں سےہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو صبر کرے اور قصور معاف کردے تو یہ ہمت کے کام ہیں
Sahi International :
And whoever is patient and forgives - indeed, that is of the matters [requiring] determination.
وَمَن يُضْلِلِ اللَّهُ فَمَا لَهُ مِن وَلِيٍّ مِّن بَعْدِهِ ۗ وَتَرَى الظَّالِمِينَ لَمَّا رَأَوُا الْعَذَابَ يَقُولُونَ هَلْ إِلَىٰ مَرَدٍّ مِّن سَبِيلٍ
(44)
محمداکرم اعوان :
اورجس کواللہ گمراہ کردیں تواس کےلیےاس کےعلاوہ کوئی (بھی) کارسازنہیں اورآپ ظالموں کودیکھیں گےجب وہ عذاب کودیکھیں گےتوکہتےہوں گےکیا (دنیامیں) واپس جانےکی کوئی صورت ہے؟
فتح محمدجالندھری :
اور جس شخص کو خدا گمراہ کرے تو اس کے بعد اس کا کوئی دوست نہیں۔ اور تم ظالموں کو دیکھو گے کہ جب وہ (دوزخ کا) عذاب دیکھیں گے تو کہیں گے کیا (دنیا میں) واپس جانے کی بھی کوئی سبیل ہے؟
Sahi International :
And he whom Allah sends astray - for him there is no protector beyond Him. And you will see the wrongdoers, when they see the punishment, saying, "Is there for return [to the former world] any way?"
وَتَرَاهُمْ يُعْرَضُونَ عَلَيْهَا خَاشِعِينَ مِنَ الذُّلِّ يَنظُرُونَ مِن طَرْفٍ خَفِيٍّ ۗ وَقَالَ الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّ الْخَاسِرِينَ الَّذِينَ خَسِرُوا أَنفُسَهُمْ وَأَهْلِيهِمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ۗ أَلَا إِنَّ الظَّالِمِينَ فِي عَذَابٍ مُّقِيمٍ
(45)
محمداکرم اعوان :
اورآپ ان کودیکھیں گےکہ وہ اس (دوزخ) کےسامنےلائےجائیں گے، جُھکےہوئےذلت سے، سست نگاہ سےدیکھتےہوں گےاورایمان والےکہیں گےکہ یقیناًخسارہ پانےوالےتووہ ہیں جنہوں نےاپنےآپ اوراپنےگھروالوں کوقیامت کےدن خسارےمیں ڈالا۔ یادرکھو! بےشک ظالم (مشرک وکافر) ہمیشہ کےعذاب میں رہیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور تم ان کو دیکھو گے کہ دوزخ کے سامنے لائے جائیں گے ذلت سے عاجزی کرتے ہوئے چھپی (اور نیچی) نگاہ سے دیکھ رہے ہوں گے۔ اور مومن لوگ کہیں کے کہ خسارہ اٹھانے والے تو وہ ہیں جنہوں نے قیامت کے دن اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو خسارے میں ڈالا۔ دیکھو کہ بےانصاف لوگ ہمیشہ کے دکھ میں (پڑے) رہیں گے
Sahi International :
And you will see them being exposed to the Fire, humbled from humiliation, looking from [behind] a covert glance. And those who had believed will say, "Indeed, the [true] losers are the ones who lost themselves and their families on the Day of Resurrection. Unquestionably, the wrongdoers are in an enduring punishment."
وَمَا كَانَ لَهُم مِّنْ أَوْلِيَاءَ يَنصُرُونَهُم مِّن دُونِ اللَّهِ ۗ وَمَن يُضْلِلِ اللَّهُ فَمَا لَهُ مِن سَبِيلٍ
(46)
محمداکرم اعوان :
اوران کےکوئی دوست نہ ہوں گےجواللہ کےسواان کی مددکرسکیں۔ اورجس کواللہ گمراہ کردیں تواس کےلیےکوئی راستہ نہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور خدا کے سوا ان کے کوئی دوست نہ ہوں گے کہ خدا کے سوا ان کو مدد دے سکیں۔ اور جس کو خدا گمراہ کرے اس کے لئے (ہدایت کا) کوئی رستہ نہیں
Sahi International :
And there will not be for them any allies to aid them other than Allah. And whoever Allah sends astray - for him there is no way.
اسْتَجِيبُوا لِرَبِّكُم مِّن قَبْلِ أَن يَأْتِيَ يَوْمٌ لَّا مَرَدَّ لَهُ مِنَ اللَّهِ ۚ مَا لَكُم مِّن مَّلْجَإٍ يَوْمَئِذٍ وَمَا لَكُم مِّن نَّكِيرٍ
(47)
محمداکرم اعوان :
اپنےپروردگارکاحکم مان لواس سےپہلےکہ وہ دن آپہنچےجواللہ کےہاں سےٹلےگانہیں۔ اس دن تمہارےلیےنہ کوئی جائےپناہ ہوگی اورنہ تم سے (گناہوں کا) انکارہی بن پڑےگا۔
فتح محمدجالندھری :
ان سے کہہ دو کہ) قبل اس کے کہ وہ دن جو ٹلے گا نہیں خدا کی طرف سے آ موجود ہو اپنے پروردگار کا حکم قبول کرو۔ اس دن تمہارے لئے نہ کوئی جائے پناہ ہوگی اور نہ تم سے گناہوں کا انکار ہی بن پڑے گا
Sahi International :
Respond to your Lord before a Day comes from Allah of which there is no repelling. No refuge will you have that day, nor for you will there be any denial.
فَإِنْ أَعْرَضُوا فَمَا أَرْسَلْنَاكَ عَلَيْهِمْ حَفِيظًا ۖ إِنْ عَلَيْكَ إِلَّا الْبَلَاغُ ۗ وَإِنَّا إِذَا أَذَقْنَا الْإِنسَانَ مِنَّا رَحْمَةً فَرِحَ بِهَا ۖ وَإِن تُصِبْهُمْ سَيِّئَةٌ بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيهِمْ فَإِنَّ الْإِنسَانَ كَفُورٌ
(48)
محمداکرم اعوان :
پھراگریہ لوگ منہ پھیرلیں توہم نےآپ کوان پرنگہبان بنا کرنہیں بھیجا۔ آپ کاکام توصرف (احکام) پہنچادیناہے۔ اوربےشک جب ہم انسان کواپنی رحمت (کامزہ) چکھاتےہیں تواس پرخوش ہوجاتاہےاوراگران پراپنےان اعمال کےبدلےجووہ پہلےکرچکےہیں کوئی مصیبت آجاتی ہےتوآدمی ناشکری کرنےلگتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
پھر اگر یہ منہ پھیر لیں تو ہم نے تم کو ان پر نگہبان بنا کر نہیں بھیجا۔ تمہارا کام تو صرف (احکام کا) پہنچا دینا ہے۔ اور جب ہم انسان کو اپنی رحمت کا مزہ چکھاتے ہیں تو اس سے خوش ہوجاتا ہے۔ اور اگر ان کو ان ہی کے اعمال کے سبب کوئی سختی پہنچتی ہے تو (سب احسانوں کو بھول جاتے ہیں) بےشک انسان بڑا ناشکرا ہے
Sahi International :
But if they turn away - then We have not sent you, [O Muhammad], over them as a guardian; upon you is only [the duty of] notification. And indeed, when We let man taste mercy from us, he rejoices in it; but if evil afflicts him for what his hands have put forth, then indeed, man is ungrateful.
لِّلَّهِ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ ۚ يَهَبُ لِمَن يَشَاءُ إِنَاثًا وَيَهَبُ لِمَن يَشَاءُ الذُّكُورَ
(49)
محمداکرم اعوان :
آسمانوں اورزمین میں اللہ کی بادشاہت ہےجوچاہیں پیدافرماتےہیں جس کوچاہیں بیٹیاں عطافرماتےہیں اورجس کوچاہیں بیٹے۔
فتح محمدجالندھری :
(تمام) بادشاہت خدا ہی کی ہے آسمانوں کی بھی اور زمین کی بھی۔ وہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے۔ جسے چاہتا ہے بیٹیاں عطا کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے بیٹے بخشتا ہے
Sahi International :
To Allah belongs the dominion of the heavens and the earth; He creates what he wills. He gives to whom He wills female [children], and He gives to whom He wills males.
أَوْ يُزَوِّجُهُمْ ذُكْرَانًا وَإِنَاثًا ۖ وَيَجْعَلُ مَن يَشَاءُ عَقِيمًا ۚ إِنَّهُ عَلِيمٌ قَدِيرٌ
(50)
محمداکرم اعوان :
یاان کوجمع فرمادیتےہیں، بیٹےبھی اوربیٹیاں بھی اورجس کوچاہتےہیں بانجھ کردیتےہیں۔ بےشک وہ بڑےجاننےوالےبڑی قدرت والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
یا ان کو بیٹے اور بیٹیاں دونوں عنایت فرماتا ہے۔ اور جس کو چاہتا ہے بےاولاد رکھتا ہے۔ وہ تو جاننے والا (اور) قدرت والا ہے
Sahi International :
Or He makes them [both] males and females, and He renders whom He wills barren. Indeed, He is Knowing and Competent.
۞ وَمَا كَانَ لِبَشَرٍ أَن يُكَلِّمَهُ اللَّهُ إِلَّا وَحْيًا أَوْ مِن وَرَاءِ حِجَابٍ أَوْ يُرْسِلَ رَسُولًا فَيُوحِيَ بِإِذْنِهِ مَا يَشَاءُ ۚ إِنَّهُ عَلِيٌّ حَكِيمٌ
(51)
محمداکرم اعوان :
اورکسی آدمی کےلیے (موجودہ حالت میں) ممکن نہیں کہ اللہ اُس سےبات کریں مگرالہام سےیاپردےکےپیچھےسےیاکوئی پیغمبر (فرشتہ) بھیج دیں تووہ اللہ کےحکم سےجواللہ چاہیں پہنچادے۔ بلاشبہ وہ بڑےعالی شان، بڑی حکمت والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور کسی آدمی کے لئے ممکن نہیں کہ خدا اس سے بات کرے مگر الہام (کے ذریعے) سے یا پردے کے پیچھے سے یا کوئی فرشتہ بھیج دے تو وہ خدا کے حکم سے جو خدا چاہے القا کرے۔ بےشک وہ عالی رتبہ (اور) حکمت والا ہے
Sahi International :
And it is not for any human being that Allah should speak to him except by revelation or from behind a partition or that He sends a messenger to reveal, by His permission, what He wills. Indeed, He is Most High and Wise.
وَكَذَٰلِكَ أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ رُوحًا مِّنْ أَمْرِنَا ۚ مَا كُنتَ تَدْرِي مَا الْكِتَابُ وَلَا الْإِيمَانُ وَلَٰكِن جَعَلْنَاهُ نُورًا نَّهْدِي بِهِ مَن نَّشَاءُ مِنْ عِبَادِنَا ۚ وَإِنَّكَ لَتَهْدِي إِلَىٰ صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ
(52)
محمداکرم اعوان :
اوراسی طرح ہم نےاپنےحکم سےآپ کی طرف روح القدس کےذریعے (قرآن) بھیجا۔ آپ کوخبرنہ تھی کہ کتاب کیاہےاورایمان کیا ولیکن ہم نےاس (قرآن) کوایک نُوربنایااس کےذریعےہم اپنےبندوں میں سےجس کوچاہتےہیں ہدایت فرماتےہیں۔ اوربےشک آپ سیدھےراستےکی طرف راہنمائی فرمارہےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اسی طرح ہم نے اپنے حکم سے تمہاری طرف روح القدس کے ذریعے سے (قرآن) بھیجا ہے۔ تم نہ تو کتاب کو جانتے تھے اور نہ ایمان کو۔ لیکن ہم نے اس کو نور بنایا ہے کہ اس سے ہم اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتے ہیں ہدایت کرتے ہیں۔ اور بےشک (اے محمدﷺ) تم سیدھا رستہ دکھاتے ہو
Sahi International :
And thus We have revealed to you an inspiration of Our command. You did not know what is the Book or [what is] faith, but We have made it a light by which We guide whom We will of Our servants. And indeed, [O Muhammad], you guide to a straight path -
صِرَاطِ اللَّهِ الَّذِي لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۗ أَلَا إِلَى اللَّهِ تَصِيرُ الْأُمُورُ
(53)
محمداکرم اعوان :
اللہ کی راہ (کی طرف) جوآسمانوں اورزمین کی سب چیزوں کامالک ہے۔ دیکھو! سب کام اللہ کی بارگاہ میں ہی پہنچیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
(یعنی) خدا کا رستہ جو آسمانوں اور زمین کی سب چیزوں کا مالک ہے۔ دیکھو سب کام خدا کی طرف رجوع ہوں گے (اور وہی ان میں فیصلہ کرے گا)
Sahi International :
The path of Allah, to whom belongs whatever is in the heavens and whatever is on the earth. Unquestionably, to Allah do [all] matters evolve.