Translator

Load Surah

Recitation

Display Options

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
محمداکرم اعوان :
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں
فتح محمدجالندھری :
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
Sahi International :
In the name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۖ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ ۖ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ (1)
محمداکرم اعوان :
جوکچھ آسمانوں میں ہےاورجوکچھ زمین میں ہےسب اللہ کی پاکی بیان کرتےہیں۔ اُسی کی بادشاہی ہےاورسب تعریفیں اُسی کےلیےہیں اوروہ ہرچیزپرقادرہے۔
فتح محمدجالندھری :
جو چیز آسمانوں میں ہے اور جو چیز زمین میں ہے (سب) خدا کی تسبیح کرتی ہے۔ اسی کی سچی بادشاہی ہے اور اسی کی تعریف (لامتناہی) ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے
Sahi International :
Whatever is in the heavens and whatever is on the earth is exalting Allah. To Him belongs dominion, and to Him belongs [all] praise, and He is over all things competent.
هُوَ الَّذِي خَلَقَكُمْ فَمِنكُمْ كَافِرٌ وَمِنكُم مُّؤْمِنٌ ۚ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ (2)
محمداکرم اعوان :
وہی ہےجس نےتم کوپیدافرمایاسوتم میں سےبعض کافرہیں اوربعض ایمان والے۔ اوراللہ تمہارےاعمال کودیکھ رہےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
وہی تو ہے جس نے تم کو پیدا کیا پھر کوئی تم میں کافر ہے اور کوئی مومن۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس کو دیکھتا ہے
Sahi International :
It is He who created you, and among you is the disbeliever, and among you is the believer. And Allah, of what you do, is Seeing.
خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ بِالْحَقِّ وَصَوَّرَكُمْ فَأَحْسَنَ صُوَرَكُمْ ۖ وَإِلَيْهِ الْمَصِيرُ (3)
محمداکرم اعوان :
اُسی نےآسمانوں اورزمین کوٹھیک طورپرپیدافرمایااوراُسی نےتمہاری صورتیں بنائیں سوکیاخوب صورتیں بنائیں اوراُسی کی طرف (تمہیں) لوٹ کرجاناہے۔
فتح محمدجالندھری :
اسی نے آسمانوں اور زمین کو مبنی برحکمت پیدا کیا اور اسی نے تمہاری صورتیں بنائیں اور صورتیں بھی پاکیزہ بنائیں۔ اور اسی کی طرف (تمہیں) لوٹ کر جانا ہے
Sahi International :
He created the heavens and earth in truth and formed you and perfected your forms; and to Him is the [final] destination.
يَعْلَمُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَيَعْلَمُ مَا تُسِرُّونَ وَمَا تُعْلِنُونَ ۚ وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ (4)
محمداکرم اعوان :
جوکچھ آسمانوں میں اورزمین میں ہےوہ (سب) جانتاہے۔ اورجوکچھ چھپاکرکرتےہواورجوظاہر کرتےہو، اس کوبھی جانتاہےاوراللہ دلوں کےرازوں کوجانتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے وہ سب جانتا ہے اور جو کچھ تم چھپا کر کرتے ہو اور جو کھلم کھلا کرتے ہو اس سے بھی آگاہ ہے۔ اور خدا دل کے بھیدوں سے واقف ہے
Sahi International :
He knows what is within the heavens and earth and knows what you conceal and what you declare. And Allah is Knowing of that within the breasts.
أَلَمْ يَأْتِكُمْ نَبَأُ الَّذِينَ كَفَرُوا مِن قَبْلُ فَذَاقُوا وَبَالَ أَمْرِهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ (5)
محمداکرم اعوان :
کیاتم کوان لوگوں کی خبرنہیں پہنچی جنہوں نے (تم سے) پہلےکفرکیاتوانہوں نےاپنےکاموں کی سزاکامزہ (دنیامیں) چکھ لیااور (آخرت میں) ان کےلیےدردناک عذاب ہے۔
فتح محمدجالندھری :
کیا تم کو ان لوگوں کے حال کی خبر نہیں پہنچی جو پہلے کافر ہوئے تھے تو انہوں نے اپنے کاموں کی سزا کا مزہ چکھ لیا اور (ابھی) دکھ دینے والا عذاب (اور) ہونا ہے
Sahi International :
Has there not come to you the news of those who disbelieved before? So they tasted the bad consequence of their affair, and they will have a painful punishment.
ذَٰلِكَ بِأَنَّهُ كَانَت تَّأْتِيهِمْ رُسُلُهُم بِالْبَيِّنَاتِ فَقَالُوا أَبَشَرٌ يَهْدُونَنَا فَكَفَرُوا وَتَوَلَّوا ۚ وَّاسْتَغْنَى اللَّهُ ۚ وَاللَّهُ غَنِيٌّ حَمِيدٌ (6)
محمداکرم اعوان :
یہ اس وجہ سےکہ ان لوگوں کےپاس ان کےپیغمبرواضح دلائل لےکرآئےتھےتوان لوگوں نےکہاکیاآدمی ہم کوہدایت کرےگا۔ غرض انہوں نےکفرکیااورمنہ پھیرلیااوراللہ نے (بھی ان کی) پرواہ نہ کی۔ اوراللہ (سب سے) بےنیاز (اور) تعریف کےلائق ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
یہ اس لئے کہ ان کے پاس پیغمبر کھلی نشانیاں لے کر آئے تو یہ کہتے کہ کیا آدمی ہمارے ہادی بنتے ہیں؟ تو انہوں نے (ان کو) نہ مانا اور منہ پھیر لیا اور خدا نے بھی بےپروائی کی۔ اور خدا بےپروا (اور) سزاوار حمد (وثنا) ہے
Sahi International :
That is because their messengers used to come to them with clear evidences, but they said, "Shall human beings guide us?" and disbelieved and turned away. And Allah dispensed [with them]; and Allah is Free of need and Praiseworthy.
زَعَمَ الَّذِينَ كَفَرُوا أَن لَّن يُبْعَثُوا ۚ قُلْ بَلَىٰ وَرَبِّي لَتُبْعَثُنَّ ثُمَّ لَتُنَبَّؤُنَّ بِمَا عَمِلْتُمْ ۚ وَذَٰلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرٌ (7)
محمداکرم اعوان :
جولوگ کافرہیں ان کایہ خیال ہےکہ وہ ہرگزدوبارہ زندہ نہیں کیےجائیں گے۔ آپ فرمادیجیئےکہ ہاں میرےپروردگارکی قسم تم دوبارہ ضرورزندہ کیےجاؤگےپھرجوکچھ تم نےکیاہےتم کوضروربتایاجائےگااوریہ سب اللہ کےلیےآسان ہے۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ کافر ہیں ان کا اعتقاد ہے کہ وہ (دوبارہ) ہرگز نہیں اٹھائے جائیں گے۔ کہہ دو کہ ہاں ہاں میرے پروردگار کی قسم تم ضرور اٹھائے جاؤ گے پھر جو کام تم کرتے رہے ہو وہ تمہیں بتائے جائیں گے اور یہ (بات) خدا کو آسان ہے
Sahi International :
Those who disbelieve have claimed that they will never be resurrected. Say, "Yes, by my Lord, you will surely be resurrected; then you will surely be informed of what you did. And that, for Allah, is easy."
فَآمِنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ وَالنُّورِ الَّذِي أَنزَلْنَا ۚ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ (8)
محمداکرم اعوان :
سواللہ پراوراس کےپیغمبرپراوراس نور (قرآن) پرایمان لاؤجوہم نےنازل فرمایاہے۔ اوراللہ تمہارےسب کاموں کی خبررکھتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
تو خدا پر اور اس کے رسول پر اور نور (قرآن) پر جو ہم نے نازل فرمایا ہے ایمان لاؤ۔ اور خدا تمہارے سب اعمال سے خبردار ہے
Sahi International :
So believe in Allah and His Messenger and the Qur'an which We have sent down. And Allah is Acquainted with what you do.
يَوْمَ يَجْمَعُكُمْ لِيَوْمِ الْجَمْعِ ۖ ذَٰلِكَ يَوْمُ التَّغَابُنِ ۗ وَمَن يُؤْمِن بِاللَّهِ وَيَعْمَلْ صَالِحًا يُكَفِّرْ عَنْهُ سَيِّئَاتِهِ وَيُدْخِلْهُ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا ۚ ذَٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ (9)
محمداکرم اعوان :
جس دن (اللہ) تم سب کوجمع ہونےکےدن (یعنی قیامت) کےلیےاکٹھاکریں گے (سو) یہی دن ہے سُودوزیاں کا۔ اورجوشخص اللہ پرایمان رکھتاہوگااورنیک کام کرتاہوگاوہ اس سےاس کےگناہ دُورکردیں گےاوراس کوایسےباغوں میں داخل فرمائیں گےجن کےتابع نہریں جاری ہیں جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ یہ بڑی کامیابی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
جس دن وہ تم کو اکھٹا ہونے (یعنی قیامت) کے دن اکھٹا کرے گا وہ نقصان اٹھانے کا دن ہے۔ اور جو شخص خدا پر ایمان لائے اور نیک عمل کرے وہ اس سے اس کی برائیاں دور کردے گا اور باغہائے بہشت میں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں داخل کرے گا۔ ہمیشہ ان میں رہیں گے۔ یہ بڑی کامیابی ہے
Sahi International :
The Day He will assemble you for the Day of Assembly - that is the Day of Deprivation. And whoever believes in Allah and does righteousness - He will remove from him his misdeeds and admit him to gardens beneath which rivers flow, wherein they will abide forever. That is the great attainment.
وَالَّذِينَ كَفَرُوا وَكَذَّبُوا بِآيَاتِنَا أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ خَالِدِينَ فِيهَا ۖ وَبِئْسَ الْمَصِيرُ (10)
محمداکرم اعوان :
اورجن لوگوں نےکفرکیااورہماری آیات کوجھٹلایا، وہ دوزخ کےرہنےوالےہیں اس میں ہمیشہ رہیں گےاوروہ بُراٹھکانہ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جنہوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں کو جھٹلایا وہی اہل ذوزخ ہیں۔ ہمیشہ اس میں رہیں گے۔ اور وہ بری جگہ ہے
Sahi International :
But the ones who disbelieved and denied Our verses - those are the companions of the Fire, abiding eternally therein; and wretched is the destination.
مَا أَصَابَ مِن مُّصِيبَةٍ إِلَّا بِإِذْنِ اللَّهِ ۗ وَمَن يُؤْمِن بِاللَّهِ يَهْدِ قَلْبَهُ ۚ وَاللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ (11)
محمداکرم اعوان :
جومصیبت بھی آتی ہےاللہ کےحکم سےآتی ہے۔ اورجوشخص اللہ پرایمان لاتاہےوہ اس کےدل کوہدایت دیتےہیں۔اوراللہ ہرچیزسےباخبرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کوئی مصیبت نازل نہیں ہوتی مگر خدا کے حکم سے۔ اور جو شخص خدا پر ایمان لاتا ہے وہ اس کے دل کو ہدایت دیتا ہے۔ اور خدا ہر چیز سے باخبر ہے
Sahi International :
No disaster strikes except by permission of Allah. And whoever believes in Allah - He will guide his heart. And Allah is Knowing of all things.
وَأَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ ۚ فَإِن تَوَلَّيْتُمْ فَإِنَّمَا عَلَىٰ رَسُولِنَا الْبَلَاغُ الْمُبِينُ (12)
محمداکرم اعوان :
اوراللہ کی اطاعت کرواور (اس کے) پیغمبر کی اطاعت کرو۔ پھراگرتم منہ پھیرلوگےتوہمارےپیغمبرکےذمہ توواضح طورپرپہنچادیناہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور خدا کی اطاعت کرو اور اس کے رسول کی اطاعت کرو۔ اگر تم منہ پھیر لو گے تو ہمارے پیغمبر کے ذمے تو صرف پیغام کا کھول کھول کر پہنچا دینا ہے
Sahi International :
And obey Allah and obey the Messenger; but if you turn away - then upon Our Messenger is only [the duty of] clear notification.
اللَّهُ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۚ وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ (13)
محمداکرم اعوان :
اللہ ہے، اس کےسواکوئی معبودنہیں اورایمان والوں کوچاہیئےکہ اللہ پرہی بھروسہ کریں۔
فتح محمدجالندھری :
خدا (جو معبود برحق ہے اس) کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں تو مومنوں کو چاہیئے کہ خدا ہی پر بھروسا رکھیں
Sahi International :
Allah - there is no deity except Him. And upon Allah let the believers rely.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّ مِنْ أَزْوَاجِكُمْ وَأَوْلَادِكُمْ عَدُوًّا لَّكُمْ فَاحْذَرُوهُمْ ۚ وَإِن تَعْفُوا وَتَصْفَحُوا وَتَغْفِرُوا فَإِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ (14)
محمداکرم اعوان :
اےایمان والو! بےشک تمہاری بعض بیویاں اورتمہاری اولاد تمہارے (دین کے) دشمن ہیں، سوان سےہوشیاررہواوراگرتم معاف کرواوردرگذرکرواوربخش دوتویقیناًاللہ بخشنےوالے، رحم کرنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
مومنو! تمہاری عورتیں اور اولاد میں سے بعض تمہارے دشمن (بھی) ہیں سو ان سے بچتے رہو۔ اور اگر معاف کردو اور درگزر کرو اور بخش دو تو خدا بھی بخشنے والا مہربان ہے
Sahi International :
O you who have believed, indeed, among your wives and your children are enemies to you, so beware of them. But if you pardon and overlook and forgive - then indeed, Allah is Forgiving and Merciful.
إِنَّمَا أَمْوَالُكُمْ وَأَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ ۚ وَاللَّهُ عِندَهُ أَجْرٌ عَظِيمٌ (15)
محمداکرم اعوان :
بےشک تمہارےمال اوراولادایک آزمائش ہیں اوراللہ ہی کےپاس بہت بڑاصلہ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
تمہارا مال اور تمہاری اولاد تو آزمائش ہے۔ اور خدا کے ہاں بڑا اجر ہے
Sahi International :
Your wealth and your children are but a trial, and Allah has with Him a great reward.
فَاتَّقُوا اللَّهَ مَا اسْتَطَعْتُمْ وَاسْمَعُوا وَأَطِيعُوا وَأَنفِقُوا خَيْرًا لِّأَنفُسِكُمْ ۗ وَمَن يُوقَ شُحَّ نَفْسِهِ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ (16)
محمداکرم اعوان :
سوجہاں تک تم سےہوسکےاللہ سےڈرتےرہواور (ا س کےاحکام) سنواورفرماں برداری کرواور (اس کی راہ میں) خرچ کرو۔ یہ تمہارےاپنےلیےبہترہوگا۔ اورجوشخص اپنےنفس کےلالچ سےمحفوظ رہاتوایسےہی لوگ فلاح پانےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
سو جہاں تک ہوسکے خدا سے ڈرو اور (اس کے احکام کو) سنو اور (اس کے) فرمانبردار رہو اور (اس کی راہ میں) خرچ کرو (یہ) تمہارے حق میں بہتر ہے۔ اور جو شخص طبعیت کے بخل سے بچایا گیا تو ایسے ہی لوگ راہ پانے والے ہیں
Sahi International :
So fear Allah as much as you are able and listen and obey and spend [in the way of Allah]; it is better for your selves. And whoever is protected from the stinginess of his soul - it is those who will be the successful.
إِن تُقْرِضُوا اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا يُضَاعِفْهُ لَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ۚ وَاللَّهُ شَكُورٌ حَلِيمٌ (17)
محمداکرم اعوان :
اگرتم اللہ کوخلوص کےساتھ قرض دوتووہ اس کوتمہارےلیےبڑھاتےچلےجائیں گےاورتمہیں بخش دیں گےاوراللہ قدرشناس (اور) بردبارہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اگر تم خدا کو (اخلاص اور نیت) نیک (سے) قرض دو گے تو وہ تم کو اس کا دوچند دے گا اور تمہارے گناہ بھی معاف کردے گا۔ اور خدا قدر شناس اور بردبار ہے
Sahi International :
If you loan Allah a goodly loan, He will multiply it for you and forgive you. And Allah is Most Appreciative and Forbearing.
عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ (18)
محمداکرم اعوان :
پوشیدہ اورظاہرکےجاننےوالے، غالب (اور) حکمت والے۔
فتح محمدجالندھری :
پوشیدہ اور ظاہر کا جاننے والا غالب اور حکمت والا ہے
Sahi International :
Knower of the unseen and the witnessed, the Exalted in Might, the Wise.