بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
محمداکرم اعوان :
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں
فتح محمدجالندھری :
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
Sahi International :
In the name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَطَلِّقُوهُنَّ لِعِدَّتِهِنَّ وَأَحْصُوا الْعِدَّةَ ۖ وَاتَّقُوا اللَّهَ رَبَّكُمْ ۖ لَا تُخْرِجُوهُنَّ مِن بُيُوتِهِنَّ وَلَا يَخْرُجْنَ إِلَّا أَن يَأْتِينَ بِفَاحِشَةٍ مُّبَيِّنَةٍ ۚ وَتِلْكَ حُدُودُ اللَّهِ ۚ وَمَن يَتَعَدَّ حُدُودَ اللَّهِ فَقَدْ ظَلَمَ نَفْسَهُ ۚ لَا تَدْرِي لَعَلَّ اللَّهَ يُحْدِثُ بَعْدَ ذَٰلِكَ أَمْرًا
(1)
محمداکرم اعوان :
اے پیغمبر! (ﷺ) جب تم لوگ (اپنی) عورتوں کوطلاق دینےلگوتوان کی عدت (طہر) کے شروع میں طلاق دواورعدت کا شماررکھو۔ اوراللہ سےڈروجو تمہارے پروردگارہیں۔ نہ توان کو (ایام ِعدت میں) ان کےگھروں سےنکالواورنہ وہ (خود ہی) نکلیں ہاں اگر وہ صریح بےحیائی کاکام کریں (تو نکال دو)۔ اوریہ اللہ کی حدیں ہیں جواللہ کی حدوں سے تجاوزکرے گاتودرحقیقت اس نےاپنےآپ پرظلم کیا۔ (اےمخاطب!) تجھ کوکیامعلوم شایداللہ اس کےبعد (رجعت کی) کوئی نئی بات پیدافرمادیں۔
فتح محمدجالندھری :
اے پیغمبر (مسلمانوں سے کہہ دو کہ) جب تم عورتوں کو طلاق دینے لگو تو عدت کے شروع میں طلاق دو اور عدت کا شمار رکھو۔ اور خدا سے جو تمہارا پروردگار ہے ڈرو۔ (نہ تو تم ہی) ان کو (ایام عدت میں) ان کے گھروں سے نکالو اور نہ وہ (خود ہی) نکلیں۔ ہاں اگر وہ صریح بےحیائی کریں (تو نکال دینا چاہیئے) اور یہ خدا کی حدیں ہیں۔ جو خدا کی حدوں سے تجاوز کرے گا وہ اپنے آپ پر ظلم کرے گا۔ (اے طلاق دینے والے) تجھے کیا معلوم شاید خدا اس کے بعد کوئی (رجعت کی) سبیل پیدا کردے
Sahi International :
O Prophet, when you [Muslims] divorce women, divorce them for [the commencement of] their waiting period and keep count of the waiting period, and fear Allah, your Lord. Do not turn them out of their [husbands'] houses, nor should they [themselves] leave [during that period] unless they are committing a clear immorality. And those are the limits [set by] Allah. And whoever transgresses the limits of Allah has certainly wronged himself. You know not; perhaps Allah will bring about after that a [different] matter.
فَإِذَا بَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ فَأَمْسِكُوهُنَّ بِمَعْرُوفٍ أَوْ فَارِقُوهُنَّ بِمَعْرُوفٍ وَأَشْهِدُوا ذَوَيْ عَدْلٍ مِّنكُمْ وَأَقِيمُوا الشَّهَادَةَ لِلَّهِ ۚ ذَٰلِكُمْ يُوعَظُ بِهِ مَن كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ ۚ وَمَن يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَل لَّهُ مَخْرَجًا
(2)
محمداکرم اعوان :
پھرجب وہ اپنی عدت گزرنےکےقریب پہنچ جائیں توان کواچھی طرح سے (زوجیت میں) رہنےدویااچھی طرح سےعلیحدہ کردو۔ اوراپنےمیں سےدومعتبرشخصوں کوگواہ کرلواور (گواہی کی ضرورت پڑےتو) اللہ کےلیےدرست گواہی دو۔ ان باتوں سےاس شخص کونصیحت کی جاتی ہےجواللہ پراورآخرت کےدن پرایمان رکھتاہےاورجوکوئی اللہ سےڈرتاہےتووہ اس کےلیےنجات کی صورت پیداکردیتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
پھر جب وہ اپنی میعاد (یعنی انقضائے عدت) کے قریب پہنچ جائیں تو یا تو ان کو اچھی طرح (زوجیت میں) رہنے دو یا اچھی طرح سے علیحدہ کردو اور اپنے میں سے دو منصف مردوں کو گواہ کرلو اور (گواہ ہو!) خدا کے لئے درست گواہی دینا۔ ان باتوں سے اس شخص کو نصیحت کی جاتی ہے جو خدا پر اور روز آخرت پر ایمان رکھتا ہے۔ اور جو کوئی خدا سے ڈرے گا وہ اس کے لئے (رنج ومحن سے) مخلصی (کی صورت) پیدا کرے گا
Sahi International :
And when they have [nearly] fulfilled their term, either retain them according to acceptable terms or part with them according to acceptable terms. And bring to witness two just men from among you and establish the testimony for [the acceptance of] Allah. That is instructed to whoever should believe in Allah and the Last day. And whoever fears Allah - He will make for him a way out
وَيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ ۚ وَمَن يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ ۚ إِنَّ اللَّهَ بَالِغُ أَمْرِهِ ۚ قَدْ جَعَلَ اللَّهُ لِكُلِّ شَيْءٍ قَدْرًا
(3)
محمداکرم اعوان :
اوراس کوایسی جگہ سےرزق پہنچاتےہیں جہاں سےاس کاگمان بھی نہیں ہوتا۔ اورجوشخص اللہ پربھروسہ کرتاہےتووہ اس کےلیےکافی ہیں۔ بےشک اللہ اپنےکام کو (جووہ کرناچاہیں) پوراکردیتےہیں۔ یقیناً اللہ نےہرچیز کاپورااندازہ فرمارکھاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اس کو ایسی جگہ سے رزق دے گا جہاں سے (وہم و) گمان بھی نہ ہو۔ اور جو خدا پر بھروسہ رکھے گا تو وہ اس کو کفایت کرے گا۔ خدا اپنے کام کو (جو وہ کرنا چاہتا ہے) پورا کردیتا ہے۔ خدا نے ہر چیز کا اندازہ مقرر کر رکھا ہے
Sahi International :
And will provide for him from where he does not expect. And whoever relies upon Allah - then He is sufficient for him. Indeed, Allah will accomplish His purpose. Allah has already set for everything a [decreed] extent.
وَاللَّائِي يَئِسْنَ مِنَ الْمَحِيضِ مِن نِّسَائِكُمْ إِنِ ارْتَبْتُمْ فَعِدَّتُهُنَّ ثَلَاثَةُ أَشْهُرٍ وَاللَّائِي لَمْ يَحِضْنَ ۚ وَأُولَاتُ الْأَحْمَالِ أَجَلُهُنَّ أَن يَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ ۚ وَمَن يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَل لَّهُ مِنْ أَمْرِهِ يُسْرًا
(4)
محمداکرم اعوان :
اورتمہاری (مطلقہ) عورتیں جوحیض سےناامیدہوچکی ہوں اگرتم کوان (کی عدت) کےبارےشبہ ہوتوان کی عدت تین مہینےہے۔ اورجن کو (ابھی) حیض نہیں آنےلگا (ان کی بھی) اورحمل والی عورتوں کی عدت بچہ جننےتک ہے۔ اورجواللہ سےڈرےگاوہ (اللہ) اس کےکام میں سہولت پیدافرمادیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور تمہاری (مطلقہ) عورتیں جو حیض سے ناامید ہوچکی ہوں اگر تم کو (ان کی عدت کے بارے میں) شبہ ہو تو ان کی عدت تین مہینے ہے اور جن کو ابھی حیض نہیں آنے لگا (ان کی عدت بھی یہی ہے) اور حمل والی عورتوں کی عدت وضع حمل (یعنی بچّہ جننے) تک ہے۔ اور جو خدا سے ڈرے گا خدا اس کے کام میں سہولت پیدا کردے گا
Sahi International :
And those who no longer expect menstruation among your women - if you doubt, then their period is three months, and [also for] those who have not menstruated. And for those who are pregnant, their term is until they give birth. And whoever fears Allah - He will make for him of his matter ease.
ذَٰلِكَ أَمْرُ اللَّهِ أَنزَلَهُ إِلَيْكُمْ ۚ وَمَن يَتَّقِ اللَّهَ يُكَفِّرْ عَنْهُ سَيِّئَاتِهِ وَيُعْظِمْ لَهُ أَجْرًا
(5)
محمداکرم اعوان :
یہ اللہ کاحکم ہےجواس نےتمہارےپاس بھیجاہےاورجوشخص اللہ سےڈرےگاتووہ اس سےاس کےگناہ دورفرمادیں گےاوراُسے بہت بڑا صِلہ عطافرمائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
یہ خدا کے حکم ہیں جو خدا نے تم پر نازل کئے ہیں۔ اور جو خدا سے ڈرے گا وہ اس سے اس کے گناہ دور کر دے گا اور اسے اجر عظیم بخشے گا
Sahi International :
That is the command of Allah, which He has sent down to you; and whoever fears Allah - He will remove for him his misdeeds and make great for him his reward.
أَسْكِنُوهُنَّ مِنْ حَيْثُ سَكَنتُم مِّن وُجْدِكُمْ وَلَا تُضَارُّوهُنَّ لِتُضَيِّقُوا عَلَيْهِنَّ ۚ وَإِن كُنَّ أُولَاتِ حَمْلٍ فَأَنفِقُوا عَلَيْهِنَّ حَتَّىٰ يَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ ۚ فَإِنْ أَرْضَعْنَ لَكُمْ فَآتُوهُنَّ أُجُورَهُنَّ ۖ وَأْتَمِرُوا بَيْنَكُم بِمَعْرُوفٍ ۖ وَإِن تَعَاسَرْتُمْ فَسَتُرْضِعُ لَهُ أُخْرَىٰ
(6)
محمداکرم اعوان :
(مطلقہ) عورتوں کووہیں رکھو (ایام عدت میں) جہاں تم خودرہتےہو، جیسی (جگہ) تمہیں میسر ہواوران کوتنگ کرنےکےلیےتکلیف نہ دواوراگرحمل سےہوں توبچہ جننےتک ان کوخرچ دیتےرہو۔ پھراگروہ بچےکوتمہاری خاطر دودھ پلائیں توان کوان کی اجرت دواور (بچے کےمعاملےمیں) پسندیدہ طریقےسےموافقت کرواوراگرتم باہم ضِد کروگےتواُس (بچےّ) کوکوئی دوسری عورت دودھ پلائےگی۔
فتح محمدجالندھری :
عورتوں کو (ایام عدت میں) اپنے مقدور کے مطابق وہیں رکھو جہاں خود رہتے ہو اور ان کو تنگ کرنے کے لئے تکلیف نہ دو اور اگر حمل سے ہوں تو بچّہ جننے تک ان کا خرچ دیتے رہو۔ پھر اگر وہ بچّے کو تمہارے کہنے سے دودھ پلائیں تو ان کو ان کی اجرت دو۔ اور (بچّے کے بارے میں) پسندیدہ طریق سے مواقفت رکھو۔ اور اگر باہم ضد (اور نااتفاقی) کرو گے تو (بچّے کو) اس کے (باپ کے) کہنے سے کوئی اور عورت دودھ پلائے گی
Sahi International :
Lodge them [in a section] of where you dwell out of your means and do not harm them in order to oppress them. And if they should be pregnant, then spend on them until they give birth. And if they breastfeed for you, then give them their payment and confer among yourselves in the acceptable way; but if you are in discord, then there may breastfeed for the father another woman.
لِيُنفِقْ ذُو سَعَةٍ مِّن سَعَتِهِ ۖ وَمَن قُدِرَ عَلَيْهِ رِزْقُهُ فَلْيُنفِقْ مِمَّا آتَاهُ اللَّهُ ۚ لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا مَا آتَاهَا ۚ سَيَجْعَلُ اللَّهُ بَعْدَ عُسْرٍ يُسْرًا
(7)
محمداکرم اعوان :
دولت مندکواپنی حیثیت کےمطابق خرچ کرناچاہیئے۔ اورجس کےرزق میں تنگی ہوتوجتنااس کواللہ نےدیاہےاس کےمطابق خرچ کرے۔ اللہ کسی کوتکلیف نہیں دیتامگراُسی کےمطابق جواُس نےاُن کودیاہے۔ اللہ عنقریب تنگی کےبعد فراخی بھی بخشےگا۔
فتح محمدجالندھری :
صاحب وسعت کو اپنی وسعت کے مطابق خرچ کرنا چاہیئے۔ اور جس کے رزق میں تنگی ہو وہ جتنا خدا نے اس کو دیا ہے اس کے موافق خرچ کرے۔ خدا کسی کو تکلیف نہیں دیتا مگر اسی کے مطابق جو اس کو دیا ہے۔ اور خدا عنقریب تنگی کے بعد کشائش بخشے گا
Sahi International :
Let a man of wealth spend from his wealth, and he whose provision is restricted - let him spend from what Allah has given him. Allah does not charge a soul except [according to] what He has given it. Allah will bring about, after hardship, ease.
وَكَأَيِّن مِّن قَرْيَةٍ عَتَتْ عَنْ أَمْرِ رَبِّهَا وَرُسُلِهِ فَحَاسَبْنَاهَا حِسَابًا شَدِيدًا وَعَذَّبْنَاهَا عَذَابًا نُّكْرًا
(8)
محمداکرم اعوان :
اوربہت سی بستیاں تھیں جنہوں نےاپنےپروردگاراوراس کےپیغمبروں کاحکم ماننےسےانکارکیاتوہم نےان سےبڑاسخت حساب لیااورہم نےان کوبڑی سخت سزادی۔
فتح محمدجالندھری :
اور بہت سی بستیوں (کے رہنے والوں) نے اپنے پروردگار اور اس کے پیغمبروں کے احکام سے سرکشی کی تو ہم نے ان کو سخت حساب میں پکڑ لیا اور ان پر (ایسا) عذاب نازل کیا جو نہ دیکھا تھا نہ سنا
Sahi International :
And how many a city was insolent toward the command of its Lord and His messengers, so We took it to severe account and punished it with a terrible punishment.
فَذَاقَتْ وَبَالَ أَمْرِهَا وَكَانَ عَاقِبَةُ أَمْرِهَا خُسْرًا
(9)
محمداکرم اعوان :
غرض انہوں نےاپنےاعمال کا وبال چکھااوران کاانجام نقصان ہی ہوا۔
فتح محمدجالندھری :
سو انہوں نے اپنے کاموں کی سزا کا مزہ چکھ لیا اور ان کا انجام نقصان ہی تو تھا
Sahi International :
And it tasted the bad consequence of its affair, and the outcome of its affair was loss.
أَعَدَّ اللَّهُ لَهُمْ عَذَابًا شَدِيدًا ۖ فَاتَّقُوا اللَّهَ يَا أُولِي الْأَلْبَابِ الَّذِينَ آمَنُوا ۚ قَدْ أَنزَلَ اللَّهُ إِلَيْكُمْ ذِكْرًا
(10)
محمداکرم اعوان :
اللہ نےان کےلیےایک سخت عذاب تیارکررکھاہے۔ تواےسمجھ رکھنےوالو! جوکہ ایمان لائےہو، اللہ سےڈرو۔ بےشک اللہ نےتمہارےپاس نصیحت (کی کتاب) بھیجی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
خدا نے ان کے لئے سخت عذاب تیار کر رکھا ہے۔ تو اے ارباب دانش جو ایمان لائے ہو خدا سے ڈرو۔ خدا نے تمہارے پاس نصیحت (کی کتاب) بھیجی ہے
Sahi International :
Allah has prepared for them a severe punishment; so fear Allah, O you of understanding who have believed. Allah has sent down to you the Qur'an.
رَّسُولًا يَتْلُو عَلَيْكُمْ آيَاتِ اللَّهِ مُبَيِّنَاتٍ لِّيُخْرِجَ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ ۚ وَمَن يُؤْمِن بِاللَّهِ وَيَعْمَلْ صَالِحًا يُدْخِلْهُ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا ۖ قَدْ أَحْسَنَ اللَّهُ لَهُ رِزْقًا
(11)
محمداکرم اعوان :
(اوراپنے) ایک ایسےپیغمبر (محمدصلی اللہ علیہ وسلم بھیجےہیں) جوتمہارےسامنےاللہ کی واضح آیات پڑھتےہیں تاکہ جولوگ ایمان لائےاورنیک کام کرتےرہےان کواندھیرےسےنکال کرروشنی میں لےآئیں۔ اورجوشخص اللہ پرایمان لائےگااورنیک کام کرےگاوہ اس کو باغوں میں داخل فرمائیں گےجن کےتابع نہریں بہہ رہی ہیں وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔ بلاشبہ اللہ نےان کوخوب رزق عطافرمایاہے۔
فتح محمدجالندھری :
(اور اپنے) پیغمبر (بھی بھیجے ہیں) جو تمہارے سامنے خدا کی واضح المطالب آیتیں پڑھتے ہیں تاکہ جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے ہیں ان کو اندھیرے سے نکال کر روشنی میں لے آئیں اور جو شخص ایمان لائے گا اور عمل نیک کرے گا ان کو باغہائے بہشت میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہیں ہیں ابد الاآباد ان میں رہیں گے۔ خدا نے ان کو خوب رزق دیا ہے
Sahi International :
[He sent] a Messenger [Muhammad] reciting to you the distinct verses of Allah that He may bring out those who believe and do righteous deeds from darknesses into the light. And whoever believes in Allah and does righteousness - He will admit him into gardens beneath which rivers flow to abide therein forever. Allah will have perfected for him a provision.
اللَّهُ الَّذِي خَلَقَ سَبْعَ سَمَاوَاتٍ وَمِنَ الْأَرْضِ مِثْلَهُنَّ يَتَنَزَّلُ الْأَمْرُ بَيْنَهُنَّ لِتَعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ وَأَنَّ اللَّهَ قَدْ أَحَاطَ بِكُلِّ شَيْءٍ عِلْمًا
(12)
محمداکرم اعوان :
اللہ ہی توہےجس نےسات آسمان پیدافرمائےاورویسی ہی زمین اوران سب میں (اللہ کے) احکام نازل ہوتےرہتےہیں تاکہ تم کومعلوم ہوجائےکہ اللہ ہرچیزپہ قادرہیں۔ اوریہ کہ اللہ نےہرچیزکواپنےعلم سےاحاطہ میں لےرکھاہے۔
فتح محمدجالندھری :
خدا ہی تو ہے جس نے سات آسمان پیدا کئے اور ایسی ہی زمینیں۔ ان میں (خدا کے) حکم اُترتے رہتے ہیں تاکہ تم لوگ جان لو کہ خدا چیز پر قادر ہے۔ اور یہ کہ خدا اپنے علم سے ہر چیز پر احاطہ کئے ہوئے ہے
Sahi International :
It is Allah who has created seven heavens and of the earth, the like of them. [His] command descends among them so you may know that Allah is over all things competent and that Allah has encompassed all things in knowledge.