بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
محمداکرم اعوان :
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں
فتح محمدجالندھری :
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
Sahi International :
In the name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
Sahi International :
Ha, Meem.
وَالْكِتَابِ الْمُبِينِ
(2)
محمداکرم اعوان :
قسم ہےاس کتاب واضح کی۔
فتح محمدجالندھری :
کتاب روشن کی قسم
Sahi International :
By the clear Book,
إِنَّا جَعَلْنَاهُ قُرْآنًا عَرَبِيًّا لَّعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ
(3)
محمداکرم اعوان :
یقیناًہم نےاس کوعربی (زبان کا) قرآن بنایاہےتاکہ تم سمجھ لو۔
فتح محمدجالندھری :
کہ ہم نے اس کو قرآن عربی بنایا ہے تاکہ تم سمجھو
Sahi International :
Indeed, We have made it an Arabic Qur'an that you might understand.
وَإِنَّهُ فِي أُمِّ الْكِتَابِ لَدَيْنَا لَعَلِيٌّ حَكِيمٌ
(4)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناًوہ ہمارےپاس بڑےرتبہ کی اورحکمت بھری کتاب (لوحِ محفوظ) میں ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہ بڑی کتاب (یعنی لوح محفوظ) میں ہمارے پاس (لکھی ہوئی اور) بڑی فضیلت اور حکمت والی ہے
Sahi International :
And indeed it is, in the Mother of the Book with Us, exalted and full of wisdom.
أَفَنَضْرِبُ عَنكُمُ الذِّكْرَ صَفْحًا أَن كُنتُمْ قَوْمًا مُّسْرِفِينَ
(5)
محمداکرم اعوان :
توکیااس لیےہم تم کونصیحت کرنےسےبازرہیں گےکہ تم حدسےنکلےہوئےلوگ ہو۔
فتح محمدجالندھری :
بھلا اس لئے کہ تم حد سے نکلے ہوئے لوگ ہو ہم تم کو نصیحت کرنے سے باز رہیں گے
Sahi International :
Then should We turn the message away, disregarding you, because you are a transgressing people?
وَكَمْ أَرْسَلْنَا مِن نَّبِيٍّ فِي الْأَوَّلِينَ
(6)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےپہلےلوگوں میں بھی بہت سےپیغمبربھیجے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے پہلے لوگوں میں بھی بہت سے پیغمبر بھیجے تھے
Sahi International :
And how many a prophet We sent among the former peoples,
وَمَا يَأْتِيهِم مِّن نَّبِيٍّ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ
(7)
محمداکرم اعوان :
اوران (کافروں) کےپاس کوئی ایسا نبی نہیں آیاجس کا انہوں نےمذاق نہ اڑایاہو۔
فتح محمدجالندھری :
اور کوئی پیغمبر ان کے پاس نہیں آتا تھا مگر وہ اس سے تمسخر کرتے تھے
Sahi International :
But there would not come to them a prophet except that they used to ridicule him.
فَأَهْلَكْنَا أَشَدَّ مِنْهُم بَطْشًا وَمَضَىٰ مَثَلُ الْأَوَّلِينَ
(8)
محمداکرم اعوان :
توجوان میں بہت زوروالےتھےہم نےان کوہلاک کردیااورپہلےلوگوں کی یہ حالت ہوچکی۔
فتح محمدجالندھری :
تو جو ان میں سخت زور والے تھے ان کو ہم نے ہلاک کردیا اور اگلے لوگوں کی حالت گزر گئی
Sahi International :
And We destroyed greater than them in [striking] power, and the example of the former peoples has preceded.
وَلَئِن سَأَلْتَهُم مَّنْ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ لَيَقُولُنَّ خَلَقَهُنَّ الْعَزِيزُ الْعَلِيمُ
(9)
محمداکرم اعوان :
اوراگرآپ ان سےپوچھیں کہ آسمانوں اورزمین کوکس نےپیدافرمایا؟ تووہ ضرورکہہ دیں گےکہ زبردست (اور) علم والے (اللہ) نےان کوپیدافرمایا۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر تم ان سے پوچھو کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا ہے تو کہہ دیں گے کہ ان کو غالب اور علم والے (خدا) نے پیدا کیا ہے
Sahi International :
And if you should ask them, "Who has created the heavens and the earth?" they would surely say, "They were created by the Exalted in Might, the Knowing."
الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ مَهْدًا وَجَعَلَ لَكُمْ فِيهَا سُبُلًا لَّعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ
(10)
محمداکرم اعوان :
جس نےتمہارےلیےزمین کوبچھونابنایااوراس نےتمہارےلیےاس میں راستےبنائےتاکہ تم منزل تک پہنچ سکو۔
فتح محمدجالندھری :
جس نے تمہارے لئے زمین کو بچھونا بنایا۔ اور اس میں تمہارے لئے رستے بنائے تاکہ تم راہ معلوم کرو
Sahi International :
[The one] who has made for you the earth a bed and made for you upon it roads that you might be guided
وَالَّذِي نَزَّلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً بِقَدَرٍ فَأَنشَرْنَا بِهِ بَلْدَةً مَّيْتًا ۚ كَذَٰلِكَ تُخْرَجُونَ
(11)
محمداکرم اعوان :
اورجس نےایک اندازےسےآسمان سے پانی برسایاپھراُس سےہم نےایک مردہ سرزمین کوزندہ کیااسی طرح تم بھی (زندہ کرکے) نکالےجاؤگے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جس نے ایک اندازے کے ساتھ آسمان سے پانی نازل کیا۔ پھر ہم نے اس سے شہر مردہ کو زندہ کیا۔ اسی طرح تم زمین سے نکالے جاؤ گے
Sahi International :
And who sends down rain from the sky in measured amounts, and We revive thereby a dead land - thus will you be brought forth -
وَالَّذِي خَلَقَ الْأَزْوَاجَ كُلَّهَا وَجَعَلَ لَكُم مِّنَ الْفُلْكِ وَالْأَنْعَامِ مَا تَرْكَبُونَ
(12)
محمداکرم اعوان :
اورجس نےتمام اقسام پیدافرمائیں اورتمہارےلیےکشتیاں اورچارپائےبنائےجن پرتم سوارہوتےہو۔
فتح محمدجالندھری :
اور جس نے تمام قسم کے حیوانات پیدا کئے اور تمہارے لئے کشتیاں اور چارپائے بنائے جن پر تم سوار ہوتے ہو
Sahi International :
And who created the species, all of them, and has made for you of ships and animals those which you mount.
لِتَسْتَوُوا عَلَىٰ ظُهُورِهِ ثُمَّ تَذْكُرُوا نِعْمَةَ رَبِّكُمْ إِذَا اسْتَوَيْتُمْ عَلَيْهِ وَتَقُولُوا سُبْحَانَ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هَٰذَا وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِينَ
(13)
محمداکرم اعوان :
تاکہ تم ان کی پیٹھ پرجم کربیٹھوجب تم اس پربیٹھ چکوتواپنےپروردگارکی نعمت کویادکرواور (یوں) کہوپاک ہےوہ ذات جس نےان (چیزوں) کوہمارےبس میں کردیااورہم توایسےنہ تھےکہ ان کوقابومیں کرلیتے۔
فتح محمدجالندھری :
تاکہ تم ان کی پیٹھ پر چڑھ بیٹھو اور جب اس پر بیٹھ جاؤ پھر اپنے پروردگار کے احسان کو یاد کرو اور کہو کہ وہ (ذات) پاک ہے جس نے اس کو ہمارے زیر فرمان کر دیا اور ہم میں طاقت نہ تھی کہ اس کو بس میں کرلیتے
Sahi International :
That you may settle yourselves upon their backs and then remember the favor of your Lord when you have settled upon them and say. "Exalted is He who has subjected this to us, and we could not have [otherwise] subdued it.
وَإِنَّا إِلَىٰ رَبِّنَا لَمُنقَلِبُونَ
(14)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناًہم کواپنےپروردگارکی طرف لوٹ کرجاناہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم اپنے پروردگار کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں
Sahi International :
And indeed we, to our Lord, will [surely] return."
وَجَعَلُوا لَهُ مِنْ عِبَادِهِ جُزْءًا ۚ إِنَّ الْإِنسَانَ لَكَفُورٌ مُّبِينٌ
(15)
محمداکرم اعوان :
اورانہوں (کافروں) نےاس (اللہ) کےبندوں میں سےاس (اللہ) کےلیےجز (اولاد) بنالیا۔ بےشک انسان صریح ناشکراہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور انہوں نے اس کے بندوں میں سے اس کے لئے اولاد مقرر کی۔ بےشک انسان صریح ناشکرا ہے
Sahi International :
But they have attributed to Him from His servants a portion. Indeed, man is clearly ungrateful.
أَمِ اتَّخَذَ مِمَّا يَخْلُقُ بَنَاتٍ وَأَصْفَاكُم بِالْبَنِينَ
(16)
محمداکرم اعوان :
کیااُس نےاپنی مخلوق میں سےبیٹیاں پسندفرمائیں اورتم کوچُن کربیٹےدئیے۔
فتح محمدجالندھری :
کیا اس نے اپنی مخلوقات میں سے خود تو بیٹیاں لیں اور تم کو چن کر بیٹے دیئے
Sahi International :
Or has He taken, out of what He has created, daughters and chosen you for [having] sons?
وَإِذَا بُشِّرَ أَحَدُهُم بِمَا ضَرَبَ لِلرَّحْمَٰنِ مَثَلًا ظَلَّ وَجْهُهُ مُسْوَدًّا وَهُوَ كَظِيمٌ
(17)
محمداکرم اعوان :
اورجب ان میں سےکسی کواُس چیزکی خوش خبری دی جاتی ہےجوانہوں نےرحمٰن (اللہ) کےلیےمقررکی تواس کاچہرہ سیاہ ہوجاتاہےاوروہ غم سےبھرجاتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
حالانکہ جب ان میں سے کسی کو اس چیز کی خوشخبری دی جاتی ہے جو انہوں نے خدا کے لئے بیان کی ہے تو اس کا منہ سیاہ ہوجاتا اور وہ غم سے بھر جاتا ہے
Sahi International :
And when one of them is given good tidings of that which he attributes to the Most Merciful in comparison, his face becomes dark, and he suppresses grief.
أَوَمَن يُنَشَّأُ فِي الْحِلْيَةِ وَهُوَ فِي الْخِصَامِ غَيْرُ مُبِينٍ
(18)
محمداکرم اعوان :
اورکیاوہ جوزیورمیں پرورش پائےاورجھگڑےکےوقت بات نہ کرسکے؟
فتح محمدجالندھری :
کیا وہ جو زیور میں پرورش پائے اور جھگڑے کے وقت بات نہ کرسکے (خدا کی) بیٹی ہوسکتی ہے؟
Sahi International :
So is one brought up in ornaments while being during conflict unevident [attributed to Allah]?
وَجَعَلُوا الْمَلَائِكَةَ الَّذِينَ هُمْ عِبَادُ الرَّحْمَٰنِ إِنَاثًا ۚ أَشَهِدُوا خَلْقَهُمْ ۚ سَتُكْتَبُ شَهَادَتُهُمْ وَيُسْأَلُونَ
(19)
محمداکرم اعوان :
اورانہوں نےفرشتوں کوجورحمٰن (اللہ) کےبندےہیں عورت قراردےرکھاہےکیایہ ان کی تخلیق کےوقت موجود تھے؟ ان کایہ دعوی لکھ لیاجاتاہےاوران سےپوچھاجائےگا۔
فتح محمدجالندھری :
اور انہوں نے فرشتوں کو کہ وہ بھی خدا کے بندے ہیں (خدا کی) بیٹیاں مقرر کیا۔ کیا یہ ان کی پیدائش کے وقت حاضر تھے عنقریب ان کی شہادت لکھ لی جائے گی اور ان سے بازپرس کی جائے گی
Sahi International :
And they have made the angels, who are servants of the Most Merciful, females. Did they witness their creation? Their testimony will be recorded, and they will be questioned.
وَقَالُوا لَوْ شَاءَ الرَّحْمَٰنُ مَا عَبَدْنَاهُم ۗ مَّا لَهُم بِذَٰلِكَ مِنْ عِلْمٍ ۖ إِنْ هُمْ إِلَّا يَخْرُصُونَ
(20)
محمداکرم اعوان :
اورکہتےہیں کہ اگروہ (بہت بڑا)مہربان (اللہ) چاہتاتوہم ان (بتوں) کی عبادت نہ کرتے۔ ان کواس کاکچھ علم نہیں یہ توصرف اٹکلیں دوڑارہےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور کہتے ہیں اگر خدا چاہتا تو ہم ان کو نہ پوجتے۔ ان کو اس کا کچھ علم نہیں۔ یہ تو صرف اٹکلیں دوڑا رہے ہیں
Sahi International :
And they said, "If the Most Merciful had willed, we would not have worshipped them." They have of that no knowledge. They are not but falsifying.
أَمْ آتَيْنَاهُمْ كِتَابًا مِّن قَبْلِهِ فَهُم بِهِ مُسْتَمْسِكُونَ
(21)
محمداکرم اعوان :
کیاہم نےان کواس سےپہلے کوئی کتاب دی تھی تویہ اس سے (اپنےشرک کےلیے) سندپکڑتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
یا ہم نے ان کو اس سے پہلے کوئی کتاب دی تھی تو یہ اس سے سند پکڑتے ہیں
Sahi International :
Or have We given them a book before the Qur'an to which they are adhering?
بَلْ قَالُوا إِنَّا وَجَدْنَا آبَاءَنَا عَلَىٰ أُمَّةٍ وَإِنَّا عَلَىٰ آثَارِهِم مُّهْتَدُونَ
(22)
محمداکرم اعوان :
بلکہ کہتےہیں یقیناًہم نےاپنےباپ داداکوایک طریقےپرپایااورہم ان ہی کےنقش قدم پرچل رہےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
بلکہ کہنے لگے کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایک رستے پر پایا ہے اور ہم انہی کے قدم بقدم چل رہے ہیں
Sahi International :
Rather, they say, "Indeed, we found our fathers upon a religion, and we are in their footsteps [rightly] guided."
وَكَذَٰلِكَ مَا أَرْسَلْنَا مِن قَبْلِكَ فِي قَرْيَةٍ مِّن نَّذِيرٍ إِلَّا قَالَ مُتْرَفُوهَا إِنَّا وَجَدْنَا آبَاءَنَا عَلَىٰ أُمَّةٍ وَإِنَّا عَلَىٰ آثَارِهِم مُّقْتَدُونَ
(23)
محمداکرم اعوان :
اوراسی طرح آپ سےپہلےہم نےکسی بستی میں کوئی ڈرانےوالا (پیغمبر) نہیں بھیجامگروہاں کےخوشحال لوگوں نےیہی کہا، ہم نےاپنےباپ دادوں کوایک طریقہ پرپایاہےاورہم بھی ان ہی کےپیچھےچلےجارہےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اسی طرح ہم نے تم سے پہلے کسی بستی میں کوئی ہدایت کرنے والا نہیں بھیجا مگر وہاں کے خوشحال لوگوں نے کہا کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایک راہ پر پایا اور ہم قدم بقدم ان ہی کے پیچھے چلتے ہیں
Sahi International :
And similarly, We did not send before you any warner into a city except that its affluent said, "Indeed, we found our fathers upon a religion, and we are, in their footsteps, following."
۞ قَالَ أَوَلَوْ جِئْتُكُم بِأَهْدَىٰ مِمَّا وَجَدتُّمْ عَلَيْهِ آبَاءَكُمْ ۖ قَالُوا إِنَّا بِمَا أُرْسِلْتُم بِهِ كَافِرُونَ
(24)
محمداکرم اعوان :
فرمایااگرمَیں تمہارےپاس ایسا (دین) لاؤں کہ جس راستےپرتم نےاپنےباپ داداکوپایا، اس سےکہیں سیدھاراستہ دکھاتاہے۔ وہ کہنےلگےکہ بےشک آپ جو (دین) لےکرآئےہیں ہم تواس کومانتےہی نہیں۔
فتح محمدجالندھری :
پیغمبر نے کہا اگرچہ میں تمہارے پاس ایسا (دین) لاؤں کہ جس رستے پر تم نے اپنے باپ دادا کو پایا وہ اس سے کہیں سیدھا رستہ دکھاتا ہے کہنے لگے کہ جو (دین) تم دے کر بھیجے گئے ہو ہم اس کو نہیں مانتے
Sahi International :
[Each warner] said, "Even if I brought you better guidance than that [religion] upon which you found your fathers?" They said, "Indeed we, in that with which you were sent, are disbelievers."
فَانتَقَمْنَا مِنْهُمْ ۖ فَانظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِينَ
(25)
محمداکرم اعوان :
سوہم نےان سےبدلہ لیاپس دیکھ لوجھٹلانےوالوں کا انجام کیساہوا۔
فتح محمدجالندھری :
تو ہم نے ان سے انتقام لیا سو دیکھ لو کہ جھٹلانے والوں کا انجام کیسا ہوا
Sahi International :
So we took retribution from them; then see how was the end of the deniers.
وَإِذْ قَالَ إِبْرَاهِيمُ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِ إِنَّنِي بَرَاءٌ مِّمَّا تَعْبُدُونَ
(26)
محمداکرم اعوان :
اورجب ابراہیم (علیہ السلام) نےاپنےباپ اوراس کی قوم سےفرمایاکہ جن چیزوں کی عبادت تم کرتےہوبےشک میں ان سےالگ ہوں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب ابراہیم نے اپنے باپ اور اپنی قوم کے لوگوں سے کہا کہ جن چیزوں کو تم پوجتے ہو میں ان سے بیزار ہوں
Sahi International :
And [mention, O Muhammad], when Abraham said to his father and his people, "Indeed, I am disassociated from that which you worship
إِلَّا الَّذِي فَطَرَنِي فَإِنَّهُ سَيَهْدِينِ
(27)
محمداکرم اعوان :
مگرجس نےمجھےپیدافرمایاہےسوبلاشبہ وہی میری راہنمائی فرمائےگا۔
فتح محمدجالندھری :
ہاں جس نے مجھ کو پیدا کیا وہی مجھے سیدھا رستہ دکھائے گا
Sahi International :
Except for He who created me; and indeed, He will guide me."
وَجَعَلَهَا كَلِمَةً بَاقِيَةً فِي عَقِبِهِ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ
(28)
محمداکرم اعوان :
اوریہی بات وہ اپنی اولاد میں پیچھےچھوڑگئےتاکہ وہ (اللہ کی طرف) رجوع کرتےرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہی بات اپنی اولاد میں پیچھے چھوڑ گئے تاکہ وہ (خدا کی طرف) رجوع کریں
Sahi International :
And he made it a word remaining among his descendants that they might return [to it].
بَلْ مَتَّعْتُ هَٰؤُلَاءِ وَآبَاءَهُمْ حَتَّىٰ جَاءَهُمُ الْحَقُّ وَرَسُولٌ مُّبِينٌ
(29)
محمداکرم اعوان :
بلکہ ہم نےان کواوران کےباپ داداکوفائدہ حاصل کرنےدیایہاں تک کہ ان کےپاس حق اورصاف صاف بیان کرنےوالاپیغمبرآپہنچا۔
فتح محمدجالندھری :
بات یہ ہے کہ میں ان کفار کو اور ان کے باپ دادا کو متمتع کرتا رہا یہاں تک کہ ان کے پاس حق اور صاف صاف بیان کرنے والا پیغمبر آ پہنچا
Sahi International :
However, I gave enjoyment to these [people of Makkah] and their fathers until there came to them the truth and a clear Messenger.
وَلَمَّا جَاءَهُمُ الْحَقُّ قَالُوا هَٰذَا سِحْرٌ وَإِنَّا بِهِ كَافِرُونَ
(30)
محمداکرم اعوان :
اورجب ان کےپاس حق (قرآن) آیاتوکہنےلگےیہ توجادو ہےاورہم اس کونہیں مانتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب ان کے پاس حق (یعنی قرآن) آیا تو کہنے لگے کہ یہ تو جادو ہے اور ہم اس کو نہیں مانتے
Sahi International :
But when the truth came to them, they said, "This is magic, and indeed we are, concerning it, disbelievers."
وَقَالُوا لَوْلَا نُزِّلَ هَٰذَا الْقُرْآنُ عَلَىٰ رَجُلٍ مِّنَ الْقَرْيَتَيْنِ عَظِيمٍ
(31)
محمداکرم اعوان :
اورکہتےہیں ان دونوں بستیوں (مکہ اورطائف) میں سےکسی بڑےآدمی پریہ قرآن کیوں نازل نہیں کیاگیا؟
فتح محمدجالندھری :
اور (یہ بھی) کہنے لگے کہ یہ قرآن ان دونوں بستیوں (یعنی مکّے اور طائف) میں سے کسی بڑے آدمی پر کیوں نازل نہ کیا گیا؟
Sahi International :
And they said, "Why was this Qur'an not sent down upon a great man from [one of] the two cities?"
أَهُمْ يَقْسِمُونَ رَحْمَتَ رَبِّكَ ۚ نَحْنُ قَسَمْنَا بَيْنَهُم مَّعِيشَتَهُمْ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ۚ وَرَفَعْنَا بَعْضَهُمْ فَوْقَ بَعْضٍ دَرَجَاتٍ لِّيَتَّخِذَ بَعْضُهُم بَعْضًا سُخْرِيًّا ۗ وَرَحْمَتُ رَبِّكَ خَيْرٌ مِّمَّا يَجْمَعُونَ
(32)
محمداکرم اعوان :
کیایہ لوگ آپ کےپروردگارکی رحمت (نبوت) کوبانٹتےہیں؟ دنیاکی زندگی میں ہم نےان کی روزی کوان میں تقسیم فرمایااورہم نےایک کےدوسرےپردرجےبلند کیےتاکہ ایک، دوسرےسے خدمت لےاورآپ کےپروردگارکی رحمت اس سےکہیں بہتر ہےجوکچھ یہ جمع کرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کیا یہ لوگ تمہارے پروردگار کی رحمت کو بانٹتے ہیں؟ ہم نے ان میں ان کی معیشت کو دنیا کی زندگی میں تقسیم کردیا اور ایک کے دوسرے پر درجے بلند کئے تاکہ ایک دوسرے سے خدمت لے اور جو کچھ یہ جمع کرتے ہیں تمہارے پروردگار کی رحمت اس سے کہیں بہتر ہے
Sahi International :
Do they distribute the mercy of your Lord? It is We who have apportioned among them their livelihood in the life of this world and have raised some of them above others in degrees [of rank] that they may make use of one another for service. But the mercy of your Lord is better than whatever they accumulate.
وَلَوْلَا أَن يَكُونَ النَّاسُ أُمَّةً وَاحِدَةً لَّجَعَلْنَا لِمَن يَكْفُرُ بِالرَّحْمَٰنِ لِبُيُوتِهِمْ سُقُفًا مِّن فِضَّةٍ وَمَعَارِجَ عَلَيْهَا يَظْهَرُونَ
(33)
محمداکرم اعوان :
اوراگریہ بات نہ ہوتی کہ سب لوگ ایک ہی جماعت ہوجائیں گےتوجورحمٰن کےمنکرہیں ہم ان کےگھروں کی چھتیں چاندی کی بنادیتےاورسیڑھیاں (بھی) جن پروہ چڑھاکرتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر یہ خیال نہ ہوتا کہ سب لوگ ایک ہی جماعت ہوجائیں گے تو جو لوگ خدا سے انکار کرتے ہیں ہم ان کے گھروں کی چھتیں چاندی کی بنا دیتے اور سیڑھیاں (بھی) جن پر وہ چڑھتے ہیں
Sahi International :
And if it were not that the people would become one community [of disbelievers], We would have made for those who disbelieve in the Most Merciful - for their houses - ceilings and stairways of silver upon which to mount
وَلِبُيُوتِهِمْ أَبْوَابًا وَسُرُرًا عَلَيْهَا يَتَّكِئُونَ
(34)
محمداکرم اعوان :
اوران کےگھروں کےدروازےاورتخت، جن پرتکیہ لگا کربیٹھتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان کے گھروں کے دروازے بھی اور تخت بھی جن پر تکیہ لگاتے ہیں
Sahi International :
And for their houses - doors and couches [of silver] upon which to recline
وَزُخْرُفًا ۚ وَإِن كُلُّ ذَٰلِكَ لَمَّا مَتَاعُ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ۚ وَالْآخِرَةُ عِندَ رَبِّكَ لِلْمُتَّقِينَ
(35)
محمداکرم اعوان :
اورسونےکے (بھی)، اوریہ سب کچھ صرف دنیاکی زندگی کا (چند روزہ) سامان ہے۔ اورآپ کےپروردگارکےہاں آخرت پرہیزگاروں کےلیےہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور (خوب) تجمل وآرائش (کردیتے) اور یہ سب دنیا کی زندگی کا تھوڑا سا سامان ہے۔ اور آخرت تمہارے پروردگار کے ہاں پرہیزگاروں کے لئے ہے
Sahi International :
And gold ornament. But all that is not but the enjoyment of worldly life. And the Hereafter with your Lord is for the righteous.
وَمَن يَعْشُ عَن ذِكْرِ الرَّحْمَٰنِ نُقَيِّضْ لَهُ شَيْطَانًا فَهُوَ لَهُ قَرِينٌ
(36)
محمداکرم اعوان :
اورجورحمٰن (اللہ) کی یاد (قرآن) سےآنکھیں بندکرلےہم اس پرایک شیطان مسلط کردیتےہیں تووہ (ہروقت) اس کےساتھ رہتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو کوئی خدا کی یاد سے آنکھیں بند کرکے (یعنی تغافل کرے) ہم اس پر ایک شیطان مقرر کردیتے ہیں تو وہ اس کا ساتھی ہوجاتا ہے
Sahi International :
And whoever is blinded from remembrance of the Most Merciful - We appoint for him a devil, and he is to him a companion.
وَإِنَّهُمْ لَيَصُدُّونَهُمْ عَنِ السَّبِيلِ وَيَحْسَبُونَ أَنَّهُم مُّهْتَدُونَ
(37)
محمداکرم اعوان :
اوروہ ان کوراہِ راست سےروکتےرہتےہیں اوروہ سمجھتےہیں کہ وہ سیدھےراستےپرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہ (شیطان) ان کو رستے سے روکتے رہتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ سیدھے رستے پر ہیں
Sahi International :
And indeed, the devils avert them from the way [of guidance] while they think that they are [rightly] guided
حَتَّىٰ إِذَا جَاءَنَا قَالَ يَا لَيْتَ بَيْنِي وَبَيْنَكَ بُعْدَ الْمَشْرِقَيْنِ فَبِئْسَ الْقَرِينُ
(38)
محمداکرم اعوان :
یہاں تک کہ جب ہمارےپاس آئےگاتو (شیطان سے) کہےگاکاش! میرےاورتیرےدرمیان (دنیامیں) مشرق و مغرب کےبرابرفاصلہ ہوتاتو (تُو) بہت بُراساتھی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
یہاں تک کہ جب ہمارے پاس آئے گا تو کہے گا کہ اے کاش مجھ میں اور تجھ میں مشرق ومغرب کا فاصلہ ہوتا تو برا ساتھی ہے
Sahi International :
Until, when he comes to Us [at Judgement], he says [to his companion], "Oh, I wish there was between me and you the distance between the east and west - how wretched a companion."
وَلَن يَنفَعَكُمُ الْيَوْمَ إِذ ظَّلَمْتُمْ أَنَّكُمْ فِي الْعَذَابِ مُشْتَرِكُونَ
(39)
محمداکرم اعوان :
اورجب تم ظلم کرتےرہےتوآج یہ بات تم کوہرگزفائدہ نہ دےگی کہ تم (سب) عذاب میں شریک ہو۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب تم ظلم کرتے رہے تو آج تمہیں یہ بات فائدہ نہیں دے سکتی کہ تم (سب) عذاب میں شریک ہو
Sahi International :
And never will it benefit you that Day, when you have wronged, that you are [all] sharing in the punishment.
أَفَأَنتَ تُسْمِعُ الصُّمَّ أَوْ تَهْدِي الْعُمْيَ وَمَن كَانَ فِي ضَلَالٍ مُّبِينٍ
(40)
محمداکرم اعوان :
توکیاآپ بہروں کوسناسکتےہیں یااندھوں کوراستہ دکھاسکتےہیں اوران لوگوں کوجوواضح گمراہی میں ہیں؟
فتح محمدجالندھری :
کیا تم بہرے کو سنا سکتے ہو یا اندھے کو رستہ دکھا سکتے ہو اور جو صریح گمراہی میں ہو (اسے راہ پر لاسکتے ہو)
Sahi International :
Then will you make the deaf hear, [O Muhammad], or guide the blind or he who is in clear error?
فَإِمَّا نَذْهَبَنَّ بِكَ فَإِنَّا مِنْهُم مُّنتَقِمُونَ
(41)
محمداکرم اعوان :
پھراگرہم آپ کو (دنیاسے) لےجائیں تو (تب) بھی ہم ان سےبدلہ لیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اگر ہم تم کو (وفات دے کر) اٹھا لیں تو ان لوگوں سے تو ہم انتقام لے کر رہیں گے
Sahi International :
And whether [or not] We take you away [in death], indeed, We will take retribution upon them.
أَوْ نُرِيَنَّكَ الَّذِي وَعَدْنَاهُمْ فَإِنَّا عَلَيْهِم مُّقْتَدِرُونَ
(42)
محمداکرم اعوان :
یاآپ کو (دنیاکی زندگی میں) وہ (عذاب) دکھادیں جس کاہم نےان سےوعدہ کیاہے۔ پس یقیناً ہم اُن پرہرطرح کی قدرت رکھتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
یا (تمہاری زندگی ہی میں) تمہیں وہ (عذاب) دکھا دیں گے جن کا ہم نے ان سے وعدہ کیا ہے ہم ان پر قابو رکھتے ہیں
Sahi International :
Or whether [or not] We show you that which We have promised them, indeed, We are Perfect in Ability.
فَاسْتَمْسِكْ بِالَّذِي أُوحِيَ إِلَيْكَ ۖ إِنَّكَ عَلَىٰ صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ
(43)
محمداکرم اعوان :
پس آپ اس (قرآن) پرقائم رہیئےجوہم نےآپ پروحی فرمایاہے۔ بےشک آپ سیدھےراستےپرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
پس تمہاری طرف جو وحی کی گئی ہے اس کو مضبوط پکڑے رہو۔ بےشک تم سیدھے رستے پر ہو
Sahi International :
So adhere to that which is revealed to you. Indeed, you are on a straight path.
وَإِنَّهُ لَذِكْرٌ لَّكَ وَلِقَوْمِكَ ۖ وَسَوْفَ تُسْأَلُونَ
(44)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناًیہ (قرآن) آپ کےلیےاورآپ کی قوم (امت) کےلیےنصیحت ہےاور (لوگو) تم سےبہت جلد پوچھاجائےگا۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہ (قرآن) تمہارے لئے اور تمہاری قوم کے لئے نصیحت ہے اور (لوگو) تم سے عنقریب پرسش ہوگی
Sahi International :
And indeed, it is a remembrance for you and your people, and you [all] are going to be questioned.
وَاسْأَلْ مَنْ أَرْسَلْنَا مِن قَبْلِكَ مِن رُّسُلِنَا أَجَعَلْنَا مِن دُونِ الرَّحْمَٰنِ آلِهَةً يُعْبَدُونَ
(45)
محمداکرم اعوان :
اورآپ ان (پیغمبروںؑ) سےپوچھ لیجیئےجوہم نےآپ سےپہلےبھیجےکیاہم نےرحمٰن (اللہ) کےعلاوہ کوئی دوسرےمعبود مقررفرمائےتھےکہ ان کی عبادت کی جائے؟
فتح محمدجالندھری :
اور (اے محمدﷺ) جو اپنے پیغمبر ہم نے تم سے پہلے بھیجے ہیں ان سے دریافت کرلو۔ کیا ہم نے (خدائے) رحمٰن کے سوا اور معبود بنائے تھے کہ ان کی عبادت کی جائے
Sahi International :
And ask those We sent before you of Our messengers; have We made besides the Most Merciful deities to be worshipped?
وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا مُوسَىٰ بِآيَاتِنَا إِلَىٰ فِرْعَوْنَ وَمَلَئِهِ فَقَالَ إِنِّي رَسُولُ رَبِّ الْعَالَمِينَ
(46)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےموسیٰ (علیہ السلام) کواپنےدلائل دے کرفرعون اوراس کےامراءکےپاس بھیجاتھاتوانہوں نےفرمایاکہ یقیناًمَیں پروردگارِعالم کی طرف سےپیغمبر (ہوکرآیا) ہوں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے موسیٰ کو اپنی نشانیاں دے کر فرعون اور اس کے درباریوں کی طرف بھیجا تو انہوں نے کہا کہ میں پروردگار عالم کا بھیجا ہوا ہوں
Sahi International :
And certainly did We send Moses with Our signs to Pharaoh and his establishment, and he said, "Indeed, I am the messenger of the Lord of the worlds."
فَلَمَّا جَاءَهُم بِآيَاتِنَا إِذَا هُم مِّنْهَا يَضْحَكُونَ
(47)
محمداکرم اعوان :
پس جب وہ ان کےپاس ہماری نشانیاں لےکرآئےتووہ ان پرہنسنےلگے۔
فتح محمدجالندھری :
جب وہ ان کے پاس ہماری نشانیاں لے کر آئے تو وہ نشانیوں سے ہنسی کرنے لگے
Sahi International :
But when he brought them Our signs, at once they laughed at them.
وَمَا نُرِيهِم مِّنْ آيَةٍ إِلَّا هِيَ أَكْبَرُ مِنْ أُخْتِهَا ۖ وَأَخَذْنَاهُم بِالْعَذَابِ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ
(48)
محمداکرم اعوان :
اورہم ان کوجونشانی دکھاتےتھےتووہ دوسری (نشانی) سےبڑھ کرہوتی تھی اورہم نےان کوعذاب میں پکڑلیاتاکہ بازآجائیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو نشانی ہم ان کو دکھاتے تھے وہ دوسری سے بڑی ہوتی تھی اور ہم نے ان کو عذاب میں پکڑ لیا تاکہ باز آئیں
Sahi International :
And We showed them not a sign except that it was greater than its sister, and We seized them with affliction that perhaps they might return [to faith].
وَقَالُوا يَا أَيُّهَ السَّاحِرُ ادْعُ لَنَا رَبَّكَ بِمَا عَهِدَ عِندَكَ إِنَّنَا لَمُهْتَدُونَ
(49)
محمداکرم اعوان :
اوروہ کہنےلگےکہ اےجادوگر! اس عہد کےمطابق جواس (تیرےپروردگار) نےتجھ سےکررکھاہےاپنےپروردگارسےہمارےلیےدعاکرتوہم ضرورراہ پرآجائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور کہنے لگے کہ اے جادوگر اس عہد کے مطابق جو تیرے پروردگار نے تجھ سے کر رکھا ہے اس سے دعا کر بےشک ہم ہدایت یاب ہو جائیں گے
Sahi International :
And they said [to Moses], "O magician, invoke for us your Lord by what He has promised you. Indeed, we will be guided."
فَلَمَّا كَشَفْنَا عَنْهُمُ الْعَذَابَ إِذَا هُمْ يَنكُثُونَ
(50)
محمداکرم اعوان :
پھرجب ہم نےوہ عذاب ان سےہٹادیاتوانہوں نےفوراًاپناوعدہ توڑدیا۔
فتح محمدجالندھری :
سو جب ہم نے ان سے عذاب کو دور کردیا تو وہ عہد شکنی کرنے لگے
Sahi International :
But when We removed from them the affliction, at once they broke their word.
وَنَادَىٰ فِرْعَوْنُ فِي قَوْمِهِ قَالَ يَا قَوْمِ أَلَيْسَ لِي مُلْكُ مِصْرَ وَهَٰذِهِ الْأَنْهَارُ تَجْرِي مِن تَحْتِي ۖ أَفَلَا تُبْصِرُونَ
(51)
محمداکرم اعوان :
اورفرعون نےاپنی قوم کوپکارکرکہاکہ اےمیری قوم! کیا یہ مصرکی حکومت میری نہیں اوریہ نہریں میرے (محل کے) نیچےبہہ رہی ہیں توکیا تمہیں نظرنہیں آتا؟
فتح محمدجالندھری :
اور فرعون نے اپنی قوم سے پکار کر کہا کہ اے قوم کیا مصر کی حکومت میرے ہاتھ میں نہیں ہے۔ اور یہ نہریں جو میرے (محلوں کے) نیچے بہہ رہی ہیں (میری نہیں ہیں) کیا تم دیکھتے نہیں
Sahi International :
And Pharaoh called out among his people; he said, "O my people, does not the kingdom of Egypt belong to me, and these rivers flowing beneath me; then do you not see?
أَمْ أَنَا خَيْرٌ مِّنْ هَٰذَا الَّذِي هُوَ مَهِينٌ وَلَا يَكَادُ يُبِينُ
(52)
محمداکرم اعوان :
بلکہ مَیں بہت بہترہوں اس شخص سےجس کی کوئی قدرنہیں اوروہ صاف بول بھی نہیں سکتا۔
فتح محمدجالندھری :
بےشک میں اس شخص سے جو کچھ عزت نہیں رکھتا اور صاف گفتگو بھی نہیں کرسکتا کہیں بہتر ہوں
Sahi International :
Or am I [not] better than this one who is insignificant and hardly makes himself clear?
فَلَوْلَا أُلْقِيَ عَلَيْهِ أَسْوِرَةٌ مِّن ذَهَبٍ أَوْ جَاءَ مَعَهُ الْمَلَائِكَةُ مُقْتَرِنِينَ
(53)
محمداکرم اعوان :
تواس پرسونےکےکنگن کیوں نہ اتارےگئےیافرشتےپراباندھ کراس کےساتھ آتے۔
فتح محمدجالندھری :
تو اس پر سونے کے کنگن کیوں نہ اُتارے گئے یا (یہ ہوتا کہ) فرشتے جمع ہو کر اس کے ساتھ آتے
Sahi International :
Then why have there not been placed upon him bracelets of gold or come with him the angels in conjunction?"
فَاسْتَخَفَّ قَوْمَهُ فَأَطَاعُوهُ ۚ إِنَّهُمْ كَانُوا قَوْمًا فَاسِقِينَ
(54)
محمداکرم اعوان :
غرض اس نےاپنی قوم کی عقل ماردی توانہوں نےاس کی بات مان لی بےشک وہ نافرمان لوگ تھے
فتح محمدجالندھری :
غرض اس نے اپنی قوم کی عقل مار دی۔ اور انہوں نے اس کی بات مان لی۔ بےشک وہ نافرمان لوگ تھے
Sahi International :
So he bluffed his people, and they obeyed him. Indeed, they were [themselves] a people defiantly disobedient [of Allah].
فَلَمَّا آسَفُونَا انتَقَمْنَا مِنْهُمْ فَأَغْرَقْنَاهُمْ أَجْمَعِينَ
(55)
محمداکرم اعوان :
پھرجب انہوں نےہمیں غصہ دلایاتوہم نےان سےبدلہ لےلیاپھرہم نےان سب کوڈبودیا۔
فتح محمدجالندھری :
جب انہوں نے ہم کو خفا کیا تو ہم نے ان سے انتقام لے کر اور ان سب کو ڈبو کر چھوڑا
Sahi International :
And when they angered Us, We took retribution from them and drowned them all.
فَجَعَلْنَاهُمْ سَلَفًا وَمَثَلًا لِّلْآخِرِينَ
(56)
محمداکرم اعوان :
پس ہم نےاُن کوگئےگزرےاوربعدوالوں کےلیےایک مثال بنادیا۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان کو گئے گزرے کردیا اور پچھلوں کے لئے عبرت بنا دیا
Sahi International :
And We made them a precedent and an example for the later peoples.
۞ وَلَمَّا ضُرِبَ ابْنُ مَرْيَمَ مَثَلًا إِذَا قَوْمُكَ مِنْهُ يَصِدُّونَ
(57)
محمداکرم اعوان :
اورجب مریم کےبیٹے (عیسیٰ علیہ السلام) کاحال بیان کیاگیاتوآپ کی قوم کےلوگ اس سے (مارےخوشی کے) چلاْاٹھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب مریم کے بیٹے (عیسیٰ) کا حال بیان کیا گیا تو تمہاری قوم کے لوگ اس سے چِلا اُٹھے
Sahi International :
And when the son of Mary was presented as an example, immediately your people laughed aloud.
وَقَالُوا أَآلِهَتُنَا خَيْرٌ أَمْ هُوَ ۚ مَا ضَرَبُوهُ لَكَ إِلَّا جَدَلًا ۚ بَلْ هُمْ قَوْمٌ خَصِمُونَ
(58)
محمداکرم اعوان :
اورکہنےگےبھلاہمارےمعبوداچھےہیں یاوہ (عیسیٰ علیہ السلام) انہوں نےآپ سےیہ مثال جوبیان کی ہےصرف جھگڑنےکےلیےبلکہ یہ لوگ ہیں ہی جھگڑالو۔
فتح محمدجالندھری :
اور کہنے لگے کہ بھلا ہمارے معبود اچھے ہیں یا عیسیٰ؟ انہوں نے عیسیٰ کی جو مثال بیان کی ہے تو صرف جھگڑنے کو۔ حقیقت یہ ہے یہ لوگ ہیں ہی جھگڑالو
Sahi International :
And they said, "Are your gods better, or is he?" They did not present the comparison except for [mere] argument. But, [in fact], they are a people prone to dispute.
إِنْ هُوَ إِلَّا عَبْدٌ أَنْعَمْنَا عَلَيْهِ وَجَعَلْنَاهُ مَثَلًا لِّبَنِي إِسْرَائِيلَ
(59)
محمداکرم اعوان :
وہ توہمارےایسےبندےتھےجن پرہم نےفضل کیاتھااورانہیں بنی اسرائیل کےلیےایک نمونہ بنادیاتھا۔
فتح محمدجالندھری :
وہ تو ہمارے ایسے بندے تھے جن پر ہم نے فضل کیا اور بنی اسرائیل کے لئے ان کو (اپنی قدرت کا) نمونہ بنا دیا
Sahi International :
Jesus was not but a servant upon whom We bestowed favor, and We made him an example for the Children of Israel.
وَلَوْ نَشَاءُ لَجَعَلْنَا مِنكُم مَّلَائِكَةً فِي الْأَرْضِ يَخْلُفُونَ
(60)
محمداکرم اعوان :
اوراگرہم چاہتےتوتم میں سےفرشتےبنادیتےجوتمہاری جگہ زمین میں بستے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر ہم چاہتے تو تم میں سے فرشتے بنا دیتے جو تمہاری جگہ زمین میں رہتے
Sahi International :
And if We willed, We could have made [instead] of you angels succeeding [one another] on the earth.
وَإِنَّهُ لَعِلْمٌ لِّلسَّاعَةِ فَلَا تَمْتَرُنَّ بِهَا وَاتَّبِعُونِ ۚ هَٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِيمٌ
(61)
محمداکرم اعوان :
اوربےشک وہ (عیسیٰ علیہ السلام) قیامت کی نشانی ہیں توتم لوگ اس میں شک نہ کرواورمیرااتباع کرو، یہی سیدھا راستہ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور وہ قیامت کی نشانی ہیں۔ تو (کہہ دو کہ لوگو) اس میں شک نہ کرو اور میرے پیچھے چلو۔ یہی سیدھا رستہ ہے
Sahi International :
And indeed, Jesus will be [a sign for] knowledge of the Hour, so be not in doubt of it, and follow Me. This is a straight path.
وَلَا يَصُدَّنَّكُمُ الشَّيْطَانُ ۖ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِينٌ
(62)
محمداکرم اعوان :
اورتم کوشیطان روک نہ دےبےشک وہ تمہاراکھلادشمن ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور (کہیں) شیطان تم کو (اس سے) روک نہ دے۔ وہ تو تمہارا اعلاینہ دشمن ہے
Sahi International :
And never let Satan avert you. Indeed, he is to you a clear enemy.
وَلَمَّا جَاءَ عِيسَىٰ بِالْبَيِّنَاتِ قَالَ قَدْ جِئْتُكُم بِالْحِكْمَةِ وَلِأُبَيِّنَ لَكُم بَعْضَ الَّذِي تَخْتَلِفُونَ فِيهِ ۖ فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ
(63)
محمداکرم اعوان :
اورجب عیسیٰ (علیہ السلام) معجزات لےکرآئےتوفرمایامَیں تمہارےپاس دانائی کی باتیں لےکرآیاہوں نیزاس لیےکہ کچھ باتیں جن میں تم اختلاف کررہےہو، تم کوسمجھادوں تواللہ سےڈرواورمیراکہامان لو۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب عیسیٰ نشانیاں لے کر آئے تو کہنے لگے کہ میں تمہارے پاس دانائی (کی کتاب) لے کر آیا ہوں۔ نیز اس لئے کہ بعض باتیں جن میں تم اختلاف کر رہے ہو تم کو سمجھا دوں۔ تو خدا سے ڈرو اور میرا کہا مانو
Sahi International :
And when Jesus brought clear proofs, he said, "I have come to you with wisdom and to make clear to you some of that over which you differ, so fear Allah and obey me.
إِنَّ اللَّهَ هُوَ رَبِّي وَرَبُّكُمْ فَاعْبُدُوهُ ۚ هَٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِيمٌ
(64)
محمداکرم اعوان :
یقیناًاللہ ہی میرےپروردگارہیں اورتمہارےبھی سوان ہی کی عبادت کرویہی سیدھاراستہ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
کچھ شک نہیں کہ خدا ہی میرا اور تمہارا پروردگار ہے پس اسی کی عبادت کرو۔ یہی سیدھا رستہ ہے
Sahi International :
Indeed, Allah is my Lord and your Lord, so worship Him. This is a straight path."
فَاخْتَلَفَ الْأَحْزَابُ مِن بَيْنِهِمْ ۖ فَوَيْلٌ لِّلَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْ عَذَابِ يَوْمٍ أَلِيمٍ
(65)
محمداکرم اعوان :
پھران میں سےکتنےفرقوں نے (آپس میں) اختلاف پیداکرلیاپس وائےہےان لوگوں کےلیےکہ ظلم کرتےہیں، ایک درددینےوالےدن کےعذاب سے۔
فتح محمدجالندھری :
پھر کتنے فرقے ان میں سے پھٹ گئے۔ سو جو لوگ ظالم ہیں ان کی درد دینے والے دن کے عذاب سے خرابی ہے
Sahi International :
But the denominations from among them differed [and separated], so woe to those who have wronged from the punishment of a painful Day.
هَلْ يَنظُرُونَ إِلَّا السَّاعَةَ أَن تَأْتِيَهُم بَغْتَةً وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ
(66)
محمداکرم اعوان :
یہ صرف اس بات کاانتظارکررہےہیں کہ قیامت ان پراچانک آجائےاوران کوخبرتک نہ ہو۔
فتح محمدجالندھری :
یہ صرف اس بات کے منتظر ہیں کہ قیامت ان پر ناگہاں آموجود ہو اور ان کو خبر تک نہ ہو
Sahi International :
Are they waiting except for the Hour to come upon them suddenly while they perceive not?
الْأَخِلَّاءُ يَوْمَئِذٍ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ إِلَّا الْمُتَّقِينَ
(67)
محمداکرم اعوان :
تمام (دنیاکے) دوست اس دن ایک دوسرےکےدشمن ہوں گےسوائےپرہیزگاروں کے۔
فتح محمدجالندھری :
(جو آپس میں) دوست (ہیں) اس روز ایک دوسرے کے دشمن ہوں گے۔ مگر پرہیزگار (کہ باہم دوست ہی رہیں گے)
Sahi International :
Close friends, that Day, will be enemies to each other, except for the righteous
يَا عِبَادِ لَا خَوْفٌ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ وَلَا أَنتُمْ تَحْزَنُونَ
(68)
محمداکرم اعوان :
اےمیرےبندو! آج تم پرکوئی خوف نہیں اورنہ تم غمگین ہوگے۔
فتح محمدجالندھری :
میرے بندو آج تمہیں نہ کچھ خوف ہے اور نہ تم غمناک ہوگے
Sahi International :
[To whom Allah will say], "O My servants, no fear will there be concerning you this Day, nor will you grieve,
الَّذِينَ آمَنُوا بِآيَاتِنَا وَكَانُوا مُسْلِمِينَ
(69)
محمداکرم اعوان :
جولوگ ہماری آیتوں پرایمان لائےتھےاورفرماں بردارتھے،
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ ہماری آیتوں پر ایمان لائے اور فرمانبردار ہوگئے
Sahi International :
[You] who believed in Our verses and were Muslims.
ادْخُلُوا الْجَنَّةَ أَنتُمْ وَأَزْوَاجُكُمْ تُحْبَرُونَ
(70)
محمداکرم اعوان :
تم اورتمہاری بیویاں عزت واحترام کےساتھ جنت میں داخل ہوجاؤ۔
فتح محمدجالندھری :
(ان سے کہا جائے گا) کہ تم اور تمہاری بیویاں عزت (واحترام) کے ساتھ بہشت میں داخل ہوجاؤ
Sahi International :
Enter Paradise, you and your kinds, delighted."
يُطَافُ عَلَيْهِم بِصِحَافٍ مِّن ذَهَبٍ وَأَكْوَابٍ ۖ وَفِيهَا مَا تَشْتَهِيهِ الْأَنفُسُ وَتَلَذُّ الْأَعْيُنُ ۖ وَأَنتُمْ فِيهَا خَالِدُونَ
(71)
محمداکرم اعوان :
ان پرسونےکی رکابیاں اورگلاس لائےجائیں گے۔ اوروہاں وہ چیزیں ملیں گی جن کوجی چاہےگااورآنکھوں کولذت ہوگی اورتم یہاں ہمیشہ رہوگے۔
فتح محمدجالندھری :
ان پر سونے کی پرچوں اور پیالوں کا دور چلے گا۔ اور وہاں جو جی چاہے اور جو آنکھوں کو اچھا لگے (موجود ہوگا) اور (اے اہل جنت) تم اس میں ہمیشہ رہو گے
Sahi International :
Circulated among them will be plates and vessels of gold. And therein is whatever the souls desire and [what] delights the eyes, and you will abide therein eternally.
وَتِلْكَ الْجَنَّةُ الَّتِي أُورِثْتُمُوهَا بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ
(72)
محمداکرم اعوان :
اوریہ وہ جنت ہےکہ تم اپنے (نیک) اعمال کےبدلےمیں جس کےمالک بنادئیےگئےہو۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہ جنت جس کے تم مالک کر دیئے گئے ہو تمہارے اعمال کا صلہ ہے
Sahi International :
And that is Paradise which you are made to inherit for what you used to do.
لَكُمْ فِيهَا فَاكِهَةٌ كَثِيرَةٌ مِّنْهَا تَأْكُلُونَ
(73)
محمداکرم اعوان :
تمہارےلیےاس میں بہت سےپھل ہیں جن میں سےکھارہےہو۔
فتح محمدجالندھری :
وہاں تمہارے لئے بہت سے میوے ہیں جن کو تم کھاؤ گے
Sahi International :
For you therein is much fruit from which you will eat.
إِنَّ الْمُجْرِمِينَ فِي عَذَابِ جَهَنَّمَ خَالِدُونَ
(74)
محمداکرم اعوان :
بےشک نافرمان لوگ دوزخ کےعذاب میں ہمیشہ رہیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
(اور کفار) گنہگار ہمیشہ دوزخ کے عذاب میں رہیں گے
Sahi International :
Indeed, the criminals will be in the punishment of Hell, abiding eternally.
لَا يُفَتَّرُ عَنْهُمْ وَهُمْ فِيهِ مُبْلِسُونَ
(75)
محمداکرم اعوان :
وہ ان سےہلکانہ کیاجائےگااوروہ اُسی میں مایوس پڑےرہیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
جو ان سے ہلکا نہ کیا جائے گا اور وہ اس میں نامید ہو کر پڑے رہیں گے
Sahi International :
It will not be allowed to subside for them, and they, therein, are in despair.
وَمَا ظَلَمْنَاهُمْ وَلَٰكِن كَانُوا هُمُ الظَّالِمِينَ
(76)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےان پرظلم نہیں کیاولیکن یہ خود ہی ظالم تھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے ان پر ظلم نہیں کیا۔ بلکہ وہی (اپنے آپ پر) ظلم کرتے تھے
Sahi International :
And We did not wrong them, but it was they who were the wrongdoers.
وَنَادَوْا يَا مَالِكُ لِيَقْضِ عَلَيْنَا رَبُّكَ ۖ قَالَ إِنَّكُم مَّاكِثُونَ
(77)
محمداکرم اعوان :
اورپکاریں گےکہ اےمالک! (جہنم کاداروغہ) تمہاراپروردگارہماراکام ہی تمام کردے (موت دےدے) وہ کہےگاتم ہمیشہ ایسےہی رہوگے۔
فتح محمدجالندھری :
اور پکاریں گے کہ اے مالک تمہارا پروردگار ہمیں موت دے دے۔ وہ کہے گا کہ تم ہمیشہ (اسی حالت میں) رہو گے
Sahi International :
And they will call, "O Malik, let your Lord put an end to us!" He will say, "Indeed, you will remain."
لَقَدْ جِئْنَاكُم بِالْحَقِّ وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَكُمْ لِلْحَقِّ كَارِهُونَ
(78)
محمداکرم اعوان :
درحقیقت ہم تمہارےپاس حق (سچادین) لےکرآئےتھےولیکن تم میں سےاکثرحق سےناخوش رہے۔
فتح محمدجالندھری :
ہم تمہارے پاس حق لے کر آئے ہیں لیکن تم اکثر حق سے ناخوش ہوتے رہے
Sahi International :
We had certainly brought you the truth, but most of you, to the truth, were averse.
أَمْ أَبْرَمُوا أَمْرًا فَإِنَّا مُبْرِمُونَ
(79)
محمداکرم اعوان :
کیاانہوں نےکوئی بات طےکررکھی ہےتویقیناًہم بھی کچھ طےکرنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کیا انہوں نے کوئی بات ٹھہرا رکھی ہے تو ہم بھی کچھ ٹھہرانے والے ہیں
Sahi International :
Or have they devised [some] affair? But indeed, We are devising [a plan].
أَمْ يَحْسَبُونَ أَنَّا لَا نَسْمَعُ سِرَّهُمْ وَنَجْوَاهُم ۚ بَلَىٰ وَرُسُلُنَا لَدَيْهِمْ يَكْتُبُونَ
(80)
محمداکرم اعوان :
کیایہ لوگ خیال کرتےہیں کہ ہم ان کی پوشیدہ باتوں اورسرگوشیوں کونہیں سنتے۔ کیوں نہیں! اورہمارےفرشتےان کےپاس (ان کی سب باتیں) لکھ لیتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کیا یہ لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ ہم ان کی پوشیدہ باتوں اور سرگوشیوں کو سنتے نہیں؟ ہاں ہاں (سب سنتے ہیں) اور ہمارے فرشتے ان کے پاس (ان کی سب باتیں) لکھ لیتے ہیں
Sahi International :
Or do they think that We hear not their secrets and their private conversations? Yes, [We do], and Our messengers are with them recording.
قُلْ إِن كَانَ لِلرَّحْمَٰنِ وَلَدٌ فَأَنَا أَوَّلُ الْعَابِدِينَ
(81)
محمداکرم اعوان :
آپ فرمادیجیئےکہ رحمٰن (اللہ) کےاگراولاد ہوتوسب سےپہلے (اس کی) عبادت کرنےوالامیں ہوں۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ اگر خدا کے اولاد ہو تو میں (سب سے) پہلے (اس کی) عبادت کرنے والا ہوں
Sahi International :
Say, [O Muhammad], "If the Most Merciful had a son, then I would be the first of [his] worshippers."
سُبْحَانَ رَبِّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ رَبِّ الْعَرْشِ عَمَّا يَصِفُونَ
(82)
محمداکرم اعوان :
یہ جوکچھ بیان کرتےہیں آسمانوں اورزمین کےمالک (اور) عرش کےمالک (اللہ) اس سےپاک ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
یہ جو کچھ بیان کرتے ہیں آسمانوں اور زمین کا مالک (اور) عرش کا مالک اس سے پاک ہے
Sahi International :
Exalted is the Lord of the heavens and the earth, Lord of the Throne, above what they describe.
فَذَرْهُمْ يَخُوضُوا وَيَلْعَبُوا حَتَّىٰ يُلَاقُوا يَوْمَهُمُ الَّذِي يُوعَدُونَ
(83)
محمداکرم اعوان :
توآپ ان کواسی شغل اورکھیل میں رہنےدیجیئےیہاں تک کہ جس دن کا ان سےوعدہ کیاجاتاہےاس سےجاملیں۔
فتح محمدجالندھری :
تو ان کو بک بک کرنے اور کھیلنے دو۔ یہاں تک کہ جس دن کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے اس کو دیکھ لیں
Sahi International :
So leave them to converse vainly and amuse themselves until they meet their Day which they are promised.
وَهُوَ الَّذِي فِي السَّمَاءِ إِلَٰهٌ وَفِي الْأَرْضِ إِلَٰهٌ ۚ وَهُوَ الْحَكِيمُ الْعَلِيمُ
(84)
محمداکرم اعوان :
اوروہی ذات ہےجوآسمان میں بھی عبادت کےلائق ہےاورزمین میں بھی عبادت کےلائق ہے۔ اوروہ بڑی حکمت والا، بڑےعلم والاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور وہی (ایک) آسمانوں میں معبود ہے اور (وہی) زمین میں معبود ہے۔ اور وہ دانا (اور) علم والا ہے
Sahi International :
And it is Allah who is [the only] deity in the heaven, and on the earth [the only] deity. And He is the Wise, the Knowing.
وَتَبَارَكَ الَّذِي لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَعِندَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ
(85)
محمداکرم اعوان :
اوربڑی برکت والی ہےوہ ذات جس کےلیےآسمانوں اورزمین اورجوکچھ ان میں ہےکی بادشاہت ہےاوراُسی کوقیامت کی خبرہےاوراُسی کےپاس لوٹ کرجاؤگے۔
فتح محمدجالندھری :
اور وہ بہت بابرکت ہے جس کے لئے آسمانوں اور زمین کی اور جو کچھ ان دونوں میں ہے سب کی بادشاہت ہے۔ اور اسی کو قیامت کا علم ہے اور اسی کی طرف تم لوٹ کر جاؤ گے
Sahi International :
And blessed is He to whom belongs the dominion of the heavens and the earth and whatever is between them and with whom is knowledge of the Hour and to whom you will be returned.
وَلَا يَمْلِكُ الَّذِينَ يَدْعُونَ مِن دُونِهِ الشَّفَاعَةَ إِلَّا مَن شَهِدَ بِالْحَقِّ وَهُمْ يَعْلَمُونَ
(86)
محمداکرم اعوان :
اورجن کویہ اس (اللہ) کےسواپکارتےہیں، وہ سفارش تک کااختیارنہیں رکھتےمگر (ہاں) جن لوگوں نےحق کااقرارکیاتھااوروہ (اس کی) تصدیق بھی کرتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جن کو یہ لوگ خدا کے سوا پکارتے ہیں وہ سفارش کا کچھ اختیار نہیں رکھتے۔ ہاں جو علم ویقین کے ساتھ حق کی گواہی دیں (وہ سفارش کرسکتے ہیں)
Sahi International :
And those they invoke besides Him do not possess [power of] intercession; but only those who testify to the truth [can benefit], and they know.
وَلَئِن سَأَلْتَهُم مَّنْ خَلَقَهُمْ لَيَقُولُنَّ اللَّهُ ۖ فَأَنَّىٰ يُؤْفَكُونَ
(87)
محمداکرم اعوان :
اوراگرآپ ان سےپوچھیں کہ ان کوکس نےپیدافرمایا؟ توضرورکہیں گےاللہ نے۔ سویہ لوگ کدھرپھرےجاتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر تم ان سے پوچھو کہ ان کو کس نے پیدا کیا ہے تو کہہ دیں گے کہ خدا نے۔ تو پھر یہ کہاں بہکے پھرتے ہیں؟
Sahi International :
And if you asked them who created them, they would surely say, "Allah." So how are they deluded?
وَقِيلِهِ يَا رَبِّ إِنَّ هَٰؤُلَاءِ قَوْمٌ لَّا يُؤْمِنُونَ
(88)
محمداکرم اعوان :
قسم ہےرسول کےاس کہنےکی کہ”اےمیرےپروردگار! یہ ایسےلوگ ہیں کہ ایمان نہیں لاتے۔“
فتح محمدجالندھری :
اور (بسااوقات) پیغمبر کہا کرتے ہیں کہ اے پروردگار یہ ایسے لوگ ہیں کہ ایمان نہیں لاتے
Sahi International :
And [Allah acknowledges] his saying, "O my Lord, indeed these are a people who do not believe."
فَاصْفَحْ عَنْهُمْ وَقُلْ سَلَامٌ ۚ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ
(89)
محمداکرم اعوان :
سوان کی طرف سےمنہ پھیرلیجیئےاورکہیئےسلام ہے (یعنی الگ ہوجائیے) سوعنقریب انکوبھی معلوم ہوجائےگا۔
فتح محمدجالندھری :
تو ان سے منہ پھیر لو اور سلام کہہ دو۔ ان کو عنقریب (انجام) معلوم ہوجائے گا
Sahi International :
So turn aside from them and say, "Peace." But they are going to know.