بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
محمداکرم اعوان :
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں
فتح محمدجالندھری :
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
Sahi International :
In the name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
الْحَمْدُ لِلَّهِ فَاطِرِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ جَاعِلِ الْمَلَائِكَةِ رُسُلًا أُولِي أَجْنِحَةٍ مَّثْنَىٰ وَثُلَاثَ وَرُبَاعَ ۚ يَزِيدُ فِي الْخَلْقِ مَا يَشَاءُ ۚ إِنَّ اللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
(1)
محمداکرم اعوان :
سب تعریف اللہ ہی کےلیےہےجوآسمانوں اورزمین کےپیدافرمانےوالے (اور) فرشتوں کوقاصد بنانےوالےہیں جن کےدودواورتین تین اورچارچارپروں والےبازوہیں وہ پیدائش میں جوچاہیں زیادہ کرتےہیں۔ بےشک اللہ ہرچیزپرقادرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
سب تعریف خدا ہی کو (سزاوار ہے) جو آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا (اور) فرشتوں کو قاصد بنانے والا ہے جن کے دو دو اور تین تین اور چار چار پر ہیں۔ وہ (اپنی) مخلوقات میں جو چاہتا ہے بڑھاتا ہے۔ بےشک خدا ہر چیز پر قادر ہے
Sahi International :
[All] praise is [due] to Allah, Creator of the heavens and the earth, [who] made the angels messengers having wings, two or three or four. He increases in creation what He wills. Indeed, Allah is over all things competent.
مَّا يَفْتَحِ اللَّهُ لِلنَّاسِ مِن رَّحْمَةٍ فَلَا مُمْسِكَ لَهَا ۖ وَمَا يُمْسِكْ فَلَا مُرْسِلَ لَهُ مِن بَعْدِهِ ۚ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
(2)
محمداکرم اعوان :
اللہ جورحمت لوگوں کےلیےکھول دیں توکوئی اس کوبندکرنےوالانہیں اورجس کوروک دیں سواس کےبعدکوئی اس کوجاری کرنےوالانہیں۔ اوروہی غالب (اور) حکمت والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
خدا جو اپنی رحمت (کا دروازہ) کھول دے تو کوئی اس کو بند کرنے والا نہیں۔ اور جو بند کردے تو اس کے بعد کوئی اس کو کھولنے والا نہیں۔ اور وہ غالب حکمت والا ہے
Sahi International :
Whatever Allah grants to people of mercy - none can withhold it; and whatever He withholds - none can release it thereafter. And He is the Exalted in Might, the Wise.
يَا أَيُّهَا النَّاسُ اذْكُرُوا نِعْمَتَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ ۚ هَلْ مِنْ خَالِقٍ غَيْرُ اللَّهِ يَرْزُقُكُم مِّنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ ۚ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ فَأَنَّىٰ تُؤْفَكُونَ
(3)
محمداکرم اعوان :
اےلوگو! اللہ کےاحسانات کویادکروجوتم پرہیں کیا اللہ کےسواکوئی پیداکرنےوالاہےجوآسمان اورزمین میں سےتم کورزق پہنچاتاہواس کےسواکوئی عبادت کےلائق نہیں سوتم کہاں بہکےپھرتےہو۔
فتح محمدجالندھری :
لوگو خدا کے جو تم پر احسانات ہیں ان کو یاد کرو۔ کیا خدا کے سوا کوئی اور خالق (اور رازق ہے) جو تم کو آسمان اور زمین سے رزق دے۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں پس تم کہاں بہکے پھرتے ہو؟
Sahi International :
O mankind, remember the favor of Allah upon you. Is there any creator other than Allah who provides for you from the heaven and earth? There is no deity except Him, so how are you deluded?
وَإِن يُكَذِّبُوكَ فَقَدْ كُذِّبَتْ رُسُلٌ مِّن قَبْلِكَ ۚ وَإِلَى اللَّهِ تُرْجَعُ الْأُمُورُ
(4)
محمداکرم اعوان :
اوراگریہ لوگ آپ کوجھٹلائیں توبلاشبہ آپ سےپہلےبھی پیغمبرجھٹلائےگئےہیں اورسب کام اللہ ہی کی طرف لوٹائےجائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور (اے پیغمبر) اگر یہ لوگ تم کو جھٹلائیں تو تم سے پہلے بھی پیغمبر جھٹلائے گئے ہیں۔ اور (سب) کام خدا ہی کی طرف لوٹائے جائیں گے
Sahi International :
And if they deny you, [O Muhammad] - already were messengers denied before you. And to Allah are returned [all] matters.
يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ ۖ فَلَا تَغُرَّنَّكُمُ الْحَيَاةُ الدُّنْيَا ۖ وَلَا يَغُرَّنَّكُم بِاللَّهِ الْغَرُورُ
(5)
محمداکرم اعوان :
اےلوگو! بےشک اللہ کاوعدہ سچاہے۔ سوایسانہ ہوکہ یہ دنیاکی زندگی تمہیں دھوکےمیں ڈالےرکھےاورنہ دھوکاباز (شیطان) تمہیں اللہ سے (متعلق) دھوکےمیں ڈالے۔
فتح محمدجالندھری :
لوگو خدا کا وعدہ سچا ہے۔ تو تم کو دنیا کی زندگی دھوکے میں نہ ڈال دے اور نہ (شیطان) فریب دینے والا تمہیں فریب دے
Sahi International :
O mankind, indeed the promise of Allah is truth, so let not the worldly life delude you and be not deceived about Allah by the Deceiver.
إِنَّ الشَّيْطَانَ لَكُمْ عَدُوٌّ فَاتَّخِذُوهُ عَدُوًّا ۚ إِنَّمَا يَدْعُو حِزْبَهُ لِيَكُونُوا مِنْ أَصْحَابِ السَّعِيرِ
(6)
محمداکرم اعوان :
بےشک شیطان تمہارادشمن ہےسوتم اس کودشمن ہی سمجھو۔ بےشک وہ اپنےگروہ کوبلاتاہےتاکہ وہ دوزخ والوں میں سےہوں۔
فتح محمدجالندھری :
شیطان تمہارا دشمن ہے تم بھی اسے دشمن ہی سمجھو۔ وہ اپنے (پیروؤں کے) گروہ کو بلاتا ہے تاکہ دوزخ والوں میں ہوں
Sahi International :
Indeed, Satan is an enemy to you; so take him as an enemy. He only invites his party to be among the companions of the Blaze.
الَّذِينَ كَفَرُوا لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدٌ ۖ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُم مَّغْفِرَةٌ وَأَجْرٌ كَبِيرٌ
(7)
محمداکرم اعوان :
جولوگ کافرہوگئےان کےلیےسخت عذاب ہےاورجولوگ ایمان لائےاوراچھےکام کیےان کےلیےبخشش اوربہت بڑاصلہ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
جہنوں نے کفر کیا ان کے لئے سخت عذاب ہے۔ اور جو ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے ان کے لئے بخشش اور بڑا ثواب ہے
Sahi International :
Those who disbelieve will have a severe punishment, and those who believe and do righteous deeds will have forgiveness and great reward.
أَفَمَن زُيِّنَ لَهُ سُوءُ عَمَلِهِ فَرَآهُ حَسَنًا ۖ فَإِنَّ اللَّهَ يُضِلُّ مَن يَشَاءُ وَيَهْدِي مَن يَشَاءُ ۖ فَلَا تَذْهَبْ نَفْسُكَ عَلَيْهِمْ حَسَرَاتٍ ۚ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ بِمَا يَصْنَعُونَ
(8)
محمداکرم اعوان :
توکیاوہ شخص جس کواس کابُراکام اچھاکرکےدکھایاگیاپھروہ اس کواچھاسمجھنےلگا (توکیا وہ نیک آدمی جیساہوسکتاہے)، پس بےشک اللہ جس کوچاہتےہیں گمراہ کرتےہیں اورجس کوچاہتےہیں ہدایت دیتےہیں سوان لوگوں پر (اتنا) افسوس نہ کریں کہ آپ کی جان ہی جاتی رہےبےشک اللہ ان کےسب کاموں سےباخبرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
بھلا جس شخص کو اس کے اعمال بد آراستہ کرکے دکھائے جائیں اور وہ ان کو عمدہ سمجھنے لگے تو (کیا وہ نیکوکار آدمی جیسا ہوسکتا ہے) ۔ بےشک خدا جس کو چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جس کو چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے۔ تو ان لوگوں پر افسوس کرکے تمہارا دم نہ نکل جائے۔ یہ جو کچھ کرتے ہیں خدا اس سے واقف ہے
Sahi International :
Then is one to whom the evil of his deed has been made attractive so he considers it good [like one rightly guided]? For indeed, Allah sends astray whom He wills and guides whom He wills. So do not let yourself perish over them in regret. Indeed, Allah is Knowing of what they do.
وَاللَّهُ الَّذِي أَرْسَلَ الرِّيَاحَ فَتُثِيرُ سَحَابًا فَسُقْنَاهُ إِلَىٰ بَلَدٍ مَّيِّتٍ فَأَحْيَيْنَا بِهِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا ۚ كَذَٰلِكَ النُّشُورُ
(9)
محمداکرم اعوان :
اوراللہ توایسے (کریم) ہیں جو (بارش سےپہلے) ہواؤں کوبھیجتےہیں تووہ بادلوں کواٹھالاتی ہیں پھراس کوہم مردہ زمین کی طرف چلاتےہیں پھرہم اس (بارش) سےزمین کواس کےمرنےکےبعدزندہ فرمادیتےہیں۔ اسی طرح (مُردوں کو) جی اٹھناہوگا۔
فتح محمدجالندھری :
اور خدا ہی تو ہے جو ہوائیں چلاتا ہے اور وہ بادل کو اُبھارتی ہیں پھر ہم ان کو ایک بےجان شہر کی طرف چلاتے ہیں۔ پھر اس سے زمین کو اس کے مرنے کے بعد زندہ کردیتے ہیں۔ اسی طرح مردوں کو جی اُٹھنا ہوگا
Sahi International :
And it is Allah who sends the winds, and they stir the clouds, and We drive them to a dead land and give life thereby to the earth after its lifelessness. Thus is the resurrection.
مَن كَانَ يُرِيدُ الْعِزَّةَ فَلِلَّهِ الْعِزَّةُ جَمِيعًا ۚ إِلَيْهِ يَصْعَدُ الْكَلِمُ الطَّيِّبُ وَالْعَمَلُ الصَّالِحُ يَرْفَعُهُ ۚ وَالَّذِينَ يَمْكُرُونَ السَّيِّئَاتِ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدٌ ۖ وَمَكْرُ أُولَٰئِكَ هُوَ يَبُورُ
(10)
محمداکرم اعوان :
جوشخص عزت چاہتاہےتوتمام ترعزت اللہ ہی کےلیےہے۔ اچھی باتیں اسی تک پہنچتی ہیں اوراچھاکام اس کوپہنچتاہے۔اورجولوگ بری بری تدبیریں کرتےہیں ان کےلیےسخت عذاب ہے۔ اوران کایہ مکرنیست ونابودہوجائےگا۔
فتح محمدجالندھری :
جو شخص عزت کا طلب گار ہے تو عزت تو سب خدا ہی کی ہے۔ اسی کی طرف پاکیزہ کلمات چڑھتے ہیں اور نیک عمل اس کو بلند کرتے ہیں۔ اور جو لوگ برے برے مکر کرتے ہیں ان کے لئے سخت عذاب ہے۔ اور ان کا مکر نابود ہوجائے گا
Sahi International :
Whoever desires honor [through power] - then to Allah belongs all honor. To Him ascends good speech, and righteous work raises it. But they who plot evil deeds will have a severe punishment, and the plotting of those - it will perish.
وَاللَّهُ خَلَقَكُم مِّن تُرَابٍ ثُمَّ مِن نُّطْفَةٍ ثُمَّ جَعَلَكُمْ أَزْوَاجًا ۚ وَمَا تَحْمِلُ مِنْ أُنثَىٰ وَلَا تَضَعُ إِلَّا بِعِلْمِهِ ۚ وَمَا يُعَمَّرُ مِن مُّعَمَّرٍ وَلَا يُنقَصُ مِنْ عُمُرِهِ إِلَّا فِي كِتَابٍ ۚ إِنَّ ذَٰلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرٌ
(11)
محمداکرم اعوان :
اوراللہ نےتم کومٹی سےپیدافرمایاپھرنطفےسےپھرتمہیں جوڑاجوڑابنادیا۔ اورکوئی عورت نہ حاملہ ہوتی ہےاورنہ جنتی ہےمگراس کےعلم سے۔اورنہ کسی بڑی عمروالےکوعمرزیادہ دی جاتی ہےاورنہ اس کی عمرکم کی جاتی ہےمگرسب کچھ کتاب میں (لکھاہوا) ہےبےشک یہ اللہ کےلیےآسان ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور خدا ہی نے تم کو مٹی سے پیدا کیا پھر نطفے سے پھر تم کو جوڑا جوڑا بنا دیا۔ اور کوئی عورت نہ حاملہ ہوتی ہے اور نہ جنتی ہے مگر اس کے علم سے۔ اور نہ کسی بڑی عمر والے کو عمر زیادہ دی جاتی ہے اور نہ اس کی عمر کم کی جاتی ہے مگر (سب کچھ) کتاب میں (لکھا ہوا) ہے۔ بےشک یہ خدا کو آسان ہے
Sahi International :
And Allah created you from dust, then from a sperm-drop; then He made you mates. And no female conceives nor does she give birth except with His knowledge. And no aged person is granted [additional] life nor is his lifespan lessened but that it is in a register. Indeed, that for Allah is easy.
وَمَا يَسْتَوِي الْبَحْرَانِ هَٰذَا عَذْبٌ فُرَاتٌ سَائِغٌ شَرَابُهُ وَهَٰذَا مِلْحٌ أُجَاجٌ ۖ وَمِن كُلٍّ تَأْكُلُونَ لَحْمًا طَرِيًّا وَتَسْتَخْرِجُونَ حِلْيَةً تَلْبَسُونَهَا ۖ وَتَرَى الْفُلْكَ فِيهِ مَوَاخِرَ لِتَبْتَغُوا مِن فَضْلِهِ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ
(12)
محمداکرم اعوان :
اوردونوں سمندر (مل کر) ایک جیسےنہیں ہوجاتےایک تومیٹھاپیاس بجھانےوالاجس کاپیناآسان ہےاورایک نمکین (اور) کڑواہے۔ اورتم ہرایک سےتازہ گوشت (مچھلیاں) کھاتےہواورزیور (موتی) نکالتےہوجس کوتم پہنتےہواورتم کشتیوں کواس میں دیکھتےہوکہ اس کوپھاڑتی ہوئی چلتی ہیں تاکہ تم (ان کےذریعے) اس کافضل (روزی) تلاش کرواورتاکہ تم شکرکرو۔
فتح محمدجالندھری :
اور دونوں دریا (مل کر) یکساں نہیں ہوجاتے۔ یہ تو میٹھا ہے پیاس بجھانے والا۔ جس کا پانی خوشگوار ہے اور یہ کھاری ہے کڑوا۔ اور سب سے تم تازہ گوشت کھاتے ہو اور زیور نکالتے ہو جسے پہنتے ہو۔ اور تم دریا میں کشتیوں کو دیکھتے ہو کہ (پانی کو) پھاڑتی چلی آتی ہیں تاکہ تم اس کے فضل سے (معاش) تلاش کرو اور تاکہ شکر کرو
Sahi International :
And not alike are the two bodies of water. One is fresh and sweet, palatable for drinking, and one is salty and bitter. And from each you eat tender meat and extract ornaments which you wear, and you see the ships plowing through [them] that you might seek of His bounty; and perhaps you will be grateful.
يُولِجُ اللَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَيُولِجُ النَّهَارَ فِي اللَّيْلِ وَسَخَّرَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ كُلٌّ يَجْرِي لِأَجَلٍ مُّسَمًّى ۚ ذَٰلِكُمُ اللَّهُ رَبُّكُمْ لَهُ الْمُلْكُ ۚ وَالَّذِينَ تَدْعُونَ مِن دُونِهِ مَا يَمْلِكُونَ مِن قِطْمِيرٍ
(13)
محمداکرم اعوان :
وہ (اللہ) رات کودن میں داخل فرمادیتاہےاوردن کورات میں داخل فرمادیتاہےاوراسی نےسورج اورچاندکوکام میں لگارکھاہےہرایک وقت مقررہ تک چلتےرہیں گےیہی اللہ تمہاراپروردگارہےاسی کی سلطنت ہےاوراس کےسواجن کوتم پکارتےہووہ (کھجورکی گٹھلی کے) چھلکےکےبرابربھی اختیارنہیں رکھتے۔
فتح محمدجالندھری :
وہی رات کو دن میں داخل کرتا اور (وہی) دن کو رات میں داخل کرتا ہے اور اسی نے سورج اور چاند کو کام میں لگا دیا ہے۔ ہر ایک ایک وقت مقرر تک چل رہا ہے۔ یہی خدا تمہارا پروردگار ہے اسی کی بادشاہی ہے۔ اور جن لوگوں کو تم اس کے سوا پکارتے ہو وہ کھجور کی گٹھلی کے چھلکے کے برابر بھی تو (کسی چیز کے) مالک نہیں
Sahi International :
He causes the night to enter the day, and He causes the day to enter the night and has subjected the sun and the moon - each running [its course] for a specified term. That is Allah, your Lord; to Him belongs sovereignty. And those whom you invoke other than Him do not possess [as much as] the membrane of a date seed.
إِن تَدْعُوهُمْ لَا يَسْمَعُوا دُعَاءَكُمْ وَلَوْ سَمِعُوا مَا اسْتَجَابُوا لَكُمْ ۖ وَيَوْمَ الْقِيَامَةِ يَكْفُرُونَ بِشِرْكِكُمْ ۚ وَلَا يُنَبِّئُكَ مِثْلُ خَبِيرٍ
(14)
محمداکرم اعوان :
اگرتم ان کوپکاروتوتمہاری پکارسنیں گےنہیں اوراگر (بالفرض) سن بھی لیں توتمہاری بات قبول نہ کرسکیں اورقیامت کےدن تمہارے شرک سےانکارکردیں گے۔ اورجاننےوالے (اللہ) کی طرح تمہیں کوئی خبرنہ دےگا۔
فتح محمدجالندھری :
اگر تم ان کو پکارو تو وہ تمہاری پکار نہ سنیں اور اگر سن بھی لیں تو تمہاری بات کو قبول نہ کرسکیں۔ اور قیامت کے دن تمہارے شرک سے انکار کردیں گے۔ اور (خدائے) باخبر کی طرح تم کو کوئی خبر نہیں دے گا
Sahi International :
If you invoke them, they do not hear your supplication; and if they heard, they would not respond to you. And on the Day of Resurrection they will deny your association. And none can inform you like [one] Acquainted [with all matters].
۞ يَا أَيُّهَا النَّاسُ أَنتُمُ الْفُقَرَاءُ إِلَى اللَّهِ ۖ وَاللَّهُ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ
(15)
محمداکرم اعوان :
اےلوگو! تم (سب) اللہ کےمحتاج ہواوراللہ ہی بےنیاز، خوبیوں والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
لوگو تم (سب) خدا کے محتاج ہو اور خدا بےپروا سزاوار (حمد وثنا) ہے
Sahi International :
O mankind, you are those in need of Allah, while Allah is the Free of need, the Praiseworthy.
إِن يَشَأْ يُذْهِبْكُمْ وَيَأْتِ بِخَلْقٍ جَدِيدٍ
(16)
محمداکرم اعوان :
اگروہ چاہیں (تو) تم کوفناکردیں اورایک نئی مخلوق پیدافرمادیں۔
فتح محمدجالندھری :
اگر چاہے تو تم کو نابود کردے اور نئی مخلوقات لا آباد کرے
Sahi International :
If He wills, He can do away with you and bring forth a new creation.
وَمَا ذَٰلِكَ عَلَى اللَّهِ بِعَزِيزٍ
(17)
محمداکرم اعوان :
اوریہ اللہ کوکچھ مشکل نہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہ خدا کو کچھ مشکل نہیں
Sahi International :
And that is for Allah not difficult.
وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَىٰ ۚ وَإِن تَدْعُ مُثْقَلَةٌ إِلَىٰ حِمْلِهَا لَا يُحْمَلْ مِنْهُ شَيْءٌ وَلَوْ كَانَ ذَا قُرْبَىٰ ۗ إِنَّمَا تُنذِرُ الَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُم بِالْغَيْبِ وَأَقَامُوا الصَّلَاةَ ۚ وَمَن تَزَكَّىٰ فَإِنَّمَا يَتَزَكَّىٰ لِنَفْسِهِ ۚ وَإِلَى اللَّهِ الْمَصِيرُ
(18)
محمداکرم اعوان :
اورکوئی اٹھانےوالادوسرے کابوجھ نہ اٹھائےگا۔ اوراگرکوئی بوجھ میں دباہوااپنابوجھ اٹھانےکےلیےکسی کوبلائےگابھی تواس کےبوجھ میں سےکچھ بھی اٹھایانہ جائےگااگرچہ وہ شخص قرابت دارہی ہوآپ ان ہی لوگوں کونصیحت فرماسکتےہیں جوبےدیکھےاپنےپروردگارسےڈرتےہیں اورنمازکی پابندی کرتےہیں اورجوشخص پاک ہوتاہےتووہ اپنےلیےپاک ہوتاہےاور (سب کو) اللہ ہی کی طرف لوٹ کرجاناہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور کوئی اٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے گا۔ اور کوئی بوجھ میں دبا ہوا اپنا بوجھ بٹانے کو کسی کو بلائے تو کوئی اس میں سے کچھ نہ اٹھائے گا اگرچہ قرابت دار ہی ہو۔ (اے پیغمبر) تم انہی لوگوں کو نصیحت کرسکتے ہو جو بن دیکھے اپنے پروردگار سے ڈرتے اور نماز بالالتزام پڑھتے ہیں۔ اور جو شخص پاک ہوتا ہے اپنے ہی لئے پاک ہوتا ہے۔ اور (سب کو) خدا ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے
Sahi International :
And no bearer of burdens will bear the burden of another. And if a heavily laden soul calls [another] to [carry some of] its load, nothing of it will be carried, even if he should be a close relative. You can only warn those who fear their Lord unseen and have established prayer. And whoever purifies himself only purifies himself for [the benefit of] his soul. And to Allah is the [final] destination.
وَمَا يَسْتَوِي الْأَعْمَىٰ وَالْبَصِيرُ
(19)
محمداکرم اعوان :
اوراندھااورآنکھوں والابرابرنہیں ہوسکتا۔
فتح محمدجالندھری :
اور اندھا اور آنکھ والا برابر نہیں
Sahi International :
Not equal are the blind and the seeing,
وَلَا الظُّلُمَاتُ وَلَا النُّورُ
(20)
محمداکرم اعوان :
اورنہ اندھیرااورنہ روشنی۔
فتح محمدجالندھری :
اور نہ اندھیرا اور روشنی
Sahi International :
Nor are the darknesses and the light,
وَلَا الظِّلُّ وَلَا الْحَرُورُ
(21)
محمداکرم اعوان :
اورنہ سایہ اورنہ دھوپ۔
فتح محمدجالندھری :
اور نہ سایہ اور دھوپ
Sahi International :
Nor are the shade and the heat,
وَمَا يَسْتَوِي الْأَحْيَاءُ وَلَا الْأَمْوَاتُ ۚ إِنَّ اللَّهَ يُسْمِعُ مَن يَشَاءُ ۖ وَمَا أَنتَ بِمُسْمِعٍ مَّن فِي الْقُبُورِ
(22)
محمداکرم اعوان :
اورنہ زندےاورنہ مردےبرابرہوسکتےہیں۔ بےشک اللہ جس کوچاہتےہیں سنادیتےہیں اورآپ ان کونہیں سناسکتےجوقبروں میں (مدفون) ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور نہ زندے اور مردے برابر ہوسکتے ہیں۔ خدا جس کو چاہتا ہے سنا دیتا ہے۔ اور تم ان کو جو قبروں میں مدفون ہیں نہیں سنا سکتے
Sahi International :
And not equal are the living and the dead. Indeed, Allah causes to hear whom He wills, but you cannot make hear those in the graves.
إِنْ أَنتَ إِلَّا نَذِيرٌ
(23)
محمداکرم اعوان :
آپ توصرف (انجامِ بدسے) ڈرانےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
تم تو صرف ڈرانے والے ہو
Sahi International :
You, [O Muhammad], are not but a warner.
إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ بِالْحَقِّ بَشِيرًا وَنَذِيرًا ۚ وَإِن مِّنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيرٌ
(24)
محمداکرم اعوان :
بےشک ہم نےآپ کوحق کےساتھ خوشخبری سنانےوالےاورڈرانےوالےبناکربھیجاہے۔ اورکوئی امت ایسی نہیں مگراس میں ڈرسنانےوالاگزرچکا۔
فتح محمدجالندھری :
ہم نے تم کو حق کے ساتھ خوشخبری سنانے والا اور ڈرانے والا بھیجا ہے۔ اور کوئی اُمت نہیں مگر اس میں ہدایت کرنے والا گزر چکا ہے
Sahi International :
Indeed, We have sent you with the truth as a bringer of good tidings and a warner. And there was no nation but that there had passed within it a warner.
وَإِن يُكَذِّبُوكَ فَقَدْ كَذَّبَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ جَاءَتْهُمْ رُسُلُهُم بِالْبَيِّنَاتِ وَبِالزُّبُرِ وَبِالْكِتَابِ الْمُنِيرِ
(25)
محمداکرم اعوان :
اوراگریہ لوگ آپ کوجھٹلادیں توبےشک ان سےپہلےلوگوں نےبھی جھٹلایاتھاان کےپاس بھی ان کےپیغمبردلیلیں (معجزات) اورصحیفےاورروشن کتاب لےکرآئےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر یہ تمہاری تکذیب کریں تو جو لوگ ان سے پہلے تھے وہ بھی تکذیب کرچکے ہیں ان کے پاس ان کے پیغمبر نشانیاں اور صحیفے اور روشن کتابیں لے لے کر آتے رہے
Sahi International :
And if they deny you - then already have those before them denied. Their messengers came to them with clear proofs and written ordinances and with the enlightening Scripture.
ثُمَّ أَخَذْتُ الَّذِينَ كَفَرُوا ۖ فَكَيْفَ كَانَ نَكِيرِ
(26)
محمداکرم اعوان :
پھرہم نےان کافروں کوپکڑلیاسو (دیکھ لیں) میراعذاب کیساہوا۔
فتح محمدجالندھری :
پھر میں نے کافروں کو پکڑ لیا سو (دیکھ لو کہ) میرا عذاب کیسا ہوا
Sahi International :
Then I seized the ones who disbelieved, and how [terrible] was My reproach.
أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ أَنزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَخْرَجْنَا بِهِ ثَمَرَاتٍ مُّخْتَلِفًا أَلْوَانُهَا ۚ وَمِنَ الْجِبَالِ جُدَدٌ بِيضٌ وَحُمْرٌ مُّخْتَلِفٌ أَلْوَانُهَا وَغَرَابِيبُ سُودٌ
(27)
محمداکرم اعوان :
(اےمخاطب!) کیاتُونےنہیں دیکھاکہ اللہ نےآسمان سےپانی اتاراپھراس کےذریعےہم نےمختلف رنگوں کےپھل نکالےاورپہاڑوں کےمختلف حصےکہ (ان میں) سفیدہیں اورسرخ (بھی) کہ ان کی رنگتیں مختلف ہیں اور (بعض) کالےسیاہ (ہیں)۔
فتح محمدجالندھری :
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا نے آسمان سے مینہ برسایا۔ تو ہم نے اس سے طرح طرح کے رنگوں کے میوے پیدا کئے۔ اور پہاڑوں میں سفید اور سرخ رنگوں کے قطعات ہیں اور (بعض) کالے سیاہ ہیں
Sahi International :
Do you not see that Allah sends down rain from the sky, and We produce thereby fruits of varying colors? And in the mountains are tracts, white and red of varying shades and [some] extremely black.
وَمِنَ النَّاسِ وَالدَّوَابِّ وَالْأَنْعَامِ مُخْتَلِفٌ أَلْوَانُهُ كَذَٰلِكَ ۗ إِنَّمَا يَخْشَى اللَّهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَمَاءُ ۗ إِنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ غَفُورٌ
(28)
محمداکرم اعوان :
اوراسی طرح آدمیوں اورجانوروں اورچوپایوں کےبھی اس کےعطاکردہ مختلف طرح کےرنگ ہیں۔ بےشک اللہ سےاس کےوہی بندےڈرتےہیں جو (اس کی عظمت کا) علم رکھتےہیں بےشک اللہ زبردست بخشنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
انسانوں اور جانوروں اور چارپایوں کے بھی کئی طرح کے رنگ ہیں۔ خدا سے تو اس کے بندوں میں سے وہی ڈرتے ہیں جو صاحب علم ہیں۔ بےشک خدا غالب (اور) بخشنے والا ہے
Sahi International :
And among people and moving creatures and grazing livestock are various colors similarly. Only those fear Allah, from among His servants, who have knowledge. Indeed, Allah is Exalted in Might and Forgiving.
إِنَّ الَّذِينَ يَتْلُونَ كِتَابَ اللَّهِ وَأَقَامُوا الصَّلَاةَ وَأَنفَقُوا مِمَّا رَزَقْنَاهُمْ سِرًّا وَعَلَانِيَةً يَرْجُونَ تِجَارَةً لَّن تَبُورَ
(29)
محمداکرم اعوان :
بےشک جولوگ اللہ کی کتاب پڑھتےہیں اورنمازکی پابندی کرتےہیں اورجوکچھ ہم نےان کودیاہےاس میں سےپوشیدہ اورظاہرخرچ کرتےہیں وہ ایسی تجارت کےامیدوارہیں جوکبھی تباہ نہ ہوگی۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ خدا کی کتاب پڑھتے اور نماز کی پابندی کرتے ہیں اور جو کچھ ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے پوشیدہ اور ظاہر خرچ کرتے ہیں وہ اس تجارت (کے فائدے) کے امیدوار ہیں جو کبھی تباہ نہیں ہوگی
Sahi International :
Indeed, those who recite the Book of Allah and establish prayer and spend [in His cause] out of what We have provided them, secretly and publicly, [can] expect a profit that will never perish -
لِيُوَفِّيَهُمْ أُجُورَهُمْ وَيَزِيدَهُم مِّن فَضْلِهِ ۚ إِنَّهُ غَفُورٌ شَكُورٌ
(30)
محمداکرم اعوان :
تاکہ ان کوان کاپوراپوراصِلہ عطافرمائیں اوران کواپنےفضل سےزیادہ (بھی) دیں بےشک وہ (تو) بخشنےوالےقدردان ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کیونکہ خدا ان کو پورا پورا بدلہ دے گا اور اپنے فضل سے کچھ زیادہ بھی دے گا۔ وہ تو بخشنے والا (اور) قدردان ہے
Sahi International :
That He may give them in full their rewards and increase for them of His bounty. Indeed, He is Forgiving and Appreciative.
وَالَّذِي أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ مِنَ الْكِتَابِ هُوَ الْحَقُّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهِ ۗ إِنَّ اللَّهَ بِعِبَادِهِ لَخَبِيرٌ بَصِيرٌ
(31)
محمداکرم اعوان :
اوریہ کتاب جوہم نےآپ کےپاس وحی کےطورپربھیجی ہےیہ حق ہے (اور) اُن (کتابوں) کی تصدیق کرتی ہےجواس سےپہلےکی ہیں بےشک اللہ اپنےبندوں کی پوری خبررکھنےوالے، دیکھنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہ کتاب جو ہم نے تمہاری طرف بھیجی ہے برحق ہے۔ اور ان (کتابوں) کی تصدیق کرتی ہے جو اس سے پہلے کی ہیں۔ بےشک خدا اپنے بندوں سے خبردار (اور ان کو) دیکھنے والا ہے
Sahi International :
And that which We have revealed to you, [O Muhammad], of the Book is the truth, confirming what was before it. Indeed, Allah, of His servants, is Acquainted and Seeing.
ثُمَّ أَوْرَثْنَا الْكِتَابَ الَّذِينَ اصْطَفَيْنَا مِنْ عِبَادِنَا ۖ فَمِنْهُمْ ظَالِمٌ لِّنَفْسِهِ وَمِنْهُم مُّقْتَصِدٌ وَمِنْهُمْ سَابِقٌ بِالْخَيْرَاتِ بِإِذْنِ اللَّهِ ۚ ذَٰلِكَ هُوَ الْفَضْلُ الْكَبِيرُ
(32)
محمداکرم اعوان :
پھرہم نےان لوگوں کوکتاب کاوارث ٹھہرایاجن کواپنےبندوں میں سےبرگزیدہ کیا۔ سوبعضےتوان میں سےاپنےآپ پرظلم کرنےوالےہیں اوربعضےدرمیانےدرجےکےہیں۔ اوربعض اللہ کی توفیق سےنیکیوں میں ترقی کیےچلےجاتےہیں یہی اللہ کابڑافضل ہے۔
فتح محمدجالندھری :
پھر ہم نے ان لوگوں کو کتاب کا وارث ٹھیرایا جن کو اپنے بندوں میں سے برگزیدہ کیا۔ تو کچھ تو ان میں سے اپنے آپ پر ظلم کرتے ہیں۔ اور کچھ میانہ رو ہیں۔ اور کچھ خدا کے حکم سے نیکیوں میں آگے نکل جانے والے ہیں۔ یہی بڑا فضل ہے
Sahi International :
Then we caused to inherit the Book those We have chosen of Our servants; and among them is he who wrongs himself, and among them is he who is moderate, and among them is he who is foremost in good deeds by permission of Allah. That [inheritance] is what is the great bounty.
جَنَّاتُ عَدْنٍ يَدْخُلُونَهَا يُحَلَّوْنَ فِيهَا مِنْ أَسَاوِرَ مِن ذَهَبٍ وَلُؤْلُؤًا ۖ وَلِبَاسُهُمْ فِيهَا حَرِيرٌ
(33)
محمداکرم اعوان :
ہمیشہ رہنےوالےباغ ہیں جن میں وہ داخل ہوں گےاوروہاں ان کوسونےکےکنگن اورموتی پہنائےجائیں گےاوروہاں ان کی پوشاک ریشم کی ہوگی۔
فتح محمدجالندھری :
(ان لوگوں کے لئے) بہشتِ جاودانی (ہیں) جن میں وہ داخل ہوں گے۔ وہاں ان کو سونے کے کنگن اور موتی پہنائے جائیں گے۔ اور ان کی پوشاک ریشمی ہوگی
Sahi International :
[For them are] gardens of perpetual residence which they will enter. They will be adorned therein with bracelets of gold and pearls, and their garments therein will be silk.
وَقَالُوا الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَذْهَبَ عَنَّا الْحَزَنَ ۖ إِنَّ رَبَّنَا لَغَفُورٌ شَكُورٌ
(34)
محمداکرم اعوان :
اوروہ کہیں گےاللہ کاشکرہےجس نےہم سےغم کودورکیابےشک ہمارےپروردگاربڑےبخشنےوالےبڑےقدردان ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
وہ کہیں گے کہ خدا کا شکر ہے جس نے ہم سے غم دور کیا۔ بےشک ہمارا پروردگار بخشنے والا (اور) قدردان ہے
Sahi International :
And they will say, "Praise to Allah, who has removed from us [all] sorrow. Indeed, our Lord is Forgiving and Appreciative -
الَّذِي أَحَلَّنَا دَارَ الْمُقَامَةِ مِن فَضْلِهِ لَا يَمَسُّنَا فِيهَا نَصَبٌ وَلَا يَمَسُّنَا فِيهَا لُغُوبٌ
(35)
محمداکرم اعوان :
جس نےہم کواپنی مہربانی سےہمیشہ رہنےکےگھرمیں اتارا۔ یہاں نہ توہم کوکوئی رنج ہوگااورنہ ہم کوتھکان ہی ہوگی۔
فتح محمدجالندھری :
جس نے ہم کو اپنے فضل سے ہمیشہ کے رہنے کے گھر میں اُتارا۔ یہاں نہ تو ہم کو رنج پہنچے گا اور نہ ہمیں تکان ہی ہوگی
Sahi International :
He who has settled us in the home of duration out of His bounty. There touches us not in it any fatigue, and there touches us not in it weariness [of mind]."
وَالَّذِينَ كَفَرُوا لَهُمْ نَارُ جَهَنَّمَ لَا يُقْضَىٰ عَلَيْهِمْ فَيَمُوتُوا وَلَا يُخَفَّفُ عَنْهُم مِّنْ عَذَابِهَا ۚ كَذَٰلِكَ نَجْزِي كُلَّ كَفُورٍ
(36)
محمداکرم اعوان :
اورجولوگ کافرہیں ان کےلیےدوزخ کی آگ ہےنہ توان کی قضاہی آئےگی کہ مرجائیں اورنہ اس (دوزخ) کاعذاب ان سےہلکاکیاجائےگا۔ ہم ہرکافرکوایسی ہی سزادیتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جن لوگوں نے کفر کیا ان کے لئے دوزخ کی آگ ہے۔ نہ انہیں موت آئے گی کہ مرجائیں اور نہ ان کا عذاب ہی ان سے ہلکا کیا جائے گا۔ ہم ہر ایک ناشکرے کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں
Sahi International :
And for those who disbelieve will be the fire of Hell. [Death] is not decreed for them so they may die, nor will its torment be lightened for them. Thus do we recompense every ungrateful one.
وَهُمْ يَصْطَرِخُونَ فِيهَا رَبَّنَا أَخْرِجْنَا نَعْمَلْ صَالِحًا غَيْرَ الَّذِي كُنَّا نَعْمَلُ ۚ أَوَلَمْ نُعَمِّرْكُم مَّا يَتَذَكَّرُ فِيهِ مَن تَذَكَّرَ وَجَاءَكُمُ النَّذِيرُ ۖ فَذُوقُوا فَمَا لِلظَّالِمِينَ مِن نَّصِيرٍ
(37)
محمداکرم اعوان :
اوروہ لوگ اس میں چلّائیں گےکہ اےہمارےپروردگار! ہم کونکال لیجیئےہم اچھےکام کریں گےان کاموں کے برخلاف جو (پہلے) کیاکرتےتھے۔ کیاہم نےتم کواتنی عمر نہ دی تھی کہ جس کواس میں سمجھناہوتاوہ سمجھ سکتااورتمہارےپاس ڈرانےوالابھی پہنچاتھاسو (کفرکامزہ) چکھو (یہاں) ایسےظالموں کاکوئی مددکرنےوالانہیں۔
فتح محمدجالندھری :
وہ اس میں چلائیں گے کہ اے پروردگار ہم کو نکال لے (اب) ہم نیک عمل کیا کریں گے۔ نہ وہ جو (پہلے) کرتے تھے۔ کیا ہم نے تم کو اتنی عمر نہیں دی تھی کہ اس میں جو سوچنا چاہتا سوچ لیتا اور تمہارے پاس ڈرانے والا بھی آیا۔ تو اب مزے چکھو۔ ظالموں کا کوئی مددگار نہیں
Sahi International :
And they will cry out therein, "Our Lord, remove us; we will do righteousness - other than what we were doing!" But did We not grant you life enough for whoever would remember therein to remember, and the warner had come to you? So taste [the punishment], for there is not for the wrongdoers any helper.
إِنَّ اللَّهَ عَالِمُ غَيْبِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ إِنَّهُ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ
(38)
محمداکرم اعوان :
بےشک اللہ آسمانوں اورزمین کی پوشیدہ چیزوں کےجاننےوالےہیں۔ بےشک وہی دل کی باتوں کےجاننےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
بےشک خدا ہی آسمانوں اور زمین کی پوشیدہ باتوں کا جاننے والا ہے۔ وہ تو دل کے بھیدوں تک سے واقف ہے
Sahi International :
Indeed, Allah is Knower of the unseen [aspects] of the heavens and earth. Indeed, He is Knowing of that within the breasts.
هُوَ الَّذِي جَعَلَكُمْ خَلَائِفَ فِي الْأَرْضِ ۚ فَمَن كَفَرَ فَعَلَيْهِ كُفْرُهُ ۖ وَلَا يَزِيدُ الْكَافِرِينَ كُفْرُهُمْ عِندَ رَبِّهِمْ إِلَّا مَقْتًا ۖ وَلَا يَزِيدُ الْكَافِرِينَ كُفْرُهُمْ إِلَّا خَسَارًا
(39)
محمداکرم اعوان :
وہی ہےجس نےتم کو بحیثیت نائب زمین میں آباد فرمایاسوجوکفرکرےگاتواس کےکفرکاوبال اسی پرپڑےگا۔ اورکافروں کےلیےان کاکفران کے پروردگارکےنزدیک ناراضگی ہی بڑھنےکا باعث ہوتاہے۔ اورکافروں کےلیےان کا کفرنقصان بڑھانےکا باعث ہی ہوتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
وہی تو ہے جس نے تم کو زمین میں (پہلوں کا) جانشین بنایا۔ تو جس نے کفر کیا اس کے کفر کا ضرر اسی کو ہے۔ اور کافروں کے حق میں ان کے کفر سے پروردگار کے ہاں ناخوشی ہی بڑھتی ہے اور کافروں کو ان کا کفر نقصان ہی زیادہ کرتا ہے
Sahi International :
It is He who has made you successors upon the earth. And whoever disbelieves - upon him will be [the consequence of] his disbelief. And the disbelief of the disbelievers does not increase them in the sight of their Lord except in hatred; and the disbelief of the disbelievers does not increase them except in loss.
قُلْ أَرَأَيْتُمْ شُرَكَاءَكُمُ الَّذِينَ تَدْعُونَ مِن دُونِ اللَّهِ أَرُونِي مَاذَا خَلَقُوا مِنَ الْأَرْضِ أَمْ لَهُمْ شِرْكٌ فِي السَّمَاوَاتِ أَمْ آتَيْنَاهُمْ كِتَابًا فَهُمْ عَلَىٰ بَيِّنَتٍ مِّنْهُ ۚ بَلْ إِن يَعِدُ الظَّالِمُونَ بَعْضُهُم بَعْضًا إِلَّا غُرُورًا
(40)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےتم نےاپنے (ان) شریکوں کودیکھاجن کوتم اللہ کےسواپکاراکرتےتھے۔ مجھےدکھاؤانہوں نےزمین کا کون ساجُزبنایاہےیاان کی آسمانوں (کوبنانے) میں کچھ شرکت ہےیاہم نےان کوکوئی کتاب عطاکی ہےکہ وہ اس کی کسی دلیل پرقائم ہوں۔ بلکہ یہ ظالم ایک دوسرےکوجووعدہ دیتےہیں محض فریب ہے۔
فتح محمدجالندھری :
بھلا تم نے اپنے شریکوں کو دیکھا جن کو تم خدا کے سوا پکارتے ہو۔ مجھے دکھاؤ کہ انہوں نے زمین سے کون سی چیز پیدا کی ہے یا (بتاؤ کہ) آسمانوں میں ان کی شرکت ہے۔ یا ہم نے ان کو کتاب دی ہے تو وہ اس کی سند رکھتے ہیں (ان میں سے کوئی بات بھی نہیں) بلکہ ظالم جو ایک دوسرے کو وعدہ دیتے ہیں محض فریب ہے
Sahi International :
Say, "Have you considered your 'partners' whom you invoke besides Allah? Show me what they have created from the earth, or have they partnership [with Him] in the heavens? Or have We given them a book so they are [standing] on evidence therefrom? [No], rather, the wrongdoers do not promise each other except delusion."
۞ إِنَّ اللَّهَ يُمْسِكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ أَن تَزُولَا ۚ وَلَئِن زَالَتَا إِنْ أَمْسَكَهُمَا مِنْ أَحَدٍ مِّن بَعْدِهِ ۚ إِنَّهُ كَانَ حَلِيمًا غَفُورًا
(41)
محمداکرم اعوان :
بےشک اللہ (ہی) آسمانوں اورزمین کوتھامےہوئےہیں کہ (موجودہ حالت سے) ٹل نہ جائیں اوراگر (بالفرض) وہ (موجودہ حالت کو) چھوڑدیں تواُس (اللہ) کےسواکوئی ان دونوں کوتھام نہیں سکتا۔ بےشک وہ بردبار (اور) بخشنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
خدا ہی آسمانوں اور زمین کو تھامے رکھتا ہے کہ ٹل نہ جائیں۔ اگر وہ ٹل جائیں تو خدا کے سوا کوئی ایسا نہیں جو ان کو تھام سکے۔ بےشک وہ بردبار (اور) بخشنے والا ہے
Sahi International :
Indeed, Allah holds the heavens and the earth, lest they cease. And if they should cease, no one could hold them [in place] after Him. Indeed, He is Forbearing and Forgiving.
وَأَقْسَمُوا بِاللَّهِ جَهْدَ أَيْمَانِهِمْ لَئِن جَاءَهُمْ نَذِيرٌ لَّيَكُونُنَّ أَهْدَىٰ مِنْ إِحْدَى الْأُمَمِ ۖ فَلَمَّا جَاءَهُمْ نَذِيرٌ مَّا زَادَهُمْ إِلَّا نُفُورًا
(42)
محمداکرم اعوان :
اوریہ اللہ کی سخت سخت قسمیں کھاتےہیں کہ اگران کےپاس کوئی ہدایت کرنےوالاآئےتووہ ضرورہرایک امت سےزیادہ ہدایت قبول کرنےوالےہوں پھرجب ان کےپاس ایک ڈرانےوالے (پیغمبر) آپہنچےتوان کی نفرت ہی بڑھی۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہ خدا کی سخت سخت قسمیں کھاتے ہیں کہ اگر ان کے پاس کوئی ہدایت کرنے والا آئے تو ہر ایک اُمت سے بڑھ کر ہدایت پر ہوں۔ مگر جب ان کے پاس ہدایت کرنے والا آیا تو اس سے ان کو نفرت ہی بڑھی
Sahi International :
And they swore by Allah their strongest oaths that if a warner came to them, they would be more guided than [any] one of the [previous] nations. But when a warner came to them, it did not increase them except in aversion.
اسْتِكْبَارًا فِي الْأَرْضِ وَمَكْرَ السَّيِّئِ ۚ وَلَا يَحِيقُ الْمَكْرُ السَّيِّئُ إِلَّا بِأَهْلِهِ ۚ فَهَلْ يَنظُرُونَ إِلَّا سُنَّتَ الْأَوَّلِينَ ۚ فَلَن تَجِدَ لِسُنَّتِ اللَّهِ تَبْدِيلًا ۖ وَلَن تَجِدَ لِسُنَّتِ اللَّهِ تَحْوِيلًا
(43)
محمداکرم اعوان :
(انہوں نے) ملک میں تکبرکرنااوربُری چالیں چلنا (اختیارکیا) اوربُری چال کا وبال صرف اس کےچلنےوالےپرہی پڑتاہے۔ پس یہ اگلےلوگوں کی روش کےسواکسی چیزکےمنتظرنہیں۔ سوآپ اللہ کےدستورکوکبھی بدلتا ہوانہ پائیں گےاوراللہ کےطریقےمیں کبھی تبدیلی نہ دیکھیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
یعنی (انہوں نے) ملک میں غرور کرنا اور بری چال چلنا (اختیار کیا) اور بری چال کا وبال اس کے چلنے والے ہی پر پڑتا ہے۔ یہ اگلے لوگوں کی روش کے سوا اور کسی چیز کے منتظر نہیں۔ سو تم خدا کی عادت میں ہرگز تبدل نہ پاؤ گے۔ اور خدا کے طریقے میں کبھی تغیر نہ دیکھو گے
Sahi International :
[Due to] arrogance in the land and plotting of evil; but the evil plot does not encompass except its own people. Then do they await except the way of the former peoples? But you will never find in the way of Allah any change, and you will never find in the way of Allah any alteration.
أَوَلَمْ يَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَيَنظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ وَكَانُوا أَشَدَّ مِنْهُمْ قُوَّةً ۚ وَمَا كَانَ اللَّهُ لِيُعْجِزَهُ مِن شَيْءٍ فِي السَّمَاوَاتِ وَلَا فِي الْأَرْضِ ۚ إِنَّهُ كَانَ عَلِيمًا قَدِيرًا
(44)
محمداکرم اعوان :
کیایہ زمین میں پھرتےنہیں کہ دیکھتےکہ جولوگ ان سےپہلےتھےان کاکیاانجام ہوااوروہ ان سےقوت میں بہت زیادہ تھے۔ اوراللہ ایسےنہیں کہ آسمانوں اورزمین میں کوئی چیز ان کوعاجز کرسکےبےشک وہ علم والےقدرت والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کیا انہوں نے زمین میں کبھی سیر نہیں کی تاکہ دیکھتے کہ جو لوگ ان سے پہلے تھے ان کا انجام کیا ہوا حالانکہ وہ ان سے قوت میں بہت زیادہ تھے۔ اور خدا ایسا نہیں کہ آسمانوں اور زمین میں کوئی چیز اس کو عاجز کرسکے۔ وہ علم والا (اور) قدرت والا ہے
Sahi International :
Have they not traveled through the land and observed how was the end of those before them? And they were greater than them in power. But Allah is not to be caused failure by anything in the heavens or on the earth. Indeed, He is ever Knowing and Competent.
وَلَوْ يُؤَاخِذُ اللَّهُ النَّاسَ بِمَا كَسَبُوا مَا تَرَكَ عَلَىٰ ظَهْرِهَا مِن دَابَّةٍ وَلَٰكِن يُؤَخِّرُهُمْ إِلَىٰ أَجَلٍ مُّسَمًّى ۖ فَإِذَا جَاءَ أَجَلُهُمْ فَإِنَّ اللَّهَ كَانَ بِعِبَادِهِ بَصِيرًا
(45)
محمداکرم اعوان :
اوراگراللہ لوگوں پران کےاعمال کےسبب (فوراً) گرفت کرنےلگتےتوروئےزمین پرکسی چلنےپھرنےوالےکونہ چھوڑتےولیکن وہ ان کوایک مقرروقت تک مہلت دیئےجارہےہیں سوجب ان کاوقت مقررہ آپہنچے گاتوبےشک اللہ اپنےبندوں کوخوددیکھ رہےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر خدا لوگوں کو ان کے اعمال کے سبب پکڑنے لگتا۔ تو روئے زمین پر ایک چلنے پھرنے والے کو نہ چھوڑتا۔ لیکن وہ ان کو ایک وقت مقرر تک مہلت دیئے جاتا ہے۔ سو جب ان کا وقت آجائے گا تو (ان کے اعمال کا بدلہ دے گا) خدا تو اپنے بندوں کو دیکھ رہا ہے
Sahi International :
And if Allah were to impose blame on the people for what they have earned, He would not leave upon the earth any creature. But He defers them for a specified term. And when their time comes, then indeed Allah has ever been, of His servants, Seeing.