بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
محمداکرم اعوان :
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں
فتح محمدجالندھری :
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
Sahi International :
In the name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
Sahi International :
Ha, Meem.
تَنزِيلٌ مِّنَ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
(2)
محمداکرم اعوان :
(یہ کتاب اللہ) بہت بڑےمہربان نہایت رحم کرنےوالےکی طرف سےنازل ہوئی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
(یہ کتاب خدائے) رحمٰن ورحیم (کی طرف) سے اُتری ہے
Sahi International :
[This is] a revelation from the Entirely Merciful, the Especially Merciful -
كِتَابٌ فُصِّلَتْ آيَاتُهُ قُرْآنًا عَرَبِيًّا لِّقَوْمٍ يَعْلَمُونَ
(3)
محمداکرم اعوان :
(ایسی) کتاب جس کی آیتیں واضح ہیں۔ قرآن جوعربی (زبان) میں ہےان لوگوں کےلیےہےجوسمجھ رکھتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کتاب جس کی آیتیں واضح (المعانی) ہیں (یعنی) قرآن عربی ان لوگوں کے لئے جو سمجھ رکھتے ہیں
Sahi International :
A Book whose verses have been detailed, an Arabic Qur'an for a people who know,
بَشِيرًا وَنَذِيرًا فَأَعْرَضَ أَكْثَرُهُمْ فَهُمْ لَا يَسْمَعُونَ
(4)
محمداکرم اعوان :
خوشخبری دینےوالااورڈرانےوالاسواکثرلوگوں نے (اس سے) رُوگردانی کی پس وہ سنتےہی نہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو بشارت بھی سناتا ہے اور خوف بھی دلاتا ہے لیکن ان میں سے اکثروں نے منہ پھیر لیا اور وہ سنتے ہی نہیں
Sahi International :
As a giver of good tidings and a warner; but most of them turn away, so they do not hear.
وَقَالُوا قُلُوبُنَا فِي أَكِنَّةٍ مِّمَّا تَدْعُونَا إِلَيْهِ وَفِي آذَانِنَا وَقْرٌ وَمِن بَيْنِنَا وَبَيْنِكَ حِجَابٌ فَاعْمَلْ إِنَّنَا عَامِلُونَ
(5)
محمداکرم اعوان :
اورکہتےہیں جس بات کی طرف آپ ہم کوبلاتےہوہمارےدل اس سےپردوں میں ہیں اورہمارےکانوں میں بوجھ (بہراپن) ہےاورہمارےدرمیان اورآپ کےدرمیان پردہ ہےسوآپ اپناکام کریں ہم اپناکام کرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور کہتے ہیں کہ جس چیز کی طرف تم ہمیں بلاتے ہو اس سے ہمارے دل پردوں میں ہیں اور ہمارے کانوں میں بوجھ (یعنی بہراپن) ہے اور ہمارے اور تمہارے درمیان پردہ ہے تو تم (اپنا) کام کرو ہم (اپنا) کام کرتے ہیں
Sahi International :
And they say, "Our hearts are within coverings from that to which you invite us, and in our ears is deafness, and between us and you is a partition, so work; indeed, we are working."
قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ يُوحَىٰ إِلَيَّ أَنَّمَا إِلَٰهُكُمْ إِلَٰهٌ وَاحِدٌ فَاسْتَقِيمُوا إِلَيْهِ وَاسْتَغْفِرُوهُ ۗ وَوَيْلٌ لِّلْمُشْرِكِينَ
(6)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےبےشک مَیں بھی تمہاری طرح آدمی ہوں (ہاں) مجھ پروحی آتی ہےکہ تمہارامعبود معبودِواحد ہےسواس کی طرف سیدھےرہواوراس سےبخشش چاہواورشرک کرنےوالوں کےلیے بڑی خرابی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ میں بھی آدمی ہوں جیسے تم۔ (ہاں) مجھ پر یہ وحی آتی ہے کہ تمہارا معبود خدائے واحد ہے تو سیدھے اسی کی طرف (متوجہ) رہو اور اسی سے مغفرت مانگو اور مشرکوں پر افسوس ہے
Sahi International :
Say, O [Muhammad], "I am only a man like you to whom it has been revealed that your god is but one God; so take a straight course to Him and seek His forgiveness." And woe to those who associate others with Allah -
الَّذِينَ لَا يُؤْتُونَ الزَّكَاةَ وَهُم بِالْآخِرَةِ هُمْ كَافِرُونَ
(7)
محمداکرم اعوان :
جوزکوٰۃ ادانہیں کرتےاورآخرت کابھی انکارکرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو زکوٰة نہیں دیتے اور آخرت کے بھی قائل نہیں
Sahi International :
Those who do not give zakah, and in the Hereafter they are disbelievers.
إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ
(8)
محمداکرم اعوان :
جولوگ ایمان لائےاورنیک کام کیےبلاشبہ ان کےلیےکبھی ختم نہ ہونےوالاصِلہ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے ان کے لئے (ایسا) ثواب ہے جو ختم ہی نہ ہو
Sahi International :
Indeed, those who believe and do righteous deeds - for them is a reward uninterrupted.
۞ قُلْ أَئِنَّكُمْ لَتَكْفُرُونَ بِالَّذِي خَلَقَ الْأَرْضَ فِي يَوْمَيْنِ وَتَجْعَلُونَ لَهُ أَندَادًا ۚ ذَٰلِكَ رَبُّ الْعَالَمِينَ
(9)
محمداکرم اعوان :
فرمائیےکہ کیاتم اس (ہستی) سےانکارکرتےہوجس نےدودن میں زمین کوپیدافرمایااورتم اس کےشریک ٹھہراتےہو۔ وہی توسارےجہانوں کاپروردگارہے۔
فتح محمدجالندھری :
کہو کیا تم اس سے انکار کرتے ہو جس نے زمین کو دو دن میں پیدا کیا۔ اور (بتوں کو) اس کا مدمقابل بناتے ہو۔ وہی تو سارے جہان کا مالک ہے
Sahi International :
Say, "Do you indeed disbelieve in He who created the earth in two days and attribute to Him equals? That is the Lord of the worlds."
وَجَعَلَ فِيهَا رَوَاسِيَ مِن فَوْقِهَا وَبَارَكَ فِيهَا وَقَدَّرَ فِيهَا أَقْوَاتَهَا فِي أَرْبَعَةِ أَيَّامٍ سَوَاءً لِّلسَّائِلِينَ
(10)
محمداکرم اعوان :
اُس نےاس (زمین) میں، اس کےاوپرپہاڑبنادئیےاوراس میں برکت رکھی اورچاردنوں میں اس میں، اس کاسب سامانِ معیشت مقررفرمایا، تمام طلب گاروں کےلیےیکساں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اسی نے زمین میں اس کے اوپر پہاڑ بنائے اور زمین میں برکت رکھی اور اس میں سب سامان معیشت مقرر کیا (سب) چار دن میں۔ (اور تمام) طلبگاروں کے لئے یکساں
Sahi International :
And He placed on the earth firmly set mountains over its surface, and He blessed it and determined therein its [creatures'] sustenance in four days without distinction - for [the information] of those who ask.
ثُمَّ اسْتَوَىٰ إِلَى السَّمَاءِ وَهِيَ دُخَانٌ فَقَالَ لَهَا وَلِلْأَرْضِ ائْتِيَا طَوْعًا أَوْ كَرْهًا قَالَتَا أَتَيْنَا طَائِعِينَ
(11)
محمداکرم اعوان :
پھرآسمان کی طرف توجہ فرمائی اوروہ دھواں ساتھاتواس نےاس سےاورزمین سےفرمایاکہ دونوں خوشی سےآؤیازبردستی سے۔ دونوں نےعرض کیاہم خوشی سےحاضرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
پھر آسمان کی طرف متوجہ ہوا اور وہ دھواں تھا تو اس نے اس سے اور زمین سے فرمایا کہ دونوں آؤ (خواہ) خوشی سے خواہ ناخوشی سے۔ انہوں نے کہا کہ ہم خوشی سے آتے ہیں
Sahi International :
Then He directed Himself to the heaven while it was smoke and said to it and to the earth, "Come [into being], willingly or by compulsion." They said, "We have come willingly."
فَقَضَاهُنَّ سَبْعَ سَمَاوَاتٍ فِي يَوْمَيْنِ وَأَوْحَىٰ فِي كُلِّ سَمَاءٍ أَمْرَهَا ۚ وَزَيَّنَّا السَّمَاءَ الدُّنْيَا بِمَصَابِيحَ وَحِفْظًا ۚ ذَٰلِكَ تَقْدِيرُ الْعَزِيزِ الْعَلِيمِ
(12)
محمداکرم اعوان :
سودوروزمیں اس کےسات آسمان بنادئیےاورہرآسمان میں اس کےکام کاحکم ارسال فرمادیااورہم نےقریب والےآسمان کوچراغوں سےسجادیااورمحفوظ فرمایا۔ یہ غالب علم والےکےمقررہ اندازےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
پھر دو دن میں سات آسمان بنائے اور ہر آسمان میں اس (کے کام) کا حکم بھیجا اور ہم نے آسمان دنیا کو چراغوں (یعنی ستاروں) سے مزین کیا اور (شیطانوں سے) محفوظ رکھا۔ یہ زبردست (اور) خبردار کے (مقرر کئے ہوئے) اندازے ہیں
Sahi International :
And He completed them as seven heavens within two days and inspired in each heaven its command. And We adorned the nearest heaven with lamps and as protection. That is the determination of the Exalted in Might, the Knowing.
فَإِنْ أَعْرَضُوا فَقُلْ أَنذَرْتُكُمْ صَاعِقَةً مِّثْلَ صَاعِقَةِ عَادٍ وَثَمُودَ
(13)
محمداکرم اعوان :
پھراگریہ منہ پھیرلیں توفرمادیجیئےمَیں نےتم کوایسی چنگھاڑ (عذاب) سےڈرایاجیسےعاداورثمود پرچنگھاڑ (عذاب )تھی۔
فتح محمدجالندھری :
پھر اگر یہ منہ پھیر لیں تو کہہ دو کہ میں تم کو ایسے چنگھاڑ (کے عذاب) سے آگاہ کرتا ہوں جیسے عاد اور ثمود پر چنگھاڑ (کا عذاب آیا تھا)
Sahi International :
But if they turn away, then say, "I have warned you of a thunderbolt like the thunderbolt [that struck] 'Aad and Thamud.
إِذْ جَاءَتْهُمُ الرُّسُلُ مِن بَيْنِ أَيْدِيهِمْ وَمِنْ خَلْفِهِمْ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا اللَّهَ ۖ قَالُوا لَوْ شَاءَ رَبُّنَا لَأَنزَلَ مَلَائِكَةً فَإِنَّا بِمَا أُرْسِلْتُم بِهِ كَافِرُونَ
(14)
محمداکرم اعوان :
جب ان کےپاس ان کےآگےاوران کےپیچھےسےپیغمبرآئےکہ اللہ کےسواکسی کی عبادت نہ کرو (تو) کہنےلگےکہ اگرہمارےپروردگارچاہتےتوضرورفرشتےاتاردیتے۔ سوجوآپ دےکربھیجےگئےہوہم اس کونہیں مانتے۔
فتح محمدجالندھری :
جب ان کے پاس پیغمبر ان کے آگے اور پیچھے سے آئے کہ خدا کے سوا (کسی کی) عبادت نہ کرو۔ کہنے لگے کہ اگر ہمارا پروردگار چاہتا تو فرشتے اُتار دیتا سو جو تم دے کر بھیجے گئے ہو ہم اس کو نہیں مانتے
Sahi International :
[That occurred] when the messengers had come to them before them and after them, [saying], "Worship not except Allah." They said, "If our Lord had willed, He would have sent down the angels, so indeed we, in that with which you have been sent, are disbelievers."
فَأَمَّا عَادٌ فَاسْتَكْبَرُوا فِي الْأَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ وَقَالُوا مَنْ أَشَدُّ مِنَّا قُوَّةً ۖ أَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّ اللَّهَ الَّذِي خَلَقَهُمْ هُوَ أَشَدُّ مِنْهُمْ قُوَّةً ۖ وَكَانُوا بِآيَاتِنَا يَجْحَدُونَ
(15)
محمداکرم اعوان :
پھرجوعادتھےسووہ زمین (دنیا) میں ناحق تکبرکرنےلگےاورکہنےلگےہم سےبڑھ کرکون طاقت والاہے؟ کیاانہیں یہ نظرنہیں آیاکہ اللہ جس نےان کوپیدافرمایاوہ ان سےقوت میں بہت زیادہ ہے۔ اورہماری آیتوں کا (ضِد سے) انکارکرتےرہے۔
فتح محمدجالندھری :
جو عاد تھے وہ ناحق ملک میں غرور کرنے لگے اور کہنے لگے کہ ہم سے بڑھ کر قوت میں کون ہے؟ کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ خدا جس نے ان کو پیدا کیا وہ ان سے قوت میں بہت بڑھ کر ہے۔ اور وہ ہماری آیتوں سے انکار کرتے رہے
Sahi International :
As for 'Aad, they were arrogant upon the earth without right and said, "Who is greater than us in strength?" Did they not consider that Allah who created them was greater than them in strength? But they were rejecting Our signs.
فَأَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ رِيحًا صَرْصَرًا فِي أَيَّامٍ نَّحِسَاتٍ لِّنُذِيقَهُمْ عَذَابَ الْخِزْيِ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ۖ وَلَعَذَابُ الْآخِرَةِ أَخْزَىٰ ۖ وَهُمْ لَا يُنصَرُونَ
(16)
محمداکرم اعوان :
سوہم نےان پرنحوست کےدنوں میں بہت زورکی ہواچلائی تاکہ ہم ان کودنیاکی زندگی میں ذلت کےعذاب کامزہ چکھادیں۔ اورآخرت کاعذاب توبہت ہی ذلیل کرنےوالاہےاوران کی مددبھی نہ کی جائےگی۔
فتح محمدجالندھری :
تو ہم نے بھی ان پر نحوست کے دنوں میں زور کی ہوا چلائی تاکہ ان کو دنیا کی زندگی میں ذلت کے عذاب کا مزہ چکھا دیں۔ اور آخرت کا عذاب تو بہت ہی ذلیل کرنے والا ہے اور (اس روز) ان کو مدد بھی نہ ملے گی
Sahi International :
So We sent upon them a screaming wind during days of misfortune to make them taste the punishment of disgrace in the worldly life; but the punishment of the Hereafter is more disgracing, and they will not be helped.
وَأَمَّا ثَمُودُ فَهَدَيْنَاهُمْ فَاسْتَحَبُّوا الْعَمَىٰ عَلَى الْهُدَىٰ فَأَخَذَتْهُمْ صَاعِقَةُ الْعَذَابِ الْهُونِ بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ
(17)
محمداکرم اعوان :
اورجوثمود تھےتوان کوہم نےسیدھاراستہ بتایاسوانہوں نےہدایت کےمقابلےمیں اندھارہنے (گمراہی) کوپسندکیاتوان کی بدکرداریوں کی سزامیں ان کوکڑک کےذلّت والےعذاب نےآپکڑا۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو ثمود تھے ان کو ہم نے سیدھا رستہ دکھا دیا تھا مگر انہوں نے ہدایت کے مقابلے میں اندھا دھند رہنا پسند کیا تو ان کے اعمال کی سزا میں کڑک نے ان کو آپکڑا۔ اور وہ ذلت کا عذاب تھا
Sahi International :
And as for Thamud, We guided them, but they preferred blindness over guidance, so the thunderbolt of humiliating punishment seized them for what they used to earn.
وَنَجَّيْنَا الَّذِينَ آمَنُوا وَكَانُوا يَتَّقُونَ
(18)
محمداکرم اعوان :
اورجوایمان لائےاورپرہیزگاری کرتےرہےہم نےان کوبچالیا۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو ایمان لائے اور پرہیزگاری کرتے رہے ان کو ہم نے بچا لیا
Sahi International :
And We saved those who believed and used to fear Allah.
وَيَوْمَ يُحْشَرُ أَعْدَاءُ اللَّهِ إِلَى النَّارِ فَهُمْ يُوزَعُونَ
(19)
محمداکرم اعوان :
اورجس دن اللہ کےدشمن دوزخ کی طرف لائےجائیں گےتوقِسم قِسم کرلیےجائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جس دن خدا کے دشمن دوزخ کی طرف چلائے جائیں گے تو ترتیب وار کرلیئے جائیں گے
Sahi International :
And [mention, O Muhammad], the Day when the enemies of Allah will be gathered to the Fire while they are [driven] assembled in rows,
حَتَّىٰ إِذَا مَا جَاءُوهَا شَهِدَ عَلَيْهِمْ سَمْعُهُمْ وَأَبْصَارُهُمْ وَجُلُودُهُم بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ
(20)
محمداکرم اعوان :
یہاں تک کہ جب وہ سب اس کےقریب آجائیں گےتوان کےکان اوران کی آنکھیں اوران کی کھالیں ان کےاعمال پرگواہی دیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
یہاں تک کہ جب اس کے پاس پہنچ جائیں گے تو ان کے کان اور آنکھیں اور چمڑے (یعنی دوسرے اعضا) ان کے خلاف ان کے اعمال کی شہادت دیں گے
Sahi International :
Until, when they reach it, their hearing and their eyes and their skins will testify against them of what they used to do.
وَقَالُوا لِجُلُودِهِمْ لِمَ شَهِدتُّمْ عَلَيْنَا ۖ قَالُوا أَنطَقَنَا اللَّهُ الَّذِي أَنطَقَ كُلَّ شَيْءٍ وَهُوَ خَلَقَكُمْ أَوَّلَ مَرَّةٍ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ
(21)
محمداکرم اعوان :
اور (اس وقت) وہ لوگ اپنےچمڑے (اعضاء) سےکہیں گےتم نےہمارےخلاف کیوں دی؟ وہ کہیں گےکہ ہم کواس اللہ نےبولنےکی طاقت دی جس نےہرچیزکوبولنےکی طاقت بخشی اوراُسی نےتم کوپہلی بارپیدافرمایاتھااوراُسی کےپاس پھرلائےگئےہوـ
فتح محمدجالندھری :
اور وہ اپنے چمڑوں (یعنی اعضا) سے کہیں گے کہ تم نے ہمارے خلاف کیوں شہادت دی؟ وہ کہیں گے کہ جس خدا نے سب چیزوں کو نطق بخشا اسی نے ہم کو بھی گویائی دی اور اسی نے تم کو پہلی بار پیدا کیا تھا اور اسی کی طرف تم کو لوٹ کر جانا ہے
Sahi International :
And they will say to their skins, "Why have you testified against us?" They will say, "We were made to speak by Allah, who has made everything speak; and He created you the first time, and to Him you are returned.
وَمَا كُنتُمْ تَسْتَتِرُونَ أَن يَشْهَدَ عَلَيْكُمْ سَمْعُكُمْ وَلَا أَبْصَارُكُمْ وَلَا جُلُودُكُمْ وَلَٰكِن ظَنَنتُمْ أَنَّ اللَّهَ لَا يَعْلَمُ كَثِيرًا مِّمَّا تَعْمَلُونَ
(22)
محمداکرم اعوان :
اورتم اس (بات کے) خوف سےتوپردہ نہیں کرتےتھےکہ کہیں تمہارےکان اورتمہاری آنکھیں اورتمہاری کھالیں تمہارےخلاف گواہی نہ دیں، بلکہ تم یہ سمجھتےرہےکہ اللہ کوتمہارےبہت سےاعمال کی خبرہی نہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور تم اس (بات کے خوف) سے تو پردہ نہیں کرتے تھے کہ تمہارے کان اور تمہاری آنکھیں اور چمڑے تمہارے خلاف شہادت دیں گے بلکہ تم یہ خیال کرتے تھے کہ خدا کو تمہارے بہت سے عملوں کی خبر ہی نہیں
Sahi International :
And you were not covering yourselves, lest your hearing testify against you or your sight or your skins, but you assumed that Allah does not know much of what you do.
وَذَٰلِكُمْ ظَنُّكُمُ الَّذِي ظَنَنتُم بِرَبِّكُمْ أَرْدَاكُمْ فَأَصْبَحْتُم مِّنَ الْخَاسِرِينَ
(23)
محمداکرم اعوان :
اوراسی خیال نےجوتم اپنےپروردگارکےبارےمیں رکھتےہوتم کوبربادکیاپس تم خسارہ پانےوالوں میں ہوگئے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اسی خیال نے جو تم اپنے پروردگار کے بارے میں رکھتے تھے تم کو ہلاک کردیا اور تم خسارہ پانے والوں میں ہوگئے
Sahi International :
And that was your assumption which you assumed about your Lord. It has brought you to ruin, and you have become among the losers."
فَإِن يَصْبِرُوا فَالنَّارُ مَثْوًى لَّهُمْ ۖ وَإِن يَسْتَعْتِبُوا فَمَا هُم مِّنَ الْمُعْتَبِينَ
(24)
محمداکرم اعوان :
پھراگریہ لوگ صبرکریں تب بھی دوزخ ہی ان کا ٹھکانہ ہے، اوراگریہ عذرکریں توبھی ان کاعذرقبول نہ کیاجائےگا۔
فتح محمدجالندھری :
اب اگر یہ صبر کریں گے تو ان کا ٹھکانا دوزخ ہے۔ اور اگر توبہ کریں گے تو ان کی توبہ قبول نہیں کی جائے گی
Sahi International :
So [even] if they are patient, the Fire is a residence for them; and if they ask to appease [Allah], they will not be of those who are allowed to appease.
۞ وَقَيَّضْنَا لَهُمْ قُرَنَاءَ فَزَيَّنُوا لَهُم مَّا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَحَقَّ عَلَيْهِمُ الْقَوْلُ فِي أُمَمٍ قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِهِم مِّنَ الْجِنِّ وَالْإِنسِ ۖ إِنَّهُمْ كَانُوا خَاسِرِينَ
(25)
محمداکرم اعوان :
اورہم نے (دنیامیں) کچھ شیطانوں کوان کےساتھ مقررکررکھاتھاسوانہوں نےان کی نظرمیں ان کےاگلےاوران کےپچھلےاعمال خوب صورت کردئیےاوران لوگوں کےساتھ بھی ان کےحق میں (اللہ کا) وعدہ پوراہوکررہاجوان سےپہلےجن وانسان (کفار) ہوگزرےہیں (جیساکہ ان کےساتھ ہوا) بےشک وہ سب خسارہ میں رہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے (شیطانوں کو) ان کا ہم نشین مقرر کردیا تھا تو انہوں نے ان کے اگلے اور پچھلے اعمال ان کو عمدہ کر دکھائے تھے اور جنات اور انسانوں کی جماعتیں جو ان سے پہلے گذر چکیں ان پر بھی خدا (کے عذاب) کا وعدہ پورا ہوگیا۔ بےشک یہ نقصان اٹھانے والے ہیں
Sahi International :
And We appointed for them companions who made attractive to them what was before them and what was behind them [of sin], and the word has come into effect upon them among nations which had passed on before them of jinn and men. Indeed, they [all] were losers.
وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لَا تَسْمَعُوا لِهَٰذَا الْقُرْآنِ وَالْغَوْا فِيهِ لَعَلَّكُمْ تَغْلِبُونَ
(26)
محمداکرم اعوان :
اورکافرکہنےلگےاس قرآن کوسناہی نہ کرواور (جب سنانےلگیں تو) اس میں شورمچادیاکروتاکہ تم غالب رہو۔
فتح محمدجالندھری :
اور کافر کہنے لگے کہ اس قرآن کو سنا ہی نہ کرو اور (جب پڑھنے لگیں تو) شور مچا دیا کرو تاکہ تم غالب رہو
Sahi International :
And those who disbelieve say, "Do not listen to this Qur'an and speak noisily during [the recitation of] it that perhaps you will overcome."
فَلَنُذِيقَنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا عَذَابًا شَدِيدًا وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَسْوَأَ الَّذِي كَانُوا يَعْمَلُونَ
(27)
محمداکرم اعوان :
سوہم ان کافروں کوسخت عذاب (کامزہ) چکھائیں گےاوران کوان کےبُرےکاموں کی سزادیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
سو ہم بھی کافروں کو سخت عذاب کے مزے چکھائیں گے اور ان کے برے عملوں کی جو وہ کرتے تھے سزا دیں گے
Sahi International :
But We will surely cause those who disbelieve to taste a severe punishment, and We will surely recompense them for the worst of what they had been doing.
ذَٰلِكَ جَزَاءُ أَعْدَاءِ اللَّهِ النَّارُ ۖ لَهُمْ فِيهَا دَارُ الْخُلْدِ ۖ جَزَاءً بِمَا كَانُوا بِآيَاتِنَا يَجْحَدُونَ
(28)
محمداکرم اعوان :
یہی سزاہےاللہ کےدشمنوں کی (یعنی) دوزخ۔ ان کےلیےوہاں ہمیشہ رہنےکامقام ہوگا۔ اس چیزکا بدلہ کہ ہماری آیات سے(ضِد کرکے) انکارکرتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
یہ خدا کے دشمنوں کا بدلہ ہے (یعنی) دوزخ۔ ان کے لئے اسی میں ہمیشہ کا گھر ہے۔ یہ اس کی سزا ہے کہ ہماری آیتوں سے انکار کرتے تھے
Sahi International :
That is the recompense of the enemies of Allah - the Fire. For them therein is the home of eternity as recompense for what they, of Our verses, were rejecting.
وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا رَبَّنَا أَرِنَا اللَّذَيْنِ أَضَلَّانَا مِنَ الْجِنِّ وَالْإِنسِ نَجْعَلْهُمَا تَحْتَ أَقْدَامِنَا لِيَكُونَا مِنَ الْأَسْفَلِينَ
(29)
محمداکرم اعوان :
اورکفارکہیں گےکہ اےہمارےپروردگار! ہم کووہ دونوں، شیطان اورانسانوں میں سےدکھادیجیئےجنہوں نےہم کوگمراہ کیاتھا (تاکہ) ہم ان دونوں کواپنےپاؤں تلے (روند) ڈالیں تاکہ وہ بہت ذلیل ہوں۔
فتح محمدجالندھری :
اور کافر کہیں گے کہ اے ہمارے پروردگار جنوں اور انسانوں میں سے جن لوگوں نے ہم کو گمراہ کیا تھا ان کو ہمیں دکھا کہ ہم ان کو اپنے پاؤں کے تلے (روند) ڈالیں تاکہ وہ نہایت ذلیل ہوں
Sahi International :
And those who disbelieved will [then] say, "Our Lord, show us those who misled us of the jinn and men [so] we may put them under our feet that they will be among the lowest."
إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَائِكَةُ أَلَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَبْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنتُمْ تُوعَدُونَ
(30)
محمداکرم اعوان :
بےشک جن لوگوں نےکہاکہ ہماراپروردگاراللہ ہےپھروہ (اس پر) قائم رہےان پرفرشتےاتریں گےکہ تم کوئی خوف نہ کرواورنہ کوئی رنج کرواورجنت پرخوش ہوجاؤ جس کا تم سےوعدہ کیاجاتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
جن لوگوں نے کہا کہ ہمارا پروردگار خدا ہے پھر وہ (اس پر) قائم رہے ان پر فرشتے اُتریں گے (اور کہیں گے) کہ نہ خوف کرو اور نہ غمناک ہو اور بہشت کی جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا خوشی مناؤ
Sahi International :
Indeed, those who have said, "Our Lord is Allah " and then remained on a right course - the angels will descend upon them, [saying], "Do not fear and do not grieve but receive good tidings of Paradise, which you were promised.
نَحْنُ أَوْلِيَاؤُكُمْ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ ۖ وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَشْتَهِي أَنفُسُكُمْ وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَدَّعُونَ
(31)
محمداکرم اعوان :
ہم دنیاکی زندگی میں بھی تمہارےدوست تھےاورآخرت میں بھی (ہیں) اوراس (جنت) میں جوتمہاراجی چاہےتمہارےلیےموجودہےنیزاس میں تم جومانگوگےوہ تمہیں ملےگا۔
فتح محمدجالندھری :
ہم دنیا کی زندگی میں بھی تمہارے دوست تھے اور آخرت میں بھی (تمہارے رفیق ہیں) ۔ اور وہاں جس (نعمت) کو تمہارا جی چاہے گا تم کو (ملے گی) اور جو چیز طلب کرو گے تمہارے لئے (موجود ہوگی)
Sahi International :
We [angels] were your allies in worldly life and [are so] in the Hereafter. And you will have therein whatever your souls desire, and you will have therein whatever you request [or wish]
نُزُلًا مِّنْ غَفُورٍ رَّحِيمٍ
(32)
محمداکرم اعوان :
(یہ) بخشنےوالےمہربان کی طرف سےمہمانی ہوگی۔
فتح محمدجالندھری :
(یہ) بخشنے والے مہربان کی طرف سے مہمانی ہے
Sahi International :
As accommodation from a [Lord who is] Forgiving and Merciful."
وَمَنْ أَحْسَنُ قَوْلًا مِّمَّن دَعَا إِلَى اللَّهِ وَعَمِلَ صَالِحًا وَقَالَ إِنَّنِي مِنَ الْمُسْلِمِينَ
(33)
محمداکرم اعوان :
اوراس سےبہترکس کی بات ہوسکتی ہےجو (لوگوں کو) اللہ کی طرف بلائےاورنیک عمل کرےاورکہےکہ یقیناًمَیں فرماں برداروں میں سےہوں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اس شخص سے بات کا اچھا کون ہوسکتا ہے جو خدا کی طرف بلائے اور عمل نیک کرے اور کہے کہ میں مسلمان ہوں
Sahi International :
And who is better in speech than one who invites to Allah and does righteousness and says, "Indeed, I am of the Muslims."
وَلَا تَسْتَوِي الْحَسَنَةُ وَلَا السَّيِّئَةُ ۚ ادْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ فَإِذَا الَّذِي بَيْنَكَ وَبَيْنَهُ عَدَاوَةٌ كَأَنَّهُ وَلِيٌّ حَمِيمٌ
(34)
محمداکرم اعوان :
اورنیکی اوربدی برابرنہیں ہوسکتی۔ آپ نیک برتاؤسے (بدی کو) ٹال دیجیئےپھر (ایساکرنےسے) آپ دیکھیں گےکہ جس شخص میں اورآپ میں دشمنی تھی وہ ایساہوجائےگاجیساکوئی دلی دوست ہوتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور بھلائی اور برائی برابر نہیں ہوسکتی۔ تو (سخت کلامی کا) ایسے طریق سے جواب دو جو بہت اچھا ہو (ایسا کرنے سے تم دیکھو گے) کہ جس میں اور تم میں دشمنی تھی گویا وہ تمہارا گرم جوش دوست ہے
Sahi International :
And not equal are the good deed and the bad. Repel [evil] by that [deed] which is better; and thereupon the one whom between you and him is enmity [will become] as though he was a devoted friend.
وَمَا يُلَقَّاهَا إِلَّا الَّذِينَ صَبَرُوا وَمَا يُلَقَّاهَا إِلَّا ذُو حَظٍّ عَظِيمٍ
(35)
محمداکرم اعوان :
اوریہ بات ان ہی لوگوں کونصیب ہوتی ہےجوبرداشت کرنےوالےہیں اوران ہی کوملتی ہےجوبڑےنصیب والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہ بات ان ہی لوگوں کو حاصل ہوتی ہے جو برداشت کرنے والے ہیں۔ اور ان ہی کو نصیب ہوتی ہے جو بڑے صاحب نصیب ہیں
Sahi International :
But none is granted it except those who are patient, and none is granted it except one having a great portion [of good].
وَإِمَّا يَنزَغَنَّكَ مِنَ الشَّيْطَانِ نَزْغٌ فَاسْتَعِذْ بِاللَّهِ ۖ إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ
(36)
محمداکرم اعوان :
اوراگرآپ کوشیطان کی طرف سےکوئی وسوسہ آنےلگےتواللہ کی پناہ مانگ لیاکریں بےشک وہ خوب سننےوالے، خوب جاننےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر تمہیں شیطان کی جانب سے کوئی وسوسہ پیدا ہو تو خدا کی پناہ مانگ لیا کرو۔ بےشک وہ سنتا جانتا ہے
Sahi International :
And if there comes to you from Satan an evil suggestion, then seek refuge in Allah. Indeed, He is the Hearing, the Knowing.
وَمِنْ آيَاتِهِ اللَّيْلُ وَالنَّهَارُ وَالشَّمْسُ وَالْقَمَرُ ۚ لَا تَسْجُدُوا لِلشَّمْسِ وَلَا لِلْقَمَرِ وَاسْجُدُوا لِلَّهِ الَّذِي خَلَقَهُنَّ إِن كُنتُمْ إِيَّاهُ تَعْبُدُونَ
(37)
محمداکرم اعوان :
اوراس کی (قدرت کی) نشانیوں میں سےرات اوردن اورسورج اورچاندہے۔ تم لوگ نہ توسورج کوسجدہ کرواورنہ چاندکواوراللہ ہی کوسجدہ کروجس نےان چیزوں کوپیدافرمایاہے، اگرتم کوصرف اس کی عبادت کرناہےتو۔
فتح محمدجالندھری :
اور رات اور دن اور سورج اور چاند اس کی نشانیوں میں سے ہیں۔ تم لوگ نہ تو سورج کو سجدہ کرو اور نہ چاند کو۔ بلکہ خدا ہی کو سجدہ کرو جس نے ان چیزوں کو پیدا کیا ہے اگر تم کو اس کی عبادت منظور ہے
Sahi International :
And of His signs are the night and day and the sun and moon. Do not prostrate to the sun or to the moon, but prostate to Allah, who created them, if it should be Him that you worship.
فَإِنِ اسْتَكْبَرُوا فَالَّذِينَ عِندَ رَبِّكَ يُسَبِّحُونَ لَهُ بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَهُمْ لَا يَسْأَمُونَ ۩
(38)
محمداکرم اعوان :
پھراگریہ لوگ تکبرکریں تو (فرشتے) جوآپ کےپروردگارکےپاس ہیں وہ رات اوردن اس کی پاکی بیان کرتےرہتےہیں اوروہ (کبھی) نہیں تھکتے۔
فتح محمدجالندھری :
اگر یہ لوگ سرکشی کریں تو (خدا کو بھی ان کی پروا نہیں) جو (فرشتے) تمہارے پروردگار کے پاس ہیں وہ رات دن اس کی تسبیح کرتے رہتے ہیں اور (کبھی) تھکتے ہی نہیں
Sahi International :
But if they are arrogant - then those who are near your Lord exalt Him by night and by day, and they do not become weary.
وَمِنْ آيَاتِهِ أَنَّكَ تَرَى الْأَرْضَ خَاشِعَةً فَإِذَا أَنزَلْنَا عَلَيْهَا الْمَاءَ اهْتَزَّتْ وَرَبَتْ ۚ إِنَّ الَّذِي أَحْيَاهَا لَمُحْيِي الْمَوْتَىٰ ۚ إِنَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
(39)
محمداکرم اعوان :
اوراسی کی قدرت کےنمونےہیں کہ تُوزمین کودبی ہوئی (خشک) دیکھتاہےپھرجب ہم اس پرپانی برسادیتےہیں تووہ شاداب ہوجاتی ہےاورپھولنےلگتی ہے۔ بےشک جس نےاس کوزندہ فرمایاتووہی مردوں کوزندہ کرنےوالاہے۔ بےشک وہ ہرچیزپرقادرہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور (اے بندے یہ) اسی کی قدرت کے نمونے ہیں کہ تو زمین کو دبی ہوئی (یعنی خشک) دیکھتا ہے۔ جب ہم اس پر پانی برسا دیتے ہیں تو شاداب ہوجاتی اور پھولنے لگتی ہے تو جس نے زمین کو زندہ کیا وہی مردوں کو زندہ کرنے والا ہے۔ بےشک وہ ہر چیز پر قادر ہے
Sahi International :
And of His signs is that you see the earth stilled, but when We send down upon it rain, it quivers and grows. Indeed, He who has given it life is the Giver of Life to the dead. Indeed, He is over all things competent.
إِنَّ الَّذِينَ يُلْحِدُونَ فِي آيَاتِنَا لَا يَخْفَوْنَ عَلَيْنَا ۗ أَفَمَن يُلْقَىٰ فِي النَّارِ خَيْرٌ أَم مَّن يَأْتِي آمِنًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ ۚ اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ ۖ إِنَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ
(40)
محمداکرم اعوان :
بلاشبہ جولوگ ہماری نشانیوں میں ٹیڑھاپن اختیارکرتےہیں وہ ہم سےچھپےہوئےنہیں۔ بھلاجوشخص دوزخ میں ڈالاجائےوہ بہترہےیاوہ جوقیامت کےدن امن وامان سےآئے (تو) جوچاہوکرلوبےشک جوکچھ تم کرتےہووہ اس کودیکھ رہاہے۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ ہماری آیتوں میں کج راہی کرتے ہیں وہ ہم سے پوشیدہ نہیں ہیں۔ بھلا جو شخص دوزخ میں ڈالا جائے وہ بہتر ہے یا وہ جو قیامت کے دن امن وامان سے آئے۔ (تو خیر) جو چاہو سو کرلو۔ جو کچھ تم کرتے ہو وہ اس کو دیکھ رہا ہے
Sahi International :
Indeed, those who inject deviation into Our verses are not concealed from Us. So, is he who is cast into the Fire better or he who comes secure on the Day of Resurrection? Do whatever you will; indeed, He is Seeing of what you do.
إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا بِالذِّكْرِ لَمَّا جَاءَهُمْ ۖ وَإِنَّهُ لَكِتَابٌ عَزِيزٌ
(41)
محمداکرم اعوان :
بےشک جن لوگوں نےذکر (قرآن) کونہ ماناجب وہ ان کےپاس آیااوریقیناً یہ توایک بہت بلند رتبےوالی کتاب ہے۔
فتح محمدجالندھری :
جن لوگوں نے نصیحت کو نہ مانا جب وہ ان کے پاس آئی۔ اور یہ تو ایک عالی رتبہ کتاب ہے
Sahi International :
Indeed, those who disbelieve in the message after it has come to them... And indeed, it is a mighty Book.
لَّا يَأْتِيهِ الْبَاطِلُ مِن بَيْنِ يَدَيْهِ وَلَا مِنْ خَلْفِهِ ۖ تَنزِيلٌ مِّنْ حَكِيمٍ حَمِيدٍ
(42)
محمداکرم اعوان :
اس میں غلط بات داخل نہیں ہوسکتی نہ اس کےآگےسےاورنہ اس کےپیچھےسے۔ یہ اللہ دانا (اور) خوبیوں والےکی طرف سےنازل فرمایاگیاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اس پر جھوٹ کا دخل نہ آگے سے ہوسکتا ہے نہ پیچھے سے۔ (اور) دانا (اور) خوبیوں والے (خدا) کی اُتاری ہوئی ہے
Sahi International :
Falsehood cannot approach it from before it or from behind it; [it is] a revelation from a [Lord who is] Wise and Praiseworthy.
مَّا يُقَالُ لَكَ إِلَّا مَا قَدْ قِيلَ لِلرُّسُلِ مِن قَبْلِكَ ۚ إِنَّ رَبَّكَ لَذُو مَغْفِرَةٍ وَذُو عِقَابٍ أَلِيمٍ
(43)
محمداکرم اعوان :
آپ کووہی باتیں کہی جاتی ہیں جوآپ سےپہلےپیغمبروں کوکہی گئی ہیں۔ بےشک آپ کاپروردگاربڑی بخشش والااوردردناک سزادینےوالاہے۔
فتح محمدجالندھری :
تم سے وہی باتیں کہیں جاتی ہیں جو تم سے پہلے اور پیغمبروں سے کہی گئی تھیں۔ بےشک تمہارا پروردگار بخش دینے والا بھی اور عذاب الیم دینے والا بھی ہے
Sahi International :
Nothing is said to you, [O Muhammad], except what was already said to the messengers before you. Indeed, your Lord is a possessor of forgiveness and a possessor of painful penalty.
وَلَوْ جَعَلْنَاهُ قُرْآنًا أَعْجَمِيًّا لَّقَالُوا لَوْلَا فُصِّلَتْ آيَاتُهُ ۖ أَأَعْجَمِيٌّ وَعَرَبِيٌّ ۗ قُلْ هُوَ لِلَّذِينَ آمَنُوا هُدًى وَشِفَاءٌ ۖ وَالَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ فِي آذَانِهِمْ وَقْرٌ وَهُوَ عَلَيْهِمْ عَمًى ۚ أُولَٰئِكَ يُنَادَوْنَ مِن مَّكَانٍ بَعِيدٍ
(44)
محمداکرم اعوان :
اوراگرہم اس (قرآن) کوغیرعرب زبان میں نازل فرماتےتوکہتےاس کی آیتیں (ہماری زبان میں) کھول کرکیوں بیان نہیں کی گئیں۔ یہ کیاکہ (قرآن تو) غیرعربی ہےاور (مخاطب) عربی۔ فرمادیجیئےجوایمان لائےہیں ان کےلیےیہ ہدایت اورشفاہےاورجوایمان نہیں لاتےان کےکانوں میں گرانی (بہرہ پن) ہے۔ اوروہ (قرآن) ان کےحق میں اندھاپن ہےاوریہ لوگ (فائدہ حاصل نہ کرنےکےسبب ایسے ہیں جیسے) بڑی دورکی جگہ سےپکارےجارہےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر ہم اس قرآن کو غیر زبان عرب میں (نازل) کرتے تو یہ لوگ کہتے کہ اس کی آیتیں (ہماری زبان میں) کیوں کھول کر بیان نہیں کی گئیں۔ کیا (خوب کہ قرآن تو) عجمی اور (مخاطب) عربی۔ کہہ دو کہ جو ایمان لاتے ہیں ان کے لئے (یہ) ہدایت اور شفا ہے۔ اور جو ایمان نہیں لاتے ان کے کانوں میں گرانی (یعنی بہراپن) ہے اور یہ ان کے حق میں (موجب) نابینائی ہے۔ گرانی کے سبب ان کو (گویا) دور جگہ سے آواز دی جاتی ہے
Sahi International :
And if We had made it a non-Arabic Qur'an, they would have said, "Why are its verses not explained in detail [in our language]? Is it a foreign [recitation] and an Arab [messenger]?" Say, "It is, for those who believe, a guidance and cure." And those who do not believe - in their ears is deafness, and it is upon them blindness. Those are being called from a distant place.
وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ فَاخْتُلِفَ فِيهِ ۗ وَلَوْلَا كَلِمَةٌ سَبَقَتْ مِن رَّبِّكَ لَقُضِيَ بَيْنَهُمْ ۚ وَإِنَّهُمْ لَفِي شَكٍّ مِّنْهُ مُرِيبٍ
(45)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناًہم نےموسیٰ (علیہ السلام) کوبھی کتاب دی تھی پھراس میں بھی اختلاف ہوااوراگرآپ کےپروردگارکی طرف سے پہلےبات مقررنہ ہوچکی ہوتی توان کا فیصلہ (دنیامیں ہی) ہوچکاہوتااوربلاشبہ وہ اس کی طرف سےایسےشک میں ہیں جس نےان کوتردد میں ڈال رکھاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے موسیٰ کو کتاب دی تو اس میں اختلاف کیا گیا۔ اور اگر تمہارے پروردگار کی طرف سے ایک بات پہلے نہ ٹھہر چکی ہوتی تو ان میں فیصلہ کردیا جاتا۔ اور یہ اس (قرآن) سے شک میں الجھ رہے ہیں
Sahi International :
And We had already given Moses the Scripture, but it came under disagreement. And if not for a word that preceded from your Lord, it would have been concluded between them. And indeed they are, concerning the Qur'an, in disquieting doubt.
مَّنْ عَمِلَ صَالِحًا فَلِنَفْسِهِ ۖ وَمَنْ أَسَاءَ فَعَلَيْهَا ۗ وَمَا رَبُّكَ بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِيدِ
(46)
محمداکرم اعوان :
جوشخص نیک عمل کرتاہےتووہ اپنےلیےکرتاہےاورجوشخص بدعمل کرتاہےسواس کاوبال اُسی پرپڑےگااورآپ کاپروردگاربندوں پرزیادتی کرنےوالا نہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو نیک کام کرے گا تو اپنے لئے۔ اور جو برے کام کرے گا تو ان کا ضرر اسی کو ہوگا۔ اور تمہارا پروردگار بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں
Sahi International :
Whoever does righteousness - it is for his [own] soul; and whoever does evil [does so] against it. And your Lord is not ever unjust to [His] servants.
۞ إِلَيْهِ يُرَدُّ عِلْمُ السَّاعَةِ ۚ وَمَا تَخْرُجُ مِن ثَمَرَاتٍ مِّنْ أَكْمَامِهَا وَمَا تَحْمِلُ مِنْ أُنثَىٰ وَلَا تَضَعُ إِلَّا بِعِلْمِهِ ۚ وَيَوْمَ يُنَادِيهِمْ أَيْنَ شُرَكَائِي قَالُوا آذَنَّاكَ مَا مِنَّا مِن شَهِيدٍ
(47)
محمداکرم اعوان :
قیامت کےعلم کاحوالہ اُسی (اللہ) کی طرف دیاجاتاہےاورنہ توپھل اپنےگابھوں سےنکلتےہیں اورنہ کوئی مادہ حاملہ ہوتی ہےاورنہ جنتی ہےمگراُسی کےعلم سے۔ اورجس دن وہ (اللہ) ان کوپکاریں گے (اورفرمائیں گے) میرےشریک کہاں ہیں؟ وہ کہیں گےہم آپ سےہی عرض کرتےہیں کہ ہم میں سےکسی کو (ان کی) خبرہی نہیں۔
فتح محمدجالندھری :
قیامت کے علم کا حوالہ اسی کی طرف دیا جاتا ہے (یعنی قیامت کا علم اسی کو ہے) اور نہ تو پھل گا بھوں سے نکلتے ہیں اور نہ کوئی مادہ حاملہ ہوتی اور نہ جنتی ہے مگر اس کے علم سے۔ اور جس دن وہ ان کو پکارے گا (اور کہے گا) کہ میرے شریک کہاں ہیں تو وہ کہیں گے کہ ہم تجھ سے عرض کرتے ہیں کہ ہم میں سے کسی کو (ان کی) خبر ہی نہیں
Sahi International :
To him [alone] is attributed knowledge of the Hour. And fruits emerge not from their coverings nor does a female conceive or give birth except with His knowledge. And the Day He will call to them, "Where are My 'partners'?" they will say, "We announce to You that there is [no longer] among us any witness [to that]."
وَضَلَّ عَنْهُم مَّا كَانُوا يَدْعُونَ مِن قَبْلُ ۖ وَظَنُّوا مَا لَهُم مِّن مَّحِيصٍ
(48)
محمداکرم اعوان :
اورجن کووہ پہلے (دنیامیں) پوجاکرتےتھےوہ سب ان سےغائب ہوجائیں گےاوروہ جان لیں گےکہ ان کےلیےبچاؤ کی کوئی صورت نہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جن کو پہلے وہ (خدا کے سوا) پکارا کرتے تھے (سب) ان سے غائب ہوجائیں گے اور وہ یقین کرلیں گے کہ ان کے لئے مخلصی نہیں
Sahi International :
And lost from them will be those they were invoking before, and they will be certain that they have no place of escape.
لَّا يَسْأَمُ الْإِنسَانُ مِن دُعَاءِ الْخَيْرِ وَإِن مَّسَّهُ الشَّرُّ فَيَئُوسٌ قَنُوطٌ
(49)
محمداکرم اعوان :
انسان بھلائی کی دعائیں کرتاتوتھکتا نہیں اوراگراس کوتکلیف پہنچ جاتی ہےتوناامید (اور) ہراساں ہوجاتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
انسان بھلائی کی دعائیں کرتا کرتا تو تھکتا نہیں اور اگر تکلیف پہنچ جاتی ہے تو ناامید ہوجاتا اور آس توڑ بیٹھتا ہے
Sahi International :
Man is not weary of supplication for good [things], but if evil touches him, he is hopeless and despairing.
وَلَئِنْ أَذَقْنَاهُ رَحْمَةً مِّنَّا مِن بَعْدِ ضَرَّاءَ مَسَّتْهُ لَيَقُولَنَّ هَٰذَا لِي وَمَا أَظُنُّ السَّاعَةَ قَائِمَةً وَلَئِن رُّجِعْتُ إِلَىٰ رَبِّي إِنَّ لِي عِندَهُ لَلْحُسْنَىٰ ۚ فَلَنُنَبِّئَنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا بِمَا عَمِلُوا وَلَنُذِيقَنَّهُم مِّنْ عَذَابٍ غَلِيظٍ
(50)
محمداکرم اعوان :
اوراگرتکلیف پہنچنےکےبعدہم اس کواپنی رحمت (کامزہ) چکھاتےہیں تووہ ضرورکہتاہےیہ تومیرےلیےہونا ہی چاہیئےتھااورمیں نہیں خیال کرتاکہ قیامت برپاہوگی۔ اوراگر (ایساہوکہ) میں اپنےپروردگارکی طرف لوٹایابھی جاؤں تومیرےلیےاس کےپاس بھی بہتری ہی ہے۔ سوہم ان کافروں کوان کےیہ سب کردارضروربتائیں گےاوران کوسخت عذاب (کامزہ) چکھائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر تکلیف پہنچنے کے بعد ہم اس کو اپنی رحمت کا مزہ چکھاتے ہیں تو کہتا ہے کہ یہ تو میرا حق تھا اور میں نہیں خیال کرتا کہ قیامت برپا ہو۔ اور اگر (قیامت سچ مچ بھی ہو اور) میں اپنے پروردگار کی طرف لوٹایا بھی جاؤں تو میرے لئے اس کے ہاں بھی خوشحالی ہے۔ پس کافر جو عمل کیا کرتے وہ ہم ان کو ضرور جتائیں گے اور ان کو سخت عذاب کا مزہ چکھائیں گے
Sahi International :
And if We let him taste mercy from Us after an adversity which has touched him, he will surely say, "This is [due] to me, and I do not think the Hour will occur; and [even] if I should be returned to my Lord, indeed, for me there will be with Him the best." But We will surely inform those who disbelieved about what they did, and We will surely make them taste a massive punishment.
وَإِذَا أَنْعَمْنَا عَلَى الْإِنسَانِ أَعْرَضَ وَنَأَىٰ بِجَانِبِهِ وَإِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ فَذُو دُعَاءٍ عَرِيضٍ
(51)
محمداکرم اعوان :
اورجب ہم انسان کونعمت عطاکرتےہیں تواپنامنہ موڑلیتاہےاوراپنی کروٹ پھیرلیتاہےاورجب اس کوتکلیف پہنچتی ہےتولمبی چوڑی دعائیں کرنےلگتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب ہم انسان پر کرم کرتے ہیں تو منہ موڑ لیتا ہے اور پہلو پھیر کر چل دیتا ہے۔ اور جب اس کو تکلیف پہنچتی ہے تو لمبی لمبی دعائیں کرنے لگتا ہے
Sahi International :
And when We bestow favor upon man, he turns away and distances himself; but when evil touches him, then he is full of extensive supplication.
قُلْ أَرَأَيْتُمْ إِن كَانَ مِنْ عِندِ اللَّهِ ثُمَّ كَفَرْتُم بِهِ مَنْ أَضَلُّ مِمَّنْ هُوَ فِي شِقَاقٍ بَعِيدٍ
(52)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےبھلادیکھو! اگریہ (قرآن) اللہ کی طرف سےہو، پھرتم اس سےانکارکروتواس سےبڑھ کرکون گمراہ ہےجوپرلےدرجےکی مخالفت میں ہو۔
فتح محمدجالندھری :
کہو کہ بھلا دیکھو اگر یہ (قرآن) خدا کی طرف سے ہو پھر تم اس سے انکار کرو تو اس سے بڑھ کر کون گمراہ ہے جو (حق کی) پرلے درجے کی مخالفت میں ہو
Sahi International :
Say, "Have you considered: if the Qur'an is from Allah and you disbelieved in it, who would be more astray than one who is in extreme dissension?"
سَنُرِيهِمْ آيَاتِنَا فِي الْآفَاقِ وَفِي أَنفُسِهِمْ حَتَّىٰ يَتَبَيَّنَ لَهُمْ أَنَّهُ الْحَقُّ ۗ أَوَلَمْ يَكْفِ بِرَبِّكَ أَنَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ
(53)
محمداکرم اعوان :
ہم عنقریب ان کواطراف عالم میں بھی اورخودان کی ذات میں بھی اپنی نشانیاں دکھائیں گےیہاں تک کہ ان پرظاہرہوجائےکہ وہ (قرآن) حق ہےتوکیا آپ کےپروردگارکویہ بات کافی نہیں کہ وہ ہرچیزپرگواہ ہیں ـ
فتح محمدجالندھری :
ہم عنقریب ان کو اطراف (عالم) میں بھی اور خود ان کی ذات میں بھی اپنی نشانیاں دکھائیں گے یہاں تک کہ ان پر ظاہر ہوجائے گا کہ (قرآن) حق ہے۔ کیا تم کو یہ کافی نہیں کہ تمہارا پروردگار ہر چیز سے خبردار ہے
Sahi International :
We will show them Our signs in the horizons and within themselves until it becomes clear to them that it is the truth. But is it not sufficient concerning your Lord that He is, over all things, a Witness?
أَلَا إِنَّهُمْ فِي مِرْيَةٍ مِّن لِّقَاءِ رَبِّهِمْ ۗ أَلَا إِنَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ مُّحِيطٌ
(54)
محمداکرم اعوان :
دیکھیں، بےشک یہ اپنےپروردگارکےروبروہونےسےشک میں ہیں۔ یادرکھو! بےشک وہ ہرچیزکواحاطہ کیےہوئےہے۔
فتح محمدجالندھری :
دیکھو یہ اپنے پروردگار کے روبرو حاضر ہونے سے شک میں ہیں۔ سن رکھو کہ وہ ہر چیز پر احاطہ کئے ہوئے ہے
Sahi International :
Unquestionably, they are in doubt about the meeting with their Lord. Unquestionably He is, of all things, encompassing.