Translator

Load Surah

Recitation

Display Options

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
محمداکرم اعوان :
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں
فتح محمدجالندھری :
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
Sahi International :
In the name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
الر ۚ كِتَابٌ أُحْكِمَتْ آيَاتُهُ ثُمَّ فُصِّلَتْ مِن لَّدُنْ حَكِيمٍ خَبِيرٍ (1)
محمداکرم اعوان :
الٓرٰ۔ یہ ایک ایسی کتاب ہےجس کی آیتیں مستحکم کی گئی ہیں پھر (اللہ) حکمت والےاورخبررکھنےوالےکی طرف سےکھول کربیان کردی گئی ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
الٓرا۔ یہ وہ کتاب ہے جس کی آیتیں مستحکم ہیں اور خدائے حکیم وخبیر کی طرف سے بہ تفصیل بیان کردی گئی ہے
Sahi International :
Alif, Lam, Ra. [This is] a Book whose verses are perfected and then presented in detail from [one who is] Wise and Acquainted.
أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا اللَّهَ ۚ إِنَّنِي لَكُم مِّنْهُ نَذِيرٌ وَبَشِيرٌ (2)
محمداکرم اعوان :
یہ کہ اللہ کےسواکسی کی عبادت نہ کروبےشک میں اس کی طرف سےتم کو (ایمان نہ لانےپر) ڈرسنانےوالااور (ایمان لانےپر) خوش خبری دینےوالاہوں۔
فتح محمدجالندھری :
(وہ یہ) کہ خدا کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو اور میں اس کی طرف سے تم کو ڈر سنانے والا اور خوشخبری دینے والا ہوں
Sahi International :
[Through a messenger, saying], "Do not worship except Allah. Indeed, I am to you from Him a warner and a bringer of good tidings,"
وَأَنِ اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوبُوا إِلَيْهِ يُمَتِّعْكُم مَّتَاعًا حَسَنًا إِلَىٰ أَجَلٍ مُّسَمًّى وَيُؤْتِ كُلَّ ذِي فَضْلٍ فَضْلَهُ ۖ وَإِن تَوَلَّوْا فَإِنِّي أَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ كَبِيرٍ (3)
محمداکرم اعوان :
اوریہ کہ اپنےپروردگارسےبخشش مانگوپھراس کےسامنےتوبہ کرووہ تمہیں وقتِ مقررہ تک (حیاتِ دنیامیں) اچھی اچھی نعمتیں عطافرمائےگااورہرزیادہ عمل کرنےوالےکوزیادہ عطافرمائےگا۔ اوراگرروگردانی کروگےتوبےشک مجھےتمہارےبارےمیں بڑےدن (قیامت) کےعذاب کاڈرہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہ کہ اپنے پروردگار سے بخشش مانگو اور اس کے آگے توبہ کرو وہ تو تم کو ایک وقت مقررہ تک متاع نیک سے بہرہ مند کرے گا اور ہر صاحب بزرگ کو اس کی بزرگی (کی داد) دے گا۔ اور اگر روگردانی کرو گے تو مجھے تمہارے بارے میں (قیامت کے) بڑے دن کے عذاب کا ڈر ہے
Sahi International :
And [saying], "Seek forgiveness of your Lord and repent to Him, [and] He will let you enjoy a good provision for a specified term and give every doer of favor his favor. But if you turn away, then indeed, I fear for you the punishment of a great Day.
إِلَى اللَّهِ مَرْجِعُكُمْ ۖ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ (4)
محمداکرم اعوان :
تم (سب) کواللہ کی طرف ہی لوٹ کرجاناہےاوروہ ہرچیزپرقادرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
تم (سب) کو خدا کی طرف لوٹ کر جانا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے
Sahi International :
To Allah is your return, and He is over all things competent."
أَلَا إِنَّهُمْ يَثْنُونَ صُدُورَهُمْ لِيَسْتَخْفُوا مِنْهُ ۚ أَلَا حِينَ يَسْتَغْشُونَ ثِيَابَهُمْ يَعْلَمُ مَا يُسِرُّونَ وَمَا يُعْلِنُونَ ۚ إِنَّهُ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ (5)
محمداکرم اعوان :
دیکھیں! یہ لوگ اپنےسینوں کولپیٹےہوئےہیں تاکہ (اندر کی باتیں ) اُس (اللہ) سےچھپالیں یادرکھو! جب یہ اپنےکپڑےلپیٹتے ہیں تووہ (یعنی اللہ اس حالت میں بھی) جانتےہیں ـ جوکچھ وہ چھپاتےہیں اورجوظاہرکرتےہیں۔ بےشک وہ تودلوں کی باتوں کی خبررکھتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
دیکھو یہ اپنے سینوں کو دوھرا کرتے ہیں تاکہ خدا سے پردہ کریں۔ سن رکھو جس وقت یہ کپڑوں میں لپٹ کر پڑتے ہیں (تب بھی) وہ ان کی چھپی اور کھلی باتوں کو جانتا ہے۔ وہ تو دلوں تک کی باتوں سے آگاہ ہے
Sahi International :
Unquestionably, they the disbelievers turn away their breasts to hide themselves from Him. Unquestionably, [even] when they cover themselves in their clothing, Allah knows what they conceal and what they declare. Indeed, He is Knowing of that within the breasts.
۞ وَمَا مِن دَابَّةٍ فِي الْأَرْضِ إِلَّا عَلَى اللَّهِ رِزْقُهَا وَيَعْلَمُ مُسْتَقَرَّهَا وَمُسْتَوْدَعَهَا ۚ كُلٌّ فِي كِتَابٍ مُّبِينٍ (6)
محمداکرم اعوان :
اورزمین پرجوبھی کوئی چلنےپھرنےوالاہےاس کارزق اللہ کےذمّہ ہےاوروہ ہرایک کی زیادہ رہنےاورکم رہنےکی جگہ کوجانتےہیں سب کچھ کتابِ روشن میں (لکھاہوا) ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور زمین پر کوئی چلنے پھرنے والا نہیں مگر اس کا رزق خدا کے ذمے ہے وہ جہاں رہتا ہے، اسے بھی جانتا ہے اور جہاں سونپا جاتا ہے اسے بھی۔ یہ سب کچھ کتاب روشن میں (لکھا ہوا) ہے
Sahi International :
And there is no creature on earth but that upon Allah is its provision, and He knows its place of dwelling and place of storage. All is in a clear register.
وَهُوَ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ وَكَانَ عَرْشُهُ عَلَى الْمَاءِ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلًا ۗ وَلَئِن قُلْتَ إِنَّكُم مَّبْعُوثُونَ مِن بَعْدِ الْمَوْتِ لَيَقُولَنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا إِنْ هَٰذَا إِلَّا سِحْرٌ مُّبِينٌ (7)
محمداکرم اعوان :
اوروہی توہےجس نےآسمانوں اورزمین کوچھ دن میں پیدافرمایااور (اس وقت) اس کاعرش پانی پرتھا (تمہارےپیداکرنےکامقصدیہ ہے) تاکہ وہ تمھیں آزمائےکہ تم میں بہتر عمل کرنےوالاکون ہے۔ اوراگرآپ فرمائیں کہ یقیناًتم لوگ مرنےکےبعد (زندہ کرکے) اٹھائےجاؤگےتوکافرلوگ ضرورکہتےہیں یہ (بعثت کی خبر) توصاف صاف جادوہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور وہی تو ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں بنایا اور (اس وقت) اس کا عرش پانی پر تھا۔ (تمہارے پیدا کرنے سے) مقصود یہ ہے کہ وہ تم کو آزمائے کہ تم میں عمل کے لحاظ سے کون بہتر ہے اور اگر تم کہو کہ تم لوگ مرنے کے بعد (زندہ کرکے) اٹھائے جاؤ گے تو کافر کہہ دیں گے کہ یہ تو کھلا جادو ہے
Sahi International :
And it is He who created the heavens and the earth in six days - and His Throne had been upon water - that He might test you as to which of you is best in deed. But if you say, "Indeed, you are resurrected after death," those who disbelieve will surely say, "This is not but obvious magic."
وَلَئِنْ أَخَّرْنَا عَنْهُمُ الْعَذَابَ إِلَىٰ أُمَّةٍ مَّعْدُودَةٍ لَّيَقُولُنَّ مَا يَحْبِسُهُ ۗ أَلَا يَوْمَ يَأْتِيهِمْ لَيْسَ مَصْرُوفًا عَنْهُمْ وَحَاقَ بِهِم مَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ (8)
محمداکرم اعوان :
اوراگرکچھ عرصہ کےلیے (حیاتِ دنیامیں) ہم ان سےعذاب کومؤخررکھتےہیں توضرورکہیں گےاس (عذاب) کوکس چیزنےروک رکھاہے (آتاکیوں نہیں)؟ دیکھو! جس دن وہ ان پرآجائےگاتوان سےٹلےگانہیں اورجس چیزکایہ مذاق اڑایاکرتےتھےوہ ان کوگھیرلےگی۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر ایک مدت معین تک ہم ان سے عذاب روک دیں تو کہیں گے کہ کون سی چیز عذاب روکے ہوئے ہے۔ دیکھو جس روز وہ ان پر واقع ہوگا (پھر) ٹلنے کا نہیں اور جس چیز کے ساتھ یہ استہزاء کیا کرتے ہیں وہ ان کو گھیر لے گی
Sahi International :
And if We hold back from them the punishment for a limited time, they will surely say, "What detains it?" Unquestionably, on the Day it comes to them, it will not be averted from them, and they will be enveloped by what they used to ridicule.
وَلَئِنْ أَذَقْنَا الْإِنسَانَ مِنَّا رَحْمَةً ثُمَّ نَزَعْنَاهَا مِنْهُ إِنَّهُ لَيَئُوسٌ كَفُورٌ (9)
محمداکرم اعوان :
اوراگرہم انسان کواپنی مہربانی کامزہ چکھائیں پھراس سےوہ واپس لےلیں تووہ یقیناًناامید (اور) ناشکراہوجاتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر ہم انسان کو اپنے پاس سے نعمت بخشیں پھر اس سے اس کو چھین لیں تو ناامید (اور) ناشکرا (ہوجاتا) ہے
Sahi International :
And if We give man a taste of mercy from Us and then We withdraw it from him, indeed, he is despairing and ungrateful.
وَلَئِنْ أَذَقْنَاهُ نَعْمَاءَ بَعْدَ ضَرَّاءَ مَسَّتْهُ لَيَقُولَنَّ ذَهَبَ السَّيِّئَاتُ عَنِّي ۚ إِنَّهُ لَفَرِحٌ فَخُورٌ (10)
محمداکرم اعوان :
اوراگرتکلیف پہنچنےکےبعدجوکہ اس پرآئی تھی ہم اُسےکسی نعمت کامزہ چکھادیں توضرورکہنےلگتاہےکہ میرےسب دکھ دورہوگئےبےشک وہ خوشیاں منانےوالافخرکرنےوالاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر تکلیف پہنچنے کے بعد آسائش کا مزہ چکھائیں تو (خوش ہو کر) کہتا ہے کہ (آہا) سب سختیاں مجھ سے دور ہوگئیں۔ بےشک وہ خوشیاں منانے والا (اور) فخر کرنے والا ہے
Sahi International :
But if We give him a taste of favor after hardship has touched him, he will surely say, "Bad times have left me." Indeed, he is exultant and boastful -
إِلَّا الَّذِينَ صَبَرُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ أُولَٰئِكَ لَهُم مَّغْفِرَةٌ وَأَجْرٌ كَبِيرٌ (11)
محمداکرم اعوان :
سوائےان لوگوں کےجوصبرکرتےہیں اورنیک کام کرتےہیں۔ یہی لوگ ہیں جن کےلیےبخشش ہےاوربہت بڑااجرہے۔
فتح محمدجالندھری :
ہاں جنہوں نے صبر کیا اور عمل نیک کئے۔ یہی ہیں جن کے لیے بخشش اور اجرعظیم ہے
Sahi International :
Except for those who are patient and do righteous deeds; those will have forgiveness and great reward.
فَلَعَلَّكَ تَارِكٌ بَعْضَ مَا يُوحَىٰ إِلَيْكَ وَضَائِقٌ بِهِ صَدْرُكَ أَن يَقُولُوا لَوْلَا أُنزِلَ عَلَيْهِ كَنزٌ أَوْ جَاءَ مَعَهُ مَلَكٌ ۚ إِنَّمَا أَنتَ نَذِيرٌ ۚ وَاللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ وَكِيلٌ (12)
محمداکرم اعوان :
توشایدآپ کچھ چیزیں جوآپ پروحی کےذریعہ سےآتی ہیں چھوڑناچاہیں اورآپ کادل اس بات سےتنگ ہوتاہےکہ وہ (کافر) کہنےلگیں گےکہ ان پرکوئی خزانہ کیوں نازل نہیں ہوایاان کےساتھ کوئی فرشتہ کیوں نہیں آیابےشک آپ تو (انجام بدسے) ڈرانےوالےہیں اورہرچیزپرپورااختیاررکھنےوالےصرف اللہ ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
شاید تم کچھ چیز وحی میں سے جو تمہارے پاس آتی ہے چھوڑ دو اور اس (خیال) سے کہ تمہارا دل تنگ ہو کہ (کافر) یہ کہنے لگیں کہ اس پر کوئی خزانہ کیوں نہ نازل ہوا یا اس کے ساتھ کوئی فرشتہ کیوں نہیں آیا۔ اے محمدﷺ! تم تو صرف نصیحت کرنے والے ہو۔ اور خدا ہر چیز کا نگہبان ہے
Sahi International :
Then would you possibly leave [out] some of what is revealed to you, or is your breast constrained by it because they say, "Why has there not been sent down to him a treasure or come with him an angel?" But you are only a warner. And Allah is Disposer of all things.
أَمْ يَقُولُونَ افْتَرَاهُ ۖ قُلْ فَأْتُوا بِعَشْرِ سُوَرٍ مِّثْلِهِ مُفْتَرَيَاتٍ وَادْعُوا مَنِ اسْتَطَعْتُم مِّن دُونِ اللَّهِ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ (13)
محمداکرم اعوان :
یایہ کہتےہیں کہ انہوں نےاسے (قرآن کو) ازخودگھڑلیاہے۔ فرمایئےکہ اگرسچےہوتوتم بھی ایسی دس سورتیں بنالاؤاور (اپنی مددکےلیے) اللہ کےعلاوہ جس کوبھی بلاسکتےہوبلالو۔
فتح محمدجالندھری :
یہ کیا کہتے ہیں کہ اس نے قرآن ازخود بنا لیا ہے؟ کہہ دو کہ اگر سچے ہو تو تم بھی ایسی دس سورتیں بنا لاؤ اور خدا کے سوا جس جس کو بلاسکتے ہو، بلا بھی لو
Sahi International :
Or do they say, "He invented it"? Say, "Then bring ten surahs like it that have been invented and call upon [for assistance] whomever you can besides Allah, if you should be truthful."
فَإِلَّمْ يَسْتَجِيبُوا لَكُمْ فَاعْلَمُوا أَنَّمَا أُنزِلَ بِعِلْمِ اللَّهِ وَأَن لَّا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ فَهَلْ أَنتُم مُّسْلِمُونَ (14)
محمداکرم اعوان :
پھریہ (کفار) اگرآپ کی بات قبول نہ کریں تو (ان سےکہہ دیں) جان لوکہ یہ تواللہ ہی کےعلم سےنازل ہواہےاوریہ کہ اُس کےسواکوئی عبادت کامستحق نہیں توکیا تم اب اسلام قبول کرتےہو؟
فتح محمدجالندھری :
اگر وہ تمہاری بات قبول نہ کریں تو جان لو کہ وہ خدا کے علم سے اُترا ہے اور یہ کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں تو تمہیں بھی اسلام لے آنا چاہئیے
Sahi International :
And if they do not respond to you - then know that the Qur'an was revealed with the knowledge of Allah and that there is no deity except Him. Then, would you [not] be Muslims?
مَن كَانَ يُرِيدُ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا وَزِينَتَهَا نُوَفِّ إِلَيْهِمْ أَعْمَالَهُمْ فِيهَا وَهُمْ فِيهَا لَا يُبْخَسُونَ (15)
محمداکرم اعوان :
جولوگ دنیاکی زندگی اوراس کی زیب وزینت کےطلبگارہوں ہم ان کوان کواعمال کابدلہ اس (دنیا) میں ہی دےدیتےہیں اوراس میں ان کی کوئی حق تلفی نہیں کی جاتی۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ دنیا کی زندگی اور اس کی زیب و زینت کے طالب ہوں ہم ان کے اعمال کا بدلہ انہیں دنیا میں ہی دے دیتے ہیں اور اس میں ان کی حق تلفی نہیں کی جاتی
Sahi International :
Whoever desires the life of this world and its adornments - We fully repay them for their deeds therein, and they therein will not be deprived.
أُولَٰئِكَ الَّذِينَ لَيْسَ لَهُمْ فِي الْآخِرَةِ إِلَّا النَّارُ ۖ وَحَبِطَ مَا صَنَعُوا فِيهَا وَبَاطِلٌ مَّا كَانُوا يَعْمَلُونَ (16)
محمداکرم اعوان :
یہی وہ لوگ ہیں جن کےلیےآخرت میں آگ کےسواکچھ نہیں اورجوانہوں نےیہاں (دنیا میں) کیاتھاسب بربادہوااورجوکچھ وہ کرتےرہےہیں سب ضائع ہوا۔
فتح محمدجالندھری :
یہ وہ لوگ ہیں جن کے لیے آخرت میں آتش (جہنم) کے سوا کوئی چیز نہیں اور جو عمل انہوں نے دنیا میں کئے سب برباد اور جو کچھ وہ کرتے رہے، سب ضائع
Sahi International :
Those are the ones for whom there is not in the Hereafter but the Fire. And lost is what they did therein, and worthless is what they used to do.
أَفَمَن كَانَ عَلَىٰ بَيِّنَةٍ مِّن رَّبِّهِ وَيَتْلُوهُ شَاهِدٌ مِّنْهُ وَمِن قَبْلِهِ كِتَابُ مُوسَىٰ إِمَامًا وَرَحْمَةً ۚ أُولَٰئِكَ يُؤْمِنُونَ بِهِ ۚ وَمَن يَكْفُرْ بِهِ مِنَ الْأَحْزَابِ فَالنَّارُ مَوْعِدُهُ ۚ فَلَا تَكُ فِي مِرْيَةٍ مِّنْهُ ۚ إِنَّهُ الْحَقُّ مِن رَّبِّكَ وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يُؤْمِنُونَ (17)
محمداکرم اعوان :
بھلا (منکرقرآن ایسےشخص کےبرابرہے) جوشخص اپنےپروردگارکی طرف سےروشن دلیل پرہواوراس کےساتھ ایک (آسمانی) گواہ بھی اُس (اللہ) کی جانب سےہواوراس سےپہلےموسیٰ (علیہ السلام) کی کتاب تھی جوپیشوااوررحمت تھی یہی لوگ تواس پرایمان لاتےہیں۔ اورجوکوئی گروہوں میں سےاس کےساتھ کفر (انکار) کرےتواس کاٹھکانہ آگ ہےسو (اےمخاطب!) تم اس (قرآن) کی طرف سےشک میں مت پڑنا۔ یقیناً وہ تمہارےپروردگار کی طرف سےسچ ہےولیکن اکثرلوگ ایمان نہیں لاتے۔
فتح محمدجالندھری :
بھلا جو لوگ اپنے پروردگار کی طرف سے (روشن) دلیل رکھتے ہوں اور ان کے ساتھ ایک (آسمانی) گواہ بھی اس کی جانب سے ہو اور اس سے پہلے موسیٰ کی کتاب ہو جو پیشوا اور رحمت ہے (تو کیا وہ قرآن پر ایمان نہیں لائیں گے) یہی لوگ اس پر ایمان لاتے ہیں اور جو کوئی اور فرقوں میں سے اس سے منکر ہو تو اس کا ٹھکانہ آگ ہے۔ تو تم اس (قرآن) سے شک میں نہ ہونا۔ یہ تمہارے پروردگار کی طرف سے حق ہے لیکن اکثر لوگ ایمان نہیں لاتے
Sahi International :
So is one who [stands] upon a clear evidence from his Lord [like the aforementioned]? And a witness from Him follows it, and before it was the Scripture of Moses to lead and as mercy. Those [believers in the former revelations] believe in the Qur'an. But whoever disbelieves in it from the [various] factions - the Fire is his promised destination. So be not in doubt about it. Indeed, it is the truth from your Lord, but most of the people do not believe.
وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَىٰ عَلَى اللَّهِ كَذِبًا ۚ أُولَٰئِكَ يُعْرَضُونَ عَلَىٰ رَبِّهِمْ وَيَقُولُ الْأَشْهَادُ هَٰؤُلَاءِ الَّذِينَ كَذَبُوا عَلَىٰ رَبِّهِمْ ۚ أَلَا لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الظَّالِمِينَ (18)
محمداکرم اعوان :
اوراس سےبڑاظالم کون ہوگاجواللہ پرجھوٹ جوڑلےایسےلوگ اپنےپروردگارکےسامنےپیش کیےجائیں گےاور (اعمال کے) گواہ (فرشتے) کہیں گےکہ یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نےاپنےپروردگارپرجھوٹ بولاتھاجان لو! کہ ظالموں پراللہ کی لعنت ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو خدا پر جھوٹ افتراء کرے ایسے لوگ خدا کے سامنے پیش کئے جائیں گے اور گواہ کہیں گے کہ یہی لوگ ہیں جنہوں نے اپنے پروردگار پر جھوٹ بولا تھا۔ سن رکھو کہ ظالموں پر الله کی لعنت ہے
Sahi International :
And who is more unjust than he who invents a lie about Allah? Those will be presented before their Lord, and the witnesses will say, "These are the ones who lied against their Lord." Unquestionably, the curse of Allah is upon the wrongdoers.
الَّذِينَ يَصُدُّونَ عَن سَبِيلِ اللَّهِ وَيَبْغُونَهَا عِوَجًا وَهُم بِالْآخِرَةِ هُمْ كَافِرُونَ (19)
محمداکرم اعوان :
جوکہ اللہ کی راہ سےروکتےہیں اوراس میں ٹیڑھا پن تلاش کرتےہیں اوروہ آخرت کےبھی منکرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو خدا کے رستے سے روکتے ہیں اور اس میں کجی چاہتے ہیں اور وہ آخرت سے بھی انکار کرتے ہیں
Sahi International :
Who averted [people] from the way of Allah and sought to make it [seem] deviant while they, concerning the Hereafter, were disbelievers.
أُولَٰئِكَ لَمْ يَكُونُوا مُعْجِزِينَ فِي الْأَرْضِ وَمَا كَانَ لَهُم مِّن دُونِ اللَّهِ مِنْ أَوْلِيَاءَ ۘ يُضَاعَفُ لَهُمُ الْعَذَابُ ۚ مَا كَانُوا يَسْتَطِيعُونَ السَّمْعَ وَمَا كَانُوا يُبْصِرُونَ (20)
محمداکرم اعوان :
یہ لوگ زمین میں (کہیں بھاگ کر،اللہ کو) عاجزنہیں کرسکتےاورنہ اللہ کےسواان کاکوئی مددگارہےـ ان کودُگناعذاب دیاجائےگاکہ یہ لوگ (کفرکی وجہ سےآپ کو) نہ سن سکتےتھےاورنہ (آپ کو) دیکھ سکتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
یہ لوگ زمین میں (کہیں بھاگ کر خدا کو) نہیں ہرا سکتے اور نہ خدا کے سوا کوئی ان کا حمایتی ہے۔ (اے پیغمبر) ان کو دگنا عذاب دیا جائے گا کیونکہ یہ (شدت کفر سے تمہاری بات) نہیں سن سکتے تھے اور نہ (تم کو) دیکھ سکتے تھے
Sahi International :
Those were not causing failure [to Allah] on earth, nor did they have besides Allah any protectors. For them the punishment will be multiplied. They were not able to hear, nor did they see.
أُولَٰئِكَ الَّذِينَ خَسِرُوا أَنفُسَهُمْ وَضَلَّ عَنْهُم مَّا كَانُوا يَفْتَرُونَ (21)
محمداکرم اعوان :
یہ وہ لوگ ہیں جواپنےآپ کو برباد کربیٹھےاورجوجھوٹ انہوں نےگھڑرکھےتھےسب ان سے جاتےرہے۔
فتح محمدجالندھری :
یہی ہیں جنہوں نے اپنے تئیں خسارے میں ڈالا اور جو کچھ وہ افتراء کیا کرتے تھے ان سے جاتا رہا
Sahi International :
Those are the ones who will have lost themselves, and lost from them is what they used to invent.
لَا جَرَمَ أَنَّهُمْ فِي الْآخِرَةِ هُمُ الْأَخْسَرُونَ (22)
محمداکرم اعوان :
لازماًیہی لوگ آخرت میں سب سےزیادہ نقصان اٹھانےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
بلاشبہ یہ لوگ آخرت میں سب سے زیادہ نقصان پانے والے ہیں
Sahi International :
Assuredly, it is they in the Hereafter who will be the greatest losers.
إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَأَخْبَتُوا إِلَىٰ رَبِّهِمْ أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ الْجَنَّةِ ۖ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ (23)
محمداکرم اعوان :
یقیناًجولوگ ایمان لائےاورنیک کام کیےاوراپنےپروردگارکےسامنےعاجزی کی یہی لوگ جنت کےرہنےوالےہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کئے اور اپنے پروردگار کے آگے عاجزی کی۔ یہی صاحب جنت ہیں اور ہمیشہ اس میں رہیں گے
Sahi International :
Indeed, they who have believed and done righteous deeds and humbled themselves to their Lord - those are the companions of Paradise; they will abide eternally therein.
۞ مَثَلُ الْفَرِيقَيْنِ كَالْأَعْمَىٰ وَالْأَصَمِّ وَالْبَصِيرِ وَالسَّمِيعِ ۚ هَلْ يَسْتَوِيَانِ مَثَلًا ۚ أَفَلَا تَذَكَّرُونَ (24)
محمداکرم اعوان :
دونوں فریقوں کی مثال ایسی ہےجیسے (ایک) اندھا اوربہرہ ہواور(دوسرا) دیکھتااورسنتاہو، کیا دونوں (اپنی) حالت میں برابر ہوسکتےہیں؟ پھرتم سوچتےکیوں نہیں؟
فتح محمدجالندھری :
دونوں فرقوں (یعنی کافرومومن) کی مثال ایسی ہے جیسے ایک اندھا بہرا ہو اور ایک دیکھتا سنتا۔ بھلا دونوں کا حال یکساں ہوسکتا ہے؟ پھر تم سوچتے کیوں نہیں؟
Sahi International :
The example of the two parties is like the blind and deaf, and the seeing and hearing. Are they equal in comparison? Then, will you not remember?
وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا نُوحًا إِلَىٰ قَوْمِهِ إِنِّي لَكُمْ نَذِيرٌ مُّبِينٌ (25)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناًہم نےنوح (علیہ السلام) کو ان کی قوم کی طرف بھیجا (توانہوں نےفرمایا) بےشک میں تمہارےلیے (انجام بد سے) صاف صاف ڈرانےوالاہوں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے نوح کو ان کی قوم کی طرف بھیجا (تو انہوں نے ان سے کہا) کہ میں تم کو کھول کھول کر ڈر سنانے اور پیغام پہنچانے آیا ہوں
Sahi International :
And We had certainly sent Noah to his people, [saying], "Indeed, I am to you a clear warner
أَن لَّا تَعْبُدُوا إِلَّا اللَّهَ ۖ إِنِّي أَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ أَلِيمٍ (26)
محمداکرم اعوان :
کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو بےشک مجھے تمہاری نسبت درددینےوالےدن کےعذاب کا خوف ہے۔
فتح محمدجالندھری :
کہ خدا کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو۔ مجھے تمہاری نسبت عذاب الیم کا خوف ہے
Sahi International :
That you not worship except Allah. Indeed, I fear for you the punishment of a painful day."
فَقَالَ الْمَلَأُ الَّذِينَ كَفَرُوا مِن قَوْمِهِ مَا نَرَاكَ إِلَّا بَشَرًا مِّثْلَنَا وَمَا نَرَاكَ اتَّبَعَكَ إِلَّا الَّذِينَ هُمْ أَرَاذِلُنَا بَادِيَ الرَّأْيِ وَمَا نَرَىٰ لَكُمْ عَلَيْنَا مِن فَضْلٍ بَلْ نَظُنُّكُمْ كَاذِبِينَ (27)
محمداکرم اعوان :
توان کی قوم کے سرداروں نےجوکافرتھےکہاکہ ہم تم کواپنے ہی جیسا ایک آدمی سمجھتےہیں اورہم دیکھتےہیں کہ تمہاری پیروی بھی ان ہی لوگوں نےکی جوہم میں ادنیٰ درجےکےہیں (اوروہ بھی) ظاہر رائےسے (یعنی غوروخوض سے نہیں کی) اورہم تمہاری اپنے اوپرکسی طرح کی فضیلت نہیں دیکھتے بلکہ ہم تم کوجھوٹا خیال کرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
تو ان کی قوم کے سردار جو کافر تھے کہنے لگے کہ ہم تم کو اپنے ہی جیسا ایک آدمی دیکھتے ہیں اور یہ بھی دیکھتے ہیں کہ تمہارے پیرو وہی لوگ ہوئے ہیں جو ہم میں ادنیٰ درجے کے ہیں۔ اور وہ بھی رائے ظاہر سے (نہ غوروتعمق سے) اور ہم تم میں اپنے اوپر کسی طرح کی فضیلت نہیں دیکھتے بلکہ تمہیں جھوٹا خیال کرتے ہیں
Sahi International :
So the eminent among those who disbelieved from his people said, "We do not see you but as a man like ourselves, and we do not see you followed except by those who are the lowest of us [and] at first suggestion. And we do not see in you over us any merit; rather, we think you are liars."
قَالَ يَا قَوْمِ أَرَأَيْتُمْ إِن كُنتُ عَلَىٰ بَيِّنَةٍ مِّن رَّبِّي وَآتَانِي رَحْمَةً مِّنْ عِندِهِ فَعُمِّيَتْ عَلَيْكُمْ أَنُلْزِمُكُمُوهَا وَأَنتُمْ لَهَا كَارِهُونَ (28)
محمداکرم اعوان :
انہوں نے فرمایا اےمیری قوم! بھلا دیکھوتواگرمیں اپنے پروردگار (اللہ) کی طرف سے واضح دلیل رکھتاہوں اوراس نے مجھےاپنےہاں سےرحمت (نبوت) بخشی ہوپھر (اس کی حقیقت) تم سے پوشیدہ رکھی گئی ہوتو کیاہم اس کےلیےتمہیں مجبور کرسکتےہیں اورتم اس سےناخوش ہورہےہو۔
فتح محمدجالندھری :
انہوں نے کہا کہ اے قوم! دیکھو تو اگر میں اپنے پروردگار کی طرف سے دلیل (روشن) رکھتا ہوں اور اس نے مجھے اپنے ہاں سے رحمت بخشی ہو جس کی حقیقت تم سے پوشیدہ رکھی گئی ہے۔ تو کیا ہم اس کے لیے تمہیں مجبور کرسکتے ہیں اور تم ہو کہ اس سے ناخوش ہو رہے ہو
Sahi International :
He said, "O my people have you considered: if I should be upon clear evidence from my Lord while He has given me mercy from Himself but it has been made unapparent to you, should we force it upon you while you are averse to it?
وَيَا قَوْمِ لَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مَالًا ۖ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَى اللَّهِ ۚ وَمَا أَنَا بِطَارِدِ الَّذِينَ آمَنُوا ۚ إِنَّهُم مُّلَاقُو رَبِّهِمْ وَلَٰكِنِّي أَرَاكُمْ قَوْمًا تَجْهَلُونَ (29)
محمداکرم اعوان :
اوراےمیری قوم! اس کے بدلےمیں نےتم سےمال وزرنہیں مانگا میراصلہ تواللہ کےذمہ ہےاورجولوگ ایمان لائےہیں میں انہیں نکالنےوالا نہیں۔ بےشک وہ تواپنےپروردگارسے (خوش و خرم) ملنےوالےہیں اورلیکن میں تمہیں دیکھتا ہوں کہ تم لوگ جہالت کررہےہو۔
فتح محمدجالندھری :
اور اے قوم! میں اس (نصیحت) کے بدلے تم سے مال وزر کا خواہاں نہیں ہوں، میرا صلہ تو خدا کے ذمے ہے اور جو لوگ ایمان لائے ہیں، میں ان کو نکالنے والا بھی نہیں ہوں۔ وہ تو اپنے پروردگار سے ملنے والے ہیں لیکن میں دیکھتا ہوں کہ تم لوگ نادانی کر رہے ہو
Sahi International :
And O my people, I ask not of you for it any wealth. My reward is not but from Allah. And I am not one to drive away those who have believed. Indeed, they will meet their Lord, but I see that you are a people behaving ignorantly.
وَيَا قَوْمِ مَن يَنصُرُنِي مِنَ اللَّهِ إِن طَرَدتُّهُمْ ۚ أَفَلَا تَذَكَّرُونَ (30)
محمداکرم اعوان :
اوراےمیری قوم! اگرمیں ان کو نکال دوں تواللہ کے مقابلےمیں کون میری مدد کرسکتاہےپس تم غورکیوں نہیں کرتےہو؟
فتح محمدجالندھری :
اور برادران ملت! اگر میں ان کو نکال دوں تو (عذاب) خدا سے (بچانے کے لیے) کون میری مدد کرسکتا ہے۔ بھلا تم غور کیوں نہیں کرتے؟
Sahi International :
And O my people, who would protect me from Allah if I drove them away? Then will you not be reminded?
وَلَا أَقُولُ لَكُمْ عِندِي خَزَائِنُ اللَّهِ وَلَا أَعْلَمُ الْغَيْبَ وَلَا أَقُولُ إِنِّي مَلَكٌ وَلَا أَقُولُ لِلَّذِينَ تَزْدَرِي أَعْيُنُكُمْ لَن يُؤْتِيَهُمُ اللَّهُ خَيْرًا ۖ اللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا فِي أَنفُسِهِمْ ۖ إِنِّي إِذًا لَّمِنَ الظَّالِمِينَ (31)
محمداکرم اعوان :
اورمیں تم سےیہ نہیں کہتاکہ میرےپاس اللہ کےخزانےہیں اورنہ یہ کہ میں غیب جانتاہوں اورنہ یہ کہتاہوں کہ یقیناًمیں فرشتہ ہوں اورنہ ان لوگوں کےبارے جوتمہاری نگاہوں میں حقیرہیں کہتاہوں کہ اللہ ان کوہرگزبھلائی نہ دےگا۔ اللہ خوب جانتےہیں جوان کےدلوں میں ہے (اگرمیں ایساکہوں) تو یقیناًمیں بےانصافوں میں سےہوں۔
فتح محمدجالندھری :
میں نہ تم سے یہ کہتا ہوں کہ میرے پاس خدا کے خزانے ہیں اور نہ یہ کہ میں غیب جانتا ہوں اور نہ یہ کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں اور نہ ان لوگوں کی نسبت جن کو تم حقارت کی نظر سے دیکھتے ہو یہ کہتا ہوں کہ خدا ان کو بھلائی (یعنی اعمال کی جزائے نیک) نہیں دے گا جو ان کے دلوں میں ہے اسے خدا خوب جانتا ہے۔ اگر میں ایسا کہوں تو بےانصافوں میں ہوں
Sahi International :
And I do not tell you that I have the depositories [containing the provision] of Allah or that I know the unseen, nor do I tell you that I am an angel, nor do I say of those upon whom your eyes look down that Allah will never grant them any good. Allah is most knowing of what is within their souls. Indeed, I would then be among the wrongdoers."
قَالُوا يَا نُوحُ قَدْ جَادَلْتَنَا فَأَكْثَرْتَ جِدَالَنَا فَأْتِنَا بِمَا تَعِدُنَا إِن كُنتَ مِنَ الصَّادِقِينَ (32)
محمداکرم اعوان :
کہنے لگےاے نوح (علیہ السلام)! یقیناًتم نےہم سےجھگڑاکیااوربہت زیادہ جھگڑاکیااگرتم سچے ہوتوجس چیزسے ہمیں ڈراتے ہووہ لےآؤ
فتح محمدجالندھری :
انہوں نے کہا کہ نوح تم نے ہم سے جھگڑا تو کیا اور جھگڑا بھی بہت کیا۔ لیکن اگر سچے ہو تو جس چیز سے ہمیں ڈراتے ہو وہ ہم پر لا نازل کرو
Sahi International :
They said, "O Noah, you have disputed us and been frequent in dispute of us. So bring us what you threaten us, if you should be of the truthful."
قَالَ إِنَّمَا يَأْتِيكُم بِهِ اللَّهُ إِن شَاءَ وَمَا أَنتُم بِمُعْجِزِينَ (33)
محمداکرم اعوان :
فرمایا اگراللہ چاہیں تویقیناًاس کوتمہارے سامنےلےآئیں گےاورتم (اُس کو) عاجز نہیں کرسکتے۔
فتح محمدجالندھری :
نوح نے کہا کہ اس کو خدا ہی چاہے گا تو نازل کرے گا۔ اور تم (اُس کو کسی طرح) ہرا نہیں سکتے
Sahi International :
He said, "Allah will only bring it to you if He wills, and you will not cause [Him] failure.
وَلَا يَنفَعُكُمْ نُصْحِي إِنْ أَرَدتُّ أَنْ أَنصَحَ لَكُمْ إِن كَانَ اللَّهُ يُرِيدُ أَن يُغْوِيَكُمْ ۚ هُوَ رَبُّكُمْ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ (34)
محمداکرم اعوان :
اورمیری خیرخواہی تمہیں کوئی فائدہ نہ دےگی اگرمیں چاہوں بھی کہ تمہیں نصیحت کروں، اگراللہ تمہیں گمراہ کرنا چاہےتووہ تمہاراپروردگارہےاورتمہیں اُسی کی طرف لوٹ کرجاناہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر میں یہ چاہوں کہ تمہاری خیرخواہی کروں اور خدا یہ چاہے وہ تمہیں گمراہ کرے تو میری خیرخواہی تم کو کچھ فائدہ نہیں دے سکتی۔ وہی تمہارا پروردگار ہے اور تمہیں اس کی طرف لوٹ کر جانا ہے
Sahi International :
And my advice will not benefit you - although I wished to advise you - If Allah should intend to put you in error. He is your Lord, and to Him you will be returned."
أَمْ يَقُولُونَ افْتَرَاهُ ۖ قُلْ إِنِ افْتَرَيْتُهُ فَعَلَيَّ إِجْرَامِي وَأَنَا بَرِيءٌ مِّمَّا تُجْرِمُونَ (35)
محمداکرم اعوان :
کیایہ لوگ کہتےہیں کہ آپ (حضرت محمد ﷺ) نےیہ (قرآن اپنےپاس سے) بنالیاہے۔ فرمایئےاگرمیں نےاسے بنالیا ہےتومیرےجرم کا وبال مجھ پر(ہوگا) اورجوگناہ تم کرتےہومیں اس سےبری الذمہ ہوں۔
فتح محمدجالندھری :
کیا یہ کہتے ہیں کہ اس (پیغمبر) نے یہ قرآن اپنے دل سے بنا لیا ہے۔ کہہ دو کہ اگر میں نے دل سے بنالیا ہے تو میرے گناہ کا وبال مجھ پر اور جو گناہ تم کرتے ہو اس سے میں بری الذمہ ہوں
Sahi International :
Or do they say [about Prophet Muhammad], "He invented it"? Say, "If I have invented it, then upon me is [the consequence of] my crime; but I am innocent of what [crimes] you commit."
وَأُوحِيَ إِلَىٰ نُوحٍ أَنَّهُ لَن يُؤْمِنَ مِن قَوْمِكَ إِلَّا مَن قَدْ آمَنَ فَلَا تَبْتَئِسْ بِمَا كَانُوا يَفْعَلُونَ (36)
محمداکرم اعوان :
اورنوح (علیہ السلام) کی طرف وحی کی گئی کہ آپ کی قوم میں سےجولوگ ایمان لاچکےہیں ان کےعلاوہ ہرگزکوئی ایمان نہ لائےگاپس آپ ان کےکردارکا غم نہ کھائیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور نوح کی طرف وحی کی گئی کہ تمہاری قوم میں جو لوگ ایمان (لاچکے)، ان کے سوا کوئی اور ایمان نہیں لائے گا تو جو کام یہ کر رہے ہیں ان کی وجہ سے غم نہ کھاؤ
Sahi International :
And it was revealed to Noah that, "No one will believe from your people except those who have already believed, so do not be distressed by what they have been doing.
وَاصْنَعِ الْفُلْكَ بِأَعْيُنِنَا وَوَحْيِنَا وَلَا تُخَاطِبْنِي فِي الَّذِينَ ظَلَمُوا ۚ إِنَّهُم مُّغْرَقُونَ (37)
محمداکرم اعوان :
اورہمارےروبرو کشتی بنائیں اورہماری وحی کے مطابق۔ اورغلط کاروں کےبارےہم سے کچھ نہ کہیئے بےشک وہ (ضرور) غرق کردیئےجائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ایک کشتی ہمارے حکم سے ہمارے روبرو بناؤ۔ اور جو لوگ ظالم ہیں ان کے بارے میں ہم سے کچھ نہ کہنا کیونکہ وہ ضرور غرق کردیئے جائیں گے
Sahi International :
And construct the ship under Our observation and Our inspiration and do not address Me concerning those who have wronged; indeed, they are [to be] drowned."
وَيَصْنَعُ الْفُلْكَ وَكُلَّمَا مَرَّ عَلَيْهِ مَلَأٌ مِّن قَوْمِهِ سَخِرُوا مِنْهُ ۚ قَالَ إِن تَسْخَرُوا مِنَّا فَإِنَّا نَسْخَرُ مِنكُمْ كَمَا تَسْخَرُونَ (38)
محمداکرم اعوان :
اوروہ (نوح علیہ السلام) کشتی بناتےتھےاورجب ان کی قوم کےسردار ان کےپاس سے گزرتےتوان کا مذاق اڑاتے۔ وہ فرماتےاگرتم ہمارامذاق اڑاتےہوتویقیناً (ایک روز) ہم بھی تمہارا مذاق اڑائیں گے جیسے تم مذاق اڑاتےہو۔
فتح محمدجالندھری :
تو نوح نے کشتی بنانی شروع کردی۔ اور جب ان کی قوم کے سردار ان کے پاس سے گزرتے تو ان سے تمسخر کرتے۔ وہ کہتے کہ اگر تم ہم سے تمسخر کرتے ہو تو جس طرح تم ہم سے تمسخر کرتے ہو اس طرح (ایک وقت) ہم بھی تم سے تمسخر کریں گے
Sahi International :
And he constructed the ship, and whenever an assembly of the eminent of his people passed by him, they ridiculed him. He said, "If you ridicule us, then we will ridicule you just as you ridicule.
فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ مَن يَأْتِيهِ عَذَابٌ يُخْزِيهِ وَيَحِلُّ عَلَيْهِ عَذَابٌ مُّقِيمٌ (39)
محمداکرم اعوان :
پس تم کو جلد معلوم ہوجائےگا کہ کس پرعذاب آتاہے جواسےرسواکرےگااورکس پرہمیشہ کا عذاب نازل ہوتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور تم کو جلد معلوم ہوجائے گا کہ کس پر عذاب آتا ہے اور جو اسے رسوا کرے گا اور کس پر ہمیشہ کا عذاب نازل ہوتا ہے
Sahi International :
And you are going to know who will get a punishment that will disgrace him [on earth] and upon whom will descend an enduring punishment [in the Hereafter]."
حَتَّىٰ إِذَا جَاءَ أَمْرُنَا وَفَارَ التَّنُّورُ قُلْنَا احْمِلْ فِيهَا مِن كُلٍّ زَوْجَيْنِ اثْنَيْنِ وَأَهْلَكَ إِلَّا مَن سَبَقَ عَلَيْهِ الْقَوْلُ وَمَنْ آمَنَ ۚ وَمَا آمَنَ مَعَهُ إِلَّا قَلِيلٌ (40)
محمداکرم اعوان :
یہاں تک کہ جب ہماراحکم آپہنچا اورتنور (سےبھی پانی) جوش مارنےلگاتوہم نےفرمایا کہ ہرقسم (کےجانور میں) سے جوڑاجوڑااس (کشتی) میں رکھ لیجیئےاوراپنےگھروالوں کو (بھی) مگراس شخص کےعلاوہ جس پربات طےہوچکی ہےاورجوایمان لاچکےہیں (ان کو) اوران کےساتھ بہت تھوڑے لوگ ایمان لائےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
یہاں تک کہ جب ہمارا حکم آپہنچا اور تنور جوش مارنے لگا تو ہم نے نوح کو حکم دیا کہ ہر قسم (کے جانداروں) میں سے جوڑا جوڑا (یعنی) دو (دو جانور۔ ایک ایک نر اور ایک ایک مادہ) لے لو اور جس شخص کی نسبت حکم ہوچکا ہے (کہ ہلاک ہوجائے گا) اس کو چھوڑ کر اپنے گھر والوں کو جو ایمان لایا ہو اس کو کشتی میں سوار کر لو اور ان کے ساتھ ایمان بہت ہی کم لوگ لائے تھے
Sahi International :
[So it was], until when Our command came and the oven overflowed, We said, "Load upon the ship of each [creature] two mates and your family, except those about whom the word has preceded, and [include] whoever has believed." But none had believed with him, except a few.
۞ وَقَالَ ارْكَبُوا فِيهَا بِسْمِ اللَّهِ مَجْرَاهَا وَمُرْسَاهَا ۚ إِنَّ رَبِّي لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ (41)
محمداکرم اعوان :
اورفرمایااس میں سوارہوجاؤ۔ اللہ کےنام سےہےاس کاچلنا اورٹھہرنا۔ بےشک میرا پروردگاربخشنےوالامہربان ہے۔
فتح محمدجالندھری :
(نوح نے) کہا کہ خدا کا نام لے کر (کہ اسی کے ہاتھ میں اس کا) چلنا اور ٹھہرنا (ہے) اس میں سوار ہوجاؤ۔ بےشک میرا پروردگار بخشنے والا مہربان ہے
Sahi International :
And [Noah] said, "Embark therein; in the name of Allah is its course and its anchorage. Indeed, my Lord is Forgiving and Merciful."
وَهِيَ تَجْرِي بِهِمْ فِي مَوْجٍ كَالْجِبَالِ وَنَادَىٰ نُوحٌ ابْنَهُ وَكَانَ فِي مَعْزِلٍ يَا بُنَيَّ ارْكَب مَّعَنَا وَلَا تَكُن مَّعَ الْكَافِرِينَ (42)
محمداکرم اعوان :
اوروہ ان کولےکرپہاڑوں جیسی موجوں میں چلنےلگی اورنوح (علیہ السلام) نےاپنےبیٹےکوآوازدی اوروہ (کشتی سے) الگ تھاکہ اےمیرےبیٹے! ہمارےساتھ سوارہوجاؤ اورکافروں کےساتھ مت رہو۔
فتح محمدجالندھری :
اور وہ ان کو لے کر (طوفان کی) لہروں میں چلنے لگی۔ (لہریں کیا تھیں) گویا پہاڑ (تھے) اس وقت نوح نے اپنے بیٹے کو کہ جو (کشتی سے) الگ تھا، پکارا کہ بیٹا ہمارے ساتھ سوار ہوجا اور کافروں میں شامل نہ ہو
Sahi International :
And it sailed with them through waves like mountains, and Noah called to his son who was apart [from them], "O my son, come aboard with us and be not with the disbelievers."
قَالَ سَآوِي إِلَىٰ جَبَلٍ يَعْصِمُنِي مِنَ الْمَاءِ ۚ قَالَ لَا عَاصِمَ الْيَوْمَ مِنْ أَمْرِ اللَّهِ إِلَّا مَن رَّحِمَ ۚ وَحَالَ بَيْنَهُمَا الْمَوْجُ فَكَانَ مِنَ الْمُغْرَقِينَ (43)
محمداکرم اعوان :
اس نےکہامیں ابھی پہاڑکےساتھ جالگوں گاوہ مجھ کوپانی سے بچالےگا۔ انہوں نے فرمایا آج اللہ کے حکم (عذاب) سے بچانے والاکوئی نہیں سوائےاس کےجس پروہی رحم فرمائیں اور (اتنے میں) دونوں کےدرمیان لہرحائل ہوگئی پھروہ ڈوبنےوالوں میں ہوگیا۔
فتح محمدجالندھری :
اس نے کہا کہ میں (ابھی) پہاڑ سے جا لگوں گا، وہ مجھے پانی سے بچالے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج خدا کے عذاب سے کوئی بچانے والا نہیں (اور نہ کوئی بچ سکتا ہے) مگر جس پر خدا رحم کرے۔ اتنے میں دونوں کے درمیان لہر آحائل ہوئی اور وہ ڈوب کر رہ گیا
Sahi International :
[But] he said, "I will take refuge on a mountain to protect me from the water." [Noah] said, "There is no protector today from the decree of Allah, except for whom He gives mercy." And the waves came between them, and he was among the drowned.
وَقِيلَ يَا أَرْضُ ابْلَعِي مَاءَكِ وَيَا سَمَاءُ أَقْلِعِي وَغِيضَ الْمَاءُ وَقُضِيَ الْأَمْرُ وَاسْتَوَتْ عَلَى الْجُودِيِّ ۖ وَقِيلَ بُعْدًا لِّلْقَوْمِ الظَّالِمِينَ (44)
محمداکرم اعوان :
اورحکم دیاگیااے زمین! اپنا پانی نگل جااوراےآسمان! تھم جا اورپانی خشک کردیا گیااورکام تمام کردیا گیااوروہ (کشتی) جودی (پہاڑ) پرجاٹھہری اورکہہ دیا گیا کہ بےانصاف لوگوں پر لعنت ہو۔
فتح محمدجالندھری :
اور حکم دیا گیا کہ اے زمین اپنا پانی نگل جا اور اے آسمان تھم جا۔ تو پانی خشک ہوگیا اور کام تمام کردیا گیا اور کشی کوہ جودی پر جا ٹھہری۔ اور کہہ دیا گیا کہ بےانصاف لوگوں پر لعنت
Sahi International :
And it was said, "O earth, swallow your water, and O sky, withhold [your rain]." And the water subsided, and the matter was accomplished, and the ship came to rest on the [mountain of] Judiyy. And it was said, "Away with the wrongdoing people."
وَنَادَىٰ نُوحٌ رَّبَّهُ فَقَالَ رَبِّ إِنَّ ابْنِي مِنْ أَهْلِي وَإِنَّ وَعْدَكَ الْحَقُّ وَأَنتَ أَحْكَمُ الْحَاكِمِينَ (45)
محمداکرم اعوان :
اورنوح (علیہ السلام) نےاپنے پروردگار کوپکارا۔ پس عرض کیااےمیرےپروردگار! بےشک میرا بیٹا بھی میرےاہل میں سےہےاوریقیناًآپ کا وعدہ سچاہےاورآپ سب فیصلہ کرنےوالوں میں سب سے بہترفیصلہ کرنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور نوح نے اپنے پروردگار کو پکارا اور کہا کہ پروردگار میرا بیٹا بھی میرے گھر والوں میں ہے (تو اس کو بھی نجات دے) تیرا وعدہ سچا ہے اور تو سب سے بہتر حاکم ہے
Sahi International :
And Noah called to his Lord and said, "My Lord, indeed my son is of my family; and indeed, Your promise is true; and You are the most just of judges!"
قَالَ يَا نُوحُ إِنَّهُ لَيْسَ مِنْ أَهْلِكَ ۖ إِنَّهُ عَمَلٌ غَيْرُ صَالِحٍ ۖ فَلَا تَسْأَلْنِ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ ۖ إِنِّي أَعِظُكَ أَن تَكُونَ مِنَ الْجَاهِلِينَ (46)
محمداکرم اعوان :
ارشادہوااے نوح (علیہ السلام)! بےشک وہ آپ کےاہل میں سےنہیں ہےیقیناًاس کےاعمال ناشائستہ ہیں سومجھ سےایسی چیز کی درخواست نہ کریں جس کی آپ کوخبر نہیں۔ بےشک میں آپ کونصیحت کرتاہوں کہ نادان نہ بنیں۔
فتح محمدجالندھری :
خدا نے فرمایا کہ نوح وہ تیرے گھر والوں میں نہیں ہے وہ تو ناشائستہ افعال ہے تو جس چیز کی تم کو حقیقت معلوم نہیں ہے اس کے بارے میں مجھ سے سوال ہی نہ کرو۔ اور میں تم کو نصیحت کرتا ہوں کہ نادان نہ بنو
Sahi International :
He said, "O Noah, indeed he is not of your family; indeed, he is [one whose] work was other than righteous, so ask Me not for that about which you have no knowledge. Indeed, I advise you, lest you be among the ignorant."
قَالَ رَبِّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ أَسْأَلَكَ مَا لَيْسَ لِي بِهِ عِلْمٌ ۖ وَإِلَّا تَغْفِرْ لِي وَتَرْحَمْنِي أَكُن مِّنَ الْخَاسِرِينَ (47)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےعرض کیااےمیرےپروردگار! یقیناًمیں آپ کی پناہ مانگتاہوں کہ آپ سے کسی ایسی چیزکا سوال کروں جس کی مجھ کوخبرنہیں اوراگرآپ مجھےنہ بخشیں گےاورمجھ پررحم نہیں فرمائیں گےتومیں نقصان اٹھانےوالوں میں سےہوجاؤں گا۔
فتح محمدجالندھری :
نوح نے کہا پروردگار میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں کہ ایسی چیز کا تجھ سے سوال کروں جس کی حقیقت مجھے معلوم نہیں۔ اور اگر تو مجھے نہیں بخشے گا اور مجھ پر رحم نہیں کرے گا تو میں تباہ ہوجاؤں گا
Sahi International :
[Noah] said, "My Lord, I seek refuge in You from asking that of which I have no knowledge. And unless You forgive me and have mercy upon me, I will be among the losers."
قِيلَ يَا نُوحُ اهْبِطْ بِسَلَامٍ مِّنَّا وَبَرَكَاتٍ عَلَيْكَ وَعَلَىٰ أُمَمٍ مِّمَّن مَّعَكَ ۚ وَأُمَمٌ سَنُمَتِّعُهُمْ ثُمَّ يَمَسُّهُم مِّنَّا عَذَابٌ أَلِيمٌ (48)
محمداکرم اعوان :
ارشادہوااے نوح (علیہ السلام)! اتریں ہماری طرف سےسلام اوربرکتیں لےکرجوآپ پراوران لوگوں (جماعتوں) پر (نازل) ہوں گی جوآپ کےساتھ ہیں اور (ایسی) امتیں (بھی) ہوں گی جن کوہم (دنیا کے) فائدے دیں گےپھران کوہماری طرف سےدردناک عذاب پہنچے گا۔
فتح محمدجالندھری :
حکم ہوا کہ نوح ہماری طرف سے سلامتی اور برکتوں کے ساتھ (جو) تم پر اور تمہارے ساتھ کی جماعتوں پر (نازل کی گئی ہیں) اتر آؤ۔ اور کچھ اور جماعتیں ہوں گی جن کو ہم (دنیا کے فوائد سے) محظوظ کریں گے پھر ان کو ہماری طرف سے عذاب الیم پہنچے گا
Sahi International :
It was said, "O Noah, disembark in security from Us and blessings upon you and upon nations [descending] from those with you. But other nations [of them] We will grant enjoyment; then there will touch them from Us a painful punishment."
تِلْكَ مِنْ أَنبَاءِ الْغَيْبِ نُوحِيهَا إِلَيْكَ ۖ مَا كُنتَ تَعْلَمُهَا أَنتَ وَلَا قَوْمُكَ مِن قَبْلِ هَٰذَا ۖ فَاصْبِرْ ۖ إِنَّ الْعَاقِبَةَ لِلْمُتَّقِينَ (49)
محمداکرم اعوان :
یہ غیب کی خبروں میں سےہےجن کوہم آپ کی طرف وحی کرتےہیں ان کو اس سےپہلےنہ آپ جانتےتھےاورنہ آپ کی قوم۔ سوصبرکیجئےیقیناً انجام پرہیزگاروں ہی کابھلاہے۔
فتح محمدجالندھری :
یہ (حالات) منجملہ غیب کی خبروں کے ہیں جو ہم تمہاری طرف بھیجتے ہیں۔ اور اس سے پہلے نہ تم ہی ان کو جانتے تھے اور نہ تمہاری قوم (ہی ان سے واقف تھی) تو صبر کرو کہ انجام پرہیزگاروں ہی کا (بھلا) ہے
Sahi International :
That is from the news of the unseen which We reveal to you, [O Muhammad]. You knew it not, neither you nor your people, before this. So be patient; indeed, the [best] outcome is for the righteous.
وَإِلَىٰ عَادٍ أَخَاهُمْ هُودًا ۚ قَالَ يَا قَوْمِ اعْبُدُوا اللَّهَ مَا لَكُم مِّنْ إِلَٰهٍ غَيْرُهُ ۖ إِنْ أَنتُمْ إِلَّا مُفْتَرُونَ (50)
محمداکرم اعوان :
اورعاد کی طرف ان کے بھائی ھود (علیہ السلام) کو (بھیجا) انہوں نے فرمایا اےمیری قوم! اللہ کی عبادت کروتمہارےلیےاس کےسواکوئی عبادت کا مستحق نہیں تم (شرک کرکے) محض بہتان باندھتےہو۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے عاد کی طرف ان کے بھائی ہود (کو بھیجا) انہوں نے کہا کہ میری قوم! خدا ہی کی عبادت کرو، اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں۔ تم (شرک کرکے خدا پر) محض بہتان باندھتے ہو
Sahi International :
And to 'Aad [We sent] their brother Hud. He said, "O my people, worship Allah; you have no deity other than Him. You are not but inventors [of falsehood].
يَا قَوْمِ لَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا ۖ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَى الَّذِي فَطَرَنِي ۚ أَفَلَا تَعْقِلُونَ (51)
محمداکرم اعوان :
اےمیری قوم! میں تم سےاس پرکوئی صلہ نہیں مانگتامیراصلہ تواس کےذمہ ہےجس نےمجھےپیدافرمایاپھرتم کیوں نہیں سمجھتے۔
فتح محمدجالندھری :
میری قوم! میں اس (وعظ و نصیحت) کا تم سے کچھ صلہ نہیں مانگتا۔ میرا صلہ تو اس کے ذمّے ہے جس نے مجھے پیدا کیا۔ بھلا تم سمجھتے کیوں نہیں؟
Sahi International :
O my people, I do not ask you for it any reward. My reward is only from the one who created me. Then will you not reason?
وَيَا قَوْمِ اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوبُوا إِلَيْهِ يُرْسِلِ السَّمَاءَ عَلَيْكُم مِّدْرَارًا وَيَزِدْكُمْ قُوَّةً إِلَىٰ قُوَّتِكُمْ وَلَا تَتَوَلَّوْا مُجْرِمِينَ (52)
محمداکرم اعوان :
اوراےمیری قوم! اپنےپروردگار (اللہ) سےبخشش مانگوپھراس کی طرف متوجہ رہو وہ تم پرآسمان سےخوب بارشیں برسائےگااورتم کو طاقت دےکرتمہاری طاقت بڑھادےگااورگناہگاربن کرروگردانی نہ کرو۔
فتح محمدجالندھری :
اور اے قوم! اپنے پروردگار سے بخشش مانگو پھر اس کے آگے توبہ کرو۔ وہ تم پر آسمان سے موسلادھار مینہ برسائے گا اور تمہاری طاقت پر طاقت بڑھائے گا اور (دیکھو) گنہگار بن کر روگردانی نہ کرو
Sahi International :
And O my people, ask forgiveness of your Lord and then repent to Him. He will send [rain from] the sky upon you in showers and increase you in strength [added] to your strength. And do not turn away, [being] criminals."
قَالُوا يَا هُودُ مَا جِئْتَنَا بِبَيِّنَةٍ وَمَا نَحْنُ بِتَارِكِي آلِهَتِنَا عَن قَوْلِكَ وَمَا نَحْنُ لَكَ بِمُؤْمِنِينَ (53)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےکہااےھود (علیہ السلام)! تم ہمارےسامنےکوئی واضح دلیل نہیں لائےاورصرف تمہارےکہنےسےہم اپنےمعبودوں کوچھوڑنے والےنہیں اورنہ ہی ہم تم پرایمان لانےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
وہ بولے ہود تم ہمارے پاس کوئی دلیل ظاہر نہیں لائے اور ہم (صرف) تمہارے کہنے سے نہ اپنے معبودوں کو چھوڑنے والے ہیں اور نہ تم پر ایمان لانے والے ہیں
Sahi International :
They said, "O Hud, you have not brought us clear evidence, and we are not ones to leave our gods on your say-so. Nor are we believers in you.
إِن نَّقُولُ إِلَّا اعْتَرَاكَ بَعْضُ آلِهَتِنَا بِسُوءٍ ۗ قَالَ إِنِّي أُشْهِدُ اللَّهَ وَاشْهَدُوا أَنِّي بَرِيءٌ مِّمَّا تُشْرِكُونَ (54)
محمداکرم اعوان :
ہم تویہ کہتےہیں کہ ہمارےمعبودوں میں سےکسی نے تم کوخرابی (آسیب وغیرہ) میں مبتلا کردیاہےانہوں نےفرمایابےشک میں اللہ کوگواہ کرتاہوں اورتم بھی گواہ رہوکہ میں ان سے بیزار ہوں جن کوتم شریک ٹھہراتےہو
فتح محمدجالندھری :
ہم تو یہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے کسی معبود نے تمہیں آسیب پہنچا کر (دیوانہ کر) دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں خدا کو گواہ کرتا ہوں اور تم بھی گواہ رہو کہ جن کو تم (خدا کا) شریک بناتے ہو میں اس سے بیزار ہوں
Sahi International :
We only say that some of our gods have possessed you with evil." He said, "Indeed, I call Allah to witness, and witness [yourselves] that I am free from whatever you associate with Allah
مِن دُونِهِ ۖ فَكِيدُونِي جَمِيعًا ثُمَّ لَا تُنظِرُونِ (55)
محمداکرم اعوان :
(جن کی تم ) اُس کےعلاوہ (پوجاکرتےہو) پس تم سب مل کرمیرےبارےمیں (جو) تدبیر (کرنا چاہتےہو) کروپھرمجھے مہلت نہ دو۔
فتح محمدجالندھری :
(یعنی جن کی) خدا کے سوا (عبادت کرتے ہو تو) تم سب مل کر میرے بارے میں جو تدبیر (کرنی چاہو) کرلو اور مجھے مہلت نہ دو
Sahi International :
Other than Him. So plot against me all together; then do not give me respite.
إِنِّي تَوَكَّلْتُ عَلَى اللَّهِ رَبِّي وَرَبِّكُم ۚ مَّا مِن دَابَّةٍ إِلَّا هُوَ آخِذٌ بِنَاصِيَتِهَا ۚ إِنَّ رَبِّي عَلَىٰ صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ (56)
محمداکرم اعوان :
بےشک میں نےاللہ پربھروسہ کیاجومیراپروردگارہےاورتمہارا بھی پروردگار ہے جتنےروئےزمین پرچلنےوالےہیں ان کی چوٹی اُس نے پکڑرکھی ہے۔ یقیناًمیراپروردگارسیدھےراستےپرہے۔
فتح محمدجالندھری :
میں خدا پر جو میرا اور تمہارا (سب کا) پروردگار ہے، بھروسہ رکھتا ہوں (زمین پر) جو چلنے پھرنے والا ہے وہ اس کو چوٹی سے پکڑے ہوئے ہے۔ بےشک میرا پروردگار سیدھے رستے پر ہے
Sahi International :
Indeed, I have relied upon Allah, my Lord and your Lord. There is no creature but that He holds its forelock. Indeed, my Lord is on a path [that is] straight."
فَإِن تَوَلَّوْا فَقَدْ أَبْلَغْتُكُم مَّا أُرْسِلْتُ بِهِ إِلَيْكُمْ ۚ وَيَسْتَخْلِفُ رَبِّي قَوْمًا غَيْرَكُمْ وَلَا تَضُرُّونَهُ شَيْئًا ۚ إِنَّ رَبِّي عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ حَفِيظٌ (57)
محمداکرم اعوان :
پھراگرتم روگردانی کروگےتوجوپیغام مجھ کودےکرتمہاری طرف بھیجاگیاتھاتویقیناًوہ میں تم کوپہنچا چکاہوں۔ اورمیرا پروردگارتمہاری جگہ دوسرےلوگوں کو (زمین میں) بسادےگااورتم اس کا کچھ نہ بگاڑسکوگے۔ بےشک میراپروردگارہرچیزپرنگہبان ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اگر تم روگردانی کرو گے تو جو پیغام میرے ہاتھ تمہاری طرف بھیجا گیا ہے، وہ میں نے تمہیں پہنچا دیا ہے۔ اور میرا پروردگار تمہاری جگہ اور لوگوں کو لابسائے گا۔ اور تم خدا کا کچھ بھی نقصان نہیں کرسکتے۔ میرا پروردگار تو ہر چیز پر نگہبان ہے
Sahi International :
But if they turn away, [say], "I have already conveyed that with which I was sent to you. My Lord will give succession to a people other than you, and you will not harm Him at all. Indeed my Lord is, over all things, Guardian."
وَلَمَّا جَاءَ أَمْرُنَا نَجَّيْنَا هُودًا وَالَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ بِرَحْمَةٍ مِّنَّا وَنَجَّيْنَاهُم مِّنْ عَذَابٍ غَلِيظٍ (58)
محمداکرم اعوان :
اورجب ہماراحکم (عذاب) آپہنچاتوہم نےھود (علیہ السلام) کواورجوان کےساتھ اہل ایمان تھےاپنی رحمت سےبچالیااورہم نےان کوایک سخت عذاب سےنجات دی۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب ہمارا حکم عذاب آپہنچا تو ہم نے ہود کو اور جو لوگ ان کے ساتھ ایمان لائے تھے ان کو اپنی مہربانی سے بچا لیا۔ اور ان کو عذاب شدید سے نجات دی
Sahi International :
And when Our command came, We saved Hud and those who believed with him, by mercy from Us; and We saved them from a harsh punishment.
وَتِلْكَ عَادٌ ۖ جَحَدُوا بِآيَاتِ رَبِّهِمْ وَعَصَوْا رُسُلَهُ وَاتَّبَعُوا أَمْرَ كُلِّ جَبَّارٍ عَنِيدٍ (59)
محمداکرم اعوان :
اوریہ (قوم) عادتھی جنہوں نے (جان بوجھ کر) اپنےپروردگارکی نشانیوں کا انکارکیااوراس کےپیغمبروں کی نافرمانی کی اورایسےلوگوں کےکہنےپرچلتےرہےجوجابر (ظالم اور) ضدی تھے۔
فتح محمدجالندھری :
یہ (وہی) عاد ہیں جنہوں نے خدا کی نشانیوں سے انکار کیا اور اس کے پیغمبروں کی نافرمانی کی اور ہر متکبر وسرکش کا کہا مانا
Sahi International :
And that was 'Aad, who rejected the signs of their Lord and disobeyed His messengers and followed the order of every obstinate tyrant.
وَأُتْبِعُوا فِي هَٰذِهِ الدُّنْيَا لَعْنَةً وَيَوْمَ الْقِيَامَةِ ۗ أَلَا إِنَّ عَادًا كَفَرُوا رَبَّهُمْ ۗ أَلَا بُعْدًا لِّعَادٍ قَوْمِ هُودٍ (60)
محمداکرم اعوان :
اوراس دنیامیں بھی لعنت ان کےساتھ رہی اورقیامت کےدن بھی (رہے گی) دیکھو! بےشک عادنےاپنےپروردگارسےکفرکیا۔ خوب سن لو! رحمت سےدوری ہوئی عادکوجوھود (علیہ السلام) کی قوم تھی۔
فتح محمدجالندھری :
تو اس دنیا میں بھی لعنت ان کے پیچھے لگی رہے گی اور قیامت کے دن بھی (لگی رہے گی) دیکھو عاد نے اپنے پروردگار سے کفر کیا۔ (اور) سن رکھو ہود کی قوم عاد پر پھٹکار ہے
Sahi International :
And they were [therefore] followed in this world with a curse and [as well] on the Day of Resurrection. Unquestionably, 'Aad denied their Lord; then away with 'Aad, the people of Hud.
۞ وَإِلَىٰ ثَمُودَ أَخَاهُمْ صَالِحًا ۚ قَالَ يَا قَوْمِ اعْبُدُوا اللَّهَ مَا لَكُم مِّنْ إِلَٰهٍ غَيْرُهُ ۖ هُوَ أَنشَأَكُم مِّنَ الْأَرْضِ وَاسْتَعْمَرَكُمْ فِيهَا فَاسْتَغْفِرُوهُ ثُمَّ تُوبُوا إِلَيْهِ ۚ إِنَّ رَبِّي قَرِيبٌ مُّجِيبٌ (61)
محمداکرم اعوان :
اورثمودکی طرف ان کےبھائی صالح (علیہ السلام) کو (بھیجا) انہوں نےفرمایااےمیری قوم! (صرف) اللہ کی عبادت کرواس کےسواکوئی تمہارامعبودنہیں اس نےتم کوزمین سےپیدافرمایااوراس میں تم کوآبادفرمایاپس اُس سےبخشش طلب کرو (ایمان لاؤ) پھراُس کی طرف متوجہ رہو، بےشک میراپروردگارقریب ہےقبول کرنےوالاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح کو (بھیجا) تو انہوں نے کہا کہ قوم! خدا ہی کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں۔ اسی نے تم کو زمین سے پیدا کیا اور اس میں آباد کیا تو اس سے مغفرت مانگو اور اس کے آگے توبہ کرو۔ بےشک میرا پروردگار نزدیک (بھی ہے اور دعا کا) قبول کرنے والا (بھی) ہے
Sahi International :
And to Thamud [We sent] their brother Salih. He said, "O my people, worship Allah; you have no deity other than Him. He has produced you from the earth and settled you in it, so ask forgiveness of Him and then repent to Him. Indeed, my Lord is near and responsive."
قَالُوا يَا صَالِحُ قَدْ كُنتَ فِينَا مَرْجُوًّا قَبْلَ هَٰذَا ۖ أَتَنْهَانَا أَن نَّعْبُدَ مَا يَعْبُدُ آبَاؤُنَا وَإِنَّنَا لَفِي شَكٍّ مِّمَّا تَدْعُونَا إِلَيْهِ مُرِيبٍ (62)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےکہااےصالح (علیہ السلام)! یقیناًاس سےپہلےہم تم سےکئی امیدیں رکھتےتھےکیاتم ہمیں ان کی عبادت سےمنع کرتےہوجن کی عبادت ہمارےباپ دادا کرتےآئےہیں اورتم ہمیں جس بات کی طرف بلا رہےہویقیناًاس میں ہمیں شبہ ہےاس کی طرف دل نہیں مانتا۔
فتح محمدجالندھری :
انہوں نے کہا کہ صالح اس سے پہلے ہم تم سے (کئی طرح کی) امیدیں رکھتے تھے (اب وہ منقطع ہوگئیں) کیا تم ہم کو ان چیزوں کے پوجنے سے منع کرتے ہو جن کو ہمارے بزرگ پوجتے آئے ہیں؟ اور جس بات کی طرف تم ہمیں بلاتے ہو، اس میں ہمیں قوی شبہ ہے
Sahi International :
They said, "O Salih, you were among us a man of promise before this. Do you forbid us to worship what our fathers worshipped? And indeed we are, about that to which you invite us, in disquieting doubt."
قَالَ يَا قَوْمِ أَرَأَيْتُمْ إِن كُنتُ عَلَىٰ بَيِّنَةٍ مِّن رَّبِّي وَآتَانِي مِنْهُ رَحْمَةً فَمَن يَنصُرُنِي مِنَ اللَّهِ إِنْ عَصَيْتُهُ ۖ فَمَا تَزِيدُونَنِي غَيْرَ تَخْسِيرٍ (63)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےفرمایااےمیری قوم! بھلادیکھوتواگرمیں اپنےپروردگارکی طرف سےواضح دلیل پرہوں اوراُس نےمجھےاپنی طرف سےرحمت (نبوت) عطافرمائی ہوتواگرمیں اُس کی نافرمانی کروں پھرمجھےاللہ سےکون بچائےگاسوتم تو (کفر کی باتوں سے) میرانقصان ہی بڑھاتےہو۔
فتح محمدجالندھری :
صالح نے کہا اے قوم! بھلا دیکھو تو اگر میں اپنے پروردگار کی طرف سے کھلی دلیل پر ہوں اور اس نے مجھے اپنے ہاں سے (نبوت کی) نعمت بخشی ہو تو اگر میں خدا کی نافرمانی کروں تو اس کے سامنے میری کون مدد کرے گا؟ تم تو (کفر کی باتوں سے) میرا نقصان کرتے ہو
Sahi International :
He said, "O my people, have you considered: if I should be upon clear evidence from my Lord and He has given me mercy from Himself, who would protect me from Allah if I disobeyed Him? So you would not increase me except in loss.
وَيَا قَوْمِ هَٰذِهِ نَاقَةُ اللَّهِ لَكُمْ آيَةً فَذَرُوهَا تَأْكُلْ فِي أَرْضِ اللَّهِ وَلَا تَمَسُّوهَا بِسُوءٍ فَيَأْخُذَكُمْ عَذَابٌ قَرِيبٌ (64)
محمداکرم اعوان :
اوراےمیری قوم! یہ اللہ کی اونٹنی ہےجو تمہارےلیےمعجزہ ہےپس اسےچھوڑدوکہ اللہ کی زمین میں چرتی پھرےاوراس کوتم بری نیت کےساتھ چھونا بھی مت پھرتم کوفوری عذاب آپکڑےگا۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہ بھی کہا کہ اے قوم! یہ خدا کی اونٹنی تمہارے لیے ایک نشانی (یعنی معجزہ) ہے تو اس کو چھوڑ دو کہ خدا کی زمین میں (جہاں چاہے) چرے اور اس کو کسی طرح کی تکلیف نہ دینا ورنہ تمہیں جلد عذاب آپکڑے گا
Sahi International :
And O my people, this is the she-camel of Allah - [she is] to you a sign. So let her feed upon Allah 's earth and do not touch her with harm, or you will be taken by an impending punishment."
فَعَقَرُوهَا فَقَالَ تَمَتَّعُوا فِي دَارِكُمْ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ ۖ ذَٰلِكَ وَعْدٌ غَيْرُ مَكْذُوبٍ (65)
محمداکرم اعوان :
سوانہوں نےاس کےپاؤں کاٹ ڈالےتو(صالح علیہ السلام) نےفرمایاتم اپنےگھروں میں تین دن اوربسویہ ایساوعدہ ہےجس میں ذراجھوٹ نہیں۔
فتح محمدجالندھری :
مگر انہوں نے اس کی کانچیں کاٹ ڈالیں۔ تو (صالح نے) کہا کہ اپنے گھروں میں تم تین دن (اور) فائدہ اٹھا لو۔ یہ وعدہ ہے کہ جھوٹا نہ ہوگا
Sahi International :
But they hamstrung her, so he said, "Enjoy yourselves in your homes for three days. That is a promise not to be denied."
فَلَمَّا جَاءَ أَمْرُنَا نَجَّيْنَا صَالِحًا وَالَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ بِرَحْمَةٍ مِّنَّا وَمِنْ خِزْيِ يَوْمِئِذٍ ۗ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ الْقَوِيُّ الْعَزِيزُ (66)
محمداکرم اعوان :
پس جب ہماراحکم (عذاب) آپہنچاتوہم نےصالح (علیہ السلام) اورجواہلِ ایمان ان کےساتھ تھے (سب کو) اپنی عنایت سے بچالیااوراس دن کی رسوائی سے (محفوظ رکھا) بےشک آپ کا پروردگاربڑی قوت والا، غلبےوالا ہے۔
فتح محمدجالندھری :
جب ہمارا حکم آگیا تو ہم نے صالح کو اور جو لوگ ان کے ساتھ ایمان لائے تھے ان کو اپنی مہربانی سے بچالیا۔ اور اس دن کی رسوائی سے (محفوظ رکھا) ۔ بےشک تمہارا پروردگار طاقتور اور زبردست ہے
Sahi International :
So when Our command came, We saved Salih and those who believed with him, by mercy from Us, and [saved them] from the disgrace of that day. Indeed, it is your Lord who is the Powerful, the Exalted in Might.
وَأَخَذَ الَّذِينَ ظَلَمُوا الصَّيْحَةُ فَأَصْبَحُوا فِي دِيَارِهِمْ جَاثِمِينَ (67)
محمداکرم اعوان :
اورظلم کرنےوالوں کو چنگھاڑنےآپکڑاپس وہ صبح کواپنے گھروں میں اوندھےپڑےرہ گئے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جن لوگوں نے ظلم کیا تھا ان کو چنگھاڑ (کی صورت میں عذاب) نے آپکڑا تو وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے
Sahi International :
And the shriek seized those who had wronged, and they became within their homes [corpses] fallen prone
كَأَن لَّمْ يَغْنَوْا فِيهَا ۗ أَلَا إِنَّ ثَمُودَ كَفَرُوا رَبَّهُمْ ۗ أَلَا بُعْدًا لِّثَمُودَ (68)
محمداکرم اعوان :
جیسےان میں کبھی بسےہی نہ تھے۔ خوب سن لو! یقیناًثمودنےاپنےپروردگارکےساتھ کفرکیا۔ سن لو! ثمود کو پھٹکار (رحمت سے دوری) ہوئی۔
فتح محمدجالندھری :
گویا کبھی ان میں بسے ہی نہ تھے۔ سن رکھو کہ ثمود نے اپنے پروردگار سے کفر کیا۔ اور سن رکھو ثمود پر پھٹکار ہے
Sahi International :
As if they had never prospered therein. Unquestionably, Thamud denied their Lord; then, away with Thamud.
وَلَقَدْ جَاءَتْ رُسُلُنَا إِبْرَاهِيمَ بِالْبُشْرَىٰ قَالُوا سَلَامًا ۖ قَالَ سَلَامٌ ۖ فَمَا لَبِثَ أَن جَاءَ بِعِجْلٍ حَنِيذٍ (69)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناًہمارےبھیجےہوئے (فرشتے) ابراہیم (علیہ السلام) کےپاس خوش خبری لےکرآئےتوسلام کہاانہوں نےبھی سلام کہاپھردیرنہیں کی کہ ایک تلاہوابچھڑالےکرآئے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہمارے فرشتے ابراہیم کے پاس بشارت لے کر آئے تو سلام کہا۔ انہوں نے بھی (جواب میں) سلام کہا۔ ابھی کچھ وقفہ نہیں ہوا تھا کہ (ابراہیم) ایک بھنا ہوا بچھڑا لے آئے
Sahi International :
And certainly did Our messengers come to Abraham with good tidings; they said, "Peace." He said, "Peace," and did not delay in bringing [them] a roasted calf.
فَلَمَّا رَأَىٰ أَيْدِيَهُمْ لَا تَصِلُ إِلَيْهِ نَكِرَهُمْ وَأَوْجَسَ مِنْهُمْ خِيفَةً ۚ قَالُوا لَا تَخَفْ إِنَّا أُرْسِلْنَا إِلَىٰ قَوْمِ لُوطٍ (70)
محمداکرم اعوان :
پس جب انہوں نےدیکھاکہ ان کےہاتھ اس (کھانے) کی طرف نہیں بڑھتےتوان سےکھٹکےاور (ان کواجنبی جان کر) دل میں ان سےڈرمحسوس کیاانہوں (فرشتوں) نےکہاخوف مت کیجیئےبےشک ہم لوط (علیہ السلام) کی قوم کی طرف بھیجےگئےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جب دیکھا کہ ان کے ہاتھ کھانے کی طرف نہیں جاتے (یعنی وہ کھانا نہیں کھاتے) تو ان کو اجنبی سمجھ کر دل میں خوف کیا۔ (فرشتوں نے) کہا کہ خوف نہ کیجیے، ہم قوم لوط کی طرف (ان کے ہلاک کرنے کو) بھیجے گئے ہیں
Sahi International :
But when he saw their hands not reaching for it, he distrusted them and felt from them apprehension. They said, "Fear not. We have been sent to the people of Lot."
وَامْرَأَتُهُ قَائِمَةٌ فَضَحِكَتْ فَبَشَّرْنَاهَا بِإِسْحَاقَ وَمِن وَرَاءِ إِسْحَاقَ يَعْقُوبَ (71)
محمداکرم اعوان :
اوران کی اہلیہ (پاس) کھڑی تھیں تب ہنس پڑیں توہم نےان کواسحٰق (علیہ السلام) اوراسحٰق (علیہ السلام) کےبعدیعقوب (علیہ السلام) کی خوش خبری دی۔
فتح محمدجالندھری :
اور ابراہیم کی بیوی (جو پاس) کھڑی تھی، ہنس پڑی تو ہم نے اس کو اسحاق کی اور اسحاق کے بعد یعقوب کی خوشخبری دی
Sahi International :
And his Wife was standing, and she smiled. Then We gave her good tidings of Isaac and after Isaac, Jacob.
قَالَتْ يَا وَيْلَتَىٰ أَأَلِدُ وَأَنَا عَجُوزٌ وَهَٰذَا بَعْلِي شَيْخًا ۖ إِنَّ هَٰذَا لَشَيْءٌ عَجِيبٌ (72)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےکہااےہے! کیامیرےبچہ ہوگا؟ اورمیں توبڑھیاہوں اوریہ میرےخاوند بھی بوڑھےہیں، بےشک یہ بڑی عجیب بات ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اس نے کہا اے ہے میرے بچہ ہوگا؟ میں تو بڑھیا ہوں اور میرے میاں بھی بوڑھے ہیں۔ یہ تو بڑی عجیب بات ہے
Sahi International :
She said, "Woe to me! Shall I give birth while I am an old woman and this, my husband, is an old man? Indeed, this is an amazing thing!"
قَالُوا أَتَعْجَبِينَ مِنْ أَمْرِ اللَّهِ ۖ رَحْمَتُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ عَلَيْكُمْ أَهْلَ الْبَيْتِ ۚ إِنَّهُ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ (73)
محمداکرم اعوان :
انہوں (فرشتوں) نےکہاکیاآپ اللہ کےکاموں میں تعجب کرتی ہیں اےاہل بیت (گھروالو)! آپ پراللہ کی رحمت اوراس کی برکتیں ہیں بےشک وہ تعریف کیاگیابڑی شان والاہے۔
فتح محمدجالندھری :
انہوں نے کہا کیا تم خدا کی قدرت سے تعجب کرتی ہو؟ اے اہل بیت تم پر خدا کی رحمت اور اس کی برکتیں ہیں۔ وہ سزاوار تعریف اور بزرگوار ہے
Sahi International :
They said, "Are you amazed at the decree of Allah? May the mercy of Allah and His blessings be upon you, people of the house. Indeed, He is Praiseworthy and Honorable."
فَلَمَّا ذَهَبَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ الرَّوْعُ وَجَاءَتْهُ الْبُشْرَىٰ يُجَادِلُنَا فِي قَوْمِ لُوطٍ (74)
محمداکرم اعوان :
پھرجب ابراہیم (علیہ السلام) سےخوف جاتارہااوران کوخوشی کی خبربھی ملی توہم سے قومِ لوط ؑ کےبارےبحث کرنےلگے۔
فتح محمدجالندھری :
جب ابراہیم سے خوف جاتا رہا اور ان کو خوشخبری بھی مل گئی تو قوم لوط کے بارے میں لگے ہم سے بحث کرنے
Sahi International :
And when the fright had left Abraham and the good tidings had reached him, he began to argue with Us concerning the people of Lot.
إِنَّ إِبْرَاهِيمَ لَحَلِيمٌ أَوَّاهٌ مُّنِيبٌ (75)
محمداکرم اعوان :
بےشک ابراہیم (علیہ السلام) بڑےتحمل والے، نرم دل (اور) رجوع کرنےوالےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
بےشک ابراہیم بڑے تحمل والے، نرم دل اور رجوع کرنے والے تھے
Sahi International :
Indeed, Abraham was forbearing, grieving and [frequently] returning [to Allah].
يَا إِبْرَاهِيمُ أَعْرِضْ عَنْ هَٰذَا ۖ إِنَّهُ قَدْ جَاءَ أَمْرُ رَبِّكَ ۖ وَإِنَّهُمْ آتِيهِمْ عَذَابٌ غَيْرُ مَرْدُودٍ (76)
محمداکرم اعوان :
اے ابراہیم (علیہ السلام)! اس بات کوجانےدیں، بےشک آپ کےپروردگارکاحکم آپہنچا ہےاوریقیناًان لوگوں پرعذاب آنےوالاہےجوکبھی ٹلنےوالا نہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اے ابراہیم اس بات کو جانے دو۔ تمہارے پروردگار کا حکم آپہنچا ہے۔ اور ان لوگوں پر عذاب آنے والا ہے جو کبھی نہیں ٹلنے کا
Sahi International :
[The angels said], "O Abraham, give up this [plea]. Indeed, the command of your Lord has come, and indeed, there will reach them a punishment that cannot be repelled."
وَلَمَّا جَاءَتْ رُسُلُنَا لُوطًا سِيءَ بِهِمْ وَضَاقَ بِهِمْ ذَرْعًا وَقَالَ هَٰذَا يَوْمٌ عَصِيبٌ (77)
محمداکرم اعوان :
اورجب ہمارےبھیجےہوئے(فرشتے) لوط (علیہ السلام) کےپاس آئےتووہ ان کی وجہ سےمغموم ہوئےاوران کےآنے کی وجہ سےتنگ دل ہوئےاورکہنےلگےآج کا دن بہت مشکل (کادن) ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب ہمارے فرشتے لوط کے پاس آئے تو وہ ان (کے آنے) سے غمناک اور تنگ دل ہوئے اور کہنے لگے کہ آج کا دن بڑی مشکل کا دن ہے
Sahi International :
And when Our messengers, [the angels], came to Lot, he was anguished for them and felt for them great discomfort and said, "This is a trying day."
وَجَاءَهُ قَوْمُهُ يُهْرَعُونَ إِلَيْهِ وَمِن قَبْلُ كَانُوا يَعْمَلُونَ السَّيِّئَاتِ ۚ قَالَ يَا قَوْمِ هَٰؤُلَاءِ بَنَاتِي هُنَّ أَطْهَرُ لَكُمْ ۖ فَاتَّقُوا اللَّهَ وَلَا تُخْزُونِ فِي ضَيْفِي ۖ أَلَيْسَ مِنكُمْ رَجُلٌ رَّشِيدٌ (78)
محمداکرم اعوان :
اوران کی قوم ان کےپاس دوڑتی ہوئی آئی اوریہ لوگ پہلےہی برُےکام کرتےتھےانہوں نےفرمایااےمیری قوم! یہ میری (قوم کی) لڑکیاں ہیں یہ تمہارےلیے (جائزاور) پاک ہیں تواللہ سےڈرواورمجھےمیرے مہمانوں کےبارےرسوا نہ کروکیاتم میں کوئی بھلا آدمی نہیں ہے؟
فتح محمدجالندھری :
اور لوط کی قوم کے لوگ ان کے پاس بےتحاشا دوڑتے ہوئے آئے اور یہ لوگ پہلے ہی سے فعل شنیع کیا کرتے تھے۔ لوط نے کہا کہ اے قوم! یہ (جو) میری (قوم کی) لڑکیاں ہیں، یہ تمہارے لیے (جائز اور) پاک ہیں۔ تو خدا سے ڈرو اور میرے مہمانوں کے (بارے) میں میری آبرو نہ کھوؤ۔ کیا تم میں کوئی بھی شائستہ آدمی نہیں
Sahi International :
And his people came hastening to him, and before [this] they had been doing evil deeds. He said, "O my people, these are my daughters; they are purer for you. So fear Allah and do not disgrace me concerning my guests. Is there not among you a man of reason?"
قَالُوا لَقَدْ عَلِمْتَ مَا لَنَا فِي بَنَاتِكَ مِنْ حَقٍّ وَإِنَّكَ لَتَعْلَمُ مَا نُرِيدُ (79)
محمداکرم اعوان :
وہ کہنے لگےکہ یقیناًتم جانتےہوتمہاری (قوم کی بہو) بیٹیوں کی ہمیں کوئی ضرورت نہیں اورجوہم چاہتےہیں یقیناًتم اس سے خوب واقف ہو۔
فتح محمدجالندھری :
وہ بولے تم کو معلوم ہے کہ تمہاری (قوم کی) بیٹیوں کی ہمیں کچھ حاجت نہیں۔ اور جو ہماری غرض ہے اسے تم (خوب) جانتے ہو
Sahi International :
They said, "You have already known that we have not concerning your daughters any claim, and indeed, you know what we want."
قَالَ لَوْ أَنَّ لِي بِكُمْ قُوَّةً أَوْ آوِي إِلَىٰ رُكْنٍ شَدِيدٍ (80)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےفرمایااےکاش! میرےپاس تمہارےمقابلےکی طاقت ہوتی یامیں کسی مضبوط قلعے میں پناہ پکڑسکتا۔
فتح محمدجالندھری :
لوط نے کہا اے کاش مجھ میں تمہارے مقابلے کی طاقت ہوتی یا کسی مضبوط قلعے میں پناہ پکڑ سکتا
Sahi International :
He said, "If only I had against you some power or could take refuge in a strong support."
قَالُوا يَا لُوطُ إِنَّا رُسُلُ رَبِّكَ لَن يَصِلُوا إِلَيْكَ ۖ فَأَسْرِ بِأَهْلِكَ بِقِطْعٍ مِّنَ اللَّيْلِ وَلَا يَلْتَفِتْ مِنكُمْ أَحَدٌ إِلَّا امْرَأَتَكَ ۖ إِنَّهُ مُصِيبُهَا مَا أَصَابَهُمْ ۚ إِنَّ مَوْعِدَهُمُ الصُّبْحُ ۚ أَلَيْسَ الصُّبْحُ بِقَرِيبٍ (81)
محمداکرم اعوان :
وہ (فرشتے) کہنےلگےاےلوط (علیہ السلام)! یقیناًہم توآپ کےپروردگارکےبھیجے ہوئے (فرشتے) ہیں یہ لوگ آپ تک ہرگزنہ پہنچ سکیں گےپس آپ کچھ رات رہےاپنےگھروالوں کولےکرچل دیں اورتم میں سےکوئی پیچھےمڑکرنہ دیکھےمگرآپ کی بیوی۔ یقیناًاس پروہی مصیبت پڑنےوالی ہےجوان پرپڑےگی۔ بےشک ان کے (عذاب کے) وعدہ کا وقت صبح ہےکیاصبح قریب نہیں ہے؟
فتح محمدجالندھری :
فرشتوں نے کہا کہ لوط ہم تمہارے پروردگار کے فرشتے ہیں۔ یہ لوگ ہرگز تم تک نہیں پہنچ سکیں گے تو کچھ رات رہے سے اپنے گھر والوں کو لے کر چل دو اور تم میں سے کوئی شخص پیچھے پھر کر نہ دیکھے۔ مگر تمہاری بیوی کہ جو آفت ان پر پڑنے والی ہے وہی اس پر پڑے گی۔ ان کے (عذاب کے) وعدے کا وقت صبح ہے۔ اور کیا صبح کچھ دور ہے؟
Sahi International :
The angels said, "O Lot, indeed we are messengers of your Lord; [therefore], they will never reach you. So set out with your family during a portion of the night and let not any among you look back - except your wife; indeed, she will be struck by that which strikes them. Indeed, their appointment is [for] the morning. Is not the morning near?"
فَلَمَّا جَاءَ أَمْرُنَا جَعَلْنَا عَالِيَهَا سَافِلَهَا وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهَا حِجَارَةً مِّن سِجِّيلٍ مَّنضُودٍ (82)
محمداکرم اعوان :
پس جب ہماراحکم (عذاب) آپہنچاتوہم نےاس (بستی) کو (الٹ کر) اوپرکانیچے (اورنیچےکااوپر) کردیااوران پرکھنگرکےپتھربرسائے (جو) لگاتار (گررہےتھے۔)
فتح محمدجالندھری :
تو جب ہمارا حکم آیا ہم نے اس (بستی) کو (اُلٹ کر) نیچے اوپر کردیا اور ان پر پتھر کی تہہ بہ تہہ (یعنی پےدرپے) کنکریاں برسائیں
Sahi International :
So when Our command came, We made the highest part [of the city] its lowest and rained upon them stones of layered hard clay, [which were]
مُّسَوَّمَةً عِندَ رَبِّكَ ۖ وَمَا هِيَ مِنَ الظَّالِمِينَ بِبَعِيدٍ (83)
محمداکرم اعوان :
جن پرآپ کےپروردگارکاخاص نشان بھی تھااوریہ (بستی) ان ظالموں سےکچھ دوربھی نہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جن پر تمہارے پروردگار کے ہاں سے نشان کئے ہوئے تھے اور وہ بستی ان ظالموں سے کچھ دور نہیں
Sahi International :
Marked from your Lord. And Allah 's punishment is not from the wrongdoers [very] far.
۞ وَإِلَىٰ مَدْيَنَ أَخَاهُمْ شُعَيْبًا ۚ قَالَ يَا قَوْمِ اعْبُدُوا اللَّهَ مَا لَكُم مِّنْ إِلَٰهٍ غَيْرُهُ ۖ وَلَا تَنقُصُوا الْمِكْيَالَ وَالْمِيزَانَ ۚ إِنِّي أَرَاكُم بِخَيْرٍ وَإِنِّي أَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ مُّحِيطٍ (84)
محمداکرم اعوان :
اورمدین کی طرف ان کےبھائی شعیب (علیہ السلام) کو (بھیجا) انہوں نےفرمایااےمیری قوم! اللہ کی عبادت کرواس کےسواتمہاراکوئی معبودنہیں اورماپ اورتول میں کمی نہ کیا کروبےشک میں تم کوآسودہ حال دیکھتاہوں اوریقیناًمجھےتم پرایسےدن کےعذاب کاڈرہےجو (تم کو) گھیرکررہےگا۔
فتح محمدجالندھری :
اور مدین کی طرف ان کے بھائی شعیب کو (بھیجا) تو اُنہوں نے کہا کہ اے قوم! خدا ہی کی عبادت کرو کہ اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں۔ اور ناپ تول میں کمی نہ کیا کرو۔ میں تو تم کو آسودہ حال دیکھتا ہوں اور (اگر تم ایمان نہ لاؤ گے تو) مجھے تمہارے بارے میں ایک ایسے دن کے عذاب کا خوف ہے جو تم کو گھیر کر رہے گا
Sahi International :
And to Madyan [We sent] their brother Shu'ayb. He said, "O my people, worship Allah; you have no deity other than Him. And do not decrease from the measure and the scale. Indeed, I see you in prosperity, but indeed, I fear for you the punishment of an all-encompassing Day.
وَيَا قَوْمِ أَوْفُوا الْمِكْيَالَ وَالْمِيزَانَ بِالْقِسْطِ ۖ وَلَا تَبْخَسُوا النَّاسَ أَشْيَاءَهُمْ وَلَا تَعْثَوْا فِي الْأَرْضِ مُفْسِدِينَ (85)
محمداکرم اعوان :
اوراےمیری قوم! ماپ اورتول انصاف کےساتھ پوراکیا کرواورلوگوں کوان کی چیزیں کم کرکےنہ دیاکرواورزمین میں فسادکرتےہوئےحدسےنہ نکلو۔
فتح محمدجالندھری :
اور قوم! ماپ اور تول انصاف کے ساتھ پوری پوری کیا کرو اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم نہ دیا کرو اور زمین میں خرابی کرتے نہ پھرو
Sahi International :
And O my people, give full measure and weight in justice and do not deprive the people of their due and do not commit abuse on the earth, spreading corruption.
بَقِيَّتُ اللَّهِ خَيْرٌ لَّكُمْ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ ۚ وَمَا أَنَا عَلَيْكُم بِحَفِيظٍ (86)
محمداکرم اعوان :
اگرتم (میرےکہنےکا) یقین کروتواللہ کادیاہوانفع ہی تمہارےلیےبہترہے۔ اورمیں تم پرنگہبان نہیں ہوں۔
فتح محمدجالندھری :
اگر تم کو (میرے کہنے کا) یقین ہو تو خدا کا دیا ہوا نفع ہی تمہارے لیے بہتر ہے اور میں تمہارا نگہبان نہیں ہوں
Sahi International :
What remains [lawful] from Allah is best for you, if you would be believers. But I am not a guardian over you."
قَالُوا يَا شُعَيْبُ أَصَلَاتُكَ تَأْمُرُكَ أَن نَّتْرُكَ مَا يَعْبُدُ آبَاؤُنَا أَوْ أَن نَّفْعَلَ فِي أَمْوَالِنَا مَا نَشَاءُ ۖ إِنَّكَ لَأَنتَ الْحَلِيمُ الرَّشِيدُ (87)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےکہااےشعیب (علیہ السلام)! کیا تمہاری نمازتم کویہ سکھاتی ہےکہ ہمارےباپ داداجن کوپوجتےآئےہیں ہم ان کوچھوڑدیں یااپنےمال میں جوچاہیں تصرف نہ کریں یقیناًتم توبڑےنرم دل (اور) راست بازہو۔
فتح محمدجالندھری :
انہوں نے کہا شعیب کیا تمہاری نماز تمہیں یہ سکھاتی ہے کہ جن کو ہمارے باپ دادا پوجتے آئے ہیں ہم ان کو ترک کر دیں یا اپنے مال میں تصرف کرنا چاہیں تو نہ کریں۔ تم تو بڑے نرم دل اور راست باز ہو
Sahi International :
They said, "O Shu'ayb, does your prayer command you that we should leave what our fathers worship or not do with our wealth what we please? Indeed, you are the forbearing, the discerning!"
قَالَ يَا قَوْمِ أَرَأَيْتُمْ إِن كُنتُ عَلَىٰ بَيِّنَةٍ مِّن رَّبِّي وَرَزَقَنِي مِنْهُ رِزْقًا حَسَنًا ۚ وَمَا أُرِيدُ أَنْ أُخَالِفَكُمْ إِلَىٰ مَا أَنْهَاكُمْ عَنْهُ ۚ إِنْ أُرِيدُ إِلَّا الْإِصْلَاحَ مَا اسْتَطَعْتُ ۚ وَمَا تَوْفِيقِي إِلَّا بِاللَّهِ ۚ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَإِلَيْهِ أُنِيبُ (88)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےفرمایااےمیری قوم! دیکھوتواگرمیں اپنےپروردگارکی طرف سےواضح دلیل پرہوں اوراس نےاپنےہاں سےمجھےعمدہ دولت (نبوت) بخشی ہو (توکیسےتبلیغ نہ کروں) اورمیں نہیں چاہتاکہ جس کام سےمیں تم کومنع کروں تمہارےبرخلاف وہ خودکرنےلگوں میں توجس قدرمجھ سےہوسکےاصلاح چاہتاہوں اورمجھ کوجوتوفیق ہوجاتی ہےصرف اللہ ہی (کی طرف) سےہے۔ میں اُسی پربھروسہ کرتاہوں اوراُسی کی طرف رجوع کرتاہوں۔
فتح محمدجالندھری :
انہوں نے کہا کہ اے قوم! دیکھو تو اگر میں اپنے پروردگار کی طرف سے دلیل روشن پر ہوں اور اس نے اپنے ہاں سے مجھے نیک روزی دی ہو (تو کیا میں ان کے خلاف کروں گا؟) اور میں نہیں چاہتا کہ جس امر سے میں تمہیں منع کروں خود اس کو کرنے لگوں۔ میں تو جہاں تک مجھ سے ہوسکے (تمہارے معاملات کی) اصلاح چاہتا ہوں اور (اس بارے میں) مجھے توفیق کا ملنا خدا ہی (کے فضل) سے ہے۔ میں اسی پر بھروسہ رکھتا ہوں اور اس کی طرف رجوع کرتا ہوں
Sahi International :
He said, "O my people, have you considered: if I am upon clear evidence from my Lord and He has provided me with a good provision from Him...? And I do not intend to differ from you in that which I have forbidden you; I only intend reform as much as I am able. And my success is not but through Allah. Upon him I have relied, and to Him I return.
وَيَا قَوْمِ لَا يَجْرِمَنَّكُمْ شِقَاقِي أَن يُصِيبَكُم مِّثْلُ مَا أَصَابَ قَوْمَ نُوحٍ أَوْ قَوْمَ هُودٍ أَوْ قَوْمَ صَالِحٍ ۚ وَمَا قَوْمُ لُوطٍ مِّنكُم بِبَعِيدٍ (89)
محمداکرم اعوان :
اوراےمیری قوم! میری مخالفت تم سےکوئی ایساکام نہ کرادےکہ جومصیبت نوح (علیہ السلام) کی قوم پریاھود (علیہ السلام) کی قوم پریاصالح (علیہ السلام) کی قوم پرواقع ہوئی تھی وہی تم پرواقع ہواورلوط (علیہ السلام) کی قوم (کازمانہ) تم سےکچھ دورنہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اے قوم! میری مخالفت تم سے کوئی ایسا کام نہ کرادے کہ جیسی مصیبت نوح کی قوم یا ہود کی قوم یا صالح کی قوم پر واقع ہوئی تھی ویسی ہی مصیبت تم پر واقع ہو۔ اور لوط کی قوم (کا زمانہ تو) تم سے کچھ دور نہیں
Sahi International :
And O my people, let not [your] dissension from me cause you to be struck by that similar to what struck the people of Noah or the people of Hud or the people of Salih. And the people of Lot are not from you far away.
وَاسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوبُوا إِلَيْهِ ۚ إِنَّ رَبِّي رَحِيمٌ وَدُودٌ (90)
محمداکرم اعوان :
اوراپنےپروردگارسےبخشش طلب کروپھراس کےآگےتوبہ کروبےشک میراپروردگار (اللہ) بڑامہربان محبت والاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اپنے پروردگار سے بخشش مانگو اور اس کے آگے توبہ کرو۔ بےشک میرا پروردگار رحم والا (اور) محبت والا ہے
Sahi International :
And ask forgiveness of your Lord and then repent to Him. Indeed, my Lord is Merciful and Affectionate."
قَالُوا يَا شُعَيْبُ مَا نَفْقَهُ كَثِيرًا مِّمَّا تَقُولُ وَإِنَّا لَنَرَاكَ فِينَا ضَعِيفًا ۖ وَلَوْلَا رَهْطُكَ لَرَجَمْنَاكَ ۖ وَمَا أَنتَ عَلَيْنَا بِعَزِيزٍ (91)
محمداکرم اعوان :
انہوں نے کہااےشعیب (علیہ السلام)! تمہاری بہت سی باتیں ہماری سمجھ میں نہیں آتیں اوربےشک ہم دیکھتےہیں کہ تم ہم میں کمزوربھی ہواوراگرتمہارےبھائی بند نہ ہوتےتوہم ضرورتم کوسنگسارکردیتےاورہماری نظروں میں تمہاری کوئی توقیرنہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اُنہوں نے کہا کہ شعیب تمہاری بہت سی باتیں ہماری سمجھ میں نہیں آتیں اور ہم دیکھتے ہیں کہ تم ہم میں کمزور بھی ہو اور اگر تمہارے بھائی نہ ہوتے تو ہم تم کو سنگسار کر دیتے اور تم ہم پر (کسی طرح بھی) غالب نہیں ہو
Sahi International :
They said, "O Shu'ayb, we do not understand much of what you say, and indeed, we consider you among us as weak. And if not for your family, we would have stoned you [to death]; and you are not to us one respected."
قَالَ يَا قَوْمِ أَرَهْطِي أَعَزُّ عَلَيْكُم مِّنَ اللَّهِ وَاتَّخَذْتُمُوهُ وَرَاءَكُمْ ظِهْرِيًّا ۖ إِنَّ رَبِّي بِمَا تَعْمَلُونَ مُحِيطٌ (92)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےفرمایااےمیری قوم! کیامیراخاندان تمہارے نزدیک اللہ سےزیادہ باتوقیرہےاوراس کو تم نےپس پشت ڈال دیا بےشک میرا پروردگارتمہارےسب اعمال کا احاطہ کیےہوئےہے۔
فتح محمدجالندھری :
انہوں نے کہا کہ قوم! کیا میرے بھائی بندوں کا دباؤ تم پر خدا سے زیادہ ہے۔ اور اس کو تم نے پیٹھ پیچھے ڈال رکھا ہے۔ میرا پروردگار تو تمہارے سب اعمال پر احاطہ کیے ہوئے ہے
Sahi International :
He said, "O my people, is my family more respected for power by you than Allah? But you put Him behind your backs [in neglect]. Indeed, my Lord is encompassing of what you do.
وَيَا قَوْمِ اعْمَلُوا عَلَىٰ مَكَانَتِكُمْ إِنِّي عَامِلٌ ۖ سَوْفَ تَعْلَمُونَ مَن يَأْتِيهِ عَذَابٌ يُخْزِيهِ وَمَنْ هُوَ كَاذِبٌ ۖ وَارْتَقِبُوا إِنِّي مَعَكُمْ رَقِيبٌ (93)
محمداکرم اعوان :
اوراےمیری قوم! تم اپنی جگہ کام کیےجاؤ یقیناًمیں بھی (اپنے طورپر) عمل کررہاہوں تم کوجلد ہی معلوم ہواجاتاہے کہ کس پرایساعذاب آتاہےجواس کورسواکردےاورکون جھوٹاہے۔ اورتم بھی منتظررہوبےشک میں بھی تمہارے ساتھ منتظرہوں۔
فتح محمدجالندھری :
اور برادران ملت! تم اپنی جگہ کام کیے جاؤ میں (اپنی جگہ) کام کیے جاتا ہوں۔ تم کو عنقریب معلوم ہوجائے گا کہ رسوا کرنے والا عذاب کس پر آتا ہے اور جھوٹا کون ہے اور تم بھی انتظار کرو، میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں
Sahi International :
And O my people, work according to your position; indeed, I am working. You are going to know to whom will come a punishment that will disgrace him and who is a liar. So watch; indeed, I am with you a watcher, [awaiting the outcome]."
وَلَمَّا جَاءَ أَمْرُنَا نَجَّيْنَا شُعَيْبًا وَالَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ بِرَحْمَةٍ مِّنَّا وَأَخَذَتِ الَّذِينَ ظَلَمُوا الصَّيْحَةُ فَأَصْبَحُوا فِي دِيَارِهِمْ جَاثِمِينَ (94)
محمداکرم اعوان :
اورجب ہماراحکم آپہنچاتوہم نےشعیب (علیہ السلام) کواورجواہلِ ایمان ان کے ہمراہی تھےاپنی رحمت سےبچا لیااوران ظالموں کو سخت چنگھاڑ نےآپکڑاپھروہ صبح کواپنےگھروں میں اوندھے پڑے رہ گئےگویا کبھی ان میں بسے ہی نہ تھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب ہمارا حکم آپہنچا تو ہم نے شعیب کو اور جو لوگ ان کے ساتھ ایمان لائے تھے ان کو تو اپنی رحمت سے بچا لیا۔ اور جو لوگ ظالم تھے، ان کو چنگھاڑ نے آدبوچا تو وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے
Sahi International :
And when Our command came, We saved Shu'ayb and those who believed with him, by mercy from Us. And the shriek seized those who had wronged, and they became within their homes [corpses] fallen prone
كَأَن لَّمْ يَغْنَوْا فِيهَا ۗ أَلَا بُعْدًا لِّمَدْيَنَ كَمَا بَعِدَتْ ثَمُودُ (95)
محمداکرم اعوان :
جان لو! کہ مدین کوایسی ہی پھٹکار (رحمت سےدوری) ہوئی جیسی ثمود کوپھٹکار (رحمت سے دوری) ہوئی تھی۔
فتح محمدجالندھری :
گویا ان میں کبھی بسے ہی نہ تھے۔ سن رکھو کہ مدین پر (ویسی ہی) پھٹکار ہے جیسی ثمود پر پھٹکار تھی
Sahi International :
As if they had never prospered therein. Then, away with Madyan as Thamud was taken away.
وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا مُوسَىٰ بِآيَاتِنَا وَسُلْطَانٍ مُّبِينٍ (96)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناً ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کواپنے معجزات اورروشن دلیل دے کر بھیجا۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے موسیٰ کو اپنی نشانیاں اور دلیل روشن دے کر بھیجا
Sahi International :
And We did certainly send Moses with Our signs and a clear authority
إِلَىٰ فِرْعَوْنَ وَمَلَئِهِ فَاتَّبَعُوا أَمْرَ فِرْعَوْنَ ۖ وَمَا أَمْرُ فِرْعَوْنَ بِرَشِيدٍ (97)
محمداکرم اعوان :
فرعون اوراس کےسرداروں کی طرف، پھروہ لوگ فرعون کے حکم پرچلتے رہےاورفرعون کاحکم درست نہیں تھا۔
فتح محمدجالندھری :
(یعنی) فرعون اور اس کے سرداروں کی طرف۔ تو وہ فرعون ہی کے حکم پر چلے۔ اور فرعون کا حکم درست نہیں تھا
Sahi International :
To Pharaoh and his establishment, but they followed the command of Pharaoh, and the command of Pharaoh was not [at all] discerning.
يَقْدُمُ قَوْمَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَأَوْرَدَهُمُ النَّارَ ۖ وَبِئْسَ الْوِرْدُ الْمَوْرُودُ (98)
محمداکرم اعوان :
وہ قیامت کےدن اپنی قوم کےآگےآگےچلےگاپھران کودوزخ میں جا اُتارےگااوروہ بہت ہی بری جگہ ہےاترنےکی جس میں یہ اتارے جائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
وہ قیامت کے دن اپنی قوم کے آگے آگے چلے گا اور ان کو دوزخ میں جا اُتارے گا اور جس مقام پر وہ اُتارے جائیں گے وہ برا ہے
Sahi International :
He will precede his people on the Day of Resurrection and lead them into the Fire; and wretched is the place to which they are led.
وَأُتْبِعُوا فِي هَٰذِهِ لَعْنَةً وَيَوْمَ الْقِيَامَةِ ۚ بِئْسَ الرِّفْدُ الْمَرْفُودُ (99)
محمداکرم اعوان :
اوراس (دنیا) میں بھی لعنت ان کےپیچھےلگی رہی اورقیامت کوبھی (پیچھے لگی رہےگی)۔ بہت بُراانعام ہےجوان کو دیاگیا۔
فتح محمدجالندھری :
اور اس جہان میں بھی لعنت ان کے پیچھے لگا دی گئی اور قیامت کے دن بھی (پیچھے لگی رہے گی) ۔ جو انعام ان کو ملا ہے برا ہے
Sahi International :
And they were followed in this [world] with a curse and on the Day of Resurrection. And wretched is the gift which is given.
ذَٰلِكَ مِنْ أَنبَاءِ الْقُرَىٰ نَقُصُّهُ عَلَيْكَ ۖ مِنْهَا قَائِمٌ وَحَصِيدٌ (100)
محمداکرم اعوان :
یہ (پرانی) بستیوں کےحالات ہیں جوہم آپ سےبیان فرماتےہیں ان میں کچھ (کےآثار) توباقی ہیں اوربعض کا بالکل خاتمہ ہوگیا۔
فتح محمدجالندھری :
یہ (پرانی) بستیوں کے تھوڑے سے حالات ہیں جو ہم تم سے بیان کرتے ہیں۔ ان میں سے بعض تو باقی ہیں اور بعض کا تہس نہس ہوگیا
Sahi International :
That is from the news of the cities, which We relate to you; of them, some are [still] standing and some are [as] a harvest [mowed down].
وَمَا ظَلَمْنَاهُمْ وَلَٰكِن ظَلَمُوا أَنفُسَهُمْ ۖ فَمَا أَغْنَتْ عَنْهُمْ آلِهَتُهُمُ الَّتِي يَدْعُونَ مِن دُونِ اللَّهِ مِن شَيْءٍ لَّمَّا جَاءَ أَمْرُ رَبِّكَ ۖ وَمَا زَادُوهُمْ غَيْرَ تَتْبِيبٍ (101)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےان کےساتھ زیادتی نہیں کی ولیکن انہوں نےاپنےآپ پرظلم کیا جب آپ کےپروردگار کاحکم (عذاب) آپہنچا توان کے وہ معبود جن کووہ اللہ کو چھوڑکرپوجتےتھےان کوکچھ فائدہ نہ پہنچا سکےاوراُلٹاان کونقصان ہی پہنچایا
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے ان لوگوں پر ظلم نہیں کیا بلکہ انہوں نے خود اپنے اُوپر ظلم کیا۔ غرض جب تمہارے پروردگار کا حکم آپہنچا تو جن معبودوں کو وہ خدا کے سوا پکارا کرتے تھے وہ ان کے کچھ بھی کام نہ آئے۔ اور تباہ کرنے کے سوا ان کے حق میں اور کچھ نہ کرسکے
Sahi International :
And We did not wrong them, but they wronged themselves. And they were not availed at all by their gods which they invoked other than Allah when there came the command of your Lord. And they did not increase them in other than ruin.
وَكَذَٰلِكَ أَخْذُ رَبِّكَ إِذَا أَخَذَ الْقُرَىٰ وَهِيَ ظَالِمَةٌ ۚ إِنَّ أَخْذَهُ أَلِيمٌ شَدِيدٌ (102)
محمداکرم اعوان :
اورآپ کےپروردگارکی پکڑایسی ہی ہوتی ہےجب بستیوں کوپکڑتا ہےاورجبکہ وہ ظلم کرتےہوں۔ بےشک اس کی گرفت بڑی دکھ دینےوالی بڑی سخت ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور تمہارا پروردگار جب نافرمان بستیوں کو پکڑا کرتا ہے تو اس کی پکڑ اسی طرح کی ہوتی ہے۔ بےشک اس کی پکڑ دکھ دینے والی اور سخت ہے
Sahi International :
And thus is the seizure of your Lord when He seizes the cities while they are committing wrong. Indeed, His seizure is painful and severe.
إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً لِّمَنْ خَافَ عَذَابَ الْآخِرَةِ ۚ ذَٰلِكَ يَوْمٌ مَّجْمُوعٌ لَّهُ النَّاسُ وَذَٰلِكَ يَوْمٌ مَّشْهُودٌ (103)
محمداکرم اعوان :
یقیناًان (واقعات) میں اس شخص کےلیےبڑی عبرت ہےجوآخرت کےعذاب سےڈرتا ہویہ وہ دن ہوگاجس میں سب لوگ اکٹھےکیےجائیں گےاوریہی وہ دن ہوگاجب (سب لوگ اللہ کےروبرو) حاضر کیےجائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
ان (قصوں) میں اس شخص کے لیے جو عذاب آخرت سے ڈرے عبرت ہے۔ یہ وہ دن ہوگا جس میں سب لوگ اکٹھے کیے جائیں گے اور یہی وہ دن ہوگا جس میں سب (خدا کے روبرو) حاضر کیے جائیں گے
Sahi International :
Indeed in that is a sign for those who fear the punishment of the Hereafter. That is a Day for which the people will be collected, and that is a Day [which will be] witnessed.
وَمَا نُؤَخِّرُهُ إِلَّا لِأَجَلٍ مَّعْدُودٍ (104)
محمداکرم اعوان :
اورہم اس کو تھوڑی مدت کےلیے ملتوی کےہوئےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم اس کے لانے میں ایک وقت معین تک تاخیر کر رہے ہیں
Sahi International :
And We do not delay it except for a limited term.
يَوْمَ يَأْتِ لَا تَكَلَّمُ نَفْسٌ إِلَّا بِإِذْنِهِ ۚ فَمِنْهُمْ شَقِيٌّ وَسَعِيدٌ (105)
محمداکرم اعوان :
جب وہ دن آئےگاتوکوئی متنفس اس کی اجازت کےبغیربات تک نہ کرسکےگاپھران میں بعضے بدبخت ہوں گےاوربعضے نیک بخت ہوں گے۔
فتح محمدجالندھری :
جس روز وہ آجائے گا تو کوئی متنفس خدا کے حکم کے بغیر بول بھی نہیں سکے گا۔ پھر ان میں سے کچھ بدبخت ہوں گے اور کچھ نیک بخت
Sahi International :
The Day it comes no soul will speak except by His permission. And among them will be the wretched and the prosperous.
فَأَمَّا الَّذِينَ شَقُوا فَفِي النَّارِ لَهُمْ فِيهَا زَفِيرٌ وَشَهِيقٌ (106)
محمداکرم اعوان :
سوجوبدبخت ہیں وہ تو دوزخ میں (ایسےحال میں) ہوں گے کہ وہاں ان کی چیخ وپکار پڑی ہوگی۔
فتح محمدجالندھری :
تو جو بدبخت ہوں گے وہ دوزخ میں (ڈال دیئے جائیں گے) اس میں ان کا چلانا اور دھاڑنا ہوگا
Sahi International :
As for those who were [destined to be] wretched, they will be in the Fire. For them therein is [violent] exhaling and inhaling.
خَالِدِينَ فِيهَا مَا دَامَتِ السَّمَاوَاتُ وَالْأَرْضُ إِلَّا مَا شَاءَ رَبُّكَ ۚ إِنَّ رَبَّكَ فَعَّالٌ لِّمَا يُرِيدُ (107)
محمداکرم اعوان :
اس میں ہمیشہ رہیں گےجب تک آسمان اورزمین قائم ہیں سوائےاس کے کہ آپ کاپروردگارچاہے (اگروہی نکالنا چاہے) یقیناًآپ کا پروردگارجوکچھ چاہےاس کوپورافرماسکتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
(اور) جب تک آسمان اور زمین ہیں، اسی میں رہیں گے مگر جتنا تمہارا پروردگار چاہے۔ بےشک تمہارا پروردگار جو چاہتا ہے کردیتا ہے
Sahi International :
[They will be] abiding therein as long as the heavens and the earth endure, except what your Lord should will. Indeed, your Lord is an effecter of what He intends.
۞ وَأَمَّا الَّذِينَ سُعِدُوا فَفِي الْجَنَّةِ خَالِدِينَ فِيهَا مَا دَامَتِ السَّمَاوَاتُ وَالْأَرْضُ إِلَّا مَا شَاءَ رَبُّكَ ۖ عَطَاءً غَيْرَ مَجْذُوذٍ (108)
محمداکرم اعوان :
اورجونیک بخت ہوں گےسووہ جنت میں (داخل) ہوں گےاسی میں ہمیشہ رہیں گےجب تک آسمان اورزمین قائم ہیں سوائےاس کےکہ جوآپ کاپروردگارچاہےیہ (اس کی) بخشش ہےجوکبھی منقطع نہیں ہوگی (کاٹی نہ جائے گی)
فتح محمدجالندھری :
اور جو نیک بخت ہوں گے، وہ بہشت میں داخل کیے جائیں گے اور جب تک آسمان اور زمین ہیں ہمیشہ اسی میں رہیں گے مگر جتنا تمہارا پروردگار چاہے۔ بےشک تمہارا پروردگار جو چاہتا ہے کردیتا ہے۔ اور جو نیک بخت ہوں گے وہ بہشت میں داخل کئے جائیں گے (اور) جب تک آسمان اور زمین ہیں ہمیشہ اسی میں رہیں گے۔ مگر جتنا تمہارا پروردگار چاہے۔ یہ (خدا کی) بخشش ہے جو کبھی منقطع نہیں ہوگی
Sahi International :
And as for those who were [destined to be] prosperous, they will be in Paradise, abiding therein as long as the heavens and the earth endure, except what your Lord should will - a bestowal uninterrupted.
فَلَا تَكُ فِي مِرْيَةٍ مِّمَّا يَعْبُدُ هَٰؤُلَاءِ ۚ مَا يَعْبُدُونَ إِلَّا كَمَا يَعْبُدُ آبَاؤُهُم مِّن قَبْلُ ۚ وَإِنَّا لَمُوَفُّوهُمْ نَصِيبَهُمْ غَيْرَ مَنقُوصٍ (109)
محمداکرم اعوان :
تویہ لوگ جو (غیر اللہ کی) پرستش کرتےہیں پس آپ اس کی وجہ سےخلجان میں نہ پڑیئے یہ اسی طرح پرستش کرتےہیں جس طرح پہلے ان کے باپ دادا پرستش کرتے آئے ہیں اوریقیناًہم ان کو (عذاب سے) ان کا حصہ بلاکم وکاست پوراپورا دینےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
تو یہ لوگ جو (غیر خدا کی) پرستش کرتے ہیں۔ اس سے تم خلجان میں نہ پڑنا۔ یہ اسی طرح پرستش کرتے ہیں جس طرح پہلے سے ان کے باپ دادا پرستش کرتے آئے ہیں۔ اور ہم ان کو ان کا حصہ پورا پورا بلا کم وکاست دینے والے ہیں
Sahi International :
So do not be in doubt, [O Muhammad], as to what these [polytheists] are worshipping. They worship not except as their fathers worshipped before. And indeed, We will give them their share undiminished.
وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ فَاخْتُلِفَ فِيهِ ۚ وَلَوْلَا كَلِمَةٌ سَبَقَتْ مِن رَّبِّكَ لَقُضِيَ بَيْنَهُمْ ۚ وَإِنَّهُمْ لَفِي شَكٍّ مِّنْهُ مُرِيبٍ (110)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناًہم نےموسیٰ (علیہ السلام) کو کتاب دی تواس میں اختلاف کیاگیااوراگریہ بات نہ ہوتی جوآپ کےپروردگارکی طرف سے پہلےٹھہرچکی ہےتوان میں فیصلہ کردیاجاتااوریقیناًوہ تواس سےبڑے شبہ میں پڑےہوئے ہیں
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے موسیٰ کو کتاب دی تو اس میں اختلاف کیا گیا اور اگر تمہارے پروردگار کی طرف سے ایک بات پہلے نہ ہوچکی ہوتی تو ان میں فیصلہ کردیا جاتا۔ اور وہ تو اس سے قوی شبہے میں (پڑے ہوئے) ہیں
Sahi International :
And We had certainly given Moses the Scripture, but it came under disagreement. And if not for a word that preceded from your Lord, it would have been judged between them. And indeed they are, concerning the Qur'an, in disquieting doubt.
وَإِنَّ كُلًّا لَّمَّا لَيُوَفِّيَنَّهُمْ رَبُّكَ أَعْمَالَهُمْ ۚ إِنَّهُ بِمَا يَعْمَلُونَ خَبِيرٌ (111)
محمداکرم اعوان :
اوربےشک سب ایسے ہی ہیں کہ آپ کاپروردگاران کوان کےاعمال کاپوراپورا حصہ ضروردےگااوریقیناًوہ سب کےاعمال کی پوری پوری خبررکھتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور تمہارا پروردگار ان سب کو (قیامت کے دن) ان کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دے گا۔ بےشک جو عمل یہ کرتے ہیں وہ اس سے واقف ہے
Sahi International :
And indeed, each [of the believers and disbelievers] - your Lord will fully compensate them for their deeds. Indeed, He is Acquainted with what they do.
فَاسْتَقِمْ كَمَا أُمِرْتَ وَمَن تَابَ مَعَكَ وَلَا تَطْغَوْا ۚ إِنَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ (112)
محمداکرم اعوان :
سوآپ اورجولوگ توبہ کرکےآپ کےساتھ ہیں قائم رہیئے، جیسے آپ کوارشاد ہواہےاورحدسےنہ نکلیں۔ بےشک وہ تمہارےسب اعمال کودیکھ رہاہے۔
فتح محمدجالندھری :
سو (اے پیغمبر) جیسا تم کو حکم ہوتا ہے (اس پر) تم اور جو لوگ تمہارے ساتھ تائب ہوئے ہیں قائم رہو۔ اور حد سے تجاوز نہ کرنا۔ وہ تمہارے سب اعمال کو دیکھ رہا ہے
Sahi International :
So remain on a right course as you have been commanded, [you] and those who have turned back with you [to Allah], and do not transgress. Indeed, He is Seeing of what you do.
وَلَا تَرْكَنُوا إِلَى الَّذِينَ ظَلَمُوا فَتَمَسَّكُمُ النَّارُ وَمَا لَكُم مِّن دُونِ اللَّهِ مِنْ أَوْلِيَاءَ ثُمَّ لَا تُنصَرُونَ (113)
محمداکرم اعوان :
اوران ظالموں کی طرف مت جھکو پھر(ایسا نہ ہوکہ) تمہیں دوزخ کی آگ آلگےاورتمہاراااللہ کےسواکوئی دوست نہیں پھرتم کوکہیں سےمدد نہ مل سکےگی۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو لوگ ظالم ہیں، ان کی طرف مائل نہ ہونا، نہیں تو تمہیں (دوزخ کی) آگ آلپٹے گی اور خدا کے سوا تمہارے اور دوست نہیں ہیں۔ اگر تم ظالموں کی طرف مائل ہوگئے تو پھر تم کو (کہیں سے) مدد نہ مل سکے گی
Sahi International :
And do not incline toward those who do wrong, lest you be touched by the Fire, and you would not have other than Allah any protectors; then you would not be helped.
وَأَقِمِ الصَّلَاةَ طَرَفَيِ النَّهَارِ وَزُلَفًا مِّنَ اللَّيْلِ ۚ إِنَّ الْحَسَنَاتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّئَاتِ ۚ ذَٰلِكَ ذِكْرَىٰ لِلذَّاكِرِينَ (114)
محمداکرم اعوان :
اورنماز کی پابندی رکھیں دن کےدونوں سروں پراوررات کےکچھ حصوں میں۔ بےشک نیک کام بُرےکاموں کومٹا دیتےہیں یہ بات نصیحت ماننےوالوں کےلیےایک نصیحت ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور دن کے دونوں سروں (یعنی صبح اور شام کے اوقات میں) اور رات کی چند (پہلی) ساعات میں نماز پڑھا کرو۔ کچھ شک نہیں کہ نیکیاں گناہوں کو دور کر دیتی ہیں۔ یہ ان کے لیے نصیحت ہے جو نصیحت قبول کرنے والے ہیں
Sahi International :
And establish prayer at the two ends of the day and at the approach of the night. Indeed, good deeds do away with misdeeds. That is a reminder for those who remember.
وَاصْبِرْ فَإِنَّ اللَّهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ الْمُحْسِنِينَ (115)
محمداکرم اعوان :
اورصبر کیاکیجیئے پس بےشک اللہ نیکوکاروں کا اجرضائع نہیں فرماتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور صبر کیے رہو کہ خدا نیکوکاروں کا اجر ضائع نہیں کرتا
Sahi International :
And be patient, for indeed, Allah does not allow to be lost the reward of those who do good.
فَلَوْلَا كَانَ مِنَ الْقُرُونِ مِن قَبْلِكُمْ أُولُو بَقِيَّةٍ يَنْهَوْنَ عَنِ الْفَسَادِ فِي الْأَرْضِ إِلَّا قَلِيلًا مِّمَّنْ أَنجَيْنَا مِنْهُمْ ۗ وَاتَّبَعَ الَّذِينَ ظَلَمُوا مَا أُتْرِفُوا فِيهِ وَكَانُوا مُجْرِمِينَ (116)
محمداکرم اعوان :
توجوامتیں تم لوگوں سےپہلےگزرچکی ہیں ان میں ایسے باشعورلوگ کیوں نہ ہوئےجو (دوسروں کو) ملک میں فساد (کفرو شرک) پھیلانےسےروکتے؟ ہاں (ایسے)تھوڑے(تھے) جن کوان میں سے ہم نے (عذاب سے) بچایاتھااورجولوگ نافرمان تھےوہ نازونعمت میں تھےاوروہ انہی باتوں کے پیچھے پڑے رہےاوروہ گناہوں کے عادی تھے۔
فتح محمدجالندھری :
تو جو اُمتیں تم سے پہلے گزر چکی ہیں، ان میں ایسے ہوش مند کیوں نہ ہوئے جو ملک میں خرابی کرنے سے روکتے ہاں (ایسے) تھوڑے سے (تھے) جن کو ہم نے ان میں سے مخلصی بخشی۔ اور جو ظالم تھے وہ ان ہی باتوں کے پیچھے لگے رہے جس میں عیش وآرام تھا اور وہ گناہوں میں ڈوبے ہوئے تھے
Sahi International :
So why were there not among the generations before you those of enduring discrimination forbidding corruption on earth - except a few of those We saved from among them? But those who wronged pursued what luxury they were given therein, and they were criminals.
وَمَا كَانَ رَبُّكَ لِيُهْلِكَ الْقُرَىٰ بِظُلْمٍ وَأَهْلُهَا مُصْلِحُونَ (117)
محمداکرم اعوان :
اورآپ کاپروردگارایسانہیں کہ بستیوں کوجبکہ وہاں کےلوگ نیکوکارہوں توزیادتی کےسبب تباہ کردے۔
فتح محمدجالندھری :
اور تمہارا پروردگار ایسا نہیں ہے کہ بستیوں کو جب کہ وہاں کے باشندے نیکوکار ہوں ازراہِ ظلم تباہ کردے
Sahi International :
And your Lord would not have destroyed the cities unjustly while their people were reformers.
وَلَوْ شَاءَ رَبُّكَ لَجَعَلَ النَّاسَ أُمَّةً وَاحِدَةً ۖ وَلَا يَزَالُونَ مُخْتَلِفِينَ (118)
محمداکرم اعوان :
اوراگرآپ کاپروردگارچاہتاتوتمام لوگوں کوایک ہی جماعت کردیتا اوروہ ہمیشہ اختلاف کرتےرہیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر تمہارا پروردگار چاہتا تو تمام لوگوں کو ایک ہی جماعت کردیتا لیکن وہ ہمیشہ اختلاف کرتے رہیں گے
Sahi International :
And if your Lord had willed, He could have made mankind one community; but they will not cease to differ.
إِلَّا مَن رَّحِمَ رَبُّكَ ۚ وَلِذَٰلِكَ خَلَقَهُمْ ۗ وَتَمَّتْ كَلِمَةُ رَبِّكَ لَأَمْلَأَنَّ جَهَنَّمَ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ (119)
محمداکرم اعوان :
مگرجن پرآپ کےپروردگارکی رحمت ہو۔ اوراسی لیےان کوپیدا فرمایاہےاورآپ کےپروردگارکاارشادپوراہواکہ میں ضروردوزخ کواکٹھےجنوں اورانسانوں سےبھردوں گا۔
فتح محمدجالندھری :
مگر جن پر تمہارا پروردگار رحم کرے۔ اور اسی لیے اس نے ان کو پیدا کیا ہے اور تمہارے پروردگار کا قول پورا ہوگیا کہ میں دوزخ کو جنوں اور انسانوں سب سے بھر دوں گا
Sahi International :
Except whom your Lord has given mercy, and for that He created them. But the word of your Lord is to be fulfilled that, "I will surely fill Hell with jinn and men all together."
وَكُلًّا نَّقُصُّ عَلَيْكَ مِنْ أَنبَاءِ الرُّسُلِ مَا نُثَبِّتُ بِهِ فُؤَادَكَ ۚ وَجَاءَكَ فِي هَٰذِهِ الْحَقُّ وَمَوْعِظَةٌ وَذِكْرَىٰ لِلْمُؤْمِنِينَ (120)
محمداکرم اعوان :
اورپیغمبروں کےقصوں میں سے یہ سارےقصے ہم آپ سے بیان فرماتےہیں کہ ہم اس سے آپ کے دل کوتقویت دیتےہیں اوران (قصوں) میں آپ تک حق پہنچ گیااوریہ ایمان والوں کےلیےنصیحت اورعبرت ہے۔
فتح محمدجالندھری :
(اے محمدﷺ) اور پیغمبروں کے وہ سب حالات جو ہم تم سے بیان کرتے ہیں ان سے ہم تمہارے دل کو قائم رکھتے ہیں۔ اور ان (قصص) میں تمہارے پاس حق پہنچ گیا اور یہ مومنوں کے لیے نصیحت اور عبرت ہے
Sahi International :
And each [story] We relate to you from the news of the messengers is that by which We make firm your heart. And there has come to you, in this, the truth and an instruction and a reminder for the believers.
وَقُل لِّلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ اعْمَلُوا عَلَىٰ مَكَانَتِكُمْ إِنَّا عَامِلُونَ (121)
محمداکرم اعوان :
اورجولوگ ایمان نہیں لاتےان سےفرمادیجیئےکہ تم اپنی حالت پرعمل کرتے رہوبےشک ہم بھی عمل کررہےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو لوگ ایمان نہیں لائے ان سے کہہ دو کہ تم اپنی جگہ عمل کیے جاؤ۔ ہم اپنی جگہ عمل کیے جاتے ہیں
Sahi International :
And say to those who do not believe, "Work according to your position; indeed, we are working.
وَانتَظِرُوا إِنَّا مُنتَظِرُونَ (122)
محمداکرم اعوان :
اورتم منتظررہویقیناًہم بھی منتظرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور (نتیجہٴ اعمال کا) تم بھی انتظار کرو، ہم بھی انتظار کرتے ہیں
Sahi International :
And wait, indeed, we are waiting."
وَلِلَّهِ غَيْبُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَإِلَيْهِ يُرْجَعُ الْأَمْرُ كُلُّهُ فَاعْبُدْهُ وَتَوَكَّلْ عَلَيْهِ ۚ وَمَا رَبُّكَ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ (123)
محمداکرم اعوان :
اورآسمانوں اورزمین کی غیب کی باتوں کا علم اللہ ہی کو ہےاورتمام امورکارجوع اسی کی طرف ہےسواسی کی عبادت کیجیئےاوراسی پر بھروسہ کیجیئےاورجوکچھ آپ کررہےہیں آپ کاپروردگاراس سےبےخبرنہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور آسمانوں اور زمین کی چھپی چیزوں کا علم خدا ہی کو ہے اور تمام امور کا رجوع اسی کی طرف ہے۔ تو اسی کی عبادت کرو اور اسی پر بھروسہ رکھو۔ اور جو کچھ تم کررہے ہو تمہارا پروردگار اس سے بےخبر نہیں
Sahi International :
And to Allah belong the unseen [aspects] of the heavens and the earth and to Him will be returned the matter, all of it, so worship Him and rely upon Him. And your Lord is not unaware of that which you do.