Muhammad Akram Awan -
اورجب موسیٰ (علیہ السلام) نےاپنی قوم سےفرمایاکہ اللہ کےانعام جوتم پرہوئےیاد کروجب تم کوفرعون والوں سےنجات بخشی وہ لوگ تمہیں برےعذاب دیتےتھےاورتمہارےبیٹوں کوذبح کرتےتھےاورتمہاری عورتوں کوزندہ چھوڑدیتےتھےاوراس میں تمہارےپروردگار کی طرف سے بڑی آزمائش تھی۔
Fateh Muhammad Jalandhry -
اور جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا کہ خدا نے جو تم پر مہربانیاں کی ہیں ان کو یاد کرو جب کہ تم کو فرعون کی قوم (کے ہاتھ) سے مخلصی دی وہ لوگ تمہیں بُرے عذاب دیتے تھے اور تمہارے بیٹوں کو مار ڈالتے تھے اور عورت ذات یعنی تمہاری لڑکیوں کو زندہ رہنے دیتے تھے اور اس میں تمہارے پروردگار کی طرف سے بڑی (سخت) آزمائش تھی
Sahi International -
And [recall, O Children of Israel], when Moses said to His people, "Remember the favor of Allah upon you when He saved you from the people of Pharaoh, who were afflicting you with the worst torment and were slaughtering your [newborn] sons and keeping your females alive. And in that was a great trial from your Lord.