Translator

Load Surah

Recitation

Display Options

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
محمداکرم اعوان :
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں
فتح محمدجالندھری :
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
Sahi International :
In the name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
يس (1)
محمداکرم اعوان :
یٰسٓ۔
فتح محمدجالندھری :
یٰسٓ
Sahi International :
Ya, Seen.
وَالْقُرْآنِ الْحَكِيمِ (2)
محمداکرم اعوان :
قسم ہےحکمت والےقرآن کی۔
فتح محمدجالندھری :
قسم ہے قرآن کی جو حکمت سے بھرا ہوا ہے
Sahi International :
By the wise Qur'an.
إِنَّكَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ (3)
محمداکرم اعوان :
بےشک آپ پیغمبروں میں سےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اے محمدﷺ) بےشک تم پیغمبروں میں سے ہو
Sahi International :
Indeed you, [O Muhammad], are from among the messengers,
عَلَىٰ صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ (4)
محمداکرم اعوان :
سیدھےراستےپرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
سیدھے رستے پر
Sahi International :
On a straight path.
تَنزِيلَ الْعَزِيزِ الرَّحِيمِ (5)
محمداکرم اعوان :
(یہ قرآن، اللہ) زبردست، مہربان کی طرف سےنازل فرمایاگیاہے۔
فتح محمدجالندھری :
یہ خدائے) غالب (اور) مہربان نے نازل کیا ہے
Sahi International :
[This is] a revelation of the Exalted in Might, the Merciful,
لِتُنذِرَ قَوْمًا مَّا أُنذِرَ آبَاؤُهُمْ فَهُمْ غَافِلُونَ (6)
محمداکرم اعوان :
تاکہ آپ ایسےلوگوں کوڈرائیں جن کےباپ دادانہیں ڈرائےگئےتھےسووہ غفلت میں پڑےہوئےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
تاکہ تم ان لوگوں کو جن کے باپ دادا کو متنبہ نہیں کیا گیا تھا متنبہ کردو وہ غفلت میں پڑے ہوئے ہیں
Sahi International :
That you may warn a people whose forefathers were not warned, so they are unaware.
لَقَدْ حَقَّ الْقَوْلُ عَلَىٰ أَكْثَرِهِمْ فَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ (7)
محمداکرم اعوان :
بےشک ان میں سےاکثرپرحق (اللہ کی) بات پوری ہوچکی ہےپس وہ (ہرگز) ایمان نہ لائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
ان میں سے اکثر پر (خدا کی) بات پوری ہوچکی ہے سو وہ ایمان نہیں لائیں گے
Sahi International :
Already the word has come into effect upon most of them, so they do not believe.
إِنَّا جَعَلْنَا فِي أَعْنَاقِهِمْ أَغْلَالًا فَهِيَ إِلَى الْأَذْقَانِ فَهُم مُّقْمَحُونَ (8)
محمداکرم اعوان :
یقیناً ہم نےان کی گردنوں میں طوق ڈال دیئےہیں سووہ ٹھوڑیوں تک (پھنسےہوئے) ہیں، پس وہ سراونچاکررہےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
ہم نے ان کی گردنوں میں طوق ڈال رکھے ہیں اور وہ ٹھوڑیوں تک (پھنسے ہوئے ہیں) تو ان کے سر اُلل رہے ہیں
Sahi International :
Indeed, We have put shackles on their necks, and they are to their chins, so they are with heads [kept] aloft.
وَجَعَلْنَا مِن بَيْنِ أَيْدِيهِمْ سَدًّا وَمِنْ خَلْفِهِمْ سَدًّا فَأَغْشَيْنَاهُمْ فَهُمْ لَا يُبْصِرُونَ (9)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےان کےآگےبھی ایک دیواربنادی ہےاوران کےپیچھےبھی ایک دیوارپھران کوڈھانپ دیاسووہ (اس کو) دیکھ نہیں سکتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے ان کے آگے بھی دیوار بنا دی اور ان کے پیچھے بھی۔ پھر ان پر پردہ ڈال دیا تو یہ دیکھ نہیں سکتے
Sahi International :
And We have put before them a barrier and behind them a barrier and covered them, so they do not see.
وَسَوَاءٌ عَلَيْهِمْ أَأَنذَرْتَهُمْ أَمْ لَمْ تُنذِرْهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ (10)
محمداکرم اعوان :
اوران کےلیے آپ کاڈرانایانہ ڈرانابرابرہے، وہ ایمان نہیں لائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور تم ان کو نصیحت کرو یا نہ کرو ان کے لئے برابر ہے وہ ایمان نہیں لانے کے
Sahi International :
And it is all the same for them whether you warn them or do not warn them - they will not believe.
إِنَّمَا تُنذِرُ مَنِ اتَّبَعَ الذِّكْرَ وَخَشِيَ الرَّحْمَٰنَ بِالْغَيْبِ ۖ فَبَشِّرْهُ بِمَغْفِرَةٍ وَأَجْرٍ كَرِيمٍ (11)
محمداکرم اعوان :
آپ توصرف ایسے شخص کوڈراسکتےہیں جونصیحت پرعمل کرےاوررحمٰن (اللہ) سےبن دیکھےڈرےسواس کوبخشش اوربڑےعمدہ صلہ کی خوش خبری دیجیئے۔
فتح محمدجالندھری :
تم تو صرف اس شخص کو نصیحت کرسکتے ہو جو نصیحت کی پیروی کرے اور خدا سے غائبانہ ڈرے سو اس کو مغفرت اور بڑے ثواب کی بشارت سنا دو
Sahi International :
You can only warn one who follows the message and fears the Most Merciful unseen. So give him good tidings of forgiveness and noble reward.
إِنَّا نَحْنُ نُحْيِي الْمَوْتَىٰ وَنَكْتُبُ مَا قَدَّمُوا وَآثَارَهُمْ ۚ وَكُلَّ شَيْءٍ أَحْصَيْنَاهُ فِي إِمَامٍ مُّبِينٍ (12)
محمداکرم اعوان :
بےشک ہم مُردوں کوزندہ کریں گےاورجوکچھ وہ آگےبھیج چکےہیں اورجونشان پیچھےچھوڑآئےہیں ہم اس کولکھتےجاتےہیں اورہم نےہرچیز کوایک واضح کتاب (لوحِ محفوظ) میں لکھ رکھاہے۔
فتح محمدجالندھری :
بےشک ہم مردوں کو زندہ کریں گے اور جو کچھ وہ آگے بھیج چکے اور (جو) ان کے نشان پیچھے رہ گئے ہم ان کو قلمبند کرلیتے ہیں۔ اور ہر چیز کو ہم نے کتاب روشن (یعنی لوح محفوظ) میں لکھ رکھا ہے۔
Sahi International :
Indeed, it is We who bring the dead to life and record what they have put forth and what they left behind, and all things We have enumerated in a clear register.
وَاضْرِبْ لَهُم مَّثَلًا أَصْحَابَ الْقَرْيَةِ إِذْ جَاءَهَا الْمُرْسَلُونَ (13)
محمداکرم اعوان :
اوران سےگاؤں والوں کاقصہ بیان کیجیئے، جب وہاں (اس بستی میں) پیغمبرآئے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان سے گاؤں والوں کا قصہ بیان کرو جب ان کے پاس پیغمبر آئے
Sahi International :
And present to them an example: the people of the city, when the messengers came to it -
إِذْ أَرْسَلْنَا إِلَيْهِمُ اثْنَيْنِ فَكَذَّبُوهُمَا فَعَزَّزْنَا بِثَالِثٍ فَقَالُوا إِنَّا إِلَيْكُم مُّرْسَلُونَ (14)
محمداکرم اعوان :
جب ہم نےان کی طرف دو (پیغمبر) بھیجےتوانہوں نےان کوجھٹلایاپھرہم نےتیسرے (پیغمبر) سےتائید فرمائی توانہوں نےفرمایابےشک ہم تمہاری طرف پیغمبرہوکرآئےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(یعنی) جب ہم نے ان کی طرف دو (پیغمبر) بھیجے تو انہوں نے ان کو جھٹلایا۔ پھر ہم نے تیسرے سے تقویت دی تو انہوں نے کہا کہ ہم تمہاری طرف پیغمبر ہو کر آئے ہیں
Sahi International :
When We sent to them two but they denied them, so We strengthened them with a third, and they said, "Indeed, we are messengers to you."
قَالُوا مَا أَنتُمْ إِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا وَمَا أَنزَلَ الرَّحْمَٰنُ مِن شَيْءٍ إِنْ أَنتُمْ إِلَّا تَكْذِبُونَ (15)
محمداکرم اعوان :
وہ کہنےلگےتم ہماری طرح صرف (عام) آدمی ہواوررحمٰن (اللہ) نےتوکوئی چیزنازل نہیں فرمائی تم تومحض جھوٹ بولتےہو۔
فتح محمدجالندھری :
وہ بولے کہ تم (اور کچھ) نہیں مگر ہماری طرح کے آدمی (ہو) اور خدا نے کوئی چیز نازل نہیں کی تم محض جھوٹ بولتے ہو
Sahi International :
They said, "You are not but human beings like us, and the Most Merciful has not revealed a thing. You are only telling lies."
قَالُوا رَبُّنَا يَعْلَمُ إِنَّا إِلَيْكُمْ لَمُرْسَلُونَ (16)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےفرمایاہماراپروردگارجانتاہےیقیناًہم تمہاری طرف (پیغام دےکر) بھیجےگئےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
انہوں نے کہا کہ ہمارا پروردگار جانتا ہے کہ ہم تمہاری طرف (پیغام دے کر) بھیجے گئے ہیں
Sahi International :
They said, "Our Lord knows that we are messengers to you,
وَمَا عَلَيْنَا إِلَّا الْبَلَاغُ الْمُبِينُ (17)
محمداکرم اعوان :
اورہمارےذمےصرف صاف صاف پہنچادیناہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہمارے ذمے تو صاف صاف پہنچا دینا ہے اور بس
Sahi International :
And we are not responsible except for clear notification."
قَالُوا إِنَّا تَطَيَّرْنَا بِكُمْ ۖ لَئِن لَّمْ تَنتَهُوا لَنَرْجُمَنَّكُمْ وَلَيَمَسَّنَّكُم مِّنَّا عَذَابٌ أَلِيمٌ (18)
محمداکرم اعوان :
وہ کہنےلگےبےشک ہم تم کونامبارک سمجھتےہیں اگرتم بازنہ آئےتوہم تم کوپتھروں سےمارڈالیں گے۔ اورہماری طرف سےتمہیں سخت تکلیف پہنچے گی۔
فتح محمدجالندھری :
وہ بولے کہ ہم تم کو نامبارک سمجھتے ہیں۔ اگر تم باز نہ آؤ گے تو ہم تمہیں سنگسار کردیں گے اور تم کو ہم سے دکھ دینے والا عذاب پہنچے گا
Sahi International :
They said, "Indeed, we consider you a bad omen. If you do not desist, we will surely stone you, and there will surely touch you, from us, a painful punishment."
قَالُوا طَائِرُكُم مَّعَكُمْ ۚ أَئِن ذُكِّرْتُم ۚ بَلْ أَنتُمْ قَوْمٌ مُّسْرِفُونَ (19)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےفرمایاتمہاری نحوست توتمہارےساتھ ہےکیااس لیےکہ تم کونصیحت کی گئی بلکہ تم حد سےنکل جانےوالےلوگ ہو۔
فتح محمدجالندھری :
انہوں نے کہا کہ تمہاری نحوست تمہارے ساتھ ہے۔ کیا اس لئے کہ تم کو نصیحت کی گئی۔ بلکہ تم ایسے لوگ ہو جو حد سے تجاوز کر گئے ہو
Sahi International :
They said, "Your omen is with yourselves. Is it because you were reminded? Rather, you are a transgressing people."
وَجَاءَ مِنْ أَقْصَى الْمَدِينَةِ رَجُلٌ يَسْعَىٰ قَالَ يَا قَوْمِ اتَّبِعُوا الْمُرْسَلِينَ (20)
محمداکرم اعوان :
اورایک شخص اس شہرکےدورمقام سےدوڑتاہواآیا (اور) کہنےلگااےمیری قوم! (ان) پیغمبروں کی راہ پرچلو۔
فتح محمدجالندھری :
اور شہر کے پرلے کنارے سے ایک آدمی دوڑتا ہوا آیا کہنے لگا کہ اے میری قوم پیغمبروں کے پیچھے چلو
Sahi International :
And there came from the farthest end of the city a man, running. He said, "O my people, follow the messengers.
اتَّبِعُوا مَن لَّا يَسْأَلُكُمْ أَجْرًا وَهُم مُّهْتَدُونَ (21)
محمداکرم اعوان :
ایسےلوگوں کی راہ پرچلوجوتم سےمعاوضہ نہیں مانگتےاوروہ خودراہِ راست پربھی ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
ایسوں کے جو تم سے صلہ نہیں مانگتے اور وہ سیدھے رستے پر ہیں
Sahi International :
Follow those who do not ask of you [any] payment, and they are [rightly] guided.
وَمَا لِيَ لَا أَعْبُدُ الَّذِي فَطَرَنِي وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ (22)
محمداکرم اعوان :
اورمجھےکیاہواہےکہ میں اس کی عبادت نہ کروں جس نےمجھےپیدافرمایااورتم سب کو (بھی) اسی کےپاس لوٹ کرجاناہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور مجھے کیا ہے میں اس کی پرستش نہ کروں جس نے مجھے پیدا کیا اور اسی کی طرف تم کو لوٹ کر جانا ہے
Sahi International :
And why should I not worship He who created me and to whom you will be returned?
أَأَتَّخِذُ مِن دُونِهِ آلِهَةً إِن يُرِدْنِ الرَّحْمَٰنُ بِضُرٍّ لَّا تُغْنِ عَنِّي شَفَاعَتُهُمْ شَيْئًا وَلَا يُنقِذُونِ (23)
محمداکرم اعوان :
کیامیں اُس کوچھوڑکراوروں کومعبودبناؤں؟ کہ اگروہ بڑامہربان مجھے کچھ تکلیف پہنچاناچاہےتونہ ان (معبودوں) کی سفارش میرےکچھ کام آئےاورنہ وہ مجھےچھڑاسکیں۔
فتح محمدجالندھری :
کیا میں ان کو چھوڑ کر اوروں کو معبود بناؤں؟ اگر خدا میرے حق میں نقصان کرنا چاہے تو ان کی سفارش مجھے کچھ بھی فائدہ نہ دے سکے اور نہ وہ مجھ کو چھڑا ہی سکیں
Sahi International :
Should I take other than Him [false] deities [while], if the Most Merciful intends for me some adversity, their intercession will not avail me at all, nor can they save me?
إِنِّي إِذًا لَّفِي ضَلَالٍ مُّبِينٍ (24)
محمداکرم اعوان :
اگرمَیں ایساکروں تویقیناًمیں صریح گمراہی میں جاپڑا۔
فتح محمدجالندھری :
تب تو میں صریح گمراہی میں مبتلا ہوگیا
Sahi International :
Indeed, I would then be in manifest error.
إِنِّي آمَنتُ بِرَبِّكُمْ فَاسْمَعُونِ (25)
محمداکرم اعوان :
بےشک میں تمہارےپروردگارپرایمان لاچکاسوتم (بھی) میری بات سنو۔
فتح محمدجالندھری :
میں تمہارے پروردگار پر ایمان لایا ہوں سو میری بات سن رکھو
Sahi International :
Indeed, I have believed in your Lord, so listen to me."
قِيلَ ادْخُلِ الْجَنَّةَ ۖ قَالَ يَا لَيْتَ قَوْمِي يَعْلَمُونَ (26)
محمداکرم اعوان :
ارشادہواکہ (جا) بہشت میں داخل ہوجاوہ بولاکاش! میری قوم کویہ بات معلوم ہوجاتی
فتح محمدجالندھری :
حکم ہوا کہ بہشت میں داخل ہوجا۔ بولا کاش! میری قوم کو خبر ہو
Sahi International :
It was said, "Enter Paradise." He said, "I wish my people could know
بِمَا غَفَرَ لِي رَبِّي وَجَعَلَنِي مِنَ الْمُكْرَمِينَ (27)
محمداکرم اعوان :
کہ میرےپروردگارنےمجھےبخش دیااورمجھےعزت داروں میں شامل کردیا۔
فتح محمدجالندھری :
کہ خدا نے مجھے بخش دیا اور عزت والوں میں کیا
Sahi International :
Of how my Lord has forgiven me and placed me among the honored."
۞ وَمَا أَنزَلْنَا عَلَىٰ قَوْمِهِ مِن بَعْدِهِ مِن جُندٍ مِّنَ السَّمَاءِ وَمَا كُنَّا مُنزِلِينَ (28)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےاس کےبعد اس کی قوم پرکوئی لشکرآسمان سےنہیں اتارااورنہ ہی ہم اتارنےوالےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے اس کے بعد اس کی قوم پر کوئی لشکر نہیں اُتارا اور نہ ہم اُتارنے والے تھے ہی
Sahi International :
And We did not send down upon his people after him any soldiers from the heaven, nor would We have done so.
إِن كَانَتْ إِلَّا صَيْحَةً وَاحِدَةً فَإِذَا هُمْ خَامِدُونَ (29)
محمداکرم اعوان :
وہ توصرف ایک سخت چنگھاڑتھی پس اسی دم وہ بجھ کررہ گئے۔
فتح محمدجالندھری :
وہ تو صرف ایک چنگھاڑ تھی (آتشین) سو وہ (اس سے) ناگہاں بجھ کر رہ گئے
Sahi International :
It was not but one shout, and immediately they were extinguished.
يَا حَسْرَةً عَلَى الْعِبَادِ ۚ مَا يَأْتِيهِم مِّن رَّسُولٍ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ (30)
محمداکرم اعوان :
افسوس ایسےبندوں پرکہ کبھی ان کےپاس کوئی پیغمبرنہیں آیاجس کی انہوں نےہنسی نہ اڑائی ہو۔
فتح محمدجالندھری :
بندوں پر افسوس ہے کہ ان کے پاس کوئی پیغمبر نہیں آتا مگر اس سے تمسخر کرتے ہیں
Sahi International :
How regretful for the servants. There did not come to them any messenger except that they used to ridicule him.
أَلَمْ يَرَوْا كَمْ أَهْلَكْنَا قَبْلَهُم مِّنَ الْقُرُونِ أَنَّهُمْ إِلَيْهِمْ لَا يَرْجِعُونَ (31)
محمداکرم اعوان :
کیاانہوں نےنہیں دیکھاکہ ہم ان سےپہلےکتنی امتوں کوتباہ کرچکےکہ وہ (پھر) ان کےپاس لوٹ کرنہیں آتے۔
فتح محمدجالندھری :
کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے ان سے پہلے بہت سے لوگوں کو ہلاک کردیا تھا اب وہ ان کی طرف لوٹ کر نہیں آئیں گے
Sahi International :
Have they not considered how many generations We destroyed before them - that they to them will not return?
وَإِن كُلٌّ لَّمَّا جَمِيعٌ لَّدَيْنَا مُحْضَرُونَ (32)
محمداکرم اعوان :
اوروہ سب کےسب ہمارےروبروحاضرکیےجائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور سب کے سب ہمارے روبرو حاضر کيے جائیں گے
Sahi International :
And indeed, all of them will yet be brought present before Us.
وَآيَةٌ لَّهُمُ الْأَرْضُ الْمَيْتَةُ أَحْيَيْنَاهَا وَأَخْرَجْنَا مِنْهَا حَبًّا فَمِنْهُ يَأْكُلُونَ (33)
محمداکرم اعوان :
اورایک نشانی ان کےلیےمردہ زمین ہےکہ ہم نےاس کوزندہ کیااوراس میں سےاناج اگایاسواس میں سےوہ کھاتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ایک نشانی ان کے لئے زمین مردہ ہے کہ ہم نے اس کو زندہ کیا اور اس میں سے اناج اُگایا۔ پھر یہ اس میں سے کھاتے ہیں
Sahi International :
And a sign for them is the dead earth. We have brought it to life and brought forth from it grain, and from it they eat.
وَجَعَلْنَا فِيهَا جَنَّاتٍ مِّن نَّخِيلٍ وَأَعْنَابٍ وَفَجَّرْنَا فِيهَا مِنَ الْعُيُونِ (34)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےاس میں کھجوروں اورانگوروں کےباغ لگائےاوراس میں چشمےجاری فرمائے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اس میں کھجوروں اور انگوروں کے باغ پیدا کیے اور اس میں چشمے جاری کردیئے
Sahi International :
And We placed therein gardens of palm trees and grapevines and caused to burst forth therefrom some springs -
لِيَأْكُلُوا مِن ثَمَرِهِ وَمَا عَمِلَتْهُ أَيْدِيهِمْ ۖ أَفَلَا يَشْكُرُونَ (35)
محمداکرم اعوان :
تاکہ یہ ان کےپھل کھائیں اوران کےہاتھوں نےتوان کونہیں بنایا۔ توکیایہ شکرنہیں کرتے؟
فتح محمدجالندھری :
تاکہ یہ ان کے پھل کھائیں اور ان کے ہاتھوں نے تو ان کو نہیں بنایا تو پھر یہ شکر کیوں نہیں کرتے؟
Sahi International :
That they may eat of His fruit. And their hands have not produced it, so will they not be grateful?
سُبْحَانَ الَّذِي خَلَقَ الْأَزْوَاجَ كُلَّهَا مِمَّا تُنبِتُ الْأَرْضُ وَمِنْ أَنفُسِهِمْ وَمِمَّا لَا يَعْلَمُونَ (36)
محمداکرم اعوان :
پاک ہےوہ ذات جس نےزمین کی نباتات کےاورخودان کےاورجن چیزوں کویہ نہیں جانتےسب کےجوڑےپیدافرمائے۔
فتح محمدجالندھری :
وہ خدا پاک ہے جس نے زمین کی نباتات کے اور خود ان کے اور جن چیزوں کی ان کو خبر نہیں سب کے جوڑے بنائے
Sahi International :
Exalted is He who created all pairs - from what the earth grows and from themselves and from that which they do not know.
وَآيَةٌ لَّهُمُ اللَّيْلُ نَسْلَخُ مِنْهُ النَّهَارَ فَإِذَا هُم مُّظْلِمُونَ (37)
محمداکرم اعوان :
اورایک نشانی ان کےلیےرات ہےکہ اس میں سےہم دن کوکھینچ لیتےہیں تواس وقت ان پراندھیراچھاجاتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ایک نشانی ان کے لئے رات ہے کہ اس میں سے ہم دن کو کھینچ لیتے ہیں تو اس وقت ان پر اندھیرا چھا جاتا ہے
Sahi International :
And a sign for them is the night. We remove from it [the light of] day, so they are [left] in darkness.
وَالشَّمْسُ تَجْرِي لِمُسْتَقَرٍّ لَّهَا ۚ ذَٰلِكَ تَقْدِيرُ الْعَزِيزِ الْعَلِيمِ (38)
محمداکرم اعوان :
اورسورج اپنےمقررہ راستےپرچلتارہتاہےیہ غالب (اور) علیم کا مقررکیاہوااندازہ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور سورج اپنے مقرر رستے پر چلتا رہتا ہے۔ یہ (خدائے) غالب اور دانا کا (مقرر کیا ہوا) اندازہ ہے
Sahi International :
And the sun runs [on course] toward its stopping point. That is the determination of the Exalted in Might, the Knowing.
وَالْقَمَرَ قَدَّرْنَاهُ مَنَازِلَ حَتَّىٰ عَادَ كَالْعُرْجُونِ الْقَدِيمِ (39)
محمداکرم اعوان :
اورچاند کےلیےمنزلیں مقررفرمائیں یہاں تک کہ گھٹتےگھٹتے (کھجورکی) پرانی شاخ کی طرح ہوجاتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور چاند کی بھی ہم نے منزلیں مقرر کردیں یہاں تک کہ (گھٹتے گھٹتے) کھجور کی پرانی شاخ کی طرح ہو جاتا ہے
Sahi International :
And the moon - We have determined for it phases, until it returns [appearing] like the old date stalk.
لَا الشَّمْسُ يَنبَغِي لَهَا أَن تُدْرِكَ الْقَمَرَ وَلَا اللَّيْلُ سَابِقُ النَّهَارِ ۚ وَكُلٌّ فِي فَلَكٍ يَسْبَحُونَ (40)
محمداکرم اعوان :
نہ توسورج ہی سےہوسکتاہےکہ چاند کوجاپکڑےاورنہ رات ہی دن سےپہلےآسکتی ہے۔ اورسب اپنےاپنےدائرےمیں تیررہےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
نہ تو سورج ہی سے ہوسکتا ہے کہ چاند کو جا پکڑے اور نہ رات ہی دن سے پہلے آسکتی ہے۔ اور سب اپنے اپنے دائرے میں تیر رہے ہیں
Sahi International :
It is not allowable for the sun to reach the moon, nor does the night overtake the day, but each, in an orbit, is swimming.
وَآيَةٌ لَّهُمْ أَنَّا حَمَلْنَا ذُرِّيَّتَهُمْ فِي الْفُلْكِ الْمَشْحُونِ (41)
محمداکرم اعوان :
اورایک نشانی ان کےلیےیہ ہےکہ ہم نےان کی اولادکوبھری ہوئی کشتی میں سوارکیا۔
فتح محمدجالندھری :
اور ایک نشانی ان کے لئے یہ ہے کہ ہم نے ان کی اولاد کو بھری ہوئی کشتی میں سوار کیا
Sahi International :
And a sign for them is that We carried their forefathers in a laden ship.
وَخَلَقْنَا لَهُم مِّن مِّثْلِهِ مَا يَرْكَبُونَ (42)
محمداکرم اعوان :
اوران کےلیےویسی ہی اورچیزیں پیدافرمائیں جن پروہ سوارہوتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان کے لئے ویسی ہی اور چیزیں پیدا کیں جن پر وہ سوار ہوتے ہیں
Sahi International :
And We created for them from the likes of it that which they ride.
وَإِن نَّشَأْ نُغْرِقْهُمْ فَلَا صَرِيخَ لَهُمْ وَلَا هُمْ يُنقَذُونَ (43)
محمداکرم اعوان :
اوراگرہم چاہیں توان کوغرق کردیں پھرنہ توکوئی ان کافریادرس ہواورنہ ان کوخلاصی ملے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر ہم چاہیں تو ان کو غرق کردیں۔ پھر نہ تو ان کا کوئی فریاد رس ہوا اور نہ ان کو رہائی ملے
Sahi International :
And if We should will, We could drown them; then no one responding to a cry would there be for them, nor would they be saved
إِلَّا رَحْمَةً مِّنَّا وَمَتَاعًا إِلَىٰ حِينٍ (44)
محمداکرم اعوان :
مگریہ ہماری رحمت ہےاورایک مدت تک ان کوفائدہ دینا (منظور) ہے۔
فتح محمدجالندھری :
مگر یہ ہماری رحمت اور ایک مدت تک کے فائدے ہیں
Sahi International :
Except as a mercy from Us and provision for a time.
وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ اتَّقُوا مَا بَيْنَ أَيْدِيكُمْ وَمَا خَلْفَكُمْ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ (45)
محمداکرم اعوان :
اورجب ان سےکہاجاتاہےکہ اس (عذاب) سےڈروجوتمہارےآگےہےاورجوتمہارےپیچھےہےتاکہ تم پررحم کیاجائے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ جو تمہارے آگے اور جو تمہارے پیچھے ہے اس سے ڈرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے
Sahi International :
But when it is said to them, "Beware of what is before you and what is behind you; perhaps you will receive mercy... "
وَمَا تَأْتِيهِم مِّنْ آيَةٍ مِّنْ آيَاتِ رَبِّهِمْ إِلَّا كَانُوا عَنْهَا مُعْرِضِينَ (46)
محمداکرم اعوان :
اوران کےپاس ان کےپروردگارکی نشانیوں میں سےکوئی نشانی نہیں آتی مگراس سےمنہ پھیرلیتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان کے پاس ان کے پروردگار کی کوئی نشانی نہیں آتی مگر اس سے منہ پھیر لیتے ہیں
Sahi International :
And no sign comes to them from the signs of their Lord except that they are from it turning away.
وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ أَنفِقُوا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللَّهُ قَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِلَّذِينَ آمَنُوا أَنُطْعِمُ مَن لَّوْ يَشَاءُ اللَّهُ أَطْعَمَهُ إِنْ أَنتُمْ إِلَّا فِي ضَلَالٍ مُّبِينٍ (47)
محمداکرم اعوان :
اورجب ان سےکہاجاتاہےجوکچھ اللہ نےتم کودیاہےاس میں خرچ کروتوکفارایمان والوں سے (یوں) کہتےہیں کیاہم ایسےلوگوں کوکھانادیں جن کواگراللہ چاہیں تو (بہت کچھ) کھانےکودےدیں؟ تم لوگ توصریح غلطی میں (پڑے) ہو۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ جو رزق خدا نے تم کو دیا ہے اس میں سے خرچ کرو۔ تو کافر مومنوں سے کہتے ہیں کہ بھلا ہم ان لوگوں کو کھانا کھلائیں جن کو اگر خدا چاہتا تو خود کھلا دیتا۔ تم تو صریح غلطی میں ہو
Sahi International :
And when it is said to them, "Spend from that which Allah has provided for you," those who disbelieve say to those who believe, "Should we feed one whom, if Allah had willed, He would have fed? You are not but in clear error."
وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هَٰذَا الْوَعْدُ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ (48)
محمداکرم اعوان :
اورکہتےہیں اگرتم سچےہوتویہ وعدہ کب (پورا) ہوگا۔
فتح محمدجالندھری :
اور کہتے ہیں اگر تم سچ کہتے ہو تو یہ وعدہ کب (پورا) ہوگا؟
Sahi International :
And they say, "When is this promise, if you should be truthful?"
مَا يَنظُرُونَ إِلَّا صَيْحَةً وَاحِدَةً تَأْخُذُهُمْ وَهُمْ يَخِصِّمُونَ (49)
محمداکرم اعوان :
یہ لوگ بس ایک سخت چنگھاڑکےمنتظرہیں جوان کوآپکڑےگی اوروہ سب باہم لڑجھگڑرہےہوں گے۔
فتح محمدجالندھری :
یہ تو ایک چنگھاڑ کے منتظر ہیں جو ان کو اس حال میں کہ باہم جھگڑ رہے ہوں گے آپکڑے گی
Sahi International :
They do not await except one blast which will seize them while they are disputing.
فَلَا يَسْتَطِيعُونَ تَوْصِيَةً وَلَا إِلَىٰ أَهْلِهِمْ يَرْجِعُونَ (50)
محمداکرم اعوان :
پھرنہ تووہ وصیت کرسکیں گےاورنہ اپنےگھروالوں کےپاس واپس جاسکیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
پھر نہ وصیت کرسکیں گے اور نہ اپنے گھر والوں میں واپس جاسکیں گے
Sahi International :
And they will not be able [to give] any instruction, nor to their people can they return.
وَنُفِخَ فِي الصُّورِ فَإِذَا هُم مِّنَ الْأَجْدَاثِ إِلَىٰ رَبِّهِمْ يَنسِلُونَ (51)
محمداکرم اعوان :
اور (دوبارہ) صورپھونکاجائےگاتویہ فوراً قبروں سے (نکل کر) اپنےپروردگارکی طرف دوڑپڑیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور (جس وقت) صور پھونکا جائے گا یہ قبروں سے (نکل کر) اپنے پروردگار کی طرف دوڑ پڑیں گے
Sahi International :
And the Horn will be blown; and at once from the graves to their Lord they will hasten.
قَالُوا يَا وَيْلَنَا مَن بَعَثَنَا مِن مَّرْقَدِنَا ۜ ۗ هَٰذَا مَا وَعَدَ الرَّحْمَٰنُ وَصَدَقَ الْمُرْسَلُونَ (52)
محمداکرم اعوان :
کہیں گےوائےہماری کم بختی! ہم کوہماری قبروں سےکس نےاٹھادیا؟ یہ وہی توہےجس کارحمٰن نےوعدہ فرمایاتھااورپیغمبروں نےسچ فرمایاتھا۔
فتح محمدجالندھری :
کہیں گے اے ہے ہمیں ہماری خوابگاہوں سے کس نے (جگا) اُٹھایا؟ یہ وہی تو ہے جس کا خدا نے وعدہ کیا تھا اور پیغمبروں نے سچ کہا تھا
Sahi International :
They will say, "O woe to us! Who has raised us up from our sleeping place?" [The reply will be], "This is what the Most Merciful had promised, and the messengers told the truth."
إِن كَانَتْ إِلَّا صَيْحَةً وَاحِدَةً فَإِذَا هُمْ جَمِيعٌ لَّدَيْنَا مُحْضَرُونَ (53)
محمداکرم اعوان :
بس وہ ایک زورکی آوازہوگی پھراس وقت سب کےسب جمع ہوکرہمارےسامنےحاضرکردیئےجائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
صرف ایک زور کی آواز کا ہونا ہوگا کہ سب کے سب ہمارے روبرو آحاضر ہوں گے
Sahi International :
It will not be but one blast, and at once they are all brought present before Us.
فَالْيَوْمَ لَا تُظْلَمُ نَفْسٌ شَيْئًا وَلَا تُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ (54)
محمداکرم اعوان :
سواُس روزکسی شخص پرذرازیادتی نہ ہوگی اوربس ان ہی کاموں کابدلہ ملےگاجوتم کیاکرتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
اس روز کسی شخص پر کچھ ظلم نہیں کیا جائے گا اور تم کو بدلہ ویسا ہی ملے گا جیسے تم کام کرتے تھے
Sahi International :
So today no soul will be wronged at all, and you will not be recompensed except for what you used to do.
إِنَّ أَصْحَابَ الْجَنَّةِ الْيَوْمَ فِي شُغُلٍ فَاكِهُونَ (55)
محمداکرم اعوان :
بےشک اہلِ جنت اس دن اپنےمشغلوں میں خوش ہوں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اہل جنت اس روز عیش ونشاط کے مشغلے میں ہوں گے
Sahi International :
Indeed the companions of Paradise, that Day, will be amused in [joyful] occupation -
هُمْ وَأَزْوَاجُهُمْ فِي ظِلَالٍ عَلَى الْأَرَائِكِ مُتَّكِئُونَ (56)
محمداکرم اعوان :
وہ اوران کی بیبیاں سایوں میں مسہریوں پرتکیہ لگائےبیٹھےہوں گے۔
فتح محمدجالندھری :
وہ بھی اور ان کی بیویاں بھی سایوں میں تختوں پر تکیے لگائے بیٹھے ہوں گے
Sahi International :
They and their spouses - in shade, reclining on adorned couches.
لَهُمْ فِيهَا فَاكِهَةٌ وَلَهُم مَّا يَدَّعُونَ (57)
محمداکرم اعوان :
ان کےلیےوہاں (ہرطرح کے) میوےہوں گےاوروہ جومانگیں گےمِلےگا۔
فتح محمدجالندھری :
وہاں ان کے لئے میوے اور جو چاہیں گے (موجود ہوگا)
Sahi International :
For them therein is fruit, and for them is whatever they request [or wish]
سَلَامٌ قَوْلًا مِّن رَّبٍّ رَّحِيمٍ (58)
محمداکرم اعوان :
(ان کو) مہربان پروردگارکی طرف سےسلام فرمایاجائےگا۔
فتح محمدجالندھری :
پروردگار مہربان کی طرف سے سلام (کہا جائے گا)
Sahi International :
[And] "Peace," a word from a Merciful Lord.
وَامْتَازُوا الْيَوْمَ أَيُّهَا الْمُجْرِمُونَ (59)
محمداکرم اعوان :
اوراےمجرمو! آج تم (اہلِ ایمان سے) الگ ہوجاؤ۔
فتح محمدجالندھری :
اور گنہگارو! آج الگ ہوجاؤ
Sahi International :
[Then He will say], "But stand apart today, you criminals.
۞ أَلَمْ أَعْهَدْ إِلَيْكُمْ يَا بَنِي آدَمَ أَن لَّا تَعْبُدُوا الشَّيْطَانَ ۖ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِينٌ (60)
محمداکرم اعوان :
اےاولادِآدمؑ! کیاہم نےتم کوتاکید نہ کی تھی کہ شیطان کی عبادت نہ کرنا، بےشک وہ تمہاراکھُلادشمن ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اے آدم کی اولاد ہم نے تم سے کہہ نہیں دیا تھا کہ شیطان کو نہ پوجنا وہ تمہارا کھلا دشمن ہے
Sahi International :
Did I not enjoin upon you, O children of Adam, that you not worship Satan - [for] indeed, he is to you a clear enemy -
وَأَنِ اعْبُدُونِي ۚ هَٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِيمٌ (61)
محمداکرم اعوان :
اوریہ کہ میری ہی عبادت کرنا، یہی سیدھاراستہ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہ کہ میری ہی عبادت کرنا۔ یہی سیدھا رستہ ہے
Sahi International :
And that you worship [only] Me? This is a straight path.
وَلَقَدْ أَضَلَّ مِنكُمْ جِبِلًّا كَثِيرًا ۖ أَفَلَمْ تَكُونُوا تَعْقِلُونَ (62)
محمداکرم اعوان :
اوربےشک اس (شیطان) نےتم میں بہت سی مخلوق کوگمراہ کردیاتھاتوکیاتم سمجھتےنہیں؟
فتح محمدجالندھری :
اور اس نے تم میں سے بہت سی خلقت کو گمراہ کردیا تھا۔ تو کیا تم سمجھتے نہیں تھے؟
Sahi International :
And he had already led astray from among you much of creation, so did you not use reason?
هَٰذِهِ جَهَنَّمُ الَّتِي كُنتُمْ تُوعَدُونَ (63)
محمداکرم اعوان :
یہ جہنم ہےجس کاتم سےوعدہ کیاجاتاتھا۔
فتح محمدجالندھری :
یہی وہ جہنم ہے جس کی تمہیں خبر دی جاتی ہے
Sahi International :
This is the Hellfire which you were promised.
اصْلَوْهَا الْيَوْمَ بِمَا كُنتُمْ تَكْفُرُونَ (64)
محمداکرم اعوان :
(سو) کفرکےبدلےمیں آج اس میں داخل ہوجاؤ۔
فتح محمدجالندھری :
(سو) جو تم کفر کرتے رہے ہو اس کے بدلے آج اس میں داخل ہوجاؤ
Sahi International :
[Enter to] burn therein today for what you used to deny."
الْيَوْمَ نَخْتِمُ عَلَىٰ أَفْوَاهِهِمْ وَتُكَلِّمُنَا أَيْدِيهِمْ وَتَشْهَدُ أَرْجُلُهُم بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ (65)
محمداکرم اعوان :
آج ہم ان کےمونہوں پرمہرلگادیں گےاوران کےہاتھ ہم سےبات کریں گےاوران کےپاؤں گواہی دیں گےجوکچھ یہ لوگ کیاکرتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
آج ہم ان کے مونہوں پر مہر لگا دیں گے اور جو کچھ یہ کرتے رہے تھے ان کے ہاتھ ہم سے بیان کردیں گے اور ان کے پاؤں (اس کی) گواہی دیں گے
Sahi International :
That Day, We will seal over their mouths, and their hands will speak to Us, and their feet will testify about what they used to earn.
وَلَوْ نَشَاءُ لَطَمَسْنَا عَلَىٰ أَعْيُنِهِمْ فَاسْتَبَقُوا الصِّرَاطَ فَأَنَّىٰ يُبْصِرُونَ (66)
محمداکرم اعوان :
اوراگرہم چاہتےتو (دنیامیں ہی) ان کی آنکھوں کوملیامیٹ کردیتےپھریہ رستےکی طرف دوڑےپھرتےپھران کوکہاں نظرآتا۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر ہم چاہیں تو ان کی آنکھوں کو مٹا کر (اندھا کر) دیں۔ پھر یہ رستے کو دوڑیں تو کہاں دیکھ سکیں گے
Sahi International :
And if We willed, We could have obliterated their eyes, and they would race to [find] the path, and how could they see?
وَلَوْ نَشَاءُ لَمَسَخْنَاهُمْ عَلَىٰ مَكَانَتِهِمْ فَمَا اسْتَطَاعُوا مُضِيًّا وَلَا يَرْجِعُونَ (67)
محمداکرم اعوان :
اوراگرہم چاہتےتوان کی صورتیں بدل ڈالتےاس حالت سےکہ یہ جہاں ہیں وہیں رہ جاتےتونہ آگےچل سکتےاورنہ پیچھےکولوٹ سکتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر ہم چاہیں تو ان کی جگہ پر ان کی صورتیں بدل دیں پھر وہاں سے نہ آگے جاسکیں اور نہ (پیچھے) لوٹ سکیں
Sahi International :
And if We willed, We could have deformed them, [paralyzing them] in their places so they would not be able to proceed, nor could they return.
وَمَن نُّعَمِّرْهُ نُنَكِّسْهُ فِي الْخَلْقِ ۖ أَفَلَا يَعْقِلُونَ (68)
محمداکرم اعوان :
اورجس کوہم بڑی عمردیتےہیں تواس کوطبعی حالت میں الٹاکردیتےہیں توکیایہ نہیں سمجھتے؟
فتح محمدجالندھری :
اور جس کو ہم بڑی عمر دیتے ہیں تو اسے خلقت میں اوندھا کردیتے ہیں تو کیا یہ سمجھتے نہیں؟
Sahi International :
And he to whom We grant long life We reverse in creation; so will they not understand?
وَمَا عَلَّمْنَاهُ الشِّعْرَ وَمَا يَنبَغِي لَهُ ۚ إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ وَقُرْآنٌ مُّبِينٌ (69)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےآپ کوشاعری کاعلم نہیں دیااوریہ آپ کےشایان بھی نہیں یہ تومحض ایک نصیحت اورصاف صاف قرآن ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے ان (پیغمبر) کو شعر گوئی نہیں سکھائی اور نہ وہ ان کو شایاں ہے۔ یہ تو محض نصیحت اور صاف صاف قرآن (پُرازحکمت) ہے
Sahi International :
And We did not give Prophet Muhammad, knowledge of poetry, nor is it befitting for him. It is not but a message and a clear Qur'an
لِّيُنذِرَ مَن كَانَ حَيًّا وَيَحِقَّ الْقَوْلُ عَلَى الْكَافِرِينَ (70)
محمداکرم اعوان :
تاکہ ایسےشخص کوڈرائےجوزندہ ہواورکافروں پرحجت ثابت ہوجائے۔
فتح محمدجالندھری :
تاکہ اس شخص کو جو زندہ ہو ہدایت کا رستہ دکھائے اور کافروں پر بات پوری ہوجائے
Sahi International :
To warn whoever is alive and justify the word against the disbelievers.
أَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّا خَلَقْنَا لَهُم مِّمَّا عَمِلَتْ أَيْدِينَا أَنْعَامًا فَهُمْ لَهَا مَالِكُونَ (71)
محمداکرم اعوان :
کیایہ نہیں دیکھتےکہ ہم نےان کےلیےاپنےہاتھ سےبنائی ہوئی چیزوں میں سےمواشی پیدافرمائےپھریہ ان کےمالک بن رہےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ جو چیزیں ہم نے اپنے ہاتھوں سے بنائیں ان میں سے ہم نے ان کے لئے چارپائے پیدا کر دیئے اور یہ ان کے مالک ہیں
Sahi International :
Do they not see that We have created for them from what Our hands have made, grazing livestock, and [then] they are their owners?
وَذَلَّلْنَاهَا لَهُمْ فَمِنْهَا رَكُوبُهُمْ وَمِنْهَا يَأْكُلُونَ (72)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےان (مواشی) کوان کاتابع بنادیا۔ سوبعض توان کی سواریاں ہیں اوربعض کووہ کھاتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان کو ان کے قابو میں کردیا تو کوئی تو ان میں سے ان کی سواری ہے اور کسی کو یہ کھاتے ہیں
Sahi International :
And We have tamed them for them, so some of them they ride, and some of them they eat.
وَلَهُمْ فِيهَا مَنَافِعُ وَمَشَارِبُ ۖ أَفَلَا يَشْكُرُونَ (73)
محمداکرم اعوان :
اوران میں ان لوگوں کےلیےنفع بھی ہےاورپینےکی چیزیں بھی، سوکیایہ لوگ شکرنہیں کرتے؟
فتح محمدجالندھری :
اور ان میں ان کے لئے (اور) فائدے اور پینے کی چیزیں ہیں۔ تو یہ شکر کیوں نہیں کرتے؟
Sahi International :
And for them therein are [other] benefits and drinks, so will they not be grateful?
وَاتَّخَذُوا مِن دُونِ اللَّهِ آلِهَةً لَّعَلَّهُمْ يُنصَرُونَ (74)
محمداکرم اعوان :
اورانہوں نےاللہ کےعلاوہ (اور) معبودبنالیےہیں کہ شایدان کومددملے۔
فتح محمدجالندھری :
اور انہوں نے خدا کے سوا (اور) معبود بنا لیے ہیں کہ شاید (ان سے) ان کو مدد پہنچے
Sahi International :
But they have taken besides Allah [false] deities that perhaps they would be helped.
لَا يَسْتَطِيعُونَ نَصْرَهُمْ وَهُمْ لَهُمْ جُندٌ مُّحْضَرُونَ (75)
محمداکرم اعوان :
وہ ان کی کچھ مددکرہی نہیں سکتےاوروہ ان کےلیےایک فریق (مخالف) ہوکرحاضرکیےجائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
(مگر) وہ ان کی مدد کی (ہرگز) طاقت نہیں رکھتے۔ اور وہ ان کی فوج ہو کر حاضر کیے جائیں گے
Sahi International :
They are not able to help them, and they [themselves] are for them soldiers in attendance.
فَلَا يَحْزُنكَ قَوْلُهُمْ ۘ إِنَّا نَعْلَمُ مَا يُسِرُّونَ وَمَا يُعْلِنُونَ (76)
محمداکرم اعوان :
پس آپ کےلیےان کی باتیں دکھ کا باعث نہ بنیں بےشک ہم سب جانتےہیں جویہ چھپاتےہیں اورجوظاہرکرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
تو ان کی باتیں تمہیں غمناک نہ کردیں۔ یہ جو کچھ چھپاتے اور جو کچھ ظاہر کرتے ہیں ہمیں سب معلوم ہے
Sahi International :
So let not their speech grieve you. Indeed, We know what they conceal and what they declare.
أَوَلَمْ يَرَ الْإِنسَانُ أَنَّا خَلَقْنَاهُ مِن نُّطْفَةٍ فَإِذَا هُوَ خَصِيمٌ مُّبِينٌ (77)
محمداکرم اعوان :
کیاانسان یہ نہیں دیکھتاکہ ہم نےاس کوایک نطفہ سےپیدافرمایا، پھروہ اعلانیہ جھگڑنےلگا
فتح محمدجالندھری :
کیا انسان نے نہیں دیکھا کہ ہم نے اس کو نطفے سے پیدا کیا۔ پھر وہ تڑاق پڑاق جھگڑنے لگا
Sahi International :
Does man not consider that We created him from a [mere] sperm-drop - then at once he is a clear adversary?
وَضَرَبَ لَنَا مَثَلًا وَنَسِيَ خَلْقَهُ ۖ قَالَ مَن يُحْيِي الْعِظَامَ وَهِيَ رَمِيمٌ (78)
محمداکرم اعوان :
اورہمارےبارےمیں مثالیں بیان کرنےلگااوراپنی تخلیق کوبھول گیا۔ کہتاہےکہ ہڈیوں کوجبکہ وہ بوسیدہ ہوگئی ہوں کون زندہ کرےگا؟
فتح محمدجالندھری :
اور ہمارے بارے میں مثالیں بیان کرنے لگا اور اپنی پیدائش کو بھول گیا۔ کہنے لگا کہ (جب) ہڈیاں بوسیدہ ہوجائیں گی تو ان کو کون زندہ کرے گا؟
Sahi International :
And he presents for Us an example and forgets his [own] creation. He says, "Who will give life to bones while they are disintegrated?"
قُلْ يُحْيِيهَا الَّذِي أَنشَأَهَا أَوَّلَ مَرَّةٍ ۖ وَهُوَ بِكُلِّ خَلْقٍ عَلِيمٌ (79)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےان کووہ زندہ فرمائےگاجس نےان کوپہلی بارپیدافرمایااوروہ سب طرح کا پیداکرناجانتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ ان کو وہ زندہ کرے گا جس نے ان کو پہلی بار پیدا کیا تھا۔ اور وہ سب قسم کا پیدا کرنا جانتا ہے
Sahi International :
Say, "He will give them life who produced them the first time; and He is, of all creation, Knowing."
الَّذِي جَعَلَ لَكُم مِّنَ الشَّجَرِ الْأَخْضَرِ نَارًا فَإِذَا أَنتُم مِّنْهُ تُوقِدُونَ (80)
محمداکرم اعوان :
وہ ایسا (قادر) ہےکہ (بعض) ہرےدرخت سےتمہارےلیےآگ پیداکردیتاہےپھرتم اس سےاورآگ سلگالیتےہو۔
فتح محمدجالندھری :
جس نے تمہارے لئے سبز درخت سے آگ پیدا کی پھر تم اس (کی ٹہنیوں کو رگڑ کر ان) سے آگ نکالتے ہو
Sahi International :
[It is] He who made for you from the green tree, fire, and then from it you ignite.
أَوَلَيْسَ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ بِقَادِرٍ عَلَىٰ أَن يَخْلُقَ مِثْلَهُم ۚ بَلَىٰ وَهُوَ الْخَلَّاقُ الْعَلِيمُ (81)
محمداکرم اعوان :
اورجس نےآسمان اورزمین پیدافرمائےکیاوہ اس بات پہ قادرنہیں کہ ان کوپھرویسےہی پیداکردےکیوں نہیں، اوروہ توبڑاپیداکرنےوالا، علم والاہے۔
فتح محمدجالندھری :
بھلا جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا، کیا وہ اس بات پر قادر نہیں کہ (ان کو پھر) ویسے ہی پیدا کر دے۔ کیوں نہیں۔ اور وہ تو بڑا پیدا کرنے والا اور علم والا ہے
Sahi International :
Is not He who created the heavens and the earth Able to create the likes of them? Yes, [it is so]; and He is the Knowing Creator.
إِنَّمَا أَمْرُهُ إِذَا أَرَادَ شَيْئًا أَن يَقُولَ لَهُ كُن فَيَكُونُ (82)
محمداکرم اعوان :
اس کی شان یہ ہےکہ جب وہ کسی چیزکاارادہ فرماتاہےتواس چیزکوفرمادیتاہےکہ ہوجاپس وہ ہوجاتی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اس کی شان یہ ہے کہ جب وہ کسی چیز کا ارادہ کرتا ہے تو اس سے فرما دیتا ہے کہ ہوجا تو وہ ہوجاتی ہے
Sahi International :
His command is only when He intends a thing that He says to it, "Be," and it is.
فَسُبْحَانَ الَّذِي بِيَدِهِ مَلَكُوتُ كُلِّ شَيْءٍ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ (83)
محمداکرم اعوان :
سوپاک ہےوہ ذات جس کےہاتھ میں ہرچیزکاپورااختیارہےاورتم (سب) کواسی کےپاس لوٹ کرجاناہے۔
فتح محمدجالندھری :
وہ (ذات) پاک ہے جس کے ہاتھ میں ہر چیز کی بادشاہت ہے اور اسی کی طرف تم کو لوٹ کر جانا ہے
Sahi International :
So exalted is He in whose hand is the realm of all things, and to Him you will be returned.