بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
محمداکرم اعوان :
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں
فتح محمدجالندھری :
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
Sahi International :
In the name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
Sahi International :
Ha, Meem.
تَنزِيلُ الْكِتَابِ مِنَ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ
(2)
محمداکرم اعوان :
یہ کتاب اللہ غالب حکمت والےکی طرف سےنازل ہوئی ہے ۔
فتح محمدجالندھری :
(یہ) کتاب خدائے غالب (اور) حکمت والے کی طرف سے نازل ہوئی ہے
Sahi International :
The revelation of the Book is from Allah, the Exalted in Might, the Wise.
مَا خَلَقْنَا السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا إِلَّا بِالْحَقِّ وَأَجَلٍ مُّسَمًّى ۚ وَالَّذِينَ كَفَرُوا عَمَّا أُنذِرُوا مُعْرِضُونَ
(3)
محمداکرم اعوان :
ہم نےآسمانوں اورزمین اورجوکچھ ان میں ہےحکمت کےساتھ اورایک میعادِمعین کےلیےپیدافرمایاہے۔ اورکافروں کوجس چیزسےڈرایاجاتاہےوہ (اس سے) منہ پھیرلیتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان دونوں میں ہے مبنی برحکمت اور ایک وقت مقرر تک کے لئے پیدا کیا ہے۔ اور کافروں کو جس چیز کی نصیحت کی جاتی ہے اس سے منہ پھیر لیتے ہیں
Sahi International :
We did not create the heavens and earth and what is between them except in truth and [for] a specified term. But those who disbelieve, from that of which they are warned, are turning away.
قُلْ أَرَأَيْتُم مَّا تَدْعُونَ مِن دُونِ اللَّهِ أَرُونِي مَاذَا خَلَقُوا مِنَ الْأَرْضِ أَمْ لَهُمْ شِرْكٌ فِي السَّمَاوَاتِ ۖ ائْتُونِي بِكِتَابٍ مِّن قَبْلِ هَٰذَا أَوْ أَثَارَةٍ مِّنْ عِلْمٍ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ
(4)
محمداکرم اعوان :
فرمائیےدیکھوتو! جن کی تم اللہ کےسواعبادت کرتےہو، مجھےدکھاؤانہوں نےزمین کاکون ساحصہ پیداکیایاان کی آسمانوں میں کوئی شراکت ہے؟ اس سےپہلے کی کوئی کتاب ہوتومیرےپاس لاؤ یااگرتم سچےہوتوکوئی پہلےسےنقل شدہ مضمون لاؤ۔
فتح محمدجالندھری :
کہو کہ بھلا تم نے ان چیزوں کو دیکھا ہے جن کو تم خدا کے سوا پکارتے ہو (ذرا) مجھے بھی تو دکھاؤ کہ انہوں نے زمین میں کون سی چیز پیدا کی ہے۔ یا آسمانوں میں ان کی شرکت ہے۔ اگر سچے ہو تو اس سے پہلے کی کوئی کتاب میرے پاس لاؤ۔ یا علم (انبیاء میں) سے کچھ (منقول) چلا آتا ہو (تو اسے پیش کرو)
Sahi International :
Say, [O Muhammad], "Have you considered that which you invoke besides Allah? Show me what they have created of the earth; or did they have partnership in [creation of] the heavens? Bring me a scripture [revealed] before this or a [remaining] trace of knowledge, if you should be truthful."
وَمَنْ أَضَلُّ مِمَّن يَدْعُو مِن دُونِ اللَّهِ مَن لَّا يَسْتَجِيبُ لَهُ إِلَىٰ يَوْمِ الْقِيَامَةِ وَهُمْ عَن دُعَائِهِمْ غَافِلُونَ
(5)
محمداکرم اعوان :
اوراس شخص سےبڑھ کرکون گمراہ ہوسکتا ہےجواللہ کےسواایسےکوپکارےجوقیامت تک اُسےجواب نہ دےسکےاوراُسےان کےپکارنےکی خبرہی نہ ہو۔
فتح محمدجالندھری :
اور اس شخص سے بڑھ کر کون گمراہ ہوسکتا ہے جو ایسے کو پکارے جو قیامت تک اسے جواب نہ دے سکے اور ان کو ان کے پکارنے ہی کی خبر نہ ہو
Sahi International :
And who is more astray than he who invokes besides Allah those who will not respond to him until the Day of Resurrection, and they, of their invocation, are unaware.
وَإِذَا حُشِرَ النَّاسُ كَانُوا لَهُمْ أَعْدَاءً وَكَانُوا بِعِبَادَتِهِمْ كَافِرِينَ
(6)
محمداکرم اعوان :
اورجب لوگ جمع کیےجائیں گےتووہ (بت) ان کےدشمن ہوں گےاوران کی عبادت سےانکارکریں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب لوگ جمع کئے جائیں گے تو وہ ان کے دشمن ہوں گے اور ان کی پرستش سے انکار کریں گے
Sahi International :
And when the people are gathered [that Day], they [who were invoked] will be enemies to them, and they will be deniers of their worship.
وَإِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِمْ آيَاتُنَا بَيِّنَاتٍ قَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِلْحَقِّ لَمَّا جَاءَهُمْ هَٰذَا سِحْرٌ مُّبِينٌ
(7)
محمداکرم اعوان :
اورجب ہماری واضح آیات ان کےسامنےپڑھی جاتی ہیں تویہ کافرلوگ حق کےبارےمیں جب وہ ان کےپاس آچکا، کہتےہیں کہ یہ توکھلاجادوہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب ان کے سامنے ہماری کھلی آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو کافر حق کے بارے میں جب ان کے پاس آچکا کہتے ہیں کہ یہ تو صریح جادو ہے
Sahi International :
And when Our verses are recited to them as clear evidences, those who disbelieve say of the truth when it has come to them, "This is obvious magic."
أَمْ يَقُولُونَ افْتَرَاهُ ۖ قُلْ إِنِ افْتَرَيْتُهُ فَلَا تَمْلِكُونَ لِي مِنَ اللَّهِ شَيْئًا ۖ هُوَ أَعْلَمُ بِمَا تُفِيضُونَ فِيهِ ۖ كَفَىٰ بِهِ شَهِيدًا بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ ۖ وَهُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ
(8)
محمداکرم اعوان :
کیایہ کہتےہیں کہ اس کو (پیغمبرنےاپنی طرف سے) گھڑلیاہے۔ آپ فرمادیجیئےکہ اگرمیں نےاس کو (اپنی طرف سے) بنایاہوتوپھرتم لوگ مجھےاللہ سےذرابھی نہیں بچاسکتے، وہ خوب جانتاہےتم اس (قرآن کے) بارےمیں جوباتیں بناتےہو۔ وہی میرےاورتمہارےدرمیان گواہ کافی ہے، اوروہ بخشنےوالےمہربان ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کیا یہ کہتے ہیں کہ اس نے اس کو از خود بنا لیا ہے۔ کہہ دو کہ اگر میں نے اس کو اپنی طرف سے بنایا ہو تو تم خدا کے سامنے میرے (بچاؤ کے) لئے کچھ اختیار نہیں رکھتے۔ وہ اس گفتگو کو خوب جانتا ہے جو تم اس کے بارے میں کرتے ہو۔ وہی میرے اور تمہارے درمیان گواہ کافی ہے۔ اور وہ بخشنے والا مہربان ہے
Sahi International :
Or do they say, "He has invented it?" Say, "If I have invented it, you will not possess for me [the power of protection] from Allah at all. He is most knowing of that in which you are involved. Sufficient is He as Witness between me and you, and He is the Forgiving the Merciful."
قُلْ مَا كُنتُ بِدْعًا مِّنَ الرُّسُلِ وَمَا أَدْرِي مَا يُفْعَلُ بِي وَلَا بِكُمْ ۖ إِنْ أَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَىٰ إِلَيَّ وَمَا أَنَا إِلَّا نَذِيرٌ مُّبِينٌ
(9)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےکہ میں کوئی نیاپیغمبرتونہیں ہوں اورمَیں نہیں جانتاکہ میرےساتھ کیا (سلوک) ہوگااورتمہارےساتھ کیا۔ میں توصرف اسی کی پیروی کرتاہوں جومیرےپاس وحی آتی ہےاورمیرامنصب توصاف صاف (انجامِ بدسے) ڈراناہے۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ میں کوئی نیا پیغمبر نہیں آیا۔ اور میں نہیں جانتا کہ میرے ساتھ کیا سلوک کیا جائے گا اور تمہارے ساتھ کیا (کیا جائے گا) میں تو اسی کی پیروی کرتا ہوں جو مجھ پر وحی آتی ہے اور میرا کام تو علانیہ ہدایت کرنا ہے
Sahi International :
Say, "I am not something original among the messengers, nor do I know what will be done with me or with you. I only follow that which is revealed to me, and I am not but a clear warner."
قُلْ أَرَأَيْتُمْ إِن كَانَ مِنْ عِندِ اللَّهِ وَكَفَرْتُم بِهِ وَشَهِدَ شَاهِدٌ مِّن بَنِي إِسْرَائِيلَ عَلَىٰ مِثْلِهِ فَآمَنَ وَاسْتَكْبَرْتُمْ ۖ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ
(10)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےکہ دیکھ لو! اگریہ (قرآن) اللہ کی طرف سےہواورتم نےاس کاانکارکیااوربنی اسرائیل میں سے کوئی گواہ اس جیسی (کتاب) پرگواہی دےپھرایمان لےآئے، اورتم تکبرہی میں رہو۔ بےشک اللہ ظالم لوگوں کوہدایت نہیں فرماتے۔
فتح محمدجالندھری :
کہو کہ بھلا دیکھو تو اگر یہ (قرآن) خدا کی طرف سے ہو اور تم نے اس سے انکار کیا اور بنی اسرائیل میں سے ایک گواہ اسی طرح کی ایک (کتاب) کی گواہی دے چکا اور ایمان لے آیا اور تم نے سرکشی کی (تو تمہارے ظالم ہونے میں کیا شک ہے) ۔ بےشک خدا ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا
Sahi International :
Say, "Have you considered: if the Qur'an was from Allah, and you disbelieved in it while a witness from the Children of Israel has testified to something similar and believed while you were arrogant...?" Indeed, Allah does not guide the wrongdoing people.
وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِلَّذِينَ آمَنُوا لَوْ كَانَ خَيْرًا مَّا سَبَقُونَا إِلَيْهِ ۚ وَإِذْ لَمْ يَهْتَدُوا بِهِ فَسَيَقُولُونَ هَٰذَا إِفْكٌ قَدِيمٌ
(11)
محمداکرم اعوان :
اورکافرایمان والوں سےکہتےہیں کہ اگر یہ (دین) کوئی اچھی چیزہوتی تویہ لوگ اس کی طرف ہم سےپہلےنہ چلےجاتےاورجب ان لوگوں کواس (قرآن) سےہدایت نصیب نہ ہوئی تویہ کہیں گےیہ پراناجھوٹ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور کافر مومنوں سے کہتے ہیں کہ اگر یہ (دین) کچھ بہتر ہوتا تو یہ لوگ اس کی طرف ہم سے پہلے نہ دوڑ پڑتے اور جب وہ اس سے ہدایت یاب نہ ہوئے تو اب کہیں گے کہ یہ پرانا جھوٹ ہے
Sahi International :
And those who disbelieve say of those who believe, "If it had [truly] been good, they would not have preceded us to it." And when they are not guided by it, they will say, "This is an ancient falsehood."
وَمِن قَبْلِهِ كِتَابُ مُوسَىٰ إِمَامًا وَرَحْمَةً ۚ وَهَٰذَا كِتَابٌ مُّصَدِّقٌ لِّسَانًا عَرَبِيًّا لِّيُنذِرَ الَّذِينَ ظَلَمُوا وَبُشْرَىٰ لِلْمُحْسِنِينَ
(12)
محمداکرم اعوان :
اوراس سےپہلے موسیٰ (علیہ السلام) کی کتاب بھی جوراہنمااوررحمت تھی اوریہ ایک کتاب جوعربی زبان میں ہےاس کی تصدیق کرتی ہےتاکہ ظالموں کوڈرائےاور (خلوص سے) نیکی کرنےوالوں کوخوش خبری سنائے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اس سے پہلے موسیٰ کی کتاب تھی (لوگوں کے لئے) رہنما اور رحمت۔ اور یہ کتاب عربی زبان میں ہے اسی کی تصدیق کرنے والی تاکہ ظالموں کو ڈرائے۔ اور نیکوکاروں کو خوشخبری سنائے
Sahi International :
And before it was the scripture of Moses to lead and as a mercy. And this is a confirming Book in an Arabic tongue to warn those who have wronged and as good tidings to the doers of good.
إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ
(13)
محمداکرم اعوان :
بےشک جن لوگوں نےکہاکہ ہماراپروردگاراللہ ہےپھروہ (اس پر) قائم رہےتوان لوگوں پرنہ کوئی خوف ہوگااورنہ وہ غمگین ہوں گے۔
فتح محمدجالندھری :
جن لوگوں نے کہا کہ ہمارا پروردگار خدا ہے پھر وہ (اس پر) قائم رہے تو ان کو نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ غمناک ہوں گے
Sahi International :
Indeed, those who have said, "Our Lord is Allah," and then remained on a right course - there will be no fear concerning them, nor will they grieve.
أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ الْجَنَّةِ خَالِدِينَ فِيهَا جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ
(14)
محمداکرم اعوان :
یہ لوگ جنت کےرہنےوالےہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے (یہ) ان اعمال کابدلہ ہےجووہ کیاکرتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
یہی اہل جنت ہیں کہ ہمیشہ اس میں رہیں گے۔ (یہ) اس کا بدلہ (ہے) جو وہ کیا کرتے تھے
Sahi International :
Those are the companions of Paradise, abiding eternally therein as reward for what they used to do.
وَوَصَّيْنَا الْإِنسَانَ بِوَالِدَيْهِ إِحْسَانًا ۖ حَمَلَتْهُ أُمُّهُ كُرْهًا وَوَضَعَتْهُ كُرْهًا ۖ وَحَمْلُهُ وَفِصَالُهُ ثَلَاثُونَ شَهْرًا ۚ حَتَّىٰ إِذَا بَلَغَ أَشُدَّهُ وَبَلَغَ أَرْبَعِينَ سَنَةً قَالَ رَبِّ أَوْزِعْنِي أَنْ أَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِي أَنْعَمْتَ عَلَيَّ وَعَلَىٰ وَالِدَيَّ وَأَنْ أَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضَاهُ وَأَصْلِحْ لِي فِي ذُرِّيَّتِي ۖ إِنِّي تُبْتُ إِلَيْكَ وَإِنِّي مِنَ الْمُسْلِمِينَ
(15)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےانسان کواپنےماں باپ کےساتھ نیک سلوک کرنےکاحکم دیاہے۔ اس کی ماں نےبڑی مشقت کےساتھ اس کوپیٹ میں رکھااورتکلیف سےاس کوجنااوراس کاپیٹ میں رکھنااوراس کادودھ چھڑاناتیس ماہ میں (پورا) ہوتاہےیہاں تک کہ جب وہ خوب جوان ہوجاتاہےاورچالیس برس کوپہنچ جاتاہےتوکہتاہےاےمیرےپروردگار! مجھےتوفیق عطافرماکہ آپ نےجواحسان مجھ پراورمیرےماں باپ پرفرمائےہیں، ان کاشکراداکروں اوریہ کہ نیک کام کروں جن کوآپ پسندفرمائیں اورمیری اولادمیں بھی میرےلیےصلاحیت پیدافرمادیجیئے۔ مَیں آپ کی بارگاہ میں توبہ کرتاہوں اوریقیناًمیں فرمانبردارہوں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے انسان کو اپنے والدین کے ساتھ بھلائی کرنے کا حکم دیا۔ اس کی ماں نے اس کو تکلیف سے پیٹ میں رکھا اور تکلیف ہی سے جنا۔ اور اس کا پیٹ میں رہنا اور دودھ چھوڑنا ڈھائی برس میں ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ جب خوب جوان ہوتا ہے اور چالیس برس کو پہنچ جاتا ہے تو کہتا ہے کہ اے میرے پروردگار مجھے توفیق دے کہ تو نے جو احسان مجھ پر اور میرے ماں باپ پر کئے ہیں ان کا شکر گزار ہوں اور یہ کہ نیک عمل کروں جن کو تو پسند کرے۔ اور میرے لئے میری اولاد میں صلاح (وتقویٰ) دے۔ میں تیری طرف رجوع کرتا ہوں اور میں فرمانبرداروں میں ہوں
Sahi International :
And We have enjoined upon man, to his parents, good treatment. His mother carried him with hardship and gave birth to him with hardship, and his gestation and weaning [period] is thirty months. [He grows] until, when he reaches maturity and reaches [the age of] forty years, he says, "My Lord, enable me to be grateful for Your favor which You have bestowed upon me and upon my parents and to work righteousness of which You will approve and make righteous for me my offspring. Indeed, I have repented to You, and indeed, I am of the Muslims."
أُولَٰئِكَ الَّذِينَ نَتَقَبَّلُ عَنْهُمْ أَحْسَنَ مَا عَمِلُوا وَنَتَجَاوَزُ عَن سَيِّئَاتِهِمْ فِي أَصْحَابِ الْجَنَّةِ ۖ وَعْدَ الصِّدْقِ الَّذِي كَانُوا يُوعَدُونَ
(16)
محمداکرم اعوان :
یہی لوگ ہیں جن کےنیک اعمال ہم قبول فرمائیں گےاوران کےگناہوں سےدرگزرفرمائیں گے۔ یہ اہلِ جنت میں ہوں گے۔ یہ سچاوعدہ ہےجوان سےکیاجاتاتھا۔
فتح محمدجالندھری :
یہی لوگ ہیں جن کے اعمال نیک ہم قبول کریں گے اور ان کے گناہوں سے درگزر فرمائیں گے اور (یہی) اہل جنت میں (ہوں گے) ۔ (یہ) سچا وعدہ (ہے) جو ان سے کیا جاتا ہے
Sahi International :
Those are the ones from whom We will accept the best of what they did and overlook their misdeeds, [their being] among the companions of Paradise. [That is] the promise of truth which they had been promised.
وَالَّذِي قَالَ لِوَالِدَيْهِ أُفٍّ لَّكُمَا أَتَعِدَانِنِي أَنْ أُخْرَجَ وَقَدْ خَلَتِ الْقُرُونُ مِن قَبْلِي وَهُمَا يَسْتَغِيثَانِ اللَّهَ وَيْلَكَ آمِنْ إِنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ فَيَقُولُ مَا هَٰذَا إِلَّا أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ
(17)
محمداکرم اعوان :
اورجوشخص اپنےماں باپ سےکہتاہےکہ میں تم سےبیزارہوں، کیاتم مجھے یہ بتاتےہوکہ میں (زمین سے) نکالاجاؤں گااوریقیناً بہت سےلوگ مجھ سےپہلے گزرچکے۔ اوروہ دونوں اللہ سےفریادکررہےہیں، (کہتےہیں) تیراناس ہو! ایمان لےآ، بےشک اللہ کاوعدہ سچاہے۔ تووہ کہتاہے یہ توصرف پہلےلوگوں کی کہانیاں ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جس شخص نے اپنے ماں باپ سے کہا کہ اُف اُف! تم مجھے یہ بتاتے ہو کہ میں (زمین سے) نکالا جاؤں گا حالانکہ بہت سے لوگ مجھ سے پہلے گزر چکے ہیں۔ اور وہ دونوں خدا کی جناب میں فریاد کرتے (ہوئے کہتے) تھے کہ کم بخت ایمان لا۔ خدا کا وعدہ تو سچا ہے۔ تو کہنے لگا یہ تو پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں
Sahi International :
But one who says to his parents, "Uff to you; do you promise me that I will be brought forth [from the earth] when generations before me have already passed on [into oblivion]?" while they call to Allah for help [and to their son], "Woe to you! Believe! Indeed, the promise of Allah is truth." But he says, "This is not but legends of the former people" -
أُولَٰئِكَ الَّذِينَ حَقَّ عَلَيْهِمُ الْقَوْلُ فِي أُمَمٍ قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِهِم مِّنَ الْجِنِّ وَالْإِنسِ ۖ إِنَّهُمْ كَانُوا خَاسِرِينَ
(18)
محمداکرم اعوان :
یہی وہ لوگ ہیں جن کےبارےمیں جنوں اورانسانوں کی امتوں میں سےجوان سےپہلےگزرچکیں اللہ کاوعدہ پوراہوکررہا۔ بےشک یہ خسارہ میں رہے۔
فتح محمدجالندھری :
یہی وہ لوگ ہیں جن کے بارے میں جنوں اور انسانوں کی (دوسری) اُمتوں میں سے جو ان سے پہلے گزر چکیں عذاب کا وعدہ متحقق ہوگیا۔ بےشک وہ نقصان اٹھانے والے تھے
Sahi International :
Those are the ones upon whom the word has come into effect, [who will be] among nations which had passed on before them of jinn and men. Indeed, they [all] were losers.
وَلِكُلٍّ دَرَجَاتٌ مِّمَّا عَمِلُوا ۖ وَلِيُوَفِّيَهُمْ أَعْمَالَهُمْ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ
(19)
محمداکرم اعوان :
اورہرایک کوان کےاعمال کی وجہ سےالگ الگ درجےملیں گے۔ غرض یہ کہ ان کوان کےاعمال کاپورابدلہ ملےگااوران پرزیادتی نہ کی جائےگی۔
فتح محمدجالندھری :
اور لوگوں نے جیسے کام کئے ہوں گے ان کے مطابق سب کے درجے ہوں گے۔ غرض یہ ہے کہ ان کو ان کے اعمال کا پورا بدلہ دے اور ان کا نقصان نہ کیا جائے
Sahi International :
And for all there are degrees [of reward and punishment] for what they have done, and [it is] so that He may fully compensate them for their deeds, and they will not be wronged.
وَيَوْمَ يُعْرَضُ الَّذِينَ كَفَرُوا عَلَى النَّارِ أَذْهَبْتُمْ طَيِّبَاتِكُمْ فِي حَيَاتِكُمُ الدُّنْيَا وَاسْتَمْتَعْتُم بِهَا فَالْيَوْمَ تُجْزَوْنَ عَذَابَ الْهُونِ بِمَا كُنتُمْ تَسْتَكْبِرُونَ فِي الْأَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ وَبِمَا كُنتُمْ تَفْسُقُونَ
(20)
محمداکرم اعوان :
اورجس دن کافردوزخ کےسامنےلائےجائیں گےکہ تم اپنی لذت کی چیزیں اپنی دنیاکی زندگی میں حاصل کرچکےاورتم ان سےفائدہ اٹھاچکے۔ سوآج تم کوذلت کاعذاب دیاجائےگااس لیےکہ تم دنیامیں ناحق تکبرکیاکرتےتھےاوراس وجہ سےکہ تم نافرمانیاں کیاکرتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جس دن کافر دوزخ کے سامنے کئے جائیں گے (تو کہا جائے گا کہ) تم اپنی دنیا کی زندگی میں لذتیں حاصل کرچکے اور ان سے متمتع ہوچکے سو آج تم کو ذلت کا عذاب ہے، (یہ) اس کی سزا (ہے) کہ تم زمین میں ناحق غرور کیا کرتے تھے۔ اور اس کی بدکرداری کرتے تھے
Sahi International :
And the Day those who disbelieved are exposed to the Fire [it will be said], "You exhausted your pleasures during your worldly life and enjoyed them, so this Day you will be awarded the punishment of [extreme] humiliation because you were arrogant upon the earth without right and because you were defiantly disobedient."
۞ وَاذْكُرْ أَخَا عَادٍ إِذْ أَنذَرَ قَوْمَهُ بِالْأَحْقَافِ وَقَدْ خَلَتِ النُّذُرُ مِن بَيْنِ يَدَيْهِ وَمِنْ خَلْفِهِ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا اللَّهَ إِنِّي أَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ
(21)
محمداکرم اعوان :
اور (قوم) عاد کے (قومی) بھائی (ھود علیہ السلام) کاذکرکریں جب انہوں نےاپنی قوم کوڈرایا (جو) احقاف (ایسی جگہ جہاں ریت کےخمدارتودےہوں) میں (رہتےتھے) اوران سےپہلےاوران سےپیچھےبہت سےڈرانےوالے (پیغمبر اب تک) گزرچکے (جوکہتےتھے) کہ تم صرف اللہ کی عبادت کیاکرو۔ بےشک مجھےتم پرایک بڑےدن کےعذاب کااندیشہ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور (قوم) عاد کے بھائی (ہود) کو یاد کرو کہ جب انہوں نے اپنی قوم کو سرزمین احقاف میں ہدایت کی اور ان سے پہلے اور پیچھے بھی ہدایت کرنے والے گزرچکے تھے کہ خدا کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو۔ مجھے تمہارے بارے میں بڑے دن کے عذاب کا ڈر لگتا ہے
Sahi International :
And mention, [O Muhammad], the brother of 'Aad, when he warned his people in the [region of] al-Ahqaf - and warners had already passed on before him and after him - [saying], "Do not worship except Allah. Indeed, I fear for you the punishment of a terrible day."
قَالُوا أَجِئْتَنَا لِتَأْفِكَنَا عَنْ آلِهَتِنَا فَأْتِنَا بِمَا تَعِدُنَا إِن كُنتَ مِنَ الصَّادِقِينَ
(22)
محمداکرم اعوان :
وہ کہنےلگےکہ کیاتم ہمارےپاس اس ارادےسےآئےہوکہ ہم کوہمارےمعبودوں سےپھیردو۔ اگرسچےہوتوجس (عذاب) کاہم سےوعدہ کرتےہووہ لےآؤ۔
فتح محمدجالندھری :
کہنے لگے کیا تم ہمارے پاس اس لئے آئے ہو کہ ہم کو ہمارے معبودوں سے پھیر دو۔ اگر سچے ہو تو جس چیز سے ہمیں ڈراتے ہو اسے ہم پر لے آؤ
Sahi International :
They said, "Have you come to delude us away from our gods? Then bring us what you promise us, if you should be of the truthful."
قَالَ إِنَّمَا الْعِلْمُ عِندَ اللَّهِ وَأُبَلِّغُكُم مَّا أُرْسِلْتُ بِهِ وَلَٰكِنِّي أَرَاكُمْ قَوْمًا تَجْهَلُونَ
(23)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےفرمایابےشک پوراعلم اللہ کےپاس ہےاورمجھےتوجوپیغام دےکربھیجاگیاوہ تم کوپہنچارہاہوں ولیکن میں تم کودیکھتاہوں کہ تم لوگ نری جہالت کی باتیں کرتےہو۔
فتح محمدجالندھری :
(انہوں نے) کہا کہ (اس کا) علم تو خدا ہی کو ہے۔ اور میں تو جو (احکام) دے کر بھیجا گیا ہوں وہ تمہیں پہنچا رہا ہوں لیکن میں دیکھتا ہوں کہ تم لوگ نادانی میں پھنس رہے ہو
Sahi International :
He said, "Knowledge [of its time] is only with Allah, and I convey to you that with which I was sent; but I see you [to be] a people behaving ignorantly."
فَلَمَّا رَأَوْهُ عَارِضًا مُّسْتَقْبِلَ أَوْدِيَتِهِمْ قَالُوا هَٰذَا عَارِضٌ مُّمْطِرُنَا ۚ بَلْ هُوَ مَا اسْتَعْجَلْتُم بِهِ ۖ رِيحٌ فِيهَا عَذَابٌ أَلِيمٌ
(24)
محمداکرم اعوان :
سوان لوگوں نےجب اس بادل کواپنی وادیوں کےمقابل آتےدیکھاتوکہنےلگے، یہ بادل جوہم پربرسےگا۔ (نہیں!) بلکہ یہ وہ ہےجس کی تم جلدی مچاتےتھے۔ آندھی ہےجس میں دردناک عذاب ہے
فتح محمدجالندھری :
پھر جب انہوں نے اس (عذاب کو) دیکھا کہ بادل (کی صورت میں) ان کے میدانوں کی طرف آرہا ہے تو کہنے لگے یہ تو بادل ہے جو ہم پر برس کر رہے گا۔ (نہیں) بلکہ (یہ) وہ چیز ہے جس کے لئے تم جلدی کرتے تھے یعنی آندھی جس میں درد دینے والا عذاب بھرا ہوا ہے
Sahi International :
And when they saw it as a cloud approaching their valleys, they said, "This is a cloud bringing us rain!" Rather, it is that for which you were impatient: a wind, within it a painful punishment,
تُدَمِّرُ كُلَّ شَيْءٍ بِأَمْرِ رَبِّهَا فَأَصْبَحُوا لَا يُرَىٰ إِلَّا مَسَاكِنُهُمْ ۚ كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْقَوْمَ الْمُجْرِمِينَ
(25)
محمداکرم اعوان :
جواپنےپروردگارکےحکم سےہرچیزکوتباہ کردےگی۔ چنانچہ وہ ایسےہوگئےکہ سوائےان کےگھروں کےکچھ دکھائی نہ دیتاتھا۔ ہم گناہگاروں کوایسےہی سزادیاکرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
ہر چیز کو اپنے پروردگار کے حکم سے تباہ کئے دیتی ہے تو وہ ایسے ہوگئے کہ ان کے گھروں کے سوا کچھ نظر ہی نہیں آتا تھا۔ گنہگار لوگوں کو ہم اسی طرح سزا دیا کرتے ہیں
Sahi International :
Destroying everything by command of its Lord. And they became so that nothing was seen [of them] except their dwellings. Thus do We recompense the criminal people.
وَلَقَدْ مَكَّنَّاهُمْ فِيمَا إِن مَّكَّنَّاكُمْ فِيهِ وَجَعَلْنَا لَهُمْ سَمْعًا وَأَبْصَارًا وَأَفْئِدَةً فَمَا أَغْنَىٰ عَنْهُمْ سَمْعُهُمْ وَلَا أَبْصَارُهُمْ وَلَا أَفْئِدَتُهُم مِّن شَيْءٍ إِذْ كَانُوا يَجْحَدُونَ بِآيَاتِ اللَّهِ وَحَاقَ بِهِم مَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ
(26)
محمداکرم اعوان :
یقیناً ہم نےان لوگوں کوایسےکاموں میں قدرت دی تھی جن میں تم لوگوں کوقدرت نہیں دی گئی۔ اورہم نےان کوکان اورآنکھیں اوردل دئیےتھے۔ تونہ توان کےکان ہی ان کےکچھ کام آسکےاورنہ ان کی آنکھیں اورنہ ان کےدل، چونکہ وہ لوگ اللہ کی آیات کا (ضِد سے) انکارکرتےتھے۔ اورجس (عذاب) کامذاق اڑایاکرتےتھےاس نےان کوآگھیرا۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے ان کو ایسے مقدور دیئے تھے جو تم لوگوں کو نہیں دیئے اور انہیں کان اور آنکھیں اور دل دیئے تھے۔ تو جب کہ وہ خدا کی آیتوں سے انکار کرتے تھے تو نہ تو ان کے کان ہی ان کے کچھ کام آسکے اور نہ آنکھیں اور نہ دل۔ اور جس چیز سے استہزاء کیا کرتے تھے اس نے ان کو آ گھیرا
Sahi International :
And We had certainly established them in such as We have not established you, and We made for them hearing and vision and hearts. But their hearing and vision and hearts availed them not from anything [of the punishment] when they were [continually] rejecting the signs of Allah; and they were enveloped by what they used to ridicule.
وَلَقَدْ أَهْلَكْنَا مَا حَوْلَكُم مِّنَ الْقُرَىٰ وَصَرَّفْنَا الْآيَاتِ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ
(27)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناً ہم نےتمہارےآس پاس کی بستیاں بھی تباہ کیں اورباربار (اپنی) نشانیاں بھی ظاہرکیں تاکہ وہ رجوع کریں۔
فتح محمدجالندھری :
اور تمہارے اردگرد کی بستیوں کو ہم نے ہلاک کر دیا۔ اور بار بار (اپنی) نشانیاں ظاہر کردیں تاکہ وہ رجوع کریں
Sahi International :
And We have already destroyed what surrounds you of [those] cities, and We have diversified the signs [or verses] that perhaps they might return [from disbelief].
فَلَوْلَا نَصَرَهُمُ الَّذِينَ اتَّخَذُوا مِن دُونِ اللَّهِ قُرْبَانًا آلِهَةً ۖ بَلْ ضَلُّوا عَنْهُمْ ۚ وَذَٰلِكَ إِفْكُهُمْ وَمَا كَانُوا يَفْتَرُونَ
(28)
محمداکرم اعوان :
سواللہ کےسواجن کوان لوگوں نے (اللہ کا) قرب حاصل کرنےکےلیے (اپنا) معبود بنارکھاہے، انہوں نےان کی مددکیوں نہ کی۔ بلکہ وہ ان سےغائب ہوگئے۔ اوریہ محض ان کاجھوٹ تھااوران کی گھڑی ہوئی بات۔
فتح محمدجالندھری :
تو جن کو ان لوگوں نے تقرب (خدا) کے سوا معبود بنایا تھا انہوں نے ان کی کیوں مدد نہ کی۔ بلکہ وہ ان (کے سامنے) سے گم ہوگئے۔ اور یہ ان کا جھوٹ تھا اور یہی وہ افتراء کیا کرتے تھے
Sahi International :
Then why did those they took besides Allah as deities by which to approach [Him] not aid them? But they had strayed from them. And that was their falsehood and what they were inventing.
وَإِذْ صَرَفْنَا إِلَيْكَ نَفَرًا مِّنَ الْجِنِّ يَسْتَمِعُونَ الْقُرْآنَ فَلَمَّا حَضَرُوهُ قَالُوا أَنصِتُوا ۖ فَلَمَّا قُضِيَ وَلَّوْا إِلَىٰ قَوْمِهِم مُّنذِرِينَ
(29)
محمداکرم اعوان :
اورجب ہم نےجنوں میں سےکئی شخص آپ کی طرف متوجہ فرمائےکہ قرآن سنیں۔ پس جب وہ اس (قرآن) کےپاس آئےتوکہنےلگےخاموش رہو۔ پھرجب (قرآن) پڑھاجاچکاتووہ اپنی قوم کوڈرانےکےلیےاس کےپاس گئے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب ہم نے جنوں میں سے کئی شخص تمہاری طرف متوجہ کئے کہ قرآن سنیں۔ تو جب وہ اس کے پاس آئے تو (آپس میں) کہنے لگے کہ خاموش رہو۔ جب (پڑھنا) تمام ہوا تو اپنی برادری کے لوگوں میں واپس گئے کہ (ان کو) نصیحت کریں
Sahi International :
And [mention, O Muhammad], when We directed to you a few of the jinn, listening to the Qur'an. And when they attended it, they said, "Listen quietly." And when it was concluded, they went back to their people as warners.
قَالُوا يَا قَوْمَنَا إِنَّا سَمِعْنَا كِتَابًا أُنزِلَ مِن بَعْدِ مُوسَىٰ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهِ يَهْدِي إِلَى الْحَقِّ وَإِلَىٰ طَرِيقٍ مُّسْتَقِيمٍ
(30)
محمداکرم اعوان :
کہنےلگےاےہماری قوم! بےشک ہم نےایک کتاب سنی ہےجوموسیٰ (علیہ السلام) کےبعدنازل فرمائی گئی ہےجواپنےسےپہلی کتابوں کی تصدیق کرتی ہے (اور) حق اورراہِ راست کی طرف راہنمائی کرتی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
کہنے لگے کہ اے قوم! ہم نے ایک کتاب سنی ہے جو موسیٰ کے بعد نازل ہوئی ہے۔ جو (کتابیں) اس سے پہلے (نازل ہوئی) ہیں ان کی تصدیق کرتی ہے (اور) سچا (دین) اور سیدھا رستہ بتاتی ہے
Sahi International :
They said, "O our people, indeed we have heard a [recited] Book revealed after Moses confirming what was before it which guides to the truth and to a straight path.
يَا قَوْمَنَا أَجِيبُوا دَاعِيَ اللَّهِ وَآمِنُوا بِهِ يَغْفِرْ لَكُم مِّن ذُنُوبِكُمْ وَيُجِرْكُم مِّنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ
(31)
محمداکرم اعوان :
اےہماری قوم! اللہ کی طرف بلانےوالےکاکہنامانواوراس پرایمان لےآؤوہ (اللہ) تمہارےگناہ معاف کردیں گےاورتمہیں دردناک عذاب سےمحفوظ رکھیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اے قوم! خدا کی طرف بلانے والے کی بات قبول کرو اور اس پر ایمان لاؤ۔ خدا تمہارے گناہ بخش دے گا اور تمہیں دکھ دینے والے عذاب سے پناہ میں رکھے گا
Sahi International :
O our people, respond to the Messenger of Allah and believe in him; Allah will forgive for you your sins and protect you from a painful punishment.
وَمَن لَّا يُجِبْ دَاعِيَ اللَّهِ فَلَيْسَ بِمُعْجِزٍ فِي الْأَرْضِ وَلَيْسَ لَهُ مِن دُونِهِ أَوْلِيَاءُ ۚ أُولَٰئِكَ فِي ضَلَالٍ مُّبِينٍ
(32)
محمداکرم اعوان :
اورجواللہ کی طرف بلانےوالےکی بات نہ مانےگاتووہ زمین میں (چھپ کریابھاگ کراللہ کو) ہرانہیں سکتااوراُس (اللہ) کےسوااس کےکوئی حامی بھی نہ ہوں گے۔ ایسےلوگ صریح گمراہی میں ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو شخص خدا کی طرف بلانے والے کی بات قبول نہ کرے گا تو وہ زمین میں (خدا کو) عاجز نہیں کرسکے گا اور نہ اس کے سوا اس کے حمایتی ہوں گے۔ یہ لوگ صریح گمراہی میں ہیں
Sahi International :
But he who does not respond to the Caller of Allah will not cause failure [to Him] upon earth, and he will not have besides Him any protectors. Those are in manifest error."
أَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّ اللَّهَ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَلَمْ يَعْيَ بِخَلْقِهِنَّ بِقَادِرٍ عَلَىٰ أَن يُحْيِيَ الْمَوْتَىٰ ۚ بَلَىٰ إِنَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
(33)
محمداکرم اعوان :
کیایہ لوگ دیکھتےنہیں کہ اللہ وہ ہےجس نےآسمانوں اورزمین کوپیدافرمایااوران کےپیداکرنےمیں تھکانہیں۔ وہ اس پرقدرت رکھتاہےکہ مُردوں کوزندہ کردے۔ کیوں نہیں! بےشک وہ ہرچیزپہ قادرہے۔
فتح محمدجالندھری :
کیا انہوں نے نہیں سمجھا کہ جس خدا نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور ان کے پیدا کرنے سے تھکا نہیں۔ وہ اس (بات) پر بھی قادر ہے کہ مردوں کو زندہ کر دے۔ ہاں ہاں وہ ہر چیز پر قادر ہے
Sahi International :
Do they not see that Allah, who created the heavens and earth and did not fail in their creation, is able to give life to the dead? Yes. Indeed, He is over all things competent.
وَيَوْمَ يُعْرَضُ الَّذِينَ كَفَرُوا عَلَى النَّارِ أَلَيْسَ هَٰذَا بِالْحَقِّ ۖ قَالُوا بَلَىٰ وَرَبِّنَا ۚ قَالَ فَذُوقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنتُمْ تَكْفُرُونَ
(34)
محمداکرم اعوان :
اورجس دن کافرآگ کےسامنےپیش کیےجائیں گے (پوچھاجائےگا) کیایہ سچ نہیں ہے؟ کہیں گےہاں! ہمارےپروردگارکی قسم۔ ارشادہوگاکہ تم (دنیامیں) انکارکیاکرتےتھےتو (اس لیے) اب عذاب (کےمزے) چکھو۔
فتح محمدجالندھری :
اور جس روز آگ کے سامنے کئے جائیں گے (اور کہا جائے گا) کیا یہ حق نہیں ہے؟ تو کہیں گے کیوں نہیں ہمارے پروردگار کی قسم (حق ہے) حکم ہوگا کہ تم جو (دنیا میں) انکار کیا کرتے تھے (اب) عذاب کے مزے چکھو
Sahi International :
And the Day those who disbelieved are exposed to the Fire [it will be said], "Is this not the truth?" They will say, "Yes, by our Lord." He will say, "Then taste the punishment because you used to disbelieve."
فَاصْبِرْ كَمَا صَبَرَ أُولُو الْعَزْمِ مِنَ الرُّسُلِ وَلَا تَسْتَعْجِل لَّهُمْ ۚ كَأَنَّهُمْ يَوْمَ يَرَوْنَ مَا يُوعَدُونَ لَمْ يَلْبَثُوا إِلَّا سَاعَةً مِّن نَّهَارٍ ۚ بَلَاغٌ ۚ فَهَلْ يُهْلَكُ إِلَّا الْقَوْمُ الْفَاسِقُونَ
(35)
محمداکرم اعوان :
پس آپ صبرکیجیئےجیسےاورباہمت پیغمبروں نےصبرکیاتھااوران لوگوں کےلیے (عذاب کی) جلدی نہ کیجیئے۔ کہ جس روزیہ اس چیز کودیکھیں گےجس کاان سےوعدہ کیاگیاہےتو (خیال کریں گے) گویاوہ (دنیامیں) رہےہی نہ تھےمگرگھڑی بھردن۔ یہ (قران) پیغام ہے۔ سووہی ہلاک ہوں گےجونافرمان تھے۔
فتح محمدجالندھری :
پس (اے محمدﷺ) جس طرح اور عالی ہمت پیغمبر صبر کرتے رہے ہیں اسی طرح تم بھی صبر کرو اور ان کے لئے (عذاب) جلدی نہ مانگو۔ جس دن یہ اس چیز کو دیکھیں گے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے تو (خیال کریں گے کہ) گویا (دنیا میں) رہے ہی نہ تھے مگر گھڑی بھر دن۔ (یہ قرآن) پیغام ہے۔ سو (اب) وہی ہلاک ہوں گے جو نافرمان تھے
Sahi International :
So be patient, [O Muhammad], as were those of determination among the messengers and do not be impatient for them. It will be - on the Day they see that which they are promised - as though they had not remained [in the world] except an hour of a day. [This is] notification. And will [any] be destroyed except the defiantly disobedient people?