بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
محمداکرم اعوان :
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں
فتح محمدجالندھری :
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
Sahi International :
In the name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْأَنفَالِ ۖ قُلِ الْأَنفَالُ لِلَّهِ وَالرَّسُولِ ۖ فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَصْلِحُوا ذَاتَ بَيْنِكُمْ ۖ وَأَطِيعُوا اللَّهَ وَرَسُولَهُ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ
(1)
محمداکرم اعوان :
آپ سےغنیمتوں کےبارےمیں پوچھتےہیں (جوبغیرلڑائی کےحاصل ہو) فرمادیجیئےکہ غنیمتیں اللہ اور (اس کے) رسول کےلیے ہیں۔ سواللہ سےڈرواورآپس کے معاملات کی اصلاح کرواوراگر تم ایمان والےہوتواللہ اوراس کے رسول (ﷺ) کی اطاعت کرو۔
فتح محمدجالندھری :
(اے محمد! مجاہد لوگ) تم سے غنیمت کے مال کے بارے میں دریافت کرتے ہیں کہ (کیا حکم ہے) کہہ دو کہ غنیمت خدا اور اس کے رسول کا مال ہے۔ تو خدا سے ڈرو اور آپس میں صلح رکھو اور اگر ایمان رکھتے ہو تو خدا اور اس کے رسول کے حکم پر چلو
Sahi International :
They ask you, [O Muhammad], about the bounties [of war]. Say, "The [decision concerning] bounties is for Allah and the Messenger." So fear Allah and amend that which is between you and obey Allah and His Messenger, if you should be believers.
إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ إِذَا ذُكِرَ اللَّهُ وَجِلَتْ قُلُوبُهُمْ وَإِذَا تُلِيَتْ عَلَيْهِمْ آيَاتُهُ زَادَتْهُمْ إِيمَانًا وَعَلَىٰ رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ
(2)
محمداکرم اعوان :
یقیناً ایمان والےتووہ ہیں کہ جب (ان کے سامنے) اللہ کا ذکرکیاجاتا ہےتوان کےدل ڈرجاتےہیں اورجب ان کواس کی آیات پڑھ کرسنائی جاتی ہیں توان کےایمان کواورزیادہ کردیتی ہیں اوروہ اپنے پروردگارپربھروسہ رکھتے ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
مومن تو وہ ہیں کہ جب خدا کا ذکر کیا جاتا ہے کہ ان کے دل ڈر جاتے ہیں اور جب انہیں اس کی آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو ان کا ایمان اور بڑھ جاتا ہے۔ اور وہ اپنے پروردگار پر بھروسہ رکھتے ہیں
Sahi International :
The believers are only those who, when Allah is mentioned, their hearts become fearful, and when His verses are recited to them, it increases them in faith; and upon their Lord they rely -
الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلَاةَ وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنفِقُونَ
(3)
محمداکرم اعوان :
(اور) وہ لوگ کہ قائم کرتےہیں نمازکواورجو کچھ ہم نےان کودیا ہےاس میں سے (نیکی پہ) خرچ کرتے ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(اور) وہ جو نماز پڑھتے ہیں اور جو مال ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے (نیک کاموں میں) خرچ کرتے ہیں
Sahi International :
The ones who establish prayer, and from what We have provided them, they spend.
أُولَٰئِكَ هُمُ الْمُؤْمِنُونَ حَقًّا ۚ لَّهُمْ دَرَجَاتٌ عِندَ رَبِّهِمْ وَمَغْفِرَةٌ وَرِزْقٌ كَرِيمٌ
(4)
محمداکرم اعوان :
یہی لوگ سچےایمان والےہیں۔ ان کے لیےان کےپروردگارکے پاس بڑے درجات ہیں اوربخشش اورعزت کی روزی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
یہی سچے مومن ہیں اور ان کے لیے پروردگار کے ہاں (بڑے بڑے درجے) اور بخشش اور عزت کی روزی ہے
Sahi International :
Those are the believers, truly. For them are degrees [of high position] with their Lord and forgiveness and noble provision.
كَمَا أَخْرَجَكَ رَبُّكَ مِن بَيْتِكَ بِالْحَقِّ وَإِنَّ فَرِيقًا مِّنَ الْمُؤْمِنِينَ لَكَارِهُونَ
(5)
محمداکرم اعوان :
جس طرح آپ کے پروردگارنےآپ کوآپ کےگھرسےحق (تدبیر) کےساتھ (بدرکی طرف) نکالااوربےشک مسلمانوں کی ایک جماعت (اس کو) گراں سمجھتی تھی۔
فتح محمدجالندھری :
(ان لوگوں کو اپنے گھروں سے اسی طرح نکلنا چاہیئے تھا) جس طرح تمہارے پروردگار نے تم کو تدبیر کے ساتھ اپنے گھر سے نکالا اور (اس وقت) مومنوں ایک جماعت ناخوش تھی
Sahi International :
[It is] just as when your Lord brought you out of your home [for the battle of Badr] in truth, while indeed, a party among the believers were unwilling,
يُجَادِلُونَكَ فِي الْحَقِّ بَعْدَمَا تَبَيَّنَ كَأَنَّمَا يُسَاقُونَ إِلَى الْمَوْتِ وَهُمْ يَنظُرُونَ
(6)
محمداکرم اعوان :
وہ اس مصلحت کے کام میں، اس کے بعد کہ یہ ظاہرہوگیا تھا، آپ سے (مشورہ میں) بحث کرتےتھےیوں جیسےانہیں موت کی طرف دھکیلا جارہا ہےاوروہ دیکھ رہےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
وہ لوگ حق بات میں اس کے ظاہر ہوئے پیچھے تم سے جھگڑنے لگے گویا موت کی طرف دھکیلے جاتے ہیں اور اسے دیکھ رہے ہیں
Sahi International :
Arguing with you concerning the truth after it had become clear, as if they were being driven toward death while they were looking on.
وَإِذْ يَعِدُكُمُ اللَّهُ إِحْدَى الطَّائِفَتَيْنِ أَنَّهَا لَكُمْ وَتَوَدُّونَ أَنَّ غَيْرَ ذَاتِ الشَّوْكَةِ تَكُونُ لَكُمْ وَيُرِيدُ اللَّهُ أَن يُحِقَّ الْحَقَّ بِكَلِمَاتِهِ وَيَقْطَعَ دَابِرَ الْكَافِرِينَ
(7)
محمداکرم اعوان :
اورجب اللہ تم سےدوجماعتوں میں سےایک کا وعدہ کرتےتھےکہ وہ تمہارے ہاتھ آجائےگی اورتم چاہتے تھےکہ جوبغیرشوکت (اسلحہ وغیرہ) کےہےوہ تمہارے ہاتھ لگ جائےاوراللہ چاہتےتھےکہ اپنےفرمان سےحق کوقائم رکھیں اورکافروں کی جڑ (بنیاد) کاٹ دیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور (اس وقت کو یاد کرو) جب خدا تم سے وعدہ کرتا تھا کہ (ابوسفیان اور ابوجہل کے) دو گروہوں میں سے ایک گروہ تمہارا (مسخر) ہوجائے گا۔ اور تم چاہتے تھے کہ جو قافلہ بے (شان و) شوکت (یعنی بے ہتھیار ہے) وہ تمہارے ہاتھ آجائے اور خدا چاہتا تھا کہ اپنے فرمان سے حق کو قائم رکھے اور کافروں کی جڑ کاٹ کر (پھینک) دے
Sahi International :
[Remember, O believers], when Allah promised you one of the two groups - that it would be yours - and you wished that the unarmed one would be yours. But Allah intended to establish the truth by His words and to eliminate the disbelievers
لِيُحِقَّ الْحَقَّ وَيُبْطِلَ الْبَاطِلَ وَلَوْ كَرِهَ الْمُجْرِمُونَ
(8)
محمداکرم اعوان :
تاکہ حق کا حق ہونااورباطل کا باطل ہونا (عملاً) ثابت کردیں اورخواہ مجرم لوگ ناخوش ہی ہوں۔
فتح محمدجالندھری :
تاکہ سچ کو سچ اور جھوٹ کو جھوٹ کردے۔ گو مشرک ناخوش ہی ہوں
Sahi International :
That He should establish the truth and abolish falsehood, even if the criminals disliked it.
إِذْ تَسْتَغِيثُونَ رَبَّكُمْ فَاسْتَجَابَ لَكُمْ أَنِّي مُمِدُّكُم بِأَلْفٍ مِّنَ الْمَلَائِكَةِ مُرْدِفِينَ
(9)
محمداکرم اعوان :
جب آپ (ﷺ) اپنے پروردگارسےفریاد کررہےتھےتواس نے آپ (ﷺ) کی دعا قبول فرمائی کہ میں تمہاری ایک ہزار فرشتوں سےمدد فرماؤں گا جوایک دوسرےکےپیچھےچلےآتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جب تم اپنے پروردگار سے فریاد کرتے تھے تو اس نے تمہاری دعا قبول کرلی (اور فرمایا) کہ (تسلی رکھو) ہم ہزار فرشتوں سے جو ایک دوسرے کے پیچھے آتے جائیں گے تمہاری مدد کریں گے
Sahi International :
[Remember] when you asked help of your Lord, and He answered you, "Indeed, I will reinforce you with a thousand from the angels, following one another."
وَمَا جَعَلَهُ اللَّهُ إِلَّا بُشْرَىٰ وَلِتَطْمَئِنَّ بِهِ قُلُوبُكُمْ ۚ وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِندِ اللَّهِ ۚ إِنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ
(10)
محمداکرم اعوان :
اوراس بات کواللہ نےخوشخبری بنایا اورتاکہ تمہارےقلوب اس کےساتھ قرارپکڑیں اورمدد (حقیقتاً) صرف اللہ کی طرف سے ہے۔ یقیناً اللہ غالب ہیں حکمت والے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اس مدد کو خدا نے محض بشارت بنایا تھا کہ تمہارے دل سے اطمینان حاصل کریں۔ اور مدد تو الله ہی کی طرف سے ہے۔ بےشک خدا غالب حکمت والا ہے
Sahi International :
And Allah made it not but good tidings and so that your hearts would be assured thereby. And victory is not but from Allah. Indeed, Allah is Exalted in Might and Wise.
إِذْ يُغَشِّيكُمُ النُّعَاسَ أَمَنَةً مِّنْهُ وَيُنَزِّلُ عَلَيْكُم مِّنَ السَّمَاءِ مَاءً لِّيُطَهِّرَكُم بِهِ وَيُذْهِبَ عَنكُمْ رِجْزَ الشَّيْطَانِ وَلِيَرْبِطَ عَلَىٰ قُلُوبِكُمْ وَيُثَبِّتَ بِهِ الْأَقْدَامَ
(11)
محمداکرم اعوان :
جب وہ (اللہ) تم پر اونگھ کو طاری کررہےتھےاپنی طرف سےچین دینے کےلیےاورتم پرآسمان سے (اوپر سے) پانی برسا رہے تھےتاکہ اس کےساتھ تم کوپاک کردیں اورتم سےشیطانی وسوسہ کودورکردیں اورتاکہ تمہارے دلوں کو (رابطہ سے) مضبوط کردیں اوراس سے(تمہارے) پاؤں جما دیں۔
فتح محمدجالندھری :
جب اس نے (تمہاری) تسکین کے لیے اپنی طرف سے تمہیں نیند (کی چادر) اُڑھا دی اور تم پر آسمان سے پانی برسادیا تاکہ تم کو اس سے (نہلا کر) پاک کر دے اور شیطانی نجاست کو تم سے دور کردے۔ اور اس لیے بھی کہ تمہارے دلوں کو مضبوط کردے اور اس سے تمہارے پاؤں جمائے رکھے
Sahi International :
[Remember] when He overwhelmed you with drowsiness [giving] security from Him and sent down upon you from the sky, rain by which to purify you and remove from you the evil [suggestions] of Satan and to make steadfast your hearts and plant firmly thereby your feet.
إِذْ يُوحِي رَبُّكَ إِلَى الْمَلَائِكَةِ أَنِّي مَعَكُمْ فَثَبِّتُوا الَّذِينَ آمَنُوا ۚ سَأُلْقِي فِي قُلُوبِ الَّذِينَ كَفَرُوا الرُّعْبَ فَاضْرِبُوا فَوْقَ الْأَعْنَاقِ وَاضْرِبُوا مِنْهُمْ كُلَّ بَنَانٍ
(12)
محمداکرم اعوان :
جب آپ کےپروردگارفرشتوں کوحکم فرماتےتھےکہ میں تمہارےساتھ ہوں سومومنوں کی ہمت بڑھاؤمیں ابھی کافروں کےدلوں میں رعب (اور ہیبت) ڈالےدیتا ہوں سوان کی گردنیں مارواوران کےپورپورکومارو۔
فتح محمدجالندھری :
جب تمہارا پروردگار فرشتوں کو ارشاد فرماتا تھا کہ میں تمہارے ساتھ ہوں تم مومنوں کو تسلی دو کہ ثابت قدم رہیں۔ میں ابھی ابھی کافروں کے دلوں میں رعب وہیبت ڈالے دیتا ہوں تو ان کے سر مار (کر) اڑا دو اور ان کا پور پور مار (کر توڑ) دو
Sahi International :
[Remember] when your Lord inspired to the angels, "I am with you, so strengthen those who have believed. I will cast terror into the hearts of those who disbelieved, so strike [them] upon the necks and strike from them every fingertip."
ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ شَاقُّوا اللَّهَ وَرَسُولَهُ ۚ وَمَن يُشَاقِقِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَإِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ
(13)
محمداکرم اعوان :
یہ (سزا) اس لیے ہےکہ انہوں نےاللہ اوراس کےپیغمبرکی مخالفت کی اورجوشخص اللہ اوراس کےپیغمبرکی مخالفت کرتا ہےسو بےشک اللہ سخت سزادینےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
یہ (سزا) اس لیے دی گئی کہ انہوں نے خدا اور اس کے رسول کی مخالفت کی۔ اور جو شخص خدا اور اس کے رسول کی مخالفت کرتا ہے تو خدا بھی سخت عذاب دینے والا ہے
Sahi International :
That is because they opposed Allah and His Messenger. And whoever opposes Allah and His Messenger - indeed, Allah is severe in penalty.
ذَٰلِكُمْ فَذُوقُوهُ وَأَنَّ لِلْكَافِرِينَ عَذَابَ النَّارِ
(14)
محمداکرم اعوان :
یہ (سزا) ہےسواس کوچکھواوریہ کہ کافروں کےلیےدوزخ کا عذاب ہے۔
فتح محمدجالندھری :
یہ (مزہ تو یہاں) چکھو اور یہ (جانے رہو) کہ کافروں کے لیے (آخرت میں) دوزخ کا عذاب (بھی تیار) ہے
Sahi International :
"That [is yours], so taste it." And indeed for the disbelievers is the punishment of the Fire.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا لَقِيتُمُ الَّذِينَ كَفَرُوا زَحْفًا فَلَا تُوَلُّوهُمُ الْأَدْبَارَ
(15)
محمداکرم اعوان :
اے ایمان والو! جب تم کافروں سے (جہاد میں) دوبدومقابل ہوجاؤتوان سےپیٹھ مت پھیرنا۔
فتح محمدجالندھری :
اے اہل ایمان جب میدان جنگ میں کفار سے تمہار مقابلہ ہو تو ان سے پیٹھ نہ پھیرنا
Sahi International :
O you who have believed, when you meet those who disbelieve advancing [for battle], do not turn to them your backs [in flight].
وَمَن يُوَلِّهِمْ يَوْمَئِذٍ دُبُرَهُ إِلَّا مُتَحَرِّفًا لِّقِتَالٍ أَوْ مُتَحَيِّزًا إِلَىٰ فِئَةٍ فَقَدْ بَاءَ بِغَضَبٍ مِّنَ اللَّهِ وَمَأْوَاهُ جَهَنَّمُ ۖ وَبِئْسَ الْمَصِيرُ
(16)
محمداکرم اعوان :
اورجوشخص اس موقع پران سےاپنی پیٹھ پھیرےگاسوائےاس کےکہ پینترا بدلےیااپنی فوج سےجا ملناچاہے (وہ مستثنٰی ہیں) سووہ اللہ کےغضب میں گرفتارہوااوراس کاٹھکانہ دوزخ ہےاوروہ بہت بری جگہ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو شخص جنگ کے روز اس صورت کے سوا کہ لڑائی کے لیے کنارے کنارے چلے (یعنی حکمت عملی سے دشمن کو مارے) یا اپنی فوج میں جا ملنا چاہے۔ ان سے پیٹھ پھیرے گا تو (سمجھو کہ) وہ خدا کے غضب میں گرفتار ہوگیا اور اس کا ٹھکانا دوزخ ہے۔ اور وہ بہت ہی بری جگہ ہے
Sahi International :
And whoever turns his back to them on such a day, unless swerving [as a strategy] for war or joining [another] company, has certainly returned with anger [upon him] from Allah, and his refuge is Hell - and wretched is the destination.
فَلَمْ تَقْتُلُوهُمْ وَلَٰكِنَّ اللَّهَ قَتَلَهُمْ ۚ وَمَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَٰكِنَّ اللَّهَ رَمَىٰ ۚ وَلِيُبْلِيَ الْمُؤْمِنِينَ مِنْهُ بَلَاءً حَسَنًا ۚ إِنَّ اللَّهَ سَمِيعٌ عَلِيمٌ
(17)
محمداکرم اعوان :
پس آپ نےان کوقتل نہیں کیاولیکن اللہ نےان کوقتل کیااورجب آپ نے (خاک کی مٹھی) پھینکی توآپ نےنہیں پھینکی بلکہ اللہ نے پھینکی اورتاکہ وہ مومنوں کواپنے (احسانوں) سےاچھی طرح آزما لیں یقیناً اللہ سننےوالےجاننےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
تم لوگوں نے ان (کفار) کو قتل نہیں کیا بلکہ خدا نے انہیں قتل کیا۔ اور (اے محمدﷺ) جس وقت تم نے کنکریاں پھینکی تھیں تو وہ تم نے نہیں پھینکی تھیں بلکہ الله نے پھینکی تھیں۔ اس سے یہ غرض تھی کہ مومنوں کو اپنے (احسانوں) سے اچھی طرح آزمالے۔ بےشک خدا سنتا جانتا ہے
Sahi International :
And you did not kill them, but it was Allah who killed them. And you threw not, [O Muhammad], when you threw, but it was Allah who threw that He might test the believers with a good test. Indeed, Allah is Hearing and Knowing.
ذَٰلِكُمْ وَأَنَّ اللَّهَ مُوهِنُ كَيْدِ الْكَافِرِينَ
(18)
محمداکرم اعوان :
یہ بات ہوچکی اوریہ کہ اللہ کافروں کی تدبیرکوکمزورکردینےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(بات) یہ (ہے) کچھ شک نہیں کہ خدا کافروں کی تدبیر کو کمزور کر دینے والا ہے
Sahi International :
That [is so], and [also] that Allah will weaken the plot of the disbelievers.
إِن تَسْتَفْتِحُوا فَقَدْ جَاءَكُمُ الْفَتْحُ ۖ وَإِن تَنتَهُوا فَهُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ ۖ وَإِن تَعُودُوا نَعُدْ وَلَن تُغْنِيَ عَنكُمْ فِئَتُكُمْ شَيْئًا وَلَوْ كَثُرَتْ وَأَنَّ اللَّهَ مَعَ الْمُؤْمِنِينَ
(19)
محمداکرم اعوان :
اگرتم لوگ فیصلہ چاہتے ہوتویقیناًوہ فیصلہ تمہارےسامنےہےاوراگرتم باز آجاؤتویہ تمہارے لیےبہت بہترہےاوراگرتم پھروہی کام کرو گےتوہم بھی وہی کام کریں گےاورتمہاری جمعیت (اکٹھ) ہرگزتمہارےکچھ کام نہ آئےگی اورخواہ کتنی ہی زیادہ ہواوریہ کہ اللہ ایمان والوں کےساتھ ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(کافرو) اگر تم (محمد صلی الله علیہ وآلہ وسلم پر) فتح چاہتے ہو تو تمہارے پاس فتح آچکی۔ (دیکھو) اگر تم (اپنے افعال سے) باز آجاؤ تو تمہارے حق میں بہتر ہے۔ اور اگر پھر (نافرمانی) کرو گے تو ہم بھی پھر تمہیں عذاب کریں گے اور تمہاری جماعت خواہ کتنی ہی کثیر ہو تمہارے کچھ بھی کام نہ آئے گی۔ اور خدا تو مومنوں کے ساتھ ہے
Sahi International :
If you [disbelievers] seek the victory - the defeat has come to you. And if you desist [from hostilities], it is best for you; but if you return [to war], We will return, and never will you be availed by your [large] company at all, even if it should increase; and [that is] because Allah is with the believers.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَلَا تَوَلَّوْا عَنْهُ وَأَنتُمْ تَسْمَعُونَ
(20)
محمداکرم اعوان :
اے ایمان والو! اللہ اوراس کےپیغمبرکی فرماں برداری کرواوراس سےمنہ نہ پھیرواورتم سنتےہو۔
فتح محمدجالندھری :
اے ایمان والو! خدا اور اس کے رسول کے حکم پر چلو اور اس سے روگردانی نہ کرو اور تم سنتے ہو
Sahi International :
O you who have believed, obey Allah and His Messenger and do not turn from him while you hear [his order].
وَلَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ قَالُوا سَمِعْنَا وَهُمْ لَا يَسْمَعُونَ
(21)
محمداکرم اعوان :
اوران لوگوں کی طرح مت ہوناجوکہتے ہیں ہم نےسن لیااوروہ سنتے (کچھ) نہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان لوگوں جیسے نہ ہونا جو کہتے ہیں کہ ہم نے حکم (خدا) سن لیا مگر (حقیقت میں) نہیں سنتے
Sahi International :
And do not be like those who say, "We have heard," while they do not hear.
۞ إِنَّ شَرَّ الدَّوَابِّ عِندَ اللَّهِ الصُّمُّ الْبُكْمُ الَّذِينَ لَا يَعْقِلُونَ
(22)
محمداکرم اعوان :
بےشک بدترین خلائق اللہ کےنزدیک وہ ہیں جو بہرے ہیں گونگےہیں جونہیں سمجھتے۔
فتح محمدجالندھری :
کچھ شک نہیں کہ خدا کے نزدیک تمام جانداروں سے بدتر بہرے گونگے ہیں جو کچھ نہیں سمجھتے
Sahi International :
Indeed, the worst of living creatures in the sight of Allah are the deaf and dumb who do not use reason.
وَلَوْ عَلِمَ اللَّهُ فِيهِمْ خَيْرًا لَّأَسْمَعَهُمْ ۖ وَلَوْ أَسْمَعَهُمْ لَتَوَلَّوا وَّهُم مُّعْرِضُونَ
(23)
محمداکرم اعوان :
اوراگراللہ ان میں بھلائی پاتےتوان کوضرورسننےکی توفیق بخشتےاوراگران کوسنابھی دیتےتووہ ضرورروگردانی کرتےہوئےبھاگ جاتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر خدا ان میں نیکی (کا مادہ) دیکھتا تو ان کو سننے کی توفیق بخشتا۔ اور اگر (بغیر صلاحیت ہدایت کے) سماعت دیتا تو وہ منہ پھیر کر بھاگ جاتے
Sahi International :
Had Allah known any good in them, He would have made them hear. And if He had made them hear, they would [still] have turned away, while they were refusing.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَجِيبُوا لِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمْ لِمَا يُحْيِيكُمْ ۖ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ يَحُولُ بَيْنَ الْمَرْءِ وَقَلْبِهِ وَأَنَّهُ إِلَيْهِ تُحْشَرُونَ
(24)
محمداکرم اعوان :
اےایمان والو! اللہ اور (اس کے) پیغمبرکےارشادکوبجالایا کروجب وہ تم کوزندگی عطا کرنےوالےکام کی طرف بلاتے ہیں اورجان رکھوکہ اللہ انسان اوراس کےقلب کےدرمیان آڑبن جایا کرتے ہیں (حائل ہوجاتےہیں) اوریہ کہ تم کواسی کے روبروجمع کیا جائےگا۔
فتح محمدجالندھری :
مومنو! خدا اور اس کے رسول کا حکم قبول کرو جب کہ رسول خدا تمہیں ایسے کام کے لیے بلاتے ہیں جو تم کو زندگی (جاوداں) بخشتا ہے۔ اور جان رکھو کہ خدا آدمی اور اس کے دل کے درمیان حامل ہوجاتا ہے اور یہ بھی کہ تم سب اس کے روبرو جمع کیے جاؤ گے
Sahi International :
O you who have believed, respond to Allah and to the Messenger when he calls you to that which gives you life. And know that Allah intervenes between a man and his heart and that to Him you will be gathered.
وَاتَّقُوا فِتْنَةً لَّا تُصِيبَنَّ الَّذِينَ ظَلَمُوا مِنكُمْ خَاصَّةً ۖ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ
(25)
محمداکرم اعوان :
اورایسےوبال سےڈروجوخاص انہی لوگوں پرواقع نہ ہوگاجوتم میں سےگناہوں کےمرتکب ہوئےاورجان لوکہ اللہ سخت عذاب دینےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اس فتنے سے ڈرو جو خصوصیت کے ساتھ انہیں لوگوں پر واقع نہ ہوگا جو تم میں گنہگار ہیں۔ اور جان رکھو کہ خدا سخت عذاب دینے والا ہے
Sahi International :
And fear a trial which will not strike those who have wronged among you exclusively, and know that Allah is severe in penalty.
وَاذْكُرُوا إِذْ أَنتُمْ قَلِيلٌ مُّسْتَضْعَفُونَ فِي الْأَرْضِ تَخَافُونَ أَن يَتَخَطَّفَكُمُ النَّاسُ فَآوَاكُمْ وَأَيَّدَكُم بِنَصْرِهِ وَرَزَقَكُم مِّنَ الطَّيِّبَاتِ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ
(26)
محمداکرم اعوان :
اوریاد کروجب تم تھوڑےتھے (اور) زمین (وطن) میں کمزورتھےتم ڈرتےرہتےتھےکہ لوگ تمہیں اچک نہ لےجائیں تواس نےتم کو ٹھکانہ (مدینہ منورہ) دیااوراپنی مدد سےتم کوقوت بخشی اورتم کوپاکیزہ چیزیں کھانےکودیں تاکہ تم شکرکرو۔
فتح محمدجالندھری :
اور اس وقت کو یاد کرو جب تم زمین (مکہ) میں قلیل اور ضعیف سمجھے جاتے تھے اور ڈرتے رہتے تھے کہ لوگ تمہیں اُڑا (نہ) لے جائیں (یعنی بےخان وماں نہ کردیں) تو اس نے تم کو جگہ دی اور اپنی مدد سے تم کو تقویت بخشی اور پاکیزہ چیزیں کھانے کو دیں تاکہ (اس کا) شکر کرو
Sahi International :
And remember when you were few and oppressed in the land, fearing that people might abduct you, but He sheltered you, supported you with His victory, and provided you with good things - that you might be grateful.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَخُونُوا اللَّهَ وَالرَّسُولَ وَتَخُونُوا أَمَانَاتِكُمْ وَأَنتُمْ تَعْلَمُونَ
(27)
محمداکرم اعوان :
اے ایمان والو! اللہ اوراس کےپیغمبرسےخیانت نہ کرواوراپنی امانتوں میں خیانت نہ کرواورتم (یہ ) جانتےہو۔
فتح محمدجالندھری :
اے ایمان والو! نہ تو خدا اور رسول کی امانت میں خیانت کرو اور نہ اپنی امانتوں میں خیانت کرو اور تم (ان باتوں کو) جانتے ہو
Sahi International :
O you who have believed, do not betray Allah and the Messenger or betray your trusts while you know [the consequence].
وَاعْلَمُوا أَنَّمَا أَمْوَالُكُمْ وَأَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ وَأَنَّ اللَّهَ عِندَهُ أَجْرٌ عَظِيمٌ
(28)
محمداکرم اعوان :
اورجان لوکہ تمہارےمال اورتمہاری اولادآزمائش کی چیزیں ہیں اوریہ کہ اللہ ہی کےپاس بڑابھاری اجرہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جان رکھو کہ تمہارا مال اور اولاد بڑی آزمائش ہے اور یہ کہ خدا کے پاس (نیکیوں کا) بڑا ثواب ہے
Sahi International :
And know that your properties and your children are but a trial and that Allah has with Him a great reward.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِن تَتَّقُوا اللَّهَ يَجْعَل لَّكُمْ فُرْقَانًا وَيُكَفِّرْ عَنكُمْ سَيِّئَاتِكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ۗ وَاللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ
(29)
محمداکرم اعوان :
اےوہ لوگو! جو ایمان لائےہواگرتم اللہ سےڈرتےرہےتووہ تمہارےلیےامتیاز پیدافرمادیں گےاورتم سےتمہارے گناہ دورفرما دیں گےاورتمہیں بخش دیں گےاوراللہ بڑے فضل کےمالک ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
مومنو! اگر تم خدا سے ڈرو گے تو وہ تمہارے لیے امر فارق پیدا کردے گا (یعنی تم کو ممتاز کردے گا) تو وہ تمہارے گناہ مٹادے گا اور تمہیں بخش دے گا۔ اور خدا بڑا فضل والا ہے
Sahi International :
O you who have believed, if you fear Allah, He will grant you a criterion and will remove from you your misdeeds and forgive you. And Allah is the possessor of great bounty.
وَإِذْ يَمْكُرُ بِكَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِيُثْبِتُوكَ أَوْ يَقْتُلُوكَ أَوْ يُخْرِجُوكَ ۚ وَيَمْكُرُونَ وَيَمْكُرُ اللَّهُ ۖ وَاللَّهُ خَيْرُ الْمَاكِرِينَ
(30)
محمداکرم اعوان :
اور (یاد کریں) جب کافرآپ کےلیےتدبیریں سوچ رہےتھےکہ آپ کوقیدکرلیں یاآپ کوقتل کرڈالیں یاآپ کو (ملک سے) نکال دیں اوروہ اپنی تدبیرکررہےتھےاوراللہ بھی تدبیرفرما رہےتھےاوراللہ سب سےبہترتدبیرفرمانےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور (اے محمدﷺ اس وقت کو یاد کرو) جب کافر لوگ تمہارے بارے میں چال چل رہے تھے کہ تم کو قید کر دیں یا جان سے مار ڈالیں یا (وطن سے) نکال دیں تو (ادھر تو) وہ چال چل رہے تھے اور (اُدھر) خدا چال چل رہا تھا۔ اور خدا سب سے بہتر چال چلنے والا ہے
Sahi International :
And [remember, O Muhammad], when those who disbelieved plotted against you to restrain you or kill you or evict you [from Makkah]. But they plan, and Allah plans. And Allah is the best of planners.
وَإِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِمْ آيَاتُنَا قَالُوا قَدْ سَمِعْنَا لَوْ نَشَاءُ لَقُلْنَا مِثْلَ هَٰذَا ۙ إِنْ هَٰذَا إِلَّا أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ
(31)
محمداکرم اعوان :
اورجب ان کےسامنےہماری آیات پڑھی جاتی ہیں توکہتے ہیں یقیناًہم نےسن لیااگرہم چاہیں تواسی طرح کا (کلام) ہم بھی کہہ دیں گے۔ یہ کیا ہے؟ صرف اگلےلوگوں کی کہانیاں ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب ان کو ہماری آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو کہتے ہیں (یہ کلام) ہم نے سن لیا ہے اگر ہم چاہیں تو اسی طرح کا (کلام) ہم بھی کہہ دیں اور یہ ہے ہی کیا صرف اگلے لوگوں کی حکایتیں ہیں
Sahi International :
And when Our verses are recited to them, they say, "We have heard. If we willed, we could say [something] like this. This is not but legends of the former peoples."
وَإِذْ قَالُوا اللَّهُمَّ إِن كَانَ هَٰذَا هُوَ الْحَقَّ مِنْ عِندِكَ فَأَمْطِرْ عَلَيْنَا حِجَارَةً مِّنَ السَّمَاءِ أَوِ ائْتِنَا بِعَذَابٍ أَلِيمٍ
(32)
محمداکرم اعوان :
اورجب ان لوگوں نےکہااےاللہ! اگریہ (قرآن) تیری طرف سےحق (سچا) ہےتوہم پرآسمان سےپتھربرسایاہم پرکوئی (اور) دردناک عذاب بھیج۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب انہوں نے کہا کہ اے خدا اگر یہ (قرآن) تیری طرف سے برحق ہے تو ہم پر آسمان سے پتھر برسا یا کوئی اور تکلیف دینے والا عذاب بھیج
Sahi International :
And [remember] when they said, "O Allah, if this should be the truth from You, then rain down upon us stones from the sky or bring us a painful punishment."
وَمَا كَانَ اللَّهُ لِيُعَذِّبَهُمْ وَأَنتَ فِيهِمْ ۚ وَمَا كَانَ اللَّهُ مُعَذِّبَهُمْ وَهُمْ يَسْتَغْفِرُونَ
(33)
محمداکرم اعوان :
اوراللہ ایسےنہ تھےکہ جب آپ ان میں تھےان کوعذاب کرتےاورنہ اللہ ایسے تھےکہ وہ بخشش مانگیں (اور) ان کو عذاب کریں۔
فتح محمدجالندھری :
اور خدا ایسا نہ تھا کہ جب تک تم ان میں سے تھے انہیں عذاب دیتا۔ اور ایسا نہ تھا کہ وہ بخششیں مانگیں اور انہیں عذاب دے
Sahi International :
But Allah would not punish them while you, [O Muhammad], are among them, and Allah would not punish them while they seek forgiveness.
وَمَا لَهُمْ أَلَّا يُعَذِّبَهُمُ اللَّهُ وَهُمْ يَصُدُّونَ عَنِ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَمَا كَانُوا أَوْلِيَاءَهُ ۚ إِنْ أَوْلِيَاؤُهُ إِلَّا الْمُتَّقُونَ وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ
(34)
محمداکرم اعوان :
نیزان کاکیاحق ہےکہ اللہ ان کو سزانہ دیں اوروہ لوگ مسجدِ حرام سےروکتے ہیں اوروہ اس کےمتوالی (بننےکےلائق) بھی نہیں اس کےمتولی توصرف پرہیزگارلوگ ہیں ولیکن ان میں اکثرلوگ نہیں جانتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور (اب) ان کے لیے کون سی وجہ ہے کہ وہ انہیں عذاب نہ دے جب کہ وہ مسجد محترم (میں نماز پڑھنے) سے روکتے ہیں اور وہ اس مسجد کے متولی بھی نہیں۔ اس کے متولی تو صرف پرہیزگار ہیں۔ لیکن ان میں اکثر نہیں جانتے
Sahi International :
But why should Allah not punish them while they obstruct [people] from al-Masjid al- Haram and they were not [fit to be] its guardians? Its [true] guardians are not but the righteous, but most of them do not know.
وَمَا كَانَ صَلَاتُهُمْ عِندَ الْبَيْتِ إِلَّا مُكَاءً وَتَصْدِيَةً ۚ فَذُوقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنتُمْ تَكْفُرُونَ
(35)
محمداکرم اعوان :
اوران لوگوں کی نمازخانہ کعبہ کےپاس سیٹیاں اورتالیاں بجانےکےسواکچھ نہ تھی۔ سوتم جوکفرکرتےتھےاس کےبدلے (اب) عذاب چکھو۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان لوگوں کی نماز خانہٴ کعبہ کے پاس سیٹیاں اور تالیاں بجانے کے سوا کچھ نہ تھی۔ تو تم جو کفر کرتے تھے اب اس کے بدلے عذاب (کا مزہ) چکھو
Sahi International :
And their prayer at the House was not except whistling and handclapping. So taste the punishment for what you disbelieved.
إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا يُنفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ لِيَصُدُّوا عَن سَبِيلِ اللَّهِ ۚ فَسَيُنفِقُونَهَا ثُمَّ تَكُونُ عَلَيْهِمْ حَسْرَةً ثُمَّ يُغْلَبُونَ ۗ وَالَّذِينَ كَفَرُوا إِلَىٰ جَهَنَّمَ يُحْشَرُونَ
(36)
محمداکرم اعوان :
بےشک کافرلوگ اپنےمالوں کواس لیےخرچ کرتےہیں تاکہ اللہ کی راہ سےروکیں سویہ لوگ اپنےمال خرچ کرتےہی رہیں گےپھروہ ان کےلیےباعث حسرت ہوجائیں گےپھریہ مغلوب ہوجائیں گےاورجولوگ کافرہیں وہ جہنم کی طرف جمع کیےجائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ کافر ہیں اپنا مال خرچ کرتے ہیں کہ (لوگوں کو) خدا کے رستے سے روکیں۔ سو ابھی اور خرچ کریں گے مگر آخر وہ (خرچ کرنا) ان کے لیے (موجب) افسوس ہوگا اور وہ مغلوب ہوجائیں گے۔ اور کافر لوگ دوزخ کی طرف ہانکے جائیں گے
Sahi International :
Indeed, those who disbelieve spend their wealth to avert [people] from the way of Allah. So they will spend it; then it will be for them a [source of] regret; then they will be overcome. And those who have disbelieved - unto Hell they will be gathered.
لِيَمِيزَ اللَّهُ الْخَبِيثَ مِنَ الطَّيِّبِ وَيَجْعَلَ الْخَبِيثَ بَعْضَهُ عَلَىٰ بَعْضٍ فَيَرْكُمَهُ جَمِيعًا فَيَجْعَلَهُ فِي جَهَنَّمَ ۚ أُولَٰئِكَ هُمُ الْخَاسِرُونَ
(37)
محمداکرم اعوان :
تاکہ اللہ ناپاک (لوگوں) کوپاک (لوگوں) سے الگ کردیں اورناپاک کو ایک دوسرے سے ملادیں (اپنے اپنے جرم کے مطابق) پس اس سب کاایک ڈھیر بنا دیں پھراس کو دوزخ میں ڈال دیں۔ یہی لوگ نقصان اٹھانےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
تاکہ خدا ناپاک کو پاک سے الگ کر دے اور ناپاک کو ایک دوسرے پر رکھ کر ایک ڈھیر بنا دے۔ پھر اس کو دوزخ میں ڈال دے۔ یہی لوگ خسارہ پانے والے ہیں
Sahi International :
[This is] so that Allah may distinguish the wicked from the good and place the wicked some of them upon others and heap them all together and put them into Hell. It is those who are the losers.
قُل لِّلَّذِينَ كَفَرُوا إِن يَنتَهُوا يُغْفَرْ لَهُم مَّا قَدْ سَلَفَ وَإِن يَعُودُوا فَقَدْ مَضَتْ سُنَّتُ الْأَوَّلِينَ
(38)
محمداکرم اعوان :
آپ کافروں سے فرما دیجیئےاگروہ بازآجائیں توان کے پہلے سارے گناہ معاف کردیئےجائیں گےاوراگرپھروہی (حرکات) کریں گےتویقیناً پہلے (کافروں) کےحق میں قانون نافذ ہوچکا۔
فتح محمدجالندھری :
(اے پیغمبر) کفار سے کہہ دو کہ اگر وہ اپنے افعال سے باز آجائیں تو جو ہوچکا وہ انہیں معاف کردیا جائے گا۔ اور اگر پھر (وہی حرکات) کرنے لگیں گے تو اگلے لوگوں کا (جو) طریق جاری ہوچکا ہے (وہی ان کے حق میں برتا جائے گا)
Sahi International :
Say to those who have disbelieved [that] if they cease, what has previously occurred will be forgiven for them. But if they return [to hostility] - then the precedent of the former [rebellious] peoples has already taken place.
وَقَاتِلُوهُمْ حَتَّىٰ لَا تَكُونَ فِتْنَةٌ وَيَكُونَ الدِّينُ كُلُّهُ لِلَّهِ ۚ فَإِنِ انتَهَوْا فَإِنَّ اللَّهَ بِمَا يَعْمَلُونَ بَصِيرٌ
(39)
محمداکرم اعوان :
اورآپ ان سےاس حد تک لڑیں کہ فساد (عقیدہ و عمل کا) نہ رہےاوردین (خالص) سب اللہ ہی کا ہوجائےپھراگریہ بازآجائیں تویقیناًاللہ ان کےاعمال کودیکھتے ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان لوگوں سے لڑتے رہو یہاں تک کہ فتنہ (یعنی کفر کا فساد) باقی نہ رہے اور دین سب خدا ہی کا ہوجائے اور اگر باز آجائیں تو خدا ان کے کاموں کو دیکھ رہا ہے
Sahi International :
And fight them until there is no fitnah and [until] the religion, all of it, is for Allah. And if they cease - then indeed, Allah is Seeing of what they do.
وَإِن تَوَلَّوْا فَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ مَوْلَاكُمْ ۚ نِعْمَ الْمَوْلَىٰ وَنِعْمَ النَّصِيرُ
(40)
محمداکرم اعوان :
اوراگریہ روگردانی کریں توجان لوکہ اللہ تمہارے دوست ہیں (اور) کیاہی اچھےدوست ہیں اورکیا ہی اچھےمدددینے والے ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر روگردانی کریں تو جان رکھو کہ خدا تمہارا حمایتی ہے۔ (اور) وہ خوب حمایتی اور خوب مددگار ہے
Sahi International :
But if they turn away - then know that Allah is your protector. Excellent is the protector, and Excellent is the helper.
۞ وَاعْلَمُوا أَنَّمَا غَنِمْتُم مِّن شَيْءٍ فَأَنَّ لِلَّهِ خُمُسَهُ وَلِلرَّسُولِ وَلِذِي الْقُرْبَىٰ وَالْيَتَامَىٰ وَالْمَسَاكِينِ وَابْنِ السَّبِيلِ إِن كُنتُمْ آمَنتُم بِاللَّهِ وَمَا أَنزَلْنَا عَلَىٰ عَبْدِنَا يَوْمَ الْفُرْقَانِ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَانِ ۗ وَاللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
(41)
محمداکرم اعوان :
اورجان لوکہ جوچیزبطورِغنیمت تم کوحاصل ہوتواس کا پانچواں حصہ اللہ کا ہےاور (اُس کے) پیغمبرکا ہےاورقرابت داروں کےلیےاوریتیموں کےلیےاورمسکینوں کےلیےاورمسافروں کےلیےہےاگرتم اللہ پرایمان رکھتےہواورجوکچھ ہم نےاپنےبندے پر (حق و باطل میں) فرق کرنےکےدن نازل فرمایا جس دن کےدونوں جماعتیں (مومن اور کفار) مقابل ہوئی تھیں اوراللہ ہرچیزپرقادرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جان رکھو کہ جو چیز تم (کفار سے) لوٹ کر لاؤ اس میں سے پانچواں حصہ خدا کا اور اس کے رسول کا اور اہل قرابت کا اور یتیموں کا اور محتاجوں کا اور مسافروں کا ہے۔ اگر تم خدا پر اور اس (نصرت) پر ایمان رکھتے ہو جو (حق وباطل میں) فرق کرنے کے دن (یعنی جنگ بدر میں) جس دن دونوں فوجوں میں مڈھ بھیڑ ہوگئی۔ اپنے بندے (محمدﷺ) پر نازل فرمائی۔ اور خدا ہر چیز پر قادر ہے
Sahi International :
And know that anything you obtain of war booty - then indeed, for Allah is one fifth of it and for the Messenger and for [his] near relatives and the orphans, the needy, and the [stranded] traveler, if you have believed in Allah and in that which We sent down to Our Servant on the day of criterion - the day when the two armies met. And Allah, over all things, is competent.
إِذْ أَنتُم بِالْعُدْوَةِ الدُّنْيَا وَهُم بِالْعُدْوَةِ الْقُصْوَىٰ وَالرَّكْبُ أَسْفَلَ مِنكُمْ ۚ وَلَوْ تَوَاعَدتُّمْ لَاخْتَلَفْتُمْ فِي الْمِيعَادِ ۙ وَلَٰكِن لِّيَقْضِيَ اللَّهُ أَمْرًا كَانَ مَفْعُولًا لِّيَهْلِكَ مَنْ هَلَكَ عَن بَيِّنَةٍ وَيَحْيَىٰ مَنْ حَيَّ عَن بَيِّنَةٍ ۗ وَإِنَّ اللَّهَ لَسَمِيعٌ عَلِيمٌ
(42)
محمداکرم اعوان :
جب تم (میدان کے) ادھروالےکنارےپرتھےاوروہ لوگ (کفار، میدان کے) ادھر والے کنارےپرتھےاورقافلےوالےتم سے نیچے تھےاوراگرتم کوئی بات طےکرتےتووقت مقررہ پرضرورآگے پیچھے ہوجاتا ولیکن جوکام اللہ کوکرنا منظور تھااس کو کرہی ڈالےتاکہ جسے برباد ہونا ہےوہ واضح دلیل کےبعد برباد ہواورجسےزندہ رہنا ہے (ہدایت پانا ہے)وہ بھی واضح دلیل سے (ہدایت پائے) اوربےشک اللہ خوب سننےوالے، جاننےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جس وقت تم (مدینے سے) قریب کے ناکے پر تھے اور کافر بعید کے ناکے پر اور قافلہ تم سے نیچے (اتر گیا) تھا۔ اور اگر تم (جنگ کے لیے) آپس میں قرارداد کرلیتے تو وقت معین (پر جمع ہونے) میں تقدیم وتاخیر ہو جاتی۔ لیکن خدا کو منظور تھا کہ جو کام ہو کر رہنے والا تھا اسے کر ہی ڈالے تاکہ جو مرے بصیرت پر (یعنی یقین جان کر) مرے اور جو جیتا رہے وہ بھی بصیرت پر (یعنی حق پہچان کر) جیتا رہے۔ اور کچھ شک نہیں کہ خدا سنتا جانتا ہے
Sahi International :
[Remember] when you were on the near side of the valley, and they were on the farther side, and the caravan was lower [in position] than you. If you had made an appointment [to meet], you would have missed the appointment. But [it was] so that Allah might accomplish a matter already destined - that those who perished [through disbelief] would perish upon evidence and those who lived [in faith] would live upon evidence; and indeed, Allah is Hearing and Knowing.
إِذْ يُرِيكَهُمُ اللَّهُ فِي مَنَامِكَ قَلِيلًا ۖ وَلَوْ أَرَاكَهُمْ كَثِيرًا لَّفَشِلْتُمْ وَلَتَنَازَعْتُمْ فِي الْأَمْرِ وَلَٰكِنَّ اللَّهَ سَلَّمَ ۗ إِنَّهُ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ
(43)
محمداکرم اعوان :
جب اللہ نےآپ کےخواب میں آپ کووہ لوگ کم دکھلائےاوراگراللہ آپ کووہ زیادہ دکھادیتےتوتم ہمت ہاردیتےاورکام میں باہم جھگڑنےلگتے۔ ولیکن اللہ نے (اس سے) تم کوبچالیایقیناًوہ دلوں کی بات جانتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اس وقت خدا نے تمہیں خواب میں کافروں کو تھوڑی تعداد میں دکھایا۔ اور اگر بہت کر کے دکھاتا تو تم لوگ جی چھوڑ دیتے اور (جو) کام (درپیش تھا اس) میں جھگڑنے لگتے لیکن خدا نے (تمہیں اس سے) بچا لیا۔ بےشک وہ سینوں کی باتوں تک سے واقف ہے
Sahi International :
[Remember, O Muhammad], when Allah showed them to you in your dream as few; and if He had shown them to you as many, you [believers] would have lost courage and would have disputed in the matter [of whether to fight], but Allah saved [you from that]. Indeed, He is Knowing of that within the breasts.
وَإِذْ يُرِيكُمُوهُمْ إِذِ الْتَقَيْتُمْ فِي أَعْيُنِكُمْ قَلِيلًا وَيُقَلِّلُكُمْ فِي أَعْيُنِهِمْ لِيَقْضِيَ اللَّهُ أَمْرًا كَانَ مَفْعُولًا ۗ وَإِلَى اللَّهِ تُرْجَعُ الْأُمُورُ
(44)
محمداکرم اعوان :
اوراس وقت جب تم مقابل ہوئےتوان (کافروں) کوتمہاری نظرمیں تھوڑاکرکےدکھاتےتھےاورتمہیں ان کی نظروں میں تھوڑا کرکےدکھاتےتھےتاکہ اللہ کوجوکام کرنامنظورتھااس کوکرڈالیں اورتمام کام اللہ کی طرف رجوع کیےجاتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اس وقت جب تم ایک دوسرے کے مقابل ہوئے تو کافروں کو تمہاری نظروں میں تھوڑا کر کے دکھاتا تھا اور تم کو ان کی نگاہوں میں تھوڑا کر کے دکھاتا تھا تاکہ خدا کو جو کام منظور کرنا تھا اسے کر ڈالے۔ اور سب کاموں کا رجوع خدا کی طرف ہے
Sahi International :
And [remember] when He showed them to you, when you met, as few in your eyes, and He made you [appear] as few in their eyes so that Allah might accomplish a matter already destined. And to Allah are [all] matters returned.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا لَقِيتُمْ فِئَةً فَاثْبُتُوا وَاذْكُرُوا اللَّهَ كَثِيرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ
(45)
محمداکرم اعوان :
اےایمان والو! جب (کفارکی) کسی جماعت سےتمہارامقابلہ ہوتوثابت قدم رہواوراللہ کاذکرکثرت سے (بہت زیادہ) کروتاکہ تم کامیاب رہو۔
فتح محمدجالندھری :
مومنو! جب (کفار کی) کسی جماعت سے تمہارا مقابلہ ہو تو ثابت قدم رہو اور خدا کو بہت یاد کرو تاکہ مراد حاصل کرو
Sahi International :
O you who have believed, when you encounter a company [from the enemy forces], stand firm and remember Allah much that you may be successful.
وَأَطِيعُوا اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَلَا تَنَازَعُوا فَتَفْشَلُوا وَتَذْهَبَ رِيحُكُمْ ۖ وَاصْبِرُوا ۚ إِنَّ اللَّهَ مَعَ الصَّابِرِينَ
(46)
محمداکرم اعوان :
اوراللہ اوراس کےپیغمبرکی فرمانبرداری کرواورآپس میں جھگڑانہ کرو ورنہ کم ہمت ہوجاؤگےاورتمہاری ہوااکھڑ جائے گی اورصبرسےکام لوبےشک اللہ صبرکرنےوالوں کےساتھ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور خدا اور اس کے رسول کے حکم پر چلو اور آپس میں جھگڑا نہ کرنا کہ (ایسا کرو گے تو) تم بزدل ہو جاؤ گے اور تمہارا اقبال جاتا رہے گا اور صبر سے کام لو۔ کہ خدا صبر کرنے والوں کا مددگار ہے
Sahi International :
And obey Allah and His Messenger, and do not dispute and [thus] lose courage and [then] your strength would depart; and be patient. Indeed, Allah is with the patient.
وَلَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ خَرَجُوا مِن دِيَارِهِم بَطَرًا وَرِئَاءَ النَّاسِ وَيَصُدُّونَ عَن سَبِيلِ اللَّهِ ۚ وَاللَّهُ بِمَا يَعْمَلُونَ مُحِيطٌ
(47)
محمداکرم اعوان :
اوران لوگوں کےمشابہ مت ہوناجواپنےگھروں سےاتراتےہوئےاورلوگوں کےدکھاوے کےلیےنکلےاورلوگوں کواللہ کے راستےسےروکتےتھےاورجواعمال یہ کرتےہیں اللہ ان کا احاطہ کیے ہوئےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان لوگوں جیسے نہ ہونا جو اِتراتے ہوئے (یعنی حق کا مقابلہ کرنے کے لیے) اور لوگوں کو دکھانے کے لیے گھروں سے نکل آئے اور لوگوں کو خدا کی راہ سے روکتے ہیں۔ اور جو اعمال یہ کرتے ہیں خدا ان پر احاطہ کئے ہوئے ہے
Sahi International :
And do not be like those who came forth from their homes insolently and to be seen by people and avert [them] from the way of Allah. And Allah is encompassing of what they do.
وَإِذْ زَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطَانُ أَعْمَالَهُمْ وَقَالَ لَا غَالِبَ لَكُمُ الْيَوْمَ مِنَ النَّاسِ وَإِنِّي جَارٌ لَّكُمْ ۖ فَلَمَّا تَرَاءَتِ الْفِئَتَانِ نَكَصَ عَلَىٰ عَقِبَيْهِ وَقَالَ إِنِّي بَرِيءٌ مِّنكُمْ إِنِّي أَرَىٰ مَا لَا تَرَوْنَ إِنِّي أَخَافُ اللَّهَ ۚ وَاللَّهُ شَدِيدُ الْعِقَابِ
(48)
محمداکرم اعوان :
اورجب شیطان نے ان (کفار) کوان کےاعمال خوشنماکرکےدکھائےاورکہاکہ آج کےدن لوگوں میں سےکوئی تم پرغالب نہ آئےگااورمیں یقیناًتمہارےساتھ ہوں پھرجب دونوں فوجیں ایک دوسرے کےمقابل ہوئیں توالٹےپاؤں بھاگااورکہابےشک میراتم سےکوئی تعلق نہیں بےشک میں ایسی چیزیں دیکھ رہا ہوں جوتم نہیں دیکھ سکتےبےشک میں تواللہ سے ڈرتا ہوں اوراللہ سخت سزادینےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب شیطانوں نے ان کے اعمال ان کو آراستہ کر کے دکھائے اور کہا کہ آج کے دن لوگوں میں کوئی تم پر غالب نہ ہوگا اور میں تمہارا رفیق ہوں (لیکن) جب دونوں فوجیں ایک دوسرے کے مقابل صف آراء ہوئیں تو پسپا ہو کر چل دیا اور کہنے لگا کہ مجھے تم سے کوئی واسطہ نہیں۔ میں تو ایسی چیزیں دیکھ رہا ہوں جو تم نہیں دیکھ سکتے۔ مجھے تو خدا سے ڈر لگتا ہے۔ اور خدا سخت عذاب کرنے والا ہے
Sahi International :
And [remember] when Satan made their deeds pleasing to them and said, "No one can overcome you today from among the people, and indeed, I am your protector." But when the two armies sighted each other, he turned on his heels and said, "Indeed, I am disassociated from you. Indeed, I see what you do not see; indeed I fear Allah. And Allah is severe in penalty."
إِذْ يَقُولُ الْمُنَافِقُونَ وَالَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ غَرَّ هَٰؤُلَاءِ دِينُهُمْ ۗ وَمَن يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَإِنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ
(49)
محمداکرم اعوان :
جب منافق لوگ اوروہ لوگ جن کےدلوں میں بیماری ہےیوں کہتےتھےان لوگوں (مسلمانوں) کوان کےدین نےبھول میں ڈال رکھاہےاورجواللہ پربھروسہ رکھتاہےتوبےشک اللہ غالب اورحکمت والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اس وقت منافق اور (کافر) جن کے دلوں میں مرض تھا کہتے تھے کہ ان لوگوں کو ان کے دین نے مغرور کر رکھا ہے اور جو شخص خدا پر بھروسہ رکھتا ہے تو خدا غالب حکمت والا ہے
Sahi International :
[Remember] when the hypocrites and those in whose hearts was disease said, "Their religion has deluded those [Muslims]." But whoever relies upon Allah - then indeed, Allah is Exalted in Might and Wise.
وَلَوْ تَرَىٰ إِذْ يَتَوَفَّى الَّذِينَ كَفَرُوا ۙ الْمَلَائِكَةُ يَضْرِبُونَ وُجُوهَهُمْ وَأَدْبَارَهُمْ وَذُوقُوا عَذَابَ الْحَرِيقِ
(50)
محمداکرم اعوان :
اوراگرآپ (اس وقت) دیکھیں جب فرشتےکافروں کی جان قبض کرتےجاتےہیں توان کےمونہوں پراوران کی پشتوں پرمارتےجاتے ہیں اور (کہتے ہیں اب) تم جلنےکےعذاب کا مزہ چکھو۔
فتح محمدجالندھری :
اور کاش تم اس وقت (کی کیفیت) دیکھو۔ جب فرشتے کافروں کی جانیں نکالتے ہیں ان کے مونہوں اور پیٹھوں پر (کوڑے اور ہتھوڑے وغیرہ) مارتے (ہیں اور کہتے ہیں) کہ (اب) عذاب آتش (کا مزہ) چکھو
Sahi International :
And if you could but see when the angels take the souls of those who disbelieved... They are striking their faces and their backs and [saying], "Taste the punishment of the Burning Fire.
ذَٰلِكَ بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيكُمْ وَأَنَّ اللَّهَ لَيْسَ بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِيدِ
(51)
محمداکرم اعوان :
یہ وہ (اعمال کفریہ) ہیں جوتم نےاپنےہاتھوں سےآگےبھیجےاوریہ کہ اللہ بندوں پرظلم کرنےوالےنہیں۔
فتح محمدجالندھری :
یہ ان (اعمال) کی سزا ہے جو تمہارے ہاتھوں نے آگے بھیجے ہیں۔ اور یہ (جان رکھو) کہ خدا بندوں پر ظلم نہیں کرتا
Sahi International :
That is for what your hands have put forth [of evil] and because Allah is not ever unjust to His servants."
كَدَأْبِ آلِ فِرْعَوْنَ ۙ وَالَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ ۚ كَفَرُوا بِآيَاتِ اللَّهِ فَأَخَذَهُمُ اللَّهُ بِذُنُوبِهِمْ ۗ إِنَّ اللَّهَ قَوِيٌّ شَدِيدُ الْعِقَابِ
(52)
محمداکرم اعوان :
جوحال فرعونیوں کا اوران سےپہلےلوگوں (کافروں) کاہوا (ویسا ان کا ہوا) انہوں نےاللہ کی آیات کےساتھ کفرکیاتواللہ نےان کوان کےگناہوں پرپکڑلیابےشک اللہ زبردست ہیں سخت عذاب دینےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جیسا حال فرعوینوں اور ان سے پہلے لوگوں کا (ہوا تھا ویسا ہی ان کا ہوا کہ) انہوں نے خدا کی آیتوں سے کفر کیا تو خدا نےان کے گناہوں کی سزا میں ان کو پکڑ لیا۔ بےشک خدا زبردست اور سخت عذاب دینے والا ہے
Sahi International :
[Theirs is] like the custom of the people of Pharaoh and of those before them. They disbelieved in the signs of Allah, so Allah seized them for their sins. Indeed, Allah is Powerful and severe in penalty.
ذَٰلِكَ بِأَنَّ اللَّهَ لَمْ يَكُ مُغَيِّرًا نِّعْمَةً أَنْعَمَهَا عَلَىٰ قَوْمٍ حَتَّىٰ يُغَيِّرُوا مَا بِأَنفُسِهِمْ ۙ وَأَنَّ اللَّهَ سَمِيعٌ عَلِيمٌ
(53)
محمداکرم اعوان :
یہ اس لیےہےکہ اللہ کسی ایسی نعمت کوجواُس نےکسی قوم کو عطاکی ہوتب تک نہیں بدلتےجب تک کہ وہ لوگ اپنےاعمال نہیں بدل ڈالتےاوریہ کہ اللہ سننےوالےجاننےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
یہ اس لیے کہ جو نعمت خدا کسی قوم کو دیا کرتا ہے جب تک وہ خود اپنے دلوں کی حالت نہ بدل ڈالیں خدا اسے نہیں بدلا کرتا۔ اور اس لیے کہ خدا سنتا جانتا ہے
Sahi International :
That is because Allah would not change a favor which He had bestowed upon a people until they change what is within themselves. And indeed, Allah is Hearing and Knowing.
كَدَأْبِ آلِ فِرْعَوْنَ ۙ وَالَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ ۚ كَذَّبُوا بِآيَاتِ رَبِّهِمْ فَأَهْلَكْنَاهُم بِذُنُوبِهِمْ وَأَغْرَقْنَا آلَ فِرْعَوْنَ ۚ وَكُلٌّ كَانُوا ظَالِمِينَ
(54)
محمداکرم اعوان :
ان کی حالت فرعونیوں اوران سےپہلےوالوں جیسی ہےجنہوں نےاپنےپروردگار کی آیات کوجھٹلایاسو (اس پر) ہم نے ان کوان کےگناہوں کےسبب ہلاک کردیااورفرعونیوں کوغرق کردیااوروہ سب ظالم تھے۔
فتح محمدجالندھری :
جیسا حال فرعونیوں اور ان سے پہلے لوگوں کا (ہوا تھا ویسا ہی ان کا ہوا) انہوں نے اپنے پروردگار کی آیتوں کو جھٹلایا تو ہم نے ان کو ان کے گناہوں کے سبب ہلاک کر ڈالا اور فرعونیوں کو ڈبو دیا۔ اور وہ سب ظالم تھے
Sahi International :
[Theirs is] like the custom of the people of Pharaoh and of those before them. They denied the signs of their Lord, so We destroyed them for their sins, and We drowned the people of Pharaoh. And all [of them] were wrongdoers.
إِنَّ شَرَّ الدَّوَابِّ عِندَ اللَّهِ الَّذِينَ كَفَرُوا فَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ
(55)
محمداکرم اعوان :
بلاشبہ اللہ کےنزدیک بد ترین خلائق یہ کافرلوگ ہیں پس وہ ایمان نہیں لاتے۔
فتح محمدجالندھری :
جانداروں میں سب سے بدتر خدا کے نزدیک وہ لوگ ہیں جو کافر ہیں سو وہ ایمان نہیں لاتے
Sahi International :
Indeed, the worst of living creatures in the sight of Allah are those who have disbelieved, and they will not [ever] believe -
الَّذِينَ عَاهَدتَّ مِنْهُمْ ثُمَّ يَنقُضُونَ عَهْدَهُمْ فِي كُلِّ مَرَّةٍ وَهُمْ لَا يَتَّقُونَ
(56)
محمداکرم اعوان :
وہ لوگ کہ ان میں سےجن سےآپ (صلح کا) وعدہ کرتے ہیں پھروہ ہرباراپنا وعدہ توڑدیتےہیں اوروہ (اللہ سے) نہیں ڈرتے۔
فتح محمدجالندھری :
جن لوگوں سے تم نے (صلح کا) عہد کیا ہے پھر وہ ہر بار اپنے عہد کو توڑ ڈالتے ہیں اور (خدا سے) نہیں ڈرتے
Sahi International :
The ones with whom you made a treaty but then they break their pledge every time, and they do not fear Allah.
فَإِمَّا تَثْقَفَنَّهُمْ فِي الْحَرْبِ فَشَرِّدْ بِهِم مَّنْ خَلْفَهُمْ لَعَلَّهُمْ يَذَّكَّرُونَ
(57)
محمداکرم اعوان :
سواگرآپ ان کومیدان جنگ میں پائیں توان کوایسی سزادیں کہ جوان کےپس پشت ہیں وہ بھی بھاگ جائیں ہوسکتا ہے کہ وہ اس سےعبرت حاصل کریں۔
فتح محمدجالندھری :
اگر تم ان کو لڑائی میں پاؤ تو انہیں ایسی سزا دو کہ جو لوگ ان کے پس پشت ہیں وہ ان کو دیکھ کر بھاگ جائیں عجب نہیں کہ ان کو (اس سے) عبرت ہو
Sahi International :
So if you, [O Muhammad], gain dominance over them in war, disperse by [means of] them those behind them that perhaps they will be reminded.
وَإِمَّا تَخَافَنَّ مِن قَوْمٍ خِيَانَةً فَانبِذْ إِلَيْهِمْ عَلَىٰ سَوَاءٍ ۚ إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْخَائِنِينَ
(58)
محمداکرم اعوان :
اوراگرآپ کوکسی قوم سےخیانت (عہد شکنی) کااندیشہ ہوتو (ان کا عہد) ان کوواپس کردیں برابری پر (اسی طرح جس طرح انہوں نےپھینکا) بلاشبہ اللہ خیانت کرنےوالوں کوپسند نہیں فرماتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر تم کو کسی قوم سے دغا بازی کا خوف ہو تو (ان کا عہد) انہیں کی طرف پھینک دو (اور) برابر (کا جواب دو) کچھ شک نہیں کہ خدا دغابازوں کو دوست نہیں رکھتا
Sahi International :
If you [have reason to] fear from a people betrayal, throw [their treaty] back to them, [putting you] on equal terms. Indeed, Allah does not like traitors.
وَلَا يَحْسَبَنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا سَبَقُوا ۚ إِنَّهُمْ لَا يُعْجِزُونَ
(59)
محمداکرم اعوان :
اورکافرلوگ یہ خیال نہ کریں کہ وہ بچ گئےیقیناًوہ اللہ کوعاجزنہیں کرسکتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور کافر یہ نہ خیال کریں کہ وہ بھاگ نکلے ہیں۔ وہ (اپنی چالوں سے ہم کو) ہرگز عاجز نہیں کرسکتے
Sahi International :
And let not those who disbelieve think they will escape. Indeed, they will not cause failure [to Allah].
وَأَعِدُّوا لَهُم مَّا اسْتَطَعْتُم مِّن قُوَّةٍ وَمِن رِّبَاطِ الْخَيْلِ تُرْهِبُونَ بِهِ عَدُوَّ اللَّهِ وَعَدُوَّكُمْ وَآخَرِينَ مِن دُونِهِمْ لَا تَعْلَمُونَهُمُ اللَّهُ يَعْلَمُهُمْ ۚ وَمَا تُنفِقُوا مِن شَيْءٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ يُوَفَّ إِلَيْكُمْ وَأَنتُمْ لَا تُظْلَمُونَ
(60)
محمداکرم اعوان :
اورجہاں تک تم سےہوسکےان کےلیے (فوجی) قوت اورپلے ہوئےگھوڑوں (سامان جنگ) سےتیاررہوکہ جواللہ کےدشمن ہیں اورتمہارے دشمن ہیں اس سےان پررعب جمائےرکھواوران کےعلاوہ دوسروں پربھی جن کوتم نہیں جانتےاللہ اُن کو جانتے ہیں اورتم اللہ کی راہ میں جوکچھ بھی خرچ کرو گےوہ تم کوپوراپورا دیاجائےگااورتمہارےساتھ کوئی زیادتی نہ ہوگی۔
فتح محمدجالندھری :
اور جہاں تک ہوسکے (فوج کی جمعیت کے) زور سے اور گھوڑوں کے تیار رکھنے سے ان کے (مقابلے کے) لیے مستعد رہو کہ اس سے خدا کے دشمنوں اور تمہارے دشمنوں اور ان کے سوا اور لوگوں پر جن کو تم نہیں جانتے اور خدا جانتا ہے ہیبت بیٹھی رہے گی۔ اور تم جو کچھ راہ خدا میں خرچ کرو گے اس کا ثواب تم کو پورا پورا دیا جائے گا اور تمہارا ذرا نقصان نہیں کیا جائے گا
Sahi International :
And prepare against them whatever you are able of power and of steeds of war by which you may terrify the enemy of Allah and your enemy and others besides them whom you do not know [but] whom Allah knows. And whatever you spend in the cause of Allah will be fully repaid to you, and you will not be wronged.
۞ وَإِن جَنَحُوا لِلسَّلْمِ فَاجْنَحْ لَهَا وَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ ۚ إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ
(61)
محمداکرم اعوان :
اوراگروہ صلح کی طرف مائل ہوں توآپ بھی اس طرف مائل ہوجائیےاوراللہ پربھروسہ رکھیئےبےشک وہ سننےوالےجاننے والے ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر یہ لوگ صلح کی طرف مائل ہوں تو تم بھی اس کی طرف مائل ہو جاؤ اور خدا پر بھروسہ رکھو۔ کچھ شک نہیں کہ وہ سب کچھ سنتا (اور) جانتا ہے
Sahi International :
And if they incline to peace, then incline to it [also] and rely upon Allah. Indeed, it is He who is the Hearing, the Knowing.
وَإِن يُرِيدُوا أَن يَخْدَعُوكَ فَإِنَّ حَسْبَكَ اللَّهُ ۚ هُوَ الَّذِي أَيَّدَكَ بِنَصْرِهِ وَبِالْمُؤْمِنِينَ
(62)
محمداکرم اعوان :
اوراگروہ لوگ آپ کودھوکہ دیناچاہیں تویقیناًآپ کےلیےاللہ کافی ہے۔ وہ وہی ہےجس نےآپ کواپنی (غیبی) مددسےاورمسلمانوں سےقوت دی۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر یہ چاہیں کہ تم کو فریب دیں تو خدا تمہیں کفایت کرے گا۔ وہی تو ہے جس نے تم کو اپنی مدد سے اور مسلمانوں (کی جمعیت) سے تقویت بخشی
Sahi International :
But if they intend to deceive you - then sufficient for you is Allah. It is He who supported you with His help and with the believers
وَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ ۚ لَوْ أَنفَقْتَ مَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مَّا أَلَّفْتَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ وَلَٰكِنَّ اللَّهَ أَلَّفَ بَيْنَهُمْ ۚ إِنَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ
(63)
محمداکرم اعوان :
اوران کےدلوں میں محبت پیداکردی اگرآپ روئےزمین کی ہرچیزخرچ کرڈالتےتوکبھی ان کےدلوں میں (ایسی) محبت پیدانہ فرماسکتے ولیکن اللہ نےان میں محبت پیدافرمادی بےشک وہ غالب ہیں حکمت والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان کے دلوں میں الفت پیدا کردی۔ اور اگر تم دنیا بھر کی دولت خرچ کرتے تب بھی ان کے دلوں میں الفت نہ پیدا کرسکتے۔ مگر خدا ہی نے ان میں الفت ڈال دی۔ بےشک وہ زبردست (اور) حکمت والا ہے
Sahi International :
And brought together their hearts. If you had spent all that is in the earth, you could not have brought their hearts together; but Allah brought them together. Indeed, He is Exalted in Might and Wise.
يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ حَسْبُكَ اللَّهُ وَمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ
(64)
محمداکرم اعوان :
اےنبی (ﷺ)! آپ کےلیےاللہ کافی ہیں اوروہ مسلمان جنہوں نےآپ کی پیروی کی۔
فتح محمدجالندھری :
اے نبی! خدا تم کو اور مومنوں کو جو تمہارے پیرو ہیں کافی ہے
Sahi International :
O Prophet, sufficient for you is Allah and for whoever follows you of the believers.
يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ حَرِّضِ الْمُؤْمِنِينَ عَلَى الْقِتَالِ ۚ إِن يَكُن مِّنكُمْ عِشْرُونَ صَابِرُونَ يَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ ۚ وَإِن يَكُن مِّنكُم مِّائَةٌ يَغْلِبُوا أَلْفًا مِّنَ الَّذِينَ كَفَرُوا بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا يَفْقَهُونَ
(65)
محمداکرم اعوان :
اےنبی (ﷺ)! آپ مومنین کولڑائی کی ترغیب دیجیئے۔ اگرآپ میں سےبیس آدمی ثابت قدم رہنےوالےہوں گےتودوسوپرغالب آئیں گےاوراگرآپ کےسوآدمی ہوں گےتوایک ہزارکافروں پرغالب آجائیں گےاس لیےکہ یہ (کافر) ایسےلوگ ہیں کہ کچھ سمجھ نہیں رکھتے۔
فتح محمدجالندھری :
اے نبی! مسلمانوں کو جہاد کی ترغیب دو۔ اور اگر تم بیس آدمی ثابت قدم رہنے والے ہوں گے تو دو سو کافروں پر غالب رہیں گے۔ اور اگر سو (ایسے) ہوں گے تو ہزار پر غالب رہیں گے۔ اس لیے کہ کافر ایسے لوگ ہیں کہ کچھ بھی سمجھ نہیں رکھتے
Sahi International :
O Prophet, urge the believers to battle. If there are among you twenty [who are] steadfast, they will overcome two hundred. And if there are among you one hundred [who are] steadfast, they will overcome a thousand of those who have disbelieved because they are a people who do not understand.
الْآنَ خَفَّفَ اللَّهُ عَنكُمْ وَعَلِمَ أَنَّ فِيكُمْ ضَعْفًا ۚ فَإِن يَكُن مِّنكُم مِّائَةٌ صَابِرَةٌ يَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ ۚ وَإِن يَكُن مِّنكُمْ أَلْفٌ يَغْلِبُوا أَلْفَيْنِ بِإِذْنِ اللَّهِ ۗ وَاللَّهُ مَعَ الصَّابِرِينَ
(66)
محمداکرم اعوان :
اب اللہ نےتم پربوجھ کم کردیااورجان لیاکہ تم میں کچھ کمزوری ہےپس اگرتم میں سےسو (آدمی) ثابت قدم رہنےوالےہوں گےتودوسوپرغالب آجائیں گےاوراگرتم میں سےہزارہوں گےتواللہ کےحکم سےدوہزارپرغالب رہیں گےاوراللہ ثابت قدم رہنےوالوں کےساتھ ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اب خدا نے تم پر سے بوجھ ہلکا کر دیا اور معلوم کرلیا کہ (ابھی) تم میں کسی قدر کمزوری ہے۔ پس اگر تم میں ایک سو ثابت قدم رہنے والے ہوں گے تو دو سو پر غالب رہیں گے۔ اور اگر ایک ہزار ہوں گے تو خدا کے حکم سے دو ہزار پر غالب رہیں گے۔ اور خدا ثابت قدم رہنے والوں کا مدد گار ہے
Sahi International :
Now, Allah has lightened [the hardship] for you, and He knows that among you is weakness. So if there are from you one hundred [who are] steadfast, they will overcome two hundred. And if there are among you a thousand, they will overcome two thousand by permission of Allah. And Allah is with the steadfast.
مَا كَانَ لِنَبِيٍّ أَن يَكُونَ لَهُ أَسْرَىٰ حَتَّىٰ يُثْخِنَ فِي الْأَرْضِ ۚ تُرِيدُونَ عَرَضَ الدُّنْيَا وَاللَّهُ يُرِيدُ الْآخِرَةَ ۗ وَاللَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ
(67)
محمداکرم اعوان :
پیغمبرکوشایان نہیں کہ ان کےقبضےمیں قیدی رہیں (بلکہ قتل کیےجائیں) جب تک وہ زمین میں (کفارکی) اچھی طرح خوں ریزی نہ کرلیں تم لوگ دنیاکامال اسباب چاہتےہواوراللہ آخرت (کی مصلحت) کوچاہتےہیں اوراللہ زبردست ہیں حکمت والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
پیغمبر کو شایان نہیں کہ اس کے قبضے میں قیدی رہیں جب تک (کافروں کو قتل کر کے) زمین میں کثرت سے خون (نہ) بہا دے۔ تم لوگ دنیا کے مال کے طالب ہو۔ اور خدا آخرت (کی بھلائی) چاہتا ہے۔ اور خدا غالب حکمت والا ہے
Sahi International :
It is not for a prophet to have captives [of war] until he inflicts a massacre [upon Allah 's enemies] in the land. Some Muslims desire the commodities of this world, but Allah desires [for you] the Hereafter. And Allah is Exalted in Might and Wise.
لَّوْلَا كِتَابٌ مِّنَ اللَّهِ سَبَقَ لَمَسَّكُمْ فِيمَا أَخَذْتُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ
(68)
محمداکرم اعوان :
اگراللہ کالکھا پہلےنہ ہوچکاہوتاتوجو (فدیہ) تم نےلیااس کےبدلےتم پربڑی سزاواقع ہوتی۔
فتح محمدجالندھری :
اگر خدا کا حکم پہلے نہ ہوچکا ہوتا تو جو (فدیہ) تم نے لیا ہے اس کے بدلے تم پر بڑا عذاب نازل ہوتا
Sahi International :
If not for a decree from Allah that preceded, you would have been touched for what you took by a great punishment.
فَكُلُوا مِمَّا غَنِمْتُمْ حَلَالًا طَيِّبًا ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ ۚ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
(69)
محمداکرم اعوان :
جومالِ غنیمت تم کوملاہےسواسےکھاؤوہ حلال اورپاکیزہ ہےاوراللہ سےڈرتےرہوبےشک اللہ بخشنےوالےمہربان ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
تو جو مالِ غنیمت تمہیں ملا ہے اسے کھاؤ (کہ وہ تمہارے لیے) حلال طیب رہے اور خدا سے ڈرتے رہو۔ بےشک خدا بخشنے والا مہربان ہے
Sahi International :
So consume what you have taken of war booty [as being] lawful and good, and fear Allah. Indeed, Allah is Forgiving and Merciful.
يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ قُل لِّمَن فِي أَيْدِيكُم مِّنَ الْأَسْرَىٰ إِن يَعْلَمِ اللَّهُ فِي قُلُوبِكُمْ خَيْرًا يُؤْتِكُمْ خَيْرًا مِّمَّا أُخِذَ مِنكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ۗ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
(70)
محمداکرم اعوان :
اے نبی (ﷺ)! آپ کےقبضہ میں جوقیدی ہیں ان سےفرمادیجیئےکہ اگراللہ تمہارے دلوں میں نیکی پائیں گے (تم نیک ہوجاؤ گے) توجوکچھ تم سےلیاگیاہے (فدیہ میں) تم کواس سےبہترعطافرمادیں گےاورتمہارے گناہ معاف فرمادیں گےاوراللہ بڑی بخشش والےرحمت والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اے پیغمبر جو قیدی تمہارے ہاتھ میں (گرفتار) ہیں ان سے کہہ دو کہ اگر خدا تمہارے دلوں میں نیکی معلوم کرے گا تو جو (مال) تم سے چھن گیا ہے اس سے بہتر تمہیں عنایت فرمائے گا اور تمہارے گناہ بھی معاف کر دے گا اور خدا بخشنے والا مہربان ہے
Sahi International :
O Prophet, say to whoever is in your hands of the captives, "If Allah knows [any] good in your hearts, He will give you [something] better than what was taken from you, and He will forgive you; and Allah is Forgiving and Merciful."
وَإِن يُرِيدُوا خِيَانَتَكَ فَقَدْ خَانُوا اللَّهَ مِن قَبْلُ فَأَمْكَنَ مِنْهُمْ ۗ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ
(71)
محمداکرم اعوان :
اوراگریہ لوگ آپ سےخیانت کرنےکاارادہ رکھتےہیں تو (فکرنہ کریں) اس سےپہلےانہوں نےاللہ سےخیانت (بدعہدی ) کی تھی تواللہ نےان کوگرفتارکرادیااوراللہ خوب جاننےوالےبڑی حکمت والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر یہ لوگ تم سے دغا کرنا چاہیں گے تو یہ پہلے ہی خدا سے دغا کرچکے ہیں تو اس نے ان کو (تمہارے) قبضے میں کر دیا۔ اور خدا دانا حکمت والا ہے
Sahi International :
But if they intend to betray you - then they have already betrayed Allah before, and He empowered [you] over them. And Allah is Knowing and Wise.
إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَهَاجَرُوا وَجَاهَدُوا بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنفُسِهِمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَالَّذِينَ آوَوا وَّنَصَرُوا أُولَٰئِكَ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ ۚ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يُهَاجِرُوا مَا لَكُم مِّن وَلَايَتِهِم مِّن شَيْءٍ حَتَّىٰ يُهَاجِرُوا ۚ وَإِنِ اسْتَنصَرُوكُمْ فِي الدِّينِ فَعَلَيْكُمُ النَّصْرُ إِلَّا عَلَىٰ قَوْمٍ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُم مِّيثَاقٌ ۗ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ
(72)
محمداکرم اعوان :
بےشک جولوگ ایمان لائےاورہجرت کی اوراللہ کی راہ میں اپنےمال اوراپنی جان سےلڑےاوروہ جنہوں نے (ہجرت کرنے والوں کو) جگہ دی اورمددکی یہ لوگ آپس میں ایک دوسرے کےدوست (وارث) ہیں اورجولوگ ایمان تولائےمگرہجرت نہیں کی توتم لوگوں کوان کی دوستی (وراثت) سےکوئی سروکارنہیں یہاں تک کہ وہ ہجرت کریں اوراگروہ دین کےمعاملے میں تم لوگوں سےمددمانگیں توتمہارے ذمہ مددکرنا (واجب) ہےمگراس قوم کےمقابلےمیں (نہیں) کہ ان میں اورتم میں باہم معاہدہ ہواوراللہ تمہارے سب کاموں کودیکھتے ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ ایمان لائے اور وطن سے ہجرت کر گئے اور خدا کی راہ میں اپنے مال اور جان سے لڑے وہ اور جنہوں نے (ہجرت کرنے والوں کو) جگہ دی اور ان کی مدد کی وہ آپس میں ایک دوسرے کے رفیق ہیں۔ اور جو لوگ ایمان تو لے آئے لیکن ہجرت نہیں کی تو جب تک وہ ہجرت نہ کریں تم کو ان کی رفاقت سے کچھ سروکار نہیں۔ اور اگر وہ تم سے دین (کے معاملات) میں مدد طلب کریں تو تم کو مدد کرنی لازم ہوگی۔ مگر ان لوگوں کے مقابلے میں کہ تم میں اور ان میں (صلح کا) عہد ہو (مدد نہیں کرنی چاہیئے) اور خدا تمہارے سب کاموں کو دیکھ رہا ہے
Sahi International :
Indeed, those who have believed and emigrated and fought with their wealth and lives in the cause of Allah and those who gave shelter and aided - they are allies of one another. But those who believed and did not emigrate - for you there is no guardianship of them until they emigrate. And if they seek help of you for the religion, then you must help, except against a people between yourselves and whom is a treaty. And Allah is Seeing of what you do.
وَالَّذِينَ كَفَرُوا بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ ۚ إِلَّا تَفْعَلُوهُ تَكُن فِتْنَةٌ فِي الْأَرْضِ وَفَسَادٌ كَبِيرٌ
(73)
محمداکرم اعوان :
اورجولوگ کافرہیں وہ باہم ایک دوسرے کےدوست (وارث) ہیں اوراگرتم اس (حکمِ مذکورہ) پرعمل نہ کروگےتودنیامیں فتنہ اوربڑافسادپھیلے گا۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو لوگ کافر ہیں (وہ بھی) ایک دوسرے کے رفیق ہیں۔ تو (مومنو) اگر تم یہ (کام) نہ کرو گے تو ملک میں فتنہ برپا ہو جائے گا اور بڑا فساد مچے گا
Sahi International :
And those who disbelieved are allies of one another. If you do not do so, there will be fitnah on earth and great corruption.
وَالَّذِينَ آمَنُوا وَهَاجَرُوا وَجَاهَدُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَالَّذِينَ آوَوا وَّنَصَرُوا أُولَٰئِكَ هُمُ الْمُؤْمِنُونَ حَقًّا ۚ لَّهُم مَّغْفِرَةٌ وَرِزْقٌ كَرِيمٌ
(74)
محمداکرم اعوان :
اورجولوگ ایمان لائےاورانہوں نےہجرت کی اوراللہ کی راہ میں لڑے اورجن لوگوں نے (ان کو) جگہ دی اور (ان کی) مددکی یہی لوگ ایمان کاپوراپوراحق اداکرنےوالےہیں ان کےلیے (آخرت میں) بخشش ہےاورعزت والی روزی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو لوگ ایمان لائے اور وطن سے ہجرت کر گئے اور خدا کی راہ میں لڑائیاں کرتے رہے اور جنہوں نے (ہجرت کرنے والوں کو) جگہ دی اور ان کی مدد کی۔ یہی لوگ سچے مسلمان ہیں۔ ان کے لیے (خدا کے ہاں) بخشش اور عزت کی روزی ہے
Sahi International :
But those who have believed and emigrated and fought in the cause of Allah and those who gave shelter and aided - it is they who are the believers, truly. For them is forgiveness and noble provision.
وَالَّذِينَ آمَنُوا مِن بَعْدُ وَهَاجَرُوا وَجَاهَدُوا مَعَكُمْ فَأُولَٰئِكَ مِنكُمْ ۚ وَأُولُو الْأَرْحَامِ بَعْضُهُمْ أَوْلَىٰ بِبَعْضٍ فِي كِتَابِ اللَّهِ ۗ إِنَّ اللَّهَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ
(75)
محمداکرم اعوان :
اورجولوگ (ہجرت نبوی کے) بعدکےوقت میں ایمان لائےاورہجرت کی اورتم لوگوں کےساتھ ہوکرجہاد (لڑائی) کیاسووہ بھی تم ہی میں سےہیں اوررشتہ داراللہ کےحکم سےایک دوسرے کےزیادہ حق دارہیں بےشک اللہ ہرچیزکوخوب جانتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو لوگ بعد میں ایمان لائے اور وطن سے ہجرت کرگئے اور تمہارے ساتھ ہو کر جہاد کرتے رہے وہ بھی تم ہی میں سے ہیں۔ اور رشتہ دار خدا کے حکم کی رو سے ایک دوسرے کے زیادہ حقدار ہیں۔ کچھ شک نہیں کہ خدا ہر چیز سے واقف ہے
Sahi International :
And those who believed after [the initial emigration] and emigrated and fought with you - they are of you. But those of [blood] relationship are more entitled [to inheritance] in the decree of Allah. Indeed, Allah is Knowing of all things.