Muhammad Akram Awan -
جب وہ (اللہ) تم پر اونگھ کو طاری کررہےتھےاپنی طرف سےچین دینے کےلیےاورتم پرآسمان سے (اوپر سے) پانی برسا رہے تھےتاکہ اس کےساتھ تم کوپاک کردیں اورتم سےشیطانی وسوسہ کودورکردیں اورتاکہ تمہارے دلوں کو (رابطہ سے) مضبوط کردیں اوراس سے(تمہارے) پاؤں جما دیں۔
Fateh Muhammad Jalandhry -
جب اس نے (تمہاری) تسکین کے لیے اپنی طرف سے تمہیں نیند (کی چادر) اُڑھا دی اور تم پر آسمان سے پانی برسادیا تاکہ تم کو اس سے (نہلا کر) پاک کر دے اور شیطانی نجاست کو تم سے دور کردے۔ اور اس لیے بھی کہ تمہارے دلوں کو مضبوط کردے اور اس سے تمہارے پاؤں جمائے رکھے
Sahi International -
[Remember] when He overwhelmed you with drowsiness [giving] security from Him and sent down upon you from the sky, rain by which to purify you and remove from you the evil [suggestions] of Satan and to make steadfast your hearts and plant firmly thereby your feet.