Translator

Load Surah

Recitation

Display Options

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
محمداکرم اعوان :
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں
فتح محمدجالندھری :
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
Sahi International :
In the name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
الم (1)
محمداکرم اعوان :
الٓمّٓ۔
فتح محمدجالندھری :
الم
Sahi International :
Alif, Lam, Meem
أَحَسِبَ النَّاسُ أَن يُتْرَكُوا أَن يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ (2)
محمداکرم اعوان :
کیالوگوں نےیہ سوچ رکھاہےکہ (صرف) یہ کہنےسےکہ وہ ایمان لےآئےان کوچھوڑدیاجائےگااوران کوآزمایانہ جائےگا۔
فتح محمدجالندھری :
کیا لوگ یہ خیال کئے ہوئے ہیں کہ صرف یہ کہنے سے کہ ہم ایمان لے آئے چھوڑ دیئے جائیں گے اور اُن کی آزمائش نہیں کی جائے گی
Sahi International :
Do the people think that they will be left to say, "We believe" and they will not be tried?
وَلَقَدْ فَتَنَّا الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ ۖ فَلَيَعْلَمَنَّ اللَّهُ الَّذِينَ صَدَقُوا وَلَيَعْلَمَنَّ الْكَاذِبِينَ (3)
محمداکرم اعوان :
اورہم توان لوگوں کوبھی آزماچکےہیں جوان سےپہلےگزرےہیں سواللہ (ظاہری علم میں) ان لوگوں کوجان کررہیں گےجو (ایمان کےدعوےمیں) سچےتھےاورجھوٹوں کوبھی جان کررہیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو لوگ اُن سے پہلے ہو چکے ہیں ہم نے اُن کو بھی آزمایا تھا (اور ان کو بھی آزمائیں گے) سو خدا اُن کو ضرور معلوم کریں گے جو (اپنے ایمان میں) سچے ہیں اور اُن کو بھی جو جھوٹے ہیں
Sahi International :
But We have certainly tried those before them, and Allah will surely make evident those who are truthful, and He will surely make evident the liars.
أَمْ حَسِبَ الَّذِينَ يَعْمَلُونَ السَّيِّئَاتِ أَن يَسْبِقُونَا ۚ سَاءَ مَا يَحْكُمُونَ (4)
محمداکرم اعوان :
کیاجوبُرےکام کرتےہیں یہ سمجھتےہیں کہ یہ ہمارےقابوسےنکل جائیں گے۔ ان کی یہ بات بہت ہی بےہودہ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
کیا وہ لوگ جو برے کام کرتے ہیں یہ سمجھے ہوئے ہیں کہ یہ ہمارے قابو سے نکل جائیں گے۔ جو خیال یہ کرتے ہیں برا ہے
Sahi International :
Or do those who do evil deeds think they can outrun Us? Evil is what they judge.
مَن كَانَ يَرْجُو لِقَاءَ اللَّهِ فَإِنَّ أَجَلَ اللَّهِ لَآتٍ ۚ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ (5)
محمداکرم اعوان :
جواللہ سےملنےکی امیدرکھتاہےتواللہ کا (مقررکیاہوا) وقت ضرورآنےوالاہےاوروہ سننےوالےجاننےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو شخص خدا کی ملاقات کی اُمید رکھتا ہو خدا کا (مقرر کیا ہوا) وقت ضرور آنے والا ہے۔ اور وہ سننے والا اور جاننے والا ہے
Sahi International :
Whoever should hope for the meeting with Allah - indeed, the term decreed by Allah is coming. And He is the Hearing, the Knowing.
وَمَن جَاهَدَ فَإِنَّمَا يُجَاهِدُ لِنَفْسِهِ ۚ إِنَّ اللَّهَ لَغَنِيٌّ عَنِ الْعَالَمِينَ (6)
محمداکرم اعوان :
اورجوشخص محنت کرتاہےتویقیناً اپنےہی (فائدےکے) لیےمحنت کرتاہے۔ بےشک اللہ توسارےجہانوں سےبےنیاز ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو شخص محنت کرتا ہے تو اپنے ہی فائدے کے لئے محنت کرتا ہے۔ اور خدا تو سارے جہان سے بےپروا ہے
Sahi International :
And whoever strives only strives for [the benefit of] himself. Indeed, Allah is free from need of the worlds.
وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَنُكَفِّرَنَّ عَنْهُمْ سَيِّئَاتِهِمْ وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَحْسَنَ الَّذِي كَانُوا يَعْمَلُونَ (7)
محمداکرم اعوان :
اورجولوگ ایمان لائےاورنیک کام کرتےرہےہم ان کےگناہوں کوضروران سےدُورکردیں گےاوران کوان کےکام (اعمال صا لحہ) کا (ان کےاستحقاق سے) ضروراچھا بدلہ دیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ہم ان کے گناہوں کو اُن سے دور کردیں گے اور ان کو ان کے اعمال کا بہت اچھا بدلہ دیں گے
Sahi International :
And those who believe and do righteous deeds - We will surely remove from them their misdeeds and will surely reward them according to the best of what they used to do.
وَوَصَّيْنَا الْإِنسَانَ بِوَالِدَيْهِ حُسْنًا ۖ وَإِن جَاهَدَاكَ لِتُشْرِكَ بِي مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ فَلَا تُطِعْهُمَا ۚ إِلَيَّ مَرْجِعُكُمْ فَأُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ (8)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےانسان کواپنےوالدین کےساتھ نیک سلوک کرنےکاحکم دیاہے۔ اوراگروہ دونوں تم سےاس بات کی کوشش کریں کہ تم ایسی چیزکومیراشریک ٹھہراؤجس کی تمہارےپاس کوئی دلیل نہیں (نہ ہوسکتی ہے) توان کا کہنانہ ماننا تم سب کولوٹ کرمیرےپاس ہی آناہےسومیں تم سب کوتمہارے سارےکام (نیک اوربد) بتادوں گا۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے انسان کو اپنے ماں باپ کے ساتھ نیک سلوک کرنے کا حکم دیا ہے۔ (اے مخاطب) اگر تیرے ماں باپ تیرے درپے ہوں کہ تو میرے ساتھ کسی کو شریک بنائے جس کی حقیقت کی تجھے واقفیت نہیں۔ تو ان کا کہنا نہ مانیو۔ تم (سب) کو میری طرف لوٹ کر آنا ہے۔ پھر جو کچھ تم کرتے تھے میں تم کو جتا دوں گا
Sahi International :
And We have enjoined upon man goodness to parents. But if they endeavor to make you associate with Me that of which you have no knowledge, do not obey them. To Me is your return, and I will inform you about what you used to do.
وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَنُدْخِلَنَّهُمْ فِي الصَّالِحِينَ (9)
محمداکرم اعوان :
اورجولوگ ایمان لائےاورنیک کام کیےہم ضروران کونیک بندوں میں داخل کردیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کو ہم نیک لوگوں میں داخل کریں گے
Sahi International :
And those who believe and do righteous deeds - We will surely admit them among the righteous [into Paradise].
وَمِنَ النَّاسِ مَن يَقُولُ آمَنَّا بِاللَّهِ فَإِذَا أُوذِيَ فِي اللَّهِ جَعَلَ فِتْنَةَ النَّاسِ كَعَذَابِ اللَّهِ وَلَئِن جَاءَ نَصْرٌ مِّن رَّبِّكَ لَيَقُولُنَّ إِنَّا كُنَّا مَعَكُمْ ۚ أَوَلَيْسَ اللَّهُ بِأَعْلَمَ بِمَا فِي صُدُورِ الْعَالَمِينَ (10)
محمداکرم اعوان :
اورکچھ لوگ ایسےہیں جوکہتےہیں کہ ہم اللہ پرایمان لائےپھرجب ان کواللہ کی راہ میں کوئی تکلیف پہنچائی جاتی ہےتولوگوں کی ایذارسانی کوایسا (بڑا) سمجھ لیتےہیں جیسےاللہ کا عذاب۔ اوراگرکوئی مدد آپ کےپروردگارکی طرف سے آپہنچتی ہےتواُس وقت کہتےہیں بےشک ہم تو (دین اورعقیدےمیں) تمہارےساتھ تھے۔ کیااللہ کودنیابھروالوں کےدلوں کی باتیں معلوم نہیں؟
فتح محمدجالندھری :
اور بعض لوگ ایسے ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم خدا پر ایمان لائے جب اُن کو خدا (کے رستے) میں کوئی ایذا پہنچتی ہے تو لوگوں کی ایذا کو (یوں) سمجھتے ہیں جیسے خدا کا عذاب۔ اگر تمہارے پروردگار کی طرف سے مدد پہنچے تو کہتے ہیں کہ ہم تمہارے ساتھ تھے۔ کیا جو اہل عالم کے سینوں میں ہے خدا اس سے واقف نہیں؟
Sahi International :
And of the people are some who say, "We believe in Allah," but when one [of them] is harmed for [the cause of] Allah, they consider the trial of the people as [if it were] the punishment of Allah. But if victory comes from your Lord, they say, "Indeed, We were with you." Is not Allah most knowing of what is within the breasts of all creatures?
وَلَيَعْلَمَنَّ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا وَلَيَعْلَمَنَّ الْمُنَافِقِينَ (11)
محمداکرم اعوان :
اوراللہ ضروران کوبھی معلوم کریں گےجو (سچے) مومن ہیں اورمنافقوں کوبھی معلوم کرکےرہیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور خدا اُن کو ضرور معلوم کرے گا جو (سچے) مومن ہیں اور منافقوں کو بھی معلوم کرکے رہے گا
Sahi International :
And Allah will surely make evident those who believe, and He will surely make evident the hypocrites.
وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِلَّذِينَ آمَنُوا اتَّبِعُوا سَبِيلَنَا وَلْنَحْمِلْ خَطَايَاكُمْ وَمَا هُم بِحَامِلِينَ مِنْ خَطَايَاهُم مِّن شَيْءٍ ۖ إِنَّهُمْ لَكَاذِبُونَ (12)
محمداکرم اعوان :
اورکافرلوگ ایمان والوں سےکہتےہیں کہ ہمارےراستےپرچلواورہم تمہارےگناہ اٹھالیں گےحالانکہ وہ ان کی گناہوں کا کچھ بوجھ بھی اٹھانےوالےنہیں۔ بےشک وہ جھوٹےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو کافر ہیں وہ مومنوں سے کہتے ہیں کہ ہمارے طریق کی پیروی کرو ہم تمہارے گناہ اُٹھالیں گے۔ حالانکہ وہ اُن کے گناہوں کا کچھ بھی بوجھ اُٹھانے والے نہیں۔ کچھ شک نہیں کہ یہ جھوٹے ہیں
Sahi International :
And those who disbelieve say to those who believe, "Follow our way, and we will carry your sins." But they will not carry anything of their sins. Indeed, they are liars.
وَلَيَحْمِلُنَّ أَثْقَالَهُمْ وَأَثْقَالًا مَّعَ أَثْقَالِهِمْ ۖ وَلَيُسْأَلُنَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَمَّا كَانُوا يَفْتَرُونَ (13)
محمداکرم اعوان :
اوریہ اپنےبوجھ بھی اٹھائیں گےاوراپنےبوجھوں کےساتھ اور (لوگوں کے) بوجھ بھی اورجو بہتان یہ باندھتےرہے، قیامت کےروزاس کےبارےان سےضرورپوچھاجائےگا۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہ اپنے بوجھ بھی اُٹھائیں گے اور اپنے بوجھوں کے ساتھ اور (لوگوں کے) بوجھ بھی۔ اور جو بہتان یہ باندھتے رہے قیامت کے دن اُن کی اُن سے ضرور پرسش ہوگی
Sahi International :
But they will surely carry their [own] burdens and [other] burdens along with their burdens, and they will surely be questioned on the Day of Resurrection about what they used to invent.
وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا نُوحًا إِلَىٰ قَوْمِهِ فَلَبِثَ فِيهِمْ أَلْفَ سَنَةٍ إِلَّا خَمْسِينَ عَامًا فَأَخَذَهُمُ الطُّوفَانُ وَهُمْ ظَالِمُونَ (14)
محمداکرم اعوان :
اوربےشک ہم نےنوح (علیہ السلام) کوان کی قوم کی طرف (پیغمبربناکر) بھیجاتووہ ان میں پچاس برس کم ایک ہزاربرس رہے (ان کوتبلیغ کرتےرہےمگروہ نہ مانے) پس ان کوطوفان نےآپکڑااوروہ بڑےظالم تھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے نوحؑ کو اُن کی قوم کی طرف بھیجا تو وہ ان میں پچاس برس کم ہزار برس رہے پھر اُن کو طوفان (کے عذاب) نے آپکڑا۔ اور وہ ظالم تھے
Sahi International :
And We certainly sent Noah to his people, and he remained among them a thousand years minus fifty years, and the flood seized them while they were wrongdoers.
فَأَنجَيْنَاهُ وَأَصْحَابَ السَّفِينَةِ وَجَعَلْنَاهَا آيَةً لِّلْعَالَمِينَ (15)
محمداکرم اعوان :
پھرہم نےان (نوح علیہ السلام) کواورکشتی والوں کونجات بخشی اورہم نےاس واقعہ کوتمام جہان والوں کےلیےعبرت بنادیا۔
فتح محمدجالندھری :
پھر ہم نے نوحؑ کو اور کشتی والوں کو نجات دی اور کشتی کو اہل عالم کے لئے نشانی بنا دیا
Sahi International :
But We saved him and the companions of the ship, and We made it a sign for the worlds.
وَإِبْرَاهِيمَ إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ اعْبُدُوا اللَّهَ وَاتَّقُوهُ ۖ ذَٰلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ (16)
محمداکرم اعوان :
اورابراہیم (علیہ السلام) کوجب انہوں نےاپنی قوم سےفرمایاکہ اللہ کی عبادت کرواوراس سےڈرواگرتم سمجھ رکھتےہوتویہ تمہارےحق میں بہترہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ابراہیمؑ کو (یاد کرو) جب اُنہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ خدا کی عبادت کرو اور اس سے ڈرو اگر تم سمجھ رکھتے ہو تو یہ تمہارے حق میں بہتر ہے
Sahi International :
And [We sent] Abraham, when he said to his people, "Worship Allah and fear Him. That is best for you, if you should know.
إِنَّمَا تَعْبُدُونَ مِن دُونِ اللَّهِ أَوْثَانًا وَتَخْلُقُونَ إِفْكًا ۚ إِنَّ الَّذِينَ تَعْبُدُونَ مِن دُونِ اللَّهِ لَا يَمْلِكُونَ لَكُمْ رِزْقًا فَابْتَغُوا عِندَ اللَّهِ الرِّزْقَ وَاعْبُدُوهُ وَاشْكُرُوا لَهُ ۖ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ (17)
محمداکرم اعوان :
تم اللہ کوچھوڑکرمحض بتوں کوپُوج رہےہواور (اس کےبارے) جھوٹی باتیں تراشتےہو۔ بےشک تم اللہ کوچھوڑکرجن کوپُوج رہےہووہ تم کورزق دینےکااختیارنہیں رکھتے۔ پس اللہ کےہاں سےرزق تلاش کرواوراُسی کی عبادت کرواوراُسی کا شکراداکرو، (کہ) تم کواُسی کےپاس لوٹ کرجاناہے۔
فتح محمدجالندھری :
تو تم خدا کو چھوڑ کر بتوں کو پوجتے اور طوفان باندھتے ہو تو جن لوگوں کو تم خدا کے سوا پوجتے ہو وہ تم کو رزق دینے کا اختیار نہیں رکھتے پس خدا ہی کے ہاں سے رزق طلب کرو اور اسی کی عبادت کرو اور اسی کا شکر کرو اسی کی طرف تم لوٹ کر جاؤ گے
Sahi International :
You only worship, besides Allah, idols, and you produce a falsehood. Indeed, those you worship besides Allah do not possess for you [the power of] provision. So seek from Allah provision and worship Him and be grateful to Him. To Him you will be returned."
وَإِن تُكَذِّبُوا فَقَدْ كَذَّبَ أُمَمٌ مِّن قَبْلِكُمْ ۖ وَمَا عَلَى الرَّسُولِ إِلَّا الْبَلَاغُ الْمُبِينُ (18)
محمداکرم اعوان :
اوراگرتم مجھےجھوٹاسمجھوتویقیناًتم سےپہلےبھی بہت سی امتیں (اپنےپیغمبروں کو) جھوٹاسمجھ چکی ہیں اورپیغمبرکےذمہ توصاف صاف پہنچادیناہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر تم (میری) تکذیب کرو تو تم سے پہلے بھی اُمتیں (اپنے پیغمبروں کی) تکذیب کرچکی ہیں۔ اور پیغمبر کے ذمے کھول کر سنا دینے کے سوا اور کچھ نہیں
Sahi International :
And if you [people] deny [the message] - already nations before you have denied. And there is not upon the Messenger except [the duty of] clear notification.
أَوَلَمْ يَرَوْا كَيْفَ يُبْدِئُ اللَّهُ الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ ۚ إِنَّ ذَٰلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرٌ (19)
محمداکرم اعوان :
کیاانہوں نےنہیں دیکھاکہ اللہ کس طرح مخلوق کوپہلی بارپیدافرماتےہیں پھروہی اس کودوبارہ لوٹائیں (پیداکریں) گے۔ بےشک یہ اللہ پر (بہت ہی) آسان ہے۔
فتح محمدجالندھری :
کیا اُنہوں نے نہیں دیکھا کہ خدا کس طرح خلقت کو پہلی بار پیدا کرتا پھر (کس طرح) اس کو بار بار پیدا کرتا رہتا ہے۔ یہ خدا کو آسان ہے
Sahi International :
Have they not considered how Allah begins creation and then repeats it? Indeed that, for Allah, is easy.
قُلْ سِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَانظُرُوا كَيْفَ بَدَأَ الْخَلْقَ ۚ ثُمَّ اللَّهُ يُنشِئُ النَّشْأَةَ الْآخِرَةَ ۚ إِنَّ اللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ (20)
محمداکرم اعوان :
پھرآپ ان سےفرمائیےکہ زمین میں چلوپھروپھردیکھوکہ اس (اللہ) نےمخلوق کوکس طرح پہلی بارپیدافرمایاہےپھراللہ پچھلی باربھی پیدافرمائیں گے۔ بےشک اللہ ہرچیزپرقادرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ ملک میں چلو پھرو اور دیکھو کہ اس نے کس طرح خلقت کو پہلی دفعہ پیدا کیا ہے پھر خدا ہی پچھلی پیدائش پیدا کرے گا۔ بےشک خدا ہر چیز پر قادر ہے
Sahi International :
Say, [O Muhammad], "Travel through the land and observe how He began creation. Then Allah will produce the final creation. Indeed Allah, over all things, is competent."
يُعَذِّبُ مَن يَشَاءُ وَيَرْحَمُ مَن يَشَاءُ ۖ وَإِلَيْهِ تُقْلَبُونَ (21)
محمداکرم اعوان :
جسےچاہیں عذاب دیں اورجس پرچاہیں رحم فرمائیں اورتم اسی کی طرف لوٹائےجاؤگے۔
فتح محمدجالندھری :
وہ جسے چاہے عذاب دے اور جس پر چاہے رحم کرے۔ اور اُسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے
Sahi International :
He punishes whom He wills and has mercy upon whom He wills, and to Him you will be returned.
وَمَا أَنتُم بِمُعْجِزِينَ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ ۖ وَمَا لَكُم مِّن دُونِ اللَّهِ مِن وَلِيٍّ وَلَا نَصِيرٍ (22)
محمداکرم اعوان :
اورتم نہ زمین میں (چھپ کراللہ کو) ہراسکتےہواورنہ آسمان میں اوراللہ کےسواتمہارا نہ کوئی دوست ہےاورنہ مددگار۔
فتح محمدجالندھری :
اور تم (اُس کو) نہ زمین میں عاجز کرسکتے ہو نہ آسمان میں اور نہ خدا کے سوا تمہارا کوئی دوست ہے اور نہ مددگار
Sahi International :
And you will not cause failure [to Allah] upon the earth or in the heaven. And you have not other than Allah any protector or any helper.
وَالَّذِينَ كَفَرُوا بِآيَاتِ اللَّهِ وَلِقَائِهِ أُولَٰئِكَ يَئِسُوا مِن رَّحْمَتِي وَأُولَٰئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ (23)
محمداکرم اعوان :
اورجولوگ اللہ کی آیتوں اوراس کےسامنےجانےسےمنکرہوئےوہ ہماری رحمت سےناامید ہوگئےہیں۔ اوران ہی لوگوں کےلیےدردناک عذاب ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جن لوگوں نے خدا کی آیتوں سے اور اس کے ملنے سے انکار کیا وہ میری رحمت سے نااُمید ہوگئے ہیں اور ان کو درد دینے والا عذاب ہوگا
Sahi International :
And the ones who disbelieve in the signs of Allah and the meeting with Him - those have despaired of My mercy, and they will have a painful punishment.
فَمَا كَانَ جَوَابَ قَوْمِهِ إِلَّا أَن قَالُوا اقْتُلُوهُ أَوْ حَرِّقُوهُ فَأَنجَاهُ اللَّهُ مِنَ النَّارِ ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ (24)
محمداکرم اعوان :
پھران کی قوم کا (آخری) جواب یہ تھاکہ کہنےلگےاس کوقتل کردویااسےجلادوپھراللہ نےان کوآگ سےبچالیابےشک اس میں ایمان والوں کےلیےدلائل ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
تو اُن کی قوم کے لوگ جواب میں بولے تو یہ بولے کہ اُسے مار ڈالو یا جلا دو۔ مگر خدا نے اُن کو آگ (کی سوزش) سے بچالیا۔ جو لوگ ایمان رکھتے ہیں اُن کے لئے اس میں نشانیاں ہیں
Sahi International :
And the answer of Abraham's people was not but that they said, "Kill him or burn him," but Allah saved him from the fire. Indeed in that are signs for a people who believe.
وَقَالَ إِنَّمَا اتَّخَذْتُم مِّن دُونِ اللَّهِ أَوْثَانًا مَّوَدَّةَ بَيْنِكُمْ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ۖ ثُمَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَكْفُرُ بَعْضُكُم بِبَعْضٍ وَيَلْعَنُ بَعْضُكُم بَعْضًا وَمَأْوَاكُمُ النَّارُ وَمَا لَكُم مِّن نَّاصِرِينَ (25)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےفرمایابےشک تم نےاللہ کوچھوڑکربتوں کو (معبود) تجویزکررکھاہے۔ (یہ) تمہارےدین کےآپس کےتعلقات کی وجہ سےہےپھرقیامت کےدن تم ایک دوسرے (کی دوستی) سےانکارکردوگےاورایک دوسرےپرلعنت بھیجوگےاورتمہاراٹھکانہ دوزخ ہوگااورتمہاراکوئی مددگارنہ ہوگا۔
فتح محمدجالندھری :
اور ابراہیم نے کہا کہ تم جو خدا کو چھوڑ کر بتوں کو لے بیٹھے ہو تو دنیا کی زندگی میں باہم دوستی کے لئے (مگر) پھر قیامت کے دن تم ایک دوسرے (کی دوستی) سے انکار کر دو گے اور ایک دوسرے پر لعنت بھیجو گے اور تمہارا ٹھکانا دوزخ ہوگا اور کوئی تمہارا مددگار نہ ہوگا
Sahi International :
And [Abraham] said, "You have only taken, other than Allah, idols as [a bond of] affection among you in worldly life. Then on the Day of Resurrection you will deny one another and curse one another, and your refuge will be the Fire, and you will not have any helpers."
۞ فَآمَنَ لَهُ لُوطٌ ۘ وَقَالَ إِنِّي مُهَاجِرٌ إِلَىٰ رَبِّي ۖ إِنَّهُ هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ (26)
محمداکرم اعوان :
پس ان پر (ایک) لُوط (علیہ السلام) ایمان لائےاور (ابراہیم علیہ السلام) فرمانےلگےبےشک میں اپنےپروردگارکی طرف ہجرت کرنےوالا ہوں بےشک وہ غالب، حکمت والاہے۔
فتح محمدجالندھری :
پس اُن پر (ایک) لوط ایمان لائے اور (ابراہیم) کہنے لگے کہ میں اپنے پروردگار کی طرف ہجرت کرنے والا ہوں۔ بیشک وہ غالب حکمت والا ہے
Sahi International :
And Lot believed him. [Abraham] said, "Indeed, I will emigrate to [the service of] my Lord. Indeed, He is the Exalted in Might, the Wise."
وَوَهَبْنَا لَهُ إِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ وَجَعَلْنَا فِي ذُرِّيَّتِهِ النُّبُوَّةَ وَالْكِتَابَ وَآتَيْنَاهُ أَجْرَهُ فِي الدُّنْيَا ۖ وَإِنَّهُ فِي الْآخِرَةِ لَمِنَ الصَّالِحِينَ (27)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےان کواسحاق (علیہ السلام، بیٹا) اوریعقوب (علیہ السلام، پوتا) عطافرمائےاوران کی نسل میں نبوت اورکتاب (کےسلسلہ) کوقائم رکھااوران کاصِلہ ان کودنیامیں (بھی) دیااوروہ آخرت میں (بھی بڑےدرجےکے) نیک بندوں میں ہوں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے اُن کو اسحٰق اور یعقوب بخشے اور اُن کی اولاد میں پیغمبری اور کتاب (مقرر) کر دی اور ان کو دنیا میں بھی اُن کا صلہ عنایت کیا اور وہ آخرت میں بھی نیک لوگوں میں ہوں گے
Sahi International :
And We gave to Him Isaac and Jacob and placed in his descendants prophethood and scripture. And We gave him his reward in this world, and indeed, he is in the Hereafter among the righteous.
وَلُوطًا إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ إِنَّكُمْ لَتَأْتُونَ الْفَاحِشَةَ مَا سَبَقَكُم بِهَا مِنْ أَحَدٍ مِّنَ الْعَالَمِينَ (28)
محمداکرم اعوان :
اورلُوط (علیہ السلام) جب انہوں نےاپنی قوم سےفرمایاکہ تم عجب بےحیائی کےمرتکب ہوتےہوکہ تم سےپہلےکسی نےدنیاجہان والوں میں سےایسانہیں کیا۔
فتح محمدجالندھری :
اور لوط (کو یاد کرو) جب اُنہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ تم (عجب) بےحیائی کے مرتکب ہوتے ہو۔ تم سے پہلے اہل عالم میں سے کسی نے ایسا کام نہیں کیا
Sahi International :
And [mention] Lot, when he said to his people, "Indeed, you commit such immorality as no one has preceded you with from among the worlds.
أَئِنَّكُمْ لَتَأْتُونَ الرِّجَالَ وَتَقْطَعُونَ السَّبِيلَ وَتَأْتُونَ فِي نَادِيكُمُ الْمُنكَرَ ۖ فَمَا كَانَ جَوَابَ قَوْمِهِ إِلَّا أَن قَالُوا ائْتِنَا بِعَذَابِ اللَّهِ إِن كُنتَ مِنَ الصَّادِقِينَ (29)
محمداکرم اعوان :
کیاتم مَردوں (لونڈوں) سےفعل کرتےہواورتم ڈاکےڈالتےہواوراپنی بھری مجلس میں ناپسندیدہ کام کرتےہو۔ توان کی قوم کا صرف یہ جواب تھاکہ اگرآپ سچےہیں توپھرہم پراللہ کاعذاب لےآئیں۔
فتح محمدجالندھری :
تم کیوں (لذت کے ارادے سے) لونڈوں کی طرف مائل ہوتے اور (مسافروں کی) رہزنی کرتے ہو اور اپنی مجلسوں میں ناپسندیدہ کام کرتے ہو۔ تو اُن کی قوم کے لوگ جواب میں بولے تو یہ بولے کہ اگر تم سچے ہو تو ہم پر عذاب لے آؤ
Sahi International :
Indeed, you approach men and obstruct the road and commit in your meetings [every] evil." And the answer of his people was not but they said, "Bring us the punishment of Allah, if you should be of the truthful."
قَالَ رَبِّ انصُرْنِي عَلَى الْقَوْمِ الْمُفْسِدِينَ (30)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےدعاکی اےمیرےپروردگار! مجھےان فسادی لوگوں پرغالب فرمائیے۔
فتح محمدجالندھری :
لوط نے کہا کہ اے میرے پروردگار ان مفسد لوگوں کے مقابلے میں مجھے نصرت عنایت فرما
Sahi International :
He said, "My Lord, support me against the corrupting people."
وَلَمَّا جَاءَتْ رُسُلُنَا إِبْرَاهِيمَ بِالْبُشْرَىٰ قَالُوا إِنَّا مُهْلِكُو أَهْلِ هَٰذِهِ الْقَرْيَةِ ۖ إِنَّ أَهْلَهَا كَانُوا ظَالِمِينَ (31)
محمداکرم اعوان :
اورجب ہمارےبھیجےہوئے (فرشتے) ابراہیم (علیہ السلام) کےپاس خوش خبری لےکرآئےتوانہوں (فرشتوں) نےکہاکہ ہم یقیناً اس بستی والوں کوہلاک کرنےوالےہیں کیونکہ وہاں کےرہنےوالےبڑےظالم ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب ہمارے فرشتے ابراہیم کے پاس خوشی کی خبر لے کر آئے تو کہنے لگے کہ ہم اس بستی کے لوگوں کو ہلاک کر دینے والے ہیں کہ یہاں کے رہنے والے نافرمان ہیں
Sahi International :
And when Our messengers came to Abraham with the good tidings, they said, "Indeed, we will destroy the people of that Lot's city. Indeed, its people have been wrongdoers."
قَالَ إِنَّ فِيهَا لُوطًا ۚ قَالُوا نَحْنُ أَعْلَمُ بِمَن فِيهَا ۖ لَنُنَجِّيَنَّهُ وَأَهْلَهُ إِلَّا امْرَأَتَهُ كَانَتْ مِنَ الْغَابِرِينَ (32)
محمداکرم اعوان :
توانہوں نےفرمایابےشک اس میں تولُوط (علیہ السلام) بھی ہیں انہوں نےعرض کیاجووہاں (رہتے) ہیں ہم کوسب معلوم ہےہم ان کواوران کےمتعلقین کوبچالیں گےسوائےان کی بیوی کےکہ وہ پیچھےرہ جانےوالوں میں ہوگی۔
فتح محمدجالندھری :
ابراہیم نے کہا کہ اس میں تو لوط بھی ہیں۔ وہ کہنے لگے کہ جو لوگ یہاں (رہتے) ہیں ہمیں سب معلوم ہیں۔ ہم اُن کو اور اُن کے گھر والوں کو بچالیں گے بجز اُن کی بیوی کے وہ پیچھے رہنے والوں میں ہوگی
Sahi International :
[Abraham] said, "Indeed, within it is Lot." They said, "We are more knowing of who is within it. We will surely save him and his family, except his wife. She is to be of those who remain behind."
وَلَمَّا أَن جَاءَتْ رُسُلُنَا لُوطًا سِيءَ بِهِمْ وَضَاقَ بِهِمْ ذَرْعًا وَقَالُوا لَا تَخَفْ وَلَا تَحْزَنْ ۖ إِنَّا مُنَجُّوكَ وَأَهْلَكَ إِلَّا امْرَأَتَكَ كَانَتْ مِنَ الْغَابِرِينَ (33)
محمداکرم اعوان :
اورجب ہمارےبھیجےہوئے (فرشتے) لُوط (علیہ السلام) کےپاس پہنچےتووہ ان (کےآنے) کی وجہ سےناخوش اوران کےسبب تنگ دل ہوئےاورانہوں نےعرض کیاآپ کوئی خوف اوررنج نہ کریں یقیناً ہم آپ کواورآپ کےمتعلقین کوبچالیں گےسوائےآپ کی بیوی کےکہ وہ پیچھےرہ جانےوالوں میں ہوگی۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب ہمارے فرشتے لوط کے پاس آئے تو وہ اُن (کی وجہ) سے ناخوش اور تنگ دل ہوئے۔ فرشتوں نے کہا کچھ خوف نہ کیجئے۔ اور نہ رنج کیجئے ہم آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو بچالیں گے مگر آپ کی بیوی کہ پیچھے رہنے والوں میں ہوگی
Sahi International :
And when Our messengers came to Lot, he was distressed for them and felt for them great discomfort. They said, "Fear not, nor grieve. Indeed, we will save you and your family, except your wife; she is to be of those who remain behind.
إِنَّا مُنزِلُونَ عَلَىٰ أَهْلِ هَٰذِهِ الْقَرْيَةِ رِجْزًا مِّنَ السَّمَاءِ بِمَا كَانُوا يَفْسُقُونَ (34)
محمداکرم اعوان :
یقیناً ہم اس بستی والوں پران کی بدکاری کی وجہ سےآسمان سےعذاب نازل کرنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
ہم اس بستی کے رہنے والوں پر اس سبب سے کہ یہ بدکرداری کرتے رہے ہیں آسمان سے عذاب نازل کرنے والے ہیں
Sahi International :
Indeed, we will bring down on the people of this city punishment from the sky because they have been defiantly disobedient."
وَلَقَد تَّرَكْنَا مِنْهَا آيَةً بَيِّنَةً لِّقَوْمٍ يَعْقِلُونَ (35)
محمداکرم اعوان :
اوربےشک ہم نےاس بستی کےکچھ ظاہری نشان (اب تک) رہنےدئیےان لوگوں کی عبرت کےلیےجوعقل رکھتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے سمجھنے والے لوگوں کے لئے اس بستی سے ایک کھلی نشانی چھوڑ دی
Sahi International :
And We have certainly left of it a sign as clear evidence for a people who use reason.
وَإِلَىٰ مَدْيَنَ أَخَاهُمْ شُعَيْبًا فَقَالَ يَا قَوْمِ اعْبُدُوا اللَّهَ وَارْجُوا الْيَوْمَ الْآخِرَ وَلَا تَعْثَوْا فِي الْأَرْضِ مُفْسِدِينَ (36)
محمداکرم اعوان :
اورمدین کی طرف ان کے (قومی) بھائی شعیب (علیہ السلام) کوبھیجاتوانہوں نےفرمایااےمیری قوم! اللہ کی عبادت کرواورآخرت کےدن (کےآنے) کی امید رکھواورزمین میں فسادنہ کرتےپھرو۔
فتح محمدجالندھری :
اور مدین کی طرف اُن کے بھائی شعیب کو (بھیجا) تو اُنہوں نے کہا (اے قوم) خدا کی عبادت کرو اور پچھلے دن کے آنے کی اُمید رکھو اور ملک میں فساد نہ مچاؤ
Sahi International :
And to Madyan [We sent] their brother Shu'ayb, and he said, "O my people, worship Allah and expect the Last Day and do not commit abuse on the earth, spreading corruption."
فَكَذَّبُوهُ فَأَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ فَأَصْبَحُوا فِي دَارِهِمْ جَاثِمِينَ (37)
محمداکرم اعوان :
پھرانہوں نےان کوجھوٹاسمجھاسوان کوزلزلےنےآپکڑاتووہ اپنےگھروں میں اوندھےپڑےرہ گئے۔
فتح محمدجالندھری :
مگر اُنہوں نے اُن کو جھوٹا سمجھا سو اُن کو زلزلے (کے عذاب) نے آپکڑا اور وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے
Sahi International :
But they denied him, so the earthquake seized them, and they became within their home [corpses] fallen prone.
وَعَادًا وَثَمُودَ وَقَد تَّبَيَّنَ لَكُم مِّن مَّسَاكِنِهِمْ ۖ وَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطَانُ أَعْمَالَهُمْ فَصَدَّهُمْ عَنِ السَّبِيلِ وَكَانُوا مُسْتَبْصِرِينَ (38)
محمداکرم اعوان :
اورعاداورثمود کوبھی (ان کےکردارکی وجہ سےہلاک کردیا) اوریہ (ان کی تباہی) تم کوان کےرہنےکی جگہوں سےنظرآرہی ہےاورشیطان نےان کےاعمال (بد) ان کوخوبصورت کرکےدکھائےتوان کوسیدھے راستےسےروک دیاحالانکہ وہ صاحب نظرلوگ تھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور عاد اور ثمود کو بھی (ہم نے ہلاک کر دیا) چنانچہ اُن کے (ویران گھر) تمہاری آنکھوں کے سامنے ہیں اور شیطان نے اُن کے اعمال ان کو آراستہ کر دکھائے اور ان کو (سیدھے) رستے سے روک دیا۔ حالانکہ وہ دیکھنے والے (لوگ) تھے
Sahi International :
And [We destroyed] 'Aad and Thamud, and it has become clear to you from their [ruined] dwellings. And Satan had made pleasing to them their deeds and averted them from the path, and they were endowed with perception.
وَقَارُونَ وَفِرْعَوْنَ وَهَامَانَ ۖ وَلَقَدْ جَاءَهُم مُّوسَىٰ بِالْبَيِّنَاتِ فَاسْتَكْبَرُوا فِي الْأَرْضِ وَمَا كَانُوا سَابِقِينَ (39)
محمداکرم اعوان :
اورقارون اورفرعون اورہامان کو (ہلاک کردیا) اوریقیناً ان کےپاس موسیٰ (علیہ السلام) کھلی دلیلیں لےکرآئےتھےتووہ زمین پرمغرورہوگئےمگروہ ہمارےقابوسےجانےوالےنہ تھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور قارون اور فرعون اور ہامان کو بھی (ہلاک کر دیا) اور اُن کے پاس موسٰی کھلی نشانی لےکر آئے تو وہ ملک میں مغرور ہوگئے اور ہمارے قابو سے نکل جانے والے نہ تھے
Sahi International :
And [We destroyed] Qarun and Pharaoh and Haman. And Moses had already come to them with clear evidences, and they were arrogant in the land, but they were not outrunners [of Our punishment].
فَكُلًّا أَخَذْنَا بِذَنبِهِ ۖ فَمِنْهُم مَّنْ أَرْسَلْنَا عَلَيْهِ حَاصِبًا وَمِنْهُم مَّنْ أَخَذَتْهُ الصَّيْحَةُ وَمِنْهُم مَّنْ خَسَفْنَا بِهِ الْأَرْضَ وَمِنْهُم مَّنْ أَغْرَقْنَا ۚ وَمَا كَانَ اللَّهُ لِيَظْلِمَهُمْ وَلَٰكِن كَانُوا أَنفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ (40)
محمداکرم اعوان :
توہم نےہرایک کواس کےگناہ کی سزامیں پکڑلیا۔ سوان میں سےبعضوں پرتوہم نےتیزہوابھیجی اوربعض کوہولناک آواز نےآدبوچااوربعض کوہم نےزمین میں دھنسادیااوربعض کوہم نے (پانی میں) غرق کردیااوراللہ کوشایان نہ تھاکہ ان پرزیادتی کرتےولیکن وہ (گناہ کرکے) اپنےآپ پرظلم کیاکرتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
تو ہم نے سب کو اُن کے گناہوں کے سبب پکڑ لیا۔ سو ان میں کچھ تو ایسے تھے جن پر ہم نے پتھروں کا مینھہ برسایا۔ اور کچھ ایسے تھے جن کو چنگھاڑ نے آپکڑا اور کچھ ایسے تھے جن کو ہم نے زمین میں دھنسا دیا۔ اور کچھ ایسے تھے جن کو غرق کر دیا اور خدا ایسا نہ تھا کہ اُن پر ظلم کرتا لیکن وہی اپنے آپ پر ظلم کرتے تھے
Sahi International :
So each We seized for his sin; and among them were those upon whom We sent a storm of stones, and among them were those who were seized by the blast [from the sky], and among them were those whom We caused the earth to swallow, and among them were those whom We drowned. And Allah would not have wronged them, but it was they who were wronging themselves.
مَثَلُ الَّذِينَ اتَّخَذُوا مِن دُونِ اللَّهِ أَوْلِيَاءَ كَمَثَلِ الْعَنكَبُوتِ اتَّخَذَتْ بَيْتًا ۖ وَإِنَّ أَوْهَنَ الْبُيُوتِ لَبَيْتُ الْعَنكَبُوتِ ۖ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ (41)
محمداکرم اعوان :
جن لوگوں نےاللہ کےسواکارسازتجویزکررکھےہیں ان کی مثال مکڑی جیسی ہےکہ وہ بھی (ایک طرح کا) گھربناتی ہےاوربےشک تمام گھروں سےکمزورمکڑی کا گھرہےـ کاش یہ (اس بات کو) جانتے۔
فتح محمدجالندھری :
جن لوگوں نے خدا کے سوا (اوروں کو) کارساز بنا رکھا ہے اُن کی مثال مکڑی کی سی ہے کہ وہ بھی ایک (طرح کا) گھر بناتی ہے۔ اور کچھ شک نہیں کہ تمام گھروں سے کمزور مکڑی کا گھر ہے کاش یہ (اس بات کو) جانتے
Sahi International :
The example of those who take allies other than Allah is like that of the spider who takes a home. And indeed, the weakest of homes is the home of the spider, if they only knew.
إِنَّ اللَّهَ يَعْلَمُ مَا يَدْعُونَ مِن دُونِهِ مِن شَيْءٍ ۚ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ (42)
محمداکرم اعوان :
جس چیزکویہ اللہ کےسواپکارتےہیں خواہ وہ کچھ ہی ہوبےشک اللہ اس کوجانتےہیں۔ اوروہ غالب، حکمت والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
یہ جس چیز کو خدا کے سوا پکارتے ہیں (خواہ) وہ کچھ ہی ہو خدا اُسے جانتا ہے۔ اور وہ غالب اور حکمت والا ہے
Sahi International :
Indeed, Allah knows whatever thing they call upon other than Him. And He is the Exalted in Might, the Wise.
وَتِلْكَ الْأَمْثَالُ نَضْرِبُهَا لِلنَّاسِ ۖ وَمَا يَعْقِلُهَا إِلَّا الْعَالِمُونَ (43)
محمداکرم اعوان :
اورہم ان مثالوں کولوگوں (کوسمجھانے) کےلیےبیان فرماتےہیں اوربس علم والےلوگ ہی سمجھتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہ مثالیں ہم لوگوں کے (سمجھانے کے) لئے بیان کرتے ہیں اور اُسے تو اہلِ دانش ہی سمجھتے ہیں
Sahi International :
And these examples We present to the people, but none will understand them except those of knowledge.
خَلَقَ اللَّهُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ بِالْحَقِّ ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً لِّلْمُؤْمِنِينَ (44)
محمداکرم اعوان :
اللہ نےآسمانوں اورزمین کودرست طورپرپیدافرمایاہےکچھ شک نہیں کہ ایمان والوں کےلیےاس میں (بھی) بڑی دلیل ہے۔
فتح محمدجالندھری :
خدا نے آسمانوں اور زمین کو حکمت کے ساتھ پیدا کیا ہے۔ کچھ شک نہیں کہ ایمان والوں کے لئے اس میں نشانی ہے
Sahi International :
Allah created the heavens and the earth in truth. Indeed in that is a sign for the believers.
اتْلُ مَا أُوحِيَ إِلَيْكَ مِنَ الْكِتَابِ وَأَقِمِ الصَّلَاةَ ۖ إِنَّ الصَّلَاةَ تَنْهَىٰ عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنكَرِ ۗ وَلَذِكْرُ اللَّهِ أَكْبَرُ ۗ وَاللَّهُ يَعْلَمُ مَا تَصْنَعُونَ (45)
محمداکرم اعوان :
جوکتاب آپ پروحی کی گئی آپ اس کوپڑھاکیجیئےاورنمازکی پابندی کیجیئےبےشک نمازبےحیائی اوربری باتوں سےروکتی ہے۔ اوراللہ کاذکر (یاد) سب سےبڑاہےاوراللہ تمہارےکاموں کو جانتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(اے محمدﷺ! یہ) کتاب جو تمہاری طرف وحی کی گئی ہے اس کو پڑھا کرو اور نماز کے پابند رہو۔ کچھ شک نہیں کہ نماز بےحیائی اور بری باتوں سے روکتی ہے۔ اور خدا کا ذکر بڑا (اچھا کام) ہے۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اُسے جانتا ہے
Sahi International :
Recite, [O Muhammad], what has been revealed to you of the Book and establish prayer. Indeed, prayer prohibits immorality and wrongdoing, and the remembrance of Allah is greater. And Allah knows that which you do.
۞ وَلَا تُجَادِلُوا أَهْلَ الْكِتَابِ إِلَّا بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ إِلَّا الَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْهُمْ ۖ وَقُولُوا آمَنَّا بِالَّذِي أُنزِلَ إِلَيْنَا وَأُنزِلَ إِلَيْكُمْ وَإِلَٰهُنَا وَإِلَٰهُكُمْ وَاحِدٌ وَنَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ (46)
محمداکرم اعوان :
اوراہلِ کتاب کےساتھ مباحثہ نہ کرومگربہت موزوں طریقےسےسوائےان لوگوں کےجوان میں سےزیادتی کریں، اوریوں کہوکہ ہم اس (کتاب) پربھی ایمان رکھتےہیں جوہم پرنازل ہوئی اوران (کتابوں) پربھی جوتم پرنازل ہوئیں اورہمارامعبود اورتمہارامعبود ایک ہےاورہم اُسی کےفرماں بردارہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اہلِ کتاب سے جھگڑا نہ کرو مگر ایسے طریق سے کہ نہایت اچھا ہو۔ ہاں جو اُن میں سے بےانصافی کریں (اُن کے ساتھ اسی طرح مجادلہ کرو) اور کہہ دو کہ جو (کتاب) ہم پر اُتری اور جو (کتابیں) تم پر اُتریں ہم سب پر ایمان رکھتے ہیں اور ہمارا اور تمہارا معبود ایک ہی ہے اور ہم اُسی کے فرمانبردار ہیں
Sahi International :
And do not argue with the People of the Scripture except in a way that is best, except for those who commit injustice among them, and say, "We believe in that which has been revealed to us and revealed to you. And our God and your God is one; and we are Muslims [in submission] to Him."
وَكَذَٰلِكَ أَنزَلْنَا إِلَيْكَ الْكِتَابَ ۚ فَالَّذِينَ آتَيْنَاهُمُ الْكِتَابَ يُؤْمِنُونَ بِهِ ۖ وَمِنْ هَٰؤُلَاءِ مَن يُؤْمِنُ بِهِ ۚ وَمَا يَجْحَدُ بِآيَاتِنَا إِلَّا الْكَافِرُونَ (47)
محمداکرم اعوان :
اوراسی طرح ہم نےآپ پرکتاب نازل فرمائی۔ توجن لوگوں کوہم نےکتاب دی تھی وہ اُس پرایمان لاتےہیں اوربعض اُن لوگوں (مشرکوں) میں سےبھی اس پرایمان لےآتےہیں۔ اورہماری آیات کےساتھ کافروں کےعلاوہ کوئی (ضدسے) انکارنہیں کرتا۔
فتح محمدجالندھری :
اور اسی طرح ہم نے تمہاری طرف کتاب اُتاری ہے۔ تو جن لوگوں کو ہم نے کتابیں دی تھیں وہ اس پر ایمان لے آتے ہیں۔ اور بعض ان (مشرک) لوگوں میں سے بھی اس پر ایمان لے آتے ہیں۔ اور ہماری آیتوں سے وہی انکار کرتے ہیں جو کافر (ازلی) ہیں
Sahi International :
And thus We have sent down to you the Qur'an. And those to whom We [previously] gave the Scripture believe in it. And among these [people of Makkah] are those who believe in it. And none reject Our verses except the disbelievers.
وَمَا كُنتَ تَتْلُو مِن قَبْلِهِ مِن كِتَابٍ وَلَا تَخُطُّهُ بِيَمِينِكَ ۖ إِذًا لَّارْتَابَ الْمُبْطِلُونَ (48)
محمداکرم اعوان :
اورآپ اس سےپہلےکوئی کتاب نہیں پڑھتےتھےاورنہ اپنےدائیں ہاتھ سےلکھ سکتےتھےایساہوتاتویہ ناحق شناس لوگ شک کرتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور تم اس سے پہلے کوئی کتاب نہیں پڑھتے تھے اور نہ اُسے اپنے ہاتھ سے لکھ ہی سکتے تھے ایسا ہوتا تو اہلِ باطل ضرور شک کرتے
Sahi International :
And you did not recite before it any scripture, nor did you inscribe one with your right hand. Otherwise the falsifiers would have had [cause for] doubt.
بَلْ هُوَ آيَاتٌ بَيِّنَاتٌ فِي صُدُورِ الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ ۚ وَمَا يَجْحَدُ بِآيَاتِنَا إِلَّا الظَّالِمُونَ (49)
محمداکرم اعوان :
بلکہ یہ بہت روشن دلیلیں ہیں، جن لوگوں کوعلم دیاگیاہےان کےسینوں میں (محفوظ) ہیں اورہماری آیات کاصرف ظالم لوگ ہی (ضد سے) انکارکرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
بلکہ یہ روشن آیتیں ہیں۔ جن لوگوں کو علم دیا گیا ہے اُن کے سینوں میں (محفوظ) اور ہماری آیتوں سے وہی لوگ انکار کرتے ہیں جو بےانصاف ہیں
Sahi International :
Rather, the Qur'an is distinct verses [preserved] within the breasts of those who have been given knowledge. And none reject Our verses except the wrongdoers.
وَقَالُوا لَوْلَا أُنزِلَ عَلَيْهِ آيَاتٌ مِّن رَّبِّهِ ۖ قُلْ إِنَّمَا الْآيَاتُ عِندَ اللَّهِ وَإِنَّمَا أَنَا نَذِيرٌ مُّبِينٌ (50)
محمداکرم اعوان :
اوریہ لوگ کہتےہیں ان پران کےپروردگارکےپاس سےنشانی (معجزہ) کیوں نہیں نازل ہوتی فرمادیجیئےکہ بےشک نشانیاں (معجزات) تواللہ کےپاس ہیں اوربےشک میں توصرف ایک صاف صاف (انجامِ بد سے) ڈرانےوالاہوں۔
فتح محمدجالندھری :
اور (کافر) کہتے ہیں کہ اس پر اس کے پروردگار کی طرف سے نشانیاں کیوں نازل نہیں ہوئیں کہہ دو کہ نشانیاں تو خدا ہی کے پاس ہیں۔ اور میں تو کھلم کھلا ہدایت کرنے والا ہوں
Sahi International :
But they say, "Why are not signs sent down to him from his Lord?" Say, "The signs are only with Allah, and I am only a clear warner."
أَوَلَمْ يَكْفِهِمْ أَنَّا أَنزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَابَ يُتْلَىٰ عَلَيْهِمْ ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَرَحْمَةً وَذِكْرَىٰ لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ (51)
محمداکرم اعوان :
کیاان لوگوں کویہ بات کافی نہیں کہ ہم نےآپ پرکتاب نازل فرمائی جوان کوسنائی جاتی رہتی ہے۔ بےشک اس میں ایمان والوں کےلیےبڑی رحمت اورنصیحت ہے۔
فتح محمدجالندھری :
کیا اُن لوگوں کے لئے یہ کافی نہیں کہ ہم نے تم پر کتاب نازل کی جو اُن کو پڑھ کر سنائی جاتی ہے۔ کچھ شک نہیں کہ مومن لوگوں کے لیے اس میں رحمت اور نصیحت ہے
Sahi International :
And is it not sufficient for them that We revealed to you the Book which is recited to them? Indeed in that is a mercy and reminder for a people who believe.
قُلْ كَفَىٰ بِاللَّهِ بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ شَهِيدًا ۖ يَعْلَمُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۗ وَالَّذِينَ آمَنُوا بِالْبَاطِلِ وَكَفَرُوا بِاللَّهِ أُولَٰئِكَ هُمُ الْخَاسِرُونَ (52)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےکہ اللہ میرےاورتمہارےدرمیان گواہ کافی ہیں وہ جانتےہیں جوکچھ آسمانوں اورزمین میں ہےجولوگ باطل (جھوٹ) پریقین رکھتےہیں اوراللہ کا انکارکرتےہیں، وہی نقصان اٹھانےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ میرے اور تمہارے درمیان خدا ہی گواہ کافی ہے جو چیز آسمانوں میں اور زمین میں ہے وہ سب کو جانتا ہے۔ اور جن لوگوں نے باطل کو مانا اور خدا سے انکار کیا وہی نقصان اُٹھانے والے ہیں
Sahi International :
Say, "Sufficient is Allah between me and you as Witness. He knows what is in the heavens and earth. And they who have believed in falsehood and disbelieved in Allah - it is those who are the losers."
وَيَسْتَعْجِلُونَكَ بِالْعَذَابِ ۚ وَلَوْلَا أَجَلٌ مُّسَمًّى لَّجَاءَهُمُ الْعَذَابُ وَلَيَأْتِيَنَّهُم بَغْتَةً وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ (53)
محمداکرم اعوان :
اوریہ لوگ آپ سےعذاب کےلیےجلدی کررہےہیں۔ اوراگرایک وقت مقررنہ (ہوچکا) ہوتاتوان پرعذاب آچکاہوتااوروہ (عذاب) ان پراچانک آپہنچےگااوران کوخبربھی نہ ہوگی۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہ لوگ تم سے عذاب کے لئے جلدی کر رہے ہیں۔ اگر ایک وقت مقرر نہ (ہو چکا) ہوتا تو اُن پر عذاب آبھی گیا ہوتا۔ اور وہ (کسی وقت میں) اُن پر ضرور ناگہاں آکر رہے گا اور اُن کو معلوم بھی نہ ہوگا
Sahi International :
And they urge you to hasten the punishment. And if not for [the decree of] a specified term, punishment would have reached them. But it will surely come to them suddenly while they perceive not.
يَسْتَعْجِلُونَكَ بِالْعَذَابِ وَإِنَّ جَهَنَّمَ لَمُحِيطَةٌ بِالْكَافِرِينَ (54)
محمداکرم اعوان :
یہ لوگ آپ سےجلدی عذاب کاتقاضا کرتےہیں۔ اوراس میں کوئی شک نہیں کہ دوزخ کافروں کوگھیرلینےوالی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
یہ تم سے عذاب کے لئے جلدی کررہے ہیں۔ اور دوزخ تو کافروں کو گھیر لینے والی ہے
Sahi International :
They urge you to hasten the punishment. And indeed, Hell will be encompassing of the disbelievers
يَوْمَ يَغْشَاهُمُ الْعَذَابُ مِن فَوْقِهِمْ وَمِن تَحْتِ أَرْجُلِهِمْ وَيَقُولُ ذُوقُوا مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ (55)
محمداکرم اعوان :
جس دن اُن کوعذاب ان کےاوپرسےاوران کےپاؤں کےنیچےسےڈھانک لےگااوروہ (اللہ) کہےگاجوکام تم کرتےتھے (اب ان کا مزہ) چکھو۔
فتح محمدجالندھری :
جس دن عذاب اُن کو اُن کے اُوپر سے اور نیچے سے ڈھانک لے گا اور (خدا) فرمائے گا کہ جو کام تم کیا کرتے تھے (اب) اُن کا مزہ چکھو
Sahi International :
On the Day the punishment will cover them from above them and from below their feet and it is said, "Taste [the result of] what you used to do."
يَا عِبَادِيَ الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّ أَرْضِي وَاسِعَةٌ فَإِيَّايَ فَاعْبُدُونِ (56)
محمداکرم اعوان :
اےمیرےبندو! جوایمان لائےہوبےشک میری زمین بہت فراخ ہےسوصرف میری ہی عبادت کرو۔
فتح محمدجالندھری :
اے میرے بندو جو ایمان لائے ہو میری زمین فراخ ہے تو میری ہی عبادت کرو
Sahi International :
O My servants who have believed, indeed My earth is spacious, so worship only Me.
كُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ ۖ ثُمَّ إِلَيْنَا تُرْجَعُونَ (57)
محمداکرم اعوان :
ہرمتنفس موت کامزہ چکھنےوالاہےپھرتم کوہمارےپاس ہی لوٹ کرآناہے۔
فتح محمدجالندھری :
ہر متنفس موت کا مزہ چکھنے والا ہے۔ پھر تم ہماری ہی طرف لوٹ کر آؤ گے
Sahi International :
Every soul will taste death. Then to Us will you be returned.
وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَنُبَوِّئَنَّهُم مِّنَ الْجَنَّةِ غُرَفًا تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا ۚ نِعْمَ أَجْرُ الْعَامِلِينَ (58)
محمداکرم اعوان :
اورجولوگ ایمان لائےاورنیک کام کرتےرہےہم ضروران کوجنت کےبالاخانوں میں جگہ دیں گےجن کےتابع نہریں چلتی ہوں گی وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے (نیک) کام کرنےوالوں کاکیاخوب بدلہ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اُن کو ہم بہشت کے اُونچے اُونچے محلوں میں جگہ دیں گے۔ جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہیں۔ ہمیشہ ان میں رہیں گے۔ (نیک) عمل کرنے والوں کا (یہ) خوب بدلہ ہے
Sahi International :
And those who have believed and done righteous deeds - We will surely assign to them of Paradise [elevated] chambers beneath which rivers flow, wherein they abide eternally. Excellent is the reward of the [righteous] workers
الَّذِينَ صَبَرُوا وَعَلَىٰ رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ (59)
محمداکرم اعوان :
جولوگ صبرکرتےہیں اوراپنےپروردگارپربھروسہ رکھتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو صبر کرتے اور اپنے پروردگار پر بھروسہ رکھتے ہیں
Sahi International :
Who have been patient and upon their Lord rely.
وَكَأَيِّن مِّن دَابَّةٍ لَّا تَحْمِلُ رِزْقَهَا اللَّهُ يَرْزُقُهَا وَإِيَّاكُمْ ۚ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ (60)
محمداکرم اعوان :
اوربہت سےجانورایسےہیں جواپنی غذااٹھاکرنہیں پھرتےاللہ ہی ان کورزق دیتےہیں اورتم کوبھی اوروہ سننےوالے (اور) جاننےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور بہت سے جانور ہیں جو اپنا رزق اُٹھائے نہیں پھرتے خدا ہی ان کو رزق دیتا ہے اور تم کو بھی۔ اور وہ سننے والا اور جاننے والا ہے
Sahi International :
And how many a creature carries not its [own] provision. Allah provides for it and for you. And He is the Hearing, the Knowing.
وَلَئِن سَأَلْتَهُم مَّنْ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَسَخَّرَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ لَيَقُولُنَّ اللَّهُ ۖ فَأَنَّىٰ يُؤْفَكُونَ (61)
محمداکرم اعوان :
اوراگرآپ ان سےپوچھیں کہ آسمانوں اورزمین کوکس نےپیدافرمایااورسورج اورچاند کوکس نےکام میں لگارکھاہےتویہی کہیں گےکہ وہ اللہ ہےتوپھریہ کہاں الٹےجارہےہیں؟
فتح محمدجالندھری :
اور اگر اُن سے پوچھو کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا۔ اور سورج اور چاند کو کس نے (تمہارے) زیر فرمان کیا تو کہہ دیں گے خدا نے۔ تو پھر یہ کہاں اُلٹے جا رہے ہیں
Sahi International :
If you asked them, "Who created the heavens and earth and subjected the sun and the moon?" they would surely say, "Allah." Then how are they deluded?
اللَّهُ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَن يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ وَيَقْدِرُ لَهُ ۚ إِنَّ اللَّهَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ (62)
محمداکرم اعوان :
اللہ ہی اپنےبندوں میں سےجس کےلیےچایتےہیں روزی فراخ کردیتےہیں اور (جس کےلیےچاہیں) اسےتنگ کردیتےہیں۔ بےشک اللہ ہی ہرچیزسےواقف ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
خدا ہی اپنے بندوں میں سے جس کے لئے چاہتا ہے روزی فراخ کر دیتا ہے اور جس کے لئے چاہتا ہے تنگ کر دیتا ہے بیشک خدا ہر چیز سے واقف ہے
Sahi International :
Allah extends provision for whom He wills of His servants and restricts for him. Indeed Allah is, of all things, Knowing.
وَلَئِن سَأَلْتَهُم مَّن نَّزَّلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَحْيَا بِهِ الْأَرْضَ مِن بَعْدِ مَوْتِهَا لَيَقُولُنَّ اللَّهُ ۚ قُلِ الْحَمْدُ لِلَّهِ ۚ بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْقِلُونَ (63)
محمداکرم اعوان :
اوراگرآپ ان سےدریافت فرمائیں کہ آسمان سےپانی کس نےنازل فرمایاپھراس سےزمین کواس کےمرنےکےبعد (کس نے) زندہ فرمایا؟ تووہ یہی کہیں گےکہ اللہ نے۔ (تو) فرمائیےکہ سب خوبیاں اللہ کےلیےہیں بلکہ ان میں اکثرسمجھتےنہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر تم ان سے پوچھو کہ آسمان سے پانی کس نے نازل فرمایا پھر اس سے زمین کو اس کے مرنے کے بعد (کس نے) زندہ کیا تو کہہ دیں گے کہ خدا نے۔ کہہ دو کہ خدا کا شکر ہے۔ لیکن ان میں اکثر نہیں سمجھتے
Sahi International :
And if you asked them, "Who sends down rain from the sky and gives life thereby to the earth after its lifelessness?" they would surely say " Allah." Say, "Praise to Allah "; but most of them do not reason.
وَمَا هَٰذِهِ الْحَيَاةُ الدُّنْيَا إِلَّا لَهْوٌ وَلَعِبٌ ۚ وَإِنَّ الدَّارَ الْآخِرَةَ لَهِيَ الْحَيَوَانُ ۚ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ (64)
محمداکرم اعوان :
اوریہ دنیاکی زندگی کیاہےیہ توصرف کھیل اورتماشاہے۔ اوربےشک اصل زندگی (کامقام) توآخرت کاگھرہے۔ کاش یہ لوگ جانتےہوتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہ دنیا کی زندگی تو صرف کھیل اور تماشہ ہے اور (ہمیشہ کی) زندگی (کا مقام) تو آخرت کا گھر ہے۔ کاش یہ (لوگ) سمجھتے
Sahi International :
And this worldly life is not but diversion and amusement. And indeed, the home of the Hereafter - that is the [eternal] life, if only they knew.
فَإِذَا رَكِبُوا فِي الْفُلْكِ دَعَوُا اللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ فَلَمَّا نَجَّاهُمْ إِلَى الْبَرِّ إِذَا هُمْ يُشْرِكُونَ (65)
محمداکرم اعوان :
پھرجب یہ کشتی (پانی کی سواری) میں سوارہوتےہیں تواللہ کوپکارتےہیں (اور) خالص اُسی کی عبادت کرتےہیں (یعنی خالص اعتقاد سے پکارتےہیں) پھرجب وہ (اللہ) ان کوبچاکرخشکی پرلےآتےہیں تووہ شرک کرنےلگتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
پھر جب یہ کشتی میں سوار ہوتے ہیں تو خدا کو پکارتے (اور) خالص اُسی کی عبادت کرتے ہیں۔ لیکن جب وہ اُن کو نجات دے کر خشکی پر پہنچا دیتا ہے تو جھٹ شرک کرنے لگے جاتے ہیں
Sahi International :
And when they board a ship, they supplicate Allah, sincere to Him in religion. But when He delivers them to the land, at once they associate others with Him
لِيَكْفُرُوا بِمَا آتَيْنَاهُمْ وَلِيَتَمَتَّعُوا ۖ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ (66)
محمداکرم اعوان :
ہم نےجونعمت ان کوبخشی اس کی ناقدری کرتےہیں اور (کچھ روز) فائدہ اٹھالیں سوبہت جلدان کومعلوم ہوجائےگا۔
فتح محمدجالندھری :
تاکہ جو ہم نے اُن کو بخشا ہے اُس کی ناشکری کریں اور فائدہ اٹھائیں (سو خیر) عنقریب اُن کو معلوم ہوجائے گا
Sahi International :
So that they will deny what We have granted them, and they will enjoy themselves. But they are going to know.
أَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّا جَعَلْنَا حَرَمًا آمِنًا وَيُتَخَطَّفُ النَّاسُ مِنْ حَوْلِهِمْ ۚ أَفَبِالْبَاطِلِ يُؤْمِنُونَ وَبِنِعْمَةِ اللَّهِ يَكْفُرُونَ (67)
محمداکرم اعوان :
کیایہ نہیں دیکھتےکہ ہم نےحرم کوامن والابنایاہےاوراس کےگردونواح سےلوگ اُچک لیےجاتےہیں۔ توکیایہ لوگ باطل (جھوٹ) پرایمان لاتےہیں اوراللہ کی نعمتوں کی ناشکری کرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کیا اُنہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے حرم کو مقام امن بنایا ہے اور لوگ اس کے گرد ونواح سے اُچک لئے جاتے ہیں۔ کیا یہ لوگ باطل پر اعتقاد رکھتے ہیں اور خدا کی نعمتوں کی ناشکری کرتے ہیں
Sahi International :
Have they not seen that We made [Makkah] a safe sanctuary, while people are being taken away all around them? Then in falsehood do they believe, and in the favor of Allah they disbelieve?
وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَىٰ عَلَى اللَّهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ بِالْحَقِّ لَمَّا جَاءَهُ ۚ أَلَيْسَ فِي جَهَنَّمَ مَثْوًى لِّلْكَافِرِينَ (68)
محمداکرم اعوان :
اوراس سےبڑاظالم کون ہوگاجواللہ پرجھوٹ گھڑےیاجب حق (سچی بات) اس کےپاس پہنچےتواس کوجھٹلادے کیاکافروں کا ٹھکانہ جہنم میں نہیں ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اس سے ظالم کون جو خدا پر جھوٹ بہتان باندھے یا جب حق بات اُس کے پاس آئے تو اس کی تکذیب کرے۔ کیا کافروں کا ٹھکانا جہنم میں نہیں ہے؟
Sahi International :
And who is more unjust than one who invents a lie about Allah or denies the truth when it has come to him? Is there not in Hell a [sufficient] residence for the disbelievers?
وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا ۚ وَإِنَّ اللَّهَ لَمَعَ الْمُحْسِنِينَ (69)
محمداکرم اعوان :
اورجولوگ ہمارےلیےمشقت برداشت کرتےہیں ہم ان کواپنےرستےضروردکھادیں گے۔ اوربےشک اللہ خلوص والوں کےساتھ ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جن لوگوں نے ہمارے لئے کوشش کی ہم اُن کو ضرور اپنے رستے دکھا دیں گے۔ اور خدا تو نیکو کاروں کے ساتھ ہے
Sahi International :
And those who strive for Us - We will surely guide them to Our ways. And indeed, Allah is with the doers of good.