Translator

Load Surah

Recitation

Display Options

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
محمداکرم اعوان :
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں
فتح محمدجالندھری :
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
Sahi International :
In the name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
الم (1)
محمداکرم اعوان :
الٓمّٓ۔
فتح محمدجالندھری :
الم
Sahi International :
Alif, Lam, Meem.
ذَٰلِكَ الْكِتَابُ لَا رَيْبَ ۛ فِيهِ ۛ هُدًى لِّلْمُتَّقِينَ (2)
محمداکرم اعوان :
یہ کتاب ہےجس میں کوئی شک نہیں۔ پرہیزگاروں کی راہنمائی کرتی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے
Sahi International :
This is the Book about which there is no doubt, a guidance for those conscious of Allah -
الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وَيُقِيمُونَ الصَّلَاةَ وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنفِقُونَ (3)
محمداکرم اعوان :
وہ جوغائب پرایمان لاتے ہیں اورنمازکوقائم رکھتےہیں اورجوہم نےان کونعمتیں دی ہیں ان میں سےخرچ کرتے ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں
Sahi International :
Who believe in the unseen, establish prayer, and spend out of what We have provided for them,
وَالَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنزِلَ إِلَيْكَ وَمَا أُنزِلَ مِن قَبْلِكَ وَبِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ (4)
محمداکرم اعوان :
اوروہ لوگ جوایمان لاتےہیں اس پرجوآپ پرنازل کیا گیااورجوآپ سےپہلےنازل کیا گیااوروہ آخرت پریقین رکھتے ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو کتاب (اے محمدﷺ) تم پر نازل ہوئی اور جو کتابیں تم سے پہلے (پیغمبروں پر) نازل ہوئیں سب پر ایمان لاتے اور آخرت کا یقین رکھتے ہیں
Sahi International :
And who believe in what has been revealed to you, [O Muhammad], and what was revealed before you, and of the Hereafter they are certain [in faith].
أُولَٰئِكَ عَلَىٰ هُدًى مِّن رَّبِّهِمْ ۖ وَأُولَٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ (5)
محمداکرم اعوان :
وہ لوگ اپنے پروردگارکی طرف سےہدایت پرہیں اوروہی لوگ مراد کوپہنچنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
یہی لوگ اپنے پروردگار (کی طرف) سے ہدایت پر ہیں اور یہی نجات پانے والے ہیں
Sahi International :
Those are upon [right] guidance from their Lord, and it is those who are the successful.
إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا سَوَاءٌ عَلَيْهِمْ أَأَنذَرْتَهُمْ أَمْ لَمْ تُنذِرْهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ (6)
محمداکرم اعوان :
یقینا ًجن لوگوں نےکفراختیارکیاانہیں آپ متنبہ کریں یا نہ کریں برابر ہےکہ وہ ایمان لانےوالےنہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ کافر ہیں انہیں تم نصیحت کرو یا نہ کرو ان کے لیے برابر ہے۔ وہ ایمان نہیں لانے کے
Sahi International :
Indeed, those who disbelieve - it is all the same for them whether you warn them or do not warn them - they will not believe.
خَتَمَ اللَّهُ عَلَىٰ قُلُوبِهِمْ وَعَلَىٰ سَمْعِهِمْ ۖ وَعَلَىٰ أَبْصَارِهِمْ غِشَاوَةٌ ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ (7)
محمداکرم اعوان :
اللہ نےان کےدلوں پرمہرکردی ہےاوران کےکانوں پر(بھی)اوران کی آنکھوں پرپردہ(پڑاہوا)ہےاوران کے لیےبڑاعذاب(تیار)ہے۔
فتح محمدجالندھری :
خدا نے ان کے دلوں اور کانوں پر مہر لگا رکھی ہے اور ان کی آنکھوں پر پردہ (پڑا ہوا) ہے اور ان کے لیے بڑا عذاب (تیار) ہے
Sahi International :
Allah has set a seal upon their hearts and upon their hearing, and over their vision is a veil. And for them is a great punishment.
وَمِنَ النَّاسِ مَن يَقُولُ آمَنَّا بِاللَّهِ وَبِالْيَوْمِ الْآخِرِ وَمَا هُم بِمُؤْمِنِينَ (8)
محمداکرم اعوان :
اورکچھ لوگ ایسےہیں جوکہتےہیں ہم اللہ پراورآخرت کےدن پرایمان رکھتےہیں حالانکہ وہ ایمان نہیں رکھتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور بعض لوگ ایسے ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم خدا پر اور روزِ آخرت پر ایمان رکھتے ہیں حالانکہ وہ ایمان نہیں رکھتے
Sahi International :
And of the people are some who say, "We believe in Allah and the Last Day," but they are not believers.
يُخَادِعُونَ اللَّهَ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَمَا يَخْدَعُونَ إِلَّا أَنفُسَهُمْ وَمَا يَشْعُرُونَ (9)
محمداکرم اعوان :
اللہ کواورمومنوں کودھوکادیناچاہتےہیں مگر(درحقیقت)وہ سوائےاپنےآپ کےکسی کودھوکانہیں دے رہےمگروہ اس بات کا شعورنہیں رکھتے۔
فتح محمدجالندھری :
یہ (اپنے پندار میں) خدا کو اور مومنوں کو چکما دیتے ہیں مگر (حقیقت میں) اپنے سوا کسی کو چکما نہیں دیتے اور اس سے بے خبر ہیں
Sahi International :
They [think to] deceive Allah and those who believe, but they deceive not except themselves and perceive [it] not.
فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ فَزَادَهُمُ اللَّهُ مَرَضًا ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ بِمَا كَانُوا يَكْذِبُونَ (10)
محمداکرم اعوان :
ان کےدلوں میں مرض ہےجِسےاللہ نےاوربڑھادیاہےاورجھوٹ بولنےکی وجہ سےانہیں دردناک عذاب ہوگا۔
فتح محمدجالندھری :
ان کے دلوں میں (کفر کا) مرض تھا۔ خدا نے ان کا مرض اور زیادہ کر دیا اور ان کے جھوٹ بولنے کے سبب ان کو دکھ دینے والا عذاب ہوگا
Sahi International :
In their hearts is disease, so Allah has increased their disease; and for them is a painful punishment because they [habitually] used to lie.
وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ لَا تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ قَالُوا إِنَّمَا نَحْنُ مُصْلِحُونَ (11)
محمداکرم اعوان :
اورجب ان سےکہا جاتا ہےکہ زمین میں فسادنہ کروتوکہتےہیں کہ ہم تواصلاح کرنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ زمین میں فساد نہ ڈالو تو کہتے ہیں، ہم تو اصلاح کرنے والے ہیں
Sahi International :
And when it is said to them, "Do not cause corruption on the earth," they say, "We are but reformers."
أَلَا إِنَّهُمْ هُمُ الْمُفْسِدُونَ وَلَٰكِن لَّا يَشْعُرُونَ (12)
محمداکرم اعوان :
یادرکھو! یقیناًیہی لوگ فساد کرنےوالےہیں ولیکن وہ اس کا شعورنہیں رکھتے۔
فتح محمدجالندھری :
دیکھو یہ بلاشبہ مفسد ہیں، لیکن خبر نہیں رکھتے
Sahi International :
Unquestionably, it is they who are the corrupters, but they perceive [it] not.
وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ آمِنُوا كَمَا آمَنَ النَّاسُ قَالُوا أَنُؤْمِنُ كَمَا آمَنَ السُّفَهَاءُ ۗ أَلَا إِنَّهُمْ هُمُ السُّفَهَاءُ وَلَٰكِن لَّا يَعْلَمُونَ (13)
محمداکرم اعوان :
اورجب ان سےکہا جاتاہےکہ تم بھی ایسا ہی ایمان لاؤجس طرح اورلوگ ایمان لائےہیں تو کہتےہیں کیا ہم ویسا ایمان لائیں جیسا بے وقوف لوگ ایمان لائے ہیں؟ یادرکھو! یقیناًوہی (خود) بےوقوف ہیں مگرنہیں جانتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ جس طرح اور لوگ ایمان لے آئے، تم بھی ایمان لے آؤ تو کہتے ہیں، بھلا جس طرح بےوقوف ایمان لے آئے ہیں اسی طرح ہم بھی ایمان لے آئیں؟ سن لو کہ یہی بےوقوف ہیں لیکن نہیں جانتے
Sahi International :
And when it is said to them, "Believe as the people have believed," they say, "Should we believe as the foolish have believed?" Unquestionably, it is they who are the foolish, but they know [it] not.
وَإِذَا لَقُوا الَّذِينَ آمَنُوا قَالُوا آمَنَّا وَإِذَا خَلَوْا إِلَىٰ شَيَاطِينِهِمْ قَالُوا إِنَّا مَعَكُمْ إِنَّمَا نَحْنُ مُسْتَهْزِئُونَ (14)
محمداکرم اعوان :
اورجب ایمان والوں سےملتےہیں توکہتے ہیں ہم ایمان لےآئےمگرجب اپنےشریرسرداروں سےعلیحدگی میں ملتےہیں تو کہتے ہیں ہم تمہارےساتھ ہیں (مسلمانوں سے) ہم تومذاق کیا کرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہ لوگ جب مومنوں سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لے آئے ہیں، اور جب اپنے شیطانوں میں جاتے ہیں تو (ان سے) کہتے ہیں کہ ہم تمھارے ساتھ ہیں اور (پیروانِ محمدﷺ سے) تو ہم ہنسی کیا کرتے ہیں
Sahi International :
And when they meet those who believe, they say, "We believe"; but when they are alone with their evil ones, they say, "Indeed, we are with you; we were only mockers."
اللَّهُ يَسْتَهْزِئُ بِهِمْ وَيَمُدُّهُمْ فِي طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ (15)
محمداکرم اعوان :
اللہ ان (منافقوں) سےمذاق کرتے ہیں اورانہیں مہلت دیئےجاتے ہیں کہ اپنی سرکشی میں سرگرداں ہورہے ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
ان (منافقوں) سے خدا ہنسی کرتا ہے اور انہیں مہلت دیئے جاتا ہے کہ شرارت وسرکشی میں پڑے بہک رہے ہیں
Sahi International :
[But] Allah mocks them and prolongs them in their transgression [while] they wander blindly.
أُولَٰئِكَ الَّذِينَ اشْتَرَوُا الضَّلَالَةَ بِالْهُدَىٰ فَمَا رَبِحَت تِّجَارَتُهُمْ وَمَا كَانُوا مُهْتَدِينَ (16)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےہدایت کےبدلےگمراہی خریدی تونہ توان کی تجارت نے (انہیں) نفع دیااورنہ ہی وہ ہدایت پا سکے۔
فتح محمدجالندھری :
یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت چھوڑ کر گمراہی خریدی، تو نہ تو ان کی تجارت ہی نے کچھ نفع دیا اور نہ وہ ہدایت یاب ہی ہوئے
Sahi International :
Those are the ones who have purchased error [in exchange] for guidance, so their transaction has brought no profit, nor were they guided.
مَثَلُهُمْ كَمَثَلِ الَّذِي اسْتَوْقَدَ نَارًا فَلَمَّا أَضَاءَتْ مَا حَوْلَهُ ذَهَبَ اللَّهُ بِنُورِهِمْ وَتَرَكَهُمْ فِي ظُلُمَاتٍ لَّا يُبْصِرُونَ (17)
محمداکرم اعوان :
ان کی مثال اس شخص جیسی ہےجِس نےکہیں (شبِ تارمیں) آگ جلائی ہو۔ جب (آگ نے) اس کےاردگردکی چیزوں کو روشن کردیاتواللہ نےان لوگوں کی روشنی سلب کرلی ہواوران کواندھیروں میں چھوڑدیاکہ وہ کچھ دیکھ نہیں پاتے۔
فتح محمدجالندھری :
ان کی مثال اس شخص کی سی ہے کہ جس نے (شبِ تاریک میں) آگ جلائی۔ جب آگ نے اس کے اردگرد کی چیزیں روشن کیں تو خدا نے ان کی روشنی زائل کر دی اور ان کو اندھیروں میں چھوڑ دیا کہ کچھ نہیں دیکھتے
Sahi International :
Their example is that of one who kindled a fire, but when it illuminated what was around him, Allah took away their light and left them in darkness [so] they could not see.
صُمٌّ بُكْمٌ عُمْيٌ فَهُمْ لَا يَرْجِعُونَ (18)
محمداکرم اعوان :
بہرے ہیں گونگے ہیں اندھے ہیں کہ وہ (ہدایت کی طرف) لوٹ نہیں سکتے۔
فتح محمدجالندھری :
(یہ) بہرے ہیں، گونگے ہیں، اندھے ہیں کہ (کسی طرح سیدھے رستے کی طرف) لوٹ ہی نہیں سکتے
Sahi International :
Deaf, dumb and blind - so they will not return [to the right path].
أَوْ كَصَيِّبٍ مِّنَ السَّمَاءِ فِيهِ ظُلُمَاتٌ وَرَعْدٌ وَبَرْقٌ يَجْعَلُونَ أَصَابِعَهُمْ فِي آذَانِهِم مِّنَ الصَّوَاعِقِ حَذَرَ الْمَوْتِ ۚ وَاللَّهُ مُحِيطٌ بِالْكَافِرِينَ (19)
محمداکرم اعوان :
یا ان کی مثال بارش جیسی ہےکہ آسمان کی طرف سےبرس رہی ہوجِس میں تاریکی چھارہی ہواوربادل گرج رہا ہواوربجلی کوندرہی ہوتویہ کڑک سے(ڈرکر) موت کےخوف سےکانوں میں انگلیاں دےلیںِ اوراللہ کافروں کوہرطرف سے گھیرےہوئےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
یا ان کی مثال مینہ کی سی ہے کہ آسمان سے (برس رہا ہو اور) اس میں اندھیرے پر اندھیرا (چھا رہا) ہو اور (بادل) گرج (رہا) ہو اور بجلی (کوند رہی) ہو تو یہ کڑک سے (ڈر کر) موت کے خوف سے کانوں میں انگلیاں دے لیں اور الله کافروں کو (ہر طرف سے) گھیرے ہوئے ہے
Sahi International :
Or [it is] like a rainstorm from the sky within which is darkness, thunder and lightning. They put their fingers in their ears against the thunderclaps in dread of death. But Allah is encompassing of the disbelievers.
يَكَادُ الْبَرْقُ يَخْطَفُ أَبْصَارَهُمْ ۖ كُلَّمَا أَضَاءَ لَهُم مَّشَوْا فِيهِ وَإِذَا أَظْلَمَ عَلَيْهِمْ قَامُوا ۚ وَلَوْ شَاءَ اللَّهُ لَذَهَبَ بِسَمْعِهِمْ وَأَبْصَارِهِمْ ۚ إِنَّ اللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ (20)
محمداکرم اعوان :
ایسالگتا ہےکہ بجلی (کی چمک) نے ان کی بینائی لےلی جہاں ذراان کو(بجلی کی) روشنی ہوئی تواس میں چلناشروع کردیااورجب اُن پرتاریکی ہوئی توکھڑے کےکھڑےرہ گئے۔ اوراگراللہ چاہتےتوان کی سماعت اوربصارت سب سلب کر لیتےبےشک اللہ ہرچیزپرقادرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
قریب ہے کہ بجلی (کی چمک) ان کی آنکھوں (کی بصارت) کو اچک لے جائے۔ جب بجلی (چمکتی اور) ان پر روشنی ڈالی ہے تو اس میں چل پڑتے ہیں اور جب اندھیرا ہو جاتا ہے تو کھڑے کے کھڑے رہ جاتے ہیں اور اگر الله چاہتا تو ان کے کانوں (کی شنوائی) اور آنکھوں (کی بینائی دونوں) کو زائل کر دیتا ہے۔ بے شک الله ہر چیز پر قادر ہے
Sahi International :
The lightning almost snatches away their sight. Every time it lights [the way] for them, they walk therein; but when darkness comes over them, they stand [still]. And if Allah had willed, He could have taken away their hearing and their sight. Indeed, Allah is over all things competent.
يَا أَيُّهَا النَّاسُ اعْبُدُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمْ وَالَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ (21)
محمداکرم اعوان :
اے لوگو! اپنے پروردگارکی عبادت کروجِس نےتم کواورتم سےپہلےلوگوں کوپیدا کیاتاکہ تم (گرفت سے) بچ سکو۔
فتح محمدجالندھری :
لوگو! اپنے پروردگار کی عبات کرو جس نے تم کو اور تم سے پہلے لوگوں کو پیدا کیا تاکہ تم (اس کے عذاب سے) بچو
Sahi International :
O mankind, worship your Lord, who created you and those before you, that you may become righteous -
الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ فِرَاشًا وَالسَّمَاءَ بِنَاءً وَأَنزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَخْرَجَ بِهِ مِنَ الثَّمَرَاتِ رِزْقًا لَّكُمْ ۖ فَلَا تَجْعَلُوا لِلَّهِ أَندَادًا وَأَنتُمْ تَعْلَمُونَ (22)
محمداکرم اعوان :
جِس نےتمہارےلیےزمین کوبچھونااورآسمان کوچھت بنایااورآسمان سے پانی برسا کرتمہارے کھانے کےلیےانواع واقسام کے پھل پیدا کیےپس کسی کواللہ کا ہمسرنہ بناؤاورتم جانتے ہو۔
فتح محمدجالندھری :
جس نے تمھارے لیے زمین کو بچھونا اور آسمان کو چھت بنایا اور آسمان سے مینہ برسا کر تمہارے کھانے کے لیے انواع و اقسام کے میوے پیدا کئے۔ پس کسی کو خدا کا ہمسر نہ بناؤ۔ اور تم جانتے تو ہو
Sahi International :
[He] who made for you the earth a bed [spread out] and the sky a ceiling and sent down from the sky, rain and brought forth thereby fruits as provision for you. So do not attribute to Allah equals while you know [that there is nothing similar to Him].
وَإِن كُنتُمْ فِي رَيْبٍ مِّمَّا نَزَّلْنَا عَلَىٰ عَبْدِنَا فَأْتُوا بِسُورَةٍ مِّن مِّثْلِهِ وَادْعُوا شُهَدَاءَكُم مِّن دُونِ اللَّهِ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ (23)
محمداکرم اعوان :
اوراگرتم کواس کتاب میں جوہم نےاپنےبندہ خاص پرنازل فرمائی کچھ شک ہوتوایسی تحریرکا ایک ٹکڑا تم بھی بنا لاؤاوراگرتم سچےہوتواللہ کےعلاوہ جوتمہارےمددگار ہیں ان کوبھی بلالو۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر تم کو اس (کتاب) میں، جو ہم نے اپنے بندے (محمدﷺ عربی) پر نازل فرمائی ہے کچھ شک ہو تو اسی طرح کی ایک سورت تم بھی بنا لاؤ اور خدا کے سوا جو تمہارے مددگار ہوں ان کو بھی بلالو اگر تم سچے ہو
Sahi International :
And if you are in doubt about what We have sent down upon Our Servant [Muhammad], then produce a surah the like thereof and call upon your witnesses other than Allah, if you should be truthful.
فَإِن لَّمْ تَفْعَلُوا وَلَن تَفْعَلُوا فَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِي وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ ۖ أُعِدَّتْ لِلْكَافِرِينَ (24)
محمداکرم اعوان :
پھراگرتم یہ کام نہ کرسکےاورہرگزنہ کرسکوگےتواس آگ سےڈروجِس کاایندھن آدمی اورپتھرہوں گے (اور) جو کافروں کےلیے تیارکی گئی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
لیکن اگر (ایسا) نہ کر سکو اور ہرگز نہیں کر سکو گے تو اس آگ سے ڈرو جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہوں گے (اور جو) کافروں کے لیے تیار کی گئی ہے
Sahi International :
But if you do not - and you will never be able to - then fear the Fire, whose fuel is men and stones, prepared for the disbelievers.
وَبَشِّرِ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ أَنَّ لَهُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ ۖ كُلَّمَا رُزِقُوا مِنْهَا مِن ثَمَرَةٍ رِّزْقًا ۙ قَالُوا هَٰذَا الَّذِي رُزِقْنَا مِن قَبْلُ ۖ وَأُتُوا بِهِ مُتَشَابِهًا ۖ وَلَهُمْ فِيهَا أَزْوَاجٌ مُّطَهَّرَةٌ ۖ وَهُمْ فِيهَا خَالِدُونَ (25)
محمداکرم اعوان :
اورجولوگ ایمان لائےاورنیک کام کرتےرہےان کوخوشخبری سنا دوکہ ان کےلیےباغات ہیں جن کےتابع نہریں بہہ رہی ہیں جب ان میں سےانہیں کسی قسم کا پھل کھانےکودیاجائےگاتوکہیں گے یہ تووہی ہےجوہم کوپہلےدیا گیا تھااوران کو ایک دوسرےسے ملتےجلتے (پھل) دیئےجائیں گےاوروہاں ان کے لیےپاک بیویاں ہوں گی اوروہ ان(باغوں) میں ہمیشہ رہیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے، ان کو خوشخبری سنا دو کہ ان کے لیے (نعمت کے) باغ ہیں، جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔ جب انہیں ان میں سے کسی قسم کا میوہ کھانے کو دیا جائے گا تو کہیں گے، یہ تو وہی ہے جو ہم کو پہلے دیا گیا تھا۔ اور ان کو ایک دوسرے کے ہم شکل میوے دیئے جائیں گے اور وہاں ان کے لیے پاک بیویاں ہوں گی اور وہ بہشتوں میں ہمیشہ رہیں گے
Sahi International :
And give good tidings to those who believe and do righteous deeds that they will have gardens [in Paradise] beneath which rivers flow. Whenever they are provided with a provision of fruit therefrom, they will say, "This is what we were provided with before." And it is given to them in likeness. And they will have therein purified spouses, and they will abide therein eternally.
۞ إِنَّ اللَّهَ لَا يَسْتَحْيِي أَن يَضْرِبَ مَثَلًا مَّا بَعُوضَةً فَمَا فَوْقَهَا ۚ فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا فَيَعْلَمُونَ أَنَّهُ الْحَقُّ مِن رَّبِّهِمْ ۖ وَأَمَّا الَّذِينَ كَفَرُوا فَيَقُولُونَ مَاذَا أَرَادَ اللَّهُ بِهَٰذَا مَثَلًا ۘ يُضِلُّ بِهِ كَثِيرًا وَيَهْدِي بِهِ كَثِيرًا ۚ وَمَا يُضِلُّ بِهِ إِلَّا الْفَاسِقِينَ (26)
محمداکرم اعوان :
یقیناًاللہ مچھریا اس سےاُوپرکی (کم تر) کسی شےکی مثال دینےسےنہیں شرماتےہاں پس جومومن ہیں وہ جانتے ہیں کہ یہ ان کے پروردگارنےحق کہا ہے (یعنی سچی بات اوربرموقع ہے) اورجوکافرہیں تووہ کہتےہیں کہ اس مثال سےاللہ کی کیامراد ہے؟ اکثرلوگوں کووہ (اللہ) اس سےگمراہ کرتےہیں اوراکثرکواس سےہدایت بخشتےہیں اوروہ اس سے صرف نافرمانوں کوگمراہ کرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
الله اس بات سے عار نہیں کرتا کہ مچھر یا اس سے بڑھ کر کسی چیز (مثلاً مکھی مکڑی وغیرہ) کی مثال بیان فرمائے۔ جو مومن ہیں، وہ یقین کرتے ہیں وہ ان کے پروردگار کی طرف سے سچ ہے اور جو کافر ہیں وہ کہتے ہیں کہ اس مثال سے خدا کی مراد ہی کیا ہے۔ اس سے (خدا) بہتوں کو گمراہ کرتا ہے اور بہتوں کو ہدایت بخشتا ہے اور گمراہ بھی کرتا تو نافرمانوں ہی کو
Sahi International :
Indeed, Allah is not timid to present an example - that of a mosquito or what is smaller than it. And those who have believed know that it is the truth from their Lord. But as for those who disbelieve, they say, "What did Allah intend by this as an example?" He misleads many thereby and guides many thereby. And He misleads not except the defiantly disobedient,
الَّذِينَ يَنقُضُونَ عَهْدَ اللَّهِ مِن بَعْدِ مِيثَاقِهِ وَيَقْطَعُونَ مَا أَمَرَ اللَّهُ بِهِ أَن يُوصَلَ وَيُفْسِدُونَ فِي الْأَرْضِ ۚ أُولَٰئِكَ هُمُ الْخَاسِرُونَ (27)
محمداکرم اعوان :
جولوگ اللہ سے پکا وعدہ کرنےکےبعد توڑدیتے ہیں اوراللہ نےجس کےجوڑنےکاحکم دیا ہےاس کوتوڑتےہیں اور زمین میں خرابی کرتے ہیں یہی لوگ نقصان اٹھانے والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو خدا کے اقرار کو مضبوط کرنے کے بعد توڑ دیتے ہیں اور جس چیز (یعنی رشتہٴ قرابت) کے جوڑے رکھنے کا الله نے حکم دیا ہے اس کو قطع کئے ڈالتے ہیں اور زمین میں خرابی کرتے ہیں یہی لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں
Sahi International :
Who break the covenant of Allah after contracting it and sever that which Allah has ordered to be joined and cause corruption on earth. It is those who are the losers.
كَيْفَ تَكْفُرُونَ بِاللَّهِ وَكُنتُمْ أَمْوَاتًا فَأَحْيَاكُمْ ۖ ثُمَّ يُمِيتُكُمْ ثُمَّ يُحْيِيكُمْ ثُمَّ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ (28)
محمداکرم اعوان :
تم اللہ کا انکارکیسےکرسکتےہواورتم بےجان تھےپھراُس نےتم کوحیات دی پھرتم کوموت دےگاپھرتمہیں زندہ کرے گاپھرتم اسی کے پاس لوٹائےجاؤگے۔
فتح محمدجالندھری :
(کافرو!) تم خدا سے کیوں کر منکر ہو سکتے ہو جس حال میں کہ تم بےجان تھے تو اس نے تم کو جان بخشی پھر وہی تم کو مارتا ہے پھر وہی تم کو زندہ کرے گا پھر تم اسی کی طرف لوٹ کر جاؤ گے
Sahi International :
How can you disbelieve in Allah when you were lifeless and He brought you to life; then He will cause you to die, then He will bring you [back] to life, and then to Him you will be returned.
هُوَ الَّذِي خَلَقَ لَكُم مَّا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا ثُمَّ اسْتَوَىٰ إِلَى السَّمَاءِ فَسَوَّاهُنَّ سَبْعَ سَمَاوَاتٍ ۚ وَهُوَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ (29)
محمداکرم اعوان :
وہی تو ہےجس نےزمین میں سب کچھ تمہارے لیےپیداکیاپھرآسمانوں کی طرف توجہ فرمائی تو سات آسمان درست بنا دئیےاوروہ سب چیزوں سےآگاہ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
وہی تو ہے جس نے سب چیزیں جو زمین میں ہیں تمہارے لیے پیدا کیں پھر آسمان کی طرف متوجہ ہوا تو ان کو ٹھیک سات آسمان بنا دیا اور وہ ہر چیز سے خبردار ہے
Sahi International :
It is He who created for you all of that which is on the earth. Then He directed Himself to the heaven, [His being above all creation], and made them seven heavens, and He is Knowing of all things.
وَإِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَائِكَةِ إِنِّي جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً ۖ قَالُوا أَتَجْعَلُ فِيهَا مَن يُفْسِدُ فِيهَا وَيَسْفِكُ الدِّمَاءَ وَنَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ وَنُقَدِّسُ لَكَ ۖ قَالَ إِنِّي أَعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمُونَ (30)
محمداکرم اعوان :
اورجب آپ کےپروردگارنےفرشتوں سےکہا کہ میں زمین میں (اپنا) نائب بنانے والا ہوں۔ فرشتوں نےکہاکہ آپ اس(زمین) میں ایسےلوگوں کونائب بناناچاہتے ہیں جواس میں فساد کریں گےاورخون ریزیاں کریں گےاور ہم آپ کی تسبیح کرتے ہیں (اور) تعریف کرتےاورآپ کی پاکی بیان کرتےہیں فرمایاجومیں جانتاہوں وہ تم نہیں جانتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور (وہ وقت یاد کرنے کے قابل ہے) جب تمہارے پروردگار نے فرشتوں سے فرمایا کہ میں زمین میں (اپنا) نائب بنانے والا ہوں۔ انہوں نے کہا۔ کیا تُو اس میں ایسے شخص کو نائب بنانا چاہتا ہے جو خرابیاں کرے اور کشت وخون کرتا پھرے اور ہم تیری تعریف کے ساتھ تسبیح وتقدیس کرتے رہتے ہیں۔ (خدا نے) فرمایا میں وہ باتیں جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے
Sahi International :
And [mention, O Muhammad], when your Lord said to the angels, "Indeed, I will make upon the earth a successive authority." They said, "Will You place upon it one who causes corruption therein and sheds blood, while we declare Your praise and sanctify You?" Allah said, "Indeed, I know that which you do not know."
وَعَلَّمَ آدَمَ الْأَسْمَاءَ كُلَّهَا ثُمَّ عَرَضَهُمْ عَلَى الْمَلَائِكَةِ فَقَالَ أَنبِئُونِي بِأَسْمَاءِ هَٰؤُلَاءِ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ (31)
محمداکرم اعوان :
اورآدم (علیہ السلام) کو تمام چیزوں کےنام سکھا دیئےپھروہ (چیزیں) فرشتوں کےسامنےکردیں تو (فرشتوں سے) فرمایاکہ اگرتم سچے ہوتوان کےاسماء (مع خواص) بیان کرو۔
فتح محمدجالندھری :
اور اس نے آدم کو سب (چیزوں کے) نام سکھائے پھر ان کو فرشتوں کے سامنے کیا اور فرمایا کہ اگر تم سچے ہو تو مجھے ان کے نام بتاؤ
Sahi International :
And He taught Adam the names - all of them. Then He showed them to the angels and said, "Inform Me of the names of these, if you are truthful."
قَالُوا سُبْحَانَكَ لَا عِلْمَ لَنَا إِلَّا مَا عَلَّمْتَنَا ۖ إِنَّكَ أَنتَ الْعَلِيمُ الْحَكِيمُ (32)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےکہا کہ آپ پاک ہیں جتناعلم آپ نےہم کودیا اس کےعلاوہ ہمیں کچھ معلوم نہیں بے شک آپ جاننےوالےاور حکمت والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
انہوں نے کہا، تو پاک ہے۔ جتنا علم تو نے ہمیں بخشا ہے، اس کے سوا ہمیں کچھ معلوم نہیں۔ بے شک تو دانا (اور) حکمت والا ہے
Sahi International :
They said, "Exalted are You; we have no knowledge except what You have taught us. Indeed, it is You who is the Knowing, the Wise."
قَالَ يَا آدَمُ أَنبِئْهُم بِأَسْمَائِهِمْ ۖ فَلَمَّا أَنبَأَهُم بِأَسْمَائِهِمْ قَالَ أَلَمْ أَقُل لَّكُمْ إِنِّي أَعْلَمُ غَيْبَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَأَعْلَمُ مَا تُبْدُونَ وَمَا كُنتُمْ تَكْتُمُونَ (33)
محمداکرم اعوان :
فرمایااےآدم (علیہ السلام)! ان کوان چیزوں کےنام بتایئےپھرجب انہوں نےان کوان کےنام بتائےتوفرمایاکیا میں نےتم سےکہا نہیں تھاکہ میں آسمانوں اورزمین کی تمام پوشیدہ باتیں جانتا ہوں اورجوتم ظاہرکرتے ہواورجوتم چھپاتےہووہ (سب) بھی جانتا ہوں۔
فتح محمدجالندھری :
(تب) خدا نے (آدم کو) حکم دیا کہ آدم! تم ان کو ان (چیزوں) کے نام بتاؤ۔ جب انہوں نے ان کو ان کے نام بتائے تو (فرشتوں سے) فرمایا کیوں میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ میں آسمانوں اور زمین کی (سب) پوشیدہ باتیں جاتنا ہوں اور جو تم ظاہر کرتے ہو اور جو پوشیدہ کرتے ہو (سب) مجھ کو معلوم ہے
Sahi International :
He said, "O Adam, inform them of their names." And when he had informed them of their names, He said, "Did I not tell you that I know the unseen [aspects] of the heavens and the earth? And I know what you reveal and what you have concealed."
وَإِذْ قُلْنَا لِلْمَلَائِكَةِ اسْجُدُوا لِآدَمَ فَسَجَدُوا إِلَّا إِبْلِيسَ أَبَىٰ وَاسْتَكْبَرَ وَكَانَ مِنَ الْكَافِرِينَ (34)
محمداکرم اعوان :
اورجب ہم نےفرشتوں کوحکم دیاکہ آدم (علیہ السلام) کوسجدہ کروتوابلیس کےعلاوہ سب سجدہ میں گِرگئےاس نے(غرورمیں آکر) انکارکیااورتکبرکیااوروہ (علم الہٰی میں) تھاہی کافروں میں سے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب ہم نے فرشتوں کو حکم دیا کہ آدم کے آگے سجدہ کرو تو وہ سجدے میں گر پڑے مگر شیطان نے انکار کیا اور غرور میں آکر کافر بن گیا
Sahi International :
And [mention] when We said to the angels, "Prostrate before Adam"; so they prostrated, except for Iblees. He refused and was arrogant and became of the disbelievers.
وَقُلْنَا يَا آدَمُ اسْكُنْ أَنتَ وَزَوْجُكَ الْجَنَّةَ وَكُلَا مِنْهَا رَغَدًا حَيْثُ شِئْتُمَا وَلَا تَقْرَبَا هَٰذِهِ الشَّجَرَةَ فَتَكُونَا مِنَ الظَّالِمِينَ (35)
محمداکرم اعوان :
اور ہم نےآدم (علیہ السلام) سےفرمایاآپ اورآپ کی بیوی جنت میں رہیں اوراس میں جہاں سےچاہیں مزےسےکھائیں (پئیں) اوراس درخت کے قریب مت جائیں ورنہ نقصان اُٹھانےوالوں میں سےہوجائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے کہا کہ اے آدم تم اور تمہاری بیوی بہشت میں رہو اور جہاں سے چاہو بے روک ٹوک کھاؤ (پیو) لیکن اس درخت کے پاس نہ جانا نہیں تو ظالموں میں (داخل) ہو جاؤ گے
Sahi International :
And We said, "O Adam, dwell, you and your wife, in Paradise and eat therefrom in [ease and] abundance from wherever you will. But do not approach this tree, lest you be among the wrongdoers."
فَأَزَلَّهُمَا الشَّيْطَانُ عَنْهَا فَأَخْرَجَهُمَا مِمَّا كَانَا فِيهِ ۖ وَقُلْنَا اهْبِطُوا بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ ۖ وَلَكُمْ فِي الْأَرْضِ مُسْتَقَرٌّ وَمَتَاعٌ إِلَىٰ حِينٍ (36)
محمداکرم اعوان :
پھرشیطان نےان کواس سے بہکایاتوجس (عیش و نشاط) میں تھےاس سےاُن کونکلوادیااورہم نے فرمایا (یہاں سے) چلےجاؤتم ایک دوسرےکےدشمن ہواورتمہارےلیئےزمین میں ایک مقررہ وقت تک رہائش اورمعاش ہے۔
فتح محمدجالندھری :
پھر شیطان نے دونوں کو وہاں سے پھسلا دیا اور جس (عیش ونشاط) میں تھے، اس سے ان کو نکلوا دیا۔ تب ہم نے حکم دیا کہ (بہشت بریں سے) چلے جاؤ۔ تم ایک دوسرے کے دشمن ہو، اور تمہارے لیے زمین میں ایک وقت تک ٹھکانا اور معاش (مقرر کر دیا گیا) ہے
Sahi International :
But Satan caused them to slip out of it and removed them from that [condition] in which they had been. And We said, "Go down, [all of you], as enemies to one another, and you will have upon the earth a place of settlement and provision for a time."
فَتَلَقَّىٰ آدَمُ مِن رَّبِّهِ كَلِمَاتٍ فَتَابَ عَلَيْهِ ۚ إِنَّهُ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ (37)
محمداکرم اعوان :
پھرآدم (علیہ السلام) نےاپنےپروردگارسےکچھ کلمات سیکھےتواُس نےان کومعاف کردیابےشک وہ بڑامعاف کرنے والا (اور) رحم کرنےوالا ہے۔
فتح محمدجالندھری :
پھر آدم نے اپنے پروردگار سے کچھ کلمات سیکھے (اور معافی مانگی) تو اس نے ان کا قصور معاف کر دیا بے شک وہ معاف کرنے والا (اور) صاحبِ رحم ہے
Sahi International :
Then Adam received from his Lord [some] words, and He accepted his repentance. Indeed, it is He who is the Accepting of repentance, the Merciful.
قُلْنَا اهْبِطُوا مِنْهَا جَمِيعًا ۖ فَإِمَّا يَأْتِيَنَّكُم مِّنِّي هُدًى فَمَن تَبِعَ هُدَايَ فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ (38)
محمداکرم اعوان :
ہم نےفرمایاتم سب یہاں سےنیچےچلےجاؤپھرجب تمہارےپاس میری طرف سےراہنمائی پہنچےتوجومیری راہنمائی کی پیروی کریں گےتوان کوکوئی ڈرہوگااورنہ وہ افسوس کریں گے۔
فتح محمدجالندھری :
ہم نے فرمایا کہ تم سب یہاں سے اتر جاؤ جب تمہارے پاس میری طرف سے ہدایت پہنچے تو (اس کی پیروی کرنا کہ) جنہوں نے میری ہدایت کی پیروی کی ان کو نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ غمناک ہوں گے
Sahi International :
We said, "Go down from it, all of you. And when guidance comes to you from Me, whoever follows My guidance - there will be no fear concerning them, nor will they grieve.
وَالَّذِينَ كَفَرُوا وَكَذَّبُوا بِآيَاتِنَا أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ ۖ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ (39)
محمداکرم اعوان :
اورجنہوں نےہماری آیات کا انکار کیااورجھٹلایاوہ دوزخ میں رہنےوالےہیں (اور) وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جنہوں نے (اس کو) قبول نہ کیا اور ہماری آیتوں کو جھٹلایا، وہ دوزخ میں جانے والے ہیں (اور) وہ ہمیشہ اس میں رہیں گے
Sahi International :
And those who disbelieve and deny Our signs - those will be companions of the Fire; they will abide therein eternally."
يَا بَنِي إِسْرَائِيلَ اذْكُرُوا نِعْمَتِيَ الَّتِي أَنْعَمْتُ عَلَيْكُمْ وَأَوْفُوا بِعَهْدِي أُوفِ بِعَهْدِكُمْ وَإِيَّايَ فَارْهَبُونِ (40)
محمداکرم اعوان :
اے اولادِیعقوبؑ! جواحسانات میں نےتم پرکیےوہ یادکرواورجووعدہ تم نےمجھ سےکیاوہ پوراکرومیں نےجووعدہ تم سے کیا ہے وہ پوراکروں گااورصرف مجھ سےہی ڈراکرو۔
فتح محمدجالندھری :
اے یعقوب کی اولاد! میرے وہ احسان یاد کرو جو میں نے تم پر کئے تھے اور اس اقرار کو پورا کرو جو تم نے مجھ سے کیا تھا۔ میں اس اقرار کو پورا کروں گا جو میں نے تم سے کیا تھا اور مجھی سے ڈرتے رہو
Sahi International :
O Children of Israel, remember My favor which I have bestowed upon you and fulfill My covenant [upon you] that I will fulfill your covenant [from Me], and be afraid of [only] Me.
وَآمِنُوا بِمَا أَنزَلْتُ مُصَدِّقًا لِّمَا مَعَكُمْ وَلَا تَكُونُوا أَوَّلَ كَافِرٍ بِهِ ۖ وَلَا تَشْتَرُوا بِآيَاتِي ثَمَنًا قَلِيلًا وَإِيَّايَ فَاتَّقُونِ (41)
محمداکرم اعوان :
اورجو میں نےنازل فرمایاہےاس پرایمان لاؤکہ وہ جوتمہارےپاس ہےاس کی تصدیق کرتاہےاوراس کاانکار کرنےوالوں میں پہلےنہ بنواورمیری آیات کوگھٹیاقیمت (دنیا) کےبدلےمت بیچواورصرف میراتقویٰ اختیار کرو۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو کتاب میں نے (اپنے رسول محمدﷺ پر) نازل کی ہے جو تمہاری کتاب تورات کو سچا کہتی ہے، اس پر ایمان لاؤ اور اس سے منکرِ اول نہ بنو، اور میری آیتوں میں (تحریف کر کے) ان کے بدلے تھوڑی سی قیمت (یعنی دنیاوی منعفت) نہ حاصل کرو، اور مجھی سے خوف رکھو
Sahi International :
And believe in what I have sent down confirming that which is [already] with you, and be not the first to disbelieve in it. And do not exchange My signs for a small price, and fear [only] Me.
وَلَا تَلْبِسُوا الْحَقَّ بِالْبَاطِلِ وَتَكْتُمُوا الْحَقَّ وَأَنتُمْ تَعْلَمُونَ (42)
محمداکرم اعوان :
اورحق کوجھوٹ سےآمیزنہ کرواورتم حق کوچھپاتے ہواوریہ تم جانتےہو۔
فتح محمدجالندھری :
اور حق کو باطل کے ساتھ نہ ملاؤ، اور سچی بات کو جان بوجھ کر نہ چھپاؤ
Sahi International :
And do not mix the truth with falsehood or conceal the truth while you know [it].
وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَارْكَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ (43)
محمداکرم اعوان :
اورنماز (صلوٰۃ) قائم کرواورزکوٰۃدواوررکوع کرنےوالوں کےساتھ رکوع کرو۔
فتح محمدجالندھری :
اور نماز پڑھا کرو اور زکوٰة دیا کرو اور (خدا کے آگے) جھکنے والوں کے ساتھ جھکا کرو
Sahi International :
And establish prayer and give zakah and bow with those who bow [in worship and obedience].
۞ أَتَأْمُرُونَ النَّاسَ بِالْبِرِّ وَتَنسَوْنَ أَنفُسَكُمْ وَأَنتُمْ تَتْلُونَ الْكِتَابَ ۚ أَفَلَا تَعْقِلُونَ (44)
محمداکرم اعوان :
کیاتم لوگوں کونیکی کاحکم کرتےہواوراپنےآپ کوبھول جاتےہوحالانکہ تم کتاب پڑھتےہوپھرتم اتنا بھی نہیں سمجھتے۔
فتح محمدجالندھری :
(یہ) کیا (عقل کی بات ہے کہ) تم لوگوں کو نیکی کرنے کو کہتے ہو اور اپنے تئیں فراموش کئے دیتے ہو، حالانکہ تم کتاب (خدا) بھی پڑھتے ہو۔ کیا تم سمجھتے نہیں؟
Sahi International :
Do you order righteousness of the people and forget yourselves while you recite the Scripture? Then will you not reason?
وَاسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلَاةِ ۚ وَإِنَّهَا لَكَبِيرَةٌ إِلَّا عَلَى الْخَاشِعِينَ (45)
محمداکرم اعوان :
اورصبراورصلوٰۃ سےمددحاصل کرواوربےشک یہ دشوار ہےمگران کےلیئےنہیں جن کےدلوں میں خشوع ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور (رنج وتکلیف میں) صبر اور نماز سے مدد لیا کرو اور بے شک نماز گراں ہے، مگر ان لوگوں پر (گراں نہیں) جو عجز کرنے والے ہیں
Sahi International :
And seek help through patience and prayer, and indeed, it is difficult except for the humbly submissive [to Allah]
الَّذِينَ يَظُنُّونَ أَنَّهُم مُّلَاقُو رَبِّهِمْ وَأَنَّهُمْ إِلَيْهِ رَاجِعُونَ (46)
محمداکرم اعوان :
وہ، وہ لوگ ہیں جوجانتےہیں کہ انھیں اپنےپروردگارکی بارگاہ میں پیش ہونا ہےاورانھیں اسی کی طرف واپس جانا ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو یقین کئے ہوئے ہیں کہ وہ اپنے پروردگار سے ملنے والے ہیں اور اس کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں
Sahi International :
Who are certain that they will meet their Lord and that they will return to Him.
يَا بَنِي إِسْرَائِيلَ اذْكُرُوا نِعْمَتِيَ الَّتِي أَنْعَمْتُ عَلَيْكُمْ وَأَنِّي فَضَّلْتُكُمْ عَلَى الْعَالَمِينَ (47)
محمداکرم اعوان :
اے اولادِیعقوبؑ! میری نعمت یاد کروجومیں نےتم پرانعام کی اورمیں نےتمہیں تمام جہان والوں پرفضیلت دی۔
فتح محمدجالندھری :
اے یعقوب کی اولاد! میرے وہ احسان یاد کرو، جو میں نے تم پر کئے تھے اور یہ کہ میں نے تم کو جہان کے لوگوں پر فضیلت بخشی تھی
Sahi International :
O Children of Israel, remember My favor that I have bestowed upon you and that I preferred you over the worlds.
وَاتَّقُوا يَوْمًا لَّا تَجْزِي نَفْسٌ عَن نَّفْسٍ شَيْئًا وَلَا يُقْبَلُ مِنْهَا شَفَاعَةٌ وَلَا يُؤْخَذُ مِنْهَا عَدْلٌ وَلَا هُمْ يُنصَرُونَ (48)
محمداکرم اعوان :
اوراس دن سےڈروجب کوئی کسی کےکچھ کام نہ آئے گااورنہ کسی سےسفارش قبول کی جائےگی اورنہ کسی سے بدلےمیں کچھ لیا جائےگااورنہ کوئی (کسی اورطرح سے) کسی کی مدد کرسکےگا۔
فتح محمدجالندھری :
اور اس دن سے ڈرو جب کوئی کسی کے کچھ کام نہ آئے اور نہ کسی کی سفارش منظور کی جائے اور نہ کسی سے کسی طرح کا بدلہ قبول کیا جائے اور نہ لوگ (کسی اور طرح) مدد حاصل کر سکیں
Sahi International :
And fear a Day when no soul will suffice for another soul at all, nor will intercession be accepted from it, nor will compensation be taken from it, nor will they be aided.
وَإِذْ نَجَّيْنَاكُم مِّنْ آلِ فِرْعَوْنَ يَسُومُونَكُمْ سُوءَ الْعَذَابِ يُذَبِّحُونَ أَبْنَاءَكُمْ وَيَسْتَحْيُونَ نِسَاءَكُمْ ۚ وَفِي ذَٰلِكُم بَلَاءٌ مِّن رَّبِّكُمْ عَظِيمٌ (49)
محمداکرم اعوان :
اورجب ہم نےتم کوفرعون کی قوم سےنجات دی جوتمہیں دکھ دینےکی فکرمیں رہتےتھےتمہارےبیٹوں کوذبح کرتے اورتمہاری بیٹیوں کوزندہ رکھتےتھےاوراس میں تمہارے پروردگارکی طرف سےبہت بڑی آزمائش تھی۔
فتح محمدجالندھری :
اور (ہمارے ان احسانات کو یاد کرو) جب ہم نے تم کو قومِ فرعون سے نجات بخشی وہ (لوگ) تم کو بڑا دکھ دیتے تھے تمہارے بیٹوں کو تو قتل کر ڈالتے تھے اور بیٹیوں کو زندہ رہنے دیتے تھے اور اس میں تمہارے پروردگار کی طرف سے بڑی (سخت) آزمائش تھی
Sahi International :
And [recall] when We saved your forefathers from the people of Pharaoh, who afflicted you with the worst torment, slaughtering your [newborn] sons and keeping your females alive. And in that was a great trial from your Lord.
وَإِذْ فَرَقْنَا بِكُمُ الْبَحْرَ فَأَنجَيْنَاكُمْ وَأَغْرَقْنَا آلَ فِرْعَوْنَ وَأَنتُمْ تَنظُرُونَ (50)
محمداکرم اعوان :
اورجب ہم نےتمہاری خاطرسمندرکوپھاڑدیاپھرتمہیں بچالیااوراٰلِ فرعون کو (فرعون سمیت) غرق کردیااورتم یہ (سب) دیکھ رہےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب ہم نے تمہارے لیے دریا کو پھاڑ دیا تم کو نجات دی اور فرعون کی قوم کو غرق کر دیا اور تم دیکھ ہی تو رہے تھے
Sahi International :
And [recall] when We parted the sea for you and saved you and drowned the people of Pharaoh while you were looking on.
وَإِذْ وَاعَدْنَا مُوسَىٰ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً ثُمَّ اتَّخَذْتُمُ الْعِجْلَ مِن بَعْدِهِ وَأَنتُمْ ظَالِمُونَ (51)
محمداکرم اعوان :
اورجب ہم نےموسیٰ (علیہ السلام) سےچالیس راتوں کاوعدہ کیاپھرتم نےان کےبعدبچھڑےکو (معبود) بنالیااورتم بہت غلط کارتھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب ہم نے موسیٰ سے چالیس رات کا وعدہ کیا تو تم نے ان کے پیچھے بچھڑے کو (معبود) مقرر کر لیا اور تم ظلم کر رہے تھے
Sahi International :
And [recall] when We made an appointment with Moses for forty nights. Then you took [for worship] the calf after him, while you were wrongdoers.
ثُمَّ عَفَوْنَا عَنكُم مِّن بَعْدِ ذَٰلِكَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ (52)
محمداکرم اعوان :
پھراس کےبعد (بھی) ہم نےتم کومعاف کردیاتاکہ تم شکرکرو۔
فتح محمدجالندھری :
پھر اس کے بعد ہم نے تم کو معاف کر دیا، تاکہ تم شکر کرو
Sahi International :
Then We forgave you after that so perhaps you would be grateful.
وَإِذْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ وَالْفُرْقَانَ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ (53)
محمداکرم اعوان :
اورجب ہم نےموسیٰ (علیہ السلام) کوکتاب اورفیصلہ کرنےکی چیز(معجزہ) دی تاکہ تم ہدایت پاسکو۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب ہم نے موسیٰ کو کتاب اور معجزے عنایت کئے، تاکہ تم ہدایت حاصل کرو
Sahi International :
And [recall] when We gave Moses the Scripture and criterion that perhaps you would be guided.
وَإِذْ قَالَ مُوسَىٰ لِقَوْمِهِ يَا قَوْمِ إِنَّكُمْ ظَلَمْتُمْ أَنفُسَكُم بِاتِّخَاذِكُمُ الْعِجْلَ فَتُوبُوا إِلَىٰ بَارِئِكُمْ فَاقْتُلُوا أَنفُسَكُمْ ذَٰلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ عِندَ بَارِئِكُمْ فَتَابَ عَلَيْكُمْ ۚ إِنَّهُ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ (54)
محمداکرم اعوان :
اورجب موسیٰ (علیہ السلام) نےاپنی قوم سےفرمایاکہ اےمیری قوم! تم نےگئوسالہ پرستی کرکےیقیناًاپنا بڑانقصان کر لیا ہےپس اپنےپیدا کرنےوالےکےسامنےتوبہ کروپس بعض، بعض کوقتل کرویہ تمہارے پیداکرنےوالےکےنزدیک تمہارے لیےبہترہےسواس نےتمہاری توبہ قبول کرلی یقیناًوہ توبہ قبول کرنےوالانہایت رحم کرنےوالا ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب موسیٰ نے اپنی قوم کے لوگوں سے کہا کہ بھائیو، تم نے بچھڑے کو (معبود) ٹھہرانے میں (بڑا) ظلم کیا ہے، تو اپنے پیدا کرنے والے کے آگے توبہ کرو اور اپنے تئیں ہلاک کر ڈالو۔ تمہارے خالق کے نزدیک تمہارے حق میں یہی بہتر ہے۔ پھر اس نے تمہارا قصور معاف کر دیا۔ وہ بے شک معاف کرنے والا (اور) صاحبِ رحم ہے
Sahi International :
And [recall] when Moses said to his people, "O my people, indeed you have wronged yourselves by your taking of the calf [for worship]. So repent to your Creator and kill yourselves. That is best for [all of] you in the sight of your Creator." Then He accepted your repentance; indeed, He is the Accepting of repentance, the Merciful.
وَإِذْ قُلْتُمْ يَا مُوسَىٰ لَن نُّؤْمِنَ لَكَ حَتَّىٰ نَرَى اللَّهَ جَهْرَةً فَأَخَذَتْكُمُ الصَّاعِقَةُ وَأَنتُمْ تَنظُرُونَ (55)
محمداکرم اعوان :
اورجب تم نےکہااےموسیٰ (علیہ السلام)! ہم آپ کےکہنےسےہرگزایمان نہ لائیں گےیہاں تک کہ ہم اللہ کوواضح دیکھ لیں تواس (گستاخی) پرتم پربجلی کی کڑک آپڑی اورتم دیکھ رہےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب تم نے (موسیٰ) سے کہا کہ موسیٰ، جب تک ہم خدا کو سامنے نہ دیکھ لیں گے، تم پر ایمان نہیں لائیں گے، تو تم کو بجلی نے آ گھیرا اور تم دیکھ رہے تھے
Sahi International :
And [recall] when you said, "O Moses, we will never believe you until we see Allah outright"; so the thunderbolt took you while you were looking on.
ثُمَّ بَعَثْنَاكُم مِّن بَعْدِ مَوْتِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ (56)
محمداکرم اعوان :
پھرہم نےتمہارےمرنےکےبعد تمہیں زندہ کر اٹھایا تاکہ تم شکرکرو۔
فتح محمدجالندھری :
پھر موت آ جانے کے بعد ہم نے تم کو ازسرِ نو زندہ کر دیا، تاکہ احسان مانو
Sahi International :
Then We revived you after your death that perhaps you would be grateful.
وَظَلَّلْنَا عَلَيْكُمُ الْغَمَامَ وَأَنزَلْنَا عَلَيْكُمُ الْمَنَّ وَالسَّلْوَىٰ ۖ كُلُوا مِن طَيِّبَاتِ مَا رَزَقْنَاكُمْ ۖ وَمَا ظَلَمُونَا وَلَٰكِن كَانُوا أَنفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ (57)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےتم پربادل سایہ فگن کیااورتم کومن وسلویٰ (ترنجبین اوربٹیریں) عطاکیں کہ ہماری عطا سےپاکیزہ چیزیں کھاؤاورانہوں نےہمارے ساتھ زیادتی نہیں کی بلکہ وہ اپنےآپ کےساتھ زیادتی کرتےرہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور بادل کا تم پر سایہ کئے رکھا اور (تمہارے لیے) من و سلویٰ اتارتے رہے کہ جو پاکیزہ چیزیں ہم نے تم کو عطا فرمائی ہیں، ان کو کھاؤ (پیو) مگر تمہارے بزرگوں نے ان نعمتوں کی کچھ قدر نہ جانی (اور) وہ ہمارا کچھ نہیں بگاڑتے تھے بلکہ اپنا ہی نقصان کرتے تھے
Sahi International :
And We shaded you with clouds and sent down to you manna and quails, [saying], "Eat from the good things with which We have provided you." And they wronged Us not - but they were [only] wronging themselves.
وَإِذْ قُلْنَا ادْخُلُوا هَٰذِهِ الْقَرْيَةَ فَكُلُوا مِنْهَا حَيْثُ شِئْتُمْ رَغَدًا وَادْخُلُوا الْبَابَ سُجَّدًا وَقُولُوا حِطَّةٌ نَّغْفِرْ لَكُمْ خَطَايَاكُمْ ۚ وَسَنَزِيدُ الْمُحْسِنِينَ (58)
محمداکرم اعوان :
اورجب ہم نےکہا اس شہرمیں داخل ہوجاؤپھراس میں جہاں سےچاہوبافراغت کھاؤاوردروازے سےسرنگوں ہو کر(سجدہ کرتے ہوئے) اور بخشش مانگتےہوئےداخل ہوناہم تمہاری خطائیں بخش دیں گےاورنیکی کرنےوالوں کو اورزیادہ دیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب ہم نے (ان سے) کہا کہ اس گاؤں میں داخل ہو جاؤ اور اس میں جہاں سے چاہو، خوب کھاؤ (پیو) اور (دیکھنا) دروازے میں داخل ہونا تو سجدہ کرنا اور حطة کہنا، ہم تمہارے گناہ معاف کر دیں گے اور نیکی کرنے والوں کو اور زیادہ دیں گے
Sahi International :
And [recall] when We said, "Enter this city and eat from it wherever you will in [ease and] abundance, and enter the gate bowing humbly and say, 'Relieve us of our burdens.' We will [then] forgive your sins for you, and We will increase the doers of good [in goodness and reward]."
فَبَدَّلَ الَّذِينَ ظَلَمُوا قَوْلًا غَيْرَ الَّذِي قِيلَ لَهُمْ فَأَنزَلْنَا عَلَى الَّذِينَ ظَلَمُوا رِجْزًا مِّنَ السَّمَاءِ بِمَا كَانُوا يَفْسُقُونَ (59)
محمداکرم اعوان :
پھرظالموں نےجوبات ان سےکہی گئی تھی اس کوبدل ڈالاتوہم نےظلم کرنےوالوں پرآسمان سےعذاب اتارااس وجہ سے کہ وہ بدکارتھے۔
فتح محمدجالندھری :
تو جو ظالم تھے، انہوں نے اس لفظ کو، جس کا ان کو حکم دیا تھا، بدل کر اس کی جگہ اور لفظ کہنا شروع کیا، پس ہم نے (ان) ظالموں پر آسمان سے عذاب نازل کیا، کیونکہ نافرمانیاں کئے جاتے تھے
Sahi International :
But those who wronged changed [those words] to a statement other than that which had been said to them, so We sent down upon those who wronged a punishment from the sky because they were defiantly disobeying.
۞ وَإِذِ اسْتَسْقَىٰ مُوسَىٰ لِقَوْمِهِ فَقُلْنَا اضْرِب بِّعَصَاكَ الْحَجَرَ ۖ فَانفَجَرَتْ مِنْهُ اثْنَتَا عَشْرَةَ عَيْنًا ۖ قَدْ عَلِمَ كُلُّ أُنَاسٍ مَّشْرَبَهُمْ ۖ كُلُوا وَاشْرَبُوا مِن رِّزْقِ اللَّهِ وَلَا تَعْثَوْا فِي الْأَرْضِ مُفْسِدِينَ (60)
محمداکرم اعوان :
اورجب موسیٰ (علیہ السلام) نےاپنی قوم کے لیےپانی کی دعا کی توہم نےفرمایااپنےعصاکواس پتھرپرماریں تواس میں سےبارہ چشمےپھوٹ نکلےہرشخص کواپنےگھاٹ کا پتہ چل گیا (فرمایا) اللہ کےدئیےسےکھاؤاورپیواورزمین پرفسادکرتےہوئےنہ پھرو۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب موسیٰ نے اپنی قوم کے لیے (خدا سے) پانی مانگا تو ہم نے کہا کہ اپنی لاٹھی پتھر پر مارو۔ (انہوں نے لاٹھی ماری) تو پھر اس میں سے بارہ چشمے پھوٹ نکلے، اور تمام لوگوں نے اپنا اپنا گھاٹ معلوم کر (کے پانی پی) لیا۔ (ہم نے حکم دیا کہ) خدا کی (عطا فرمائی ہوئی) روزی کھاؤ اور پیو، مگر زمین میں فساد نہ کرتے پھرنا
Sahi International :
And [recall] when Moses prayed for water for his people, so We said, "Strike with your staff the stone." And there gushed forth from it twelve springs, and every people knew its watering place. "Eat and drink from the provision of Allah, and do not commit abuse on the earth, spreading corruption."
وَإِذْ قُلْتُمْ يَا مُوسَىٰ لَن نَّصْبِرَ عَلَىٰ طَعَامٍ وَاحِدٍ فَادْعُ لَنَا رَبَّكَ يُخْرِجْ لَنَا مِمَّا تُنبِتُ الْأَرْضُ مِن بَقْلِهَا وَقِثَّائِهَا وَفُومِهَا وَعَدَسِهَا وَبَصَلِهَا ۖ قَالَ أَتَسْتَبْدِلُونَ الَّذِي هُوَ أَدْنَىٰ بِالَّذِي هُوَ خَيْرٌ ۚ اهْبِطُوا مِصْرًا فَإِنَّ لَكُم مَّا سَأَلْتُمْ ۗ وَضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ وَالْمَسْكَنَةُ وَبَاءُوا بِغَضَبٍ مِّنَ اللَّهِ ۗ ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ كَانُوا يَكْفُرُونَ بِآيَاتِ اللَّهِ وَيَقْتُلُونَ النَّبِيِّينَ بِغَيْرِ الْحَقِّ ۗ ذَٰلِكَ بِمَا عَصَوا وَّكَانُوا يَعْتَدُونَ (61)
محمداکرم اعوان :
اورجب تم نے کہااے موسیٰ (علیہ السلام)! ہم ایک ہی قسم کےکھانےپہ ہرگزنہ رہیں گےپس اپنے پروردگارسےہمارے لیےدعا کیجیئےکہ ہمیں زمین کی پیداوارعطاکرےجیسےساگ اورککڑی اورگیہوں اورمسوراورپیازتوانھوں نے فرمایاکیاتم اعلیٰ نعمت کوکمترچیزوں سےبدلنا چاہتےہو۔ کسی شہرمیں اتروتویقیناًوہاں تمہیں تمہاری مطلوبہ چیزیں مل جائیں گی اوران پرذلت اورفقیری مسلط کردی گئی اورغضبِ الہٰی کےمستحق ٹھہرےیہ اس لیےکہ وہ احکام الہٰی کا انکارکرتےاورانبیاءکونارواقتل کرتےتھے (اور) اس لیےکہ نافرمانی کرتےاورحد سےنکل جاتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب تم نے کہا کہ موسیٰ! ہم سے ایک (ہی) کھانے پر صبر نہیں ہو سکتا تو اپنے پروردگار سے دعا کیجئے کہ ترکاری اور ککڑی اور گیہوں اور مسور اور پیاز (وغیرہ) جو نباتات زمین سے اُگتی ہیں، ہمارے لیے پیدا کر دے۔ انہوں نے کہا کہ بھلا عمدہ چیزیں چھوڑ کر ان کے عوض ناقص چیزیں کیوں چاہتے ہوں۔ (اگر یہی چیزیں مطلوب ہیں) تو کسی شہر میں جا اترو، وہاں جو مانگتے ہو، مل جائے گا۔ اور (آخرکار) ذلت (ورسوائی) اور محتاجی (وبے نوائی) ان سے چمٹا دی گئی اور وہ الله کے غضب میں گرفتار ہو گئے۔ یہ اس لیے کہ وہ الله کی آیتوں سے انکار کرتے تھے اور (اس کے) نبیوں کو ناحق قتل کر دیتے تھے۔ (یعنی) یہ اس لیے کہ نافرمانی کئے جاتے اور حد سے بڑھے جاتے تھے
Sahi International :
And [recall] when you said, "O Moses, we can never endure one [kind of] food. So call upon your Lord to bring forth for us from the earth its green herbs and its cucumbers and its garlic and its lentils and its onions." [Moses] said, "Would you exchange what is better for what is less? Go into [any] settlement and indeed, you will have what you have asked." And they were covered with humiliation and poverty and returned with anger from Allah [upon them]. That was because they [repeatedly] disbelieved in the signs of Allah and killed the prophets without right. That was because they disobeyed and were [habitually] transgressing.
إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَالَّذِينَ هَادُوا وَالنَّصَارَىٰ وَالصَّابِئِينَ مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَعَمِلَ صَالِحًا فَلَهُمْ أَجْرُهُمْ عِندَ رَبِّهِمْ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ (62)
محمداکرم اعوان :
یقیناًجومسلمان ہوئےاورجولوگ یہودی ہوئےاورنصرانی اورصابئین (بےدین)(غرض) جوبھی اللہ پراورآخرت کےدن پریقین رکھتاہواورنیک کام کرےتوایسےلوگوں کےلیےان کےپروردگارکےپاس اُن کااجرہےاورانھیں کوئی ڈرہوگااورنہ افسوس۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ مسلمان ہیں یا یہودی یا عیسائی یا ستارہ پرست، (یعنی کوئی شخص کسی قوم و مذہب کا ہو) جو خدا اور روز قیامت پر ایمان لائے گا، اور نیک عمل کرے گا، تو ایسے لوگوں کو ان (کے اعمال) کا صلہ خدا کے ہاں ملے گا اور (قیامت کے دن) ان کو نہ کسی طرح کا خوف ہوگا اور نہ وہ غم ناک ہوں گے
Sahi International :
Indeed, those who believed and those who were Jews or Christians or Sabeans [before Prophet Muhammad] - those [among them] who believed in Allah and the Last Day and did righteousness - will have their reward with their Lord, and no fear will there be concerning them, nor will they grieve.
وَإِذْ أَخَذْنَا مِيثَاقَكُمْ وَرَفَعْنَا فَوْقَكُمُ الطُّورَ خُذُوا مَا آتَيْنَاكُم بِقُوَّةٍ وَاذْكُرُوا مَا فِيهِ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ (63)
محمداکرم اعوان :
اورجب ہم نےتم سےعہد لیااورتم پرطور (پہاڑ) کومعلق کردیاکہ جوکچھ ہم نےتمہیں دیا ہےاُسےمضبوطی سےاختیار کرواورجواس میں ہےاسے یاد کروتاکہ تم پرہیزگاربن سکو۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب ہم نے تم سے عہد (کر) لیا اور کوہِ طُور کو تم پر اٹھا کھڑا کیا (اور حکم دیا) کہ جو کتاب ہم نے تم کو دی ہے، اس کو زور سے پکڑے رہو، اور جو اس میں (لکھا) ہے، اسے یاد رکھو، تاکہ (عذاب سے) محفوظ رہو
Sahi International :
And [recall] when We took your covenant, [O Children of Israel, to abide by the Torah] and We raised over you the mount, [saying], "Take what We have given you with determination and remember what is in it that perhaps you may become righteous."
ثُمَّ تَوَلَّيْتُم مِّن بَعْدِ ذَٰلِكَ ۖ فَلَوْلَا فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُ لَكُنتُم مِّنَ الْخَاسِرِينَ (64)
محمداکرم اعوان :
پھراس کےبعدتم پھرگئےپس اگرتم پراللہ کا کرم اوراس کی رحمت نہ ہوتی تو تمہارابہت نقصان ہوتا۔
فتح محمدجالندھری :
تو تم اس کے بعد (عہد سے) پھر گئے اور اگر تم پر خدا کا فضل اور اس کی مہربانی نہ ہوتی تو تم خسارے میں پڑے گئے ہوتے
Sahi International :
Then you turned away after that. And if not for the favor of Allah upon you and His mercy, you would have been among the losers.
وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ الَّذِينَ اعْتَدَوْا مِنكُمْ فِي السَّبْتِ فَقُلْنَا لَهُمْ كُونُوا قِرَدَةً خَاسِئِينَ (65)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناًتم اپنےلوگوں کوجانتےہوجوہفتےوالےدن (کےحکم) سےحدسےنکل گئےتوہم نےان کوحکم دیاکہ تم ذلیل بندربن جاؤ۔
فتح محمدجالندھری :
اور تم ان لوگوں کو خوب جانتے ہوں، جو تم میں سے ہفتے کے دن (مچھلی کا شکار کرنے) میں حد سے تجاوز کر گئے تھے، تو ہم نے ان سے کہا کہ ذلیل وخوار بندر ہو جاؤ
Sahi International :
And you had already known about those who transgressed among you concerning the sabbath, and We said to them, "Be apes, despised."
فَجَعَلْنَاهَا نَكَالًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهَا وَمَا خَلْفَهَا وَمَوْعِظَةً لِّلْمُتَّقِينَ (66)
محمداکرم اعوان :
پھراس (قصّے) کوہم نےعبرت بنادیاان کےہم عصرلوگوں کےلیےاوربعدمیں آنےوالوں کےلیےاورنصیحت پرہیزگاروں کے لیے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اس قصے کو اس وقت کے لوگوں کے لیے اور جو ان کے بعد آنے والے تھے عبرت اور پرہیز گاروں کے لیے نصیحت بنا دیا
Sahi International :
And We made it a deterrent punishment for those who were present and those who succeeded [them] and a lesson for those who fear Allah.
وَإِذْ قَالَ مُوسَىٰ لِقَوْمِهِ إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُكُمْ أَن تَذْبَحُوا بَقَرَةً ۖ قَالُوا أَتَتَّخِذُنَا هُزُوًا ۖ قَالَ أَعُوذُ بِاللَّهِ أَنْ أَكُونَ مِنَ الْجَاهِلِينَ (67)
محمداکرم اعوان :
اورجب موسیٰ (علیہ السلام) نےاپنی قوم سےفرمایایقیناًاللہ نے تمہیں حکم دیا ہےکہ ایک بیل ذبح کروتو کہنے لگےکیاآپ ہم سےمذاق کرتے ہیں؟ انھوں نےفرمایامیں جاہلوں میں شامل ہونےسےاللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب موسیٰ نے اپنی قوم کے لوگوں سے کہا کہ خدا تم کو حکم دیتا ہے کہ ایک بیل ذبح کرو۔ وہ بولے، کیا تم ہم سے ہنسی کرتے ہو۔ (موسیٰ نے) کہا کہ میں الله کی پناہ مانگتا ہوں کہ نادان بنوں
Sahi International :
And [recall] when Moses said to his people, "Indeed, Allah commands you to slaughter a cow." They said, "Do you take us in ridicule?" He said, "I seek refuge in Allah from being among the ignorant."
قَالُوا ادْعُ لَنَا رَبَّكَ يُبَيِّن لَّنَا مَا هِيَ ۚ قَالَ إِنَّهُ يَقُولُ إِنَّهَا بَقَرَةٌ لَّا فَارِضٌ وَلَا بِكْرٌ عَوَانٌ بَيْنَ ذَٰلِكَ ۖ فَافْعَلُوا مَا تُؤْمَرُونَ (68)
محمداکرم اعوان :
توانھوں نےکہا اپنےپروردگارسےہمارے لیےدعاکریں ہمیں بتائےکہ وہ بیل کیسا ہے؟ توانھوں نےفرمایاوہ فرماتا ہےکہ بےشک وہ بیل نہ بوڑھا ہےاورنہ بچہ، اس کےدرمیان جوان ہےپس تمہیں جوحکم دیا گیا ہےاس پرعمل کرو۔
فتح محمدجالندھری :
انہوں نے کہا کہ اپنے پروردگار سے التجا کیجئے کہ وہ ہمیں یہ بتائے کہ وہ بیل کس طرح کا ہو۔ (موسیٰ نے) کہا کہ پروردگار فرماتا ہے کہ وہ بیل نہ تو بوڑھا ہو اور نہ بچھڑا، بلکہ ان کے درمیان (یعنی جوان) ہو۔ جیسا تم کو حکم دیا گیا ہے، ویسا کرو
Sahi International :
They said, "Call upon your Lord to make clear to us what it is." [Moses] said, "[Allah] says, 'It is a cow which is neither old nor virgin, but median between that,' so do what you are commanded."
قَالُوا ادْعُ لَنَا رَبَّكَ يُبَيِّن لَّنَا مَا لَوْنُهَا ۚ قَالَ إِنَّهُ يَقُولُ إِنَّهَا بَقَرَةٌ صَفْرَاءُ فَاقِعٌ لَّوْنُهَا تَسُرُّ النَّاظِرِينَ (69)
محمداکرم اعوان :
انھوں نےکہااپنےپروردگارسےہمارےلیےدعاکریں وہ ہمیں بتائےکہ اس کارنگ کیا ہے؟ توانھوں نےفرمایاوہ فرماتاہےکہ اس کارنگ گہرازرد ہے (کہ) دیکھنےوالوں کوبہت اچھالگتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
انہوں نے کہا کہ پروردگار سے درخواست کیجئے کہ ہم کو یہ بھی بتائے کہ اس کا رنگ کیسا ہو۔ موسیٰ نے کہا، پروردگار فرماتا ہے کہ اس کا رنگ گہرا زرد ہو کہ دیکھنے والوں (کے دل) کو خوش کر دیتا ہو
Sahi International :
They said, "Call upon your Lord to show us what is her color." He said, "He says, 'It is a yellow cow, bright in color - pleasing to the observers.' "
قَالُوا ادْعُ لَنَا رَبَّكَ يُبَيِّن لَّنَا مَا هِيَ إِنَّ الْبَقَرَ تَشَابَهَ عَلَيْنَا وَإِنَّا إِن شَاءَ اللَّهُ لَمُهْتَدُونَ (70)
محمداکرم اعوان :
انھوں نےکہااپنےرب سےہمارے لیےدعاکریں ہمیں بتادےکہ وہ بیل کیساہے؟ بلاشبہ ہمیں اس بیل کےبارہ میں اشتباہ ہےاوریقیناًہم اس باراگراللہ نےچاہا توضرورسمجھ جائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
انہوں نے کہا کہ (اب کے) پروردگار سے پھر درخواست کیجئے کہ ہم کو بتا دے کہ وہ اور کس کس طرح کا ہو، کیونکہ بہت سے بیل ہمیں ایک دوسرے کے مشابہ معلوم ہوتے ہیں، (پھر) خدا نے چاہا تو ہمیں ٹھیک بات معلوم ہو جائے گی
Sahi International :
They said, "Call upon your Lord to make clear to us what it is. Indeed, [all] cows look alike to us. And indeed we, if Allah wills, will be guided."
قَالَ إِنَّهُ يَقُولُ إِنَّهَا بَقَرَةٌ لَّا ذَلُولٌ تُثِيرُ الْأَرْضَ وَلَا تَسْقِي الْحَرْثَ مُسَلَّمَةٌ لَّا شِيَةَ فِيهَا ۚ قَالُوا الْآنَ جِئْتَ بِالْحَقِّ ۚ فَذَبَحُوهَا وَمَا كَادُوا يَفْعَلُونَ (71)
محمداکرم اعوان :
توانھوں نےفرمایاکہ وہ فرماتا ہےوہ بیل نہ ہل جوتاہواہےکہ کھیتی میں ہل چلایا ہواورنہ اس سے زراعت کی آبپاشی کی گئی ہوہرنقص سے پاک ہےاس میں کوئی داغ نہیں کہنےلگےاب آپ نےٹھیک کہا پھرانھوں نےاس (بیل) کوذبح کیااورلگتاتھاکہ وہ ایسانہیں کریں گے۔
فتح محمدجالندھری :
موسیٰ نے کہا کہ خدا فرماتا ہے کہ وہ بیل کام میں لگا ہوا نہ ہو، نہ تو زمین جوتتا ہو اور نہ کھیتی کو پانی دیتا ہو۔ اس میں کسی طرح کا داغ نہ ہو۔ کہنے لگے، اب تم نے سب باتیں درست بتا دیں۔ غرض (بڑی مشکل سے) انہوں نے اس بیل کو ذبح کیا، اور وہ ایسا کرنے والے تھے نہیں
Sahi International :
He said, "He says, 'It is a cow neither trained to plow the earth nor to irrigate the field, one free from fault with no spot upon her.' " They said, "Now you have come with the truth." So they slaughtered her, but they could hardly do it.
وَإِذْ قَتَلْتُمْ نَفْسًا فَادَّارَأْتُمْ فِيهَا ۖ وَاللَّهُ مُخْرِجٌ مَّا كُنتُمْ تَكْتُمُونَ (72)
محمداکرم اعوان :
اورجب تم لوگوں نےایک بندہ قتل کردیاپھراس پرتمہارےاختلافات پیداہوئےاورجوبات تم چھپانا چاہتےتھے، اللہ اس کو ظاہرکرنےوالےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب تم نے ایک شخص کو قتل کیا، تو اس میں باہم جھگڑنے لگے۔ لیکن جو بات تم چھپا رہے تھے، خدا اس کو ظاہر کرنے والا تھا
Sahi International :
And [recall] when you slew a man and disputed over it, but Allah was to bring out that which you were concealing.
فَقُلْنَا اضْرِبُوهُ بِبَعْضِهَا ۚ كَذَٰلِكَ يُحْيِي اللَّهُ الْمَوْتَىٰ وَيُرِيكُمْ آيَاتِهِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ (73)
محمداکرم اعوان :
توہم نےکہا کہ اس (میت) کواس (بیل) کےٹکڑےسےچھُودواسی طرح اللہ (قیامت کو) مردوں کوزندہ کریں گےاوروہ تم کواپنی نشانیاں دکھاتے ہیں تاکہ تم سمجھ سکو۔
فتح محمدجالندھری :
تو ہم نے کہا کہ اس بیل کا کوئی سا ٹکڑا مقتول کو مارو۔ اس طرح خدا مردوں کو زندہ کرتا ہے اور تم کو اپنی (قدرت کی) نشانیاں دکھاتا ہے تاکہ تم سمجھو
Sahi International :
So, We said, "Strike the slain man with part of it." Thus does Allah bring the dead to life, and He shows you His signs that you might reason.
ثُمَّ قَسَتْ قُلُوبُكُم مِّن بَعْدِ ذَٰلِكَ فَهِيَ كَالْحِجَارَةِ أَوْ أَشَدُّ قَسْوَةً ۚ وَإِنَّ مِنَ الْحِجَارَةِ لَمَا يَتَفَجَّرُ مِنْهُ الْأَنْهَارُ ۚ وَإِنَّ مِنْهَا لَمَا يَشَّقَّقُ فَيَخْرُجُ مِنْهُ الْمَاءُ ۚ وَإِنَّ مِنْهَا لَمَا يَهْبِطُ مِنْ خَشْيَةِ اللَّهِ ۗ وَمَا اللَّهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ (74)
محمداکرم اعوان :
پھراس کےبعدتمہارےدل سخت ہوگئےپتھروں کی طرح بلکہ ان سےکہیں زیادہ سخت اوریقیناًبعض چٹانیں ایسی ہوتی ہیں کہ ان میں سےنہریں پھوٹ نکلتی ہیں اوربےشک بعض ان میں پھٹ جاتی ہیں توان میں سےپانی بہہ نکلتا ہےاوربےشک کچھ ان میں ایسی ہوتی ہیں کہ خشیتِ الہٰی سےگرجاتی ہیں ـ اوراللہ تمہارےاعمال سےبےخبرنہیں۔
فتح محمدجالندھری :
پھر اس کے بعد تمہارے دل سخت ہو گئے۔ گویا وہ پتھر ہیں یا ان سے بھی زیادہ سخت۔ اور پتھر تو بعضے ایسے ہوتے ہیں کہ ان میں سے چشمے پھوٹ نکلتے ہیں، اور بعضے ایسے ہوتے ہیں کہ پھٹ جاتے ہیں، اور ان میں سے پانی نکلنے لگتا ہے، اور بعضے ایسے ہوتے ہیں کہ خدا کے خوف سے گر پڑتے ہیں، اور خدا تمہارے عملوں سے بے خبر نہیں
Sahi International :
Then your hearts became hardened after that, being like stones or even harder. For indeed, there are stones from which rivers burst forth, and there are some of them that split open and water comes out, and there are some of them that fall down for fear of Allah. And Allah is not unaware of what you do.
۞ أَفَتَطْمَعُونَ أَن يُؤْمِنُوا لَكُمْ وَقَدْ كَانَ فَرِيقٌ مِّنْهُمْ يَسْمَعُونَ كَلَامَ اللَّهِ ثُمَّ يُحَرِّفُونَهُ مِن بَعْدِ مَا عَقَلُوهُ وَهُمْ يَعْلَمُونَ (75)
محمداکرم اعوان :
توکیاتم (مسلمانو!) امیدرکھتےہوکہ یہ تمہارےساتھ ایمان لےآئیں گےاورحالانکہ ان میں کچھ لوگ (ایسے بھی تھےکہ) اللہ کےکلام کوسننےاورسمجھنےکےبعداس میں ردّوبدل کردیتےاورجان بوجھ کرکرتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
(مومنو) کیا تم امید رکھتے ہو کہ یہ لوگ تمہارے (دین کے) قائل ہو جائیں گے، (حالانکہ) ان میں سے کچھ لوگ کلامِ خدا (یعنی تورات) کو سنتے، پھر اس کے سمجھ لینے کے بعد اس کو جان بوجھ کر بدل دیتے رہے ہیں
Sahi International :
Do you covet [the hope, O believers], that they would believe for you while a party of them used to hear the words of Allah and then distort the Torah after they had understood it while they were knowing?
وَإِذَا لَقُوا الَّذِينَ آمَنُوا قَالُوا آمَنَّا وَإِذَا خَلَا بَعْضُهُمْ إِلَىٰ بَعْضٍ قَالُوا أَتُحَدِّثُونَهُم بِمَا فَتَحَ اللَّهُ عَلَيْكُمْ لِيُحَاجُّوكُم بِهِ عِندَ رَبِّكُمْ ۚ أَفَلَا تَعْقِلُونَ (76)
محمداکرم اعوان :
اورجب مسلمانوں سےملتےتوکہتےہم ایمان لائےاورجب اکیلےہوتےبعض دوسروں کےساتھ تو (ان سے) کہتےکہ تم وہ باتیں کیوں ظاہرکرتےہوجواللہ نےتم پرمنکشف کردی ہیں اس طرح تویہ لوگ (قیامت کو) تمہارے پروردگارکےسامنے سچے ہوجائیں گےتوکیا تمہیں اتنی بھی عقل نہیں ہے؟
فتح محمدجالندھری :
اور یہ لوگ جب مومنوں سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں، ہم ایمان لے آئے ہیں۔ اور جب آپس میں ایک دوسرے سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں، جو بات خدا نے تم پر ظاہر فرمائی ہے، وہ تم ان کو اس لیے بتائے دیتے ہو کہ (قیامت کے دن) اسی کے حوالے سے تمہارے پروردگار کے سامنے تم کو الزام دیں۔ کیا تم سمجھتے نہیں؟
Sahi International :
And when they meet those who believe, they say, "We have believed"; but when they are alone with one another, they say, "Do you talk to them about what Allah has revealed to you so they can argue with you about it before your Lord?" Then will you not reason?
أَوَلَا يَعْلَمُونَ أَنَّ اللَّهَ يَعْلَمُ مَا يُسِرُّونَ وَمَا يُعْلِنُونَ (77)
محمداکرم اعوان :
کیاوہ اتنا بھی نہیں سمجھتےکہ جویہ چھپاتےہیں اورجوظاہرکرتےہیں اللہ سب جانتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کیا یہ لوگ یہ نہیں جانتے کہ جو کچھ یہ چھپاتے اور جو کچھ ظاہر کرتے ہیں، خدا کو (سب) معلوم ہے
Sahi International :
But do they not know that Allah knows what they conceal and what they declare?
وَمِنْهُمْ أُمِّيُّونَ لَا يَعْلَمُونَ الْكِتَابَ إِلَّا أَمَانِيَّ وَإِنْ هُمْ إِلَّا يَظُنُّونَ (78)
محمداکرم اعوان :
اوران میں کچھ توان پڑھ ہیں کتاب کاعلم تورکھتےنہیں سوائےاپنے (دل خوش کن) خیالات کےاورمحض گمان کےسواکچھ نہیں رکھتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور بعض ان میں ان پڑھ ہیں کہ اپنے باطل خیالات کے سوا (خدا کی) کتاب سے واقف ہی نہیں اور وہ صرف ظن سے کام لیتے ہیں
Sahi International :
And among them are unlettered ones who do not know the Scripture except in wishful thinking, but they are only assuming.
فَوَيْلٌ لِّلَّذِينَ يَكْتُبُونَ الْكِتَابَ بِأَيْدِيهِمْ ثُمَّ يَقُولُونَ هَٰذَا مِنْ عِندِ اللَّهِ لِيَشْتَرُوا بِهِ ثَمَنًا قَلِيلًا ۖ فَوَيْلٌ لَّهُم مِّمَّا كَتَبَتْ أَيْدِيهِمْ وَوَيْلٌ لَّهُم مِّمَّا يَكْسِبُونَ (79)
محمداکرم اعوان :
سوایسےلوگوں کےلیےبڑی خرابی ہےجواپنےہاتھ سےکتاب لکھتے ہیں پھرکہہ دیتے ہیں یہ اللہ کی طرف سے ہےتاکہ اس سے تھوڑی سی دولت (دینوی منفعت) حاصل کرسکیں سوجوانھوں نےاپنے ہاتھوں سےلکھاوہ بھی ان کے لیے بہت خرابی ہےاورجواس کےبدلےکمایاوہ بھی خرابی کا سبب ہے۔
فتح محمدجالندھری :
تو ان لوگوں پر افسوس ہے جو اپنے ہاتھ سے تو کتاب لکھتے ہیں اور کہتے یہ ہیں کہ یہ خدا کے پاس سے (آئی) ہے، تاکہ اس کے عوض تھوڑی سے قیمت (یعنی دنیوی منفعت) حاصل کریں۔ ان پر افسوس ہے، اس لیے کہ (بےاصل باتیں) اپنے ہاتھ سے لکھتے ہیں اور (پھر) ان پر افسوس ہے، اس لیے کہ ایسے کام کرتے ہیں
Sahi International :
So woe to those who write the "scripture" with their own hands, then say, "This is from Allah," in order to exchange it for a small price. Woe to them for what their hands have written and woe to them for what they earn.
وَقَالُوا لَن تَمَسَّنَا النَّارُ إِلَّا أَيَّامًا مَّعْدُودَةً ۚ قُلْ أَتَّخَذْتُمْ عِندَ اللَّهِ عَهْدًا فَلَن يُخْلِفَ اللَّهُ عَهْدَهُ ۖ أَمْ تَقُولُونَ عَلَى اللَّهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ (80)
محمداکرم اعوان :
اورکہتےہیں ہمیں توصرف چند روزآگ کاعذاب ہوگافرمادیجیئےکہ کیا تم نےاللہ سےوعدہ لیا ہےکہ اللہ اپنےاس وعدہ کےخلاف نہ کریں گےیاتم اللہ کےبارے ایسی بات کہتےہوجوتم جانتےہی نہیں (بےسندبات)۔
فتح محمدجالندھری :
اور کہتے ہیں کہ (دوزخ کی) آگ ہمیں چند روز کے سوا چھو ہی نہیں سکے گی۔ ان سے پوچھو، کیا تم نے خدا سے اقرار لے رکھا ہے کہ خدا اپنے اقرار کے خلاف نہیں کرے گا۔ (نہیں)، بلکہ تم خدا کے بارے میں ایسی باتیں کہتے ہو جن کا تمہیں مطلق علم نہیں
Sahi International :
And they say, "Never will the Fire touch us, except for a few days." Say, "Have you taken a covenant with Allah? For Allah will never break His covenant. Or do you say about Allah that which you do not know?"
بَلَىٰ مَن كَسَبَ سَيِّئَةً وَأَحَاطَتْ بِهِ خَطِيئَتُهُ فَأُولَٰئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ ۖ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ (81)
محمداکرم اعوان :
ہاں یہ درست ہےکہ جوکوئی گناہ کرےاوراس کےگناہ اس پرچھا جائیں توایسے ہی لوگ دوزخ کےرہنےوالےہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
ہاں جو برے کام کرے، اور اس کے گناہ (ہر طرف سے) گھیر لیں تو ایسے لوگ دوزخ (میں جانے) والے ہیں (اور) وہ ہمیشہ اس میں (جلتے) رہیں گے
Sahi International :
Yes, whoever earns evil and his sin has encompassed him - those are the companions of the Fire; they will abide therein eternally.
وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ الْجَنَّةِ ۖ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ (82)
محمداکرم اعوان :
اورجولوگ ایمان لائےاورنیک کام کیئےوہ جنت میں رہنےوالے ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو ایمان لائیں اور نیک کام کریں، وہ جنت کے مالک ہوں گے (اور) ہمیشہ اس میں (عیش کرتے) رہیں گے
Sahi International :
But they who believe and do righteous deeds - those are the companions of Paradise; they will abide therein eternally.
وَإِذْ أَخَذْنَا مِيثَاقَ بَنِي إِسْرَائِيلَ لَا تَعْبُدُونَ إِلَّا اللَّهَ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا وَذِي الْقُرْبَىٰ وَالْيَتَامَىٰ وَالْمَسَاكِينِ وَقُولُوا لِلنَّاسِ حُسْنًا وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ ثُمَّ تَوَلَّيْتُمْ إِلَّا قَلِيلًا مِّنكُمْ وَأَنتُم مُّعْرِضُونَ (83)
محمداکرم اعوان :
اورجب ہم نےاولادِیعقوبؑ سےعہدلیاکہ اللہ کےسواکسی کی عبادت نہ کرواوروالدین کےساتھ احسان کرواور قرابت داروں اوریتیموں اورمسکینوں سےاورلوگوں سےاچھی بات کہواورنمازقائم رکھواورزکوٰۃ دوپھرتم میں سےسوائےچند لوگوں کےتم (اس سے) پھرگئےاورتم پھرجانےوالے(عہد شکن) ہو۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب ہم نے بنی اسرائیل سے عہد لیا کہ خدا کے سوا کسی کی عبادت نہ کرنا اور ماں باپ اور رشتہ داروں اور یتیموں اور محتاجوں کے ساتھ بھلائی کرتے رہنا اور لوگوں سے اچھی باتیں کہنا، اور نماز پڑھتے اور زکوٰة دیتے رہنا، تو چند شخصوں کے سوا تم سب (اس عہد سے) منہ پھیر کر پھر بیٹھے
Sahi International :
And [recall] when We took the covenant from the Children of Israel, [enjoining upon them], "Do not worship except Allah; and to parents do good and to relatives, orphans, and the needy. And speak to people good [words] and establish prayer and give zakah." Then you turned away, except a few of you, and you were refusing.
وَإِذْ أَخَذْنَا مِيثَاقَكُمْ لَا تَسْفِكُونَ دِمَاءَكُمْ وَلَا تُخْرِجُونَ أَنفُسَكُم مِّن دِيَارِكُمْ ثُمَّ أَقْرَرْتُمْ وَأَنتُمْ تَشْهَدُونَ (84)
محمداکرم اعوان :
اورجب ہم نےتم سےعہدلیاکہ تم آپس میں خون نہ بہاؤ گےاوراپنےلوگوں کواپنےگھروں سےنہ نکالوگے (یعنی علاقہ بدرنہ کرو) پھرتم نےوعدہ کیااورتم اس کےگواہ ہو۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب ہم نے تم سے عہد لیا کہ آپس میں کشت وخون نہ کرنا اور اپنے کو ان کے وطن سے نہ نکالنا تو تم نے اقرار کر لیا، اور تم (اس بات کے) گواہ ہو
Sahi International :
And [recall] when We took your covenant, [saying], "Do not shed each other's blood or evict one another from your homes." Then you acknowledged [this] while you were witnessing.
ثُمَّ أَنتُمْ هَٰؤُلَاءِ تَقْتُلُونَ أَنفُسَكُمْ وَتُخْرِجُونَ فَرِيقًا مِّنكُم مِّن دِيَارِهِمْ تَظَاهَرُونَ عَلَيْهِم بِالْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَإِن يَأْتُوكُمْ أُسَارَىٰ تُفَادُوهُمْ وَهُوَ مُحَرَّمٌ عَلَيْكُمْ إِخْرَاجُهُمْ ۚ أَفَتُؤْمِنُونَ بِبَعْضِ الْكِتَابِ وَتَكْفُرُونَ بِبَعْضٍ ۚ فَمَا جَزَاءُ مَن يَفْعَلُ ذَٰلِكَ مِنكُمْ إِلَّا خِزْيٌ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ۖ وَيَوْمَ الْقِيَامَةِ يُرَدُّونَ إِلَىٰ أَشَدِّ الْعَذَابِ ۗ وَمَا اللَّهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ (85)
محمداکرم اعوان :
پھرتم ہی وہ لوگ ہوکہ اپنوں کاخون کرتے ہواوراپنےکچھ لوگوں کواوران کےدیس سےنکال دیتےہواوران کےخلاف (ظلم اورزیادتی کرنے والوں کی) مدد کرتےہوگناہ کرتے ہوئےاورحدسےگزرتےہوئےاوراگریہی لوگ تمہارے پاس قیدی ہو کر آتےہیں تو انہیں معاوضہ دے کرچھڑادیتے ہواورحالانکہ ان کانکال دینا ہی تم پرحرام تھاتوکیا تم کتاب کی کچھ باتیں مان لیتےہواورکچھ کا انکارکردیتےہوتوتم میں سےایسا کرنےوالےکی اورکیا سزاہوسکتی ہےسوائےاس کےکہ دنیاکی زندگی میں رسواہواور قیامت کےدن سخت عذاب میں ڈالا جائےاوراللہ تمہارےاعمال سےبےخبرنہیں۔
فتح محمدجالندھری :
پھر تم وہی ہو کہ اپنوں کو قتل بھی کر دیتے ہو اور اپنے میں سے بعض لوگوں پر گناہ اور ظلم سے چڑھائی کرکے انہیں وطن سے نکال بھی دیتے ہو، اور اگر وہ تمہارے پاس قید ہو کر آئیں تو بدلہ دے کر ان کو چھڑا بھی لیتے ہو، حالانکہ ان کا نکال دینا ہی تم کو حرام تھا۔ (یہ) کیا (بات ہے کہ) تم کتابِ (خدا) کے بعض احکام کو تو مانتے ہو اور بعض سے انکار کئے دیتے ہو، تو جو تم میں سے ایسی حرکت کریں، ان کی سزا اس کے سوا اور کیا ہو سکتی ہے کہ دنیا کی زندگی میں تو رسوائی ہو اور قیامت کے دن سخت سے سخت عذاب میں ڈال دیئے جائیں اور جو کام تم کرتے ہو، خدا ان سے غافل نہیں
Sahi International :
Then, you are those [same ones who are] killing one another and evicting a party of your people from their homes, cooperating against them in sin and aggression. And if they come to you as captives, you ransom them, although their eviction was forbidden to you. So do you believe in part of the Scripture and disbelieve in part? Then what is the recompense for those who do that among you except disgrace in worldly life; and on the Day of Resurrection they will be sent back to the severest of punishment. And Allah is not unaware of what you do.
أُولَٰئِكَ الَّذِينَ اشْتَرَوُا الْحَيَاةَ الدُّنْيَا بِالْآخِرَةِ ۖ فَلَا يُخَفَّفُ عَنْهُمُ الْعَذَابُ وَلَا هُمْ يُنصَرُونَ (86)
محمداکرم اعوان :
جولوگ آخرت کےبدلےدنیا کی زندگی (مال ودولت) خریدتےہیں توان پرکبھی عذاب کم نہ کیاجائےگااورنہ ان کی کوئی مدد کی جائےگی۔
فتح محمدجالندھری :
یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے آخرت کے بدلے دنیا کی زندگی خریدی۔ سو نہ تو ان سے عذاب ہی ہلکا کیا جائے گا اور نہ ان کو (اور طرح کی) مدد ملے گی
Sahi International :
Those are the ones who have bought the life of this world [in exchange] for the Hereafter, so the punishment will not be lightened for them, nor will they be aided.
وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ وَقَفَّيْنَا مِن بَعْدِهِ بِالرُّسُلِ ۖ وَآتَيْنَا عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ الْبَيِّنَاتِ وَأَيَّدْنَاهُ بِرُوحِ الْقُدُسِ ۗ أَفَكُلَّمَا جَاءَكُمْ رَسُولٌ بِمَا لَا تَهْوَىٰ أَنفُسُكُمُ اسْتَكْبَرْتُمْ فَفَرِيقًا كَذَّبْتُمْ وَفَرِيقًا تَقْتُلُونَ (87)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناًہم نےموسیٰ (علیہ السلام) کوکتاب دی اوران کےبعدمسلسل انبیاؑء کوبھیجتےرہےاورہم نےعیسیٰ (علیہ السلام) مریم (علیہاالسلام) کےبیٹےکو (نبوت کے) واضح دلائل عطا فرمائےاورروح القدس (پاک روح) سےان کی مددکی تو جب کبھی تمہارے پاس نبی آیا (اور) تمہاری ذاتی خواہشات کے خلاف بات ہوئی توتم نےتکبرکیاتوبعض کوتم نےجھٹلایااوربعض کوقتل کردیتے ہو۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے موسیٰ کو کتاب عنایت کی اور ان کے پیچھے یکے بعد دیگرے پیغمبر بھیجتے رہے اور عیسیٰ بن مریم کو کھلے نشانات بخشے اور روح القدس (یعنی جبرئیل) سے ان کو مدد دی۔تو جب کوئی پیغمبر تمہارے پاس ایسی باتیں لے کر آئے، جن کو تمہارا جی نہیں چاہتا تھا، تو تم سرکش ہو جاتے رہے، اور ایک گروہ (انبیاء) کو تو جھٹلاتے رہے اور ایک گروہ کو قتل کرتے رہے
Sahi International :
And We did certainly give Moses the Torah and followed up after him with messengers. And We gave Jesus, the son of Mary, clear proofs and supported him with the Pure Spirit. But is it [not] that every time a messenger came to you, [O Children of Israel], with what your souls did not desire, you were arrogant? And a party [of messengers] you denied and another party you killed.
وَقَالُوا قُلُوبُنَا غُلْفٌ ۚ بَل لَّعَنَهُمُ اللَّهُ بِكُفْرِهِمْ فَقَلِيلًا مَّا يُؤْمِنُونَ (88)
محمداکرم اعوان :
اورکہتےہیں ہمارےدل محفوظ ہیں بلکہ ان پران کےکفرکےباعث اللہ نےلعنت کی سووہ بہت کم ایمان لاتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور کہتے ہیں، ہمارے دل پردے میں ہیں۔ (نہیں) بلکہ الله نے ان کے کفر کے سبب ان پر لعنت کر رکھی ہے۔ پس یہ تھوڑے ہی پر ایمان لاتے ہیں
Sahi International :
And they said, "Our hearts are wrapped." But, [in fact], Allah has cursed them for their disbelief, so little is it that they believe.
وَلَمَّا جَاءَهُمْ كِتَابٌ مِّنْ عِندِ اللَّهِ مُصَدِّقٌ لِّمَا مَعَهُمْ وَكَانُوا مِن قَبْلُ يَسْتَفْتِحُونَ عَلَى الَّذِينَ كَفَرُوا فَلَمَّا جَاءَهُم مَّا عَرَفُوا كَفَرُوا بِهِ ۚ فَلَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الْكَافِرِينَ (89)
محمداکرم اعوان :
اورجب ان کےپاس اللہ کی طرف سےجوان کےپاس ہےاس کی تصدیق کرنےوالی کتاب آئی اورحالانکہ پہلے (اسی کے سبب) کافروں پرفتح کی دعا کیاکرتےتھےپھرجب ان کےپاس (کتاب) آئی تواس کاانکارکردیاحالانکہ وہ اسےپہچانتے تھےپس اللہ کی لعنت ہوایسےکافروں پر۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب الله کے ہاں سے ان کے پاس کتاب آئی جو ان کی (آسمانی) کتاب کی بھی تصدیق کرتی ہے، اور وہ پہلے (ہمیشہ) کافروں پر فتح مانگا کرتے تھے، تو جس چیز کو وہ خوب پہچانتے تھے، جب ان کے پاس آپہنچی تو اس سے کافر ہو گئے۔ پس کافروں پر الله کی لعنت
Sahi International :
And when there came to them a Book from Allah confirming that which was with them - although before they used to pray for victory against those who disbelieved - but [then] when there came to them that which they recognized, they disbelieved in it; so the curse of Allah will be upon the disbelievers.
بِئْسَمَا اشْتَرَوْا بِهِ أَنفُسَهُمْ أَن يَكْفُرُوا بِمَا أَنزَلَ اللَّهُ بَغْيًا أَن يُنَزِّلَ اللَّهُ مِن فَضْلِهِ عَلَىٰ مَن يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ ۖ فَبَاءُوا بِغَضَبٍ عَلَىٰ غَضَبٍ ۚ وَلِلْكَافِرِينَ عَذَابٌ مُّهِينٌ (90)
محمداکرم اعوان :
انھوں نےاپنےآپ کوبہت بری چیزکےبدلےبیچا ہےکہ جو (نعمت، نبوت، کتاب) اللہ نےاپنی مہربانی سےاپنےجس بندے پرچاہی نازل فرمائی اس کا بغاوت کرتےہوئےانکار کردیاسووہ غضب بالائےغضب کےمستحق ہوئےاورکافروں کےلیےذلت والاعذاب ہوگا۔
فتح محمدجالندھری :
جس چیز کے بدلے انہوں نے اپنے تئیں بیچ ڈالا، وہ بہت بری ہے، یعنی اس جلن سے کہ خدا اپنے بندوں میں جس پر چاہتا ہے، اپنی مہربانی سے نازل فرماتا ہے۔ خدا کی نازل کی ہوئی کتاب سے کفر کرنے لگے تو وہ (اس کے) غضب بالائے غضب میں مبتلا ہو گئے۔ اور کافروں کے لیے ذلیل کرنے والا عذاب ہے
Sahi International :
How wretched is that for which they sold themselves - that they would disbelieve in what Allah has revealed through [their] outrage that Allah would send down His favor upon whom He wills from among His servants. So they returned having [earned] wrath upon wrath. And for the disbelievers is a humiliating punishment.
وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ آمِنُوا بِمَا أَنزَلَ اللَّهُ قَالُوا نُؤْمِنُ بِمَا أُنزِلَ عَلَيْنَا وَيَكْفُرُونَ بِمَا وَرَاءَهُ وَهُوَ الْحَقُّ مُصَدِّقًا لِّمَا مَعَهُمْ ۗ قُلْ فَلِمَ تَقْتُلُونَ أَنبِيَاءَ اللَّهِ مِن قَبْلُ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ (91)
محمداکرم اعوان :
اورجب ان سےکہاجاتاہےاللہ نےجونازل کیا اس پرایمان لاؤتوکہتے ہیں جوہم پرنازل ہواہم اس پرایمان لاتےہیں اوراس کے علاوہ سب کا انکار کرتےہیں اورحالانکہ وہ (کتاب) حق ہےاورجوان کے پاس ہےاس (کتاب) کی بھی تصدیق (کرتی) ہے۔ ان سے کہیےپھرپہلے اللہ کے نبیوںؑ کوتم نےکیوں قتل کیااگرتم (تورات پر) ایمان رکھنےوالے تھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ جو (کتاب) خدا نے (اب) نازل فرمائی ہے، اس کو مانو۔ تو کہتے ہیں کہ جو کتاب ہم پر (پہلے) نازل ہو چکی ہے، ہم تو اسی کو مانتے ہیں۔ (یعنی) یہ اس کے سوا کسی اور (کتاب) کو نہیں مانتے، حالانکہ وہ (سراسر) سچی ہے اور جو ان کی (آسمانی) کتاب ہے، اس کی بھی تصدیق کرتی ہے۔ (ان سے) کہہ دو کہ اگر تم صاحبِ ایمان ہوتے تو الله کے پیغمبروں کو پہلے ہی کیوں قتل کیا کرتے
Sahi International :
And when it is said to them, "Believe in what Allah has revealed," they say, "We believe [only] in what was revealed to us." And they disbelieve in what came after it, while it is the truth confirming that which is with them. Say, "Then why did you kill the prophets of Allah before, if you are [indeed] believers?"
۞ وَلَقَدْ جَاءَكُم مُّوسَىٰ بِالْبَيِّنَاتِ ثُمَّ اتَّخَذْتُمُ الْعِجْلَ مِن بَعْدِهِ وَأَنتُمْ ظَالِمُونَ (92)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناًتمہارے پاس موسیٰ (علیہ السلام) واضح دلیلوں کےساتھ تشریف لائےپھرتم نےان (کےطورپرجانے) کےبعد بچھڑےکومعبودبنالیااورتم بہت غلط کارہو۔
فتح محمدجالندھری :
اور موسیٰ تمہارے پاس کھلے ہوئے معجزات لے کر آئے تو تم ان کے (کوہِ طور جانے کے) بعد بچھڑے کو معبود بنا بیٹھے اور تم (اپنے ہی حق میں) ظلم کرتے تھے
Sahi International :
And Moses had certainly brought you clear proofs. Then you took the calf [in worship] after that, while you were wrongdoers.
وَإِذْ أَخَذْنَا مِيثَاقَكُمْ وَرَفَعْنَا فَوْقَكُمُ الطُّورَ خُذُوا مَا آتَيْنَاكُم بِقُوَّةٍ وَاسْمَعُوا ۖ قَالُوا سَمِعْنَا وَعَصَيْنَا وَأُشْرِبُوا فِي قُلُوبِهِمُ الْعِجْلَ بِكُفْرِهِمْ ۚ قُلْ بِئْسَمَا يَأْمُرُكُم بِهِ إِيمَانُكُمْ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ (93)
محمداکرم اعوان :
اورجب ہم نےتم سےعہد لیااورتم پرطور (پہاڑ) کومعلق کردیا (تاکہ) جوہم نےتمہیں عطا کیا ہےاسےمضبوطی سے تھامواور (غورسے) سنو (تو) کہنےلگےہم نےسن لیااورمانانہیں اوران کےکفرکی وجہ سےان کےدلوں میں بچھڑے کی محبت پیوست ہوگئی فرمادیجیئےاگرتم ایمان رکھتےہوتوتمہاراایمان تمہیں بہت برا (کام کرنےکا) حکم دیتا ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب ہم نے تم (لوگوں) سے عہد واثق لیا اور کوہ طور کو تم پر اٹھا کھڑا کیا (اور حکم دیا کہ) جو (کتاب) ہم نے تم کو دی ہے، اس کو زور سے پکڑو اور جو تمہیں حکم ہوتا ہے (اس کو) سنو تو وہ (جو تمہارے بڑے تھے) کہنے لگے کہ ہم نے سن تو لیا لیکن مانتے نہیں۔ اور ان کے کفر کے سبب بچھڑا (گویا) ان کے دلوں میں رچ گیا تھا۔ (اے پیغمبر ان سے) کہہ دو کہ اگر تم مومن ہو تو تمہارا ایمان تم کو بری بات بتاتا ہے
Sahi International :
And [recall] when We took your covenant and raised over you the mount, [saying], "Take what We have given you with determination and listen." They said [instead], "We hear and disobey." And their hearts absorbed [the worship of] the calf because of their disbelief. Say, "How wretched is that which your faith enjoins upon you, if you should be believers."
قُلْ إِن كَانَتْ لَكُمُ الدَّارُ الْآخِرَةُ عِندَ اللَّهِ خَالِصَةً مِّن دُونِ النَّاسِ فَتَمَنَّوُا الْمَوْتَ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ (94)
محمداکرم اعوان :
(ان سے) فرمائیےکہ اگردوسروں کےعلاوہ آخرت کا گھر(جنت) اللہ کےنزدیک صرف تمہارےلیےہےتواگر (اس دعوے میں) سچے ہوتوموت کی دعا (آرزو) کرو۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ اگر آخرت کا گھر اور لوگوں (یعنی مسلمانوں) کے لیے نہیں اور خدا کے نزدیک تمہارے ہی لیے مخصوص ہے تو اگر سچے ہو تو موت کی آرزو تو کرو
Sahi International :
Say, [O Muhammad], "If the home of the Hereafter with Allah is for you alone and not the [other] people, then wish for death, if you should be truthful.
وَلَن يَتَمَنَّوْهُ أَبَدًا بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيهِمْ ۗ وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِالظَّالِمِينَ (95)
محمداکرم اعوان :
اورانھوں نےاپنےہاتھوں جوآگےبھیجا (یعنی اعمال) ان کےباعث ہرگزآرزونہ کریں گےاوراللہ ظلم کرنےوالوں کوجانتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
لیکن ان اعمال کی وجہ سے، جو ان کے ہاتھ آگے بھیج چکے ہیں، یہ کبھی اس کی آرزو نہیں کریں گے، اور خدا ظالموں سے (خوب) واقف ہے
Sahi International :
But they will never wish for it, ever, because of what their hands have put forth. And Allah is Knowing of the wrongdoers.
وَلَتَجِدَنَّهُمْ أَحْرَصَ النَّاسِ عَلَىٰ حَيَاةٍ وَمِنَ الَّذِينَ أَشْرَكُوا ۚ يَوَدُّ أَحَدُهُمْ لَوْ يُعَمَّرُ أَلْفَ سَنَةٍ وَمَا هُوَ بِمُزَحْزِحِهِ مِنَ الْعَذَابِ أَن يُعَمَّرَ ۗ وَاللَّهُ بَصِيرٌ بِمَا يَعْمَلُونَ (96)
محمداکرم اعوان :
اورآپ ان کوسب سےزیادہ زندگی کاحریص پائیں گےاورشرک کرنے والوں میں سےبھی۔ ہرایک ان میں سےچاہتا ہےکہ کاش اس کی زندگی ہزاربرس ہواوراس کواتنی عمردےبھی دی جائےتواس کوعذاب سےنہیں بچاسکتی اوراللہ ان کےاعمال کودیکھ رہےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
بلکہ ان کو تم اور لوگوں سے زندگی کے کہیں حریص دیکھو گے، یہاں تک کہ مشرکوں سے بھی۔ ان میں سے ہر ایک یہی خواہش کرتا ہے کہ کاش وہ ہزار برس جیتا رہے، مگر اتنی لمبی عمر اس کو مل بھی جائے تو اسے عذاب سے تو نہیں چھڑا سکتی۔ اور جو کام یہ کرتے ہیں، خدا ان کو دیکھ رہا ہے
Sahi International :
And you will surely find them the most greedy of people for life - [even] more than those who associate others with Allah. One of them wishes that he could be granted life a thousand years, but it would not remove him in the least from the [coming] punishment that he should be granted life. And Allah is Seeing of what they do.
قُلْ مَن كَانَ عَدُوًّا لِّجِبْرِيلَ فَإِنَّهُ نَزَّلَهُ عَلَىٰ قَلْبِكَ بِإِذْنِ اللَّهِ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهِ وَهُدًى وَبُشْرَىٰ لِلْمُؤْمِنِينَ (97)
محمداکرم اعوان :
آپ کہہ دیجیئےکہ جوکوئی جبرائیل (علیہ السلام) سےدشمنی رکھےتویقیناًاس نےآپ کےقلب (اطہر) پراللہ کےحکم سےاس (قرآن) کوپہنچایاجوتصدیق کرتاہےاپنےسے پہلی (کتابوں) کی اورراہنمائی کرتا ہےاورایمان والوں کوخوشخبری دیتا ہے۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ جو شخص جبرئیل کا دشمن ہو (اس کو غصے میں مر جانا چاہیئے) اس نے تو (یہ کتاب) خدا کے حکم سے تمہارے دل پر نازل کی ہے جو پہلی کتابوں کی تصدیق کرتی ہے، اور ایمان والوں کے لیے ہدایت اور بشارت ہے
Sahi International :
Say, "Whoever is an enemy to Gabriel - it is [none but] he who has brought the Qur'an down upon your heart, [O Muhammad], by permission of Allah, confirming that which was before it and as guidance and good tidings for the believers."
مَن كَانَ عَدُوًّا لِّلَّهِ وَمَلَائِكَتِهِ وَرُسُلِهِ وَجِبْرِيلَ وَمِيكَالَ فَإِنَّ اللَّهَ عَدُوٌّ لِّلْكَافِرِينَ (98)
محمداکرم اعوان :
جس کسی نےدشمنی کی اللہ سےاوراس کےفرشتوں سےاوراس کےرسولوں سےاورجبرائیل اورمیکائیل (علیہما السلام) سےتویقیناًاللہ (ایسے) کافروں کےدشمن ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو شخص خدا کا اور اس کے فرشتوں کا اور اس کے پیغمبروں کا اور جبرئیل اور میکائیل کا دشمن ہو تو ایسے کافروں کا خدا دشمن ہے
Sahi International :
Whoever is an enemy to Allah and His angels and His messengers and Gabriel and Michael - then indeed, Allah is an enemy to the disbelievers.
وَلَقَدْ أَنزَلْنَا إِلَيْكَ آيَاتٍ بَيِّنَاتٍ ۖ وَمَا يَكْفُرُ بِهَا إِلَّا الْفَاسِقُونَ (99)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناًہم نےآپ پرواضح دلائل نازل فرمائےاوران کاانکارصرف بدکارہی کرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے تمہارے پاس سلجھی ہوئی آیتیں ارسال فرمائی ہیں، اور ان سے انکار وہی کرتے ہیں جو بدکار ہیں
Sahi International :
And We have certainly revealed to you verses [which are] clear proofs, and no one would deny them except the defiantly disobedient.
أَوَكُلَّمَا عَاهَدُوا عَهْدًا نَّبَذَهُ فَرِيقٌ مِّنْهُم ۚ بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ (100)
محمداکرم اعوان :
کیاایسانہیں ہوتارہاکہ جب کبھی انھوں نےکوئی عہدکیاتوان میں سےایک طبقےنےاس کوتوڑدیابلکہ ان میں سےاکثرتو (اس عہد پر) یقین ہی نہیں رکھتے۔
فتح محمدجالندھری :
ان لوگوں نے جب (خدا سے) عہد واثق کیا تو ان میں سے ایک فریق نے اس کو (کسی چیز کی طرح) پھینک دیا۔ حقیقت یہ ہے کہ ان میں اکثر بے ایمان ہیں
Sahi International :
Is it not [true] that every time they took a covenant a party of them threw it away? But, [in fact], most of them do not believe.
وَلَمَّا جَاءَهُمْ رَسُولٌ مِّنْ عِندِ اللَّهِ مُصَدِّقٌ لِّمَا مَعَهُمْ نَبَذَ فَرِيقٌ مِّنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ كِتَابَ اللَّهِ وَرَاءَ ظُهُورِهِمْ كَأَنَّهُمْ لَا يَعْلَمُونَ (101)
محمداکرم اعوان :
اورجب کبھی اللہ کی طرف سےان کےپاس کوئی رسول آیا (حالانکہ وہ) جوان کے پاس (کتاب) ہےاس کی تصدیق کرتا تھاتوان اہلِ کتاب میں سےایک جماعت نے (ان کا) انکارکردیااللہ کی کتاب کوبھی قابل اعتناءنہ سمجھا (پیٹھ پیچھے کردیا) جیساکہ وہ جانتےہی نہ ہوں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب ان کے پاس الله کی طرف سے پیغمبر (آخرالزماں) آئے، اور وہ ان کی (آسمانی) کتاب کی بھی تصدیق کرتے ہیں تو جن لوگوں کو کتاب دی گئی تھی، ان میں سے ایک جماعت نے خدا کی کتاب کو پیٹھ پیچھے پھینک دیا، گویا وہ جانتے ہی نہیں
Sahi International :
And when a messenger from Allah came to them confirming that which was with them, a party of those who had been given the Scripture threw the Scripture of Allah behind their backs as if they did not know [what it contained].
وَاتَّبَعُوا مَا تَتْلُو الشَّيَاطِينُ عَلَىٰ مُلْكِ سُلَيْمَانَ ۖ وَمَا كَفَرَ سُلَيْمَانُ وَلَٰكِنَّ الشَّيَاطِينَ كَفَرُوا يُعَلِّمُونَ النَّاسَ السِّحْرَ وَمَا أُنزِلَ عَلَى الْمَلَكَيْنِ بِبَابِلَ هَارُوتَ وَمَارُوتَ ۚ وَمَا يُعَلِّمَانِ مِنْ أَحَدٍ حَتَّىٰ يَقُولَا إِنَّمَا نَحْنُ فِتْنَةٌ فَلَا تَكْفُرْ ۖ فَيَتَعَلَّمُونَ مِنْهُمَا مَا يُفَرِّقُونَ بِهِ بَيْنَ الْمَرْءِ وَزَوْجِهِ ۚ وَمَا هُم بِضَارِّينَ بِهِ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا بِإِذْنِ اللَّهِ ۚ وَيَتَعَلَّمُونَ مَا يَضُرُّهُمْ وَلَا يَنفَعُهُمْ ۚ وَلَقَدْ عَلِمُوا لَمَنِ اشْتَرَاهُ مَا لَهُ فِي الْآخِرَةِ مِنْ خَلَاقٍ ۚ وَلَبِئْسَ مَا شَرَوْا بِهِ أَنفُسَهُمْ ۚ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ (102)
محمداکرم اعوان :
اورانھوں نےایسی چیزکااتباع کیاجوسلیمان (علیہ السلام) کےزمانےمیں شیاطین (جن اور انسان) پڑھا کرتے تھےاورسلیمان (علیہ السلام) نےکفرنہیں کیامگرہاں شیاطین کفرکیا کرتےتھےلوگوں کوسحرکی تعلیم دیتے تھےاورجوکچھ بابل (شہر) میں ہاروت اورماروت (دو فرشتوں) پہ نازل کیا گیااوروہ بھی جب تک کہہ نہ دیتے کہ ہمارا وجود بھی ایک امتحان ہےسوکفرمیں نہ جاپڑناسووہ کسی کونہیں سکھاتے تھےتویہ ان سے (ایسا سحر) سیکھنا چاہتےتھےجس سےمیاں اوراس کی بیوی میں جدائی ڈال دیں مگر یہ (جادوگر) اس سےاللہ کےحکم کےسواکسی کا کچھ نہیں بگاڑسکتےاورایسی چیز (سحر) سیکھتےجوان کونقصان توپہنچائےاورانہیں نفع نہ دے۔ اوریہ بھی جانتے تھےکہ جس نےاس چیزکواختیارکیااس کاآخرت میں کچھ حصہ نہیں ہےاوروہ بہت برا ہےجس کے پیچھے انھوں نے اپنی جان لگا دی کاش یہ جانتے ہوتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان (ہزلیات) کے پیچھے لگ گئے جو سلیمان کے عہدِ سلطنت میں شیاطین پڑھا کرتے تھے اور سلیمان نے مطلق کفر کی بات نہیں کی، بلکہ شیطان ہی کفر کرتے تھے کہ لوگوں کو جادو سکھاتے تھے۔ اور ان باتوں کے بھی (پیچھے لگ گئے) جو شہر بابل میں دو فرشتوں (یعنی) ہاروت اور ماروت پر اتری تھیں۔ اور وہ دونوں کسی کو کچھ نہیں سکھاتے تھے، جب تک یہ نہ کہہ دیتے کہ ہم تو (ذریعہٴ) آزمائش ہیں۔ تم کفر میں نہ پڑو۔ غرض لوگ ان سے (ایسا) جادو سیکھتے، جس سے میاں بیوی میں جدائی ڈال دیں۔ اور خدا کے حکم کے سوا وہ اس (جادو) سے کسی کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتے تھے۔ اور کچھ ایسے (منتر) سیکھتے جو ان کو نقصان ہی پہنچاتے اور فائدہ کچھ نہ دیتے۔ اور وہ جانتے تھے کہ جو شخص ایسی چیزوں (یعنی سحر اور منتر وغیرہ) کا خریدار ہوگا، اس کا آخرت میں کچھ حصہ نہیں۔ اور جس چیز کے عوض انہوں نے اپنی جانوں کو بیچ ڈالا، وہ بری تھی۔ کاش وہ (اس بات کو) جانتے
Sahi International :
And they followed [instead] what the devils had recited during the reign of Solomon. It was not Solomon who disbelieved, but the devils disbelieved, teaching people magic and that which was revealed to the two angels at Babylon, Harut and Marut. But the two angels do not teach anyone unless they say, "We are a trial, so do not disbelieve [by practicing magic]." And [yet] they learn from them that by which they cause separation between a man and his wife. But they do not harm anyone through it except by permission of Allah. And the people learn what harms them and does not benefit them. But the Children of Israel certainly knew that whoever purchased the magic would not have in the Hereafter any share. And wretched is that for which they sold themselves, if they only knew.
وَلَوْ أَنَّهُمْ آمَنُوا وَاتَّقَوْا لَمَثُوبَةٌ مِّنْ عِندِ اللَّهِ خَيْرٌ ۖ لَّوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ (103)
محمداکرم اعوان :
اوراگریہ ایمان لاتےاورپرہیزگاری اختیارکرتےتواللہ کےہاں اس کا معاوضہ بہترتھاکاش ان کواتنی عقل ہوتی۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر وہ ایمان لاتے اور پرہیز گاری کرتے تو خدا کے ہاں سے بہت اچھا صلہ ملتا۔ اے کاش، وہ اس سے واقف ہوتے
Sahi International :
And if they had believed and feared Allah, then the reward from Allah would have been [far] better, if they only knew.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَقُولُوا رَاعِنَا وَقُولُوا انظُرْنَا وَاسْمَعُوا ۗ وَلِلْكَافِرِينَ عَذَابٌ أَلِيمٌ (104)
محمداکرم اعوان :
اے ایمان والو! ’راعنا‘مت کہا کرواور’اُنظرنا‘ (ہماری طرف توجہ فرمائیے) کہاکرواور (اچھی طرح) سن لواور(ان) کافروں کےلیےدردناک عذاب ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اے اہل ایمان! (گفتگو کے وقت پیغمبرِ خدا سے) راعنا نہ کہا کرو۔ انظرنا کہا کرو۔ اور خوب سن رکھو، اور کافروں کے لیے دکھ دینے والا عذاب ہے
Sahi International :
O you who have believed, say not [to Allah 's Messenger], "Ra'ina" but say, "Unthurna" and listen. And for the disbelievers is a painful punishment.
مَّا يَوَدُّ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ وَلَا الْمُشْرِكِينَ أَن يُنَزَّلَ عَلَيْكُم مِّنْ خَيْرٍ مِّن رَّبِّكُمْ ۗ وَاللَّهُ يَخْتَصُّ بِرَحْمَتِهِ مَن يَشَاءُ ۚ وَاللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ (105)
محمداکرم اعوان :
کافراہلِ کتاب اورمشرک نہیں چاہتےکہ تم پرتمہارے پروردگار کی طرف سے بھلائی نازل ہواوراللہ جِسےچاہتےہیں اپنی رحمت کےلیےخاص کرلیتےہیں۔ اوراللہ بڑے فضل والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ کافر ہیں، اہل کتاب یا مشرک وہ اس بات کو پسند نہیں کرتے کہ تم پر تمہارے پروردگار کی طرف سے خیر (وبرکت) نازل ہو۔ اور خدا تو جس کو چاہتا ہے، اپنی رحمت کے ساتھ خاص کر لیتا ہے اور خدا بڑے فضل کا مالک ہے
Sahi International :
Neither those who disbelieve from the People of the Scripture nor the polytheists wish that any good should be sent down to you from your Lord. But Allah selects for His mercy whom He wills, and Allah is the possessor of great bounty.
۞ مَا نَنسَخْ مِنْ آيَةٍ أَوْ نُنسِهَا نَأْتِ بِخَيْرٍ مِّنْهَا أَوْ مِثْلِهَا ۗ أَلَمْ تَعْلَمْ أَنَّ اللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ (106)
محمداکرم اعوان :
جوآیت ہم موقوف کرتے ہیں یا اسےبھُلادیتےہیں تواس کی جگہ اس سےبہتریا اُس جیسی لےآتے ہیں (اے معترض!) کیا تجھ کومعلوم نہیں کہ اللہ ہرچیزپرقادرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
ہم جس آیت کو منسوخ کر دیتے یا اسے فراموش کرا دیتے ہیں تو اس سے بہتر یا ویسی ہی اور آیت بھیج دیتے ہیں۔ کیا تم نہیں جانتے کہ خدا ہر بات پر قادر ہے
Sahi International :
We do not abrogate a verse or cause it to be forgotten except that We bring forth [one] better than it or similar to it. Do you not know that Allah is over all things competent?
أَلَمْ تَعْلَمْ أَنَّ اللَّهَ لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۗ وَمَا لَكُم مِّن دُونِ اللَّهِ مِن وَلِيٍّ وَلَا نَصِيرٍ (107)
محمداکرم اعوان :
کیا تونہیں جانتا کہ آسمانوں اورزمین کی بادشاہت اللہ کےلیے ہےاوراللہ کےعلاوہ کوئی تمہارادوست ہےاورنہ مددگار
فتح محمدجالندھری :
تمہیں معلوم نہیں کہ آسمانوں اور زمین کی بادشاہت خدا ہی کی ہے، اور خدا کے سوا تمہارا کوئی دوست اور مدد گار نہیں
Sahi International :
Do you not know that to Allah belongs the dominion of the heavens and the earth and [that] you have not besides Allah any protector or any helper?
أَمْ تُرِيدُونَ أَن تَسْأَلُوا رَسُولَكُمْ كَمَا سُئِلَ مُوسَىٰ مِن قَبْلُ ۗ وَمَن يَتَبَدَّلِ الْكُفْرَ بِالْإِيمَانِ فَقَدْ ضَلَّ سَوَاءَ السَّبِيلِ (108)
محمداکرم اعوان :
کیا تم چاہتےہوکہ اپنےرسول سےایسےسوال کروجیسے پہلےموسیٰ (علیہ السلام) سے پوچھےگئےاورجوکوئی ایمان کوکفرسےبدل ڈالےتویقیناًوہ سیدھی راہ سےبھٹک گیا۔
فتح محمدجالندھری :
کیا تم یہ چاہتے ہو کہ اپنے پیغمبر سے اسی طرح کے سوال کرو، جس طرح کے سوال پہلے موسیٰ سے کئے گئے تھے۔ اور جس شخص نے ایمان (چھوڑ کر اس) کے بدلے کفر لیا، وہ سیدھے رستے سے بھٹک گیا
Sahi International :
Or do you intend to ask your Messenger as Moses was asked before? And whoever exchanges faith for disbelief has certainly strayed from the soundness of the way.
وَدَّ كَثِيرٌ مِّنْ أَهْلِ الْكِتَابِ لَوْ يَرُدُّونَكُم مِّن بَعْدِ إِيمَانِكُمْ كُفَّارًا حَسَدًا مِّنْ عِندِ أَنفُسِهِم مِّن بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمُ الْحَقُّ ۖ فَاعْفُوا وَاصْفَحُوا حَتَّىٰ يَأْتِيَ اللَّهُ بِأَمْرِهِ ۗ إِنَّ اللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ (109)
محمداکرم اعوان :
اہلِ کتاب میں سےاکثریہ چاہتےہیں کہ کاش! تمہیں ایمان لانےکےبعدکافربنا ڈالیں (محض) حسدکی وجہ سےجوان کےدلوں میں ہےاُن پرحق واضح ہوجانے کےبعد (ایسا کرتےہیں) پس معاف کردواوردرگزرکروحتٰی کہ اللہ اپناحکم بھیج دیں یقیناًاللہ ہرچیزپرقادرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
بہت سے اہل کتاب اپنے دل کی جلن سے یہ چاہتے ہیں کہ ایمان لا چکنے کے بعد تم کو پھر کافر بنا دیں۔ حالانکہ ان پر حق ظاہر ہو چکا ہے۔ تو تم معاف کردو اور درگزر کرو۔ یہاں تک کہ خدا اپنا (دوسرا) حکم بھیجے۔ بے شک خدا ہر بات پر قادر ہے
Sahi International :
Many of the People of the Scripture wish they could turn you back to disbelief after you have believed, out of envy from themselves [even] after the truth has become clear to them. So pardon and overlook until Allah delivers His command. Indeed, Allah is over all things competent.
وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ ۚ وَمَا تُقَدِّمُوا لِأَنفُسِكُم مِّنْ خَيْرٍ تَجِدُوهُ عِندَ اللَّهِ ۗ إِنَّ اللَّهَ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ (110)
محمداکرم اعوان :
اورنمازکوقائم رکھو (پابندی سےاداکرو) اورزکوٰۃادا کرواورجونیکی تم اپنے لیےآگے بھیجتےہواسےاللہ کےہاں پاؤگےاورجوعمل تم کرتے ہویقیناًاللہ اسےدیکھ رہےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور نماز ادا کرتے رہو اور زکوٰة دیتے رہو۔ اور جو بھلائی اپنے لیے آگے بھیج رکھو گے، اس کو خدا کے ہاں پا لو گے۔ کچھ شک نہیں کہ خدا تمہارے سب کاموں کو دیکھ رہا ہے
Sahi International :
And establish prayer and give zakah, and whatever good you put forward for yourselves - you will find it with Allah. Indeed, Allah of what you do, is Seeing.
وَقَالُوا لَن يَدْخُلَ الْجَنَّةَ إِلَّا مَن كَانَ هُودًا أَوْ نَصَارَىٰ ۗ تِلْكَ أَمَانِيُّهُمْ ۗ قُلْ هَاتُوا بُرْهَانَكُمْ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ (111)
محمداکرم اعوان :
اوریہ کہتےہیں سوائے یہودیوں اورنصارٰی کےکوئی جنت میں ہرگزداخل نہ ہوگایہ (محض) ان کی آرزوئیں ہیں فرمائیےاگرتم سچے ہوتواپنی دلیل پیش کرو۔
فتح محمدجالندھری :
اور (یہودی اور عیسائی) کہتے ہیں کہ یہودیوں اور عیسائیوں کے سوا کوئی بہشت میں نہیں جانے کا۔ یہ ان لوگوں کے خیالاتِ باطل ہیں۔ (اے پیغمبر ان سے) کہہ دو کہ اگر سچے ہو تو دلیل پیش کرو
Sahi International :
And they say, "None will enter Paradise except one who is a Jew or a Christian." That is [merely] their wishful thinking, Say, "Produce your proof, if you should be truthful."
بَلَىٰ مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ فَلَهُ أَجْرُهُ عِندَ رَبِّهِ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ (112)
محمداکرم اعوان :
ہاں جوشخص اپنا رخ اللہ کی طرف جھکا دےاوروہ مخلص (بھی) ہوتوایسے بندے کےلیئےاللہ کے پاس اس کااجر ہےاورایسےلوگوں کونہ ڈرہوگا اورنہ افسوس۔
فتح محمدجالندھری :
ہاں جو شخص خدا کے آگے گردن جھکا دے، (یعنی ایمان لے آئے) اور وہ نیکو کار بھی ہو تو اس کا صلہ اس کے پروردگار کے پاس ہے اور ایسے لوگوں کو (قیامت کے دن) نہ کسی طرح کا خوف ہوگا اور نہ وہ غمناک ہوں گے
Sahi International :
Yes [on the contrary], whoever submits his face in Islam to Allah while being a doer of good will have his reward with his Lord. And no fear will there be concerning them, nor will they grieve.
وَقَالَتِ الْيَهُودُ لَيْسَتِ النَّصَارَىٰ عَلَىٰ شَيْءٍ وَقَالَتِ النَّصَارَىٰ لَيْسَتِ الْيَهُودُ عَلَىٰ شَيْءٍ وَهُمْ يَتْلُونَ الْكِتَابَ ۗ كَذَٰلِكَ قَالَ الَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ مِثْلَ قَوْلِهِمْ ۚ فَاللَّهُ يَحْكُمُ بَيْنَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِيمَا كَانُوا فِيهِ يَخْتَلِفُونَ (113)
محمداکرم اعوان :
اوریہودکہتےہیں نصارٰی کےمذہب کی کوئی بنیاد نہیں اورنصارٰی کہتے ہیں یہود کےمذہب کی کوئی بنیاد نہیں اور حالانکہ یہ (سب) لوگ (آسمانی) کتاب بھی پڑھتے ہیں یہی بات جاہل لوگ بھی انہی کی طرح کہتے ہیں توجن باتوں میں یہ اختلاف کرتے ہیں اللہ قیامت کےروزان کےدرمیان فیصلہ فرمادیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہودی کہتے ہیں کہ عیسائی رستے پر نہیں اور عیسائی کہتے ہیں کہ یہودی رستے پر نہیں۔ حالانکہ وہ کتاب (الہٰی) پڑھتے ہیں۔ اسی طرح بالکل انہی کی سی بات وہ لوگ کہتے ہیں جو (کچھ) نہیں جانتے (یعنی مشرک) تو جس بات میں یہ لوگ اختلاف کر رہے خدا قیامت کے دن اس کا ان میں فیصلہ کر دے گا
Sahi International :
The Jews say "The Christians have nothing [true] to stand on," and the Christians say, "The Jews have nothing to stand on," although they [both] recite the Scripture. Thus the polytheists speak the same as their words. But Allah will judge between them on the Day of Resurrection concerning that over which they used to differ.
وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّن مَّنَعَ مَسَاجِدَ اللَّهِ أَن يُذْكَرَ فِيهَا اسْمُهُ وَسَعَىٰ فِي خَرَابِهَا ۚ أُولَٰئِكَ مَا كَانَ لَهُمْ أَن يَدْخُلُوهَا إِلَّا خَائِفِينَ ۚ لَهُمْ فِي الدُّنْيَا خِزْيٌ وَلَهُمْ فِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيمٌ (114)
محمداکرم اعوان :
اورجومسجدوں میں اللہ کے نام کا ذکرکرنےسےروکےاس سےبڑا ظالم کون ہوگااوران کوویران کرنےکی کوشش کرے۔ ان کولازم تھا کہ ان (مساجد) میں ڈرتے ہوئےداخل ہوتے۔ ایسےلوگوں کےلیےدنیا میں رسوائی ہے اوران کےلیے آخرت میں بہت بڑاعذاب ۔
فتح محمدجالندھری :
اور اس سے بڑھ کر ظالم کون، جو خدا کی مسجدوں میں خدا کے نام کا ذکر کئے جانے کو منع کرے اور ان کی ویرانی میں ساعی ہو۔ان لوگوں کو کچھ حق نہیں کہ ان میں داخل ہوں، مگر ڈرتے ہوئے۔ ان کے لیے دنیا میں رسوائی ہے اور آخرت میں بڑا عذاب
Sahi International :
And who are more unjust than those who prevent the name of Allah from being mentioned in His mosques and strive toward their destruction. It is not for them to enter them except in fear. For them in this world is disgrace, and they will have in the Hereafter a great punishment.
وَلِلَّهِ الْمَشْرِقُ وَالْمَغْرِبُ ۚ فَأَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْهُ اللَّهِ ۚ إِنَّ اللَّهَ وَاسِعٌ عَلِيمٌ (115)
محمداکرم اعوان :
اورمشرق ومغرب اللہ کےلیےہیں توتم جس طرف رخ کروتواسی طرف اللہ کا رخ ہےکہ اللہ تمام جہات کومحیط (اور) بہت علم والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور مشرق اور مغرب سب خدا ہی کا ہے۔ تو جدھر تم رخ کرو۔ ادھر خدا کی ذات ہے۔ بے شک خدا صاحبِ وسعت اور باخبر ہے
Sahi International :
And to Allah belongs the east and the west. So wherever you [might] turn, there is the Face of Allah. Indeed, Allah is all-Encompassing and Knowing.
وَقَالُوا اتَّخَذَ اللَّهُ وَلَدًا ۗ سُبْحَانَهُ ۖ بَل لَّهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ كُلٌّ لَّهُ قَانِتُونَ (116)
محمداکرم اعوان :
اورکہتےہیں کہ اللہ کی اولاد ہے۔ وہ (اللہ) پاک ہےاس سےبلکہ جوکچھ آسمانوں اورزمین میں ہےسب اُسی کا ہے ہرشےاس کے حکم کےتابع (فرماں بردارہے) ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہ لوگ اس بات کے قائل ہیں کہ خدا اولاد رکھتا ہے۔ (نہیں) وہ پاک ہے، بلکہ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے، سب اسی کا ہے اور سب اس کے فرماں بردار ہیں
Sahi International :
They say, "Allah has taken a son." Exalted is He! Rather, to Him belongs whatever is in the heavens and the earth. All are devoutly obedient to Him,
بَدِيعُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ وَإِذَا قَضَىٰ أَمْرًا فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُ كُن فَيَكُونُ (117)
محمداکرم اعوان :
وہ آسمانوں اورزمین کاپیداکرنےوالاہے۔ اورجب کسی کام کوپوراکرناچاہتاہےتواسےفرمادیتا ہےکہ ہوجاتووہ ہوجاتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
(وہی) آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والاہے۔ جب کوئی کام کرنا چاہتا ہے تو اس کو ارشاد فرما دیتا ہے کہ ہوجا تو وہ ہو جاتا ہے.
Sahi International :
Originator of the heavens and the earth. When He decrees a matter, He only says to it, "Be," and it is.
وَقَالَ الَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ لَوْلَا يُكَلِّمُنَا اللَّهُ أَوْ تَأْتِينَا آيَةٌ ۗ كَذَٰلِكَ قَالَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِم مِّثْلَ قَوْلِهِمْ ۘ تَشَابَهَتْ قُلُوبُهُمْ ۗ قَدْ بَيَّنَّا الْآيَاتِ لِقَوْمٍ يُوقِنُونَ (118)
محمداکرم اعوان :
اورجاہل لوگ کہتےہیں اللہ ہم سےکیوں بات نہیں کرتایاہمارے پاس کوئی اورنشانی کیوں نہیں آئی ان سےپہلے (جاہل) لوگوں نےبھی ان ہی کی طرح کی بات کہی تھی ان کےقلوب ایک دوسرے سےملتےہیں ہم نےیقین لانےوالوں کے لیےنشانیاں بیان کردی ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو لوگ (کچھ) نہیں جانتے (یعنی مشرک) وہ کہتے ہیں کہ خدا ہم سے کلام کیوں نہیں کرتا۔ یا ہمارے پاس کوئی نشانی کیوں نہیں آتی۔ اسی طرح جو لوگ ان سے پہلے تھے، وہ بھی انہی کی سی باتیں کیا کرتے تھے۔ ان لوگوں کے دل آپس میں ملتے جلتے ہیں۔ جو لوگ صاحبِ یقین ہیں، ان کے (سمجھانے کے) لیے نشانیاں بیان کردی ہیں
Sahi International :
Those who do not know say, "Why does Allah not speak to us or there come to us a sign?" Thus spoke those before them like their words. Their hearts resemble each other. We have shown clearly the signs to a people who are certain [in faith].
إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ بِالْحَقِّ بَشِيرًا وَنَذِيرًا ۖ وَلَا تُسْأَلُ عَنْ أَصْحَابِ الْجَحِيمِ (119)
محمداکرم اعوان :
یقیناًہم نےآپ کو (دین) حق کےساتھ بھیجا ہےخوشخبری دینےوالااور (انجام بد سے) ڈرانےوالااوراہلِ جہنم کےبارےآپ سے پرسش نہ ہوگی۔
فتح محمدجالندھری :
(اے محمدﷺ) ہم نے تم کو سچائی کے ساتھ خوشخبری سنانے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے۔ اور اہل دوزخ کے بارے میں تم سے کچھ پرسش نہیں ہوگی
Sahi International :
Indeed, We have sent you, [O Muhammad], with the truth as a bringer of good tidings and a warner, and you will not be asked about the companions of Hellfire.
وَلَن تَرْضَىٰ عَنكَ الْيَهُودُ وَلَا النَّصَارَىٰ حَتَّىٰ تَتَّبِعَ مِلَّتَهُمْ ۗ قُلْ إِنَّ هُدَى اللَّهِ هُوَ الْهُدَىٰ ۗ وَلَئِنِ اتَّبَعْتَ أَهْوَاءَهُم بَعْدَ الَّذِي جَاءَكَ مِنَ الْعِلْمِ ۙ مَا لَكَ مِنَ اللَّهِ مِن وَلِيٍّ وَلَا نَصِيرٍ (120)
محمداکرم اعوان :
اورآپ سے یہوداورنصارٰی تب تک راضی نہ ہوں گےجب تک آپ ان کی خواہشات کی پیروی نہ کریں (ان سے) کہہ دیجیئےکہ یقیناًاللہ کی ہدایت ہی، ہدایت ہےاوراگرآپ نے، آپ کےپاس علم آجانے کےبعدان کی بات مانی تواپنے لیےاللہ سےبچانےوالانہ کوئی دوست پائیں گےاورنہ مددگار۔
فتح محمدجالندھری :
اور تم سے نہ تو یہودی کبھی خوش ہوں گے اور نہ عیسائی، یہاں تک کہ تم ان کے مذہب کی پیروی اختیار کرلو۔ (ان سے) کہہ دو کہ خدا کی ہدایت (یعنی دین اسلام) ہی ہدایت ہے۔ اور (اے پیغمبر) اگر تم اپنے پاس علم (یعنی وحی خدا) کے آ جانے پر بھی ان کی خواہشوں پر چلو گے تو تم کو (عذاب) خدا سے (بچانے والا) نہ کوئی دوست ہوگا اور نہ کوئی مددگار
Sahi International :
And never will the Jews or the Christians approve of you until you follow their religion. Say, "Indeed, the guidance of Allah is the [only] guidance." If you were to follow their desires after what has come to you of knowledge, you would have against Allah no protector or helper.
الَّذِينَ آتَيْنَاهُمُ الْكِتَابَ يَتْلُونَهُ حَقَّ تِلَاوَتِهِ أُولَٰئِكَ يُؤْمِنُونَ بِهِ ۗ وَمَن يَكْفُرْ بِهِ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْخَاسِرُونَ (121)
محمداکرم اعوان :
جن لوگوں کوہم نےکتاب دی وہ اس کوپڑھنےکاحق اداکرتے ہیں۔ یہی لوگ اس پرایمان لاتےہیں اورجولوگ اس کا انکارکرتے ہیں تووہی نقصان اُٹھانےوالے ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جن لوگوں کو ہم نے کتاب عنایت کی ہے، وہ اس کو (ایسا) پڑھتے ہیں جیسا اس کے پڑھنے کا حق ہے۔ یہی لوگ اس پر ایمان رکھنے والے ہیں، اور جو اس کو نہیں مانتے، وہ خسارہ پانے والے ہیں
Sahi International :
Those to whom We have given the Book recite it with its true recital. They [are the ones who] believe in it. And whoever disbelieves in it - it is they who are the losers.
يَا بَنِي إِسْرَائِيلَ اذْكُرُوا نِعْمَتِيَ الَّتِي أَنْعَمْتُ عَلَيْكُمْ وَأَنِّي فَضَّلْتُكُمْ عَلَى الْعَالَمِينَ (122)
محمداکرم اعوان :
اےاولادِیعقوبؑ! میری نعمت یادکروجومیں نےتم پرانعام کی اورمیں نےتم کو (تمہارےعہد کے) جہانوں پربزرگی دی۔
فتح محمدجالندھری :
اے بنی اسرائیل! میرے وہ احسان یاد کرو، جو میں نے تم پر کئے اور یہ کہ میں نے تم کو اہلِ عالم پر فضیلت بخشی
Sahi International :
O Children of Israel, remember My favor which I have bestowed upon you and that I preferred you over the worlds.
وَاتَّقُوا يَوْمًا لَّا تَجْزِي نَفْسٌ عَن نَّفْسٍ شَيْئًا وَلَا يُقْبَلُ مِنْهَا عَدْلٌ وَلَا تَنفَعُهَا شَفَاعَةٌ وَلَا هُمْ يُنصَرُونَ (123)
محمداکرم اعوان :
اورڈرواس دن سےجب کوئی کسی کی کفایت نہ کرےگااورنہ اس سےمعاوضہ قبول کیاجائےگانہ کسی اورکی سفارش اس کےکام آئےگی اورنہ وہ مدد دیئےجائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اس دن سے ڈرو جب کوئی شخص کسی شخص کے کچھ کام نہ آئے، اور نہ اس سے بدلہ قبول کیا جائے اور نہ اس کو کسی کی سفارش کچھ فائدہ دے اور نہ لوگوں کو (کسی اور طرح کی) مدد مل سکے
Sahi International :
And fear a Day when no soul will suffice for another soul at all, and no compensation will be accepted from it, nor will any intercession benefit it, nor will they be aided.
۞ وَإِذِ ابْتَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ رَبُّهُ بِكَلِمَاتٍ فَأَتَمَّهُنَّ ۖ قَالَ إِنِّي جَاعِلُكَ لِلنَّاسِ إِمَامًا ۖ قَالَ وَمِن ذُرِّيَّتِي ۖ قَالَ لَا يَنَالُ عَهْدِي الظَّالِمِينَ (124)
محمداکرم اعوان :
اورجب ابراہیم (علیہ السلام) کوان کےپروردگارنےکئی باتوں میں آزمایاتوانھوں نےوہ پوری کیں (تواللہ نے) فرمایامیں تم کولوگوں کامقتداءبنانےوالاہوں انھوں نےعرض کیااورمیری اولادمیں سے، فرمایامیرا (یہ) عہدظالموں (بدکاروں) کونہ ملےگا۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب پروردگار نے چند باتوں میں ابراہیم کی آزمائش کی تو ان میں پورے اترے۔ خدا نے کہا کہ میں تم کو لوگوں کا پیشوا بناؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ (پروردگار) میری اولاد میں سے بھی (پیشوا بنائیو) ۔ خدا نے فرمایا کہ ہمارا اقرار ظالموں کے لیے نہیں ہوا کرتا
Sahi International :
And [mention, O Muhammad], when Abraham was tried by his Lord with commands and he fulfilled them. [Allah] said, "Indeed, I will make you a leader for the people." [Abraham] said, "And of my descendants?" [Allah] said, "My covenant does not include the wrongdoers."
وَإِذْ جَعَلْنَا الْبَيْتَ مَثَابَةً لِّلنَّاسِ وَأَمْنًا وَاتَّخِذُوا مِن مَّقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى ۖ وَعَهِدْنَا إِلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ أَن طَهِّرَا بَيْتِيَ لِلطَّائِفِينَ وَالْعَاكِفِينَ وَالرُّكَّعِ السُّجُودِ (125)
محمداکرم اعوان :
اورجب ہم نےکعبہ کولوگوں کےلیےثواب اورامن کی جگہ بنایااورمقامِ ابراہیم کو(کبھی کبھی) نمازپڑھنےکی جگہ بنالواورابراہیم اوراسماعیل (علیھما السلام) کوفرمایامیرےگھرکوطواف اوراعتکاف کرنےاوررکوع وسجود کرنےوالوں کے لیےپاک صاف رکھا کرو۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب ہم نے خانہٴ کعبہ کو لوگوں کے لیے جمع ہونے اور امن پانے کی جگہ مقرر کیا اور (حکم دیا کہ) جس مقام پر ابراہیم کھڑے ہوئے تھے، اس کو نماز کی جگہ بنا لو۔ اور ابراہیم اور اسمٰعیل کو کہا کہ طواف کرنے والوں اور اعتکاف کرنے والوں اور رکوع کرنے والوں اور سجدہ کرنے والوں کے لیے میرے گھر کو پاک صاف رکھا کرو
Sahi International :
And [mention] when We made the House a place of return for the people and [a place of] security. And take, [O believers], from the standing place of Abraham a place of prayer. And We charged Abraham and Ishmael, [saying], "Purify My House for those who perform Tawaf and those who are staying [there] for worship and those who bow and prostrate [in prayer]."
وَإِذْ قَالَ إِبْرَاهِيمُ رَبِّ اجْعَلْ هَٰذَا بَلَدًا آمِنًا وَارْزُقْ أَهْلَهُ مِنَ الثَّمَرَاتِ مَنْ آمَنَ مِنْهُم بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ ۖ قَالَ وَمَن كَفَرَ فَأُمَتِّعُهُ قَلِيلًا ثُمَّ أَضْطَرُّهُ إِلَىٰ عَذَابِ النَّارِ ۖ وَبِئْسَ الْمَصِيرُ (126)
محمداکرم اعوان :
اورجب ابراہیم (علیہ السلام) نےدعاکی کہ اےمیرےپروردگار! اس جگہ کوامن کاشہربنائیےاوراس کےرہنےوالوں میں سےاس کوجواللہ اورآخرت کےدن پرایمان رکھتاہوپھل عطافرمایئے۔ فرمایااورجوکفرکرےگاسواس کوبھی تھوڑاعرصہ (یعنی دنیا میں) بہت آرام دوں گاپھراس کوکشاں کشاں آگ کےعذاب میں پہنچاؤں گااوروہ پہنچنےکی بہت بری جگہ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب ابراہیم نے دعا کی کہ اے پروردگار، اس جگہ کو امن کا شہر بنا اور اس کے رہنے والوں میں سے جو خدا پر اور روزِ آخرت پر ایمان لائیں، ان کے کھانے کو میوے عطا کر، تو خدا نے فرمایا کہ جو کافر ہوگا، میں اس کو بھی کسی قدر متمتع کروں گا، (مگر) پھر اس کو (عذاب) دوزخ کے (بھگتنے کے) لیے ناچار کردوں گا، اور وہ بری جگہ ہے
Sahi International :
And [mention] when Abraham said, "My Lord, make this a secure city and provide its people with fruits - whoever of them believes in Allah and the Last Day." [Allah] said. "And whoever disbelieves - I will grant him enjoyment for a little; then I will force him to the punishment of the Fire, and wretched is the destination."
وَإِذْ يَرْفَعُ إِبْرَاهِيمُ الْقَوَاعِدَ مِنَ الْبَيْتِ وَإِسْمَاعِيلُ رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا ۖ إِنَّكَ أَنتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ (127)
محمداکرم اعوان :
اورجب ابراہیم اوراسمٰعیل (علیہما السلام) بیت اللہ کی بنیادیں اُٹھارہےتھے (اوردعاکررہےتھے) اےہمارے پروردگار! ہماری یہ کاوش قبول فرمایئےیقیناًآپ سننے (اور) جاننےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب ابراہیم اور اسمٰعیل بیت الله کی بنیادیں اونچی کر رہے تھے (تو دعا کئے جاتے تھے کہ) اے پروردگار، ہم سے یہ خدمت قبول فرما۔ بےشک تو سننے والا (اور) جاننے والا ہے
Sahi International :
And [mention] when Abraham was raising the foundations of the House and [with him] Ishmael, [saying], "Our Lord, accept [this] from us. Indeed You are the Hearing, the Knowing.
رَبَّنَا وَاجْعَلْنَا مُسْلِمَيْنِ لَكَ وَمِن ذُرِّيَّتِنَا أُمَّةً مُّسْلِمَةً لَّكَ وَأَرِنَا مَنَاسِكَنَا وَتُبْ عَلَيْنَا ۖ إِنَّكَ أَنتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ (128)
محمداکرم اعوان :
اےہمارےپروردگار! اورہم دونوں کواپنافرمانبرداربنایئےاورہماری اولادمیں ایسی جماعت بنایئےجوآپ کی فرمانبردارہواورہمیں (عبادت اور حج کے) احکامات بتا دیجیئےاورہمارےحال پرتوجہ فرمایئےبےشک آپ ہی توجہ فرمانےوالے(اور) رحم کرنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اے پروردگار، ہم کو اپنا فرمانبردار بنائے رکھیو۔ اور ہماری اولاد میں سے بھی ایک گروہ کو اپنا مطیع بنائے رہیو، اور (پروردگار) ہمیں طریق عبادت بتا اور ہمارے حال پر (رحم کے ساتھ) توجہ فرما۔ بے شک تو توجہ فرمانے والا مہربان ہے
Sahi International :
Our Lord, and make us Muslims [in submission] to You and from our descendants a Muslim nation [in submission] to You. And show us our rites and accept our repentance. Indeed, You are the Accepting of repentance, the Merciful.
رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولًا مِّنْهُمْ يَتْلُو عَلَيْهِمْ آيَاتِكَ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَيُزَكِّيهِمْ ۚ إِنَّكَ أَنتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ (129)
محمداکرم اعوان :
اےہمارے پروردگار! ان میں ان ہی میں سےایک پیغمبربھیجئے (مبعوث فرمایئے) جوان کوآپ کی آیات سنائےاورانھیں کتاب اورحکمت کی تعلیم دےاورانہیں پاک کرے۔ بےشک آپ ہی غالب (اور) حکمت والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اے پروردگار، ان (لوگوں) میں انہیں میں سے ایک پیغمبر مبعوث کیجیو جو ان کو تیری آیتیں پڑھ پڑھ کر سنایا کرے اور کتاب اور دانائی سکھایا کرے اور ان (کے دلوں) کو پاک صاف کیا کرے۔ بےشک تو غالب اور صاحبِ حکمت ہے
Sahi International :
Our Lord, and send among them a messenger from themselves who will recite to them Your verses and teach them the Book and wisdom and purify them. Indeed, You are the Exalted in Might, the Wise."
وَمَن يَرْغَبُ عَن مِّلَّةِ إِبْرَاهِيمَ إِلَّا مَن سَفِهَ نَفْسَهُ ۚ وَلَقَدِ اصْطَفَيْنَاهُ فِي الدُّنْيَا ۖ وَإِنَّهُ فِي الْآخِرَةِ لَمِنَ الصَّالِحِينَ (130)
محمداکرم اعوان :
اورابراہیم (علیہ السلام) کےدین سےکون رُوگردانی کرسکتاہےسوائےاس کےجوبہت نادان ہواوریقیناًہم نےان کودنیامیں بھی پسند کیااورآخرت میں بھی وہ یقیناًصالحین میں شمارہوں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ابراہیم کے دین سے کون رو گردانی کر سکتا ہے، بجز اس کے جو نہایت نادان ہو۔ ہم نے ان کو دنیا میں بھی منتخب کیا تھا اور آخرت میں بھی وہ (زمرہٴ) صلحا میں سے ہوں گے
Sahi International :
And who would be averse to the religion of Abraham except one who makes a fool of himself. And We had chosen him in this world, and indeed he, in the Hereafter, will be among the righteous.
إِذْ قَالَ لَهُ رَبُّهُ أَسْلِمْ ۖ قَالَ أَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ (131)
محمداکرم اعوان :
جب ان کوان کےپروردگارنےفرمایااطاعت اختیار کروتوانھوں نےکہا میں نےجہانوں کےپالنےوالےکی اطاعت اختیار کی۔
فتح محمدجالندھری :
جب ان سے ان کے پروردگار نے فرمایا کہ اسلام لے آؤ تو انہوں نے عرض کی کہ میں رب العالمین کے آگے سر اطاعت خم کرتا ہوں
Sahi International :
When his Lord said to him, "Submit", he said "I have submitted [in Islam] to the Lord of the worlds."
وَوَصَّىٰ بِهَا إِبْرَاهِيمُ بَنِيهِ وَيَعْقُوبُ يَا بَنِيَّ إِنَّ اللَّهَ اصْطَفَىٰ لَكُمُ الدِّينَ فَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنتُم مُّسْلِمُونَ (132)
محمداکرم اعوان :
اورابراہیم (علیہ السلام) اوریعقوب (علیہ السلام) اپنے بیٹوں کواس کاحکم کر گئےکہ اےمیرےبیٹو! بےشک اللہ نے تمہارےلیے (یہی) دین پسند کیا ہےپس اگرموت آئےتومسلمان ہونےپرہی آئے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ابرہیم نے اپنے بیٹوں کو اسی بات کی وصیت کی اور یعقوب نے بھی (اپنے فرزندوں سے یہی کہا) کہ بیٹا خدا نے تمہارے لیے یہی دین پسند فرمایا ہے تو مرنا ہے تو مسلمان ہی مرنا
Sahi International :
And Abraham instructed his sons [to do the same] and [so did] Jacob, [saying], "O my sons, indeed Allah has chosen for you this religion, so do not die except while you are Muslims."
أَمْ كُنتُمْ شُهَدَاءَ إِذْ حَضَرَ يَعْقُوبَ الْمَوْتُ إِذْ قَالَ لِبَنِيهِ مَا تَعْبُدُونَ مِن بَعْدِي قَالُوا نَعْبُدُ إِلَٰهَكَ وَإِلَٰهَ آبَائِكَ إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَاقَ إِلَٰهًا وَاحِدًا وَنَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ (133)
محمداکرم اعوان :
کیا تم اس وقت موجودتھےجب یعقوب (علیہ السلام) کوموت آئی جب انہوں نےاپنےبیٹوں سےکہا میرےبعدتم کس کی عبادت کرو گے؟ توانھوں نےکہا آپ کے معبوداورآپ کےباپ داداابراہیم، اوراسمٰعیل اوراسحٰق (علیہم السلام) کےمعبود کی جواکیلامعبود ہےاور ہم اسی کےفرمانبردارہیں۔
فتح محمدجالندھری :
بھلا جس وقت یعقوب وفات پانے لگے تو تم اس وقت موجود تھے، جب انہوں نے اپنے بیٹوں سے پوچھا کہ میرے بعد تم کس کی عبادت کرو گے، تو انہوں نے کہا کہ آپ کے معبود اور آپ کے باپ دادا ابراہیم اور اسمٰعیل اور اسحاق کے معبود کی عبادت کریں گے جو معبود یکتا ہے اور ہم اُسی کے حکم بردار ہیں
Sahi International :
Or were you witnesses when death approached Jacob, when he said to his sons, "What will you worship after me?" They said, "We will worship your God and the God of your fathers, Abraham and Ishmael and Isaac - one God. And we are Muslims [in submission] to Him."
تِلْكَ أُمَّةٌ قَدْ خَلَتْ ۖ لَهَا مَا كَسَبَتْ وَلَكُم مَّا كَسَبْتُمْ ۖ وَلَا تُسْأَلُونَ عَمَّا كَانُوا يَعْمَلُونَ (134)
محمداکرم اعوان :
یہ ایک جماعت تھی جوگزرگئی جواس نےکمایاوہ اس کےلیےہےاورجوتم کماؤگےوہ تمہارےلیےہےاورتم سےان کے اعمال کے بارےنہ پوچھاجائےگا۔
فتح محمدجالندھری :
یہ جماعت گزرچکی۔ ان کو اُن کے اعمال (کا بدلہ ملے گا) اور تم کو تمھارے اعمال (کا) اور جو عمل وہ کرتے تھے ان کی پرسش تم سے نہیں ہوگی
Sahi International :
That was a nation which has passed on. It will have [the consequence of] what it earned, and you will have what you have earned. And you will not be asked about what they used to do.
وَقَالُوا كُونُوا هُودًا أَوْ نَصَارَىٰ تَهْتَدُوا ۗ قُلْ بَلْ مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا ۖ وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ (135)
محمداکرم اعوان :
اورکہتےہیں کہ یہودی اورنصرانی ہوجاؤتوسیدھےراستےپرآجاؤگے (ان سے) کہو بلکہ (ہم تو) دین ابراہیم (علیہ السلام) (کی پیروی کرتے ہیں) جوایک اللہ کےہورہےتھےاورشرک کرنےوالوں میں سےنہ تھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور (یہودی اور عیسائی) کہتے ہیں کہ یہودی یا عیسائی ہو جاؤ تو سیدھے رستے پر لگ جاؤ۔ (اے پیغمبر ان سے) کہہ دو، (نہیں) بلکہ (ہم) دین ابراہیم (اختیار کئے ہوئے ہیں) جو ایک خدا کے ہو رہے تھے اور مشرکوں میں سے نہ تھے
Sahi International :
They say, "Be Jews or Christians [so] you will be guided." Say, "Rather, [we follow] the religion of Abraham, inclining toward truth, and he was not of the polytheists."
قُولُوا آمَنَّا بِاللَّهِ وَمَا أُنزِلَ إِلَيْنَا وَمَا أُنزِلَ إِلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ وَالْأَسْبَاطِ وَمَا أُوتِيَ مُوسَىٰ وَعِيسَىٰ وَمَا أُوتِيَ النَّبِيُّونَ مِن رَّبِّهِمْ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِّنْهُمْ وَنَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ (136)
محمداکرم اعوان :
کہو ہم ایمان لائےاللہ کےساتھ اورجوہم پرنازل ہوااورجوابراہیم، اوراسمٰعیل، اوراسحٰق، اوریعقوب (علیہم السلام) اوران کی اولادپرنازل ہوااورجوعطاہواموسیٰ (علیہ السلام) اورعیسیٰ (علیہ السلام) کواورجو (دوسرے) نبیوں کو ان کےپروردگارکی طرف سےعطاہواہم ان میں سےکسی ایک میں کوئی فرق نہیں کرتےاور ہم اسی (اللہ واحد) کےفرمانبردارہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(مسلمانو) کہو کہ ہم خدا پر ایمان لائے اور جو (کتاب) ہم پر اتری، اس پر اور جو (صحیفے) ابراہیم اور اسمٰعیل اور اسحاق اور یعقوب اور ان کی اولاد پر نازل ہوئے ان پر اور جو (کتابیں) موسیٰ اور عیسی کو عطا ہوئیں، ان پر، اور جو اور پیغمبروں کو ان کے پروردگار کی طرف سے ملیں، ان پر (سب پر ایمان لائے) ہم ان پیغمروں میں سے کسی میں کچھ فرق نہیں کرتے اور ہم اسی (خدائے واحد) کے فرمانبردار ہیں
Sahi International :
Say, [O believers], "We have believed in Allah and what has been revealed to us and what has been revealed to Abraham and Ishmael and Isaac and Jacob and the Descendants and what was given to Moses and Jesus and what was given to the prophets from their Lord. We make no distinction between any of them, and we are Muslims [in submission] to Him."
فَإِنْ آمَنُوا بِمِثْلِ مَا آمَنتُم بِهِ فَقَدِ اهْتَدَوا ۖ وَّإِن تَوَلَّوْا فَإِنَّمَا هُمْ فِي شِقَاقٍ ۖ فَسَيَكْفِيكَهُمُ اللَّهُ ۚ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ (137)
محمداکرم اعوان :
پھراگروہ بھی ایسا ایمان لائیں جیسا تم ایمان لائےہوتووہ ہدایت پا گئےاوراگرپھرجائیں تووہ تمہارےدشمن ہیں پس تمہارے لیےان کےمقابل اللہ کافی ہیں اوروہ سننےوالے (اور) جاننےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
تو اگر یہ لوگ بھی اسی طرح ایمان لے آئیں جس طرح تم ایمان لے آئے ہو تو ہدایت یاب ہو جائیں اور اگر منہ پھیر لیں (اور نہ مانیں) تو وہ (تمھارے) مخالف ہیں اور ان کے مقابلے میں تمھیں خدا کافی ہے۔ اور وہ سننے والا (اور) جاننے والا ہے
Sahi International :
So if they believe in the same as you believe in, then they have been [rightly] guided; but if they turn away, they are only in dissension, and Allah will be sufficient for you against them. And He is the Hearing, the Knowing.
صِبْغَةَ اللَّهِ ۖ وَمَنْ أَحْسَنُ مِنَ اللَّهِ صِبْغَةً ۖ وَنَحْنُ لَهُ عَابِدُونَ (138)
محمداکرم اعوان :
رنگ دیا ہےاللہ نےاوراللہ سےبہترکس کارنگ ہوسکتا ہےاور ہم اُسی کی عبادت کرنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(کہہ دو کہ ہم نے) خدا کا رنگ (اختیار کر لیا ہے) اور خدا سے بہتر رنگ کس کا ہو سکتا ہے۔ اور ہم اسی کی عبادت کرنے والے ہیں
Sahi International :
[And say, "Ours is] the religion of Allah. And who is better than Allah in [ordaining] religion? And we are worshippers of Him."
قُلْ أَتُحَاجُّونَنَا فِي اللَّهِ وَهُوَ رَبُّنَا وَرَبُّكُمْ وَلَنَا أَعْمَالُنَا وَلَكُمْ أَعْمَالُكُمْ وَنَحْنُ لَهُ مُخْلِصُونَ (139)
محمداکرم اعوان :
کہوکیاتم ہمارے ساتھ اللہ کےبارےجھگڑتےہو؟ اوروہ ہماراپروردگاراورتمہاراپروردگارہےاورہمارےلیےہمارےاعمال ہیں اورتمہارےلیےتمہارےاعمال اورہم خالص اُسی کی عبادت کرنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(ان سے) کہو، کیا تم خدا کے بارے میں ہم سے جھگڑتے ہو، حالانکہ وہی ہمارا اور تمھارا پروردگار ہے اور ہم کو ہمارے اعمال (کا بدلہ ملے گا) اور تم کو تمھارے اعمال (کا) اور ہم خاص اسی کی عبادت کرنے والے ہیں
Sahi International :
Say, [O Muhammad], "Do you argue with us about Allah while He is our Lord and your Lord? For us are our deeds, and for you are your deeds. And we are sincere [in deed and intention] to Him."
أَمْ تَقُولُونَ إِنَّ إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ وَالْأَسْبَاطَ كَانُوا هُودًا أَوْ نَصَارَىٰ ۗ قُلْ أَأَنتُمْ أَعْلَمُ أَمِ اللَّهُ ۗ وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّن كَتَمَ شَهَادَةً عِندَهُ مِنَ اللَّهِ ۗ وَمَا اللَّهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ (140)
محمداکرم اعوان :
کیا تم کہتےہوکہ ابراہیم (علیہ السلام) اوراسمٰعیل اوراسحٰق اوریعقوب (علیہم السلام) اوران کی اولادیہودی تھےیانصرانی تھےتوکہیے کیا تم زیادہ جاننےوالےہویا اللہ؟ اورجوشخص اللہ کی طرف سےاپنے پاس پہنچی ہوئی شہادت کوچھپائےاس سےبڑاظالم کون ہوگااوراللہ تمہارےاعمال سےبےخبرنہیں ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(اے یہود ونصاریٰ) کیا تم اس بات کے قائل ہو کہ ابراہیم اور اسمٰعیل اور اسحاق اور یعقوب اور ان کی اولاد یہودی یا عیسائی تھے۔ (اے محمدﷺ ان سے) کہو کہ بھلا تم زیادہ جانتے ہو یا خدا؟ اور اس سے بڑھ کر ظالم کون، جو خدا کی شہادت کو، جو اس کے پاس (کتاب میں موجود) ہے چھپائے۔ اور جو کچھ تم کر رہے ہو، خدا اس سے غافل نہیں
Sahi International :
Or do you say that Abraham and Ishmael and Isaac and Jacob and the Descendants were Jews or Christians? Say, "Are you more knowing or is Allah?" And who is more unjust than one who conceals a testimony he has from Allah? And Allah is not unaware of what you do.
تِلْكَ أُمَّةٌ قَدْ خَلَتْ ۖ لَهَا مَا كَسَبَتْ وَلَكُم مَّا كَسَبْتُمْ ۖ وَلَا تُسْأَلُونَ عَمَّا كَانُوا يَعْمَلُونَ (141)
محمداکرم اعوان :
یہ ایک جماعت تھی کہ گزرگئی انھوں نےجوکمایاوہ ان کےلیےہےاورجوتم نےکمایاوہ تمہارےلیےہےاورجوعمل وہ کرتےتھےاس کےبارےتم سےنہ پوچھاجائےگا۔
فتح محمدجالندھری :
یہ جماعت گزر چکی۔ ان کو وہ (ملے گا) جو انہوں نے کیا، اور تم کو وہ جو تم نے کیا۔ اور جو عمل وہ کرتے تھے، اس کی پرسش تم سے نہیں ہوگی
Sahi International :
That is a nation which has passed on. It will have [the consequence of] what it earned, and you will have what you have earned. And you will not be asked about what they used to do.
۞ سَيَقُولُ السُّفَهَاءُ مِنَ النَّاسِ مَا وَلَّاهُمْ عَن قِبْلَتِهِمُ الَّتِي كَانُوا عَلَيْهَا ۚ قُل لِّلَّهِ الْمَشْرِقُ وَالْمَغْرِبُ ۚ يَهْدِي مَن يَشَاءُ إِلَىٰ صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ (142)
محمداکرم اعوان :
جلد ہی احمق لوگ کہیں گےکہ یہ (مسلمان) جِس قبلہ پر (چلے آرہے) تھےاس سےاُن کوکس چیزنےبدل دیا؟ کہیئے مشرق ومغرب (سب) اللہ کےلیےہےوہ جسےچاہیں سیدھی راہ دکھا دیتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
احمق لوگ کہیں گے کہ مسلمان جس قبلے پر (پہلے سے چلے آتے) تھے (اب) اس سے کیوں منہ پھیر بیٹھے۔ تم کہہ دو کہ مشرق اور مغرب سب خدا ہی کا ہے۔ وہ جس کو چاہتا ہے، سیدھے رستے پر چلاتا ہے
Sahi International :
The foolish among the people will say, "What has turned them away from their qiblah, which they used to face?" Say, "To Allah belongs the east and the west. He guides whom He wills to a straight path."
وَكَذَٰلِكَ جَعَلْنَاكُمْ أُمَّةً وَسَطًا لِّتَكُونُوا شُهَدَاءَ عَلَى النَّاسِ وَيَكُونَ الرَّسُولُ عَلَيْكُمْ شَهِيدًا ۗ وَمَا جَعَلْنَا الْقِبْلَةَ الَّتِي كُنتَ عَلَيْهَا إِلَّا لِنَعْلَمَ مَن يَتَّبِعُ الرَّسُولَ مِمَّن يَنقَلِبُ عَلَىٰ عَقِبَيْهِ ۚ وَإِن كَانَتْ لَكَبِيرَةً إِلَّا عَلَى الَّذِينَ هَدَى اللَّهُ ۗ وَمَا كَانَ اللَّهُ لِيُضِيعَ إِيمَانَكُمْ ۚ إِنَّ اللَّهَ بِالنَّاسِ لَرَءُوفٌ رَّحِيمٌ (143)
محمداکرم اعوان :
اوراسی طرح تم لوگوں کوہم نےہرلحاظ سےمعتدل جماعت بنا دیا ہےتاکہ تم (مخالف) لوگوں پرگواہ رہواورپیغمبرتم پر گواہ ہوں۔ اورجس قبلہ پرتم تھےاس کامعاملہ ہم نےاس لیےکیا ہےتاکہ ہمیں پتہ چل جائےکون پیغمبرکا اتباع کرتا ہے (اور) کون الٹے قدموں پھرجاتا ہے۔ اوریہ بہت بڑی بات تھی سوائےان لوگوں کےلیےجن کی اللہ نےراہنمائی فرمائی۔ اوراللہ ایسےنہیں کہ تمہارےایمان ضائع کردیں یقیناًاللہ لوگوں کےساتھ شفقت کرنےوالےمہربان ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اسی طرح ہم نے تم کو امتِ معتدل بنایا ہے، تاکہ تم لوگوں پر گواہ بنو اور پیغمبر (آخرالزماں) تم پر گواہ بنیں۔ اور جس قبلے پر تم (پہلے) تھے، اس کو ہم نے اس لیے مقرر کیا تھا کہ معلوم کریں، کون (ہمارے) پیغمبر کا تابع رہتا ہے، اور کون الٹے پاؤں پھر جاتا ہے۔ اور یہ بات (یعنی تحویل قبلہ لوگوں کو) گراں معلوم ہوئی، مگر جن کو خدا نے ہدایت بخشی (وہ اسے گراں نہیں سمجھتے) اور خدا ایسا نہیں کہ تمہارے ایمان کو یونہی کھو دے۔ خدا تو لوگوں پر بڑا مہربان (اور) صاحبِ رحمت ہے
Sahi International :
And thus we have made you a just community that you will be witnesses over the people and the Messenger will be a witness over you. And We did not make the qiblah which you used to face except that We might make evident who would follow the Messenger from who would turn back on his heels. And indeed, it is difficult except for those whom Allah has guided. And never would Allah have caused you to lose your faith. Indeed Allah is, to the people, Kind and Merciful.
قَدْ نَرَىٰ تَقَلُّبَ وَجْهِكَ فِي السَّمَاءِ ۖ فَلَنُوَلِّيَنَّكَ قِبْلَةً تَرْضَاهَا ۚ فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ ۚ وَحَيْثُ مَا كُنتُمْ فَوَلُّوا وُجُوهَكُمْ شَطْرَهُ ۗ وَإِنَّ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ لَيَعْلَمُونَ أَنَّهُ الْحَقُّ مِن رَّبِّهِمْ ۗ وَمَا اللَّهُ بِغَافِلٍ عَمَّا يَعْمَلُونَ (144)
محمداکرم اعوان :
(اے محبوبؐ) بے شک ہم آپ کاچہرہ باربارآسمان کی طرف اٹھنا دیکھ رہے ہیں۔ سوہم ضرورآپ کواس قبلہ کی طرف پھیردیں گےجدھرکی آپ کوخواہش ہے (آپ پسندفرماتےہیں) لہٰذااپنا رخ مسجد حرام کی طرف پھیردیں اورجہاں کہیں تم ہواپنا رخ اس طرف پھیرلو۔ اورجن کو (پہلے) کتاب دی گئی وہ یقیناًجانتےہیں کہ یہ حق ہےان کے پروردگارکی طرف سے۔ اورجویہ کرتےہیں اس سےاللہ بےخبرنہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(اے محمدﷺ) ہم تمہارا آسمان کی طرف منہ پھیر پھیر کر دیکھنا دیکھ رہے ہیں۔ سو ہم تم کو اسی قبلے کی طرف جس کو تم پسند کرتے ہو، منہ کرنے کا حکم دیں گے تو اپنا منہ مسجد حرام (یعنی خانہٴ کعبہ) کی طرف پھیر لو۔ اور تم لوگ جہاں ہوا کرو، (نماز پڑھنے کے وقت) اسی مسجد کی طرف منہ کر لیا کرو۔ اور جن لوگوں کو کتاب دی گئی ہے، وہ خوب جانتے ہیں کہ (نیا قبلہ) ان کے پروردگار کی طرف سے حق ہے۔ اور جو کام یہ لوگ کرتے ہیں، خدا ان سے بے خبر نہیں
Sahi International :
We have certainly seen the turning of your face, [O Muhammad], toward the heaven, and We will surely turn you to a qiblah with which you will be pleased. So turn your face toward al-Masjid al-Haram. And wherever you [believers] are, turn your faces toward it [in prayer]. Indeed, those who have been given the Scripture well know that it is the truth from their Lord. And Allah is not unaware of what they do.
وَلَئِنْ أَتَيْتَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ بِكُلِّ آيَةٍ مَّا تَبِعُوا قِبْلَتَكَ ۚ وَمَا أَنتَ بِتَابِعٍ قِبْلَتَهُمْ ۚ وَمَا بَعْضُهُم بِتَابِعٍ قِبْلَةَ بَعْضٍ ۚ وَلَئِنِ اتَّبَعْتَ أَهْوَاءَهُم مِّن بَعْدِ مَا جَاءَكَ مِنَ الْعِلْمِ ۙ إِنَّكَ إِذًا لَّمِنَ الظَّالِمِينَ (145)
محمداکرم اعوان :
اورجن کو (پہلے) کتاب دی گئی اگران کوآپ دنیابھرکی دلیلیں بھی پیش کریں یہ آپ کےقبلےکی پیروی کرنےوالےنہیں اورنہ آپ ان کےقبلےکی پیروی کرسکتےہیں اوربعض ان کےبعض فریقوں کےقبلےکی پیروی کرنےوالےنہیں۔ اورجب آپ کے پاس علم (وحی) آچکاتواگرآپ ان کی خواہشات کی پیروی کریں گےتوپھرآپ (معاذاللہ) غلط کرنےوالوں میں شمارہوجائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر تم ان اہلِ کتاب کے پاس تمام نشانیاں بھی لے کر آؤ، تو بھی یہ تمہارے قبلے کی پیروی نہ کریں۔ اور تم بھی ان کے قبلے کی پیروی کرنے والے نہیں ہو۔ اور ان میں سے بھی بعض بعض کے قبلے کے پیرو نہیں۔ اور اگر تم باوجود اس کے کہ تمہارے پاس دانش (یعنی وحئ خدا) آ چکی ہے، ان کی خواہشوں کے پیچھے چلو گے تو ظالموں میں (داخل) ہو جاؤ گے
Sahi International :
And if you brought to those who were given the Scripture every sign, they would not follow your qiblah. Nor will you be a follower of their qiblah. Nor would they be followers of one another's qiblah. So if you were to follow their desires after what has come to you of knowledge, indeed, you would then be among the wrongdoers.
الَّذِينَ آتَيْنَاهُمُ الْكِتَابَ يَعْرِفُونَهُ كَمَا يَعْرِفُونَ أَبْنَاءَهُمْ ۖ وَإِنَّ فَرِيقًا مِّنْهُمْ لَيَكْتُمُونَ الْحَقَّ وَهُمْ يَعْلَمُونَ (146)
محمداکرم اعوان :
جن لوگوں کوہم نے (پہلے) کتاب دی وہ ان (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم) کواس طرح پہچانتے ہیں جس طرح اپنے بیٹوں کوپہچانتے ہیں اوریقیناًان میں سےایک طبقہ جاننےکےبعدحق کوچھپاتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے، وہ ان (پیغمبر آخرالزماں) کو اس طرح پہچانتے ہیں، جس طرح اپنے بیٹوں کو پہچانا کرتے ہیں، مگر ایک فریق ان میں سے سچی بات کو جان بوجھ کر چھپا رہا ہے
Sahi International :
Those to whom We gave the Scripture know him as they know their own sons. But indeed, a party of them conceal the truth while they know [it].
الْحَقُّ مِن رَّبِّكَ ۖ فَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِينَ (147)
محمداکرم اعوان :
یہ امرِواقعی آپ کے پروردگارکی طرف سے ہےلہٰذا (اس میں) شبہ کرنےوالوں میں شمارنہ ہونا۔
فتح محمدجالندھری :
(اے پیغمبر، یہ نیا قبلہ) تمہارے پروردگار کی طرف سے حق ہے تو تم ہرگز شک کرنے والوں میں نہ ہونا
Sahi International :
The truth is from your Lord, so never be among the doubters.
وَلِكُلٍّ وِجْهَةٌ هُوَ مُوَلِّيهَا ۖ فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ ۚ أَيْنَ مَا تَكُونُوا يَأْتِ بِكُمُ اللَّهُ جَمِيعًا ۚ إِنَّ اللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ (148)
محمداکرم اعوان :
اورہرایک (ذی مذہب) کےواسطےایک قبلہ رہاہےجس کی طرف وہ رُخ کرتا رہاپس نیکیوں میں بڑھ چڑھ کرکوشش کروتم جہاں کہیں ہوگےاللہ تم سب کوحاضرکریں گےبےشک اللہ ہرچیزپہ قادرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہر ایک (فرقے) کے لیے ایک سمت (مقرر) ہے۔ جدھر وہ (عبادت کے وقت) منہ کیا کرتے ہیں۔ تو تم نیکیوں میں سبقت حاصل کرو۔ تم جہاں رہو گے خدا تم سب کو جمع کرلے گا۔ بے شک خدا ہر چیز پر قادر ہے
Sahi International :
For each [religious following] is a direction toward which it faces. So race to [all that is] good. Wherever you may be, Allah will bring you forth [for judgement] all together. Indeed, Allah is over all things competent.
وَمِنْ حَيْثُ خَرَجْتَ فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ ۖ وَإِنَّهُ لَلْحَقُّ مِن رَّبِّكَ ۗ وَمَا اللَّهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ (149)
محمداکرم اعوان :
اورآپ جس طرف سےسفرپرنکلیں تواپنارخ (عبادت میں) مسجد حرام کی طرف پھیریں اوریہ یقیناًآپ کےپروردگارکی طرف سے حق ہےاورجوعمل تم کرتےہواللہ اس سے بےخبرنہیں ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور تم جہاں سے نکلو، (نماز میں) اپنا منہ مسجد محترم کی طرف کر لیا کرو بےشک وہ تمہارے پروردگار کی طرف سے حق ہے۔ اور تم لوگ جو کچھ کرتے ہو۔ خدا اس سے بے خبر نہیں
Sahi International :
So from wherever you go out [for prayer, O Muhammad] turn your face toward al- Masjid al-Haram, and indeed, it is the truth from your Lord. And Allah is not unaware of what you do.
وَمِنْ حَيْثُ خَرَجْتَ فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ ۚ وَحَيْثُ مَا كُنتُمْ فَوَلُّوا وُجُوهَكُمْ شَطْرَهُ لِئَلَّا يَكُونَ لِلنَّاسِ عَلَيْكُمْ حُجَّةٌ إِلَّا الَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْهُمْ فَلَا تَخْشَوْهُمْ وَاخْشَوْنِي وَلِأُتِمَّ نِعْمَتِي عَلَيْكُمْ وَلَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ (150)
محمداکرم اعوان :
اورآپ جس طرف سےبھی (سفر پر) نکلیں تو اپنارخ (عبادت میں) مسجدحرام کی طرف رکھیں اورجہاں کہیں تم ہوسواپنارخ اس کی طرف پھیرلوتاکہ لوگ تم سےجھگڑنہ سکیں سوائےان کےجوان میں غلط کار ہیں پس ان سےمت ڈرواور صرف مجھ سےڈرواوراس لیئےکہ میں تم پراپنی نعمت پوری کروں اورتاکہ تم سیدھی راہ پاؤ۔
فتح محمدجالندھری :
اور تم جہاں سے نکلو، مسجدِ محترم کی طرف منہ (کرکے نماز پڑھا) کرو۔ اور مسلمانو، تم جہاں ہوا کرو، اسی (مسجد) کی طرف رخ کیا کرو۔ (یہ تاکید) اس لیے (کی گئی ہے) کہ لوگ تم کو کسی طرح کا الزام نہ دے سکیں۔ مگر ان میں سے جو ظالم ہیں، (وہ الزام دیں تو دیں) سو ان سے مت ڈرنا اور مجھی سے ڈرتے رہنا۔ اور یہ بھی مقصود ہے کہ تم کو اپنی تمام نعمتیں بخشوں اور یہ بھی کہ تم راہِ راست پر چلو
Sahi International :
And from wherever you go out [for prayer], turn your face toward al-Masjid al-Haram. And wherever you [believers] may be, turn your faces toward it in order that the people will not have any argument against you, except for those of them who commit wrong; so fear them not but fear Me. And [it is] so I may complete My favor upon you and that you may be guided.
كَمَا أَرْسَلْنَا فِيكُمْ رَسُولًا مِّنكُمْ يَتْلُو عَلَيْكُمْ آيَاتِنَا وَيُزَكِّيكُمْ وَيُعَلِّمُكُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَيُعَلِّمُكُم مَّا لَمْ تَكُونُوا تَعْلَمُونَ (151)
محمداکرم اعوان :
جیسا کہ ہم نےتم میں سےتمھارے پاس پیغمبربھیجاجوہماری آیات تم کوپڑھ کرسناتے ہیں اورتم کو پاک کرتےہیں اور تمھیں کتاب اوردانائی کی باتیں سکھاتے ہیں اورتم کووہ (علوم) سکھاتے ہیں جوتم نہیں جانتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
جس طرح (منجملہ اور نعمتوں کے) ہم نے تم میں تمھیں میں سے ایک رسول بھیجے ہیں جو تم کو ہماری آیتیں پڑھ پڑھ کر سناتے اور تمہیں پاک بناتے اور کتاب (یعنی قرآن) اور دانائی سکھاتے ہیں، اور ایسی باتیں بتاتے ہیں، جو تم پہلے نہیں جانتے تھے
Sahi International :
Just as We have sent among you a messenger from yourselves reciting to you Our verses and purifying you and teaching you the Book and wisdom and teaching you that which you did not know.
فَاذْكُرُونِي أَذْكُرْكُمْ وَاشْكُرُوا لِي وَلَا تَكْفُرُونِ (152)
محمداکرم اعوان :
پس تم مجھ کویادکرومیں تمہیں یادکروں گااورمیراشکرادا کرواورناشکری نہ کرو۔
فتح محمدجالندھری :
سو تم مجھے یاد کرو۔ میں تمہیں یاد کیا کروں گا۔ اور میرے احسان مانتے رہنا اور ناشکری نہ کرنا
Sahi International :
So remember Me; I will remember you. And be grateful to Me and do not deny Me.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلَاةِ ۚ إِنَّ اللَّهَ مَعَ الصَّابِرِينَ (153)
محمداکرم اعوان :
اےایمان والو! صبراورنماز سےمددحاصل کرویقیناً اللہ صبرکرنےوالوں کےساتھ ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اے ایمان والو صبر اور نماز سے مدد لیا کرو بےشک خدا صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے
Sahi International :
O you who have believed, seek help through patience and prayer. Indeed, Allah is with the patient.
وَلَا تَقُولُوا لِمَن يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتٌ ۚ بَلْ أَحْيَاءٌ وَلَٰكِن لَّا تَشْعُرُونَ (154)
محمداکرم اعوان :
اورجواللہ کی راہ میں قتل ہوجائیں انھیں مُردہ نہ کہوبلکہ وہ زندہ ہیں اورلیکن تم سمجھ نہیں سکتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو لوگ خدا کی راہ میں مارے جائیں ان کی نسبت یہ کہنا کہ وہ مرے ہوئے ہیں (وہ مردہ نہیں) بلکہ زندہ ہیں لیکن تم نہیں جانتے
Sahi International :
And do not say about those who are killed in the way of Allah, "They are dead." Rather, they are alive, but you perceive [it] not.
وَلَنَبْلُوَنَّكُم بِشَيْءٍ مِّنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِّنَ الْأَمْوَالِ وَالْأَنفُسِ وَالثَّمَرَاتِ ۗ وَبَشِّرِ الصَّابِرِينَ (155)
محمداکرم اعوان :
اورہم تمھیں کسی قدرخوف اوربھوک اورمالوں اورجانوں اورپھلوں کی کمی سےآزمائیں گے اورآپ صبرکرنےوالوں کوخوش خبری دیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم کسی قدر خوف اور بھوک اور مال اور جانوں اور میوؤں کے نقصان سے تمہاری آزمائش کریں گے توصبر کرنے والوں کو (خدا کی خوشنودی کی) بشارت سنا دو
Sahi International :
And We will surely test you with something of fear and hunger and a loss of wealth and lives and fruits, but give good tidings to the patient,
الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُم مُّصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ (156)
محمداکرم اعوان :
وہ لوگ کہ جب ان پر کوئی مصیبت آتی ہےتو کہتےہیں یقیناً ہم اللہ کےلیئےہیں اوریقیناً ہم پھرکراس کےپاس جانے والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
ان لوگوں پر جب کوئی مصیبت واقع ہوتی ہے تو کہتے ہیں کہ ہم خدا ہی کا مال ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں
Sahi International :
Who, when disaster strikes them, say, "Indeed we belong to Allah, and indeed to Him we will return."
أُولَٰئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَوَاتٌ مِّن رَّبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ ۖ وَأُولَٰئِكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ (157)
محمداکرم اعوان :
یہی لوگ ہیں جن پران کےپروردگارکی طرف سےخاص مہربانیاں ہیں اوررحمت اور یہی لوگ سیدھی راہ پانے والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
یہی لوگ ہیں جن پر ان کے پروردگار کی مہربانی اور رحمت ہے۔ اور یہی سیدھے رستے پر ہیں
Sahi International :
Those are the ones upon whom are blessings from their Lord and mercy. And it is those who are the [rightly] guided.
۞ إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِن شَعَائِرِ اللَّهِ ۖ فَمَنْ حَجَّ الْبَيْتَ أَوِ اعْتَمَرَ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِ أَن يَطَّوَّفَ بِهِمَا ۚ وَمَن تَطَوَّعَ خَيْرًا فَإِنَّ اللَّهَ شَاكِرٌ عَلِيمٌ (158)
محمداکرم اعوان :
یقیناًصفااورمروہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں سوجوکوئی (اللہ کے) گھرکاحج کرےیاعمرہ کرے (اور) ان دونوں کے درمیان طواف کرےتواس پر گناہ نہیں ہےاورجوکوئی خوش دلی سےبھلائی کرےتویقیناًاللہ قدرکرنےوالے (اور) جاننےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
بےشک (کوہ) صفا اور مروہ خدا کی نشانیوں میں سے ہیں۔ تو جو شخص خانہٴ کعبہ کا حج یا عمرہ کرے اس پر کچھ گناہ نہیں کہ دونوں کا طواف کرے۔ (بلکہ طواف ایک قسم کا نیک کام ہے) اور جو کوئی نیک کام کرے تو خدا قدر شناس اور دانا ہے
Sahi International :
Indeed, as-Safa and al-Marwah are among the symbols of Allah. So whoever makes Hajj to the House or performs 'umrah - there is no blame upon him for walking between them. And whoever volunteers good - then indeed, Allah is appreciative and Knowing.
إِنَّ الَّذِينَ يَكْتُمُونَ مَا أَنزَلْنَا مِنَ الْبَيِّنَاتِ وَالْهُدَىٰ مِن بَعْدِ مَا بَيَّنَّاهُ لِلنَّاسِ فِي الْكِتَابِ ۙ أُولَٰئِكَ يَلْعَنُهُمُ اللَّهُ وَيَلْعَنُهُمُ اللَّاعِنُونَ (159)
محمداکرم اعوان :
ہم نےجودلائل اورراہنمائی نازل فرمائی ہےبےشک جولوگ اسےاس کےبعد بھی کہ ہم نےکتاب میں لوگوں کے لیئےواضح کر دی ہےچھپاتےہیں ایسےلوگوں پراللہ لعنت کرتے ہیں اور (دوسرے) لعنت کرنےوالےلعنت کرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ ہمارے حکموں اور ہدایتوں کو جو ہم نے نازل کی ہیں (کسی غرض فاسد سے) چھپاتے ہیں باوجود یہ کہ ہم نے ان لوگوں کے (سمجھانے کے) لئے اپنی کتاب میں کھول کھول کر بیان کردیا ہے۔ ایسوں پر خدا اور تمام لعنت کرنے والے لعنت کرتے ہیں
Sahi International :
Indeed, those who conceal what We sent down of clear proofs and guidance after We made it clear for the people in the Scripture - those are cursed by Allah and cursed by those who curse,
إِلَّا الَّذِينَ تَابُوا وَأَصْلَحُوا وَبَيَّنُوا فَأُولَٰئِكَ أَتُوبُ عَلَيْهِمْ ۚ وَأَنَا التَّوَّابُ الرَّحِيمُ (160)
محمداکرم اعوان :
سوائےان لوگوں کےجوتوبہ کریں اوراپنی اصلاح کریں اور (وہ باتیں) بیان کریں تومیں انہی کی طرف توجہ فرماتا ہوں اورمیں توجہ فرمانےوالامہربان ہوں۔
فتح محمدجالندھری :
ہاں جو توبہ کرتے ہیں اور اپنی حالت درست کرلیتے اور (احکام الہیٰ کو) صاف صاف بیان کردیتے ہیں تو میں ان کے قصور معاف کردیتا ہوں اور میں بڑا معاف کرنے والا (اور) رحم والا ہوں
Sahi International :
Except for those who repent and correct themselves and make evident [what they concealed]. Those - I will accept their repentance, and I am the Accepting of repentance, the Merciful.
إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا وَمَاتُوا وَهُمْ كُفَّارٌ أُولَٰئِكَ عَلَيْهِمْ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ (161)
محمداکرم اعوان :
یقیناًجولوگ کافرہوئےاورکفرپرہی مرگئےایسےلوگوں پراللہ کی اورفرشتوں کی اورتمام انسانوں کی لعنت ہے۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ کافر ہوئے اور کافر ہی مرے ایسوں پر خدا کی اور فرشتوں اور لوگوں کی سب کی لعنت
Sahi International :
Indeed, those who disbelieve and die while they are disbelievers - upon them will be the curse of Allah and of the angels and the people, all together,
خَالِدِينَ فِيهَا ۖ لَا يُخَفَّفُ عَنْهُمُ الْعَذَابُ وَلَا هُمْ يُنظَرُونَ (162)
محمداکرم اعوان :
وہ اسی میں ہمیشہ رہیں گےنہ ان پرعذاب کم ہوگااورنہ ان کومہلت دی جائےگی۔
فتح محمدجالندھری :
وہ ہمیشہ اسی (لعنت) میں (گرفتار) رہیں گے۔ ان سے نہ تو عذاب ہی ہلکا کیا جائے گا اور نہ انہیں (کچھ) مہلت ملے گی
Sahi International :
Abiding eternally therein. The punishment will not be lightened for them, nor will they be reprieved.
وَإِلَٰهُكُمْ إِلَٰهٌ وَاحِدٌ ۖ لَّا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ الرَّحْمَٰنُ الرَّحِيمُ (163)
محمداکرم اعوان :
اورتمہارامعبوداکیلامعبودہےجس کےسواکوئی عبادت کےلائق نہیں وہ بڑا مہربان بہت رحم کرنےوالاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور (لوگو) تمہارا معبود خدائے واحد ہے اس بڑے مہربان (اور) رحم کرنے کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں
Sahi International :
And your god is one God. There is no deity [worthy of worship] except Him, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَالْفُلْكِ الَّتِي تَجْرِي فِي الْبَحْرِ بِمَا يَنفَعُ النَّاسَ وَمَا أَنزَلَ اللَّهُ مِنَ السَّمَاءِ مِن مَّاءٍ فَأَحْيَا بِهِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا وَبَثَّ فِيهَا مِن كُلِّ دَابَّةٍ وَتَصْرِيفِ الرِّيَاحِ وَالسَّحَابِ الْمُسَخَّرِ بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ لَآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يَعْقِلُونَ (164)
محمداکرم اعوان :
یقیناًآسمانوں اورزمین کےبنانےمیں اوررات اوردن کےیکےبعد دیگرےآنےمیں اوران جہازوں (کےچلنے) میں جو لوگوں کےنفع کاسامان لےکرسمندروں میں چلتےہیں اوراللہ نےبلندی (آسمان) سےجوپانی برسایاپھراس سےزمین کواس کےخشک ہوجانے کےبعد تروتازہ کرنےمیں اوراس میں مختلف اقسام کےجانورپیداکرنےاورہواؤں کوچلانےاوربادلوں کوآسمان اورزمین کےدرمیان معلق کرنےمیں صاحبِ خِردلوگوں کےلیئے (اس کی توحیدکی) نشانیاں ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
بےشک آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے میں اور رات اور دن کے ایک دوسرے کے پیچھے آنے جانے میں اور کشتیوں اور جہازوں میں جو دریا میں لوگوں کے فائدے کی چیزیں لے کر رواں ہیں اور مینہ میں جس کو خدا آسمان سے برساتا اور اس سے زمین کو مرنے کے بعد زندہ (یعنی خشک ہوئے پیچھے سرسبز) کردیتا ہے اور زمین پر ہر قسم کے جانور پھیلانے میں اور ہواؤں کے چلانےمیں اور بادلوں میں جو آسمان اور زمین کے درمیان گھرے رہتے ہیں۔ عقلمندوں کے لئے (خدا کی قدرت کی) نشانیاں ہیں
Sahi International :
Indeed, in the creation of the heavens and earth, and the alternation of the night and the day, and the [great] ships which sail through the sea with that which benefits people, and what Allah has sent down from the heavens of rain, giving life thereby to the earth after its lifelessness and dispersing therein every [kind of] moving creature, and [His] directing of the winds and the clouds controlled between the heaven and the earth are signs for a people who use reason.
وَمِنَ النَّاسِ مَن يَتَّخِذُ مِن دُونِ اللَّهِ أَندَادًا يُحِبُّونَهُمْ كَحُبِّ اللَّهِ ۖ وَالَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِّلَّهِ ۗ وَلَوْ يَرَى الَّذِينَ ظَلَمُوا إِذْ يَرَوْنَ الْعَذَابَ أَنَّ الْقُوَّةَ لِلَّهِ جَمِيعًا وَأَنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعَذَابِ (165)
محمداکرم اعوان :
اوربعض لوگ اللہ کےعلاوہ دوسروں کواللہ کا شریک سمجھ لیتے ہیں (پھر) ان سےویسی محبت کرتے ہیں جیسی اللہ سے (ہونی چاہیے) اورجولوگ ایمان رکھتےہیں وہ اللہ سےبہت زیادہ محبت کرتےہیں اورکاش یہ غلط کار لوگ اس وقت کودیکھ سکتےجب عذاب ان کےسامنے ہوگا (توجانیں گے) کہ سب قوت اللہ کےلیئے ہےاوریہ کہ اللہ سخت عذاب کرنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور بعض لوگ ایسے ہیں جو غیر خدا کو شریک (خدا) بناتے اور ان سے خدا کی سی محبت کرتے ہیں۔ لیکن جو ایمان والے ہیں وہ تو خدا ہی کے سب سے زیادہ دوستدار ہیں۔ اور اے کاش ظالم لوگ جو بات عذاب کے وقت دیکھیں گے اب دیکھ لیتے کہ سب طرح کی طاقت خدا ہی کو ہے۔ اور یہ کہ خدا سخت عذاب کرنے والا ہے
Sahi International :
And [yet], among the people are those who take other than Allah as equals [to Him]. They love them as they [should] love Allah. But those who believe are stronger in love for Allah. And if only they who have wronged would consider [that] when they see the punishment, [they will be certain] that all power belongs to Allah and that Allah is severe in punishment.
إِذْ تَبَرَّأَ الَّذِينَ اتُّبِعُوا مِنَ الَّذِينَ اتَّبَعُوا وَرَأَوُا الْعَذَابَ وَتَقَطَّعَتْ بِهِمُ الْأَسْبَابُ (166)
محمداکرم اعوان :
جس وقت کہ پیشوااپنےپیروکاروں سےبیزارہوجائیں گےاورعذاب سامنےدیکھیں گےاوران کے (بچنےکے) ذرائع ختم ہوجائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اس دن (کفر کے) پیشوا اپنے پیرووں سے بیزاری ظاہر کریں گے اور (دونوں) عذاب (الہیٰ) دیکھ لیں گے اور ان کے آپس کے تعلقات منقطع ہوجائیں گے
Sahi International :
[And they should consider that] when those who have been followed disassociate themselves from those who followed [them], and they [all] see the punishment, and cut off from them are the ties [of relationship],
وَقَالَ الَّذِينَ اتَّبَعُوا لَوْ أَنَّ لَنَا كَرَّةً فَنَتَبَرَّأَ مِنْهُمْ كَمَا تَبَرَّءُوا مِنَّا ۗ كَذَٰلِكَ يُرِيهِمُ اللَّهُ أَعْمَالَهُمْ حَسَرَاتٍ عَلَيْهِمْ ۖ وَمَا هُم بِخَارِجِينَ مِنَ النَّارِ (167)
محمداکرم اعوان :
اورپیروکارکہیں گےکاش ہمیں دوبارہ موقع ملےتوہم ان سےبیزاری اختیارکریں جس طرح یہ (آج) ہم سے بیزارہورہےہیں۔ اس طرح اللہ ان کےاعمال کوحسرت بنا کرانھیں دکھائیں گے۔ اورانھیں دوزخ سےنکلنانصیب نہ ہوگا۔
فتح محمدجالندھری :
(یہ حال دیکھ کر) پیروی کرنے والے (حسرت سے) کہیں گے کہ اے کاش ہمیں پھر دنیا میں جانا نصیب ہو تاکہ جس طرح یہ ہم سے بیزار ہو رہے ہیں اسی طرح ہم بھی ان سے بیزار ہوں۔ اسی طرح خدا ان کے اعمال انہیں حسرت بنا کر دکھائے گااور وہ دوزخ سے نکل نہیں سکیں گے
Sahi International :
Those who followed will say, "If only we had another turn [at worldly life] so we could disassociate ourselves from them as they have disassociated themselves from us." Thus will Allah show them their deeds as regrets upon them. And they are never to emerge from the Fire.
يَا أَيُّهَا النَّاسُ كُلُوا مِمَّا فِي الْأَرْضِ حَلَالًا طَيِّبًا وَلَا تَتَّبِعُوا خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ ۚ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِينٌ (168)
محمداکرم اعوان :
اےلوگو! زمین میں موجودحلال اورپاکیزہ چیزیں کھاؤاورشیطان کےنقشِ قدم پرمت چلو (پیروی نہ کرو) یقیناًوہ تمہاراکھلادشمن ہے۔
فتح محمدجالندھری :
لوگو جو چیزیں زمین میں حلال طیب ہیں وہ کھاؤ۔ اور شیطان کے قدموں پر نہ چلو۔ وہ تمہارا کھلا دشمن ہے
Sahi International :
O mankind, eat from whatever is on earth [that is] lawful and good and do not follow the footsteps of Satan. Indeed, he is to you a clear enemy.
إِنَّمَا يَأْمُرُكُم بِالسُّوءِ وَالْفَحْشَاءِ وَأَن تَقُولُوا عَلَى اللَّهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ (169)
محمداکرم اعوان :
بلاشبہ وہ تمہیں برائی اوربےحیائی کامشورہ دیتا ہےاوراللہ کےذمہ ایسی باتیں لگانےکا کہتا ہےجوتم جانتےبھی نہیں۔
فتح محمدجالندھری :
وہ تو تم کو برائی اور بےحیائی ہی کے کام کرنے کو کہتا ہے اور یہ بھی کہ خدا کی نسبت ایسی باتیں کہو جن کا تمہیں (کچھ بھی) علم نہیں
Sahi International :
He only orders you to evil and immorality and to say about Allah what you do not know.
وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ اتَّبِعُوا مَا أَنزَلَ اللَّهُ قَالُوا بَلْ نَتَّبِعُ مَا أَلْفَيْنَا عَلَيْهِ آبَاءَنَا ۗ أَوَلَوْ كَانَ آبَاؤُهُمْ لَا يَعْقِلُونَ شَيْئًا وَلَا يَهْتَدُونَ (170)
محمداکرم اعوان :
اورایسےلوگوں سےجب اللہ کےنازل کردہ (احکام) پرعمل کرنےکاکہا جائےتوکہتےہیں کہ ہم اپنےآباؤاجدادکےطریقہ کی پیروی کرتے ہیں خواہ ان کےاجدادنہ کچھ سمجھ ہی رکھتےہوں اورنہ سیدھی راہ پرہوں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب ان لوگوں سے کہا جاتا ہے کہ جو (کتاب) خدا نے نازل فرمائی ہے اس کی پیروی کرو تو کہتے ہیں (نہیں) بلکہ ہم تو اسی چیز کی پیروی کریں گے جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا۔ بھلا اگرچہ ان کے باپ دادا نہ کچھ سمجھتے ہوں اورنہ سیدھے رستے پر ہوں (تب بھی وہ انہیں کی تقلید کئے جائیں گے)
Sahi International :
And when it is said to them, "Follow what Allah has revealed," they say, "Rather, we will follow that which we found our fathers doing." Even though their fathers understood nothing, nor were they guided?
وَمَثَلُ الَّذِينَ كَفَرُوا كَمَثَلِ الَّذِي يَنْعِقُ بِمَا لَا يَسْمَعُ إِلَّا دُعَاءً وَنِدَاءً ۚ صُمٌّ بُكْمٌ عُمْيٌ فَهُمْ لَا يَعْقِلُونَ (171)
محمداکرم اعوان :
اوران کافروں کی مثال ایسی ہےجیسےکوئی شخص ایسے (جانور) کےپیچھےچِلّارہاہےجوسوائےشوراورآوازکےکچھ نہیں سنتایہ بہرے، گونگے، اندھےہیں پس وہ عقل سے محروم ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ کافر ہیں ان کی مثال اس شخص کی سی ہے جو کسی ایسی چیز کو آواز دے جو پکار اور آواز کے سوا کچھ سن نہ سکے۔ (یہ) بہرے ہیں گونگے ہیں اندھے ہیں کہ (کچھ) سمجھ ہی نہیں سکتے
Sahi International :
The example of those who disbelieve is like that of one who shouts at what hears nothing but calls and cries cattle or sheep - deaf, dumb and blind, so they do not understand.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُلُوا مِن طَيِّبَاتِ مَا رَزَقْنَاكُمْ وَاشْكُرُوا لِلَّهِ إِن كُنتُمْ إِيَّاهُ تَعْبُدُونَ (172)
محمداکرم اعوان :
اےایمان والو! ہمارےدیئےہوئےمیں سےپاکیزہ چیزیں کھاؤاوراللہ کاشکراداکرواگرتم اُس (اللہ) کےاطاعت گزارہوتو۔
فتح محمدجالندھری :
اے اہل ایمان جو پاکیزہ چیزیں ہم نے تم کو عطا فرمائیں ہیں ان کو کھاؤ اور اگر خدا ہی کے بندے ہو تو اس (کی نعمتوں) کا شکر بھی ادا کرو
Sahi International :
O you who have believed, eat from the good things which We have provided for you and be grateful to Allah if it is [indeed] Him that you worship.
إِنَّمَا حَرَّمَ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةَ وَالدَّمَ وَلَحْمَ الْخِنزِيرِ وَمَا أُهِلَّ بِهِ لِغَيْرِ اللَّهِ ۖ فَمَنِ اضْطُرَّ غَيْرَ بَاغٍ وَلَا عَادٍ فَلَا إِثْمَ عَلَيْهِ ۚ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ (173)
محمداکرم اعوان :
یقیناًاس نےتم پرمردارکوحرام کیاہےاورخون اورخنزیرکاگوشت اور (ایسا جانور) جِس پر (بوقتِ ذبح) اللہ کےسواکسی اورکانام لیا جائےہاں اگرکوئی بہت مجبورہوجائےتووہ حدسےنہ نکلےاورنہ زیادتی کرےتواس پرگناہ نہ ہوگایقیناًاللہ بخشنےوالےمہربان ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اس نے تم پر مرا ہوا جانور اور لہو اور سور کا گوشت اور جس چیز پر خدا کے سوا کسی اور کا نام پکارا جائے حرام کردیا ہے ہاں جو ناچار ہوجائے (بشرطیکہ) خدا کی نافرمانی نہ کرے اور حد (ضرورت) سے باہر نہ نکل جائے اس پر کچھ گناہ نہیں۔ بےشک خدا بخشنے والا (اور) رحم کرنے والا ہے
Sahi International :
He has only forbidden to you dead animals, blood, the flesh of swine, and that which has been dedicated to other than Allah. But whoever is forced [by necessity], neither desiring [it] nor transgressing [its limit], there is no sin upon him. Indeed, Allah is Forgiving and Merciful.
إِنَّ الَّذِينَ يَكْتُمُونَ مَا أَنزَلَ اللَّهُ مِنَ الْكِتَابِ وَيَشْتَرُونَ بِهِ ثَمَنًا قَلِيلًا ۙ أُولَٰئِكَ مَا يَأْكُلُونَ فِي بُطُونِهِمْ إِلَّا النَّارَ وَلَا يُكَلِّمُهُمُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَا يُزَكِّيهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ (174)
محمداکرم اعوان :
بےشک جولوگ اللہ کی بھیجی ہوئی کتاب (کےمضامین) کوچھپاتےہیں اوراس کے بدلےحقیرسی شے (دولتِ دنیا) حاصل کرتےہیں یہ لوگ اپنےپیٹوں میں آگ ہی بھررہےہیں اورقیامت کےدن اللہ ان سےبات نہیں کریں گےاورنہ انھیں پاک کریں گےاوران کےلیئےدردناک عذاب ہوگا۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ (خدا) کی کتاب سے ان (آیتوں اور ہدایتوں) کو جو اس نے نازل فرمائی ہیں چھپاتے اور ان کے بدلے تھوڑی سی قیمت (یعنی دنیاوی منفعت) حاصل کرتے ہیں وہ اپنے پیٹوں میں محض آگ بھرتے ہیں۔ ایسے لوگوں سے خدا قیامت کے دن نہ کلام کرے گا اور نہ ان کو (گناہوں سے) پاک کرے گا۔اور ان کے لئے دکھ دینے والا عذاب ہے
Sahi International :
Indeed, they who conceal what Allah has sent down of the Book and exchange it for a small price - those consume not into their bellies except the Fire. And Allah will not speak to them on the Day of Resurrection, nor will He purify them. And they will have a painful punishment.
أُولَٰئِكَ الَّذِينَ اشْتَرَوُا الضَّلَالَةَ بِالْهُدَىٰ وَالْعَذَابَ بِالْمَغْفِرَةِ ۚ فَمَا أَصْبَرَهُمْ عَلَى النَّارِ (175)
محمداکرم اعوان :
جن لوگوں نےہدایت کےبدلےگمراہی خریدی اوربخشش کےبدلےعذاب۔ سووہ دوزخ پرکس قدردلیرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت چھوڑ کر گمراہی اور بخشش چھوڑ کر عذاب خریدا۔ یہ (آتش) جہنم کی کیسی برداشت کرنے والے ہیں!
Sahi International :
Those are the ones who have exchanged guidance for error and forgiveness for punishment. How patient they are in pursuit of the Fire!
ذَٰلِكَ بِأَنَّ اللَّهَ نَزَّلَ الْكِتَابَ بِالْحَقِّ ۗ وَإِنَّ الَّذِينَ اخْتَلَفُوا فِي الْكِتَابِ لَفِي شِقَاقٍ بَعِيدٍ (176)
محمداکرم اعوان :
یہ اس لیئےکہ اللہ نےکتاب کوحق کےساتھ نازل فرمایااوریقیناًجن لوگوں نےکتاب میں اختلاف کیاوہ بہت دور کی (بڑی) گمراہی میں جاپڑے (مبتلا ہوگئے)۔
فتح محمدجالندھری :
یہ اس لئے کہ خدا نے کتاب سچائی کے ساتھ نازل فرمائی۔ اور جن لوگوں نے اس کتاب میں اختلاف کیا وہ ضد میں (آکر نیکی سے) دور (ہوگئے) ہیں
Sahi International :
That is [deserved by them] because Allah has sent down the Book in truth. And indeed, those who differ over the Book are in extreme dissension.
۞ لَّيْسَ الْبِرَّ أَن تُوَلُّوا وُجُوهَكُمْ قِبَلَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ وَلَٰكِنَّ الْبِرَّ مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالْكِتَابِ وَالنَّبِيِّينَ وَآتَى الْمَالَ عَلَىٰ حُبِّهِ ذَوِي الْقُرْبَىٰ وَالْيَتَامَىٰ وَالْمَسَاكِينَ وَابْنَ السَّبِيلِ وَالسَّائِلِينَ وَفِي الرِّقَابِ وَأَقَامَ الصَّلَاةَ وَآتَى الزَّكَاةَ وَالْمُوفُونَ بِعَهْدِهِمْ إِذَا عَاهَدُوا ۖ وَالصَّابِرِينَ فِي الْبَأْسَاءِ وَالضَّرَّاءِ وَحِينَ الْبَأْسِ ۗ أُولَٰئِكَ الَّذِينَ صَدَقُوا ۖ وَأُولَٰئِكَ هُمُ الْمُتَّقُونَ (177)
محمداکرم اعوان :
یہ کوئی نیکی نہیں ہےکہ تم اپنامنہ مشرق کی طرف کرویامغرب کی طرف اورلیکن نیکی یہ ہےکہ جوکوئی اللہ پرایمان لائےاورآخرت کےدن پراورفرشتوں پراورکتابوں پراورپیغمبروں پراوراس کی محبت میں (اپنا) مال قرابت داروں کواوریتیموں کواورفقیروں کواورمسافروں کواورسوال کرنےوالوں کواورقیدیوں کوچھڑانےمیں دےاوروہ نمازکو قائم کرےاورزکوٰۃ ادا کرےاور (یہ لوگ) جب عہد کریں تواپنےوعدےکوپوراکریں اورتنگی اوربیماری اورحالتِ جنگ میں صبر کریں۔ یہ وہ لوگ ہیں جوسچے ہیں۔ اوریہی لوگ پرہیزگارہیں۔
فتح محمدجالندھری :
نیکی یہی نہیں کہ تم مشرق یا مغرب کو (قبلہ سمجھ کر ان) کی طرف منہ کرلو بلکہ نیکی یہ ہے کہ لوگ خدا پر اور روز آخرت پر اور فرشتوں پر اور (خدا کی) کتاب پر اور پیغمبروں پر ایمان لائیں۔ اور مال باوجود عزیز رکھنے کے رشتہ داروں اور یتیموں اور محتاجوں اور مسافروں اور مانگنے والوں کو دیں اور گردنوں (کے چھڑانے) میں (خرچ کریں) اور نماز پڑھیں اور زکوٰة دیں۔ اور جب عہد کرلیں تو اس کو پورا کریں۔ اور سختی اور تکلیف میں اور (معرکہ) کارزار کے وقت ثابت قدم رہیں۔ یہی لوگ ہیں جو (ایمان میں) سچے ہیں اور یہی ہیں جو (خدا سے) ڈرنے والے ہیں
Sahi International :
Righteousness is not that you turn your faces toward the east or the west, but [true] righteousness is [in] one who believes in Allah, the Last Day, the angels, the Book, and the prophets and gives wealth, in spite of love for it, to relatives, orphans, the needy, the traveler, those who ask [for help], and for freeing slaves; [and who] establishes prayer and gives zakah; [those who] fulfill their promise when they promise; and [those who] are patient in poverty and hardship and during battle. Those are the ones who have been true, and it is those who are the righteous.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الْقِصَاصُ فِي الْقَتْلَى ۖ الْحُرُّ بِالْحُرِّ وَالْعَبْدُ بِالْعَبْدِ وَالْأُنثَىٰ بِالْأُنثَىٰ ۚ فَمَنْ عُفِيَ لَهُ مِنْ أَخِيهِ شَيْءٌ فَاتِّبَاعٌ بِالْمَعْرُوفِ وَأَدَاءٌ إِلَيْهِ بِإِحْسَانٍ ۗ ذَٰلِكَ تَخْفِيفٌ مِّن رَّبِّكُمْ وَرَحْمَةٌ ۗ فَمَنِ اعْتَدَىٰ بَعْدَ ذَٰلِكَ فَلَهُ عَذَابٌ أَلِيمٌ (178)
محمداکرم اعوان :
اےایمان والو! تم پرقتل (عمد) میں قصاص (برابری) فرض کیاگیاہےآزادکےبدلےآزاداورغلام کےبدلےغلام اورعورت کےبدلےعورت ہاں جس کواس فریق کی طرف سےکچھ معافی ہووے (یعنی خون بہا پر راضی ہوجائے) تواس پراچھی طرح عمل کیا جائےاوراس کواچھےطریقےسےادا کیاجائےیہ تمہارے پروردگارکی طرف سےآسانی اوررحمت ہےپھرجوکوئی اس کےبعدزیادتی کرےتواس کےلیئےدردناک عذاب ہے۔
فتح محمدجالندھری :
مومنو! تم کو مقتولوں کے بارےمیں قصاص (یعنی خون کے بدلے خون) کا حکم دیا جاتا ہے (اس طرح پر کہ) آزاد کے بدلے آزاد (مارا جائے) اور غلام کے بدلے غلام اور عورت کے بدلے عورت اور قاتل کو اس کے (مقتول) بھائی (کے قصاص میں) سے کچھ معاف کردیا جائے تو (وارث مقتول) کو پسندیدہ طریق سے (قرار داد کی) پیروی (یعنی مطالبہٴ خون بہا) کرنا اور (قاتل کو) خوش خوئی کے ساتھ ادا کرنا چاہیئے یہ پروردگار کی طرف سے تمہارے لئے آسانی اور مہربانی ہے جو اس کے بعد زیادتی کرے اس کے لئے دکھ کا عذاب ہے
Sahi International :
O you who have believed, prescribed for you is legal retribution for those murdered - the free for the free, the slave for the slave, and the female for the female. But whoever overlooks from his brother anything, then there should be a suitable follow-up and payment to him with good conduct. This is an alleviation from your Lord and a mercy. But whoever transgresses after that will have a painful punishment.
وَلَكُمْ فِي الْقِصَاصِ حَيَاةٌ يَا أُولِي الْأَلْبَابِ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ (179)
محمداکرم اعوان :
اےصاحبِ خِردلوگو! اور تمہارےلیئے (قانون) قصاص میں حیات ہےتاکہ تم پرہیزگاربن سکو۔
فتح محمدجالندھری :
اور اے اہل عقل (حکم) قصاص میں (تمہاری) زندگانی ہے کہ تم (قتل و خونریزی سے) بچو
Sahi International :
And there is for you in legal retribution [saving of] life, O you [people] of understanding, that you may become righteous.
كُتِبَ عَلَيْكُمْ إِذَا حَضَرَ أَحَدَكُمُ الْمَوْتُ إِن تَرَكَ خَيْرًا الْوَصِيَّةُ لِلْوَالِدَيْنِ وَالْأَقْرَبِينَ بِالْمَعْرُوفِ ۖ حَقًّا عَلَى الْمُتَّقِينَ (180)
محمداکرم اعوان :
تم پرفرض کیاگیاہےکہ جب تم میں سےکسی کوموت آجائے (اور) اگر وہ مال چھوڑرہا ہوتواس میں والدین اورقرابت داروں کےلیےبہتر طور پروصیت کرے۔ جوپرہیزگارہیں ان کےلیئےیہ ضروری ہے۔
فتح محمدجالندھری :
تم پر فرض کیا جاتا ہے کہ جب تم میں سے کسی کو موت کا وقت آجائے تو اگر وہ کچھ مال چھوڑ جانے والا ہو تو ماں با پ اور رشتہ داروں کے لئے دستور کے مطابق وصیت کرجائے (خدا سے) ڈر نے والوں پر یہ ایک حق ہے
Sahi International :
Prescribed for you when death approaches [any] one of you if he leaves wealth [is that he should make] a bequest for the parents and near relatives according to what is acceptable - a duty upon the righteous.
فَمَن بَدَّلَهُ بَعْدَمَا سَمِعَهُ فَإِنَّمَا إِثْمُهُ عَلَى الَّذِينَ يُبَدِّلُونَهُ ۚ إِنَّ اللَّهَ سَمِيعٌ عَلِيمٌ (181)
محمداکرم اعوان :
پھرجوکوئی اسےسننےکےبعداس میں تبدیلی کردےتویقیناًاس کاگناہ اس کوتبدیل کرنے والوں پرہوگایقیناًاللہ سننےوالے (اور) جاننےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو شخص وصیت کو سننے کے بعد بدل ڈالے تو اس (کے بدلنے) کا گناہ انہیں لوگوں پر ہے جو اس کو بدلیں۔ اور بےشک خدا سنتا جانتا ہے
Sahi International :
Then whoever alters the bequest after he has heard it - the sin is only upon those who have altered it. Indeed, Allah is Hearing and Knowing.
فَمَنْ خَافَ مِن مُّوصٍ جَنَفًا أَوْ إِثْمًا فَأَصْلَحَ بَيْنَهُمْ فَلَا إِثْمَ عَلَيْهِ ۚ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ (182)
محمداکرم اعوان :
پھرکسی کووصیت کرنےوالےسےیہ ڈرہوکہ اس نےغلط کیایاگناہ کیا ہےتوان (وارثوں) میں اصلاح کردےتواس پرکوئی گناہ نہیں ہےیقیناًاللہ بخشنےوالےمہربان ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اگر کسی کو وصیت کرنے والے کی طرف سے (کسی وارث کی) طرفداری یا حق تلفی کا اندیشہ ہو تو اگر وہ (وصیت کو بدل کر) وارثوں میں صلح کرادے تو اس پر کچھ گناہ نہیں۔ بےشک خدا بخشنے والا (اور) رحم والا ہے
Sahi International :
But if one fears from the bequeather [some] error or sin and corrects that which is between them, there is no sin upon him. Indeed, Allah is Forgiving and Merciful.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ (183)
محمداکرم اعوان :
اےایمان والو! تم پرروزےفرض کیےگئےجس طرح تم سے پہلےلوگوں پرفرض کیےگئےتھےتاکہ تم پرہیزگاربن سکو۔
فتح محمدجالندھری :
مومنو! تم پر روزے فرض کئے گئے ہیں۔ جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے تاکہ تم پرہیزگار بنو
Sahi International :
O you who have believed, decreed upon you is fasting as it was decreed upon those before you that you may become righteous -
أَيَّامًا مَّعْدُودَاتٍ ۚ فَمَن كَانَ مِنكُم مَّرِيضًا أَوْ عَلَىٰ سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ أُخَرَ ۚ وَعَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِينٍ ۖ فَمَن تَطَوَّعَ خَيْرًا فَهُوَ خَيْرٌ لَّهُ ۚ وَأَن تَصُومُوا خَيْرٌ لَّكُمْ ۖ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ (184)
محمداکرم اعوان :
(یہ) گنتی کےدن ہیں پھر (اگر) تم میں کوئی بیمارہویاسفرپرہوتودوسرےدنوں میں گنتی پوری کرلےاورجولوگ اس کی طاقت رکھتے ہوں وہ فدیہ دےدیں جوایک فقیرکاکھاناہےپھرجوکوئی خوشی سےنیکی کرےتووہ اس کےلیئےبہتر ہےاوراگرتم روزہ رکھوتوتمھارےلیئےبہتر ہےاگرتم جانتےہوتو۔
فتح محمدجالندھری :
(روزوں کے دن) گنتی کے چند روز ہیں تو جو شخص تم میں سے بیمار ہو یا سفر میں ہو تو دوسرے دنوں میں روزوں کا شمار پورا کرلے اور جو لوگ روزہ رکھنے کی طاقت رکھیں (لیکن رکھیں نہیں) وہ روزے کے بدلے محتاج کو کھانا کھلا دیں اور جو کوئی شوق سے نیکی کرے تو اس کے حق میں زیادہ اچھا ہے۔ اور اگر سمجھو تو روزہ رکھنا ہی تمہارے حق میں بہتر ہے
Sahi International :
[Fasting for] a limited number of days. So whoever among you is ill or on a journey [during them] - then an equal number of days [are to be made up]. And upon those who are able [to fast, but with hardship] - a ransom [as substitute] of feeding a poor person [each day]. And whoever volunteers excess - it is better for him. But to fast is best for you, if you only knew.
شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَبَيِّنَاتٍ مِّنَ الْهُدَىٰ وَالْفُرْقَانِ ۚ فَمَن شَهِدَ مِنكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ ۖ وَمَن كَانَ مَرِيضًا أَوْ عَلَىٰ سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ أُخَرَ ۗ يُرِيدُ اللَّهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلَا يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ وَلِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ وَلِتُكَبِّرُوا اللَّهَ عَلَىٰ مَا هَدَاكُمْ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ (185)
محمداکرم اعوان :
رمضان وہ مہینہ ہےجس میں قرآن نازل کیاگیاجولوگوں کی راہنمائی کرتا ہےاور (اس میں) ہدایت کی روشن دلیلیں ہیں اورفیصلہ کرنےوالا (ہے)۔ سوجوتم میں سےاس مہینےکوپائےتواُسےچاہیئےکہ اس کے روزےرکھےاورجوبیمارہویامسافر ہوتووہ دوسرے دنوں میں گنتی پوری کرلے۔ اللہ تمہارےلیئےآسانی چاہتے ہیں اورتمہارےلیئےدشواری نہیں چاہتےاوراس لیئےکہ تم گنتی پوری کرلواوراس لیےکہ تم اللہ کی بڑائی بیان کروکہ اس نےتمہیں ہدایت دی اورتاکہ تم شکراداکرسکو۔
فتح محمدجالندھری :
(روزوں کا مہینہ) رمضان کا مہینہ (ہے) جس میں قرآن (اول اول) نازل ہوا جو لوگوں کا رہنما ہے اور (جس میں) ہدایت کی کھلی نشانیاں ہیں اور (جو حق و باطل کو) الگ الگ کرنے والا ہے تو جو کوئی تم میں سے اس مہینے میں موجود ہو چاہیئے کہ پورے مہینے کے روزے رکھے اور جو بیمار ہو یا سفر میں ہو تو دوسرے دنوں میں (رکھ کر) ان کا شمار پورا کرلے۔ خدا تمہارے حق میں آسانی چاہتا ہے اور سختی نہیں چاہتا اور (یہ آسانی کا حکم) اس لئے (دیا گیا ہے) کہ تم روزوں کا شمار پورا کرلو اور اس احسان کے بدلے کہ خدا نے تم کو ہدایت بخشی ہے تم اس کو بزرگی سے یاد کر واور اس کا شکر کرو
Sahi International :
The month of Ramadhan [is that] in which was revealed the Qur'an, a guidance for the people and clear proofs of guidance and criterion. So whoever sights [the new moon of] the month, let him fast it; and whoever is ill or on a journey - then an equal number of other days. Allah intends for you ease and does not intend for you hardship and [wants] for you to complete the period and to glorify Allah for that [to] which He has guided you; and perhaps you will be grateful.
وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ ۖ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ ۖ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ (186)
محمداکرم اعوان :
اورجب آپ سےمیرےبندےمیرےبارےپوچھیں سویقیناًمیں قریب ہوں (اور) جب کوئی مجھےپکارتاہےتومانگنےوالےکی دعا قبول کرتا ہوں پس چاہیئےکہ یہ بھی میراحکم قبول کریں اورمیری ذات پرایمان لائیں تاکہ وہ ہدایت پائیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور (اے پیغمبر) جب تم سے میرے بندے میرے بارے میں دریافت کریں تو (کہہ دو کہ) میں تو (تمہارے) پاس ہوں جب کوئی پکارنے والا مجھے پکارتا ہے تو میں اس کی دعا قبول کرتا ہوں تو ان کو چاہیئے کہ میرے حکموں کو مانیں اور مجھ پر ایمان لائیں تاکہ نیک رستہ پائیں
Sahi International :
And when My servants ask you, [O Muhammad], concerning Me - indeed I am near. I respond to the invocation of the supplicant when he calls upon Me. So let them respond to Me [by obedience] and believe in Me that they may be [rightly] guided.
أُحِلَّ لَكُمْ لَيْلَةَ الصِّيَامِ الرَّفَثُ إِلَىٰ نِسَائِكُمْ ۚ هُنَّ لِبَاسٌ لَّكُمْ وَأَنتُمْ لِبَاسٌ لَّهُنَّ ۗ عَلِمَ اللَّهُ أَنَّكُمْ كُنتُمْ تَخْتَانُونَ أَنفُسَكُمْ فَتَابَ عَلَيْكُمْ وَعَفَا عَنكُمْ ۖ فَالْآنَ بَاشِرُوهُنَّ وَابْتَغُوا مَا كَتَبَ اللَّهُ لَكُمْ ۚ وَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّىٰ يَتَبَيَّنَ لَكُمُ الْخَيْطُ الْأَبْيَضُ مِنَ الْخَيْطِ الْأَسْوَدِ مِنَ الْفَجْرِ ۖ ثُمَّ أَتِمُّوا الصِّيَامَ إِلَى اللَّيْلِ ۚ وَلَا تُبَاشِرُوهُنَّ وَأَنتُمْ عَاكِفُونَ فِي الْمَسَاجِدِ ۗ تِلْكَ حُدُودُ اللَّهِ فَلَا تَقْرَبُوهَا ۗ كَذَٰلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ آيَاتِهِ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَّقُونَ (187)
محمداکرم اعوان :
روزوں کی راتوں میں تمہارےلیئےتمہاری بیبیوں کےپاس جاناحلال کردیا گیا ہےوہ تمہارالباس ہیں اورتم ان کالباس ہو۔ اللہ جانتےہیں کہ تم اس سےپہلےاپنےلیئےخیانت کرجاتےتھےپس اس نےتمہاری توبہ قبول کی اورتمہیں معاف کردیاپس اب ان سےمباشرت کرسکتےہواورجواللہ نےتمہارےحصےمیں لکھا ہےوہ طلب کرواورکھاؤاورپیؤیہاں تک کہ فجرکی سفیدلکیررات کی سیاہ لکیرسےتمہارےلیئےواضح ہوجائےپھرروزےکورات تک پورا کرواورجب تم مسجدوں میں اعتکاف کررہےہوتوان (عورتوں) سےمباشرت نہ کرو۔ یہ اللہ کی حدود ہیں پس ان کےقریب مت پھٹکو۔ اسی طرح اللہ لوگوں کےلیئےاپنے دلائل واضح کرتےہیں تاکہ وہ پرہیزگاربن سکیں۔
فتح محمدجالندھری :
روزوں کی راتوں میں تمہارے لئے اپنی عورتوں کے پاس جانا کردیا گیا ہے وہ تمہاری پوشاک ہیں اور تم ان کی پوشاک ہو خدا کو معلوم ہے کہ تم (ان کے پاس جانے سے) اپنے حق میں خیانت کرتے تھے سو اس نے تم پر مہربانی کی اور تمہاری حرکات سےدرگزرفرمائی۔اب (تم کو اختیار ہے کہ) ان سے مباشرت کرو۔ اور خدا نے جو چیز تمہارے لئے لکھ رکھی ہے (یعنی اولاد) اس کو (خدا سے) طلب کرو اور کھاؤ پیو یہاں تک کہ صبح کی سفید دھاری (رات کی) سیاہ دھاری سے الگ نظر آنے لگے۔ پھر روزہ (رکھ کر) رات تک پورا کرو اور جب تم مسجدوں میں اعتکاف بیٹھے ہو تو ان سے مباشرت نہ کرو۔ یہ خدا کی حدیں ہیں ان کے پاس نہ جانا۔ اسی طرح خدا اپنی آیتیں لوگوں کے (سمجھانے کے) لئے کھول کھول کر بیان فرماتا ہے تاکہ وہ پرہیزگار بنیں
Sahi International :
It has been made permissible for you the night preceding fasting to go to your wives [for sexual relations]. They are clothing for you and you are clothing for them. Allah knows that you used to deceive yourselves, so He accepted your repentance and forgave you. So now, have relations with them and seek that which Allah has decreed for you. And eat and drink until the white thread of dawn becomes distinct to you from the black thread [of night]. Then complete the fast until the sunset. And do not have relations with them as long as you are staying for worship in the mosques. These are the limits [set by] Allah, so do not approach them. Thus does Allah make clear His ordinances to the people that they may become righteous.
وَلَا تَأْكُلُوا أَمْوَالَكُم بَيْنَكُم بِالْبَاطِلِ وَتُدْلُوا بِهَا إِلَى الْحُكَّامِ لِتَأْكُلُوا فَرِيقًا مِّنْ أَمْوَالِ النَّاسِ بِالْإِثْمِ وَأَنتُمْ تَعْلَمُونَ (188)
محمداکرم اعوان :
اورایک دوسرےکامال آپس میں ناجائزطریقےسےمت کھاؤاور تم اسےحکام کےپاس لےجاتےہوتاکہ گناہ کرتےہوئےدوسرےکےمال کاکچھ حصہ کھا سکواور (یہ) تم جانتےبھی ہو۔
فتح محمدجالندھری :
اور ایک دوسرے کا مال ناحق نہ کھاؤ اورنہ اس کو (رشوةً) حاکموں کے پاس پہنچاؤ تاکہ لوگوں کے مال کا کچھ حصہ ناجائز طور پر کھا جاؤ اور (اسے) تم جانتے بھی ہو
Sahi International :
And do not consume one another's wealth unjustly or send it [in bribery] to the rulers in order that [they might aid] you [to] consume a portion of the wealth of the people in sin, while you know [it is unlawful].
۞ يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْأَهِلَّةِ ۖ قُلْ هِيَ مَوَاقِيتُ لِلنَّاسِ وَالْحَجِّ ۗ وَلَيْسَ الْبِرُّ بِأَن تَأْتُوا الْبُيُوتَ مِن ظُهُورِهَا وَلَٰكِنَّ الْبِرَّ مَنِ اتَّقَىٰ ۗ وَأْتُوا الْبُيُوتَ مِنْ أَبْوَابِهَا ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ (189)
محمداکرم اعوان :
آپ سےچاندوں کےبارےپوچھتےہیں۔ فرمادیجیئےیہ لوگوں کےلیئےوقت کی شناخت ہےاورحج کےلیئے۔ اوریہ کوئی نیکی نہیں کہ تم گھروں میں اُن کےپیچھےسےآؤاورلیکن نیکی پرہیزگاری اختیارکرنےمیں ہےاورگھروں میں ان کےدروازوں سےآؤاوراللہ سےڈروتاکہ تم فلاح پاسکو۔
فتح محمدجالندھری :
(اے محمدﷺ) لوگ تم سے نئے چاند کے بارے میں دریافت کرتے ہیں (کہ گھٹتا بڑھتا کیوں ہے) کہہ دو کہ وہ لوگوں کے (کاموں کی میعادیں) اور حج کے وقت معلوم ہونے کا ذریعہ ہے اور نیکی اس بات میں نہیں کہ (احرام کی حالت میں) گھروں میں ان کے پچھواڑے کی طرف سے آؤ۔ بلکہ نیکوکار وہ ہے جو پرہیز گار ہو اور گھروں میں ان کے دروازوں سے آیا کرو اور خدا سے ڈرتے رہو تاکہ نجات پاؤ
Sahi International :
They ask you, [O Muhammad], about the new moons. Say, "They are measurements of time for the people and for Hajj." And it is not righteousness to enter houses from the back, but righteousness is [in] one who fears Allah. And enter houses from their doors. And fear Allah that you may succeed.
وَقَاتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَكُمْ وَلَا تَعْتَدُوا ۚ إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ (190)
محمداکرم اعوان :
اورجوتم سےقتال کریں ان سےاللہ کی راہ میں قتال کرواورزیادتی نہ کرویقیناًاللہ زیادتی کرنےوالوں کودوست نہیں رکھتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو لوگ تم سے لڑتے ہیں تم بھی خدا کی راہ میں ان سے لڑو مگر زیادتی نہ کرنا کہ خدا زیادتی کرنے والوں کو دوست نہیں رکھتا
Sahi International :
Fight in the way of Allah those who fight you but do not transgress. Indeed. Allah does not like transgressors.
وَاقْتُلُوهُمْ حَيْثُ ثَقِفْتُمُوهُمْ وَأَخْرِجُوهُم مِّنْ حَيْثُ أَخْرَجُوكُمْ ۚ وَالْفِتْنَةُ أَشَدُّ مِنَ الْقَتْلِ ۚ وَلَا تُقَاتِلُوهُمْ عِندَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ حَتَّىٰ يُقَاتِلُوكُمْ فِيهِ ۖ فَإِن قَاتَلُوكُمْ فَاقْتُلُوهُمْ ۗ كَذَٰلِكَ جَزَاءُ الْكَافِرِينَ (191)
محمداکرم اعوان :
اوران کوجہاں پاؤان کوقتل کرواورجہاں سےانھوں نےتم کونکالاتھاانہیں نکال باہرکرواورشرارت قتل سے بھی سخت ترہےاوران سےمسجد حرام کےقریب مت لڑویہاں تک کہ وہ تم سےوہاں لڑنانہ شروع کردیں سواگروہ تم سےقتال کریں توان کوقتل کرو (کہ) کافروں کی یہی سزاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان کو جہاں پاؤ قتل کردو اور جہاں سے انہوں نے تم کو نکالا ہے (یعنی مکے سے) وہاں سے تم بھی ان کو نکال دو۔ اور (دین سے گمراہ کرنے کا) فساد قتل وخونریزی سے کہیں بڑھ کر ہے اور جب تک وہ تم سے مسجد محترم (یعنی خانہ کعبہ) کے پاس نہ لڑیں تم بھی وہاں ان سے نہ لڑنا۔ ہاں اگر وہ تم سے لڑیں تو تم ان کو قتل کرڈالو۔ کافروں کی یہی سزا ہے
Sahi International :
And kill them wherever you overtake them and expel them from wherever they have expelled you, and fitnah is worse than killing. And do not fight them at al-Masjid al- Haram until they fight you there. But if they fight you, then kill them. Such is the recompense of the disbelievers.
فَإِنِ انتَهَوْا فَإِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ (192)
محمداکرم اعوان :
پس اگروہ بازآجائیں تویقیناًاللہ بخشنےوالےمہربان ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر وہ باز آجائیں تو خدا بخشنے والا (اور) رحم کرنے والا ہے
Sahi International :
And if they cease, then indeed, Allah is Forgiving and Merciful.
وَقَاتِلُوهُمْ حَتَّىٰ لَا تَكُونَ فِتْنَةٌ وَيَكُونَ الدِّينُ لِلَّهِ ۖ فَإِنِ انتَهَوْا فَلَا عُدْوَانَ إِلَّا عَلَى الظَّالِمِينَ (193)
محمداکرم اعوان :
اوران سےاس حد تک لڑوکہ فتنہ (کفر) ختم ہوجائےاوردین صرف اللہ کےلیئےہو۔ پس اگروہ بازآجائیں توسوائےغلط کاروں کےکسی پرزیادتی نہ ہوگی۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان سے اس وقت تک لڑتے رہنا کہ فساد نابود ہوجائے اور (ملک میں) خدا ہی کا دین ہوجائے اور اگر وہ (فساد سے) باز آجائیں تو ظالموں کے سوا کسی پر زیادتی نہیں (کرنی چاہیئے)
Sahi International :
Fight them until there is no [more] fitnah and [until] worship is [acknowledged to be] for Allah. But if they cease, then there is to be no aggression except against the oppressors.
الشَّهْرُ الْحَرَامُ بِالشَّهْرِ الْحَرَامِ وَالْحُرُمَاتُ قِصَاصٌ ۚ فَمَنِ اعْتَدَىٰ عَلَيْكُمْ فَاعْتَدُوا عَلَيْهِ بِمِثْلِ مَا اعْتَدَىٰ عَلَيْكُمْ ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ مَعَ الْمُتَّقِينَ (194)
محمداکرم اعوان :
حرمت والامہینہ حرمت والےمہینے کےمقابل ہےاورحرمتیں (ایک دوسرے کا) بدلہ ہیں سواگرکوئی تم سےزیادتی کرےتوتم بھی اس سےاتنی زیادتی کروجتنی زیادتی اس نےتم پرکی اوراللہ سےڈرتے رہواورخوب جان لوکہ اللہ پرہیزگاروں کےساتھ ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
ادب کا مہینہ ادب کے مہینے کے مقابل ہے اور ادب کی چیزیں ایک دوسرے کا بدلہ ہیں۔ پس اگر کوئی تم پر زیادتی کرے تو جیسی زیادتی وہ تم پر کرے ویسی ہی تم اس پر کرو۔ اور خدا سے ڈرتے رہو اور جان رکھو کہ خدا ڈرنے والوں کے ساتھ ہے
Sahi International :
[Fighting in] the sacred month is for [aggression committed in] the sacred month, and for [all] violations is legal retribution. So whoever has assaulted you, then assault him in the same way that he has assaulted you. And fear Allah and know that Allah is with those who fear Him.
وَأَنفِقُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَلَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ ۛ وَأَحْسِنُوا ۛ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ (195)
محمداکرم اعوان :
اوراللہ کی راہ میں خرچ کرواور (اپنےآپ کو) اپنےہاتھوں ہلاکت میں نہ ڈالواورنیکی کروبےشک اللہ نیکی کرنے والوں کودوست رکھتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور خدا کی راہ میں (مال) خرچ کرو اور اپنے آپ کو ہلاکت میں نہ ڈالو اور نیکی کرو بےشک خدا نیکی کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے
Sahi International :
And spend in the way of Allah and do not throw [yourselves] with your [own] hands into destruction [by refraining]. And do good; indeed, Allah loves the doers of good.
وَأَتِمُّوا الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ لِلَّهِ ۚ فَإِنْ أُحْصِرْتُمْ فَمَا اسْتَيْسَرَ مِنَ الْهَدْيِ ۖ وَلَا تَحْلِقُوا رُءُوسَكُمْ حَتَّىٰ يَبْلُغَ الْهَدْيُ مَحِلَّهُ ۚ فَمَن كَانَ مِنكُم مَّرِيضًا أَوْ بِهِ أَذًى مِّن رَّأْسِهِ فَفِدْيَةٌ مِّن صِيَامٍ أَوْ صَدَقَةٍ أَوْ نُسُكٍ ۚ فَإِذَا أَمِنتُمْ فَمَن تَمَتَّعَ بِالْعُمْرَةِ إِلَى الْحَجِّ فَمَا اسْتَيْسَرَ مِنَ الْهَدْيِ ۚ فَمَن لَّمْ يَجِدْ فَصِيَامُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ فِي الْحَجِّ وَسَبْعَةٍ إِذَا رَجَعْتُمْ ۗ تِلْكَ عَشَرَةٌ كَامِلَةٌ ۗ ذَٰلِكَ لِمَن لَّمْ يَكُنْ أَهْلُهُ حَاضِرِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ (196)
محمداکرم اعوان :
اورحج اورعمرہ اللہ کےلیئے پوراکروپھراگرتم روک دیئےجاؤتوجوقربانی میسر ہوکرواورجب تک قربانی اپنےمقام پرنہ پہنچ جائےاپنےسرنہ منڈاؤپھراگرتم میں سےکوئی بیمارہویااس کےسرمیں کوئی تکلیف ہوتواس کافدیہ (بدلہ) روزوں یا صدقہ یا قربانی سےدےپھرجب تم امن میں ہوتوجوکوئی حج کےوقت میں عمرےسےفائدہ اٹھاناچاہےتوجومیسرہووہ قربانی دےپھرجسے (قربانی) میسرنہ ہوتووہ حج کےدنوں میں تین روزےرکھےاورسات جب تم واپس پہنچو یہ پورے دس ہوئےیہ اس شخص کےلیے ہےجس کے اہل وعیال مسجد حرام (مکہ مکرمہ) میں نہ رہتےہوں اوراللہ سےڈرتےرہواورجان لوکہ اللہ سخت عذاب دینےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور خدا (کی خوشنودی) کے لئے حج اور عمرے کو پورا کرو۔ اور اگر (راستےمیں) روک لئے جاؤ تو جیسی قربانی میسر ہو (کردو) اور جب تک قربانی اپنے مقام پر نہ پہنچ جائے سر نہ منڈاؤ۔ اور اگر کوئی تم میں بیمار ہو یا اس کے سر میں کسی طرح کی تکلیف ہو تو (اگر وہ سر منڈالے تو) اس کے بدلے روزے رکھے یا صدقہ دے یا قربانی کرے پھر جب (تکلیف دور ہو کر) تم مطمئن ہوجاؤ تو جو (تم میں) حج کے وقت تک عمرے سے فائدہ اٹھانا چاہے وہ جیسی قربانی میسر ہو کرے۔ اور جس کو (قربانی) نہ ملے وہ تین روزے ایام حج میں رکھے اور سات جب واپس ہو۔ یہ پورے دس ہوئے۔ یہ حکم اس شخص کے لئے ہے جس کے اہل وعیال مکے میں نہ رہتے ہوں اور خدا سے ڈرتے رہو اور جان رکھو کہ خدا سخت عذاب دینے والا ہے
Sahi International :
And complete the Hajj and 'umrah for Allah. But if you are prevented, then [offer] what can be obtained with ease of sacrificial animals. And do not shave your heads until the sacrificial animal has reached its place of slaughter. And whoever among you is ill or has an ailment of the head [making shaving necessary must offer] a ransom of fasting [three days] or charity or sacrifice. And when you are secure, then whoever performs 'umrah [during the Hajj months] followed by Hajj [offers] what can be obtained with ease of sacrificial animals. And whoever cannot find [or afford such an animal] - then a fast of three days during Hajj and of seven when you have returned [home]. Those are ten complete [days]. This is for those whose family is not in the area of al-Masjid al-Haram. And fear Allah and know that Allah is severe in penalty.
الْحَجُّ أَشْهُرٌ مَّعْلُومَاتٌ ۚ فَمَن فَرَضَ فِيهِنَّ الْحَجَّ فَلَا رَفَثَ وَلَا فُسُوقَ وَلَا جِدَالَ فِي الْحَجِّ ۗ وَمَا تَفْعَلُوا مِنْ خَيْرٍ يَعْلَمْهُ اللَّهُ ۗ وَتَزَوَّدُوا فَإِنَّ خَيْرَ الزَّادِ التَّقْوَىٰ ۚ وَاتَّقُونِ يَا أُولِي الْأَلْبَابِ (197)
محمداکرم اعوان :
حج کےمہینے معلوم ہیں سوجوان میں حج کاارادہ کرےتونہ عورتوں سےاختلاط کرےاورنہ کوئی براکام اور نہ جھگڑاکرےایام حج میں۔ اورجونیکی تم کروگےاللہ اس سےواقف ہیں۔ اورراستےکا خرچ لےلیاکروتوبےشک بہترین زادِراہ نیکی ہےاوراےصاحب دانش لوگو! مجھ سےڈرو۔
فتح محمدجالندھری :
حج کے مہینے (معین ہیں جو) معلوم ہیں تو شخص ان مہینوں میں حج کی نیت کرلے تو حج (کے دنوں) میں نہ عورتوں سے اختلاط کرے نہ کوئی برا کام کرے نہ کسی سے جھگڑے۔ اور جو نیک کام تم کرو گے وہ خدا کو معلوم ہوجائے گا اور زاد راہ (یعنی رستے کا خرچ) ساتھ لے جاؤ کیونکہ بہتر (فائدہ) زاد راہ (کا) پرہیزگاری ہے اور اے اہل عقل مجھ سے ڈرتے رہو
Sahi International :
Hajj is [during] well-known months, so whoever has made Hajj obligatory upon himself therein [by entering the state of ihram], there is [to be for him] no sexual relations and no disobedience and no disputing during Hajj. And whatever good you do - Allah knows it. And take provisions, but indeed, the best provision is fear of Allah. And fear Me, O you of understanding.
لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَن تَبْتَغُوا فَضْلًا مِّن رَّبِّكُمْ ۚ فَإِذَا أَفَضْتُم مِّنْ عَرَفَاتٍ فَاذْكُرُوا اللَّهَ عِندَ الْمَشْعَرِ الْحَرَامِ ۖ وَاذْكُرُوهُ كَمَا هَدَاكُمْ وَإِن كُنتُم مِّن قَبْلِهِ لَمِنَ الضَّالِّينَ (198)
محمداکرم اعوان :
(اس میں) تم پرکوئی گناہ نہیں کہ (حج کےدنوں میں) اپنے پروردگارسےروزی طلب کروپھرجب تم عرفات سےواپس چلوتومشعرِ حرام (مزدلفہ) میں اللہ کا ذکرکرواورجیسا تم کوسکھایا ہےایسےاس کویادکرواوراگرچہ اس سے پہلےتم ان طریقوں کونہیں جانتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
اس کا تمہیں کچھ گناہ نہیں کہ (حج کے دنوں میں بذریعہ تجارت) اپنے پروردگار سے روزی طلب کرو اور جب عرفات سے واپس ہونے لگو تو مشعر حرام (یعنی مزدلفے) میں خدا کا ذکر کرو اور اس طرح ذکر کرو جس طرح اس نے تم کو سکھایا۔ اور اس سے پیشتر تم لوگ (ان طریقوں سے) محض ناواقف تھے
Sahi International :
There is no blame upon you for seeking bounty from your Lord [during Hajj]. But when you depart from 'Arafat, remember Allah at al- Mash'ar al-Haram. And remember Him, as He has guided you, for indeed, you were before that among those astray.
ثُمَّ أَفِيضُوا مِنْ حَيْثُ أَفَاضَ النَّاسُ وَاسْتَغْفِرُوا اللَّهَ ۚ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ (199)
محمداکرم اعوان :
پھرجہاں سےلوگ واپس ہوں وہیں سےتم بھی واپس ہواوراللہ سےبخشش طلب کرویقیناًاللہ بخشنےوالےمہربان ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
پھر جہاں سے اور لوگ واپس ہوں وہیں سے تم بھی واپس ہو اور خدا سے بخشش مانگو۔ بےشک خدا بخشنے والا اور رحمت کرنے والا ہے
Sahi International :
Then depart from the place from where [all] the people depart and ask forgiveness of Allah. Indeed, Allah is Forgiving and Merciful.
فَإِذَا قَضَيْتُم مَّنَاسِكَكُمْ فَاذْكُرُوا اللَّهَ كَذِكْرِكُمْ آبَاءَكُمْ أَوْ أَشَدَّ ذِكْرًا ۗ فَمِنَ النَّاسِ مَن يَقُولُ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا وَمَا لَهُ فِي الْآخِرَةِ مِنْ خَلَاقٍ (200)
محمداکرم اعوان :
پھرجب تم اپنےتمام ارکان پورے کرچکوتواللہ کاذکرایسےکروجیسےاپنےآباءکاذکرکرتےتھےیااس سےبہت زیادہ یادکروپس بعضاآدمی کہتاہےکہ اےہمارے پروردگار! ہم کودنیا میں ہی دےدیں اوراس کاآخرت میں کوئی حصہ نہیں۔
فتح محمدجالندھری :
پھر جب حج کے تمام ارکان پورے کرچکو تو (منیٰ میں) خدا کو یاد کرو۔ جس طرح اپنے باپ دادا کو یاد کیا کرتے تھے بلکہ اس سے بھی زیادہ اور بعض لوگ ایسے ہیں جو (خدا سے) التجا کرتے ہیں کہ اے پروردگار ہم کو (جو دنیا ہے) دنیا ہی میں عنایت کر ایسے لوگوں کا آخرت میں کچھ حصہ نہیں
Sahi International :
And when you have completed your rites, remember Allah like your [previous] remembrance of your fathers or with [much] greater remembrance. And among the people is he who says, "Our Lord, give us in this world," and he will have in the Hereafter no share.
وَمِنْهُم مَّن يَقُولُ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ (201)
محمداکرم اعوان :
اورکوئی ان میں سےکہتا ہےاےہمارےپروردگار! ہمیں دنیا میں بھی بھلائی دیں اورآخرت کی بھلائی بھی عطاکریں اورہمیں آگ کےعذاب سےبچائیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور بعضے ایسے ہیں کہ دعا کرتے ہیں کہ پروردگار ہم کو دنیا میں بھی نعمت عطا فرما اور آخرت میں بھی نعمت بخشیو اور دوزخ کے عذاب سے محفوظ رکھیو
Sahi International :
But among them is he who says, "Our Lord, give us in this world [that which is] good and in the Hereafter [that which is] good and protect us from the punishment of the Fire."
أُولَٰئِكَ لَهُمْ نَصِيبٌ مِّمَّا كَسَبُوا ۚ وَاللَّهُ سَرِيعُ الْحِسَابِ (202)
محمداکرم اعوان :
یہی لوگ ہیں جن کےلیئےان کے (نیک) کاموں کاحصہ ہےاوراللہ بہت جلد حساب لینےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
یہی لوگ ہیں جن کے لئے ان کے کاموں کا حصہ (یعنی اجر نیک تیار) ہے اور خدا جلد حساب لینے والا (اور جلد اجر دینے والا) ہے
Sahi International :
Those will have a share of what they have earned, and Allah is swift in account.
۞ وَاذْكُرُوا اللَّهَ فِي أَيَّامٍ مَّعْدُودَاتٍ ۚ فَمَن تَعَجَّلَ فِي يَوْمَيْنِ فَلَا إِثْمَ عَلَيْهِ وَمَن تَأَخَّرَ فَلَا إِثْمَ عَلَيْهِ ۚ لِمَنِ اتَّقَىٰ ۗ وَاتَّقُوا اللَّهَ وَاعْلَمُوا أَنَّكُمْ إِلَيْهِ تُحْشَرُونَ (203)
محمداکرم اعوان :
اورکئی روزتک اللہ کویاد کروپھرجس نے (مکہ مکرمہ آنےمیں) دودن میں جلدی کی تواس پرکوئی گناہ نہیں اورجس نے تاخیرکی تواس پربھی گناہ نہیں جواللہ سےڈرتا رہے۔ اوراللہ سے ڈرواورجان لوکہ تم اس کے پاس اکٹھےکیے جاؤگے۔
فتح محمدجالندھری :
اور (قیام منیٰ کے) دنوں میں (جو) گنتی کے (دن میں) خدا کو یاد کرو۔ اگر کوئی جلدی کرے (اور) دو ہی دن میں (چل دے) تو اس پر بھی کچھ گناہ نہیں۔ اور جو بعد تک ٹھہرا رہے اس پر بھی کچھ گناہ نہیں۔ یہ باتیں اس شخص کے لئے ہیں جو (خدا سے) ڈرے اور تم لوگ خدا سے ڈرتے رہو اور جان رکھو کہ تم سب اس کے پاس جمع کئے جاؤ گے۔
Sahi International :
And remember Allah during [specific] numbered days. Then whoever hastens [his departure] in two days - there is no sin upon him; and whoever delays [until the third] - there is no sin upon him - for him who fears Allah. And fear Allah and know that unto Him you will be gathered.
وَمِنَ النَّاسِ مَن يُعْجِبُكَ قَوْلُهُ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَيُشْهِدُ اللَّهَ عَلَىٰ مَا فِي قَلْبِهِ وَهُوَ أَلَدُّ الْخِصَامِ (204)
محمداکرم اعوان :
اورآپ کو بعضےآدمی کی بات دنیاکےاعتبارسےبہت اچھی معلوم ہوتی ہےاوروہ اس پرجواس کےدل میں ہےاللہ کوگواہ بناتا ہےاوروہ آپ کی مخالفت میں بہت شدید ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور کوئی شخص تو ایسا ہے جس کی گفتگو دنیا کی زندگی میں تم کو دلکش معلوم ہوتی ہے اور وہ اپنی مانی الضمیر پر خدا کو گواہ بناتا ہے حالانکہ وہ سخت جھگڑالو ہے
Sahi International :
And of the people is he whose speech pleases you in worldly life, and he calls Allah to witness as to what is in his heart, yet he is the fiercest of opponents.
وَإِذَا تَوَلَّىٰ سَعَىٰ فِي الْأَرْضِ لِيُفْسِدَ فِيهَا وَيُهْلِكَ الْحَرْثَ وَالنَّسْلَ ۗ وَاللَّهُ لَا يُحِبُّ الْفَسَادَ (205)
محمداکرم اعوان :
اورجب واپس پلٹتاہے (جب بس چلتا ہے) توکوشش کرتا ہےکہ زمین میں فسادکرے اور (کسی کی) کھیتی تباہ کردےاور جانور۔ اوراللہ فساد کوپسند نہیں کرتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب پیٹھ پھیر کر چلا جاتا ہے تو زمین میں دوڑتا پھرتا ہے تاکہ اس میں فتنہ انگیزی کرے اور کھیتی کو (برباد) اور (انسانوں اور حیوانوں کی) نسل کو نابود کردے اور خدا فتنہ انگیزی کو پسند نہیں کرتا
Sahi International :
And when he goes away, he strives throughout the land to cause corruption therein and destroy crops and animals. And Allah does not like corruption.
وَإِذَا قِيلَ لَهُ اتَّقِ اللَّهَ أَخَذَتْهُ الْعِزَّةُ بِالْإِثْمِ ۚ فَحَسْبُهُ جَهَنَّمُ ۚ وَلَبِئْسَ الْمِهَادُ (206)
محمداکرم اعوان :
اورجب اس سے کہاجائےکہ اللہ کاخوف کروتوغروراسےاورگناہ میں ڈال دیتا ہےسوایسوں کےلیئےدوزخ کافی ہےاوروہ بہت براٹھکانا ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب اس سے کہا جاتا ہے کہ خدا سے خوف کر تو غرور اس کو گناہ میں پھنسا دیتا ہے۔ سو ایسے کو جہنم سزاوار ہے۔ اور وہ بہت برا ٹھکانہ ہے
Sahi International :
And when it is said to him, "Fear Allah," pride in the sin takes hold of him. Sufficient for him is Hellfire, and how wretched is the resting place.
وَمِنَ النَّاسِ مَن يَشْرِي نَفْسَهُ ابْتِغَاءَ مَرْضَاتِ اللَّهِ ۗ وَاللَّهُ رَءُوفٌ بِالْعِبَادِ (207)
محمداکرم اعوان :
اوربعضاآدمی ایسا بھی ہےجواللہ کی رضا کےبدلےاپنی جان بیچ ڈالتا ہےاوراللہ اپنےبندوں کےساتھ شفقت کرنےوالے ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور کوئی شخص ایسا ہے کہ خدا کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے اپنی جان بیچ ڈالتا ہے اور خدا بندوں پر بہت مہربان ہے
Sahi International :
And of the people is he who sells himself, seeking means to the approval of Allah. And Allah is kind to [His] servants.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا ادْخُلُوا فِي السِّلْمِ كَافَّةً وَلَا تَتَّبِعُوا خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ ۚ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِينٌ (208)
محمداکرم اعوان :
اےایمان والو! سارے کےسارےاسلام میں داخل ہوجاؤاورشیطان کےقدموں کی پیروی نہ کرویقیناًوہ تمہاراکھلادشمن ہے۔
فتح محمدجالندھری :
مومنو! اسلام میں پورے پورے داخل ہوجاؤ اور شیطان کے پیچھے نہ چلو وہ تو تمہارا صریح دشمن ہے
Sahi International :
O you who have believed, enter into Islam completely [and perfectly] and do not follow the footsteps of Satan. Indeed, he is to you a clear enemy.
فَإِن زَلَلْتُم مِّن بَعْدِ مَا جَاءَتْكُمُ الْبَيِّنَاتُ فَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ (209)
محمداکرم اعوان :
پھراگرواضح دلائل آنےکےبعدتم ڈگمگانےلگوتوجان رکھوکہ اللہ غالب ہیں حکمت والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
پھر اگر تم احکام روشن پہنچ جانے کے بعد لڑکھڑاجاؤ تو جان جاؤ کہ خدا غالب (اور) حکمت والا ہے
Sahi International :
But if you deviate after clear proofs have come to you, then know that Allah is Exalted in Might and Wise.
هَلْ يَنظُرُونَ إِلَّا أَن يَأْتِيَهُمُ اللَّهُ فِي ظُلَلٍ مِّنَ الْغَمَامِ وَالْمَلَائِكَةُ وَقُضِيَ الْأَمْرُ ۚ وَإِلَى اللَّهِ تُرْجَعُ الْأُمُورُ (210)
محمداکرم اعوان :
کیا یہ اس بات کےمنتظرہیں کہ اللہ بادلوں کےسائےمیں ان کےپاس آئیں اورفرشتے (بھی) اورکام ختم ہوجائےاورسب کام اللہ کی طرف پھیرےجاتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کیا یہ لوگ اسی بات کے منتظر ہیں کہ ان پر خدا (کاعذاب) بادل کے سائبانوں میں آنازل ہو اور فرشتے بھی (اتر آئیں) اور کام تمام کردیا جائے اور سب کاموں کا رجوع خدا ہی کی طرف ہے
Sahi International :
Do they await but that Allah should come to them in covers of clouds and the angels [as well] and the matter is [then] decided? And to Allah [all] matters are returned.
سَلْ بَنِي إِسْرَائِيلَ كَمْ آتَيْنَاهُم مِّنْ آيَةٍ بَيِّنَةٍ ۗ وَمَن يُبَدِّلْ نِعْمَةَ اللَّهِ مِن بَعْدِ مَا جَاءَتْهُ فَإِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ (211)
محمداکرم اعوان :
اولادِیعقوبؑ سےپوچھئیےکہ ہم نےانہیں کتنی واضح دلیلیں دیں اورجوکوئی اللہ کی نعمت کواس کےپاس آنےکےبعدبدل دیتاہےتویقیناًاللہ سخت عذاب دینےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(اے محمد) بنی اسرائیل سے پوچھو کہ ہم نے ان کو کتنی کھلی نشانیاں دیں۔ اور جو شخص خدا کی نعمت کو اپنے پاس آنے کے بعد بدل دے تو خدا سخت عذاب کرنے والا ہے
Sahi International :
Ask the Children of Israel how many a sign of evidence We have given them. And whoever exchanges the favor of Allah [for disbelief] after it has come to him - then indeed, Allah is severe in penalty.
زُيِّنَ لِلَّذِينَ كَفَرُوا الْحَيَاةُ الدُّنْيَا وَيَسْخَرُونَ مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا ۘ وَالَّذِينَ اتَّقَوْا فَوْقَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ۗ وَاللَّهُ يَرْزُقُ مَن يَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ (212)
محمداکرم اعوان :
دنیا کی زندگی کافروں کےلیےسجادی گئی ہےاوروہ ان کا مذاق اڑاتےہیں جوایمان لائےہیں اورجولوگ پرہیزگارہیں وہ قیامت کے روزان سےبہت بلند ہوں گےاوراللہ جسےچاہتےہیں بےشماررزق عطا کرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو کافر ہیں ان کے لئے دنیا کی زندگی خوشنما کر دی گئی ہے اور وہ مومنوں سے تمسخر کرتے ہیں لیکن جو پرہیز گار ہیں وہ قیامت کے دن ان پر غالب ہوں گے اور خدا جس کو چاہتا ہے بےشمار رزق دیتا ہے
Sahi International :
Beautified for those who disbelieve is the life of this world, and they ridicule those who believe. But those who fear Allah are above them on the Day of Resurrection. And Allah gives provision to whom He wills without account.
كَانَ النَّاسُ أُمَّةً وَاحِدَةً فَبَعَثَ اللَّهُ النَّبِيِّينَ مُبَشِّرِينَ وَمُنذِرِينَ وَأَنزَلَ مَعَهُمُ الْكِتَابَ بِالْحَقِّ لِيَحْكُمَ بَيْنَ النَّاسِ فِيمَا اخْتَلَفُوا فِيهِ ۚ وَمَا اخْتَلَفَ فِيهِ إِلَّا الَّذِينَ أُوتُوهُ مِن بَعْدِ مَا جَاءَتْهُمُ الْبَيِّنَاتُ بَغْيًا بَيْنَهُمْ ۖ فَهَدَى اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا لِمَا اخْتَلَفُوا فِيهِ مِنَ الْحَقِّ بِإِذْنِهِ ۗ وَاللَّهُ يَهْدِي مَن يَشَاءُ إِلَىٰ صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ (213)
محمداکرم اعوان :
لوگ ایک ہی (طرح کی) جماعت تھےپھراللہ نےانبیاؑء کوبھیجاجوبشارت دیتےاور (انجامِ بد سے) ڈراتےتھےاوران کےساتھ حق کےساتھ کتاب نازل فرمائی تا کہ لوگوں میں جواختلافات ہیں ان کا فیصلہ کریں اورجن کودلائل دیئےگئےتھےانہی لوگوں نےآپس میں سرکشی کرتے ہوئےاختلاف کیاپس اللہ نےاپنےحکم سےایمان والوں کوحق کی راہ دکھائی جس میں وہ اختلاف رکھتےتھےاوراللہ جِس کی چاہیں سیدھی راہ کی طرف راہنمائی فرمادیں۔
فتح محمدجالندھری :
(پہلے تو سب) لوگوں کا ایک ہی مذہب تھا (لیکن وہ آپس میں اختلاف کرنے لگے) تو خدا نے (ان کی طرف) بشارت دینے والے اور ڈر سنانے والے پیغمبر بھیجے اور ان پر سچائی کے ساتھ کتابیں نازل کیں تاکہ جن امور میں لوگ اختلاف کرتے تھے ان کا ان میں فیصلہ کردے۔ اور اس میں اختلاف بھی انہیں لوگوں نے کیا جن کو کتاب دی گئی تھی باوجود یہ کہ ان کے پاس کھلے ہوئے احکام آچکے تھے (اور یہ اختلاف انہوں نے صرف) آپس کی ضد سے (کیا) تو جس امر حق میں وہ اختلاف کرتے تھے خدا نے اپنی مہربانی سے مومنوں کو اس کی راہ دکھا دی۔ اور خدا جس کو چاہتا ہے سیدھا رستہ دکھا دیتا ہے
Sahi International :
Mankind was [of] one religion [before their deviation]; then Allah sent the prophets as bringers of good tidings and warners and sent down with them the Scripture in truth to judge between the people concerning that in which they differed. And none differed over the Scripture except those who were given it - after the clear proofs came to them - out of jealous animosity among themselves. And Allah guided those who believed to the truth concerning that over which they had differed, by His permission. And Allah guides whom He wills to a straight path.
أَمْ حَسِبْتُمْ أَن تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ وَلَمَّا يَأْتِكُم مَّثَلُ الَّذِينَ خَلَوْا مِن قَبْلِكُم ۖ مَّسَّتْهُمُ الْبَأْسَاءُ وَالضَّرَّاءُ وَزُلْزِلُوا حَتَّىٰ يَقُولَ الرَّسُولُ وَالَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ مَتَىٰ نَصْرُ اللَّهِ ۗ أَلَا إِنَّ نَصْرَ اللَّهِ قَرِيبٌ (214)
محمداکرم اعوان :
کیا تم سمجھتے ہوکہ تم جنت میں داخل ہو جاؤ گےحالانکہ تم کو ان لوگوں کےسےاحوال پیش نہیں آئےجوتم سے پہلے ہوگزرےہیں ان پرتنگی آئی اور بیماری اوروہ ہلا کررکھ دیئےگئےیہاں تک کہ پیغمبراوران کےساتھ ایمان والوں نے کہا اللہ کی مدد کب آئےگی خوب سن لویقیناًاللہ کی مدد قریب ہے۔
فتح محمدجالندھری :
کیا تم یہ خیال کرتے ہو کہ (یوں ہی) بہشت میں داخل ہوجاؤ گے اور ابھی تم کو پہلے لوگوں کی سی (مشکلیں) تو پیش آئی ہی نہیں۔ ان کو (بڑی بڑی) سختیاں اور تکلیفیں پہنچیں اور وہ (صعوبتوں میں) ہلا ہلا دیئے گئے۔ یہاں تک کہ پیغمبر اور مومن لوگ جو ان کے ساتھ تھے سب پکار اٹھے کہ کب خدا کی مدد آئے گی ۔ دیکھو خدا کی مدد (عن) قریب (آيا چاہتی) ہے
Sahi International :
Or do you think that you will enter Paradise while such [trial] has not yet come to you as came to those who passed on before you? They were touched by poverty and hardship and were shaken until [even their] messenger and those who believed with him said, "When is the help of Allah?" Unquestionably, the help of Allah is near.
يَسْأَلُونَكَ مَاذَا يُنفِقُونَ ۖ قُلْ مَا أَنفَقْتُم مِّنْ خَيْرٍ فَلِلْوَالِدَيْنِ وَالْأَقْرَبِينَ وَالْيَتَامَىٰ وَالْمَسَاكِينِ وَابْنِ السَّبِيلِ ۗ وَمَا تَفْعَلُوا مِنْ خَيْرٍ فَإِنَّ اللَّهَ بِهِ عَلِيمٌ (215)
محمداکرم اعوان :
آپ سےپوچھتےہیں کہ کیاخرچ کریں فرمادیجیئےجو کچھ مال تم خرچ کروتووہ ماں باپ اورقریبی رشتہ داروں اور یتیموں اورمحتاجوں اورمسافروں کےلیئے ہےاورجو بھلائی تم کرتے ہوتویقیناً اللہ اسےخوب جانتے ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(اے محمدﷺ) لوگ تم سے پوچھتے ہیں کہ (خدا کی راہ میں) کس طرح کا مال خرچ کریں۔ کہہ دو کہ (جو چاہو خرچ کرو لیکن) جو مال خرچ کرنا چاہو وہ (درجہ بدرجہ اہل استحقاق یعنی) ماں باپ اور قریب کے رشتے داروں کو اور یتیموں کو اور محتاجوں کو اور مسافروں کو (سب کو دو) اور جو بھلائی تم کرو گے خدا اس کو جانتا ہے
Sahi International :
They ask you, [O Muhammad], what they should spend. Say, "Whatever you spend of good is [to be] for parents and relatives and orphans and the needy and the traveler. And whatever you do of good - indeed, Allah is Knowing of it."
كُتِبَ عَلَيْكُمُ الْقِتَالُ وَهُوَ كُرْهٌ لَّكُمْ ۖ وَعَسَىٰ أَن تَكْرَهُوا شَيْئًا وَهُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ ۖ وَعَسَىٰ أَن تُحِبُّوا شَيْئًا وَهُوَ شَرٌّ لَّكُمْ ۗ وَاللَّهُ يَعْلَمُ وَأَنتُمْ لَا تَعْلَمُونَ (216)
محمداکرم اعوان :
تم پرجہاد (لڑنا) فرض کیا گیااوروہ (طبعاً) تم پرگراں گزرتاہےاورہوسکتاہےکہ ایک چیزتمہیں ناپسند ہواوروہ تمہارے لیئےبہترہواورہوسکتا ہےکہ تم ایک چیزکواچھا سمجھواوروہ تمہارےلیئےبُری ہو۔ اوراللہ جانتےہیں اورتم نہیں جانتےہو۔
فتح محمدجالندھری :
(مسلمانو) تم پر (خدا کے رستے میں) لڑنا فرض کردیا گیا ہے وہ تمہیں ناگوار تو ہوگا مگر عجب نہیں کہ ایک چیز تم کو بری لگے اور وہ تمہارے حق میں بھلی ہو اور عجب نہیں کہ ایک چیز تم کو بھلی لگے اور وہ تمہارے لئے مضر ہو۔ اور ان باتوں کو) خدا ہی بہتر جانتا ہے اور تم نہیں جانتے
Sahi International :
Fighting has been enjoined upon you while it is hateful to you. But perhaps you hate a thing and it is good for you; and perhaps you love a thing and it is bad for you. And Allah Knows, while you know not.
يَسْأَلُونَكَ عَنِ الشَّهْرِ الْحَرَامِ قِتَالٍ فِيهِ ۖ قُلْ قِتَالٌ فِيهِ كَبِيرٌ ۖ وَصَدٌّ عَن سَبِيلِ اللَّهِ وَكُفْرٌ بِهِ وَالْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَإِخْرَاجُ أَهْلِهِ مِنْهُ أَكْبَرُ عِندَ اللَّهِ ۚ وَالْفِتْنَةُ أَكْبَرُ مِنَ الْقَتْلِ ۗ وَلَا يَزَالُونَ يُقَاتِلُونَكُمْ حَتَّىٰ يَرُدُّوكُمْ عَن دِينِكُمْ إِنِ اسْتَطَاعُوا ۚ وَمَن يَرْتَدِدْ مِنكُمْ عَن دِينِهِ فَيَمُتْ وَهُوَ كَافِرٌ فَأُولَٰئِكَ حَبِطَتْ أَعْمَالُهُمْ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ ۖ وَأُولَٰئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ ۖ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ (217)
محمداکرم اعوان :
آپ سےپوچھتےہیں کہ حرمت والےمہینےمیں لڑنا کیسا ہےفرمادیجیئےکہ اس میں لڑنا بڑا (گناہ) ہےاور اللہ کی راہ سےروکنا اوراس کےساتھ کفر کرنااورمسجد حرام (سےروکنا) اور اس کےرہنےوالوں کواس سےنکال دینا اللہ کے نزدیک اس سے بھی بڑا(گناہ) ہےاورفساد ڈالنا قتل سے بڑا(گناہ)ہےاوریہ تم لوگوں سےلڑائی سےباز نہ آئیں گےیہاں تک کہ اگران کا بس چلےتوتمہیں تمہارےدین سےپھیر دیں. اورتم میں سےجوکوئی اپنے دین سےپھرگیاپھرکفرپرمر گیاتوایسےہی لوگوں کےاعمال دنیا اورآخرت میں ضائع جاتےہیں اوریہ دوزخ کےرہنےوالےہیں اس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
(اے محمدﷺ) لوگ تم سے عزت والے مہینوں میں لڑائی کرنے کے بارے میں دریافت کرتے ہیں کہہ دو کہ ان میں لڑنا بڑا (گناہ) ہےاور خدا کی راہ سے روکنا اور اس سے کفر کرنا اور مسجد حرام (یعنی خانہ کعبہ میں جانے) سے (بند کرنا) ۔ اور اہل مسجد کو اس میں سے نکال دینا (جو یہ کفار کرتے ہیں) خدا کے نزدیک اس سے بھی زیادہ (گناہ) ہے۔ اور فتنہ انگیزی خونریزی سے بھی بڑھ کر ہے۔ اور یہ لوگ ہمیشہ تم سے لڑتے رہیں گے یہاں تک کہ اگر مقدور رکھیں تو تم کو تمہارے دین سے پھیر دیں۔ اور جو کوئی تم میں سے اپنے دین سے پھر کر (کافر ہو) جائے گا اور کافر ہی مرے گا تو ایسے لوگوں کے اعمال دنیا اور آخرت دونوں میں برباد ہوجائیں گے اور یہی لوگ دوزخ (میں جانے) والے ہیں جس میں ہمیشہ رہیں گے
Sahi International :
They ask you about the sacred month - about fighting therein. Say, "Fighting therein is great [sin], but averting [people] from the way of Allah and disbelief in Him and [preventing access to] al-Masjid al-Haram and the expulsion of its people therefrom are greater [evil] in the sight of Allah. And fitnah is greater than killing." And they will continue to fight you until they turn you back from your religion if they are able. And whoever of you reverts from his religion [to disbelief] and dies while he is a disbeliever - for those, their deeds have become worthless in this world and the Hereafter, and those are the companions of the Fire, they will abide therein eternally.
إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَالَّذِينَ هَاجَرُوا وَجَاهَدُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أُولَٰئِكَ يَرْجُونَ رَحْمَتَ اللَّهِ ۚ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ (218)
محمداکرم اعوان :
یقیناًجولوگ ایمان لائےاورجن لوگوں نےوطن چھوڑااوراللہ کی راہ میں جہاد کیایہی لوگ اللہ کی رحمت کےامیدوارہیں اوراللہ بخشنے والےمہربان ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ ایمان لائے اور خدا کے لئے وطن چھوڑ گئے اور (کفار سے) جنگ کرتے رہے وہی خدا کی رحمت کے امیدوار ہیں۔ اور خدا بخشنے والا (اور) رحمت کرنے والا ہے
Sahi International :
Indeed, those who have believed and those who have emigrated and fought in the cause of Allah - those expect the mercy of Allah. And Allah is Forgiving and Merciful.
۞ يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ ۖ قُلْ فِيهِمَا إِثْمٌ كَبِيرٌ وَمَنَافِعُ لِلنَّاسِ وَإِثْمُهُمَا أَكْبَرُ مِن نَّفْعِهِمَا ۗ وَيَسْأَلُونَكَ مَاذَا يُنفِقُونَ قُلِ الْعَفْوَ ۗ كَذَٰلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمُ الْآيَاتِ لَعَلَّكُمْ تَتَفَكَّرُونَ (219)
محمداکرم اعوان :
آپ سے شراب اورجوئےکےبارے پوچھتےہیں فرمادیجیئےان دونوں میں بڑاگناہ ہےاورلوگوں کوکچھ فائدہ بھی ملتا ہےاوران کا گناہ ان کے نفع سےبڑا ہےاورآپ سے پوچھتےہیں کہ وہ کیا خرچ کریں؟ فرمادیجیئےجوضرورت سے زائد ہواللہ اسی طرح تمہارےلیئےدلائل بیان فرماتے ہیں تاکہ تم فکرکرو۔
فتح محمدجالندھری :
(اے پیغمبر) لوگ تم سے شراب اور جوئے کا حکم دریافت کرتے ہیں۔ کہہ دو کہ ان میں نقصان بڑے ہیں اور لوگوں کے لئے کچھ فائدے بھی ہیں مگر ان کے نقصان فائدوں سے کہیں زیادہ ہیں اور یہ بھی تم سے پوچھتے ہیں کہ (خدا کی راہ میں) کون سا مال خرچ کریں۔ کہہ دو کہ جو ضرورت سے زیادہ ہو۔ اس طرح خدا تمہارے لئے اپنے احکام کھول کھول کر بیان فرماتا ہے تاکہ تم سوچو
Sahi International :
They ask you about wine and gambling. Say, "In them is great sin and [yet, some] benefit for people. But their sin is greater than their benefit." And they ask you what they should spend. Say, "The excess [beyond needs]." Thus Allah makes clear to you the verses [of revelation] that you might give thought.
فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ ۗ وَيَسْأَلُونَكَ عَنِ الْيَتَامَىٰ ۖ قُلْ إِصْلَاحٌ لَّهُمْ خَيْرٌ ۖ وَإِن تُخَالِطُوهُمْ فَإِخْوَانُكُمْ ۚ وَاللَّهُ يَعْلَمُ الْمُفْسِدَ مِنَ الْمُصْلِحِ ۚ وَلَوْ شَاءَ اللَّهُ لَأَعْنَتَكُمْ ۚ إِنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ (220)
محمداکرم اعوان :
دنیا اورآخرت میں۔ اورآپ سےیتیموں کےبارےپوچھتےہیں فرمادیجیئےان کی مصلحت کاخیال رکھنا بہترہےاوراگرتم ان (کےمال) کوساتھ ملالوتووہ تمہارےبھائی ہیں اوراللہ مصلحت کا خیال نہ رکھنےوالےاوررکھنےوالے (دونوں) کوجانتےہیں اوراگراللہ چاہتےتوتمہیں مشقت میں مبتلا کردیتےیقیناًاللہ غالب ہیں حکمت والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(یعنی) دنیا اور آخرت (کی باتوں) میں (غور کرو) ۔ اور تم سے یتیموں کے بارے میں دریافت کرتے ہیں کہہ دو کہ ان کی (حالت کی) اصلاح بہت اچھا کام ہے۔ اور اگر تم ان سے مل جل کر رہنا (یعنی خرچ اکھٹا رکھنا) چاہو تو وہ تمہارے بھائی ہیں اور خدا خوب جانتا ہے کہ خرابی کرنے والا کون ہے اور اصلاح کرنے والا کون۔ اور اگر خدا چاہتا تو تم کو تکلیف میں ڈال دیتا۔بےشک خدا غالب (اور) حکمت والا ہے
Sahi International :
To this world and the Hereafter. And they ask you about orphans. Say, "Improvement for them is best. And if you mix your affairs with theirs - they are your brothers. And Allah knows the corrupter from the amender. And if Allah had willed, He could have put you in difficulty. Indeed, Allah is Exalted in Might and Wise.
وَلَا تَنكِحُوا الْمُشْرِكَاتِ حَتَّىٰ يُؤْمِنَّ ۚ وَلَأَمَةٌ مُّؤْمِنَةٌ خَيْرٌ مِّن مُّشْرِكَةٍ وَلَوْ أَعْجَبَتْكُمْ ۗ وَلَا تُنكِحُوا الْمُشْرِكِينَ حَتَّىٰ يُؤْمِنُوا ۚ وَلَعَبْدٌ مُّؤْمِنٌ خَيْرٌ مِّن مُّشْرِكٍ وَلَوْ أَعْجَبَكُمْ ۗ أُولَٰئِكَ يَدْعُونَ إِلَى النَّارِ ۖ وَاللَّهُ يَدْعُو إِلَى الْجَنَّةِ وَالْمَغْفِرَةِ بِإِذْنِهِ ۖ وَيُبَيِّنُ آيَاتِهِ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ (221)
محمداکرم اعوان :
اورمشرک عورتوں سےان کےایمان لانےتک نکاح نہ کرواورمومن لونڈی مشرک عورت سےبہتر ہےخواہ وہ تمہیں اچھی بھی لگےاورمشرکوں سےبھی جب تک ایمان نہ لائیں (اپنی عورتوں کا) نکاح نہ کرواورغلام مومن مشرک سے بہترہےخواہ وہ تمہیں اچھا لگےکہ یہ لوگ دوزخ کی طرف بلاتے (لےجاتے) ہیں اوراللہ اپنےحکم سےجنت اوربخشش کی طرف بلاتے ہیں اورلوگوں کےلیےاپنےدلائل بیان کرتےہیں تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں۔
فتح محمدجالندھری :
اور (مومنو) مشرک عورتوں سے جب تک کہ ایمان نہ لائیں نکاح نہ کرنا۔ کیونکہ مشرک عورت خواہ تم کو کیسی ہی بھلی لگے اس سے مومن لونڈی بہتر ہے۔ اور (اسی طرح) مشرک مرد جب تک ایمان نہ لائیں مومن عورتوں کو ان کو زوجیت میں نہ دینا کیونکہ مشرک (مرد) سے خواہ وہ تم کو کیسا ہی بھلا لگے مومن غلام بہتر ہے۔ یہ (مشرک لوگوں کو) دوزخ کی طرف بلاتے ہیں۔ اور خدا اپنی مہربانی سے بہشت اور بخشش کی طرف بلاتا ہے۔ اور اپنے حکم لوگوں سے کھول کھول کر بیان کرتا ہے تاکہ نصیحت حاصل کریں
Sahi International :
And do not marry polytheistic women until they believe. And a believing slave woman is better than a polytheist, even though she might please you. And do not marry polytheistic men [to your women] until they believe. And a believing slave is better than a polytheist, even though he might please you. Those invite [you] to the Fire, but Allah invites to Paradise and to forgiveness, by His permission. And He makes clear His verses to the people that perhaps they may remember.
وَيَسْأَلُونَكَ عَنِ الْمَحِيضِ ۖ قُلْ هُوَ أَذًى فَاعْتَزِلُوا النِّسَاءَ فِي الْمَحِيضِ ۖ وَلَا تَقْرَبُوهُنَّ حَتَّىٰ يَطْهُرْنَ ۖ فَإِذَا تَطَهَّرْنَ فَأْتُوهُنَّ مِنْ حَيْثُ أَمَرَكُمُ اللَّهُ ۚ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ التَّوَّابِينَ وَيُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِينَ (222)
محمداکرم اعوان :
اورآپ سےحیض کےبارےپوچھتےہیں فرمادیجیئےوہ ناپاکی ہےلہذاحیض میں عورتوں سےکنارہ کش رہواورجب تک پاک نہ ہوجائیں ان سےمقاربت نہ کروپھرجب پاک ہوجائیں توان کےپاس جاؤجس طریقےسےاللہ نےتم کواجازت دی ہےیقیناًاللہ توبہ کرنےوالوں کودوست رکھتےہیں اورپاک رہنےوالوں کودوست رکھتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور تم سے حیض کے بارے میں دریافت کرتے ہیں۔ کہہ دو کہ وہ تو نجاست ہے۔ سو ایام حیض میں عورتوں سے کنارہ کش رہو۔ اور جب تک پاک نہ ہوجائیں ان سے مقاربت نہ کرو۔ ہاں جب پاک ہوجائیں تو جس طریق سے خدا نے ارشاد فرمایا ہے ان کے پاس جاؤ۔ کچھ شک نہیں کہ خدا توبہ کرنے والوں اور پاک صاف رہنے والوں کو دوست رکھتا ہے
Sahi International :
And they ask you about menstruation. Say, "It is harm, so keep away from wives during menstruation. And do not approach them until they are pure. And when they have purified themselves, then come to them from where Allah has ordained for you. Indeed, Allah loves those who are constantly repentant and loves those who purify themselves."
نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَّكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّىٰ شِئْتُمْ ۖ وَقَدِّمُوا لِأَنفُسِكُمْ ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ وَاعْلَمُوا أَنَّكُم مُّلَاقُوهُ ۗ وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ (223)
محمداکرم اعوان :
تمہاری بیویاں تمہارےلیئےکھیتیاں ہیں سواپنی کھیتی میں جس طرح چاہوآؤاوراپنےلیےآگےبھیجتےرہواوراللہ سےڈرواورجان لوکہ تمہیں اس کےروبروپیش ہونا ہےاورایمان والوں کوخوشخبری دیجیئے۔
فتح محمدجالندھری :
تمہاری عورتیں تمہارای کھیتی ہیں تو اپنی کھیتی میں جس طرح چاہو جاؤ۔ اور اپنے لئے (نیک عمل) آگے بھیجو۔ اور خدا سے ڈرتے رہو اور جان رکھو کہ (ایک دن) تمہیں اس کے روبرو حاضر ہونا ہے اور (اے پیغمبر) ایمان والوں کو بشارت سنا دو
Sahi International :
Your wives are a place of sowing of seed for you, so come to your place of cultivation however you wish and put forth [righteousness] for yourselves. And fear Allah and know that you will meet Him. And give good tidings to the believers.
وَلَا تَجْعَلُوا اللَّهَ عُرْضَةً لِّأَيْمَانِكُمْ أَن تَبَرُّوا وَتَتَّقُوا وَتُصْلِحُوا بَيْنَ النَّاسِ ۗ وَاللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ (224)
محمداکرم اعوان :
اوراللہ (کےنام) کواس بات کاحیلہ نہ بناؤکہ تم قسمیں کھاکرنیکی اورپرہیزگاری اورلوگوں کےدرمیان اصلاح کاکام نہ کرواوراللہ سننےوالےجاننےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور خدا (کے نام کو) اس بات کا حیلہ نہ بنانا کہ (اس کی) قسمیں کھا کھا کر سلوک کرنے اورپرہیزگاری کرنے اور لوگوں میں صلح و سازگاری کرانے سے رک جاؤ۔ اور خدا سب کچھ سنتا اور جانتا ہے
Sahi International :
And do not make [your oath by] Allah an excuse against being righteous and fearing Allah and making peace among people. And Allah is Hearing and Knowing.
لَّا يُؤَاخِذُكُمُ اللَّهُ بِاللَّغْوِ فِي أَيْمَانِكُمْ وَلَٰكِن يُؤَاخِذُكُم بِمَا كَسَبَتْ قُلُوبُكُمْ ۗ وَاللَّهُ غَفُورٌ حَلِيمٌ (225)
محمداکرم اعوان :
اللہ تمہاری فضول قسموں پرگرفت نہ کریں گےاورلیکن جوکچھ تم نےاپنےدل سےکیا اس پرگرفت ہوگی اوراللہ بخشنےوالے، بردبادہیں۔
فتح محمدجالندھری :
خدا تمہاری لغو قسموں پر تم سے مواخذہ نہ کرے گا۔ لیکن جو قسمیں تم قصد دلی سے کھاؤ گے ان پر مواخذہ کرے گا۔ اور خدا بخشنے والا بردبار ہے
Sahi International :
Allah does not impose blame upon you for what is unintentional in your oaths, but He imposes blame upon you for what your hearts have earned. And Allah is Forgiving and Forbearing.
لِّلَّذِينَ يُؤْلُونَ مِن نِّسَائِهِمْ تَرَبُّصُ أَرْبَعَةِ أَشْهُرٍ ۖ فَإِن فَاءُوا فَإِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ (226)
محمداکرم اعوان :
جولوگ بیویوں (کےپاس جانے) سےقسم کھا بیٹھتےہیں ان کےلیےچارمہینےکی مہلت ہےپس اگر (قسم توڑکر) واپس آجائیں تویقیناًاللہ بخشنےوالےمہربان ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ اپنی عورتوں کے پاس جانے سے قسم کھالیں ان کو چار مہینے تک انتظار کرنا چاہیئے۔ اگر (اس عرصے میں قسم سے) رجوع کرلیں تو خدا بخشنے والا مہربان ہے
Sahi International :
For those who swear not to have sexual relations with their wives is a waiting time of four months, but if they return [to normal relations] - then indeed, Allah is Forgiving and Merciful.
وَإِنْ عَزَمُوا الطَّلَاقَ فَإِنَّ اللَّهَ سَمِيعٌ عَلِيمٌ (227)
محمداکرم اعوان :
اوراگرچھوڑہی دینےکاارادہ کرلیں تویقیناًاللہ سننےوالےجاننےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر طلاق کا ارادہ کرلیں تو بھی خدا سنتا (اور) جانتا ہے
Sahi International :
And if they decide on divorce - then indeed, Allah is Hearing and Knowing.
وَالْمُطَلَّقَاتُ يَتَرَبَّصْنَ بِأَنفُسِهِنَّ ثَلَاثَةَ قُرُوءٍ ۚ وَلَا يَحِلُّ لَهُنَّ أَن يَكْتُمْنَ مَا خَلَقَ اللَّهُ فِي أَرْحَامِهِنَّ إِن كُنَّ يُؤْمِنَّ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ ۚ وَبُعُولَتُهُنَّ أَحَقُّ بِرَدِّهِنَّ فِي ذَٰلِكَ إِنْ أَرَادُوا إِصْلَاحًا ۚ وَلَهُنَّ مِثْلُ الَّذِي عَلَيْهِنَّ بِالْمَعْرُوفِ ۚ وَلِلرِّجَالِ عَلَيْهِنَّ دَرَجَةٌ ۗ وَاللَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ (228)
محمداکرم اعوان :
اورطلاق یافتہ عورتیں اپنےآپ کوتین حیض تک (نکاح سے) روکےرکھیں اوران کےلیےجائز (حلال) نہیں ہےکہ اللہ نےجوکچھ ان کےرحموں میں پیدا کیا ہےاس کوچھپائیں اگروہ اللہ پراورآخرت کےدن پرایمان رکھتی ہیں تو۔ اوران کےشوہران کولوٹالینےکےزیادہ حقدارہیں اگراس بارےمیں ان کاارادہ اصلاح کاہواورعورتوں کےحقوق بھی ہیں جیسے ان کےذمےحقوق ہیں دستورکےمطابق۔ اوران کےمقابل مردوں کادرجہ ایک طرح سےزیادہ ہےاوراللہ غالب حکمت والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور طلاق والی عورتیں تین حیض تک اپنی تئیں روکے رہیں۔ اور اگر وہ خدا اور روز قیامت پر ایمان رکھتی ہیں تو ان کا جائز نہیں کہ خدا نے جو کچھ ان کے شکم میں پیدا کیا ہے اس کو چھپائیں۔ اور ان کے خاوند اگر پھر موافقت چاہیں تو اس (مدت) میں وہ ان کو اپنی زوجیت میں لے لینے کے زیادہ حقدار ہیں۔ اور عورتوں کا حق (مردوں پر) ویسا ہی ہے جیسے دستور کے مطابق (مردوں کا حق) عورتوں پر ہے۔ البتہ مردوں کو عورتوں پر فضیلت ہے۔ اور خدا غالب (اور) صاحب حکمت ہے
Sahi International :
Divorced women remain in waiting for three periods, and it is not lawful for them to conceal what Allah has created in their wombs if they believe in Allah and the Last Day. And their husbands have more right to take them back in this [period] if they want reconciliation. And due to the wives is similar to what is expected of them, according to what is reasonable. But the men have a degree over them [in responsibility and authority]. And Allah is Exalted in Might and Wise.
الطَّلَاقُ مَرَّتَانِ ۖ فَإِمْسَاكٌ بِمَعْرُوفٍ أَوْ تَسْرِيحٌ بِإِحْسَانٍ ۗ وَلَا يَحِلُّ لَكُمْ أَن تَأْخُذُوا مِمَّا آتَيْتُمُوهُنَّ شَيْئًا إِلَّا أَن يَخَافَا أَلَّا يُقِيمَا حُدُودَ اللَّهِ ۖ فَإِنْ خِفْتُمْ أَلَّا يُقِيمَا حُدُودَ اللَّهِ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَا فِيمَا افْتَدَتْ بِهِ ۗ تِلْكَ حُدُودُ اللَّهِ فَلَا تَعْتَدُوهَا ۚ وَمَن يَتَعَدَّ حُدُودَ اللَّهِ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الظَّالِمُونَ (229)
محمداکرم اعوان :
طلاق دوبارہےپھر (اس کےبعد) اچھےطریقےسےرکھ لےیابہترطریقےسےرخصت کردےاورجو (مال) تم نےان کودیاہےاس میں سےکچھ بھی واپس لیناتمہارےلیےحلال نہیں سوائےاس کےکہ دونوں (میاں بیوی) کوڈرہوکہ اللہ کی حدود قائم نہ رکھ سکیں گےپس اگرتم ڈروکہ وہ دونوں اللہ کی حدودقائم نہ رکھ سکیں گےتواگرعورت رہائی پانےکےبدلےکچھ دےڈالےتودونوں پرکچھ گناہ نہیں یہ اللہ کی حدیں ہیں پس ان سےمت گزرواورجواللہ کی حدوں سے گزرجائےپس ایسےہی لوگ غلط کارہیں۔
فتح محمدجالندھری :
طلاق (صرف) دوبار ہے (یعنی جب دو دفعہ طلاق دے دی جائے تو) پھر (عورتوں کو) یا تو بطریق شائستہ (نکاح میں) رہنے دینا یا بھلائی کے ساتھ چھوڑ دینا۔ اور یہ جائز نہیں کہ جو مہر تم ان کو دے چکے ہو اس میں سے کچھ واپس لے لو۔ ہاں اگر زن و شوہر کو خوف ہو کہ وہ خدا کی حدوں کو قائم نہیں رکھ سکیں گے تو اگر عورت (خاوند کے ہاتھ سے) رہائی پانے کے بدلے میں کچھ دے ڈالے تو دونوں پر کچھ گناہ نہیں۔ یہ خدا کی (مقرر کی ہوئی) حدیں ہیں ان سے باہر نہ نکلنا۔ اور جو لوگ خدا کی حدوں سے باہر نکل جائیں گے وہ گنہگار ہوں گے
Sahi International :
Divorce is twice. Then, either keep [her] in an acceptable manner or release [her] with good treatment. And it is not lawful for you to take anything of what you have given them unless both fear that they will not be able to keep [within] the limits of Allah. But if you fear that they will not keep [within] the limits of Allah, then there is no blame upon either of them concerning that by which she ransoms herself. These are the limits of Allah, so do not transgress them. And whoever transgresses the limits of Allah - it is those who are the wrongdoers.
فَإِن طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُ مِن بَعْدُ حَتَّىٰ تَنكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ ۗ فَإِن طَلَّقَهَا فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَا أَن يَتَرَاجَعَا إِن ظَنَّا أَن يُقِيمَا حُدُودَ اللَّهِ ۗ وَتِلْكَ حُدُودُ اللَّهِ يُبَيِّنُهَا لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ (230)
محمداکرم اعوان :
پس اگراس کو (تیسری) طلاق دےدی تواس کےبعداس کےلیےحلال نہ ہوگی حتٰی کہ اس کےعلاوہ وہ دوسرےخاوندسے (بعدعدت) نکاح کرےپس اگروہ (دوسراخاوند) بھی اسےطلاق دےدےتوان دونوں پراس میں کوئی گناہ نہیں کہ دونوں پھرمل جائیں اگروہ یہ سمجھیں کہ اللہ کی حدودکوقائم رکھ سکیں گےاوریہ اللہ کی حدودہیں جنہیں اس قوم کےلیےبیان فرماتے ہیں جوجانتی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
پھر اگر شوہر (دو طلاقوں کے بعد تیسری) طلاق عورت کو دے دے تو اس کے بعد جب تک عورت کسی دوسرے شخص سے نکاح نہ کرلے اس (پہلے شوہر) پر حلال نہ ہوگی۔ ہاں اگر دوسرا خاوند بھی طلاق دے دے اورعورت اور پہلا خاوند پھر ایک دوسرے کی طرف رجوع کرلیں تو ان پر کچھ گناہ نہیں بشرطیکہ دونوں یقین کریں کہ خدا کی حدوں کو قائم رکھ سکیں گے اور یہ خدا کی حدیں ہیں ان کو وہ ان لوگوں کے لئے بیان فرماتا ہے جو دانش رکھتے ہیں
Sahi International :
And if he has divorced her [for the third time], then she is not lawful to him afterward until [after] she marries a husband other than him. And if the latter husband divorces her [or dies], there is no blame upon the woman and her former husband for returning to each other if they think that they can keep [within] the limits of Allah. These are the limits of Allah, which He makes clear to a people who know.
وَإِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَبَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ فَأَمْسِكُوهُنَّ بِمَعْرُوفٍ أَوْ سَرِّحُوهُنَّ بِمَعْرُوفٍ ۚ وَلَا تُمْسِكُوهُنَّ ضِرَارًا لِّتَعْتَدُوا ۚ وَمَن يَفْعَلْ ذَٰلِكَ فَقَدْ ظَلَمَ نَفْسَهُ ۚ وَلَا تَتَّخِذُوا آيَاتِ اللَّهِ هُزُوًا ۚ وَاذْكُرُوا نِعْمَتَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ وَمَا أَنزَلَ عَلَيْكُم مِّنَ الْكِتَابِ وَالْحِكْمَةِ يَعِظُكُم بِهِ ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ (231)
محمداکرم اعوان :
اورجب تم عورتوں کو (دوبار) طلاق دو پھروہ اپنےوقت کوپہنچیں توانہیں مناسب طریقےسےرکھ لویا بہتر طریقےسےفارغ کردواورانھیں اِیذادینےکےلیےنہ روکوکہ ان پرزیادتی کرواورجس نےایسا کیاتواس نےیقیناًاپنےآپ پرظلم کیااوراللہ کی آیات کا مذاق نہ اڑاؤاورتم پرجواللہ کی نعمت ہےاسےیادکرواورجواس نےتم پرکتاب اتاری اورحکمت وہ اس سےتم کونصیحت کرتےہیں اوراللہ سےڈرواورجان رکھوکہ اللہ ہرچیزکےجاننےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب تم عورتوں کو (دو دفعہ) طلاق دے چکو اور ان کی عدت پوری ہوجائے تو انہیں یا تو حسن سلوک سے نکاح میں رہنے دو یا بطریق شائستہ رخصت کردو اور اس نیت سے ان کو نکاح میں نہ رہنے دینا چاہئے کہ انہیں تکلیف دو اور ان پر زیادتی کرو۔ اور جو ایسا کرے گا وہ اپنا ہی نقصان کرے گا اور خدا کے احکام کو ہنسی (اور کھیل) نہ بناؤ اور خدا نے تم کو جو نعمتیں بخشی ہیں اور تم پر جو کتاب اور دانائی کی باتیں نازل کی ہیں جن سے وہ تمہیں نصیحت فرماتا ہے ان کو یاد کرو۔ اور خدا سے ڈرتے رہو اور جان رکھوکہ خدا ہر چیز سے واقف ہے
Sahi International :
And when you divorce women and they have [nearly] fulfilled their term, either retain them according to acceptable terms or release them according to acceptable terms, and do not keep them, intending harm, to transgress [against them]. And whoever does that has certainly wronged himself. And do not take the verses of Allah in jest. And remember the favor of Allah upon you and what has been revealed to you of the Book and wisdom by which He instructs you. And fear Allah and know that Allah is Knowing of all things.
وَإِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَبَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ فَلَا تَعْضُلُوهُنَّ أَن يَنكِحْنَ أَزْوَاجَهُنَّ إِذَا تَرَاضَوْا بَيْنَهُم بِالْمَعْرُوفِ ۗ ذَٰلِكَ يُوعَظُ بِهِ مَن كَانَ مِنكُمْ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ ۗ ذَٰلِكُمْ أَزْكَىٰ لَكُمْ وَأَطْهَرُ ۗ وَاللَّهُ يَعْلَمُ وَأَنتُمْ لَا تَعْلَمُونَ (232)
محمداکرم اعوان :
اورجب تم عورتوں کوطلاق دوپھران کی عدت پوری ہوجائےتوانھیں اپنے (دوسرے) شوہروں سےنکاح کرنےسےنہ روکوجب وہ معروف طریقےسےآپس میں راضی ہوں۔ اس طرح سےتم میں سےجواللہ اوریومِ آخرت کےساتھ ایمان رکھتا ہےاس کونصیحت کی جاتی ہےیہ تمہارے لیےبہت زیادہ صفائی اورپاکی کی بات ہےاوراللہ جانتےہیں اورتم نہیں جانتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب تم عورتوں کو طلاق دے چکو اور ان کی عدت پوری ہوجائے تو ان کو دوسرے شوہروں کے ساتھ جب وہ آپس میں جائز طور پر راضی ہوجائیں نکاح کرنے سے مت روکو۔ اس (حکم) سے اس شخص کو نصیحت کی جاتی ہے جو تم میں خدا اور روز آخرت پر یقین رکھتا ہے۔ یہ تمہارے لئے نہایت خوب اور بہت پاکیزگی کی بات ہے اور خدا جانتا ہے اور تم نہیں جانتے
Sahi International :
And when you divorce women and they have fulfilled their term, do not prevent them from remarrying their [former] husbands if they agree among themselves on an acceptable basis. That is instructed to whoever of you believes in Allah and the Last Day. That is better for you and purer, and Allah knows and you know not.
۞ وَالْوَالِدَاتُ يُرْضِعْنَ أَوْلَادَهُنَّ حَوْلَيْنِ كَامِلَيْنِ ۖ لِمَنْ أَرَادَ أَن يُتِمَّ الرَّضَاعَةَ ۚ وَعَلَى الْمَوْلُودِ لَهُ رِزْقُهُنَّ وَكِسْوَتُهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ ۚ لَا تُكَلَّفُ نَفْسٌ إِلَّا وُسْعَهَا ۚ لَا تُضَارَّ وَالِدَةٌ بِوَلَدِهَا وَلَا مَوْلُودٌ لَّهُ بِوَلَدِهِ ۚ وَعَلَى الْوَارِثِ مِثْلُ ذَٰلِكَ ۗ فَإِنْ أَرَادَا فِصَالًا عَن تَرَاضٍ مِّنْهُمَا وَتَشَاوُرٍ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَا ۗ وَإِنْ أَرَدتُّمْ أَن تَسْتَرْضِعُوا أَوْلَادَكُمْ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ إِذَا سَلَّمْتُم مَّا آتَيْتُم بِالْمَعْرُوفِ ۗ وَاتَّقُوا اللَّهَ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ (233)
محمداکرم اعوان :
اورمائیں اپنےبچوں کوپورےدوسال دودھ پلایا کریں یہ اس کےلیے ہےجومدتِ رضاعت پوری کرنا چاہےاورجس کا بچہ ہےاس (والد) کےذمہ معروف طریقےسےان کا کھانااورلباس (ضروریاتِ زندگی) ہےکسی کواس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دی جاتی۔ نہ ماں کواس کےبچےکی وجہ سےنقصان پہنچایاجائےاورنہ باپ کواس کےبچےکی وجہ سےاوراسی طرح (نان و نفقہ) بچے کےوارث کے ذمہ ہےپھراگرآپس میں رضامندی اورمشورےسےدودھ چھڑاناچاہیں توان پرکوئی گناہ نہیں اوراگرتم اپنی اولادکودودھ پلواناچاہوتوتم پرکوئی گناہ نہیں جب تم (دودھ پلانےوالیوں کو) جو طے کیا ہےوہ دستورکےمطابق دےدواوراللہ سے ڈرواورجان لوکہ جوتم کرتےہواللہ اسےدیکھ رہےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور مائیں اپنے بچوں کو پورے دو سال دودھ پلائیں یہ (حکم) اس شخص کے لئے ہے جو پوری مدت تک دودھ پلوانا چاہے۔ اور دودھ پلانے والی ماؤں کا کھانا اور کپڑا دستور کے مطابق باپ کے ذمے ہوگا۔ کسی شخص کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دی جاتی (تو یاد رکھو کہ) نہ تو ماں کو اس کے بچے کے سبب نقصان پہنچایا جائے اور نہ باپ کو اس کی اولاد کی وجہ سے نقصان پہنچایا جائے اور اسی طرح (نان نفقہ) بچے کے وارث کے ذمے ہے۔ اور اگر دونوں (یعنی ماں باپ) آپس کی رضامندی اور صلاح سے بچے کا دودھ چھڑانا چاہیں تو ان پر کچھ گناہ نہیں۔ اور اگر تم اپنی اولاد کو دودھ پلوانا چاہو تو تم پر کچھ گناہ نہیں بشرطیکہ تم دودھ پلانے والیوں کو دستور کے مطابق ان کا حق جو تم نے دینا کیا تھا دے دو اور خدا سے ڈرتے رہو اور جان رکھو کہ جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس کو دیکھ رہا ہے
Sahi International :
Mothers may breastfeed their children two complete years for whoever wishes to complete the nursing [period]. Upon the father is the mothers' provision and their clothing according to what is acceptable. No person is charged with more than his capacity. No mother should be harmed through her child, and no father through his child. And upon the [father's] heir is [a duty] like that [of the father]. And if they both desire weaning through mutual consent from both of them and consultation, there is no blame upon either of them. And if you wish to have your children nursed by a substitute, there is no blame upon you as long as you give payment according to what is acceptable. And fear Allah and know that Allah is Seeing of what you do.
وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنكُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَاجًا يَتَرَبَّصْنَ بِأَنفُسِهِنَّ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا ۖ فَإِذَا بَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ فِيمَا فَعَلْنَ فِي أَنفُسِهِنَّ بِالْمَعْرُوفِ ۗ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ (234)
محمداکرم اعوان :
اورتم میں سےجولوگ مرجاتےہیں اوربیویاں چھوڑجاتے ہیں تووہ اپنےآپ کوچارماہ دس دن تک روک کررکھیں پھرجب وہ یہ عرصہ پوراکرلیں تواپنےلیےجوبہترجانیں (نکاح) دستورکےمطابق کرلیں توتم پرکوئی گناہ نہیں اورجوتم کرتے ہواللہ اس کی خبررکھتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو لوگ تم میں سے مرجائیں اور عورتیں چھوڑ جائیں تو عورتیں چار مہینے دس دن اپنے آپ کو روکے رہیں۔ اور جب (یہ) عدت پوری کرچکیں اور اپنے حق میں پسندیدہ کام (یعنی نکاح) کرلیں تو ان پر کچھ گناہ نہیں۔ اور خدا تمہارے سب کاموں سے واقف ہے
Sahi International :
And those who are taken in death among you and leave wives behind - they, [the wives, shall] wait four months and ten [days]. And when they have fulfilled their term, then there is no blame upon you for what they do with themselves in an acceptable manner. And Allah is [fully] Acquainted with what you do.
وَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ فِيمَا عَرَّضْتُم بِهِ مِنْ خِطْبَةِ النِّسَاءِ أَوْ أَكْنَنتُمْ فِي أَنفُسِكُمْ ۚ عَلِمَ اللَّهُ أَنَّكُمْ سَتَذْكُرُونَهُنَّ وَلَٰكِن لَّا تُوَاعِدُوهُنَّ سِرًّا إِلَّا أَن تَقُولُوا قَوْلًا مَّعْرُوفًا ۚ وَلَا تَعْزِمُوا عُقْدَةَ النِّكَاحِ حَتَّىٰ يَبْلُغَ الْكِتَابُ أَجَلَهُ ۚ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ يَعْلَمُ مَا فِي أَنفُسِكُمْ فَاحْذَرُوهُ ۚ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ غَفُورٌ حَلِيمٌ (235)
محمداکرم اعوان :
اورتم پرکوئی گناہ نہیں کہ تم ان عورتوں کوپیغام (نکاح) دینےکےبارےکوئی بات اِشارَۃً کہویااپنےدل میں پوشیدہ رکھواللہ جانتےہیں کہ عنقریب تم ان کاذکر کروگےاور لیکن ان سےخفیہ وعدہ مت کروسوائےاس کےکہ تم اچھے طریقے سےبات کرواورجب تک (اللہ کا) لکھا (عدت) پورا نہ ہوجائےنکاح کاارادہ نہ کرواورجان لوکہ جو تمہارےدلوں میں ہےاللہ اسےجانتےہیں سواس سےڈرتےرہواورخوب جان لوکہ اللہ بخشنےوالےبردبارہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر تم کنائے کی باتوں میں عورتوں کو نکاح کا پیغام بھیجو یا (نکاح کی خواہش کو) اپنے دلوں میں مخفی رکھو تو تو تم پر کچھ گناہ نہیں۔ خدا کو معلوم ہے کہ تم ان سے (نکاح کا) ذکر کرو گے۔ مگر (ایام عدت میں) اس کے سوا کہ دستور کے مطابق کوئی بات کہہ دو پوشیدہ طور پر ان سے قول واقرار نہ کرنا۔ اور جب تک عدت پوری نہ ہولے نکاح کا پختہ ارادہ نہ کرنا۔ اور جان رکھو کہ جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے خدا کو سب معلوم ہے تو اس سے ڈرتے رہو اور جان رکھو کہ خدا بخشنے والا اور حلم والا ہے
Sahi International :
There is no blame upon you for that to which you [indirectly] allude concerning a proposal to women or for what you conceal within yourselves. Allah knows that you will have them in mind. But do not promise them secretly except for saying a proper saying. And do not determine to undertake a marriage contract until the decreed period reaches its end. And know that Allah knows what is within yourselves, so beware of Him. And know that Allah is Forgiving and Forbearing.
لَّا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ إِن طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ مَا لَمْ تَمَسُّوهُنَّ أَوْ تَفْرِضُوا لَهُنَّ فَرِيضَةً ۚ وَمَتِّعُوهُنَّ عَلَى الْمُوسِعِ قَدَرُهُ وَعَلَى الْمُقْتِرِ قَدَرُهُ مَتَاعًا بِالْمَعْرُوفِ ۖ حَقًّا عَلَى الْمُحْسِنِينَ (236)
محمداکرم اعوان :
تم پرگناہ نہیں ہےاگرتم عورتوں کوطلاق دےدوجنہیں تم نےچھوا نہیں ہےیانہ ان کےلیےمہرمقررکیاہےاوران کوکچھ نہ کچھ دےدو۔ امیرکےلیےاس کی حیثیت کےمطابق اورغریب کےلیےاس کی حیثیت کےمطابق، دستور کےمطابق دیناکہ یہ نیک لوگوں (پرہیزگاروں) پرواجب ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر تم عورتوں کو ان کے پاس جانے یا ان کا مہر مقرر کرنے سے پہلے طلاق دے دو تو تم پر کچھ گناہ نہیں۔ ہاں ان کو دستور کے مطابق کچھ خرچ ضرور دو (یعنی) مقدور والا اپنے مقدور کے مطابق دے اور تنگدست اپنی حیثیت کے مطابق۔ نیک لوگوں پر یہ ایک طرح کا حق ہے
Sahi International :
There is no blame upon you if you divorce women you have not touched nor specified for them an obligation. But give them [a gift of] compensation - the wealthy according to his capability and the poor according to his capability - a provision according to what is acceptable, a duty upon the doers of good.
وَإِن طَلَّقْتُمُوهُنَّ مِن قَبْلِ أَن تَمَسُّوهُنَّ وَقَدْ فَرَضْتُمْ لَهُنَّ فَرِيضَةً فَنِصْفُ مَا فَرَضْتُمْ إِلَّا أَن يَعْفُونَ أَوْ يَعْفُوَ الَّذِي بِيَدِهِ عُقْدَةُ النِّكَاحِ ۚ وَأَن تَعْفُوا أَقْرَبُ لِلتَّقْوَىٰ ۚ وَلَا تَنسَوُا الْفَضْلَ بَيْنَكُمْ ۚ إِنَّ اللَّهَ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ (237)
محمداکرم اعوان :
اوراگرتم انہیں طلاق دےدواس سےپہلےکہ تم ان کوہاتھ لگاؤاورتم نےان کےلیےکچھ مہرمقرر کردیاہوتوآدھاہوگامقررشدہ کاسوائےاس کےکہ وہ معاف کردیں یاوہ شخص معاف کردےجس کےہاتھ میں نکاح کا تعلق ہےاوریہ کہ تمہارامعاف کردیناپرہیزگاری کےزیادہ قریب ہےاورآپس میں احسان کرنےسےغفلت نہ کرویقیناًجوتم کرتےہواللہ اسےدیکھنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر تم عورتوں کو ان کے پاس جانے سے پہلے طلاق دے دو لیکن مہر مقرر کرچکے ہو تو آدھا مہر دینا ہوگا۔ ہاں اگر عورتیں مہر بخش دیں یا مرد جن کے ہاتھ میں عقد نکاح ہے (اپنا حق) چھوڑ دیں۔ (اور پورا مہر دے دیں تو ان کو اختیار ہے) اور اگر تم مرد لوگ ہ اپنا حق چھوڑ دو تو یہ پرہیزگاری کی بات ہے۔ اور آپس میں بھلائی کرنے کو فراموش نہ کرنا۔ کچھ شک نہیں کہ خدا تمہارے سب کاموں کو دیکھ رہا ہے
Sahi International :
And if you divorce them before you have touched them and you have already specified for them an obligation, then [give] half of what you specified - unless they forego the right or the one in whose hand is the marriage contract foregoes it. And to forego it is nearer to righteousness. And do not forget graciousness between you. Indeed Allah, of whatever you do, is Seeing.
حَافِظُوا عَلَى الصَّلَوَاتِ وَالصَّلَاةِ الْوُسْطَىٰ وَقُومُوا لِلَّهِ قَانِتِينَ (238)
محمداکرم اعوان :
حفاظت کروتمام نمازوں کی اوردرمیان والی نمازکی اوراللہ کےسامنےعاجزی کےساتھ کھڑےہو۔
فتح محمدجالندھری :
(مسلمانو) سب نمازیں خصوصاً بیچ کی نماز (یعنی نماز عصر) پورے التزام کے ساتھ ادا کرتے رہو۔ اور خدا کے آگے ادب سے کھڑے رہا کرو
Sahi International :
Maintain with care the [obligatory] prayers and [in particular] the middle prayer and stand before Allah, devoutly obedient.
فَإِنْ خِفْتُمْ فَرِجَالًا أَوْ رُكْبَانًا ۖ فَإِذَا أَمِنتُمْ فَاذْكُرُوا اللَّهَ كَمَا عَلَّمَكُم مَّا لَمْ تَكُونُوا تَعْلَمُونَ (239)
محمداکرم اعوان :
پھراگرتم خطرہ محسوس کروتوپیادہ یاسوار (اللہ کویاد کرو) پھرجب امن میں آجاؤتواللہ کویاد کروجیسےتمہیں سکھایاہےجوتم نہیں جانتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
اگر تم خوف کی حالت میں ہو تو پیادے یا سوار (جس حال میں ہو نماز پڑھ لو) پھر جب امن (واطمینان) ہوجائے تو جس طریق سے خدا نے تم کو سکھایا ہے جو تم پہلے نہیں جانتے تھے خدا کو یاد کرو
Sahi International :
And if you fear [an enemy, then pray] on foot or riding. But when you are secure, then remember Allah [in prayer], as He has taught you that which you did not [previously] know.
وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنكُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَاجًا وَصِيَّةً لِّأَزْوَاجِهِم مَّتَاعًا إِلَى الْحَوْلِ غَيْرَ إِخْرَاجٍ ۚ فَإِنْ خَرَجْنَ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ فِي مَا فَعَلْنَ فِي أَنفُسِهِنَّ مِن مَّعْرُوفٍ ۗ وَاللَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ (240)
محمداکرم اعوان :
اورتم میں سےجومرجاتےہیں اوربیویاں چھوڑجاتےہیں وہ سال بھرکےلیےاپنی بیویوں کےلیےنان ونفقہ کی وصیت کرجائیں کہ انہیں (گھر سے) نکالانہ جائےپھراگروہ خودنکل جائیں توجووہ دستورکےمطابق اپنےلیےکریں اس میں تم پرگناہ نہیں اوراللہ غالب ہیں حکمت والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو لوگ تم میں سے مرجائیں اور عورتیں چھوڑ جائیں وہ اپنی عورتوں کے حق میں وصیت کرجائیں کہ ان کو ایک سال تک خرچ دیا جائے اور گھر سے نہ نکالی جائیں۔ ہاں اگر وہ خود گھر سے نکل جائیں اور اپنے حق میں پسندیدہ کام (یعنی نکاح) کرلیں تو تم پر کچھ گناہ نہیں۔ اور خدا زبردست حکمت والا ہے
Sahi International :
And those who are taken in death among you and leave wives behind - for their wives is a bequest: maintenance for one year without turning [them] out. But if they leave [of their own accord], then there is no blame upon you for what they do with themselves in an acceptable way. And Allah is Exalted in Might and Wise.
وَلِلْمُطَلَّقَاتِ مَتَاعٌ بِالْمَعْرُوفِ ۖ حَقًّا عَلَى الْمُتَّقِينَ (241)
محمداکرم اعوان :
اورطلاق والیوں کودستورکےمطابق فائدہ دیناپرہیزگاروں پرلازم ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور مطلقہ عورتوں کو بھی دستور کے مطابق نان و نفقہ دینا چاہیئے پرہیزگاروں پر (یہ بھی) حق ہے
Sahi International :
And for divorced women is a provision according to what is acceptable - a duty upon the righteous.
كَذَٰلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ آيَاتِهِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ (242)
محمداکرم اعوان :
اسی طرح اللہ تمہارےلیےاپنی دلیلیں بیان فرماتےہیں تاکہ تم سمجھ سکو۔
فتح محمدجالندھری :
اسی طرح خدا اپنے احکام تمہارے لئے بیان فرماتا ہے تاکہ تم سمجھو
Sahi International :
Thus does Allah make clear to you His verses that you might use reason.
۞ أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ خَرَجُوا مِن دِيَارِهِمْ وَهُمْ أُلُوفٌ حَذَرَ الْمَوْتِ فَقَالَ لَهُمُ اللَّهُ مُوتُوا ثُمَّ أَحْيَاهُمْ ۚ إِنَّ اللَّهَ لَذُو فَضْلٍ عَلَى النَّاسِ وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَشْكُرُونَ (243)
محمداکرم اعوان :
کیا تونےان لوگوں کونہیں دیکھاجوموت کےڈرسےہزاروں کی تعدادمیں اپنےگھروں سےنکلےتواللہ نےانھیں فرمایاکہ مرجاؤپھرانھیں زندہ کردیایقیناًاللہ لوگوں پربہت مہربان ہیں مگراکثرلوگ شکرنہیں کرتے۔
فتح محمدجالندھری :
بھلا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو (شمار میں) ہزاروں ہی تھے اور موت کے ڈر سے اپنے گھروں سے نکل بھاگے تھے۔ تو خدا نے ان کو حکم دیا کہ مرجاؤ۔ پھر ان کو زندہ بھی کردیا۔ کچھ شک نہیں کہ خدا لوگوں پر مہربانی رکھتا ہے۔ لیکن اکثر لوگ شکر نہیں کرتے
Sahi International :
Have you not considered those who left their homes in many thousands, fearing death? Allah said to them, "Die"; then He restored them to life. And Allah is full of bounty to the people, but most of the people do not show gratitude.
وَقَاتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ سَمِيعٌ عَلِيمٌ (244)
محمداکرم اعوان :
اوراللہ کی راہ میں لڑواورجان لوکہ اللہ سننےوالےجاننےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور (مسلمانو) خدا کی راہ میں جہاد کرو اور جان رکھو کہ خدا (سب کچھ) جانتا ہے
Sahi International :
And fight in the cause of Allah and know that Allah is Hearing and Knowing.
مَّن ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا فَيُضَاعِفَهُ لَهُ أَضْعَافًا كَثِيرَةً ۚ وَاللَّهُ يَقْبِضُ وَيَبْسُطُ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ (245)
محمداکرم اعوان :
کون ہےجواللہ کوقرض دےاچھےطورپرپھروہ اس کواس کےلیےکئی گنازیادہ کردیں اوراللہ ہی (روزی کو) تنگ کرتے ہیں اورکشادہ اورتم اُسی کی طرف لوٹائےجاؤگے۔
فتح محمدجالندھری :
کوئی ہے کہ خدا کو قرض حسنہ دے کہ وہ اس کے بدلے اس کو کئی حصے زیادہ دے گا۔ اور خدا ہی روزی کو تنگ کرتا اور (وہی اسے) کشادہ کرتا ہے۔ اور تم اسی کی طرف لوٹ کر جاؤ گے
Sahi International :
Who is it that would loan Allah a goodly loan so He may multiply it for him many times over? And it is Allah who withholds and grants abundance, and to Him you will be returned.
أَلَمْ تَرَ إِلَى الْمَلَإِ مِن بَنِي إِسْرَائِيلَ مِن بَعْدِ مُوسَىٰ إِذْ قَالُوا لِنَبِيٍّ لَّهُمُ ابْعَثْ لَنَا مَلِكًا نُّقَاتِلْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ۖ قَالَ هَلْ عَسَيْتُمْ إِن كُتِبَ عَلَيْكُمُ الْقِتَالُ أَلَّا تُقَاتِلُوا ۖ قَالُوا وَمَا لَنَا أَلَّا نُقَاتِلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَقَدْ أُخْرِجْنَا مِن دِيَارِنَا وَأَبْنَائِنَا ۖ فَلَمَّا كُتِبَ عَلَيْهِمُ الْقِتَالُ تَوَلَّوْا إِلَّا قَلِيلًا مِّنْهُمْ ۗ وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِالظَّالِمِينَ (246)
محمداکرم اعوان :
کیاآپ نےبنی اسرائیل کےسرداروں کی طرف نہیں دیکھاموسیٰ (علیہ السلام) کےبعد جب انھوں نےاپنے نبیؑ سےکہا کہ ہمارے لیےبادشاہ مقررکردیجیئےتاکہ ہم اللہ کی راہ میں لڑیں فرمایاایسانہ ہوکہ اگر تمہیں قتال کا حکم دیاجائےتوتم نہ لڑووہ کہنےلگےہم اللہ کی راہ میں کیوں نہ لڑیں گےکہ جب ہمیں ہمارے گھروں سےاورہمارےبیٹوں (اپنوں) سےنکال دیا گیاپھرجب ان پرلڑنافرض کیا گیاتوپھر گئےسوائےان میں سےتھوڑے (لوگوں کے) اوراللہ ظالموں کوجانتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
بھلا تم نے بنی اسرائیل کی ایک جماعت کو نہیں دیکھا جس نے موسیٰ کے بعد اپنے پیغمبر سے کہا کہ آپ ہمارے لئے ایک بادشاہ مقرر کردیں تاکہ ہم خدا کی راہ میں جہاد کریں۔ پیغمبر نے کہا کہ اگر تم کو جہاد کا حکم دیا جائے تو عجب نہیں کہ لڑنے سے پہلو تہی کرو۔ وہ کہنے لگے کہ ہم راہ خدا میں کیوں نہ لڑیں گے جب کہ ہم وطن سے (خارج) اور بال بچوں سے جدا کردیئے گئے۔ لیکن جب ان کو جہاد کا حکم دیا گیا تو چند اشخاص کے سوا سب پھر گئے۔ اور خدا ظالموں سے خوب واقف ہے
Sahi International :
Have you not considered the assembly of the Children of Israel after [the time of] Moses when they said to a prophet of theirs, "Send to us a king, and we will fight in the way of Allah "? He said, "Would you perhaps refrain from fighting if fighting was prescribed for you?" They said, "And why should we not fight in the cause of Allah when we have been driven out from our homes and from our children?" But when fighting was prescribed for them, they turned away, except for a few of them. And Allah is Knowing of the wrongdoers.
وَقَالَ لَهُمْ نَبِيُّهُمْ إِنَّ اللَّهَ قَدْ بَعَثَ لَكُمْ طَالُوتَ مَلِكًا ۚ قَالُوا أَنَّىٰ يَكُونُ لَهُ الْمُلْكُ عَلَيْنَا وَنَحْنُ أَحَقُّ بِالْمُلْكِ مِنْهُ وَلَمْ يُؤْتَ سَعَةً مِّنَ الْمَالِ ۚ قَالَ إِنَّ اللَّهَ اصْطَفَاهُ عَلَيْكُمْ وَزَادَهُ بَسْطَةً فِي الْعِلْمِ وَالْجِسْمِ ۖ وَاللَّهُ يُؤْتِي مُلْكَهُ مَن يَشَاءُ ۚ وَاللَّهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ (247)
محمداکرم اعوان :
اوران کےنبیؑ نےانہیں فرمایاکہ یقیناًاللہ نےطالوت کوتمہارےلیےبادشاہ مقررفرمایاہےکہنےلگےاس کےلیےہم پربادشاہی کیسےہوسکتی ہےاورہم اس کی نسبت بادشاہی کےزیادہ حقدار ہیں اوراسےتومال میں زیادہ کشائش نہیں دی گئی فرمایا یقیناًاللہ نےانھیں تم پرپسند فرمایاہےاورانہیں علم اورجسم میں زیادہ کشادگی دی گئی ہےاوراللہ جسےچاہتے ہیں ملک عطاکرتےہیں اوراللہ کشائش والےجاننےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور پیغمبر نے ان سے (یہ بھی) کہا کہ خدا نے تم پر طالوت کو بادشاہ مقرر فرمایا ہے۔ وہ بولے کہ اسے ہم پر بادشاہی کا حق کیونکر ہوسکتا ہےبادشاہی کے مستحق تو ہم ہیں اور اس کے پاس تو بہت سی دولت بھی نہیں۔ پیغمبر نے کہا کہ خدا نےاس کو تم پر فضیلت دی ہے اور (بادشاہی کے لئے) منتخب فرمایا ہے اس نے اسے علم بھی بہت سا بخشا ہے اور تن و توش بھی (بڑا عطا کیا ہے) اور خدا (کو اختیار ہے) جسے چاہے بادشاہی بخشے۔ وہ بڑا کشائش والا اور دانا ہے
Sahi International :
And their prophet said to them, "Indeed, Allah has sent to you Saul as a king." They said, "How can he have kingship over us while we are more worthy of kingship than him and he has not been given any measure of wealth?" He said, "Indeed, Allah has chosen him over you and has increased him abundantly in knowledge and stature. And Allah gives His sovereignty to whom He wills. And Allah is all-Encompassing [in favor] and Knowing."
وَقَالَ لَهُمْ نَبِيُّهُمْ إِنَّ آيَةَ مُلْكِهِ أَن يَأْتِيَكُمُ التَّابُوتُ فِيهِ سَكِينَةٌ مِّن رَّبِّكُمْ وَبَقِيَّةٌ مِّمَّا تَرَكَ آلُ مُوسَىٰ وَآلُ هَارُونَ تَحْمِلُهُ الْمَلَائِكَةُ ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً لَّكُمْ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ (248)
محمداکرم اعوان :
اوران کےنبیؑ نےانہیں فرمایابےشک اس کی بادشاہی کی نشانی یہ ہےکہ تمہارےپاس صندوق آئےگاجِس میں تمہارے پروردگارکی طرف سےتسکین ہےاوروہ چیزیں ہیں جوموسیٰ اورہارون (علیہما السلام) کی قوم نےچھوڑیں اس کو فرشتےاٹھالائیں گےیقیناًاس میں تمہارےلیےدلیل ہےاگرتم ایمان والےہوتو۔
فتح محمدجالندھری :
اور پیغمبر نے ان سے کہا کہ ان کی بادشاہی کی نشانی یہ ہے کہ تمہارے پاس ایک صندوق آئے گا جس کو فرشتے اٹھائے ہوئے ہوں گے اس میں تمہارے پروردگار کی طرف سے تسلی (بخشنے والی چیز) ہوگی اور کچھ اور چیزیں بھی ہوں گی جو موسیٰ اور ہارون چھوڑ گئے تھے۔ اگر تم ایمان رکھتے ہو تو یہ تمہارے لئے ایک بڑی نشانی ہے
Sahi International :
And their prophet said to them, "Indeed, a sign of his kingship is that the chest will come to you in which is assurance from your Lord and a remnant of what the family of Moses and the family of Aaron had left, carried by the angels. Indeed in that is a sign for you, if you are believers."
فَلَمَّا فَصَلَ طَالُوتُ بِالْجُنُودِ قَالَ إِنَّ اللَّهَ مُبْتَلِيكُم بِنَهَرٍ فَمَن شَرِبَ مِنْهُ فَلَيْسَ مِنِّي وَمَن لَّمْ يَطْعَمْهُ فَإِنَّهُ مِنِّي إِلَّا مَنِ اغْتَرَفَ غُرْفَةً بِيَدِهِ ۚ فَشَرِبُوا مِنْهُ إِلَّا قَلِيلًا مِّنْهُمْ ۚ فَلَمَّا جَاوَزَهُ هُوَ وَالَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ قَالُوا لَا طَاقَةَ لَنَا الْيَوْمَ بِجَالُوتَ وَجُنُودِهِ ۚ قَالَ الَّذِينَ يَظُنُّونَ أَنَّهُم مُّلَاقُو اللَّهِ كَم مِّن فِئَةٍ قَلِيلَةٍ غَلَبَتْ فِئَةً كَثِيرَةً بِإِذْنِ اللَّهِ ۗ وَاللَّهُ مَعَ الصَّابِرِينَ (249)
محمداکرم اعوان :
پھرجب طالوت لشکروں کولےکےچلےتوفرمایابےشک اللہ تم کونہرسےآزمائیں گےپھرجواس میں سےپی لےگاتووہ میرےساتھیوں میں نہیں اورجوکوئی اسے نہیں چکھےگاتووہ میراساتھی ہوگاسوائےاس کےکوئی اپنےہاتھ سےچلُو بھرلےپھران میں سےسوائےتھوڑےلوگوں کے (سب نے) اس سےپی لیاپھرجب وہ (طالوت) اورایمان والےلوگ جوان کےساتھ تھےاس کےپاراترےتووہ کہنےلگےکہ آج ہم میں جالوت اوراس کےلشکرکےساتھ لڑنےکی طاقت نہیں۔ جواللہ سےملاقات پریقین رکھتےتھےانھوں نےکہا کتنی ہی تھوڑی جماعتوں نےاللہ کےحکم سےبڑی جماعتوں پرغلبہ پایااوراللہ صبرکرنے والوں کےساتھ ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
غرض جب طالوت فوجیں لے کر روانہ ہوا تو اس نے (ان سے) کہا کہ خدا ایک نہر سے تمہاری آزمائش کرنے والا ہے۔ جو شخص اس میں سے پانی پی لے گا (اس کی نسبت تصور کیا جائے گا کہ) وہ میرا نہیں۔ اور جو نہ پئے گا وہ (سمجھا جائے گا کہ) میرا ہے۔ ہاں اگر کوئی ہاتھ سے چلو بھر پانی پی لے (تو خیر۔ جب وہ لوگ نہر پر پہنچے) تو چند شخصوں کے سوا سب نے پانی پی لیا۔ پھر جب طالوت اور مومن لوگ جو اس کے ساتھ تھے نہر کے پار ہوگئے۔ تو کہنے لگے کہ آج ہم میں جالوت اور اس کے لشکر سے مقابلہ کرنے کی طاقت نہیں۔ جو لوگ یقین رکھتے تھے کہ ان کو خدا کے روبرو حاضر ہونا ہے وہ کہنے لگے کہ بسااوقات تھوڑی سی جماعت نے خدا کے حکم سے بڑی جماعت پر فتح حاصل کی ہے اور خدا استقلال رکھنے والوں کے ساتھ ہے
Sahi International :
And when Saul went forth with the soldiers, he said, "Indeed, Allah will be testing you with a river. So whoever drinks from it is not of me, and whoever does not taste it is indeed of me, excepting one who takes [from it] in the hollow of his hand." But they drank from it, except a [very] few of them. Then when he had crossed it along with those who believed with him, they said, "There is no power for us today against Goliath and his soldiers." But those who were certain that they would meet Allah said, "How many a small company has overcome a large company by permission of Allah. And Allah is with the patient."
وَلَمَّا بَرَزُوا لِجَالُوتَ وَجُنُودِهِ قَالُوا رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ (250)
محمداکرم اعوان :
اورجب وہ جالوت اوراس کےلشکروں کےمقابل آئےتوانھوں نےکہااےہمارےپروردگار! ہم پرصبرنازل فرمائیےاورہمارےقدم جمائےرکھیئےاورکافروں کی قوم پرہماری مددفرمایئے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب وہ لوگ جالوت اور اس کے لشکر کے مقابل آئے تو (خدا سے) دعا کی کہ اے پروردگار ہم پر صبر کے دہانے کھول دے اور ہمیں (لڑائی میں) ثابت قدم رکھ اور (لشکر) کفار پر فتحیاب کر
Sahi International :
And when they went forth to [face] Goliath and his soldiers, they said, "Our Lord, pour upon us patience and plant firmly our feet and give us victory over the disbelieving people."
فَهَزَمُوهُم بِإِذْنِ اللَّهِ وَقَتَلَ دَاوُودُ جَالُوتَ وَآتَاهُ اللَّهُ الْمُلْكَ وَالْحِكْمَةَ وَعَلَّمَهُ مِمَّا يَشَاءُ ۗ وَلَوْلَا دَفْعُ اللَّهِ النَّاسَ بَعْضَهُم بِبَعْضٍ لَّفَسَدَتِ الْأَرْضُ وَلَٰكِنَّ اللَّهَ ذُو فَضْلٍ عَلَى الْعَالَمِينَ (251)
محمداکرم اعوان :
پس اللہ کےحکم سےانھوں نےان کوشکست دی اورداؤد (علیہ السلام) نےجالوت کوقتل کردیااوراللہ نےان کوبادشاہی عطا کی اوردانائی اورجوچاہا ان کوسکھایااوراگراللہ بعض لوگوں کادفاع بعض لوگوں سےنہ کرتےتورُوئےزمین پرتباہی پھیل جاتی اورلیکن اللہ جہانوں پربہت مہربان ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
تو طالوت کی فوج نے خدا کے حکم سے ان کو ہزیمت دی۔ اور داؤد نے جالوت کو قتل کر ڈالا۔ اور خدا نے اس کو بادشاہی اور دانائی بخشی اور جو کچھ چاہا سکھایا۔ اور خدا لوگوں کو ایک دوسرے (پر چڑھائی اور حملہ کرنے) سے ہٹاتا نہ رہتا تو ملک تباہ ہوجاتا لیکن خدا اہل عالم پر بڑا مہربان ہے
Sahi International :
So they defeated them by permission of Allah, and David killed Goliath, and Allah gave him the kingship and prophethood and taught him from that which He willed. And if it were not for Allah checking [some] people by means of others, the earth would have been corrupted, but Allah is full of bounty to the worlds.
تِلْكَ آيَاتُ اللَّهِ نَتْلُوهَا عَلَيْكَ بِالْحَقِّ ۚ وَإِنَّكَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ (252)
محمداکرم اعوان :
یہ اللہ کی نشانیاں ہیں جوہم آپ پرحق کےساتھ پڑھتےہیں اورآپ بِلاشبہ پیغمبروں میں سےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
یہ خدا کی آیتیں ہیں جو ہم تم کو سچائی کے ساتھ پڑھ کر سناتے ہیں (اور اے محمدﷺ) تم بلاشبہ پیغمبروں میں سے ہو
Sahi International :
These are the verses of Allah which We recite to you, [O Muhammad], in truth. And indeed, you are from among the messengers.
۞ تِلْكَ الرُّسُلُ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ ۘ مِّنْهُم مَّن كَلَّمَ اللَّهُ ۖ وَرَفَعَ بَعْضَهُمْ دَرَجَاتٍ ۚ وَآتَيْنَا عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ الْبَيِّنَاتِ وَأَيَّدْنَاهُ بِرُوحِ الْقُدُسِ ۗ وَلَوْ شَاءَ اللَّهُ مَا اقْتَتَلَ الَّذِينَ مِن بَعْدِهِم مِّن بَعْدِ مَا جَاءَتْهُمُ الْبَيِّنَاتُ وَلَٰكِنِ اخْتَلَفُوا فَمِنْهُم مَّنْ آمَنَ وَمِنْهُم مَّن كَفَرَ ۚ وَلَوْ شَاءَ اللَّهُ مَا اقْتَتَلُوا وَلَٰكِنَّ اللَّهَ يَفْعَلُ مَا يُرِيدُ (253)
محمداکرم اعوان :
یہ سب رسول ہیں، ہم نےان میں سےبعض کوبعض پرفضیلت دی ان میں سےکچھ کےساتھ اللہ نےکلام فرمایااوربعض کےدرجات بلندکیئےاورمریم (علیہا السلام) کےبیٹےعیسیٰ (علیہ السلام) کو ہم نےکھلےدلائل دیئےاورپاک روح جبرائیل(علیہ السلام)سےان کی تائید کی اوراگراللہ کو منظور ہوتاتوان کےبعد کےلوگ آپس میں قتال نہ کرتےان کےپاس واضح دلائل آجانے کےبعد ولیکن انہوں نےاختلاف کیا پھرکچھ ان میں سےایمان لائےاورکچھ ان میں سےکافر ہوئےاوراگراللہ چاہتےتووہ نہ لڑتےولیکن اللہ جوچاہتے ہیں کرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
یہ پیغمبر (جو ہم وقتاً فوقتاً بھیجتے رہیں ہیں) ان میں سے ہم نے بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے۔ بعض ایسے ہیں جن سے خدا نے گفتگو فرمائی اور بعض کے (دوسرے امور میں) مرتبے بلند کئے۔ اور عیسیٰ بن مریم کو ہم نے کھلی ہوئی نشانیاں عطا کیں اور روح القدس سے ان کو مدد دی۔ اور اگر خداچاہتا تو ان سے پچھلے لوگ اپنے پاس کھلی نشانیاں آنے کے بعد آپس میں نہ لڑتے لیکن انہوں نے اختلاف کیا تو ان میں سے بعض تو ایمان لے آئے اور بعض کافر ہی رہے۔ اور اگر خدا چاہتا تو یہ لوگ باہم جنگ و قتال نہ کرتے۔ لیکن خدا جو چاہتا ہے کرتا ہے
Sahi International :
Those messengers - some of them We caused to exceed others. Among them were those to whom Allah spoke, and He raised some of them in degree. And We gave Jesus, the Son of Mary, clear proofs, and We supported him with the Pure Spirit. If Allah had willed, those [generations] succeeding them would not have fought each other after the clear proofs had come to them. But they differed, and some of them believed and some of them disbelieved. And if Allah had willed, they would not have fought each other, but Allah does what He intends.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَنفِقُوا مِمَّا رَزَقْنَاكُم مِّن قَبْلِ أَن يَأْتِيَ يَوْمٌ لَّا بَيْعٌ فِيهِ وَلَا خُلَّةٌ وَلَا شَفَاعَةٌ ۗ وَالْكَافِرُونَ هُمُ الظَّالِمُونَ (254)
محمداکرم اعوان :
اےایمان والو! ہم نےجوتمہیں دیاہےاس میں سے (راہ حق میں) خرچ کرواس سےپہلےکہ وہ دن آجائےجس میں نہ خریدوفروخت ہوگی اورنہ دوستی اورنہ سفارش اورکافرہی توظالم (غلط کار) ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اے ایمان والو جو (مال) ہم نے تم کو دیا ہے اس میں سے اس دن کے آنے سے پہلے پہلے خرچ کرلو جس میں نہ (اعمال کا) سودا ہو اور نہ دوستی اور سفارش ہو سکے اور کفر کرنے والے لوگ ظالم ہیں
Sahi International :
O you who have believed, spend from that which We have provided for you before there comes a Day in which there is no exchange and no friendship and no intercession. And the disbelievers - they are the wrongdoers.
اللَّهُ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ ۚ لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ ۚ لَّهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۗ مَن ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِندَهُ إِلَّا بِإِذْنِهِ ۚ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ ۖ وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِّنْ عِلْمِهِ إِلَّا بِمَا شَاءَ ۚ وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ ۖ وَلَا يَئُودُهُ حِفْظُهُمَا ۚ وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ (255)
محمداکرم اعوان :
اللہ (ایساہے) کہ اس کےسواکوئی عبادت کےلائق نہیں وہ زندہ ہےہمیشہ قائم رہنےوالاہےنہ اس کواونگھ آتی ہےاورنہ نیند۔ اسی کاہےسب جوکچھ آسمانوں میں ہےاورجوکچھ زمین میں ہے۔ کون ہےجواس کی اجازت کےبغیراس کےہاں سفارش کرےوہ جانتاہےجوکچھ ان کےسامنےہےاورجوکچھ ان کےبعدہےاوروہ اس کےعلم میں سےکسی چیزکواحاطہءعلمی میں نہیں لاسکتےمگرجس قدروہ چاہے۔ اس کی کرسی نےسب آسمانوں اورزمین کواندرلےرکھاہےاوراس پران دونوں کی حفاظت گراں نہیں گزرتی اوروہ عالی شان، عظیم الشان ہے۔
فتح محمدجالندھری :
خدا (وہ معبود برحق ہے کہ) اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں زندہ ہمیشہ رہنے والا اسے نہ اونگھ آتی ہے نہ نیند جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہیں سب اسی کا ہے کون ہے جو اس کی اجازت کے بغیر اس سے (کسی کی) سفارش کر سکے جو کچھ لوگوں کے روبرو ہو رہا ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے ہوچکا ہے اسے سب معلوم ہے اور وہ اس کی معلومات میں سے کسی چیز پر دسترس حاصل نہیں کر سکتے ہاں جس قدر وہ چاہتا ہے (اسی قدر معلوم کرا دیتا ہے) اس کی بادشاہی (اور علم) آسمان اور زمین سب پر حاوی ہے اور اسے ان کی حفاظت کچھ بھی دشوار نہیں وہ بڑا عالی رتبہ اور جلیل القدر ہے
Sahi International :
Allah - there is no deity except Him, the Ever-Living, the Sustainer of [all] existence. Neither drowsiness overtakes Him nor sleep. To Him belongs whatever is in the heavens and whatever is on the earth. Who is it that can intercede with Him except by His permission? He knows what is [presently] before them and what will be after them, and they encompass not a thing of His knowledge except for what He wills. His Kursi extends over the heavens and the earth, and their preservation tires Him not. And He is the Most High, the Most Great.
لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ ۖ قَد تَّبَيَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَيِّ ۚ فَمَن يَكْفُرْ بِالطَّاغُوتِ وَيُؤْمِن بِاللَّهِ فَقَدِ اسْتَمْسَكَ بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقَىٰ لَا انفِصَامَ لَهَا ۗ وَاللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ (256)
محمداکرم اعوان :
دین میں زبردستی نہیں ہےبےشک ہدایت گمراہی سےالگ واضح ہوچکی پس جوشیطان (کی بات) سےانکارکرےاوراللہ کےساتھ ایمان لائےتواس نےاس مضبوط حلقہ کوپکڑرکھاہےجوٹوٹنےوالانہیں اوراللہ سننےوالےجاننےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
دین (اسلام) میں زبردستی نہیں ہے ہدایت (صاف طور پر ظاہر اور) گمراہی سے الگ ہو چکی ہے تو جو شخص بتوں سے اعتقاد نہ رکھے اور خدا پر ایمان لائے اس نے ایسی مضبوط رسی ہاتھ میں پکڑ لی ہے جو کبھی ٹوٹنے والی نہیں اور خدا (سب کچھ) سنتا اور (سب کچھ) جانتا ہے
Sahi International :
There shall be no compulsion in [acceptance of] the religion. The right course has become clear from the wrong. So whoever disbelieves in Taghut and believes in Allah has grasped the most trustworthy handhold with no break in it. And Allah is Hearing and Knowing.
اللَّهُ وَلِيُّ الَّذِينَ آمَنُوا يُخْرِجُهُم مِّنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ ۖ وَالَّذِينَ كَفَرُوا أَوْلِيَاؤُهُمُ الطَّاغُوتُ يُخْرِجُونَهُم مِّنَ النُّورِ إِلَى الظُّلُمَاتِ ۗ أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ ۖ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ (257)
محمداکرم اعوان :
اللہ ایمان والوں کےدوست ہیں انھیں اندھیروں سےاجالے کی طرف نکال کرلاتےہیں۔ اورجولوگ کافرہیں ان کےدوست شیطان ہیں جوان کو روشنی سےنکال کراندھیروں کی طرف لاتےہیں یہ لوگ دوزخ کےرہنےوالےہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ ایمان لائے ہیں ان کا دوست خدا ہے کہ اُن کو اندھیرے سے نکال کر روشنی میں لے جاتا ہے اور جو کافر ہیں ان کے دوست شیطان ہیں کہ ان کو روشنی سے نکال کر اندھیرے میں لے جاتے ہیں یہی لوگ اہل دوزخ ہیں کہ اس میں ہمیشہ رہیں گے
Sahi International :
Allah is the ally of those who believe. He brings them out from darknesses into the light. And those who disbelieve - their allies are Taghut. They take them out of the light into darknesses. Those are the companions of the Fire; they will abide eternally therein.
أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِي حَاجَّ إِبْرَاهِيمَ فِي رَبِّهِ أَنْ آتَاهُ اللَّهُ الْمُلْكَ إِذْ قَالَ إِبْرَاهِيمُ رَبِّيَ الَّذِي يُحْيِي وَيُمِيتُ قَالَ أَنَا أُحْيِي وَأُمِيتُ ۖ قَالَ إِبْرَاهِيمُ فَإِنَّ اللَّهَ يَأْتِي بِالشَّمْسِ مِنَ الْمَشْرِقِ فَأْتِ بِهَا مِنَ الْمَغْرِبِ فَبُهِتَ الَّذِي كَفَرَ ۗ وَاللَّهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ (258)
محمداکرم اعوان :
(اے مخاطب!) کیاتونےاس شخص کونہیں دیکھاجس نےابراہیم (علیہ السلام) سےان کے پروردگار کےبارےمیں مباحثہ کیا کہ اللہ نےاس کوسلطنت بخشی تھی جب ابراہیم (علیہ السلام) نےکہا کہ میراپروردگاروہ ہےجوزندہ کرتاہےاورمارتاہے۔ اس نےکہامیں بھی زندہ کرتا ہوں اورمارتا ہوں ابراہیم (علیہ السلام) نےکہایقیناًاللہ توسورج کومشرق سےلاتا ہےپس تواس کو مغرب سےلےآتواس پرکافرمتحیررہ گیااوراللہ غلط کاروں کی راہنمائی نہیں فرماتے۔
فتح محمدجالندھری :
بھلا تم نے اس شخص کو نہیں دیکھا جو اس (غرور کے) سبب سے کہ خدا نے اس کو سلطنت بخشی تھی ابراہیم سے پروردگار کے بارے میں جھگڑنے لگا۔ جب ابراہیم نے کہا میرا پروردگار تو وہ ہے جو جلاتا اور مارتا ہے۔ وہ بولا کہ جلا اور مار تو میں بھی سکتا ہوں۔ ابراہیم نے کہا کہ خدا تو سورج کو مشرق سے نکالتا ہے آپ اسے مغرب سے نکال دیجیئے (یہ سن کر) کافر حیران رہ گیا اور خدا بےانصافوں کو ہدایت نہیں دیا کرتا
Sahi International :
Have you not considered the one who argued with Abraham about his Lord [merely] because Allah had given him kingship? When Abraham said, "My Lord is the one who gives life and causes death," he said, "I give life and cause death." Abraham said, "Indeed, Allah brings up the sun from the east, so bring it up from the west." So the disbeliever was overwhelmed [by astonishment], and Allah does not guide the wrongdoing people.
أَوْ كَالَّذِي مَرَّ عَلَىٰ قَرْيَةٍ وَهِيَ خَاوِيَةٌ عَلَىٰ عُرُوشِهَا قَالَ أَنَّىٰ يُحْيِي هَٰذِهِ اللَّهُ بَعْدَ مَوْتِهَا ۖ فَأَمَاتَهُ اللَّهُ مِائَةَ عَامٍ ثُمَّ بَعَثَهُ ۖ قَالَ كَمْ لَبِثْتَ ۖ قَالَ لَبِثْتُ يَوْمًا أَوْ بَعْضَ يَوْمٍ ۖ قَالَ بَل لَّبِثْتَ مِائَةَ عَامٍ فَانظُرْ إِلَىٰ طَعَامِكَ وَشَرَابِكَ لَمْ يَتَسَنَّهْ ۖ وَانظُرْ إِلَىٰ حِمَارِكَ وَلِنَجْعَلَكَ آيَةً لِّلنَّاسِ ۖ وَانظُرْ إِلَى الْعِظَامِ كَيْفَ نُنشِزُهَا ثُمَّ نَكْسُوهَا لَحْمًا ۚ فَلَمَّا تَبَيَّنَ لَهُ قَالَ أَعْلَمُ أَنَّ اللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ (259)
محمداکرم اعوان :
یااس شخص کی مانندجس کاگزرایک گاؤں پرہوااوروہ اپنی چھتوں پرگراپڑاتھاتواس نےکہاکہ اس موت (تباہی) کےبعداللہ اس (کےباشندوں) کوکیوں کرزندہ کریں گے؟ پس اللہ نےاسے سوبرس تک موت دےدی پھراسےزندہ کیا (اور) پوچھاتم (اس حال میں) کتنی مدت رہےکہاایک دن یادن کاکچھ حصہ۔ فرمایابلکہ تم ایک سوسال (اس حال میں) رہےپس اپنےکھانےاورپینےکی چیزکودیکھوکہ وہ خراب نہیں ہوئی اوراپنےگدھے کی طرف دیکھواورتاکہ ہم تم کولوگوں کے لیےایک نظیربنادیں اورہڈیوں کی طرف دیکھوہم ان کوکیسےترتیب دیتےہیں پھران پرگوشت چڑھاتےہیں پس جب اس پرواضح ہوگیاتوکہامیں جانتا ہوں یہ کہ اللہ ہرچیزپرقادرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
یا اسی طرح اس شخص کو (نہیں دیکھا) جسے ایک گاؤں میں جو اپنی چھتوں پر گرا پڑا تھا اتفاق گزر ہوا۔ تو اس نے کہا کہ خدا اس (کے باشندوں) کو مرنے کے بعد کیونکر زندہ کرے گا۔ تو خدا نے اس کی روح قبض کرلی (اور) سو برس تک (اس کو مردہ رکھا) پھر اس کو جلا اٹھایا اور پوچھا تم کتنا عرصہ (مرے) رہے ہو اس نے جواب دیا کہ ایک دن یا اس سے بھی کم۔ خدا نے فرمایا (نہیں) بلکہ سو برس (مرے) رہے ہو۔ اور اپنے کھانے پینے کی چیزوں کو دیکھو کہ (اتنی مدت میں مطلق) سڑی بسی نہیں اور اپنے گدھے کو بھی دیکھو (جو مرا پڑا ہے) غرض (ان باتوں سے) یہ ہے کہ ہم تم کو لوگوں کے لئے (اپنی قدرت کی) نشانی بنائیں اور (ہاں گدھے) کی ہڈیوں کو دیکھو کہ ہم ان کو کیونکر جوڑے دیتے اور ان پر (کس طرح) گوشت پوست چڑھا دیتے ہیں۔ جب یہ واقعات اس کے مشاہدے میں آئے تو بول اٹھا کہ میں یقین کرتا ہوں کہ خدا ہر چیز پر قادر ہے
Sahi International :
Or [consider such an example] as the one who passed by a township which had fallen into ruin. He said, "How will Allah bring this to life after its death?" So Allah caused him to die for a hundred years; then He revived him. He said, "How long have you remained?" The man said, "I have remained a day or part of a day." He said, "Rather, you have remained one hundred years. Look at your food and your drink; it has not changed with time. And look at your donkey; and We will make you a sign for the people. And look at the bones [of this donkey] - how We raise them and then We cover them with flesh." And when it became clear to him, he said, "I know that Allah is over all things competent."
وَإِذْ قَالَ إِبْرَاهِيمُ رَبِّ أَرِنِي كَيْفَ تُحْيِي الْمَوْتَىٰ ۖ قَالَ أَوَلَمْ تُؤْمِن ۖ قَالَ بَلَىٰ وَلَٰكِن لِّيَطْمَئِنَّ قَلْبِي ۖ قَالَ فَخُذْ أَرْبَعَةً مِّنَ الطَّيْرِ فَصُرْهُنَّ إِلَيْكَ ثُمَّ اجْعَلْ عَلَىٰ كُلِّ جَبَلٍ مِّنْهُنَّ جُزْءًا ثُمَّ ادْعُهُنَّ يَأْتِينَكَ سَعْيًا ۚ وَاعْلَمْ أَنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ (260)
محمداکرم اعوان :
اور جب ابراہیم (علیہ السلام) نے کہا اےمیرےپروردگار! آپ مردوں کوکیسےزندہ کریں گےمجھےدکھادیجیئے۔ فرمایاکیاتم (اس پر) یقین نہیں رکھتےکہاضروررکھتاہوں ولیکن یہ اس لیےکہ میرےدل کوسکون ہوجائےفرمایاکہ چارپرندےلیں پھران کواپنےساتھ ہلالیں پھرہر پہاڑپران میں سےایک ایک ٹکڑا رکھ دیں پھران کو بلائیں وہ دوڑتےہوئےآپ کےپاس چلےآئیں گےاورخوب جان لیں کہ اللہ غالب ہیں حکمت والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب ابراہیم نے (خدا سے) کہا کہ اے پروردگار مجھے دکھا کہ تو مردوں کو کیونکر زندہ کرے گا۔ خدا نے فرمایا کیا تم نے (اس بات کو) باور نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کیوں نہیں۔ لیکن (میں دیکھنا) اس لئے (چاہتا ہوں) کہ میرا دل اطمینان کامل حاصل کرلے۔ خدا نے فرمایا کہ چار جانور پکڑوا کر اپنے پاس منگا لو (اور ٹکڑے ٹکڑے کرادو) پھر ان کا ایک ٹکڑا ہر ایک پہاڑ پر رکھوا دو پھر ان کو بلاؤ تو وہ تمہارے پاس دوڑتے چلے آئیں گے۔ اور جان رکھو کہ خدا غالب اور صاحب حکمت ہے۔
Sahi International :
And [mention] when Abraham said, "My Lord, show me how You give life to the dead." [Allah] said, "Have you not believed?" He said, "Yes, but [I ask] only that my heart may be satisfied." [Allah] said, "Take four birds and commit them to yourself. Then [after slaughtering them] put on each hill a portion of them; then call them - they will come [flying] to you in haste. And know that Allah is Exalted in Might and Wise."
مَّثَلُ الَّذِينَ يُنفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ كَمَثَلِ حَبَّةٍ أَنبَتَتْ سَبْعَ سَنَابِلَ فِي كُلِّ سُنبُلَةٍ مِّائَةُ حَبَّةٍ ۗ وَاللَّهُ يُضَاعِفُ لِمَن يَشَاءُ ۗ وَاللَّهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ (261)
محمداکرم اعوان :
جولوگ اللہ کی راہ میں اپنےمال خرچ کرتےہیں ان کی مثال ایسی ہےجیسےایک دانےکی مثال کہ اس میں سےسات بالیں اُگیں (اور) ہربالی میں سو (۱۰۰) دانے ہوں اوراللہ جسےچاہتے ہیں یہ زیادتی عطا کرتےہیں اوراللہ کشائش والےجاننےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ اپنا مال خدا کی راہ میں خرچ کرتے ہیں ان (کے مال) کی مثال اس دانے کی سی ہے جس سے سات بالیں اگیں اور ہر ایک بال میں سو سو دانے ہوں اور خدا جس (کے مال) کو چاہتا ہے زیادہ کرتا ہے۔ وہ بڑی کشائش والا اور سب کچھ جاننے والا ہے
Sahi International :
The example of those who spend their wealth in the way of Allah is like a seed [of grain] which grows seven spikes; in each spike is a hundred grains. And Allah multiplies [His reward] for whom He wills. And Allah is all-Encompassing and Knowing.
الَّذِينَ يُنفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ثُمَّ لَا يُتْبِعُونَ مَا أَنفَقُوا مَنًّا وَلَا أَذًى ۙ لَّهُمْ أَجْرُهُمْ عِندَ رَبِّهِمْ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ (262)
محمداکرم اعوان :
جولوگ اللہ کی راہ میں اپنا مال خرچ کرتےہیں پھرخرچ کرنےکےبعدنہ احسان جتاتےہیں اورنہ ایذاکاسبب بنتےہیں ان کے لیےان کا ثواب ان کے پروردگار کےپاس ہےاورنہ انہیں کوئی خوف ہوگا اورنہ وہ افسوس کریں گے۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ اپنا مال خدا کے رستے میں صرف کرتے ہیں پھر اس کے بعد نہ اس خرچ کا (کسی پر) احسان رکھتے ہیں اور نہ (کسی کو) تکلیف دیتے ہیں۔ ان کا صلہ ان کے پروردگار کے پاس (تیار) ہے۔ اور (قیامت کے روز) نہ ان کو کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے
Sahi International :
Those who spend their wealth in the way of Allah and then do not follow up what they have spent with reminders [of it] or [other] injury will have their reward with their Lord, and there will be no fear concerning them, nor will they grieve.
۞ قَوْلٌ مَّعْرُوفٌ وَمَغْفِرَةٌ خَيْرٌ مِّن صَدَقَةٍ يَتْبَعُهَا أَذًى ۗ وَاللَّهُ غَنِيٌّ حَلِيمٌ (263)
محمداکرم اعوان :
اچھی بات کرنااوردرگزرکرناایسی خیرات سےبہترہےجس کےپیچھےایذا پہنچائی جائےاوراللہ غنی ہیں حِلم والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جس خیرات دینے کے بعد (لینے والے کو) ایذا دی جائے اس سے تو نرم بات کہہ دینی اور (اس کی بے ادبی سے) درگزر کرنا بہتر ہے اور خدا بےپروا اور بردبار ہے
Sahi International :
Kind speech and forgiveness are better than charity followed by injury. And Allah is Free of need and Forbearing.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُبْطِلُوا صَدَقَاتِكُم بِالْمَنِّ وَالْأَذَىٰ كَالَّذِي يُنفِقُ مَالَهُ رِئَاءَ النَّاسِ وَلَا يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ ۖ فَمَثَلُهُ كَمَثَلِ صَفْوَانٍ عَلَيْهِ تُرَابٌ فَأَصَابَهُ وَابِلٌ فَتَرَكَهُ صَلْدًا ۖ لَّا يَقْدِرُونَ عَلَىٰ شَيْءٍ مِّمَّا كَسَبُوا ۗ وَاللَّهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْكَافِرِينَ (264)
محمداکرم اعوان :
اے ایمان والو! اپنے صدقات کواحسان جتا کراورایذا دےکربرباد نہ کروجیسےکوئی اپنا مال لوگوں کےدکھاوے کے لیےخرچ کرےاوروہ اللہ اورآخرت کےدن پرایمان نہ رکھتا ہوتواس کی مثال ایسی ہےجیسےصاف چٹان کہ اس پرکچھ مٹی پڑی ہوپھراس پربارش برسےتواسےصاف کردےان کی اپنی کمائی کچھ بھی ان کےہاتھ نہ آئےگی اوراللہ کافروں کی راہنمائی نہیں فرماتے۔
فتح محمدجالندھری :
مومنو! اپنے صدقات (وخیرات) احسان رکھنے اور ایذا دینے سے اس شخص کی طرح برباد نہ کردینا۔ جو لوگوں کو دکھاوے کے لئے مال خرچ کرتا ہے اور خدا اور روز آخرت پر ایمان نہیں رکھتا۔ تو اس (کے مال) کی مثال اس چٹان کی سی ہے جس پر تھوڑی سی مٹی پڑی ہو اور اس پر زور کا مینہ برس کر اسے صاف کر ڈالے۔ (اسی طرح) یہ (ریاکار) لوگ اپنے اعمال کا کچھ بھی صلہ حاصل نہیں کرسکیں گے۔ اور خدا ایسے ناشکروں کو ہدایت نہیں دیا کرتا
Sahi International :
O you who have believed, do not invalidate your charities with reminders or injury as does one who spends his wealth [only] to be seen by the people and does not believe in Allah and the Last Day. His example is like that of a [large] smooth stone upon which is dust and is hit by a downpour that leaves it bare. They are unable [to keep] anything of what they have earned. And Allah does not guide the disbelieving people.
وَمَثَلُ الَّذِينَ يُنفِقُونَ أَمْوَالَهُمُ ابْتِغَاءَ مَرْضَاتِ اللَّهِ وَتَثْبِيتًا مِّنْ أَنفُسِهِمْ كَمَثَلِ جَنَّةٍ بِرَبْوَةٍ أَصَابَهَا وَابِلٌ فَآتَتْ أُكُلَهَا ضِعْفَيْنِ فَإِن لَّمْ يُصِبْهَا وَابِلٌ فَطَلٌّ ۗ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ (265)
محمداکرم اعوان :
اورجولوگ اپنامال اللہ کی رضاجوئی کےلیےخرچ کرتےہیں اوراپنےآپ کوثابت قدم رکھنےکےلیے، ان کی مثال ایسی ہےجیسےبلندی پرکوئی باغ ہوجس پربارش برستی ہو پس وہ اپنا دُگنا پھل دےتواگراس پربارش نہ برسےتوپھوار (شبنم بھی اس کوکافی ہے) اوراللہ تمہارے کاموں کودیکھتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو لوگ خدا کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے خلوص نیت سے اپنا مال خرچ کرتے ہیں ان کی مثال ایک باغ کی سی ہے جو اونچی جگہ پر واقع ہو (جب) اس پر مینہ پڑے تو دگنا پھل لائے۔ اور اگر مینہ نہ بھی پڑے تو خیر پھوار ہی سہی اور خدا تمہارے کاموں کو دیکھ رہا ہے
Sahi International :
And the example of those who spend their wealth seeking means to the approval of Allah and assuring [reward for] themselves is like a garden on high ground which is hit by a downpour - so it yields its fruits in double. And [even] if it is not hit by a downpour, then a drizzle [is sufficient]. And Allah, of what you do, is Seeing.
أَيَوَدُّ أَحَدُكُمْ أَن تَكُونَ لَهُ جَنَّةٌ مِّن نَّخِيلٍ وَأَعْنَابٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ لَهُ فِيهَا مِن كُلِّ الثَّمَرَاتِ وَأَصَابَهُ الْكِبَرُ وَلَهُ ذُرِّيَّةٌ ضُعَفَاءُ فَأَصَابَهَا إِعْصَارٌ فِيهِ نَارٌ فَاحْتَرَقَتْ ۗ كَذَٰلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمُ الْآيَاتِ لَعَلَّكُمْ تَتَفَكَّرُونَ (266)
محمداکرم اعوان :
کیا تم میں سےکوئی چاہتا ہےکہ اس کےپاس کھجوروں اورانگوروں کابا غ ہوجِس میں نہریں چلتی ہوں اوراس کے لیےاس میں ہرقسم کے پھل ہوں اوراس کوبڑھاپا آجائےاوراس کی اولاد (ابھی) کمزورہوتوکوئی ایسابگولہ آئےجس میں آگ ہوپھروہ (باغ) جل جائےاللہ اسی طرح تمہارے لیےدلائل بیان کرتےہیں تاکہ تم فکرکرو۔
فتح محمدجالندھری :
بھلا تم میں کوئی یہ چاہتا ہے کہ اس کا کھجوروں اور انگوروں کا باغ ہو جس میں نہریں بہہ رہی ہوں اور اس میں اس کے لئے ہر قسم کے میوے موجود ہوں اور اسے بڑھاپا آپکڑے اور اس کے ننھے ننھے بچے بھی ہوں۔ تو (ناگہاں) اس باغ پر آگ کا بھرا ہوا بگولا چلے اور وہ جل کر (راکھ کا ڈھیر ہو) جائے۔ اس طرح خدا تم سے اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان فرماتا ہے تاکہ تم سوچو (اور سمجھو)
Sahi International :
Would one of you like to have a garden of palm trees and grapevines underneath which rivers flow in which he has from every fruit? But he is afflicted with old age and has weak offspring, and it is hit by a whirlwind containing fire and is burned. Thus does Allah make clear to you [His] verses that you might give thought.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَنفِقُوا مِن طَيِّبَاتِ مَا كَسَبْتُمْ وَمِمَّا أَخْرَجْنَا لَكُم مِّنَ الْأَرْضِ ۖ وَلَا تَيَمَّمُوا الْخَبِيثَ مِنْهُ تُنفِقُونَ وَلَسْتُم بِآخِذِيهِ إِلَّا أَن تُغْمِضُوا فِيهِ ۚ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ غَنِيٌّ حَمِيدٌ (267)
محمداکرم اعوان :
اےایمان والو! اپنی کمائی سےعمدہ چیزیں خرچ کیا کرواورجوہم نےتمہارےلیےزمین سےپیدا کیاہےاورناکارہ (خبیث) چیزکا قصدنہ کروکہ تم (نیکی میں تو) خرچ کرواورخود اس کولینا نہ چاہوسوائےاس کےکہ اس کےبارے میں چشم پوشی کرجاؤاورخوب جان لوکہ اللہ کسی چیزکےمحتاج نہیں، تعریف کےلائق ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
مومنو! جو پاکیزہ اور عمدہ مال تم کماتے ہوں اور جو چیزیں ہم تمہارے لئے زمین سےنکالتے ہیں ان میں سے (راہ خدا میں) خرچ کرو۔ اور بری اور ناپاک چیزیں دینے کا قصد نہ کرنا کہ (اگر وہ چیزیں تمہیں دی جائیں تو) بجز اس کے کہ (لیتے وقت) آنکھیں بند کرلو ان کو کبھی نہ لو۔ اور جان رکھو کہ خدا بےپروا (اور) قابل ستائش ہے
Sahi International :
O you who have believed, spend from the good things which you have earned and from that which We have produced for you from the earth. And do not aim toward the defective therefrom, spending [from that] while you would not take it [yourself] except with closed eyes. And know that Allah is Free of need and Praiseworthy.
الشَّيْطَانُ يَعِدُكُمُ الْفَقْرَ وَيَأْمُرُكُم بِالْفَحْشَاءِ ۖ وَاللَّهُ يَعِدُكُم مَّغْفِرَةً مِّنْهُ وَفَضْلًا ۗ وَاللَّهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ (268)
محمداکرم اعوان :
شیطان تم کومحتاجی سےڈراتاہےاورتم کوبُری بات کامشورہ دیتا ہےاوراللہ تم سےوعدہ فرماتےہیں اپنی طرف سے بخشش کااورزیادہ دینےکا اوراللہ وسعت والےجاننےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(اور دیکھنا) شیطان (کا کہنا نہ ماننا وہ) تمہیں تنگ دستی کا خوف دلاتا اور بےحیائی کے کام کر نے کو کہتا ہے۔ اور خدا تم سے اپنی بخشش اور رحمت کا وعدہ کرتا ہے۔ اور خدا بڑی کشائش والا (اور) سب کچھ جاننے والا ہے
Sahi International :
Satan threatens you with poverty and orders you to immorality, while Allah promises you forgiveness from Him and bounty. And Allah is all-Encompassing and Knowing.
يُؤْتِي الْحِكْمَةَ مَن يَشَاءُ ۚ وَمَن يُؤْتَ الْحِكْمَةَ فَقَدْ أُوتِيَ خَيْرًا كَثِيرًا ۗ وَمَا يَذَّكَّرُ إِلَّا أُولُو الْأَلْبَابِ (269)
محمداکرم اعوان :
جسےچاہیں دانائی عطا کرتےہیں اورجس کودانائی عطا ہوئی تویقیناًاس کوبہت بڑی بھلائی مل گئی اورصاحبِ خردہی نصیحت قبول کرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
وہ جس کو چاہتا ہے دانائی بخشتا ہے۔ اور جس کو دانائی ملی بےشک اس کو بڑی نعمت ملی۔ اور نصیحت تو وہی لوگ قبول کرتے ہیں جو عقلمند ہیں
Sahi International :
He gives wisdom to whom He wills, and whoever has been given wisdom has certainly been given much good. And none will remember except those of understanding.
وَمَا أَنفَقْتُم مِّن نَّفَقَةٍ أَوْ نَذَرْتُم مِّن نَّذْرٍ فَإِنَّ اللَّهَ يَعْلَمُهُ ۗ وَمَا لِلظَّالِمِينَ مِنْ أَنصَارٍ (270)
محمداکرم اعوان :
اورجوتم کسی طرح کاخرچ کرتےہویا کسی طرح کی نذرمانتےہوتویقیناًاللہ اسےجانتےہیں اورغلط کاروں کی مدد کرنے والاکوئی نہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور تم (خدا کی راہ میں) جس طرح کا خرچ کرو یا کوئی نذر مانو خدا اس کو جانتا ہے اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں
Sahi International :
And whatever you spend of expenditures or make of vows - indeed, Allah knows of it. And for the wrongdoers there are no helpers.
إِن تُبْدُوا الصَّدَقَاتِ فَنِعِمَّا هِيَ ۖ وَإِن تُخْفُوهَا وَتُؤْتُوهَا الْفُقَرَاءَ فَهُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ ۚ وَيُكَفِّرُ عَنكُم مِّن سَيِّئَاتِكُمْ ۗ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ (271)
محمداکرم اعوان :
اگرتم ظاہرکرکےصدقات دوتب بھی اچھا ہےاوراگرانھیں پوشیدہ رکھواورمحتاجوں کودوتووہ تمہارےلیےبہتر ہےاوروہ (اللہ) تم سےتمہاری برائیاں دورکردیں گےاورجوتم کرتےہواللہ اس کی خبررکھتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اگر تم خیرات ظاہر دو تو وہ بھی خوب ہے اور اگر پوشیدہ دو اور دو بھی اہل حاجت کو تو وہ خوب تر ہے اور (اس طرح کا دینا) تمہارے گناہوں کو بھی دور کردے گا۔ اور خدا کو تمہارے سب کاموں کی خبر ہے
Sahi International :
If you disclose your charitable expenditures, they are good; but if you conceal them and give them to the poor, it is better for you, and He will remove from you some of your misdeeds [thereby]. And Allah, with what you do, is [fully] Acquainted.
۞ لَّيْسَ عَلَيْكَ هُدَاهُمْ وَلَٰكِنَّ اللَّهَ يَهْدِي مَن يَشَاءُ ۗ وَمَا تُنفِقُوا مِنْ خَيْرٍ فَلِأَنفُسِكُمْ ۚ وَمَا تُنفِقُونَ إِلَّا ابْتِغَاءَ وَجْهِ اللَّهِ ۚ وَمَا تُنفِقُوا مِنْ خَيْرٍ يُوَفَّ إِلَيْكُمْ وَأَنتُمْ لَا تُظْلَمُونَ (272)
محمداکرم اعوان :
ان (کافروں) کوہدایت پرلاناآپ کےذمہ نہیں ولیکن اللہ جسےچاہتے ہیں ہدایت فرماتےہیں اورجومال تم خرچ کرتےہو تووہ تمہارےاپنے لیےہےاورتم اللہ کی رضا چاہنےکےعلاوہ (کسی غرض کے لیے) خرچ نہیں کرتےاورجومال تم خرچ کرتے ہووہ پورا پورا تم کودیاجائےگا (یعنی اس کا ثواب) اورتمہارےساتھ زیادتی نہیں کی جائےگی۔
فتح محمدجالندھری :
(اے محمدﷺ) تم ان لوگوں کی ہدایت کے ذمہ دار نہیں ہو بلکہ خدا ہی جس کو چاہتا ہے ہدایت بخشتا ہے۔ اور (مومنو) تم جو مال خرچ کرو گے تو اس کا فائدہ تمہیں کو ہے اور تم جو خرچ کرو گے خدا کی خوشنودی کے لئے کرو گے۔ اور جو مال تم خرچ کرو گے وہ تمہیں پورا پورا دے دیا جائے گا اور تمہارا کچھ نقصان نہیں کیا جائے گا،
Sahi International :
Not upon you, [O Muhammad], is [responsibility for] their guidance, but Allah guides whom He wills. And whatever good you [believers] spend is for yourselves, and you do not spend except seeking the countenance of Allah. And whatever you spend of good - it will be fully repaid to you, and you will not be wronged.
لِلْفُقَرَاءِ الَّذِينَ أُحْصِرُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ لَا يَسْتَطِيعُونَ ضَرْبًا فِي الْأَرْضِ يَحْسَبُهُمُ الْجَاهِلُ أَغْنِيَاءَ مِنَ التَّعَفُّفِ تَعْرِفُهُم بِسِيمَاهُمْ لَا يَسْأَلُونَ النَّاسَ إِلْحَافًا ۗ وَمَا تُنفِقُوا مِنْ خَيْرٍ فَإِنَّ اللَّهَ بِهِ عَلِيمٌ (273)
محمداکرم اعوان :
یہ ان محتاجوں کےلیےہےجواللہ کی راہ میں روک دیئےگئےہوں کہ ملک میں کہیں آجا نہیں سکتےسوال نہ کرنےکی وجہ سےنادان انھیں دولت مند سمجھتا ہےتم ان کوان کےچہروں (طرز) سےپہچان سکتےہولوگوں سےلپٹ کرنہیں مانگتےاورجو مال تم خرچ کرتےہوتویقیناًاللہ اس کوجانتےہیں ۔
فتح محمدجالندھری :
(اور ہاں تم جو خرچ کرو گے تو) ان حاجتمندوں کے لئے جو خدا کی راہ میں رکے بیٹھے ہیں اور ملک میں کسی طرف جانے کی طاقت نہیں رکھتے (اور مانگنے سے عار رکھتے ہیں) یہاں تک کہ نہ مانگنے کی وجہ سے ناواقف شخص ان کو غنی خیال کرتا ہے اور تم قیافے سے ان کو صاف پہچان لو (کہ حاجتمند ہیں اور شرم کے سبب) لوگوں سے (منہ پھوڑ کر اور) لپٹ کر نہیں مانگ سکتے اور تم جو مال خرچ کرو گے کچھ شک نہیں کہ خدا اس کو جانتا ہے
Sahi International :
[Charity is] for the poor who have been restricted for the cause of Allah, unable to move about in the land. An ignorant [person] would think them self-sufficient because of their restraint, but you will know them by their [characteristic] sign. They do not ask people persistently [or at all]. And whatever you spend of good - indeed, Allah is Knowing of it.
الَّذِينَ يُنفِقُونَ أَمْوَالَهُم بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ سِرًّا وَعَلَانِيَةً فَلَهُمْ أَجْرُهُمْ عِندَ رَبِّهِمْ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ (274)
محمداکرم اعوان :
جولوگ اپنا مال خرچ کرتےہیں رات کواوردن کو، پوشیدہ اورظاہرتو ان کےلیےان کےپروردگارکےپاس ان کا ثواب ہےاورنہ ان پرکوئی خوف ہو گااورنہ وہ غمگین ہوں گے۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ اپنا مال رات اور دن اور پوشیدہ اور ظاہر (راہ خدا میں) خرچ کرتے رہتے ہیں ان کا صلہ پروردگار کے پاس ہے اور ان کو (قیامت کے دن) نہ کسی طرح کا خوف ہوگا اور نہ غم
Sahi International :
Those who spend their wealth [in Allah 's way] by night and by day, secretly and publicly - they will have their reward with their Lord. And no fear will there be concerning them, nor will they grieve.
الَّذِينَ يَأْكُلُونَ الرِّبَا لَا يَقُومُونَ إِلَّا كَمَا يَقُومُ الَّذِي يَتَخَبَّطُهُ الشَّيْطَانُ مِنَ الْمَسِّ ۚ ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ قَالُوا إِنَّمَا الْبَيْعُ مِثْلُ الرِّبَا ۗ وَأَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَا ۚ فَمَن جَاءَهُ مَوْعِظَةٌ مِّن رَّبِّهِ فَانتَهَىٰ فَلَهُ مَا سَلَفَ وَأَمْرُهُ إِلَى اللَّهِ ۖ وَمَنْ عَادَ فَأُولَٰئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ ۖ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ (275)
محمداکرم اعوان :
جولوگ سُود کھاتےہیں وہ کھڑےنہیں ہوں گے (قبروں سے) مگرجیسےوہ شخص کھڑاہوتا ہےجسےشیطان لپٹ کر خبطی بنادےیہ اس لیےکہ انہوں نےکہا تھاکہ بیع بھی مثل سُودکےہےاورحلال کیا ہےاللہ نےبیع کواورحرام کیا ہےسُودکوپھرجس (شخص) کواس کےپروردگارکی طرف سےنصیحت پہنچی پھروہ بازآگیا توجوکچھ پہلےہوچکاتووہ اسی کارہا اوراس کا (باطنی) معاملہ اللہ کےحوالےاورجوپھرعود (پلٹ کرایسا) کرےتویہ لوگ دوزخ کےرہنےوالےہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ سود کھاتے ہیں وہ (قبروں سے) اس طرح (حواس باختہ) اٹھیں گے جیسے کسی کو جن نے لپٹ کر دیوانہ بنا دیا ہو یہ اس لئے کہ وہ کہتے ہیں کہ سودا بیچنا بھی تو (نفع کے لحاظ سے) ویسا ہی ہے جیسے سود (لینا) حالانکہ سودے کو خدا نے حلال کیا ہے اور سود کو حرام۔ تو جس شخص کے پاس خدا کی نصیحت پہنچی اور وہ (سود لینے سے) باز آگیا تو جو پہلے ہوچکا وہ اس کا۔ اور (قیامت میں) اس کا معاملہ خدا کے سپرد اور جو پھر لینے لگا تو ایسے لوگ دوزخی ہیں کہ ہمیشہ دوزخ میں (جلتے) رہیں گے
Sahi International :
Those who consume interest cannot stand [on the Day of Resurrection] except as one stands who is being beaten by Satan into insanity. That is because they say, "Trade is [just] like interest." But Allah has permitted trade and has forbidden interest. So whoever has received an admonition from his Lord and desists may have what is past, and his affair rests with Allah. But whoever returns to [dealing in interest or usury] - those are the companions of the Fire; they will abide eternally therein.
يَمْحَقُ اللَّهُ الرِّبَا وَيُرْبِي الصَّدَقَاتِ ۗ وَاللَّهُ لَا يُحِبُّ كُلَّ كَفَّارٍ أَثِيمٍ (276)
محمداکرم اعوان :
اللہ سُود کومٹاتے ہیں اورصدقات کوبڑھاتےہیں اوراللہ کسی کفرکرنےوالےگنہگارکودوست نہیں رکھتے۔
فتح محمدجالندھری :
خدا سود کو نابود (یعنی بےبرکت) کرتا اور خیرات (کی برکت) کو بڑھاتا ہے اور خدا کسی ناشکرے گنہگار کو دوست نہیں رکھتا
Sahi International :
Allah destroys interest and gives increase for charities. And Allah does not like every sinning disbeliever.
إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَأَقَامُوا الصَّلَاةَ وَآتَوُا الزَّكَاةَ لَهُمْ أَجْرُهُمْ عِندَ رَبِّهِمْ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ (277)
محمداکرم اعوان :
یقیناًجولوگ ایمان لائےاورانھوں نےنیک کام کیےاورنمازکی پابندی کی اورزکوٰۃ دی ان کےلیے ان کےپروردگارکے پاس ان کا ثواب ہےاورنہ ان پرخوف ہوگااورنہ وہ غمگین ہوں گے۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے اور نماز پڑھتے اور زکوٰة دیتے رہے ان کو ان کے کاموں کا صلہ خدا کے ہاں ملے گا اور (قیامت کے دن) ان کو نہ کچھ خوف ہوا اور نہ وہ غمناک ہوں گے
Sahi International :
Indeed, those who believe and do righteous deeds and establish prayer and give zakah will have their reward with their Lord, and there will be no fear concerning them, nor will they grieve.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَذَرُوا مَا بَقِيَ مِنَ الرِّبَا إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ (278)
محمداکرم اعوان :
اےایمان والو! اللہ سےڈرواورجوسُودکا بقایا ہےاسےچھوڑدواگرتم (واقعی) ایمان والےہو۔
فتح محمدجالندھری :
مومنو! خدا سے ڈرو اور اگر ایمان رکھتے ہو تو جتنا سود باقی رہ گیا ہے اس کو چھوڑ دو
Sahi International :
O you who have believed, fear Allah and give up what remains [due to you] of interest, if you should be believers.
فَإِن لَّمْ تَفْعَلُوا فَأْذَنُوا بِحَرْبٍ مِّنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ ۖ وَإِن تُبْتُمْ فَلَكُمْ رُءُوسُ أَمْوَالِكُمْ لَا تَظْلِمُونَ وَلَا تُظْلَمُونَ (279)
محمداکرم اعوان :
پھراگرتم (اس پر عمل) نہ کروگےتواللہ اوراس کےرسول سےجنگ کےلیئےتیارہوجاؤاوراگرتم توبہ کروتوتمہارےاصل مال تمہارےہیں نہ تم زیادتی کرواورنہ تم پرزیادتی کی جائے۔
فتح محمدجالندھری :
اگر ایسا نہ کرو گے تو خبردار ہوجاؤ (کہ تم) خدا اور رسول سے جنگ کرنے کے لئے (تیار ہوتے ہو) اور اگر توبہ کرلو گے (اور سود چھوڑ دو گے) تو تم کو اپنی اصل رقم لینے کا حق ہے جس میں نہ اوروں کا نقصان اور تمہارا نقصان
Sahi International :
And if you do not, then be informed of a war [against you] from Allah and His Messenger. But if you repent, you may have your principal - [thus] you do no wrong, nor are you wronged.
وَإِن كَانَ ذُو عُسْرَةٍ فَنَظِرَةٌ إِلَىٰ مَيْسَرَةٍ ۚ وَأَن تَصَدَّقُوا خَيْرٌ لَّكُمْ ۖ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ (280)
محمداکرم اعوان :
اوراگر (قرض دار) تنگ دست ہوتوکشادگی تک مہلت دواوراگرمعاف ہی کردوتو تمہارےلیئےبہتر ہےاگرتم کو (اس کےثواب کی) خبرہو۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر قرض لینے والا تنگ دست ہو تو (اسے) کشائش (کے حاصل ہونے) تک مہلت (دو) اور اگر (زر قرض) بخش ہی دو توتمہارے لئے زیادہ اچھا ہے بشرطیکہ سمجھو
Sahi International :
And if someone is in hardship, then [let there be] postponement until [a time of] ease. But if you give [from your right as] charity, then it is better for you, if you only knew.
وَاتَّقُوا يَوْمًا تُرْجَعُونَ فِيهِ إِلَى اللَّهِ ۖ ثُمَّ تُوَفَّىٰ كُلُّ نَفْسٍ مَّا كَسَبَتْ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ (281)
محمداکرم اعوان :
اوراس دن سےڈروجب تم اللہ کےحضورپیش کیےجاؤگےپھرہرشخص اپنےاعمال کاپوراپورابدلہ پائےگااوران سے زیادتی نہ کی جائےگی۔
فتح محمدجالندھری :
اور اس دن سے ڈرو جب کہ تم خدا کے حضور میں لوٹ کر جاؤ گے اور ہر شخص اپنے اعمال کا پورا پورا بدلہ پائے گا۔ اور کسی کا کچھ نقصان نہ ہوگا
Sahi International :
And fear a Day when you will be returned to Allah. Then every soul will be compensated for what it earned, and they will not be treated unjustly.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا تَدَايَنتُم بِدَيْنٍ إِلَىٰ أَجَلٍ مُّسَمًّى فَاكْتُبُوهُ ۚ وَلْيَكْتُب بَّيْنَكُمْ كَاتِبٌ بِالْعَدْلِ ۚ وَلَا يَأْبَ كَاتِبٌ أَن يَكْتُبَ كَمَا عَلَّمَهُ اللَّهُ ۚ فَلْيَكْتُبْ وَلْيُمْلِلِ الَّذِي عَلَيْهِ الْحَقُّ وَلْيَتَّقِ اللَّهَ رَبَّهُ وَلَا يَبْخَسْ مِنْهُ شَيْئًا ۚ فَإِن كَانَ الَّذِي عَلَيْهِ الْحَقُّ سَفِيهًا أَوْ ضَعِيفًا أَوْ لَا يَسْتَطِيعُ أَن يُمِلَّ هُوَ فَلْيُمْلِلْ وَلِيُّهُ بِالْعَدْلِ ۚ وَاسْتَشْهِدُوا شَهِيدَيْنِ مِن رِّجَالِكُمْ ۖ فَإِن لَّمْ يَكُونَا رَجُلَيْنِ فَرَجُلٌ وَامْرَأَتَانِ مِمَّن تَرْضَوْنَ مِنَ الشُّهَدَاءِ أَن تَضِلَّ إِحْدَاهُمَا فَتُذَكِّرَ إِحْدَاهُمَا الْأُخْرَىٰ ۚ وَلَا يَأْبَ الشُّهَدَاءُ إِذَا مَا دُعُوا ۚ وَلَا تَسْأَمُوا أَن تَكْتُبُوهُ صَغِيرًا أَوْ كَبِيرًا إِلَىٰ أَجَلِهِ ۚ ذَٰلِكُمْ أَقْسَطُ عِندَ اللَّهِ وَأَقْوَمُ لِلشَّهَادَةِ وَأَدْنَىٰ أَلَّا تَرْتَابُوا ۖ إِلَّا أَن تَكُونَ تِجَارَةً حَاضِرَةً تُدِيرُونَهَا بَيْنَكُمْ فَلَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَلَّا تَكْتُبُوهَا ۗ وَأَشْهِدُوا إِذَا تَبَايَعْتُمْ ۚ وَلَا يُضَارَّ كَاتِبٌ وَلَا شَهِيدٌ ۚ وَإِن تَفْعَلُوا فَإِنَّهُ فُسُوقٌ بِكُمْ ۗ وَاتَّقُوا اللَّهَ ۖ وَيُعَلِّمُكُمُ اللَّهُ ۗ وَاللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ (282)
محمداکرم اعوان :
اےایمان والو! جب تم میعادِمقررتک ادھارلین دین کروتواس کولکھ لیا کرواورچاہیئےکہ لکھنےوالاتمہارے درمیان انصاف سےلکھےاورلکھنےوالاجیسا کہ اللہ نےاس کوسکھایا ہےلکھنےسےانکارنہ کرےپس لکھ دےاوروہ شخص (بول کر) لکھوائےجس کےذمہ حق (قرض) واجب ہواوراللہ سےڈرےجواس کا پروردگارہےاوراس میں ذرہ برابرکمی نہ کرےپھراگروہ شخص کہ جس کےذمہ حق (قرض) ہےضعیف العقل ہویا ضعیف البدن ہویاوہ بول کرلکھوانہ سکتا ہوتواس کا ولی انصاف کےساتھ مضمون لکھوائےاورگواہ کرلواپنےمردوں میں سےدوگواہ پس اگردومردنہ ہوں توایک مرداوردوعورتیں جن کوتم گواہ پسند کروتاکہ ان میں سےاگرایک بھول جائےتوان میں سے ایک، دوسری کویاد دلادےاورجب گواہ طلب کیےجائیں توانکارنہ کریں اور (قرض) چھوٹا ہویا بڑااس کی میعادتک اس کےلکھنےمیں کاہلی نہ کروتمہاراایسا کرنا اللہ کے نزدیک بہت انصاف قائم رکھنےوالا ہےاورشہادت کےلیےبہت درست ہےاوراس بات کے نزدیک ہےکہ تمھیں کسی قسم کا شبہ نہ پڑےہاں اگرسودا دست بدست ہوکہ تم آپس میں لیتےدیتےہواگراس کونہ لکھوتوتم پرکوئی گناہ نہیں ہےاورجب تم سودا کروتوگواہ کرلیا کرواورکسی لکھنےوالےکوتکلیف نہ دی جائےاورنہ کسی گواہ کواوراگرتم ایسا کروگےتویقیناًیہ تمہارےلیئےگناہ کی بات ہوگی اوراللہ سےڈرواوراللہ تم کوتعلیم فرماتےہیں اوراللہ ہرچیزکےجاننےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
مومنو! جب تم آپس میں کسی میعاد معین کے لئے قرض کا معاملہ کرنے لگو تو اس کو لکھ لیا کرو اور لکھنے والا تم میں (کسی کا نقصان نہ کرے بلکہ) انصاف سے لکھے نیز لکھنے والا جیسا اسے خدا نے سکھایا ہے لکھنے سے انکار بھی نہ کرے اور دستاویز لکھ دے۔ اور جو شخص قرض لے وہی (دستاویز کا) مضمون بول کر لکھوائے اور خدا سے کہ اس کا مالک ہے خوف کرے اور زر قرض میں سے کچھ کم نہ لکھوائے۔ اور اگر قرض لینے والا بےعقل یا ضعیف ہو یا مضمون لکھوانے کی قابلیت نہ رکھتا ہو تو جو اس کا ولی ہو وہ انصاف کے ساتھ مضمون لکھوائے۔ اور اپنے میں سے دو مردوں کو (ایسے معاملے کے) گواہ کرلیا کرو۔ اور اگر دو مرد نہ ہوں تو ایک مرد اور دو عورتیں جن کو تم گواہ پسند کرو (کافی ہیں) کہ اگر ان میں سے ایک بھول جائے گی تو دوسری اسے یاد دلادے گی۔ اور جب گواہ (گواہی کے لئے طلب کئے جائیں تو انکار نہ کریں۔ اور قرض تھوڑا ہو یا بہت اس (کی دستاویز) کے لکھنے میں کاہلی نہ کرنا۔ یہ بات خدا کے نزدیک نہایت قرین انصاف ہے اور شہادت کے لئے بھی یہ بہت درست طریقہ ہے۔ اس سے تمہیں کسی طرح کا شک وہ شبہ بھی نہیں پڑے گا۔ ہاں اگر سودا دست بدست ہو جو تم آپس میں لیتے دیتے ہو تو اگر (ایسے معاملے کی) دستاویز نہ لکھوتو تم پر کچھ گناہ نہیں۔ اور جب خرید وفروخت کیا کرو تو بھی گواہ کرلیا کرو۔ اور کاتب دستاویز اور گواہ (معاملہ کرنے والوں کا) کسی طرح نقصان نہ کریں۔ اگر تم (لوگ) ایسا کرو تو یہ تمہارے لئے گناہ کی بات ہے۔ اور خدا سے ڈرو اور (دیکھو کہ) وہ تم کو (کیسی مفید باتیں) سکھاتا ہے اور خدا ہر چیز سے واقف ہے
Sahi International :
O you who have believed, when you contract a debt for a specified term, write it down. And let a scribe write [it] between you in justice. Let no scribe refuse to write as Allah has taught him. So let him write and let the one who has the obligation dictate. And let him fear Allah, his Lord, and not leave anything out of it. But if the one who has the obligation is of limited understanding or weak or unable to dictate himself, then let his guardian dictate in justice. And bring to witness two witnesses from among your men. And if there are not two men [available], then a man and two women from those whom you accept as witnesses - so that if one of the women errs, then the other can remind her. And let not the witnesses refuse when they are called upon. And do not be [too] weary to write it, whether it is small or large, for its [specified] term. That is more just in the sight of Allah and stronger as evidence and more likely to prevent doubt between you, except when it is an immediate transaction which you conduct among yourselves. For [then] there is no blame upon you if you do not write it. And take witnesses when you conclude a contract. Let no scribe be harmed or any witness. For if you do so, indeed, it is [grave] disobedience in you. And fear Allah. And Allah teaches you. And Allah is Knowing of all things.
۞ وَإِن كُنتُمْ عَلَىٰ سَفَرٍ وَلَمْ تَجِدُوا كَاتِبًا فَرِهَانٌ مَّقْبُوضَةٌ ۖ فَإِنْ أَمِنَ بَعْضُكُم بَعْضًا فَلْيُؤَدِّ الَّذِي اؤْتُمِنَ أَمَانَتَهُ وَلْيَتَّقِ اللَّهَ رَبَّهُ ۗ وَلَا تَكْتُمُوا الشَّهَادَةَ ۚ وَمَن يَكْتُمْهَا فَإِنَّهُ آثِمٌ قَلْبُهُ ۗ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ عَلِيمٌ (283)
محمداکرم اعوان :
اوراگرتم سفرپرہواورلکھنےوالانہ پاؤتو (کوئی چیز) رہن با قبضہ رکھ کر (قرض لے لو)۔ پھراگر کوئی تم میں سےدوسرے کوامین سمجھے (اور بغیررہن کےقرضہ دے) توامانت دارکوچاہیےکہ امانت دارکی امانت ادا کرےاوراللہ سےڈرتا رہےجواس کا پروردگارہےاورشہادت کو مت چھپاؤاورجواس (شہادت) کوچھپائےگاتویقیناًاس کا دل گناہ گارہو گااورجوتم کرتےہواللہ اسےجاننےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر تم سفر پر ہواور (دستاویز) لکھنے والا مل نہ سکے تو (کوئی چیز) رہن یا قبضہ رکھ کر (قرض لے لو) اور اگر کوئی کسی کو امین سمجھے (یعنی رہن کے بغیر قرض دیدے) تو امانتدار کو چاہیئے کہ صاحب امانت کی امانت ادا کردے اور خدا سے جو اس کا پروردگار ہے ڈرے۔اور (دیکھنا) شہادت کو مت چھپانا۔ جو اس کو چھپائے گا وہ دل کا گنہگار ہوگا۔ اور خدا تمہارے سب کاموں سے واقف ہے
Sahi International :
And if you are on a journey and cannot find a scribe, then a security deposit [should be] taken. And if one of you entrusts another, then let him who is entrusted discharge his trust [faithfully] and let him fear Allah, his Lord. And do not conceal testimony, for whoever conceals it - his heart is indeed sinful, and Allah is Knowing of what you do.
لِّلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۗ وَإِن تُبْدُوا مَا فِي أَنفُسِكُمْ أَوْ تُخْفُوهُ يُحَاسِبْكُم بِهِ اللَّهُ ۖ فَيَغْفِرُ لِمَن يَشَاءُ وَيُعَذِّبُ مَن يَشَاءُ ۗ وَاللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ (284)
محمداکرم اعوان :
جوکچھ آسمانوں میں ہےاورجو کچھ زمین میں ہےسب اللہ کا ہےاوراگرتم اپنےدل کی بات کوظاہرکروگےیا اسے چھپاؤ گےتواللہ تم سےاس کا حساب لیں گےپھرجس کووہ چاہیں بخش دیں اورجس کوچاہیں عذاب کریں اوراللہ ہرچیزپہ قادر ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے سب خدا ہی کا ہے۔ تم اپنے دلوں کی بات کو ظاہر کرو گے تو یا چھپاؤ گے تو خدا تم سے اس کا حساب لے گا پھر وہ جسے چاہے مغفرت کرے اور جسے چاہے عذاب دے۔ اور خدا ہر چیز پر قادر ہے
Sahi International :
To Allah belongs whatever is in the heavens and whatever is in the earth. Whether you show what is within yourselves or conceal it, Allah will bring you to account for it. Then He will forgive whom He wills and punish whom He wills, and Allah is over all things competent.
آمَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنزِلَ إِلَيْهِ مِن رَّبِّهِ وَالْمُؤْمِنُونَ ۚ كُلٌّ آمَنَ بِاللَّهِ وَمَلَائِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِّن رُّسُلِهِ ۚ وَقَالُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا ۖ غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ (285)
محمداکرم اعوان :
رسول اللہ (ﷺ) اسی (کتاب) پرایمان رکھتےہیں جوان کےپروردگارکی طرف سےان پراتاری گئی اورایمان والےبھی۔ سب ایمان لائےاللہ پراوراس کےفرشتوں پراوراس کی کتابوں پراوراس کے رسولوں پر (اور کہتے ہیں) ہم اس کے رسولوں کےدرمیان کسی میں کوئی فرق نہیں کرتےاورعرض کرتےہیں کہ ہم نے (آپ کا حکم) سنااورہم نےقبول کیا۔ اے ہمارے پروردگار! ہم آپ کی بخشش مانگتےہیں اورآپ کی طرف ہی لوٹ کرجانا ہے۔
فتح محمدجالندھری :
رسول (خدا) اس کتاب پر جو ان کے پروردگار کی طرف سے ان پر نازل ہوئی ایمان رکھتے ہیں اور مومن بھی۔ سب خدا پر اور اس کے فرشتوں پر اور اس کی کتابوں پر اور اس کے پیغمبروں پر ایمان رکھتے ہیں (اورکہتے ہیں کہ) ہم اس کے پیغمبروں سے کسی میں کچھ فرق نہیں کرتے اور وہ (خدا سے) عرض کرتے ہیں کہ ہم نے (تیرا حکم) سنا اور قبول کیا۔ اے پروردگار ہم تیری بخشش مانگتے ہیں اور تیری ہی طرف لوٹ کر جانا ہے
Sahi International :
The Messenger has believed in what was revealed to him from his Lord, and [so have] the believers. All of them have believed in Allah and His angels and His books and His messengers, [saying], "We make no distinction between any of His messengers." And they say, "We hear and we obey. [We seek] Your forgiveness, our Lord, and to You is the [final] destination."
لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا ۚ لَهَا مَا كَسَبَتْ وَعَلَيْهَا مَا اكْتَسَبَتْ ۗ رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِن نَّسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا ۚ رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِنَا ۚ رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ ۖ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا ۚ أَنتَ مَوْلَانَا فَانصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ (286)
محمداکرم اعوان :
اللہ کسی کواس کی طاقت سےزیادہ تکلیف نہیں دیتےجو (اچھا) کرے گاوہ اس کےلیئے ہےاورجوبُرا کرےگااسی کو نقصان ہوگااے ہمارےپروردگار! اگرہم بھول گئےیا ہم سے خطا ہوئی تواس پرہماری گرفت نہ کیجیئے۔ اے ہمارےپروردگار! اور ہم پربوجھ نہ ڈالیےجیسا آپ نے ہم سے پہلوں پرڈالااے ہمارےپروردگار! اور جتنا بوجھ اٹھانے کی ہم میں طاقت نہیں وہ ہم پرنہ ڈالیےاور ہمارے گناہوں سےدرگزرفرمایئےاورہمیں بخش دیجیئےاور ہم پررحم فرمایئےآپ ہی ہمارے مالک ہیں پس ہم کو کافروں کی قوم پہ غالب فرمایئے۔
فتح محمدجالندھری :
خدا کسی شخص کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا۔ اچھے کام کرے گا تو اس کو ان کا فائدہ ملے گا برے کرے گا تو اسے ان کا نقصان پہنچے گا۔ اے پروردگار اگر ہم سے بھول یا چوک ہوگئی ہو تو ہم سے مؤاخذہ نہ کیجیو۔ اے پروردگار ہم پر ایسا بوجھ نہ ڈالیو جیسا تو نے ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالا تھا۔ اے پروردگار جتنا بوجھ اٹھانے کی ہم میں طاقت نہیں اتنا ہمارے سر پر نہ رکھیو۔ اور (اے پروردگار) ہمارے گناہوں سے درگزر کر اور ہمیں بخش دے۔ اور ہم پر رحم فرما۔ تو ہی ہمارا مالک ہے اور ہم کو کافروں پر غالب فرما
Sahi International :
Allah does not charge a soul except [with that within] its capacity. It will have [the consequence of] what [good] it has gained, and it will bear [the consequence of] what [evil] it has earned. "Our Lord, do not impose blame upon us if we have forgotten or erred. Our Lord, and lay not upon us a burden like that which You laid upon those before us. Our Lord, and burden us not with that which we have no ability to bear. And pardon us; and forgive us; and have mercy upon us. You are our protector, so give us victory over the disbelieving people."