Translator

Load Surah

Recitation

Display Options

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
محمداکرم اعوان :
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں
فتح محمدجالندھری :
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
Sahi International :
In the name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
لَمْ يَكُنِ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ وَالْمُشْرِكِينَ مُنفَكِّينَ حَتَّىٰ تَأْتِيَهُمُ الْبَيِّنَةُ (1)
محمداکرم اعوان :
جولوگ کافرہیں (یعنی) اہل کتاب اورمشرک وہ (کفرسے) بازرہنےوالےنہ تھےجب تک ان کےپاس کُھلی دلیل (نہ) آتی۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ کافر ہیں (یعنی) اہل کتاب اور مشرک وہ (کفر سے) باز رہنے والے نہ تھے جب تک ان کے پاس کھلی دلیل (نہ) آتی
Sahi International :
Those who disbelieved among the People of the Scripture and the polytheists were not to be parted [from misbelief] until there came to them clear evidence -
رَسُولٌ مِّنَ اللَّهِ يَتْلُو صُحُفًا مُّطَهَّرَةً (2)
محمداکرم اعوان :
اللہ کےرسول جوپاک اوراق پڑھتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(یعنی) خدا کے پیغمبر جو پاک اوراق پڑھتے ہیں
Sahi International :
A Messenger from Allah, reciting purified scriptures
فِيهَا كُتُبٌ قَيِّمَةٌ (3)
محمداکرم اعوان :
جن میں مستحکم آیات (لکھی ہوئی) ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جن میں (مستحکم) آیتیں لکھی ہوئی ہیں
Sahi International :
Within which are correct writings.
وَمَا تَفَرَّقَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ إِلَّا مِن بَعْدِ مَا جَاءَتْهُمُ الْبَيِّنَةُ (4)
محمداکرم اعوان :
اوراہل کتاب جومتفرق ہوئےہیں تواپنےپاس دلیل واضح آنےکےبعد (ہوئےہیں)۔
فتح محمدجالندھری :
اور اہل کتاب جو متفرق (و مختلف) ہوئے ہیں تو دلیل واضح آنے کے بعد (ہوئے ہیں)
Sahi International :
Nor did those who were given the Scripture become divided until after there had come to them clear evidence.
وَمَا أُمِرُوا إِلَّا لِيَعْبُدُوا اللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ حُنَفَاءَ وَيُقِيمُوا الصَّلَاةَ وَيُؤْتُوا الزَّكَاةَ ۚ وَذَٰلِكَ دِينُ الْقَيِّمَةِ (5)
محمداکرم اعوان :
اوران کوحکم تویہی ملاتھاکہ اخلاص کےساتھ یکسوہوکراللہ کی عبادت کریں اورنمازپڑھیں اورزکوٰۃ دیں اوریہی سچادین ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان کو حکم تو یہی ہوا تھا کہ اخلاص عمل کے ساتھ خدا کی عبادت کریں (اور) یکسو ہو کراورنماز پڑھیں اور زکوٰة دیں اور یہی سچا دین ہے
Sahi International :
And they were not commanded except to worship Allah, [being] sincere to Him in religion, inclining to truth, and to establish prayer and to give zakah. And that is the correct religion.
إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ وَالْمُشْرِكِينَ فِي نَارِ جَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَا ۚ أُولَٰئِكَ هُمْ شَرُّ الْبَرِيَّةِ (6)
محمداکرم اعوان :
بےشک جولوگ کافرہیں (یعنی) اہل کتاب اورمشرک، وہ دوزخ کی آگ میں پڑیں گے (اور) ہمیشہ اس میں رہیں گے۔ یہ لوگ ساری مخلوق سےبدترہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ کافر ہیں (یعنی) اہل کتاب اور مشرک وہ دوزخ کی آگ میں پڑیں گے (اور) ہمیشہ اس میں رہیں گے۔ یہ لوگ سب مخلوق سے بدتر ہیں
Sahi International :
Indeed, they who disbelieved among the People of the Scripture and the polytheists will be in the fire of Hell, abiding eternally therein. Those are the worst of creatures.
إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ أُولَٰئِكَ هُمْ خَيْرُ الْبَرِيَّةِ (7)
محمداکرم اعوان :
بےشک جولوگ ایمان لائےاورنیک عمل کرتےرہےوہ تمام مخلوق سےبہتر ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(اور) جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے وہ تمام خلقت سے بہتر ہیں
Sahi International :
Indeed, they who have believed and done righteous deeds - those are the best of creatures.
جَزَاؤُهُمْ عِندَ رَبِّهِمْ جَنَّاتُ عَدْنٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا ۖ رَّضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ ۚ ذَٰلِكَ لِمَنْ خَشِيَ رَبَّهُ (8)
محمداکرم اعوان :
ان کاصلہ ان کےپروردگارکےہاں ہمیشہ رہنےوالےباغ ہیں جن کےتابع نہریں جاری ہیں، ہمیشہ ہمیشہ ان میں رہیں گے۔ اللہ اُن سےخوش اوروہ اس سےخوش۔ یہ (صِلہ) ہےاُس کےلیےجواپنےپروردگارسےڈرتارہے۔
فتح محمدجالندھری :
ان کا صلہ ان کے پروردگار کے ہاں ہمیشہ رہنے کے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ابدالاباد ان میں رہیں گے۔ خدا ان سے خوش اور وہ اس سے خوش۔ یہ (صلہ) اس کے لیے ہے جو اپنے پروردگار سے ڈرتا رہا
Sahi International :
Their reward with Allah will be gardens of perpetual residence beneath which rivers flow, wherein they will abide forever, Allah being pleased with them and they with Him. That is for whoever has feared his Lord.