Translator

Load Surah

Recitation

Display Options

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
محمداکرم اعوان :
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں
فتح محمدجالندھری :
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
Sahi International :
In the name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
الر ۚ تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ وَقُرْآنٍ مُّبِينٍ (1)
محمداکرم اعوان :
الٓرٰ۔ یہ (اللہ کی) کتاب اورواضح قرآن کی آیتیں ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
آلرا۔ یہ خدا کی کتاب اور قرآن روشن کی آیتیں ہیں
Sahi International :
Alif, Lam, Ra. These are the verses of the Book and a clear Qur'an.
رُّبَمَا يَوَدُّ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوْ كَانُوا مُسْلِمِينَ (2)
محمداکرم اعوان :
کافرلوگ کسی وقت آرزوکریں گےکہ کاش وہ مسلمان ہوتے۔
فتح محمدجالندھری :
کسی وقت کافر لوگ آرزو کریں گے کہ اے کاش وہ مسلمان ہوتے
Sahi International :
Perhaps those who disbelieve will wish that they had been Muslims.
ذَرْهُمْ يَأْكُلُوا وَيَتَمَتَّعُوا وَيُلْهِهِمُ الْأَمَلُ ۖ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ (3)
محمداکرم اعوان :
آپ ان کو (ان کےحال پر) رہنےدیجیئےکہ کھالیں اور(دنیا کا) فائدہ اٹھالیں اورخیالی منصوبےان کوغفلت میں ڈالےرکھیں سوعنقریب ان کو (اس کاانجام) معلوم ہوجائےگا۔
فتح محمدجالندھری :
(اے محمد) ان کو اُن کے حال پر رہنے دو کہ کھالیں اور فائدے اُٹھالیں اور (طول) امل ان کو دنیا میں مشغول کئے رہے عنقریب ان کو (اس کا انجام) معلوم ہو جائے گا
Sahi International :
Let them eat and enjoy themselves and be diverted by [false] hope, for they are going to know.
وَمَا أَهْلَكْنَا مِن قَرْيَةٍ إِلَّا وَلَهَا كِتَابٌ مَّعْلُومٌ (4)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےکوئی بستی ہلاک نہیں کی مگراس کاوقت لکھاہوامعین تھا۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے کوئی بستی ہلاک نہیں کی۔ مگر اس کا وقت مرقوم ومعین تھا
Sahi International :
And We did not destroy any city but that for it was a known decree.
مَّا تَسْبِقُ مِنْ أُمَّةٍ أَجَلَهَا وَمَا يَسْتَأْخِرُونَ (5)
محمداکرم اعوان :
کوئی جماعت اپنےوقت مقررہ سےآگےنکل سکتی ہےاورنہ پیچھےرہ سکتی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
کوئی جماعت اپنی مدت (وفات) سے نہ آگے نکل سکتی ہے نہ پیچھے رہ سکتی ہے
Sahi International :
No nation will precede its term, nor will they remain thereafter.
وَقَالُوا يَا أَيُّهَا الَّذِي نُزِّلَ عَلَيْهِ الذِّكْرُ إِنَّكَ لَمَجْنُونٌ (6)
محمداکرم اعوان :
اور (کفار) کہتےہیں کہ اےوہ شخص! جس پرذکر (قرآن) نازل کیاگیاہے، بےشک تم تودیوانےہو۔
فتح محمدجالندھری :
اور کفار کہتے ہیں کہ اے شخص جس پر نصیحت (کی کتاب) نازل ہوئی ہے تُو تو دیوانہ ہے
Sahi International :
And they say, "O you upon whom the message has been sent down, indeed you are mad.
لَّوْ مَا تَأْتِينَا بِالْمَلَائِكَةِ إِن كُنتَ مِنَ الصَّادِقِينَ (7)
محمداکرم اعوان :
اگرتم سچےہوتوہمارےپاس فرشتوں کوکیوں نہیں لاتے؟
فتح محمدجالندھری :
اگر تو سچا ہے تو ہمارے پاس فرشتوں کو کیوں نہیں لے آتا
Sahi International :
Why do you not bring us the angels, if you should be among the truthful?"
مَا نُنَزِّلُ الْمَلَائِكَةَ إِلَّا بِالْحَقِّ وَمَا كَانُوا إِذًا مُّنظَرِينَ (8)
محمداکرم اعوان :
ہم فرشتوں کوصرف حق (فیصلہ) کےساتھ نازل کیاکرتےہیں اوراس وقت ان کومہلت نہیں دی جاتی۔
فتح محمدجالندھری :
(کہہ دو) ہم فرشتوں کو نازل نہیں کیا کرتے مگر حق کے ساتھ اور اس وقت ان کو مہلت نہیں ملتی
Sahi International :
We do not send down the angels except with truth; and the disbelievers would not then be reprieved.
إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ (9)
محمداکرم اعوان :
بےشک یہ ذکر (قرآن) ہم نےنازل فرمایاہےاورہم ہی اس کےمحافظ ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
بےشک یہ (کتاب) نصیحت ہمیں نے اُتاری ہے اور ہم ہی اس کے نگہبان ہیں
Sahi International :
Indeed, it is We who sent down the Qur'an and indeed, We will be its guardian.
وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا مِن قَبْلِكَ فِي شِيَعِ الْأَوَّلِينَ (10)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناًہم نےآپ سےپہلےگروہوں میں بھی (پیغمبر) بھیجےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے تم سے پہلے لوگوں میں بھی پیغمبر بھیجے تھے
Sahi International :
And We had certainly sent [messengers] before you, [O Muhammad], among the sects of the former peoples.
وَمَا يَأْتِيهِم مِّن رَّسُولٍ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ (11)
محمداکرم اعوان :
اورکوئی پیغمبران کےپاس نہیں آیاجس کاانہوں نےمذاق نہ اڑایاہو۔
فتح محمدجالندھری :
اور اُن کے پاس کوئی پیغمبر نہیں آتا تھا مگر وہ اُس کے ساتھ استہزاء کرتے تھے
Sahi International :
And no messenger would come to them except that they ridiculed him.
كَذَٰلِكَ نَسْلُكُهُ فِي قُلُوبِ الْمُجْرِمِينَ (12)
محمداکرم اعوان :
اسی طرح اس (تکذیب) کوہم گناہگاروں کےدلوں میں ڈال دیتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اسی طرح ہم اس (تکذیب وضلال) کو گنہگاروں کے دلوں میں داخل کر دیتے ہیں
Sahi International :
Thus do We insert denial into the hearts of the criminals.
لَا يُؤْمِنُونَ بِهِ ۖ وَقَدْ خَلَتْ سُنَّةُ الْأَوَّلِينَ (13)
محمداکرم اعوان :
(جس کےباعث) یہ لوگ اس پرایمان نہیں لاتےاوریقیناًپہلوں کاطریقہ بھی یہی رہا ہے۔
فتح محمدجالندھری :
سو وہ اس پر ایمان نہیں لاتے اور پہلوں کی روش بھی یہی رہی ہے
Sahi International :
They will not believe in it, while there has already occurred the precedent of the former peoples.
وَلَوْ فَتَحْنَا عَلَيْهِم بَابًا مِّنَ السَّمَاءِ فَظَلُّوا فِيهِ يَعْرُجُونَ (14)
محمداکرم اعوان :
اوراگرہم آسمان کا کوئی دروازہ ان پرکھول دیں پس وہ اس میں چڑھنےبھی لگیں
فتح محمدجالندھری :
اوراگر ہم آسمان کا کوئی دروازہ اُن پر کھول دیں اور وہ اس میں چڑھنے بھی لگیں
Sahi International :
And [even] if We opened to them a gate from the heaven and they continued therein to ascend,
لَقَالُوا إِنَّمَا سُكِّرَتْ أَبْصَارُنَا بَلْ نَحْنُ قَوْمٌ مَّسْحُورُونَ (15)
محمداکرم اعوان :
توکہہ دیں گےبےشک ہماری آنکھیں مخمورہوگئی ہیں بلکہ ہم پرجادو کردیاگیاہے۔
فتح محمدجالندھری :
تو بھی یہی کہیں کہ ہماری آنکھیں مخمور ہوگئی ہیں بلکہ ہم پر جادو کر دیا گیا ہے
Sahi International :
They would say, "Our eyes have only been dazzled. Rather, we are a people affected by magic."
وَلَقَدْ جَعَلْنَا فِي السَّمَاءِ بُرُوجًا وَزَيَّنَّاهَا لِلنَّاظِرِينَ (16)
محمداکرم اعوان :
اوربےشک ہم نےآسمان میں برج (بڑے بڑے منارے) بنائےاوردیکھنےوالوں کےلیےاس کوسجادیا۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم ہی نے آسمان میں برج بنائے اور دیکھنے والوں کے لیے اُس کو سجا دیا
Sahi International :
And We have placed within the heaven great stars and have beautified it for the observers.
وَحَفِظْنَاهَا مِن كُلِّ شَيْطَانٍ رَّجِيمٍ (17)
محمداکرم اعوان :
اوراس کوہرشیطان مردود سےمحفوظ فرمایا۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہر شیطان راندہٴ درگاہ سے اُسے محفوظ کر دیا
Sahi International :
And We have protected it from every devil expelled [from the mercy of Allah]
إِلَّا مَنِ اسْتَرَقَ السَّمْعَ فَأَتْبَعَهُ شِهَابٌ مُّبِينٌ (18)
محمداکرم اعوان :
ہاں مگرکوئی چوری چھپےکوئی بات سننا چاہےتواس کےپیچھے ایک روشن شعلہ ہولیتا ہے۔
فتح محمدجالندھری :
ہاں اگر کوئی چوری سے سننا چاہے تو چمکتا ہوا انگارہ اس کے پیچھے لپکتا ہے
Sahi International :
Except one who steals a hearing and is pursued by a clear burning flame.
وَالْأَرْضَ مَدَدْنَاهَا وَأَلْقَيْنَا فِيهَا رَوَاسِيَ وَأَنبَتْنَا فِيهَا مِن كُلِّ شَيْءٍ مَّوْزُونٍ (19)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےزمین کوپھیلایااوراس پرپہاڑ (بناکر) رکھ دیئےاوراس میں ہرقسم کی چیزایک معین مقدارسےاگائی۔
فتح محمدجالندھری :
اور زمین کو بھی ہم ہی نے پھیلایا اور اس پر پہاڑ (بنا کر) رکھ دیئے اور اس میں ہر ایک سنجیدہ چیز اُگائی
Sahi International :
And the earth - We have spread it and cast therein firmly set mountains and caused to grow therein [something] of every well-balanced thing.
وَجَعَلْنَا لَكُمْ فِيهَا مَعَايِشَ وَمَن لَّسْتُمْ لَهُ بِرَازِقِينَ (20)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےاس میں تمہارےلیےاورجن لوگوں کوتم روزی نہیں دیتے، معاش کےسامان پیدافرمائے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم ہی نے تمہارے لیے اور ان لوگوں کے لیے جن کو تم روزی نہیں دیتے اس میں معاش کے سامان پیدا کئے
Sahi International :
And We have made for you therein means of living and [for] those for whom you are not providers.
وَإِن مِّن شَيْءٍ إِلَّا عِندَنَا خَزَائِنُهُ وَمَا نُنَزِّلُهُ إِلَّا بِقَدَرٍ مَّعْلُومٍ (21)
محمداکرم اعوان :
اورہمارےہاں ہرچیزکےخزانےہیں اورہم انہیں ایک مقررہ مقدارسےاتارتےرہتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہمارے ہاں ہر چیز کے خزانے ہیں اور ہم ان کو بمقدار مناسب اُتارتے رہتے ہیں
Sahi International :
And there is not a thing but that with Us are its depositories, and We do not send it down except according to a known measure.
وَأَرْسَلْنَا الرِّيَاحَ لَوَاقِحَ فَأَنزَلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَسْقَيْنَاكُمُوهُ وَمَا أَنتُمْ لَهُ بِخَازِنِينَ (22)
محمداکرم اعوان :
اورہم ہی ہوائیں چلاتےہیں جو (بادلوں کےپانی سے) بھری ہوتی ہیں سوہم ہی آسمان (بلندی) سےمینہ برساتےہیں پھرہم ہی تم کووہ (پانی) پلاتےہیں اورتم اتناپانی جمع کرکےنہ رکھ سکتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم ہی ہوائیں چلاتے ہیں (جو بادلوں کے پانی سے) بھری ہوئی ہوتی ہیں اور ہم ہی آسمان سے مینہ برساتے ہیں اور ہم ہی تم کو اس کا پانی پلاتے ہیں اور تم تو اس کا خرانہ نہیں رکھتے
Sahi International :
And We have sent the fertilizing winds and sent down water from the sky and given you drink from it. And you are not its retainers.
وَإِنَّا لَنَحْنُ نُحْيِي وَنُمِيتُ وَنَحْنُ الْوَارِثُونَ (23)
محمداکرم اعوان :
اوربےشک ہم ہی حیات بخشتےہیں اورہم ہی موت دیتےہیں اورہم ہی (سب کے) وارث (مالک) ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم ہی حیات بخشتے اور ہم ہی موت دیتے ہیں۔ اور ہم سب کے وارث (مالک) ہیں
Sahi International :
And indeed, it is We who give life and cause death, and We are the Inheritor.
وَلَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَقْدِمِينَ مِنكُمْ وَلَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَأْخِرِينَ (24)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناًجولوگ تم سےپہلےگزرچکےہم کومعلوم ہیں اورجوپیچھےآنےوالےہیں وہ بھی ہم کومعلوم ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو لوگ تم میں پہلے گزر چکے ہیں ہم کو معلوم ہیں اور جو پیچھے آنے والے ہیں وہ بھی ہم کو معلوم ہیں
Sahi International :
And We have already known the preceding [generations] among you, and We have already known the later [ones to come].
وَإِنَّ رَبَّكَ هُوَ يَحْشُرُهُمْ ۚ إِنَّهُ حَكِيمٌ عَلِيمٌ (25)
محمداکرم اعوان :
اوربےشک آپ کاپروردگاران سب کواکٹھافرمائےگابےشک وہ بڑاحکمت والا (دانا)، علم والاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور تمہارا پروردگار (قیامت کے دن) ان سب کو جمع کرے گا وہ بڑا دانا (اور) خبردار ہے
Sahi International :
And indeed, your Lord will gather them; indeed, He is Wise and Knowing.
وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ مِن صَلْصَالٍ مِّنْ حَمَإٍ مَّسْنُونٍ (26)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناًہم نےانسان کوکھنکھناتےہوئےسڑےہوئےگارےسےپیدافرمایا۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے انسان کو کھنکھناتے سڑے ہوئے گارے سے پیدا کیا ہے
Sahi International :
And We did certainly create man out of clay from an altered black mud.
وَالْجَانَّ خَلَقْنَاهُ مِن قَبْلُ مِن نَّارِ السَّمُومِ (27)
محمداکرم اعوان :
اورجنوں کواس سےپہلےآگ کی لُوسےپیدا فرمایا۔
فتح محمدجالندھری :
اور جنوں کو اس سے بھی پہلے بےدھوئیں کی آگ سے پیدا کیا تھا
Sahi International :
And the jinn We created before from scorching fire.
وَإِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَائِكَةِ إِنِّي خَالِقٌ بَشَرًا مِّن صَلْصَالٍ مِّنْ حَمَإٍ مَّسْنُونٍ (28)
محمداکرم اعوان :
اورجب آپ کےپروردگارنےفرشتوں سےفرمایاکہ بےشک میں کھنکھناتےسڑےہوئےگارےسےآدمی کوپیدا کرنےوالا ہوں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب تمہارے پروردگار نے فرشتوں سے فرمایا کہ میں کھنکھناتے سڑے ہوئے گارے سے ایک بشر بنانے والا ہوں
Sahi International :
And [mention, O Muhammad], when your Lord said to the angels, "I will create a human being out of clay from an altered black mud.
فَإِذَا سَوَّيْتُهُ وَنَفَخْتُ فِيهِ مِن رُّوحِي فَقَعُوا لَهُ سَاجِدِينَ (29)
محمداکرم اعوان :
پھرجب میں اس کو (انسانی صورت میں) درست کرلوں اوراس میں اپنی روح پھونک دوں توتم سب اس کےسامنےسجدے میں گرپڑنا۔
فتح محمدجالندھری :
جب اس کو (صورت انسانیہ میں) درست کر لوں اور اس میں اپنی (بےبہا چیز یعنی) روح پھونک دوں تو اس کے آگے سجدے میں گر پڑنا
Sahi International :
And when I have proportioned him and breathed into him of My [created] soul, then fall down to him in prostration."
فَسَجَدَ الْمَلَائِكَةُ كُلُّهُمْ أَجْمَعُونَ (30)
محمداکرم اعوان :
سوسب کےسب فرشتوں نےسجدہ کیا۔
فتح محمدجالندھری :
تو فرشتے تو سب کے سب سجدے میں گر پڑے
Sahi International :
So the angels prostrated - all of them entirely,
إِلَّا إِبْلِيسَ أَبَىٰ أَن يَكُونَ مَعَ السَّاجِدِينَ (31)
محمداکرم اعوان :
مگرابلیس کہ اس نےسجدہ کرنےوالوں کےساتھ ہونےسےانکارکردیا۔
فتح محمدجالندھری :
مگر شیطان کہ اس نے سجدہ کرنے والوں کے ساتھ ہونے سے انکار کر دیا
Sahi International :
Except Iblees, he refused to be with those who prostrated.
قَالَ يَا إِبْلِيسُ مَا لَكَ أَلَّا تَكُونَ مَعَ السَّاجِدِينَ (32)
محمداکرم اعوان :
(اللہ نے) فرمایااےابلیس! تجھےکیاہوا (کس چیزنےتجھےروکا) کہ توسجدہ کرنےوالوں میں شامل نہ ہوا؟
فتح محمدجالندھری :
(خدا نے فرمایا) کہ ابلیس! تجھے کیا ہوا کہ تو سجدہ کرنے والوں میں شامل نہ ہوا
Sahi International :
[Allah] said, O Iblees, what is [the matter] with you that you are not with those who prostrate?"
قَالَ لَمْ أَكُن لِّأَسْجُدَ لِبَشَرٍ خَلَقْتَهُ مِن صَلْصَالٍ مِّنْ حَمَإٍ مَّسْنُونٍ (33)
محمداکرم اعوان :
اس نےکہامیں ایسا نہیں کہ آدمی کوجس کوآپ نے کھنکھناتےہوئےسڑےہوئےگارےسےپیدافرمایاہے، سجدہ کروں۔
فتح محمدجالندھری :
(اس نے) کہا کہ میں ایسا نہیں ہوں کہ انسان کو جس کو تو نے کھنکھناتے سڑے ہوئے گارے سے بنایا ہے سجدہ کروں
Sahi International :
He said, "Never would I prostrate to a human whom You created out of clay from an altered black mud."
قَالَ فَاخْرُجْ مِنْهَا فَإِنَّكَ رَجِيمٌ (34)
محمداکرم اعوان :
ارشادہوا پس یہاں سےنکل جا، سوبےشک تومردود ہے۔
فتح محمدجالندھری :
(خدا نے) فرمایا یہاں سے نکل جا۔ تو مردود ہے
Sahi International :
[Allah] said, "Then get out of it, for indeed, you are expelled.
وَإِنَّ عَلَيْكَ اللَّعْنَةَ إِلَىٰ يَوْمِ الدِّينِ (35)
محمداکرم اعوان :
اوربےشک تجھ پرقیامت کےدن تک لعنت برسے گی۔
فتح محمدجالندھری :
اور تجھ پر قیامت کے دن تک لعنت (برسے گی)
Sahi International :
And indeed, upon you is the curse until the Day of Recompense."
قَالَ رَبِّ فَأَنظِرْنِي إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ (36)
محمداکرم اعوان :
اس نےکہااےمیرےپروردگار! پس مجھ کولوگوں کےاٹھائےجانےکےدن تک مہلت دیجیئے۔
فتح محمدجالندھری :
(اس نے) کہا کہ پروردگار مجھے اس دن تک مہلت دے جب لوگ (مرنے کے بعد) زندہ کئے جائیں گے
Sahi International :
He said, "My Lord, then reprieve me until the Day they are resurrected."
قَالَ فَإِنَّكَ مِنَ الْمُنظَرِينَ (37)
محمداکرم اعوان :
ارشادہواسوبےشک تجھےمہلت دی جاتی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
فرمایا کہ تجھے مہلت دی جاتی ہے
Sahi International :
[Allah] said, "So indeed, you are of those reprieved
إِلَىٰ يَوْمِ الْوَقْتِ الْمَعْلُومِ (38)
محمداکرم اعوان :
مقررہ وقت کےدن تک۔
فتح محمدجالندھری :
وقت مقرر (یعنی قیامت) کے دن تک
Sahi International :
Until the Day of the time well-known."
قَالَ رَبِّ بِمَا أَغْوَيْتَنِي لَأُزَيِّنَنَّ لَهُمْ فِي الْأَرْضِ وَلَأُغْوِيَنَّهُمْ أَجْمَعِينَ (39)
محمداکرم اعوان :
کہنےلگااےمیرےپروردگار! جیساکہ آپ نے مجھےگمراہ کیامیں ان کودنیامیں ضرور (گناہ) مرغوب کرکےدکھاؤں گااورضروران سب کوگمراہ کروں گا۔
فتح محمدجالندھری :
(اس نے) کہا کہ پروردگار جیسا تونے مجھے رستے سے الگ کیا ہے میں بھی زمین میں لوگوں کے لیے (گناہوں) کو آراستہ کر دکھاؤں گا اور سب کو بہکاؤں گا
Sahi International :
[Iblees] said, "My Lord, because You have put me in error, I will surely make [disobedience] attractive to them on earth, and I will mislead them all
إِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِينَ (40)
محمداکرم اعوان :
ہاں سوائےتیرےمخلص بندوں کے (کہ وہ میرےفریب میں نہ آئیں گے)
فتح محمدجالندھری :
ہاں ان میں جو تیرے مخلص بندے ہیں (ان پر قابو چلنا مشکل ہے)
Sahi International :
Except, among them, Your chosen servants."
قَالَ هَٰذَا صِرَاطٌ عَلَيَّ مُسْتَقِيمٌ (41)
محمداکرم اعوان :
فرمایابےشک مجھ تک پہنچنےکایہی سیدھاراستہ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
(خدا نے) فرمایا کہ مجھ تک (پہنچنے کا) یہی سیدھا رستہ ہے
Sahi International :
[Allah] said, "This is a path [of return] to Me [that is] straight.
إِنَّ عِبَادِي لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَانٌ إِلَّا مَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْغَاوِينَ (42)
محمداکرم اعوان :
واقعی میرےان بندوں پرتیرابس نہ چل سکےگاسوائےان گمراہوں کےجنہوں نےتیری پیروی کی۔
فتح محمدجالندھری :
جو میرے (مخلص) بندے ہیں ان پر تجھے کچھ قدرت نہیں (کہ ان کو گناہ میں ڈال سکے) ہاں بد راہوں میں سے جو تیرے پیچھے چل پڑے
Sahi International :
Indeed, My servants - no authority will you have over them, except those who follow you of the deviators.
وَإِنَّ جَهَنَّمَ لَمَوْعِدُهُمْ أَجْمَعِينَ (43)
محمداکرم اعوان :
اوربےشک ان سب سےجہنم کاوعدہ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان سب کے وعدے کی جگہ جہنم ہے
Sahi International :
And indeed, Hell is the promised place for them all.
لَهَا سَبْعَةُ أَبْوَابٍ لِّكُلِّ بَابٍ مِّنْهُمْ جُزْءٌ مَّقْسُومٌ (44)
محمداکرم اعوان :
جس کےسات دروازےہیں ہردروازےکےلیےلوگوں کےالگ الگ حصے ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اس کے سات دروازے ہیں۔ ہر ایک دروازے کے لیے ان میں سے جماعتیں تقسیم کردی گئی ہیں
Sahi International :
It has seven gates; for every gate is of them a portion designated."
إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنَّاتٍ وَعُيُونٍ (45)
محمداکرم اعوان :
بےشک پرہیزگارباغوں اورچشموں میں ہوں گے۔
فتح محمدجالندھری :
جو متقی ہیں وہ باغوں اور چشموں میں ہوں گے
Sahi International :
Indeed, the righteous will be within gardens and springs.
ادْخُلُوهَا بِسَلَامٍ آمِنِينَ (46)
محمداکرم اعوان :
(ان سےکہاجائےگا) ان میں سلامتی اورامن سےداخل ہوجاؤ۔
فتح محمدجالندھری :
(ان سے کہا جائے گا کہ) ان میں سلامتی (اور خاطر جمع سے) داخل ہوجاؤ
Sahi International :
[Having been told], "Enter it in peace, safe [and secure]."
وَنَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِم مِّنْ غِلٍّ إِخْوَانًا عَلَىٰ سُرُرٍ مُّتَقَابِلِينَ (47)
محمداکرم اعوان :
اورہم ان کےدلوں میں جوکدورت ہوگی وہ سب دورکردیں گےسب بھائیوں کی طرح تختوں پہ آمنےسامنےبیٹھاکریں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان کے دلوں میں جو کدورت ہوگی ان کو ہم نکال کر (صاف کر) دیں گے (گویا) بھائی بھائی تختوں پر ایک دوسرے کے سامنے بیٹھے ہوئے ہیں
Sahi International :
And We will remove whatever is in their breasts of resentment, [so they will be] brothers, on thrones facing each other.
لَا يَمَسُّهُمْ فِيهَا نَصَبٌ وَمَا هُم مِّنْهَا بِمُخْرَجِينَ (48)
محمداکرم اعوان :
ان کونہ وہاں کوئی تکلیف پہنچےگی اورنہ وہ وہاں سےنکالےجائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
نہ ان کو وہاں کوئی تکلیف پہنچے گی اور نہ وہاں سے نکالے جائیں گے
Sahi International :
No fatigue will touch them therein, nor from it will they [ever] be removed.
۞ نَبِّئْ عِبَادِي أَنِّي أَنَا الْغَفُورُ الرَّحِيمُ (49)
محمداکرم اعوان :
میرےبندوں کوبتادیجیئےکہ میں بڑابخشش والارحمت والاہوں
فتح محمدجالندھری :
(اے پیغمبر) میرے بندوں کو بتادو کہ میں بڑا بخشنے والا (اور) مہربان ہوں
Sahi International :
[O Muhammad], inform My servants that it is I who am the Forgiving, the Merciful.
وَأَنَّ عَذَابِي هُوَ الْعَذَابُ الْأَلِيمُ (50)
محمداکرم اعوان :
اوریہ کہ میری سزابھی دردناک سزاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہ کہ میرا عذاب بھی درد دینے والا عذاب ہے
Sahi International :
And that it is My punishment which is the painful punishment.
وَنَبِّئْهُمْ عَن ضَيْفِ إِبْرَاهِيمَ (51)
محمداکرم اعوان :
اوران کوابراہیم (علیہ السلام) کےمہمانوں کاحال سنائیے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان کو ابراہیم کے مہمانوں کا احوال سنادو
Sahi International :
And inform them about the guests of Abraham,
إِذْ دَخَلُوا عَلَيْهِ فَقَالُوا سَلَامًا قَالَ إِنَّا مِنكُمْ وَجِلُونَ (52)
محمداکرم اعوان :
جب وہ ان کےپاس آئےتوسلام کہا (ابراہیم علیہ السلام نے) فرمایابےشک ہمیں تم سےڈرلگ رہاہے۔
فتح محمدجالندھری :
جب وہ ابراہیم کے پاس آئے تو سلام کہا۔ (انہوں نے) کہا کہ ہمیں تو تم سے ڈر لگتا ہے
Sahi International :
When they entered upon him and said, "Peace." [Abraham] said, "Indeed, we are fearful of you."
قَالُوا لَا تَوْجَلْ إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلَامٍ عَلِيمٍ (53)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےکہاڈرئیےمت یقیناً ہم آپ کوایک فرزند کی بشارت دیتےہیں جوبڑےعلم والےہوں گے۔
فتح محمدجالندھری :
(مہمانوں نے) کہا کہ ڈریئے نہیں ہم آپ کو ایک دانشمند لڑکے کی خوشخبری دیتے ہیں
Sahi International :
[The angels] said, "Fear not. Indeed, we give you good tidings of a learned boy."
قَالَ أَبَشَّرْتُمُونِي عَلَىٰ أَن مَّسَّنِيَ الْكِبَرُ فَبِمَ تُبَشِّرُونَ (54)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےفرمایامجھ کوکس چیزکی بشارت دیتےہوکہ میں بہت بوڑھاہوچکاہوں پس اب کس بات کی خوشخبری؟
فتح محمدجالندھری :
بولے کہ جب مجھے بڑھاپے نے آ پکڑا تو تم خوشخبری دینے لگے۔ اب کاہے کی خوشخبری دیتے ہو
Sahi International :
He said, "Have you given me good tidings although old age has come upon me? Then of what [wonder] do you inform?"
قَالُوا بَشَّرْنَاكَ بِالْحَقِّ فَلَا تَكُن مِّنَ الْقَانِطِينَ (55)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےکہاکہ ہم آپ کوسچی خوش خبری دیتےہیں سوآپ ناامیدوں میں سےنہ ہوں۔
فتح محمدجالندھری :
(انہوں نے) کہا ہم آپ کو سچی خوشخبری دیتے ہیں آپ مایوس نہ ہوئیے
Sahi International :
They said, "We have given you good tidings in truth, so do not be of the despairing."
قَالَ وَمَن يَقْنَطُ مِن رَّحْمَةِ رَبِّهِ إِلَّا الضَّالُّونَ (56)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےفرمایااوربھلااپنےپروردگارکی رحمت سےکون مایوس ہوتاہےسوائےگمراہ لوگوں کے۔
فتح محمدجالندھری :
(ابراہیم نے) کہا کہ خدا کی رحمت سے (میں مایوس کیوں ہونے لگا اس سے) مایوس ہونا گمراہوں کا کام ہے
Sahi International :
He said, "And who despairs of the mercy of his Lord except for those astray?"
قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ أَيُّهَا الْمُرْسَلُونَ (57)
محمداکرم اعوان :
فرمانےلگےاےبھیجےہوؤ (فرشتو)! تمہیں اورکیاکام ہے؟
فتح محمدجالندھری :
پھر کہنے لگے کہ فرشتو! تمہیں (اور) کیا کام ہے
Sahi International :
[Abraham] said, "Then what is your business [here], O messengers?"
قَالُوا إِنَّا أُرْسِلْنَا إِلَىٰ قَوْمٍ مُّجْرِمِينَ (58)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےکہابےشک ہم ایک گناہگارقوم کی طرف بھیجےگئےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(انہوں نے) کہا کہ ہم ایک گنہگار قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں (کہ اس کو عذاب کریں)
Sahi International :
They said, "Indeed, we have been sent to a people of criminals,
إِلَّا آلَ لُوطٍ إِنَّا لَمُنَجُّوهُمْ أَجْمَعِينَ (59)
محمداکرم اعوان :
سوائےلوط (علیہ السلام) کےخاندان کےکہ یقیناً ہم ان سب کوبچالیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
مگر لوط کے گھر والے کہ ان سب کو ہم بچالیں گے
Sahi International :
Except the family of Lot; indeed, we will save them all
إِلَّا امْرَأَتَهُ قَدَّرْنَا ۙ إِنَّهَا لَمِنَ الْغَابِرِينَ (60)
محمداکرم اعوان :
سوائےان کی بیوی کےکہ (اس کےلیے) ہم نےتجویزکررکھاہےکہ وہ ضرورپیچھےرہ جانےوالوں میں رہ جائےگی۔
فتح محمدجالندھری :
البتہ ان کی عورت (کہ) اس کے لیے ہم نے ٹھہرا دیا ہے کہ وہ پیچھے رہ جائے گی
Sahi International :
Except his wife." Allah decreed that she is of those who remain behind.
فَلَمَّا جَاءَ آلَ لُوطٍ الْمُرْسَلُونَ (60)
محمداکرم اعوان :
پھرجب وہ بھیجےہوئے (فرشتے) لوط (علیہ السلام) کےگھروالوں کےپاس پہنچے۔
فتح محمدجالندھری :
پھر جب فرشتے لوط کے گھر گئے
Sahi International :
And when the messengers came to the family of Lot,
قَالَ إِنَّكُمْ قَوْمٌ مُّنكَرُونَ (62)
محمداکرم اعوان :
تووہ فرمانےلگےبےشک تم اجنبی آدمی ہو۔
فتح محمدجالندھری :
تو لوط نے کہا تم تو ناآشنا سے لوگ ہو
Sahi International :
He said, "Indeed, you are people unknown."
قَالُوا بَلْ جِئْنَاكَ بِمَا كَانُوا فِيهِ يَمْتَرُونَ (63)
محمداکرم اعوان :
وہ بولےبلکہ ہم آپ کےپاس وہ چیزلےکرآئےہیں جس میں یہ شک کرتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
وہ بولے کہ نہیں بلکہ ہم آپ کے پاس وہ چیز لے کر آئے ہیں جس میں لوگ شک کرتے تھے
Sahi International :
They said, "But we have come to you with that about which they were disputing,
وَأَتَيْنَاكَ بِالْحَقِّ وَإِنَّا لَصَادِقُونَ (64)
محمداکرم اعوان :
اورہم آپ کےپاس یقینی بات لےکرآئےہیں اوریقیناًہم سچ کہتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم آپ کے پاس یقینی بات لے کر آئے ہیں اور ہم سچ کہتے ہیں
Sahi International :
And we have come to you with truth, and indeed, we are truthful.
فَأَسْرِ بِأَهْلِكَ بِقِطْعٍ مِّنَ اللَّيْلِ وَاتَّبِعْ أَدْبَارَهُمْ وَلَا يَلْتَفِتْ مِنكُمْ أَحَدٌ وَامْضُوا حَيْثُ تُؤْمَرُونَ (65)
محمداکرم اعوان :
توآپ کچھ رات رہےاپنےگھروالوں کولےکرنکلیں اورآپ ان کےپیچھےہولیجیئےاورآپ میں سےکوئی پیچھےمڑکربھی نہ دیکھےاورجس جگہ کا آپ کوحکم ہوا ہےادھرچلےجائیں۔
فتح محمدجالندھری :
تو آپ کچھ رات رہے سے اپنے گھر والوں کو لے نکلیں اور خود ان کے پیچھے چلیں اور اور آپ میں سے کوئی شخص مڑ کر نہ دیکھے۔ اور جہاں آپ کو حکم ہو وہاں چلے جایئے
Sahi International :
So set out with your family during a portion of the night and follow behind them and let not anyone among you look back and continue on to where you are commanded."
وَقَضَيْنَا إِلَيْهِ ذَٰلِكَ الْأَمْرَ أَنَّ دَابِرَ هَٰؤُلَاءِ مَقْطُوعٌ مُّصْبِحِينَ (66)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےان (لوط علیہ السلام) کےپاس یہ وحی بھیجی کہ صبح ہوتےان کی جڑہی کٹ جائےگی۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے لوط کی طرف وحی بھیجی کہ ان لوگوں کی جڑ صبح ہوتے ہوتے کاٹ دی جائے گی
Sahi International :
And We conveyed to him [the decree] of that matter: that those [sinners] would be eliminated by early morning.
وَجَاءَ أَهْلُ الْمَدِينَةِ يَسْتَبْشِرُونَ (67)
محمداکرم اعوان :
اورشہرکےلوگ خوش خوش دوڑےآئے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اہل شہر (لوط کے پاس) خوش خوش (دوڑے) آئے
Sahi International :
And the people of the city came rejoicing.
قَالَ إِنَّ هَٰؤُلَاءِ ضَيْفِي فَلَا تَفْضَحُونِ (68)
محمداکرم اعوان :
انہوں (لوط علیہ السلام) نےفرمایایہ میرےمہمان ہیں سو (ان کےبارے) مجھےرسوانہ کرو۔
فتح محمدجالندھری :
(لوط نے) کہا کہ یہ میرے مہمان ہیں (کہیں ان کے بارے میں) مجھے رسوا نہ کرنا
Sahi International :
[Lot] said, "Indeed, these are my guests, so do not shame me.
وَاتَّقُوا اللَّهَ وَلَا تُخْزُونِ (69)
محمداکرم اعوان :
اوراللہ سےڈرواور مجھےبےآبرونہ کرو۔
فتح محمدجالندھری :
اور خدا سے ڈرو۔ اور میری بےآبروئی نہ کیجو
Sahi International :
And fear Allah and do not disgrace me."
قَالُوا أَوَلَمْ نَنْهَكَ عَنِ الْعَالَمِينَ (70)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےکہاکیاہم آپ کودنیا بھرکےلوگوں سےمنع نہیں کرچکے؟
فتح محمدجالندھری :
وہ بولے کیا ہم نے تم کو سارے جہان (کی حمایت وطرفداری) سے منع نہیں کیا
Sahi International :
They said, "Have we not forbidden you from [protecting] people?"
قَالَ هَٰؤُلَاءِ بَنَاتِي إِن كُنتُمْ فَاعِلِينَ (71)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےفرمایایہ میری (بہو) بیٹیاں (قوم کی لڑکیاں) موجودہیں (تم ان سےشادی کرلو) اگرتم (میراکہا) مانوتو۔
فتح محمدجالندھری :
(انہوں نے) کہا کہ اگر تمہیں کرنا ہی ہے تو یہ میری (قوم کی) لڑکیاں ہیں (ان سے شادی کرلو)
Sahi International :
[Lot] said, "These are my daughters - if you would be doers [of lawful marriage]."
لَعَمْرُكَ إِنَّهُمْ لَفِي سَكْرَتِهِمْ يَعْمَهُونَ (72)
محمداکرم اعوان :
آپ کی زندگی کی قسم بےشک وہ اپنی مستی میں مدہوش تھے۔
فتح محمدجالندھری :
(اے محمد) تمہاری جان کی قسم وہ اپنی مستی میں مدہوش (ہو رہے) تھے
Sahi International :
By your life, [O Muhammad], indeed they were, in their intoxication, wandering blindly.
فَأَخَذَتْهُمُ الصَّيْحَةُ مُشْرِقِينَ (73)
محمداکرم اعوان :
پس ان کوسورج نکلتےنکلتےسخت آوازنےآپکڑا۔
فتح محمدجالندھری :
سو ان کو سورج نکلتے نکلتے چنگھاڑ نے آپکڑا
Sahi International :
So the shriek seized them at sunrise.
فَجَعَلْنَا عَالِيَهَا سَافِلَهَا وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِمْ حِجَارَةً مِّن سِجِّيلٍ (74)
محمداکرم اعوان :
پھرہم نےاس (بستی) کااوپرکاتختہ (الٹ کر) اس کےنیچےکردیااوران لوگوں پرکھنگرکےپتھربرسانےشروع کیے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے اس شہر کو (الٹ کر) نیچے اوپر کردیا۔ اور ان پر کھنگر کی پتھریاں برسائیں
Sahi International :
And We made the highest part [of the city] its lowest and rained upon them stones of hard clay.
إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِّلْمُتَوَسِّمِينَ (75)
محمداکرم اعوان :
یقیناً اس واقعہ میں اہلِ بصیرت کےلیےکئی نشانیاں ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
بےشک اس (قصے) میں اہل فراست کے لیے نشانی ہے
Sahi International :
Indeed in that are signs for those who discern.
وَإِنَّهَا لَبِسَبِيلٍ مُّقِيمٍ (76)
محمداکرم اعوان :
اوریہ (بستی) ایک سیدھی (آباد) سڑک پرملتی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور وہ (شہر) اب تک سیدھے رستے پر (موجود) ہے
Sahi International :
And indeed, those cities are [situated] on an established road.
إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً لِّلْمُؤْمِنِينَ (77)
محمداکرم اعوان :
بےشک اس میں ایمان والوں کےلیےنشانیاں (دلائل) ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
بےشک اس میں ایمان لانے والوں کے لیے نشانی ہے
Sahi International :
Indeed in that is a sign for the believers.
وَإِن كَانَ أَصْحَابُ الْأَيْكَةِ لَظَالِمِينَ (78)
محمداکرم اعوان :
اوراگرچہ بن والے (شعیب علیہ السلام کی امت) بھی بڑےظالم تھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور بَن کے رہنے والے (یعنی قوم شعیب کے لوگ) بھی گنہگار تھے
Sahi International :
And the companions of the thicket were [also] wrongdoers.
فَانتَقَمْنَا مِنْهُمْ وَإِنَّهُمَا لَبِإِمَامٍ مُّبِينٍ (79)
محمداکرم اعوان :
سوہم نےان سےبدلہ لیااوریہ دونوں بستیاں کھلےراستے (سڑک) پرموجودہیں۔
فتح محمدجالندھری :
تو ہم نے ان سے بھی بدلہ لیا۔ اور یہ دونوں شہر کھلے رستے پر (موجود) ہیں
Sahi International :
So We took retribution from them, and indeed, both [cities] are on a clear highway.
وَلَقَدْ كَذَّبَ أَصْحَابُ الْحِجْرِ الْمُرْسَلِينَ (80)
محمداکرم اعوان :
اوربےشک (وادئ) حجر کےرہنےوالوں نےبھی پیغمبروں کوجھوٹاقراردیا۔
فتح محمدجالندھری :
اور (وادی) حجر کے رہنے والوں نے بھی پیغمبروں کی تکذیب کی
Sahi International :
And certainly did the companions of Thamud deny the messengers.
وَآتَيْنَاهُمْ آيَاتِنَا فَكَانُوا عَنْهَا مُعْرِضِينَ (81)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےان کواپنی نشانیاں دیں سووہ ان سےروگردانی کرتےرہے۔
فتح محمدجالندھری :
ہم نے ان کو اپنی نشانیاں دیں اور وہ ان سے منہ پھرتے رہے
Sahi International :
And We gave them Our signs, but from them they were turning away.
وَكَانُوا يَنْحِتُونَ مِنَ الْجِبَالِ بُيُوتًا آمِنِينَ (82)
محمداکرم اعوان :
اوروہ پہاڑوں کوتراش کرگھربنالیتےتھےکہ امن سےرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور وہ پہاڑوں کو تراش تراش کر گھر بناتے تھے (کہ) امن (واطمینان) سے رہیں گے
Sahi International :
And they used to carve from the mountains, houses, feeling secure.
فَأَخَذَتْهُمُ الصَّيْحَةُ مُصْبِحِينَ (83)
محمداکرم اعوان :
سوان کوصبح کےوقت سخت آوازنےآپکڑا۔
فتح محمدجالندھری :
تو چیخ نے ان کو صبح ہوتے ہوتے آپکڑا
Sahi International :
But the shriek seized them at early morning.
فَمَا أَغْنَىٰ عَنْهُم مَّا كَانُوا يَكْسِبُونَ (84)
محمداکرم اعوان :
پس جوکام وہ کرتےتھےان کےکسی کام نہ آئے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو کام وہ کرتے تھے وہ ان کے کچھ بھی کام نہ آئے
Sahi International :
So nothing availed them [from] what they used to earn.
وَمَا خَلَقْنَا السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا إِلَّا بِالْحَقِّ ۗ وَإِنَّ السَّاعَةَ لَآتِيَةٌ ۖ فَاصْفَحِ الصَّفْحَ الْجَمِيلَ (85)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےآسمانوں کواورزمین کواوران کےدرمیان کی چیزوں (مخلوق) کو مصلحت کےساتھ پیدافرمایاہےاورقیامت ضرورآکررہےگی سوآپ ان سےاچھی طرح سےدرگذرکیجیئے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو (مخلوقات) ان میں ہے اس کو تدبیر کے ساتھ پیدا کیا ہے۔ اور قیامت تو ضرور آکر رہے گی تو تم (ان لوگوں سے) اچھی طرح سے درگزر کرو
Sahi International :
And We have not created the heavens and earth and that between them except in truth. And indeed, the Hour is coming; so forgive with gracious forgiveness.
إِنَّ رَبَّكَ هُوَ الْخَلَّاقُ الْعَلِيمُ (86)
محمداکرم اعوان :
بےشک آپ کاپروردگارہی (سب کچھ) پیداکرنےوالاجاننےوالاہے۔
فتح محمدجالندھری :
کچھ شک نہیں کہ تمہارا پروردگار (سب کچھ) پیدا کرنے والا (اور) جاننے والا ہے
Sahi International :
Indeed, your Lord - He is the Knowing Creator.
وَلَقَدْ آتَيْنَاكَ سَبْعًا مِّنَ الْمَثَانِي وَالْقُرْآنَ الْعَظِيمَ (87)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناً ہم نےآپ کوسات آیات جو (نماز میں) دہراکرپڑھی جاتی ہیں اورعظمت والا قرآن عطا فرمایاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے تم کو سات (آیتیں) جو (نماز میں) دہرا کر پڑھی جاتی ہیں (یعنی سورہٴ الحمد) اور عظمت والا قرآن عطا فرمایا ہے
Sahi International :
And We have certainly given you, [O Muhammad], seven of the often repeated [verses] and the great Qur'an.
لَا تَمُدَّنَّ عَيْنَيْكَ إِلَىٰ مَا مَتَّعْنَا بِهِ أَزْوَاجًا مِّنْهُمْ وَلَا تَحْزَنْ عَلَيْهِمْ وَاخْفِضْ جَنَاحَكَ لِلْمُؤْمِنِينَ (88)
محمداکرم اعوان :
آپ ان چیزوں کی طرف آنکھ اٹھاکردیکھیں بھی نہیں جوہم نے (کفار کی) کئی جماعتوں کو (دنیا کے) فائدےکےلیےدےرکھی ہیں اوران پرغم نہ کیجیئےاورمومنوں پرشفقت رکھیئے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے کفار کی کئی جماعتوں کو جو (فوائد دنیاوی سے) متمتع کیا ہے تم ان کی طرف (رغبت سے) آنکھ اٹھا کر نہ دیکھنا اور نہ ان کے حال پر تاسف کرنا اور مومنوں سے خاطر اور تواضع سے پیش آنا
Sahi International :
Do not extend your eyes toward that by which We have given enjoyment to [certain] categories of the disbelievers, and do not grieve over them. And lower your wing to the believers
وَقُلْ إِنِّي أَنَا النَّذِيرُ الْمُبِينُ (89)
محمداکرم اعوان :
اورفرمادیجیئےکہ یقیناً میں توکھلم کھلا (انجام بد سے) ڈرانےوالاہوں۔
فتح محمدجالندھری :
اور کہہ دو کہ میں تو علانیہ ڈر سنانے والا ہوں
Sahi International :
And say, "Indeed, I am the clear warner" -
كَمَا أَنزَلْنَا عَلَى الْمُقْتَسِمِينَ (90)
محمداکرم اعوان :
جس طرح ہم نےان لوگوں پر (عذاب) نازل کیاجنہوں نے (آسمانی کتاب کے) حصےکررکھےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
(اور ہم ان کفار پر اسی طرح عذاب نازل کریں گے) جس طرح ان لوگوں پر نازل کیا جنہوں نے تقسیم کردیا
Sahi International :
Just as We had revealed [scriptures] to the separators
الَّذِينَ جَعَلُوا الْقُرْآنَ عِضِينَ (91)
محمداکرم اعوان :
جنہوں نے قرآن کو ٹکڑے ٹکڑےکرڈالا (کچھ کومانتےکچھ کونہیں)
فتح محمدجالندھری :
یعنی قرآن کو (کچھ ماننے اور کچھ نہ ماننے سے) ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا
Sahi International :
Who have made the Qur'an into portions.
فَوَرَبِّكَ لَنَسْأَلَنَّهُمْ أَجْمَعِينَ (92)
محمداکرم اعوان :
سوآپ کےپروردگارکی قسم ہم ان سےضروربازپرس کریں گے
فتح محمدجالندھری :
تمہارے پروردگار کی قسم ہم ان سے ضرور پرسش کریں گے
Sahi International :
So by your Lord, We will surely question them all
عَمَّا كَانُوا يَعْمَلُونَ (93)
محمداکرم اعوان :
ان کاموں کی جووہ کرتےرہے۔
فتح محمدجالندھری :
ان کاموں کی جو وہ کرتے رہے
Sahi International :
About what they used to do.
فَاصْدَعْ بِمَا تُؤْمَرُ وَأَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِكِينَ (94)
محمداکرم اعوان :
پس آپ کوجس بات کا حکم فرمایا گیا ہےآپ صاف صاف سنادیجیئےاور (ان) مشرکوں کی پرواہ نہ کیجیئے۔
فتح محمدجالندھری :
پس جو حکم تم کو (خدا کی طرف سے) ملا ہے وہ (لوگوں کو) سنا دو اور مشرکوں کا (ذرا) خیال نہ کرو
Sahi International :
Then declare what you are commanded and turn away from the polytheists.
إِنَّا كَفَيْنَاكَ الْمُسْتَهْزِئِينَ (95)
محمداکرم اعوان :
مذاق اڑانےوالوں کو، آپ کی طرف سےہم کافی ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
ہم تمہیں ان لوگوں (کے شر) سے بچانے کے لیے جو تم سے استہزاء کرتے ہیں کافی ہیں
Sahi International :
Indeed, We are sufficient for you against the mockers
الَّذِينَ يَجْعَلُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَٰهًا آخَرَ ۚ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ (96)
محمداکرم اعوان :
جواللہ کےساتھ دوسرامعبود قراردیتےہیں سوان کو (اس کا انجام) جلدی معلوم ہوجائےگا۔
فتح محمدجالندھری :
جو خدا کے ساتھ معبود قرار دیتے ہیں۔ سو عنقریب ان کو (ان باتوں کا انجام) معلوم ہوجائے گا
Sahi International :
Who make [equal] with Allah another deity. But they are going to know.
وَلَقَدْ نَعْلَمُ أَنَّكَ يَضِيقُ صَدْرُكَ بِمَا يَقُولُونَ (97)
محمداکرم اعوان :
اوربےشک ہم جانتےہیں کہ ان کی باتوں سےآپ کادل تنگ ہوتا ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم جانتے ہیں کہ ان باتوں سے تمہارا دل تنگ ہوتا ہے
Sahi International :
And We already know that your breast is constrained by what they say.
فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَكُن مِّنَ السَّاجِدِينَ (98)
محمداکرم اعوان :
سوآپ اپنےپروردگارکی تسبیح وتحمید کرتےرہیئےاورسجدہ کرنےوالوں میں رہیئے۔
فتح محمدجالندھری :
تو تم اپنے پروردگار کی تسبیح کہتے اور (اس کی) خوبیاں بیان کرتے رہو اور سجدہ کرنے والوں میں داخل رہو
Sahi International :
So exalt [Allah] with praise of your Lord and be of those who prostrate [to Him].
وَاعْبُدْ رَبَّكَ حَتَّىٰ يَأْتِيَكَ الْيَقِينُ (99)
محمداکرم اعوان :
اوراپنےپروردگارکی عبادت کرتےرہیئےیہاں تک کہ آپ کی مدت العمرپوری ہوجائے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اپنے پروردگار کی عبادت کئے جاؤ یہاں تک کہ تمہاری موت (کا وقت) آجائے
Sahi International :
And worship your Lord until there comes to you the certainty (death).