بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
محمداکرم اعوان :
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں
فتح محمدجالندھری :
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
Sahi International :
In the name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
ن ۚ وَالْقَلَمِ وَمَا يَسْطُرُونَ
(1)
محمداکرم اعوان :
نٓ۔ قسم ہےقلم کی اورجولکھتےہیں (ان کی قسم)۔
فتح محمدجالندھری :
نٓ۔ قلم کی اور جو (اہل قلم) لکھتے ہیں اس کی قسم
Sahi International :
Nun. By the pen and what they inscribe,
مَا أَنتَ بِنِعْمَةِ رَبِّكَ بِمَجْنُونٍ
(2)
محمداکرم اعوان :
کہ آپ اپنےپروردگارکےفضل سےدیوانےنہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کہ (اے محمدﷺ) تم اپنے پروردگار کے فضل سے دیوانے نہیں ہو
Sahi International :
You are not, [O Muhammad], by the favor of your Lord, a madman.
وَإِنَّ لَكَ لَأَجْرًا غَيْرَ مَمْنُونٍ
(3)
محمداکرم اعوان :
اوربےشک آپ کےلیےایساصلہ ہےجو (کبھی) ختم ہونےوالانہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور تمہارے لئے بے انتہا اجر ہے
Sahi International :
And indeed, for you is a reward uninterrupted.
وَإِنَّكَ لَعَلَىٰ خُلُقٍ عَظِيمٍ
(4)
محمداکرم اعوان :
اوربےشک آپ اخلاقِ حسنہ کےبلندترین مقام پرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اخلاق تمہارے بہت (عالی) ہیں
Sahi International :
And indeed, you are of a great moral character.
فَسَتُبْصِرُ وَيُبْصِرُونَ
(5)
محمداکرم اعوان :
سوعنقریب آپ بھی دیکھ لیں گےاوریہ (کافر) بھی دیکھ لیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
سو عنقریب تم بھی دیکھ لو گے اور یہ (کافر) بھی دیکھ لیں گے
Sahi International :
So you will see and they will see
بِأَييِّكُمُ الْمَفْتُونُ
(6)
محمداکرم اعوان :
کہ تم میں سےکون دیوانہ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
کہ تم میں سے کون دیوانہ ہے
Sahi International :
Which of you is the afflicted [by a devil].
إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِمَن ضَلَّ عَن سَبِيلِهِ وَهُوَ أَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ
(7)
محمداکرم اعوان :
بےشک آپ کاپروردگاراس کو بھی خوب جانتا ہےجواس کی راہ سےبھٹک گیااوران کوبھی خوب جانتاہےجوسیدھےراستےپرچل رہےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
تمہارا پروردگار اس کو بھی خوب جانتا ہے جو اس کے رستے سے بھٹک گیا اور ان کو بھی خوب جانتا ہے جو سیدھے راستے پر چل رہے ہیں
Sahi International :
Indeed, your Lord is most knowing of who has gone astray from His way, and He is most knowing of the [rightly] guided.
فَلَا تُطِعِ الْمُكَذِّبِينَ
(8)
محمداکرم اعوان :
توآپ جھٹلانےوالوں کاکہامت مانیئے۔
فتح محمدجالندھری :
تو تم جھٹلانے والوں کا کہا نہ ماننا
Sahi International :
Then do not obey the deniers.
وَدُّوا لَوْ تُدْهِنُ فَيُدْهِنُونَ
(9)
محمداکرم اعوان :
یہ لوگ چاہتےہیں کہ آپ نرمی اختیار کریں تویہ بھی نرم ہوجائیں۔
فتح محمدجالندھری :
یہ لوگ چاہتے ہیں کہ تم نرمی اختیار کرو تو یہ بھی نرم ہوجائیں
Sahi International :
They wish that you would soften [in your position], so they would soften [toward you].
وَلَا تُطِعْ كُلَّ حَلَّافٍ مَّهِينٍ
(10)
محمداکرم اعوان :
اورکسی ایسےشخص کاکہامت مانیئےجوبہت قسمیں کھانےوالا، ذلیل ہو۔
فتح محمدجالندھری :
اور کسی ایسے شخص کے کہے میں نہ آجانا جو بہت قسمیں کھانے والا ذلیل اوقات ہے
Sahi International :
And do not obey every worthless habitual swearer
هَمَّازٍ مَّشَّاءٍ بِنَمِيمٍ
(11)
محمداکرم اعوان :
طعن بھری اشارتیں کرنے والا، چغلیاں لیےپھرنے والا،
فتح محمدجالندھری :
طعن آمیز اشارتیں کرنے والا چغلیاں لئے پھرنے والا
Sahi International :
[And] scorner, going about with malicious gossip -
مَّنَّاعٍ لِّلْخَيْرِ مُعْتَدٍ أَثِيمٍ
(12)
محمداکرم اعوان :
مال میں بخل کرنے والا، حد سے بڑھا ہوا، بدکار۔
فتح محمدجالندھری :
مال میں بخل کرنے والا حد سے بڑھا ہوا بدکار
Sahi International :
A preventer of good, transgressing and sinful,
عُتُلٍّ بَعْدَ ذَٰلِكَ زَنِيمٍ
(13)
محمداکرم اعوان :
سخت خُو (اور) اس کےعلاوہ بدنسب (حرام زادہ) بھی ہو۔
فتح محمدجالندھری :
سخت خو اور اس کے علاوہ بدذات ہے
Sahi International :
Cruel, moreover, and an illegitimate pretender.
أَن كَانَ ذَا مَالٍ وَبَنِينَ
(14)
محمداکرم اعوان :
اس لیےکہ مال اوربیٹےرکھتا ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اس سبب سے کہ مال اور بیٹے رکھتا ہے
Sahi International :
Because he is a possessor of wealth and children,
إِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِ آيَاتُنَا قَالَ أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ
(15)
محمداکرم اعوان :
جب اس کوہماری آیات پڑھ کرسنائی جاتی ہیں توکہتاہےکہ یہ اگلےلوگوں کی پرانی کہانیاں ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جب اس کو ہماری آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو کہتا ہے کہ یہ اگلے لوگوں کے افسانے ہیں
Sahi International :
When Our verses are recited to him, he says, "Legends of the former peoples."
سَنَسِمُهُ عَلَى الْخُرْطُومِ
(16)
محمداکرم اعوان :
ہم عنقریب اس کی ناک پرداغ لگادیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
ہم عنقریب اس کی ناک پر داغ لگائیں گے
Sahi International :
We will brand him upon the snout.
إِنَّا بَلَوْنَاهُمْ كَمَا بَلَوْنَا أَصْحَابَ الْجَنَّةِ إِذْ أَقْسَمُوا لَيَصْرِمُنَّهَا مُصْبِحِينَ
(17)
محمداکرم اعوان :
بےشک ہم نےان لوگوں کی اس طرح آزمائش کی ہےجس طرح باغ والوں کی آزمائش کی تھی جب انہوں نےقسمیں کھاکرکہاکہ صبح ہوتےہم ضروراس کاپھل اتارلیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
ہم نے ان لوگوں کی اسی طرح آزمائش کی ہے جس طرح باغ والوں کی آزمائش کی تھی۔ جب انہوں نے قسمیں کھا کھا کر کہا کہ صبح ہوتے ہوتے ہم اس کا میوہ توڑ لیں گے
Sahi International :
Indeed, We have tried them as We tried the companions of the garden, when they swore to cut its fruit in the [early] morning
محمداکرم اعوان :
اورانہوں نےان شاءاللہ نہیں کہا۔
فتح محمدجالندھری :
اور انشاء الله نہ کہا
Sahi International :
Without making exception.
فَطَافَ عَلَيْهَا طَائِفٌ مِّن رَّبِّكَ وَهُمْ نَائِمُونَ
(19)
محمداکرم اعوان :
سواس پرآپ کےپرودرگارکی طرف سےایک عذاب پھرگیااوروہ ابھی سورہےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
سو وہ ابھی سو ہی رہے تھے کہ تمہارے پروردگار کی طرف سے (راتوں رات) اس پر ایک آفت پھر گئی
Sahi International :
So there came upon the garden an affliction from your Lord while they were asleep.
فَأَصْبَحَتْ كَالصَّرِيمِ
(20)
محمداکرم اعوان :
تووہ ایساہوگیاجیسےکٹی ہوئی کھیتی۔
فتح محمدجالندھری :
تو وہ ایسا ہوگیا جیسے کٹی ہوئی کھیتی
Sahi International :
And it became as though reaped.
فَتَنَادَوْا مُصْبِحِينَ
(21)
محمداکرم اعوان :
توصبح صبح وہ ایک دوسرےکوپکارنےلگے،
فتح محمدجالندھری :
جب صبح ہوئی تو وہ لوگ ایک دوسرے کو پکارنے لگے
Sahi International :
And they called one another at morning,
أَنِ اغْدُوا عَلَىٰ حَرْثِكُمْ إِن كُنتُمْ صَارِمِينَ
(22)
محمداکرم اعوان :
اگرتم کوکاٹناہےتواپنی کھیتی پرسویرےسویرےپہنچو۔
فتح محمدجالندھری :
اگر تم کو کاٹنا ہے تو اپنی کھیتی پر سویرے ہی جا پہنچو
Sahi International :
[Saying], "Go early to your crop if you would cut the fruit."
فَانطَلَقُوا وَهُمْ يَتَخَافَتُونَ
(23)
محمداکرم اعوان :
تووہ چل پڑےاوروہ آپس میں سرگوشیاں کرتےجاتےتھے
فتح محمدجالندھری :
تو وہ چل پڑے اور آپس میں چپکے چپکے کہتے جاتے تھے
Sahi International :
So they set out, while lowering their voices,
أَن لَّا يَدْخُلَنَّهَا الْيَوْمَ عَلَيْكُم مِّسْكِينٌ
(24)
محمداکرم اعوان :
کہ آج تمہارےپاس کوئی فقیرنہ آنےپائے۔
فتح محمدجالندھری :
آج یہاں تمہارے پاس کوئی فقیر نہ آنے پائے
Sahi International :
[Saying], "There will surely not enter it today upon you [any] poor person."
وَغَدَوْا عَلَىٰ حَرْدٍ قَادِرِينَ
(25)
محمداکرم اعوان :
اورکوشش کرکےسویرےہی جاپہنچے (گویااس پر) قادرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور کوشش کے ساتھ سویرے ہی جا پہنچے (گویا کھیتی پر) قادر ہیں
Sahi International :
And they went early in determination, [assuming themselves] able.
فَلَمَّا رَأَوْهَا قَالُوا إِنَّا لَضَالُّونَ
(26)
محمداکرم اعوان :
پھرجب اُسےدیکھاتوکہنےلگےہم بھول گئے
فتح محمدجالندھری :
جب باغ کو دیکھا تو (ویران) کہنے لگے کہ ہم رستہ بھول گئے ہیں
Sahi International :
But when they saw it, they said, "Indeed, we are lost;
بَلْ نَحْنُ مَحْرُومُونَ
(27)
محمداکرم اعوان :
بلکہ ہماری قسمت ہی پھوٹ گئی۔
فتح محمدجالندھری :
نہیں بلکہ ہم (برگشتہ نصیب) بےنصیب ہیں
Sahi International :
Rather, we have been deprived."
قَالَ أَوْسَطُهُمْ أَلَمْ أَقُل لَّكُمْ لَوْلَا تُسَبِّحُونَ
(28)
محمداکرم اعوان :
ان میں جوقدرےبہترآدمی تھاکہنےلگاکیامَیں نےتم سےکہانہ تھاکہ تم تسبیح کیوں نہیں کرتے۔
فتح محمدجالندھری :
ایک جو اُن میں فرزانہ تھا بولا کہ کیا میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ تم تسبیح کیوں نہیں کرتے؟
Sahi International :
The most moderate of them said, "Did I not say to you, 'Why do you not exalt [Allah]?' "
قَالُوا سُبْحَانَ رَبِّنَا إِنَّا كُنَّا ظَالِمِينَ
(29)
محمداکرم اعوان :
توکہنےلگےہماراپروردگار (اللہ) پاک ہےبےشک ہم ہی قصوروارتھے۔
فتح محمدجالندھری :
(تب) وہ کہنے لگے کہ ہمارا پروردگار پاک ہے بےشک ہم ہی قصوروار تھے
Sahi International :
They said, "Exalted is our Lord! Indeed, we were wrongdoers."
فَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَلَاوَمُونَ
(30)
محمداکرم اعوان :
پھرایک دوسرےکومخاطب کرکےباہم الزام دینےلگے۔
فتح محمدجالندھری :
پھر لگے ایک دوسرے کو رو در رو ملامت کرنے
Sahi International :
Then they approached one another, blaming each other.
قَالُوا يَا وَيْلَنَا إِنَّا كُنَّا طَاغِينَ
(31)
محمداکرم اعوان :
کہنےلگےہماری بدبختی، ہم ہی حدسےنکلنےوالےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
کہنے لگے ہائے شامت ہم ہی حد سے بڑھ گئے تھے
Sahi International :
They said, "O woe to us; indeed we were transgressors.
عَسَىٰ رَبُّنَا أَن يُبْدِلَنَا خَيْرًا مِّنْهَا إِنَّا إِلَىٰ رَبِّنَا رَاغِبُونَ
(32)
محمداکرم اعوان :
ہوسکتاہےہماراپروردگاراس سےاچھاباغ ہمیں بدلےمیں عطاکردےبےشک ہم اپنےپروردگارکی طرف رجوع ہوتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
امید ہے کہ ہمارا پروردگار اس کے بدلے میں ہمیں اس سے بہتر باغ عنایت کرے ہم اپنے پروردگار کی طرف سے رجوع لاتے ہیں
Sahi International :
Perhaps our Lord will substitute for us [one] better than it. Indeed, we are toward our Lord desirous."
كَذَٰلِكَ الْعَذَابُ ۖ وَلَعَذَابُ الْآخِرَةِ أَكْبَرُ ۚ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ
(33)
محمداکرم اعوان :
اس طرح عذاب ہواکرتاہےاورآخرت کاعذاب بہت بڑھ کرہےاگریہ (اس بات کو) جانتےہوتے۔
فتح محمدجالندھری :
(دیکھو) عذاب یوں ہوتا ہے۔ اور آخرت کا عذاب اس سے کہیں بڑھ کر ہے۔ کاش! یہ لوگ جانتے ہوتے
Sahi International :
Such is the punishment [of this world]. And the punishment of the Hereafter is greater, if they only knew.
إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ عِندَ رَبِّهِمْ جَنَّاتِ النَّعِيمِ
(34)
محمداکرم اعوان :
بےشک پرہیزگاروں کےلیےان کےپروردگارکےپاس نعمت کےباغ ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
پرہیزگاروں کے لئے ان کے پروردگار کے ہاں نعمت کے باغ ہیں
Sahi International :
Indeed, for the righteous with their Lord are the Gardens of Pleasure.
أَفَنَجْعَلُ الْمُسْلِمِينَ كَالْمُجْرِمِينَ
(35)
محمداکرم اعوان :
توکیاہم فرماں برداروں کونافرمانوں کی طرح کردیں گے؟
فتح محمدجالندھری :
کیا ہم فرمانبرداروں کو نافرمانوں کی طرف (نعمتوں سے) محروم کردیں گے؟
Sahi International :
Then will We treat the Muslims like the criminals?
مَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ
(36)
محمداکرم اعوان :
تمہیں کیاہوگیاہےتم کیسافیصلہ کرتےہو!
فتح محمدجالندھری :
تمہیں کیا ہوگیا ہے کیسی تجویزیں کرتے ہو؟
Sahi International :
What is [the matter] with you? How do you judge?
أَمْ لَكُمْ كِتَابٌ فِيهِ تَدْرُسُونَ
(37)
محمداکرم اعوان :
کیاتمہارےپاس کوئی (آسمانی) کتاب ہےجس میں پڑھتےہو
فتح محمدجالندھری :
کیا تمہارے پاس کوئی کتاب ہے جس میں (یہ) پڑھتے ہو
Sahi International :
Or do you have a scripture in which you learn
إِنَّ لَكُمْ فِيهِ لَمَا تَخَيَّرُونَ
(38)
محمداکرم اعوان :
کہ ضروراس میں تمہارےلیےوہ چیز (لکھی) ہوجوتم کوپسند ہے۔
فتح محمدجالندھری :
کہ جو چیز تم پسند کرو گے وہ تم کو ضرور ملے گی
Sahi International :
That indeed for you is whatever you choose?
أَمْ لَكُمْ أَيْمَانٌ عَلَيْنَا بَالِغَةٌ إِلَىٰ يَوْمِ الْقِيَامَةِ ۙ إِنَّ لَكُمْ لَمَا تَحْكُمُونَ
(39)
محمداکرم اعوان :
یاتم نےہم سےقسمیں لےرکھی ہیں جوقیامت کےدن تک چلتی جائیں گی کہ جس چیزکاتم حکم کروگےوہ ضرورتمہیں مہیا کی جائےگی۔
فتح محمدجالندھری :
یا تم نے ہم سے قسمیں لے رکھی ہیں جو قیامت کے دن تک چلی جائیں گی کہ جس شے کا تم حکم کرو گے وہ تمہارے لئے حاضر ہوگی
Sahi International :
Or do you have oaths [binding] upon Us, extending until the Day of Resurrection, that indeed for you is whatever you judge?
سَلْهُمْ أَيُّهُم بِذَٰلِكَ زَعِيمٌ
(40)
محمداکرم اعوان :
ان سےپوچھیئےکہ ان میں اس کا ذمہ دارکون ہے؟
فتح محمدجالندھری :
ان سے پوچھو کہ ان میں سے اس کا کون ذمہ لیتا ہے؟
Sahi International :
Ask them which of them, for that [claim], is responsible.
أَمْ لَهُمْ شُرَكَاءُ فَلْيَأْتُوا بِشُرَكَائِهِمْ إِن كَانُوا صَادِقِينَ
(41)
محمداکرم اعوان :
کیاان کےلیےاوربھی (اللہ کے) شریک ہیں اگرسچےہیں تواپنےشریکوں کولےآئیں۔
فتح محمدجالندھری :
کیا (اس قول میں) ان کے اور بھی شریک ہیں؟ اگر یہ سچے ہیں تو اپنے شریکوں کو لا سامنے کریں
Sahi International :
Or do they have partners? Then let them bring their partners, if they should be truthful.
يَوْمَ يُكْشَفُ عَن سَاقٍ وَيُدْعَوْنَ إِلَى السُّجُودِ فَلَا يَسْتَطِيعُونَ
(42)
محمداکرم اعوان :
جس دن ساق (پنڈلی) سےپردہ ہٹایاجائےگااورسجدےکےلیےسب بلائےجائیں گےتووہ (کفار) سجدہ نہ کرسکیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
جس دن پنڈلی سے کپڑا اٹھا دیا جائے گا اور کفار سجدے کے لئے بلائے جائیں گے تو سجدہ نہ کرسکیں گے
Sahi International :
The Day the shin will be uncovered and they are invited to prostration but the disbelievers will not be able,
خَاشِعَةً أَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ۖ وَقَدْ كَانُوا يُدْعَوْنَ إِلَى السُّجُودِ وَهُمْ سَالِمُونَ
(43)
محمداکرم اعوان :
ان کی آنکھیں جھکی ہوں گی ان پرذلت چھارہی ہوگی۔ حالانکہ (اس وقت سےپہلے) سجدےکےلیےبلائےجاتےتھےجبکہ یہ صحیح سالم تھے۔
فتح محمدجالندھری :
ان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی اور ان پر ذلت چھا رہی ہوگی حالانکہ پہلے (اُس وقت) سجدے کے لئے بلاتے جاتے تھے جب کہ صحیح وسالم تھے
Sahi International :
Their eyes humbled, humiliation will cover them. And they used to be invited to prostration while they were sound.
فَذَرْنِي وَمَن يُكَذِّبُ بِهَٰذَا الْحَدِيثِ ۖ سَنَسْتَدْرِجُهُم مِّنْ حَيْثُ لَا يَعْلَمُونَ
(44)
محمداکرم اعوان :
تومجھےاس کلام کےجھٹلانےوالوں سےسمجھ لینےدیں۔ ہم ان کوآہستہ آہستہ ایسےطریقےسےپکڑیں گےکہ ان کوخبربھی نہ ہوگی۔ اورمیں ان کومہلت دئیےجاتاہوں۔
فتح محمدجالندھری :
تو مجھ کو اس کلام کے جھٹلانے والوں سے سمجھ لینے دو۔ ہم ان کو آہستہ آہستہ ایسے طریق سے پکڑیں گے کہ ان کو خبر بھی نہ ہوگی
Sahi International :
So leave Me, [O Muhammad], with [the matter of] whoever denies the Qur'an. We will progressively lead them [to punishment] from where they do not know.
وَأُمْلِي لَهُمْ ۚ إِنَّ كَيْدِي مَتِينٌ
(45)
محمداکرم اعوان :
بےشک میری تدبیربہت مضبوط ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور میں ان کو مہلت دیئے جاتا ہوں میری تدبیر قوی ہے
Sahi International :
And I will give them time. Indeed, My plan is firm.
أَمْ تَسْأَلُهُمْ أَجْرًا فَهُم مِّن مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُونَ
(46)
محمداکرم اعوان :
کیاآپ ان سےکوئی صلہ مانگتےہیں کہ ان پرتاوان کابوجھ پڑرہاہے۔
فتح محمدجالندھری :
کیا تم ان سے کچھ اجر مانگتے ہو کہ ان پر تاوان کا بوجھ پڑ رہا ہے
Sahi International :
Or do you ask of them a payment, so they are by debt burdened down?
أَمْ عِندَهُمُ الْغَيْبُ فَهُمْ يَكْتُبُونَ
(47)
محمداکرم اعوان :
یاان کےپاس غیب کی خبرہےسووہ (اسے) لکھتےجاتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
یا ان کے پاس غیب کی خبر ہے کہ (اسے) لکھتے جاتے ہیں
Sahi International :
Or have they [knowledge of] the unseen, so they write [it] down?
فَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَلَا تَكُن كَصَاحِبِ الْحُوتِ إِذْ نَادَىٰ وَهُوَ مَكْظُومٌ
(48)
محمداکرم اعوان :
توآپ اپنےپروردگارکےحکم کےلیےصبرکیجیئےاورمچھلی والے (حضرت یونس علیہ السلام) کی طرح نہ ہوجائیےجب انہوں نےدعاکی اوروہ غم سےبھرےہوئےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
تو اپنے پروردگار کے حکم کے انتظار میں صبر کئے رہو اور مچھلی (کا لقمہ ہونے) والے یونس کی طرح رہو نا کہ انہوں نے (خدا) کو پکارا اور وہ (غم و) غصے میں بھرے ہوئے تھے
Sahi International :
Then be patient for the decision of your Lord, [O Muhammad], and be not like the companion of the fish when he called out while he was distressed.
لَّوْلَا أَن تَدَارَكَهُ نِعْمَةٌ مِّن رَّبِّهِ لَنُبِذَ بِالْعَرَاءِ وَهُوَ مَذْمُومٌ
(49)
محمداکرم اعوان :
اگرآپ کےپروردگار (اللہ) کااحسان ان کی دستگیری نہ فرماتاتووہ چٹیل میدان میں ڈال دئیےجاتےاوران کاحال بہت خراب ہوتا۔
فتح محمدجالندھری :
اگر تمہارے پروردگار کی مہربانی ان کی یاوری نہ کرتی تو وہ چٹیل میدان میں ڈال دیئے جاتے اور ان کا حال ابتر ہوجاتا
Sahi International :
If not that a favor from his Lord overtook him, he would have been thrown onto the naked shore while he was censured.
فَاجْتَبَاهُ رَبُّهُ فَجَعَلَهُ مِنَ الصَّالِحِينَ
(50)
محمداکرم اعوان :
پھران کےپروردگارنےان کوبرگزیدہ فرمادیاتوان کوصالحین میں سےکردیا۔
فتح محمدجالندھری :
پھر پروردگار نے ان کو برگزیدہ کرکے نیکوکاروں میں کرلیا
Sahi International :
And his Lord chose him and made him of the righteous.
وَإِن يَكَادُ الَّذِينَ كَفَرُوا لَيُزْلِقُونَكَ بِأَبْصَارِهِمْ لَمَّا سَمِعُوا الذِّكْرَ وَيَقُولُونَ إِنَّهُ لَمَجْنُونٌ
(51)
محمداکرم اعوان :
اورکافرجب قرآن سنتےہیں تولگتاہےکہ آپ کواپنی نظرِبدسےگرادیں گےاور (آپ کےبارے) کہتےہیں یہ توضروردیوانےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور کافر جب (یہ) نصیحت (کی کتاب) سنتے ہیں تو یوں لگتے ہیں کہ تم کو اپنی نگاہوں سے پھسلا دیں گے اور کہتے یہ تو دیوانہ ہے
Sahi International :
And indeed, those who disbelieve would almost make you slip with their eyes when they hear the message, and they say, "Indeed, he is mad."
وَمَا هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعَالَمِينَ
(52)
محمداکرم اعوان :
حالانکہ یہ (قرآن) توتمام جہانوں کےواسطےنصیحت ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور (لوگو) یہ (قرآن) اہل عالم کے لئے نصیحت ہے
Sahi International :
But it is not except a reminder to the worlds.