بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
محمداکرم اعوان :
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں
فتح محمدجالندھری :
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
Sahi International :
In the name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
تَنزِيلُ الْكِتَابِ مِنَ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ
(1)
محمداکرم اعوان :
اس کتاب (قرآن) کااتاراجانااللہ غالب حکمت والےکی طرف سےہے۔
فتح محمدجالندھری :
اس کتاب کا اُتارا جانا خدائے غالب (اور) حکمت والے کی طرف سے ہے
Sahi International :
The revelation of the Qur'an is from Allah, the Exalted in Might, the Wise.
إِنَّا أَنزَلْنَا إِلَيْكَ الْكِتَابَ بِالْحَقِّ فَاعْبُدِ اللَّهَ مُخْلِصًا لَّهُ الدِّينَ
(2)
محمداکرم اعوان :
بےشک ہم نےآپ پر (یہ) کتاب سچائی کےساتھ نازل فرمائی ہےتوآپ خالص اعتقادکرکےاللہ کی عبادت کرتےرہیئے۔
فتح محمدجالندھری :
(اے پیغمبر) ہم نے یہ کتاب تمہاری طرف سچائی کے ساتھ نازل کی ہے تو خدا کی عبادت کرو (یعنی) اس کی عبادت کو (شرک سے) خالص کرکے
Sahi International :
Indeed, We have sent down to you the Book, [O Muhammad], in truth. So worship Allah, [being] sincere to Him in religion.
أَلَا لِلَّهِ الدِّينُ الْخَالِصُ ۚ وَالَّذِينَ اتَّخَذُوا مِن دُونِهِ أَوْلِيَاءَ مَا نَعْبُدُهُمْ إِلَّا لِيُقَرِّبُونَا إِلَى اللَّهِ زُلْفَىٰ إِنَّ اللَّهَ يَحْكُمُ بَيْنَهُمْ فِي مَا هُمْ فِيهِ يَخْتَلِفُونَ ۗ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي مَنْ هُوَ كَاذِبٌ كَفَّارٌ
(3)
محمداکرم اعوان :
یادرکھوخالص عبادت اللہ ہی کےلیے (زیبا) ہےاورجن لوگوں نےاس کےسوامددگاراختیارکیےہیں (کہتےہیں) ہم ان کواس لیےپوجتےہیں کہ ہمیں اللہ کاکسی درجہ میں مقرب بنادیں توجن باتوں میں یہ اختلاف کرتےہیں بےشک اللہ ان میں اُن کافیصلہ فرمادیں گے۔ بےشک اللہ اس کوجوجھوٹا (اور) ناشکراہوہدایت نہیں دیتے۔
فتح محمدجالندھری :
دیکھو خالص عبادت خدا ہی کے لئے (زیبا ہے) اور جن لوگوں نے اس کے سوا اور دوست بنائے ہیں۔ (وہ کہتے ہیں کہ) ہم ان کو اس لئے پوجتے ہیں کہ ہم کو خدا کا مقرب بنادیں۔ تو جن باتوں میں یہ اختلاف کرتے ہیں خدا ان میں ان کا فیصلہ کردے گا۔ بےشک خدا اس شخص کو جو جھوٹا ناشکرا ہے ہدایت نہیں دیتا
Sahi International :
Unquestionably, for Allah is the pure religion. And those who take protectors besides Him [say], "We only worship them that they may bring us nearer to Allah in position." Indeed, Allah will judge between them concerning that over which they differ. Indeed, Allah does not guide he who is a liar and [confirmed] disbeliever.
لَّوْ أَرَادَ اللَّهُ أَن يَتَّخِذَ وَلَدًا لَّاصْطَفَىٰ مِمَّا يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ ۚ سُبْحَانَهُ ۖ هُوَ اللَّهُ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ
(4)
محمداکرم اعوان :
اگراللہ کسی کواپنابیٹابناناچاہتےتواپنی مخلوق میں سےجِسےچاہتےچُن لیتے (مگرایسانہیں ہے) وہ پاک ہیں وہی اللہ واحد (اور) غالب ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اگر خدا کسی کو اپنا بیٹا بنانا چاہتا تو اپنی مخلوق میں سے جس کو چاہتا انتخاب کرلیتا۔ وہ پاک ہے وہی تو خدا یکتا (اور) غالب ہے
Sahi International :
If Allah had intended to take a son, He could have chosen from what He creates whatever He willed. Exalted is He; He is Allah, the One, the Prevailing.
خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ بِالْحَقِّ ۖ يُكَوِّرُ اللَّيْلَ عَلَى النَّهَارِ وَيُكَوِّرُ النَّهَارَ عَلَى اللَّيْلِ ۖ وَسَخَّرَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ ۖ كُلٌّ يَجْرِي لِأَجَلٍ مُّسَمًّى ۗ أَلَا هُوَ الْعَزِيزُ الْغَفَّارُ
(5)
محمداکرم اعوان :
آسمانوں اورزمین کوحق کےساتھ پیدافرمایااورلپیٹتےہیں رات کواوپردن کےاورلپیٹتےہیں دن کواوپررات کےاورسورج اورچاند کوکام میں لگارکھاہےکہ ہرایک وقتِ مقررہ تک چلتارہےگا۔ یادرکھو! وہ زبردست، بڑےبخشنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اسی نے آسمانوں اور زمین کو تدبیر کے ساتھ پیدا کیا ہے۔ (اور) وہی رات کو دن پر لپیٹتا ہے اور دن کو رات پر لپیٹتا ہے اور اسی نے سورج اور چاند کو بس میں کر رکھا ہے۔ سب ایک وقت مقرر تک چلتے رہیں گے۔ دیکھو وہی غالب (اور) بخشنے والا ہے
Sahi International :
He created the heavens and earth in truth. He wraps the night over the day and wraps the day over the night and has subjected the sun and the moon, each running [its course] for a specified term. Unquestionably, He is the Exalted in Might, the Perpetual Forgiver.
خَلَقَكُم مِّن نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ ثُمَّ جَعَلَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَأَنزَلَ لَكُم مِّنَ الْأَنْعَامِ ثَمَانِيَةَ أَزْوَاجٍ ۚ يَخْلُقُكُمْ فِي بُطُونِ أُمَّهَاتِكُمْ خَلْقًا مِّن بَعْدِ خَلْقٍ فِي ظُلُمَاتٍ ثَلَاثٍ ۚ ذَٰلِكُمُ اللَّهُ رَبُّكُمْ لَهُ الْمُلْكُ ۖ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ فَأَنَّىٰ تُصْرَفُونَ
(6)
محمداکرم اعوان :
اُس نےتم کوایک شخص سےپیدافرمایاپھراس سےاس کاجوڑا بنایااورتمہارےلیےآٹھ نراورمادہ چارپایوں میں سےپیدافرمائےوہ تم کوتمہاری ماؤں کےپیٹ میں ایک کیفیت سےدوسری کیفیت پربناتےہیں تین تاریکیوں میں۔ یہ ہےاللہ تمہاراپروردگار۔ اُسی کی بادشاہی ہے، اس کےسواکوئی عبادت کےلائق نہیں، سوتم کہاں پھرےجارہےہو۔
فتح محمدجالندھری :
اسی نے تم کو ایک شخص سے پیدا کیا پھر اس سے اس کا جوڑا بنایا اور اسی نے تمہارے لئے چار پایوں میں سے آٹھ جوڑے بنائے۔ وہی تم کو تمہاری ماؤں کے پیٹ میں (پہلے) ایک طرح پھر دوسری طرح تین اندھیروں میں بناتا ہے۔ یہی خدا تمہارا پروردگار ہے اسی کی بادشاہی ہے۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں پھر تم کہاں پھرے جاتے ہو؟
Sahi International :
He created you from one soul. Then He made from it its mate, and He produced for you from the grazing livestock eight mates. He creates you in the wombs of your mothers, creation after creation, within three darknesses. That is Allah, your Lord; to Him belongs dominion. There is no deity except Him, so how are you averted?
إِن تَكْفُرُوا فَإِنَّ اللَّهَ غَنِيٌّ عَنكُمْ ۖ وَلَا يَرْضَىٰ لِعِبَادِهِ الْكُفْرَ ۖ وَإِن تَشْكُرُوا يَرْضَهُ لَكُمْ ۗ وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَىٰ ۗ ثُمَّ إِلَىٰ رَبِّكُم مَّرْجِعُكُمْ فَيُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ ۚ إِنَّهُ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ
(7)
محمداکرم اعوان :
اگرتم کفرکروگے،تویقیناًاللہ تمہارےحاجت مند نہیں اوروہ اپنےبندوں کےلیےکفرکوپسند نہیں فرماتے۔اوراگرتم شکرکروگےتواس کوتمہارےلیےپسند فرمائیں گے۔ اورکوئی اٹھانےوالادوسرےکابوجھ نہیں اٹھائےگا۔ پھرتم کواپنےپروردگارکی طرف لوٹناہے، پھرجوکچھ تم کرتےرہےہووہ تم کوبتائیں گے۔ بےشک وہ دلوں تک کی باتوں کےجاننےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اگر ناشکری کرو گے تو خدا تم سے بےپروا ہے۔ اور وہ اپنے بندوں کے لئے ناشکری پسند نہیں کرتا اور اگر شکر کرو گے تو وہ اس کو تمہارے لئے پسند کرے گا۔ اور کوئی اٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔ پھر تم اپنے پروردگار کی طرف لوٹنا ہے۔ پھر جو کچھ تم کرتے رہے وہ تم کو بتائے گا۔ وہ تو دلوں کی پوشیدہ باتوں تک سے آگاہ ہے
Sahi International :
If you disbelieve - indeed, Allah is Free from need of you. And He does not approve for His servants disbelief. And if you are grateful, He approves it for you; and no bearer of burdens will bear the burden of another. Then to your Lord is your return, and He will inform you about what you used to do. Indeed, He is Knowing of that within the breasts.
۞ وَإِذَا مَسَّ الْإِنسَانَ ضُرٌّ دَعَا رَبَّهُ مُنِيبًا إِلَيْهِ ثُمَّ إِذَا خَوَّلَهُ نِعْمَةً مِّنْهُ نَسِيَ مَا كَانَ يَدْعُو إِلَيْهِ مِن قَبْلُ وَجَعَلَ لِلَّهِ أَندَادًا لِّيُضِلَّ عَن سَبِيلِهِ ۚ قُلْ تَمَتَّعْ بِكُفْرِكَ قَلِيلًا ۖ إِنَّكَ مِنْ أَصْحَابِ النَّارِ
(8)
محمداکرم اعوان :
اورجب انسان کوکوئی دکھ پہنچتاہےتواپنےپروردگارکی طرف رجوع ہوکرپکارنےلگتاہےپھرجب وہ اس کواپنی طرف سےکوئی نعمت عطافرماتاہےتوجس کےلیےپہلےاسےپکارتاتھااس کوبھول جاتاہےاوراللہ کےشریک بنانےلگتاہےتاکہ (لوگوں کو) اس کےراستےسےگمراہ کرےفرمادیجیئےکہ اپنےکفرکےساتھ چندےفائدہ اٹھالے، (پھر) یقیناً تُوتودوزخیوں میں سےہوگا۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب انسان کو تکلیف پہنچتی ہے تو اپنے پروردگار کو پکارتا (اور) اس کی طرف دل سے رجوع کرتا ہے۔ پھر جب وہ اس کو اپنی طرف سے کوئی نعمت دیتا ہے تو جس کام کے لئے پہلے اس کو پکارتا ہے اسے بھول جاتا ہے اور خدا کا شریک بنانے لگتا ہے تاکہ (لوگوں کو) اس کے رستے سے گمراہ کرے۔ کہہ دو کہ (اے کافر نعمت) اپنی ناشکری سے تھوڑا سا فائدہ اٹھالے۔ پھر تُو تو دوزخیوں میں ہوگا
Sahi International :
And when adversity touches man, he calls upon his Lord, turning to Him [alone]; then when He bestows on him a favor from Himself, he forgets Him whom he called upon before, and he attributes to Allah equals to mislead [people] from His way. Say, "Enjoy your disbelief for a little; indeed, you are of the companions of the Fire."
أَمَّنْ هُوَ قَانِتٌ آنَاءَ اللَّيْلِ سَاجِدًا وَقَائِمًا يَحْذَرُ الْآخِرَةَ وَيَرْجُو رَحْمَةَ رَبِّهِ ۗ قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الَّذِينَ يَعْلَمُونَ وَالَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ ۗ إِنَّمَا يَتَذَكَّرُ أُولُو الْأَلْبَابِ
(9)
محمداکرم اعوان :
بھلاجوشخص رات کےاوقات میں سجدہ اورقیام کی حالت میں عبادت کررہاہو (اور) آخرت سےڈررہاہواوراپنےپروردگارکی رحمت کی امید رکھتاہوفرمادیجیئےبھلاجولوگ علم رکھتےہیں اورجونہیں رکھتےدونوں برابرہوسکتےہیں؟ یقیناً نصیحت توعقل مند ہی حاصل کرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(بھلا مشرک اچھا ہے) یا وہ جو رات کے وقتوں میں زمین پر پیشانی رکھ کر اور کھڑے ہو کر عبادت کرتا اور آخرت سے ڈرتا اور اپنے پروردگار کی رحمت کی امید رکھتا ہے۔ کہو بھلا جو لوگ علم رکھتے ہیں اور جو نہیں رکھتے دونوں برابر ہوسکتے ہیں؟ (اور) نصیحت تو وہی پکڑتے ہیں جو عقلمند ہیں
Sahi International :
Is one who is devoutly obedient during periods of the night, prostrating and standing [in prayer], fearing the Hereafter and hoping for the mercy of his Lord, [like one who does not]? Say, "Are those who know equal to those who do not know?" Only they will remember [who are] people of understanding.
قُلْ يَا عِبَادِ الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا رَبَّكُمْ ۚ لِلَّذِينَ أَحْسَنُوا فِي هَٰذِهِ الدُّنْيَا حَسَنَةٌ ۗ وَأَرْضُ اللَّهِ وَاسِعَةٌ ۗ إِنَّمَا يُوَفَّى الصَّابِرُونَ أَجْرَهُم بِغَيْرِ حِسَابٍ
(10)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئے (میری طرف سے) کہ اےمیرےبندو! جوایمان لائےہواپنےپروردگارسےڈرو۔ جنہوں نےاس دنیامیں نیکی کی ان کےلیےبھلائی ہےاوراللہ کی زمین کشادہ ہےجوصبرکرنےوالےہیں بےشک ان کوبےشمارصِلہ مِلےگا۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ اے میرے بندو جو ایمان لائے ہو اپنے پروردگار سے ڈرو۔ جنہوں نے اس دنیا میں نیکی کی ان کے لئے بھلائی ہے۔ اور خدا کی زمین کشادہ ہے۔ جو صبر کرنے والے ہیں ان کو بےشمار ثواب ملے گا
Sahi International :
Say, "O My servants who have believed, fear your Lord. For those who do good in this world is good, and the earth of Allah is spacious. Indeed, the patient will be given their reward without account."
قُلْ إِنِّي أُمِرْتُ أَنْ أَعْبُدَ اللَّهَ مُخْلِصًا لَّهُ الدِّينَ
(11)
محمداکرم اعوان :
آپ فرمادیجیئےکہ مجھےارشادہواہےکہ اللہ کی عبادت کوخالص کرکےصرف اُسی کی عبادت کروں۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ مجھ سے ارشاد ہوا ہے کہ خدا کی عبادت کو خالص کرکے اس کی بندگی کروں
Sahi International :
Say, [O Muhammad], "Indeed, I have been commanded to worship Allah, [being] sincere to Him in religion.
وَأُمِرْتُ لِأَنْ أَكُونَ أَوَّلَ الْمُسْلِمِينَ
(12)
محمداکرم اعوان :
اوریہ بھی ارشادہواہےکہ سب مسلمانوں میں سےاوّل میں ہوں۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہ بھی ارشاد ہوا ہے کہ میں سب سے اول مسلمان بنوں
Sahi International :
And I have been commanded to be the first [among you] of the Muslims."
قُلْ إِنِّي أَخَافُ إِنْ عَصَيْتُ رَبِّي عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ
(13)
محمداکرم اعوان :
آپ (یہ بھی) فرمادیجیئےکہ اگر (بفرضِ محال) مَیں اپنےپروردگارکاحکم نہ مانوں توبےشک مجھےبڑےدن کےعذاب سےڈرلگتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ اگر میں اپنے پروردگار کا حکم نہ مانوں تو مجھے بڑے دن کے عذاب سے ڈر لگتا ہے
Sahi International :
Say, "Indeed I fear, if I should disobey my Lord, the punishment of a tremendous Day."
قُلِ اللَّهَ أَعْبُدُ مُخْلِصًا لَّهُ دِينِي
(14)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےکہ مَیں اللہ کی عبادت اس طرح کرتاہوں کہ اپنی عبادت کواُسی کےلیےخاص رکھتاہوں۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ میں اپنے دین کو (شرک سے) خالص کرکے اس کی عبادت کرتا ہوں
Sahi International :
Say, "Allah [alone] do I worship, sincere to Him in my religion,
فَاعْبُدُوا مَا شِئْتُم مِّن دُونِهِ ۗ قُلْ إِنَّ الْخَاسِرِينَ الَّذِينَ خَسِرُوا أَنفُسَهُمْ وَأَهْلِيهِمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ۗ أَلَا ذَٰلِكَ هُوَ الْخُسْرَانُ الْمُبِينُ
(15)
محمداکرم اعوان :
سوتم اللہ کوچھوڑکرجسکی چاہوعبادت کروفرمادیجیئےکہ بلاشبہ نقصان اٹھانےوالےوہی لوگ ہیں جنہوں نےقیامت کےدن اپنےآپ کواوراپنےگھروالوں کونقصان میں ڈالا۔ دیکھ! یہی واضح نقصان ہے۔
فتح محمدجالندھری :
تو تم اس کے سوا جس کی چاہو پرستش کرو۔ کہہ دو کہ نقصان اٹھانے والے وہی لوگ ہیں جنہوں نے قیامت کے دن اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو نقصان میں ڈالا۔ دیکھو یہی صریح نقصان ہے
Sahi International :
So worship what you will besides Him." Say, "Indeed, the losers are the ones who will lose themselves and their families on the Day of Resurrection. Unquestionably, that is the manifest loss."
لَهُم مِّن فَوْقِهِمْ ظُلَلٌ مِّنَ النَّارِ وَمِن تَحْتِهِمْ ظُلَلٌ ۚ ذَٰلِكَ يُخَوِّفُ اللَّهُ بِهِ عِبَادَهُ ۚ يَا عِبَادِ فَاتَّقُونِ
(16)
محمداکرم اعوان :
اُن کےاوپرسےبھی آگ کےمحیط شعلےہوں گےاوران کےنیچےسےبھی آگ کےمحیط شعلےہوں گےیہ ہی (عذاب) ہےجس سےاللہ اپنےبندوں کوڈراتےہیں اےمیرےبندو! سومجھی سےڈرو۔
فتح محمدجالندھری :
ان کے اوپر تو آگ کے سائبان ہوں گے اور نیچے (اس کے) فرش ہوں گے۔ یہ وہ (عذاب) ہے جس سے خدا اپنے بندوں کو ڈراتا ہے۔ تو اے میرے بندو مجھ سے ڈرتے رہو
Sahi International :
They will have canopies of fire above them and below them, canopies. By that Allah threatens His servants. O My servants, then fear Me.
وَالَّذِينَ اجْتَنَبُوا الطَّاغُوتَ أَن يَعْبُدُوهَا وَأَنَابُوا إِلَى اللَّهِ لَهُمُ الْبُشْرَىٰ ۚ فَبَشِّرْ عِبَادِ
(17)
محمداکرم اعوان :
اورجولوگ شیطان کی عبادت سےبچتےہیں اور (ہمہ تن) اللہ کی طرف متوجہ ہوتےہیں ان کےلیےخوش خبری ہے، سومیرےبندوں کوخوش خبری سنادیجیئے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جنہوں نے اس سے اجتناب کیا کہ بتوں کو پوجیں اور خدا کی طرف رجوع کیا ان کے لئے بشارت ہے۔ تو میرے بندوں کو بشارت سنا دو
Sahi International :
But those who have avoided Taghut, lest they worship it, and turned back to Allah - for them are good tidings. So give good tidings to My servants
الَّذِينَ يَسْتَمِعُونَ الْقَوْلَ فَيَتَّبِعُونَ أَحْسَنَهُ ۚ أُولَٰئِكَ الَّذِينَ هَدَاهُمُ اللَّهُ ۖ وَأُولَٰئِكَ هُمْ أُولُو الْأَلْبَابِ
(18)
محمداکرم اعوان :
جوبات (کلامِ الہٰی) کان لگاکرسنتےہیں پھراس کی اچھی اچھی باتوں پرچلتےہیں یہی ہیں جن کواللہ نےہدایت فرمائی اوریہی عقل مند ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو بات کو سنتے اور اچھی باتوں کی پیروی کرتے ہیں۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کو خدا نے ہدایت دی اور یہی عقل والے ہیں
Sahi International :
Who listen to speech and follow the best of it. Those are the ones Allah has guided, and those are people of understanding.
أَفَمَنْ حَقَّ عَلَيْهِ كَلِمَةُ الْعَذَابِ أَفَأَنتَ تُنقِذُ مَن فِي النَّارِ
(19)
محمداکرم اعوان :
بھلاجس شخص پرعذاب کی بات صادرہوچکی توکیاآپ ایسےدوزخی کومخلصی دےسکیں گے؟
فتح محمدجالندھری :
بھلا جس شخص پر عذاب کا حکم صادر ہوچکا۔ تو کیا تم (ایسے) دوزخی کو مخلصی دے سکو گے؟
Sahi International :
Then, is one who has deserved the decree of punishment [to be guided]? Then, can you save one who is in the Fire?
لَٰكِنِ الَّذِينَ اتَّقَوْا رَبَّهُمْ لَهُمْ غُرَفٌ مِّن فَوْقِهَا غُرَفٌ مَّبْنِيَّةٌ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ ۖ وَعْدَ اللَّهِ ۖ لَا يُخْلِفُ اللَّهُ الْمِيعَادَ
(20)
محمداکرم اعوان :
لیکن جولوگ اپنےپروردگارسےڈرتےہیں ان کےلیے (جنت کے) بالاخانےہیں جن کےاوپر (اور) بالاخانےہیں جوبنےہوئے (تیار) ہیں ان کےتابع نہریں چل رہی ہیں (یہ) اللہ کاوعدہ ہے (اور) اللہ وعدے کےخلاف نہیں کرتے۔
فتح محمدجالندھری :
لیکن جو لوگ اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں ان کے لئے اونچے اونچے محل ہیں جن کے اوپر بالا خانے بنے ہوئے ہیں۔ (اور) ان کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔ (یہ) خدا کا وعدہ ہے۔ خدا وعدے کے خلاف نہیں کرتا
Sahi International :
But those who have feared their Lord - for them are chambers, above them chambers built high, beneath which rivers flow. [This is] the promise of Allah. Allah does not fail in [His] promise.
أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ أَنزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَسَلَكَهُ يَنَابِيعَ فِي الْأَرْضِ ثُمَّ يُخْرِجُ بِهِ زَرْعًا مُّخْتَلِفًا أَلْوَانُهُ ثُمَّ يَهِيجُ فَتَرَاهُ مُصْفَرًّا ثُمَّ يَجْعَلُهُ حُطَامًا ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَذِكْرَىٰ لِأُولِي الْأَلْبَابِ
(21)
محمداکرم اعوان :
(اےمخاطب!) کیاتُونےنہیں دیکھاکہ اللہ نےآسمان سےپانی برسایاپھراس کوزمین کےسوتوں میں داخل فرمادیتےہیں پھراس سےکھیتیاں اگاتےہیں جن کےطرح طرح کےرنگ ہوتےہیں پھروہ خشک ہوجاتی ہےتواس کودیکھتےہوکہ زرد (ہوگئی) پھراس کوچوراچوراکردیتےہیں۔ بےشک اس میں عقل مندوں کےلیےنصیحت ہے۔
فتح محمدجالندھری :
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا آسمان سے پانی نازل کرتا پھر اس کو زمین میں چشمے بنا کر جاری کرتا پھر اس سے کھیتی اُگاتا ہے جس کے طرح طرح کے رنگ ہوتے ہیں۔ پھر وہ خشک ہوجاتی ہے تو تم اس کو دیکھتے ہو (کہ) زرد (ہوگئی ہے) پھر اسے چورا چورا کر دیتا ہے۔ بےشک اس میں عقل والوں کے لئے نصیحت ہے
Sahi International :
Do you not see that Allah sends down rain from the sky and makes it flow as springs [and rivers] in the earth; then He produces thereby crops of varying colors; then they dry and you see them turned yellow; then He makes them [scattered] debris. Indeed in that is a reminder for those of understanding.
أَفَمَن شَرَحَ اللَّهُ صَدْرَهُ لِلْإِسْلَامِ فَهُوَ عَلَىٰ نُورٍ مِّن رَّبِّهِ ۚ فَوَيْلٌ لِّلْقَاسِيَةِ قُلُوبُهُم مِّن ذِكْرِ اللَّهِ ۚ أُولَٰئِكَ فِي ضَلَالٍ مُّبِينٍ
(22)
محمداکرم اعوان :
بھلاجس شخص کاسینہ اللہ نےاسلام کےلیےکھول دیاہوتووہ اپنےپروردگارکی طرف سےنور (روشنی) پرہوپس اُن پرافسوس ہےجن کےدل اللہ کےذکرسےسخت ہورہےہیں (یعنی ذکرنہیں کرتے) یہی لوگ صریح گمراہی میں ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
بھلا جس شخص کا سینہ خدا نے اسلام کے لئے کھول دیا ہو اور وہ اپنے پروردگار کی طرف سے روشنی پر ہو (تو کیا وہ سخت دل کافر کی طرح ہوسکتا ہے) پس ان پر افسوس ہے جن کے دل خدا کی یاد سے سخت ہو رہے ہیں۔ اور یہی لوگ صریح گمراہی میں ہیں
Sahi International :
So is one whose breast Allah has expanded to [accept] Islam and he is upon a light from his Lord [like one whose heart rejects it]? Then woe to those whose hearts are hardened against the remembrance of Allah. Those are in manifest error.
اللَّهُ نَزَّلَ أَحْسَنَ الْحَدِيثِ كِتَابًا مُّتَشَابِهًا مَّثَانِيَ تَقْشَعِرُّ مِنْهُ جُلُودُ الَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ ثُمَّ تَلِينُ جُلُودُهُمْ وَقُلُوبُهُمْ إِلَىٰ ذِكْرِ اللَّهِ ۚ ذَٰلِكَ هُدَى اللَّهِ يَهْدِي بِهِ مَن يَشَاءُ ۚ وَمَن يُضْلِلِ اللَّهُ فَمَا لَهُ مِنْ هَادٍ
(23)
محمداکرم اعوان :
اللہ نےنہایت اچھی اچھی باتیں نازل فرمائی ہیں کتاب (جس کی آیات) ملتی جلتی ہیں (اور) دہرائی جاتی ہیں جن سےان لوگوں کےجواپنےپروردگارسےڈرتےہیں بدن کانپ اٹھتےہیں پھران کےبدن اوران کےدل نرم ہوکراللہ کےذکرکی طرف متوجہ ہوجاتےہیں یہ اللہ کی ہدایت ہےجس کوچاہتےہیں ہدایت دیتےہیں اورجس کواللہ گمراہ کردیں سواس کوئی ہدایت دینےوالانہیں۔
فتح محمدجالندھری :
خدا نے نہایت اچھی باتیں نازل فرمائی ہیں (یعنی) کتاب (جس کی آیتیں باہم) ملتی جلتی (ہیں) اور دہرائی جاتی (ہیں) جو لوگ اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں ان کے بدن کے (اس سے) رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔ پھر ان کے بدن اور دل نرم (ہو کر) خدا کی یاد کی طرف (متوجہ) ہوجاتے ہیں۔ یہی خدا کی ہدایت ہے وہ اس سے جس کو چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے۔ اور جس کو خدا گمراہ کرے اس کو کوئی ہدایت دینے والا نہیں
Sahi International :
Allah has sent down the best statement: a consistent Book wherein is reiteration. The skins shiver therefrom of those who fear their Lord; then their skins and their hearts relax at the remembrance of Allah. That is the guidance of Allah by which He guides whom He wills. And one whom Allah leaves astray - for him there is no guide.
أَفَمَن يَتَّقِي بِوَجْهِهِ سُوءَ الْعَذَابِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ۚ وَقِيلَ لِلظَّالِمِينَ ذُوقُوا مَا كُنتُمْ تَكْسِبُونَ
(24)
محمداکرم اعوان :
کیاقیامت کےروزجواپنےمنہ سےبرےعذاب کوروکتاہواورایسےظالموں کوحکم ہوگاجوکچھ تم کیاکرتےتھے (اب) اس کامزہ چکھو۔
فتح محمدجالندھری :
بھلا جو شخص قیامت کے دن اپنے منہ سے برے عذاب کو روکتا ہو (کیا وہ ویسا ہوسکتا ہے جو چین میں ہو) اور ظالموں سے کہا جائے گا کہ جو کچھ تم کرتے رہے تھے اس کے مزے چکھو
Sahi International :
Then is he who will shield with his face the worst of the punishment on the Day of Resurrection [like one secure from it]? And it will be said to the wrongdoers, "Taste what you used to earn."
كَذَّبَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ فَأَتَاهُمُ الْعَذَابُ مِنْ حَيْثُ لَا يَشْعُرُونَ
(25)
محمداکرم اعوان :
ان سےپہلےلوگوں نےبھی حق کوجھٹلایاتھاتوان پرعذاب ایسےآیاکہ ان کوکچھ خبرہی نہ تھی۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ ان سے پہلے تھے انہوں نے بھی تکذیب کی تھی تو ان پر عذاب ایسی جگہ سے آگیا کہ ان کو خبر ہی نہ تھی
Sahi International :
Those before them denied, and punishment came upon them from where they did not perceive.
فَأَذَاقَهُمُ اللَّهُ الْخِزْيَ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ۖ وَلَعَذَابُ الْآخِرَةِ أَكْبَرُ ۚ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ
(26)
محمداکرم اعوان :
پھراللہ نےان کودنیاکی زندگی میں (بھی) رسوائی کامزہ چکھایااورآخرت کاعذاب اوربھی بڑاہےکاش یہ سمجھ رکھتے!
فتح محمدجالندھری :
پھر ان کو خدا نے دنیا کی زندگی میں رسوائی کا مزہ چکھا دیا۔ اور آخرت کا عذاب تو بہت بڑا ہے۔ کاش یہ سمجھ رکھتے
Sahi International :
So Allah made them taste disgrace in worldly life. But the punishment of the Hereafter is greater, if they only knew.
وَلَقَدْ ضَرَبْنَا لِلنَّاسِ فِي هَٰذَا الْقُرْآنِ مِن كُلِّ مَثَلٍ لَّعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ
(27)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناًہم نےلوگوں کےلیےاس قرآن میں ہرطرح کی مثالیں بیان فرمائی ہیں تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے لوگوں کے (سمجھانے کے) لئے اس قرآن میں ہر طرح کی مثالیں بیان کی ہیں تاکہ وہ نصیحت پکڑیں
Sahi International :
And We have certainly presented for the people in this Qur'an from every [kind of] example - that they might remember.
قُرْآنًا عَرَبِيًّا غَيْرَ ذِي عِوَجٍ لَّعَلَّهُمْ يَتَّقُونَ
(28)
محمداکرم اعوان :
(یہ) قرآن عربی ہےجس میں ذرہ برابرٹیڑھاپن نہیں تاکہ وہ ڈریں۔
فتح محمدجالندھری :
یہ) قرآن عربی (ہے) جس میں کوئی عیب (اور اختلاف) نہیں تاکہ وہ ڈر مانیں
Sahi International :
[It is] an Arabic Qur'an, without any deviance that they might become righteous.
ضَرَبَ اللَّهُ مَثَلًا رَّجُلًا فِيهِ شُرَكَاءُ مُتَشَاكِسُونَ وَرَجُلًا سَلَمًا لِّرَجُلٍ هَلْ يَسْتَوِيَانِ مَثَلًا ۚ الْحَمْدُ لِلَّهِ ۚ بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْلَمُونَ
(29)
محمداکرم اعوان :
اللہ نےایک مثال بیان فرمائی کہ ایک شخص (غلام) ہےجس میں کئی لوگ شریک ہیں جوآپس میں مختلف الخیال (بھی) ہیں اورایک اورشخص ہےجوصرف ایک شخص کا (غلام) ہے (تو) کیاان دونوں کی حالت یکساں (ہوسکتی ) ہے؟ سب خوبیاں اللہ کےلیےہیں۔ بلکہ ان میں اکثرسمجھتےبھی نہیں۔
فتح محمدجالندھری :
خدا ایک مثال بیان کرتا ہے کہ ایک شخص ہے جس میں کئی (آدمی) شریک ہیں۔ (مختلف المزاج اور) بدخو اور ایک آدمی خاص ایک شخص کا (غلام) ہے۔ بھلا دونوں کی حالت برابر ہے۔ (نہیں) الحمدلله بلکہ یہ اکثر لوگ نہیں جانتے
Sahi International :
Allah presents an example: a slave owned by quarreling partners and another belonging exclusively to one man - are they equal in comparison? Praise be to Allah! But most of them do not know.
إِنَّكَ مَيِّتٌ وَإِنَّهُم مَّيِّتُونَ
(30)
محمداکرم اعوان :
بےشک آپ کوبھی مرناہےاوریقیناًان کوبھی مرناہے۔
فتح محمدجالندھری :
(اے پیغمبر) تم بھی مر جاؤ گے اور یہ بھی مر جائیں گے
Sahi International :
Indeed, you are to die, and indeed, they are to die.
ثُمَّ إِنَّكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عِندَ رَبِّكُمْ تَخْتَصِمُونَ
(31)
محمداکرم اعوان :
پھریقیناًقیامت کےروزتم (اپنے) مقدمات اپنےپروردگارکےحضورپیش کروگے۔
فتح محمدجالندھری :
پھر تم سب قیامت کے دن اپنے پروردگار کے سامنے جھگڑو گے (اور جھگڑا فیصل کردیا جائے گا)
Sahi International :
Then indeed you, on the Day of Resurrection, before your Lord, will dispute.
۞ فَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّن كَذَبَ عَلَى اللَّهِ وَكَذَّبَ بِالصِّدْقِ إِذْ جَاءَهُ ۚ أَلَيْسَ فِي جَهَنَّمَ مَثْوًى لِّلْكَافِرِينَ
(32)
محمداکرم اعوان :
پھراس شخص سےبڑاظالم کون ہوگاجواللہ پرجھوٹ بولےاورسچی بات جب اس کےپاس پہنچ جائےتواس کوجھٹلادے۔ کیاجہنم میں کافروں کاٹھکانہ نہیں۔
فتح محمدجالندھری :
تو اس سے بڑھ کر ظالم کون جو خدا پر جھوٹ بولے اور سچی بات جب اس کے پاس پہنچ جائے تو اسے جھٹلائے۔ کیا جہنم میں کافروں کا ٹھکانا نہیں ہے؟
Sahi International :
So who is more unjust than one who lies about Allah and denies the truth when it has come to him? Is there not in Hell a residence for the disbelievers?
وَالَّذِي جَاءَ بِالصِّدْقِ وَصَدَّقَ بِهِ ۙ أُولَٰئِكَ هُمُ الْمُتَّقُونَ
(33)
محمداکرم اعوان :
اورجوشخص سچی بات لےکرآیااور (جس نے) اس کی تصدیق کی، یہی لوگ پرہیزگارہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو شخص سچی بات لے کر آیا اور جس نے اس کی تصدیق کی وہی لوگ متقی ہیں
Sahi International :
And the one who has brought the truth and [they who] believed in it - those are the righteous.
لَهُم مَّا يَشَاءُونَ عِندَ رَبِّهِمْ ۚ ذَٰلِكَ جَزَاءُ الْمُحْسِنِينَ
(34)
محمداکرم اعوان :
وہ جوکچھ چاہیں گے (وہ سب کچھ) ان کےلیےان کےپروردگارکےپاس ہےخلوص کےساتھ نیکی کرنےوالوں کایہی صلہ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
وہ جو چاہیں گے ان کے لئے ان کے پروردگار کے پاس (موجود) ہے۔ نیکوکاروں کا یہی بدلہ ہے
Sahi International :
They will have whatever they desire with their Lord. That is the reward of the doers of good -
لِيُكَفِّرَ اللَّهُ عَنْهُمْ أَسْوَأَ الَّذِي عَمِلُوا وَيَجْزِيَهُمْ أَجْرَهُم بِأَحْسَنِ الَّذِي كَانُوا يَعْمَلُونَ
(35)
محمداکرم اعوان :
تاکہ اللہ ان برائیوں کوجوانہوں نےکی تھیں ان سےدورکردیں اوران کوان کےنیک کاموں کا، جووہ کرتےرہےصلہ عطافرمائیں۔
فتح محمدجالندھری :
تاکہ خدا ان سے برائیوں کو جو انہوں نے کیں دور کردے اور نیک کاموں کا جو وہ کرتے رہے ان کو بدلہ دے
Sahi International :
That Allah may remove from them the worst of what they did and reward them their due for the best of what they used to do.
أَلَيْسَ اللَّهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ ۖ وَيُخَوِّفُونَكَ بِالَّذِينَ مِن دُونِهِ ۚ وَمَن يُضْلِلِ اللَّهُ فَمَا لَهُ مِنْ هَادٍ
(36)
محمداکرم اعوان :
کیااللہ اپنےبندے (حضرت محمدﷺ) کےلیےکافی نہیں؟ اوریہ آپ کوان (معبودوں) سےڈراتےہیں جواس (اللہ) کےسوا (انہوں نےتجویزکررکھے) ہیں اورجس کواللہ گمراہ کردیں تواس کوکوئی ہدایت دینےوالانہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کیا خدا اپنے بندوں کو کافی نہیں۔ اور یہ تم کو ان لوگوں سے جو اس کے سوا ہیں (یعنی غیر خدا سے) ڈراتے ہیں۔ اور جس کو خدا گمراہ کرے اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں
Sahi International :
Is not Allah sufficient for His Servant [Prophet Muhammad]? And [yet], they threaten you with those [they worship] other than Him. And whoever Allah leaves astray - for him there is no guide.
وَمَن يَهْدِ اللَّهُ فَمَا لَهُ مِن مُّضِلٍّ ۗ أَلَيْسَ اللَّهُ بِعَزِيزٍ ذِي انتِقَامٍ
(37)
محمداکرم اعوان :
اورجس کواللہ ہدایت بخشیں تواس کوکوئی گمراہ کرنےوالانہیں۔ کیااللہ غالب (اور) بدلہ لینےوالےنہیں؟
فتح محمدجالندھری :
اور جس کو خدا ہدایت دے اس کو کوئی گمراہ کرنے والا نہیں۔ کیا خدا غالب (اور) بدلہ لینے والا نہیں ہے؟
Sahi International :
And whoever Allah guides - for him there is no misleader. Is not Allah Exalted in Might and Owner of Retribution?
وَلَئِن سَأَلْتَهُم مَّنْ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ لَيَقُولُنَّ اللَّهُ ۚ قُلْ أَفَرَأَيْتُم مَّا تَدْعُونَ مِن دُونِ اللَّهِ إِنْ أَرَادَنِيَ اللَّهُ بِضُرٍّ هَلْ هُنَّ كَاشِفَاتُ ضُرِّهِ أَوْ أَرَادَنِي بِرَحْمَةٍ هَلْ هُنَّ مُمْسِكَاتُ رَحْمَتِهِ ۚ قُلْ حَسْبِيَ اللَّهُ ۖ عَلَيْهِ يَتَوَكَّلُ الْمُتَوَكِّلُونَ
(38)
محمداکرم اعوان :
اوراگرآپ ان سےپوچھیں کہ آسمانوں اورزمین کوکس نےپیدافرمایا؟ توضرورکہیں گےکہ اللہ نے۔ فرمائیےبتاؤتوجن کوتم اللہ کےسواپوجتےہو، اگراللہ مجھےکوئی دکھ پہنچاناچاہیں توکیایہ اس کےدئیےہوئےدکھ کودورکرسکتےہیں یااگروہ مجھ پرمہربانی فرمانا چاہیں توکیا یہ اس کی مہربانی کوروک سکتےہیں؟ فرمادیجیئےکہ میرےلیےاللہ کافی ہےبھروسہ کرنےوالےاُسی پربھروسہ کرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر تم ان سے پوچھو کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا تو کہہ دیں کہ خدا نے۔ کہو کہ بھلا دیکھو تو جن کو تم خدا کے سوا پکارتے ہو۔ اگر خدا مجھ کو کوئی تکلیف پہنچانی چاہے تو کیا وہ اس تکلیف کو دور کرسکتے ہیں یا اگر مجھ پر مہربانی کرنا چاہے تو وہ اس کی مہربانی کو روک سکتے ہیں؟ کہہ دو کہ مجھے خدا ہی کافی ہے۔ بھروسہ رکھنے والے اسی پر بھروسہ رکھتے ہیں
Sahi International :
And if you asked them, "Who created the heavens and the earth?" they would surely say, "Allah." Say, "Then have you considered what you invoke besides Allah? If Allah intended me harm, are they removers of His harm; or if He intended me mercy, are they withholders of His mercy?" Say, "Sufficient for me is Allah; upon Him [alone] rely the [wise] reliers."
قُلْ يَا قَوْمِ اعْمَلُوا عَلَىٰ مَكَانَتِكُمْ إِنِّي عَامِلٌ ۖ فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ
(39)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےکہ اےمیری قوم! تم اپنی جگہ پرعمل کیےجاؤمَیں (بھی) عمل کیےجاتاہو۔ سوعنقریب تم کومعلوم ہوجائےگا
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ اے قوم تم اپنی جگہ عمل کئے جاؤ میں (اپنی جگہ) عمل کئے جاتا ہوں۔ عنقریب تم کو معلوم ہوجائے گا
Sahi International :
Say, "O my people, work according to your position, [for] indeed, I am working; and you are going to know
مَن يَأْتِيهِ عَذَابٌ يُخْزِيهِ وَيَحِلُّ عَلَيْهِ عَذَابٌ مُّقِيمٌ
(40)
محمداکرم اعوان :
کہ کس پرعذاب آتاہےجواُسےرسواکرےگااور (آخرت میں) کس پرہمیشہ کاعذاب نازل ہوتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
کہ کس پر عذاب آتا ہے جو اسے رسوا کرے گا۔ اور کس پر ہمیشہ کا عذاب نازل ہوتا ہے
Sahi International :
To whom will come a torment disgracing him and on whom will descend an enduring punishment."
إِنَّا أَنزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَابَ لِلنَّاسِ بِالْحَقِّ ۖ فَمَنِ اهْتَدَىٰ فَلِنَفْسِهِ ۖ وَمَن ضَلَّ فَإِنَّمَا يَضِلُّ عَلَيْهَا ۖ وَمَا أَنتَ عَلَيْهِم بِوَكِيلٍ
(41)
محمداکرم اعوان :
بےشک ہم نےآپ پرلوگوں کےلیے، حق کےساتھ کتاب نازل فرمائی ہے۔ پس جوشخص راہِ راست پرآتاہےتواپنےلیےاورجوگمراہ ہوتاہےتویقیناً گمراہی سےاپناہی نقصان کرتاہےاورآپ ان کےذمہ دارنہیں ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
ہم نے تم پر کتاب لوگوں (کی ہدایت) کے لئے سچائی کے ساتھ نازل کی ہے۔ تو جو شخص ہدایت پاتا ہے تو اپنے (بھلے کے) لئے اور جو گمراہ ہوتا ہے گمراہی سے تو اپنا ہی نقصان کرتا ہے۔ اور (اے پیغمبر) تم ان کے ذمہ دار نہیں ہو
Sahi International :
Indeed, We sent down to you the Book for the people in truth. So whoever is guided - it is for [the benefit of] his soul; and whoever goes astray only goes astray to its detriment. And you are not a manager over them.
اللَّهُ يَتَوَفَّى الْأَنفُسَ حِينَ مَوْتِهَا وَالَّتِي لَمْ تَمُتْ فِي مَنَامِهَا ۖ فَيُمْسِكُ الَّتِي قَضَىٰ عَلَيْهَا الْمَوْتَ وَيُرْسِلُ الْأُخْرَىٰ إِلَىٰ أَجَلٍ مُّسَمًّى ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ
(42)
محمداکرم اعوان :
اللہ ہی قبض فرماتےہیں جانوں کوان کی موت کےوقت اورجن کی موت نہیں آئی توان کی نیند کےوقت۔ پھران کوروک لیتےہیں جن کی موت کاحکم فرماچکےاورباقی جانوں کوایک وقتِ مقررتک کےلیےبھیج دیتےہیں۔ بےشک اس میں تفکرکرنےوالوں کےلیےدلائل ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
خدا لوگوں کے مرنے کے وقت ان کی روحیں قبض کرلیتا ہے اور جو مرے نہیں (ان کی روحیں) سوتے میں (قبض کرلیتا ہے) پھر جن پر موت کا حکم کرچکتا ہے ان کو روک رکھتا ہے اور باقی روحوں کو ایک وقت مقرر تک کے لئے چھوڑ دیتا ہے۔ جو لوگ فکر کرتے ہیں ان کے لئے اس میں نشانیاں ہیں
Sahi International :
Allah takes the souls at the time of their death, and those that do not die [He takes] during their sleep. Then He keeps those for which He has decreed death and releases the others for a specified term. Indeed in that are signs for a people who give thought.
أَمِ اتَّخَذُوا مِن دُونِ اللَّهِ شُفَعَاءَ ۚ قُلْ أَوَلَوْ كَانُوا لَا يَمْلِكُونَ شَيْئًا وَلَا يَعْقِلُونَ
(43)
محمداکرم اعوان :
کیاان لوگوں نےاللہ کےسوااورسفارشی بنالیےہیں۔ فرمادیجیئےخواہ وہ کسی چیزکابھی اختیارنہ رکھتےہوں اورنہ کچھ سمجھتےہی ہوں۔
فتح محمدجالندھری :
کیا انہوں نے خدا کے سوا اور سفارشی بنالئے ہیں۔ کہو کہ خواہ وہ کسی چیز کا بھی اختیار نہ رکھتے ہوں اور نہ (کچھ) سمجھتے ہی ہوں
Sahi International :
Or have they taken other than Allah as intercessors? Say, "Even though they do not possess [power over] anything, nor do they reason?"
قُل لِّلَّهِ الشَّفَاعَةُ جَمِيعًا ۖ لَّهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ ثُمَّ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ
(44)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےکہ سفارش توسب اللہ ہی کےاختیارمیں ہے۔ تمام آسمانوں اورزمین کی بادشاہت اُسی کی ہےپھرتم لوٹ کراُسی کی طرف جاؤ گے۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ سفارش تو سب خدا ہی کے اختیار میں ہے۔ اسی کے لئے آسمانوں اور زمین کی بادشاہت ہے۔ پھر تم اسی کی طرف لوٹ کر جاؤ گے
Sahi International :
Say, "To Allah belongs [the right to allow] intercession entirely. To Him belongs the dominion of the heavens and the earth. Then to Him you will be returned."
وَإِذَا ذُكِرَ اللَّهُ وَحْدَهُ اشْمَأَزَّتْ قُلُوبُ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ ۖ وَإِذَا ذُكِرَ الَّذِينَ مِن دُونِهِ إِذَا هُمْ يَسْتَبْشِرُونَ
(45)
محمداکرم اعوان :
اورجب تنہااللہ کاذکرکیاجاتاہےتوجوآخرت پریقینا نہیں رکھتےان کےدل گھٹنےلگتےہیں۔ اورجب اس کےسوااوروں کاذکرآتاہےتووہ فوراًخوش ہوجاتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب تنہا خدا کا ذکر کیا جاتا ہے تو جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان کے دل منقبض ہوجاتے ہیں۔ اور جب اس کے سوا اوروں کا ذکر کیا جاتا ہے تو خوش ہوجاتے ہیں
Sahi International :
And when Allah is mentioned alone, the hearts of those who do not believe in the Hereafter shrink with aversion, but when those [worshipped] other than Him are mentioned, immediately they rejoice.
قُلِ اللَّهُمَّ فَاطِرَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ عَالِمَ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ أَنتَ تَحْكُمُ بَيْنَ عِبَادِكَ فِي مَا كَانُوا فِيهِ يَخْتَلِفُونَ
(46)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےاےاللہ! آسمانوں اورزمین کےپیدافرمانےوالے، پوشیدہ اورظاہرکےجاننےوالے، آپ ہی اپنےبندوں کےدرمیان جن باتوں میں وہ باہم اختلاف کرتےہیں، فیصلہ فرمائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
کہو کہ اے خدا (اے) آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے (اور) پوشیدہ اور ظاہر کے جاننے والے تو ہی اپنے بندوں میں ان باتوں کا جن میں وہ اختلاف کرتے رہے ہیں فیصلہ کرے گا
Sahi International :
Say, "O Allah, Creator of the heavens and the earth, Knower of the unseen and the witnessed, You will judge between your servants concerning that over which they used to differ."
وَلَوْ أَنَّ لِلَّذِينَ ظَلَمُوا مَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا وَمِثْلَهُ مَعَهُ لَافْتَدَوْا بِهِ مِن سُوءِ الْعَذَابِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ۚ وَبَدَا لَهُم مِّنَ اللَّهِ مَا لَمْ يَكُونُوا يَحْتَسِبُونَ
(47)
محمداکرم اعوان :
اوراگرظلم (کفروشرک) کرنےوالوں کےپاس دنیابھرکی تمام چیزیں ہوں اوران کےساتھ اُتنی ہی چیزیں اوربھی ہوں توقیامت کےدن سخت عذاب سےچھوٹ جانےکےلیےسب دےدیں اوران پراللہ کی طرف سےوہ امرظاہرہوگاجس کاان کوخیال بھی نہ تھا۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر ظالموں کے پاس وہ سب (مال ومتاع) ہو جو زمین میں ہے اور اس کے ساتھ اسی قدر اور ہو تو قیامت کے روز برے عذاب (سے مخلصی پانے) کے بدلے میں دے دیں۔ اور ان پر خدا کی طرف سے وہ امر ظاہر ہوجائے گا جس کا ان کو خیال بھی نہ تھا
Sahi International :
And if those who did wrong had all that is in the earth entirely and the like of it with it, they would [attempt to] ransom themselves thereby from the worst of the punishment on the Day of Resurrection. And there will appear to them from Allah that which they had not taken into account.
وَبَدَا لَهُمْ سَيِّئَاتُ مَا كَسَبُوا وَحَاقَ بِهِم مَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ
(48)
محمداکرم اعوان :
اوران کےلیےان کےتمام بُرےاعمال ظاہرہوجائیں گےاورجس (عذاب) کاوہ مذاق اڑیاکرتےتھےان کوآگھیرےگا۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان کے اعمال کی برائیاں ان پر ظاہر ہوجائیں گی اور جس (عذاب) کی وہ ہنسی اُڑاتے تھے وہ ان کو آگھیرے گا
Sahi International :
And there will appear to them the evils they had earned, and they will be enveloped by what they used to ridicule.
فَإِذَا مَسَّ الْإِنسَانَ ضُرٌّ دَعَانَا ثُمَّ إِذَا خَوَّلْنَاهُ نِعْمَةً مِّنَّا قَالَ إِنَّمَا أُوتِيتُهُ عَلَىٰ عِلْمٍ ۚ بَلْ هِيَ فِتْنَةٌ وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ
(49)
محمداکرم اعوان :
پھرجب انسان کوتکلیف پہنچتی ہےتوہمیں پکارنےلگتاہےپھرجب ہم اس کواپنی طرف سےنعمت عطافرماتےہیں توکہتاہےیہ تومجھےمیری تدبیرسےملی ہے۔ بلکہ وہ ایک آزمائش ہےولیکن ان کےاکثرلوگ جانتےنہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جب انسان کو تکلیف پہنچتی ہے تو ہمیں پکارنے لگتا ہے۔ پھر جب ہم اس کو اپنی طرف سے نعمت بخشتے ہیں تو کہتا ہے کہ یہ تو مجھے (میرے) علم (ودانش) کے سبب ملی ہے۔ (نہیں) بلکہ وہ آزمائش ہے مگر ان میں سے اکثر نہیں جانتے
Sahi International :
And when adversity touches man, he calls upon Us; then when We bestow on him a favor from Us, he says, "I have only been given it because of [my] knowledge." Rather, it is a trial, but most of them do not know.
قَدْ قَالَهَا الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ فَمَا أَغْنَىٰ عَنْهُم مَّا كَانُوا يَكْسِبُونَ
(50)
محمداکرم اعوان :
بلاشبہ یہ (بات) ان سےپہلےبعض لوگوں نےبھی کہی تھی۔ توجووہ کیاکرتےتھےان کےکسی کام نہ آیا۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ ان سے پہلے تھے وہ بھی یہی کہا کرتے تھے تو جو کچھ وہ کیا کرتے تھے ان کے کچھ بھی کام نہ آیا
Sahi International :
Those before them had already said it, but they were not availed by what they used to earn.
فَأَصَابَهُمْ سَيِّئَاتُ مَا كَسَبُوا ۚ وَالَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْ هَٰؤُلَاءِ سَيُصِيبُهُمْ سَيِّئَاتُ مَا كَسَبُوا وَمَا هُم بِمُعْجِزِينَ
(51)
محمداکرم اعوان :
پس ان پران کےاعمال کےوبال پرگئےاورجولوگ ان میں سےظلم کرتےرہےہیں ان پران کےاعمال کےوبال عنقریب پڑیں گےاوروہ (اللہ کو) عاجزنہیں کرسکتے۔
فتح محمدجالندھری :
ان پر ان کے اعمال کے وبال پڑ گئے۔ اور جو لوگ ان میں سے ظلم کرتے رہے ہیں ان پر ان کے عملوں کے وبال عنقریب پڑیں گے۔ اور وہ (خدا کو) عاجز نہیں کرسکتے
Sahi International :
And the evil consequences of what they earned struck them. And those who have wronged of these [people] will be afflicted by the evil consequences of what they earned; and they will not cause failure.
أَوَلَمْ يَعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَن يَشَاءُ وَيَقْدِرُ ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ
(52)
محمداکرم اعوان :
کیایہ نہیں جاتےکہ اللہ ہی جس کےلیےچاہتےہیں روزی فراخ کردیتےہیں اور (جس کےلیےچاہتےہیں) تنگ کردیتےہیں۔ بےشک اس میں ایمان لانےوالوں کےلیےبہت سی نشانیاں ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کیا ان کو معلوم نہیں کہ خدا ہی جس کے لئے چاہتا ہے رزق کو فراخ کردیتا ہے اور (جس کے لئے چاہتا ہے) تنگ کر دیتا ہے۔ جو لوگ ایمان لاتے ہیں ان کے لئے اس میں (بہت سی) نشانیاں ہیں
Sahi International :
Do they not know that Allah extends provision for whom He wills and restricts [it]? Indeed in that are signs for a people who believe.
۞ قُلْ يَا عِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَىٰ أَنفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِن رَّحْمَةِ اللَّهِ ۚ إِنَّ اللَّهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا ۚ إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ
(53)
محمداکرم اعوان :
آپ فرمادیجیئے (میری طرف سے) کہ اےمیرےبندو! جنہوں نےاپنےآپ پرزیادتی کی ہےاللہ کی رحمت سےناامیدنہ ہونا۔ بےشک اللہ تمام (گذشتہ) گناہوں کومعاف فرمادیں گے۔ بےشک وہ بڑےبخشنےوالے، بڑےرحمت والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(اے پیغمبر میری طرف سے لوگوں کو) کہہ دو کہ اے میرے بندو جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے خدا کی رحمت سے ناامید نہ ہونا۔ خدا تو سب گناہوں کو بخش دیتا ہے۔ (اور) وہ تو بخشنے والا مہربان ہے
Sahi International :
Say, "O My servants who have transgressed against themselves [by sinning], do not despair of the mercy of Allah. Indeed, Allah forgives all sins. Indeed, it is He who is the Forgiving, the Merciful."
وَأَنِيبُوا إِلَىٰ رَبِّكُمْ وَأَسْلِمُوا لَهُ مِن قَبْلِ أَن يَأْتِيَكُمُ الْعَذَابُ ثُمَّ لَا تُنصَرُونَ
(54)
محمداکرم اعوان :
اوراپنےپروردگارکی طرف رجوع کرواوراس کی فرماں برداری کرواس سےپہلےکہ تم پرعذاب آجائے۔ پھر (اس وقت) تمہاری کوئی مدد نہ کی جائے ۔
فتح محمدجالندھری :
اور اس سے پہلے کہ تم پر عذاب آ واقع ہو، اپنے پروردگار کی طرف رجوع کرو اور اس کے فرمانبردار ہوجاؤ پھر تم کو مدد نہیں ملے گی
Sahi International :
And return [in repentance] to your Lord and submit to Him before the punishment comes upon you; then you will not be helped.
وَاتَّبِعُوا أَحْسَنَ مَا أُنزِلَ إِلَيْكُم مِّن رَّبِّكُم مِّن قَبْلِ أَن يَأْتِيَكُمُ الْعَذَابُ بَغْتَةً وَأَنتُمْ لَا تَشْعُرُونَ
(55)
محمداکرم اعوان :
اورنہایت اچھےطریقےسےپیروی کروجو (کتاب) تم پرتمہارےپروردگارکی طرف سےنازل فرمائی گئی ہےاس سےپہلےکہ تم پراچانک عذاب آپڑےاورتم کو (اس کی) خبربھی نہ ہو۔
فتح محمدجالندھری :
اور اس سے پہلے کہ تم پر ناگہاں عذاب آجائے اور تم کو خبر بھی نہ ہو اس نہایت اچھی (کتاب) کی جو تمہارے پروردگار کی طرف سے تم پر نازل ہوئی ہے پیروی کرو
Sahi International :
And follow the best of what was revealed to you from your Lord before the punishment comes upon you suddenly while you do not perceive,
أَن تَقُولَ نَفْسٌ يَا حَسْرَتَا عَلَىٰ مَا فَرَّطتُ فِي جَنبِ اللَّهِ وَإِن كُنتُ لَمِنَ السَّاخِرِينَ
(56)
محمداکرم اعوان :
(جیساکہ) کوئی شخص کہنےلگے (قیامت کو) کہ ہائےافسوس! اس (تقصیر) پرجومَیں نےاللہ کےحق میں کی اورمَیں تو (احکامِ الہٰی کا) مذاق ہی اڑاتارہا۔
فتح محمدجالندھری :
کہ (مبادا اس وقت) کوئی متنفس کہنے لگے کہ (ہائے ہائے) اس تقصیر پر افسوس ہے جو میں نے خدا کے حق میں کی اور میں تو ہنسی ہی کرتا رہا
Sahi International :
Lest a soul should say, "Oh [how great is] my regret over what I neglected in regard to Allah and that I was among the mockers."
أَوْ تَقُولَ لَوْ أَنَّ اللَّهَ هَدَانِي لَكُنتُ مِنَ الْمُتَّقِينَ
(57)
محمداکرم اعوان :
یاکہنےلگےکہ اگراللہ مجھےہدایت فرماتےتومَیں بھی پرہیزگاروں میں ہوتا۔
فتح محمدجالندھری :
یا یہ کہنے لگے کہ اگر خدا مجھ کو ہدایت دیتا تو میں بھی پرہیزگاروں میں ہوتا
Sahi International :
Or [lest] it say, "If only Allah had guided me, I would have been among the righteous."
أَوْ تَقُولَ حِينَ تَرَى الْعَذَابَ لَوْ أَنَّ لِي كَرَّةً فَأَكُونَ مِنَ الْمُحْسِنِينَ
(58)
محمداکرم اعوان :
یاعذاب کودیکھ کریوں کہنےلگےکاش! میرا (دنیامیں) پھرسےجاناہوتومَیں پرہیزگاروں میں سےہوجاؤں۔
فتح محمدجالندھری :
یا جب عذاب دیکھ لے تو کہنے لگے کہ اگر مجھے پھر ایک دفعہ دنیا میں جانا ہو تو میں نیکوکاروں میں ہو جاؤں
Sahi International :
Or [lest] it say when it sees the punishment, "If only I had another turn so I could be among the doers of good."
بَلَىٰ قَدْ جَاءَتْكَ آيَاتِي فَكَذَّبْتَ بِهَا وَاسْتَكْبَرْتَ وَكُنتَ مِنَ الْكَافِرِينَ
(59)
محمداکرم اعوان :
ہاں بےشک تیرےپاس میری آیات پہنچی تھیں توتُونےانہیں جھٹلایااورتُونےتکبرکیااورتُوکافروں میں شامل رہا۔
فتح محمدجالندھری :
(خدا فرمائے گا) کیوں نہیں میری آیتیں تیرے پاس پہنچ گئی ہیں مگر تو نے ان کو جھٹلایا اور شیخی میں آگیا اور تو کافر بن گیا
Sahi International :
But yes, there had come to you My verses, but you denied them and were arrogant, and you were among the disbelievers.
وَيَوْمَ الْقِيَامَةِ تَرَى الَّذِينَ كَذَبُوا عَلَى اللَّهِ وُجُوهُهُم مُّسْوَدَّةٌ ۚ أَلَيْسَ فِي جَهَنَّمَ مَثْوًى لِّلْمُتَكَبِّرِينَ
(60)
محمداکرم اعوان :
اورآپ قیامت کےروزان لوگوں کےچہرے سیاہ دیکھیں گےجنہوں نےاللہ پرجھوٹ بولاتھا۔ کیاان تکبر کرنےوالوں کاٹھکانہ جہنم میں نہیں ہے؟
فتح محمدجالندھری :
اور جن لوگوں نے خدا پر جھوٹ بولا تم قیامت کے دن دیکھو گے کہ ان کے منہ کالے ہو رہے ہوں گے۔ کیا غرور کرنے والوں کو ٹھکانا دوزخ میں نہیں ہے
Sahi International :
And on the Day of Resurrection you will see those who lied about Allah [with] their faces blackened. Is there not in Hell a residence for the arrogant?
وَيُنَجِّي اللَّهُ الَّذِينَ اتَّقَوْا بِمَفَازَتِهِمْ لَا يَمَسُّهُمُ السُّوءُ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ
(61)
محمداکرم اعوان :
اورجوپرہیزگارہیں ان کی کامیابی کےسبب اللہ ان کونجات دیں گے۔ ان کوذراتکلیف نہ پہنچےگی اورنہ وہ غمگین ہوں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو پرہیزگار ہیں ان کی (سعادت اور) کامیابی کے سبب خدا ان کو نجات دے گا نہ تو ان کو کوئی سختی پہنچے گی اور نہ غمناک ہوں گے
Sahi International :
And Allah will save those who feared Him by their attainment; no evil will touch them, nor will they grieve.
اللَّهُ خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ ۖ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ وَكِيلٌ
(62)
محمداکرم اعوان :
اللہ ہی ہرچیزکےپیدافرمانےوالےہیں اوروہی ہرچیزکےنگہبان ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
خدا ہی ہر چیز کا پیدا کرنے والا ہے۔ اور وہی ہر چیز کا نگراں ہے
Sahi International :
Allah is the Creator of all things, and He is, over all things, Disposer of affairs.
لَّهُ مَقَالِيدُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۗ وَالَّذِينَ كَفَرُوا بِآيَاتِ اللَّهِ أُولَٰئِكَ هُمُ الْخَاسِرُونَ
(63)
محمداکرم اعوان :
اُسی کےاختیارمیں ہیں آسمانوں اورزمین کی کنجیاں اورجولوگ اللہ کی آیات سےکفرکرتےرہےوہی لوگ نقصان اٹھانےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اسی کے پاس آسمانوں اور زمین کی کنجیاں ہیں۔ اور جنہوں نے خدا کی آیتوں سے کفر کیا وہی نقصان اُٹھانے والے ہیں
Sahi International :
To Him belong the keys of the heavens and the earth. And they who disbelieve in the verses of Allah - it is those who are the losers.
قُلْ أَفَغَيْرَ اللَّهِ تَأْمُرُونِّي أَعْبُدُ أَيُّهَا الْجَاهِلُونَ
(64)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےکہ اےجاہلو! کیاتم مجھےغیراللہ کی عبادت کرنےکاکہتےہو؟
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ اے نادانو! تم مجھ سے یہ کہتے ہو کہ میں غیر خدا کی پرستش کرنے لگوں
Sahi International :
Say, [O Muhammad], "Is it other than Allah that you order me to worship, O ignorant ones?"
وَلَقَدْ أُوحِيَ إِلَيْكَ وَإِلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِكَ لَئِنْ أَشْرَكْتَ لَيَحْبَطَنَّ عَمَلُكَ وَلَتَكُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِينَ
(65)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناًآپ کی طرف اورجوپیغمبرآپ سےپہلےگزرےہیں ان کی طرف وحی بھیجی جاچکی ہے کہ (اےعام مخاطب!) اگرتُوشرک کرےگاتوتیراسب کام ضرورتباہ ہوجائےگااورتوضرورنقصان اٹھانےوالوں میں سےہوجائےگا۔
فتح محمدجالندھری :
اور (اے محمدﷺ) تمہاری طرف اور ان (پیغمبروں) کی طرف جو تم سے پہلے ہوچکے ہیں یہی وحی بھیجی گئی ہے۔ کہ اگر تم نے شرک کیا تو تمہارے عمل برباد ہوجائیں گے اور تم زیاں کاروں میں ہوجاؤ گے
Sahi International :
And it was already revealed to you and to those before you that if you should associate [anything] with Allah, your work would surely become worthless, and you would surely be among the losers."
بَلِ اللَّهَ فَاعْبُدْ وَكُن مِّنَ الشَّاكِرِينَ
(66)
محمداکرم اعوان :
بلکہ (ہمیشہ) اللہ ہی کی عبادت کرنااورشکرگزاررہنا۔
فتح محمدجالندھری :
بلکہ خدا ہی کی عبادت کرو اور شکرگزاروں میں ہو
Sahi International :
Rather, worship [only] Allah and be among the grateful.
وَمَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ وَالْأَرْضُ جَمِيعًا قَبْضَتُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَالسَّمَاوَاتُ مَطْوِيَّاتٌ بِيَمِينِهِ ۚ سُبْحَانَهُ وَتَعَالَىٰ عَمَّا يُشْرِكُونَ
(67)
محمداکرم اعوان :
اورانہوں نےجیسی چاہیےتھی ویسی اللہ کی قدرشناسی نہیں کی اورقیامت کےدن تمام زمین اُس کی مٹھی میں ہوگی اورتمام آسمان اُس کےداہنےہاتھ میں لپٹےہوں گےوہ ان لوگوں کےشرک سے پاک اورعالی شان ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور انہوں نے خدا کی قدر شناسی جیسی کرنی چاہیئے تھی نہیں کی۔ اور قیامت کے دن تمام زمین اس کی مٹھی میں ہوگی اور آسمان اس کے داہنے ہاتھ میں لپٹے ہوں گے۔ (اور) وہ ان لوگوں کے شرک سے پاک اور عالی شان ہے
Sahi International :
They have not appraised Allah with true appraisal, while the earth entirely will be [within] His grip on the Day of Resurrection, and the heavens will be folded in His right hand. Exalted is He and high above what they associate with Him.
وَنُفِخَ فِي الصُّورِ فَصَعِقَ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَمَن فِي الْأَرْضِ إِلَّا مَن شَاءَ اللَّهُ ۖ ثُمَّ نُفِخَ فِيهِ أُخْرَىٰ فَإِذَا هُمْ قِيَامٌ يَنظُرُونَ
(68)
محمداکرم اعوان :
اورصورمیں پھونک ماری جائےگی توجوآسمانوں میں ہیں اورجوزمین میں ہیں سب بےہوش ہوکرگِرپڑیں گےمگرجس کواللہ چاہیں۔ پھردوسری دفعہ اس (صُور) میں پھونکاجائےگاتوسب کھڑےہوکردیکھنےلگیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب صور پھونکا جائے گا تو جو لوگ آسمان میں ہیں اور جو زمین میں ہیں سب بےہوش ہو کر گر پڑیں گے مگر وہ جس کو خدا چاہے۔ پھر دوسری دفعہ پھونکا جائے گا تو فوراً سب کھڑے ہو کر دیکھنے لگیں گے
Sahi International :
And the Horn will be blown, and whoever is in the heavens and whoever is on the earth will fall dead except whom Allah wills. Then it will be blown again, and at once they will be standing, looking on.
وَأَشْرَقَتِ الْأَرْضُ بِنُورِ رَبِّهَا وَوُضِعَ الْكِتَابُ وَجِيءَ بِالنَّبِيِّينَ وَالشُّهَدَاءِ وَقُضِيَ بَيْنَهُم بِالْحَقِّ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ
(69)
محمداکرم اعوان :
اورزمین اپنےپروردگارکےنورسےجگمگااٹھےگی اورکتاب (نامہ اعمال کھول کر) رکھ دی جائےگی اورپیغمبراورگواہ حاضرکیےجائیں گےاورسب کےساتھ انصاف سےفیصلہ کیاجائےگااوران پرزیادتی نہ کی جائےگی۔
فتح محمدجالندھری :
اور زمین اپنے پروردگار کے نور سے جگمگا اُٹھے گی اور (اعمال کی) کتاب (کھول کر) رکھ دی جائے گی اور پیغمبر اور (اور) گواہ حاضر کئے جائیں گے اور ان میں انصاف کے ساتھ فیصلہ کیا جائے گا اور بےانصافی نہیں کی جائے گی
Sahi International :
And the earth will shine with the light of its Lord, and the record [of deeds] will be placed, and the prophets and the witnesses will be brought, and it will be judged between them in truth, and they will not be wronged.
وَوُفِّيَتْ كُلُّ نَفْسٍ مَّا عَمِلَتْ وَهُوَ أَعْلَمُ بِمَا يَفْعَلُونَ
(70)
محمداکرم اعوان :
اورہرشخص کواس کےاعمال کاپورابدلہ دیاجائےگااوروہ سب کےکاموں کوخوب جانتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جس شخص نے جو عمل کیا ہوگا اس کو اس کا پورا پورا بدلہ مل جائے گا اور جو کچھ یہ کرتے ہیں اس کو سب کی خبر ہے
Sahi International :
And every soul will be fully compensated [for] what it did; and He is most knowing of what they do.
وَسِيقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَىٰ جَهَنَّمَ زُمَرًا ۖ حَتَّىٰ إِذَا جَاءُوهَا فُتِحَتْ أَبْوَابُهَا وَقَالَ لَهُمْ خَزَنَتُهَا أَلَمْ يَأْتِكُمْ رُسُلٌ مِّنكُمْ يَتْلُونَ عَلَيْكُمْ آيَاتِ رَبِّكُمْ وَيُنذِرُونَكُمْ لِقَاءَ يَوْمِكُمْ هَٰذَا ۚ قَالُوا بَلَىٰ وَلَٰكِنْ حَقَّتْ كَلِمَةُ الْعَذَابِ عَلَى الْكَافِرِينَ
(71)
محمداکرم اعوان :
اورکافروں کوگروہ گروہ بناکرجہنم کی طرف لےجایاجائےگا۔ یہاں تک کہ جب وہ اس کےپاس پہنچیں گےتواس کےدروازےکھول دیئےجائیں گےاوران سےاس (دوزخ) کےمحافظ کہیں گے، کیاتمہارےپاس تم ہی لوگوں میں سےپیغمبرنہیں آئےتھےجوتم کوتمہارےپروردگارکی آیات پڑھ کرسناتےتھےاورتم کواس دن کےپیش آنےسےڈرایاکرتےتھےکہیں گےکہ ہاں! ولیکن کافروں پرعذاب کاوعدہ پوراہوکررہا۔
فتح محمدجالندھری :
اور کافروں کو گروہ گروہ بنا کر جہنم کی طرف لے جائیں گے۔ یہاں تک کہ جب وہ اس کے پاس پہنچ جائیں گے تو اس کے دروازے کھول دیئے جائیں گے تو اس کے داروغہ ان سے کہیں گے کہ کیا تمہارے پاس تم ہی میں سے پیغمبر نہیں آئے تھے جو تم کو تمہارے پروردگار کی آیتیں پڑھ پڑھ کر سناتے اور اس دن کے پیش آنے سے ڈراتے تھے کہیں گے کیوں نہیں لیکن کافروں کے حق میں عذاب کا حکم متحقق ہوچکا تھا
Sahi International :
And those who disbelieved will be driven to Hell in groups until, when they reach it, its gates are opened and its keepers will say, "Did there not come to you messengers from yourselves, reciting to you the verses of your Lord and warning you of the meeting of this Day of yours?" They will say, "Yes, but the word of punishment has come into effect upon the disbelievers.
قِيلَ ادْخُلُوا أَبْوَابَ جَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَا ۖ فَبِئْسَ مَثْوَى الْمُتَكَبِّرِينَ
(72)
محمداکرم اعوان :
(پھران سے) کہاجائےگاکہ جہنم کےدروازوں میں داخل ہوجاؤاس میں ہمیشہ رہنےکےلیے، پس تکبرکرنےوالوں کابُراٹھکانہ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
کہا جائے گا کہ دوزخ کے دروازوں میں داخل ہوجاؤ ہمیشہ اس میں رہو گے۔ تکبر کرنے والوں کا برا ٹھکانا ہے
Sahi International :
[To them] it will be said, "Enter the gates of Hell to abide eternally therein, and wretched is the residence of the arrogant."
وَسِيقَ الَّذِينَ اتَّقَوْا رَبَّهُمْ إِلَى الْجَنَّةِ زُمَرًا ۖ حَتَّىٰ إِذَا جَاءُوهَا وَفُتِحَتْ أَبْوَابُهَا وَقَالَ لَهُمْ خَزَنَتُهَا سَلَامٌ عَلَيْكُمْ طِبْتُمْ فَادْخُلُوهَا خَالِدِينَ
(73)
محمداکرم اعوان :
اورجولوگ اپنےپروردگارسےڈرتےتھےان کوگروہ گروہ جنت کی طرف لےجائیں گےیہاں تک کہ جب اس کےپاس پہنچ جائیں گےاوراس کےدروازےکھول دیئےجائیں گےاوروہاں کےمحافظ ان سےکہیں گےکہ سلامتی ہوتم پرتم مزہ میں رہوسواس میں ہمیشہ رہنےکےلیےداخل ہوجاؤ۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو لوگ اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں ان کو گروہ گروہ بنا کر بہشت کی طرف لے جائیں گے یہاں تک کہ جب اس کے پاس پہنچ جائیں گے اور اس کے دروازے کھول دیئے جائیں گے تو اس کے داروغہ ان سے کہیں کہ تم پر سلام تم بہت اچھے رہے۔ اب اس میں ہمیشہ کے لئے داخل ہوجاؤ
Sahi International :
But those who feared their Lord will be driven to Paradise in groups until, when they reach it while its gates have been opened and its keepers say, "Peace be upon you; you have become pure; so enter it to abide eternally therein," [they will enter].
وَقَالُوا الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي صَدَقَنَا وَعْدَهُ وَأَوْرَثَنَا الْأَرْضَ نَتَبَوَّأُ مِنَ الْجَنَّةِ حَيْثُ نَشَاءُ ۖ فَنِعْمَ أَجْرُ الْعَامِلِينَ
(74)
محمداکرم اعوان :
اورکہیں گےسب خوبیاں اللہ کےلیےہیں جس نےہم سےاپنےوعدےکوسچافرمایااورہم کواس سرزمین کامالک بنادیاکہ ہم جنت میں جہاں چاہیں قیام کریں۔ سو (نیک) عمل کرنےوالوں کا بدلہ بھی کیاخوب ہے۔
فتح محمدجالندھری :
وہ کہیں گے کہ خدا کا شکر ہے جس نے اپنے وعدہ کو ہم سے سچا کردیا اور ہم کو اس زمین کا وارث بنا دیا ہم بہشت میں جس مکان میں چاہیں رہیں تو (اچھے) عمل کرنے والوں کا بدلہ بھی کیسا خوب ہے
Sahi International :
And they will say, "Praise to Allah, who has fulfilled for us His promise and made us inherit the earth [so] we may settle in Paradise wherever we will. And excellent is the reward of [righteous] workers."
وَتَرَى الْمَلَائِكَةَ حَافِّينَ مِنْ حَوْلِ الْعَرْشِ يُسَبِّحُونَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ ۖ وَقُضِيَ بَيْنَهُم بِالْحَقِّ وَقِيلَ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ
(75)
محمداکرم اعوان :
اورآپ فرشتوں کودیکھیں گےکہ عرش کےگردگھیراباندھےہوئےہیں (اور) اپنےپروردگارکی تعریف کےساتھ تسبیح کررہےہیں۔ اوران (تمام لوگوں) میں انصاف کےساتھ فیصلہ کیاجائےگااورکہاجائےگاسب طرح کی تعریف اللہ ہی کوسزاوارہےجوجہانوں کےپروردگارہیں۔
فتح محمدجالندھری :
تم فرشتوں کو دیکھو گے کہ عرش کے گرد گھیرا باندھے ہوئے ہیں (اور) اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کر رہے ہیں۔ اور ان میں انصاف کے ساتھ فیصلہ کیا جائے گا اور کہا جائے گا کہ ہر طرح کی تعریف خدا ہی کو سزاوار ہے جو سارے جہان کا مالک ہے
Sahi International :
And you will see the angels surrounding the Throne, exalting [Allah] with praise of their Lord. And it will be judged between them in truth, and it will be said, "[All] praise to Allah, Lord of the worlds."