Muhammad Akram Awan -
اور (قیامت کےدن) سب لوگ اللہ کےروبروکھڑےہوں گےپھرچھوٹےدرجےکےلوگ (عوام) بڑےدرجےکےلوگوں (یعنی متکبرین، لیڈروں) سےکہیں گےکہ بےشک ہم تمہارےتابع تھےکیاتم اللہ کےعذاب میں سےکچھ بھی ہم سےدور کرسکتےہو؟ وہ کہیں گےاگراللہ ہم کوہدایت فرماتےتوالبتہ ہم تم کوہدایت کرتےاب توہم سب کےلیےبرابرہےکہ ہم گھبرائیں یاہم صبرکریں ہمارےبچنےکی کوئی صورت نہیں۔
Fateh Muhammad Jalandhry -
اور (قیامت کے دن) سب لوگ خدا کے سامنے کھڑے ہوں گے تو ضعیف (العقل متبع اپنے رؤسائے) متکبرین سے کہیں گے کہ ہم تو تمہارے پیرو تھے۔ کیا تم خدا کا کچھ عذاب ہم پر سے دفع کرسکتے ہو۔ وہ کہیں گے کہ اگر خدا ہم کو ہدایت کرتا تو ہم تم کو ہدایت کرتے۔ اب ہم گھبرائیں یا ضد کریں ہمارے حق میں برابر ہے۔ کوئی جگہ (گریز اور) رہائی کی ہمارے لیے نہیں ہے
Sahi International -
And they will come out [for judgement] before Allah all together, and the weak will say to those who were arrogant, "Indeed, we were your followers, so can you avail us anything against the punishment of Allah?" They will say, "If Allah had guided us, we would have guided you. It is all the same for us whether we show intolerance or are patient: there is for us no place of escape."