Translator

Load Surah

Recitation

Display Options

وَقَالَ الشَّيْطَانُ لَمَّا قُضِيَ الْأَمْرُ إِنَّ اللَّهَ وَعَدَكُمْ وَعْدَ الْحَقِّ وَوَعَدتُّكُمْ فَأَخْلَفْتُكُمْ ۖ وَمَا كَانَ لِيَ عَلَيْكُم مِّن سُلْطَانٍ إِلَّا أَن دَعَوْتُكُمْ فَاسْتَجَبْتُمْ لِي ۖ فَلَا تَلُومُونِي وَلُومُوا أَنفُسَكُم ۖ مَّا أَنَا بِمُصْرِخِكُمْ وَمَا أَنتُم بِمُصْرِخِيَّ ۖ إِنِّي كَفَرْتُ بِمَا أَشْرَكْتُمُونِ مِن قَبْلُ ۗ إِنَّ الظَّالِمِينَ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ (22)
Muhammad Akram Awan -
اورجب تمام امور (قیامت کےدن) فیصل ہوجائیں گےتوشیطان کہےگاکہ بےشک اللہ نےتم سےسچا وعدہ کیاتھااورجووعدہ میں نےتم سےکیاتھاپھرمیں نےاس کی تم سےخلاف ورزی کی اورمیراتم پرکوئی زورنہیں چلتاتھاہاں میں نےتم کو (گمراہی کی) دعوت دی توتم نےمیری بات قبول کرلی (بغیرسوچےسمجھے)۔ سوتم مجھےملامت نہ کرواوراپنےآپ کوملامت کرو۔ نہ میں تمہاری کوئی مدد کرسکتاہوں اورنہ تم میری کوئی مددکرسکتےہو۔ بےشک میں اس بات سےانکارکرتاہوں کہ تم پہلے (دنیا میں) مجھےشریک بناتےتھے۔ بےشک جوظالم ہیں ان کےلیےدرددینےوالا عذاب ہے۔
Fateh Muhammad Jalandhry -
جب (حساب کتاب کا) کام فیصلہ ہوچکے گا تو شیطان کہے گا (جو) وعدہ خدا نے تم سے کیا تھا (وہ تو) سچا (تھا) اور (جو) وعدہ میں نے تم سے کیا تھا وہ جھوٹا تھا۔ اور میرا تم پر کسی طرح کا زور نہیں تھا۔ ہاں میں نے تم کو (گمراہی اور باطل کی طرف) بلایا تو تم نے (جلدی سے اور بےدلیل) میرا کہا مان لیا۔ تو (آج) مجھے ملامت نہ کرو۔ اپنے آپ ہی کو ملامت کرو۔ نہ میں تمہاری فریاد رسی کرسکتا ہوں اور نہ تم میری فریاد رسی کرسکتے ہو۔ میں اس بات سے انکار کرتا ہوں کہ تم پہلے مجھے شریک بناتے تھے۔ بےشک جو ظالم ہیں ان کے لیے درد دینے والا عذاب ہے
Sahi International -
And Satan will say when the matter has been concluded, "Indeed, Allah had promised you the promise of truth. And I promised you, but I betrayed you. But I had no authority over you except that I invited you, and you responded to me. So do not blame me; but blame yourselves. I cannot be called to your aid, nor can you be called to my aid. Indeed, I deny your association of me [with Allah] before. Indeed, for the wrongdoers is a painful punishment."