Translator

Load Surah

Recitation

Display Options

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
محمداکرم اعوان :
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں
فتح محمدجالندھری :
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
Sahi International :
In the name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
كهيعص (1)
محمداکرم اعوان :
کٓھٰیٰعٓصٓ۔
فتح محمدجالندھری :
کہیٰعص
Sahi International :
Kaf, Ha, Ya, 'Ayn, Sad.
ذِكْرُ رَحْمَتِ رَبِّكَ عَبْدَهُ زَكَرِيَّا (2)
محمداکرم اعوان :
یہ تذکرہ ہےآپ کےپروردگارکی مہربانی فرمانےکااپنےبندےزکریا (علیہ السلام) پر۔
فتح محمدجالندھری :
(یہ) تمہارے پروردگار کی مہربانی کا بیان (ہے جو اس نے) اپنے بندے زکریا پر (کی تھی)
Sahi International :
[This is] a mention of the mercy of your Lord to His servant Zechariah
إِذْ نَادَىٰ رَبَّهُ نِدَاءً خَفِيًّا (3)
محمداکرم اعوان :
جب انہوں نےاپنےپروردگارکوپوشیدہ طورپرپکارا۔
فتح محمدجالندھری :
جب انہوں نے اپنے پروردگار کو دبی آواز سے پکارا
Sahi International :
When he called to his Lord a private supplication.
قَالَ رَبِّ إِنِّي وَهَنَ الْعَظْمُ مِنِّي وَاشْتَعَلَ الرَّأْسُ شَيْبًا وَلَمْ أَكُن بِدُعَائِكَ رَبِّ شَقِيًّا (4)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےعرض کیااے میرےپروردگار! بےشک میری ہڈیاں (بڑھاپےکی وجہ سے) کمزورہوگئی ہیں اوربڑھاپے کاشعلہ سرسےجانکلاہےاوراےمیرےپروردگار! میں آپ سےمانگ کرکبھی محروم نہیں رہا۔
فتح محمدجالندھری :
(اور) کہا کہ اے میرے پروردگار میری ہڈیاں بڑھاپے کے سبب کمزور ہوگئی ہیں اور سر (ہے کہ) بڑھاپے (کی وجہ سے) شعلہ مارنے لگا ہے اور اے میرے پروردگار میں تجھ سے مانگ کر کبھی محروم نہیں رہا
Sahi International :
He said, "My Lord, indeed my bones have weakened, and my head has filled with white, and never have I been in my supplication to You, my Lord, unhappy.
وَإِنِّي خِفْتُ الْمَوَالِيَ مِن وَرَائِي وَكَانَتِ امْرَأَتِي عَاقِرًا فَهَبْ لِي مِن لَّدُنكَ وَلِيًّا (5)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناً میں اپنےبعداپنےرشتہ داروں سےڈرتاہوں اورمیری بیوی بانجھ ہےپس آپ مجھےاپنےپاس سےایک وارث عطافرمائیے
فتح محمدجالندھری :
اور میں اپنے بعد اپنے بھائی بندوں سے ڈرتا ہوں اور میری بیوی بانجھ ہے تو مجھے اپنے پاس سے ایک وارث عطا فرما
Sahi International :
And indeed, I fear the successors after me, and my wife has been barren, so give me from Yourself an heir
يَرِثُنِي وَيَرِثُ مِنْ آلِ يَعْقُوبَ ۖ وَاجْعَلْهُ رَبِّ رَضِيًّا (6)
محمداکرم اعوان :
جومیری اوراولادیعقوب (علیہ السلام) کی میراث کا مالک بنےاوراےمیرےپروردگار! اس کو (اپنا) پسندیدہ (بندہ) بنائیے۔
فتح محمدجالندھری :
جو میری اور اولاد یعقوب کی میراث کا مالک ہو۔ اور (اے) میرے پروردگار اس کو خوش اطوار بنائیو
Sahi International :
Who will inherit me and inherit from the family of Jacob. And make him, my Lord, pleasing [to You]."
يَا زَكَرِيَّا إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلَامٍ اسْمُهُ يَحْيَىٰ لَمْ نَجْعَل لَّهُ مِن قَبْلُ سَمِيًّا (7)
محمداکرم اعوان :
اےزکریا (علیہ السلام)! بےشک ہم آپ کوایک لڑکےکی بشارت دیتےہیں جس کانام یحییٰ (علیہ السلام) ہے، اس سےپہلےہم نےاس نام کا کوئی شخص پیدانہیں فرمایا۔
فتح محمدجالندھری :
اے زکریا ہم تم کو ایک لڑکے کی بشارت دیتے ہیں جس کا نام یحییٰ ہے۔ اس سے پہلے ہم نے اس نام کا کوئی شخص پیدا نہیں کیا
Sahi International :
[He was told], "O Zechariah, indeed We give you good tidings of a boy whose name will be John. We have not assigned to any before [this] name."
قَالَ رَبِّ أَنَّىٰ يَكُونُ لِي غُلَامٌ وَكَانَتِ امْرَأَتِي عَاقِرًا وَقَدْ بَلَغْتُ مِنَ الْكِبَرِ عِتِيًّا (8)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےعرض کیا، اے میرےپروردگار! میرےہاں لڑکاکیسےہوگااورمیری بیوی بانجھ ہےاورمیں بڑھاپےکی اس انتہا کو پہنچ گیا ہوں۔
فتح محمدجالندھری :
انہوں نے کہا پروردگار میرے ہاں کس طرح لڑکا ہوگا۔ جس حال میں میری بیوی بانجھ ہے اور میں بڑھاپے کی انتہا کو پہنچ گیا ہوں
Sahi International :
He said, "My Lord, how will I have a boy when my wife has been barren and I have reached extreme old age?"
قَالَ كَذَٰلِكَ قَالَ رَبُّكَ هُوَ عَلَيَّ هَيِّنٌ وَقَدْ خَلَقْتُكَ مِن قَبْلُ وَلَمْ تَكُ شَيْئًا (9)
محمداکرم اعوان :
فرمایاکہ اسی طرح (ہوگا) آپ کےپروردگارنےفرمایاکہ یہ میرےلیے(بہت)آسان ہےاورمیں پہلےآپ کوبھی توپیداکرچکا ہوں اورآپ کچھ بھی نہ تھے۔
فتح محمدجالندھری :
حکم ہوا کہ اسی طرح (ہوگا) تمہارے پروردگار نے فرمایا ہے کہ مجھے یہ آسان ہے اور میں پہلے تم کو بھی تو پیدا کرچکا ہوں اور تم کچھ چیز نہ تھے
Sahi International :
[An angel] said, "Thus [it will be]; your Lord says, 'It is easy for Me, for I created you before, while you were nothing.' "
قَالَ رَبِّ اجْعَل لِّي آيَةً ۚ قَالَ آيَتُكَ أَلَّا تُكَلِّمَ النَّاسَ ثَلَاثَ لَيَالٍ سَوِيًّا (10)
محمداکرم اعوان :
عرض کیااےمیرےپروردگار! میرےلیےنشانی مقررفرمادیجیئے۔ فرمایاآپ کی نشانی یہ ہےکہ آپ تین رات تک تندرست ہوتےہوئےبھی لوگوں سےبات نہ کرسکیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
کہا کہ پروردگار میرے لئے کوئی نشانی مقرر فرما۔ فرمایا نشانی یہ ہے کہ تم صحیح وسالم ہو کر تین (رات دن) لوگوں سے بات نہ کرسکو گے
Sahi International :
[Zechariah] said, "My Lord, make for me a sign." He said, "Your sign is that you will not speak to the people for three nights, [being] sound."
فَخَرَجَ عَلَىٰ قَوْمِهِ مِنَ الْمِحْرَابِ فَأَوْحَىٰ إِلَيْهِمْ أَن سَبِّحُوا بُكْرَةً وَعَشِيًّا (11)
محمداکرم اعوان :
پھر وہ (عبادت کے) حجرےسےنکل کراپنی قوم کےپاس آئےتوان کواشاروں میں فرمایاکہ تم لوگ صبح وشام (علی الدوام اپنےپروردگارکی) پاکی بیان کیاکرو۔
فتح محمدجالندھری :
پھر وہ (عبادت کے) حجرے سے نکل کر اپنی قوم کے پاس آئے تو ان سے اشارے سے کہا کہ صبح وشام (خدا کو) یاد کرتے رہو
Sahi International :
So he came out to his people from the prayer chamber and signaled to them to exalt [Allah] in the morning and afternoon.
يَا يَحْيَىٰ خُذِ الْكِتَابَ بِقُوَّةٍ ۖ وَآتَيْنَاهُ الْحُكْمَ صَبِيًّا (12)
محمداکرم اعوان :
اے یحییٰ (علیہ السلام!ہماری) کتاب کوقوت سے (مضبوط) پکڑیں اورہم نےان کوبچپن میں ہی دانائی عطافرمادی تھی
فتح محمدجالندھری :
اے یحییٰ (ہماری) کتاب کو زور سے پکڑے رہو۔ اور ہم نے ان کو لڑکپن میں دانائی عطا فرمائی تھی
Sahi International :
[Allah] said, "O John, take the Scripture with determination." And We gave him judgement [while yet] a boy
وَحَنَانًا مِّن لَّدُنَّا وَزَكَاةً ۖ وَكَانَ تَقِيًّا (13)
محمداکرم اعوان :
اوراپنےپاس سےشفقت اورپاکیزگی عطاکی تھی اوروہ پرہیزگارتھے
فتح محمدجالندھری :
اور اپنے پاس شفقت اور پاکیزگی دی تھی۔ اور پرہیزگار تھے
Sahi International :
And affection from Us and purity, and he was fearing of Allah
وَبَرًّا بِوَالِدَيْهِ وَلَمْ يَكُن جَبَّارًا عَصِيًّا (14)
محمداکرم اعوان :
اورماں باپ کےساتھ نیکی کرنےوالےتھےاورسرکش (اور) نافرمان نہیں تھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ماں باپ کے ساتھ نیکی کرنے والے تھے اور سرکش اور نافرمان نہیں تھے
Sahi International :
And dutiful to his parents, and he was not a disobedient tyrant.
وَسَلَامٌ عَلَيْهِ يَوْمَ وُلِدَ وَيَوْمَ يَمُوتُ وَيَوْمَ يُبْعَثُ حَيًّا (15)
محمداکرم اعوان :
اوران پرسلامتی ہوجس دن وہ پیداہوئےاورجس روزوہ انتقال کریں گےاورجس دن زندہ کرکےاٹھائےجائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جس دن وہ پیدا ہوئے اور جس دن وفات پائیں گے اور جس دن زندہ کرکے اٹھائے جائیں گے۔ ان پر سلام اور رحمت (ہے)
Sahi International :
And peace be upon him the day he was born and the day he dies and the day he is raised alive.
وَاذْكُرْ فِي الْكِتَابِ مَرْيَمَ إِذِ انتَبَذَتْ مِنْ أَهْلِهَا مَكَانًا شَرْقِيًّا (16)
محمداکرم اعوان :
اورآپ اس کتاب میں مریم (علیہما السلام) کابھی ذکرفرمائیےجب وہ اپنےلوگوں سےالگ ہوکرمشرق میں ایک مکان میں گئیں (غسل کی غرض سے)
فتح محمدجالندھری :
اور کتاب (قرآن) میں مریم کا بھی مذکور کرو، جب وہ اپنے لوگوں سے الگ ہو کر مشرق کی طرف چلی گئیں
Sahi International :
And mention, [O Muhammad], in the Book [the story of] Mary, when she withdrew from her family to a place toward the east.
فَاتَّخَذَتْ مِن دُونِهِمْ حِجَابًا فَأَرْسَلْنَا إِلَيْهَا رُوحَنَا فَتَمَثَّلَ لَهَا بَشَرًا سَوِيًّا (17)
محمداکرم اعوان :
پھران (گھروالوں) کےسامنےسےپردہ کرلیاتوہم نےان کی طرف ایک فرشتہ (جبرائیل علیہ السلام) بھیجاتووہ ان کےسامنےپورا آدمی بن گیا۔
فتح محمدجالندھری :
تو انہوں نے ان کی طرف سے پردہ کرلیا۔ (اس وقت) ہم نے ان کی طرف اپنا فرشتہ بھیجا۔ تو ان کے سامنے ٹھیک آدمی (کی شکل) بن گیا
Sahi International :
And she took, in seclusion from them, a screen. Then We sent to her Our Angel, and he represented himself to her as a well-proportioned man.
قَالَتْ إِنِّي أَعُوذُ بِالرَّحْمَٰنِ مِنكَ إِن كُنتَ تَقِيًّا (18)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےکہا میں تجھ سےرحمٰن کی پناہ مانگتی ہوں اگرتم پرہیزگارہوتو (چلےجاؤ)
فتح محمدجالندھری :
مریم بولیں کہ اگر تم پرہیزگار ہو تو میں تم سے خدا کی پناہ مانگتی ہوں
Sahi International :
She said, "Indeed, I seek refuge in the Most Merciful from you, [so leave me], if you should be fearing of Allah."
قَالَ إِنَّمَا أَنَا رَسُولُ رَبِّكِ لِأَهَبَ لَكِ غُلَامًا زَكِيًّا (19)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےکہابےشک میں توآپ کےپروردگارکابھیجاہوا (فرشتہ) ہوں کہ آپ کوایک پاکیزہ لڑکادوں۔
فتح محمدجالندھری :
انہوں نے کہا کہ میں تو تمہارے پروردگار کا بھیجا ہوا (یعنی فرشتہ) ہوں (اور اس لئے آیا ہوں) کہ تمہیں پاکیزہ لڑکا بخشوں
Sahi International :
He said, "I am only the messenger of your Lord to give you [news of] a pure boy."
قَالَتْ أَنَّىٰ يَكُونُ لِي غُلَامٌ وَلَمْ يَمْسَسْنِي بَشَرٌ وَلَمْ أَكُ بَغِيًّا (20)
محمداکرم اعوان :
وہ کہنےلگیں بھلا میرےلڑکاکس طرح ہوگاحالانکہ مجھےکسی بشرنےچھواتک نہیں اورمیں بدکاربھی نہیں ہوں۔
فتح محمدجالندھری :
مریم نے کہا کہ میرے ہاں لڑکا کیونکر ہوگا مجھے کسی بشر نے چھوا تک نہیں اور میں بدکار بھی نہیں ہوں
Sahi International :
She said, "How can I have a boy while no man has touched me and I have not been unchaste?"
قَالَ كَذَٰلِكِ قَالَ رَبُّكِ هُوَ عَلَيَّ هَيِّنٌ ۖ وَلِنَجْعَلَهُ آيَةً لِّلنَّاسِ وَرَحْمَةً مِّنَّا ۚ وَكَانَ أَمْرًا مَّقْضِيًّا (21)
محمداکرم اعوان :
(فرشتےنے) کہایونہی (ہوگا) آپ کےپروردگارنےارشادفرمایاہےکہ یہ میرےلیےآسان ہےاورتاکہ ہم اس کولوگوں کےلیےایک دلیل اوراپنی طرف سے (باعث) رحمت بنائیں اوریہ کام طےہوچکا ہے۔
فتح محمدجالندھری :
(فرشتے نے) کہا کہ یونہی (ہوگا) تمہارے پروردگار نے فرمایا کہ یہ مجھے آسان ہے۔ اور (میں اسے اسی طریق پر پیدا کروں گا) تاکہ اس کو لوگوں کے لئے اپنی طرف سے نشانی اور (ذریعہٴ) رحمت اور (مہربانی) بناؤں اور یہ کام مقرر ہوچکا ہے
Sahi International :
He said, "Thus [it will be]; your Lord says, 'It is easy for Me, and We will make him a sign to the people and a mercy from Us. And it is a matter [already] decreed.' "
۞ فَحَمَلَتْهُ فَانتَبَذَتْ بِهِ مَكَانًا قَصِيًّا (22)
محمداکرم اعوان :
تووہ (اس بچےکےساتھ) حاملہ ہوگئیں پھراسےلےکردورایک جگہ الگ چلی گئیں۔
فتح محمدجالندھری :
تو وہ اس (بچّے) کے ساتھ حاملہ ہوگئیں اور اسے لے کر ایک دور جگہ چلی گئیں
Sahi International :
So she conceived him, and she withdrew with him to a remote place.
فَأَجَاءَهَا الْمَخَاضُ إِلَىٰ جِذْعِ النَّخْلَةِ قَالَتْ يَا لَيْتَنِي مِتُّ قَبْلَ هَٰذَا وَكُنتُ نَسْيًا مَّنسِيًّا (23)
محمداکرم اعوان :
پھروہ دردِزہ کےمارےکھجورکےتنےکی طرف آئیں کہنےلگیں اےکاش! میں اس سےپہلےمرچکی ہوتی اوربھولی بسری ہوگئی ہوتی۔
فتح محمدجالندھری :
پھر درد زہ ان کو کھجور کے تنے کی طرف لے آیا۔ کہنے لگیں کہ کاش میں اس سے پہلے مرچکتی اور بھولی بسری ہوگئی ہوتی
Sahi International :
And the pains of childbirth drove her to the trunk of a palm tree. She said, "Oh, I wish I had died before this and was in oblivion, forgotten."
فَنَادَاهَا مِن تَحْتِهَا أَلَّا تَحْزَنِي قَدْ جَعَلَ رَبُّكِ تَحْتَكِ سَرِيًّا (24)
محمداکرم اعوان :
پس اس وقت ان سےنیچےکی جانب سے (فرشتے نے) ان کوآوازدی کہ غم نہ کریں بےشک آپ کےپروردگارنےآپ کےنیچےایک چشمہ پیدافرمادیاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اس وقت ان کے نیچے کی جانب سے فرشتے نے ان کو آواز دی کہ غمناک نہ ہو تمہارے پروردگار نے تمہارے نیچے ایک چشمہ جاری کردیا ہے
Sahi International :
But he called her from below her, "Do not grieve; your Lord has provided beneath you a stream.
وَهُزِّي إِلَيْكِ بِجِذْعِ النَّخْلَةِ تُسَاقِطْ عَلَيْكِ رُطَبًا جَنِيًّا (25)
محمداکرم اعوان :
اوراس کھجورکےتنےکواپنی طرف ہلائیں آپ پرتازہ تازہ کھجوریں گرپڑیں گی۔
فتح محمدجالندھری :
اور کھجور کے تنے کو پکڑ کر اپنی طرف ہلاؤ تم پر تازہ تازہ کھجوریں جھڑ پڑیں گی
Sahi International :
And shake toward you the trunk of the palm tree; it will drop upon you ripe, fresh dates.
فَكُلِي وَاشْرَبِي وَقَرِّي عَيْنًا ۖ فَإِمَّا تَرَيِنَّ مِنَ الْبَشَرِ أَحَدًا فَقُولِي إِنِّي نَذَرْتُ لِلرَّحْمَٰنِ صَوْمًا فَلَنْ أُكَلِّمَ الْيَوْمَ إِنسِيًّا (26)
محمداکرم اعوان :
پھرکھائیں اورپئیں اورآنکھیں ٹھنڈی کریں پھراگرآپ کسی آدمی کودیکھیں توکہیں کہ بےشک میں نےتورحمٰن کےلیے (خاموشی کے) روزےکی منت مان رکھی ہےتوآج میں کسی آدمی سےہرگزبات نہ کروں گی۔
فتح محمدجالندھری :
تو کھاؤ اور پیو اور آنکھیں ٹھنڈی کرو۔ اگر تم کسی آدمی کو دیکھو تو کہنا کہ میں نے خدا کے لئے روزے کی منت مانی تو آج میں کسی آدمی سے ہرگز کلام نہیں کروں گی
Sahi International :
So eat and drink and be contented. And if you see from among humanity anyone, say, 'Indeed, I have vowed to the Most Merciful abstention, so I will not speak today to [any] man.' "
فَأَتَتْ بِهِ قَوْمَهَا تَحْمِلُهُ ۖ قَالُوا يَا مَرْيَمُ لَقَدْ جِئْتِ شَيْئًا فَرِيًّا (27)
محمداکرم اعوان :
پھروہ ان کوگود میں لیے ہوئےاپنی قوم کےپاس آئیں لوگوں نےکہااے مریم! تم نےکیاغضب ڈھایا!
فتح محمدجالندھری :
پھر وہ اس (بچّے) کو اٹھا کر اپنی قوم کے لوگوں کے پاس لے آئیں۔ وہ کہنے لگے کہ مریم یہ تو تُونے برا کام کیا
Sahi International :
Then she brought him to her people, carrying him. They said, "O Mary, you have certainly done a thing unprecedented.
يَا أُخْتَ هَارُونَ مَا كَانَ أَبُوكِ امْرَأَ سَوْءٍ وَمَا كَانَتْ أُمُّكِ بَغِيًّا (28)
محمداکرم اعوان :
اےہارون کی بہن! نہ توتمہارےوالد ہی برےآدمی تھےاورنہ تمہاری ماں بدکار تھیں۔
فتح محمدجالندھری :
اے ہارون کی بہن نہ تو تیرا باپ ہی بداطوار آدمی تھا اور نہ تیری ماں ہی بدکار تھی
Sahi International :
O sister of Aaron, your father was not a man of evil, nor was your mother unchaste."
فَأَشَارَتْ إِلَيْهِ ۖ قَالُوا كَيْفَ نُكَلِّمُ مَن كَانَ فِي الْمَهْدِ صَبِيًّا (29)
محمداکرم اعوان :
پھرانہوں (مریم علیہا السلام) نےاس (بچّے) کی طرف اشارہ کردیاوہ لوگ کہنےلگےبھلا اس سےہم کیا بات کریں جوابھی گودکا بچہ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
تو مریم نے اس لڑکے کی طرف اشارہ کیا۔ وہ بولے کہ ہم اس سے کہ گود کا بچہ ہے کیونکر بات کریں
Sahi International :
So she pointed to him. They said, "How can we speak to one who is in the cradle a child?"
قَالَ إِنِّي عَبْدُ اللَّهِ آتَانِيَ الْكِتَابَ وَجَعَلَنِي نَبِيًّا (30)
محمداکرم اعوان :
انہوں (بچّے) نےفرمایایقیناً میں اللہ کا (خاص) بندہ ہوں اس نےمجھےکتاب دی اورمجھےنبی بنایا ہے۔
فتح محمدجالندھری :
بچے نے کہا کہ میں خدا کا بندہ ہوں اس نے مجھے کتاب دی ہے اور نبی بنایا ہے
Sahi International :
[Jesus] said, "Indeed, I am the servant of Allah. He has given me the Scripture and made me a prophet.
وَجَعَلَنِي مُبَارَكًا أَيْنَ مَا كُنتُ وَأَوْصَانِي بِالصَّلَاةِ وَالزَّكَاةِ مَا دُمْتُ حَيًّا (31)
محمداکرم اعوان :
اورمجھےبابرکت بنایاجہاں کہیں بھی میں ہوں اورجب تک زندہ رہوں، مجھےنمازاورزکوٰۃ کا حکم فرمایاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور میں جہاں ہوں (اور جس حال میں ہوں) مجھے صاحب برکت کیا ہے اور جب تک زندہ ہوں مجھ کو نماز اور زکوٰة کا ارشاد فرمایا ہے
Sahi International :
And He has made me blessed wherever I am and has enjoined upon me prayer and zakah as long as I remain alive
وَبَرًّا بِوَالِدَتِي وَلَمْ يَجْعَلْنِي جَبَّارًا شَقِيًّا (32)
محمداکرم اعوان :
اوراپنی ماں کےساتھ نیک برتاؤکرنےوالا (بنایا ہے) اورمجھےسرکش، بدبخت نہیں بنایا۔
فتح محمدجالندھری :
اور (مجھے) اپنی ماں کے ساتھ نیک سلوک کرنے والا (بنایا ہے) اور سرکش وبدبخت نہیں بنایا
Sahi International :
And [made me] dutiful to my mother, and He has not made me a wretched tyrant.
وَالسَّلَامُ عَلَيَّ يَوْمَ وُلِدتُّ وَيَوْمَ أَمُوتُ وَيَوْمَ أُبْعَثُ حَيًّا (33)
محمداکرم اعوان :
اورمجھ پر (اللہ کی جانب سے) سلامتی ہےجس روزمیں پیداہوااورجس روزرحلت کروں گااورجس روز (قیامت میں) زندہ کرکےاٹھایاجاؤں گا۔
فتح محمدجالندھری :
اور جس دن میں پیدا ہوا اور جس دن مروں گا اور جس دن زندہ کرکے اٹھایا جاؤں گا مجھ پر سلام (ورحمت) ہے
Sahi International :
And peace is on me the day I was born and the day I will die and the day I am raised alive."
ذَٰلِكَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ ۚ قَوْلَ الْحَقِّ الَّذِي فِيهِ يَمْتَرُونَ (34)
محمداکرم اعوان :
یہ عیسیٰ (علیہ السلام) بیٹےمریم (علیہا السلام) کےہیں۔ بالکل سچی بات ہے، جس بات میں یہ لوگ جھگڑتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
یہ مریم کے بیٹے عیسیٰ ہیں (اور یہ) سچی بات ہے جس میں لوگ شک کرتے ہیں
Sahi International :
That is Jesus, the son of Mary - the word of truth about which they are in dispute.
مَا كَانَ لِلَّهِ أَن يَتَّخِذَ مِن وَلَدٍ ۖ سُبْحَانَهُ ۚ إِذَا قَضَىٰ أَمْرًا فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُ كُن فَيَكُونُ (35)
محمداکرم اعوان :
اللہ کی یہ شان نہیں کہ وہ کسی کواولاد بنائیں۔ وہ پاک ہیں۔ جب کوئی کام کرناچاہتےہیں تواس کوفرمادیتےہیں ہوجا، پس وہ ہوجاتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
خدا کو سزاوار نہیں کہ کسی کو بیٹا بنائے۔ وہ پاک ہے جب کسی چیز کا ارادہ کرتا ہے تو اس کو یہی کہتا ہے کہ ہوجا تو وہ ہوجاتی ہے
Sahi International :
It is not [befitting] for Allah to take a son; exalted is He! When He decrees an affair, He only says to it, "Be," and it is.
وَإِنَّ اللَّهَ رَبِّي وَرَبُّكُمْ فَاعْبُدُوهُ ۚ هَٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِيمٌ (36)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناً اللہ ہی میراپروردگارہےاورتمہارابھی لہٰذا صرف اسی کی عبادت کرو، یہی سیدھا راستہ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور بےشک خدا ہی میرا اور تمہارا پروردگار ہے تو اسی کی عبادت کرو۔ یہی سیدھا رستہ ہے
Sahi International :
[Jesus said], "And indeed, Allah is my Lord and your Lord, so worship Him. That is a straight path."
فَاخْتَلَفَ الْأَحْزَابُ مِن بَيْنِهِمْ ۖ فَوَيْلٌ لِّلَّذِينَ كَفَرُوا مِن مَّشْهَدِ يَوْمٍ عَظِيمٍ (37)
محمداکرم اعوان :
پھرمختلف فرقوں نےآپس میں اختلاف کیا۔ سوان کافروں کےلیےایک بڑےدن کےآنےسےخرابی ہونےوالی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
پھر (اہل کتاب کے) فرقوں نے باہم اختلاف کیا۔ سو جو لوگ کافر ہوئے ہیں ان کو بڑے دن (یعنی قیامت کے روز) حاضر ہونے سے خرابی ہے
Sahi International :
Then the factions differed [concerning Jesus] from among them, so woe to those who disbelieved - from the scene of a tremendous Day.
أَسْمِعْ بِهِمْ وَأَبْصِرْ يَوْمَ يَأْتُونَنَا ۖ لَٰكِنِ الظَّالِمُونَ الْيَوْمَ فِي ضَلَالٍ مُّبِينٍ (38)
محمداکرم اعوان :
وہ جس دن ہمارےسامنےآئیں گے، کیسےسننےوالےاورکیسےدیکھنےوالےہوں گے۔ لیکن ظالم آج کھلی گمراہی میں ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
وہ جس دن ہمارے سامنے آئیں گے۔ کیسے سننے والے اور کیسے دیکھنے والے ہوں گے مگر ظالم آج صریح گمراہی میں ہیں
Sahi International :
How [clearly] they will hear and see the Day they come to Us, but the wrongdoers today are in clear error.
وَأَنذِرْهُمْ يَوْمَ الْحَسْرَةِ إِذْ قُضِيَ الْأَمْرُ وَهُمْ فِي غَفْلَةٍ وَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ (39)
محمداکرم اعوان :
اوران کوحسرت کےدن سےڈرائیں، جب بات فیصل کردی جائےگی اوروہ غفلت میں پڑےہیں اوروہ ایمان نہیں لاتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان کو حسرت (وافسوس) کے دن سے ڈراؤ جب بات فیصل کردی جائے گی۔ اور (ہیہات) وہ غفلت میں (پڑے ہوئے ہیں) اور ایمان نہیں لاتے
Sahi International :
And warn them, [O Muhammad], of the Day of Regret, when the matter will be concluded; and [yet], they are in [a state of] heedlessness, and they do not believe.
إِنَّا نَحْنُ نَرِثُ الْأَرْضَ وَمَنْ عَلَيْهَا وَإِلَيْنَا يُرْجَعُونَ (40)
محمداکرم اعوان :
بےشک ہم ہی زمین کےاوراس پررہنےوالوں کےوارث (مالک) ہیں اورہماری ہی طرف ان کولوٹناہوگا۔
فتح محمدجالندھری :
ہم ہی زمین کے اور جو لوگ اس پر (بستے) ہیں ان کے وارث ہیں۔ اور ہماری ہی طرف ان کو لوٹنا ہوگا
Sahi International :
Indeed, it is We who will inherit the earth and whoever is on it, and to Us they will be returned.
وَاذْكُرْ فِي الْكِتَابِ إِبْرَاهِيمَ ۚ إِنَّهُ كَانَ صِدِّيقًا نَّبِيًّا (41)
محمداکرم اعوان :
اوراس کتاب میں ابراہیم (علیہ السلام) کا (قصہ) بیان کیجیئے۔ بےشک وہ صدیق (اور) نبی تھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور کتاب میں ابراہیم کو یاد کرو۔ بےشک وہ نہایت سچے پیغمبر تھے
Sahi International :
And mention in the Book [the story of] Abraham. Indeed, he was a man of truth and a prophet.
إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ يَا أَبَتِ لِمَ تَعْبُدُ مَا لَا يَسْمَعُ وَلَا يُبْصِرُ وَلَا يُغْنِي عَنكَ شَيْئًا (42)
محمداکرم اعوان :
جب انہوں نےاپنےباپ سےکہااےمیرےوالد! آپ ایسی چیزکی عبادت کیوں کرتےہوجسےنہ کچھ سنائی دےاورنہ دکھائی دےاورنہ آپ کےکسی کام آسکے۔
فتح محمدجالندھری :
جب انہوں نے اپنے باپ سے کہا کہ ابّا آپ ایسی چیزوں کو کیوں پوجتے ہیں جو نہ سنیں اور نہ دیکھیں اور نہ آپ کے کچھ کام آسکیں
Sahi International :
[Mention] when he said to his father, "O my father, why do you worship that which does not hear and does not see and will not benefit you at all?
يَا أَبَتِ إِنِّي قَدْ جَاءَنِي مِنَ الْعِلْمِ مَا لَمْ يَأْتِكَ فَاتَّبِعْنِي أَهْدِكَ صِرَاطًا سَوِيًّا (43)
محمداکرم اعوان :
اےمیرےوالد! یقیناً مجھےایسا علم عطاہواہےجوآپ کونہیں ملا، سوآپ میرااتباع کریں میں آپ کوسیدھی راہ بتادوں گا۔
فتح محمدجالندھری :
ابّا مجھے ایسا علم ملا ہے جو آپ کو نہیں ملا ہے تو میرے ساتھ ہوجیئے میں آپ کو سیدھی راہ پر چلا دوں گا
Sahi International :
O my father, indeed there has come to me of knowledge that which has not come to you, so follow me; I will guide you to an even path.
يَا أَبَتِ لَا تَعْبُدِ الشَّيْطَانَ ۖ إِنَّ الشَّيْطَانَ كَانَ لِلرَّحْمَٰنِ عَصِيًّا (44)
محمداکرم اعوان :
اےمیرےوالد! شیطان کی پوجا نہ کریں بےشک شیطان رحمٰن کانافرمان ہے۔
فتح محمدجالندھری :
ابّا شیطان کی پرستش نہ کیجیئے۔ بےشک شیطان خدا کا نافرمان ہے
Sahi International :
O my father, do not worship Satan. Indeed Satan has ever been, to the Most Merciful, disobedient.
يَا أَبَتِ إِنِّي أَخَافُ أَن يَمَسَّكَ عَذَابٌ مِّنَ الرَّحْمَٰنِ فَتَكُونَ لِلشَّيْطَانِ وَلِيًّا (45)
محمداکرم اعوان :
اےمیرےوالد! بےشک مجھےاس بات سےڈرآتاہےکہ کہیں آپ پررحمٰن کی طرف سےکوئی عذاب (نہ) آپڑےتوآپ شیطان کےساتھی بن جائیں۔
فتح محمدجالندھری :
ابّا مجھے ڈر لگتا ہے کہ آپ کو خدا کا عذاب آپکڑے تو آپ شیطان کے ساتھی ہوجائیں
Sahi International :
O my father, indeed I fear that there will touch you a punishment from the Most Merciful so you would be to Satan a companion [in Hellfire]."
قَالَ أَرَاغِبٌ أَنتَ عَنْ آلِهَتِي يَا إِبْرَاهِيمُ ۖ لَئِن لَّمْ تَنتَهِ لَأَرْجُمَنَّكَ ۖ وَاهْجُرْنِي مَلِيًّا (46)
محمداکرم اعوان :
اس (باپ) نے کہا اےابراہیم (علیہ السلام)! کیا تم میرےمعبودوں سےبرگشتہ ہو (پھرےہوئےہو) اگرتم بازنہ آئےتومیں تمہیں ضرورپتھروں سےماردوں گااورتوہمیشہ کےلیےمجھ سےدورہوجا۔
فتح محمدجالندھری :
اس نے کہا ابراہیم کیا تو میرے معبودوں سے برگشتہ ہے؟ اگر تو باز نہ آئے گا تو میں تجھے سنگسار کردوں گا اور تو ہمیشہ کے لئے مجھ سے دور ہوجا
Sahi International :
[His father] said, "Have you no desire for my gods, O Abraham? If you do not desist, I will surely stone you, so avoid me a prolonged time."
قَالَ سَلَامٌ عَلَيْكَ ۖ سَأَسْتَغْفِرُ لَكَ رَبِّي ۖ إِنَّهُ كَانَ بِي حَفِيًّا (47)
محمداکرم اعوان :
فرمایا سلام ہوآپ پرمیں عنقریب اپنےپروردگار سےآپ کےلیے بخشش طلب کروں گا بےشک وہ مجھ پہ بہت مہربان ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
ابراہیم نے سلام علیک کہا (اور کہا کہ) میں آپ کے لئے اپنے پروردگار سے بخشش مانگوں گا۔ بےشک وہ مجھ پر نہایت مہربان ہے
Sahi International :
[Abraham] said, "Peace will be upon you. I will ask forgiveness for you of my Lord. Indeed, He is ever gracious to me.
وَأَعْتَزِلُكُمْ وَمَا تَدْعُونَ مِن دُونِ اللَّهِ وَأَدْعُو رَبِّي عَسَىٰ أَلَّا أَكُونَ بِدُعَاءِ رَبِّي شَقِيًّا (48)
محمداکرم اعوان :
اور میں تم لوگوں اور جن کی تم اللہ کےسوا عبادت کرتےہوان سے کنارہ کرتا ہوں اور میں اپنےپروردگار کی عبادت کروں گا۔ امید ہے کہ میں اپنے پروردگارکی عبادت کرکے محروم نہ رہوں گا۔
فتح محمدجالندھری :
اور میں آپ لوگوں سے اور جن کو آپ خدا کے سوا پکارا کرتے ہیں ان سے کنارہ کرتا ہوں اور اپنے پروردگار ہی کو پکاروں گا۔ امید ہے کہ میں اپنے پروردگار کو پکار کر محروم نہیں رہوں گا
Sahi International :
And I will leave you and those you invoke other than Allah and will invoke my Lord. I expect that I will not be in invocation to my Lord unhappy."
فَلَمَّا اعْتَزَلَهُمْ وَمَا يَعْبُدُونَ مِن دُونِ اللَّهِ وَهَبْنَا لَهُ إِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ ۖ وَكُلًّا جَعَلْنَا نَبِيًّا (49)
محمداکرم اعوان :
پس جب وہ ان لوگوں اورجن کی وہ اللہ کوچھوڑکرعبادت کرتےتھےسےعلیحدہ ہوگئےتوہم نےان کواسحٰق (علیہ السلام، بیٹے) اوریعقوب (علیہ السلام، پوتے) عطافرمائےاوران (دونوں میں سے) ہرایک کونبی بنایا۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب ابراہیم ان لوگوں سے اور جن کی وہ خدا کے سوا پرستش کرتے تھے اُن سے الگ ہوگئے تو ہم نے ان کو اسحاق اور (اسحاق کو) یعقوب بخشے۔ اور سب کو پیغمبر بنایا
Sahi International :
So when he had left them and those they worshipped other than Allah, We gave him Isaac and Jacob, and each [of them] We made a prophet.
وَوَهَبْنَا لَهُم مِّن رَّحْمَتِنَا وَجَعَلْنَا لَهُمْ لِسَانَ صِدْقٍ عَلِيًّا (50)
محمداکرم اعوان :
اوران کواپنی رحمت سےحصہ عطافرمایااور(آئندہ نسلوں میں) ہم نےان کانام نیک (اور) بلندفرمایا۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان کو اپنی رحمت سے (بہت سی چیزیں) عنایت کیں۔ اور ان کا ذکر جمیل بلند کیا
Sahi International :
And We gave them of Our mercy, and we made for them a reputation of high honor.
وَاذْكُرْ فِي الْكِتَابِ مُوسَىٰ ۚ إِنَّهُ كَانَ مُخْلَصًا وَكَانَ رَسُولًا نَّبِيًّا (51)
محمداکرم اعوان :
اوراس کتاب میں موسیٰ (علیہ السلام) کاذکرکیجیئےبلاشبہ وہ (اللہ کے) خاص کیے ہوئے (بندے) تھےاوروہ پیغمبر (اور) نبی تھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور کتاب میں موسیٰ کا بھی ذکر کرو۔ بےشک وہ (ہمارے) برگزیدہ اور پیغمبر مُرسل تھے
Sahi International :
And mention in the Book, Moses. Indeed, he was chosen, and he was a messenger and a prophet.
وَنَادَيْنَاهُ مِن جَانِبِ الطُّورِ الْأَيْمَنِ وَقَرَّبْنَاهُ نَجِيًّا (52)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےان کوطورکی داہنی جانب سےآوازدی اورباتیں کرنےکےلیےانہیں نزدیک بلایا۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے ان کو طور کی داہنی جانب پکارا اور باتیں کرنے کے لئے نزدیک بلایا
Sahi International :
And We called him from the side of the mount at [his] right and brought him near, confiding [to him].
وَوَهَبْنَا لَهُ مِن رَّحْمَتِنَا أَخَاهُ هَارُونَ نَبِيًّا (53)
محمداکرم اعوان :
اوراپنی مہربانی سےان کوان کا بھائی ہارون نبی بناکرعطافرمایا۔
فتح محمدجالندھری :
اور اپنی مہربانی سے اُن کو اُن کا بھائی ہارون پیغمبر عطا کیا
Sahi International :
And We gave him out of Our mercy his brother Aaron as a prophet.
وَاذْكُرْ فِي الْكِتَابِ إِسْمَاعِيلَ ۚ إِنَّهُ كَانَ صَادِقَ الْوَعْدِ وَكَانَ رَسُولًا نَّبِيًّا (54)
محمداکرم اعوان :
اوراس کتاب میں اسمٰعیل (علیہ السلام) کا ذکرکیجیئےبےشک وہ وعدے کےسچےاورہمارےبھیجےہوئے (پیغمبر، اور) نبی تھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور کتاب میں اسمٰعیل کا بھی ذکر کرو وہ وعدے کے سچے اور ہمارے بھیجے ہوئے نبی تھے
Sahi International :
And mention in the Book, Ishmael. Indeed, he was true to his promise, and he was a messenger and a prophet.
وَكَانَ يَأْمُرُ أَهْلَهُ بِالصَّلَاةِ وَالزَّكَاةِ وَكَانَ عِندَ رَبِّهِ مَرْضِيًّا (55)
محمداکرم اعوان :
اوراپنےمتعلقین کونمازاورزکوٰۃ کا حکم فرماتےتھےاوراپنےپروردگارکےہاں پسندیدہ تھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اپنے گھر والوں کو نماز اور زکوٰة کا حکم کرتے تھے اور اپنے پروردگار کے ہاں پسندیدہ (وبرگزیدہ) تھے
Sahi International :
And he used to enjoin on his people prayer and zakah and was to his Lord pleasing.
وَاذْكُرْ فِي الْكِتَابِ إِدْرِيسَ ۚ إِنَّهُ كَانَ صِدِّيقًا نَّبِيًّا (56)
محمداکرم اعوان :
اوراس کتاب میں ادریس (علیہ السلام) کاذکرکیجیئے بےشک وہ صدیق (اور) نبی تھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور کتاب میں ادریس کا بھی ذکر کرو۔ وہ بھی نہایت سچے نبی تھے
Sahi International :
And mention in the Book, Idrees. Indeed, he was a man of truth and a prophet.
وَرَفَعْنَاهُ مَكَانًا عَلِيًّا (57)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےان کواونچی جگہ اٹھالیاتھا۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے ان کو اونچی جگہ اُٹھا لیا تھا
Sahi International :
And We raised him to a high station.
أُولَٰئِكَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِم مِّنَ النَّبِيِّينَ مِن ذُرِّيَّةِ آدَمَ وَمِمَّنْ حَمَلْنَا مَعَ نُوحٍ وَمِن ذُرِّيَّةِ إِبْرَاهِيمَ وَإِسْرَائِيلَ وَمِمَّنْ هَدَيْنَا وَاجْتَبَيْنَا ۚ إِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِمْ آيَاتُ الرَّحْمَٰنِ خَرُّوا سُجَّدًا وَبُكِيًّا ۩ (58)
محمداکرم اعوان :
یہ وہ لوگ ہیں جن پراللہ نےمن جملہ دیگرانبیاءؑ کےانعام فرمایا۔ آدم (علیہ السلام) کی نسل سےاوران لوگوں (کی نسل) سےجن کوہم نےنوح (علیہ السلام) کےساتھ سوارکیاتھااورابراہیم (علیہ السلام) اوریعقوب (علیہ السلام) کی نسل سےاوران لوگوں میں سےجن کوہم نےہدایت فرمائی اورمقبول بنایا، جب ان کےسامنےرحمٰن کی آیات پڑھی جاتیں توسجدہ کرتےہوئےاورروتےہوئے (زمین پر) گرجاتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
یہ وہ لوگ ہیں جن پر خدا نے اپنے پیغمبروں میں سے فضل کیا۔ (یعنی) اولاد آدم میں سے اور ان لوگوں میں سے جن کو نوح کے ساتھ (کشتی میں) سوار کیا اور ابراہیم اور یعقوب کی اولاد میں سے اور ان لوگوں میں سے جن کو ہم نے ہدایت دی اور برگزیدہ کیا۔ جب ان کے سامنے ہماری آیتیں پڑھی جاتی تھیں تو سجدے میں گر پڑتے اور روتے رہتے تھے
Sahi International :
Those were the ones upon whom Allah bestowed favor from among the prophets of the descendants of Adam and of those We carried [in the ship] with Noah, and of the descendants of Abraham and Israel, and of those whom We guided and chose. When the verses of the Most Merciful were recited to them, they fell in prostration and weeping.
۞ فَخَلَفَ مِن بَعْدِهِمْ خَلْفٌ أَضَاعُوا الصَّلَاةَ وَاتَّبَعُوا الشَّهَوَاتِ ۖ فَسَوْفَ يَلْقَوْنَ غَيًّا (59)
محمداکرم اعوان :
پھران کےبعد (بعض) ایسے ناخلف جانشین ہوئےجنہوں نےنمازکوبربادکیااورخواہشات (نفسانی) کی پیروی کی، پس یہ لوگ عنقریب خرابی دیکھیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
پھر ان کے بعد چند ناخلف ان کے جانشیں ہوئے جنہوں نے نماز کو (چھوڑ دیا گویا اسے) کھو دیا۔ اور خواہشات نفسانی کے پیچھے لگ گئے۔ سو عنقریب ان کو گمراہی (کی سزا) ملے گی
Sahi International :
But there came after them successors who neglected prayer and pursued desires; so they are going to meet evil -
إِلَّا مَن تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا فَأُولَٰئِكَ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ وَلَا يُظْلَمُونَ شَيْئًا (60)
محمداکرم اعوان :
ہاں جس نےتوبہ کی اورایمان لایااورنیک کام کیے، سوایسےلوگ بہشت میں داخل ہوں گےاوران کا ذرہ بھی نقصان نہ کیاجائےگا۔
فتح محمدجالندھری :
ہاں جس نے توبہ کی اور ایمان لایا اور عمل نیک کئے تو اسے لوگ بہشت میں داخل ہوں گے اور ان کا ذرا نقصان نہ کیا جائے گا
Sahi International :
Except those who repent, believe and do righteousness; for those will enter Paradise and will not be wronged at all.
جَنَّاتِ عَدْنٍ الَّتِي وَعَدَ الرَّحْمَٰنُ عِبَادَهُ بِالْغَيْبِ ۚ إِنَّهُ كَانَ وَعْدُهُ مَأْتِيًّا (61)
محمداکرم اعوان :
وہ ہمیشہ رہنےکےباغ ہیں جن کارحمٰن نےاپنےبندوں سےغائبانہ وعدہ فرمایاہے۔ بےشک اس کی وعدہ فرمائی ہوئی چیزکویہ لوگ ضرورپہنچیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
(یعنی) بہشت جاودانی (میں) جس کا خدا نے اپنے بندوں سے وعدہ کیا ہے (اور جو ان کی آنکھوں سے) پوشیدہ (ہے) ۔ بےشک اس کا وعدہ (نیکوکاروں کے سامنے) آنے والا ہے
Sahi International :
[Therein are] gardens of perpetual residence which the Most Merciful has promised His servants in the unseen. Indeed, His promise has ever been coming.
لَّا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا إِلَّا سَلَامًا ۖ وَلَهُمْ رِزْقُهُمْ فِيهَا بُكْرَةً وَعَشِيًّا (62)
محمداکرم اعوان :
اس میں کوئی بیہودہ کلام نہ سنیں گے، صرف سلام سنیں گےاوروہاں ان کو صبح اورشام ان کاکھانا ملا کرےگا۔
فتح محمدجالندھری :
وہ اس میں سلام کے سوا کوئی بیہودہ کلام نہ سنیں گے، اور ان کے لئے صبح وشام کا کھانا تیار ہوگا
Sahi International :
They will not hear therein any ill speech - only [greetings of] peace - and they will have their provision therein, morning and afternoon.
تِلْكَ الْجَنَّةُ الَّتِي نُورِثُ مِنْ عِبَادِنَا مَن كَانَ تَقِيًّا (63)
محمداکرم اعوان :
یہ جنت ہےجس کاہم اپنےبندوں میں سے ایسےلوگوں کومالک بنائیں گےجوپرہیزگارہوں گے۔
فتح محمدجالندھری :
یہی وہ جنت ہے جس کا ہم اپنے بندوں میں سے ایسے شخص کو وارث بنائیں گے جو پرہیزگار ہوگا
Sahi International :
That is Paradise, which We give as inheritance to those of Our servants who were fearing of Allah.
وَمَا نَتَنَزَّلُ إِلَّا بِأَمْرِ رَبِّكَ ۖ لَهُ مَا بَيْنَ أَيْدِينَا وَمَا خَلْفَنَا وَمَا بَيْنَ ذَٰلِكَ ۚ وَمَا كَانَ رَبُّكَ نَسِيًّا (64)
محمداکرم اعوان :
اور (فرشتوں نےعرض کیا) ہم آپ کےپروردگارکےحکم کےبغیرنہیں اترسکتے۔ جوکچھ ہمارےآگےاورجوکچھ پیچھےاوراس کےدرمیان ہے (یعنی سب کچھ) اُسی کا ہےاورآپ کا پروردگاربھولنےوالانہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور (فرشتوں نے پیغمبر کو جواب دیا کہ) ہم تمہارے پروردگار کے حکم سوا اُتر نہیں سکتے۔ جو کچھ ہمارے آگے ہے اور پیچھے ہے اور جو ان کے درمیان ہے سب اسی کا ہے اور تمہارا پروردگار بھولنے والا نہیں
Sahi International :
[Gabriel said], "And we [angels] descend not except by the order of your Lord. To Him belongs that before us and that behind us and what is in between. And never is your Lord forgetful -
رَّبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا فَاعْبُدْهُ وَاصْطَبِرْ لِعِبَادَتِهِ ۚ هَلْ تَعْلَمُ لَهُ سَمِيًّا (65)
محمداکرم اعوان :
آسمانوں اورزمین اورجوکچھ ان میں ہےسب کا پروردگارہےتو (اے مخاطب!) اسی کی عبادت کرواوراس کی عبادت پرقائم رہوبھلا تم اس کا کوئی اورہم نام (ہم صفت) جانتےہو۔
فتح محمدجالندھری :
(یعنی) آسمان اور زمین کا اور جو ان دونوں کے درمیان ہے سب کا پروردگار ہے۔ تو اسی کی عبادت کرو اور اسی کی عبادت پر ثابت قدم رہو۔ بھلا تم کوئی اس کا ہم نام جانتے ہو
Sahi International :
Lord of the heavens and the earth and whatever is between them - so worship Him and have patience for His worship. Do you know of any similarity to Him?"
وَيَقُولُ الْإِنسَانُ أَإِذَا مَا مِتُّ لَسَوْفَ أُخْرَجُ حَيًّا (66)
محمداکرم اعوان :
اور(بعثت کامنکر) انسان کہتاہے بھلاجب میں مرجاؤں گاتوکیاپھرزندہ کرکے (قبر سے) نکالاجاؤں گا
فتح محمدجالندھری :
اور (کافر) انسان کہتا ہے کہ جب میں مر جاؤ گا تو کیا زندہ کرکے نکالا جاؤں گا؟
Sahi International :
And the disbeliever says, "When I have died, am I going to be brought forth alive?"
أَوَلَا يَذْكُرُ الْإِنسَانُ أَنَّا خَلَقْنَاهُ مِن قَبْلُ وَلَمْ يَكُ شَيْئًا (67)
محمداکرم اعوان :
کیاانسان اس بات کونہیں سمجھتاکہ بےشک ہم نےاس کوپہلےبھی توپیدافرمایاتھااوروہ کچھ بھی نہ تھا۔
فتح محمدجالندھری :
کیا (ایسا) انسان یاد نہیں کرتا کہ ہم نے اس کو پہلے بھی پیدا کیا تھا اور وہ کچھ بھی چیز نہ تھا
Sahi International :
Does man not remember that We created him before, while he was nothing?
فَوَرَبِّكَ لَنَحْشُرَنَّهُمْ وَالشَّيَاطِينَ ثُمَّ لَنُحْضِرَنَّهُمْ حَوْلَ جَهَنَّمَ جِثِيًّا (68)
محمداکرم اعوان :
سوقسم ہےآپ کےپروردگارکی ہم ان کوضرورجمع فرمائیں گےاورشیاطین کوبھی پھران کوضرورجہنم کےگرد حاضرکریں گے (اس حال میں) کہ وہ گھٹنوں کےبل گرےہوئےہوں گے۔
فتح محمدجالندھری :
تمہارے پروردگار کی قسم! ہم ان کو جمع کریں گے اور شیطانوں کو بھی۔ پھر ان سب کو جہنم کے گرد حاضر کریں گے (اور وہ) گھٹنوں پر گرے ہوئے (ہوں گے)
Sahi International :
So by your Lord, We will surely gather them and the devils; then We will bring them to be present around Hell upon their knees.
ثُمَّ لَنَنزِعَنَّ مِن كُلِّ شِيعَةٍ أَيُّهُمْ أَشَدُّ عَلَى الرَّحْمَٰنِ عِتِيًّا (69)
محمداکرم اعوان :
پھرہرگروہ سےضرورایسے لوگوں کوالگ کرلیں گےجورحمٰن سےسخت سرکشی کرتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
پھر ہر جماعت میں سے ہم ایسے لوگوں کو کھینچ نکالیں گے جو خدا سے سخت سرکشی کرتے تھے
Sahi International :
Then We will surely extract from every sect those of them who were worst against the Most Merciful in insolence.
ثُمَّ لَنَحْنُ أَعْلَمُ بِالَّذِينَ هُمْ أَوْلَىٰ بِهَا صِلِيًّا (70)
محمداکرم اعوان :
پھرہم ان لوگوں سے خوب واقف ہیں جواس (جہنم) میں داخل ہونے کےزیادہ لائق ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم ان لوگوں سے خوب واقف ہیں جو ان میں داخل ہونے کے زیادہ لائق ہیں
Sahi International :
Then, surely it is We who are most knowing of those most worthy of burning therein.
وَإِن مِّنكُمْ إِلَّا وَارِدُهَا ۚ كَانَ عَلَىٰ رَبِّكَ حَتْمًا مَّقْضِيًّا (71)
محمداکرم اعوان :
اورتم میں سے کوئی نہیں مگراسےاس پرسےگزرناہوگایہ آپ کےپروردگارپر لازم (اور) مقررہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور تم میں کوئی (شخص) نہیں مگر اسے اس پر گزرنا ہوگا۔ یہ تمہارے پروردگار پر لازم اور مقرر ہے
Sahi International :
And there is none of you except he will come to it. This is upon your Lord an inevitability decreed.
ثُمَّ نُنَجِّي الَّذِينَ اتَّقَوا وَّنَذَرُ الظَّالِمِينَ فِيهَا جِثِيًّا (72)
محمداکرم اعوان :
پھرہم پرہیزگاروں کونجات دیں گےاورظالموں کواس میں گھٹنوں کےبل پڑاہواچھوڑدیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
پھر ہم پرہیزگاروں کو نجات دیں گے۔ اور ظالموں کو اس میں گھٹنوں کے بل پڑا ہوا چھوڑ دیں گے
Sahi International :
Then We will save those who feared Allah and leave the wrongdoers within it, on their knees.
وَإِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِمْ آيَاتُنَا بَيِّنَاتٍ قَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِلَّذِينَ آمَنُوا أَيُّ الْفَرِيقَيْنِ خَيْرٌ مَّقَامًا وَأَحْسَنُ نَدِيًّا (73)
محمداکرم اعوان :
اورجب ان (کفار) کےسامنے ہماری کھلی کھلی آیات پڑھی جاتی ہیں تویہ کافر لوگ ایمان والوں سےکہتےہیں کہ کس فریق کےمکان اچھےاورکس کی محفل اچھی ہے؟
فتح محمدجالندھری :
اور جب ان لوگوں کے سامنے ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو جو کافر ہیں وہ مومنوں سے کہتے ہیں کہ دونوں فریق میں سے مکان کس کے اچھے اور مجلسیں کس کی بہتر ہیں
Sahi International :
And when Our verses are recited to them as clear evidences, those who disbelieve say to those who believe, "Which of [our] two parties is best in position and best in association?"
وَكَمْ أَهْلَكْنَا قَبْلَهُم مِّن قَرْنٍ هُمْ أَحْسَنُ أَثَاثًا وَرِئْيًا (74)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےان سےپہلے بہت سی امتیں ہلاک کردیں جوسامان اورنمودونمائش میں (ان سے) بھی اچھی تھیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے ان سے پہلے بہت سی اُمتیں ہلاک کردیں۔ وہ لوگ (ان سے) ٹھاٹھ اور نمود میں کہیں اچھے تھے
Sahi International :
And how many a generation have We destroyed before them who were better in possessions and [outward] appearance?
قُلْ مَن كَانَ فِي الضَّلَالَةِ فَلْيَمْدُدْ لَهُ الرَّحْمَٰنُ مَدًّا ۚ حَتَّىٰ إِذَا رَأَوْا مَا يُوعَدُونَ إِمَّا الْعَذَابَ وَإِمَّا السَّاعَةَ فَسَيَعْلَمُونَ مَنْ هُوَ شَرٌّ مَّكَانًا وَأَضْعَفُ جُندًا (75)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےجوشخص گمراہی میں پڑاہوپس رحمٰن (اللہ) اس کوآہستہ آہستہ مہلت دیئے جاتےہیں یہاں تک کہ جب اس چیز کودیکھ لیں گےجس کا ان سےوعدہ کیاجاتاہےخواہ عذاب اورخواہ قیامت، تو (اس وقت) جان لیں گےکہ مکان کس کا برا ہےاورلشکر کس کا کمزور ہے۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ جو شخص گمراہی میں پڑا ہوا ہے خدا اس کو آہستہ آہستہ مہلت دیئے جاتا ہے۔ یہاں تک کہ جب اس چیز کو دیکھ لیں گے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے خواہ عذاب اور خواہ قیامت۔ تو (اس وقت) جان لیں گے کہ مکان کس کا برا ہے اور لشکر کس کا کمزور ہے
Sahi International :
Say, "Whoever is in error - let the Most Merciful extend for him an extension [in wealth and time] until, when they see that which they were promised - either punishment [in this world] or the Hour [of resurrection] - they will come to know who is worst in position and weaker in soldiers."
وَيَزِيدُ اللَّهُ الَّذِينَ اهْتَدَوْا هُدًى ۗ وَالْبَاقِيَاتُ الصَّالِحَاتُ خَيْرٌ عِندَ رَبِّكَ ثَوَابًا وَخَيْرٌ مَّرَدًّا (76)
محمداکرم اعوان :
اوراللہ ہدایت والوں کو (دنیا میں) ہدایت زیادہ کرتےہیں اور(آخرت میں پتہ چلےگا کہ) جونیک کام ہمیشہ رہنےوالےہیں۔ وہ آپ کےپروردگار کےنزدیک ثواب (بدلہ) میں بہتر ہیں اورانجام میں بھی بہتر ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو لوگ ہدایت یاب ہیں خدا ان کو زیادہ ہدایت دیتا ہے۔ اور نیکیاں جو باقی رہنے والی ہیں وہ تمہارے پروردگار کے صلے کے لحاظ سے خوب اور انجام کے اعتبار سے بہتر ہیں
Sahi International :
And Allah increases those who were guided, in guidance, and the enduring good deeds are better to your Lord for reward and better for recourse.
أَفَرَأَيْتَ الَّذِي كَفَرَ بِآيَاتِنَا وَقَالَ لَأُوتَيَنَّ مَالًا وَوَلَدًا (77)
محمداکرم اعوان :
بھلاآپ نےاس شخص کودیکھاجس نےہماری آیات سےکفرکیااورکہتاہےمجھ کوضرور (آخرت میں) مال اوراولاد ملیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جس نے ہماری آیتوں سے کفر کیا اور کہنے لگا کہ (اگر میں ازسرنو زندہ ہوا بھی تو یہی) مال اور اولاد مجھے (وہاں) ملے گا
Sahi International :
Then, have you seen he who disbelieved in Our verses and said, "I will surely be given wealth and children [in the next life]?"
أَطَّلَعَ الْغَيْبَ أَمِ اتَّخَذَ عِندَ الرَّحْمَٰنِ عَهْدًا (78)
محمداکرم اعوان :
کیااس نے غیب کی خبرپالی یا اس نے رحمٰن (اللہ) سے (اس بات کا) عہد لےلیا ہے؟
فتح محمدجالندھری :
کیا اس نے غیب کی خبر پالی ہے یا خدا کے یہاں (سے) عہد لے لیا ہے؟
Sahi International :
Has he looked into the unseen, or has he taken from the Most Merciful a promise?
كَلَّا ۚ سَنَكْتُبُ مَا يَقُولُ وَنَمُدُّ لَهُ مِنَ الْعَذَابِ مَدًّا (79)
محمداکرم اعوان :
ہرگز نہیں! ہم اس کا کہا ہوالکھ رکھیں گےاوراس کےلیےآہستہ آہستہ عذاب بڑھاتےجائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
ہرگز نہیں۔ یہ جو کچھ کہتا ہے ہم اس کو لکھتے جاتے اور اس کے لئے آہستہ آہستہ عذاب بڑھاتے جاتے ہیں
Sahi International :
No! We will record what he says and extend for him from the punishment extensively.
وَنَرِثُهُ مَا يَقُولُ وَيَأْتِينَا فَرْدًا (80)
محمداکرم اعوان :
اوریہ جو (چیزیں) بتاتا ہے، اس کےوارث ہم ہوں گےاوریہ اکیلا ہمارےسامنےآئے گا۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو چیزیں یہ بتاتا ہے ان کے ہم وارث ہوں گے اور یہ اکیلا ہمارے سامنے آئے گا
Sahi International :
And We will inherit him [in] what he mentions, and he will come to Us alone.
وَاتَّخَذُوا مِن دُونِ اللَّهِ آلِهَةً لِّيَكُونُوا لَهُمْ عِزًّا (81)
محمداکرم اعوان :
اوران لوگوں نےاللہ کوچھوڑکر معبود بنالیےہیں تاکہ ان کےلیے (اللہ کےپاس) وہ باعثِ عزت ہوں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان لوگوں نے خدا کے سوا اور معبود بنالئے ہیں تاکہ وہ ان کے لئے (موجب عزت و) مدد ہوں
Sahi International :
And they have taken besides Allah [false] deities that they would be for them [a source of] honor.
كَلَّا ۚ سَيَكْفُرُونَ بِعِبَادَتِهِمْ وَيَكُونُونَ عَلَيْهِمْ ضِدًّا (82)
محمداکرم اعوان :
ہرگز نہیں! وہ (معبود) ان کی پرستش سےانکار کریں گےاوران کےمخالف ہوں گے۔
فتح محمدجالندھری :
ہرگز نہیں وہ (معبودان باطل) ان کی پرستش سے انکار کریں گے اور ان کے دشمن (ومخالف) ہوں گے
Sahi International :
No! Those "gods" will deny their worship of them and will be against them opponents [on the Day of Judgement].
أَلَمْ تَرَ أَنَّا أَرْسَلْنَا الشَّيَاطِينَ عَلَى الْكَافِرِينَ تَؤُزُّهُمْ أَزًّا (83)
محمداکرم اعوان :
کیاآپ کومعلوم نہیں کہ بےشک ہم نےشیاطین کوکفارپرچھوڑرکھاہےوہ ان کو (گمراہی پر) خوب ابھارتےرہتے ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ ہم نے شیطانوں کو کافروں پر چھوڑ رکھا ہے کہ ان کو برانگیختہ کرتے رہتے ہیں
Sahi International :
Do you not see that We have sent the devils upon the disbelievers, inciting them to [evil] with [constant] incitement?
فَلَا تَعْجَلْ عَلَيْهِمْ ۖ إِنَّمَا نَعُدُّ لَهُمْ عَدًّا (84)
محمداکرم اعوان :
سوآپ ان کےبارے میں جلدی نہ کیجیئےیقیناً ہم ان کی باتیں (دن) خود شمارکررہےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
تو تم ان پر (عذاب کے لئے) جلدی نہ کرو۔ اور ہم تو ان کے لئے (دن) شمار کر رہے ہیں
Sahi International :
So be not impatient over them. We only count out to them a [limited] number.
يَوْمَ نَحْشُرُ الْمُتَّقِينَ إِلَى الرَّحْمَٰنِ وَفْدًا (85)
محمداکرم اعوان :
جس روزہم متقیوں (پرہیزگاروں) کورحمٰن کےہاں بطورمہمان جمع فرمائیں گے
فتح محمدجالندھری :
جس روز ہم پرہیزگاروں کو خدا کے سامنے (بطور) مہمان جمع کریں گے
Sahi International :
On the Day We will gather the righteous to the Most Merciful as a delegation
وَنَسُوقُ الْمُجْرِمِينَ إِلَىٰ جَهَنَّمَ وِرْدًا (86)
محمداکرم اعوان :
اورمجرموں کودوزخ کی طرف پیاسا ہانکیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور گنہگاروں کو دوزخ کی طرف پیاسے ہانک لے جائیں گے
Sahi International :
And will drive the criminals to Hell in thirst
لَّا يَمْلِكُونَ الشَّفَاعَةَ إِلَّا مَنِ اتَّخَذَ عِندَ الرَّحْمَٰنِ عَهْدًا (87)
محمداکرم اعوان :
تولوگ کسی کی سفارش کا اختیارنہ رکھیں گےمگرہاں جس نےرحمٰن سےعہد (اجازت) حاصل کیاہو۔
فتح محمدجالندھری :
(تو لوگ) کسی کی سفارش کا اختیار نہ رکھیں گے مگر جس نے خدا سے اقرار لیا ہو
Sahi International :
None will have [power of] intercession except he who had taken from the Most Merciful a covenant.
وَقَالُوا اتَّخَذَ الرَّحْمَٰنُ وَلَدًا (88)
محمداکرم اعوان :
اوریہ لوگ کہتےہیں کہ رحمٰن (اللہ) بیٹا رکھتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور کہتے ہیں کہ خدا بیٹا رکھتا ہے
Sahi International :
And they say, "The Most Merciful has taken [for Himself] a son."
لَّقَدْ جِئْتُمْ شَيْئًا إِدًّا (89)
محمداکرم اعوان :
(ایسا کہنےوالو!) بےشک تم نےبہت بری بات کہی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
(ایسا کہنے والو یہ تو) تم بری بات (زبان پر) لائے ہو
Sahi International :
You have done an atrocious thing.
تَكَادُ السَّمَاوَاتُ يَتَفَطَّرْنَ مِنْهُ وَتَنشَقُّ الْأَرْضُ وَتَخِرُّ الْجِبَالُ هَدًّا (90)
محمداکرم اعوان :
قریب ہے اس (افتراء) سےآسمان پھٹ پڑیں اورزمین شق ہوجائےاورپہاڑٹکڑے ٹکڑےہوکرگرپڑیں۔
فتح محمدجالندھری :
قریب ہے کہ اس (افتراء) سے آسمان پھٹ پڑیں اور زمین شق ہوجائے اور پہاڑ پارہ پارہ ہو کر گر پڑیں
Sahi International :
The heavens almost rupture therefrom and the earth splits open and the mountains collapse in devastation
أَن دَعَوْا لِلرَّحْمَٰنِ وَلَدًا (91)
محمداکرم اعوان :
اس بات سےکہ یہ لوگ رحمٰن کی طرف اولادکی نسبت کرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کہ انہوں نے خدا کے لئے بیٹا تجویز کیا
Sahi International :
That they attribute to the Most Merciful a son.
وَمَا يَنبَغِي لِلرَّحْمَٰنِ أَن يَتَّخِذَ وَلَدًا (92)
محمداکرم اعوان :
اوررحمٰن کی یہ شان نہیں کہ کسی کوبیٹا بنائے۔
فتح محمدجالندھری :
اور خدا کو شایاں نہیں کہ کسی کو بیٹا بنائے
Sahi International :
And it is not appropriate for the Most Merciful that He should take a son.
إِن كُلُّ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ إِلَّا آتِي الرَّحْمَٰنِ عَبْدًا (93)
محمداکرم اعوان :
جوکوئی بھی آسمانوں یا زمین میں ہےسب رحمٰن کےروبروبندے (غلام) ہوکرحاضرہوں گے۔
فتح محمدجالندھری :
تمام شخص جو آسمانوں اور زمین میں ہیں سب خدا کے روبرو بندے ہو کر آئیں گے
Sahi International :
There is no one in the heavens and earth but that he comes to the Most Merciful as a servant.
لَّقَدْ أَحْصَاهُمْ وَعَدَّهُمْ عَدًّا (94)
محمداکرم اعوان :
یقیناًاس نےسب کو (اپنی قدرت سے) احاطہ کررکھاہےاورسب کوشمارکررکھاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اُس نے ان (سب) کو (اپنے علم سے) گھیر رکھا اور (ایک ایک کو) شمار کر رکھا ہے
Sahi International :
He has enumerated them and counted them a [full] counting.
وَكُلُّهُمْ آتِيهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَرْدًا (95)
محمداکرم اعوان :
اورقیامت کےدن سب اس کےپاس اکیلےاکیلےحاضر ہوں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور سب قیامت کے دن اس کے سامنے اکیلے اکیلے حاضر ہوں گے
Sahi International :
And all of them are coming to Him on the Day of Resurrection alone.
إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ سَيَجْعَلُ لَهُمُ الرَّحْمَٰنُ وُدًّا (96)
محمداکرم اعوان :
بےشک جولوگ ایمان لائےاورنیک عمل کیےرحمٰن (اللہ) ان کےلیے (مخلوق کےدلوں میں) محبت پیدا فرمادیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کئے خدا ان کی محبت (مخلوقات کے دل میں) پیدا کردے گا
Sahi International :
Indeed, those who have believed and done righteous deeds - the Most Merciful will appoint for them affection.
فَإِنَّمَا يَسَّرْنَاهُ بِلِسَانِكَ لِتُبَشِّرَ بِهِ الْمُتَّقِينَ وَتُنذِرَ بِهِ قَوْمًا لُّدًّا (97)
محمداکرم اعوان :
پس یقیناًہم نےاس (قرآن) کوآپ کی زبان میں آسان فرمایا ہےتاکہ اس سےآپ پرہیزگاروں کوخوش خبری پہنچائیں اورجھگڑاکرنےوالوں کواس کےذریعے (انجامِ بد) سےڈرائیں۔
فتح محمدجالندھری :
(اے پیغمبر) ہم نے یہ (قرآن) تمہاری زبان میں آسان (نازل) کیا ہے تاکہ تم اس سے پرہیزگاروں کو خوشخبری پہنچا دو اور جھگڑالوؤں کو ڈر سنا دو
Sahi International :
So, [O Muhammad], We have only made Qur'an easy in the Arabic language that you may give good tidings thereby to the righteous and warn thereby a hostile people.
وَكَمْ أَهْلَكْنَا قَبْلَهُم مِّن قَرْنٍ هَلْ تُحِسُّ مِنْهُم مِّنْ أَحَدٍ أَوْ تَسْمَعُ لَهُمْ رِكْزًا (98)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےان سےپہلےبہت سےگروہوں کوہلاک کردیا ہےبھلا آپ ان میں سےکسی کودیکھتےہیں یاان کی کوئی بھنک سنتےہیں؟
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے اس سے پہلے بہت سے گروہوں کو ہلاک کردیا ہے۔ بھلا تم ان میں سے کسی کو دیکھتے ہو یا (کہیں) ان کی بھنک سنتے ہو
Sahi International :
And how many have We destroyed before them of generations? Do you perceive of them anyone or hear from them a sound?