Muhammad Akram Awan -
پس جب خوش خبری دینےوالاآیاتواُس نےاس (کرتے) کوان کےمنہ پرڈال دیاسووہ فوراًہی دیکھنےلگےفرمایاکیامیں نےتم سےکہانہ تھاکہ یقیناًمیں اللہ کی طرف سےوہ باتیں جانتاہوں جوتم نہیں جانتے۔
Fateh Muhammad Jalandhry -
جب خوشخبری دینے والا آ پہنچا تو کرتہ یعقوب کے منہ پر ڈال دیا اور وہ بینا ہو گئے (اور بیٹوں سے) کہنے لگے کیا میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ میں خدا کی طرف سے وہ باتیں جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے
Sahi International -
And when the bearer of good tidings arrived, he cast it over his face, and he returned [once again] seeing. He said, "Did I not tell you that I know from Allah that which you do not know?"