Muhammad Akram Awan -
اورجس شخص نےمصرمیں ان کوخریداتھااس نےاپنی بیوی سے کہاکہ اسےعزت واکرام سےرکھوہوسکتاہےکہ یہ ہمیں فائدہ دےیاہم اس کوبیٹا بنا لیں اوراس طرح ہم نےیوسف (علیہ السلام) کواس سرزمین (مصر) میں جگہ دی اورتاکہ ہم ان کو (خواب کی) باتوں کی تعبیرسکھائیں اوراللہ اپنےکام پرغالب ہیں ولیکن بہت سےلوگ نہیں جانتے۔
Fateh Muhammad Jalandhry -
اور مصر میں جس شخص نے اس کو خریدا اس نے اپنی بیوی سے (جس کا نام زلیخا تھا) کہا کہ اس کو عزت واکرام سے رکھو عجب نہیں کہ یہ ہمیں فائدہ دے یا ہم اسے بیٹا بنالیں۔ اس طرح ہم نے یوسف کو سرزمین (مصر) میں جگہ دی اور غرض یہ تھی کہ ہم ان کو (خواب کی) باتوں کی تعبیر سکھائیں اور خدا اپنے کام پر غالب ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے
Sahi International -
And the one from Egypt who bought him said to his wife, "Make his residence comfortable. Perhaps he will benefit us, or we will adopt him as a son." And thus, We established Joseph in the land that We might teach him the interpretation of events. And Allah is predominant over His affair, but most of the people do not know.