Translator

Load Surah

Recitation

Display Options

فَلَمَّا سَمِعَتْ بِمَكْرِهِنَّ أَرْسَلَتْ إِلَيْهِنَّ وَأَعْتَدَتْ لَهُنَّ مُتَّكَأً وَآتَتْ كُلَّ وَاحِدَةٍ مِّنْهُنَّ سِكِّينًا وَقَالَتِ اخْرُجْ عَلَيْهِنَّ ۖ فَلَمَّا رَأَيْنَهُ أَكْبَرْنَهُ وَقَطَّعْنَ أَيْدِيَهُنَّ وَقُلْنَ حَاشَ لِلَّهِ مَا هَٰذَا بَشَرًا إِنْ هَٰذَا إِلَّا مَلَكٌ كَرِيمٌ (31)
Muhammad Akram Awan -
پس جب اس عورت نےان عورتوں کی چال کی یہ بات سنی توان کو (دعوت پر) بلابھیجااوران کےلیےتکیہ (مسند) لگایااوران میں سےہرایک کوایک ایک چھری دےدی (پھل کاٹنےکو) اوران (یوسف علیہ السلام) سےکہاان کےسامنےباہرآئیں پس جب عورتوں نےان کودیکھاتوان کوبہت بڑا (حسین) پایااور (پھل کاٹتےہوئے) اپنےہاتھ کاٹ لیےاورکہنےلگیں پاکی ہےاللہ کےلیےیہ شخص (ہرگز) بشرنہیں مگریہ کوئی بزرگ فرشتہ ہے۔
Fateh Muhammad Jalandhry -
جب زلیخا نے ان عورتوں کی (گفتگو جو حقیقت میں دیدار یوسف کے لیے ایک) چال (تھی) سنی تو ان کے پاس (دعوت کا) پیغام بھیجا اور ان کے لیے ایک محفل مرتب کی۔ اور (پھل تراشنے کے لیے) ہر ایک کو ایک چھری دی اور (یوسف سے) کہا کہ ان کے سامنے باہر آؤ۔ جب عورتوں نے ان کو دیکھا تو ان کا رعب (حسن) ان پر (ایسا) چھا گیا کہ (پھل تراشتے تراشتے) اپنے ہاتھ کاٹ لیے اور بےساختہ بول اٹھیں کہ سبحان الله (یہ حسن) یہ آدمی نہیں کوئی بزرگ فرشتہ ہے
Sahi International -
So when she heard of their scheming, she sent for them and prepared for them a banquet and gave each one of them a knife and said [to Joseph], "Come out before them." And when they saw him, they greatly admired him and cut their hands and said, "Perfect is Allah! This is not a man; this is none but a noble angel."