Muhammad Akram Awan -
اوراسی طرح آپ کاپروردگارآپ کوچن لےگا (برگزیدہ کردےگا) اورآپ کو (خواب کی) باتوں کی تعبیرکاعلم عطافرمائےگااورآپ پراوراولادِ یعقوبؑ پراپنی نعمت پوری فرمائےگاجس طرح پہلےاس نے (اپنی نعمت) آپ کےداداابراہیم اوراسحٰق (علیہماالسلام) پرپوری فرمائی تھی۔ بےشک آپ کاپروردگارجاننےوالاحکمت والا ہے۔
Fateh Muhammad Jalandhry -
اور اسی طرح خدا تمہیں برگزیدہ (وممتاز) کرے گا اور (خواب کی) باتوں کی تعبیر کا علم سکھائے گا۔ اور جس طرح اس نے اپنی نعمت پہلے تمہارے دادا، پردادا ابراہیم اور اسحاق پر پوری کی تھی اسی طرح تم پر اور اولاد یعقوب پر پوری کرے گا۔ بےشک تمہارا پروردگار (سب کچھ) جاننے والا (اور) حکمت والا ہے
Sahi International -
And thus will your Lord choose you and teach you the interpretation of narratives and complete His favor upon you and upon the family of Jacob, as He completed it upon your fathers before, Abraham and Isaac. Indeed, your Lord is Knowing and Wise."