Muhammad Akram Awan -
وہی ہےجس نےآسمانوں اورزمین کوچھ دنوں میں پیدافرمایاپھرعرش پرقائم ہوا۔ وہ جانتاہےجوچیززمین کےاندرداخل ہوتی ہےاورجوچیزاس سےنکلتی ہے۔ اورجوچیزآسمان سےاترتی ہےاورجوچیزاس میں چڑھتی ہے۔ اوروہ تمہارےساتھ ہےخواہ تم کہیں بھی ہو۔ اوراللہ تمہارےسب اعمال کوبھی دیکھتاہے۔
Fateh Muhammad Jalandhry -
وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں پیدا کیا پھر عرش پر جا ٹھہرا۔ جو چیز زمین میں داخل ہوتی اور جو اس سے نکلتی ہے اور جو آسمان سے اُترتی اور جو اس کی طرف چڑھتی ہے سب اس کو معلوم ہے۔ اور تم جہاں کہیں ہو وہ تمہارے ساتھ ہے۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس کو دیکھ رہا ہے
Sahi International -
It is He who created the heavens and earth in six days and then established Himself above the Throne. He knows what penetrates into the earth and what emerges from it and what descends from the heaven and what ascends therein; and He is with you wherever you are. And Allah, of what you do, is Seeing.