بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
محمداکرم اعوان :
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں
فتح محمدجالندھری :
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
Sahi International :
In the name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
سَبَّحَ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
(1)
محمداکرم اعوان :
جو مخلوق آسمانوں اورزمین میں ہےسب اللہ کی پاکی بیان کرتی ہےاوروہ غالب حکمت والاہے۔
فتح محمدجالندھری :
جو مخلوق آسمانوں اور زمین میں ہے خدا کی تسبیح کرتی ہے۔ اور وہ غالب (اور) حکمت والا ہے
Sahi International :
Whatever is in the heavens and earth exalts Allah, and He is the Exalted in Might, the Wise.
لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ يُحْيِي وَيُمِيتُ ۖ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
(2)
محمداکرم اعوان :
آسمانوں اورزمین کی بادشاہت اُسی کی ہےوہی زندگی دیتاہےاورموت دیتاہےاوروہی ہرچیزپرقادرہے۔
فتح محمدجالندھری :
آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اسی کی ہے۔ (وہی) زندہ کرتا اور مارتا ہے۔ اور وہ ہر چیز پر قادر ہے
Sahi International :
His is the dominion of the heavens and earth. He gives life and causes death, and He is over all things competent.
هُوَ الْأَوَّلُ وَالْآخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالْبَاطِنُ ۖ وَهُوَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ
(3)
محمداکرم اعوان :
وہی سب سےپہلےہےاوروہی سب سےپیچھےہےاوروہی ظاہراورپوشیدہ ہےاوروہ ہرچیزکاخوب جاننےوالاہے۔
فتح محمدجالندھری :
وہ (سب سے) پہلا اور (سب سے) پچھلا اور (اپنی قدرتوں سے سب پر) ظاہر اور (اپنی ذات سے) پوشیدہ ہے اور وہ تمام چیزوں کو جانتا ہے
Sahi International :
He is the First and the Last, the Ascendant and the Intimate, and He is, of all things, Knowing.
هُوَ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوَىٰ عَلَى الْعَرْشِ ۚ يَعْلَمُ مَا يَلِجُ فِي الْأَرْضِ وَمَا يَخْرُجُ مِنْهَا وَمَا يَنزِلُ مِنَ السَّمَاءِ وَمَا يَعْرُجُ فِيهَا ۖ وَهُوَ مَعَكُمْ أَيْنَ مَا كُنتُمْ ۚ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ
(4)
محمداکرم اعوان :
وہی ہےجس نےآسمانوں اورزمین کوچھ دنوں میں پیدافرمایاپھرعرش پرقائم ہوا۔ وہ جانتاہےجوچیززمین کےاندرداخل ہوتی ہےاورجوچیزاس سےنکلتی ہے۔ اورجوچیزآسمان سےاترتی ہےاورجوچیزاس میں چڑھتی ہے۔ اوروہ تمہارےساتھ ہےخواہ تم کہیں بھی ہو۔ اوراللہ تمہارےسب اعمال کوبھی دیکھتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں پیدا کیا پھر عرش پر جا ٹھہرا۔ جو چیز زمین میں داخل ہوتی اور جو اس سے نکلتی ہے اور جو آسمان سے اُترتی اور جو اس کی طرف چڑھتی ہے سب اس کو معلوم ہے۔ اور تم جہاں کہیں ہو وہ تمہارے ساتھ ہے۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس کو دیکھ رہا ہے
Sahi International :
It is He who created the heavens and earth in six days and then established Himself above the Throne. He knows what penetrates into the earth and what emerges from it and what descends from the heaven and what ascends therein; and He is with you wherever you are. And Allah, of what you do, is Seeing.
لَّهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ وَإِلَى اللَّهِ تُرْجَعُ الْأُمُورُ
(5)
محمداکرم اعوان :
آسمانوں اورزمین کی بادشاہت اُسی کی ہےاوراللہ کی طرف ہی سب امورلوٹ کرجائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اسی کی ہے۔ اور سب امور اسی کی طرف رجوع ہوتے ہیں
Sahi International :
His is the dominion of the heavens and earth. And to Allah are returned [all] matters.
يُولِجُ اللَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَيُولِجُ النَّهَارَ فِي اللَّيْلِ ۚ وَهُوَ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ
(6)
محمداکرم اعوان :
وہ رات کودن میں داخل کرتاہےاوردن کورات میں داخل کرتاہے۔ اوروہ دلوں کی باتوں تک کوجانتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
رات کو دن میں داخل کرتا اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے۔ اور وہ دلوں کے بھیدوں تک سے واقف ہے
Sahi International :
He causes the night to enter the day and causes the day to enter the night, and he is Knowing of that within the breasts.
آمِنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ وَأَنفِقُوا مِمَّا جَعَلَكُم مُّسْتَخْلَفِينَ فِيهِ ۖ فَالَّذِينَ آمَنُوا مِنكُمْ وَأَنفَقُوا لَهُمْ أَجْرٌ كَبِيرٌ
(7)
محمداکرم اعوان :
اللہ اوراس کےپیغمبرپرایمان لاؤاورجس (مال) میں اس نےتم کواپنانائب بنایاہےاس میں سے (اس کی راہ میں) خرچ کرو۔ سوتم میں سےجوایمان لےآئیں اورخرچ کریں ان کوبہت بڑاصلہ ملےگا۔
فتح محمدجالندھری :
تو) خدا پر اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور جس (مال) میں اس نے تم کو (اپنا) نائب بنایا ہے اس میں سے خرچ کرو۔ جو لوگ تم میں سے ایمان لائے اور (مال) خرچ کرتے رہے ان کے لئے بڑا ثواب ہے
Sahi International :
Believe in Allah and His Messenger and spend out of that in which He has made you successors. For those who have believed among you and spent, there will be a great reward.
وَمَا لَكُمْ لَا تُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ ۙ وَالرَّسُولُ يَدْعُوكُمْ لِتُؤْمِنُوا بِرَبِّكُمْ وَقَدْ أَخَذَ مِيثَاقَكُمْ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ
(8)
محمداکرم اعوان :
اورتمہیں کیاہےکہ اللہ پرایمان نہیں لاتے۔ حالانکہ پیغمبرتمہیں بلارہےہیں کہ اپنےپروردگارپرایمان لاؤاوراُس نےتم سےعہدلیاتھااگرتم ایمان لانےوالےہوتو۔
فتح محمدجالندھری :
اور تم کیسے لوگ ہو کہ خدا پر ایمان نہیں لاتے۔ حالانکہ (اس کے) پیغمبر تمہیں بلا رہے ہیں کہ اپنے پروردگار پر ایمان لاؤ اور اگر تم کو باور ہو تو وہ تم سے (اس کا) عہد بھی لے چکا ہے
Sahi International :
And why do you not believe in Allah while the Messenger invites you to believe in your Lord and He has taken your covenant, if you should [truly] be believers?
هُوَ الَّذِي يُنَزِّلُ عَلَىٰ عَبْدِهِ آيَاتٍ بَيِّنَاتٍ لِّيُخْرِجَكُم مِّنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ ۚ وَإِنَّ اللَّهَ بِكُمْ لَرَءُوفٌ رَّحِيمٌ
(9)
محمداکرم اعوان :
وہی توہےجواپنے (خاص) بندےپرواضح آیات نازل فرماتاہےتاکہ وہ تم کوتاریکیوں سےروشنی کی طرف لائےاوربےشک اللہ تم پربڑےشفیق اوربڑےمہربان ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
وہی تو ہے جو اپنے بندے پر واضح (المطالب) آیتیں نازل کرتا ہے تاکہ تم کو اندھیروں میں سے نکال کر روشنی میں لائے۔ بےشک خدا تم پر نہایت شفقت کرنے والا (اور) مہربان ہے
Sahi International :
It is He who sends down upon His Servant [Muhammad] verses of clear evidence that He may bring you out from darknesses into the light. And indeed, Allah is to you Kind and Merciful.
وَمَا لَكُمْ أَلَّا تُنفِقُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَلِلَّهِ مِيرَاثُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ لَا يَسْتَوِي مِنكُم مَّنْ أَنفَقَ مِن قَبْلِ الْفَتْحِ وَقَاتَلَ ۚ أُولَٰئِكَ أَعْظَمُ دَرَجَةً مِّنَ الَّذِينَ أَنفَقُوا مِن بَعْدُ وَقَاتَلُوا ۚ وَكُلًّا وَعَدَ اللَّهُ الْحُسْنَىٰ ۚ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ
(10)
محمداکرم اعوان :
اورتم کوکیاہواہےکہ تم اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتےاورآسمانوں اورزمین کی وارثت تواللہ ہی کی ہے۔ جوتم میں سےفتح (مکہ) سےپہلےخرچ کرچکےاورلڑچکےبرابرنہیں۔ وہ ان لوگوں سےدرجہ میں بہت بڑےہیں جنہوں نےاس (فتح مکہ) کےبعد خرچ کیااورلڑےاوراللہ نےسب کےساتھ بھلائی کاوعدہ فرمارکھاہے۔ اوراللہ تمہارےسب اعمال سےباخبرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور تم کو کیا ہوا ہے کہ خدا کے رستے میں خرچ نہیں کرتے حالانکہ آسمانوں اور زمین کی وراثت خدا ہی کی ہے۔ جس شخص نے تم میں سے فتح (مکہ) سے پہلے خرچ کیا اور لڑائی کی وہ (اور جس نے یہ کام پیچھے کئے وہ) برابر نہیں۔ ان کا درجہ ان لوگوں سے کہیں بڑھ کر ہے جنہوں نے بعد میں خرچ (اموال) اور (کفار سے) جہاد وقتال کیا۔ اور خدا نے سب سے (ثواب) نیک (کا) وعدہ تو کیا ہے۔ اور جو کام تم کرتے ہو خدا ان سے واقف ہے
Sahi International :
And why do you not spend in the cause of Allah while to Allah belongs the heritage of the heavens and the earth? Not equal among you are those who spent before the conquest [of Makkah] and fought [and those who did so after it]. Those are greater in degree than they who spent afterwards and fought. But to all Allah has promised the best [reward]. And Allah, with what you do, is Acquainted.
مَّن ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا فَيُضَاعِفَهُ لَهُ وَلَهُ أَجْرٌ كَرِيمٌ
(11)
محمداکرم اعوان :
کون ہےجواللہ کوخالص نیت سےقرض کےطورپردےپھروہ اس کواس شخص کےلیےبڑھاتےچلےجائیں اوراس کےلیےعزت کاصِلہ (جنت) ہے۔
فتح محمدجالندھری :
کون ہے جو خدا کو (نیت) نیک (اور خلوص سے) قرض دے تو وہ اس کو اس سے دگنا کرے اور اس کے لئے عزت کا صلہ (یعنی جنت) ہے
Sahi International :
Who is it that would loan Allah a goodly loan so He will multiply it for him and he will have a noble reward?
يَوْمَ تَرَى الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ يَسْعَىٰ نُورُهُم بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَبِأَيْمَانِهِم بُشْرَاكُمُ الْيَوْمَ جَنَّاتٌ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا ۚ ذَٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ
(12)
محمداکرم اعوان :
جس دن آپ ایمان والےمردوں اورایمان والی عورتوں کودیکھیں گےکہ ان کونُوران کےآگےاوران کی داہنی طرف چل رہاہے۔ آج تم کوخوش خبری ہےایسےباغوں کی جن کےتابع نہریں جاری ہیں ان میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ یہی بہت بڑی کامیابی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
جس دن تم مومن مردوں اور مومن عورتوں کو دیکھو گے کہ ان (کے ایمان) کا نور ان کے آگے آگے اور داہنی طرف چل رہا ہے (تو ان سے کہا جائے گا کہ) تم کو بشارت ہو (کہ آج تمہارے لئے) باغ ہیں جن کے تلے نہریں بہہ رہی ہیں ان میں ہمیشہ رہو گے۔ یہی بڑی کامیابی ہے
Sahi International :
On the Day you see the believing men and believing women, their light proceeding before them and on their right, [it will be said], "Your good tidings today are [of] gardens beneath which rivers flow, wherein you will abide eternally." That is what is the great attainment.
يَوْمَ يَقُولُ الْمُنَافِقُونَ وَالْمُنَافِقَاتُ لِلَّذِينَ آمَنُوا انظُرُونَا نَقْتَبِسْ مِن نُّورِكُمْ قِيلَ ارْجِعُوا وَرَاءَكُمْ فَالْتَمِسُوا نُورًا فَضُرِبَ بَيْنَهُم بِسُورٍ لَّهُ بَابٌ بَاطِنُهُ فِيهِ الرَّحْمَةُ وَظَاهِرُهُ مِن قِبَلِهِ الْعَذَابُ
(13)
محمداکرم اعوان :
جس روزمنافق مرد اورمنافق عورتیں ایمان والوں سے (پل صراط پر) کہیں گے (ذرا) ہماراانتظارکروہم بھی تمہارےنورسےکچھ روشنی حاصل کرلیں ان کوجواب دیاجائےگاکہ تم اپنےپیچھےلوٹ جاؤپھر (وہاں سے) نورتلاش کرو۔ پھران کےدرمیان ایک دیوارکھڑی کردی جائےگی جس میں ایک دروازہ ہوگااس کی اندرونی جانب رحمت ہوگی اوراس کےباہرکی جانب عذاب ہوگا۔
فتح محمدجالندھری :
اُس دن منافق مرد اور منافق عورتیں مومنوں سے کہیں گے کہ ہماری طرف سے (شفقت) کیجیئے کہ ہم بھی تمہارے نور سے روشنی حاصل کریں۔ تو ان سے کہا جائے گا کہ پیچھے کو لوٹ جاؤ اور (وہاں) نور تلاش کرو۔ پھر ان کے بیچ میں ایک دیوار کھڑی کر دی جائے گی۔ جس میں ایک دروازہ ہوگا جو اس کی جانب اندرونی ہے اس میں تو رحمت ہے اور جو جانب بیرونی ہے اس طرف عذاب (واذیت)
Sahi International :
On the [same] Day the hypocrite men and hypocrite women will say to those who believed, "Wait for us that we may acquire some of your light." It will be said, "Go back behind you and seek light." And a wall will be placed between them with a door, its interior containing mercy, but on the outside of it is torment.
يُنَادُونَهُمْ أَلَمْ نَكُن مَّعَكُمْ ۖ قَالُوا بَلَىٰ وَلَٰكِنَّكُمْ فَتَنتُمْ أَنفُسَكُمْ وَتَرَبَّصْتُمْ وَارْتَبْتُمْ وَغَرَّتْكُمُ الْأَمَانِيُّ حَتَّىٰ جَاءَ أَمْرُ اللَّهِ وَغَرَّكُم بِاللَّهِ الْغَرُورُ
(14)
محمداکرم اعوان :
تویہ (منافق) ان (ایمان والوں) سےکہیں گےکہ کیا (دنیامیں) ہم تمہارےساتھ نہ تھے؟ وہ کہیں گےکہ ہاں! ولیکن تم نےاپنےآپ کوگمراہی میں ڈال رکھاتھااور (ہمارےلیےحوادث کے) منتظررہےاورشک کیاکرتےتھے۔ اورتم کو (تمہاری) خواہشات نےدھوکہ میں ڈال رکھاتھایہاں تک کہ اللہ کاحکم آپہنچا۔ اورتم کودھوکادینےوالے (شیطان) نےاللہ کےبارےدھوکےمیں ڈال رکھاتھا۔
فتح محمدجالندھری :
تو منافق لوگ مومنوں سے کہیں گے کہ کیا ہم (دنیا میں) تمہارے ساتھ نہ تھے وہ کہیں گے کیوں نہیں تھے۔ لیکن تم نے خود اپنے تئیں بلا میں ڈالا اور (ہمارے حق میں حوادث کے) منتظر رہے اور (اسلام میں) شک کیا اور (لاطائل) آرزوؤں نے تم کو دھوکہ دیا یہاں تک کہ خدا کا حکم آ پہنچا اور خدا کے بارے میں تم کو (شیطان) دغاباز دغا دیتا رہا
Sahi International :
The hypocrites will call to the believers, "Were we not with you?" They will say, "Yes, but you afflicted yourselves and awaited [misfortune for us] and doubted, and wishful thinking deluded you until there came the command of Allah. And the Deceiver deceived you concerning Allah.
فَالْيَوْمَ لَا يُؤْخَذُ مِنكُمْ فِدْيَةٌ وَلَا مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا ۚ مَأْوَاكُمُ النَّارُ ۖ هِيَ مَوْلَاكُمْ ۖ وَبِئْسَ الْمَصِيرُ
(15)
محمداکرم اعوان :
سوآج کےدن نہ تم سےمعاوضہ لیاجائےگااورنہ کافروں سے۔ تم سب کاٹھکانہ دوزخ ہے۔ کہ وہی تمہارےلائق ہےاوروہ بُری جگہ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
تو آج تم سے معاوضہ نہیں لیا جائے گا اور نہ (وہ) کافروں ہی سے (قبول کیا جائے گا) تم سب کا ٹھکانا دوزخ ہے۔ (کہ) وہی تمہارے لائق ہے اور وہ بری جگہ ہے
Sahi International :
So today no ransom will be taken from you or from those who disbelieved. Your refuge is the Fire. It is most worthy of you, and wretched is the destination.
۞ أَلَمْ يَأْنِ لِلَّذِينَ آمَنُوا أَن تَخْشَعَ قُلُوبُهُمْ لِذِكْرِ اللَّهِ وَمَا نَزَلَ مِنَ الْحَقِّ وَلَا يَكُونُوا كَالَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ مِن قَبْلُ فَطَالَ عَلَيْهِمُ الْأَمَدُ فَقَسَتْ قُلُوبُهُمْ ۖ وَكَثِيرٌ مِّنْهُمْ فَاسِقُونَ
(16)
محمداکرم اعوان :
کیاایمان والوں کےلیےایساوقت نہیں آیاکہ ان کےدل اللہ کےذکرکےلیےنرم ہوجائیں اور (قرآن کےلیے) جوحق کی طرف سے نازل ہواہے۔ اوران لوگوں کی طرح نہ ہوجائیں جن کو (ان سے) پہلے کتاب ملی تھی پھران پرطویل زمانہ گزرگیاتوان کےدل سخت ہوگئے۔ اوران میں سےاکثرنافرمان ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کیا ابھی تک مومنوں کے لئے اس کا وقت نہیں آیا کہ خدا کی یاد کرنے کے وقت اور (قرآن) جو (خدائے) برحق (کی طرف) سے نازل ہوا ہے اس کے سننے کے وقت ان کے دل نرم ہوجائیں اور وہ ان لوگوں کی طرف نہ ہوجائیں جن کو (ان سے) پہلے کتابیں دی گئی تھیں۔ پھر ان پر زمان طویل گزر گیا تو ان کے دل سخت ہوگئے۔ اور ان میں سے اکثر نافرمان ہیں
Sahi International :
Has the time not come for those who have believed that their hearts should become humbly submissive at the remembrance of Allah and what has come down of the truth? And let them not be like those who were given the Scripture before, and a long period passed over them, so their hearts hardened; and many of them are defiantly disobedient.
اعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ يُحْيِي الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا ۚ قَدْ بَيَّنَّا لَكُمُ الْآيَاتِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ
(17)
محمداکرم اعوان :
جان رکھو! کہ اللہ ہی زمین کواس کےمرنےکےبعد زندہ فرماتےہیں۔ یقیناًہم نےاپنی نشانیاں تم کوکھول کربیان فرمادیں تاکہ تم سمجھو۔
فتح محمدجالندھری :
جان رکھو کہ خدا ہی زمین کو اس کے مرنے کے بعد زندہ کرتا ہے۔ ہم نے اپنی نشانیاں تم سے کھول کھول کر بیان کردی ہیں تاکہ تم سمجھو
Sahi International :
Know that Allah gives life to the earth after its lifelessness. We have made clear to you the signs; perhaps you will understand.
إِنَّ الْمُصَّدِّقِينَ وَالْمُصَّدِّقَاتِ وَأَقْرَضُوا اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا يُضَاعَفُ لَهُمْ وَلَهُمْ أَجْرٌ كَرِيمٌ
(18)
محمداکرم اعوان :
بےشک خیرات کرنےوالےمرداورعورتیں اورجوخلوص سےاللہ کوقرض دیتےہیں، وہ ان کےلیےبڑھادیاجائےگااوران کےلیےپسندیدہ صِلہ ہوگا۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ خیرات کرنے والے ہیں مرد بھی اور عورتیں بھی۔ اور خدا کو (نیت) نیک (اور خلوص سے) قرض دیتے ہیں ان کو دوچند ادا کیا جائے گا اور ان کے لئے عزت کا صلہ ہے
Sahi International :
Indeed, the men who practice charity and the women who practice charity and [they who] have loaned Allah a goodly loan - it will be multiplied for them, and they will have a noble reward.
وَالَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ أُولَٰئِكَ هُمُ الصِّدِّيقُونَ ۖ وَالشُّهَدَاءُ عِندَ رَبِّهِمْ لَهُمْ أَجْرُهُمْ وَنُورُهُمْ ۖ وَالَّذِينَ كَفَرُوا وَكَذَّبُوا بِآيَاتِنَا أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ الْجَحِيمِ
(19)
محمداکرم اعوان :
اورجولوگ اللہ پراوراس کےپیغمبروں پرایمان رکھتےہیں وہی اپنےپروردگارکےنزدیک صدیق اورشہید ہیں۔ ان کےلیےان (کےاعمال) کاصلہ ہوگااوران کا(خاص) نورہوگا۔ اورجولوگ کافرہوئےاورہماری آیات کوجھٹلایا، یہی لوگ دوزخی ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو لوگ خدا اور اس کے پیغمبروں پر ایمان لائے یہی اپنے پروردگار کے نزدیک صدیق اور شہید ہیں۔ ان کے لئے ان (کے اعمال) کا صلہ ہوگا۔ اور ان (کے ایمان) کی روشنی۔ اور جن لوگوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں کو جھٹلایا وہی اہل دوزخ ہیں
Sahi International :
And those who have believed in Allah and His messengers - those are [in the ranks of] the supporters of truth and the martyrs, with their Lord. For them is their reward and their light. But those who have disbelieved and denied Our verses - those are the companions of Hellfire.
اعْلَمُوا أَنَّمَا الْحَيَاةُ الدُّنْيَا لَعِبٌ وَلَهْوٌ وَزِينَةٌ وَتَفَاخُرٌ بَيْنَكُمْ وَتَكَاثُرٌ فِي الْأَمْوَالِ وَالْأَوْلَادِ ۖ كَمَثَلِ غَيْثٍ أَعْجَبَ الْكُفَّارَ نَبَاتُهُ ثُمَّ يَهِيجُ فَتَرَاهُ مُصْفَرًّا ثُمَّ يَكُونُ حُطَامًا ۖ وَفِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ شَدِيدٌ وَمَغْفِرَةٌ مِّنَ اللَّهِ وَرِضْوَانٌ ۚ وَمَا الْحَيَاةُ الدُّنْيَا إِلَّا مَتَاعُ الْغُرُورِ
(20)
محمداکرم اعوان :
جان لو! کہ دنیاکی زندگی محض کھیل اورتماشا، اور (ایک ظاہری) زینت اورایک دوسرےپرفخرکرنااورمال اوراولادمیں ایک کا دوسرےسےخود کوزیادہ بتاناہے۔ اس کی مثال بارش کی ہے (کہ برستی ہےتو) اس سےاُگنےوالی کھیتی کسانوں کوبھلی لگتی ہے۔ پھروہ خشک ہوجاتی ہےتوتُواس کوزرد دیکھتاہےپھروہ چُوراچُوراہوجاتی ہے۔ اورآخرت میں شدید عذاب ہےاوراللہ کی طرف سےبخشش اوررضامندی ہے۔ اوردنیاکی زندگی محض دھوکےکاسامان ہے۔
فتح محمدجالندھری :
جان رکھو کہ دنیا کی زندگی محض کھیل اور تماشا اور زینت (وآرائش) اور تمہارے آپس میں فخر (وستائش) اور مال واولاد کی ایک دوسرے سے زیادہ طلب (وخواہش) ہے (اس کی مثال ایسی ہے) جیسے بارش کہ (اس سے کھیتی اُگتی اور) کسانوں کو کھیتی بھلی لگتی ہے پھر وہ خوب زور پر آتی ہے پھر (اے دیکھنے والے) تو اس کو دیکھتا ہے کہ (پک کر) زرد پڑ جاتی ہے پھر چورا چورا ہوجاتی ہے اور آخرت میں (کافروں کے لئے) عذاب شدید اور (مومنوں کے لئے) خدا کی طرف سے بخشش اور خوشنودی ہے۔ اور دنیا کی زندگی تو متاع فریب ہے
Sahi International :
Know that the life of this world is but amusement and diversion and adornment and boasting to one another and competition in increase of wealth and children - like the example of a rain whose [resulting] plant growth pleases the tillers; then it dries and you see it turned yellow; then it becomes [scattered] debris. And in the Hereafter is severe punishment and forgiveness from Allah and approval. And what is the worldly life except the enjoyment of delusion.
سَابِقُوا إِلَىٰ مَغْفِرَةٍ مِّن رَّبِّكُمْ وَجَنَّةٍ عَرْضُهَا كَعَرْضِ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ أُعِدَّتْ لِلَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ ۚ ذَٰلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَن يَشَاءُ ۚ وَاللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ
(21)
محمداکرم اعوان :
اپنےپروردگارکی بخشش کی طرف دوڑواورجنت کی طرف کہ اس کاعرض آسمان اورزمین کےعرض کی طرح ہے۔ ان لوگوں کےلیےتیارکی گئی ہےجواللہ اوراس کےپیغمبروں پرایمان لاتےہیں۔ یہ اللہ کا فضل ہےجِسےچاہیں اسے (اپنافضل) عطافرمائیں۔ اوراللہ بڑےفضل کےمالک ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(بندو) اپنے پروردگار کی بخشش کی طرف اور جنت کی (طرف) جس کا عرض آسمان اور زمین کے عرض کا سا ہے۔ اور جو ان لوگوں کے لئے تیار کی گئی ہے جو خدا پر اور اس کے پیغمبروں پر ایمان لائے ہیں لپکو۔ یہ خدا کا فضل ہے جسے چاہے عطا فرمائے۔ اور خدا بڑے فضل کا مالک ہے
Sahi International :
Race toward forgiveness from your Lord and a Garden whose width is like the width of the heavens and earth, prepared for those who believed in Allah and His messengers. That is the bounty of Allah which He gives to whom He wills, and Allah is the possessor of great bounty.
مَا أَصَابَ مِن مُّصِيبَةٍ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي أَنفُسِكُمْ إِلَّا فِي كِتَابٍ مِّن قَبْلِ أَن نَّبْرَأَهَا ۚ إِنَّ ذَٰلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرٌ
(22)
محمداکرم اعوان :
کوئی مصیبت نہ دنیامیں آتی ہےاورنہ تمہاری جانوں میں مگروہ ایک کتاب (لوحِ محفوظ) میں لکھی ہےپیشتراس کےکہ ہم اس کوپیداکریں۔ بےشک اللہ کےلیےیہ آسان (کام) ہےـ
فتح محمدجالندھری :
کوئی مصیبت ملک پر اور خود تم پر نہیں پڑتی مگر پیشتر اس کے کہ ہم اس کو پیدا کریں ایک کتاب میں (لکھی ہوئی) ہے۔ (اور) یہ (کام) خدا کو آسان ہے
Sahi International :
No disaster strikes upon the earth or among yourselves except that it is in a register before We bring it into being - indeed that, for Allah, is easy -
لِّكَيْلَا تَأْسَوْا عَلَىٰ مَا فَاتَكُمْ وَلَا تَفْرَحُوا بِمَا آتَاكُمْ ۗ وَاللَّهُ لَا يُحِبُّ كُلَّ مُخْتَالٍ فَخُورٍ
(23)
محمداکرم اعوان :
تاکہ جوچیزتم سےجاتی رہےاس پرغم نہ کرواورجوچیزتم کوعطافرمائیں اس پراتراؤنہیں۔ اوراللہ کسی اترانےوالےشیخی بازکوپسندنہیں فرماتے۔
فتح محمدجالندھری :
تاکہ جو (مطلب) تم سے فوت ہوگیا ہو اس کا غم نہ کھایا کرو اور جو تم کو اس نے دیا ہو اس پر اترایا نہ کرو۔ اور خدا کسی اترانے اور شیخی بگھارنے والے کو دوست نہیں رکھتا
Sahi International :
In order that you not despair over what has eluded you and not exult [in pride] over what He has given you. And Allah does not like everyone self-deluded and boastful -
الَّذِينَ يَبْخَلُونَ وَيَأْمُرُونَ النَّاسَ بِالْبُخْلِ ۗ وَمَن يَتَوَلَّ فَإِنَّ اللَّهَ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ
(24)
محمداکرم اعوان :
جولوگ بخل کرتےہیں اوردوسروں کوبھی بخل (کنجوسی) کی تعلیم دیتےہیں۔ اورجوشخص (حق سے) منہ پھیرےگاتوبےشک اللہ بےنیازہیں وہی تعریف کےسزاوارہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو خود بھی بخل کریں اور لوگوں کو بھی بخل سکھائیں اور جو شخص روگردانی کرے تو خدا بھی بےپروا (اور) وہی سزاوار حمد (وثنا) ہے
Sahi International :
[Those] who are stingy and enjoin upon people stinginess. And whoever turns away - then indeed, Allah is the Free of need, the Praiseworthy.
لَقَدْ أَرْسَلْنَا رُسُلَنَا بِالْبَيِّنَاتِ وَأَنزَلْنَا مَعَهُمُ الْكِتَابَ وَالْمِيزَانَ لِيَقُومَ النَّاسُ بِالْقِسْطِ ۖ وَأَنزَلْنَا الْحَدِيدَ فِيهِ بَأْسٌ شَدِيدٌ وَمَنَافِعُ لِلنَّاسِ وَلِيَعْلَمَ اللَّهُ مَن يَنصُرُهُ وَرُسُلَهُ بِالْغَيْبِ ۚ إِنَّ اللَّهَ قَوِيٌّ عَزِيزٌ
(25)
محمداکرم اعوان :
ہم نےاپنےپیغمبروں کوکھلی نشانیاں دےکربھیجااوران کےساتھ کتاب نازل فرمائی اورترازو (قواعدِ عدل) تاکہ لوگ انصاف پرقائم رہیں اورہم نےلوہےکوپیدافرمایااس میں شدید ہیبت (جنگ کےاعتبارسے) ہےاور (اس کےعلاوہ) لوگوں کےاوربھی (طرح طرح کے) فائدےہیں اورتاکہ اللہ جان لےکہ کون بِن دیکھےاس کی اوراُس کےپیغمبروں کی مددکرتاہے۔ بےشک اللہ طاقت والے (اور) زبردست ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
ہم نے اپنے پیغمبروں کو کھلی نشانیاں دے کر بھیجا۔ اور اُن پر کتابیں نازل کیں اور ترازو (یعنی قواعد عدل) تاکہ لوگ انصاف پر قائم رہیں۔ اور لوہا پیدا کیا اس میں (اسلحہٴ جنگ کے لحاظ سے) خطرہ بھی شدید ہے۔ اور لوگوں کے لئے فائدے بھی ہیں اور اس لئے کہ جو لوگ بن دیکھے خدا اور اس کے پیغمبروں کی مدد کرتے ہیں خدا ان کو معلوم کرے۔ بےشک خدا قوی (اور) غالب ہے
Sahi International :
We have already sent Our messengers with clear evidences and sent down with them the Scripture and the balance that the people may maintain [their affairs] in justice. And We sent down iron, wherein is great military might and benefits for the people, and so that Allah may make evident those who support Him and His messengers unseen. Indeed, Allah is Powerful and Exalted in Might.
وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا نُوحًا وَإِبْرَاهِيمَ وَجَعَلْنَا فِي ذُرِّيَّتِهِمَا النُّبُوَّةَ وَالْكِتَابَ ۖ فَمِنْهُم مُّهْتَدٍ ۖ وَكَثِيرٌ مِّنْهُمْ فَاسِقُونَ
(26)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناًہم نےنوح اورابراہیم (علیہما السلام) کوبھیجااوران کی اولادمیں پیغمبری اورکتاب جاری فرمائی توان میں سےبعض توہدایت یافتہ ہوئےاوران میں سےاکثرنافرمان تھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے نوح اور ابراہیم کو (پیغمبر بنا کر) بھیجا اور ان کی اولاد میں پیغمبری اور کتاب (کے سلسلے) کو (وقتاً فوقتاً جاری) رکھا تو بعض تو ان میں سے ہدایت پر ہیں۔ اور اکثر ان میں سے خارج از اطاعت ہیں
Sahi International :
And We have already sent Noah and Abraham and placed in their descendants prophethood and scripture; and among them is he who is guided, but many of them are defiantly disobedient.
ثُمَّ قَفَّيْنَا عَلَىٰ آثَارِهِم بِرُسُلِنَا وَقَفَّيْنَا بِعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ وَآتَيْنَاهُ الْإِنجِيلَ وَجَعَلْنَا فِي قُلُوبِ الَّذِينَ اتَّبَعُوهُ رَأْفَةً وَرَحْمَةً وَرَهْبَانِيَّةً ابْتَدَعُوهَا مَا كَتَبْنَاهَا عَلَيْهِمْ إِلَّا ابْتِغَاءَ رِضْوَانِ اللَّهِ فَمَا رَعَوْهَا حَقَّ رِعَايَتِهَا ۖ فَآتَيْنَا الَّذِينَ آمَنُوا مِنْهُمْ أَجْرَهُمْ ۖ وَكَثِيرٌ مِّنْهُمْ فَاسِقُونَ
(27)
محمداکرم اعوان :
پھران کےپیچھےیکےبعددیگرےاوررسولوں کوبھیجتےرہےاوران کےبعد عیسیٰ (علیہ السلام) بیٹےمریم (علیہا السلام) کے، کوبھیجااوران کوانجیل عطافرمائی۔ اورجن لوگوں نےان کی پیروی کی ہم نےان کےدلوں میں شفقت اورمہربانی پیدافرمادی اورلذات سےکنارہ کشی توانہوں نےخودایک نئی بات شروع کرلی۔ ہم نےاس بات کوان پرواجب نہ کیاتھامگر (انہوں نے) اللہ کی رضامندی پانےکےلیے (اس کوشروع کیاتھا) سوانہوں نےاس کی پوری رعایت نہ کی جیساکہ چاہیےتھی۔ سوان میں سےجولوگ ایمان لائےان کوہم نےان کااجردیااورزیادہ ان میں نافرمان ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
پھر ان کے پیچھے انہی کے قدموں پر (اور) پیغمبر بھیجے اور ان کے پیچھے مریمؑ کے بیٹے عیسیٰ کو بھیجا اور ان کو انجیل عنایت کی۔ اور جن لوگوں نے ان کی پیروی کی ان کے دلوں میں شفقت اور مہربانی ڈال دی۔ اور لذات سے کنارہ کشی کی تو انہوں نے خود ایک نئی بات نکال لی ہم نے ان کو اس کا حکم نہیں دیا تھا مگر (انہوں نے اپنے خیال میں) خدا کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے (آپ ہی ایسا کرلیا تھا) پھر جیسا اس کو نباہنا چاہیئے تھا نباہ بھی نہ سکے۔ پس جو لوگ ان میں سے ایمان لائے ان کو ہم نے ان کا اجر دیا اور ان میں بہت سے نافرمان ہیں
Sahi International :
Then We sent following their footsteps Our messengers and followed [them] with Jesus, the son of Mary, and gave him the Gospel. And We placed in the hearts of those who followed him compassion and mercy and monasticism, which they innovated; We did not prescribe it for them except [that they did so] seeking the approval of Allah. But they did not observe it with due observance. So We gave the ones who believed among them their reward, but many of them are defiantly disobedient.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَآمِنُوا بِرَسُولِهِ يُؤْتِكُمْ كِفْلَيْنِ مِن رَّحْمَتِهِ وَيَجْعَل لَّكُمْ نُورًا تَمْشُونَ بِهِ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ۚ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
(28)
محمداکرم اعوان :
اےایمان رکھنےوالو! (عیسیٰ علیہ السلام پر) اللہ سےڈرو اوراس کےپیغمبرپرایمان لاؤوہ تم کواپنی رحمت سے (ثواب کے) دوحصےعطافرمائیں گےاورتم کوایسانورعطافرمائیں گےکہ تم اس کولےکرچلتےپھرتےہوگےاورتم کوبخش دیں گے اوراللہ بخشنےوالےرحم کرنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
مومنو! خدا سے ڈرو اور اس کے پیغمبر پر ایمان لاؤ وہ تمہیں اپنی رحمت سے دگنا اجر عطا فرمائے گا اور تمہارے لئے روشنی کردے گا جس میں چلو گے اور تم کو بخش دے گا۔ اور خدا بخشنے والا مہربان ہے
Sahi International :
O you who have believed, fear Allah and believe in His Messenger; He will [then] give you a double portion of His mercy and make for you a light by which you will walk and forgive you; and Allah is Forgiving and Merciful.
لِّئَلَّا يَعْلَمَ أَهْلُ الْكِتَابِ أَلَّا يَقْدِرُونَ عَلَىٰ شَيْءٍ مِّن فَضْلِ اللَّهِ ۙ وَأَنَّ الْفَضْلَ بِيَدِ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَن يَشَاءُ ۚ وَاللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ
(29)
محمداکرم اعوان :
تاکہ اہلِ کتاب کومعلوم ہوجائےکہ ان کواللہ کےفضل کےکسی حصہ پر (بھی) کچھ اختیار نہیں اوریہ کہ فضل اللہ ہی کےہاتھ میں ہےوہ جس کوچاہتےہیں اسے (اپنافضل) عطافرماتےہیں اوراللہ بہت بڑےفضل کےمالک ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(یہ باتیں) اس لئے (بیان کی گئی ہیں) کہ اہل کتاب جان لیں کہ وہ خدا کے فضل پر کچھ بھی قدرت نہیں رکھتے۔ اور یہ کہ فضل خدا ہی کے ہاتھ ہے جس کو چاہتا ہے دیتا ہے اور خدا بڑے فضل کا مالک ہے
Sahi International :
[This is] so that the People of the Scripture may know that they are not able [to obtain] anything from the bounty of Allah and that [all] bounty is in the hand of Allah; He gives it to whom He wills. And Allah is the possessor of great bounty.