بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
محمداکرم اعوان :
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں
فتح محمدجالندھری :
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
Sahi International :
In the name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
سُبْحَانَ الَّذِي أَسْرَىٰ بِعَبْدِهِ لَيْلًا مِّنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ إِلَى الْمَسْجِدِ الْأَقْصَى الَّذِي بَارَكْنَا حَوْلَهُ لِنُرِيَهُ مِنْ آيَاتِنَا ۚ إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ
(1)
محمداکرم اعوان :
پاک ہےوہ (ذات) جواپنےبندے (حضرت محمدﷺ) کوایک رات میں مسجدِحرام (مسجدِ کعبہ) سےمسجدِاقصٰی (بیت المقدس) تک جس کےگرداگردہم نےبرکتیں رکھی ہیں، لےکرگیاتاکہ ہم انہیں اپنی (قدرت کی) نشانیاں دکھائیں۔ بےشک وہی (اللہ) سننےوالادیکھنےوالا ہے۔
فتح محمدجالندھری :
وہ (ذات) پاک ہے جو ایک رات اپنے بندے کو مسجدالحرام یعنی (خانہٴ کعبہ) سے مسجد اقصیٰ (یعنی بیت المقدس) تک جس کے گردا گرد ہم نے برکتیں رکھی ہیں لے گیا تاکہ ہم اسے اپنی (قدرت کی) نشانیاں دکھائیں۔ بےشک وہ سننے والا (اور) دیکھنے والا ہے
Sahi International :
Exalted is He who took His Servant by night from al-Masjid al-Haram to al-Masjid al-Aqsa, whose surroundings We have blessed, to show him of Our signs. Indeed, He is the Hearing, the Seeing.
وَآتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ وَجَعَلْنَاهُ هُدًى لِّبَنِي إِسْرَائِيلَ أَلَّا تَتَّخِذُوا مِن دُونِي وَكِيلًا
(2)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےموسیٰ (علیہ السلام) کوکتاب عطافرمائی اوراس کوبنی اسرائیل کےلیےہدایت بنایاکہ تم میرےسواکسی کواپناکارسازمت بنانا۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے موسیٰ کو کتاب عنایت کی تھی اور اس کو بنی اسرائیل کے لئے رہنما مقرر کیا تھا کہ میرے سوا کسی کو کارساز نہ ٹھہرانا
Sahi International :
And We gave Moses the Scripture and made it a guidance for the Children of Israel that you not take other than Me as Disposer of affairs,
ذُرِّيَّةَ مَنْ حَمَلْنَا مَعَ نُوحٍ ۚ إِنَّهُ كَانَ عَبْدًا شَكُورًا
(3)
محمداکرم اعوان :
ان لوگوں کی نسل جن کوہم نےنوح (علیہ السلام) کےساتھ (کشتی میں) سوارکیاتھا، بےشک وہ (نوح علیہ السلام) بڑےشکرگزاربندےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
اے اُن لوگوں کی اولاد جن کو ہم نے نوح کے ساتھ (کشتی میں) سوار کیا تھا۔ بےشک نوح (ہمارے) شکرگزار بندے تھے
Sahi International :
O descendants of those We carried [in the ship] with Noah. Indeed, he was a grateful servant.
وَقَضَيْنَا إِلَىٰ بَنِي إِسْرَائِيلَ فِي الْكِتَابِ لَتُفْسِدُنَّ فِي الْأَرْضِ مَرَّتَيْنِ وَلَتَعْلُنَّ عُلُوًّا كَبِيرًا
(4)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےکتاب میں بنی اسرائیل کوبتادیاتھاکہ تم ضرورزمین میں دوبارفسادکروگےاوربہت بڑی سرکشی کروگے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے کتاب میں بنی اسرائیل سے کہہ دیا تھا کہ زمین میں دو دفعہ فساد مچاؤ گے اور بڑی سرکشی کرو گے
Sahi International :
And We conveyed to the Children of Israel in the Scripture that, "You will surely cause corruption on the earth twice, and you will surely reach [a degree of] great haughtiness.
فَإِذَا جَاءَ وَعْدُ أُولَاهُمَا بَعَثْنَا عَلَيْكُمْ عِبَادًا لَّنَا أُولِي بَأْسٍ شَدِيدٍ فَجَاسُوا خِلَالَ الدِّيَارِ ۚ وَكَانَ وَعْدًا مَّفْعُولًا
(5)
محمداکرم اعوان :
پس جب ان دومیں سےپہلی (بار) کےوعدے (سزا) کا وقت آیاتوہم نےتم پراپنےسخت لڑائی والےبندےمسلط کردئیےپس وہ شہروں کےاندرگھس گئےاوروہ وعدہ پوراہوکررہا۔
فتح محمدجالندھری :
پس جب پہلے (وعدے) کا وقت آیا تو ہم نے سخت لڑائی لڑنے والے بندے تم پر مسلط کردیئے اور وہ شہروں کے اندر پھیل گئے۔ اور وہ وعدہ پورا ہو کر رہا
Sahi International :
So when the [time of] promise came for the first of them, We sent against you servants of Ours - those of great military might, and they probed [even] into the homes, and it was a promise fulfilled.
ثُمَّ رَدَدْنَا لَكُمُ الْكَرَّةَ عَلَيْهِمْ وَأَمْدَدْنَاكُم بِأَمْوَالٍ وَبَنِينَ وَجَعَلْنَاكُمْ أَكْثَرَ نَفِيرًا
(6)
محمداکرم اعوان :
پھرہم نے (توبہ کےبعد) تم کوان پرغلبہ دیااورہم نےمال اوربیٹوں سےتمہاری مددفرمائی اورہم نےتمہاری جماعت کوبڑھادیا
فتح محمدجالندھری :
پھر ہم نے دوسری بات تم کو اُن پر غلبہ دیا اور مال اور بیٹوں سے تمہاری مدد کی۔ اور تم کو جماعت کثیر بنا دیا
Sahi International :
Then We gave back to you a return victory over them. And We reinforced you with wealth and sons and made you more numerous in manpower
إِنْ أَحْسَنتُمْ أَحْسَنتُمْ لِأَنفُسِكُمْ ۖ وَإِنْ أَسَأْتُمْ فَلَهَا ۚ فَإِذَا جَاءَ وَعْدُ الْآخِرَةِ لِيَسُوءُوا وُجُوهَكُمْ وَلِيَدْخُلُوا الْمَسْجِدَ كَمَا دَخَلُوهُ أَوَّلَ مَرَّةٍ وَلِيُتَبِّرُوا مَا عَلَوْا تَتْبِيرًا
(7)
محمداکرم اعوان :
اگرتم نےاچھے کام کیےتواپنےہی لیےاچھےکام کیےاوراگربُرےکام کیےتواپنےہی لیے۔ پھرجب دوسرےوعدےکاوقت آیا (توہم نےپھراپنےبندےمسلط کردئیے) تاکہ (مارمارکر) تمہارےچہرےبگاڑدیں اورجس طرح وہ پہلی مرتبہ مسجد (بیت المقدس) میں گھسےتھےاسی طرح پھراس میں داخل ہوجائیں اورجس چیزپران کا بس چلےاسےتباہ وبرباد کردیں۔
فتح محمدجالندھری :
اگر تم نیکوکاری کرو گے تو اپنی جانوں کے لئے کرو گے۔ اور اگر اعمال بد کرو گے تو (اُن کا) وبال بھی تمہاری ہی جانوں پر ہوگا پھر جب دوسرے (وعدے) کا وقت آیا (تو ہم نے پھر اپنے بندے بھیجے) تاکہ تمہارے چہروں کو بگاڑ دیں اور جس طرح پہلی دفعہ مسجد (بیت المقدس) میں داخل ہوگئے تھے اسی طرح پھر اس میں داخل ہوجائیں اور جس چیز پر غلبہ پائیں اُسے تباہ کردیں
Sahi International :
[And said], "If you do good, you do good for yourselves; and if you do evil, [you do it] to yourselves." Then when the final promise came, [We sent your enemies] to sadden your faces and to enter the temple in Jerusalem, as they entered it the first time, and to destroy what they had taken over with [total] destruction.
عَسَىٰ رَبُّكُمْ أَن يَرْحَمَكُمْ ۚ وَإِنْ عُدتُّمْ عُدْنَا ۘ وَجَعَلْنَا جَهَنَّمَ لِلْكَافِرِينَ حَصِيرًا
(8)
محمداکرم اعوان :
امید ہےکہ تمہاراپروردگار (اللہ) تم پررحم فرمائےاوراگرپھروہی (حرکتیں) کروگےتوہم بھی وہی (سلوک) کریں گےاورہم نےجہنم کوکافروں کےلیےقیدخانہ بنارکھاہے۔
فتح محمدجالندھری :
امید ہے کہ تمہارا پروردگار تم پر رحم کرے، اور اگر تم پھر وہی (حرکتیں) کرو گے تو ہم بھی (وہی پہلا سلوک) کریں گے اور ہم نے جہنم کو کافروں کے لئے قید خانہ بنا رکھا ہے
Sahi International :
[Then Allah said], "It is expected, [if you repent], that your Lord will have mercy upon you. But if you return [to sin], We will return [to punishment]. And We have made Hell, for the disbelievers, a prison-bed."
إِنَّ هَٰذَا الْقُرْآنَ يَهْدِي لِلَّتِي هِيَ أَقْوَمُ وَيُبَشِّرُ الْمُؤْمِنِينَ الَّذِينَ يَعْمَلُونَ الصَّالِحَاتِ أَنَّ لَهُمْ أَجْرًا كَبِيرًا
(9)
محمداکرم اعوان :
بےشک یہ قرآن وہ راستہ دکھاتاہےجوسب سےسیدھاہےاورایمان والوں کوجونیک کام کرتےہیں بشارت دیتاہےکہ ان کےلیےبہت بڑااجرہے۔
فتح محمدجالندھری :
یہ قرآن وہ رستہ دکھاتا ہے جو سب سے سیدھا ہے اور مومنوں کو جو نیک عمل کرتے ہیں بشارت دیتا ہے کہ اُن کے لئے اجر عظیم ہے
Sahi International :
Indeed, this Qur'an guides to that which is most suitable and gives good tidings to the believers who do righteous deeds that they will have a great reward.
وَأَنَّ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ أَعْتَدْنَا لَهُمْ عَذَابًا أَلِيمًا
(10)
محمداکرم اعوان :
اوریہ بھی (بتاتا ہے) کہ جولوگ آخرت پرایمان نہیں رکھتےان کےلیے ہم نےدردناک عذاب تیارکررکھاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہ بھی (بتاتا ہے) کہ جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے اُن کے لئے ہم نے دکھ دینے والا عذاب تیار کر رکھا ہے
Sahi International :
And that those who do not believe in the Hereafter - We have prepared for them a painful punishment.
وَيَدْعُ الْإِنسَانُ بِالشَّرِّ دُعَاءَهُ بِالْخَيْرِ ۖ وَكَانَ الْإِنسَانُ عَجُولًا
(11)
محمداکرم اعوان :
اور (بعض دفعہ) انسان برائی کی اسی طرح درخواست کرتاہےجس طرح بھلائی کی درخواست کرتاہےاورانسان (طبعی طورپرہی) جلد بازہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور انسان جس طرح (جلدی سے) بھلائی مانگتا ہے اسی طرح برائی مانگتا ہے۔ اور انسان جلد باز (پیدا ہوا) ہے
Sahi International :
And man supplicates for evil as he supplicates for good, and man is ever hasty.
وَجَعَلْنَا اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ آيَتَيْنِ ۖ فَمَحَوْنَا آيَةَ اللَّيْلِ وَجَعَلْنَا آيَةَ النَّهَارِ مُبْصِرَةً لِّتَبْتَغُوا فَضْلًا مِّن رَّبِّكُمْ وَلِتَعْلَمُوا عَدَدَ السِّنِينَ وَالْحِسَابَ ۚ وَكُلَّ شَيْءٍ فَصَّلْنَاهُ تَفْصِيلًا
(12)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےرات اوردن کودونشانیاں بنایاپس رات کی نشانی کوہم نےدھندلابنایااوردن کی نشانی کوہم نےروشن بنایاتاکہ تم اپنےپروردگارکا فضل (روزی) تلاش کرواورتاکہ برسوں کا شماراورحساب معلوم کرلواورہم نےہرچیزکوخوب تفصیل کےساتھ بیان فرمایاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے دن اور رات کو دو نشانیاں بنایا ہے رات کی نشانی کو تاریک بنایا اور دن کی نشانی کو روشن۔ تاکہ تم اپنے پروردگار کا فضل (یعنی) روزی تلاش کرو اور برسوں کا شمار اور حساب جانو۔ اور ہم نے ہر چیز کو (بخوبی) تفصیل کردی ہے
Sahi International :
And We have made the night and day two signs, and We erased the sign of the night and made the sign of the day visible that you may seek bounty from your Lord and may know the number of years and the account [of time]. And everything We have set out in detail.
وَكُلَّ إِنسَانٍ أَلْزَمْنَاهُ طَائِرَهُ فِي عُنُقِهِ ۖ وَنُخْرِجُ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ كِتَابًا يَلْقَاهُ مَنشُورًا
(13)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےہرانسان کاعمل اس کےگلےکاہاربناکےرکھاہےاورہم اسےقیامت کےدن کتاب (اس کا اعمالنامہ) نکال کردکھادیں گےجسےوہ کھلاہوادیکھےگا۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے ہر انسان کے اعمال کو (بہ صورت کتاب) اس کے گلے میں لٹکا دیا ہے۔ اور قیامت کے روز (وہ) کتاب اسے نکال دکھائیں گے جسے وہ کھلا ہوا دیکھے گا
Sahi International :
And [for] every person We have imposed his fate upon his neck, and We will produce for him on the Day of Resurrection a record which he will encounter spread open.
اقْرَأْ كِتَابَكَ كَفَىٰ بِنَفْسِكَ الْيَوْمَ عَلَيْكَ حَسِيبًا
(14)
محمداکرم اعوان :
اپنی کتاب پڑھ لےآج کےدن تُوخودہی اپنےلیےحساب لینےوالاکافی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
(کہا جائے گا کہ) اپنی کتاب پڑھ لے۔ تو آج اپنا آپ ہی محاسب کافی ہے
Sahi International :
[It will be said], "Read your record. Sufficient is yourself against you this Day as accountant."
مَّنِ اهْتَدَىٰ فَإِنَّمَا يَهْتَدِي لِنَفْسِهِ ۖ وَمَن ضَلَّ فَإِنَّمَا يَضِلُّ عَلَيْهَا ۚ وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَىٰ ۗ وَمَا كُنَّا مُعَذِّبِينَ حَتَّىٰ نَبْعَثَ رَسُولًا
(15)
محمداکرم اعوان :
جوشخص ہدایت اختیارکرتاہےتویقیناًاپنےہی لیےکرتاہےاورجوگمراہ ہوتاہےتویقیناً گمراہی کانقصان بھی اسی کوہوگااورکوئی شخص کسی دوسرے کابوجھ نہیں اٹھائےگااورجب تک ہم پیغمبرنہ بھیج دیں عذاب نہیں دیا کرتے۔
فتح محمدجالندھری :
جو شخص ہدایت اختیار کرتا ہے تو اپنے لئے اختیار کرتا ہے۔ اور جو گمراہ ہوتا ہے گمراہی کا ضرر بھی اسی کو ہوگا۔ اور کوئی شخص کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔ اور جب تک ہم پیغمبر نہ بھیج لیں عذاب نہیں دیا کرتے
Sahi International :
Whoever is guided is only guided for [the benefit of] his soul. And whoever errs only errs against it. And no bearer of burdens will bear the burden of another. And never would We punish until We sent a messenger.
وَإِذَا أَرَدْنَا أَن نُّهْلِكَ قَرْيَةً أَمَرْنَا مُتْرَفِيهَا فَفَسَقُوا فِيهَا فَحَقَّ عَلَيْهَا الْقَوْلُ فَدَمَّرْنَاهَا تَدْمِيرًا
(16)
محمداکرم اعوان :
اورجب ہم کسی بستی کوتباہ کرناچاہتےہیں تواس کےآسودہ لوگوں کوحکم دیتےہیں (ان کےاعمال بدکی وجہ سے) تووہ وہاں نافرمانیاں کرتےہیں تواس پر (عذاب کا) حکم ثابت (اتمام حجت) ہوجاتاہےپھرہم اس کوتباہ وبرباد کرڈالتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب ہمارا ارادہ کسی بستی کے ہلاک کرنے کا ہوا تو وہاں کے آسودہ لوگوں کو (فواحش پر) مامور کردیا تو وہ نافرمانیاں کرتے رہے۔ پھر اس پر (عذاب کا) حکم ثابت ہوگیا۔ اور ہم نے اسے ہلاک کر ڈالا
Sahi International :
And when We intend to destroy a city, We command its affluent but they defiantly disobey therein; so the word comes into effect upon it, and We destroy it with [complete] destruction.
وَكَمْ أَهْلَكْنَا مِنَ الْقُرُونِ مِن بَعْدِ نُوحٍ ۗ وَكَفَىٰ بِرَبِّكَ بِذُنُوبِ عِبَادِهِ خَبِيرًا بَصِيرًا
(17)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےبہت سی امتوں کونوح (علیہ السلام) کےبعد ہلاک کیااورآپ کا پروردگار (اللہ) اپنے بندوں کےگناہوں کوجاننے (اور) دیکھنےوالاکافی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے نوح کے بعد بہت سی اُمتوں کو ہلاک کر ڈالا۔ اور تمہارا پروردگار اپنے بندوں کے گناہوں کو جاننے اور دیکھنے والا کافی ہے
Sahi International :
And how many have We destroyed from the generations after Noah. And sufficient is your Lord, concerning the sins of His servants, as Acquainted and Seeing.
مَّن كَانَ يُرِيدُ الْعَاجِلَةَ عَجَّلْنَا لَهُ فِيهَا مَا نَشَاءُ لِمَن نُّرِيدُ ثُمَّ جَعَلْنَا لَهُ جَهَنَّمَ يَصْلَاهَا مَذْمُومًا مَّدْحُورًا
(18)
محمداکرم اعوان :
جوشخص دنیا (کےمال وزر) کاخواہش مند ہوتوہم اسےیہیں جتنا چاہتےہیں جسےچاہتےہیں جلد دےدیتےہیں پھرہم نےاس کےلیےجہنم بنائی ہےوہ اس میں برےحال میں راندہ (درگاہ) ہوکرداخل ہوگا۔
فتح محمدجالندھری :
جو شخص دنیا (کی آسودگی) کا خواہشمند ہو تو ہم اس میں سے جسے چاہتے ہیں اور جتنا چاہتے ہیں جلد دے دیتے ہیں۔ پھر اس کے لئے جہنم کو (ٹھکانا) مقرر کر رکھا ہے۔ جس میں وہ نفرین سن کر اور (درگاہ خدا سے) راندہ ہو کر داخل ہوگا
Sahi International :
Whoever should desire the immediate - We hasten for him from it what We will to whom We intend. Then We have made for him Hell, which he will [enter to] burn, censured and banished.
وَمَنْ أَرَادَ الْآخِرَةَ وَسَعَىٰ لَهَا سَعْيَهَا وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَأُولَٰئِكَ كَانَ سَعْيُهُم مَّشْكُورًا
(19)
محمداکرم اعوان :
اورجوشخص آخرت کاطلبگارہوگااوراس کےلیےاتنی کوشش کرےگاجتنی وہ کرسکےاوروہ ایمان بھی رکھتاہو، سوایسےلوگوں کی کوشش مقبول ہوگی۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو شخص آخرت کا خواستگار ہوا اور اس میں اتنی کوشش کرے جتنی اسے لائق ہے اور وہ مومن بھی ہو تو ایسے ہی لوگوں کی کوشش ٹھکانے لگتی ہے
Sahi International :
But whoever desires the Hereafter and exerts the effort due to it while he is a believer - it is those whose effort is ever appreciated [by Allah].
كُلًّا نُّمِدُّ هَٰؤُلَاءِ وَهَٰؤُلَاءِ مِنْ عَطَاءِ رَبِّكَ ۚ وَمَا كَانَ عَطَاءُ رَبِّكَ مَحْظُورًا
(20)
محمداکرم اعوان :
ہم آپ کےپروردگارکی بخشش سےسب کومدد دیتےہیں ان کوبھی اوران کوبھی اورآپ کےپروردگارکی بخشش (دارِدنیا میں کسی پر) بندنہیں۔
فتح محمدجالندھری :
ہم اُن کو اور ان کو سب کو تمہارے پروردگار کی بخشش سے مدد دیتے ہیں۔ اور تمہارے پروردگار کی بخشش (کسی سے) رکی ہوئی نہیں
Sahi International :
To each [category] We extend - to these and to those - from the gift of your Lord. And never has the gift of your Lord been restricted.
انظُرْ كَيْفَ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ ۚ وَلَلْآخِرَةُ أَكْبَرُ دَرَجَاتٍ وَأَكْبَرُ تَفْضِيلًا
(21)
محمداکرم اعوان :
دیکھ لیجیئے! ہم نےکس طرح بعض کوبعض پرفضیلت بخشی ہے۔ اورآخرت درجوں کےحساب سےبہت بڑی ہےاورفضیلت کےاعتبارسےبھی بہت بڑی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
دیکھو ہم نے کس طرح بعض کو بعض پر فضیلت بخشی ہے۔ اور آخرت درجوں میں (دنیا سے) بہت برتر اور برتری میں کہیں بڑھ کر ہے
Sahi International :
Look how We have favored [in provision] some of them over others. But the Hereafter is greater in degrees [of difference] and greater in distinction.
لَّا تَجْعَلْ مَعَ اللَّهِ إِلَٰهًا آخَرَ فَتَقْعُدَ مَذْمُومًا مَّخْذُولًا
(22)
محمداکرم اعوان :
اللہ کےساتھ کوئی دوسرامعبود (ہرگز) نہ بنانا پھربدحال (اور) بےکس ہوکربیٹھ رہےگا۔
فتح محمدجالندھری :
اور خدا کے ساتھ کوئی اور معبود نہ بنانا کہ ملامتیں سن کر اور بےکس ہو کر بیٹھے رہ جاؤ گے
Sahi International :
Do not make [as equal] with Allah another deity and [thereby] become censured and forsaken.
۞ وَقَضَىٰ رَبُّكَ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا ۚ إِمَّا يَبْلُغَنَّ عِندَكَ الْكِبَرَ أَحَدُهُمَا أَوْ كِلَاهُمَا فَلَا تَقُل لَّهُمَا أُفٍّ وَلَا تَنْهَرْهُمَا وَقُل لَّهُمَا قَوْلًا كَرِيمًا
(23)
محمداکرم اعوان :
اورآپ کےپروردگارنےحکم کردیاہےکہ اُس کےسواکسی اورکی عبادت نہ کرواور (اپنے) ماں باپ کےساتھ حسنِ سلوک کرواگرتمہارےپاس ان میں ایک یادونوں بڑھاپےکوپہنچ جائیں توان دونوں سےناپسندیدہ بات نہ کہواورنہ ان کوجھڑکواوران سےاچھےاندازسےبات کرو۔
فتح محمدجالندھری :
اور تمہارے پروردگار نے ارشاد فرمایا ہے کہ اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو اور ماں باپ کے ساتھ بھلائی کرتے رہو۔ اگر ان میں سے ایک یا دونوں تمہارے سامنے بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو اُن کو اُف تک نہ کہنا اور نہ انہیں جھڑکنا اور اُن سے بات ادب کے ساتھ کرنا
Sahi International :
And your Lord has decreed that you not worship except Him, and to parents, good treatment. Whether one or both of them reach old age [while] with you, say not to them [so much as], "uff," and do not repel them but speak to them a noble word.
وَاخْفِضْ لَهُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ مِنَ الرَّحْمَةِ وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا
(24)
محمداکرم اعوان :
اورعاجزی اورانکساری سےان کےآگےجھکےرہو اور (ان کےحق میں) دعاکرواےمیرےپروردگار! جس طرح انہوں نےمجھےبچپن میں پالاپوسا ہےآپ ان دونوں پررحمت فرمائیے۔
فتح محمدجالندھری :
اور عجزو نیاز سے ان کے آگے جھکے رہو اور ان کے حق میں دعا کرو کہ اے پروردگار جیسا انہوں نے مجھے بچپن میں (شفقت سے) پرورش کیا ہے تو بھی اُن (کے حال) پر رحمت فرما
Sahi International :
And lower to them the wing of humility out of mercy and say, "My Lord, have mercy upon them as they brought me up [when I was] small."
رَّبُّكُمْ أَعْلَمُ بِمَا فِي نُفُوسِكُمْ ۚ إِن تَكُونُوا صَالِحِينَ فَإِنَّهُ كَانَ لِلْأَوَّابِينَ غَفُورًا
(25)
محمداکرم اعوان :
تمہاراپروردگارخوب جانتاہےجوتمہارےدلوں میں ہےاگرتم نیک ہوگےتوبےشک وہ رجوع کرنےوالوں (توبہ کرنےوالوں) کومعاف فرمادیتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے تمہارا پروردگار اس سے بخوبی واقف ہے۔ اگر تم نیک ہوگے تو وہ رجوع لانے والوں کو بخش دینے والا ہے
Sahi International :
Your Lord is most knowing of what is within yourselves. If you should be righteous [in intention] - then indeed He is ever, to the often returning [to Him], Forgiving.
وَآتِ ذَا الْقُرْبَىٰ حَقَّهُ وَالْمِسْكِينَ وَابْنَ السَّبِيلِ وَلَا تُبَذِّرْ تَبْذِيرًا
(26)
محمداکرم اعوان :
اوررشتےداروں کواس کاحق ادا کرواورمحتاج کواورمسافرکوبھی اورفضول خرچی سےمال نہ اڑاؤ۔
فتح محمدجالندھری :
اور رشتہ داروں اور محتاجوں اور مسافروں کو ان کا حق ادا کرو۔ اور فضول خرچی سے مال نہ اُڑاؤ
Sahi International :
And give the relative his right, and [also] the poor and the traveler, and do not spend wastefully.
إِنَّ الْمُبَذِّرِينَ كَانُوا إِخْوَانَ الشَّيَاطِينِ ۖ وَكَانَ الشَّيْطَانُ لِرَبِّهِ كَفُورًا
(27)
محمداکرم اعوان :
بےشک فضول خرچی کرنےوالےشیطانوں کےبھائی ہیں اورشیطان اپنےپروردگارکابڑاناشکراہے۔
فتح محمدجالندھری :
کہ فضول خرچی کرنے والے تو شیطان کے بھائی ہیں۔ اور شیطان اپنے پروردگار (کی نعمتوں) کا کفر ان کرنے والا (یعنی ناشکرا) ہے
Sahi International :
Indeed, the wasteful are brothers of the devils, and ever has Satan been to his Lord ungrateful.
وَإِمَّا تُعْرِضَنَّ عَنْهُمُ ابْتِغَاءَ رَحْمَةٍ مِّن رَّبِّكَ تَرْجُوهَا فَقُل لَّهُمْ قَوْلًا مَّيْسُورًا
(28)
محمداکرم اعوان :
اوراگراپنےپروردگارکی رحمت (فراخ دستی) کےانتظارمیں جس کی تمہیں امید ہوان (مستحقین) کی طرف توجہ نہ کرسکوتوان سےنرمی سےبات کہہ دیاکرو۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر تم نے اپنے پروردگار کی رحمت (یعنی فراخ دستی) کے انتظار میں جس کی تمہیں امید ہو ان (مستحقین) کی طرف توجہ نہ کرسکو اُن سے نرمی سے بات کہہ دیا کرو
Sahi International :
And if you [must] turn away from the needy awaiting mercy from your Lord which you expect, then speak to them a gentle word.
وَلَا تَجْعَلْ يَدَكَ مَغْلُولَةً إِلَىٰ عُنُقِكَ وَلَا تَبْسُطْهَا كُلَّ الْبَسْطِ فَتَقْعُدَ مَلُومًا مَّحْسُورًا
(29)
محمداکرم اعوان :
اورتُواپناہاتھ اپنی گردن سےبندھا ہوانہ رکھ اورنہ ہی اسےبالکل کھلا چھوڑدےپھرالزام خوردہ خالی ہاتھ ہوکربیٹھ رہےگا۔
فتح محمدجالندھری :
اور اپنے ہاتھ کو نہ تو گردن سے بندھا ہوا (یعنی بہت تنگ) کرلو (کہ کسی کچھ دو ہی نہیں) اور نہ بالکل کھول ہی دو (کہ سبھی دے ڈالو اور انجام یہ ہو) کہ ملامت زدہ اور درماندہ ہو کر بیٹھ جاؤ
Sahi International :
And do not make your hand [as] chained to your neck or extend it completely and [thereby] become blamed and insolvent.
إِنَّ رَبَّكَ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَن يَشَاءُ وَيَقْدِرُ ۚ إِنَّهُ كَانَ بِعِبَادِهِ خَبِيرًا بَصِيرًا
(30)
محمداکرم اعوان :
بےشک تمہاراپروردگار جس کی روزی چاہتاہےفراخ کردیتاہےاور (جس کی چاہتاہے) تنگ کردیتاہےبےشک وہ اپنے بندوں سےخوب واقف ہے، دیکھ رہاہے۔
فتح محمدجالندھری :
بےشک تمہارا پروردگار جس کی روزی چاہتا ہے فراخ کردیتا ہے اور (جس کی روزی چاہتا ہے) تنگ کردیتا ہے وہ اپنے بندوں سے خبردار ہے اور (ان کو) دیکھ رہا ہے
Sahi International :
Indeed, your Lord extends provision for whom He wills and restricts [it]. Indeed He is ever, concerning His servants, Acquainted and Seeing.
وَلَا تَقْتُلُوا أَوْلَادَكُمْ خَشْيَةَ إِمْلَاقٍ ۖ نَّحْنُ نَرْزُقُهُمْ وَإِيَّاكُمْ ۚ إِنَّ قَتْلَهُمْ كَانَ خِطْئًا كَبِيرًا
(31)
محمداکرم اعوان :
اوراپنی اولاد کومفلسی کےخوف سےقتل نہ کروہم ان کوبھی رزق دیتےہیں اورتم کوبھی بےشک ان کا قتل کرنابڑابھاری گناہ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اپنی اولاد کو مفلسی کے خوف سے قتل نہ کرنا۔ (کیونکہ) ان کو اور تم کو ہم ہی رزق دیتے ہیں۔ کچھ شک نہیں کہ ان کا مار ڈالنا بڑا سخت گناہ ہے
Sahi International :
And do not kill your children for fear of poverty. We provide for them and for you. Indeed, their killing is ever a great sin.
وَلَا تَقْرَبُوا الزِّنَا ۖ إِنَّهُ كَانَ فَاحِشَةً وَسَاءَ سَبِيلًا
(32)
محمداکرم اعوان :
اورزناکےقریب بھی مت جانابےشک وہ بےحیائی اوربری راہ ہے
فتح محمدجالندھری :
اور زنا کے بھی پاس نہ جانا کہ وہ بےحیائی اور بری راہ ہے
Sahi International :
And do not approach unlawful sexual intercourse. Indeed, it is ever an immorality and is evil as a way.
وَلَا تَقْتُلُوا النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ ۗ وَمَن قُتِلَ مَظْلُومًا فَقَدْ جَعَلْنَا لِوَلِيِّهِ سُلْطَانًا فَلَا يُسْرِف فِّي الْقَتْلِ ۖ إِنَّهُ كَانَ مَنصُورًا
(33)
محمداکرم اعوان :
اورجس جاندارکامارنااللہ نےمنع فرمایاہےاسےقتل مت کرومگرجائزطورپر (یعنی شرعی حکم سے) اورجوشخص ظلم سے (زیادتی کرتےہوئے) قتل کیاجائےتوبےشک ہم نےاس کےوارث کواختیاردیاہے (بدلہ لینےکا) سواس کوقتل کےبارےمیں حد سےنہ بڑھنا چاہیئےبےشک اس شخص (مقتول کےوارث) کی مددکی گئی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جس کا جاندار کا مارنا خدا نے حرام کیا ہے اسے قتل نہ کرنا مگر جائز طور پر (یعنی بفتویٰ شریعت) ۔ اور جو شخص ظلم سے قتل کیا جائے ہم نے اس کے وارث کو اختیار دیا ہے (کہ ظالم قاتل سے بدلہ لے) تو اس کو چاہیئے کہ قتل (کے قصاص) میں زیادتی نہ کرے کہ وہ منصورو فتحیاب ہے
Sahi International :
And do not kill the soul which Allah has forbidden, except by right. And whoever is killed unjustly - We have given his heir authority, but let him not exceed limits in [the matter of] taking life. Indeed, he has been supported [by the law].
وَلَا تَقْرَبُوا مَالَ الْيَتِيمِ إِلَّا بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ حَتَّىٰ يَبْلُغَ أَشُدَّهُ ۚ وَأَوْفُوا بِالْعَهْدِ ۖ إِنَّ الْعَهْدَ كَانَ مَسْئُولًا
(34)
محمداکرم اعوان :
اوریتیم کےمال کےپاس بھی نہ پھٹکومگرایسےطریقےسےجوبہت اچھاہویہاں تک کہ وہ اپنی جوانی کوپہنچ جائےاورعہد کوپوراکرو (جوشرعی حدودکےاندرہو) بےشک عہد کےبارےمیں (قیامت کو) پوچھاجائےگا۔
فتح محمدجالندھری :
اور یتیم کے مال کے پاس بھی نہ پھٹکنا مگر ایسے طریق سے کہ بہت بہتر ہو یہاں تک کہ ہو جوانی کو پہنچ جائے۔ اور عہد کو پورا کرو کہ عہد کے بارے میں ضرور پرسش ہوگی
Sahi International :
And do not approach the property of an orphan, except in the way that is best, until he reaches maturity. And fulfill [every] commitment. Indeed, the commitment is ever [that about which one will be] questioned.
وَأَوْفُوا الْكَيْلَ إِذَا كِلْتُمْ وَزِنُوا بِالْقِسْطَاسِ الْمُسْتَقِيمِ ۚ ذَٰلِكَ خَيْرٌ وَأَحْسَنُ تَأْوِيلًا
(35)
محمداکرم اعوان :
اورجب ناپ تول کروتوپوراماپواورصحیح ترازوسےتول کردویہ بہت ہی اچھی بات ہےاوراس کاانجام بھی اچھاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب (کوئی چیز) ناپ کر دینے لگو تو پیمانہ پورا بھرا کرو اور (جب تول کر دو تو) ترازو سیدھی رکھ کر تولا کرو۔ یہ بہت اچھی بات اور انجام کے لحاظ سے بھی بہت بہتر ہے
Sahi International :
And give full measure when you measure, and weigh with an even balance. That is the best [way] and best in result.
وَلَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ ۚ إِنَّ السَّمْعَ وَالْبَصَرَ وَالْفُؤَادَ كُلُّ أُولَٰئِكَ كَانَ عَنْهُ مَسْئُولًا
(36)
محمداکرم اعوان :
اور (اےبندے!) جس چیزکاتجھےعلم نہیں اس کےپیچھےنہ پڑبےشک کان اورآنکھ اوردل ان سب سےضروربازپرس ہوگی۔
فتح محمدجالندھری :
اور (اے بندے) جس چیز کا تجھے علم نہیں اس کے پیچھے نہ پڑ۔ کہ کان اور آنکھ اور دل ان سب (جوارح) سے ضرور باز پرس ہوگی
Sahi International :
And do not pursue that of which you have no knowledge. Indeed, the hearing, the sight and the heart - about all those [one] will be questioned.
وَلَا تَمْشِ فِي الْأَرْضِ مَرَحًا ۖ إِنَّكَ لَن تَخْرِقَ الْأَرْضَ وَلَن تَبْلُغَ الْجِبَالَ طُولًا
(37)
محمداکرم اعوان :
اورزمین پراکڑکرمت چل کیونکہ توزمین کوہرگزنہ پھاڑسکےگااورنہ (لمباہوکر) پہاڑوں کی چوٹی تک پہنچ سکےگا۔
فتح محمدجالندھری :
اور زمین پر اکڑ کر (اور تن کر) مت چل کہ تو زمین کو پھاڑ تو نہیں ڈالے گا اور نہ لمبا ہو کر پہاڑوں (کی چوٹی) تک پہنچ جائے گا
Sahi International :
And do not walk upon the earth exultantly. Indeed, you will never tear the earth [apart], and you will never reach the mountains in height.
كُلُّ ذَٰلِكَ كَانَ سَيِّئُهُ عِندَ رَبِّكَ مَكْرُوهًا
(38)
محمداکرم اعوان :
ان سب باتوں کی برائی تیرےپروردگارکےہاں بہت ناپسندیدہ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
ان سب (عادتوں) کی برائی تیرے پروردگار کے نزدیک بہت ناپسند ہے
Sahi International :
All that - its evil is ever, in the sight of your Lord, detested.
ذَٰلِكَ مِمَّا أَوْحَىٰ إِلَيْكَ رَبُّكَ مِنَ الْحِكْمَةِ ۗ وَلَا تَجْعَلْ مَعَ اللَّهِ إِلَٰهًا آخَرَ فَتُلْقَىٰ فِي جَهَنَّمَ مَلُومًا مَّدْحُورًا
(39)
محمداکرم اعوان :
یہ باتیں اس حکمت میں سےہیں جوآپ کےپروردگارنےآپ پروحی فرمائی ہیں اور (یہ بات بھی کہ) تواللہ کےساتھ کوئی دوسرامعبودنہ بناناپھرتوملامت خوردہ اورراندہ ہوکرجہنم میں ڈال دیاجائےگا۔
فتح محمدجالندھری :
اے پیغمبر یہ ان (ہدایتوں) میں سے ہیں جو خدا نے دانائی کی باتیں تمہاری طرف وحی کی ہیں۔ اور خدا کے ساتھ کوئی معبود نہ بنانا کہ (ایسا کرنے سے) ملامت زدہ اور (درگاہ خدا سے) راندہ بنا کر جہنم میں ڈال دیئے جاؤ گے
Sahi International :
That is from what your Lord has revealed to you, [O Muhammad], of wisdom. And, [O mankind], do not make [as equal] with Allah another deity, lest you be thrown into Hell, blamed and banished.
أَفَأَصْفَاكُمْ رَبُّكُم بِالْبَنِينَ وَاتَّخَذَ مِنَ الْمَلَائِكَةِ إِنَاثًا ۚ إِنَّكُمْ لَتَقُولُونَ قَوْلًا عَظِيمًا
(40)
محمداکرم اعوان :
(اے مشرکو!) کیاتمہارےپروردگارنےتم کوتولڑکےچن کردئیے ہیں اوراپنےلیےفرشتوں کوبیٹیاں بنایا؟ بےشک تم بہت بڑی (سخت) بات کہتےہو
فتح محمدجالندھری :
(مشرکو!) کیا تمہارے پروردگار نے تم کو لڑکے دیئے اور خود فرشتوں کو بیٹیاں بنایا۔ کچھ شک نہیں کہ (یہ) تم بڑی (نامعقول بات) کہتے ہو
Sahi International :
Then, has your Lord chosen you for [having] sons and taken from among the angels daughters? Indeed, you say a grave saying.
وَلَقَدْ صَرَّفْنَا فِي هَٰذَا الْقُرْآنِ لِيَذَّكَّرُوا وَمَا يَزِيدُهُمْ إِلَّا نُفُورًا
(41)
محمداکرم اعوان :
اوربےشک ہم نےاس قرآن میں کئی طرح سےبیان فرمایاتاکہ لوگ نصیحت حاصل کریں مگران کی (اس بات سے) اورنفرت ہی بڑھتی جاتی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے اس قرآن میں طرح طرح کی باتیں بیان کی ہیں تاکہ لوگ نصیحت پکڑیں گے۔ مگر وہ اس سے اور بدک جاتے ہیں
Sahi International :
And We have certainly diversified [the contents] in this Qur'an that mankind may be reminded, but it does not increase the disbelievers except in aversion.
قُل لَّوْ كَانَ مَعَهُ آلِهَةٌ كَمَا يَقُولُونَ إِذًا لَّابْتَغَوْا إِلَىٰ ذِي الْعَرْشِ سَبِيلًا
(42)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےاگراس (اللہ) کےساتھ اورمعبود ہوتےجیسا کہ یہ کہتےہیں تووہ ضرورعرش کےمالک کی طرف (لڑائی کےلیے) راستہ نکالتے۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ اگر خدا کے ساتھ اور معبود ہوتے جیسا کہ یہ کہتے ہیں تو وہ ضرور (خدائے) مالک عرش کی طرف (لڑنے بھڑنے کے لئے) رستہ نکالتے
Sahi International :
Say, [O Muhammad], "If there had been with Him [other] gods, as they say, then they [each] would have sought to the Owner of the Throne a way."
سُبْحَانَهُ وَتَعَالَىٰ عَمَّا يَقُولُونَ عُلُوًّا كَبِيرًا
(43)
محمداکرم اعوان :
وہ (اللہ) پاک ہےاورجوکچھ یہ کہتےہیں وہ اس سےبہت زیادہ بلند ہے۔
فتح محمدجالندھری :
وہ پاک ہے اور جو کچھ یہ بکواس کرتے ہیں اس سے (اس کا رتبہ) بہت عالی ہے
Sahi International :
Exalted is He and high above what they say by great sublimity.
تُسَبِّحُ لَهُ السَّمَاوَاتُ السَّبْعُ وَالْأَرْضُ وَمَن فِيهِنَّ ۚ وَإِن مِّن شَيْءٍ إِلَّا يُسَبِّحُ بِحَمْدِهِ وَلَٰكِن لَّا تَفْقَهُونَ تَسْبِيحَهُمْ ۗ إِنَّهُ كَانَ حَلِيمًا غَفُورًا
(44)
محمداکرم اعوان :
ساتوں آسمان اورزمین اورجوکوئی ان میں ہیں (سب) اُس کی پاکی بیان کررہےہیں اورکوئی ایسی چیزنہیں مگراس کی تعریف کےساتھ اس کی پاکی بیان کرتی ہےولیکن تم ان کی تسبیح کونہیں سمجھتے۔ بےشک وہ (اللہ) بڑےبردبار (اور) بخشنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
ساتوں آسمان اور زمین اور جو لوگ ان میں ہیں سب اسی کی تسبیح کرتے ہیں۔ اور (مخلوقات میں سے) کوئی چیز نہیں مگر اس کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرتی ہے۔ لیکن تم ان کی تسبیح کو نہیں سمجھتے۔ بےشک وہ بردبار (اور) غفار ہے
Sahi International :
The seven heavens and the earth and whatever is in them exalt Him. And there is not a thing except that it exalts [Allah] by His praise, but you do not understand their [way of] exalting. Indeed, He is ever Forbearing and Forgiving.
وَإِذَا قَرَأْتَ الْقُرْآنَ جَعَلْنَا بَيْنَكَ وَبَيْنَ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ حِجَابًا مَّسْتُورًا
(45)
محمداکرم اعوان :
اورجب آپ قرآن پڑھتےہیں توہم آپ کےاورجولوگ آخرت پرایمان نہیں رکھتےان کےدرمیان ایک پردہ چھپاہواحائل کردیتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب قرآن پڑھا کرتے ہو تو ہم تم میں اور ان لوگوں میں جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے حجاب پر حجاب کر دیتے ہیں
Sahi International :
And when you recite the Qur'an, We put between you and those who do not believe in the Hereafter a concealed partition.
وَجَعَلْنَا عَلَىٰ قُلُوبِهِمْ أَكِنَّةً أَن يَفْقَهُوهُ وَفِي آذَانِهِمْ وَقْرًا ۚ وَإِذَا ذَكَرْتَ رَبَّكَ فِي الْقُرْآنِ وَحْدَهُ وَلَّوْا عَلَىٰ أَدْبَارِهِمْ نُفُورًا
(46)
محمداکرم اعوان :
اوران کےدلوں پرپردہ ڈال دیتےہیں کہ وہ اس کو (اس کےمفہوم کو) سمجھ نہ سکیں اوران کےکانوں میں ثِقل (بوجھ) ڈال دیتےہیں اورجب آپ قرآن میں اپنےپروردگاریکتاکاذکرفرماتےہیں تویہ لوگ نفرت سےپیٹھ پھیرکرچل دیتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان کے دلوں پر پردہ ڈال دیتے ہیں کہ اسے سمجھ نہ سکیں اور ان کے کانوں میں ثقل پیدا کر دیتے ہیں۔ اور جب تم قرآن میں اپنے پروردگار یکتا کا ذکر کرتے ہو تو وہ بدک جاتے اور پیٹھ پھیر کر چل دیتے ہیں
Sahi International :
And We have placed over their hearts coverings, lest they understand it, and in their ears deafness. And when you mention your Lord alone in the Qur'an, they turn back in aversion.
نَّحْنُ أَعْلَمُ بِمَا يَسْتَمِعُونَ بِهِ إِذْ يَسْتَمِعُونَ إِلَيْكَ وَإِذْ هُمْ نَجْوَىٰ إِذْ يَقُولُ الظَّالِمُونَ إِن تَتَّبِعُونَ إِلَّا رَجُلًا مَّسْحُورًا
(47)
محمداکرم اعوان :
جس وقت یہ لوگ آپ کی طرف کان لگاتےہیں توہم خوب جانتےہیں جس غرض سےیہ سنتےہیں اورجب یہ لوگ سرگوشیاں کرتےہیں (یعنی) جب یہ ظالم کہتےہیں کہ تم ایک ایسےشخص کی پیروی کررہےہوجس پرجادو کااثرہوگیاہے۔
فتح محمدجالندھری :
یہ لوگ جب تمہاری طرف کان لگاتے ہیں تو جس نیت سے یہ سنتے ہیں ہم اسے خوب جانتے ہیں اور جب یہ سرگوشیاں کرتے ہیں (یعنی) جب ظالم کہتے ہیں کہ تم ایک ایسے شخص کی پیروی کرتے ہو جس پر جادو کیا گیا ہے
Sahi International :
We are most knowing of how they listen to it when they listen to you and [of] when they are in private conversation, when the wrongdoers say, "You follow not but a man affected by magic."
انظُرْ كَيْفَ ضَرَبُوا لَكَ الْأَمْثَالَ فَضَلُّوا فَلَا يَسْتَطِيعُونَ سَبِيلًا
(48)
محمداکرم اعوان :
دیکھیئےانہوں نےآپ کےبارےمیں کیسی کیسی باتیں بنائی ہیں سویہ گمراہ ہورہےہیں پس راستہ نہیں پا سکتے۔
فتح محمدجالندھری :
دیکھو انہوں نے کس کس طرح کی تمہارے بارے میں باتیں بنائیں ہیں۔ سو یہ گمراہ ہو رہے ہیں اور رستہ نہیں پاسکتے
Sahi International :
Look how they strike for you comparisons; but they have strayed, so they cannot [find] a way.
وَقَالُوا أَإِذَا كُنَّا عِظَامًا وَرُفَاتًا أَإِنَّا لَمَبْعُوثُونَ خَلْقًا جَدِيدًا
(49)
محمداکرم اعوان :
اورکہتےہیں جب ہم (بوسیدہ) ہڈیاں اورچُورچُورہوجائیں گےتوکیا نئےسرےسےپیدا ہوکراٹھیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور کہتے ہیں کہ جب ہم (مر کر بوسیدہ) ہڈیوں اور چُور چُور ہوجائیں گے تو کیا ازسرنو پیدا ہو کر اُٹھیں گے
Sahi International :
And they say, "When we are bones and crumbled particles, will we [truly] be resurrected as a new creation?"
۞ قُلْ كُونُوا حِجَارَةً أَوْ حَدِيدًا
(50)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےکہ تم پتھرہوجاؤیا لوہا۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ (خواہ تم) پتھر ہوجاؤ یا لوہا
Sahi International :
Say, "Be you stones or iron
أَوْ خَلْقًا مِّمَّا يَكْبُرُ فِي صُدُورِكُمْ ۚ فَسَيَقُولُونَ مَن يُعِيدُنَا ۖ قُلِ الَّذِي فَطَرَكُمْ أَوَّلَ مَرَّةٍ ۚ فَسَيُنْغِضُونَ إِلَيْكَ رُءُوسَهُمْ وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هُوَ ۖ قُلْ عَسَىٰ أَن يَكُونَ قَرِيبًا
(51)
محمداکرم اعوان :
یاکوئی ایسی چیزجوتمہارے نزدیک اس سےبھی سخت ہوپھراس پرکہیں گےوہ کون ہےجوہم کولوٹائےگا (دوبارہ زندہ کرےگا) آپ فرمادیجیئےکہ وہ وہی (اللہ) ہےجس نےتم کوپہلی بارپیداکیاتھاپھرآپ کےآگےاپنےسرہلائیں گےاورکہیں گےکہ ایسا کب ہوگافرمادیجیئےامید ہےکہ جلد ہوگا۔
فتح محمدجالندھری :
یا کوئی اور چیز جو تمہارے نزدیک (پتھر اور لوہے سے بھی) بڑی (سخت) ہو (جھٹ کہیں گے) کہ (بھلا) ہمیں دوبارہ کون جِلائے گا؟ کہہ دو کہ وہی جس نے تم کو پہلی بار پیدا کیا۔ تو (تعجب سے) تمہارے آگے سرہلائیں گے اور پوچھیں گے کہ ایسا کب ہوگا؟ کہہ دو کہ امید ہے جلد ہوگا
Sahi International :
Or [any] creation of that which is great within your breasts." And they will say, "Who will restore us?" Say, "He who brought you forth the first time." Then they will nod their heads toward you and say, "When is that?" Say, "Perhaps it will be soon -
يَوْمَ يَدْعُوكُمْ فَتَسْتَجِيبُونَ بِحَمْدِهِ وَتَظُنُّونَ إِن لَّبِثْتُمْ إِلَّا قَلِيلًا
(52)
محمداکرم اعوان :
جس روزوہ (اللہ) تم کوپکارےگاپس تم اُس کی حمدکرتےہوئے (اضطراراً اُس کے) حکم کی تعمیل کروگےاورتم خیال کروگےکہ تم (دنیامیں) بہت تھوڑاعرصہ رہے۔
فتح محمدجالندھری :
جس دن وہ تمہیں پکارے گا تو تم اس کی تعریف کے ساتھ جواب دو گے اور خیال کرو گے کہ تم (دنیا میں) بہت کم (مدت) رہے
Sahi International :
On the Day He will call you and you will respond with praise of Him and think that you had not remained [in the world] except for a little."
وَقُل لِّعِبَادِي يَقُولُوا الَّتِي هِيَ أَحْسَنُ ۚ إِنَّ الشَّيْطَانَ يَنزَغُ بَيْنَهُمْ ۚ إِنَّ الشَّيْطَانَ كَانَ لِلْإِنسَانِ عَدُوًّا مُّبِينًا
(53)
محمداکرم اعوان :
اورمیرےبندوں سےکہیئےکہ ایسی باتیں کہاکریں جوپسندیدہ ہوں بےشک شیطان (بد کلامی کرواکر) ان میں فساد ڈال دیتاہےواقعی شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور میرے بندوں سے کہہ دو کہ (لوگوں سے) ایسی باتیں کہا کریں جو بہت پسندیدہ ہوں۔ کیونکہ شیطان (بری باتوں سے) ان میں فساد ڈلوا دیتا ہے۔ کچھ شک نہیں کہ شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے
Sahi International :
And tell My servants to say that which is best. Indeed, Satan induces [dissension] among them. Indeed Satan is ever, to mankind, a clear enemy.
رَّبُّكُمْ أَعْلَمُ بِكُمْ ۖ إِن يَشَأْ يَرْحَمْكُمْ أَوْ إِن يَشَأْ يُعَذِّبْكُمْ ۚ وَمَا أَرْسَلْنَاكَ عَلَيْهِمْ وَكِيلًا
(54)
محمداکرم اعوان :
تمہاراپروردگارتم سب کاحال جانتاہےاگروہ چاہےتوتم پررحمت فرمادےیا اگرچاہےتوتم کوعذاب دےاورہم نےآپ کوان پرداروغہ بناکرنہیں بھیجا۔
فتح محمدجالندھری :
تمہارا پروردگار تم سے خوب واقف ہے۔ اگر چاہے تو تم پر رحم کرے یا اگر چاہے تو تمہیں عذاب دے۔ اور ہم نے تم کو ان پر داروغہ (بنا کر) نہیں بھیجا
Sahi International :
Your Lord is most knowing of you. If He wills, He will have mercy upon you; or if He wills, He will punish you. And We have not sent you, [O Muhammad], over them as a manager.
وَرَبُّكَ أَعْلَمُ بِمَن فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۗ وَلَقَدْ فَضَّلْنَا بَعْضَ النَّبِيِّينَ عَلَىٰ بَعْضٍ ۖ وَآتَيْنَا دَاوُودَ زَبُورًا
(55)
محمداکرم اعوان :
اورآپ کاپروردگاران سب کوخوب جانتاہےجوکوئی آسمانوں میں ہےاورزمین میں ہےاوریقیناًہم نےبعض نبیوں کوبعض پرفضیلت بخشی ہےاورہم نےداؤد (علیہ السلام) کوزبورعطافرمائی۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو لوگ آسمانوں اور زمین میں ہیں تمہارا پروردگار ان سے خوب واقف ہے۔ اور ہم نے بعض پیغمبروں کو بعض پر فضیلت بخشی اور داؤد کو زبور عنایت کی
Sahi International :
And your Lord is most knowing of whoever is in the heavens and the earth. And We have made some of the prophets exceed others [in various ways], and to David We gave the book [of Psalms].
قُلِ ادْعُوا الَّذِينَ زَعَمْتُم مِّن دُونِهِ فَلَا يَمْلِكُونَ كَشْفَ الضُّرِّ عَنكُمْ وَلَا تَحْوِيلًا
(56)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےکہ تم اُس (اللہ) کےسواجن کومعبود قراردےرہےہوذراان کوپکاروتوسہی پس وہ تم سے تکلیف دورکرنےکااختیاررکھتےہیں اورنہ (اس کو) بدل دینےکا۔
فتح محمدجالندھری :
کہو کہ (مشرکو) جن لوگوں کی نسبت تمہیں (معبود ہونے کا) گمان ہے ان کو بلا کر دیکھو۔ وہ تم سے تکلیف کے دور کرنے یا اس کے بدل دینے کا کچھ بھی اختیار نہیں رکھتے
Sahi International :
Say, "Invoke those you have claimed [as gods] besides Him, for they do not possess the [ability for] removal of adversity from you or [for its] transfer [to someone else]."
أُولَٰئِكَ الَّذِينَ يَدْعُونَ يَبْتَغُونَ إِلَىٰ رَبِّهِمُ الْوَسِيلَةَ أَيُّهُمْ أَقْرَبُ وَيَرْجُونَ رَحْمَتَهُ وَيَخَافُونَ عَذَابَهُ ۚ إِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ كَانَ مَحْذُورًا
(57)
محمداکرم اعوان :
یہ (مشرک) جن کوپکاررہےہیں وہ خودہی اپنےپروردگار کی طرف ذریعہ (تقرب) تلاش کررہےہیں کہ ان میں کون زیادہ (اللہ کا) مقرب بنتاہےاوروہ اُس کی رحمت کےامیدواررہتےہیں اوراُس کےعذاب سےڈرتےہیں۔ بےشک آپ کےپروردگارکا عذاب ڈرنےکی چیز ہے۔
فتح محمدجالندھری :
یہ لوگ جن کو (خدا کے سوا) پکارتے ہیں وہ خود اپنے پروردگار کے ہاں ذریعہ (تقرب) تلاش کرتے رہتے ہیں کہ کون ان میں (خدا کا) زیادہ مقرب ہوتا ہے اور اس کی رحمت کے امیدوار رہتے ہیں اور اس کے عذاب سے خوف رکھتے ہیں۔ بےشک تمہارے پروردگار کا عذاب ڈرنے کی چیز ہے
Sahi International :
Those whom they invoke seek means of access to their Lord, [striving as to] which of them would be nearest, and they hope for His mercy and fear His punishment. Indeed, the punishment of your Lord is ever feared.
وَإِن مِّن قَرْيَةٍ إِلَّا نَحْنُ مُهْلِكُوهَا قَبْلَ يَوْمِ الْقِيَامَةِ أَوْ مُعَذِّبُوهَا عَذَابًا شَدِيدًا ۚ كَانَ ذَٰلِكَ فِي الْكِتَابِ مَسْطُورًا
(58)
محمداکرم اعوان :
اور (کفار کی) کوئی بستی نہیں مگرقیامت کےدن سےپہلےہم اس کوہلاک کردیں گےیااس کوعذاب دیں گےسخت عذاب۔ یہ کتاب میں لکھاجاچکاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور (کفر کرنے والوں کی) کوئی بستی نہیں مگر قیامت کے دن سے پہلے ہم اسے ہلاک کردیں گے یا سخت عذاب سے معذب کریں گے۔ یہ کتاب (یعنی تقدیر) میں لکھا جاچکا ہے
Sahi International :
And there is no city but that We will destroy it before the Day of Resurrection or punish it with a severe punishment. That has ever been in the Register inscribed.
وَمَا مَنَعَنَا أَن نُّرْسِلَ بِالْآيَاتِ إِلَّا أَن كَذَّبَ بِهَا الْأَوَّلُونَ ۚ وَآتَيْنَا ثَمُودَ النَّاقَةَ مُبْصِرَةً فَظَلَمُوا بِهَا ۚ وَمَا نُرْسِلُ بِالْآيَاتِ إِلَّا تَخْوِيفًا
(59)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےنشانیاں (فرمائشی معجزات) بھیجنا اس لیےبند کردیں کہ اگلےلوگوں نےان کی تکذیب کی اورہم نے ثمود کواونٹنی دی جوکھلی نشانی (معجزہ) تھی توانہوں نےاس کےساتھ ظلم کیااورہم ایسے معجزات کوصرف (انجام بد سے) ڈرانےکےلیےبھیجا کرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے نشانیاں بھیجنی اس لئے موقوف کردیں کہ اگلے لوگوں نے اس کی تکذیب کی تھی۔ اور ہم نے ثمود کو اونٹنی (نبوت صالح کی کھلی) نشانی دی۔ تو انہوں نے اس پر ظلم کیا اور ہم جو نشانیاں بھیجا کرتے ہیں تو ڈرانے کو
Sahi International :
And nothing has prevented Us from sending signs except that the former peoples denied them. And We gave Thamud the she-camel as a visible sign, but they wronged her. And We send not the signs except as a warning.
وَإِذْ قُلْنَا لَكَ إِنَّ رَبَّكَ أَحَاطَ بِالنَّاسِ ۚ وَمَا جَعَلْنَا الرُّؤْيَا الَّتِي أَرَيْنَاكَ إِلَّا فِتْنَةً لِّلنَّاسِ وَالشَّجَرَةَ الْمَلْعُونَةَ فِي الْقُرْآنِ ۚ وَنُخَوِّفُهُمْ فَمَا يَزِيدُهُمْ إِلَّا طُغْيَانًا كَبِيرًا
(60)
محمداکرم اعوان :
اورجب ہم نےآپ سےفرمایاکہ بےشک آپ کاپروردگار (اللہ، تمام) لوگوں کوگھیرے (احاطہ کیے) ہوئے ہےاورجوواقعہ (واقعہءمعراج) ہم نےآپ کو (بیداری میں) دکھایااس کولوگوں کےلیےآزمائش کا سبب بنادیااوراسی طرح (تھوہرکے) درخت کوجس پرقرآن میں لعنت کی گئی ۔اورہم ان کوڈراتےہیں توان کوبڑی سرکشی پیداہوتی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
جب ہم نے تم سے کہا کہ تمہارا پروردگار لوگوں کو احاطہ کئے ہوئے ہے۔ اور جو نمائش ہم نے تمہیں دکھائی اس کو لوگوں کے لئے آرمائش کیا۔ اور اسی طرح (تھوہر کے) درخت کو جس پر قرآن میں لعنت کی گئی۔ اور ہم انہیں ڈراتے ہیں تو ان کو اس سے بڑی (سخت) سرکشی پیدا ہوتی ہے
Sahi International :
And [remember, O Muhammad], when We told you, "Indeed, your Lord has encompassed the people." And We did not make the sight which We showed you except as a trial for the people, as was the accursed tree [mentioned] in the Qur'an. And We threaten them, but it increases them not except in great transgression.
وَإِذْ قُلْنَا لِلْمَلَائِكَةِ اسْجُدُوا لِآدَمَ فَسَجَدُوا إِلَّا إِبْلِيسَ قَالَ أَأَسْجُدُ لِمَنْ خَلَقْتَ طِينًا
(61)
محمداکرم اعوان :
اورجب ہم نےفرشتوں سےفرمایا کہ آدم (علیہ السلام) کوسجدہ کروتوسب نےسجدہ کیا مگرابلیس نے (نہ کیااور) کہاکیا میں ایسےشخص کوسجدہ کروں جس کوآپ نےمٹی سےپیدافرمایاہے؟
فتح محمدجالندھری :
اور جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم کو سجدہ کرو تو سب نے سجدہ کیا مگر ابلیس نے نہ کیا۔ بولا کہ بھلا میں ایسے شخص کو سجدہ کرو جس کو تو نے مٹی سے پیدا کیا ہے
Sahi International :
And [mention] when We said to the angles, "Prostrate to Adam," and they prostrated, except for Iblees. He said, "Should I prostrate to one You created from clay?"
قَالَ أَرَأَيْتَكَ هَٰذَا الَّذِي كَرَّمْتَ عَلَيَّ لَئِنْ أَخَّرْتَنِ إِلَىٰ يَوْمِ الْقِيَامَةِ لَأَحْتَنِكَنَّ ذُرِّيَّتَهُ إِلَّا قَلِيلًا
(62)
محمداکرم اعوان :
کہنےلگابھلادیکھیں تویہی ہےوہ جس کوآپ نےمجھ پرفضیلت بخشی ہےاگرآپ مجھ قیامت کےدن تک مہلت دےدیں تومیں ضرورتھوڑےلوگوں کےسواان کی اولاد کوتباہ کرتارہوں گا۔
فتح محمدجالندھری :
(اور از راہ طنز) کہنے لگا کہ دیکھ تو یہی وہ ہے جسے تو نے مجھ پر فضیلت دی ہے۔ اگر تو مجھ کو قیامت کے دن تک مہلت دے تو میں تھوڑے سے شخصوں کے سوا اس کی (تمام) اولاد کی جڑ کاٹتا رہوں گا
Sahi International :
[Iblees] said, "Do You see this one whom You have honored above me? If You delay me until the Day of Resurrection, I will surely destroy his descendants, except for a few."
قَالَ اذْهَبْ فَمَن تَبِعَكَ مِنْهُمْ فَإِنَّ جَهَنَّمَ جَزَاؤُكُمْ جَزَاءً مَّوْفُورًا
(63)
محمداکرم اعوان :
ارشادہوایہاں سےچلاجاپس جوان میں سےتیری بات مانےگاتوبےشک تم سب کی سزاجہنم ہے، پوری پوری سزا۔
فتح محمدجالندھری :
خدا نے فرمایا (یہاں سے) چلا جا۔ جو شخص ان میں سے تیری پیروی کرے گا تو تم سب کی جزا جہنم ہے (اور وہ) پوری سزا (ہے)
Sahi International :
[Allah] said, "Go, for whoever of them follows you, indeed Hell will be the recompense of you - an ample recompense.
وَاسْتَفْزِزْ مَنِ اسْتَطَعْتَ مِنْهُم بِصَوْتِكَ وَأَجْلِبْ عَلَيْهِم بِخَيْلِكَ وَرَجِلِكَ وَشَارِكْهُمْ فِي الْأَمْوَالِ وَالْأَوْلَادِ وَعِدْهُمْ ۚ وَمَا يَعِدُهُمُ الشَّيْطَانُ إِلَّا غُرُورًا
(64)
محمداکرم اعوان :
اوران میں سےجس کوبہکاسکےاپنی آواز سےبہکاتارہ اوران پراپنےسواراورپیادےچڑھا کرلاتارہ اوران کےمال اوراولاد میں شریک ہوتارہ اوران سےوعدے کرتارہ اورشیطان ان سےجووعدےکرتاہےسب دھوکا ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان میں سے جس کو بہکا سکے اپنی آواز سے بہکاتا رہ۔ اور ان پر اپنے سواروں اور پیاروں کو چڑھا کر لاتا رہ اور ان کے مال اور اولاد میں شریک ہوتا رہ اور ان سے وعدے کرتا رہ۔ اور شیطان جو وعدے ان سے کرتا ہے سب دھوکا ہے
Sahi International :
And incite [to senselessness] whoever you can among them with your voice and assault them with your horses and foot soldiers and become a partner in their wealth and their children and promise them." But Satan does not promise them except delusion.
إِنَّ عِبَادِي لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَانٌ ۚ وَكَفَىٰ بِرَبِّكَ وَكِيلًا
(65)
محمداکرم اعوان :
بےشک میرے (مخلص) بندوں پرتیراکوئی بس نہ چلےگااورآپ کاپروردگارکارسازکافی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
جو میرے (مخلص) بندے ہیں ان پر تیرا کچھ زور نہیں۔ اور (اے پیغمبر) تمہارا پروردگار کارساز کافی ہے
Sahi International :
Indeed, over My [believing] servants there is for you no authority. And sufficient is your Lord as Disposer of affairs.
رَّبُّكُمُ الَّذِي يُزْجِي لَكُمُ الْفُلْكَ فِي الْبَحْرِ لِتَبْتَغُوا مِن فَضْلِهِ ۚ إِنَّهُ كَانَ بِكُمْ رَحِيمًا
(66)
محمداکرم اعوان :
تمہاراپروردگاروہ ہےجوتمہارےلیےسمندرمیں جہاز چلاتاہےتاکہ تم اُس کےفضل میں سے(روزی) تلاش کروبےشک وہ تم پرمہربان ہے۔
فتح محمدجالندھری :
تمہارا پروردگار وہ ہے جو تمہارے لئے دریا میں کشتیاں چلاتا ہے تاکہ تم اس کے فضل سے (روزی) تلاش کرو۔ بےشک وہ تم پر مہربان ہے
Sahi International :
It is your Lord who drives the ship for you through the sea that you may seek of His bounty. Indeed, He is ever, to you, Merciful.
وَإِذَا مَسَّكُمُ الضُّرُّ فِي الْبَحْرِ ضَلَّ مَن تَدْعُونَ إِلَّا إِيَّاهُ ۖ فَلَمَّا نَجَّاكُمْ إِلَى الْبَرِّ أَعْرَضْتُمْ ۚ وَكَانَ الْإِنسَانُ كَفُورًا
(67)
محمداکرم اعوان :
اورجب تم کوسمندرمیں تکلیف پہنچتی ہےتواس (اللہ) کےعلاوہ جتنوں کی تم عبادت کرتےہوسب گم ہوجاتےہیں پھرجب ہم تم کوخشکی کی طرف بچالاتےہیں توتم منہ پھیرلیتےہواورانسان بڑاناشکراہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب تم کو دریا میں تکلیف پہنچتی ہے (یعنی ڈوبنے کا خوف ہوتا ہے) تو جن کو تم پکارا کرتے ہو سب اس (پروردگار) کے سوا گم ہوجاتے ہیں۔ پھر جب وہ تم کو (ڈوبنے سے) بچا کر خشکی پر لے جاتا ہے تو تم منہ پھیر لیتے ہو اور انسان ہے ہی ناشکرا
Sahi International :
And when adversity touches you at sea, lost are [all] those you invoke except for Him. But when He delivers you to the land, you turn away [from Him]. And ever is man ungrateful.
أَفَأَمِنتُمْ أَن يَخْسِفَ بِكُمْ جَانِبَ الْبَرِّ أَوْ يُرْسِلَ عَلَيْكُمْ حَاصِبًا ثُمَّ لَا تَجِدُوا لَكُمْ وَكِيلًا
(68)
محمداکرم اعوان :
سوکیاتم (اس بات سے) بےخوف ہوکہ وہ تمہیں خشکی کی طرف (لےجاکر) زمین میں دھنسادےیاتم پرایسی تیزہوابھیج دےجوکنکرپتھربرسانےلگے؟ پھرتم اپنا کوئی نگہبان نہ پاؤ۔
فتح محمدجالندھری :
کیا تم (اس سے) بےخوف ہو کہ خدا تمہیں خشکی کی طرف (لے جا کر زمین میں) دھنسا دے یا تم پر سنگریزوں کی بھری ہوئی آندھی چلادے۔ پھر تم اپنا کوئی نگہبان نہ پاؤ
Sahi International :
Then do you feel secure that [instead] He will not cause a part of the land to swallow you or send against you a storm of stones? Then you would not find for yourselves an advocate.
أَمْ أَمِنتُمْ أَن يُعِيدَكُمْ فِيهِ تَارَةً أُخْرَىٰ فَيُرْسِلَ عَلَيْكُمْ قَاصِفًا مِّنَ الرِّيحِ فَيُغْرِقَكُم بِمَا كَفَرْتُمْ ۙ ثُمَّ لَا تَجِدُوا لَكُمْ عَلَيْنَا بِهِ تَبِيعًا
(69)
محمداکرم اعوان :
یاتم (اس بات سے) بےخوف ہوگئےہوکہ تم کواس (سمندر) میں دوبارہ لےجائےپھرتم پرہواکا سخت طوفان بھیج دے؟ پس تمہارےکفرکی وجہ سےتمہیں غرق کردےپھرتم اپنےلیےکوئی ہماراپیچھاکرنےوالا نہ پاؤ۔
فتح محمدجالندھری :
یا (اس سے) بےخوف ہو کر تم دوسری دفعہ دریا میں لے جائے پھر تم پر تیز ہوا چلائے اور تمہارے کفر کے سبب تمہیں ڈبو دے۔ پھر تم اس غرق کے سبب اپنے لئے کوئی ہمارا پیچھا کرنے والا نہ پاؤ
Sahi International :
Or do you feel secure that He will not send you back into the sea another time and send upon you a hurricane of wind and drown you for what you denied? Then you would not find for yourselves against Us an avenger.
۞ وَلَقَدْ كَرَّمْنَا بَنِي آدَمَ وَحَمَلْنَاهُمْ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ وَرَزَقْنَاهُم مِّنَ الطَّيِّبَاتِ وَفَضَّلْنَاهُمْ عَلَىٰ كَثِيرٍ مِّمَّنْ خَلَقْنَا تَفْضِيلًا
(70)
محمداکرم اعوان :
اوربےشک ہم نےبنی آدم ؑ کو عزت بخشی اوران کوخشکی اورسمندرمیں سواری دی اوران کوپاکیزہ چیزیں عطافرمائیں اورہم نےان کواپنی بہت سی مخلوقات پرفضیلت بخشی۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے بنی آدم کو عزت بخشی اور ان کو جنگل اور دریا میں سواری دی اور پاکیزہ روزی عطا کی اور اپنی بہت سی مخلوقات پر فضیلت دی
Sahi International :
And We have certainly honored the children of Adam and carried them on the land and sea and provided for them of the good things and preferred them over much of what We have created, with [definite] preference.
يَوْمَ نَدْعُو كُلَّ أُنَاسٍ بِإِمَامِهِمْ ۖ فَمَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِيَمِينِهِ فَأُولَٰئِكَ يَقْرَءُونَ كِتَابَهُمْ وَلَا يُظْلَمُونَ فَتِيلًا
(71)
محمداکرم اعوان :
اورجس دن ہم تمام لوگوں کوان کےپیشواؤں کےساتھ بلائیں گےتوجن کی کتاب ان کےداہنےہاتھ میں دی جائے گی سووہ (خوش ہوکر) اپنی کتاب (اعمال نامہ) کوپڑھیں گےاوران پرذرہ بھرزیادتی نہ کی جائےگی۔
فتح محمدجالندھری :
جس دن ہم سب لوگوں کو ان کے پیشواؤں کے ساتھ بلائیں گے۔ تو جن (کے اعمال) کی کتاب ان کے داہنے ہاتھ میں دی جائے گی وہ اپنی کتاب کو (خوش ہو ہو کر) پڑھیں گے اور ان پر دھاگے برابر بھی ظلم نہ ہوگا
Sahi International :
[Mention, O Muhammad], the Day We will call forth every people with their record [of deeds]. Then whoever is given his record in his right hand - those will read their records, and injustice will not be done to them, [even] as much as a thread [inside the date seed].
وَمَن كَانَ فِي هَٰذِهِ أَعْمَىٰ فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ أَعْمَىٰ وَأَضَلُّ سَبِيلًا
(72)
محمداکرم اعوان :
اورجوشخص اس (دنیا) میں اندھاہےسووہ آخرت میں بھی اندھاہوگااور (نجات کے) راستےسےبہت دور۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو شخص اس (دنیا) میں اندھا ہو وہ آخرت میں بھی اندھا ہوگا۔ اور (نجات کے) رستے سے بہت دور
Sahi International :
And whoever is blind in this [life] will be blind in the Hereafter and more astray in way.
وَإِن كَادُوا لَيَفْتِنُونَكَ عَنِ الَّذِي أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ لِتَفْتَرِيَ عَلَيْنَا غَيْرَهُ ۖ وَإِذًا لَّاتَّخَذُوكَ خَلِيلًا
(73)
محمداکرم اعوان :
اوریہ اس سےآپ کوبہکانےمیں لگےتھےجوہم نےآپ پروحی بھیجی ہےتاکہ آپ اس کےسوا ہماری نسبت اورباتیں بنالیں اوراس وقت وہ آپ کودوست بنالیتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اے پیغمبر جو وحی ہم نے تمہاری طرف بھیجی ہے قریب تھا کہ یہ (کافر) لوگ تم کو اس سے بچلا دیں تاکہ تم اس کے سوا اور باتیں ہماری نسبت بنالو۔ اور اس وقت وہ تم کو دوست بنا لیتے
Sahi International :
And indeed, they were about to tempt you away from that which We revealed to you in order to [make] you invent about Us something else; and then they would have taken you as a friend.
وَلَوْلَا أَن ثَبَّتْنَاكَ لَقَدْ كِدتَّ تَرْكَنُ إِلَيْهِمْ شَيْئًا قَلِيلًا
(74)
محمداکرم اعوان :
اوراگرہم آپ کوثابت قدم نہ رکھتےتو (ہوسکتاہے) آپ ان کی طرف کسی قدرمائل ہونےلگتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر تم کو ثابت قدم نہ رہنے دیتے تو تم کسی قدر ان کی طرف مائل ہونے ہی لگے تھے
Sahi International :
And if We had not strengthened you, you would have almost inclined to them a little.
إِذًا لَّأَذَقْنَاكَ ضِعْفَ الْحَيَاةِ وَضِعْفَ الْمَمَاتِ ثُمَّ لَا تَجِدُ لَكَ عَلَيْنَا نَصِيرًا
(75)
محمداکرم اعوان :
(اگرایساہوتا) توہم آپ کوزندگی میں بھی دُگنااورمدت حیات پوراہونےکےبعد بھی دُگنا (عذاب) ضرورچکھاتےپھرآپ ہمارے مقابلہ میں کسی کوبھی اپنا مددگارنہ پاتے۔
فتح محمدجالندھری :
اس وقت ہم تم کو زندگی میں (عذاب کا) دونا اور مرنے پر بھی دونا مزا چکھاتے پھر تم ہمارے مقابلے میں کسی کو اپنا مددگار نہ پاتے
Sahi International :
Then [if you had], We would have made you taste double [punishment in] life and double [after] death. Then you would not find for yourself against Us a helper.
وَإِن كَادُوا لَيَسْتَفِزُّونَكَ مِنَ الْأَرْضِ لِيُخْرِجُوكَ مِنْهَا ۖ وَإِذًا لَّا يَلْبَثُونَ خِلَافَكَ إِلَّا قَلِيلًا
(76)
محمداکرم اعوان :
اوریہ لوگ اس سرزمین سےآپ کےقدم ہی اکھاڑنےلگےتھےتاکہ آپ کواس سےنکال دیں اورپھر (اگرایساہوتاتو) آپ کےبعد یہ بھی بہت کم رہ پاتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور قریب تھا کہ یہ لوگ تمہیں زمین (مکہ) سے پھسلا دیں تاکہ تمہیں وہاں سے جلاوطن کر دیں۔ اور اس وقت تمہارے پیچھے یہ بھی نہ رہتے مگر کم
Sahi International :
And indeed, they were about to drive you from the land to evict you therefrom. And then [when they do], they will not remain [there] after you, except for a little.
سُنَّةَ مَن قَدْ أَرْسَلْنَا قَبْلَكَ مِن رُّسُلِنَا ۖ وَلَا تَجِدُ لِسُنَّتِنَا تَحْوِيلًا
(77)
محمداکرم اعوان :
جوپیغمبرہم نےآپ سےپہلےبھیجےتھے (ان کےباب میں ہمارا) یہی قاعدہ رہا ہےاورآپ ہمارے (اس) قاعدے میں تغیروتبدل نہ پائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
جو پیغمبر ہم نے تم سے پہلے بھیجے تھے ان کا (اور ان کے بارے میں ہمارا یہی) طریق رہا ہے اور تم ہمارے طریق میں تغیروتبدل نہ پاؤ گے
Sahi International :
[That is Our] established way for those We had sent before you of Our messengers; and you will not find in Our way any alteration.
أَقِمِ الصَّلَاةَ لِدُلُوكِ الشَّمْسِ إِلَىٰ غَسَقِ اللَّيْلِ وَقُرْآنَ الْفَجْرِ ۖ إِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِ كَانَ مَشْهُودًا
(78)
محمداکرم اعوان :
سورج کےڈھلنےسےرات کےاندھیرےتک (ظہر،عصر،مغرب،عشاء) نمازیں اورصبح کوقرآن پڑھاکریں بےشک صبح کےوقت کاقرآن (نماز) پڑھنا (فرشتوں کی) حاضری کاوقت ہے۔
فتح محمدجالندھری :
(اے محمدﷺ) سورج کے ڈھلنے سے رات کے اندھیرے تک (ظہر، عصر، مغرب، عشا کی) نمازیں اور صبح کو قرآن پڑھا کرو۔ کیوں صبح کے وقت قرآن کا پڑھنا موجب حضور (ملائکہ) ہے
Sahi International :
Establish prayer at the decline of the sun [from its meridian] until the darkness of the night and [also] the Qur'an of dawn. Indeed, the recitation of dawn is ever witnessed.
وَمِنَ اللَّيْلِ فَتَهَجَّدْ بِهِ نَافِلَةً لَّكَ عَسَىٰ أَن يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَّحْمُودًا
(79)
محمداکرم اعوان :
اورکسی قدررات کےحصےمیں سواس (قرآن) کےساتھ تہجد (رات کےنوافل) پڑھاکیجیئےیہ آپ کےلیے (فرض نمازوں کےعلاوہ) زیادہ ہےامیدہےکہ آپ کاپروردگارآپ کومقامِ محمودمیں جگہ عطافرمائےگا۔
فتح محمدجالندھری :
اور بعض حصہ شب میں بیدار ہوا کرو (اور تہجد کی نماز پڑھا کرو) ۔ (یہ شب خیزی) تمہاری لئے (سبب) زیادت ہے (ثواب اور نماز تہجد تم کو نفل) ہے قریب ہے کہ خدا تم کو مقام محمود میں داخل کرے
Sahi International :
And from [part of] the night, pray with it as additional [worship] for you; it is expected that your Lord will resurrect you to a praised station.
وَقُل رَّبِّ أَدْخِلْنِي مُدْخَلَ صِدْقٍ وَأَخْرِجْنِي مُخْرَجَ صِدْقٍ وَاجْعَل لِّي مِن لَّدُنكَ سُلْطَانًا نَّصِيرًا
(80)
محمداکرم اعوان :
اورآپ دعاکیجیئےکہ اےمیرےپروردگار! مجھے (مدینہ منورہ میں) اچھی طرح داخل کیجیئواور (مکہ مکرمہ سے) اچھی طرح نکالیواورمجھےاپنےپاس سےایساغلبہ دیجئیوجس کےساتھ آپ کی مددہو۔
فتح محمدجالندھری :
اور کہو کہ اے پروردگار مجھے (مدینے میں) اچھی طرح داخل کیجیو اور (مکے سے) اچھی طرح نکالیو۔ اور اپنے ہاں سے زور وقوت کو میرا مددگار بنائیو
Sahi International :
And say, "My Lord, cause me to enter a sound entrance and to exit a sound exit and grant me from Yourself a supporting authority."
وَقُلْ جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ ۚ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا
(81)
محمداکرم اعوان :
اورفرمادیجیئےکہ حق آگیااورباطل گیاگزراہوگیابےشک باطل نابودہونےوالاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور کہہ دو کہ حق آگیا اور باطل نابود ہوگیا۔ بےشک باطل نابود ہونے والا ہے
Sahi International :
And say, "Truth has come, and falsehood has departed. Indeed is falsehood, [by nature], ever bound to depart."
وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا هُوَ شِفَاءٌ وَرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِينَ ۙ وَلَا يَزِيدُ الظَّالِمِينَ إِلَّا خَسَارًا
(82)
محمداکرم اعوان :
اورہم قرآن کےذریعےوہ چیزنازل کرتےہیں جوایمان والوں کےلیےشفاءاوررحمت ہےاورظالموں کےحق میں تواس سےنقصان ہی بڑھتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم قرآن (کے ذریعے) سے وہ چیز نازل کرتے ہیں جو مومنوں کے لئے شفا اور رحمت ہے اور ظالموں کے حق میں تو اس سے نقصان ہی بڑھتا ہے
Sahi International :
And We send down of the Qur'an that which is healing and mercy for the believers, but it does not increase the wrongdoers except in loss.
وَإِذَا أَنْعَمْنَا عَلَى الْإِنسَانِ أَعْرَضَ وَنَأَىٰ بِجَانِبِهِ ۖ وَإِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ كَانَ يَئُوسًا
(83)
محمداکرم اعوان :
اورجب ہم انسان کونعمت بخشتےہیں تووہ منہ موڑلیتاہےاوراپنی کروٹ پھیرلیتاہےاورجب اس کوکوئی تکلیف پہنچتی ہےتوناامیدہوجاتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب ہم انسان کو نعمت بخشتے ہیں تو ردگرداں ہوجاتا اور پہلو پھیر لیتا ہے۔ اور جب اسے سختی پہنچتی ہے تو ناامید ہوجاتا ہے
Sahi International :
And when We bestow favor upon the disbeliever, he turns away and distances himself; and when evil touches him, he is ever despairing.
قُلْ كُلٌّ يَعْمَلُ عَلَىٰ شَاكِلَتِهِ فَرَبُّكُمْ أَعْلَمُ بِمَنْ هُوَ أَهْدَىٰ سَبِيلًا
(84)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےکہ ہرشخص اپنےطریقے پرکام کررہاہےسوآپ کاپروردگاراس (شخص) سےخوب واقف ہےجوسب سے درست راستےپرہے۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ ہر شخص اپنے طریق کے مطابق عمل کرتا ہے۔ سو تمہارا پروردگار اس شخص سے خوب واقف ہے جو سب سے زیادہ سیدھے رستے پر ہے
Sahi International :
Say, "Each works according to his manner, but your Lord is most knowing of who is best guided in way."
وَيَسْأَلُونَكَ عَنِ الرُّوحِ ۖ قُلِ الرُّوحُ مِنْ أَمْرِ رَبِّي وَمَا أُوتِيتُم مِّنَ الْعِلْمِ إِلَّا قَلِيلًا
(85)
محمداکرم اعوان :
اوریہ لوگ آپ سےروح کےبارےپوچھتےہیں فرمادیجیئےکہ روح میرےپروردگارکےحکم سےہےاورتم کوبہت تھوڑا علم دیاگیاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور تم سے روح کے بارے میں سوال کرتے ہیں۔ کہہ دو کہ وہ میرے پروردگار کی ایک شان ہے اور تم لوگوں کو (بہت ہی) کم علم دیا گیا ہے
Sahi International :
And they ask you, [O Muhammad], about the soul. Say, "The soul is of the affair of my Lord. And mankind have not been given of knowledge except a little."
وَلَئِن شِئْنَا لَنَذْهَبَنَّ بِالَّذِي أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ ثُمَّ لَا تَجِدُ لَكَ بِهِ عَلَيْنَا وَكِيلًا
(86)
محمداکرم اعوان :
اوراگرہم چاہیں توجِس قدروحی آپ پربھیجی ہےسب واپس لےلیں پھراس کے (واپس لانےکے) لیےآپ کوہمارے مقابلےمیں اپنا کوئی مددگارنہ ملے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر ہم چاہیں تو جو (کتاب) ہم تمہاری طرف بھیجتے ہیں اسے (دلوں سے) محو کردیں۔ پھر تم اس کے لئے ہمارے مقابلے میں کسی کو مددگار نہ پاؤ
Sahi International :
And if We willed, We could surely do away with that which We revealed to you. Then you would not find for yourself concerning it an advocate against Us.
إِلَّا رَحْمَةً مِّن رَّبِّكَ ۚ إِنَّ فَضْلَهُ كَانَ عَلَيْكَ كَبِيرًا
(87)
محمداکرم اعوان :
مگر (یہ) آپ کےپروردگارکی رحمت ہے (کہ ایسانہیں کیا) بےشک آپ پراُس کا بڑافضل ہے۔
فتح محمدجالندھری :
مگر (اس کا قائم رہنا) تمہارے پروردگار کی رحمت ہے۔ کچھ شک نہیں کہ تم پر اس کا بڑا فضل ہے
Sahi International :
Except [We have left it with you] as a mercy from your Lord. Indeed, His favor upon you has ever been great.
قُل لَّئِنِ اجْتَمَعَتِ الْإِنسُ وَالْجِنُّ عَلَىٰ أَن يَأْتُوا بِمِثْلِ هَٰذَا الْقُرْآنِ لَا يَأْتُونَ بِمِثْلِهِ وَلَوْ كَانَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ ظَهِيرًا
(88)
محمداکرم اعوان :
آپ فرمادیجیئےکہ اگر (تمام) انسان اورجنات (اس بات کےلیے) اکھٹےہوجائیں کہ ایساقرآن بنالائیں تب بھی اس جیسانہ لاسکیں گےاگرچہ وہ ایک دوسرے کی مدد کریں۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ اگر انسان اور جن اس بات پر مجتمع ہوں کہ اس قرآن جیسا بنا لائیں تو اس جیسا نہ لاسکیں گے اگرچہ وہ ایک دوسرے کو مددگار ہوں
Sahi International :
Say, "If mankind and the jinn gathered in order to produce the like of this Qur'an, they could not produce the like of it, even if they were to each other assistants."
وَلَقَدْ صَرَّفْنَا لِلنَّاسِ فِي هَٰذَا الْقُرْآنِ مِن كُلِّ مَثَلٍ فَأَبَىٰ أَكْثَرُ النَّاسِ إِلَّا كُفُورًا
(89)
محمداکرم اعوان :
اوربےشک ہم نےلوگوں (کوسمجھانے) کےلیےاس قرآن میں سب باتیں طرح طرح سےبیان فرمادیں ہیں پھربھی اکثرلوگ انکارکیےبغیرنہ رہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے قرآن میں سب باتیں طرح طرح سے بیان کردی ہیں۔ مگر اکثر لوگوں نے انکار کرنے کے سوا قبول نہ کیا
Sahi International :
And We have certainly diversified for the people in this Qur'an from every [kind] of example, but most of the people refused [anything] except disbelief.
وَقَالُوا لَن نُّؤْمِنَ لَكَ حَتَّىٰ تَفْجُرَ لَنَا مِنَ الْأَرْضِ يَنبُوعًا
(90)
محمداکرم اعوان :
اورکہنےلگےہم آپ پرہرگزایمان نہ لائیں گےجب تک آپ ہمارےلیےزمین سےچشمہ جاری نہ کردیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور کہنے لگے کہ ہم تم پر ایمان نہیں لائیں گے جب تک کہ (عجیب وغریب باتیں نہ دکھاؤ یعنی یا تو) ہمارے لئے زمین سے چشمہ جاری کردو
Sahi International :
And they say, "We will not believe you until you break open for us from the ground a spring.
أَوْ تَكُونَ لَكَ جَنَّةٌ مِّن نَّخِيلٍ وَعِنَبٍ فَتُفَجِّرَ الْأَنْهَارَ خِلَالَهَا تَفْجِيرًا
(91)
محمداکرم اعوان :
یاآپ کےلیےکوئی کھجوروں اورانگوروں کاباغ ہوپس آپ اس میں جگہ جگہ نہریں جاری کردیں۔
فتح محمدجالندھری :
یا تمہارا کھجوروں اور انگوروں کا کوئی باغ ہو اور اس کے بیچ میں نہریں بہا نکالو
Sahi International :
Or [until] you have a garden of palm tress and grapes and make rivers gush forth within them in force [and abundance]
أَوْ تُسْقِطَ السَّمَاءَ كَمَا زَعَمْتَ عَلَيْنَا كِسَفًا أَوْ تَأْتِيَ بِاللَّهِ وَالْمَلَائِكَةِ قَبِيلًا
(92)
محمداکرم اعوان :
یاجیسا کہ آپ کہاکرتےہیں ہم پرآسمان کےٹکڑےگرادیں یااللہ اورفرشتوں کو (ہمارے) روبرولےآئیں۔
فتح محمدجالندھری :
یا جیسا تم کہا کرتے ہو ہم پر آسمان کے ٹکڑے لا گراؤ یا خدا اور فرشتوں کو (ہمارے) سامنے لاؤ
Sahi International :
Or you make the heaven fall upon us in fragments as you have claimed or you bring Allah and the angels before [us]
أَوْ يَكُونَ لَكَ بَيْتٌ مِّن زُخْرُفٍ أَوْ تَرْقَىٰ فِي السَّمَاءِ وَلَن نُّؤْمِنَ لِرُقِيِّكَ حَتَّىٰ تُنَزِّلَ عَلَيْنَا كِتَابًا نَّقْرَؤُهُ ۗ قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنتُ إِلَّا بَشَرًا رَّسُولًا
(93)
محمداکرم اعوان :
یاآپ کےلیےایک سونےکابناہواگھرہویاآپ آسمان پرچڑھ جائیں اورہم آپ کے(آسمان پر) چڑھ جانےکوبھی ہرگزنہ مانیں گےجب تک آپ (وہاں سے) ہمارےلیےایک تحریرلےکرنہ آئیں جسےہم پڑھ لیں آپ فرمادیجیئےکہ میراپروردگارپاک ہےکہ میں توصرف آدمی ہوں (اور) پیغمبرہوں۔
فتح محمدجالندھری :
یا تو تمہارا سونے کا گھر ہو یا تم آسمان پر چڑھ جاؤ۔ اور ہم تمہارے چڑھنے کو بھی نہیں مانیں گے جب تک کہ کوئی کتاب نہ لاؤ جسے ہم پڑھ بھی لیں۔ کہہ دو کہ میرا پروردگار پاک ہے میں تو صرف ایک پیغام پہنچانے والا انسان ہوں
Sahi International :
Or you have a house of gold or you ascend into the sky. And [even then], we will not believe in your ascension until you bring down to us a book we may read." Say, "Exalted is my Lord! Was I ever but a human messenger?"
وَمَا مَنَعَ النَّاسَ أَن يُؤْمِنُوا إِذْ جَاءَهُمُ الْهُدَىٰ إِلَّا أَن قَالُوا أَبَعَثَ اللَّهُ بَشَرًا رَّسُولًا
(94)
محمداکرم اعوان :
اورلوگوں کوایمان لانےسےکس چیزنےروکاجب ان کےپاس ہدایت پہنچ گئی سوائےاس کےکہ کہنےلگےکیا اللہ نےآدمی کوپیغمبربنا کربھیجاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب لوگوں کے پاس ہدایت آگئی تو ان کو ایمان لانے سے اس کے سوا کوئی چیز مانع نہ ہوئی کہ کہنے لگے کہ کیا خدا نے آدمی کو پیغمبر کرکے بھیجا ہے
Sahi International :
And what prevented the people from believing when guidance came to them except that they said, "Has Allah sent a human messenger?"
قُل لَّوْ كَانَ فِي الْأَرْضِ مَلَائِكَةٌ يَمْشُونَ مُطْمَئِنِّينَ لَنَزَّلْنَا عَلَيْهِم مِّنَ السَّمَاءِ مَلَكًا رَّسُولًا
(95)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےکہ اگرزمین میں فرشتےچلتےپھرتے (اور) بستےہوتےتوہم ان پرضرورآسمان سےفرشتےکوپیغمبربنا کر بھیجتے۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ اگر زمین میں فرشتے ہوتے (کہ اس میں) چلتے پھرتے (اور) آرام کرتے (یعنی بستے) تو ہم اُن کے پاس فرشتے کو پیغمبر بنا کر بھیجتے
Sahi International :
Say, "If there were upon the earth angels walking securely, We would have sent down to them from the heaven an angel [as a] messenger."
قُلْ كَفَىٰ بِاللَّهِ شَهِيدًا بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ ۚ إِنَّهُ كَانَ بِعِبَادِهِ خَبِيرًا بَصِيرًا
(96)
محمداکرم اعوان :
آپ فرمادیجیئےکہ میرےاورتمہارےدرمیان اللہ ہی کافی گواہ ہیں (کیونکہ) یقیناً وہ اپنےبندوں کوخوب جانتے (اور) دیکھتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ میرے اور تمہارے درمیان خدا ہی گواہ کافی ہے۔ وہی اپنے بندوں سے خبردار (اور ان کو) دیکھنے والا ہے
Sahi International :
Say, "Sufficient is Allah as Witness between me and you. Indeed he is ever, concerning His servants, Acquainted and Seeing."
وَمَن يَهْدِ اللَّهُ فَهُوَ الْمُهْتَدِ ۖ وَمَن يُضْلِلْ فَلَن تَجِدَ لَهُمْ أَوْلِيَاءَ مِن دُونِهِ ۖ وَنَحْشُرُهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَىٰ وُجُوهِهِمْ عُمْيًا وَبُكْمًا وَصُمًّا ۖ مَّأْوَاهُمْ جَهَنَّمُ ۖ كُلَّمَا خَبَتْ زِدْنَاهُمْ سَعِيرًا
(97)
محمداکرم اعوان :
اورجس کواللہ ہدایت دےدیں پس وہی ہدایت پانےوالاہےاورجس کووہ گمراہ کردیں توآپ اُس (اللہ) کےسواان کےلیےہرگزکوئی دوست نہیں پائیں گےاورہم ان کوقیامت کےدن اندھے، گونگےاوربہرے بناکراوندھےمنہ چلائیں گےان کا ٹھکانہ دوزخ ہے جب (اس کی آگ) دھیمی ہونےلگےگی تب ہم ان کےلیےاوربھڑکادیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جس شخص کو خدا ہدایت دے وہی ہدایت یاب ہے۔ اور جن کو گمراہ کرے تو تم خدا کے سوا اُن کے رفیق نہیں پاؤ گے۔ اور ہم اُن کو قیامت کے دن اوندھے منہ اندھے گونگے اور بہرے (بنا کر) اٹھائیں گے۔ اور ان کا ٹھکانہ دوزخ ہے۔ جب (اس کی آگ) بجھنے کو ہوگی تو ہم ان کو (عذاب دینے کے لئے) اور بھڑکا دیں گے
Sahi International :
And whoever Allah guides - he is the [rightly] guided; and whoever He sends astray - you will never find for them protectors besides Him, and We will gather them on the Day of Resurrection [fallen] on their faces - blind, dumb and deaf. Their refuge is Hell; every time it subsides We increase them in blazing fire.
ذَٰلِكَ جَزَاؤُهُم بِأَنَّهُمْ كَفَرُوا بِآيَاتِنَا وَقَالُوا أَإِذَا كُنَّا عِظَامًا وَرُفَاتًا أَإِنَّا لَمَبْعُوثُونَ خَلْقًا جَدِيدًا
(98)
محمداکرم اعوان :
یہ ان کواس بات کی سزاہےیہ کہ وہ ہماری آیات کےساتھ کفرکیاکرتےتھےاورکہتےتھےکہ کیاجب ہم ہڈیاں اورچُورا چُوراہوجائیں گےتوکیا ہم پھرنئےسرےسےپیدا کیےجائیں گے؟
فتح محمدجالندھری :
یہ ان کی سزا ہے اس لئے کہ وہ ہماری آیتوں سے کفر کرتے تھے اور کہتے تھے کہ جب ہم (مر کر بوسیدہ) ہڈیاں اور ریزہ ریزہ ہوجائیں گے تو کیا ازسرنو پیدا کئے جائیں گے
Sahi International :
That is their recompense because they disbelieved in Our verses and said, "When we are bones and crumbled particles, will we [truly] be resurrected [in] a new creation?"
۞ أَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّ اللَّهَ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ قَادِرٌ عَلَىٰ أَن يَخْلُقَ مِثْلَهُمْ وَجَعَلَ لَهُمْ أَجَلًا لَّا رَيْبَ فِيهِ فَأَبَى الظَّالِمُونَ إِلَّا كُفُورًا
(99)
محمداکرم اعوان :
کیاوہ نہیں دیکھتےکہ اللہ جس نےآسمانوں اورزمین کوپیدافرمایاہےاس بات پہ قدرت رکھتےہیں کہ ان جیسےآدمی دوبارہ پیدافرمادیں اوران کےلیےایک وقت مقررفرمادیاہےجس میں ذرہ برابرشک نہیں سواس پربھی ظالم انکارکیے بغیرنہ رہے۔
فتح محمدجالندھری :
کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ خدا جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے اس بات پر قادر ہے کہ ان جیسے (لوگ) پیدا کردے۔ اور اس نے ان کے لئے ایک وقت مقرر کر دیا ہے جس میں کچھ بھی شک نہیں۔ تو ظالموں نے انکار کرنے کے سوا (اسے) قبول نہ کیا
Sahi International :
Do they not see that Allah, who created the heavens and earth, is [the one] Able to create the likes of them? And He has appointed for them a term, about which there is no doubt. But the wrongdoers refuse [anything] except disbelief.
قُل لَّوْ أَنتُمْ تَمْلِكُونَ خَزَائِنَ رَحْمَةِ رَبِّي إِذًا لَّأَمْسَكْتُمْ خَشْيَةَ الْإِنفَاقِ ۚ وَكَانَ الْإِنسَانُ قَتُورًا
(100)
محمداکرم اعوان :
آپ فرمادیجیئےکہ اگرمیرےپروردگارکی رحمت کےخزانے تمہارے ہاتھ میں ہوتےتوپھرتم خرچ ہوجانےکےخوف سےان کوضروربندرکھتےاورانسان بڑاتنگ دل ہے۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ اگر میرے پروردگار کی رحمت کے خزانے تمہارے ہاتھ میں ہوتے تو تم خرچ ہوجانے کے خوف سے (ان کو) بند رکھتے۔ اور انسان دل کا بہت تنگ ہے
Sahi International :
Say [to them], "If you possessed the depositories of the mercy of my Lord, then you would withhold out of fear of spending." And ever has man been stingy.
وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَىٰ تِسْعَ آيَاتٍ بَيِّنَاتٍ ۖ فَاسْأَلْ بَنِي إِسْرَائِيلَ إِذْ جَاءَهُمْ فَقَالَ لَهُ فِرْعَوْنُ إِنِّي لَأَظُنُّكَ يَا مُوسَىٰ مَسْحُورًا
(101)
محمداکرم اعوان :
اوربےشک ہم نےموسیٰ (علیہ السلام) کونو (۹) واضح نشانیاں (معجزات) دیں توبنی اسرائیل سےپوچھ لیجیئےکہ جب وہ (موسیٰ علیہ السلام) ان کےپاس آئےتوفرعون نےان سےکہااےموسیٰ (علیہ السلام)! میراخیال ہےتم پرضرورکسی نےجادوکردیاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے موسیٰ کو نو کھلی نشانیاں دیں تو بنی اسرائیل سے دریافت کرلو کہ جب وہ ان کے پاس آئے تو فرعون نے ان سے کہا کہ موسیٰ میں خیال کرتا ہوں کہ تم پر جادو کیا گیا ہے
Sahi International :
And We had certainly given Moses nine evident signs, so ask the Children of Israel [about] when he came to them and Pharaoh said to him, "Indeed I think, O Moses, that you are affected by magic."
قَالَ لَقَدْ عَلِمْتَ مَا أَنزَلَ هَٰؤُلَاءِ إِلَّا رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ بَصَائِرَ وَإِنِّي لَأَظُنُّكَ يَا فِرْعَوْنُ مَثْبُورًا
(102)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےفرمایایقیناً تم یہ جانتےہوکہ یہ سب آسمانوں اورزمین کےپروردگارکےسواکسی نےنازل نہیں کیےجوکہ سمجھانےکےلیےہیں اوراےفرعون! بےشک میں یہ سمجھتاہوں کہ ضرورتیری ہلاکت کا وقت آگیاہے۔
فتح محمدجالندھری :
انہوں نے کہا کہ تم یہ جانتے ہو کہ آسمانوں اور زمین کے پروردگار کے سوا ان کو کسی نے نازل نہیں کیا۔ (اور وہ بھی تم لوگوں کے) سمجھانے کو۔ اور اے فرعون میں خیال کرتا ہوں کہ تم ہلاک ہوجاؤ گے
Sahi International :
[Moses] said, "You have already known that none has sent down these [signs] except the Lord of the heavens and the earth as evidence, and indeed I think, O Pharaoh, that you are destroyed."
فَأَرَادَ أَن يَسْتَفِزَّهُم مِّنَ الْأَرْضِ فَأَغْرَقْنَاهُ وَمَن مَّعَهُ جَمِيعًا
(103)
محمداکرم اعوان :
تواس نےچاہاکہ ان کواس سرزمین سےنکال دےتوہم نےاس (فرعون) کواورجواس کےساتھ تھےسب کوڈبودیا۔
فتح محمدجالندھری :
تو اس نے چاہا کہ ان کو سر زمین (مصر) سے نکال دے تو ہم نے اس کو اور جو اس کے ساتھ تھے سب کو ڈبو دیا
Sahi International :
So he intended to drive them from the land, but We drowned him and those with him all together.
وَقُلْنَا مِن بَعْدِهِ لِبَنِي إِسْرَائِيلَ اسْكُنُوا الْأَرْضَ فَإِذَا جَاءَ وَعْدُ الْآخِرَةِ جِئْنَا بِكُمْ لَفِيفًا
(104)
محمداکرم اعوان :
اوراس کےبعد ہم نےبنی اسرائیل سےفرمادیاکہ اس سرزمین میں رہوپھرجب آخرت کاوعدہ آئےگاتوہم تم سب کوجمع کرکےلےآئیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اس کے بعد بنی اسرائیل سے کہا کہ تم اس ملک میں رہو سہو۔ پھر جب آخرت کا وعدہ آجائے گا تو ہم تم سب کو جمع کرکے لے آئیں گے
Sahi International :
And We said after Pharaoh to the Children of Israel, "Dwell in the land, and when there comes the promise of the Hereafter, We will bring you forth in [one] gathering."
وَبِالْحَقِّ أَنزَلْنَاهُ وَبِالْحَقِّ نَزَلَ ۗ وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا مُبَشِّرًا وَنَذِيرًا
(105)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےاس (قرآن) کوسچائی کےساتھ نازل فرمایا ہےاورسچائی کےساتھ نازل ہوااورہم نےآپ کوصرف خوش خبری دینےوالا اور (انجام بد سے) ڈرانےوالا بناکربھیجا ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے اس قرآن کو سچائی کے ساتھ نازل کیا ہے اور وہ سچائی کے ساتھ نازل ہوا اور (اے محمدﷺ) ہم نے تم کو صرف خوشخبری دینے والا اور ڈر سنانے والا بنا کر بھیجا ہے
Sahi International :
And with the truth We have sent the Qur'an down, and with the truth it has descended. And We have not sent you, [O Muhammad], except as a bringer of good tidings and a warner.
وَقُرْآنًا فَرَقْنَاهُ لِتَقْرَأَهُ عَلَى النَّاسِ عَلَىٰ مُكْثٍ وَنَزَّلْنَاهُ تَنزِيلًا
(106)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےاس قرآن کوجزوجزوکرکےنازل فرمایاہےتاکہ آپ اس کولوگوں کوٹھہرٹھہرکرپڑھ کرسنائیں۔ اورہم نےاس کو آہستہ آہستہ نازل فرمایا ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے قرآن کو جزو جزو کرکے نازل کیا ہے تاکہ تم لوگوں کو ٹھیر ٹھیر کر پڑھ کر سناؤ اور ہم نے اس کو آہستہ آہستہ اُتارا ہے
Sahi International :
And [it is] a Qur'an which We have separated [by intervals] that you might recite it to the people over a prolonged period. And We have sent it down progressively.
قُلْ آمِنُوا بِهِ أَوْ لَا تُؤْمِنُوا ۚ إِنَّ الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ مِن قَبْلِهِ إِذَا يُتْلَىٰ عَلَيْهِمْ يَخِرُّونَ لِلْأَذْقَانِ سُجَّدًا
(107)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےکہ تم اس پرایمان لاؤیانہ لاؤ (یہ حق ہے) بےشک جن لوگوں کواس سےپہلے (دین کا) علم دیا گیاتھاجب ان کےسامنے پڑھاجاتاہےتووہ ٹھوڑیوں کےبل سجدے میں گرپڑتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ تم اس پر ایمان لاؤ یا نہ لاؤ (یہ فی نفسہ حق ہے) جن لوگوں کو اس سے پہلے علم (کتاب) دیا ہے۔ جب وہ ان کو پڑھ کر سنایا جاتا ہے تو وہ تھوڑیوں کے بل سجدے میں گر پڑتے ہیں
Sahi International :
Say, "Believe in it or do not believe. Indeed, those who were given knowledge before it - when it is recited to them, they fall upon their faces in prostration,
وَيَقُولُونَ سُبْحَانَ رَبِّنَا إِن كَانَ وَعْدُ رَبِّنَا لَمَفْعُولًا
(108)
محمداکرم اعوان :
اورکہتےہیں ہماراپروردگارپاک ہےبےشک ہمارےپروردگارکاوعدہ پوراہوکررہا۔
فتح محمدجالندھری :
اور کہتے ہیں کہ ہمارا پروردگار پاک ہے بےشک ہمارے پروردگار کا وعدہ پورا ہو کر رہا
Sahi International :
And they say, "Exalted is our Lord! Indeed, the promise of our Lord has been fulfilled."
وَيَخِرُّونَ لِلْأَذْقَانِ يَبْكُونَ وَيَزِيدُهُمْ خُشُوعًا ۩
(109)
محمداکرم اعوان :
اورٹھوڑیوں کےبل روتےہوئےگرتےہیں اوریہ (قرآن) ان کا خشوع (عاجزی) اوربڑھادیتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور وہ تھوڑیوں کے بل گر پڑتے ہیں (اور) روتے جاتے ہیں اور اس سے ان کو اور زیادہ عاجزی پیدا ہوتی ہے
Sahi International :
And they fall upon their faces weeping, and the Qur'an increases them in humble submission.
قُلِ ادْعُوا اللَّهَ أَوِ ادْعُوا الرَّحْمَٰنَ ۖ أَيًّا مَّا تَدْعُوا فَلَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَىٰ ۚ وَلَا تَجْهَرْ بِصَلَاتِكَ وَلَا تُخَافِتْ بِهَا وَابْتَغِ بَيْنَ ذَٰلِكَ سَبِيلًا
(110)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےکہ ’اللہ‘ کہہ کرپکارو یا ’رحٰمن‘ کہہ کر۔ جس سےبھی تم پکاروگےسواُسی کےلیےاچھےاچھےنام ہیں اوراپنی نمازنہ توبلند آوازسےپڑھیئےاورنہ بہت آہستہ اوراس کےدرمیان کا طریقہ اختیارکیجیئے۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ تم (خدا کو) الله (کے نام سے) پکارو یا رحمٰن (کے نام سے) جس نام سے پکارو اس کے سب اچھے نام ہیں۔ اور نماز نہ بلند آواز سے پڑھو اور نہ آہستہ بلکہ اس کے بیچ کا طریقہ اختیار کرو
Sahi International :
Say, "Call upon Allah or call upon the Most Merciful. Whichever [name] you call - to Him belong the best names." And do not recite [too] loudly in your prayer or [too] quietly but seek between that an [intermediate] way.
وَقُلِ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي لَمْ يَتَّخِذْ وَلَدًا وَلَمْ يَكُن لَّهُ شَرِيكٌ فِي الْمُلْكِ وَلَمْ يَكُن لَّهُ وَلِيٌّ مِّنَ الذُّلِّ ۖ وَكَبِّرْهُ تَكْبِيرًا
(111)
محمداکرم اعوان :
اورفرمادیجیئےکہ تمام خوبیاں اللہ ہی کےلیےہیں جونہ اولاد رکھتاہےاورنہ سلطنت میں کوئی اس کا شریک ہےاورنہ اس وجہ سےکہ اُسے کوئی ضرورت ہےکوئی اُس کامددگارہے۔ اوراُس کوبڑاجان کراُس کی بڑائی کرتےرہیئے۔
فتح محمدجالندھری :
اور کہو کہ سب تعریف خدا ہی کو ہے جس نے نہ تو کسی کو بیٹا بنایا ہے اور نہ اس کی بادشاہی میں کوئی شریک ہے اور نہ اس وجہ سے کہ وہ عاجز وناتواں ہے کوئی اس کا مددگار ہے اور اس کو بڑا جان کر اس کی بڑائی کرتے رہو
Sahi International :
And say, "Praise to Allah, who has not taken a son and has had no partner in [His] dominion and has no [need of a] protector out of weakness; and glorify Him with [great] glorification."