Muhammad Akram Awan -
اورجولوگ کہتےہیں کہ ہم نصارٰی ہیں ہم نےان سےبھی عہد لیاتھا سووہ بھی جوان کونصیحت کی گئی تھی اس میں سےایک (بڑا) حصہ فراموش کر بیٹھےتوہم نےان میں قیامت کےدن تک کےلیےباہم بغض اورعداوت ڈال دی اور عنقریب اللہ ان کوان کےاعمال سےآگاہ فرمائیں گے۔
Fateh Muhammad Jalandhry -
اور جو لوگ (اپنے تئیں) کہتے ہیں کہ ہم نصاریٰ ہیں ہم نے ان سے بھی عہد لیا تھا مگر انہوں نے بھی اس نصیحت کا جو ان کو کی گئی تھی ایک حصہ فراموش کر دیا تو ہم نے ان کے باہم قیامت تک کے لیے دشمنی اور کینہ ڈال دیا اور جو کچھ وہ کرتے رہے خدا عنقریب ان کو اس سے آگاہ کرے گا
Sahi International -
And from those who say, "We are Christians" We took their covenant; but they forgot a portion of that of which they were reminded. So We caused among them animosity and hatred until the Day of Resurrection. And Allah is going to inform them about what they used to do.