بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
محمداکرم اعوان :
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں
فتح محمدجالندھری :
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
Sahi International :
In the name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَوْفُوا بِالْعُقُودِ ۚ أُحِلَّتْ لَكُم بَهِيمَةُ الْأَنْعَامِ إِلَّا مَا يُتْلَىٰ عَلَيْكُمْ غَيْرَ مُحِلِّي الصَّيْدِ وَأَنتُمْ حُرُمٌ ۗ إِنَّ اللَّهَ يَحْكُمُ مَا يُرِيدُ
(1)
محمداکرم اعوان :
اے ایمان والو! (اپنے) عہدوں کوپوراکروتمہارےلیےچرنےوالےجانورحلال کردیئےگئے ہیں سوائےان کے جن کاتم سےذکرکیا گیامگراحرام (حج) میں شکارکوحلال نہ جاننا بےشک اللہ جیسا چاہتےہیں حکم دیتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اے ایمان والو! اپنے اقراروں کو پورا کرو۔ تمہارے لیے چارپائے جانور (جو چرنے والے ہیں) حلال کر دیئے گئے ہیں۔ بجز ان کے جو تمہیں پڑھ کر سنائے جاتے ہیں مگر احرام (حج) میں شکار کو حلال نہ جاننا۔ خدا جیسا چاہتا ہے حکم دیتا ہے
Sahi International :
O you who have believed, fulfill [all] contracts. Lawful for you are the animals of grazing livestock except for that which is recited to you [in this Qur'an] - hunting not being permitted while you are in the state of ihram. Indeed, Allah ordains what He intends.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُحِلُّوا شَعَائِرَ اللَّهِ وَلَا الشَّهْرَ الْحَرَامَ وَلَا الْهَدْيَ وَلَا الْقَلَائِدَ وَلَا آمِّينَ الْبَيْتَ الْحَرَامَ يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِّن رَّبِّهِمْ وَرِضْوَانًا ۚ وَإِذَا حَلَلْتُمْ فَاصْطَادُوا ۚ وَلَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَآنُ قَوْمٍ أَن صَدُّوكُمْ عَنِ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ أَن تَعْتَدُوا ۘ وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَىٰ ۖ وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ ۖ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ
(2)
محمداکرم اعوان :
اے ایمان والو! اللہ کی نشانیوں کی بےحرمتی نہ کرواورنہ حرمت والےمہینےکی اورنہ قربانی کےجانوروں کی اورنہ اُن جانوروں کی جن کےگلے میں پٹہ دیا گیاہو اورنہ ان لوگوں کی جوبیت الحرام کےارادے سےجا رہےہوں (اور) اپنے رب کےفضل اوررضا مندی کےطالب ہوں اورجب تم حلال ہوجاؤ (احرام سےباہرآجاؤ) توشکارکرو اورلوگوں کی دشمنی کہ انہوں نےتمہیں مسجد حرام سےروک دیا تھاتمہارےلیےحد سےنکل جانےکا سبب نہ بنےاورنیکی اور پرہیزگاری میں اعانت کرواورگناہ اورحد سےگزرنےمیں مددنہ کرواوراللہ سےڈروبِلاشبہ اللہ سخت عذاب دینےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
مومنو! خدا کے نام کی چیزوں کی بےحرمتی نہ کرنا اور نہ ادب کے مہینے کی اور نہ قربانی کے جانوروں کی اور نہ ان جانوروں کی (جو خدا کی نذر کر دیئے گئے ہوں اور) جن کے گلوں میں پٹے بندھے ہوں اور نہ ان لوگوں کی جو عزت کے گھر (یعنی بیت الله) کو جا رہے ہوں (اور) اپنے پروردگار کے فضل اور اس کی خوشنودی کے طلبگار ہوں اور جب احرام اتار دو تو (پھر اختیار ہے کہ) شکار کرو اور لوگوں کی دشمنی اس وجہ سے کہ انہوں نے تم کو عزت والی مسجد سے روکا تھا تمہیں اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ تم ان پر زیادتی کرنے لگو اور (دیکھو) نیکی اور پرہیزگاری کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد کیا کرو اور گناہ اور ظلم کی باتوں میں مدد نہ کیا کرو اور خدا سے ڈرتے رہو۔ کچھ شک نہیں کہ خدا کا عذاب سخت ہے
Sahi International :
O you who have believed, do not violate the rites of Allah or [the sanctity of] the sacred month or [neglect the marking of] the sacrificial animals and garlanding [them] or [violate the safety of] those coming to the Sacred House seeking bounty from their Lord and [His] approval. But when you come out of ihram, then [you may] hunt. And do not let the hatred of a people for having obstructed you from al-Masjid al-Haram lead you to transgress. And cooperate in righteousness and piety, but do not cooperate in sin and aggression. And fear Allah; indeed, Allah is severe in penalty.
حُرِّمَتْ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةُ وَالدَّمُ وَلَحْمُ الْخِنزِيرِ وَمَا أُهِلَّ لِغَيْرِ اللَّهِ بِهِ وَالْمُنْخَنِقَةُ وَالْمَوْقُوذَةُ وَالْمُتَرَدِّيَةُ وَالنَّطِيحَةُ وَمَا أَكَلَ السَّبُعُ إِلَّا مَا ذَكَّيْتُمْ وَمَا ذُبِحَ عَلَى النُّصُبِ وَأَن تَسْتَقْسِمُوا بِالْأَزْلَامِ ۚ ذَٰلِكُمْ فِسْقٌ ۗ الْيَوْمَ يَئِسَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِن دِينِكُمْ فَلَا تَخْشَوْهُمْ وَاخْشَوْنِ ۚ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا ۚ فَمَنِ اضْطُرَّ فِي مَخْمَصَةٍ غَيْرَ مُتَجَانِفٍ لِّإِثْمٍ ۙ فَإِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
(3)
محمداکرم اعوان :
حرام کیا گیا تم پرمُرداراورخون اورخنزیرکا گوشت اورجس پربوقتِ ذبح اللہ کےسواکسی کا نام لیا گیا ہواورجوگلا گھٹنےسےمرا ہواورجوضرب لگنےسےمرجائےاورجوگرکرمرجائےاورجوٹکرلگنےسےمرجائےاورجسےدرندہ کھا گیاہوسوائےاس کےکہ جس کوتم ذبح کرلواورجو پرستش گاہوں پرذبح کیےجائیں اوریہ کہ قرعہ کےتیروں کےذریعے تقسیم کرو یہ سب گناہ ہیں آج کےدن کافرتمہارےدین سےناامید ہوگئےپس ان سےمت ڈرواورمجھ سےڈرو۔ آج کےدن میں نےتمہارےلیےتمہارا دین مکمل کردیا اورتم پراپنی نعمت تمام کردی اوراسلام کوتمہارا دین پسند فرما لیا سوجو شخص بھوک سے بےتاب ہوجائےکسی گناہ کی طرف اس کا رجحان نہ ہوتویقیناً اللہ بخشنےوالےمہربان ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
تم پر مرا ہوا جانور اور (بہتا) لہو اور سور کا گوشت اور جس چیز پر خدا کے سوا کسی اور کا نام پکارا جائے اور جو جانور گلا گھٹ کر مر جائے اور جو چوٹ لگ کر مر جائے اور جو گر کر مر جائے اور جو سینگ لگ کر مر جائے یہ سب حرام ہیں اور وہ جانور بھی جس کو درندے پھاڑ کھائیں۔ مگر جس کو تم (مرنے سے پہلے) ذبح کرلو اور وہ جانور بھی جو تھان پر ذبح کیا جائے اور یہ بھی کہ پاسوں سے قسمت معلوم کرو یہ سب گناہ (کے کام) ہیں آج کافر تمہارے دین سے ناامید ہو گئے ہیں تو ان سے مت ڈرو اور مجھی سے ڈرتے رہو (اور) آج ہم نے تمہارے لئے تمہارا دین کامل کر دیا اور اپنی نعمتیں تم پر پوری کر دیں اور تمہارے لئے اسلام کو دین پسند کیا ہاں جو شخص بھوک میں ناچار ہو جائے (بشرطیکہ) گناہ کی طرف مائل نہ ہو تو خدا بخشنے والا مہربان ہے
Sahi International :
Prohibited to you are dead animals, blood, the flesh of swine, and that which has been dedicated to other than Allah, and [those animals] killed by strangling or by a violent blow or by a head-long fall or by the goring of horns, and those from which a wild animal has eaten, except what you [are able to] slaughter [before its death], and those which are sacrificed on stone altars, and [prohibited is] that you seek decision through divining arrows. That is grave disobedience. This day those who disbelieve have despaired of [defeating] your religion; so fear them not, but fear Me. This day I have perfected for you your religion and completed My favor upon you and have approved for you Islam as religion. But whoever is forced by severe hunger with no inclination to sin - then indeed, Allah is Forgiving and Merciful.
يَسْأَلُونَكَ مَاذَا أُحِلَّ لَهُمْ ۖ قُلْ أُحِلَّ لَكُمُ الطَّيِّبَاتُ ۙ وَمَا عَلَّمْتُم مِّنَ الْجَوَارِحِ مُكَلِّبِينَ تُعَلِّمُونَهُنَّ مِمَّا عَلَّمَكُمُ اللَّهُ ۖ فَكُلُوا مِمَّا أَمْسَكْنَ عَلَيْكُمْ وَاذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهِ ۖ وَاتَّقُوا اللَّهَ ۚ إِنَّ اللَّهَ سَرِيعُ الْحِسَابِ
(4)
محمداکرم اعوان :
آپ سےپوچھتےہیں کہ ان کےلیےکون سی چیزیں حلال کی گئی ہیں فرمادیجیئےکہ تمہارےلیےپاکیزہ چیزیں حلال کی گئی ہیں اورجوتمہارےسکھلائےہوئےشکاری جانوروں نےپکڑا ہوتوجس طرح اللہ نےتم کوسکھایا ہے (شکارکرنا) اس طرح تم نےاُن کوسکھایا ہو۔ جس شکارکو وہ تمہارےواسطےپکڑرکھیں پس وہ کھاؤ اوراس پر (بوقت ذبح) اللہ کانام لو اوراللہ سےڈرتے رہو یقیناً اللہ بہت جلدی حساب لینےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
تم سے پوچھتے ہیں کہ کون کون سی چیزیں ان کے لیے حلال ہیں (ان سے) کہہ دو کہ سب پاکیزہ چیزیں تم کو حلال ہیں اور وہ (شکار) بھی حلال ہے جو تمہارے لیے ان شکاری جانوروں نے پکڑا ہو جن کو تم نے سدھا رکھا ہو اور جس (طریق) سے خدا نے تمہیں (شکار کرنا) سکھایا ہے (اس طریق سے) تم نے ان کو سکھایا ہو تو جو شکار وہ تمہارے لئے پکڑ رکھیں اس کو کھا لیا کرو اور (شکاری جانوروں کو چھوڑتے وقت) خدا کا نام لے لیا کرو اور خدا سے ڈرتے رہو۔ بےشک خدا جلد حساب لینے والا ہے
Sahi International :
They ask you, [O Muhammad], what has been made lawful for them. Say, "Lawful for you are [all] good foods and [game caught by] what you have trained of hunting animals which you train as Allah has taught you. So eat of what they catch for you, and mention the name of Allah upon it, and fear Allah." Indeed, Allah is swift in account.
الْيَوْمَ أُحِلَّ لَكُمُ الطَّيِّبَاتُ ۖ وَطَعَامُ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ حِلٌّ لَّكُمْ وَطَعَامُكُمْ حِلٌّ لَّهُمْ ۖ وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ الْمُؤْمِنَاتِ وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ مِن قَبْلِكُمْ إِذَا آتَيْتُمُوهُنَّ أُجُورَهُنَّ مُحْصِنِينَ غَيْرَ مُسَافِحِينَ وَلَا مُتَّخِذِي أَخْدَانٍ ۗ وَمَن يَكْفُرْ بِالْإِيمَانِ فَقَدْ حَبِطَ عَمَلُهُ وَهُوَ فِي الْآخِرَةِ مِنَ الْخَاسِرِينَ
(5)
محمداکرم اعوان :
آج کےدن تم پرپاکیزہ چیزیں حلال کردی گئیں اوراہلِ کتاب کا کھانابھی تم کوحلال ہےاورتمہاراکھانا ان کوحلال ہے اورپاک دامن مومن عورتیں اورپاک دامن عورتیں ان میں سےجن کوتم سےپہلے کتاب دی گئی جب تم ان کوان کےمہر ادا کردوتم ان کوبیوی بناؤ صرف شہوت رانی مقصود نہ ہواورنہ خفیہ آشنائی ہواورجو شخص ایمان سےمنکرہواتویقیناً اس کا (سارا) عمل ضائع ہوجائےگااوروہ آخرت میں نقصان پانےوالوں میں ہوگا۔
فتح محمدجالندھری :
آج تمہارے لیے سب پاکیزہ چیزیں حلال کر دی گئیں اور اہل کتاب کا کھانا بھی تم کو حلال ہے اور تمہارا کھانا ان کو حلال ہے اور پاک دامن مومن عورتیں اور پاک دامن اہل کتاب عورتیں بھی (حلال ہیں) جبکہ ان کا مہر دے دو۔ اور ان سے عفت قائم رکھنی مقصود ہو نہ کھلی بدکاری کرنی اور نہ چھپی دوستی کرنی اور جو شخص ایمان سے منکر ہوا اس کے عمل ضائع ہو گئے اور وہ آخرت میں نقصان پانے والوں میں ہوگا
Sahi International :
This day [all] good foods have been made lawful, and the food of those who were given the Scripture is lawful for you and your food is lawful for them. And [lawful in marriage are] chaste women from among the believers and chaste women from among those who were given the Scripture before you, when you have given them their due compensation, desiring chastity, not unlawful sexual intercourse or taking [secret] lovers. And whoever denies the faith - his work has become worthless, and he, in the Hereafter, will be among the losers.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا قُمْتُمْ إِلَى الصَّلَاةِ فَاغْسِلُوا وُجُوهَكُمْ وَأَيْدِيَكُمْ إِلَى الْمَرَافِقِ وَامْسَحُوا بِرُءُوسِكُمْ وَأَرْجُلَكُمْ إِلَى الْكَعْبَيْنِ ۚ وَإِن كُنتُمْ جُنُبًا فَاطَّهَّرُوا ۚ وَإِن كُنتُم مَّرْضَىٰ أَوْ عَلَىٰ سَفَرٍ أَوْ جَاءَ أَحَدٌ مِّنكُم مِّنَ الْغَائِطِ أَوْ لَامَسْتُمُ النِّسَاءَ فَلَمْ تَجِدُوا مَاءً فَتَيَمَّمُوا صَعِيدًا طَيِّبًا فَامْسَحُوا بِوُجُوهِكُمْ وَأَيْدِيكُم مِّنْهُ ۚ مَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيَجْعَلَ عَلَيْكُم مِّنْ حَرَجٍ وَلَٰكِن يُرِيدُ لِيُطَهِّرَكُمْ وَلِيُتِمَّ نِعْمَتَهُ عَلَيْكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ
(6)
محمداکرم اعوان :
اے ایمان والو! جب تم نمازکا قصد کروتواپنےچہروں کودھوؤاوراپنےہاتھوں کوکہنیوں تک دھولیا کرواوراپنےسروں پر ہاتھ پھیرو (مسح کرو) اورٹخنوں تک اپنے پاؤں (دھولیاکرو) اوراگرتم حالتِ جنب (ناپاکی) میں ہوتونہالو (خودکوپاک کرلو) اوراگرتم بیمارہویاحالتِ سفرمیں ہویا تم میں سےکوئی بیت الخلاء سےہوکرآئےیا بیویوں سےقربت کی ہوپھر تمہیں پانی نہ مل سکےتوتم پاک مٹی سےتیمّم (کرلیا) کرواس سےاپنےچہروں پرہاتھ پھیرلواوراپنےہاتھوں پر (مسح کرلو) اللہ تم پرکوئی تنگی ڈالنا نہیں چاہتے ولیکن وہ تمہیں پاک کرناچاہتےہیں اوریہ کہ تم پراپنی نعمت پوری کریں تاکہ تم شکراداکرو۔
فتح محمدجالندھری :
مومنو! جب تم نماز پڑھنے کا قصد کیا کرو تم منہ اور کہنیوں تک ہاتھ دھو لیا کرو اور سر کا مسح کر لیا کرو اور ٹخنوں تک پاؤں (دھو لیا کرو) اور اگر نہانے کی حاجت ہو تو (نہا کر) پاک ہو جایا کرو اور اگر بیمار ہو یا سفر میں ہو یا کوئی تم میں سے بیت الخلا سے ہو کر آیا ہو یا تم عورتوں سے ہم بستر ہوئے ہو اور تمہیں پانی نہ مل سکے تو پاک مٹی لو اور اس سے منہ اور ہاتھوں کا مسح (یعنی تیمم) کر لو۔ خدا تم پر کسی طرح کی تنگی نہیں کرنا چاہتا بلکہ یہ چاہتا ہے کہ تمہیں پاک کرے اور اپنی نعمتیں تم پر پوری کرے تاکہ تم شکر کرو
Sahi International :
O you who have believed, when you rise to [perform] prayer, wash your faces and your forearms to the elbows and wipe over your heads and wash your feet to the ankles. And if you are in a state of janabah, then purify yourselves. But if you are ill or on a journey or one of you comes from the place of relieving himself or you have contacted women and do not find water, then seek clean earth and wipe over your faces and hands with it. Allah does not intend to make difficulty for you, but He intends to purify you and complete His favor upon you that you may be grateful.
وَاذْكُرُوا نِعْمَةَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ وَمِيثَاقَهُ الَّذِي وَاثَقَكُم بِهِ إِذْ قُلْتُمْ سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا ۖ وَاتَّقُوا اللَّهَ ۚ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ
(7)
محمداکرم اعوان :
اوراللہ نےجوتم پرانعام فرمایا ہےاسےیاد کرواس عہدکوبھی جس کاتم سےوعدہ لیاہےجب تم نےکہا کہ ہم نےسن لیا اور ہم نےمان لیااوراللہ سےڈرو بےشک اللہ دلوں کی باتوں سےواقف ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور خدا نے جو تم پر احسان کئے ہیں ان کو یاد کرو اور اس عہد کو بھی جس کا تم سے قول لیا تھا (یعنی) جب تم نے کہا تھا کہ ہم نے (خدا کا حکم) سن لیا اور قبول کیا۔ اور الله سے ڈرو۔ کچھ شک نہیں کہ خدا دلوں کی باتوں (تک) سے واقف ہے
Sahi International :
And remember the favor of Allah upon you and His covenant with which He bound you when you said, "We hear and we obey"; and fear Allah. Indeed, Allah is Knowing of that within the breasts.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُونُوا قَوَّامِينَ لِلَّهِ شُهَدَاءَ بِالْقِسْطِ ۖ وَلَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَآنُ قَوْمٍ عَلَىٰ أَلَّا تَعْدِلُوا ۚ اعْدِلُوا هُوَ أَقْرَبُ لِلتَّقْوَىٰ ۖ وَاتَّقُوا اللَّهَ ۚ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ
(8)
محمداکرم اعوان :
اے ایمان والو! اللہ کےلیےانصاف کےساتھ گواہی دینےپرقائم رہنےوالےبنواورلوگوں کی دشمنی تمہیں انصاف چھوڑنے پرآمادہ نہ کردےانصاف کروکہ یہ نیکی کےزیادہ قریب ہےاوراللہ سےڈروکہ بےشک اللہ تمہارےتمام اعمال سےباخبر ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اے ایمان والوں! خدا کے لیے انصاف کی گواہی دینے کے لیے کھڑے ہو جایا کرو۔ اور لوگوں کی دشمنی تم کو اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ انصاف چھوڑ دو۔ انصاف کیا کرو کہ یہی پرہیزگاری کی بات ہے اور خدا سے ڈرتے رہو۔ کچھ شک نہیں کہ خدا تمہارے سب اعمال سے خبردار ہے
Sahi International :
O you who have believed, be persistently standing firm for Allah, witnesses in justice, and do not let the hatred of a people prevent you from being just. Be just; that is nearer to righteousness. And fear Allah; indeed, Allah is Acquainted with what you do.
وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ ۙ لَهُم مَّغْفِرَةٌ وَأَجْرٌ عَظِيمٌ
(9)
محمداکرم اعوان :
جولوگ ایمان لائےاورنیک کام کرتےرہےاُن سےاللہ نےوعدہ فرمایا ہےکہ ان کےلیےبخشش ہےاوربہت بڑااجر (بدلہ) ہے۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان سے خدا نے وعدہ فرمایا ہے کہ ان کے لیے بخشش اور اجر عظیم ہے
Sahi International :
Allah has promised those who believe and do righteous deeds [that] for them there is forgiveness and great reward.
وَالَّذِينَ كَفَرُوا وَكَذَّبُوا بِآيَاتِنَا أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ الْجَحِيمِ
(10)
محمداکرم اعوان :
اورجولوگ کافرہوئےاورہماری نشانیوں کوجھٹلایا یہی لوگ دوزخ کےرہنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جنہوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں کو جھٹلایا وہ جہنمی ہیں
Sahi International :
But those who disbelieve and deny Our signs - those are the companions of Hellfire.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا نِعْمَتَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ هَمَّ قَوْمٌ أَن يَبْسُطُوا إِلَيْكُمْ أَيْدِيَهُمْ فَكَفَّ أَيْدِيَهُمْ عَنكُمْ ۖ وَاتَّقُوا اللَّهَ ۚ وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ
(11)
محمداکرم اعوان :
اے ایمان والو! اللہ نےتم پرجوانعام کیا اُسےیاد کروجب ایک جماعت نےارادہ کیا کہ تم پردست درازی کریں تو (اُسی نے) تم سےان کےہاتھ روک دیئےاوراللہ سےڈرواوراہلِ ایمان کواللہ ہی پربھروسہ کرناچاہیے۔
فتح محمدجالندھری :
اے ایمان والو! خدا نے جو تم پر احسان کیا ہے اس کو یاد کرو۔ جب ایک جماعت نے ارادہ کیا کہ تم پر دست درازی کریں تو اس نے ان کے ہاتھ روک دیئے اور خدا سے ڈرتے رہوں اور مومنو کو خدا ہی پر بھروسہ رکھنا چاہیئے
Sahi International :
O you who have believed, remember the favor of Allah upon you when a people determined to extend their hands [in aggression] against you, but He withheld their hands from you; and fear Allah. And upon Allah let the believers rely.
۞ وَلَقَدْ أَخَذَ اللَّهُ مِيثَاقَ بَنِي إِسْرَائِيلَ وَبَعَثْنَا مِنْهُمُ اثْنَيْ عَشَرَ نَقِيبًا ۖ وَقَالَ اللَّهُ إِنِّي مَعَكُمْ ۖ لَئِنْ أَقَمْتُمُ الصَّلَاةَ وَآتَيْتُمُ الزَّكَاةَ وَآمَنتُم بِرُسُلِي وَعَزَّرْتُمُوهُمْ وَأَقْرَضْتُمُ اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا لَّأُكَفِّرَنَّ عَنكُمْ سَيِّئَاتِكُمْ وَلَأُدْخِلَنَّكُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ ۚ فَمَن كَفَرَ بَعْدَ ذَٰلِكَ مِنكُمْ فَقَدْ ضَلَّ سَوَاءَ السَّبِيلِ
(12)
محمداکرم اعوان :
اوراللہ نےبنی اسرائیل سےعہد لیا اورہم نےاُن میں بارہ سردارمقررفرمائےاوراللہ نےفرمایا اگرتم نمازکی پابندی کرتے رہواورزکوٰۃ ادا کرتےرہواورمیرے پیغمبروں کےساتھ ایمان لاتےرہو اوران کی مدد کرتےرہوتویقیناً میں تمہارےساتھ ہوں اوراگراللہ کواچھےطورپرقرض دیتےرہوگےتومیں ضرورتمہارےسارےگناہ معاف کردوں گا اورتمہیں بہشتوں میں داخل کروں گاجن کےتابع نہریں چلتی ہیں سواس کےبعد جس نےتم میں سےکفرکیاتویقیناًوہ سیدھےراستےسےبھٹک گیا۔
فتح محمدجالندھری :
اور خدا نے بنی اسرائیل سے اقرار لیا اور ان میں ہم نے بارہ سردار مقرر کئے پھر خدا نے فرمایا کہ میں تمہارے ساتھ ہوں اگر تم نماز پڑھتے اور زکوٰة دیتے رہو گے اور میرے پیغمبروں پر ایمان لاؤ گے اور ان کی مدد کرو گے اور خدا کو قرض حسنہ دو گے تو میں تم سے تمہارے گناہ دور کر دوں گا اور تم کو بہشتوں میں داخل کروں گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں پھر جس نے اس کے بعد تم میں سے کفر کیا وہ سیدھے رستے سے بھٹک گیا
Sahi International :
And Allah had already taken a covenant from the Children of Israel, and We delegated from among them twelve leaders. And Allah said, "I am with you. If you establish prayer and give zakah and believe in My messengers and support them and loan Allah a goodly loan, I will surely remove from you your misdeeds and admit you to gardens beneath which rivers flow. But whoever of you disbelieves after that has certainly strayed from the soundness of the way."
فَبِمَا نَقْضِهِم مِّيثَاقَهُمْ لَعَنَّاهُمْ وَجَعَلْنَا قُلُوبَهُمْ قَاسِيَةً ۖ يُحَرِّفُونَ الْكَلِمَ عَن مَّوَاضِعِهِ ۙ وَنَسُوا حَظًّا مِّمَّا ذُكِّرُوا بِهِ ۚ وَلَا تَزَالُ تَطَّلِعُ عَلَىٰ خَائِنَةٍ مِّنْهُمْ إِلَّا قَلِيلًا مِّنْهُمْ ۖ فَاعْفُ عَنْهُمْ وَاصْفَحْ ۚ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ
(13)
محمداکرم اعوان :
پس ان کےعہد توڑنےکی وجہ سےہم نےان پرلعنت کی اوران کےدلوں کوسخت کردیاوہ لوگ کلام کواس کےمواقع سےبدل ڈالتےہیں اوران کوجونصیحت کی گئی تھی اس میں سےایک (بڑا) حصہ فرمواش کربیٹھےاورآپ ان میں تھوڑے لوگوں کےعلاوہ ان کی خیانت کی خبرپاتےرہتےہیں پس اُن کومعاف کریں اور (ان سے) درگزرکریں یقیناًاللہ احسان کرنےوالوں کودوست رکھتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
تو ان لوگوں کے عہد توڑ دینے کے سبب ہم نے ان پر لعنت کی اور ان کے دلوں کو سخت کر دیا یہ لوگ کلمات (کتاب) کو اپنے مقامات سے بدل دیتے ہیں اور جن باتوں کی ان کو نصیحت کی گئی تھی ان کا بھی ایک حصہ فراموش کر بیٹھے اور تھوڑے آدمیوں کے سوا ہمیشہ تم ان کی (ایک نہ ایک) خیانت کی خبر پاتے رہتے ہو تو ان کی خطائیں معاف کردو اور (ان سے) درگزر کرو کہ خدا احسان کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے
Sahi International :
So for their breaking of the covenant We cursed them and made their hearts hard. They distort words from their [proper] usages and have forgotten a portion of that of which they were reminded. And you will still observe deceit among them, except a few of them. But pardon them and overlook [their misdeeds]. Indeed, Allah loves the doers of good.
وَمِنَ الَّذِينَ قَالُوا إِنَّا نَصَارَىٰ أَخَذْنَا مِيثَاقَهُمْ فَنَسُوا حَظًّا مِّمَّا ذُكِّرُوا بِهِ فَأَغْرَيْنَا بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاءَ إِلَىٰ يَوْمِ الْقِيَامَةِ ۚ وَسَوْفَ يُنَبِّئُهُمُ اللَّهُ بِمَا كَانُوا يَصْنَعُونَ
(14)
محمداکرم اعوان :
اورجولوگ کہتےہیں کہ ہم نصارٰی ہیں ہم نےان سےبھی عہد لیاتھا سووہ بھی جوان کونصیحت کی گئی تھی اس میں سےایک (بڑا) حصہ فراموش کر بیٹھےتوہم نےان میں قیامت کےدن تک کےلیےباہم بغض اورعداوت ڈال دی اور عنقریب اللہ ان کوان کےاعمال سےآگاہ فرمائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو لوگ (اپنے تئیں) کہتے ہیں کہ ہم نصاریٰ ہیں ہم نے ان سے بھی عہد لیا تھا مگر انہوں نے بھی اس نصیحت کا جو ان کو کی گئی تھی ایک حصہ فراموش کر دیا تو ہم نے ان کے باہم قیامت تک کے لیے دشمنی اور کینہ ڈال دیا اور جو کچھ وہ کرتے رہے خدا عنقریب ان کو اس سے آگاہ کرے گا
Sahi International :
And from those who say, "We are Christians" We took their covenant; but they forgot a portion of that of which they were reminded. So We caused among them animosity and hatred until the Day of Resurrection. And Allah is going to inform them about what they used to do.
يَا أَهْلَ الْكِتَابِ قَدْ جَاءَكُمْ رَسُولُنَا يُبَيِّنُ لَكُمْ كَثِيرًا مِّمَّا كُنتُمْ تُخْفُونَ مِنَ الْكِتَابِ وَيَعْفُو عَن كَثِيرٍ ۚ قَدْ جَاءَكُم مِّنَ اللَّهِ نُورٌ وَكِتَابٌ مُّبِينٌ
(15)
محمداکرم اعوان :
اے اہلِ کتاب! یقیناً تمہارے پاس ہمارےرسول آئےہیں کتاب میں سےجو (باتیں) تم چھپاتےتھےان میں سےبہت سی باتیں تم پرکھول کربیان فرمادیتےہیں اوربہت سی درگزرفرماتےہیں یقیناًتمہارےپاس اللہ کی طرف سےنوراورروشن کتاب آچکی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اے اہل کتاب! تمہارے پاس ہمارے پیغمبر (آخرالزماں) آ گئے ہیں کہ جو کچھ تم کتاب (الہٰی) میں سے چھپاتے تھے وہ اس میں سے بہت کچھ تمہیں کھول کھول کر بتا دیتے ہیں اور تمہارے بہت سے قصور معاف کر دیتے ہیں بےشک تمہارے پاس خدا کی طرف سے نور اور روشن کتاب آ چکی ہے
Sahi International :
O People of the Scripture, there has come to you Our Messenger making clear to you much of what you used to conceal of the Scripture and overlooking much. There has come to you from Allah a light and a clear Book.
يَهْدِي بِهِ اللَّهُ مَنِ اتَّبَعَ رِضْوَانَهُ سُبُلَ السَّلَامِ وَيُخْرِجُهُم مِّنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ بِإِذْنِهِ وَيَهْدِيهِمْ إِلَىٰ صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ
(16)
محمداکرم اعوان :
اس کےذریعےاللہ ایسےلوگوں کوجواس کی رضا مندی کےطالب ہوں، سلامتی کی راہیں دکھاتے ہیں اوران کواپنے حکم سےتاریکیوں سےروشنی کی طرف لےآتےہیں اوران کوسیدھےراستےپرچلاتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جس سے خدا اپنی رضا پر چلنے والوں کو نجات کے رستے دکھاتا ہے اور اپنے حکم سے اندھیرے میں سے نکال کر روشنی کی طرف لے جاتا اور ان کو سیدھے رستہ پر چلاتا ہے
Sahi International :
By which Allah guides those who pursue His pleasure to the ways of peace and brings them out from darknesses into the light, by His permission, and guides them to a straight path.
لَّقَدْ كَفَرَ الَّذِينَ قَالُوا إِنَّ اللَّهَ هُوَ الْمَسِيحُ ابْنُ مَرْيَمَ ۚ قُلْ فَمَن يَمْلِكُ مِنَ اللَّهِ شَيْئًا إِنْ أَرَادَ أَن يُهْلِكَ الْمَسِيحَ ابْنَ مَرْيَمَ وَأُمَّهُ وَمَن فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا ۗ وَلِلَّهِ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا ۚ يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ ۚ وَاللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
(17)
محمداکرم اعوان :
یقیناًوہ لوگ کافرہوئےجوکہتےہیں کہ بےشک مسیح، مریم (علیہا السلام) کےبیٹے، ہی اللہ ہیں فرمادیجیئےکہ اگراللہ، مسیح (علیہ السلام) مریم (علیہا السلام) کےبیٹےکو اوران کی ماں کواورسب کوجوزمین میں ہیں ہلاک کرناچاہیں تو کون ہےجوان کواللہ سےبچاسکےاورآسمانوں اورزمین اورجو کچھ ان دونوں کےدرمیان ہےسب کی بادشاہی اللہ کےلیے ہےجس کوچاہیں پیدا فرمائیں اوراللہ ہرچیزپرقادرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ اس بات کے قائل ہیں کہ عیسیٰ بن مریم خدا ہیں وہ بےشک کافر ہیں (ان سے) کہہ دو کہ اگر خدا عیسیٰ بن مریم کو اور ان کی والدہ کو اور جتنے لوگ زمین میں ہیں سب کو ہلاک کرنا چاہے تو اس کے آگے کس کی پیش چل سکتی ہے؟ اور آسمان اور زمین اور جو کچھ ان دونوں میں ہے سب پر خدا ہی کی بادشاہی ہے وہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے اور خدا ہر چیز پر قادر ہے
Sahi International :
They have certainly disbelieved who say that Allah is Christ, the son of Mary. Say, "Then who could prevent Allah at all if He had intended to destroy Christ, the son of Mary, or his mother or everyone on the earth?" And to Allah belongs the dominion of the heavens and the earth and whatever is between them. He creates what He wills, and Allah is over all things competent.
وَقَالَتِ الْيَهُودُ وَالنَّصَارَىٰ نَحْنُ أَبْنَاءُ اللَّهِ وَأَحِبَّاؤُهُ ۚ قُلْ فَلِمَ يُعَذِّبُكُم بِذُنُوبِكُم ۖ بَلْ أَنتُم بَشَرٌ مِّمَّنْ خَلَقَ ۚ يَغْفِرُ لِمَن يَشَاءُ وَيُعَذِّبُ مَن يَشَاءُ ۚ وَلِلَّهِ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا ۖ وَإِلَيْهِ الْمَصِيرُ
(18)
محمداکرم اعوان :
اوریہود اورنصارٰی کہتےہیں کہ ہم اللہ کےبیٹےاوراس کےپیارےہیں فرمادیجیئےکہ پھروہ تمہاری بداعمالیوں پرتم کو سزا کیوں دیتےہیں بلکہ تم بھی منجملہ مخلوقات کے (معمولی) آدمی ہووہ جس کوچاہیں بخش دیں اورجس کوچاہیں عذاب کریں اورجو کچھ آسمانوں اورزمین میں ہےاورجوکچھ ان دونوں کےدرمیان ہےسب پراللہ کی بادشاہی ہےاور اسی کی طرف سب کولوٹ کرجانا ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہود اور نصاریٰ کہتے ہیں کہ ہم خدا کے بیٹے اور اس کے پیارے ہیں کہو کہ پھر وہ تمہاری بداعمالیوں کے سبب تمھیں عذاب کیوں دیتا ہے (نہیں) بلکہ تم اس کی مخلوقات میں (دوسروں کی طرح کے) انسان ہو وہ جسے چاہے بخشے اور جسے چاہے عذاب دے اور آسمان زمین اور جو کچھ ان دونوں میں ہے سب پر خدا ہی کی حکومت ہے اور (سب کو) اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے
Sahi International :
But the Jews and the Christians say, "We are the children of Allah and His beloved." Say, "Then why does He punish you for your sins?" Rather, you are human beings from among those He has created. He forgives whom He wills, and He punishes whom He wills. And to Allah belongs the dominion of the heavens and the earth and whatever is between them, and to Him is the [final] destination.
يَا أَهْلَ الْكِتَابِ قَدْ جَاءَكُمْ رَسُولُنَا يُبَيِّنُ لَكُمْ عَلَىٰ فَتْرَةٍ مِّنَ الرُّسُلِ أَن تَقُولُوا مَا جَاءَنَا مِن بَشِيرٍ وَلَا نَذِيرٍ ۖ فَقَدْ جَاءَكُم بَشِيرٌ وَنَذِيرٌ ۗ وَاللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
(19)
محمداکرم اعوان :
اےاہلِ کتاب! ایک عرصہ تک پیغمبروں کا سلسلہ منقطع رہنےکےبعد یقیناً تمہارے پاس ہمارےپیغمبرآپہنچےجوتم کو صاف صاف بتاتےہیں تاکہ تم یہ نہ کہہ سکوکہ ہمارے پاس کوئی خوشخبری دینے والااورڈرسنانےوالانہیں آیاسو بلاشبہ (اَب) تمہارے پاس خوشخبری دینےوالےاورڈرسنانےوالےآگئےہیں اوراللہ ہرچیزپرقادرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اے اہلِ کتاب پیغمبروں کے آنے کا سلسلہ جو (ایک عرصے تک) منقطع رہا تو (اب) تمہارے پاس ہمارے پیغمبر آ گئے ہیں جو تم سے (ہمارے احکام) بیان کرتے ہیں تاکہ تم یہ نہ کہو کہ ہمارے پاس کوئی خوشخبری یا ڈر سنانے والا نہیں آیا سو (اب) تمہارے پاس خوشخبری اور ڈر سنانے والے آ گئے ہیں اور خدا ہر چیز پر قادر ہے
Sahi International :
O People of the Scripture, there has come to you Our Messenger to make clear to you [the religion] after a period [of suspension] of messengers, lest you say, "There came not to us any bringer of good tidings or a warner." But there has come to you a bringer of good tidings and a warner. And Allah is over all things competent.
وَإِذْ قَالَ مُوسَىٰ لِقَوْمِهِ يَا قَوْمِ اذْكُرُوا نِعْمَةَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ جَعَلَ فِيكُمْ أَنبِيَاءَ وَجَعَلَكُم مُّلُوكًا وَآتَاكُم مَّا لَمْ يُؤْتِ أَحَدًا مِّنَ الْعَالَمِينَ
(20)
محمداکرم اعوان :
اورجب موسیٰ (علیہ السلام) نےاپنی قوم سےفرمایا اےمیری قوم! اللہ نےجوتم پرانعام کیا (وہ) یاد کروجب اُس نےتم میں پیغمبربنائےاورتم کوبادشاہ بنایااورتمہیں وہ کچھ دیاجوسارےجہانوں میں سےکسی کونہ دیاتھا۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا کہ بھائیو تم پر خدا نے جو احسان کئے ہیں ان کو یاد کرو کہ اس نے تم میں پیغمبر پیدا کیے اور تمہیں بادشاہ بنایا اور تم کو اتنا کچھ عنایت کیا کہ اہل عالم میں سے کسی کو نہیں دیا
Sahi International :
And [mention, O Muhammad], when Moses said to his people, "O my people, remember the favor of Allah upon you when He appointed among you prophets and made you possessors and gave you that which He had not given anyone among the worlds.
يَا قَوْمِ ادْخُلُوا الْأَرْضَ الْمُقَدَّسَةَ الَّتِي كَتَبَ اللَّهُ لَكُمْ وَلَا تَرْتَدُّوا عَلَىٰ أَدْبَارِكُمْ فَتَنقَلِبُوا خَاسِرِينَ
(21)
محمداکرم اعوان :
اے میری قوم! پاک زمین میں داخل ہوجاؤجسےاللہ نےتمہارےلیےلکھ رکھا ہےاور(مقابلےکےوقت) اپنی پیٹھ مت پھیروکہ پھرخسارےمیں پڑجاؤگے۔
فتح محمدجالندھری :
تو بھائیو! تم ارض مقدس (یعنی ملک شام) میں جسے خدا نے تمہارے لیے لکھ رکھا ہے چل داخل ہو اور (دیکھنا مقابلے کے وقت) پیٹھ نہ پھیر دینا ورنہ نقصان میں پڑ جاؤ گے
Sahi International :
O my people, enter the Holy Land which Allah has assigned to you and do not turn back [from fighting in Allah 's cause] and [thus] become losers."
قَالُوا يَا مُوسَىٰ إِنَّ فِيهَا قَوْمًا جَبَّارِينَ وَإِنَّا لَن نَّدْخُلَهَا حَتَّىٰ يَخْرُجُوا مِنْهَا فَإِن يَخْرُجُوا مِنْهَا فَإِنَّا دَاخِلُونَ
(22)
محمداکرم اعوان :
کہنےلگےاے موسیٰ (علیہ السلام) بےشک وہاں توبڑےزبردست لوگ (رہتے) ہیں اوریقیناًجب تک وہ وہاں سےنکل نہ جائیں ہم وہاں ہرگزداخل نہ ہوں گےپھراگروہ وہاں سےنکل گئےتوہم ضرورداخل ہوجائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
وہ کہنے لگے کہ موسیٰ! وہاں تو بڑے زبردست لوگ (رہتے) ہیں اور جب تک وہ اس سرزمین سے نکل نہ جائیں ہم وہاں جا نہیں سکتے ہاں اگر وہ وہاں سے نکل جائیں تو ہم جا داخل ہوں گے
Sahi International :
They said, "O Moses, indeed within it is a people of tyrannical strength, and indeed, we will never enter it until they leave it; but if they leave it, then we will enter."
قَالَ رَجُلَانِ مِنَ الَّذِينَ يَخَافُونَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِمَا ادْخُلُوا عَلَيْهِمُ الْبَابَ فَإِذَا دَخَلْتُمُوهُ فَإِنَّكُمْ غَالِبُونَ ۚ وَعَلَى اللَّهِ فَتَوَكَّلُوا إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ
(23)
محمداکرم اعوان :
دومردوں نےان لوگوں میں سےجو (اللہ سے) ڈرنےوالےتھے، جن پراللہ نےانعام کیا تھا، کہاتم دروازے تک توچلوپس جب تم اس (دروازے) میں قدم رکھوگےتویقیناً تم (اسی وقت) غالب آجاؤ گےاوراللہ پربھروسہ کرواگرتم ایمان والےہو۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ (خدا سے) ڈرتے تھے ان میں سے دو شخص جن پر خدا کی عنایت تھی کہنے لگے کہ ان لوگوں پر دروازے کے رستے سے حملہ کردو جب تم دروازے میں داخل ہو گئے تو فتح تمہارے ہے اور خدا ہی پر بھروسہ رکھو بشرطیکہ صاحبِ ایمان ہو
Sahi International :
Said two men from those who feared [to disobey] upon whom Allah had bestowed favor, "Enter upon them through the gate, for when you have entered it, you will be predominant. And upon Allah rely, if you should be believers."
قَالُوا يَا مُوسَىٰ إِنَّا لَن نَّدْخُلَهَا أَبَدًا مَّا دَامُوا فِيهَا ۖ فَاذْهَبْ أَنتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّا هَاهُنَا قَاعِدُونَ
(24)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےکہااےموسیٰ (علیہ السلام)! جب تک وہ وہاں رہیں گےہم وہاں ہرگزداخل نہ ہوں گےپس آپ جائیں آپ اورآپ کا پروردگاردونوں لڑیں ہم تویہاں بیٹھےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
وہ بولے کہ موسیٰ! جب تک وہ لوگ وہاں ہیں ہم کبھی وہاں نہیں جا سکتے (اگر لڑنا ہی ضرور ہے) تو تم اور تمہارا خدا جاؤ اور لڑو ہم یہیں بیٹھے رہیں گے
Sahi International :
They said, "O Moses, indeed we will not enter it, ever, as long as they are within it; so go, you and your Lord, and fight. Indeed, we are remaining right here."
قَالَ رَبِّ إِنِّي لَا أَمْلِكُ إِلَّا نَفْسِي وَأَخِي ۖ فَافْرُقْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ الْقَوْمِ الْفَاسِقِينَ
(25)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےالتجا کی اےمیرے پروردگار! بےشک میں اپنےاوراپنےبھائی کےسِواکسی پراختیارنہیں رکھتاپس ہمارےاوران نافرمان لوگوں کےدرمیان جدائی کردیجیئے۔
فتح محمدجالندھری :
موسیٰ نے (خدا سے) التجا کی کہ پروردگار میں اپنے اور اپنے بھائی کے سوا اور کسی پر اختیار نہیں رکھتا تو ہم میں اور ان نافرمان لوگوں میں جدائی کردے
Sahi International :
[Moses] said, "My Lord, indeed I do not possess except myself and my brother, so part us from the defiantly disobedient people."
قَالَ فَإِنَّهَا مُحَرَّمَةٌ عَلَيْهِمْ ۛ أَرْبَعِينَ سَنَةً ۛ يَتِيهُونَ فِي الْأَرْضِ ۚ فَلَا تَأْسَ عَلَى الْقَوْمِ الْفَاسِقِينَ
(26)
محمداکرم اعوان :
فرمایا سووہ (ملک) یقیناًچالیس (۴۰) برس تک ان کےہاتھ نہ لگےگا یونہی زمین میں سرمارتےپھریں گےسوآپ اس نافرمان قوم کےحال پرغم نہ کھائیں۔
فتح محمدجالندھری :
خدا نے فرمایا کہ وہ ملک ان پر چالیس برس تک کے لیے حرام کر دیا گیا (کہ وہاں جانے نہ پائیں گے اور جنگل کی) زمین میں سرگرداں پھرتے رہیں گے تو ان نافرمان لوگوں کے حال پر افسوس نہ کرو
Sahi International :
[Allah] said, "Then indeed, it is forbidden to them for forty years [in which] they will wander throughout the land. So do not grieve over the defiantly disobedient people."
۞ وَاتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَأَ ابْنَيْ آدَمَ بِالْحَقِّ إِذْ قَرَّبَا قُرْبَانًا فَتُقُبِّلَ مِنْ أَحَدِهِمَا وَلَمْ يُتَقَبَّلْ مِنَ الْآخَرِ قَالَ لَأَقْتُلَنَّكَ ۖ قَالَ إِنَّمَا يَتَقَبَّلُ اللَّهُ مِنَ الْمُتَّقِينَ
(27)
محمداکرم اعوان :
اورآپ ان کوآدم (علیہ السلام) کےدوبیٹوں کا قصہ صحیح طورپرپڑھ کرسنائیےجب دونوں نےاپنی اپنی نیاز پیش کی پس ان دونوں میں سےایک کی قبول کی گئی اوردوسرےکی قبول نہ کی گئی (تودوسرا) کہنےلگا میں تجھ کوضرور قتل کردوں گا اُس نےکہا یقیناً اللہ صرف پرہیزگاروں سےقبول فرماتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور (اے محمد) ان کو آدم کے دو بیٹوں (ہابیل اور قابیل) کے حالات (جو بالکل) سچے (ہیں) پڑھ کر سنا دو کہ جب ان دونوں نے خدا (کی جناب میں) کچھ نیازیں چڑھائیں تو ایک کی نیاز تو قبول ہو گئی اور دوسرے کی قبول نہ ہوئی (تب قابیل ہابیل سے) کہنے لگا کہ میں تجھے قتل کروں گا اس نے کہا کہ خدا پرہیزگاروں ہی کی (نیاز) قبول فرمایا کرتا ہے
Sahi International :
And recite to them the story of Adam's two sons, in truth, when they both offered a sacrifice [to Allah], and it was accepted from one of them but was not accepted from the other. Said [the latter], "I will surely kill you." Said [the former], "Indeed, Allah only accepts from the righteous [who fear Him].
لَئِن بَسَطتَ إِلَيَّ يَدَكَ لِتَقْتُلَنِي مَا أَنَا بِبَاسِطٍ يَدِيَ إِلَيْكَ لِأَقْتُلَكَ ۖ إِنِّي أَخَافُ اللَّهَ رَبَّ الْعَالَمِينَ
(28)
محمداکرم اعوان :
اگرتُومیرے قتل کےلیےمجھ پردست درازی کرےگا، میں تجھے قتل کرنےکےلیےتجھ پر ہاتھ نہیں اٹھاؤں گا کہ یقیناًمیں اللہ، جہانوں کےپروردگارسےڈرتا ہوں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر تو مجھے قتل کرنے کے لیے مجھ پر ہاتھ چلائے گا تو میں تجھ کو قتل کرنے کے لئے تجھ پر ہاتھ نہیں چلاؤں گا مجھے تو خدائے رب العالمین سے ڈر لگتا ہے
Sahi International :
If you should raise your hand against me to kill me - I shall not raise my hand against you to kill you. Indeed, I fear Allah, Lord of the worlds.
إِنِّي أُرِيدُ أَن تَبُوءَ بِإِثْمِي وَإِثْمِكَ فَتَكُونَ مِنْ أَصْحَابِ النَّارِ ۚ وَذَٰلِكَ جَزَاءُ الظَّالِمِينَ
(29)
محمداکرم اعوان :
بےشک میں چاہتاہوں کہ تومیرا گناہ اوراپنا گناہ اپنےسرلےلےپھرتودوزخ والوں میں سےہوجائےاورظالموں کی یہی جزاہے۔
فتح محمدجالندھری :
میں چاہتا ہوں کہ تو میرے گناہ میں بھی ماخوذ ہو اور اپنے گناہ میں بھی پھر (زمرہ) اہل دوزخ میں ہو اور ظالموں کی یہی سزا ہے
Sahi International :
Indeed I want you to obtain [thereby] my sin and your sin so you will be among the companions of the Fire. And that is the recompense of wrongdoers."
فَطَوَّعَتْ لَهُ نَفْسُهُ قَتْلَ أَخِيهِ فَقَتَلَهُ فَأَصْبَحَ مِنَ الْخَاسِرِينَ
(30)
محمداکرم اعوان :
سواس کےنفس نےاس کواپنےبھائی کےقتل پرآمادہ کیا تواُس نےاُسےقتل کردیا پس وہ نقصان اٹھانےوالوں میں سےہو گیا۔
فتح محمدجالندھری :
مگر اس کے نفس نے اس کو بھائی کے قتل ہی کی ترغیب دی تو اس نے اسے قتل کر دیا اور خسارہ اٹھانے والوں میں ہو گیا
Sahi International :
And his soul permitted to him the murder of his brother, so he killed him and became among the losers.
فَبَعَثَ اللَّهُ غُرَابًا يَبْحَثُ فِي الْأَرْضِ لِيُرِيَهُ كَيْفَ يُوَارِي سَوْءَةَ أَخِيهِ ۚ قَالَ يَا وَيْلَتَا أَعَجَزْتُ أَنْ أَكُونَ مِثْلَ هَٰذَا الْغُرَابِ فَأُوَارِيَ سَوْءَةَ أَخِي ۖ فَأَصْبَحَ مِنَ النَّادِمِينَ
(31)
محمداکرم اعوان :
پس اللہ نےایک کوابھیجاجوزمین کوکریدتا تھا تاکہ اُسےدکھائےکہ اپنےبھائی کی لاش کوکس طرح ڈھانک دے۔ کہنے لگا ہائےافسوس! کیا میں اس کوےجیسا بھی نہ ہوسکا کہ اپنےبھائی کی لاش کوڈھانک دیتا پس وہ پشیمان ہوگیا۔
فتح محمدجالندھری :
اب خدا نے ایک کوّا بھیجا جو زمین کریدنے لگا تاکہ اسے دکھائے کہ اپنے بھائی کی لاش کو کیونکر چھپائے کہنے لگا اے ہے مجھ سے اتنا بھی نہ ہو سکا کہ اس کوے کے برابر ہوتا کہ اپنے بھائی کی لاش چھپا دیتا پھر وہ پشیمان ہوا
Sahi International :
Then Allah sent a crow searching in the ground to show him how to hide the disgrace of his brother. He said, "O woe to me! Have I failed to be like this crow and hide the body of my brother?" And he became of the regretful.
مِنْ أَجْلِ ذَٰلِكَ كَتَبْنَا عَلَىٰ بَنِي إِسْرَائِيلَ أَنَّهُ مَن قَتَلَ نَفْسًا بِغَيْرِ نَفْسٍ أَوْ فَسَادٍ فِي الْأَرْضِ فَكَأَنَّمَا قَتَلَ النَّاسَ جَمِيعًا وَمَنْ أَحْيَاهَا فَكَأَنَّمَا أَحْيَا النَّاسَ جَمِيعًا ۚ وَلَقَدْ جَاءَتْهُمْ رُسُلُنَا بِالْبَيِّنَاتِ ثُمَّ إِنَّ كَثِيرًا مِّنْهُم بَعْدَ ذَٰلِكَ فِي الْأَرْضِ لَمُسْرِفُونَ
(32)
محمداکرم اعوان :
اسی وجہ سےہم نےبنی اسرائیل پرلکھ دیاکہ جوکوئی کسی کوبغیرجان کا بدلہ لینےکےقتل کرےیا زمین پرفسادبرپا کرنےکےلیےتو گویا اس نےتمام آدمیوں کوقتل کرڈالااورجوکسی کی زندگی کاسبب بناتوگویاوہ تمام لوگوں کی زندگی کا سبب بنا اوریقیناً اُن لوگوں کےپاس ہمارےپیغمبرروشن دلیلوں کےساتھ آچکےپھراُس کےبعد بھی ان میں سےبہت سے دنیا میں زیادتی کرنےوالےہی رہے۔
فتح محمدجالندھری :
اس قتل کی وجہ سے ہم نے بنی اسرائیل پر یہ حکم نازل کیا کہ جو شخص کسی کو (ناحق) قتل کرے گا (یعنی) بغیر اس کے کہ جان کا بدلہ لیا جائے یا ملک میں خرابی کرنے کی سزا دی جائے اُس نے گویا تمام لوگوں کو قتل کیا اور جو اس کی زندگانی کا موجب ہوا تو گویا تمام لوگوں کی زندگانی کا موجب ہوا اور ان لوگوں کے پاس ہمارے پیغمبر روشن دلیلیں لا چکے ہیں پھر اس کے بعد بھی ان سے بہت سے لوگ ملک میں حدِ اعتدال سے نکل جاتے ہیں
Sahi International :
Because of that, We decreed upon the Children of Israel that whoever kills a soul unless for a soul or for corruption [done] in the land - it is as if he had slain mankind entirely. And whoever saves one - it is as if he had saved mankind entirely. And our messengers had certainly come to them with clear proofs. Then indeed many of them, [even] after that, throughout the land, were transgressors.
إِنَّمَا جَزَاءُ الَّذِينَ يُحَارِبُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَيَسْعَوْنَ فِي الْأَرْضِ فَسَادًا أَن يُقَتَّلُوا أَوْ يُصَلَّبُوا أَوْ تُقَطَّعَ أَيْدِيهِمْ وَأَرْجُلُهُم مِّنْ خِلَافٍ أَوْ يُنفَوْا مِنَ الْأَرْضِ ۚ ذَٰلِكَ لَهُمْ خِزْيٌ فِي الدُّنْيَا ۖ وَلَهُمْ فِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيمٌ
(33)
محمداکرم اعوان :
یقیناًجواللہ سےاوراس کی پیغمبرسےلڑتےہیں اوروہ زمین میں فسادبرپاکرنےکی کوشش کرتےہیں اُن کی سزاصرف یہی ہےکہ قتل کیےجائیں یا سُولی چڑھا دیئےجائیں یا مخالف سمت سےاُن کےہاتھ اورپاؤں کاٹ دیئےجائیں یاملک سے نکال دیئےجائیں۔ یہ دنیا میں ان کےلیےرسوائی ہےاوراُن کےلیےآخرت میں بھی بہت بڑاعذاب ہے۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ خدا اور اس کے رسول سے لڑائی کریں اور ملک میں فساد کرنے کو دوڑتے پھریں ان کی یہی سزا ہے کہ قتل کر دیئے جائیں یا سولی چڑھا دیئے جائیں یا ان کے ایک ایک طرف کے ہاتھ اور ایک ایک طرف کے پاؤں کاٹ دیئے جائیں یا ملک سے نکال دیئے جائیں یہ تو دنیا میں ان کی رسوائی ہے اور آخرت میں ان کے لیے بڑا (بھاری) عذاب تیار ہے
Sahi International :
Indeed, the penalty for those who wage war against Allah and His Messenger and strive upon earth [to cause] corruption is none but that they be killed or crucified or that their hands and feet be cut off from opposite sides or that they be exiled from the land. That is for them a disgrace in this world; and for them in the Hereafter is a great punishment,
إِلَّا الَّذِينَ تَابُوا مِن قَبْلِ أَن تَقْدِرُوا عَلَيْهِمْ ۖ فَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
(34)
محمداکرم اعوان :
مگروہ لوگ کہ تمہارےپکڑلینےسےپہلےتوبہ کریں پس جان لوکہ اللہ بخشنےوالےمہربان ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
ہاں جن لوگوں نے اس سے پیشتر کہ تمہارے قابو میں آ جائیں توبہ کر لی تو جان رکھو کہ خدا بخشنے والا مہربان ہے
Sahi International :
Except for those who return [repenting] before you apprehend them. And know that Allah is Forgiving and Merciful.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَابْتَغُوا إِلَيْهِ الْوَسِيلَةَ وَجَاهِدُوا فِي سَبِيلِهِ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ
(35)
محمداکرم اعوان :
اے ایمان والو! اللہ سےڈرواوراس کا قرب پانےکا سبب تلاش کرواوراس کی راہ میں جہاد (محنت) کروتاکہ تم فلاح پاؤ۔
فتح محمدجالندھری :
اے ایمان والو! خدا سے ڈرتے رہو اور اس کا قرب حاصل کرنے کا ذریعہ تلاش کرتے رہو اور اس کے رستے میں جہاد کرو تاکہ رستگاری پاؤ
Sahi International :
O you who have believed, fear Allah and seek the means [of nearness] to Him and strive in His cause that you may succeed.
إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوْ أَنَّ لَهُم مَّا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا وَمِثْلَهُ مَعَهُ لِيَفْتَدُوا بِهِ مِنْ عَذَابِ يَوْمِ الْقِيَامَةِ مَا تُقُبِّلَ مِنْهُمْ ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ
(36)
محمداکرم اعوان :
بےشک جولوگ کافرہیں اگراُن کےپاس دنیابھرکی چیزیں ہوں اوراُن کےساتھ اتنی چیزیں(مال وزر) اوربھی ہوں کہ قیامت کےروزیہ بدلہ میں دےکرعذاب سےچھوٹ جائیں (تب بھی) وہ اُن سےقبول نہ کی جائیں گی اوراُن کےلیےدرد دینےوالا عذاب ہے۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ کافر ہیں اگر ان کے پاس روئے زمین (کے تمام خزانے اور اس) کا سب مال ومتاع ہو اور اس کے ساتھ اسی قدر اور بھی ہو تاکہ قیامت کے روز عذاب (سے رستگاری حاصل کرنے) کا بدلہ دیں تو ان سے قبول نہیں کیا جائے گا اور ان کو درد دینے والا عذاب ہوگا
Sahi International :
Indeed, those who disbelieve - if they should have all that is in the earth and the like of it with it by which to ransom themselves from the punishment of the Day of Resurrection, it will not be accepted from them, and for them is a painful punishment
يُرِيدُونَ أَن يَخْرُجُوا مِنَ النَّارِ وَمَا هُم بِخَارِجِينَ مِنْهَا ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ مُّقِيمٌ
(37)
محمداکرم اعوان :
وہ آرزو کریں گےکہ آگ سےنکل جائیں مگروہ اس سےکبھی نہ نکلیں گےاوراُن کوہمیشہ کاعذاب ہوگا۔
فتح محمدجالندھری :
(ہر چند) چاہیں گے کہ آگ سے نکل جائیں مگر اس سے نہیں نکل سکیں گے اور ان کے لئے ہمیشہ کا عذاب ہے
Sahi International :
They will wish to get out of the Fire, but never are they to emerge therefrom, and for them is an enduring punishment.
وَالسَّارِقُ وَالسَّارِقَةُ فَاقْطَعُوا أَيْدِيَهُمَا جَزَاءً بِمَا كَسَبَا نَكَالًا مِّنَ اللَّهِ ۗ وَاللَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ
(38)
محمداکرم اعوان :
اورچوری کرنےوالا مرداورچوری کرنےوالی عورت پس دونوں کاہاتھ کاٹ دوان کےکیےکی سزامیں اللہ کی طرف سےعبرت ہےاوراللہ غالب ہیں حکمت والے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو چوری کرے مرد ہو یا عورت ان کے ہاتھ کاٹ ڈالو یہ ان کے فعلوں کی سزا اور خدا کی طرف سے عبرت ہے اور خدا زبردست (اور) صاحب حکمت ہے
Sahi International :
[As for] the thief, the male and the female, amputate their hands in recompense for what they committed as a deterrent [punishment] from Allah. And Allah is Exalted in Might and Wise.
فَمَن تَابَ مِن بَعْدِ ظُلْمِهِ وَأَصْلَحَ فَإِنَّ اللَّهَ يَتُوبُ عَلَيْهِ ۗ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
(39)
محمداکرم اعوان :
پس جوکوئی زیادتی کرنےکےبعد توبہ کرلےاوراپنی اصلاح کرلے تویقیناًاللہ اُس کی توبہ قبول فرماتے ہیں بےشک اللہ بخشنےوالےمہربان ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو شخص گناہ کے بعد توبہ کرے اور نیکوکار ہو جائے تو خدا اس کو معاف کر دے گا کچھ شک نہیں کہ خدا بخشنے والا مہربان ہے
Sahi International :
But whoever repents after his wrongdoing and reforms, indeed, Allah will turn to him in forgiveness. Indeed, Allah is Forgiving and Merciful.
أَلَمْ تَعْلَمْ أَنَّ اللَّهَ لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ يُعَذِّبُ مَن يَشَاءُ وَيَغْفِرُ لِمَن يَشَاءُ ۗ وَاللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
(40)
محمداکرم اعوان :
کیا تم کومعلوم نہیں کہ آسمانوں اورزمین کی بادشاہت اللہ ہی کےلیےہےجسےچاہیں عذاب کریں اورجسےچاہیں بخش دیں اوراللہ ہرچیزپہ قادرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کیا تم کو معلوم نہیں کہ آسمانوں اور زمین میں خدا ہی کی سلطنت ہے؟ جس کو چاہے عذاب کرے اور جسے چاہے بخش دے اور خدا ہر چیز پر قادر ہے
Sahi International :
Do you not know that to Allah belongs the dominion of the heavens and the earth? He punishes whom He wills and forgives whom He wills, and Allah is over all things competent.
۞ يَا أَيُّهَا الرَّسُولُ لَا يَحْزُنكَ الَّذِينَ يُسَارِعُونَ فِي الْكُفْرِ مِنَ الَّذِينَ قَالُوا آمَنَّا بِأَفْوَاهِهِمْ وَلَمْ تُؤْمِن قُلُوبُهُمْ ۛ وَمِنَ الَّذِينَ هَادُوا ۛ سَمَّاعُونَ لِلْكَذِبِ سَمَّاعُونَ لِقَوْمٍ آخَرِينَ لَمْ يَأْتُوكَ ۖ يُحَرِّفُونَ الْكَلِمَ مِن بَعْدِ مَوَاضِعِهِ ۖ يَقُولُونَ إِنْ أُوتِيتُمْ هَٰذَا فَخُذُوهُ وَإِن لَّمْ تُؤْتَوْهُ فَاحْذَرُوا ۚ وَمَن يُرِدِ اللَّهُ فِتْنَتَهُ فَلَن تَمْلِكَ لَهُ مِنَ اللَّهِ شَيْئًا ۚ أُولَٰئِكَ الَّذِينَ لَمْ يُرِدِ اللَّهُ أَن يُطَهِّرَ قُلُوبَهُمْ ۚ لَهُمْ فِي الدُّنْيَا خِزْيٌ ۖ وَلَهُمْ فِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيمٌ
(41)
محمداکرم اعوان :
اے پیغمبر! جولوگ کفرکی طرف جلدی کرتےہیں وہ آپ کےلیےپریشانی کا سبب نہ بنیں۔ اُن میں کچھ تواپنےمنہ سے کہتے ہیں ہم ایمان لائےمگراُن کےدل ایمان نہیں لائےاورکچھ ان میں یہودی ہیں جوجھوٹ سنتےہیں اوردوسری قوم (کافروں) کے واسطےباتیں کان دھرکےسنتےہیں جوآپ کےپاس نہیں آئےباتوں کواُن کےاصل مقام سےہٹا کرتبدیل کر دیتےہیں (اور) کہتے ہیں اگرتم سےیہ کہاجائےتواسےمان لینا اوراگریہ نہ کہاجائےتواحتیاط کرنا اورجس کواللہ ہی گمراہ کرنا چاہیں توآپ ہرگزاُس کےلیےاللہ سےکوئی اختیارنہیں رکھتےیہی لوگ ہیں کہ اللہ ان کےدلوں کوپاک نہیں کرنا چاہتےاُن کےلیےدنیا میں رسوائی ہےاوراُن کےلیےآخرت میں بہت بڑاعذاب ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اے پیغمبر! جو لوگ کفر میں جلدی کرتے ہیں (کچھ تو) ان میں سے (ہیں) جو منہ سے کہتے ہیں کہ ہم مومن ہیں لیکن ان کے دل مومن نہیں ہیں اور (کچھ) ان میں سے جو یہودی ہیں ان کی وجہ سے غمناک نہ ہونا یہ غلط باتیں بنانے کے لیے جاسوسی کرتے پھرتے ہیں اور ایسے لوگوں (کے بہکانے) کے لیے جاسوس بنے ہیں جو ابھی تمہارے پاس نہیں آئے (صحیح) باتوں کو ان کے مقامات (میں ثابت ہونے) کے بعد بدل دیتے ہیں (اور لوگوں سے) کہتے ہیں کہ اگر تم کو یہی (حکم) ملے تو اسے قبول کر لینا اور اگر یہ نہ ملے تو اس سے احتراز کرنا اور اگر کسی کو خدا گمراہ کرنا چاہے تو اس کے لیے تم کچھ بھی خدا سے (ہدایت کا) اختیار نہیں رکھتے یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں کو خدا نے پاک کرنا نہیں چاہا ان کے لیے دنیا میں بھی ذلت ہے اور آخرت میں بھی بڑا عذاب ہے
Sahi International :
O Messenger, let them not grieve you who hasten into disbelief of those who say, "We believe" with their mouths, but their hearts believe not, and from among the Jews. [They are] avid listeners to falsehood, listening to another people who have not come to you. They distort words beyond their [proper] usages, saying "If you are given this, take it; but if you are not given it, then beware." But he for whom Allah intends fitnah - never will you possess [power to do] for him a thing against Allah. Those are the ones for whom Allah does not intend to purify their hearts. For them in this world is disgrace, and for them in the Hereafter is a great punishment.
سَمَّاعُونَ لِلْكَذِبِ أَكَّالُونَ لِلسُّحْتِ ۚ فَإِن جَاءُوكَ فَاحْكُم بَيْنَهُمْ أَوْ أَعْرِضْ عَنْهُمْ ۖ وَإِن تُعْرِضْ عَنْهُمْ فَلَن يَضُرُّوكَ شَيْئًا ۖ وَإِنْ حَكَمْتَ فَاحْكُم بَيْنَهُم بِالْقِسْطِ ۚ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ
(42)
محمداکرم اعوان :
یہ جھوٹ سننےوالےاوربڑے حرام کھانےوالےہیں پس اگروہ آپ کےپاس آئیں (تو آپ چاہیں) توان میں فیصلہ کردیں یا اُن کوٹال دیں اوراگرآپ اُن کو ٹال دیں تووہ آپ کوہرگزکوئی نقصان نہ پہنچا سکیں گےاوراگرآپ فیصلہ کریں تواُن میں انصاف کےساتھ فیصلہ کریں بےشک اللہ انصاف کرنےوالوں کےساتھ محبت کرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(یہ) جھوٹی باتیں بنانے کے جاسوسی کرنے والے اور (رشوت کا) حرام مال کھانے والے ہیں اگر یہ تمہارے پاس (کوئی مقدمہ فیصل کرانے کو) آئیں تو تم ان میں فیصلہ کر دینا یا اعراض کرنا اور اگر ان سے اعراض کرو گے تو وہ تمہارا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکیں گے اور اگر فیصلہ کرنا چاہو تو انصاف کا فیصلہ کرنا کہ خدا انصاف کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے
Sahi International :
[They are] avid listeners to falsehood, devourers of [what is] unlawful. So if they come to you, [O Muhammad], judge between them or turn away from them. And if you turn away from them - never will they harm you at all. And if you judge, judge between them with justice. Indeed, Allah loves those who act justly.
وَكَيْفَ يُحَكِّمُونَكَ وَعِندَهُمُ التَّوْرَاةُ فِيهَا حُكْمُ اللَّهِ ثُمَّ يَتَوَلَّوْنَ مِن بَعْدِ ذَٰلِكَ ۚ وَمَا أُولَٰئِكَ بِالْمُؤْمِنِينَ
(43)
محمداکرم اعوان :
اوریہ آپ سےفیصلہ کیونکرچاہیں گےاورخوداُن کےپاس تورات ہے جس میں اللہ کا حکم ہےپھراس کےبعد یہ (اس سے) پھرجاتے ہیں اوریہ لوگ ایمان والےہی نہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہ تم سے (اپنے مقدمات) کیونکر فیصل کرایں گے جبکہ خود ان کے پاس تورات (موجود) ہے جس میں خدا کا حکم (لکھا ہوا) ہے (یہ اسے جانتے ہیں) پھر اس کے بعد اس سے پھر جاتے ہیں اور یہ لوگ ایمان ہی نہیں رکھتے
Sahi International :
But how is it that they come to you for judgement while they have the Torah, in which is the judgement of Allah? Then they turn away, [even] after that; but those are not [in fact] believers.
إِنَّا أَنزَلْنَا التَّوْرَاةَ فِيهَا هُدًى وَنُورٌ ۚ يَحْكُمُ بِهَا النَّبِيُّونَ الَّذِينَ أَسْلَمُوا لِلَّذِينَ هَادُوا وَالرَّبَّانِيُّونَ وَالْأَحْبَارُ بِمَا اسْتُحْفِظُوا مِن كِتَابِ اللَّهِ وَكَانُوا عَلَيْهِ شُهَدَاءَ ۚ فَلَا تَخْشَوُا النَّاسَ وَاخْشَوْنِ وَلَا تَشْتَرُوا بِآيَاتِي ثَمَنًا قَلِيلًا ۚ وَمَن لَّمْ يَحْكُم بِمَا أَنزَلَ اللَّهُ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْكَافِرُونَ
(44)
محمداکرم اعوان :
بےشک ہم نےتورات نازل فرمائی جس میں راہنمائی ہےاورروشنی ہےپیغمبرجو کہ (اللہ کے) فرماں بردارتھےاس کےموافق یہود کوحکم دیا کرتےتھےاوراہل اللہ اورعلماء بھی کیونکہ انھیں اس کتاب کی حفاظت کا حکم دیا گیاتھااور وہ اُس پرگواہ تھے پس تم لوگوں سےمت ڈرواورمجھ سےڈرواورمیری آیات کوتھوڑی قیمت (مالِ دنیا) پہ مت بیچواور جوکوئی اللہ کےنازل کیے ہوئےکےمطابق حکم نہ کرےتوایسےلوگ ہی کافرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
بیشک ہم نے توریت نازل فرمائی جس میں ہدایت اور روشنی ہے اسی کے مطابق انبیاء جو (خدا کے) فرمانبردار تھے یہودیوں کو حکم دیتے رہے ہیں اور مشائخ اور علماء بھی کیونکہ وہ کتاب خدا کے نگہبان مقرر کیے گئے تھے اور اس پر گواہ تھے (یعنی حکم الہٰی کا یقین رکھتے تھے) تو تم لوگوں سے مت ڈرنا اور مجھی سے ڈرتے رہنا اور میری آیتوں کے بدلے تھوڑی سی قیمت نہ لینا اور جو خدا کے نازل فرمائے ہوئے احکام کے مطابق حکم نہ دے تو ایسے ہی لوگ کافر ہیں
Sahi International :
Indeed, We sent down the Torah, in which was guidance and light. The prophets who submitted [to Allah] judged by it for the Jews, as did the rabbis and scholars by that with which they were entrusted of the Scripture of Allah, and they were witnesses thereto. So do not fear the people but fear Me, and do not exchange My verses for a small price. And whoever does not judge by what Allah has revealed - then it is those who are the disbelievers.
وَكَتَبْنَا عَلَيْهِمْ فِيهَا أَنَّ النَّفْسَ بِالنَّفْسِ وَالْعَيْنَ بِالْعَيْنِ وَالْأَنفَ بِالْأَنفِ وَالْأُذُنَ بِالْأُذُنِ وَالسِّنَّ بِالسِّنِّ وَالْجُرُوحَ قِصَاصٌ ۚ فَمَن تَصَدَّقَ بِهِ فَهُوَ كَفَّارَةٌ لَّهُ ۚ وَمَن لَّمْ يَحْكُم بِمَا أَنزَلَ اللَّهُ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الظَّالِمُونَ
(45)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےاُن کےلیےاس (تورات) میں یہ لکھ دیا تھا کہ جان کےبدلےجان اورآنکھ کےبدلےآنکھ اورناک کےبدلےناک اورکان کےبدلےکان اوردانت کےبدلےدانت اورزخموں کا بھی بدلہ ہے۔ پس جوکوئی اسےمعاف کردے وہ اُس کےلیے کفارہ ہوجائےگا اورجو کوئی اللہ کےنازل کیےہوئے (احکام) کے مطابق حکم نہ کرے پس ایسےلوگ ہی ظالم ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے ان لوگوں کے لیے تورات میں یہ حکم لکھ دیا تھا کہ جان کے بدلے جان اور آنکھ کے بدلے آنکھ اور ناک کے بدلے ناک اور کان کے بدلے کان اور دانت کے بدلے دانت اور سب زخموں کا اسی طرح بدلہ ہے لیکن جو شخص بدلہ معاف کر دے وہ اس کے لیے کفارہ ہوگا اور جو خدا کے نازل فرمائے ہوئے احکام کے مطابق حکم نہ دے تو ایسے ہی لوگ بےانصاف ہیں
Sahi International :
And We ordained for them therein a life for a life, an eye for an eye, a nose for a nose, an ear for an ear, a tooth for a tooth, and for wounds is legal retribution. But whoever gives [up his right as] charity, it is an expiation for him. And whoever does not judge by what Allah has revealed - then it is those who are the wrongdoers.
وَقَفَّيْنَا عَلَىٰ آثَارِهِم بِعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهِ مِنَ التَّوْرَاةِ ۖ وَآتَيْنَاهُ الْإِنجِيلَ فِيهِ هُدًى وَنُورٌ وَمُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهِ مِنَ التَّوْرَاةِ وَهُدًى وَمَوْعِظَةً لِّلْمُتَّقِينَ
(46)
محمداکرم اعوان :
اوران (پیغمبروںؑ) کےبعد ہم نےعیسیٰ (علیہ السلام) بیٹےمریم (علیہا السلام) کوانہی کےنقشِ قدم پربھیجاجواپنےسے پہلےآنےوالی کتاب تورات کی تصدیق کرنے والےتھےاورہم نےاُن کوانجیل دی جس میں راہنمائی تھی اورروشنی (نور) اورتصدیق کرنےوالی تھی اپنےسے پہلی تورات کی اورہدایت اورنصیحت تھی پرہیزگاروں کےلیے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان پیغمبروں کے بعد انہی کے قدموں پر ہم نے عیسیٰ بن مریم کو بھیجا جو اپنے سے پہلے کی کتاب تورات کی تصدیق کرتے تھے اور ان کو انجیل عنایت کی جس میں ہدایت اور نور ہے اور تورات کی جو اس سے پہلی کتاب (ہے) تصدیق کرتی ہے اور پرہیزگاروں کو راہ بتاتی اور نصیحت کرتی ہے
Sahi International :
And We sent, following in their footsteps, Jesus, the son of Mary, confirming that which came before him in the Torah; and We gave him the Gospel, in which was guidance and light and confirming that which preceded it of the Torah as guidance and instruction for the righteous.
وَلْيَحْكُمْ أَهْلُ الْإِنجِيلِ بِمَا أَنزَلَ اللَّهُ فِيهِ ۚ وَمَن لَّمْ يَحْكُم بِمَا أَنزَلَ اللَّهُ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ
(47)
محمداکرم اعوان :
اوراہلِ انجیل کوچاہیئےکہ جوکچھ اس میں اللہ نے نازل فرمایا اُس کےمطابق حکم کریں اورجواللہ کےنازل کردہ (احکام) کےمطابق حکم نہ کرےتوایسےہی لوگ نافرمان ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اہل انجیل کو چاہیئے کہ جو احکام خدا نے اس میں نازل فرمائے ہیں اس کے مطابق حکم دیا کریں اور جو خدا کے نازل کئے ہوئے احکام کے مطابق حکم نہ دے گا تو ایسے لوگ نافرماں ہیں
Sahi International :
And let the People of the Gospel judge by what Allah has revealed therein. And whoever does not judge by what Allah has revealed - then it is those who are the defiantly disobedient.
وَأَنزَلْنَا إِلَيْكَ الْكِتَابَ بِالْحَقِّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهِ مِنَ الْكِتَابِ وَمُهَيْمِنًا عَلَيْهِ ۖ فَاحْكُم بَيْنَهُم بِمَا أَنزَلَ اللَّهُ ۖ وَلَا تَتَّبِعْ أَهْوَاءَهُمْ عَمَّا جَاءَكَ مِنَ الْحَقِّ ۚ لِكُلٍّ جَعَلْنَا مِنكُمْ شِرْعَةً وَمِنْهَاجًا ۚ وَلَوْ شَاءَ اللَّهُ لَجَعَلَكُمْ أُمَّةً وَاحِدَةً وَلَٰكِن لِّيَبْلُوَكُمْ فِي مَا آتَاكُمْ ۖ فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ ۚ إِلَى اللَّهِ مَرْجِعُكُمْ جَمِيعًا فَيُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمْ فِيهِ تَخْتَلِفُونَ
(48)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےآپ پرحق کےساتھ کتاب نازل فرمائی جواپنےسےپہلی کتابوں کی تصدیق کرتی ہےاوراُن کی محافظ ہےسوجواللہ نےنازل فرمایااُس کےمطابق اُن میں حکم کیجیئےاورآپ کےپاس حق آجانے کےبعد ان کی خواہشات کو مت مانیئے (اور) تم میں سےہرایک کےلیےہم نےدستوراورایک طریقہ مقررفرمایا ہےاوراگراللہ چاہتےتوتم سب کو ایک ہی امت کردیتے لیکن (ایسا نہیں کیا) اُس نےجواحکام تم کودیئےاُس میں تمہیں آزمانا چاہتےہیں سونیکی میں جلدی کروتم سب کواللہ کے پاس لوٹ کرجانا ہےپھروہ تم کوجن باتوں میں تم اختلاف کرتےتھے، (ان کےبارے) بتائیں گے
فتح محمدجالندھری :
اور (اے پیغمبر!) ہم نے تم پر سچی کتاب نازل کی ہے جو اپنے سے پہلی کتابوں کی تصدیق کرتی ہے اور ان (سب) پر شامل ہے تو جو حکم خدا نے نازل فرمایا ہے اس کے مطابق ان کا فیصلہ کرنا اور حق جو تمہارے پاس آچکا ہے اس کو چھوڑ کر ان کی خواہشوں کی پیروی نہ کرنا ہم نے تم میں سے ہر ایک (فرقے) کے لیے ایک دستور اور طریقہ مقرر کیا ہے اور اگر خدا چاہتا تو سب کو ایک ہی شریعت پر کر دیتا مگر جو حکم اس نے تم کو دیئے ہیں ان میں وہ تمہاری آزمائش کرنی چاہتا ہے سو نیک کاموں میں جلدی کرو تم سب کو خدا کی طرف لوٹ کر جانا ہے پھر جن باتوں میں تم کو اختلاف تھا وہ تم کو بتا دے گا
Sahi International :
And We have revealed to you, [O Muhammad], the Book in truth, confirming that which preceded it of the Scripture and as a criterion over it. So judge between them by what Allah has revealed and do not follow their inclinations away from what has come to you of the truth. To each of you We prescribed a law and a method. Had Allah willed, He would have made you one nation [united in religion], but [He intended] to test you in what He has given you; so race to [all that is] good. To Allah is your return all together, and He will [then] inform you concerning that over which you used to differ.
وَأَنِ احْكُم بَيْنَهُم بِمَا أَنزَلَ اللَّهُ وَلَا تَتَّبِعْ أَهْوَاءَهُمْ وَاحْذَرْهُمْ أَن يَفْتِنُوكَ عَن بَعْضِ مَا أَنزَلَ اللَّهُ إِلَيْكَ ۖ فَإِن تَوَلَّوْا فَاعْلَمْ أَنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ أَن يُصِيبَهُم بِبَعْضِ ذُنُوبِهِمْ ۗ وَإِنَّ كَثِيرًا مِّنَ النَّاسِ لَفَاسِقُونَ
(49)
محمداکرم اعوان :
اوریہ کہ آپ اُن کےدرمیان اللہ کےنازل کردہ (احکام) کے مطابق فیصلہ کریں اوران کی خواہشات کومت مانیں اوران سے بچیں کہ آپ پراللہ کےنازل کردہ احکام میں سےبعض سےآپ کوبہکا نہ دیں پس اگریہ پھرجائیں (نہ مانیں) توجان لیں کہ اللہ ان کےبعض گناہوں کےبدلےاُن کومصیبت میں ڈالناچاہتےہیں اوریقیناًاکثرلوگ نافرمان ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور (ہم پھر تاکید کرتے ہیں کہ) جو (حکم) خدا نے نازل فرمایا ہے اسی کے مطابق ان میں فیصلہ کرنا اور ان کی خواہشوں کی پیروی نہ کرنا اور ان سے بچتے رہنا کہ کسی حکم سے جو خدا نے تم پر نازل فرمایا ہے یہ کہیں تم کو بہکانہ دیں اگر یہ نہ مانیں تو جان لو کہ خدا چاہتا ہے کہ ان کے بعض گناہوں کے سبب ان پر مصیبت نازل کرے اور اکثر لوگ تو نافرمان ہیں
Sahi International :
And judge, [O Muhammad], between them by what Allah has revealed and do not follow their inclinations and beware of them, lest they tempt you away from some of what Allah has revealed to you. And if they turn away - then know that Allah only intends to afflict them with some of their [own] sins. And indeed, many among the people are defiantly disobedient.
أَفَحُكْمَ الْجَاهِلِيَّةِ يَبْغُونَ ۚ وَمَنْ أَحْسَنُ مِنَ اللَّهِ حُكْمًا لِّقَوْمٍ يُوقِنُونَ
(50)
محمداکرم اعوان :
کیا یہ جاہلیت کاحکم چاہتےہیں اورجولوگ یقین رکھتےہیں ان کےلیےاللہ سےبڑھ کرکس کاحکم اچھا (ہوسکتا) ہے۔
فتح محمدجالندھری :
کیا یہ زمانہٴ جاہلیت کے حکم کے خواہش مند ہیں؟ اور جو یقین رکھتے ہیں ان کے لیے خدا سے اچھا حکم کس کا ہے؟
Sahi International :
Then is it the judgement of [the time of] ignorance they desire? But who is better than Allah in judgement for a people who are certain [in faith].
۞ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا الْيَهُودَ وَالنَّصَارَىٰ أَوْلِيَاءَ ۘ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ ۚ وَمَن يَتَوَلَّهُم مِّنكُمْ فَإِنَّهُ مِنْهُمْ ۗ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ
(51)
محمداکرم اعوان :
اے ایمان والو! یہوداورنصاریٰ کودوست نہ بناؤوہ ایک دوسرےکےدوست ہیں اورتم میں سےجو ان سےدوستی کرے گاتوبےشک وہ انہی میں سےہو گایقیناًاللہ غلط کاروں کوہدایت نہیں دیتے۔
فتح محمدجالندھری :
اے ایمان والو! یہود اور نصاریٰ کو دوست نہ بناؤ یہ ایک دوسرے کے دوست ہیں اور جو شخص تم میں سے ان کو دوست بنائے گا وہ بھی انہیں میں سے ہوگا بیشک خدا ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا
Sahi International :
O you who have believed, do not take the Jews and the Christians as allies. They are [in fact] allies of one another. And whoever is an ally to them among you - then indeed, he is [one] of them. Indeed, Allah guides not the wrongdoing people.
فَتَرَى الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ يُسَارِعُونَ فِيهِمْ يَقُولُونَ نَخْشَىٰ أَن تُصِيبَنَا دَائِرَةٌ ۚ فَعَسَى اللَّهُ أَن يَأْتِيَ بِالْفَتْحِ أَوْ أَمْرٍ مِّنْ عِندِهِ فَيُصْبِحُوا عَلَىٰ مَا أَسَرُّوا فِي أَنفُسِهِمْ نَادِمِينَ
(52)
محمداکرم اعوان :
جن لوگوں کےدلوں میں (نفاق کا) مرض ہےپس تم دیکھو گےکہ ان میں دوڑدوڑکرملےجاتےہیں کہتےہیں کہ ہم کوڈر ہےکہ ہم پرکوئی گردش نہ پڑجائےسوعنقریب اللہ فتح کا ظہورفرمادیں گےیا اپنے ہاں سےکوئی اورخاص بات، پھراپنےپوشیدہ دلی خیالات پرنادم ہوں گے۔
فتح محمدجالندھری :
تو جن لوگوں کے دلوں میں (نفاق کا) مرض ہے تم ان کو دیکھو گے کہ ان میں دوڑ دوڑ کے ملے جاتے ہیں کہتے ہیں کہ ہمیں خوف ہے کہ کہیں ہم پر زمانے کی گردش نہ آجائے سو قریب ہے کہ خدا فتح بھیجے یا اپنے ہاں سے کوئی اور امر (نازل فرمائے) پھر یہ اپنے دل کی باتوں پر جو چھپایا کرتے تھے پشیمان ہو کر رہ جائیں گے
Sahi International :
So you see those in whose hearts is disease hastening into [association with] them, saying, "We are afraid a misfortune may strike us." But perhaps Allah will bring conquest or a decision from Him, and they will become, over what they have been concealing within themselves, regretful.
وَيَقُولُ الَّذِينَ آمَنُوا أَهَٰؤُلَاءِ الَّذِينَ أَقْسَمُوا بِاللَّهِ جَهْدَ أَيْمَانِهِمْ ۙ إِنَّهُمْ لَمَعَكُمْ ۚ حَبِطَتْ أَعْمَالُهُمْ فَأَصْبَحُوا خَاسِرِينَ
(53)
محمداکرم اعوان :
اوراس وقت مسلمان کہیں گےکہ کیا یہی لوگ ہیں جواللہ کی قسمیں بڑے مبالغہ سےکھاتےتھےکہ یقیناًہم تمہارےساتھ ہیں۔ ان کےاعمال اکارت گئے پس وہ خسارے میں پڑگئے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اس (وقت) مسلمان (تعجب سے) کہیں گے کہ کیا یہ وہی ہیں جو خدا کی سخت سخت قسمیں کھایا کرتے تھے کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں ان کےعمل اکارت گئے اور وہ خسارے میں پڑ گئے
Sahi International :
And those who believe will say, "Are these the ones who swore by Allah their strongest oaths that indeed they were with you?" Their deeds have become worthless, and they have become losers.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا مَن يَرْتَدَّ مِنكُمْ عَن دِينِهِ فَسَوْفَ يَأْتِي اللَّهُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَهُ أَذِلَّةٍ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ أَعِزَّةٍ عَلَى الْكَافِرِينَ يُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَلَا يَخَافُونَ لَوْمَةَ لَائِمٍ ۚ ذَٰلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَن يَشَاءُ ۚ وَاللَّهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ
(54)
محمداکرم اعوان :
اے ایمان والو! تم میں سےجوکوئی اپنےدین سےپھرجائےتوعنقریب اللہ ایسےلوگ پیدا کردیں گےجن سےوہ محبت کریں گےاوروہ اس سےمحبت کرتےہوں گےمسلمانوں پرنرمی کرنےوالے (اور) کافروں پرسختی کرنےوالےاللہ کی راہ میں جہاد کرنےوالےاورکسی ملامت کرنےوالےکی ملامت سےنہ ڈرنےوالے۔ یہ اللہ کا فضل ہےجس کوچاہیں عطا فرما دیں اوراللہ کشائش والےجاننےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اے ایمان والو اگر کوئی تم میں سے اپنے دین سے پھر جائے گا تو خدا ایسے لوگ پیدا کر دے گا جن کو وہ دوست رکھے اور جسے وہ دوست رکھیں اور جو مومنوں کے حق میں نرمی کریں اور کافروں سے سختی سے پیش آئیں خدا کی راہ میں جہاد کریں اور کسی ملامت کرنے والی کی ملامت سے نہ ڈریں یہ خدا کا فضل ہے وہ جسے چاہتا ہے دیتا ہے اور الله بڑی کشائش والا اور جاننے والا ہے
Sahi International :
O you who have believed, whoever of you should revert from his religion - Allah will bring forth [in place of them] a people He will love and who will love Him [who are] humble toward the believers, powerful against the disbelievers; they strive in the cause of Allah and do not fear the blame of a critic. That is the favor of Allah; He bestows it upon whom He wills. And Allah is all-Encompassing and Knowing.
إِنَّمَا وَلِيُّكُمُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ وَالَّذِينَ آمَنُوا الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلَاةَ وَيُؤْتُونَ الزَّكَاةَ وَهُمْ رَاكِعُونَ
(55)
محمداکرم اعوان :
یقیناً تمہارے دوست اللہ اوراس کےپیغمبرہیں اورایمان والےلوگ جونمازکو قائم رکھتےہیں اورزکوٰۃ ادا کرتےہیں اور وہ رکوع کرنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
تمہارے دوست تو خدا اور اس کے پیغمبر اور مومن لوگ ہی ہیں جو نماز پڑھتے اور زکوٰة دیتے اور (خدا کے آگے) جھکتے ہیں
Sahi International :
Your ally is none but Allah and [therefore] His Messenger and those who have believed - those who establish prayer and give zakah, and they bow [in worship].
وَمَن يَتَوَلَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَالَّذِينَ آمَنُوا فَإِنَّ حِزْبَ اللَّهِ هُمُ الْغَالِبُونَ
(56)
محمداکرم اعوان :
اورجوکوئی اللہ کودوست رکھےاوراس کےپیغمبرکواورایمان والوں کوتویقیناً اللہ کا گروہ ہی غالب ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو شخص خدا اور اس کے پیغمبر اور مومنوں سے دوستی کرے گا تو (وہ خدا کی جماعت میں داخل ہوگا اور) خدا کی جماعت ہی غلبہ پانے والی ہے
Sahi International :
And whoever is an ally of Allah and His Messenger and those who have believed - indeed, the party of Allah - they will be the predominant.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا الَّذِينَ اتَّخَذُوا دِينَكُمْ هُزُوًا وَلَعِبًا مِّنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ مِن قَبْلِكُمْ وَالْكُفَّارَ أَوْلِيَاءَ ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ
(57)
محمداکرم اعوان :
اے ایمان والو! ان لوگوں سےدوستی نہ کروجوتمہارےدین کا مذاق اُڑاتےہیں اورکھیل سمجھتے ہیں ان میں سےجن کو تم سےپہلے کتاب دی گئی اورکافروں میں سےاوراگرتم ایمان رکھتےہوتواللہ سےڈرو۔
فتح محمدجالندھری :
اے ایمان والوں! جن لوگوں کو تم سے پہلے کتابیں دی گئی تھیں ان کو اور کافروں کو جنہوں نے تمہارے دین کو ہنسی اور کھیل بنا رکھا ہے دوست نہ بناؤ اور مومن ہو تو خدا سے ڈرتے رہو
Sahi International :
O you who have believed, take not those who have taken your religion in ridicule and amusement among the ones who were given the Scripture before you nor the disbelievers as allies. And fear Allah, if you should [truly] be believers.
وَإِذَا نَادَيْتُمْ إِلَى الصَّلَاةِ اتَّخَذُوهَا هُزُوًا وَلَعِبًا ۚ ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا يَعْقِلُونَ
(58)
محمداکرم اعوان :
اورجب تم نمازکےلیےپکارتےہوتواس کامذاق اورتماشا بناتےہیں یہ اس لیےکہ یہ بےعقل لوگ ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب تم لوگ نماز کے لیے اذان دیتے ہو تو یہ اسے بھی ہنسی اور کھیل بناتے ہیں یہ اس لیے کہ سمجھ نہیں رکھتے
Sahi International :
And when you call to prayer, they take it in ridicule and amusement. That is because they are a people who do not use reason.
قُلْ يَا أَهْلَ الْكِتَابِ هَلْ تَنقِمُونَ مِنَّا إِلَّا أَنْ آمَنَّا بِاللَّهِ وَمَا أُنزِلَ إِلَيْنَا وَمَا أُنزِلَ مِن قَبْلُ وَأَنَّ أَكْثَرَكُمْ فَاسِقُونَ
(59)
محمداکرم اعوان :
آپ فرمادیجیئےاےاہلِ کتاب ! تم ہم میں کون سی برائی دیکھتےہوبس یہ کہ ہم اللہ کےساتھ ایمان لائےاورجوہم پرنازل ہوا (اس پر) اورجوہم سےپہلےنازل ہوا(اس پر) اوریہ کہ تم میں اکثرلوگ بدکردارہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کہو کہ اے اہل کتاب! تم ہم میں برائی ہی کیا دیکھتے ہو سوا اس کے کہ ہم خدا پر اور جو (کتاب) ہم پر نازل ہوئی اس پر اور جو (کتابیں) پہلے نازل ہوئیں ان پر ایمان لائے ہیں اور تم میں اکثر بدکردار ہیں
Sahi International :
Say, "O People of the Scripture, do you resent us except [for the fact] that we have believed in Allah and what was revealed to us and what was revealed before and because most of you are defiantly disobedient?"
قُلْ هَلْ أُنَبِّئُكُم بِشَرٍّ مِّن ذَٰلِكَ مَثُوبَةً عِندَ اللَّهِ ۚ مَن لَّعَنَهُ اللَّهُ وَغَضِبَ عَلَيْهِ وَجَعَلَ مِنْهُمُ الْقِرَدَةَ وَالْخَنَازِيرَ وَعَبَدَ الطَّاغُوتَ ۚ أُولَٰئِكَ شَرٌّ مَّكَانًا وَأَضَلُّ عَن سَوَاءِ السَّبِيلِ
(60)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےکہ (اے اہلِ کتاب!) کیا میں تم کوبتادوں (کہ) اللہ کے ہاں اس سےبھی بدترسزاپانےوالے (کون ہیں)؟ وہ کہ جن پراللہ نےلعنت کی اوران پرغضب کیا اوران میں سےبعضوں کوبندراورسؤربنا دیااورانہوں نےشیطان کی بندگی کی، ایسےلوگوں کا بُراٹھکانہ ہےاوروہ سیدھی راہ سےبہت بھٹکےہوئےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کہو کہ میں تمہیں بتاؤں کہ خدا کے ہاں اس سے بھی بدتر جزا پانے والے کون ہیں؟ وہ لوگ ہیں جن پر خدا نے لعنت کی اور جن پر وہ غضبناک ہوا اور (جن کو) ان میں سے بندر اور سور بنا دیا اور جنہوں نے شیطان کی پرستش کی ایسے لوگوں کا برا ٹھکانہ ہے اور وہ سیدھے رستے سے بہت دور ہیں
Sahi International :
Say, "Shall I inform you of [what is] worse than that as penalty from Allah? [It is that of] those whom Allah has cursed and with whom He became angry and made of them apes and pigs and slaves of Taghut. Those are worse in position and further astray from the sound way."
وَإِذَا جَاءُوكُمْ قَالُوا آمَنَّا وَقَد دَّخَلُوا بِالْكُفْرِ وَهُمْ قَدْ خَرَجُوا بِهِ ۚ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا كَانُوا يَكْتُمُونَ
(61)
محمداکرم اعوان :
اورجب آپ کےپاس آتےہیں توکہتےہیں ہم ایمان لائےحالانکہ کفرلےکرآئےتھےاوروہ اسی کولےکرچلےگئےاورجوبات یہ چھپاتےہیں اللہ اُسےخوب جانتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب یہ لوگ تمہارے پاس آتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لے آئے حالانکہ کفر لے کر آتے ہیں اور اسی کو لیکر جاتے ہیں اور جن باتوں کو یہ مخفی رکھتے ہیں خدا ان کو خوب جانتا ہے
Sahi International :
And when they come to you, they say, "We believe." But they have entered with disbelief [in their hearts], and they have certainly left with it. And Allah is most knowing of what they were concealing.
وَتَرَىٰ كَثِيرًا مِّنْهُمْ يُسَارِعُونَ فِي الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَأَكْلِهِمُ السُّحْتَ ۚ لَبِئْسَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ
(62)
محمداکرم اعوان :
اورآپ اُن میں سےاکثرکودیکھتےہیں کہ گناہ کےکام میں جلدی کرتے ہیں اورحد سےگزرنےمیں اورحرام کھانےمیں۔ البتہ یہ جوکچھ کرتےہیں بُراکرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور تم دیکھو گے کہ ان میں اکثر گناہ اور زیادتی اور حرام کھانے میں جلدی کر رہے ہیں بےشک یہ جو کچھ کرتے ہیں برا کرتے ہیں
Sahi International :
And you see many of them hastening into sin and aggression and the devouring of [what is] unlawful. How wretched is what they have been doing.
لَوْلَا يَنْهَاهُمُ الرَّبَّانِيُّونَ وَالْأَحْبَارُ عَن قَوْلِهِمُ الْإِثْمَ وَأَكْلِهِمُ السُّحْتَ ۚ لَبِئْسَ مَا كَانُوا يَصْنَعُونَ
(63)
محمداکرم اعوان :
بھلااُن کےاہل اللہ اورعلماءانہیں گناہ کی باتوں اورحرام کھانےسےمنع کیوں نہیں کرتے؟ البتہ وہ بھی براکرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
بھلا ان کے مشائخ اور علماء انہیں گناہ کی باتوں اور حرام کھانے سے منع کیوں نہیں کرتے؟ بلاشبہ وہ بھی برا کرتے ہیں
Sahi International :
Why do the rabbis and religious scholars not forbid them from saying what is sinful and devouring what is unlawful? How wretched is what they have been practicing.
وَقَالَتِ الْيَهُودُ يَدُ اللَّهِ مَغْلُولَةٌ ۚ غُلَّتْ أَيْدِيهِمْ وَلُعِنُوا بِمَا قَالُوا ۘ بَلْ يَدَاهُ مَبْسُوطَتَانِ يُنفِقُ كَيْفَ يَشَاءُ ۚ وَلَيَزِيدَنَّ كَثِيرًا مِّنْهُم مَّا أُنزِلَ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ طُغْيَانًا وَكُفْرًا ۚ وَأَلْقَيْنَا بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاءَ إِلَىٰ يَوْمِ الْقِيَامَةِ ۚ كُلَّمَا أَوْقَدُوا نَارًا لِّلْحَرْبِ أَطْفَأَهَا اللَّهُ ۚ وَيَسْعَوْنَ فِي الْأَرْضِ فَسَادًا ۚ وَاللَّهُ لَا يُحِبُّ الْمُفْسِدِينَ
(64)
محمداکرم اعوان :
اوریہود نےکہا اللہ کےہاتھ بند ہیں، انہی کےہاتھ بند ہیں اوریہ بات کہنےسےاُن پرلعنت کی گئی بلکہ اس (اللہ) کےدونوں ہاتھ کشادہ ہیں وہ (اللہ) جس طرح چاہیں خرچ کرتےہیں۔ اورجو (مضمون) آپ کی طرف آپ کے پروردگارنےبھیجا ہےان میں سےاکثرکےلیےسرکشی اورکفرمیں زیادتی کا سبب بن جاتا ہےاورہم نےان کےدرمیان قیامت کےدن تک کے لیےدشمنی اوربُغض ڈال دیاجب کبھی لڑائی کی آگ بھڑکاتےہیں اس کواللہ بجھا دیتےہیں اوروہ (لوگ) ملک میں فساد کرتےپھرتےہیں اوراللہ فساد کرنےوالوں کوپسند نہیں فرماتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہود کہتے ہیں کہ خدا کا ہاتھ (گردن سے) بندھا ہوا ہے (یعنی الله بخیل ہے) انہیں کے ہاتھ باندھے جائیں اور ایسا کہنے کے سبب ان پر لعنت ہو (اس کا ہاتھ بندھا ہوا نہیں) بلکہ اس کے دونوں ہاتھ کھلے ہیں وہ جس طرح (اور جتنا) چاہتا ہے خرچ کرتا ہے اور (اے محمد) یہ (کتاب) جو تمہارے پروردگار کی طرف سے تم پر نازل ہوئی اس سے ان میں سے اکثر کی شرارت اور انکار اور بڑھے گا اور ہم نے ان کے باہم عداوت اور بغض قیامت تک کے لیے ڈال دیا ہے یہ جب لڑائی کے لیے آگ جلاتے ہیں خدا اس کو بجھا دیتا ہے اور یہ ملک میں فساد کے لیے دوڑے پھرتے ہیں اور خدا فساد کرنے والوں کو دوست نہیں رکھتا
Sahi International :
And the Jews say, "The hand of Allah is chained." Chained are their hands, and cursed are they for what they say. Rather, both His hands are extended; He spends however He wills. And that which has been revealed to you from your Lord will surely increase many of them in transgression and disbelief. And We have cast among them animosity and hatred until the Day of Resurrection. Every time they kindled the fire of war [against you], Allah extinguished it. And they strive throughout the land [causing] corruption, and Allah does not like corrupters.
وَلَوْ أَنَّ أَهْلَ الْكِتَابِ آمَنُوا وَاتَّقَوْا لَكَفَّرْنَا عَنْهُمْ سَيِّئَاتِهِمْ وَلَأَدْخَلْنَاهُمْ جَنَّاتِ النَّعِيمِ
(65)
محمداکرم اعوان :
اوراگراہلِ کتاب ایمان لاتےاورپرہیزگاری اختیارکرتےہیں توہم اُن کی بُرائیاں معاف فرمادیتےاوراُن کونعمت کےباغوں میں داخل کرتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر اہل کتاب ایمان لاتے اور پرہیز گاری کرتے تو ہم ان سے ان کے گناہ محو کر دیتے اور ان کو نعمت کے باغوں میں داخل کرتے
Sahi International :
And if only the People of the Scripture had believed and feared Allah, We would have removed from them their misdeeds and admitted them to Gardens of Pleasure.
وَلَوْ أَنَّهُمْ أَقَامُوا التَّوْرَاةَ وَالْإِنجِيلَ وَمَا أُنزِلَ إِلَيْهِم مِّن رَّبِّهِمْ لَأَكَلُوا مِن فَوْقِهِمْ وَمِن تَحْتِ أَرْجُلِهِم ۚ مِّنْهُمْ أُمَّةٌ مُّقْتَصِدَةٌ ۖ وَكَثِيرٌ مِّنْهُمْ سَاءَ مَا يَعْمَلُونَ
(66)
محمداکرم اعوان :
اوراگروہ تورات اورانجیل اورجو (کتابیں) اُن پران کےپروردگارکی طرف سےنازل کیا گیا اُس کوقائم رکھتےتواپنے اوپرسےبھی اورپاؤں کےنیچےسےبھی خوب کھاتے، ان میں کچھ لوگ تومیانہ روہیں اوراُن میں بہت سےایسےہیں جن کےاعمال بُرے ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر وہ تورات اور انجیل کو اور جو (اور کتابیں) ان کے پروردگار کی طرف سے ان پر نازل ہوئیں ان کو قائم رکھتے (تو ان پر رزق مینہ کی طرح برستا کہ) اپنے اوپر سے پاؤں کے نیچے سے کھاتے ان میں کچھ لوگ میانہ رو ہیں اور بہت سے ایسے ہیں جن کے اعمال برے ہیں
Sahi International :
And if only they upheld [the law of] the Torah, the Gospel, and what has been revealed to them from their Lord, they would have consumed [provision] from above them and from beneath their feet. Among them are a moderate community, but many of them - evil is that which they do.
۞ يَا أَيُّهَا الرَّسُولُ بَلِّغْ مَا أُنزِلَ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ ۖ وَإِن لَّمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسَالَتَهُ ۚ وَاللَّهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ ۗ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْكَافِرِينَ
(67)
محمداکرم اعوان :
اے پیغمبر! جوکچھ آپ پرآپ کےپروردگارکی طرف سےنازل کیا گیاہےپہنچا دیجیئےاوراگرایسانہ کیاتوآپ پیغمبری کا پیغام پہنچانےسےقاصررہے۔ اوراللہ آپ کو لوگوں سےبچائیں گےیقیناًاللہ کفرکرنےوالوں کوہدایت نہیں فرماتے۔
فتح محمدجالندھری :
اے پیغمبر جو ارشادات خدا کی طرف سے تم پر نازل ہوئے ہیں سب لوگوں کو پہنچا دو اور اگر ایسا نہ کیا تو تم خدا کے پیغام پہنچانے میں قاصر رہے (یعنی پیغمبری کا فرض ادا نہ کیا) اور خدا تم کو لوگوں سے بچائے رکھے گا بیشک خدا منکروں کو ہدایت نہیں دیتا
Sahi International :
O Messenger, announce that which has been revealed to you from your Lord, and if you do not, then you have not conveyed His message. And Allah will protect you from the people. Indeed, Allah does not guide the disbelieving people.
قُلْ يَا أَهْلَ الْكِتَابِ لَسْتُمْ عَلَىٰ شَيْءٍ حَتَّىٰ تُقِيمُوا التَّوْرَاةَ وَالْإِنجِيلَ وَمَا أُنزِلَ إِلَيْكُم مِّن رَّبِّكُمْ ۗ وَلَيَزِيدَنَّ كَثِيرًا مِّنْهُم مَّا أُنزِلَ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ طُغْيَانًا وَكُفْرًا ۖ فَلَا تَأْسَ عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ
(68)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےاےاہلِ کتاب! جب تک تم تورات اورانجیل اورجو کچھ تم پرتمہارے پروردگارکی طرف سےنازل کیا گیا ہےاُس کوقائم نہیں رکھتےتم کسی بھی چیز (یعنی راہِ راست) پرنہیں اورجوآپ پرآپ کے پروردگارکی طرف سےنازل کیا گیا ہےان میں سےبہتوں کےلیےسرکشی اورکفرمیں زیادتی کا سبب بن جاتا ہےسوآپ ان کافروں کاغم نہ کیا کیجیئے۔
فتح محمدجالندھری :
کہو کہ اے اہل کتاب! جب تک تم تورات اور انجیل کو اور جو (اور کتابیں) تمہارے پروردگار کی طرف سے تم لوگوں پر نازل ہوئیں ان کو قائم نہ رکھو گے کچھ بھی راہ پر نہیں ہو سکتے اور یہ (قرآن) جو تمہارے پروردگار کی طرف سے تم پر نازل ہوا ہے ان میں سے اکثر کی سرکشی اور کفر اور بڑھے گا تو تم قوم کفار پر افسوس نہ کرو
Sahi International :
Say, "O People of the Scripture, you are [standing] on nothing until you uphold [the law of] the Torah, the Gospel, and what has been revealed to you from your Lord." And that which has been revealed to you from your Lord will surely increase many of them in transgression and disbelief. So do not grieve over the disbelieving people.
إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَالَّذِينَ هَادُوا وَالصَّابِئُونَ وَالنَّصَارَىٰ مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَعَمِلَ صَالِحًا فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ
(69)
محمداکرم اعوان :
بےشک جولوگ ایمان لائےاورجویہودی ہوئےاورجوبےدین ہوئےاور جو نصرانی ہوئے (ان میں سے) جو کوئی بھی اللہ پراورآخرت کےدن پرایمان لائےاور نیک کام کرے پس ایسےلوگوں کونہ کوئی ڈر ہوگااورنہ وہ افسوس کریں گے۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ خدا پر اور روز آخرت پر ایمان لائیں گے اور عمل نیک کریں گے خواہ وہ مسلمان ہوں یا یہودی یا ستارہ پرست یا عیسائی ان کو (قیامت کے دن) نہ کچھ خوف ہو گا اور نہ غمناک ہوں گے
Sahi International :
Indeed, those who have believed [in Prophet Muhammad] and those [before Him] who were Jews or Sabeans or Christians - those [among them] who believed in Allah and the Last Day and did righteousness - no fear will there be concerning them, nor will they grieve.
لَقَدْ أَخَذْنَا مِيثَاقَ بَنِي إِسْرَائِيلَ وَأَرْسَلْنَا إِلَيْهِمْ رُسُلًا ۖ كُلَّمَا جَاءَهُمْ رَسُولٌ بِمَا لَا تَهْوَىٰ أَنفُسُهُمْ فَرِيقًا كَذَّبُوا وَفَرِيقًا يَقْتُلُونَ
(70)
محمداکرم اعوان :
بےشک ہم نےبنی اسرائیل سےعہد لیااورہم نےان کےپاس (بہت سے) پیغمبربھیجے جب ان کےپاس کوئی پیغمبروہ حکم لایا جوان کوپسند نہ تھاتووہ (انبیاءؑ کے) ایک طبقےکوتوجھوٹا کہتےاورایک طبقےکو قتل کردیتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
ہم نے بنی اسرائیل سے عہد بھی لیا اور ان کی طرف پیغمبر بھی بھیجے (لیکن) جب کوئی پیغمبر ان کے پاس ایسی باتیں لےکر آتا جن کو ان کے دل نہیں چاہتے تھے تو وہ (انبیاء کی) ایک جماعت کو تو جھٹلا دیتے اور ایک جماعت کو قتل کر دیتے تھے
Sahi International :
We had already taken the covenant of the Children of Israel and had sent to them messengers. Whenever there came to them a messenger with what their souls did not desire, a party [of messengers] they denied, and another party they killed.
وَحَسِبُوا أَلَّا تَكُونَ فِتْنَةٌ فَعَمُوا وَصَمُّوا ثُمَّ تَابَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ ثُمَّ عَمُوا وَصَمُّوا كَثِيرٌ مِّنْهُمْ ۚ وَاللَّهُ بَصِيرٌ بِمَا يَعْمَلُونَ
(71)
محمداکرم اعوان :
اورسمجھتےتھےکہ اُن پرکوئی آفت نہ آئےگی پس وہ اندھےاوربہرےہوگئےپھراللہ نےاُن پرمہربانی فرمائی پھران میں سے بہت سےاندھےاوربہرے ہوگئےاوراللہ اُن کےاعمال کودیکھ رہےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور خیال کرتے تھے کہ (اس سے ان پر) کوئی آفت نہیں آنے کی تو وہ اندھے اور بہرے ہو گئے پھر خدا نے ان پر مہربانی فرمائی (لیکن) پھر ان میں سے بہت سے اندھے اور بہرے ہو گئے اور خدا ان کے سب کاموں کو دیکھ رہا ہے
Sahi International :
And they thought there would be no [resulting] punishment, so they became blind and deaf. Then Allah turned to them in forgiveness; then [again] many of them became blind and deaf. And Allah is Seeing of what they do.
لَقَدْ كَفَرَ الَّذِينَ قَالُوا إِنَّ اللَّهَ هُوَ الْمَسِيحُ ابْنُ مَرْيَمَ ۖ وَقَالَ الْمَسِيحُ يَا بَنِي إِسْرَائِيلَ اعْبُدُوا اللَّهَ رَبِّي وَرَبَّكُمْ ۖ إِنَّهُ مَن يُشْرِكْ بِاللَّهِ فَقَدْ حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ وَمَأْوَاهُ النَّارُ ۖ وَمَا لِلظَّالِمِينَ مِنْ أَنصَارٍ
(72)
محمداکرم اعوان :
وہ لوگ یقیناًکافرہوئےجنہوں نےکہامسیح (علیہ السلام) ابنِ مریم (علیہا السلام) ہی اللہ ہیں اورمسیح (علیہ السلام) نے فرمایا اے بنی اسرائیل! اللہ کی عبادت کروجومیراپروردگارہےاورتمہارا (بھی) پروردگارہےیقیناًجواللہ سےشرک کرے گا توضروراللہ اس پربہشت حرام کردیں گےاوراُس کا ٹھکانہ دوزخ ہےاورغلط کاروں کا کوئی مددگارنہیں۔
فتح محمدجالندھری :
وہ لوگ بےشبہ کافر ہیں جو کہتے ہیں کہ مریم کے بیٹے (عیسیٰ) مسیح خدا ہیں حالانکہ مسیح یہود سے یہ کہا کرتے تھے کہ اے بنی اسرائیل خدا ہی کی عبادت کرو جو میرا بھی پروردگار ہے اور تمہارا بھی (اور جان رکھو کہ) جو شخص خدا کے ساتھ شرک کرے گا خدا اس پر بہشت حرام کر دے گا اور اس کا ٹھکانہ دوزخ ہے اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں
Sahi International :
They have certainly disbelieved who say, "Allah is the Messiah, the son of Mary" while the Messiah has said, "O Children of Israel, worship Allah, my Lord and your Lord." Indeed, he who associates others with Allah - Allah has forbidden him Paradise, and his refuge is the Fire. And there are not for the wrongdoers any helpers.
لَّقَدْ كَفَرَ الَّذِينَ قَالُوا إِنَّ اللَّهَ ثَالِثُ ثَلَاثَةٍ ۘ وَمَا مِنْ إِلَٰهٍ إِلَّا إِلَٰهٌ وَاحِدٌ ۚ وَإِن لَّمْ يَنتَهُوا عَمَّا يَقُولُونَ لَيَمَسَّنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ
(73)
محمداکرم اعوان :
یقیناًوہ لوگ کافرہوگئےجنہوں نےکہاکہ اللہ تین میں کا تیسراہے حالانکہ اس معبودِ یکتا کےسِواکوئی معبود نہیں اورجو وہ کہتےہیں اس ( عقائد واعمال) سےبازنہ آئےتوبےشک اُن میں جوکافرہوئے ہیں وہ دردناک عذاب پائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
وہ لوگ (بھی) کافر ہیں جو اس بات کے قائل ہیں کہ خدا تین میں کا تیسرا ہے حالانکہ اس معبود یکتا کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اگر یہ لوگ ایسے اقوال (وعقائد) سے باز نہیں آئیں گے تو ان میں جو کافر ہوئے ہیں وہ تکلیف دینے والا عذاب پائیں گے
Sahi International :
They have certainly disbelieved who say, "Allah is the third of three." And there is no god except one God. And if they do not desist from what they are saying, there will surely afflict the disbelievers among them a painful punishment.
أَفَلَا يَتُوبُونَ إِلَى اللَّهِ وَيَسْتَغْفِرُونَهُ ۚ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
(74)
محمداکرم اعوان :
کیایہ اللہ کےآگےتوبہ نہیں کرتےاوراس سےبخشش نہیں مانگتےاوراللہ بخشنےوالےمہربان ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
تو یہ کیوں خدا کے آگے توبہ نہیں کرتے اور اس سے گناہوں کی معافی نہیں مانگتے اور خدا تو بخشنے والا مہربان ہے
Sahi International :
So will they not repent to Allah and seek His forgiveness? And Allah is Forgiving and Merciful.
مَّا الْمَسِيحُ ابْنُ مَرْيَمَ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِهِ الرُّسُلُ وَأُمُّهُ صِدِّيقَةٌ ۖ كَانَا يَأْكُلَانِ الطَّعَامَ ۗ انظُرْ كَيْفَ نُبَيِّنُ لَهُمُ الْآيَاتِ ثُمَّ انظُرْ أَنَّىٰ يُؤْفَكُونَ
(75)
محمداکرم اعوان :
مسیح (علیہ السلام) بیٹے مریم (علیہا السلام) صرف (اللہ کے) پیغمبرہیں اُن سےپہلے بہت سےپیغمبرگزرے اوران کی والدہ صدیقہ (ولیہ) تھیں دونوں کھانا کھایا کرتےتھےدیکھ لیجیئےہم اُن کےلیےکیسے دلائل بیان کرتےہیں پھر دیکھیئےوہ کدھراُلٹےجا رہےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
مسیح ابن مریم تو صرف (خدا) کے پیغمبر تھے ان سے پہلے بھی بہت سے رسول گزر چکے تھے اور ان کی والدہ (مریم خدا کی) ولی اور سچی فرمانبردار تھیں دونوں (انسان تھے اور) کھانا کھاتے تھے دیکھو ہم ان لوگوں کے لیے اپنی آیتیں کس طرح کھول کھول کر بیان کرتے ہیں پھر (یہ) دیکھو کہ یہ کدھر الٹے جا رہے ہیں
Sahi International :
The Messiah, son of Mary, was not but a messenger; [other] messengers have passed on before him. And his mother was a supporter of truth. They both used to eat food. Look how We make clear to them the signs; then look how they are deluded.
قُلْ أَتَعْبُدُونَ مِن دُونِ اللَّهِ مَا لَا يَمْلِكُ لَكُمْ ضَرًّا وَلَا نَفْعًا ۚ وَاللَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ
(76)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےکہ کیا تم اللہ کےسواایسی چیزوں کی پرستش کرتے ہوجن کےپاس تمہارےنفع ونقصان کا اختیارنہیں اوراللہ ہی سننےوالےجاننےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کہو کہ تم خدا کے سوا ایسی چیز کی کیوں پرستش کرتے ہو جس کو تمہارے نفع اور نقصان کا کچھ بھی اختیار نہیں؟ اور خدا ہی (سب کچھ) سنتا جانتا ہے
Sahi International :
Say, "Do you worship besides Allah that which holds for you no [power of] harm or benefit while it is Allah who is the Hearing, the Knowing?"
قُلْ يَا أَهْلَ الْكِتَابِ لَا تَغْلُوا فِي دِينِكُمْ غَيْرَ الْحَقِّ وَلَا تَتَّبِعُوا أَهْوَاءَ قَوْمٍ قَدْ ضَلُّوا مِن قَبْلُ وَأَضَلُّوا كَثِيرًا وَضَلُّوا عَن سَوَاءِ السَّبِيلِ
(77)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےاے اہلِ کتاب! اپنے دین میں ناحق زیادتی مت کرواوراُن لوگوں کی خواہشات کےپیچھےنہ چلوجوپہلےخود گمراہ ہوئےاورپھربہت سوں کوگمراہ کیا اورسیدھےراستےسےبھٹک گئے۔
فتح محمدجالندھری :
کہو کہ اے اہل کتاب! اپنے دین (کی بات) میں ناحق مبالغہ نہ کرو اور ایسے لوگوں کی خواہشوں کے پیچھے نہ چلو جو (خود بھی) پہلے گمراہ ہوئے اور اَور بھی اکثروں کو گمراہ کر گئے اور سیدھے رستے سے بھٹک گئے
Sahi International :
Say, "O People of the Scripture, do not exceed limits in your religion beyond the truth and do not follow the inclinations of a people who had gone astray before and misled many and have strayed from the soundness of the way."
لُعِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِن بَنِي إِسْرَائِيلَ عَلَىٰ لِسَانِ دَاوُودَ وَعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ ۚ ذَٰلِكَ بِمَا عَصَوا وَّكَانُوا يَعْتَدُونَ
(78)
محمداکرم اعوان :
جولوگ بنی اسرائیل میں کافرہوئےان کوداؤد (علیہ السلام) اورعیسیٰ بیٹے مریم (علیہما السلام) کی زبان سےلعنت کی گئی یہ اس لیئےکہ نافرمانی کرتےاورحد سےنکل جاتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ بنی اسرائیل میں کافر ہوئے ان پر داؤد اور عیسیٰ بن مریم کی زبان سے لعنت کی گئی یہ اس لیے کہ نافرمانی کرتے تھے اور حد سے تجاوز کرتے تھے
Sahi International :
Cursed were those who disbelieved among the Children of Israel by the tongue of David and of Jesus, the son of Mary. That was because they disobeyed and [habitually] transgressed.
كَانُوا لَا يَتَنَاهَوْنَ عَن مُّنكَرٍ فَعَلُوهُ ۚ لَبِئْسَ مَا كَانُوا يَفْعَلُونَ
(79)
محمداکرم اعوان :
جوبُرےکام وہ کرتےتھےان سےایک دوسرے کوروکتےنہیں تھےبلاشبہ وہ بُراکرتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
(اور) برے کاموں سے جو وہ کرتے تھے ایک دوسرے کو روکتے نہیں تھے بلاشبہ وہ برا کرتے تھے
Sahi International :
They used not to prevent one another from wrongdoing that they did. How wretched was that which they were doing.
تَرَىٰ كَثِيرًا مِّنْهُمْ يَتَوَلَّوْنَ الَّذِينَ كَفَرُوا ۚ لَبِئْسَ مَا قَدَّمَتْ لَهُمْ أَنفُسُهُمْ أَن سَخِطَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ وَفِي الْعَذَابِ هُمْ خَالِدُونَ
(80)
محمداکرم اعوان :
تم اُن میں سےاکثرکودیکھوگےکہ کافروں سےدوستی کرتےہیں بُراہےجوکچھ انہوں نےاپنےلیےآگے بھیجا ہےکہ اللہ اُن پرناخوش ہوئےاوروہ ہمیشہ عذاب میں رہیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
تم ان میں سے بہتوں کو دیکھو گے کہ کافروں سے دوستی رکھتے ہیں انہوں نے جو کچھ اپنے واسطے آگے بھیجا ہے برا ہے (وہ یہ) کہ خدا ان سے ناخوش ہوا اور وہ ہمیشہ عذاب میں (مبتلا) رہیں گے
Sahi International :
You see many of them becoming allies of those who disbelieved. How wretched is that which they have put forth for themselves in that Allah has become angry with them, and in the punishment they will abide eternally.
وَلَوْ كَانُوا يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَالنَّبِيِّ وَمَا أُنزِلَ إِلَيْهِ مَا اتَّخَذُوهُمْ أَوْلِيَاءَ وَلَٰكِنَّ كَثِيرًا مِّنْهُمْ فَاسِقُونَ
(81)
محمداکرم اعوان :
اوراگروہ اللہ پراورپیغمبر پراورجو (کتاب) ان پرنازل کی گئی اس پریقین رکھتےتواُن لوگوں کودوست نہ بناتےاورلیکن ان میں سےاکثربدکردارہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر وہ خدا پر اور پیغمبر پر اور جو کتاب ان پر نازل ہوئی تھی اس پر یقین رکھتے تو ان لوگوں کو دوست نہ بناتے لیکن ان میں اکثر بدکردار ہیں
Sahi International :
And if they had believed in Allah and the Prophet and in what was revealed to him, they would not have taken them as allies; but many of them are defiantly disobedient.
۞ لَتَجِدَنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عَدَاوَةً لِّلَّذِينَ آمَنُوا الْيَهُودَ وَالَّذِينَ أَشْرَكُوا ۖ وَلَتَجِدَنَّ أَقْرَبَهُم مَّوَدَّةً لِّلَّذِينَ آمَنُوا الَّذِينَ قَالُوا إِنَّا نَصَارَىٰ ۚ ذَٰلِكَ بِأَنَّ مِنْهُمْ قِسِّيسِينَ وَرُهْبَانًا وَأَنَّهُمْ لَا يَسْتَكْبِرُونَ
(82)
محمداکرم اعوان :
البتہ آپ ضرورایمان والوں کےساتھ لوگوں میں سب سےزیادہ دشمنی کرنےوالایہودیوں کواورمشرکوں کوپائیں گےاوردوستی کےلحاظ سےمسلمانوں کےقریب ان لوگوں کوپائیں گےجوکہتے ہیں ہم نصاریٰ ہیں یہ اس لیےکہ اُن میں عالم بھی ہیں اوراہل اللہ بھی اوریہ کہ وہ تکبرنہیں کرتے۔
فتح محمدجالندھری :
(اے پیغمبرﷺ!) تم دیکھو گے کہ مومنوں کے ساتھ سب سے زیادہ دشمنی کرنے والے یہودی اور مشرک ہیں اور دوستی کے لحاظ سے مومنوں سے قریب تر ان لوگوں کو پاؤ گے جو کہتے ہیں کہ ہم نصاریٰ ہیں یہ اس لیے کہ ان میں عالم بھی ہیں اور مشائخ بھی اور وہ تکبر نہیں کرتے
Sahi International :
You will surely find the most intense of the people in animosity toward the believers [to be] the Jews and those who associate others with Allah; and you will find the nearest of them in affection to the believers those who say, "We are Christians." That is because among them are priests and monks and because they are not arrogant.
وَإِذَا سَمِعُوا مَا أُنزِلَ إِلَى الرَّسُولِ تَرَىٰ أَعْيُنَهُمْ تَفِيضُ مِنَ الدَّمْعِ مِمَّا عَرَفُوا مِنَ الْحَقِّ ۖ يَقُولُونَ رَبَّنَا آمَنَّا فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّاهِدِينَ
(83)
محمداکرم اعوان :
اورجب وہ اس کوسنتےہیں جو (آخری) پیغمبرپراتارا گیا ہے (قرآن) توآپ اُن کی آنکھیں آنسوؤں سےبہتی ہوئی دیکھتے ہیں اس لیےکہ انہوں نےحق کوپہچان لیا کہتےہیں اے ہمارے پروردگار! ہم ایمان لائےسوہم کوبھی گواہوں (تصدیق کرنےوالوں) میں لکھ لیجیئے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب اس (کتاب) کو سنتے ہیں جو (سب سے پہلے) پیغمبر (محمدﷺ) پر نازل ہوئی تو تم دیکھتے ہو کہ ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو جاتے ہیں اس لیے کہ انہوں نے حق بات پہچان لی اور وہ (خدا کی جناب میں) عرض کرتے ہیں کہ اے پروردگار ہم ایمان لے آئے تو ہم کو ماننے والوں میں لکھ لے
Sahi International :
And when they hear what has been revealed to the Messenger, you see their eyes overflowing with tears because of what they have recognized of the truth. They say, "Our Lord, we have believed, so register us among the witnesses.
وَمَا لَنَا لَا نُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَمَا جَاءَنَا مِنَ الْحَقِّ وَنَطْمَعُ أَن يُدْخِلَنَا رَبُّنَا مَعَ الْقَوْمِ الصَّالِحِينَ
(84)
محمداکرم اعوان :
اورہمیں کیا ہواہےکہ ہم اللہ پراورجو حق بات ہمارے پاس آئی ہےاس پرایمان نہ لائیں اوراس بات کی امیدرکھیں کہ ہمارا پروردگارہمیں نیک لوگوں کے ساتھ (جنت میں) داخل کرے گا۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہمیں کیا ہوا ہے کہ خدا پر اور حق بات پر جو ہمارے پاس آئی ہے ایمان نہ لائیں اور ہم امید رکھتے ہیں کہ پروردگار ہم کو نیک بندوں کے ساتھ (بہشت میں) داخل کرے گا
Sahi International :
And why should we not believe in Allah and what has come to us of the truth? And we aspire that our Lord will admit us [to Paradise] with the righteous people."
فَأَثَابَهُمُ اللَّهُ بِمَا قَالُوا جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا ۚ وَذَٰلِكَ جَزَاءُ الْمُحْسِنِينَ
(85)
محمداکرم اعوان :
پس اللہ نےاُن کےکہنےکےصِلےمیں انہیں باغ عطا فرمائےجن کےتابع نہریں بہتی ہیں یہ اُن میں ہمیشہ رہیں گےاور نیکی کرنےوالوں کا یہی صِلہ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
تو خدا نے ان کو اس کہنے کے عوض (بہشت کے) باغ عطا فرمائے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں وہ ہمیشہ ان میں رہیں گے اور نیکو کاروں کا یہی صلہ ہے
Sahi International :
So Allah rewarded them for what they said with gardens [in Paradise] beneath which rivers flow, wherein they abide eternally. And that is the reward of doers of good.
وَالَّذِينَ كَفَرُوا وَكَذَّبُوا بِآيَاتِنَا أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ الْجَحِيمِ
(86)
محمداکرم اعوان :
اورجولوگ کافرہوئےاورہماری آیات کوجھٹلایا وہ لوگ دوزخ کےرہنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جن لوگوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں کو جھٹلایا وہ جہنمی ہیں
Sahi International :
But those who disbelieved and denied Our signs - they are the companions of Hellfire.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُحَرِّمُوا طَيِّبَاتِ مَا أَحَلَّ اللَّهُ لَكُمْ وَلَا تَعْتَدُوا ۚ إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ
(87)
محمداکرم اعوان :
اےایمان والو! اللہ نےجوپاکیزہ چیزیں تمہارے لیےحلال کی ہیں انہیں حرام مت کرواورحد سےمت نکلوبےشک اللہ حد سےنکلنےوالوں کوپسند نہیں فرماتے۔
فتح محمدجالندھری :
مومنو! جو پاکیزہ چیزیں خدا نے تمہارے لیے حلال کی ہیں ان کو حرام نہ کرو اور حد سے نہ بڑھو کہ خدا حد سے بڑھنے والوں کو دوست نہیں رکھتا
Sahi International :
O you who have believed, do not prohibit the good things which Allah has made lawful to you and do not transgress. Indeed, Allah does not like transgressors.
وَكُلُوا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللَّهُ حَلَالًا طَيِّبًا ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي أَنتُم بِهِ مُؤْمِنُونَ
(88)
محمداکرم اعوان :
اوراللہ نےجوچیزیں تمہیں دی ہیں ان میں حلال اورپاکیزہ چیزیں کھاؤ اوراُس اللہ سےڈروجس پرتم ایمان رکھتےہو۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو حلال طیّب روزی خدا نے تم کو دی ہے اسے کھاؤ اور خدا سے جس پر ایمان رکھتے ہو ڈرتے رہو
Sahi International :
And eat of what Allah has provided for you [which is] lawful and good. And fear Allah, in whom you are believers.
لَا يُؤَاخِذُكُمُ اللَّهُ بِاللَّغْوِ فِي أَيْمَانِكُمْ وَلَٰكِن يُؤَاخِذُكُم بِمَا عَقَّدتُّمُ الْأَيْمَانَ ۖ فَكَفَّارَتُهُ إِطْعَامُ عَشَرَةِ مَسَاكِينَ مِنْ أَوْسَطِ مَا تُطْعِمُونَ أَهْلِيكُمْ أَوْ كِسْوَتُهُمْ أَوْ تَحْرِيرُ رَقَبَةٍ ۖ فَمَن لَّمْ يَجِدْ فَصِيَامُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ ۚ ذَٰلِكَ كَفَّارَةُ أَيْمَانِكُمْ إِذَا حَلَفْتُمْ ۚ وَاحْفَظُوا أَيْمَانَكُمْ ۚ كَذَٰلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ آيَاتِهِ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ
(89)
محمداکرم اعوان :
اللہ تم کوتمہاری فضول قسم کی (بےارادہ) قسم (توڑنے) پرنہیں پکڑیں گےولیکن مضبوط قسم (توڑنے) پرمواخذہ فرمائیں گےسواس کا کفارہ دس مسکینوں کوکھانا کھلانا ہےاوسط درجےکاجو تم اپنےگھروالوں کوکھلاتےہویا اُن کو کپڑےدینا یا ایک گردن (غلام یا لونڈی) کا آزاد کرنا پس جویہ نہ کرسکےتووہ تین دِن کےروزے رکھےیہ تمہاری قسموں کا کفارہ ہے جب تم قسم کھا لو (اورتوڑدو) اور اپنی قسموں کی حفاظت کرواسی طرح اللہ تمہارے لیےاپنی آیتیں کھول کربیان فرماتے ہیں تاکہ تم شکرکرو۔
فتح محمدجالندھری :
خدا تمہاری بےارادہ قسموں پر تم سے مواخذہ نہیں کرے گا لیکن پختہ قسموں پر (جن کے خلاف کرو گے) مواخذہ کرے گا تو اس کا کفارہ دس محتاجوں کو اوسط درجے کا کھانا کھلانا ہے جو تم اپنے اہل وعیال کو کھلاتے ہو یا ان کو کپڑے دینا یا ایک غلام آزاد کرنا اور جس کو میسر نہ ہو وہ تین روزے رکھے یہ تمہاری قسموں کا کفارہ ہے جب تم قسم کھا لو (اور اسے توڑ دو) اور (تم کو) چاہئے کہ اپنی قسموں کی حفاظت کرو اس طرح خدا تمہارے (سمجھانے کے) لیے اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان فرماتا ہے تاکہ تم شکر کرو
Sahi International :
Allah will not impose blame upon you for what is meaningless in your oaths, but He will impose blame upon you for [breaking] what you intended of oaths. So its expiation is the feeding of ten needy people from the average of that which you feed your [own] families or clothing them or the freeing of a slave. But whoever cannot find [or afford it] - then a fast of three days [is required]. That is the expiation for oaths when you have sworn. But guard your oaths. Thus does Allah make clear to you His verses that you may be grateful.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ
(90)
محمداکرم اعوان :
اےایمان والو! یقیناً شراب اورجواء اوربتوں کےتھان اورفال کےتِیرناپاک ہیں (یہ) شیطان کےکاموں میں سے ہیں سواُن سےاجتناب کرو (دُوررہو) تاکہ تم فلاح (کامیابی) حاصل کرو۔
فتح محمدجالندھری :
اے ایمان والو! شراب اور جوا اور بت اور پاسے (یہ سب) ناپاک کام اعمال شیطان سے ہیں سو ان سے بچتے رہنا تاکہ نجات پاؤ
Sahi International :
O you who have believed, indeed, intoxicants, gambling, [sacrificing on] stone alters [to other than Allah], and divining arrows are but defilement from the work of Satan, so avoid it that you may be successful.
إِنَّمَا يُرِيدُ الشَّيْطَانُ أَن يُوقِعَ بَيْنَكُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاءَ فِي الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ وَيَصُدَّكُمْ عَن ذِكْرِ اللَّهِ وَعَنِ الصَّلَاةِ ۖ فَهَلْ أَنتُم مُّنتَهُونَ
(91)
محمداکرم اعوان :
بےشک شیطان تویہ چاہتا ہےکہ شراب اورجوئےکےذریعےسےتمہارے درمیان دشمنی اوربُغض پیدا کردےاورتم کواللہ کےذکر سےاورنمازسےروک دےتوکیا تم اب بھی باز (نہیں) آؤ گے۔
فتح محمدجالندھری :
شیطان تو یہ چاہتا ہے کہ شراب اور جوئے کے سبب تمہارے آپس میں دشمنی اور رنجش ڈلوا دے اور تمہیں خدا کی یاد سے اور نماز سے روک دے تو تم کو (ان کاموں سے) باز رہنا چاہیئے
Sahi International :
Satan only wants to cause between you animosity and hatred through intoxicants and gambling and to avert you from the remembrance of Allah and from prayer. So will you not desist?
وَأَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَاحْذَرُوا ۚ فَإِن تَوَلَّيْتُمْ فَاعْلَمُوا أَنَّمَا عَلَىٰ رَسُولِنَا الْبَلَاغُ الْمُبِينُ
(92)
محمداکرم اعوان :
اوراللہ کی فرمانبرداری کرواورپیغمبرکی فرمانبرداری کرواورڈروپھراگرتم منہ پھیروگےتوجان لوکہ ہمارےپیغمبرکے ذمہ صاف صاف پہنچادینا ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور خدا کی فرمانبرداری اور رسولِ (خدا) کی اطاعت کرتے رہو اور ڈرتے رہو اگر منہ پھیرو گے تو جان رکھو کہ ہمارے پیغمبر کے ذمے تو صرف پیغام کا کھول کر پہنچا دینا ہے
Sahi International :
And obey Allah and obey the Messenger and beware. And if you turn away - then know that upon Our Messenger is only [the responsibility for] clear notification.
لَيْسَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جُنَاحٌ فِيمَا طَعِمُوا إِذَا مَا اتَّقَوا وَّآمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ ثُمَّ اتَّقَوا وَّآمَنُوا ثُمَّ اتَّقَوا وَّأَحْسَنُوا ۗ وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ
(93)
محمداکرم اعوان :
جولوگ ایمان لائےاورنیک کام کرتےرہے، اُن پراس کاکچھ گناہ نہیں جووہ کھاچکےجبکہ انہوں نےپرہیزگاری کی اورایمان لائے (اوراسےمضبوط کیا) اورنیک عمل کیےپھرپرہیزگاری کی اورایمان لائےپھر (مزید) پرہیزگاری کی اور خلوص (درجہءاحسان) کوپایا اوراللہ خلوص والوں (احسان کرنےوالوں) کوپسند فرماتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان پر ان چیزوں کا کچھ گناہ نہیں جو وہ کھا چکے جب کہ انہوں نے پرہیز کیا اور ایمان لائے اور نیک کام کیے پھر پرہیز کیا اور ایمان لائے پھر پرہیز کیا اور نیکو کاری کی اور خدا نیکو کاروں کو دوست رکھتا ہے
Sahi International :
There is not upon those who believe and do righteousness [any] blame concerning what they have eaten [in the past] if they [now] fear Allah and believe and do righteous deeds, and then fear Allah and believe, and then fear Allah and do good; and Allah loves the doers of good.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَيَبْلُوَنَّكُمُ اللَّهُ بِشَيْءٍ مِّنَ الصَّيْدِ تَنَالُهُ أَيْدِيكُمْ وَرِمَاحُكُمْ لِيَعْلَمَ اللَّهُ مَن يَخَافُهُ بِالْغَيْبِ ۚ فَمَنِ اعْتَدَىٰ بَعْدَ ذَٰلِكَ فَلَهُ عَذَابٌ أَلِيمٌ
(94)
محمداکرم اعوان :
اے ایمان والو! اللہ تمہیں ضرورکسی قدرشکارسےآزمائیں گے (حالتِ احرام میں) کہ اُسےتمہارے ہاتھ اورتمہارے نیزے پہنچتے ہوں تاکہ اللہ جان لےکہ کون اُس سےبےدیکھےڈرتا ہے پس جوکوئی اس کےبعد زیادتی کرےتواس کے لیےدرد دینےوالا عذاب ہے۔
فتح محمدجالندھری :
مومنو! کسی قدر شکار سے جن کو تم ہاتھوں اور نیزوں سے پکڑ سکو خدا تمہاری آزمائش کرے گا (یعنی حالت احرام میں شکار کی ممانعت سے) تا کہ معلوم کرے کہ اس سے غائبانہ کون ڈرتا ہے تو جو اس کے بعد زیادتی کرے اس کے لیے دکھ دینے والا عذاب (تیار) ہے
Sahi International :
O you who have believed, Allah will surely test you through something of the game that your hands and spears [can] reach, that Allah may make evident those who fear Him unseen. And whoever transgresses after that - for him is a painful punishment.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَقْتُلُوا الصَّيْدَ وَأَنتُمْ حُرُمٌ ۚ وَمَن قَتَلَهُ مِنكُم مُّتَعَمِّدًا فَجَزَاءٌ مِّثْلُ مَا قَتَلَ مِنَ النَّعَمِ يَحْكُمُ بِهِ ذَوَا عَدْلٍ مِّنكُمْ هَدْيًا بَالِغَ الْكَعْبَةِ أَوْ كَفَّارَةٌ طَعَامُ مَسَاكِينَ أَوْ عَدْلُ ذَٰلِكَ صِيَامًا لِّيَذُوقَ وَبَالَ أَمْرِهِ ۗ عَفَا اللَّهُ عَمَّا سَلَفَ ۚ وَمَنْ عَادَ فَيَنتَقِمُ اللَّهُ مِنْهُ ۗ وَاللَّهُ عَزِيزٌ ذُو انتِقَامٍ
(95)
محمداکرم اعوان :
اےایمان والو! جب تم اِحرام کی حالت میں ہوتوشکارمت مارواورتم میں سےجس نےاُسے جان بوجھ کرمارڈالاتواُس پرپاداش (بدلہ) واجب ہوگی جوکہ اُس جانورکےبرابرہوگی جس کواُس نےمارڈالااس کا فیصلہ تم میں سےدوصاحبِ عدل (معتبر) شخص کردیں۔ (قربانی کرے) وہ قربانی کعبہ تک پہنچائی جائےیا مسکینوں کوکھانا کھلا کرکفارہ دے یا اس کےبرابرروزے رکھےتاکہ اپنےکیےکی سزا (کا مزہ) چکھےجو پہلےہوچکا وہ اللہ نےمعاف فرما دیا اورجوکوئی پھر (ایسی حرکت) کرےگا تواللہ اُس سے بدلہ (انتقام) لیں گے اوراللہ غالب ہیں انتقام لینےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
مومنو! جب تم احرام کی حالت میں ہو تو شکار نہ مارنا اور جو تم میں سے جان بوجھ کر اسے مارے تو (یا تو اس کا) بدلہ (دے اور وہ یہ ہے کہ) اسی طرح کا چارپایہ جسے تم میں دو معتبر شخص مقرر کردیں قربانی (کرے اور یہ قربانی) کعبے پہنچائی جائے یا کفارہ (دے اور وہ) مسکینوں کو کھانا کھلانا (ہے) یا اس کے برابر روزے رکھے تاکہ اپنے کام کی سزا (کا مزہ) چکھے (اور) جو پہلے ہو چکا وہ خدا نے معاف کر دیا اور جو پھر (ایسا کام) کرے گا تو خدا اس سے انتقام لے گا اور خدا غالب اور انتقام لینے والا ہے
Sahi International :
O you who have believed, do not kill game while you are in the state of ihram. And whoever of you kills it intentionally - the penalty is an equivalent from sacrificial animals to what he killed, as judged by two just men among you as an offering [to Allah] delivered to the Ka'bah, or an expiation: the feeding of needy people or the equivalent of that in fasting, that he may taste the consequence of his deed. Allah has pardoned what is past; but whoever returns [to violation], then Allah will take retribution from him. And Allah is Exalted in Might and Owner of Retribution.
أُحِلَّ لَكُمْ صَيْدُ الْبَحْرِ وَطَعَامُهُ مَتَاعًا لَّكُمْ وَلِلسَّيَّارَةِ ۖ وَحُرِّمَ عَلَيْكُمْ صَيْدُ الْبَرِّ مَا دُمْتُمْ حُرُمًا ۗ وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي إِلَيْهِ تُحْشَرُونَ
(96)
محمداکرم اعوان :
تمہارے لیےدریا کا شکارپکڑنااوراس کا کھاناحلال کیا گیا ہےتمہارےفائدے کےلیےاورمسافروں کےلیےاورخشکی کا شکارتمہارے لیےحرام کیا گیا ہےجب تک تم حالتِ احرام میں ہواوراللہ سےڈروجس کےپاس تم جمع کئےجاؤ گے۔
فتح محمدجالندھری :
تمہارے لیے دریا (کی چیزوں) کا شکار اور ان کا کھانا حلال کر دیا گیا ہے (یعنی) تمہارے اور مسافروں کے فائدے کے لیے اور جنگل (کی چیزوں) کا شکار جب تک تم احرام کی حالت میں رہو تم پر حرام ہے اور خدا سے جس کے پاس تم (سب) جمع کئے جاؤ گے ڈرتے رہو
Sahi International :
Lawful to you is game from the sea and its food as provision for you and the travelers, but forbidden to you is game from the land as long as you are in the state of ihram. And fear Allah to whom you will be gathered.
۞ جَعَلَ اللَّهُ الْكَعْبَةَ الْبَيْتَ الْحَرَامَ قِيَامًا لِّلنَّاسِ وَالشَّهْرَ الْحَرَامَ وَالْهَدْيَ وَالْقَلَائِدَ ۚ ذَٰلِكَ لِتَعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ يَعْلَمُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ وَأَنَّ اللَّهَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ
(97)
محمداکرم اعوان :
اللہ نےعزت کےگھر’ کعبہ‘ کو لوگوں کےلیےامن کا مقام بنایا ہےاورحرمت والےمہینوں کواورقربانی کواوراُن جانوروں کوجن کےگلےمیں پٹےبندھےہوں یہ اس لیےہےتاکہ تم جان لوکہ اللہ سب جانتےہیں جوکچھ آسمانوں میں ہےاورجوکچھ زمین میں ہےاوریہ کہ اللہ سب چیزوں کوخوب جانتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
خدا نے عزت کے گھر (یعنی) کعبے کو لوگوں کے لیے موجب امن مقرر فرمایا ہے اور عزت کے مہینوں کو اور قربانی کو اور ان جانوروں کو جن کے گلے میں پٹے بندھے ہوں یہ اس لیے کہ تم جان لو کہ جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے خدا سب کو جانتا ہے اور یہ کہ خدا کو ہر چیز کا علم ہے
Sahi International :
Allah has made the Ka'bah, the Sacred House, standing for the people and [has sanctified] the sacred months and the sacrificial animals and the garlands [by which they are identified]. That is so you may know that Allah knows what is in the heavens and what is in the earth and that Allah is Knowing of all things.
اعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ وَأَنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
(98)
محمداکرم اعوان :
خوب جان لو کہ اللہ سخت عذاب دینےوالےہیں اوریہ کہ اللہ بخشنےوالے مہربان (بھی) ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جان رکھو کہ خدا سخت غداب دینے والا ہے اور یہ کہ خدا بخشنے والا مہربان بھی ہے
Sahi International :
Know that Allah is severe in penalty and that Allah is Forgiving and Merciful.
مَّا عَلَى الرَّسُولِ إِلَّا الْبَلَاغُ ۗ وَاللَّهُ يَعْلَمُ مَا تُبْدُونَ وَمَا تَكْتُمُونَ
(99)
محمداکرم اعوان :
پیغمبرکےذمےتوصرف پہنچانا ہےاوراللہ جانتےہیں جوتم ظاہرکرتےاورجوتم پوشیدہ رکھتےہو۔
فتح محمدجالندھری :
پیغمبر کے ذمے تو صرف پیغام خدا کا پہنچا دینا ہے اور جو کچھ تم ظاہر کرتے ہو اور جو کچھ مخفی کرتے ہو خدا کو سب معلوم ہے
Sahi International :
Not upon the Messenger is [responsibility] except [for] notification. And Allah knows whatever you reveal and whatever you conceal.
قُل لَّا يَسْتَوِي الْخَبِيثُ وَالطَّيِّبُ وَلَوْ أَعْجَبَكَ كَثْرَةُ الْخَبِيثِ ۚ فَاتَّقُوا اللَّهَ يَا أُولِي الْأَلْبَابِ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ
(100)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےکہ پاک چیزیں اورناپاک چیزیں برابرنہیں ہوتیں خواہ ناپاک کی بہتات تمہیں بھلی لگے۔ پس اے عقل والو! اللہ سےڈرتےرہو تاکہ تم کامیابی پا سکو۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ ناپاک چیزیں اور پاک چیزیں برابر نہیں ہوتیں گو ناپاک چیزوں کی کثرت تمہیں خوش ہی لگے تو عقل والو خدا سے ڈرتے رہو تاکہ رستگاری حاصل کرو
Sahi International :
Say, "Not equal are the evil and the good, although the abundance of evil might impress you." So fear Allah, O you of understanding, that you may be successful.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَسْأَلُوا عَنْ أَشْيَاءَ إِن تُبْدَ لَكُمْ تَسُؤْكُمْ وَإِن تَسْأَلُوا عَنْهَا حِينَ يُنَزَّلُ الْقُرْآنُ تُبْدَ لَكُمْ عَفَا اللَّهُ عَنْهَا ۗ وَاللَّهُ غَفُورٌ حَلِيمٌ
(101)
محمداکرم اعوان :
اےایمان والو! ان چیزوں کےبارےسوال نہ کروجواگرتم پرظاہرکردی جائیں توتمہیں بُری لگیں اوراگرقرآن کےنازل ہوتے ہوئےان کےبارےپوچھوگےتوتم پرظاہرکردی جائیں گی اللہ نےایسی باتوں (کوپوچھنے) سےدرگزرفرمایا ہےاوراللہ بخشنےوالےبردبار ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
مومنو! ایسی چیزوں کے بارے میں مت سوال کرو کہ اگر (ان کی حقیقتیں) تم پر ظاہر کر دی جائیں تو تمہیں بری لگیں اور اگر قرآن کے نازل ہونے کے ایام میں ایسی باتیں پوچھو گے تو تم پر ظاہر بھی کر دی جائیں گی (اب تو) خدا نے ایسی باتوں (کے پوچھنے) سے درگزر فرمایا ہے اور خدا بخشنے والا بردبار ہے
Sahi International :
O you who have believed, do not ask about things which, if they are shown to you, will distress you. But if you ask about them while the Qur'an is being revealed, they will be shown to you. Allah has pardoned that which is past; and Allah is Forgiving and Forbearing.
قَدْ سَأَلَهَا قَوْمٌ مِّن قَبْلِكُمْ ثُمَّ أَصْبَحُوا بِهَا كَافِرِينَ
(102)
محمداکرم اعوان :
یقیناًتم سےپہلےلوگوں نےایسی باتیں پوچھی تھیں پھر (جب بتائی گئیں) اُن کاانکارکربیٹھے۔
فتح محمدجالندھری :
اس طرح کی باتیں تم سے پہلے لوگوں نے بھی پوچھی تھیں (مگر جب بتائی گئیں تو) پھر ان سے منکر ہو گئے
Sahi International :
A people asked such [questions] before you; then they became thereby disbelievers.
مَا جَعَلَ اللَّهُ مِن بَحِيرَةٍ وَلَا سَائِبَةٍ وَلَا وَصِيلَةٍ وَلَا حَامٍ ۙ وَلَٰكِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا يَفْتَرُونَ عَلَى اللَّهِ الْكَذِبَ ۖ وَأَكْثَرُهُمْ لَا يَعْقِلُونَ
(103)
محمداکرم اعوان :
اللہ نےنہ توبحیرہ (کان پھٹا) بنایا ہےاورنہ سائبہ (سانڈھ) اورنہ وصیلہ (مسلسل مادہ جننےوالی اونٹنی) اورنہ حام (دس بچوں والا اونٹ) اور لیکن کافراللہ پرجھوٹ باندھتے (کہتے ہیں) اوراکثراُن کےعقل نہیں رکھتے۔
فتح محمدجالندھری :
خدا نے نہ تو بحیرہ کچھ چیز بنایا ہے اور نہ سائبہ اور نہ وصیلہ اور نہ حام بلکہ کافر خدا پر جھوٹ افترا کرتے ہیں اور یہ اکثر عقل نہیں رکھتے
Sahi International :
Allah has not appointed [such innovations as] bahirah or sa'ibah or wasilah or ham. But those who disbelieve invent falsehood about Allah, and most of them do not reason.
وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ تَعَالَوْا إِلَىٰ مَا أَنزَلَ اللَّهُ وَإِلَى الرَّسُولِ قَالُوا حَسْبُنَا مَا وَجَدْنَا عَلَيْهِ آبَاءَنَا ۚ أَوَلَوْ كَانَ آبَاؤُهُمْ لَا يَعْلَمُونَ شَيْئًا وَلَا يَهْتَدُونَ
(104)
محمداکرم اعوان :
اورجب اُن سے کہا جاتا ہےکہ جواللہ نے نازل کیا ہےاُس کی طرف آؤاورپیغمبرکی طرف تو کہتے ہیں جس طریق پر ہم نےاپنےباپ دادا کو پایا ہمیں کافی ہےخواہ ان کے باپ دادا نہ کچھ جانتے ہوں اورنہ وہ سیدھے راستےپرہوں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب ان لوگوں سے کہا جاتا ہے کہ جو (کتاب) خدا نے نازل فرمائی ہے اس کی اور رسول الله کی طرف رجوع کرو تو کہتے ہیں کہ جس طریق پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا ہے وہی ہمیں کافی ہے بھلا اگر ان کے باپ دادا نہ تو کچھ جانتے ہوں اور نہ سیدھے رستے پر ہوں (تب بھی؟)
Sahi International :
And when it is said to them, "Come to what Allah has revealed and to the Messenger," they say, "Sufficient for us is that upon which we found our fathers." Even though their fathers knew nothing, nor were they guided?
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا عَلَيْكُمْ أَنفُسَكُمْ ۖ لَا يَضُرُّكُم مَّن ضَلَّ إِذَا اهْتَدَيْتُمْ ۚ إِلَى اللَّهِ مَرْجِعُكُمْ جَمِيعًا فَيُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ
(105)
محمداکرم اعوان :
اےایمان والو! تمہارےذمےتمہارااپناآپ ہےجب تم ہدایت پرہوتوجوگمراہ ہواوہ تمہارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ تم سب کواللہ کے پاس لوٹ کرجانا ہے پھروہ تم سب کو بتلا دیں گےجوتم (دنیا میں) کرتے تھے۔
فتح محمدجالندھری :
اے ایمان والو! اپنی جانوں کی حفاظت کرو جب تم ہدایت پر ہو تو کوئی گمراہ تمہارا کچھ بھی بگاڑ نہیں سکتا تم سب کو خدا کی طرف لوٹ کر جانا ہے اس وقت وہ تم کو تمہارے سب کاموں سے جو (دنیا میں) کئے تھے آگاہ کرے گا (اور ان کا بدلہ دے گا)
Sahi International :
O you who have believed, upon you is [responsibility for] yourselves. Those who have gone astray will not harm you when you have been guided. To Allah is you return all together; then He will inform you of what you used to do.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا شَهَادَةُ بَيْنِكُمْ إِذَا حَضَرَ أَحَدَكُمُ الْمَوْتُ حِينَ الْوَصِيَّةِ اثْنَانِ ذَوَا عَدْلٍ مِّنكُمْ أَوْ آخَرَانِ مِنْ غَيْرِكُمْ إِنْ أَنتُمْ ضَرَبْتُمْ فِي الْأَرْضِ فَأَصَابَتْكُم مُّصِيبَةُ الْمَوْتِ ۚ تَحْبِسُونَهُمَا مِن بَعْدِ الصَّلَاةِ فَيُقْسِمَانِ بِاللَّهِ إِنِ ارْتَبْتُمْ لَا نَشْتَرِي بِهِ ثَمَنًا وَلَوْ كَانَ ذَا قُرْبَىٰ ۙ وَلَا نَكْتُمُ شَهَادَةَ اللَّهِ إِنَّا إِذًا لَّمِنَ الْآثِمِينَ
(106)
محمداکرم اعوان :
اےایمان والو! جب تم میں سے کسی کو موت آجائےتو وصیت کے وقت تمہارے درمیان شہادت (کا معیار) یہ ہے کہ تم میں سےدوعادل (معتبر) مرد گواہ ہوں یا غیرقوم کےدوشخص ہوں اگرتم زمین میں سفرکررہے ہوپھرتم کوموت کی مصیبت آئےاگر تم کو شک ہوتواُن دونوں کونمازکےبعد روک لوپس وہ اللہ کی قسمیں کھائیں کہ ہم اس (شہادت) کے بدلے کچھ نہ لیں گےخواہ ہمارارشتہ دارہی ہواورنہ اللہ کی شہادت چھپائیں گےاگرایسا کریں گےتوہم گناہگارہوں گے۔
فتح محمدجالندھری :
مومنو! جب تم میں سے کسی کی موت آموجود ہو تو شہادت (کا نصاب) یہ ہے کہ وصیت کے وقت تم (مسلمانوں) میں سے دو عادل (یعنی صاحب اعتبار) گواہ ہوں یا اگر (مسلمان نہ ملیں اور) تم سفر کر رہے ہو اور (اس وقت) تم پر موت کی مصیبت واقع ہو تو کسی دوسرے مذہب کے دو (شخصوں کو) گواہ (کر لو) اگر تم کو ان گواہوں کی نسبت کچھ شک ہو تو ان کو (عصر کی) نماز کے بعد کھڑا کرو اور دونوں خدا کی قسمیں کھائیں کہ ہم شہادت کا کچھ عوض نہیں لیں گے گو ہمارا رشتہ دار ہی ہو اور نہ ہم الله کی شہادت کو چھپائیں گے اگر ایسا کریں گے تو گنہگار ہوں گے
Sahi International :
O you who have believed, testimony [should be taken] among you when death approaches one of you at the time of bequest - [that of] two just men from among you or two others from outside if you are traveling through the land and the disaster of death should strike you. Detain them after the prayer and let them both swear by Allah if you doubt [their testimony, saying], "We will not exchange our oath for a price, even if he should be a near relative, and we will not withhold the testimony of Allah. Indeed, we would then be of the sinful."
فَإِنْ عُثِرَ عَلَىٰ أَنَّهُمَا اسْتَحَقَّا إِثْمًا فَآخَرَانِ يَقُومَانِ مَقَامَهُمَا مِنَ الَّذِينَ اسْتَحَقَّ عَلَيْهِمُ الْأَوْلَيَانِ فَيُقْسِمَانِ بِاللَّهِ لَشَهَادَتُنَا أَحَقُّ مِن شَهَادَتِهِمَا وَمَا اعْتَدَيْنَا إِنَّا إِذًا لَّمِنَ الظَّالِمِينَ
(107)
محمداکرم اعوان :
پھراگر ثابت ہوجائے کہ ان دونوں نےگناہ کرکے (جھوٹ بول کر) حق ثابت کیا ہےتوجن لوگوں کا انہوں نےحق مارنا چاہاتوان میں سےدو گواہ ان کی جگہ کھڑے ہوں جو (میت سے) قرابت رکھنےوالےہوں پھروہ اللہ کی قسمیں کھائیں کہ ہماری شہادت ان دونوں کی شہادت سے بہت سچی ہےاور ہم نےزیادتی نہیں کی اگرایسا کریں توہم ظلم کرنےوالوں میں ہوں گے۔
فتح محمدجالندھری :
پھر اگر معلوم ہو جائے کہ ان دونوں نے (جھوٹ بول کر) گناہ حاصل کیا ہے تو جن لوگوں کا انہوں نے حق مارنا چاہا تھا ان میں سے ان کی جگہ اور دو گواہ کھڑے ہوں جو (میت سے) قرابت قریبہ رکھتے ہوں پھر وہ خدا کی قسمیں کھائیں کہ ہماری شہادت ان کی شہادت سے بہت اچھی ہے اور ہم نے کوئی زیادتی نہیں کی ایسا کیا ہو تو ہم بےانصاف ہیں
Sahi International :
But if it is found that those two were guilty of perjury, let two others stand in their place [who are] foremost [in claim] from those who have a lawful right. And let them swear by Allah, "Our testimony is truer than their testimony, and we have not transgressed. Indeed, we would then be of the wrongdoers."
ذَٰلِكَ أَدْنَىٰ أَن يَأْتُوا بِالشَّهَادَةِ عَلَىٰ وَجْهِهَا أَوْ يَخَافُوا أَن تُرَدَّ أَيْمَانٌ بَعْدَ أَيْمَانِهِمْ ۗ وَاتَّقُوا اللَّهَ وَاسْمَعُوا ۗ وَاللَّهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْفَاسِقِينَ
(108)
محمداکرم اعوان :
یہ طریقہ اس بات کے بہت قریب ہےکہ لوگ ٹھیک ٹھیک شہادت دیں یا (اس بات سے) ڈریں کہ ہماری قسمیں ان کی قسموں کےبعدرد کردی جائیں گی اوراللہ سےڈرواور (اس کےاحکام کو) غورسےسنواوراللہ بدکارلوگوں کوہدایت نہیں فرماتے۔
فتح محمدجالندھری :
اس طریق سے بہت قریب ہے کہ یہ لوگ صحیح صحیح شہادت دیں یا اس بات سے خوف کریں کہ (ہماری) قسمیں ان کی قسموں کے بعد رد کر دی جائیں گی اور خدا سے ڈرو اور اس کے حکموں کو (گوشِ ہوش سے) سنو اور خدا نافرمان لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا
Sahi International :
That is more likely that they will give testimony according to its [true] objective, or [at least] they would fear that [other] oaths might be taken after their oaths. And fear Allah and listen; and Allah does not guide the defiantly disobedient people.
۞ يَوْمَ يَجْمَعُ اللَّهُ الرُّسُلَ فَيَقُولُ مَاذَا أُجِبْتُمْ ۖ قَالُوا لَا عِلْمَ لَنَا ۖ إِنَّكَ أَنتَ عَلَّامُ الْغُيُوبِ
(109)
محمداکرم اعوان :
جس دن اللہ پیغمبروں کوجمع فرمائیں گےپھرکہیں گےکہ آپ کو (امتوں کی طرف سے) کیا جواب ملاتووہ عرض کریں گے کہ ہمیں (ان کےدلوں کی) خبرنہیں بےشک آپ ہی غیبوں کےجاننےوالے ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(وہ دن یاد رکھنے کے لائق ہے) جس دن خدا پیغمبروں کو جمع کرے گا پھر ان سے پوچھے گا کہ تمہیں کیا جواب ملا تھا وہ عرض کریں گے کہ ہمیں کچھ معلوم نہیں توہی غیب کی باتوں سے واقف ہے
Sahi International :
[Be warned of] the Day when Allah will assemble the messengers and say, "What was the response you received?" They will say, "We have no knowledge. Indeed, it is You who is Knower of the unseen"
إِذْ قَالَ اللَّهُ يَا عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ اذْكُرْ نِعْمَتِي عَلَيْكَ وَعَلَىٰ وَالِدَتِكَ إِذْ أَيَّدتُّكَ بِرُوحِ الْقُدُسِ تُكَلِّمُ النَّاسَ فِي الْمَهْدِ وَكَهْلًا ۖ وَإِذْ عَلَّمْتُكَ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَالتَّوْرَاةَ وَالْإِنجِيلَ ۖ وَإِذْ تَخْلُقُ مِنَ الطِّينِ كَهَيْئَةِ الطَّيْرِ بِإِذْنِي فَتَنفُخُ فِيهَا فَتَكُونُ طَيْرًا بِإِذْنِي ۖ وَتُبْرِئُ الْأَكْمَهَ وَالْأَبْرَصَ بِإِذْنِي ۖ وَإِذْ تُخْرِجُ الْمَوْتَىٰ بِإِذْنِي ۖ وَإِذْ كَفَفْتُ بَنِي إِسْرَائِيلَ عَنكَ إِذْ جِئْتَهُم بِالْبَيِّنَاتِ فَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْهُمْ إِنْ هَٰذَا إِلَّا سِحْرٌ مُّبِينٌ
(110)
محمداکرم اعوان :
جب اللہ فرمائیں گےاےعیسیٰ (علیہ السلام) بن مریم (علیہا السلام)! میراانعام یاد کریں جوآپ پراورآپ کی والدہ پرہواجب میں نے روح القدس (جبرائیل علیہ السلام) سےآپ کی مدد فرمائی آپ گودمیں بھی لوگوں سے کلام کرتے تھےاورادھیڑعمرمیں بھی اورجب میں نےآپ کو کتاب اوردانائی کی تعلیم دی اورتورات اورانجیل (کی) اور جب آپ مٹی (گارے) سےمیری اجازت سے پرندے کی شکل بناتے تھےپھراس پرپھونکتے تھےتومیری اجازت سےوہ پرندہ بن جاتا تھااورآپ میرے حکم سےمادرزاداندھوں اورسفید داغ (کوڑھ) والوں کو ٹھیک کر دیتے تھےاورجب آپ میرے حکم سےمُردوں کو (زندہ کر کے) نکال کر کھڑا کردیتے تھےاورجب ہم نے بنی اسرائیل کو آپ (کےقتل) سے باز رکھاجب آپ اُن کےپاس واضح دلیلیں لے کرآئےتوان میں سے کافروں نے کہایہ تو کُھلے جادو کےسِوا کچھ نہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جب خدا (عیسیٰ سے) فرمائے گا کہ اے عیسیٰ بن مریم! میرے ان احسانوں کو یاد کرو جو میں نے تم پر اور تمہاری والدہ پر کئے جب میں نے روح القدس (یعنی جبرئیل) سے تمہاری مدد کی تم جھولے میں اور جوان ہو کر (ایک ہی نسق پر) لوگوں سے گفتگو کرتے تھے اور جب میں نے تم کو کتاب اور دانائی اور تورات اور انجیل سکھائی اور جب تم میرے حکم سے مٹی کا جانور بنا کر اس میں پھونک مار دیتے تھے تو وہ میرے حکم سے اڑنے لگتا تھا اور مادر زاد اندھے اور سفید داغ والے کو میرے حکم سے چنگا کر دیتے تھے اور مردے کو میرے حکم سے (زندہ کرکے قبر سے) نکال کھڑا کرتے تھے اور جب میں نے بنی اسرائیل (کے ہاتھوں) کو تم سے روک دیا جب تم ان کے پاس کھلے نشان لے کر آئے تو جو ان میں سے کافر تھے کہنے لگے کہ یہ صریح جادو ہے
Sahi International :
[The Day] when Allah will say, "O Jesus, Son of Mary, remember My favor upon you and upon your mother when I supported you with the Pure Spirit and you spoke to the people in the cradle and in maturity; and [remember] when I taught you writing and wisdom and the Torah and the Gospel; and when you designed from clay [what was] like the form of a bird with My permission, then you breathed into it, and it became a bird with My permission; and you healed the blind and the leper with My permission; and when you brought forth the dead with My permission; and when I restrained the Children of Israel from [killing] you when you came to them with clear proofs and those who disbelieved among them said, "This is not but obvious magic."
وَإِذْ أَوْحَيْتُ إِلَى الْحَوَارِيِّينَ أَنْ آمِنُوا بِي وَبِرَسُولِي قَالُوا آمَنَّا وَاشْهَدْ بِأَنَّنَا مُسْلِمُونَ
(111)
محمداکرم اعوان :
اورجب میں نےحواریوں کی طرف حکم بھیجا کہ تم مجھ پراورمیرے پیغمبرپرایمان لاؤتوانہوں نےکہا ہم ایمان لائےاورآپ گواہ رہیئےکہ ہم پورےفرمانبردار ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب میں نے حواریوں کی طرف حکم بھیجا کہ مجھ پر اور میرے پیغمبر پر ایمان لاؤ وہ کہنے لگے کہ (پروردگار) ہم ایمان لائے تو شاہد رہیو کہ ہم فرمانبردار ہیں
Sahi International :
And [remember] when I inspired to the disciples, "Believe in Me and in My messenger Jesus." They said, "We have believed, so bear witness that indeed we are Muslims [in submission to Allah]."
إِذْ قَالَ الْحَوَارِيُّونَ يَا عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ هَلْ يَسْتَطِيعُ رَبُّكَ أَن يُنَزِّلَ عَلَيْنَا مَائِدَةً مِّنَ السَّمَاءِ ۖ قَالَ اتَّقُوا اللَّهَ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ
(112)
محمداکرم اعوان :
جب حواریوں نےکہا اےعیسیٰ بن مریم (علیہما السلام) ! کیا آپ کےپروردگارایسا کرسکتے ہیں کہ ہم پرآسمان سےخوان (کھانا) نازل فرمائیں آپ نے فرمایا اللہ سےڈرواگرتم ایمان والےہوتو۔
فتح محمدجالندھری :
(وہ قصہ بھی یاد کرو) جب حواریوں نے کہا کہ اے عیسیٰ بن مریم! کیا تمہارا پروردگار ایسا کر سکتا ہے کہ ہم پر آسمان سے (طعام کا) خوان نازل کرے؟ انہوں نے کہا کہ اگر ایمان رکھتے ہو تو خدا سے ڈرو
Sahi International :
[And remember] when the disciples said, "O Jesus, Son of Mary, can your Lord send down to us a table [spread with food] from the heaven? [Jesus] said," Fear Allah, if you should be believers."
قَالُوا نُرِيدُ أَن نَّأْكُلَ مِنْهَا وَتَطْمَئِنَّ قُلُوبُنَا وَنَعْلَمَ أَن قَدْ صَدَقْتَنَا وَنَكُونَ عَلَيْهَا مِنَ الشَّاهِدِينَ
(113)
محمداکرم اعوان :
انھوں نےکہا ہم چاہتےہیں کہ اس میں سےکھائیں اورہمارےدِلوں کوپورااطمینان ہوجائےاورہم جان لیں کہ بےشک آپ نے ہم سے سچ کہا تھا اورہم اس پرگواہ ہوجائیں۔
فتح محمدجالندھری :
وہ بولے کہ ہماری یہ خواہش ہے کہ ہم اس میں سے کھائیں اور ہمارے دل تسلی پائیں اور ہم جان لیں کہ تم نے ہم سے سچ کہا ہے اور ہم اس (خوان کے نزول) پر گواہ رہیں
Sahi International :
They said, "We wish to eat from it and let our hearts be reassured and know that you have been truthful to us and be among its witnesses."
قَالَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ اللَّهُمَّ رَبَّنَا أَنزِلْ عَلَيْنَا مَائِدَةً مِّنَ السَّمَاءِ تَكُونُ لَنَا عِيدًا لِّأَوَّلِنَا وَآخِرِنَا وَآيَةً مِّنكَ ۖ وَارْزُقْنَا وَأَنتَ خَيْرُ الرَّازِقِينَ
(114)
محمداکرم اعوان :
عیسیٰ بن مریم (علیہما السلام) نےدعا کی اےاللہ ! ہمارےپروردگارہم پرآسمان سےخوان(کھانا) نازل فرمائیں کہ ہمارے اگلوں اور پچھلوں کےلیےوہ عید (خوشی) کا دن ہو جائےاورآپ کی طرف سےایک دلیل، اور ہمیں رزق عطا فرمائیں اورآپ بہترین رزق عطا فرمانے والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(تب) عیسیٰ بن مریم نے دعا کی کہ اے ہمارے پروردگار! ہم پر آسمان سے خوان نازل فرما کہ ہمارے لیے (وہ دن) عید قرار پائے یعنی ہمارے اگلوں اور پچھلوں (سب) کے لیے اور وہ تیری طرف سے نشانی ہو اور ہمیں رزق دے تو بہتر رزق دینے والا ہے
Sahi International :
Said Jesus, the son of Mary, "O Allah, our Lord, send down to us a table [spread with food] from the heaven to be for us a festival for the first of us and the last of us and a sign from You. And provide for us, and You are the best of providers."
قَالَ اللَّهُ إِنِّي مُنَزِّلُهَا عَلَيْكُمْ ۖ فَمَن يَكْفُرْ بَعْدُ مِنكُمْ فَإِنِّي أُعَذِّبُهُ عَذَابًا لَّا أُعَذِّبُهُ أَحَدًا مِّنَ الْعَالَمِينَ
(115)
محمداکرم اعوان :
اللہ نےفرمایا میں یقیناًتم پروہ (کھانا) اتارنے والاہوں پھراس کےبعد تم لوگوں میں سےجس نےکفرکیا تویقیناًمیں اس کو ایسا عذاب دوں گاکہ جہانوں میں کسی اورکو ایسا عذاب نہ دوں گا۔
فتح محمدجالندھری :
خدا نے فرمایا میں تم پر ضرور خوان نازل فرماؤں گا لیکن جو اس کے بعد تم میں سے کفر کرے گا اسے ایسا عذاب دوں گا کہ اہل عالم میں کسی کو ایسا عذاب نہ دوں گا
Sahi International :
Allah said, "Indeed, I will sent it down to you, but whoever disbelieves afterwards from among you - then indeed will I punish him with a punishment by which I have not punished anyone among the worlds."
وَإِذْ قَالَ اللَّهُ يَا عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ أَأَنتَ قُلْتَ لِلنَّاسِ اتَّخِذُونِي وَأُمِّيَ إِلَٰهَيْنِ مِن دُونِ اللَّهِ ۖ قَالَ سُبْحَانَكَ مَا يَكُونُ لِي أَنْ أَقُولَ مَا لَيْسَ لِي بِحَقٍّ ۚ إِن كُنتُ قُلْتُهُ فَقَدْ عَلِمْتَهُ ۚ تَعْلَمُ مَا فِي نَفْسِي وَلَا أَعْلَمُ مَا فِي نَفْسِكَ ۚ إِنَّكَ أَنتَ عَلَّامُ الْغُيُوبِ
(116)
محمداکرم اعوان :
اورجب اللہ فرمائیں گے، اے عیسیٰ بن مریم (علیہما السلام) ! کیا آپ نےلوگوں سےکہاتھاکہ مجھےاورمیری والدہ دونوں کو اللہ کےسوا معبود بنا لو؟ وہ عرض کریں گےکہ آپ پاک ہیں مجھےیہ زیب نہیں دیتا کہ میں (لوگوں سے) ایسی بات کہوں جس کا مجھےحق نہیں۔ اگرمیں نے یہ کہا ہوگا توآپ کو اس کا علم ہوگاآپ تومیرے دل کی بات جانتے ہیں اورجو آپ کے جی (علم) میں ہےمیں نہیں جانتایقیناًآپ غیبوں کےجاننےوالے ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور (اس وقت کو بھی یاد رکھو) جب خدا فرمائے گا کہ اے عیسیٰ بن مریم! کیا تم نے لوگوں سے کہا تھا کہ خدا کے سوا مجھے اور میری والدہ کو معبود مقرر کرو؟ وہ کہیں گے کہ تو پاک ہے مجھے کب شایاں تھا کہ میں ایسی بات کہتا جس کا مجھے کچھ حق نہیں اگر میں نے ایسا کہا ہوگا تو تجھ کو معلوم ہوگا (کیونکہ) جو بات میرے دل میں ہے تو اسے جانتا ہے اور جو تیرے ضمیر میں ہے اسے میں نہیں جانتا بےشک تو علاّم الغیوب ہے
Sahi International :
And [beware the Day] when Allah will say, "O Jesus, Son of Mary, did you say to the people, 'Take me and my mother as deities besides Allah?'" He will say, "Exalted are You! It was not for me to say that to which I have no right. If I had said it, You would have known it. You know what is within myself, and I do not know what is within Yourself. Indeed, it is You who is Knower of the unseen.
مَا قُلْتُ لَهُمْ إِلَّا مَا أَمَرْتَنِي بِهِ أَنِ اعْبُدُوا اللَّهَ رَبِّي وَرَبَّكُمْ ۚ وَكُنتُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا مَّا دُمْتُ فِيهِمْ ۖ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنتَ أَنتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ ۚ وَأَنتَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ
(117)
محمداکرم اعوان :
میں نےاُن سے اس کےعلاوہ کچھ نہیں کہاجس کے کہنےکا آپ نےمجھےحکم دیا تھا کہ اللہ کی عبادت کروجومیرا بھی پروردگار ہےاورتمہارا بھی پروردگار ہےاورجب تک میں ان میں تھاان سےباخبر رہا پس جب آپ نےمجھے اٹھا لیاتوآپ ان سےباخبررہےاورآپ ہرچیزپرگواہ ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
میں نے ان سے کچھ نہیں کہا بجز اس کے جس کا تو نے مجھے حکم دیا ہے وہ یہ کہ تم خدا کی عبادت کرو جو میرا اور تمہارا سب کا پروردگار ہے اور جب تک میں ان میں رہا ان (کے حالات) کی خبر رکھتا رہا جب تو نے مجھے دنیا سے اٹھا لیا تو تو ان کا نگران تھا اور تو ہر چیز سے خبردار ہے
Sahi International :
I said not to them except what You commanded me - to worship Allah, my Lord and your Lord. And I was a witness over them as long as I was among them; but when You took me up, You were the Observer over them, and You are, over all things, Witness.
إِن تُعَذِّبْهُمْ فَإِنَّهُمْ عِبَادُكَ ۖ وَإِن تَغْفِرْ لَهُمْ فَإِنَّكَ أَنتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
(118)
محمداکرم اعوان :
اگرآپ ان کوسزا دیں تو یہ آپ کےبندےہیں اوراگرآپ ان کوبخش دیں تو بےشک آپ ہی غالب ہیں حکمت والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اگر تو ان کو عذاب دے تو یہ تیرے بندے ہیں اور اگر بخش دے تو (تیری مہربانی ہے) بےشک تو غالب اور حکمت والا ہے
Sahi International :
If You should punish them - indeed they are Your servants; but if You forgive them - indeed it is You who is the Exalted in Might, the Wise.
قَالَ اللَّهُ هَٰذَا يَوْمُ يَنفَعُ الصَّادِقِينَ صِدْقُهُمْ ۚ لَهُمْ جَنَّاتٌ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا ۚ رَّضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ ۚ ذَٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ
(119)
محمداکرم اعوان :
اللہ فرمائیں گے یہ وہ دن ہے جس دن سچوں کواُن کا سچ فائدہ پہنچائےگااُن کوباغ ملیں گےجن کےتابع نہریں جاری ہوں گی وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گےاللہ ان سےراضی ہوئےاوروہ اللہ سے راضی (خوش) ہوئےیہ بہت بڑی کامیابی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
خدا فرمائے گا کہ آج وہ دن ہے کہ راست بازوں کو ان کی سچائی ہی فائدہ دے گی ان کے لئے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ابدالآباد ان میں بستے رہیں گے خدا ان سے خوش ہے اور وہ خدا سے خوش ہیں یہ بڑی کامیابی ہے
Sahi International :
Allah will say, "This is the Day when the truthful will benefit from their truthfulness." For them are gardens [in Paradise] beneath which rivers flow, wherein they will abide forever, Allah being pleased with them, and they with Him. That is the great attainment.
لِلَّهِ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا فِيهِنَّ ۚ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
(120)
محمداکرم اعوان :
آسمانوں، زمین اورجوکچھ ان میں ہے (سب) کی بادشاہی اللہ کے لیے ہےاوروہ ہرچیزپرقادرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
آسمان اور زمین اور جو کچھ ان (دونوں) میں ہے سب پر خدا ہی کی بادشاہی ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے
Sahi International :
To Allah belongs the dominion of the heavens and the earth and whatever is within them. And He is over all things competent.