بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
محمداکرم اعوان :
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں
فتح محمدجالندھری :
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
Sahi International :
In the name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
طس ۚ تِلْكَ آيَاتُ الْقُرْآنِ وَكِتَابٍ مُّبِينٍ
(1)
محمداکرم اعوان :
طٰسٓ۔ یہ قرآن اورروشن کتاب کی آیتیں ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
ٰطٰسٓ۔ یہ قرآن اور روشن کتاب کی آیتیں ہیں
Sahi International :
Ta, Seen. These are the verses of the Qur'an and a clear Book
هُدًى وَبُشْرَىٰ لِلْمُؤْمِنِينَ
(2)
محمداکرم اعوان :
ایمان والوں کےلیےہدایت (کاسبب) اورخوشخبری سنانےوالی۔
فتح محمدجالندھری :
مومنوں کے لئے ہدایت اور بشارت
Sahi International :
As guidance and good tidings for the believers
الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلَاةَ وَيُؤْتُونَ الزَّكَاةَ وَهُم بِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ
(3)
محمداکرم اعوان :
وہ لوگ جونمازکی پابندی کرتےاورزکوٰۃ اادا کرتےہیں اوروہ آخرت پر (پورا) یقین رکھتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
وہ جو نماز پڑھتے اور زکوٰة دیتے اور آخرت کا یقین رکھتے ہیں
Sahi International :
Who establish prayer and give zakah, and of the Hereafter they are certain [in faith].
إِنَّ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ زَيَّنَّا لَهُمْ أَعْمَالَهُمْ فَهُمْ يَعْمَهُونَ
(4)
محمداکرم اعوان :
بےشک جولوگ آخرت پریقین نہیں رکھتےہم نےان کےاعمال (بد) ان کی نظرمیں پسندیدہ بنارکھےہیں پس وہ (ان میں) بھٹک رہےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ہیں ہم نے ان کے اعمال ان کے لئے آرستہ کردیئے ہیں تو وہ سرگرداں ہو رہے ہیں
Sahi International :
Indeed, for those who do not believe in the Hereafter, We have made pleasing to them their deeds, so they wander blindly.
أُولَٰئِكَ الَّذِينَ لَهُمْ سُوءُ الْعَذَابِ وَهُمْ فِي الْآخِرَةِ هُمُ الْأَخْسَرُونَ
(5)
محمداکرم اعوان :
یہ وہ لوگ ہیں جن کےلیےبُراعذاب ہےاورآخرت میں وہ بہت بڑا نقصان اٹھانےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
یہی لوگ ہیں جن کے لئے بڑا عذاب ہے اور وہ آخرت میں بھی وہ بہت نقصان اٹھانے والے ہیں
Sahi International :
Those are the ones for whom there will be the worst of punishment, and in the Hereafter they are the greatest losers.
وَإِنَّكَ لَتُلَقَّى الْقُرْآنَ مِن لَّدُنْ حَكِيمٍ عَلِيمٍ
(6)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناًآپ کوقرآن (اللہ) حکمت والے (اور) علم والےکی طرف سےعطافرمایاجاتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور تم کو قرآن (خدائے) حکیم وعلیم کی طرف سے عطا کیا جاتا ہے
Sahi International :
And indeed, [O Muhammad], you receive the Qur'an from one Wise and Knowing.
إِذْ قَالَ مُوسَىٰ لِأَهْلِهِ إِنِّي آنَسْتُ نَارًا سَآتِيكُم مِّنْهَا بِخَبَرٍ أَوْ آتِيكُم بِشِهَابٍ قَبَسٍ لَّعَلَّكُمْ تَصْطَلُونَ
(7)
محمداکرم اعوان :
جب موسیٰ (علیہ السلام) نےاپنےگھروالوں سےفرمایاکہ بےشک مَیں نےآگ دیکھی ہےمَیں وہاں سے (راستےکا) پتالاتاہوں یاسلگتاہواانگارہ تمہارےپاس لاتاہوں تاکہ تم تاپو۔
فتح محمدجالندھری :
جب موسیٰ نے اپنے گھر والوں سے کہا کہ میں نے آگ دیکھی ہے، میں وہاں سے (رستے) کا پتہ لاتا ہوں یا سلگتا ہوا انگارہ تمہارے پاس لاتا ہوں تاکہ تم تاپو
Sahi International :
[Mention] when Moses said to his family, "Indeed, I have perceived a fire. I will bring you from there information or will bring you a burning torch that you may warm yourselves."
فَلَمَّا جَاءَهَا نُودِيَ أَن بُورِكَ مَن فِي النَّارِ وَمَنْ حَوْلَهَا وَسُبْحَانَ اللَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ
(8)
محمداکرم اعوان :
جب وہ ان کےپاس آئےتوان کو (اللہ کی طرف سے) آوازدی گئی، جوآگ کےاندرہیں (فرشتے) ان پربھی برکت ہو اورجواس (آگ) کےپاس (موسیٰؑ) ہیں ان پربھی اورپاک ہےاللہ جوجہانوں کا پروردگارہے۔
فتح محمدجالندھری :
جب موسیٰ اس کے پاس آئے تو ندا آئی کہ وہ جو آگ میں (تجلّی دکھاتا) ہے بابرکت ہے۔ اور جو آگ کے اردگرد ہیں اور خدا جو تمام عالم کا پروردگار ہے پاک ہے
Sahi International :
But when he came to it, he was called, "Blessed is whoever is at the fire and whoever is around it. And exalted is Allah, Lord of the worlds.
يَا مُوسَىٰ إِنَّهُ أَنَا اللَّهُ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
(9)
محمداکرم اعوان :
اےموسیٰ (علیہ السلام)! میں ہی اللہ ہوں (جوبےکیف کلام فرمارہاہوں) غالب (اور) دانا۔
فتح محمدجالندھری :
اے موسیٰ میں ہی خدائے غالب ودانا ہوں
Sahi International :
O Moses, indeed it is I - Allah, the Exalted in Might, the Wise."
وَأَلْقِ عَصَاكَ ۚ فَلَمَّا رَآهَا تَهْتَزُّ كَأَنَّهَا جَانٌّ وَلَّىٰ مُدْبِرًا وَلَمْ يُعَقِّبْ ۚ يَا مُوسَىٰ لَا تَخَفْ إِنِّي لَا يَخَافُ لَدَيَّ الْمُرْسَلُونَ
(10)
محمداکرم اعوان :
اوراپنی لاٹھی ڈال دیں پس جب انہوں نےاس کوحرکت کرتےدیکھاجیسےاژدھاہوتوپیٹھ پھیرکربھاگےاورمڑکربھی نہ دیکھا۔ (توارشاد ہوا) اےموسیٰ (علیہ السلام) ڈرئیےنہیں ہمارےحضورپیغمبرڈرانہیں کرتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اپنی لاٹھی ڈال دو۔ جب اُسے دیکھا تو (اس طرح) ہل رہی تھی گویا سانپ ہے تو پیٹھ پھیر کر بھاگے اور پیچھے مڑ کر نہ دیکھا (حکم ہوا کہ) موسیٰ ڈرو مت۔ ہمارے پاس پیغمبر ڈرا نہیں کرتے
Sahi International :
And [he was told], "Throw down your staff." But when he saw it writhing as if it were a snake, he turned in flight and did not return. [Allah said], "O Moses, fear not. Indeed, in My presence the messengers do not fear.
إِلَّا مَن ظَلَمَ ثُمَّ بَدَّلَ حُسْنًا بَعْدَ سُوءٍ فَإِنِّي غَفُورٌ رَّحِيمٌ
(11)
محمداکرم اعوان :
ہاں جس نےظلم کیاپھربرائی کےبعد اُسےنیکی سےبدل دیاتوبےشک میں بخشنےوالامہربان ہوں۔
فتح محمدجالندھری :
ہاں جس نے ظلم کیا پھر برائی کے بعد اسے نیکی سے بدل دیا تو میں بخشنے والا مہربان ہوں
Sahi International :
Otherwise, he who wrongs, then substitutes good after evil - indeed, I am Forgiving and Merciful.
وَأَدْخِلْ يَدَكَ فِي جَيْبِكَ تَخْرُجْ بَيْضَاءَ مِنْ غَيْرِ سُوءٍ ۖ فِي تِسْعِ آيَاتٍ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ وَقَوْمِهِ ۚ إِنَّهُمْ كَانُوا قَوْمًا فَاسِقِينَ
(12)
محمداکرم اعوان :
اوراپنا ہاتھ اپنےگریبان میں ڈالیں وہ بےعیب روشن سفید نکلےگا (یہ دومعجزے) نومعجزوں میں (داخل ہیں) فرعون اوراس کی قوم کےپاس (جائیں) کہ یقیناً وہ بدکردارلوگ ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں ڈالو سفید نکلے گا۔ (ان دو معجزوں کے ساتھ جو) نو معجزوں میں (داخل ہیں) فرعون اور اس کی قوم کے پاس جاؤ کہ وہ بےحکم لوگ ہیں
Sahi International :
And put your hand into the opening of your garment [at the breast]; it will come out white without disease. [These are] among the nine signs [you will take] to Pharaoh and his people. Indeed, they have been a people defiantly disobedient."
فَلَمَّا جَاءَتْهُمْ آيَاتُنَا مُبْصِرَةً قَالُوا هَٰذَا سِحْرٌ مُّبِينٌ
(13)
محمداکرم اعوان :
پھرجب ان کےپاس ہماری روشن دلیلیں پہنچیں توکہنےلگےیہ صاف جادوہے۔
فتح محمدجالندھری :
جب ان کے پاس ہماری روشن نشانیاں پہنچیں، کہنے لگے یہ صریح جادو ہے
Sahi International :
But when there came to them Our visible signs, they said, "This is obvious magic."
وَجَحَدُوا بِهَا وَاسْتَيْقَنَتْهَا أَنفُسُهُمْ ظُلْمًا وَعُلُوًّا ۚ فَانظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُفْسِدِينَ
(14)
محمداکرم اعوان :
اورانہوں نے (جان بوجھ کر) ان (معجزات) کا انکارکیاظلم اورتکبرسےاوران کےدل ان کومان چکےتھےسودیکھ لیجیئےفساد کرنےوالوں کا انجام کیساہوا۔
فتح محمدجالندھری :
اور بےانصافی اور غرور سے ان سے انکار کیا لیکن ان کے دل ان کو مان چکے تھے۔ سو دیکھ لو فساد کرنے والوں کا انجام کیسا ہوا
Sahi International :
And they rejected them, while their [inner] selves were convinced thereof, out of injustice and haughtiness. So see how was the end of the corrupters.
وَلَقَدْ آتَيْنَا دَاوُودَ وَسُلَيْمَانَ عِلْمًا ۖ وَقَالَا الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي فَضَّلَنَا عَلَىٰ كَثِيرٍ مِّنْ عِبَادِهِ الْمُؤْمِنِينَ
(15)
محمداکرم اعوان :
اوربےشک ہم نےداؤد اورسلیمان (علیہما السلام) کوعلم عطافرمایااورانہوں نےکہااللہ کاشکرہےجس نےہمیں بہت سے مومن بندوں پرفضیلت عطافرمائی۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے داؤد اور سلیمان کو علم بخشا اور انہوں نے کہا کہ خدا کا شکر ہے جس نے ہمیں بہت سے مومن بندوں پر فضلیت دی
Sahi International :
And We had certainly given to David and Solomon knowledge, and they said, "Praise [is due] to Allah, who has favored us over many of His believing servants."
وَوَرِثَ سُلَيْمَانُ دَاوُودَ ۖ وَقَالَ يَا أَيُّهَا النَّاسُ عُلِّمْنَا مَنطِقَ الطَّيْرِ وَأُوتِينَا مِن كُلِّ شَيْءٍ ۖ إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ الْفَضْلُ الْمُبِينُ
(16)
محمداکرم اعوان :
اورسلیمان (علیہ السلام) داؤد (علیہ السلام) کےوارث ہوئےاورفرمایااے لوگو! ہم کوپرندوں کی بولی تعلیم کی گئی ہےاورہم کوہرچیزعطافرمائی گئی ہےبےشک یہ ہی بہت بڑافضل ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور سلیمان اور داؤد کے قائم مقام ہوئے۔ اور کہنے لگے کہ لوگو! ہمیں (خدا کی طرف سے) جانوروں کی بولی سکھائی گئی ہے اور ہر چیز عنایت فرمائی گئی ہے۔ بےشک یہ (اُس کا) صریح فضل ہے
Sahi International :
And Solomon inherited David. He said, "O people, we have been taught the language of birds, and we have been given from all things. Indeed, this is evident bounty."
وَحُشِرَ لِسُلَيْمَانَ جُنُودُهُ مِنَ الْجِنِّ وَالْإِنسِ وَالطَّيْرِ فَهُمْ يُوزَعُونَ
(17)
محمداکرم اعوان :
اورسلیمان (علیہ السلام) کےلیےجنوں، انسانوں اورپرندوں کےلشکرجمع کیےگئےپس وہ قسم وارکھڑےکئےجاتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور سلیمان کے لئے جنوں اور انسانوں اور پرندوں کے لشکر جمع کئے گئے اور قسم وار کئے جاتے تھے
Sahi International :
And gathered for Solomon were his soldiers of the jinn and men and birds, and they were [marching] in rows.
حَتَّىٰ إِذَا أَتَوْا عَلَىٰ وَادِ النَّمْلِ قَالَتْ نَمْلَةٌ يَا أَيُّهَا النَّمْلُ ادْخُلُوا مَسَاكِنَكُمْ لَا يَحْطِمَنَّكُمْ سُلَيْمَانُ وَجُنُودُهُ وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ
(18)
محمداکرم اعوان :
یہاں تک کہ جب چیونٹیوں کےمیدان میں پہنچےتوایک چیونٹی نہ کہا اےچیونٹیو! اپنےاپنےبلوں میں داخل ہوجاؤ، کہیں تم کوسلیمان (علیہ السلام) اوران کےلشکری کچل نہ دیں اوران کواس کی خبربھی نہ ہو۔
فتح محمدجالندھری :
یہاں تک کہ جب چیونٹیوں کے میدان میں پہنچے تو ایک چیونٹی نے کہا کہ چیونٹیوں اپنے اپنے بلوں میں داخل ہو جاؤ ایسا نہ ہو کہ سلیمان اور اس کے لشکر تم کو کچل ڈالیں اور ان کو خبر بھی نہ ہو
Sahi International :
Until, when they came upon the valley of the ants, an ant said, "O ants, enter your dwellings that you not be crushed by Solomon and his soldiers while they perceive not."
فَتَبَسَّمَ ضَاحِكًا مِّن قَوْلِهَا وَقَالَ رَبِّ أَوْزِعْنِي أَنْ أَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِي أَنْعَمْتَ عَلَيَّ وَعَلَىٰ وَالِدَيَّ وَأَنْ أَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضَاهُ وَأَدْخِلْنِي بِرَحْمَتِكَ فِي عِبَادِكَ الصَّالِحِينَ
(19)
محمداکرم اعوان :
تووہ اس کی بات پرمسکراتےہوئےہنس پڑےاورعرض کرنےلگےاےمیرےپروردگار! مجھےتوفیق عنایت فرمائیےکہ جواحسان آپ نےمجھ پراورمیرےوالدین پرفرمائےہیں ان کا شکرادا کروں اوریہ کہ نیک کام کروں جس سےآپ خوش ہوں اورمجھےاپنی رحمت سےاپنےنیک بندوں میں داخل فرمائیے۔
فتح محمدجالندھری :
تو وہ اس کی بات سن کر ہنس پڑے اور کہنے لگے کہ اے پروردگار! مجھے توفیق عطا فرما کہ جو احسان تونے مجھ پر اور میرے ماں باپ پر کئے ہیں ان کا شکر کروں اور ایسے نیک کام کروں کہ تو ان سے خوش ہوجائے اور مجھے اپنی رحمت سے اپنے نیک بندوں میں داخل فرما
Sahi International :
So [Solomon] smiled, amused at her speech, and said, "My Lord, enable me to be grateful for Your favor which You have bestowed upon me and upon my parents and to do righteousness of which You approve. And admit me by Your mercy into [the ranks of] Your righteous servants."
وَتَفَقَّدَ الطَّيْرَ فَقَالَ مَا لِيَ لَا أَرَى الْهُدْهُدَ أَمْ كَانَ مِنَ الْغَائِبِينَ
(20)
محمداکرم اعوان :
جب انہوں نےپرندوں کاجائزہ لیاتوفرمایاکہ کیاوجہ ہےکہ ہدُہدُ نظرنہیں آتایاکہیں غائب ہوگیاہے؟
فتح محمدجالندھری :
انہوں نے جانوروں کا جائزہ لیا تو کہنے لگے کیا سبب ہے کہ ہُدہُد نظر نہیں آتا۔ کیا کہیں غائب ہوگیا ہے؟
Sahi International :
And he took attendance of the birds and said, "Why do I not see the hoopoe - or is he among the absent?
لَأُعَذِّبَنَّهُ عَذَابًا شَدِيدًا أَوْ لَأَذْبَحَنَّهُ أَوْ لَيَأْتِيَنِّي بِسُلْطَانٍ مُّبِينٍ
(21)
محمداکرم اعوان :
مَیں ضروراُسےسخت سزادوں گایااُسےذبح کرڈالوں گایا (اپنی بےقصوری کی) میرےسامنےصاف دلیل پیش کرے۔
فتح محمدجالندھری :
میں اسے سخت سزا دوں گا یا ذبح کر ڈالوں گا یا میرے سامنے (اپنی بےقصوری کی) دلیل صریح پیش کرے
Sahi International :
I will surely punish him with a severe punishment or slaughter him unless he brings me clear authorization."
فَمَكَثَ غَيْرَ بَعِيدٍ فَقَالَ أَحَطتُ بِمَا لَمْ تُحِطْ بِهِ وَجِئْتُكَ مِن سَبَإٍ بِنَبَإٍ يَقِينٍ
(22)
محمداکرم اعوان :
سوتھوڑی ہی دیرمیں وہ آگیااورکہنےلگا، مَیں ایسی خبرلایاہوں جِس کےبارے آپ کوعِلم نہیں اورمَیں آپ کےپاس (شہر) سبا سےایک یقینی خبرلایاہوں۔
فتح محمدجالندھری :
ابھی تھوڑی ہی دیر ہوئی تھی کہ ہُدہُد آ موجود ہوا اور کہنے لگا کہ مجھے ایک ایسی چیز معلوم ہوئی ہے جس کی آپ کو خبر نہیں اور میں آپ کے پاس (شہر) سبا سے ایک سچی خبر لے کر آیا ہوں
Sahi International :
But the hoopoe stayed not long and said, "I have encompassed [in knowledge] that which you have not encompassed, and I have come to you from Sheba with certain news.
إِنِّي وَجَدتُّ امْرَأَةً تَمْلِكُهُمْ وَأُوتِيَتْ مِن كُلِّ شَيْءٍ وَلَهَا عَرْشٌ عَظِيمٌ
(23)
محمداکرم اعوان :
مَیں نےایک عورت کودیکھاہےوہ ان پربادشاہی کررہی ہےاوراس کوہرچیزمیسر ہےاوراس کا ایک بہت بڑاتخت ہے۔
فتح محمدجالندھری :
میں نے ایک عورت دیکھی کہ ان لوگوں پر بادشاہت کرتی ہے اور ہر چیز اسے میسر ہے اور اس کا ایک بڑا تخت ہے
Sahi International :
Indeed, I found [there] a woman ruling them, and she has been given of all things, and she has a great throne.
وَجَدتُّهَا وَقَوْمَهَا يَسْجُدُونَ لِلشَّمْسِ مِن دُونِ اللَّهِ وَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطَانُ أَعْمَالَهُمْ فَصَدَّهُمْ عَنِ السَّبِيلِ فَهُمْ لَا يَهْتَدُونَ
(24)
محمداکرم اعوان :
اورمَیں نےپایا (دیکھا) کہ وہ اوراس کی قوم اللہ کوچھوڑکرآفتاب کوسجدہ کرتےہیں اورشیطان نےان کےاعمال ان کو آراستہ کرکےدکھائےہیں پھران کوراستےسےروک رکھاہے۔ سووہ (سیدھے) راستےپرنہیں ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
میں نے دیکھا کہ وہ اور اس کی قوم خدا کو چھوڑ کر آفتاب کو سجدہ کرتے ہیں اور شیطان نے ان کے اعمال انہیں آراستہ کر دکھائے ہیں اور ان کو رستے سے روک رکھا ہے پس وہ رستے پر نہیں آئے
Sahi International :
I found her and her people prostrating to the sun instead of Allah, and Satan has made their deeds pleasing to them and averted them from [His] way, so they are not guided,
أَلَّا يَسْجُدُوا لِلَّهِ الَّذِي يُخْرِجُ الْخَبْءَ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَيَعْلَمُ مَا تُخْفُونَ وَمَا تُعْلِنُونَ
(25)
محمداکرم اعوان :
کہ اُس اللہ کوسجدہ نہیں کرتےجوآسمانوں اورزمین کی پوشیدہ چیزوں (جیسےبارش اورنباتات) کوباہرلاتےہیں اورتمہارے پوشیدہ اورظاہراعمال سےباخبرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(اور نہیں سمجھتے) کہ خدا کو آسمانوں اور زمین میں چھپی چیزوں کو ظاہر کردیتا اور تمہارے پوشیدہ اور ظاہر اعمال کو جانتا ہے کیوں سجدہ نہ کریں
Sahi International :
[And] so they do not prostrate to Allah, who brings forth what is hidden within the heavens and the earth and knows what you conceal and what you declare -
اللَّهُ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ ۩
(26)
محمداکرم اعوان :
اللہ کےسواکوئی عبادت کےلائق نہیں وہی عرشِ عظیم کا مالک ہے۔
فتح محمدجالندھری :
خدا کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں وہی عرش عظیم کا مالک ہے
Sahi International :
Allah - there is no deity except Him, Lord of the Great Throne."
۞ قَالَ سَنَنظُرُ أَصَدَقْتَ أَمْ كُنتَ مِنَ الْكَاذِبِينَ
(27)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےفرمایااچھادیکھیں گےتُونےسچ کہایا تُوجھوٹوں میں سےہے۔
فتح محمدجالندھری :
سلیمان نے کہا (اچھا) ہم دیکھیں گے، تونے سچ کہا ہے یا تو جھوٹا ہے
Sahi International :
[Solomon] said, "We will see whether you were truthful or were of the liars.
اذْهَب بِّكِتَابِي هَٰذَا فَأَلْقِهْ إِلَيْهِمْ ثُمَّ تَوَلَّ عَنْهُمْ فَانظُرْ مَاذَا يَرْجِعُونَ
(28)
محمداکرم اعوان :
یہ میراخط لےجاپھراُن کی طرف ڈال دےپھراُن کےپاس سےواپس آتودیکھ کہ وہ کیاجواب دیتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
یہ میرا خط لے جا اور اسے ان کی طرف ڈال دے پھر ان کے پاس سے پھر آ اور دیکھ کہ وہ کیا جواب دیتے ہیں
Sahi International :
Take this letter of mine and deliver it to them. Then leave them and see what [answer] they will return."
قَالَتْ يَا أَيُّهَا الْمَلَأُ إِنِّي أُلْقِيَ إِلَيَّ كِتَابٌ كَرِيمٌ
(29)
محمداکرم اعوان :
اُس عورت (ملکہ) نےکہااےسردارو! بےشک میرےپاس ایک بہت باوقعت خط ڈالاگیاہے۔
فتح محمدجالندھری :
ملکہ نے کہا کہ دربار والو! میری طرف ایک نامہ گرامی ڈالا گیا ہے
Sahi International :
She said, "O eminent ones, indeed, to me has been delivered a noble letter.
إِنَّهُ مِن سُلَيْمَانَ وَإِنَّهُ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
(30)
محمداکرم اعوان :
بےشک وہ سلیمان (علیہ السلام) کی طرف سےہےاور (مضمون) یہ ہےکہ شروع اللہ کےنام سےجوبڑےمہربان نہایت رحم کرنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
وہ سلیمان کی طرف سے ہے اور مضمون یہ ہے کہ شروع خدا کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
Sahi International :
Indeed, it is from Solomon, and indeed, it reads: 'In the name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful,
أَلَّا تَعْلُوا عَلَيَّ وَأْتُونِي مُسْلِمِينَ
(31)
محمداکرم اعوان :
(بعد اس کےیہ) کہ مجھ سےسرکشی نہ کرواورمیرےپاس مطیع ہوکرچلےآؤ۔
فتح محمدجالندھری :
(بعد اس کے یہ) کہ مجھے سرکشی نہ کرو اور مطیع ومنقاد ہو کر میرے پاس چلے آؤ
Sahi International :
Be not haughty with me but come to me in submission [as Muslims].' "
قَالَتْ يَا أَيُّهَا الْمَلَأُ أَفْتُونِي فِي أَمْرِي مَا كُنتُ قَاطِعَةً أَمْرًا حَتَّىٰ تَشْهَدُونِ
(32)
محمداکرم اعوان :
کہنےلگی اےسردارو! میرےاس معاملہ میں مجھےمشورہ دوجب تک تم لوگ حاضرنہ ہو (مشورہ نہ دو) مَیں کوئی قطعی فیصلہ نہیں کرتی۔
فتح محمدجالندھری :
(خط سنا کر) وہ کہنے لگی کہ اے اہل دربار میرے اس معاملے میں مجھے مشورہ دو، جب تک تم حاضر نہ ہو (اور صلاح نہ دو) میں کسی کام کو فیصل کرنے والی نہیں
Sahi International :
She said, "O eminent ones, advise me in my affair. I would not decide a matter until you witness [for] me."
قَالُوا نَحْنُ أُولُو قُوَّةٍ وَأُولُو بَأْسٍ شَدِيدٍ وَالْأَمْرُ إِلَيْكِ فَانظُرِي مَاذَا تَأْمُرِينَ
(33)
محمداکرم اعوان :
وہ بولےہم بڑےزورآوراورسخت جنگجوہیں۔ سواختیارآپ کےپاس ہے، سوآپ ہی (مصلحت) دیکھ لیں جوحکم دیناہو۔
فتح محمدجالندھری :
وہ بولے کہ ہم بڑے زورآور اور سخت جنگجو ہیں اور حکم آپ کے اختیار ہے تو جو حکم دیجیئے گا (اس کے مآل پر) نظر کرلیجیئے گا
Sahi International :
They said, "We are men of strength and of great military might, but the command is yours, so see what you will command."
قَالَتْ إِنَّ الْمُلُوكَ إِذَا دَخَلُوا قَرْيَةً أَفْسَدُوهَا وَجَعَلُوا أَعِزَّةَ أَهْلِهَا أَذِلَّةً ۖ وَكَذَٰلِكَ يَفْعَلُونَ
(34)
محمداکرم اعوان :
اس عورت نےکہابےشک بادشاہ جب (فاتح ہوکر) کسی شہرمیں داخل ہوتےہیں تواُسے تباہ کردیتےہیں اوروہاں کےعزت والوں کوذلیل کردیاکرتےہیں اوریہ لوگ بھی ایساہی کریں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اس نے کہا کہ بادشاہ جب کسی شہر میں داخل ہوتے ہیں تو اس کو تباہ کر دیتے ہیں اور وہاں کے عزت والوں کو ذلیل کر دیا کرتے ہیں اور اسی طرح یہ بھی کریں گے
Sahi International :
She said, "Indeed kings - when they enter a city, they ruin it and render the honored of its people humbled. And thus do they do.
وَإِنِّي مُرْسِلَةٌ إِلَيْهِم بِهَدِيَّةٍ فَنَاظِرَةٌ بِمَ يَرْجِعُ الْمُرْسَلُونَ
(35)
محمداکرم اعوان :
اورمیں ان لوگوں کےپاس تحفہ بھیجتی ہوں پھردیکھتی ہوں کہ قاصد کیا (جواب) لاتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور میں ان کی طرف کچھ تحفہ بھیجتی ہوں اور دیکھتی ہوں کہ قاصد کیا جواب لاتے ہیں
Sahi International :
But indeed, I will send to them a gift and see with what [reply] the messengers will return."
فَلَمَّا جَاءَ سُلَيْمَانَ قَالَ أَتُمِدُّونَنِ بِمَالٍ فَمَا آتَانِيَ اللَّهُ خَيْرٌ مِّمَّا آتَاكُم بَلْ أَنتُم بِهَدِيَّتِكُمْ تَفْرَحُونَ
(36)
محمداکرم اعوان :
پھرجب وہ (تحفہ) سلیمان (علیہ السلام) کےپاس پہنچاتوانہوں نےفرمایاکیاتم مجھےمال وزرسےمدددیناچاہتےہو؟ پس اللہ نےجوکچھ مجھےعطافرمایاہےوہ اس سےبہترہےجوتمہیں دیاہے، بلکہ تم ہی اپنےتحفوں پرخوش ہوتےہوگے۔
فتح محمدجالندھری :
جب (قاصد) سلیمان کے پاس پہنچا تو سلیمان نے کہا کیا تم مجھے مال سے مدد دینا چاہتے ہو، جو کچھ خدا نے مجھے عطا فرمایا ہے وہ اس سے بہتر ہے جو تمہیں دیا ہے حقیقت یہ ہے کہ تم ہی اپنے تحفے سے خوش ہوتے ہوگے
Sahi International :
So when they came to Solomon, he said, "Do you provide me with wealth? But what Allah has given me is better than what He has given you. Rather, it is you who rejoice in your gift.
ارْجِعْ إِلَيْهِمْ فَلَنَأْتِيَنَّهُم بِجُنُودٍ لَّا قِبَلَ لَهُم بِهَا وَلَنُخْرِجَنَّهُم مِّنْهَا أَذِلَّةً وَهُمْ صَاغِرُونَ
(37)
محمداکرم اعوان :
ان کےپاس (تحفوں سمیت) لوٹ جاؤسوہم ان کےپاس ایسےلشکرلےکرآئیں گےجن کےمقابلےکی ان کوطاقت نہ ہوگی اورہم اُن کووہاں سےبےعزت کرکےنکال دیں گےاوروہ ذلیل ہوں گے۔
فتح محمدجالندھری :
ان کے پاس واپس جاؤ ہم ان پر ایسے لشکر سے حملہ کریں گے جس کے مقابلے کی ان میں طاقت نہ ہوگی اور ان کو وہاں سے بےعزت کرکے نکال دیں گے اور وہ ذلیل ہوں گے
Sahi International :
Return to them, for we will surely come to them with soldiers that they will be powerless to encounter, and we will surely expel them therefrom in humiliation, and they will be debased."
قَالَ يَا أَيُّهَا الْمَلَأُ أَيُّكُمْ يَأْتِينِي بِعَرْشِهَا قَبْلَ أَن يَأْتُونِي مُسْلِمِينَ
(38)
محمداکرم اعوان :
(سلیمان علیہ السلام نے) فرمایااےسردارو! تم میں کوئی ایسا ہےکہ اُن کےفرمانبردارہوکرآنےسےپہلے اس (ملکہ) کاتخت میرےپاس لےآئے۔
فتح محمدجالندھری :
سلیمان نے کہا کہ اے دربار والو! کوئی تم میں ایسا ہے کہ قبل اس کے کہ وہ لوگ فرمانبردار ہو کر ہمارے پاس آئیں ملکہ کا تخت میرے پاس لے آئے
Sahi International :
[Solomon] said, "O assembly [of jinn], which of you will bring me her throne before they come to me in submission?"
قَالَ عِفْرِيتٌ مِّنَ الْجِنِّ أَنَا آتِيكَ بِهِ قَبْلَ أَن تَقُومَ مِن مَّقَامِكَ ۖ وَإِنِّي عَلَيْهِ لَقَوِيٌّ أَمِينٌ
(39)
محمداکرم اعوان :
توایک قوی ہیکل جن نےعرض کیاکہ مَیں پہلےاس کےکہ آپ اجلاس سےاٹھیں آپ کی خدمت میں پیش کردوں گااوربےشک میں بہت طاقتوربھی ہوں اُسےلاسکتاہوں (اور) امانتداربھی ہوں۔
فتح محمدجالندھری :
جنات میں سے ایک قوی ہیکل جن نے کہا کہ قبل اس کے کہ آپ اپنی جگہ سے اٹھیں میں اس کو آپ کے پاس لاحاضر کرتا ہوں اور میں اس (کے اٹھانے کی) طاقت رکھتا ہوں (اور) امانت دار ہوں
Sahi International :
A powerful one from among the jinn said, "I will bring it to you before you rise from your place, and indeed, I am for this [task] strong and trustworthy."
قَالَ الَّذِي عِندَهُ عِلْمٌ مِّنَ الْكِتَابِ أَنَا آتِيكَ بِهِ قَبْلَ أَن يَرْتَدَّ إِلَيْكَ طَرْفُكَ ۚ فَلَمَّا رَآهُ مُسْتَقِرًّا عِندَهُ قَالَ هَٰذَا مِن فَضْلِ رَبِّي لِيَبْلُوَنِي أَأَشْكُرُ أَمْ أَكْفُرُ ۖ وَمَن شَكَرَ فَإِنَّمَا يَشْكُرُ لِنَفْسِهِ ۖ وَمَن كَفَرَ فَإِنَّ رَبِّي غَنِيٌّ كَرِيمٌ
(40)
محمداکرم اعوان :
جس کےپاس کتاب (الہٰی) کاعلم تھااس نےکہامَیں آپ کی آنکھ جھپکنےسےپہلےاُسےآپ کےپاس حاضرکیےدیتاہوں۔ پس جب انہوں نےاُس (تحت) کواپنےپاس رکھاہوادیکھاتوفرمایایہ میرےپروردگارکا فضل ہےتاکہ مجھےآزمائےکہ مَیں شکراداکرتاہوں یاناشکری کرتاہوں۔ اورجوشخص شکراداکرتاہےتووہ اپنےہی نفع کیلئےکرتاہےاورجوناشکری کرتاہےتویقیناً میراپروردگاربےنیاز (اور) کرم کرنےوالاہے۔
فتح محمدجالندھری :
ایک شخص جس کو کتاب الہیٰ کا علم تھا کہنے لگا کہ میں آپ کی آنکھ کے جھپکنے سے پہلے پہلے اسے آپ کے پاس حاضر کئے دیتا ہوں۔ جب سلیمان نے تخت کو اپنے پاس رکھا ہوا دیکھا تو کہا کہ یہ میرے پروردگار کا فضل ہے تاکہ مجھے آزمائے کہ میں شکر کرتا ہوں یا کفران نعمت کرتا ہوں اور جو شکر کرتا ہے تو اپنے ہی فائدے کے لئے شکر کرتا ہے اور جو ناشکری کرتا ہے تو میرا پروردگار بےپروا (اور) کرم کرنے والا ہے
Sahi International :
Said one who had knowledge from the Scripture, "I will bring it to you before your glance returns to you." And when [Solomon] saw it placed before him, he said, "This is from the favor of my Lord to test me whether I will be grateful or ungrateful. And whoever is grateful - his gratitude is only for [the benefit of] himself. And whoever is ungrateful - then indeed, my Lord is Free of need and Generous."
قَالَ نَكِّرُوا لَهَا عَرْشَهَا نَنظُرْ أَتَهْتَدِي أَمْ تَكُونُ مِنَ الَّذِينَ لَا يَهْتَدُونَ
(41)
محمداکرم اعوان :
انہوں (سلیمانؑ) نےفرمایاکہ اس (ملکہ) کیلئےاس کےتحت (کی صورت) کوبدل دوہم دیکھیں کہ اُسےاس کاپتالگتاہےیاوہ ایسےلوگوں میں سےہےجن کوپتاہی نہیں چلتا۔
فتح محمدجالندھری :
سلیمان نے کہا کہ ملکہ کے (امتحان عقل کے) لئے اس کے تخت کی صورت بدل دو۔ دیکھیں کہ وہ سوجھ رکھتی ہے یا ان لوگوں میں ہے جو سوجھ نہیں رکھتے
Sahi International :
He said, "Disguise for her her throne; we will see whether she will be guided [to truth] or will be of those who is not guided."
فَلَمَّا جَاءَتْ قِيلَ أَهَٰكَذَا عَرْشُكِ ۖ قَالَتْ كَأَنَّهُ هُوَ ۚ وَأُوتِينَا الْعِلْمَ مِن قَبْلِهَا وَكُنَّا مُسْلِمِينَ
(42)
محمداکرم اعوان :
سوجب (ملکہ ان کی خدمت میں) حاضرہوئی تو (اسےاس کاتحت دکھاکر) فرمایاکیاآپ کا تحت بھی ایساہی ہے؟ اس نےکہایہ گویاہوبہووہی ہےاورہم کواس کا پہلےہی علم ہوچکاتھا (سلیمان علیہ السلام کی عظمت اورشان کا) اورہم فرماں بردارہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جب وہ آ پہنچی تو پوچھا گیا کہ کیا آپ کا تخت بھی اسی طرح کا ہے؟ اس نے کہا کہ یہ تو گویا ہو بہو وہی ہے اور ہم کو اس سے پہلے ہی (سلیمان کی عظمت شان) کا علم ہوگیا تھا اور ہم فرمانبردار ہیں
Sahi International :
So when she arrived, it was said [to her], "Is your throne like this?" She said, "[It is] as though it was it." [Solomon said], "And we were given knowledge before her, and we have been Muslims [in submission to Allah].
وَصَدَّهَا مَا كَانَت تَّعْبُدُ مِن دُونِ اللَّهِ ۖ إِنَّهَا كَانَتْ مِن قَوْمٍ كَافِرِينَ
(43)
محمداکرم اعوان :
اوروہ جواللہ کےسوا (اوروں کی) پرستش کرتی تھی اس سےاس کوروکاگیاکہ بےشک (اس سےپہلےتو) وہ کافروں کی قوم میں سےتھی۔
فتح محمدجالندھری :
اور وہ جو خدا کے سوا (اور کی) پرستش کرتی تھی، سلیمان نے اس کو اس سے منع کیا (اس سے پہلے تو) وہ کافروں میں سے تھی
Sahi International :
And that which she was worshipping other than Allah had averted her [from submission to Him]. Indeed, she was from a disbelieving people."
قِيلَ لَهَا ادْخُلِي الصَّرْحَ ۖ فَلَمَّا رَأَتْهُ حَسِبَتْهُ لُجَّةً وَكَشَفَتْ عَن سَاقَيْهَا ۚ قَالَ إِنَّهُ صَرْحٌ مُّمَرَّدٌ مِّن قَوَارِيرَ ۗ قَالَتْ رَبِّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي وَأَسْلَمْتُ مَعَ سُلَيْمَانَ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ
(44)
محمداکرم اعوان :
اس سےکہاگیاکہ محل میں چلیئے پھرجب اس نےاس (فرش) کودیکھاتواس نےاسےپانی کاحوض سمجھااوراپنی پنڈلیاں کھول دیں۔ کہا (سلیمان علیہ السلام نے) یہ توایک ایسا محل ہےجس میں (نیچےبھی) شیشےجڑےہوئےہیں۔ تووہ بولی اےمیرےپروردگار! میں (پہلے بھی) اپنےآپ پر ظلم کرتی رہی تھی اورمیں سلیمان (علیہ السلام) کےساتھ اللہ پرجو سارےجہانوں کا پروردگارہےایمان لاتی ہوں۔
فتح محمدجالندھری :
(پھر) اس سے کہا گیا کہ محل میں چلیے، جب اس نے اس (کے فرش) کو دیکھا تو اسے پانی کا حوض سمجھا اور (کپڑا اٹھا کر) اپنی پنڈلیاں کھول دیں۔ سلیمان نے کہا یہ ایسا محل ہے جس میں (نیچے بھی) شیشے جڑے ہوئے ہیں۔ وہ بول اٹھی کہ پروردگار میں اپنے آپ پر ظلم کرتی رہی تھی اور (اب) میں سلیمان کے ہاتھ پر خدائے رب العالمین پر ایمان لاتی ہوں
Sahi International :
She was told, "Enter the palace." But when she saw it, she thought it was a body of water and uncovered her shins [to wade through]. He said, "Indeed, it is a palace [whose floor is] made smooth with glass." She said, "My Lord, indeed I have wronged myself, and I submit with Solomon to Allah, Lord of the worlds."
وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا إِلَىٰ ثَمُودَ أَخَاهُمْ صَالِحًا أَنِ اعْبُدُوا اللَّهَ فَإِذَا هُمْ فَرِيقَانِ يَخْتَصِمُونَ
(45)
محمداکرم اعوان :
اوربےشک ہم نےثمودکےپاس ان کے (قومی) بھائی صالح (علیہ السلام) کوبھیجاکہ اللہ کی عبادت کروتووہ دوفریق ہوکرآپس میں جھگڑاکرنےلگے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے ثمود کی طرف اس کے بھائی صالح کو بھیجا کہ خدا کی عبادت کرو تو وہ دو فریق ہو کر آپس میں جھگڑنے لگے
Sahi International :
And We had certainly sent to Thamud their brother Salih, [saying], "Worship Allah," and at once they were two parties conflicting.
قَالَ يَا قَوْمِ لِمَ تَسْتَعْجِلُونَ بِالسَّيِّئَةِ قَبْلَ الْحَسَنَةِ ۖ لَوْلَا تَسْتَغْفِرُونَ اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ
(46)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےفرمایااےقوم! تم بھلائی سےپہلےبُرائی کےلیےکیوں جلدی کرتےہو (اور) اللہ سےبخشش کیوں نہیں مانگتےتاکہ تم پررحم کیاجائے۔
فتح محمدجالندھری :
صالح نے کہا کہ بھائیو تم بھلائی سے پہلے برائی کے لئے کیوں جلدی کرتے ہو (اور) خدا سے بخشش کیوں نہیں مانگتے تاکہ تم پر رحم کیا جائے
Sahi International :
He said, "O my people, why are you impatient for evil instead of good? Why do you not seek forgiveness of Allah that you may receive mercy?"
قَالُوا اطَّيَّرْنَا بِكَ وَبِمَن مَّعَكَ ۚ قَالَ طَائِرُكُمْ عِندَ اللَّهِ ۖ بَلْ أَنتُمْ قَوْمٌ تُفْتَنُونَ
(47)
محمداکرم اعوان :
وہ کہنےلگےتم اورتمہارےساتھیوں کوہم نےبدشگون پایاانہوں نےفرمایاتمہاری بدشگونی اللہ کی طرف سےہےبلکہ تم ایسےلوگ ہوکہ (کفرکےباعث) عذاب میں مبتلاہوگے۔
فتح محمدجالندھری :
وہ کہنے لگے کہ تم اور تمہارے ساتھی ہمارے لئے شگون بد ہے۔ صالح نے کہا کہ تمہاری بدشگونی خدا کی طرف سے ہے بلکہ تم ایسے لوگ ہو جن کی آزمائش کی جاتی ہے
Sahi International :
They said, "We consider you a bad omen, you and those with you." He said, "Your omen is with Allah. Rather, you are a people being tested."
وَكَانَ فِي الْمَدِينَةِ تِسْعَةُ رَهْطٍ يُفْسِدُونَ فِي الْأَرْضِ وَلَا يُصْلِحُونَ
(48)
محمداکرم اعوان :
اورشہرمیں نوشخص تھےجوملک میں فسادکرتےتھےاوراصلاح نہیں کرتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور شہر میں نو شخص تھے جو ملک میں فساد کیا کرتے تھے اور اصلاح سے کام نہیں لیتے تھے
Sahi International :
And there were in the city nine family heads causing corruption in the land and not amending [its affairs].
قَالُوا تَقَاسَمُوا بِاللَّهِ لَنُبَيِّتَنَّهُ وَأَهْلَهُ ثُمَّ لَنَقُولَنَّ لِوَلِيِّهِ مَا شَهِدْنَا مَهْلِكَ أَهْلِهِ وَإِنَّا لَصَادِقُونَ
(49)
محمداکرم اعوان :
کہنےلگےکہ اللہ کی قسمیں کھاؤکہ ہم ضروراس پراوراس کےگھروالوں پرشب خون ماریں گےپھران کےوارثوں سےکہہ دیں گےکہ ہم توان کےگھروالوں کی ہلاکت کےموقع پرموجودہی نہ تھےاوربےشک ہم سچ کہتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کہنے لگے کہ خدا کی قسم کھاؤ کہ ہم رات کو اس پر اور اس کے گھر والوں پر شب خون ماریں گے پھر اس کے وارث سے کہہ دیں گے کہ ہم تو صالح کے گھر والوں کے موقع ہلاکت پر گئے ہی نہیں اور ہم سچ کہتے ہیں
Sahi International :
They said, "Take a mutual oath by Allah that we will kill him by night, he and his family. Then we will say to his executor, 'We did not witness the destruction of his family, and indeed, we are truthful.' "
وَمَكَرُوا مَكْرًا وَمَكَرْنَا مَكْرًا وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ
(50)
محمداکرم اعوان :
اورانہوں نےایک تدبیرکی اورہم نےبھی تدبیرفرمائی اوران کوکچھ خبرنہ ہوئی۔
فتح محمدجالندھری :
اور وہ ایک چال چلے اور ان کو کچھ خبر نہ ہوئی
Sahi International :
And they planned a plan, and We planned a plan, while they perceived not.
فَانظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ مَكْرِهِمْ أَنَّا دَمَّرْنَاهُمْ وَقَوْمَهُمْ أَجْمَعِينَ
(51)
محمداکرم اعوان :
تودیکھ لیجیئےان کی چال کاکیاانجام ہواہم نےان کواوران کی تمام قوم کوتباہ کردیا۔
فتح محمدجالندھری :
تو دیکھ لو ان کی چال کا کیسا انجام ہوا۔ ہم نے ان کو اور ان کی قوم سب کو ہلاک کر ڈالا
Sahi International :
Then look how was the outcome of their plan - that We destroyed them and their people, all.
فَتِلْكَ بُيُوتُهُمْ خَاوِيَةً بِمَا ظَلَمُوا ۗ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً لِّقَوْمٍ يَعْلَمُونَ
(52)
محمداکرم اعوان :
پس یہ ان کےگھران کےظلم کےسبب ویران پڑےہیں بےشک اس (واقعہ) میں اہلِ علم کےلیےبڑی عبرت ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اب یہ ان کے گھر ان کے ظلم کے سبب خالی پڑے ہیں۔ جو لوگ دانش رکھتے ہیں، ان کے لئے اس میں نشانی ہے
Sahi International :
So those are their houses, desolate because of the wrong they had done. Indeed in that is a sign for people who know.
وَأَنجَيْنَا الَّذِينَ آمَنُوا وَكَانُوا يَتَّقُونَ
(53)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےایمان والوں اورپرہیزگاروں کونجات بخشی۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو لوگ ایمان لائے اور ڈرتے تھے ان کو ہم نے نجات دی
Sahi International :
And We saved those who believed and used to fear Allah.
وَلُوطًا إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ أَتَأْتُونَ الْفَاحِشَةَ وَأَنتُمْ تُبْصِرُونَ
(54)
محمداکرم اعوان :
اورلُوط (علیہ السلام) کوجب انہوں نےاپنی قوم سےفرمایاکہ تم دیکھتی آنکھوں بےحیائی کاکام کیوں کرتےہو؟
فتح محمدجالندھری :
اور لوط کو (یاد کرو) جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ تم بےحیائی (کے کام) کیوں کرتے ہو اور تم دیکھتے ہو
Sahi International :
And [mention] Lot, when he said to his people, "Do you commit immorality while you are seeing?
أَئِنَّكُمْ لَتَأْتُونَ الرِّجَالَ شَهْوَةً مِّن دُونِ النِّسَاءِ ۚ بَلْ أَنتُمْ قَوْمٌ تَجْهَلُونَ
(55)
محمداکرم اعوان :
کیا تم عورتوں کوچھوڑکرمردوں کےساتھ شہوت رانی کرتےہوبلکہ تم حماقت کرنےوالی قوم ہو۔
فتح محمدجالندھری :
کیا تم عورتوں کو چھوڑ کر (لذت حاصل کرنے) کے لئے مردوں کی طرف مائل ہوتے ہو۔ حقیقت یہ ہے کہ تم احمق لوگ ہو
Sahi International :
Do you indeed approach men with desire instead of women? Rather, you are a people behaving ignorantly."
۞ فَمَا كَانَ جَوَابَ قَوْمِهِ إِلَّا أَن قَالُوا أَخْرِجُوا آلَ لُوطٍ مِّن قَرْيَتِكُمْ ۖ إِنَّهُمْ أُنَاسٌ يَتَطَهَّرُونَ
(56)
محمداکرم اعوان :
تواُن کی قوم کےپاس کوئی جواب نہ تھاسوائےاس کےکہ کہنےلگےکہ لُوط (علیہ السلام) کےلوگوں کواپنی بستی سےنکال دوکیونکہ یہ بڑےپاک بازلوگ (بنتے) ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
تو ان کی قوم کے لوگ (بولے تو) یہ بولے اور اس کے سوا ان کا کچھ جواب نہ تھا کہ لوط کے گھر والوں کو اپنے شہر سے نکال دو۔ یہ لوگ پاک رہنا چاہتے ہیں
Sahi International :
But the answer of his people was not except that they said, "Expel the family of Lot from your city. Indeed, they are people who keep themselves pure."
فَأَنجَيْنَاهُ وَأَهْلَهُ إِلَّا امْرَأَتَهُ قَدَّرْنَاهَا مِنَ الْغَابِرِينَ
(57)
محمداکرم اعوان :
سوہم نےان کواوران کےپیروکاروں کوبچالیاسوائےان کی بیوی کےکہ اس کوہم نےان لوگوں میں مقررفرمارکھاتھاجوپیچھےرہ گئے۔
فتح محمدجالندھری :
تو ہم نے ان کو اور ان کے گھر والوں کو نجات دی۔ مگر ان کی بیوی کہ اس کی نسبت ہم نے مقرر کر رکھا ہے (کہ وہ پیچھے رہنے والوں میں ہوگی)
Sahi International :
So We saved him and his family, except for his wife; We destined her to be of those who remained behind.
وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِم مَّطَرًا ۖ فَسَاءَ مَطَرُ الْمُنذَرِينَ
(58)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےان پرمینہہ برسایاجوان پربرساسوجن لوگوں کو (انجام بدسے) ڈرایاگیاتھاان پرجومینہہ برساوہ بہت بُراتھا۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے ان پر مینھہ برسایا سو (جو) مینھہ ان لوگوں پر برسا جن کو متنبہ کردیا گیا تھا، برا تھا
Sahi International :
And We rained upon them a rain [of stones], and evil was the rain of those who were warned.
قُلِ الْحَمْدُ لِلَّهِ وَسَلَامٌ عَلَىٰ عِبَادِهِ الَّذِينَ اصْطَفَىٰ ۗ آللَّهُ خَيْرٌ أَمَّا يُشْرِكُونَ
(59)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےسب خوبیاں اللہ ہی کوسزاوارہیں اوراس کےبندوں پرسلام ہوجن کواس نےچُن لیاہےبھلااللہ بہترہیں یاجن کویہ (اس کا) شریک ٹھہراتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ سب تعریف خدا ہی کو سزاوار ہے اور اس کے بندوں پر سلام ہے جن کو اس نے منتخب فرمایا۔ بھلا خدا بہتر ہے یا وہ جن کو یہ (اس کا شریک) ٹھہراتے ہیں
Sahi International :
Say, [O Muhammad], "Praise be to Allah, and peace upon His servants whom He has chosen. Is Allah better or what they associate with Him?"
أَمَّنْ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَأَنزَلَ لَكُم مِّنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَنبَتْنَا بِهِ حَدَائِقَ ذَاتَ بَهْجَةٍ مَّا كَانَ لَكُمْ أَن تُنبِتُوا شَجَرَهَا ۗ أَإِلَٰهٌ مَّعَ اللَّهِ ۚ بَلْ هُمْ قَوْمٌ يَعْدِلُونَ
(60)
محمداکرم اعوان :
بھلاکس نےآسمانوں اورزمین کوپیدافرمایااور (کس نے) آسمان سےتمہارےلیےپانی برسایا۔ پس اس کےذریعےہم نےسرسبزباغ اگائےتم ان کےدرختوں کواگانہیں سکتےتھے۔ توکیا اللہ کےساتھ کوئی اورمعبودبھی ہے؟ (ہرگزنہیں) بلکہ یہ لوگ راستےسےالگ ہورہےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
بھلا کس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور (کس نے) تمہارے لئے آسمان سے پانی برسایا۔ (ہم نے) پھر ہم ہی نے اس سے سرسبز باغ اُگائے۔ تمہارا کام تو نہ تھا کہ تم اُن کے درختوں کو اگاتے۔ تو کیا خدا کے ساتھ کوئی اور بھی معبود ہے؟ (ہرگز نہیں) بلکہ یہ لوگ رستے سے الگ ہو رہے ہیں
Sahi International :
[More precisely], is He [not best] who created the heavens and the earth and sent down for you rain from the sky, causing to grow thereby gardens of joyful beauty which you could not [otherwise] have grown the trees thereof? Is there a deity with Allah? [No], but they are a people who ascribe equals [to Him].
أَمَّن جَعَلَ الْأَرْضَ قَرَارًا وَجَعَلَ خِلَالَهَا أَنْهَارًا وَجَعَلَ لَهَا رَوَاسِيَ وَجَعَلَ بَيْنَ الْبَحْرَيْنِ حَاجِزًا ۗ أَإِلَٰهٌ مَّعَ اللَّهِ ۚ بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْلَمُونَ
(61)
محمداکرم اعوان :
بھلاکس نےزمین کو (مخلوق کےلیے) قرارگاہ بنایااوراس کےدرمیان نہریں (دریا) بنائیں اوراس کےٹھہرانےکےلیےپہاڑبنائےاوردودریاؤں کےدرمیان حدِفاصل بنائی کیااللہ کےساتھ کوئی اورمعبود ہے؟ بلکہ ان میں زیادہ تو (اچھی طرح ) سمجھتےبھی نہیں۔
فتح محمدجالندھری :
بھلا کس نے زمین کو قرار گاہ بنایا اور اس کے بیچ نہریں بنائیں اور اس کے لئے پہاڑ بنائے اور (کس نے) دو دریاؤں کے بیچ اوٹ بنائی (یہ سب کچھ خدا نے بنایا) تو کیا خدا کے ساتھ کوئی اور معبود بھی ہے؟ (ہرگز نہیں) بلکہ ان میں اکثر دانش نہیں رکھتے
Sahi International :
Is He [not best] who made the earth a stable ground and placed within it rivers and made for it firmly set mountains and placed between the two seas a barrier? Is there a deity with Allah? [No], but most of them do not know.
أَمَّن يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ وَيَجْعَلُكُمْ خُلَفَاءَ الْأَرْضِ ۗ أَإِلَٰهٌ مَّعَ اللَّهِ ۚ قَلِيلًا مَّا تَذَكَّرُونَ
(62)
محمداکرم اعوان :
اوربےقرارآدمی کی دعاکون سنتاہےجب وہ اس کوپکارتاہےاوروہ (اس کی) مصیبت کودورفرماتاہےاورتم کوزمین میں (اگلوں کا) جانشین بناتاہےتوکیااللہ کےساتھ کوئی اورمعبودبھی ہے (جویہ سب کچھ کرتاہے؟ہرگزنہیں مگر) تم بہت کم غورکرتےہو۔
فتح محمدجالندھری :
بھلا کون بیقرار کی التجا قبول کرتا ہے۔ جب وہ اس سے دعا کرتا ہے اور (کون اس کی) تکلیف کو دور کرتا ہے اور (کون) تم کو زمین میں (اگلوں کا) جانشین بناتا ہے (یہ سب کچھ خدا کرتا ہے) تو کیا خدا کے ساتھ کوئی اور معبود بھی ہے (ہرگز نہیں مگر) تم بہت کم غور کرتے ہو
Sahi International :
Is He [not best] who responds to the desperate one when he calls upon Him and removes evil and makes you inheritors of the earth? Is there a deity with Allah? Little do you remember.
أَمَّن يَهْدِيكُمْ فِي ظُلُمَاتِ الْبَرِّ وَالْبَحْرِ وَمَن يُرْسِلُ الرِّيَاحَ بُشْرًا بَيْنَ يَدَيْ رَحْمَتِهِ ۗ أَإِلَٰهٌ مَّعَ اللَّهِ ۚ تَعَالَى اللَّهُ عَمَّا يُشْرِكُونَ
(63)
محمداکرم اعوان :
بھلاتم کوکون راہ دکھاتاہےخشکی اورسمندرکےاندھیروں میں اورکون ہواؤں کواس کی رحمت سےپہلےخوش خبری دینےوالی بناکربھیجتاہے۔ کیااللہ کےساتھ کوئی اورمعبود(بھی) ہے؟ (ہرگز نہیں) یہ لوگ جوشرک کرتےہیں اللہ کی شان اس سے بہت بلند ہے۔
فتح محمدجالندھری :
بھلا کون تم کو جنگل اور دریا کے اندھیروں میں رستہ بناتا ہے اور (کون) ہواؤں کو اپنی رحمت کے آگے خوشخبری بناکر بھیجتا ہے (یہ سب کچھ خدا کرتا ہے) تو کیا خدا کے ساتھ کوئی اور معبود بھی ہے؟ (ہرگز نہیں) ۔ یہ لوگ جو شرک کرتے ہیں خدا (کی شان) اس سے بلند ہے
Sahi International :
Is He [not best] who guides you through the darknesses of the land and sea and who sends the winds as good tidings before His mercy? Is there a deity with Allah? High is Allah above whatever they associate with Him.
أَمَّن يَبْدَأُ الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ وَمَن يَرْزُقُكُم مِّنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ ۗ أَإِلَٰهٌ مَّعَ اللَّهِ ۚ قُلْ هَاتُوا بُرْهَانَكُمْ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ
(64)
محمداکرم اعوان :
بھلاکون مخلوق کوپہلی بارپیدافرماتاہےپھراس کودوبارہ زندہ فرمائےگااورآسمان سے (پانی برساکر) اورزمین سے (کھیتیاں اورپھل اُگاکر) تم کوکون رزق عطافرماتاہے؟ کیااللہ کےساتھ کوئی اورمعبودہے؟ فرمادیجیئےکہ (مشرکو!) اگرتم سچےہوتواپنی دلیل پیش کرو۔
فتح محمدجالندھری :
بھلا کون خلقت کو پہلی بار پیدا کرتا۔ پھر اس کو بار بار پیدا کرتا رہتا ہے اور (کون) تم کو آسمان اور زمین سے رزق دیتا ہے (یہ سب کچھ خدا کرتا ہے) تو کیا خدا کے ساتھ کوئی اور معبود بھی ہے (ہرگز نہیں) کہہ دو کہ (مشرکو) اگر تم سچے ہو تو دلیل پیش کرو
Sahi International :
Is He [not best] who begins creation and then repeats it and who provides for you from the heaven and earth? Is there a deity with Allah? Say, "Produce your proof, if you should be truthful."
قُل لَّا يَعْلَمُ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ الْغَيْبَ إِلَّا اللَّهُ ۚ وَمَا يَشْعُرُونَ أَيَّانَ يُبْعَثُونَ
(65)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےکہ آسمانوں اورزمین میں اللہ کےسواکوئی غیب نہیں جانتااورنہ یہ جانتےہیں کہ کب (زندہ کرکے) اٹھائےجائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ جو لوگ آسمانوں اور زمین میں ہیں خدا کے سوا غیب کی باتیں نہیں جانتے۔ اور نہ یہ جانتے ہیں کہ کب (زندہ کرکے) اٹھائے جائیں گے
Sahi International :
Say, "None in the heavens and earth knows the unseen except Allah, and they do not perceive when they will be resurrected."
بَلِ ادَّارَكَ عِلْمُهُمْ فِي الْآخِرَةِ ۚ بَلْ هُمْ فِي شَكٍّ مِّنْهَا ۖ بَلْ هُم مِّنْهَا عَمُونَ
(66)
محمداکرم اعوان :
بلکہ آخرت کےبارےمیں خودان کاہی علم (فکر) ختم ہوچکابلکہ وہ اس سےشک میں ہیں بلکہ وہ اس سےاندھےہورہےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
بلکہ آخرت (کے بارے) میں ان کا علم منتہی ہوچکا ہے بلکہ وہ اس سے شک میں ہیں۔ بلکہ اس سے اندھے ہو رہے ہیں
Sahi International :
Rather, their knowledge is arrested concerning the Hereafter. Rather, they are in doubt about it. Rather, they are, concerning it, blind.
وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا أَإِذَا كُنَّا تُرَابًا وَآبَاؤُنَا أَئِنَّا لَمُخْرَجُونَ
(67)
محمداکرم اعوان :
اورکافرلوگ یہ کہتےہیں جب ہم اورہمارےباپ دادامٹی ہوجائیں گےتوکیاہم (پھرزندہ کرکےقبروں سے) نکالےجائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو لوگ کافر ہیں کہتے ہیں جب ہم اور ہمارے باپ دادا مٹی ہو جائیں گے تو کیا ہم پھر (قبروں سے) نکالے جائیں گے
Sahi International :
And those who disbelieve say, "When we have become dust as well as our forefathers, will we indeed be brought out [of the graves]?
لَقَدْ وُعِدْنَا هَٰذَا نَحْنُ وَآبَاؤُنَا مِن قَبْلُ إِنْ هَٰذَا إِلَّا أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ
(68)
محمداکرم اعوان :
اس کا توہم سےاورہمارےبڑوں سےپہلےبھی وعدہ ہوتاچلا آیاہےیہ توصرف پہلےلوگوں کی بےسند کہانیاں ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
یہ وعدہ ہم سے اور ہمارے باپ دادا سے پہلے سے ہوتا چلا آیا ہے (کہاں کا اُٹھنا اور کیسی قیامت) یہ تو صرف پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں
Sahi International :
We have been promised this, we and our forefathers, before. This is not but legends of the former peoples."
قُلْ سِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَانظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُجْرِمِينَ
(69)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےکہ زمین میں چلوپھروپھردیکھوکہ گناہگاروں کا انجام کیاہوا؟
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ ملک میں چلو پھرو پھر دیکھو کہ گنہگاروں کا انجام کیا ہوا ہے
Sahi International :
Say, [O Muhammad], "Travel through the land and observe how was the end of the criminals."
وَلَا تَحْزَنْ عَلَيْهِمْ وَلَا تَكُن فِي ضَيْقٍ مِّمَّا يَمْكُرُونَ
(70)
محمداکرم اعوان :
اوران کا غم نہ کیجیئےاوران کی چالوں سےتنگ دل مت ہوئیے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان (کے حال) پر غم نہ کرنا اور نہ اُن چالوں سے جو یہ کر رہے ہیں تنگ دل ہونا
Sahi International :
And grieve not over them or be in distress from what they conspire.
وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هَٰذَا الْوَعْدُ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ
(71)
محمداکرم اعوان :
اوریہ لوگ کہتےہیں کہ اگرآپ سچے ہیں تویہ وعدہ (قیامت کا) کب پوراہوگا؟
فتح محمدجالندھری :
اور کہتے ہیں کہ اگر تم سچے ہو تو یہ وعدہ کب پورا ہوگا؟
Sahi International :
And they say, "When is [the fulfillment of] this promise, if you should be truthful?"
قُلْ عَسَىٰ أَن يَكُونَ رَدِفَ لَكُم بَعْضُ الَّذِي تَسْتَعْجِلُونَ
(72)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےکہ جس (عذاب ) کےلیےتم جلدی کررہےہوشایداس میں سےکچھ تمہارےقریب آپہنچاہو۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ جس (عذاب) کے لئے تم جلدی کر رہے ہو شاید اس میں سے کچھ تمہارے نزدیک آپہنچا ہو
Sahi International :
Say, "Perhaps it is close behind you - some of that for which you are impatient.
وَإِنَّ رَبَّكَ لَذُو فَضْلٍ عَلَى النَّاسِ وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَشْكُرُونَ
(73)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناً آپ کا پروردگارتولوگوں پرفضل کرنےوالاہےولیکن ان میں سےاکثرشکرنہیں کرتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور تمہارا پروردگار تو لوگوں پر فضل کرنے والا ہے لیکن ان میں سے اکثر شکر نہیں کرتے
Sahi International :
And indeed, your Lord is full of bounty for the people, but most of them do not show gratitude."
وَإِنَّ رَبَّكَ لَيَعْلَمُ مَا تُكِنُّ صُدُورُهُمْ وَمَا يُعْلِنُونَ
(74)
محمداکرم اعوان :
اوربےشک آپ کاپروردگارسب جانتاہےجوباتیں ان کےدلوں میں پوشیدہ ہیں اورجویہ ظاہرکرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو باتیں ان کے سینوں میں پوشیدہ ہوتی ہیں اور جو کام وہ ظاہر کرتے ہیں تمہارا پروردگار ان (سب) کو جانتا ہے
Sahi International :
And indeed, your Lord knows what their breasts conceal and what they declare.
وَمَا مِنْ غَائِبَةٍ فِي السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ إِلَّا فِي كِتَابٍ مُّبِينٍ
(75)
محمداکرم اعوان :
اورآسمان اورزمین میں کوئی ایسی پوشیدہ چیز (بھی) نہیں ہےجوواضح کتاب میں (لوحِ محفوظ میں لکھی ہوئی) نہ ہو۔
فتح محمدجالندھری :
اور آسمانوں اور زمین میں کوئی پوشیدہ چیز نہیں ہے مگر (وہ) کتاب روشن میں (لکھی ہوئی) ہے
Sahi International :
And there is nothing concealed within the heaven and the earth except that it is in a clear Register.
إِنَّ هَٰذَا الْقُرْآنَ يَقُصُّ عَلَىٰ بَنِي إِسْرَائِيلَ أَكْثَرَ الَّذِي هُمْ فِيهِ يَخْتَلِفُونَ
(76)
محمداکرم اعوان :
بےشک یہ قرآن بنی اسرائیل پراکثران باتوں (کی حقیقت) کوظاہرکرتاہےکہ جن میں وہ اختلاف کرتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
بےشک یہ قرآن بنی اسرائیل کے سامنے اکثر باتیں جن میں وہ اختلاف کرتے ہیں، بیان کر دیتا ہے
Sahi International :
Indeed, this Qur'an relates to the Children of Israel most of that over which they disagree.
وَإِنَّهُ لَهُدًى وَرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِينَ
(77)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناًوہ ایمان والوں کےلیےہدایت اوررحمت ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور بےشک یہ مومنوں کے لئے ہدایات اور رحمت ہے
Sahi International :
And indeed, it is guidance and mercy for the believers.
إِنَّ رَبَّكَ يَقْضِي بَيْنَهُم بِحُكْمِهِ ۚ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْعَلِيمُ
(78)
محمداکرم اعوان :
بےشک آپ کا پروردگاران کےدرمیان اپنےحکم سےفیصلہ فرمائےگااوروہ غالب (اور) جاننےوالاہے۔
فتح محمدجالندھری :
تمہارا پروردگار (قیامت کے روز) اُن میں اپنے حکم سے فیصلہ کر دے گا اور وہ غالب (اور) علم والا ہے
Sahi International :
Indeed, your Lord will judge between them by His [wise] judgement. And He is the Exalted in Might, the Knowing.
فَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ ۖ إِنَّكَ عَلَى الْحَقِّ الْمُبِينِ
(79)
محمداکرم اعوان :
پس اللہ پربھروسہ کیجیئےبےشک آپ واضح حق پرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
تو خدا پر بھروسہ رکھو تم تو حق صریح پر ہو
Sahi International :
So rely upon Allah; indeed, you are upon the clear truth.
إِنَّكَ لَا تُسْمِعُ الْمَوْتَىٰ وَلَا تُسْمِعُ الصُّمَّ الدُّعَاءَ إِذَا وَلَّوْا مُدْبِرِينَ
(80)
محمداکرم اعوان :
بےشک آپ مُرودں کو (بات) نہیں سناسکتےاورنہ بہروں کو (اپنی) آوازسناسکتےہیں (خاص طور پر) جب وہ پیٹھ پھیرکرچل دیں۔
فتح محمدجالندھری :
کچھ شک نہیں کہ تم مردوں کو (بات) نہیں سنا سکتے اور نہ بہروں کو جب کہ وہ پیٹھ پھیر کر پھر جائیں آواز سنا سکتے ہو
Sahi International :
Indeed, you will not make the dead hear, nor will you make the deaf hear the call when they have turned their backs retreating.
وَمَا أَنتَ بِهَادِي الْعُمْيِ عَن ضَلَالَتِهِمْ ۖ إِن تُسْمِعُ إِلَّا مَن يُؤْمِنُ بِآيَاتِنَا فَهُم مُّسْلِمُونَ
(81)
محمداکرم اعوان :
اورنہ آپ اندھوں کوان کی گمراہی سے (بچاکر) راستہ دکھاسکتےہیں۔ آپ توصرف انہیں سناسکتےہیں جوہماری آیتوں پرایمان رکھتےہوں (اور) پھروہ مانتے (بھی) ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور نہ اندھوں کو گمراہی سے (نکال کر) رستہ دیکھا سکتے ہو۔ تم ان ہی کو سنا سکتے ہو جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں اور وہ فرمانبردار ہو جاتے ہیں
Sahi International :
And you cannot guide the blind away from their error. You will only make hear those who believe in Our verses so they are Muslims [submitting to Allah].
۞ وَإِذَا وَقَعَ الْقَوْلُ عَلَيْهِمْ أَخْرَجْنَا لَهُمْ دَابَّةً مِّنَ الْأَرْضِ تُكَلِّمُهُمْ أَنَّ النَّاسَ كَانُوا بِآيَاتِنَا لَا يُوقِنُونَ
(82)
محمداکرم اعوان :
اورجب ان کےبارے (عذاب کا) وعدہ پوراہوگاتوہم اُن کےلیےزمین میں سےایک جانورنکالیں گےوہ ان سےباتیں کرےگا۔ (اس لیے) کہ (کافر) لوگ ہماری آیتوں پریقین نہ لاتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب اُن کے بارے میں (عذاب) کا وعدہ پورا ہوگا تو ہم اُن کے لئے زمین میں سے ایک جانور نکالیں گے جو ان سے بیان کر دے گا۔ اس لئے کہ لوگ ہماری آیتوں پر ایمان نہیں لاتے تھے
Sahi International :
And when the word befalls them, We will bring forth for them a creature from the earth speaking to them, [saying] that the people were, of Our verses, not certain [in faith].
وَيَوْمَ نَحْشُرُ مِن كُلِّ أُمَّةٍ فَوْجًا مِّمَّن يُكَذِّبُ بِآيَاتِنَا فَهُمْ يُوزَعُونَ
(83)
محمداکرم اعوان :
اورجس روزہم ہرامت میں سےاُس گروہ کوجمع فرمائیں گےجوہماری آیتوں کوجھٹلایاکرتےتھےپھران کی گروہ بندی کی جائےگی۔
فتح محمدجالندھری :
اور جس روز ہم ہر اُمت میں سے اس گروہ کو جمع کریں گے جو ہماری آیتوں کی تکذیب کرتے تھے تو اُن کی جماعت بندی کی جائے گی
Sahi International :
And [warn of] the Day when We will gather from every nation a company of those who deny Our signs, and they will be [driven] in rows
حَتَّىٰ إِذَا جَاءُوا قَالَ أَكَذَّبْتُم بِآيَاتِي وَلَمْ تُحِيطُوا بِهَا عِلْمًا أَمَّاذَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ
(84)
محمداکرم اعوان :
یہاں تک کہ جب سب آجائیں گےتو (اللہ) فرمائیں گےکیاتم نےمیری آیات کوجھٹلایاتھااورتم ان کواپنےاحاطہ علمی میں ہی نہیں لائےبھلاتم کیاکرتےتھے؟
فتح محمدجالندھری :
یہاں تک کہ جب (سب) آجائیں گے تو (خدا) فرمائے گا کہ کیا تم نے میری آیتوں کو جھٹلا دیا تھا اور تم نے (اپنے) علم سے ان پر احاطہ تو کیا ہی نہ تھا۔ بھلا تم کیا کرتے تھے
Sahi International :
Until, when they arrive [at the place of Judgement], He will say, "Did you deny My signs while you encompassed them not in knowledge, or what [was it that] you were doing?"
وَوَقَعَ الْقَوْلُ عَلَيْهِم بِمَا ظَلَمُوا فَهُمْ لَا يَنطِقُونَ
(85)
محمداکرم اعوان :
اوران کےظلم کےسبب ان کےحق میں (عذاب کا) وعدہ پوراہوکررہا۔ سووہ لوگ بات بھی نہ کرسکیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اُن کے ظلم کے سبب اُن کے حق میں وعدہ (عذاب) پورا ہوکر رہے گا تو وہ بول بھی نہ سکیں گے
Sahi International :
And the decree will befall them for the wrong they did, and they will not [be able to] speak.
أَلَمْ يَرَوْا أَنَّا جَعَلْنَا اللَّيْلَ لِيَسْكُنُوا فِيهِ وَالنَّهَارَ مُبْصِرًا ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ
(86)
محمداکرم اعوان :
کیاانہوں نےنہیں دیکھاکہ ہم نےرات کوبنایاہےتاکہ اُس میں آرام کریں اوردن کوروشن (کہ اس میں کام کریں) بےشک اس میں ایمان والوں کےلیےنشانیاں ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کیا اُنہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے رات کو (اس لئے) بنایا ہے کہ اس میں آرام کریں اور دن کو روشن (بنایا ہے کہ اس میں کام کریں) بےشک اس میں مومن لوگوں کے لئے نشانیاں ہیں
Sahi International :
Do they not see that We made the night that they may rest therein and the day giving sight? Indeed in that are signs for a people who believe.
وَيَوْمَ يُنفَخُ فِي الصُّورِ فَفَزِعَ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَمَن فِي الْأَرْضِ إِلَّا مَن شَاءَ اللَّهُ ۚ وَكُلٌّ أَتَوْهُ دَاخِرِينَ
(87)
محمداکرم اعوان :
اورجس دن صورپھونکاجائےگاتوجتنےآسمانوں اورزمین میں ہیں گھبراجائیں گےمگرجس کواللہ چاہے (وہ محفوظ رہےگا) اورسب اس کےپاس عاجزہوکرچلےآئیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جس روز صور پھونکا جائے گا تو جو لوگ آسمانوں اور زمین میں ہیں سب گھبرا اُٹھیں گے مگر وہ جسے خدا چاہے اور سب اس کے پاس عاجز ہو کر چلے آئیں گے
Sahi International :
And [warn of] the Day the Horn will be blown, and whoever is in the heavens and whoever is on the earth will be terrified except whom Allah wills. And all will come to Him humbled.
وَتَرَى الْجِبَالَ تَحْسَبُهَا جَامِدَةً وَهِيَ تَمُرُّ مَرَّ السَّحَابِ ۚ صُنْعَ اللَّهِ الَّذِي أَتْقَنَ كُلَّ شَيْءٍ ۚ إِنَّهُ خَبِيرٌ بِمَا تَفْعَلُونَ
(88)
محمداکرم اعوان :
اورتم پہاڑوں کودیکھتےہوتواُن کوخیال کرتےہوکہ (اپنی جگہ پر) جمےہوئےہیں اور (اس دن) وہ بادلوں کی طرح اڑتےپھریں گے (یہ) اللہ کی کاری گری ہےجس نے ہرچیزکومضبوط بنایاہے۔ بےشک وہ تمہارےتمام کاموں سے باخبرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور تم پہاڑوں کو دیکھتے ہو تو خیال کرتے ہو کہ (اپنی جگہ پر) کھڑے ہیں مگر وہ (اس روز) اس طرح اُڑے پھریں گے جیسے بادل۔ (یہ) خدا کی کاریگری ہے جس نے ہر چیز کو مضبوط بنایا۔ بےشک وہ تمہارے سب افعال سے باخبر ہے
Sahi International :
And you see the mountains, thinking them rigid, while they will pass as the passing of clouds. [It is] the work of Allah, who perfected all things. Indeed, He is Acquainted with that which you do.
مَن جَاءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهُ خَيْرٌ مِّنْهَا وَهُم مِّن فَزَعٍ يَوْمَئِذٍ آمِنُونَ
(89)
محمداکرم اعوان :
جوشخص نیکی لےکرآئےتواس کےلیےاس سےبہتر (بدلہ) ہےاورایسےلوگ اُس دن گھبراہٹ سےامن دیئےجائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
جو شخص نیکی لےکر آئے گا تو اس کے لئے اس سے بہتر (بدلہ تیار) ہے اور ایسے لوگ (اُس روز) گھبراہٹ سے بےخوف ہوں گے
Sahi International :
Whoever comes [at Judgement] with a good deed will have better than it, and they, from the terror of that Day, will be safe.
وَمَن جَاءَ بِالسَّيِّئَةِ فَكُبَّتْ وُجُوهُهُمْ فِي النَّارِ هَلْ تُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ
(90)
محمداکرم اعوان :
اورجوشخص برائی لےکرآئےگاتوایسےلوگ اوندھےمنہ دوزخ میں ڈال دیئےجائیں گے۔ تم کوان ہی اعمال کا بدلہ ملےگاجوتم کرتےرہےہو۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو برائی لے کر آئے گا تو ایسے لوگ اوندھے منہ دوزخ میں ڈال دیئے جائیں گے۔ تم کو تو اُن ہی اعمال کا بدلہ ملے گا جو تم کرتے رہے ہو
Sahi International :
And whoever comes with an evil deed - their faces will be overturned into the Fire, [and it will be said], "Are you recompensed except for what you used to do?"
إِنَّمَا أُمِرْتُ أَنْ أَعْبُدَ رَبَّ هَٰذِهِ الْبَلْدَةِ الَّذِي حَرَّمَهَا وَلَهُ كُلُّ شَيْءٍ ۖ وَأُمِرْتُ أَنْ أَكُونَ مِنَ الْمُسْلِمِينَ
(91)
محمداکرم اعوان :
(فرمادیجیئے) بےشک مجھ کویہی ارشادہواہےکہ اس شہر (مکہ مکرمہ) کےپروردگار کی عبادت کروں جس نےاس کومحترم (مقامِ ادب) بنایاہے۔ اورہرچیزاُسی کی ہےاوریہ بھی حکم ہواہےکہ مَیں (اس کا) فرماں برداررہوں۔
فتح محمدجالندھری :
(کہہ دو) کہ مجھ کو یہی ارشاد ہوا ہے کہ اس شہر (مکہ) کے مالک کی عبادت کروں جس نے اس کو محترم (اور مقام ادب) بنایا ہے اور سب چیز اُسی کی ہے اور یہ بھی حکم ہوا ہے کہ اس کا حکم بردار رہوں
Sahi International :
[Say, O Muhammad], "I have only been commanded to worship the Lord of this city, who made it sacred and to whom [belongs] all things. And I am commanded to be of the Muslims [those who submit to Allah]
وَأَنْ أَتْلُوَ الْقُرْآنَ ۖ فَمَنِ اهْتَدَىٰ فَإِنَّمَا يَهْتَدِي لِنَفْسِهِ ۖ وَمَن ضَلَّ فَقُلْ إِنَّمَا أَنَا مِنَ الْمُنذِرِينَ
(92)
محمداکرم اعوان :
اوریہ (بھی) کہ مَیں قرآن پڑھاکروں توجوشخص راہ ہدایت اختیارکرتاہےسووہ اپنےہی فائدےکےلیےراہ ہدایت اختیارکرتاہےاورجوگمراہ رہتاہے (وہ اپنا نقصان کرتاہے) توفرمادیجیئےکہ بےشک مَیں توصرف (انجامِ بد سے) ڈرانےوالاہوں۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہ بھی کہ قرآن پڑھا کروں۔ تو جو شخص راہ راست اختیار کرتا ہے تو اپنے ہی فائدے کے لئے اختیار کرتا ہے۔ اور جو گمراہ رہتا ہے تو کہہ دو کہ میں تو صرف نصیحت کرنے والا ہوں
Sahi International :
And to recite the Qur'an." And whoever is guided is only guided for [the benefit of] himself; and whoever strays - say, "I am only [one] of the warners."
وَقُلِ الْحَمْدُ لِلَّهِ سَيُرِيكُمْ آيَاتِهِ فَتَعْرِفُونَهَا ۚ وَمَا رَبُّكَ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ
(93)
محمداکرم اعوان :
اورفرمادیجیئےکہ سب خوبیاں اللہ ہی کےلیےہیں وہ عنقریب تم کواپنی نشانیاں دکھائےگاپھرتم ان کوپہچان لوگے۔ اورآپ کاپروردگاران کاموں سےبےخبرنہیں جوتم سب لوگ کررہےہو۔
فتح محمدجالندھری :
اور کہو کہ خدا کا شکر ہے۔ وہ تم کو عنقریب اپنی نشانیاں دکھائے گا تو تم اُن کو پہچان لو گے۔ اور جو کام تم کرتے ہو تمہارا پروردگار اُن سے بےخبر نہیں ہے
Sahi International :
And say, "[All] praise is [due] to Allah. He will show you His signs, and you will recognize them. And your Lord is not unaware of what you do."