Translator

Load Surah

Recitation

Display Options

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
محمداکرم اعوان :
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں
فتح محمدجالندھری :
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
Sahi International :
In the name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
طسم (1)
محمداکرم اعوان :
طٰسٓمّٓ۔
فتح محمدجالندھری :
طٰسٓمٓ
Sahi International :
Ta, Seen, Meem.
تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ الْمُبِينِ (2)
محمداکرم اعوان :
یہ روشن کتاب (قران) کی آیتیں ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
یہ کتاب روشن کی آیتیں ہیں
Sahi International :
These are the verses of the clear Book.
نَتْلُو عَلَيْكَ مِن نَّبَإِ مُوسَىٰ وَفِرْعَوْنَ بِالْحَقِّ لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ (3)
محمداکرم اعوان :
ہم آپ کوموسیٰ (علیہ السلام) اورفرعون کاکچھ قصہ ٹھیک ٹھیک پڑھ کر (نازل فرماکر) سناتےہیں ان لوگوں کے (فائدےکے) لیےجوایمان رکھتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(اے محمدﷺ) ہم تمہیں موسٰی اور فرعون کے کچھ حالات مومن لوگوں کو سنانے کے لئے صحیح صحیح سناتے ہیں
Sahi International :
We recite to you from the news of Moses and Pharaoh in truth for a people who believe.
إِنَّ فِرْعَوْنَ عَلَا فِي الْأَرْضِ وَجَعَلَ أَهْلَهَا شِيَعًا يَسْتَضْعِفُ طَائِفَةً مِّنْهُمْ يُذَبِّحُ أَبْنَاءَهُمْ وَيَسْتَحْيِي نِسَاءَهُمْ ۚ إِنَّهُ كَانَ مِنَ الْمُفْسِدِينَ (4)
محمداکرم اعوان :
بےشک فرعون ملک (مصر) میں بہت بڑھ چڑھ گیاتھااوروہاں کےرہنےوالوں کوگروہ گروہ کررکھاتھاان میں سےایک گروہ کو (یہاں تک) کمزورکردیاتھاکہ ان کےبیٹوں کوذبح کیاکرتاتھااوران کی عورتوں (بیٹیوں) کوزندہ رہنےدیتاتھا۔ بےشک وہ بڑافسادبرپاکرنےوالوں میں سےتھا۔
فتح محمدجالندھری :
کہ فرعون نے ملک میں سر اُٹھا رکھا تھا اور وہاں کے باشندوں کو گروہ گروہ بنا رکھا تھا اُن میں سے ایک گروہ کو (یہاں تک) کمزور کر دیا تھا کہ اُن کے بیٹوں کو ذبح کر ڈالتا اور اُن کی لڑکیوں کو زندہ رہنے دیتا۔ بیشک وہ مفسدوں میں تھا
Sahi International :
Indeed, Pharaoh exalted himself in the land and made its people into factions, oppressing a sector among them, slaughtering their [newborn] sons and keeping their females alive. Indeed, he was of the corrupters.
وَنُرِيدُ أَن نَّمُنَّ عَلَى الَّذِينَ اسْتُضْعِفُوا فِي الْأَرْضِ وَنَجْعَلَهُمْ أَئِمَّةً وَنَجْعَلَهُمُ الْوَارِثِينَ (5)
محمداکرم اعوان :
اورہم کویہ منظورہواکہ جولوگ ملک میں کمزورکردیئےگئےہیں ہم اُن پراحسان فرمائیں اورہم اُن کوپیشوابنائیں اوراُنہیں (ملک کا) وارث بنادیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم چاہتے تھے کہ جو لوگ ملک میں کمزور کر دیئے گئے ہیں اُن پر احسان کریں اور اُن کو پیشوا بنائیں اور انہیں (ملک کا) وارث کریں
Sahi International :
And We wanted to confer favor upon those who were oppressed in the land and make them leaders and make them inheritors
وَنُمَكِّنَ لَهُمْ فِي الْأَرْضِ وَنُرِيَ فِرْعَوْنَ وَهَامَانَ وَجُنُودَهُمَا مِنْهُم مَّا كَانُوا يَحْذَرُونَ (6)
محمداکرم اعوان :
اوران کوزمین میں حکومت دیں اورفرعون اورہامان اوراُن کےلشکروں کوان سےوہ (چیز) دکھادیں جس سےوہ ڈراکرتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ملک میں ان کو قدرت دیں اور فرعون اور ہامان اور اُن کے لشکر کو وہ چیزیں دکھا دیں جس سے وہ ڈرتے تھے
Sahi International :
And establish them in the land and show Pharaoh and [his minister] Haman and their soldiers through them that which they had feared.
وَأَوْحَيْنَا إِلَىٰ أُمِّ مُوسَىٰ أَنْ أَرْضِعِيهِ ۖ فَإِذَا خِفْتِ عَلَيْهِ فَأَلْقِيهِ فِي الْيَمِّ وَلَا تَخَافِي وَلَا تَحْزَنِي ۖ إِنَّا رَادُّوهُ إِلَيْكِ وَجَاعِلُوهُ مِنَ الْمُرْسَلِينَ (7)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےموسیٰ (علیہ السلام) کی والدہ کوالہام فرمایاکہ انہیں دودھ پلائیں توجب ان کےبارےاندیشہ ہو (کہ جاسوسوں کوخبرہوگئی) توان کودریامیں ڈال دیں اورنہ توکوئی اندیشہ کریں اورنہ غم یقیناً ہم اُن کوآپ کےپاس واپس پہنچادیں گےاور (پھر) انہیں پیغمبربنا دیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے موسٰی کی ماں کی طرف وحی بھیجی کہ اس کو دودھ پلاؤ جب تم کو اس کے بارے میں کچھ خوف پیدا ہو تو اسے دریا میں ڈال دینا اور نہ تو خوف کرنا اور نہ رنج کرنا۔ ہم اس کو تمہارے پاس واپس پہنچا دیں گے اور (پھر) اُسے پیغمبر بنا دیں گے
Sahi International :
And We inspired to the mother of Moses, "Suckle him; but when you fear for him, cast him into the river and do not fear and do not grieve. Indeed, We will return him to you and will make him [one] of the messengers."
فَالْتَقَطَهُ آلُ فِرْعَوْنَ لِيَكُونَ لَهُمْ عَدُوًّا وَحَزَنًا ۗ إِنَّ فِرْعَوْنَ وَهَامَانَ وَجُنُودَهُمَا كَانُوا خَاطِئِينَ (8)
محمداکرم اعوان :
توفرعون کےلوگوں نےان کواٹھالیاتاکہ وہ ان کےلیےدشمن اورموجبِ غم ہوں بےشک فرعون اورہامان اوران دونوں کےلشکر (اس بارہ میں) بہت غلطی پرتھے۔
فتح محمدجالندھری :
تو فرعون کے لوگوں نے اس کو اُٹھا لیا اس لئے کہ (نتیجہ یہ ہونا تھا کہ) وہ اُن کا دشمن اور (ان کے لئے موجب) غم ہو۔ بیشک فرعون اور ہامان اور اُن کے لشکر چوک گئے
Sahi International :
And the family of Pharaoh picked him up [out of the river] so that he would become to them an enemy and a [cause of] grief. Indeed, Pharaoh and Haman and their soldiers were deliberate sinners.
وَقَالَتِ امْرَأَتُ فِرْعَوْنَ قُرَّتُ عَيْنٍ لِّي وَلَكَ ۖ لَا تَقْتُلُوهُ عَسَىٰ أَن يَنفَعَنَا أَوْ نَتَّخِذَهُ وَلَدًا وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ (9)
محمداکرم اعوان :
اورفرعون کی بیوی نے (فرعون سے) کہا (یہ بچہ) میری اورتمہاری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے، اس کوقتل نہ کروہوسکتاہےکہ (بڑاہوکر) ہم کوکوئی فائدہ پہنچائےیاہم اس کوبیٹاہی بنالیں اوروہ (انجام سے) واقف نہ تھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور فرعون کی بیوی نے کہا کہ (یہ) میری اور تمہاری (دونوں کی) آنکھوں کی ٹھنڈک ہے اس کو قتل نہ کرنا۔ شاید یہ ہمیں فائدہ پہنچائے یا ہم اُسے بیٹا بنالیں اور وہ انجام سے بےخبر تھے
Sahi International :
And the wife of Pharaoh said, "[He will be] a comfort of the eye for me and for you. Do not kill him; perhaps he may benefit us, or we may adopt him as a son." And they perceived not.
وَأَصْبَحَ فُؤَادُ أُمِّ مُوسَىٰ فَارِغًا ۖ إِن كَادَتْ لَتُبْدِي بِهِ لَوْلَا أَن رَّبَطْنَا عَلَىٰ قَلْبِهَا لِتَكُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ (10)
محمداکرم اعوان :
اورموسی (علیہ السلام) کی والدہ کادل بےقرارہوگیا۔ قریب تھاکہ وہ اس (واقعہ) کوظاہرکردیتیں اگرہم ان کےدل کومضبوط نہ کیےرکھتےغرض یہ تھی کہ وہ (ہمارےوعدےپر) یقین رکھیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور موسٰی کی ماں کا دل بے صبر ہو گیا اگر ہم اُن کے دل مضبوط نہ کر دیتے تو قریب تھا کہ وہ اس (قصّے) کو ظاہر کر دیں۔ غرض یہ تھی کہ وہ مومنوں میں رہیں
Sahi International :
And the heart of Moses' mother became empty [of all else]. She was about to disclose [the matter concerning] him had We not bound fast her heart that she would be of the believers.
وَقَالَتْ لِأُخْتِهِ قُصِّيهِ ۖ فَبَصُرَتْ بِهِ عَن جُنُبٍ وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ (11)
محمداکرم اعوان :
اورانہوں (والدہ) نےاُن (موسیٰ علیہ السلام) کی بہن سےکہاکہ ذرااس کاسراغ تولگاتووہ انہیں دورسےدیکھتی رہی اوران (لوگوں) کوخبرتک نہ تھی۔
فتح محمدجالندھری :
اور اس کی بہن سے کہا کہ اس کے پیچھے پیچھے چلی جا تو وہ اُسے دور سے دیکھتی رہی اور ان (لوگوں) کو کچھ خبر نہ تھی
Sahi International :
And she said to his sister, "Follow him"; so she watched him from a distance while they perceived not.
۞ وَحَرَّمْنَا عَلَيْهِ الْمَرَاضِعَ مِن قَبْلُ فَقَالَتْ هَلْ أَدُلُّكُمْ عَلَىٰ أَهْلِ بَيْتٍ يَكْفُلُونَهُ لَكُمْ وَهُمْ لَهُ نَاصِحُونَ (12)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےپہلےہی ان پردودھ پلانےوالیوں کی بندش کررکھی تھی تووہ کہنےلگی کیامَیں تمہیں ایسےگھروالوں کا پتابتادوں جوتمہارےلیےاس بچہ کی پرورش کریں اوروہ دل سےاس (بچہ) کی خیرخواہی کریں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے پہلے ہی سے اس پر (دائیوں) کے دودھ حرام کر دیئے تھے۔ تو موسٰی کی بہن نے کہا کہ میں تمہیں ایسے گھر والے بتاؤں کہ تمہارے لئے اس (بچے) کو پالیں اور اس کی خیر خواہی (سے پرورش) کریں
Sahi International :
And We had prevented from him [all] wet nurses before, so she said, "Shall I direct you to a household that will be responsible for him for you while they are to him [for his upbringing] sincere?"
فَرَدَدْنَاهُ إِلَىٰ أُمِّهِ كَيْ تَقَرَّ عَيْنُهَا وَلَا تَحْزَنَ وَلِتَعْلَمَ أَنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ (13)
محمداکرم اعوان :
سوہم نےاُن کوان کی والدہ کےپاس واپس پہنچادیاتاکہ اُن کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں اوروہ غم نہ کھائیں اورتاکہ جان لیں کہ اللہ کاوعدہ سچاہےولیکن اُن میں سےاکثرلوگ نہیں جانتے۔
فتح محمدجالندھری :
تو ہم نے (اس طریق سے) اُن کو ان کی ماں کے پاس واپس پہنچا دیا تاکہ اُن کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور وہ غم نہ کھائیں اور معلوم کریں کہ خدا کا وعدہ سچا ہے لیکن یہ اکثر نہیں جانتے
Sahi International :
So We restored him to his mother that she might be content and not grieve and that she would know that the promise of Allah is true. But most of the people do not know.
وَلَمَّا بَلَغَ أَشُدَّهُ وَاسْتَوَىٰ آتَيْنَاهُ حُكْمًا وَعِلْمًا ۚ وَكَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ (14)
محمداکرم اعوان :
اورجب وہ اپنی جوانی کوپہنچےاور (قوتِ جسمانیہ اورعقلیہ سے) درست ہوگئے (تو) ہم نےان کوحکمت اورعلم (نبوت) عطافرمائےاورہم نیکوکاروں کوایساہی صلہ دیاکرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب موسٰی جوانی کو پہنچے اور بھرپور (جوان) ہو گئے تو ہم نے اُن کو حکمت اور علم عنایت کیا۔ اور ہم نیکو کاروں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں
Sahi International :
And when he attained his full strength and was [mentally] mature, We bestowed upon him judgement and knowledge. And thus do We reward the doers of good.
وَدَخَلَ الْمَدِينَةَ عَلَىٰ حِينِ غَفْلَةٍ مِّنْ أَهْلِهَا فَوَجَدَ فِيهَا رَجُلَيْنِ يَقْتَتِلَانِ هَٰذَا مِن شِيعَتِهِ وَهَٰذَا مِنْ عَدُوِّهِ ۖ فَاسْتَغَاثَهُ الَّذِي مِن شِيعَتِهِ عَلَى الَّذِي مِنْ عَدُوِّهِ فَوَكَزَهُ مُوسَىٰ فَقَضَىٰ عَلَيْهِ ۖ قَالَ هَٰذَا مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ ۖ إِنَّهُ عَدُوٌّ مُّضِلٌّ مُّبِينٌ (15)
محمداکرم اعوان :
اوروہ ایسے وقت میں شہرمیں داخل ہوئےکہ وہاں کےرہنےوالےبےخبرہورہےتھےتوانہوں نےوہاں دوآدمیوں کولڑتےپایا۔ ایک ان کےگروہ کاتھااوردوسراان کےمخالفین میں سےتھاتوجوان کےگروہ میں سےتھااس نےان کےمخالف گروہ والےکےخلاف ان سےمددچاہی توموسیٰ (علیہ السلام) نےایسا گھونساماراسواس کاکام تمام کردیا۔ فرمانےلگےیہ توشیطانی حرکت ہوگئی۔ بےشک وہ (ظاہرباہرانسان کو) گمراہ کرنےوالا، کھلا دشمن ہے
فتح محمدجالندھری :
اور وہ ایسے وقت شہر میں داخل ہوئے کہ وہاں کے باشندے بےخبر ہو رہے تھے تو دیکھا کہ وہاں دو شخص لڑ رہے تھے ایک تو موسٰی کی قوم کا ہے اور دوسرا اُن کے دشمنوں میں سے تو جو شخص اُن کی قوم میں سے تھا اس نے دوسرے شخص کے مقابلے میں جو موسٰی کے دشمنوں میں سے تھا مدد طلب کی تو اُنہوں نے اس کو مکا مارا اور اس کا کام تمام کر دیا کہنے لگے کہ یہ کام تو (اغوائے) شیطان سے ہوا بیشک وہ (انسان کا) دشمن اور صریح بہکانے والا ہے
Sahi International :
And he entered the city at a time of inattention by its people and found therein two men fighting: one from his faction and one from among his enemy. And the one from his faction called for help to him against the one from his enemy, so Moses struck him and [unintentionally] killed him. [Moses] said, "This is from the work of Satan. Indeed, he is a manifest, misleading enemy."
قَالَ رَبِّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي فَاغْفِرْ لِي فَغَفَرَ لَهُ ۚ إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ (16)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےعرض کیااےمیرےپروردگار! بےشک مجھ سےقصورہوگیاہےتوآپ مجھےمعاف فرمادیجیئے سواس (اللہ) نےانہیں معاف فرمادیا۔ بےشک وہ بڑےبخشنےوالےرحم کرنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
بولے کہ اے پروردگار میں نے اپنے آپ پر ظلم کیا تو مجھے بخش دے تو خدا نے اُن کو بخش دیا۔ بیشک وہ بخشنے والا مہربان ہے
Sahi International :
He said, "My Lord, indeed I have wronged myself, so forgive me," and He forgave him. Indeed, He is the Forgiving, the Merciful.
قَالَ رَبِّ بِمَا أَنْعَمْتَ عَلَيَّ فَلَنْ أَكُونَ ظَهِيرًا لِّلْمُجْرِمِينَ (17)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےعرض کیااےمیرےپروردگار! جیساکہ آپ نےمجھ پر (بہت بڑا) انعام فرمایاہےسومیں کبھی مجرموں کےلیے مددگارنہ بنوں گا۔
فتح محمدجالندھری :
کہنے لگے کہ اے پروردگار تو نے جو مجھ پر مہربانی فرمائی ہے میں (آئندہ) کبھی گنہگاروں کا مددگار نہ بنوں
Sahi International :
He said, "My Lord, for the favor You bestowed upon me, I will never be an assistant to the criminals."
فَأَصْبَحَ فِي الْمَدِينَةِ خَائِفًا يَتَرَقَّبُ فَإِذَا الَّذِي اسْتَنصَرَهُ بِالْأَمْسِ يَسْتَصْرِخُهُ ۚ قَالَ لَهُ مُوسَىٰ إِنَّكَ لَغَوِيٌّ مُّبِينٌ (18)
محمداکرم اعوان :
الغرض صبح کےوقت شہرمیں ڈرتےڈرتےوحشت کےعالم میں داخل ہوئےتواچانک وہی شخص جس نےکل ان سے مدد مانگی تھی پھراُن کوپکاررہاہے۔ موسیٰ (علیہ السلام) نےاس سےفرمایابےشک تُوصریح گمراہ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
الغرض صبح کے وقت شہر میں ڈرتے ڈرتے داخل ہوئے کہ دیکھیں (کیا ہوتا ہے) تو ناگہاں وہی شخص جس نے کل اُن سے مدد مانگی تھی پھر اُن کو پکار رہا ہے۔ موسٰی نے اس سے کہا کہ تُو تو صریح گمراہ ہے
Sahi International :
And he became inside the city fearful and anticipating [exposure], when suddenly the one who sought his help the previous day cried out to him [once again]. Moses said to him, "Indeed, you are an evident, [persistent] deviator."
فَلَمَّا أَنْ أَرَادَ أَن يَبْطِشَ بِالَّذِي هُوَ عَدُوٌّ لَّهُمَا قَالَ يَا مُوسَىٰ أَتُرِيدُ أَن تَقْتُلَنِي كَمَا قَتَلْتَ نَفْسًا بِالْأَمْسِ ۖ إِن تُرِيدُ إِلَّا أَن تَكُونَ جَبَّارًا فِي الْأَرْضِ وَمَا تُرِيدُ أَن تَكُونَ مِنَ الْمُصْلِحِينَ (19)
محمداکرم اعوان :
پس جب انہوں نےارادہ فرمایاکہ اس شخص کوجوان دونوں کا دشمن تھاپکڑیں تووہ (جوان کےگروہ کاآدمی تھا) کہنےلگاکہ اے موسیٰ (علیہ السلام)! جس طرح آپ نےکل ایک آدمی کوقتل کردیاتھاآپ چاہتےہیں کہ مجھے بھی قتل کردیں (معلوم ہوتاہے) کہ آپ دنیامیں اپنازوربٹھاناچاہتےہیں اورآپ نہیں چاہتےکہ آپ اصلاح کرنےوالوں میں سےہوں۔
فتح محمدجالندھری :
جب موسٰی نے ارادہ کیا کہ اس شخص کو جو ان دونوں کا دشمن تھا پکڑ لیں تو وہ (یعنی موسٰی کی قوم کا آدمی) بول اُٹھا کہ جس طرح تم نے کل ایک شخص کو مار ڈالا تھا اسی طرح چاہتے ہو کہ مجھے بھی مار ڈالو۔ تم تو یہی چاہتے ہو کہ ملک میں ظلم وستم کرتے پھرو اور یہ نہیں چاہتے ہو کہ نیکو کاروں میں ہو
Sahi International :
And when he wanted to strike the one who was an enemy to both of them, he said, "O Moses, do you intend to kill me as you killed someone yesterday? You only want to be a tyrant in the land and do not want to be of the amenders."
وَجَاءَ رَجُلٌ مِّنْ أَقْصَى الْمَدِينَةِ يَسْعَىٰ قَالَ يَا مُوسَىٰ إِنَّ الْمَلَأَ يَأْتَمِرُونَ بِكَ لِيَقْتُلُوكَ فَاخْرُجْ إِنِّي لَكَ مِنَ النَّاصِحِينَ (20)
محمداکرم اعوان :
اورایک شخص شہر کی پرلی طرف سے(جہاں مشورہ ہورہاتھا) دوڑتاہواآیا (اور) کہنےلگا اےموسیٰ (علیہ السلام)! بےشک اہلِ دربار آپ کےبارے مشورہ کررہےہیں کہ آپ کوقتل کردیں توآپ (یہاں سے) نکل جائیےیقیناً میں آپ کی خیرخواہی کررہاہوں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ایک شخص شہر کی پرلی طرف سے دوڑتا ہوا آیا (اور) بولا کہ موسٰی (شہر کے) رئیس تمہارے بارے میں صلاحیں کرتے ہیں کہ تم کو مار ڈالیں سو تم یہاں سے نکل جاؤ۔ میں تمہارا خیر خواہ ہوں
Sahi International :
And a man came from the farthest end of the city, running. He said, "O Moses, indeed the eminent ones are conferring over you [intending] to kill you, so leave [the city]; indeed, I am to you of the sincere advisors."
فَخَرَجَ مِنْهَا خَائِفًا يَتَرَقَّبُ ۖ قَالَ رَبِّ نَجِّنِي مِنَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ (21)
محمداکرم اعوان :
پس وہ وہاں سے (کسی طرف) نکل گئےخوف اوروحشت کےعالم میں (اور) دعاکی اےمیرےپروردگار! مجھےظالم لوگوں سےنجات عطافرمائیے۔
فتح محمدجالندھری :
موسٰی وہاں سے ڈرتے ڈرتے نکل کھڑے ہوئے کہ دیکھیں (کیا ہوتا ہے) اور دعا کرنے لگے کہ اے پروردگار مجھے ظالم لوگوں سے نجات دے۔
Sahi International :
So he left it, fearful and anticipating [apprehension]. He said, "My Lord, save me from the wrongdoing people."
وَلَمَّا تَوَجَّهَ تِلْقَاءَ مَدْيَنَ قَالَ عَسَىٰ رَبِّي أَن يَهْدِيَنِي سَوَاءَ السَّبِيلِ (22)
محمداکرم اعوان :
اورجب مدین کی طرف رخ کیاتوفرمانےلگےامید ہےمیراپروردگارمجھےسیدھاراستہ بتائےگا۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب مدین کی طرف رخ کیا تو کہنے لگے اُمید ہے کہ میرا پروردگار مجھے سیدھا رستہ بتائے
Sahi International :
And when he directed himself toward Madyan, he said, "Perhaps my Lord will guide me to the sound way."
وَلَمَّا وَرَدَ مَاءَ مَدْيَنَ وَجَدَ عَلَيْهِ أُمَّةً مِّنَ النَّاسِ يَسْقُونَ وَوَجَدَ مِن دُونِهِمُ امْرَأَتَيْنِ تَذُودَانِ ۖ قَالَ مَا خَطْبُكُمَا ۖ قَالَتَا لَا نَسْقِي حَتَّىٰ يُصْدِرَ الرِّعَاءُ ۖ وَأَبُونَا شَيْخٌ كَبِيرٌ (23)
محمداکرم اعوان :
اورجب مدین کےپانی (کنویں) پرپہنچےتووہاں دیکھاکہ بہت سےلوگ (اپنےریوڑوں کو) پانی پلارہےہیں۔ اوران کےایک طرف دوعورتیں (بچیاں) (اپنی بکریوں کو) روکےکھڑی ہیں۔ انہوں نےفرمایاتمہیں کیاکام ہے؟ وہ بولیں کہ جب تک چرواہے (اپنےریوڑوں کوپانی پلاکر) لےنہ جائیں ہم پانی نہیں پلاسکتیں اورہمارےوالد بہت بوڑھےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب مدین کے پانی (کے مقام) پر پہنچے تو دیکھا کہ وہاں لوگ جمع ہو رہے (اور اپنے چارپایوں کو) پانی پلا رہے ہیں اور ان کے ایک طرف دو عورتیں (اپنی بکریوں کو) روکے کھڑی ہیں۔ موسٰی نے (اُن سے) کہا تمہارا کیا کام ہے۔ وہ بولیں کہ جب تک چرواہے (اپنے چارپایوں کو) لے نہ جائیں ہم پانی نہیں پلا سکتے اور ہمارے والد بڑی عمر کے بوڑھے ہیں
Sahi International :
And when he came to the well of Madyan, he found there a crowd of people watering [their flocks], and he found aside from them two women driving back [their flocks]. He said, "What is your circumstance?" They said, "We do not water until the shepherds dispatch [their flocks]; and our father is an old man."
فَسَقَىٰ لَهُمَا ثُمَّ تَوَلَّىٰ إِلَى الظِّلِّ فَقَالَ رَبِّ إِنِّي لِمَا أَنزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ (24)
محمداکرم اعوان :
توانہوں نےان کےلیے (بکریوں کو) پانی پلادیاپھرسائےکی طرف چلےگئےتودعافرمائی اےمیرےپروردگار! آپ مجھ پرجواپنی نعمت نازل فرمائیں مَیں اس کا (سخت) محتاج ہوں۔
فتح محمدجالندھری :
تو موسٰی نے اُن کے لئے (بکریوں کو) پانی پلا دیا پھر سائے کی طرف چلے گئے۔ اور کہنے لگے کہ پروردگار میں اس کا محتاج ہوں کہ تو مجھ پر اپنی نعمت نازل فرمائے
Sahi International :
So he watered [their flocks] for them; then he went back to the shade and said, "My Lord, indeed I am, for whatever good You would send down to me, in need."
فَجَاءَتْهُ إِحْدَاهُمَا تَمْشِي عَلَى اسْتِحْيَاءٍ قَالَتْ إِنَّ أَبِي يَدْعُوكَ لِيَجْزِيَكَ أَجْرَ مَا سَقَيْتَ لَنَا ۚ فَلَمَّا جَاءَهُ وَقَصَّ عَلَيْهِ الْقَصَصَ قَالَ لَا تَخَفْ ۖ نَجَوْتَ مِنَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ (25)
محمداکرم اعوان :
پس ان کےپاس (تھوڑی دیرمیں) ان میں سےایک بچّی لجاتی شرماتی چلی آتی تھی کہنےلگی میرےوالد آپ کوبلاتےہیں تاکہ آپ کواس کاصلہ دیں جوآپ نےہماری خاطر (بکریوں کو) پانی پلایاتھا۔ پھرجب ان کےپاس پہنچےاوران سےتمام حال کہہ سنایاتوانہوں نےفرمایاکہ کچھ خوف نہ کریں آپ ظالم لوگوں سےبچ آئےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(تھوڑی دیر کے بعد) ان میں سے ایک عورت جو شرماتی اور لجاتی چلی آتی تھی۔ موسٰی کے پاس آئی اور کہنے لگی کہ تم کو میرے والد بلاتے ہیں کہ تم نے جو ہمارے لئے پانی پلایا تھا اس کی تم کو اُجرت دیں۔ جب وہ اُن کے پاس آئے اور اُن سے اپنا ماجرا بیان کیا تو اُنہوں نے کہا کہ کچھ خوف نہ کرو۔ تم ظالم لوگوں سے بچ آئے ہو
Sahi International :
Then one of the two women came to him walking with shyness. She said, "Indeed, my father invites you that he may reward you for having watered for us." So when he came to him and related to him the story, he said, "Fear not. You have escaped from the wrongdoing people."
قَالَتْ إِحْدَاهُمَا يَا أَبَتِ اسْتَأْجِرْهُ ۖ إِنَّ خَيْرَ مَنِ اسْتَأْجَرْتَ الْقَوِيُّ الْأَمِينُ (26)
محمداکرم اعوان :
ان دونوں (بچیوں) میں سےایک نےکہاکہ ابّا جان! ان کوملازم رکھ لیجیئےکیونکہ بہترملازم جوآپ رکھیں وہ ہے کہ توانا (اور) امانت دارہو۔
فتح محمدجالندھری :
ایک لڑکی بولی کہ ابّا ان کو نوکر رکھ لیجئے کیونکہ بہتر نوکر جو آپ رکھیں وہ ہے (جو) توانا اور امانت دار (ہو)
Sahi International :
One of the women said, "O my father, hire him. Indeed, the best one you can hire is the strong and the trustworthy."
قَالَ إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أُنكِحَكَ إِحْدَى ابْنَتَيَّ هَاتَيْنِ عَلَىٰ أَن تَأْجُرَنِي ثَمَانِيَ حِجَجٍ ۖ فَإِنْ أَتْمَمْتَ عَشْرًا فَمِنْ عِندِكَ ۖ وَمَا أُرِيدُ أَنْ أَشُقَّ عَلَيْكَ ۚ سَتَجِدُنِي إِن شَاءَ اللَّهُ مِنَ الصَّالِحِينَ (27)
محمداکرم اعوان :
وہ (بزرگ) فرمانےلگےکہ بےشک میں چاہتاہوں کہ ان دونوں (لڑکیوں) میں سےایک کاآپ کےساتھ نکاح کردوں اس شرط پرکہ آپ آٹھ سال میری ملازمت کریں گےپھراگردس سال پورےکردیں گےتویہ آپ کی طرف سے (احسان) ہوگا۔ اورمَیں آپ پرمشقت نہیں ڈالناچاہتا۔ (اور) آپ مجھےان شاءاللہ نیکوکاروں میں سےپائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اُنہوں نے (موسٰی سے) کہا کہ میں چاہتا ہوں اپنی دو بیٹیوں میں سے ایک کو تم سے بیاہ دوں اس عہد پر کہ تم آٹھ برس میری خدمت کرو اور اگر دس سال پورے کر دو تو تمہاری طرف سے (احسان) ہے اور میں تم پر تکلیف ڈالنی نہیں چاہتا۔ مجھے انشاء الله نیک لوگوں میں پاؤ گے
Sahi International :
He said, "Indeed, I wish to wed you one of these, my two daughters, on [the condition] that you serve me for eight years; but if you complete ten, it will be [as a favor] from you. And I do not wish to put you in difficulty. You will find me, if Allah wills, from among the righteous."
قَالَ ذَٰلِكَ بَيْنِي وَبَيْنَكَ ۖ أَيَّمَا الْأَجَلَيْنِ قَضَيْتُ فَلَا عُدْوَانَ عَلَيَّ ۖ وَاللَّهُ عَلَىٰ مَا نَقُولُ وَكِيلٌ (28)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےفرمایایہ بات میرےاورآپ کےدرمیان (پکی) ہوچکی ان دونوں مدتوں میں سےجس (مدت) کوبھی پوراکردوں تومجھ پرکوئی زیادتی نہ ہوگئی۔ اورہم جوبات (طے) کررہےہیں اللہ اس پرگواہ ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
موسٰی نے کہا کہ مجھ میں اور آپ میں یہ (عہد پختہ ہوا) میں جونسی مدت (چاہوں) پوری کردوں پھر مجھ پر کوئی زیادتی نہ ہو۔ اور ہم جو معاہدہ کرتے ہیں خدا اس کا گواہ ہے
Sahi International :
[Moses] said, "That is [established] between me and you. Whichever of the two terms I complete - there is no injustice to me, and Allah, over what we say, is Witness."
۞ فَلَمَّا قَضَىٰ مُوسَى الْأَجَلَ وَسَارَ بِأَهْلِهِ آنَسَ مِن جَانِبِ الطُّورِ نَارًا قَالَ لِأَهْلِهِ امْكُثُوا إِنِّي آنَسْتُ نَارًا لَّعَلِّي آتِيكُم مِّنْهَا بِخَبَرٍ أَوْ جَذْوَةٍ مِّنَ النَّارِ لَعَلَّكُمْ تَصْطَلُونَ (29)
محمداکرم اعوان :
غرض جب موسیٰ (علیہ السلام) اس مدت کوپوراکرچکےاوراپنےگھروالوں کولےکرچلے (بااجازت شعیب علیہ السلام) تو (کوہِ) طُورکی طرف سےآگ دکھائی دی۔ اپنےگھروالوں سےفرمانےلگےتم (یہاں) ٹھہرومجھےآگ نظرآئی ہے۔ شایدمیں وہاں سےتمہارےپاس (راستےکا) کچھ پتہ لاؤں یاآگ کاانگارہ لےآؤں تاکہ تم تاپو۔
فتح محمدجالندھری :
جب موسٰی نے مدت پوری کردی اور اپنے گھر کے لوگوں کو لے کر چلے تو طور کی طرف سے آگ دکھائی دی تو اپنے گھر والوں سے کہنے لگے کہ تم یہاں ٹھیرو۔ مجھے آگ نظر آئی ہے شاید میں وہاں سے (رستے کا) کچھ پتہ لاؤں یا آگ کا انگارہ لے آؤں تاکہ تم تاپو
Sahi International :
And when Moses had completed the term and was traveling with his family, he perceived from the direction of the mount a fire. He said to his family, "Stay here; indeed, I have perceived a fire. Perhaps I will bring you from there [some] information or burning wood from the fire that you may warm yourselves."
فَلَمَّا أَتَاهَا نُودِيَ مِن شَاطِئِ الْوَادِ الْأَيْمَنِ فِي الْبُقْعَةِ الْمُبَارَكَةِ مِنَ الشَّجَرَةِ أَن يَا مُوسَىٰ إِنِّي أَنَا اللَّهُ رَبُّ الْعَالَمِينَ (30)
محمداکرم اعوان :
پھرجب اس کےپاس پہنچےتوان کومیدان کےداہنی جانب سےاس مبارک مقام میں ایک درخت میں سےآوازآئی کہ اےموسیٰ (علیہ السلام)! بےشک میں اللہ، پروردگارِعالمین ہوں۔
فتح محمدجالندھری :
جب اس کے پاس پہنچے تو میدان کے دائیں کنارے سے ایک مبارک جگہ میں ایک درخت میں سے آواز آئی کہ موسٰی میں تو خدائے رب العالمین ہوں
Sahi International :
But when he came to it, he was called from the right side of the valley in a blessed spot - from the tree, "O Moses, indeed I am Allah, Lord of the worlds."
وَأَنْ أَلْقِ عَصَاكَ ۖ فَلَمَّا رَآهَا تَهْتَزُّ كَأَنَّهَا جَانٌّ وَلَّىٰ مُدْبِرًا وَلَمْ يُعَقِّبْ ۚ يَا مُوسَىٰ أَقْبِلْ وَلَا تَخَفْ ۖ إِنَّكَ مِنَ الْآمِنِينَ (31)
محمداکرم اعوان :
اوریہ کہ آپ اپناعصاڈال دیں۔ جب انہوں نےاس کوحرکت کرتےدیکھاگویاکہ وہ (بہت بڑا) سانپ ہےتوپیٹھ پھیرکرچل دیئےاورپیچھےمڑکربھی نہ دیکھا (ہم نےفرمایا) اےموسیٰ (علیہ السلام)! آگےبڑھیں اورڈریں نہیں بےشک آپ (ہرطرح سے) امن میں ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہ کہ اپنی لاٹھی ڈالدو۔ جب دیکھا کہ وہ حرکت کر رہی ہے گویا سانپ ہے، تو پیٹھ پھیر کر چل دیئے اور پیچھے پھر کر بھی نہ دیکھا۔ (ہم نے کہا کہ) موسٰی آگے آؤ اور ڈرومت تم امن پانے والوں میں ہو
Sahi International :
And [he was told], "Throw down your staff." But when he saw it writhing as if it was a snake, he turned in flight and did not return. [Allah said], "O Moses, approach and fear not. Indeed, you are of the secure.
اسْلُكْ يَدَكَ فِي جَيْبِكَ تَخْرُجْ بَيْضَاءَ مِنْ غَيْرِ سُوءٍ وَاضْمُمْ إِلَيْكَ جَنَاحَكَ مِنَ الرَّهْبِ ۖ فَذَانِكَ بُرْهَانَانِ مِن رَّبِّكَ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ وَمَلَئِهِ ۚ إِنَّهُمْ كَانُوا قَوْمًا فَاسِقِينَ (32)
محمداکرم اعوان :
اپناہاتھ اپنےگریبان کےاندرڈالیں وہ بغیرکسی عیب کےسفیدہوکرنکلےگااورخوف (دورکرنے) کےلیے اپنےبازوکوپھراپنےساتھ (حسبِ سابق) لگالیں پس یہ آپ کےپروردگارکی طرف سےدودلیلیں ہیں (ان کےساتھ) فرعون اوراس کےاہلِ دربار کےپاس (جائیں) بےشک وہ نافرمان لوگ ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اپنا ہاتھ گریبان میں ڈالو تو بغیر کسی عیب کے سفید نکل آئے گا اور خوف دور ہونے (کی وجہ) سے اپنے بازو کو اپنی طرف سیکڑلو۔ یہ دو دلیلیں تمہارے پروردگار کی طرف سے ہیں (ان کے ساتھ) فرعون اور اس کے درباریوں کے پاس جاؤ کہ وہ نافرمان لوگ ہیں
Sahi International :
Insert your hand into the opening of your garment; it will come out white, without disease. And draw in your arm close to you [as prevention] from fear, for those are two proofs from your Lord to Pharaoh and his establishment. Indeed, they have been a people defiantly disobedient."
قَالَ رَبِّ إِنِّي قَتَلْتُ مِنْهُمْ نَفْسًا فَأَخَافُ أَن يَقْتُلُونِ (33)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےعرض کیااےمیرےپروردگار! بےشک مَیں نےان میں سےایک آدمی کاخون کردیاتھاپس مجھےاندیشہ ہےکہ کہیں وہ مجھے (تبلیغ سےپہلےہی) قتل نہ کردیں۔
فتح محمدجالندھری :
موسٰی نے کہا اے پروردگار اُن میں کا ایک شخص میرے ہاتھ سے قتل ہوچکا ہے سو مجھے خوف ہے کہ وہ (کہیں) مجھ کو مار نہ ڈالیں
Sahi International :
He said, "My Lord, indeed, I killed from among them someone, and I fear they will kill me.
وَأَخِي هَارُونُ هُوَ أَفْصَحُ مِنِّي لِسَانًا فَأَرْسِلْهُ مَعِيَ رِدْءًا يُصَدِّقُنِي ۖ إِنِّي أَخَافُ أَن يُكَذِّبُونِ (34)
محمداکرم اعوان :
اورمیرےبھائی ہارون (علیہ السلام) جن کی زبان مجھےسےزیادہ رواں ہےتوان کومیرامعاون بناکرمیرےساتھ بھیجئیے کہ میری تصدیق کریں کیونکہ مجھےخوف ہےکہ وہ مجھےجھٹلائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہارون (جو) میرا بھائی (ہے) اس کی زبان مجھ سے زیادہ فصیح ہے تو اس کو میرے ساتھ مددگار بناکر بھیج کہ میری تصدیق کرے مجھے خوف ہے کہ وہ میری لوگ تکذیب کریں گے
Sahi International :
And my brother Aaron is more fluent than me in tongue, so send him with me as support, verifying me. Indeed, I fear that they will deny me."
قَالَ سَنَشُدُّ عَضُدَكَ بِأَخِيكَ وَنَجْعَلُ لَكُمَا سُلْطَانًا فَلَا يَصِلُونَ إِلَيْكُمَا ۚ بِآيَاتِنَا أَنتُمَا وَمَنِ اتَّبَعَكُمَا الْغَالِبُونَ (35)
محمداکرم اعوان :
ارشادہواہم تمہارےبھائی سےتمہارےبازومضبوط کریں گےاورآپ دونوں کوغلبہ دیں گےپھروہ آپ تک نہ پہنچ سکیں گے (پس) ہمارےمعجزےلےکرجائیں۔ آپ دونوں اورجوآپ کےپیروہوں گےغالب رہیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
(خدا نے) فرمایا ہم تمہارے بھائی سے تمہارے بازو مضبوط کریں گے اور تم دونوں کو غلبہ دیں گے تو ہماری نشانیوں کے سبب وہ تم تک پہنچ نہ سکیں گے (اور) تم اور جنہوں نے تمہاری پیروی کی غالب رہو گے
Sahi International :
[Allah] said, "We will strengthen your arm through your brother and grant you both supremacy so they will not reach you. [It will be] through Our signs; you and those who follow you will be the predominant."
فَلَمَّا جَاءَهُم مُّوسَىٰ بِآيَاتِنَا بَيِّنَاتٍ قَالُوا مَا هَٰذَا إِلَّا سِحْرٌ مُّفْتَرًى وَمَا سَمِعْنَا بِهَٰذَا فِي آبَائِنَا الْأَوَّلِينَ (36)
محمداکرم اعوان :
پھرجب موسیٰ (علیہ السلام) ان کےپاس ہماری واضح دلیلیں لےکرآئےتووہ کہنے لگےیہ کیاہےصرف ایک جادوہےجوانہوں نےجوڑکھڑاکیاہےاورہم نےاپنےاگلے باپ دادوں (کےزمانے) میں ایسی بات کبھی نہیں سنی۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب موسٰی اُن کے پاس ہماری کھلی نشانیاں لےکر آئے تو وہ کہنے لگے کہ یہ جادو ہے جو اُس نے بنا کھڑا کیا ہے اور یہ باتیں ہم نے اپنے اگلے باپ دادا میں تو (کبھی) سنی نہیں
Sahi International :
But when Moses came to them with Our signs as clear evidences, they said, "This is not except invented magic, and we have not heard of this [religion] among our forefathers."
وَقَالَ مُوسَىٰ رَبِّي أَعْلَمُ بِمَن جَاءَ بِالْهُدَىٰ مِنْ عِندِهِ وَمَن تَكُونُ لَهُ عَاقِبَةُ الدَّارِ ۖ إِنَّهُ لَا يُفْلِحُ الظَّالِمُونَ (37)
محمداکرم اعوان :
اورموسیٰ(علیہ السلام) نےفرمایامیراپروردگاراُس شخص کوخوب جانتاہےجوصحیح دین اس (اللہ) کےپاس سےلےکرآیاہےاورجس کےلیےآخرت کاگھر (بہشت) ہےبےشک ظالم کبھی کامیابی نہ پائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور موسٰی نے کہا کہ میرا پروردگار اس شخص کو خوب جانتا ہے جو اس کی طرف سے حق لےکر آیا ہے اور جس کے لئے عاقبت کا گھر (یعنی بہشت) ہے۔ بیشک ظالم نجات نہیں پائیں گے
Sahi International :
And Moses said, "My Lord is more knowing [than we or you] of who has come with guidance from Him and to whom will be succession in the home. Indeed, wrongdoers do not succeed."
وَقَالَ فِرْعَوْنُ يَا أَيُّهَا الْمَلَأُ مَا عَلِمْتُ لَكُم مِّنْ إِلَٰهٍ غَيْرِي فَأَوْقِدْ لِي يَا هَامَانُ عَلَى الطِّينِ فَاجْعَل لِّي صَرْحًا لَّعَلِّي أَطَّلِعُ إِلَىٰ إِلَٰهِ مُوسَىٰ وَإِنِّي لَأَظُنُّهُ مِنَ الْكَاذِبِينَ (38)
محمداکرم اعوان :
اور (یہ سب دیکھ کر) فرعون کہنےلگااےاہلِ دربار! میں توتمہارےلیےاپنےعلاوہ کوئی معبود نہیں جانتاسواے ہامان! تم ہمارےلیےمٹی (کی اینٹیں بنواکراُن) کوآگ لگوادو (پکاؤ) پھرمیرےلیےایک بلند عمارت بنوادوتاکہ مَیں (اس پرچڑھ کر) موسیٰ (علیہ السلام) کےمعبود کوجھانک کردیکھوں اوربےشک میں تواس کوجھوٹوں میں سےگمان کرتاہوں۔
فتح محمدجالندھری :
اور فرعون نے کہا کہ اے اہلِ دربار میں تمہارا اپنے سوا کسی کو خدا نہیں جانتا تو ہامان میرے لئے گارے کو آگ لگوا (کر اینٹیں پکوا) دو پھر ایک (اُونچا) محل بنادو تاکہ میں موسٰی کے خدا کی طرف چڑھ جاؤں اور میں تو اُسے جھوٹا سمجھتا ہوں
Sahi International :
And Pharaoh said, "O eminent ones, I have not known you to have a god other than me. Then ignite for me, O Haman, [a fire] upon the clay and make for me a tower that I may look at the God of Moses. And indeed, I do think he is among the liars."
وَاسْتَكْبَرَ هُوَ وَجُنُودُهُ فِي الْأَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ وَظَنُّوا أَنَّهُمْ إِلَيْنَا لَا يُرْجَعُونَ (39)
محمداکرم اعوان :
اوروہ اوراس کےلشکرملک میں ناحق مغرور ہورہےتھےاوران کاگمان تھا کہ وہ ہماری طرف لوٹ کرنہیں آئیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور وہ اور اس کے لشکر ملک میں ناحق مغرور ہورہے تھے اور خیال کرتے تھے کہ وہ ہماری طرف لوٹ کر نہیں آئیں گے
Sahi International :
And he was arrogant, he and his soldiers, in the land, without right, and they thought that they would not be returned to Us.
فَأَخَذْنَاهُ وَجُنُودَهُ فَنَبَذْنَاهُمْ فِي الْيَمِّ ۖ فَانظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الظَّالِمِينَ (40)
محمداکرم اعوان :
توہم نےاس کواوراس کےلشکروں کوپکڑاپھراُن کودریا میں ڈال دیاسودیکھ لیں ظالموں کاکیساانجام ہوا؟
فتح محمدجالندھری :
تو ہم نے اُن کو اور اُن کے لشکروں کو پکڑلیا اور دریا میں ڈال دیا۔ سو دیکھ لو ظالموں کا کیسا انجام ہوا
Sahi International :
So We took him and his soldiers and threw them into the sea. So see how was the end of the wrongdoers.
وَجَعَلْنَاهُمْ أَئِمَّةً يَدْعُونَ إِلَى النَّارِ ۖ وَيَوْمَ الْقِيَامَةِ لَا يُنصَرُونَ (41)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےان کوپیشوابنایاتھاوہ (لوگوں کو) دوزخ کی طرف بلاتےتھےاورقیامت کےدن ان کی مدد نہیں کی جائےگی۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے ان کو پیشوا بنایا تھا وہ (لوگوں) کو دوزخ کی طرف بلاتے تھے اور قیامت کے دن اُن کی مدد نہیں کی جائے گی
Sahi International :
And We made them leaders inviting to the Fire, and on the Day of Resurrection they will not be helped.
وَأَتْبَعْنَاهُمْ فِي هَٰذِهِ الدُّنْيَا لَعْنَةً ۖ وَيَوْمَ الْقِيَامَةِ هُم مِّنَ الْمَقْبُوحِينَ (42)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےاس دنیامیں اُن کےپیچھےلعنت لگادی اورقیامت کےدن بھی وہ بدحال لوگوں میں سےہوں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اس دنیا سے ہم نے اُن کے پیچھے لعنت لگادی اور وہ قیامت کے روز بھی بدحالوں میں ہوں گے
Sahi International :
And We caused to overtake them in this world a curse, and on the Day of Resurrection they will be of the despised.
وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ مِن بَعْدِ مَا أَهْلَكْنَا الْقُرُونَ الْأُولَىٰ بَصَائِرَ لِلنَّاسِ وَهُدًى وَرَحْمَةً لَّعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ (43)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناً ہم نےموسیٰ (علیہ السلام) کواگلی امتوں کےہلاک کرنےکےبعد کتاب (تورات) عطافرمائی جولوگوں کےلیے دانشمندیوں کا سبب اورہدایت اوررحمت تھی تاکہ وہ (اس سے) نصیحت حاصل کریں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے پہلی اُمتوں کے ہلاک کرنے کے بعد موسٰی کو کتاب دی جو لوگوں کے لئے بصیرت اور ہدایت اور رحمت ہے تاکہ وہ نصیحت پکڑیں
Sahi International :
And We gave Moses the Scripture, after We had destroyed the former generations, as enlightenment for the people and guidance and mercy that they might be reminded.
وَمَا كُنتَ بِجَانِبِ الْغَرْبِيِّ إِذْ قَضَيْنَا إِلَىٰ مُوسَى الْأَمْرَ وَمَا كُنتَ مِنَ الشَّاهِدِينَ (44)
محمداکرم اعوان :
اورآپ (طُورکی) مغرب کی جانب موجودنہیں تھےجب ہم نےموسیٰ (علیہ السلام) کواحکام دیئےاورنہ آپ (اس واقعہ کے) دیکھنےوالوں میں سےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب ہم نے موسٰی کی طرف حکم بھیجا تو تم (طور کی) غرب کی طرف نہیں تھے اور نہ اس واقعے کے دیکھنے والوں میں تھے
Sahi International :
And you, [O Muhammad], were not on the western side [of the mount] when We revealed to Moses the command, and you were not among the witnesses [to that].
وَلَٰكِنَّا أَنشَأْنَا قُرُونًا فَتَطَاوَلَ عَلَيْهِمُ الْعُمُرُ ۚ وَمَا كُنتَ ثَاوِيًا فِي أَهْلِ مَدْيَنَ تَتْلُو عَلَيْهِمْ آيَاتِنَا وَلَٰكِنَّا كُنَّا مُرْسِلِينَ (45)
محمداکرم اعوان :
ولیکن ہم نے (موسیٰ علیہ السلام کےبعد) کئی امتوں کوپیدافرمایاپھراُن پرطویل مدت گزرگئی اورنہ ہی آپ مدین والوں میں رہنےوالےتھےکہ اُن کوہماری آیتیں پڑھ پڑھ کرسناتے۔ ہاں ہم ہی توپیغمبربھیجنےوالےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
لیکن ہم نے (موسٰی کے بعد) کئی اُمتوں کو پیدا کیا پھر ان پر مدت طویل گذر گئی اور نہ تم مدین والوں میں رہنے والے تھے کہ ان کو ہماری آیتیں پڑھ پڑھ کر سناتے تھے۔ ہاں ہم ہی تو پیغمبر بھیجنے والے تھے
Sahi International :
But We produced [many] generations [after Moses], and prolonged was their duration. And you were not a resident among the people of Madyan, reciting to them Our verses, but We were senders [of this message].
وَمَا كُنتَ بِجَانِبِ الطُّورِ إِذْ نَادَيْنَا وَلَٰكِن رَّحْمَةً مِّن رَّبِّكَ لِتُنذِرَ قَوْمًا مَّا أَتَاهُم مِّن نَّذِيرٍ مِّن قَبْلِكَ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ (46)
محمداکرم اعوان :
اورنہ آپ اس وقت جب ہم نے (موسیٰ علیہ السلام کو) آوازدی طُورکےکنارےتھےولیکن (آپ کا بھیجاجانا) آپ کےپروردگارکی رحمت سےہےتاکہ ایسےلوگوں کو (انجامِ بد سے) ڈرائیں جن کےپاس آپ سےپہلےکوئی ڈرانےوالانہیں آیاتاکہ وہ نصیحت حاصل کریں۔
فتح محمدجالندھری :
اور نہ تم اس وقت جب کہ ہم نے (موسٰی کو) آواز دی طور کے کنارے تھے بلکہ (تمہارا بھیجا جانا) تمہارے پروردگار کی رحمت ہے تاکہ تم اُن لوگوں کو جن کے پاس تم سے پہلے کوئی ہدایت کرنے والا نہیں آیا ہدایت کرو تاکہ وہ نصیحت پکڑیں
Sahi International :
And you were not at the side of the mount when We called [Moses] but [were sent] as a mercy from your Lord to warn a people to whom no warner had come before you that they might be reminded.
وَلَوْلَا أَن تُصِيبَهُم مُّصِيبَةٌ بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيهِمْ فَيَقُولُوا رَبَّنَا لَوْلَا أَرْسَلْتَ إِلَيْنَا رَسُولًا فَنَتَّبِعَ آيَاتِكَ وَنَكُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ (47)
محمداکرم اعوان :
اورایسانہ ہوکہ جواعمال ان کےہاتھ آگےبھیج چکےہیں ان کی وجہ سےان پرکوئی مصیبت پڑے (دنیایاآخرت میں) توکہنےلگیں کہ اےہمارےپروردگار! آپ نےہماری طرف کوئی پیغمبرکیوں نہ بھیجاکہ ہم آپ کےاحکام (آیات) کی پیروی کرتےاورایمان لانےوالوں میں ہوتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور (اے پیغمبر ہم نے تو کو اس لئے بھیجا ہے کہ) ایسا نہ ہو کہ اگر ان (اعمال) کے سبب جو اُن کے ہاتھ آگے بھیج چکے ہیں ان پر کوئی مصیبت واقع ہو تو یہ کہنے لگیں کہ اے پروردگار تو نے ہماری طرف کوئی پیغمبر کیوں نہ بھیجا کہ ہم تیری آیتوں کی پیروی کرنے اور ایمان لانے والوں میں ہوتے
Sahi International :
And if not that a disaster should strike them for what their hands put forth [of sins] and they would say, "Our Lord, why did You not send us a messenger so we could have followed Your verses and been among the believers?"...
فَلَمَّا جَاءَهُمُ الْحَقُّ مِنْ عِندِنَا قَالُوا لَوْلَا أُوتِيَ مِثْلَ مَا أُوتِيَ مُوسَىٰ ۚ أَوَلَمْ يَكْفُرُوا بِمَا أُوتِيَ مُوسَىٰ مِن قَبْلُ ۖ قَالُوا سِحْرَانِ تَظَاهَرَا وَقَالُوا إِنَّا بِكُلٍّ كَافِرُونَ (48)
محمداکرم اعوان :
پس جب ہمارےپاس سےان کےپاس حق پہنچاتوکہنےلگےجیسے (معجزات) موسیٰ (علیہ السلام) کوملےتھےان کوکیوں نہیں ملے۔ کیاجوکچھ موسیٰ (علیہ السلام) کوملا (یعنی کتاب) کیاپہلےیہ اس کےمنکرنہیں ہوئےکہتےتھےکہ دونوں ایک دوسرےجیسےجادوہیں اورکہتےتھےیقیناً ہم سب کا انکارکرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
پھر جب اُن کے پاس ہماری طرف سے حق آپہنچا تو کہنے لگے کہ جیسی (نشانیاں) موسٰی کو ملی تھیں ویسی اس کو کیوں نہیں ملیں۔ کیا جو (نشانیاں) پہلے موسٰی کو دی گئی تھیں اُنہوں نے اُن سے کفر نہیں کیا۔ کہنے لگے کہ دونوں جادوگر ہیں ایک دوسرے کے موافق۔ اور بولے کہ ہم سب سے منکر ہیں
Sahi International :
But when the truth came to them from Us, they said, "Why was he not given like that which was given to Moses?" Did they not disbelieve in that which was given to Moses before? They said, "[They are but] two works of magic supporting each other, and indeed we are, in both, disbelievers."
قُلْ فَأْتُوا بِكِتَابٍ مِّنْ عِندِ اللَّهِ هُوَ أَهْدَىٰ مِنْهُمَا أَتَّبِعْهُ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ (49)
محمداکرم اعوان :
آپ فرمایئے (اچھا) توتم کوئی کتاب اللہ کےپاس سےلےآؤ جوہدایت کرنےمیں ان دونوں (تورات اورقرآن) سےبہترہومَیں اس کی پیروی کرلوں گااگرتم (اپنےدعوےمیں) سچےہوتو۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ اگر سچے ہو تو تم خدا کے پاس سے کوئی کتاب لے آؤ جو ان دونوں (کتابوں) سے بڑھ کر ہدایت کرنے والی ہو۔ تاکہ میں بھی اسی کی پیروی کروں
Sahi International :
Say, "Then bring a scripture from Allah which is more guiding than either of them that I may follow it, if you should be truthful."
فَإِن لَّمْ يَسْتَجِيبُوا لَكَ فَاعْلَمْ أَنَّمَا يَتَّبِعُونَ أَهْوَاءَهُمْ ۚ وَمَنْ أَضَلُّ مِمَّنِ اتَّبَعَ هَوَاهُ بِغَيْرِ هُدًى مِّنَ اللَّهِ ۚ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ (50)
محمداکرم اعوان :
پھراگریہ لوگ آپ کا فرمانانہ مانیں توآپ سمجھ لیجیئےکہ یہ لوگ محض اپنی نفسانی خواہشات پہ چلتےہیں۔ اوراس سےزیادہ گمراہ کون ہوگاجواپنی نفسانی خواہشات پہ چلتاہوبغیراس کےکہ اللہ کی طرف سے (اس کےپاس) کوئی دلیل ہو۔ بےشک اللہ ایسے ظالم لوگوں کوہدایت نہیں فرمایاکرتے۔
فتح محمدجالندھری :
پھر اگر یہ تمہاری بات قبول نہ کریں تو جان لو کہ یہ صرف اپنی خواہشوں کی پیروی کرتے ہیں۔ اور اس سے زیادہ کون گمراہ ہوگا جو خدا کی ہدایت کو چھوڑ کر اپنی خواہش کے پیچھے چلے۔ بیشک خدا ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا
Sahi International :
But if they do not respond to you - then know that they only follow their [own] desires. And who is more astray than one who follows his desire without guidance from Allah? Indeed, Allah does not guide the wrongdoing people.
۞ وَلَقَدْ وَصَّلْنَا لَهُمُ الْقَوْلَ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ (51)
محمداکرم اعوان :
اوربیشک ہم نےاس (قرآن) بات کوان کےپاس یکےبعد دیگرےبھیجاتاکہ یہ نصیحت حاصل کریں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم پے درپے اُن لوگوں کے پاس (ہدایت کی) باتیں بھیجتے رہے ہیں تاکہ نصیحت پکڑیں
Sahi International :
And We have [repeatedly] conveyed to them the Qur'an that they might be reminded.
الَّذِينَ آتَيْنَاهُمُ الْكِتَابَ مِن قَبْلِهِ هُم بِهِ يُؤْمِنُونَ (52)
محمداکرم اعوان :
جن لوگوں کوہم نےاس (قرآن) سےپہلے (آسمانی) کتابیں دی ہیں وہ اس (قرآن) پرایمان لےآتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جن لوگوں کو ہم نے اس سے پہلے کتاب دی تھی وہ اس پر ایمان لے آتے ہیں
Sahi International :
Those to whom We gave the Scripture before it - they are believers in it.
وَإِذَا يُتْلَىٰ عَلَيْهِمْ قَالُوا آمَنَّا بِهِ إِنَّهُ الْحَقُّ مِن رَّبِّنَا إِنَّا كُنَّا مِن قَبْلِهِ مُسْلِمِينَ (53)
محمداکرم اعوان :
اورجب (قرآن) ان کےسامنےپڑھاجاتاہےتوکہتےہیں ہم اس پرایمان لائےبےشک یہ حق ہے (جو) ہمارےپروردگارکی طرف سے(نازل ہواہے) یقیناً ہم تواس (کےآنے) سےپہلےبھی مانتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب (قرآن) اُن کو پڑھ کر سنایا جاتا ہے تو کہتے ہیں کہ ہم اس پر ایمان لے آئے بیشک وہ ہمارے پروردگار کی طرف سے برحق ہے اور ہم تو اس سے پہلے کے حکمبردار ہیں
Sahi International :
And when it is recited to them, they say, "We have believed in it; indeed, it is the truth from our Lord. Indeed we were, [even] before it, Muslims [submitting to Allah]."
أُولَٰئِكَ يُؤْتَوْنَ أَجْرَهُم مَّرَّتَيْنِ بِمَا صَبَرُوا وَيَدْرَءُونَ بِالْحَسَنَةِ السَّيِّئَةَ وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنفِقُونَ (54)
محمداکرم اعوان :
ان لوگوں کوان کےصبرکی وجہ سےدُگنا ثواب ملےگااوروہ نیکی سےبرائی کا دفاع کرتےہیں اورجو (مال) ہم نےان کوبخشاہےاس میں سے (اللہ کی راہ میں) خرچ کرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
ان لوگوں کو دگنا بدلہ دیا جائے گا کیونکہ صبر کرتے رہے ہیں اور بھلائی کے ساتھ برائی کو دور کرتے ہیں اور جو (مال) ہم نے اُن کو دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں
Sahi International :
Those will be given their reward twice for what they patiently endured and [because] they avert evil through good, and from what We have provided them they spend.
وَإِذَا سَمِعُوا اللَّغْوَ أَعْرَضُوا عَنْهُ وَقَالُوا لَنَا أَعْمَالُنَا وَلَكُمْ أَعْمَالُكُمْ سَلَامٌ عَلَيْكُمْ لَا نَبْتَغِي الْجَاهِلِينَ (55)
محمداکرم اعوان :
اورجب (کسی سےاپنی نسبت) کوئی بےہودہ بات سنتےہیں تواس کوٹال جاتےہیں اورکہتےہیں ہمارےاعمال ہمارےلیےاورتمہارےاعمال تمہارےلیےہیں تم کوسلام ہو، ہم جاہلوں سےالجھنانہیں چاہتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب بیہودہ بات سنتے ہیں تو اس سے منہ پھیر لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم کو ہمارے اعمال اور تم کو تمہارے اعمال۔ تم کو سلام۔ ہم جاہلوں کے خواستگار نہیں ہیں
Sahi International :
And when they hear ill speech, they turn away from it and say, "For us are our deeds, and for you are your deeds. Peace will be upon you; we seek not the ignorant."
إِنَّكَ لَا تَهْدِي مَنْ أَحْبَبْتَ وَلَٰكِنَّ اللَّهَ يَهْدِي مَن يَشَاءُ ۚ وَهُوَ أَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ (56)
محمداکرم اعوان :
بےشک آپ جسےچاہیں ہدایت نہیں فرماسکتےولیکن اللہ جس کوچاہیں ہدایت فرمادیتےہیں اوروہ ہدایت پانےوالوں سےخوب واقف ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(اے محمدﷺ) تم جس کو دوست رکھتے ہو اُسے ہدایت نہیں کر سکتے بلکہ خدا ہی جس کو چاہتا ہے ہدایت کرتا ہے اور وہ ہدایت پانیوالوں کو خوب جانتا ہے
Sahi International :
Indeed, [O Muhammad], you do not guide whom you like, but Allah guides whom He wills. And He is most knowing of the [rightly] guided.
وَقَالُوا إِن نَّتَّبِعِ الْهُدَىٰ مَعَكَ نُتَخَطَّفْ مِنْ أَرْضِنَا ۚ أَوَلَمْ نُمَكِّن لَّهُمْ حَرَمًا آمِنًا يُجْبَىٰ إِلَيْهِ ثَمَرَاتُ كُلِّ شَيْءٍ رِّزْقًا مِّن لَّدُنَّا وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ (57)
محمداکرم اعوان :
اوریہ لوگ کہتےہیں کہ اگرہم آپ کےساتھ ہوکر (اس) ہدایت (دین) کی پیروی کرنےلگیں تو (فوراً) اپنےملک سےاچک لیےجائیں۔ کیاہم نےان کوامن والےحرم میں جگہ نہیں دی جہاں ہرقسم کےپھل کھنچےچلےآتےہیں جوہمارےپاس (ہماری قدرت) سےکھانےکوملتےہیں ولیکن ان کےاکثرلوگ (اس کو) نہیں جانتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور کہتے ہیں کہ اگر ہم تمہارے ساتھ ہدایت کی پیروی کریں تو اپنے ملک سے اُچک لئے جائیں۔ کیا ہم نے اُن کو حرم میں جو امن کا مقام ہے جگہ نہیں دی۔ جہاں ہر قسم کے میوے پہنچائے جاتے ہیں (اور یہ) رزق ہماری طرف سے ہے لیکن ان میں سے اکثر نہیں جانتے
Sahi International :
And they say, "If we were to follow the guidance with you, we would be swept from our land." Have we not established for them a safe sanctuary to which are brought the fruits of all things as provision from Us? But most of them do not know.
وَكَمْ أَهْلَكْنَا مِن قَرْيَةٍ بَطِرَتْ مَعِيشَتَهَا ۖ فَتِلْكَ مَسَاكِنُهُمْ لَمْ تُسْكَن مِّن بَعْدِهِمْ إِلَّا قَلِيلًا ۖ وَكُنَّا نَحْنُ الْوَارِثِينَ (58)
محمداکرم اعوان :
اورہم بہت سی ایسی بستیاں ہلاک کرچکےہیں جواپنےسامانِ عیش پرنازاں تھیں سویہ ان کےگھر (تمہارےسامنےہیں) جوان کےبعد آبادہی نہیں ہوئےمگربہت کم۔ اور (ان کےبعد) ہم ہی ان کےوارث ہوئے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے بہت سی بستیوں کو ہلاک کر ڈالا جو اپنی (فراخی) معیشت میں اترا رہے تھے۔ سو یہ اُن کے مکانات ہیں جو اُن کے بعد آباد ہی نہیں ہوئے مگر بہت کم۔ اور اُن کے پیچھے ہم ہی اُن کے وارث ہوئے
Sahi International :
And how many a city have We destroyed that was insolent in its [way of] living, and those are their dwellings which have not been inhabited after them except briefly. And it is We who were the inheritors.
وَمَا كَانَ رَبُّكَ مُهْلِكَ الْقُرَىٰ حَتَّىٰ يَبْعَثَ فِي أُمِّهَا رَسُولًا يَتْلُو عَلَيْهِمْ آيَاتِنَا ۚ وَمَا كُنَّا مُهْلِكِي الْقُرَىٰ إِلَّا وَأَهْلُهَا ظَالِمُونَ (59)
محمداکرم اعوان :
اورآپ کاپروردگاربستیوں کوہلاک نہیں کرتاجب تک کہ ان کےمرکزی شہرمیں کسی پیغمبرکونہ بھیج دےجوان کوہماری آیتیں پڑھ کرسنائے۔ اورہم ان بستیوں کوہلاک نہیں کیاکرتےیہاں تک کہ ان کےباشندے ظلم نہ کرنےلگیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور تمہارا پروردگار بستیوں کو ہلاک نہیں کیا کرتا۔ جب تک اُن کے بڑے شہر میں پیغمبر نہ بھیج لے جو اُن کو ہماری آیتیں پڑھ پڑھ کر سنائے اور ہم بستیوں کو ہلاک نہیں کیا کرتے مگر اس حالت میں کہ وہاں کے باشندے ظالم ہوں
Sahi International :
And never would your Lord have destroyed the cities until He had sent to their mother a messenger reciting to them Our verses. And We would not destroy the cities except while their people were wrongdoers.
وَمَا أُوتِيتُم مِّن شَيْءٍ فَمَتَاعُ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَزِينَتُهَا ۚ وَمَا عِندَ اللَّهِ خَيْرٌ وَأَبْقَىٰ ۚ أَفَلَا تَعْقِلُونَ (60)
محمداکرم اعوان :
اورجوچیزتم کودی گئی ہےسووہ محض دنیاکی زندگی کا فائدہ اوراس کی زینت ہے۔ اورجواللہ کےپاس ہےوہ بہت بہتراورباقی رہنےوالاہے۔ توکیاتم لوگ سمجھتےنہیں؟
فتح محمدجالندھری :
اور جو چیز تم کو دی گئی ہے وہ دنیا کی زندگی کا فائدہ اور اس کی زینت ہے۔ اور جو خدا کے پاس ہے وہ بہتر اور باقی رہنے والی ہے۔ کیا تم سمجھتے نہیں؟
Sahi International :
And whatever thing you [people] have been given - it is [only for] the enjoyment of worldly life and its adornment. And what is with Allah is better and more lasting; so will you not use reason?
أَفَمَن وَعَدْنَاهُ وَعْدًا حَسَنًا فَهُوَ لَاقِيهِ كَمَن مَّتَّعْنَاهُ مَتَاعَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ثُمَّ هُوَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنَ الْمُحْضَرِينَ (61)
محمداکرم اعوان :
بھلاوہ شخص جس سےہم نےایک پسندیدہ وعدہ کررکھاہےپس وہ اس (وعدہ کی چیز) کوپانےوالاہے، اس شخص جیساہوسکتاہےجس کوہم نےمحض دنیاکی زندگی کا (چند روزہ) فائدہ دےرکھاہے؟ پھروہ اُن لوگوں میں ہوگاجوقیامت کےدن (بطورِمجرم ہمارےسامنے) پیش کیےجائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
بھلا جس شخص سے ہم نے نیک وعدہ کیا اور اُس نے اُسے حاصل کرلیا تو کیا وہ اس شخص کا سا ہے جس کو ہم نے دنیا کی زندگی کے فائدے سے بہرہ مند کیا پھر وہ قیامت کے روز ان لوگوں میں ہو جو (ہمارے روبرو) حاضر کئے جائیں گے
Sahi International :
Then is he whom We have promised a good promise which he will obtain like he for whom We provided enjoyment of worldly life [but] then he is, on the Day of Resurrection, among those presented [for punishment in Hell]?
وَيَوْمَ يُنَادِيهِمْ فَيَقُولُ أَيْنَ شُرَكَائِيَ الَّذِينَ كُنتُمْ تَزْعُمُونَ (62)
محمداکرم اعوان :
اورجس روز (اللہ) ان کوپکارکرفرمائیں گےمیرےوہ شریک کہاں ہیں جن کوتم (ہماراشریک) سمجھ رہےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جس روز خدا اُن کو پکارے گا اور کہے گا کہ میرے وہ شریک کہاں ہیں جن کا تمہیں دعویٰ تھا
Sahi International :
And [warn of] the Day He will call them and say, "Where are My 'partners' which you used to claim?"
قَالَ الَّذِينَ حَقَّ عَلَيْهِمُ الْقَوْلُ رَبَّنَا هَٰؤُلَاءِ الَّذِينَ أَغْوَيْنَا أَغْوَيْنَاهُمْ كَمَا غَوَيْنَا ۖ تَبَرَّأْنَا إِلَيْكَ ۖ مَا كَانُوا إِيَّانَا يَعْبُدُونَ (63)
محمداکرم اعوان :
توجن لوگوں پر (عذاب کا) حکم ثابت ہوچکاکہیں گےاےہمارےپروردگار! یہ وہی لوگ ہیں جن کوہم نےگمراہ کیاتھاہم نےان کوویساہی گمراہ کیاتھاجیساہم خودگمراہ تھےہم آپ کی طرف متوجہ ہوکران سےبیزارہوتےہیں (اور) یہ ہمیں نہیں پوجتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
(تو) جن لوگوں پر (عذاب کا) حکم ثابت ہوچکا ہوگا وہ کہیں گے کہ ہمارے پروردگار یہ وہ لوگ ہیں جن کو ہم نے گمراہ کیا تھا۔ اور جس طرح ہم خود گمراہ ہوئے تھے اسی طرح اُن کو گمراہ کیا تھا (اب) ہم تیری طرف (متوجہ ہوکر) اُن سے بیزار ہوتے ہیں یہ ہمیں نہیں پوجتے تھے
Sahi International :
Those upon whom the word will have come into effect will say, "Our Lord, these are the ones we led to error. We led them to error just as we were in error. We declare our disassociation [from them] to You. They did not used to worship us."
وَقِيلَ ادْعُوا شُرَكَاءَكُمْ فَدَعَوْهُمْ فَلَمْ يَسْتَجِيبُوا لَهُمْ وَرَأَوُا الْعَذَابَ ۚ لَوْ أَنَّهُمْ كَانُوا يَهْتَدُونَ (64)
محمداکرم اعوان :
اورارشادہوگااپنےشریکوں کوبلاؤ چنانچہ وہ ان کوپکاریں گےتووہ ان کوجواب بھی نہ دیں گےاور (اس وقت) یہ لوگ عذاب (اپنی آنکھوں سے) دیکھ لیں گےاےکاش! (دنیامیں) یہ لوگ راہِ راست پرہوتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور کہا جائے گا کہ اپنے شریکوں کو بلاؤ۔ تو وہ اُن کو پکاریں گے اور وہ اُن کو جواب نہ دے سکیں گے اور (جب) عذاب کو دیکھ لیں گے (تو تمنا کریں گے کہ) کاش وہ ہدایت یاب ہوتے
Sahi International :
And it will be said, "Invoke your 'partners' " and they will invoke them; but they will not respond to them, and they will see the punishment. If only they had followed guidance!
وَيَوْمَ يُنَادِيهِمْ فَيَقُولُ مَاذَا أَجَبْتُمُ الْمُرْسَلِينَ (65)
محمداکرم اعوان :
اورجس دن ان (کافروں) سےپکارکرپوچھیں گےتم نےپیغمبروں کوکیاجواب دیاتھا؟
فتح محمدجالندھری :
اور جس روز خدا اُن کو پکارے گا اور کہے گا کہ تم نے پیغمبروں کو کیا جواب دیا
Sahi International :
And [mention] the Day He will call them and say, "What did you answer the messengers?"
فَعَمِيَتْ عَلَيْهِمُ الْأَنبَاءُ يَوْمَئِذٍ فَهُمْ لَا يَتَسَاءَلُونَ (66)
محمداکرم اعوان :
تووہ اس روز تمام مضامین سےاندھےہوجائیں گےپھروہ آپس میں بھی پوچھ نہ سکیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
تو وہ اس روز خبروں سے اندھے ہو جائیں گے، اور آپس میں کچھ بھی پوچھ نہ سکیں گے
Sahi International :
But the information will be unapparent to them that Day, so they will not [be able to] ask one another.
فَأَمَّا مَن تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا فَعَسَىٰ أَن يَكُونَ مِنَ الْمُفْلِحِينَ (67)
محمداکرم اعوان :
پس جس نےتوبہ کی اورایمان لایااورنیک کام کیےتوامید ہےکہ وہ (آخرت میں) فلاح پانےوالوں میں ہوں گے۔
فتح محمدجالندھری :
لیکن جس نے توبہ کی اور ایمان لایا اور عمل نیک کئے تو اُمید ہے کہ وہ نجات پانے والوں میں ہو
Sahi International :
But as for one who had repented, believed, and done righteousness, it is promised by Allah that he will be among the successful.
وَرَبُّكَ يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ وَيَخْتَارُ ۗ مَا كَانَ لَهُمُ الْخِيَرَةُ ۚ سُبْحَانَ اللَّهِ وَتَعَالَىٰ عَمَّا يُشْرِكُونَ (68)
محمداکرم اعوان :
اورآپ کاپروردگارجس چیزکوچاہتاہےپیدافرماتاہےاور (جسے چاہتاہے) برگزیدہ فرمالیتاہے۔ اُن (لوگوں) کواس کااختیارنہیں۔ یہ جوشرک کرتےہیں اللہ اس سےپاک اوربلند ترہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور تمہارا پروردگار جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے اور (جسے چاہتا ہے) برگزیدہ کرلیتا ہے۔ ان کو اس کا اختیار نہیں ہے۔ یہ جو شرک کرتے ہیں خدا اس سے پاک وبالاتر ہے
Sahi International :
And your Lord creates what He wills and chooses; not for them was the choice. Exalted is Allah and high above what they associate with Him.
وَرَبُّكَ يَعْلَمُ مَا تُكِنُّ صُدُورُهُمْ وَمَا يُعْلِنُونَ (69)
محمداکرم اعوان :
اورآپ کاپروردگارسب چیزوں کوجانتاہےجوان کےسینوں میں پوشیدہ ہیں اورجویہ ظاہرکرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان کے سینے جو کچھ مخفی کرتے اور جو یہ ظاہر کرتے ہیں تمہارا پروردگار اس کو جانتا ہے
Sahi International :
And your Lord knows what their breasts conceal and what they declare.
وَهُوَ اللَّهُ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ لَهُ الْحَمْدُ فِي الْأُولَىٰ وَالْآخِرَةِ ۖ وَلَهُ الْحُكْمُ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ (70)
محمداکرم اعوان :
اوروہی اللہ ہےاس کےسواکوئی معبود نہیں۔ اُسی کےلیےہیں سب خوبیاں دنیااورآخرت میں اوراسی کی حکومت ہےاورتم سب اُسی کےپاس لوٹ کرجاؤگے۔
فتح محمدجالندھری :
اور وہی خدا ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں دنیا اور آخرت میں اُسی کی تعریف ہے اور اُسی کا حکم اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے
Sahi International :
And He is Allah; there is no deity except Him. To Him is [due all] praise in the first [life] and the Hereafter. And His is the [final] decision, and to Him you will be returned.
قُلْ أَرَأَيْتُمْ إِن جَعَلَ اللَّهُ عَلَيْكُمُ اللَّيْلَ سَرْمَدًا إِلَىٰ يَوْمِ الْقِيَامَةِ مَنْ إِلَٰهٌ غَيْرُ اللَّهِ يَأْتِيكُم بِضِيَاءٍ ۖ أَفَلَا تَسْمَعُونَ (71)
محمداکرم اعوان :
ان سےکہیئےکہ دیکھواگراللہ تم پرہمیشہ قیامت تک رات ہی رہنےدیتےتواللہ کےسواکون معبودہےجوتم کوروشنی لادے۔ توکیاتم (دلائل کو) سنتےنہیں؟
فتح محمدجالندھری :
کہو بھلا دیکھو تو اگر خدا تم پر ہمیشہ قیامت کے دن تک رات (کی تاریکی) کئے رہے تو خدا کے سوا کون معبود ہے ہے جو تم کو روشنی لا دے تو کیا تم سنتے نہیں؟
Sahi International :
Say, "Have you considered: if Allah should make for you the night continuous until the Day of Resurrection, what deity other than Allah could bring you light? Then will you not hear?"
قُلْ أَرَأَيْتُمْ إِن جَعَلَ اللَّهُ عَلَيْكُمُ النَّهَارَ سَرْمَدًا إِلَىٰ يَوْمِ الْقِيَامَةِ مَنْ إِلَٰهٌ غَيْرُ اللَّهِ يَأْتِيكُم بِلَيْلٍ تَسْكُنُونَ فِيهِ ۖ أَفَلَا تُبْصِرُونَ (72)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےکہ بتاؤبھلااگراللہ قیامت تک ہمیشہ تم پردن ہی رہنےدیں تواللہ کےسواکون سا معبود ہےجوتمہارےلیےرات کولےآئےجس میں تم آرام کرسکوپھرکیاتم (شاید قدرت کو) دیکھتےنہیں
فتح محمدجالندھری :
کہو تو بھلا دیکھو تو اگر خدا تم پر ہمیشہ قیامت تک دن کئے رہے تو خدا کے سوا کون معبود ہے کہ تم کو رات لا دے جس میں تم آرام کرو۔ تو کیا تم دیکھتے نہیں؟
Sahi International :
Say, "Have you considered: if Allah should make for you the day continuous until the Day of Resurrection, what deity other than Allah could bring you a night in which you may rest? Then will you not see?"
وَمِن رَّحْمَتِهِ جَعَلَ لَكُمُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ لِتَسْكُنُوا فِيهِ وَلِتَبْتَغُوا مِن فَضْلِهِ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ (73)
محمداکرم اعوان :
اوراس نےاپنی رحمت سےتمہارےلیےرات اوردن کوبنایاتاکہ تم اس (رات) میں آرام کرواور (دن میں) اس (اللہ) کی روزی تلاش کرواورتاکہ تم شکرکرو۔
فتح محمدجالندھری :
اور اس نے اپنی رحمت سے تمہارے لئے رات کو اور دن کو بنایا تاکہ تم اس میں آرام کرو اور اس میں اس کا فضل تلاش کرو اور تاکہ شکر کرو
Sahi International :
And out of His mercy He made for you the night and the day that you may rest therein and [by day] seek from His bounty and [that] perhaps you will be grateful.
وَيَوْمَ يُنَادِيهِمْ فَيَقُولُ أَيْنَ شُرَكَائِيَ الَّذِينَ كُنتُمْ تَزْعُمُونَ (74)
محمداکرم اعوان :
اورجس دن (اللہ) ان کوپکارکرفرمائیں گےکہ جن کوتم میراشریک سمجھتےتھےوہ کہاں گئے؟
فتح محمدجالندھری :
اور جس دن وہ اُن کو پکارے گا اور کہے گا کہ میرے وہ شریک جن کا تمہیں دعویٰ تھا کہاں گئے؟
Sahi International :
And [warn of] the Day He will call them and say, "Where are my 'partners' which you used to claim?"
وَنَزَعْنَا مِن كُلِّ أُمَّةٍ شَهِيدًا فَقُلْنَا هَاتُوا بُرْهَانَكُمْ فَعَلِمُوا أَنَّ الْحَقَّ لِلَّهِ وَضَلَّ عَنْهُم مَّا كَانُوا يَفْتَرُونَ (75)
محمداکرم اعوان :
اورہم ہرامت میں سےایک ایک گواہ نکال کرلائیں گےپھرفرمائیں گےاپنی دلیل پیش کروتووہ جان لیں گےکہ حق بات اللہ کی ہےاورجوکچھ وہ گھڑاکرتےتھےوہ ان سےجاتارہےگا۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم ہر ایک اُمت میں سے گواہ نکال لیں گے پھر کہیں گے کہ اپنی دلیل پیش کرو تو وہ جان لیں گے کہ سچ بات خدا کی ہے اور جو کچھ وہ افتراء کیا کرتے تھے ان سے جاتا رہے گا
Sahi International :
And We will extract from every nation a witness and say, "Produce your proof," and they will know that the truth belongs to Allah, and lost from them is that which they used to invent.
۞ إِنَّ قَارُونَ كَانَ مِن قَوْمِ مُوسَىٰ فَبَغَىٰ عَلَيْهِمْ ۖ وَآتَيْنَاهُ مِنَ الْكُنُوزِ مَا إِنَّ مَفَاتِحَهُ لَتَنُوءُ بِالْعُصْبَةِ أُولِي الْقُوَّةِ إِذْ قَالَ لَهُ قَوْمُهُ لَا تَفْرَحْ ۖ إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْفَرِحِينَ (76)
محمداکرم اعوان :
بےشک قارون، موسیٰ (علیہ السلام) کی قوم میں سےتھاپھروہ ان پرسرکشی کرنےلگااورہم نےاس کواتنےخزانےدیئےتھےکہ ان کی کنجیاں ایک طاقتورجماعت کواٹھانی مشکل ہوتیں جب اس سےاس کی قوم نےکہاکہ اِتراؤمت، بےشک اللہ اِترانےوالوں کوپسند نہیں فرماتے۔
فتح محمدجالندھری :
قارون موسٰی کی قوم میں سے تھا اور ان پر تعدّی کرتا تھا۔ اور ہم نے اس کو اتنے خزانے دیئے تھے کہ اُن کی کنجیاں ایک طاقتور جماعت کو اُٹھانی مشکل ہوتیں جب اس سے اس کی قوم نے کہا کہ اترائیے مت۔ کہ خدا اترانے والوں کو پسند نہیں کرتا
Sahi International :
Indeed, Qarun was from the people of Moses, but he tyrannized them. And We gave him of treasures whose keys would burden a band of strong men; thereupon his people said to him, "Do not exult. Indeed, Allah does not like the exultant.
وَابْتَغِ فِيمَا آتَاكَ اللَّهُ الدَّارَ الْآخِرَةَ ۖ وَلَا تَنسَ نَصِيبَكَ مِنَ الدُّنْيَا ۖ وَأَحْسِن كَمَا أَحْسَنَ اللَّهُ إِلَيْكَ ۖ وَلَا تَبْغِ الْفَسَادَ فِي الْأَرْضِ ۖ إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْمُفْسِدِينَ (77)
محمداکرم اعوان :
اورجو (مال) اللہ نےتم کوعطافرمایاہےاس میں آخرت کےگھر (کی بھلائی) کی جستجوکرواوراپناحصہ دنیا سے (آخرت میں لےجانا) مت بھولواورجس طرح اللہ نےتم پراحسان فرمایاہےتم بھی (بندوں کےساتھ) احسان کرواوردنیامیں فساد کےخواہاں مت ہو۔ بےشک اللہ فسادیوں کوپسند نہیں فرماتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو (مال) تم کو خدا نے عطا فرمایا ہے اس سے آخرت کی بھلائی طلب کیجئے اور دنیا سے اپنا حصہ نہ بھلائیے اور جیسی خدا نے تم سے بھلائی کی ہے (ویسی) تم بھی (لوگوں سے) بھلائی کرو۔ اور ملک میں طالب فساد نہ ہو۔ کیونکہ خدا فساد کرنے والوں کو دوست نہیں رکھتا
Sahi International :
But seek, through that which Allah has given you, the home of the Hereafter; and [yet], do not forget your share of the world. And do good as Allah has done good to you. And desire not corruption in the land. Indeed, Allah does not like corrupters."
قَالَ إِنَّمَا أُوتِيتُهُ عَلَىٰ عِلْمٍ عِندِي ۚ أَوَلَمْ يَعْلَمْ أَنَّ اللَّهَ قَدْ أَهْلَكَ مِن قَبْلِهِ مِنَ الْقُرُونِ مَنْ هُوَ أَشَدُّ مِنْهُ قُوَّةً وَأَكْثَرُ جَمْعًا ۚ وَلَا يُسْأَلُ عَن ذُنُوبِهِمُ الْمُجْرِمُونَ (78)
محمداکرم اعوان :
کہنےلگابےشک مجھ کوسب کچھ میری ذاتی ہنرمندی سےملاہےکیااس نےیہ نہ جاناکہ اللہ نےیقیناً اس سےپہلے، امتوں میں ایسےایسوں کوہلاک کردیاجوقوتِ (مال) میں (بھی) اس سےبڑھےہوئےتھےاورحجم (بھی) ان کازیادہ تھا۔ اورمجرموں سےان کےجرم کےبارےسوال نہ کرناپڑےگا۔
فتح محمدجالندھری :
بولا کہ یہ (مال) مجھے میری دانش (کے زور) سے ملا ہے کیا اس کو معلوم نہیں کہ خدا نے اس سے پہلے بہت سی اُمتیں جو اس سے قوت میں بڑھ کر اور جمعیت میں بیشتر تھیں ہلاک کر ڈالی ہیں۔ اور گنہگاروں سے اُن کے گناہوں کے بارے میں پوچھا نہیں جائے گا
Sahi International :
He said, "I was only given it because of knowledge I have." Did he not know that Allah had destroyed before him of generations those who were greater than him in power and greater in accumulation [of wealth]? But the criminals, about their sins, will not be asked.
فَخَرَجَ عَلَىٰ قَوْمِهِ فِي زِينَتِهِ ۖ قَالَ الَّذِينَ يُرِيدُونَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا يَا لَيْتَ لَنَا مِثْلَ مَا أُوتِيَ قَارُونُ إِنَّهُ لَذُو حَظٍّ عَظِيمٍ (79)
محمداکرم اعوان :
پھروہ اپنی آرائش (اورشان) سےاپنی قوم کےسامنےنکلا۔ جولوگ دنیاکی زندگی کےچاہنےوالےتھےکہنےلگےکیاخوب ہوتاکہ ہم کوبھی وہ (مال ودولت) ملاہوتاجیساقارون کوملاہےواقعی وہ بہت بڑےنصیب والاہے۔
فتح محمدجالندھری :
تو (ایک روز) قارون (بڑی) آرائش (اور ٹھاٹھ) سے اپنی قوم کے سامنے نکلا۔ جو لوگ دنیا کی زندگی کے طالب تھے کہنے لگے کہ جیسا (مال ومتاع) قارون کو ملا ہے کاش ایسا ہی ہمیں بھی ملے۔ وہ تو بڑا ہی صاحب نصیب ہے
Sahi International :
So he came out before his people in his adornment. Those who desired the worldly life said, "Oh, would that we had like what was given to Qarun. Indeed, he is one of great fortune."
وَقَالَ الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ وَيْلَكُمْ ثَوَابُ اللَّهِ خَيْرٌ لِّمَنْ آمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا وَلَا يُلَقَّاهَا إِلَّا الصَّابِرُونَ (80)
محمداکرم اعوان :
اورجن لوگوں کو (دین کا) علم عطاہواتھاوہ کہنےلگےتم پرافسوس! اللہ کاثواب (اس دنیاوی کرّوفرسے) بہت بہترہےجوایسےلوگوں کےلیےہےجوایمان لائےاورنیک کام کیےاوروہ صرف صبرکرنےوالوں کوہی ملتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جن لوگوں کو علم دیا گیا تھا وہ کہنے لگے کہ تم پر افسوس۔ مومنوں اور نیکوکاروں کے لئے (جو) ثواب خدا (کے ہاں تیار ہے وہ) کہیں بہتر ہے اور وہ صرف صبر کرنے والوں ہی کو ملے گا
Sahi International :
But those who had been given knowledge said, "Woe to you! The reward of Allah is better for he who believes and does righteousness. And none are granted it except the patient."
فَخَسَفْنَا بِهِ وَبِدَارِهِ الْأَرْضَ فَمَا كَانَ لَهُ مِن فِئَةٍ يَنصُرُونَهُ مِن دُونِ اللَّهِ وَمَا كَانَ مِنَ الْمُنتَصِرِينَ (81)
محمداکرم اعوان :
پس ہم نےاس (قارون) کواوراس کےگھر (محل سرائے) کوزمین میں دھنسادیاتواللہ کےسوا کوئی جماعت نہ تھی جواس کی مددکرتی اورنہ وہ بدلہ لےسکا۔
فتح محمدجالندھری :
پس ہم نے قارون کو اور اس کے گھر کو زمین میں دھنسا دیا تو خدا کے سوا کوئی جماعت اس کی مددگار نہ ہوسکی۔ اور نہ وہ بدلہ لے سکا
Sahi International :
And We caused the earth to swallow him and his home. And there was for him no company to aid him other than Allah, nor was he of those who [could] defend themselves.
وَأَصْبَحَ الَّذِينَ تَمَنَّوْا مَكَانَهُ بِالْأَمْسِ يَقُولُونَ وَيْكَأَنَّ اللَّهَ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَن يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ وَيَقْدِرُ ۖ لَوْلَا أَن مَّنَّ اللَّهُ عَلَيْنَا لَخَسَفَ بِنَا ۖ وَيْكَأَنَّهُ لَا يُفْلِحُ الْكَافِرُونَ (82)
محمداکرم اعوان :
اوروہ لوگ جوکل اس کےمرتبہ کی تمناکرتےتھےصبح کوکہنےلگےبس جی اللہ اپنےبندوں میں سےجس کوچاہیں رزق زیادہ دےدیتےہیں اور (جس کوچاہیں) تنگی دےدیتےہیں۔ اگرہم پراللہ کی مہربانی نہ ہوتی توہم کوبھی دھنسادیتے۔ بس جی معلوم ہواکہ کافروں کوکامیابی نہیں ہوتی۔
فتح محمدجالندھری :
اور وہ لوگ جو کل اُس کے رتبے کی تمنا کرتے تھے صبح کو کہنے لگے ہائے شامت! خدا ہی تو اپنے بندوں میں سے جس کے لئے چاہتا ہے رزق فراخ کر دیتا ہے اور (جس کے لئے چاہتا ہے) تنگ کر دیتا ہے۔ اگر خدا ہم پر احسان نہ کرتا تو ہمیں بھی دھنسا دیتا۔ ہائے خرابی! کافر نجات نہیں پا سکتے
Sahi International :
And those who had wished for his position the previous day began to say, "Oh, how Allah extends provision to whom He wills of His servants and restricts it! If not that Allah had conferred favor on us, He would have caused it to swallow us. Oh, how the disbelievers do not succeed!"
تِلْكَ الدَّارُ الْآخِرَةُ نَجْعَلُهَا لِلَّذِينَ لَا يُرِيدُونَ عُلُوًّا فِي الْأَرْضِ وَلَا فَسَادًا ۚ وَالْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ (83)
محمداکرم اعوان :
یہ آخرت کاگھرہم ان لوگوں کےلیےخاص کرتےہیں جودنیامیں نہ بڑابنناچاہتےہیں اورنہ فسادکرنااور (اچھا) انجام تو پرہیزگارلوگوں کےلیے ہے۔
فتح محمدجالندھری :
وہ (جو) آخرت کا گھر (ہے) ہم نے اُسے اُن لوگوں کے لئے (تیار) کر رکھا ہے جو ملک میں ظلم اور فساد کا ارادہ نہیں رکھتے اور انجام (نیک) تو پرہیزگاروں ہی کا ہے
Sahi International :
That home of the Hereafter We assign to those who do not desire exaltedness upon the earth or corruption. And the [best] outcome is for the righteous.
مَن جَاءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهُ خَيْرٌ مِّنْهَا ۖ وَمَن جَاءَ بِالسَّيِّئَةِ فَلَا يُجْزَى الَّذِينَ عَمِلُوا السَّيِّئَاتِ إِلَّا مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ (84)
محمداکرم اعوان :
جو (آخرت میں) نیکی لےکرآئےگاتواس کواس سےبہتربدلہ ملےگااورجوبرائی لےکرآئےگاتوایسےلوگوں کوجوبُرےکام کرتےہیں اتناہی بدلہ ملےگاجتناوہ کرتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
جو شخص نیکی لے کر آئے گا اس کے لئے اس سے بہتر (صلہ موجود) ہے اور جو برائی لائے گا تو جن لوگوں نے برے کام کئے ان کو بدلہ بھی اسی طرح کا ملے گا جس طرح کے وہ کام کرتے تھے
Sahi International :
Whoever comes [on the Day of Judgement] with a good deed will have better than it; and whoever comes with an evil deed - then those who did evil deeds will not be recompensed except [as much as] what they used to do.
إِنَّ الَّذِي فَرَضَ عَلَيْكَ الْقُرْآنَ لَرَادُّكَ إِلَىٰ مَعَادٍ ۚ قُل رَّبِّي أَعْلَمُ مَن جَاءَ بِالْهُدَىٰ وَمَنْ هُوَ فِي ضَلَالٍ مُّبِينٍ (85)
محمداکرم اعوان :
بےشک جس (اللہ) نےآپ پرقرآن (پرعمل اوراس کی تبلیغ کو) فرض فرمایاہےوہ آپ کو (آپ کے) اصلی وطن (مکہ مکرمہ) میں پھرضرورپہنچائےگاآپ ان سےفرمادیجیئےمیراپروردگاراس شخص کوخوب جانتاہےجو (اللہ کی طرف سے) سچادین لےکرآیااور (اس کوبھی) جوواضح گمراہی میں (مبتلا) ہے۔
فتح محمدجالندھری :
(اے پیغمبر) جس (خدا) نے تم پر قرآن (کے احکام) کو فرض کیا ہے وہ تمہیں بازگشت کی جگہ لوٹا دے گا۔ کہہ دو کہ میرا پروردگار اس شخص کو بھی خوب جانتا ہے جو ہدایت لےکر آیا اور (اس کو بھی) جو صریح گمراہی میں ہے
Sahi International :
Indeed, [O Muhammad], He who imposed upon you the Qur'an will take you back to a place of return. Say, "My Lord is most knowing of who brings guidance and who is in clear error."
وَمَا كُنتَ تَرْجُو أَن يُلْقَىٰ إِلَيْكَ الْكِتَابُ إِلَّا رَحْمَةً مِّن رَّبِّكَ ۖ فَلَا تَكُونَنَّ ظَهِيرًا لِّلْكَافِرِينَ (86)
محمداکرم اعوان :
اورآپ کو (اپنےنبی ہونےسےقبل) یہ توقع نہ تھی کہ آپ پریہ کتاب نازل فرمائی جائےگی مگرصرف آپ کےپروردگارکی مہربانی سے (اس کانزول ہوا) سوآپ کافروں کی ذراتائید نہ کیجیئے۔
فتح محمدجالندھری :
اور تمہیں اُمید نہ تھی کہ تم پر کتاب نازل کی جائے گی۔ مگر تمہارے پروردگار کی مہربانی سے (نازل ہوئی) تو تم ہرگز کافروں کے مددگار نہ ہونا
Sahi International :
And you were not expecting that the Book would be conveyed to you, but [it is] a mercy from your Lord. So do not be an assistant to the disbelievers.
وَلَا يَصُدُّنَّكَ عَنْ آيَاتِ اللَّهِ بَعْدَ إِذْ أُنزِلَتْ إِلَيْكَ ۖ وَادْعُ إِلَىٰ رَبِّكَ ۖ وَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُشْرِكِينَ (87)
محمداکرم اعوان :
اوروہ آپ کواللہ کی آیتوں (کی تبلیغ) سےروک نہ دیں بعد اس کےکہ وہ آپ پرنازل ہوچکی ہیں اورآپ اپنےرب (کےدین) کی طرف بلاتےرہیں اوران مشرکوں میں شامل نہ ہوجائیے۔
فتح محمدجالندھری :
اور وہ تمہیں خدا کی آیتوں کی تبلیغ سے بعد اس کے کہ وہ تم پر نازل ہوچکی ہیں روک نہ دیں اور اپنے پروردگار کو پکارتے رہو اور مشرکوں میں ہرگز نہ ہو جیو
Sahi International :
And never let them avert you from the verses of Allah after they have been revealed to you. And invite [people] to your Lord. And never be of those who associate others with Allah.
وَلَا تَدْعُ مَعَ اللَّهِ إِلَٰهًا آخَرَ ۘ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۚ كُلُّ شَيْءٍ هَالِكٌ إِلَّا وَجْهَهُ ۚ لَهُ الْحُكْمُ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ (88)
محمداکرم اعوان :
اور (جس طرح آپ شرک سےمعصوم ہیں اسی طرح آئندہ بھی) اللہ کےساتھ کسی معبود کومت پکارئیے (کہ) اس کےسواکوئی معبود نہیں۔ سب چیزیں فناہونےوالی ہیں سوائےاس کی ذات کے۔ اسی کی حکومت ہےاوراسی کےپاس تم سب کوجاناہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور خدا کے ساتھ کسی اور کو معبود (سمجھ کر) نہ پکارنا اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اس کی ذات (پاک) کے سوا ہر چیز فنا ہونے والی ہے۔ اسی کا حکم ہے اور اسی کی طرف تم لوٹ کر جاؤ گے
Sahi International :
And do not invoke with Allah another deity. There is no deity except Him. Everything will be destroyed except His Face. His is the judgement, and to Him you will be returned.