Muhammad Akram Awan -
اوراس کی نشانیوں میں سےہےکہ تم کوبجلی دکھاتےہیں جس میں ڈربھی ہوتاہےاورامیدبھی اوروہی آسمان سےپانی برساتےہیں پھراس سےزمین کواس کےمردہ ہوجانےکےبعدزندہ کردیتےہیں۔ یقیناً اس میں عقل والوں کےلیےنشانیاں ہیں۔
Fateh Muhammad Jalandhry -
اور اسی کے نشانات (اور تصرفات) میں سے ہے کہ تم کو خوف اور اُمید دلانے کے لئے بجلی دکھاتا ہے اور آسمان سے مینھہ برساتا ہے۔ پھر زمین کو اس کے مر جانے کے بعد زندہ (و شاداب) کر دیتا ہے۔ عقل والوں کے لئے ان (باتوں) میں (بہت سی) نشانیاں ہیں
Sahi International -
And of His signs is [that] He shows you the lightning [causing] fear and aspiration, and He sends down rain from the sky by which He brings to life the earth after its lifelessness. Indeed in that are signs for a people who use reason.