بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
محمداکرم اعوان :
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں
فتح محمدجالندھری :
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
Sahi International :
In the name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
Sahi International :
Alif, Lam, Meem.
محمداکرم اعوان :
رومی مغلوب ہوگئے۔
فتح محمدجالندھری :
(اہلِ) روم مغلوب ہوگئے
Sahi International :
The Byzantines have been defeated
فِي أَدْنَى الْأَرْضِ وَهُم مِّن بَعْدِ غَلَبِهِمْ سَيَغْلِبُونَ
(3)
محمداکرم اعوان :
نزدیک کےملک (علاقے) میں اوراپنےمغلوب ہونےکےبعدعنقریب وہ غالب آجائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
نزدیک کے ملک میں اور وہ مغلوب ہونے کے بعد عنقریب غالب آجائیں گے
Sahi International :
In the nearest land. But they, after their defeat, will overcome.
فِي بِضْعِ سِنِينَ ۗ لِلَّهِ الْأَمْرُ مِن قَبْلُ وَمِن بَعْدُ ۚ وَيَوْمَئِذٍ يَفْرَحُ الْمُؤْمِنُونَ
(4)
محمداکرم اعوان :
چندہی سالوں میں۔ پہلےبھی اورپیچھےبھی اللہ ہی کاحکم ہے۔ اوراس روز مومن خوش ہوجائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
چند ہی سال میں پہلے بھی اور پیچھے بھی خدا ہی کا حکم ہے اور اُس روز مومن خوش ہوجائیں گے
Sahi International :
Within three to nine years. To Allah belongs the command before and after. And that day the believers will rejoice
بِنَصْرِ اللَّهِ ۚ يَنصُرُ مَن يَشَاءُ ۖ وَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
(5)
محمداکرم اعوان :
اللہ کی مددسے۔ وہ جس کوچاہیں مدددیتےہیں۔ اوروہ غالب (اور) مہربان ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(یعنی) خدا کی مدد سے۔ وہ جسے چاہتا ہے مدد دیتا ہے اور وہ غالب (اور) مہربان ہے
Sahi International :
In the victory of Allah. He gives victory to whom He wills, and He is the Exalted in Might, the Merciful.
وَعْدَ اللَّهِ ۖ لَا يُخْلِفُ اللَّهُ وَعْدَهُ وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ
(6)
محمداکرم اعوان :
اللہ نےاس کاوعدہ فرمایاہےاللہ اپنےوعدےکےخلاف نہیں فرماتےولیکن اکثرلوگ نہیں جانتے۔
فتح محمدجالندھری :
(یہ) خدا کا وعدہ (ہے) خدا اپنے وعدے کے خلاف نہیں کرتا لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے
Sahi International :
[It is] the promise of Allah. Allah does not fail in His promise, but most of the people do not know.
يَعْلَمُونَ ظَاهِرًا مِّنَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَهُمْ عَنِ الْآخِرَةِ هُمْ غَافِلُونَ
(7)
محمداکرم اعوان :
یہ لوگ صرف دنیاکی زندگی کےظاہرکوجانتےہیں اوریہ لوگ آخرت سےبےخبرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
یہ تو دنیا کی ظاہری زندگی کو جانتے ہیں۔ اور آخرت (کی طرف) سے غافل ہیں
Sahi International :
They know what is apparent of the worldly life, but they, of the Hereafter, are unaware.
أَوَلَمْ يَتَفَكَّرُوا فِي أَنفُسِهِم ۗ مَّا خَلَقَ اللَّهُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا إِلَّا بِالْحَقِّ وَأَجَلٍ مُّسَمًّى ۗ وَإِنَّ كَثِيرًا مِّنَ النَّاسِ بِلِقَاءِ رَبِّهِمْ لَكَافِرُونَ
(8)
محمداکرم اعوان :
کیاانہوں نےاپنےدلوں میں یہ غورنہیں کیاکہ اللہ نےآسمانوں اورزمین کواورجوکچھ ان دونوں کےدرمیان ہےکسی حکمت ہی سےاورایک میعادِ معین کےلیےپیدافرمایاہے۔ اوربےشک بہت سےآدمی اپنےپروردگارکےملنےسےمنکرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کیا اُنہوں نے اپنے دل میں غور نہیں کیا۔ کہ خدا نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے اُن کو حکمت سے اور ایک وقت مقرر تک کے لئے پیدا کیا ہے۔ اور بہت سے لوگ اپنے پروردگار سے ملنے کے قائل ہی نہیں
Sahi International :
Do they not contemplate within themselves? Allah has not created the heavens and the earth and what is between them except in truth and for a specified term. And indeed, many of the people, in [the matter of] the meeting with their Lord, are disbelievers.
أَوَلَمْ يَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَيَنظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ ۚ كَانُوا أَشَدَّ مِنْهُمْ قُوَّةً وَأَثَارُوا الْأَرْضَ وَعَمَرُوهَا أَكْثَرَ مِمَّا عَمَرُوهَا وَجَاءَتْهُمْ رُسُلُهُم بِالْبَيِّنَاتِ ۖ فَمَا كَانَ اللَّهُ لِيَظْلِمَهُمْ وَلَٰكِن كَانُوا أَنفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ
(9)
محمداکرم اعوان :
کیایہ لوگ زمین میں چلےپھرےنہیں تو (جس میں) دیکھتےکہ جولوگ ان سےپہلےہوگزرےہیں ان کاانجام کیاہوا۔ وہ ان سےقوت میں بھی بڑھےہوئےتھےاورانہوں نےزمین کوجوتااورجتناانہوں نےاس کوآبادکررکھاہےاس سےزیادہ انہوں نےاس کوآبادکیاتھااوران کےپاس بھی ان کےپیغمبرنشانیاں (معجزات) لےکرآتےرہے۔ تواللہ ایسےنہ تھےکہ ان پرزیادتی کرتےبلکہ وہ خودہی اپنےآپ پرظلم کرتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
کیا اُن لوگوں نے ملک میں سیر نہیں کی (سیر کرتے) تو دیکھ لیتے کہ جو لوگ اُن سے پہلے تھے ان کا انجام کیسے ہوا۔ وہ اُن سے زورو قوت میں کہیں زیادہ تھے اور اُنہوں نے زمین کو جوتا اور اس کو اس سے زیادہ آباد کیا تھا جو اُنہوں نے آباد کیا۔ اور اُن کے پاس اُن کے پیغمبر نشانیاں لےکر آتے رہے تو خدا ایسا نہ تھا کہ اُن پر ظلم کرتا۔ بلکہ وہی اپنے آپ پر ظلم کرتے تھے
Sahi International :
Have they not traveled through the earth and observed how was the end of those before them? They were greater than them in power, and they plowed the earth and built it up more than they have built it up, and their messengers came to them with clear evidences. And Allah would not ever have wronged them, but they were wronging themselves.
ثُمَّ كَانَ عَاقِبَةَ الَّذِينَ أَسَاءُوا السُّوأَىٰ أَن كَذَّبُوا بِآيَاتِ اللَّهِ وَكَانُوا بِهَا يَسْتَهْزِئُونَ
(10)
محمداکرم اعوان :
پھرایسےلوگوں کاانجام جوبرائی کرتےتھےبُراہی ہوااس لیےکہ اللہ کی نشانیوں کوجھٹلاتےتھےاوران کا مذاق اڑاتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
پھر جن لوگوں نے برائی کی اُن کا انجام بھی برا ہوا اس لیے کہ خدا کی آیتوں کو جھٹلاتے اور اُن کی ہنسی اُڑاتے رہے تھے
Sahi International :
Then the end of those who did evil was the worst [consequence] because they denied the signs of Allah and used to ridicule them.
اللَّهُ يَبْدَأُ الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ ثُمَّ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ
(11)
محمداکرم اعوان :
اللہ مخلوق کوپہلی باربھی پیدافرماتےہیں پھروہی اس کودوبارہ پیدافرمائیں گےپھرتم ان کےپاس لائےجاؤگے۔
فتح محمدجالندھری :
خدا ہی خلقت کو پہلی بار پیدا کرتا ہے وہی اس کو پھر پیدا کرے گا پھر تم اُسی کی طرف لوٹ جاؤ گے
Sahi International :
Allah begins creation; then He will repeat it; then to Him you will be returned.
وَيَوْمَ تَقُومُ السَّاعَةُ يُبْلِسُ الْمُجْرِمُونَ
(12)
محمداکرم اعوان :
اورجس دن قیامت برپا ہوگی گناہگارناامیدہوجائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جس دن قیامت برپا ہوگی گنہگار نااُمید ہوجائیں گے
Sahi International :
And the Day the Hour appears the criminals will be in despair.
وَلَمْ يَكُن لَّهُم مِّن شُرَكَائِهِمْ شُفَعَاءُ وَكَانُوا بِشُرَكَائِهِمْ كَافِرِينَ
(13)
محمداکرم اعوان :
اوران کے (بنائے ہوئے) شریکوں میں سےکوئی ان کاسفارشی نہ ہوگااوریہ لوگ اپنےشریکوں سےمنکرہوجائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان کے (بنائے ہوئے) شریکوں میں سے کوئی ان کا سفارشی نہ ہوگا اور وہ اپنے شریکوں سے نامعتقد ہوجائیں گے
Sahi International :
And there will not be for them among their [alleged] partners any intercessors, and they will [then] be disbelievers in their partners.
وَيَوْمَ تَقُومُ السَّاعَةُ يَوْمَئِذٍ يَتَفَرَّقُونَ
(14)
محمداکرم اعوان :
اورجس روز قیامت قائم ہوگی اس روزسب آدمی جُداجُداہوجائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جس دن قیامت برپا ہوگی اس روز وہ الگ الگ فرقے ہوجائیں گے
Sahi International :
And the Day the Hour appears - that Day they will become separated.
فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فَهُمْ فِي رَوْضَةٍ يُحْبَرُونَ
(15)
محمداکرم اعوان :
توجولوگ ایمان لائےتھےاورنیک کام کرتےرہےتھےوہ لوگ توباغ میں مسرورہوں گے۔
فتح محمدجالندھری :
تو جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے وہ (بہشت کے) باغ میں خوش حال ہوں گے
Sahi International :
And as for those who had believed and done righteous deeds, they will be in a garden [of Paradise], delighted.
وَأَمَّا الَّذِينَ كَفَرُوا وَكَذَّبُوا بِآيَاتِنَا وَلِقَاءِ الْآخِرَةِ فَأُولَٰئِكَ فِي الْعَذَابِ مُحْضَرُونَ
(16)
محمداکرم اعوان :
اورجن لوگوں نےکفرکیاتھااورہماری آیتوں کواورآخرت کےآنےکوجھٹلایاتھاتووہی لوگ عذاب میں ڈالےجائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جنہوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں اور آخرت کے آنے کو جھٹلایا۔ وہ عذاب میں ڈالے جائیں گے
Sahi International :
But as for those who disbelieved and denied Our verses and the meeting of the Hereafter, those will be brought into the punishment [to remain].
فَسُبْحَانَ اللَّهِ حِينَ تُمْسُونَ وَحِينَ تُصْبِحُونَ
(17)
محمداکرم اعوان :
جب تم شام کرتےہواورجب صبح کرتےہوتواللہ کی پاکی بیان کیاکرو۔
فتح محمدجالندھری :
تو جس وقت تم کو شام ہو اور جس وقت صبح ہو خدا کی تسبیح کرو (یعنی نماز پڑھو)
Sahi International :
So exalted is Allah when you reach the evening and when you reach the morning.
وَلَهُ الْحَمْدُ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَعَشِيًّا وَحِينَ تُظْهِرُونَ
(18)
محمداکرم اعوان :
اوراسی کی حمد ہوتی ہےتمام آسمانوں اورزمین میں اوربعدزوال کےاورظہرکےوقت۔
فتح محمدجالندھری :
اور آسمانوں اور زمین میں اُسی کی تعریف ہے۔ اور تیسرے پہر بھی اور جب دوپہر ہو (اُس وقت بھی نماز پڑھا کرو)
Sahi International :
And to Him is [due all] praise throughout the heavens and the earth. And [exalted is He] at night and when you are at noon.
يُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَيُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَيِّ وَيُحْيِي الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا ۚ وَكَذَٰلِكَ تُخْرَجُونَ
(19)
محمداکرم اعوان :
وہ جاندارکوبےجان سےباہرلاتےہیں اوربےجان کوجان دارسےباہرلاتےہیں اورزمین کواس کےمُردہ ہونےکےبعدزندہ فرماتےہیں اوراسی طرح تم لوگ (بھی) نکالےجاؤگے۔
فتح محمدجالندھری :
وہی زندے کو مردے سے نکالتا اور (وہی) مردے کو زندے سے نکالتا ہے اور (وہی) زمین کو اس کے مرنے کے بعد زندہ کرتا ہے۔ اور اسی طرح تم (دوبارہ زمین میں سے) نکالے جاؤ گے
Sahi International :
He brings the living out of the dead and brings the dead out of the living and brings to life the earth after its lifelessness. And thus will you be brought out.
وَمِنْ آيَاتِهِ أَنْ خَلَقَكُم مِّن تُرَابٍ ثُمَّ إِذَا أَنتُم بَشَرٌ تَنتَشِرُونَ
(20)
محمداکرم اعوان :
اوراس کی نشانیوں میں سےیہ ہےکہ تم کومٹی سےپیدافرمایاپھراب تم انسان ہوکرجابجاپھیل رہےہو۔
فتح محمدجالندھری :
اور اسی کے نشانات (اور تصرفات) میں سے ہے کہ اُس نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا۔ پھر اب تم انسان ہوکر جا بجا پھیل رہے ہو
Sahi International :
And of His signs is that He created you from dust; then, suddenly you were human beings dispersing [throughout the earth].
وَمِنْ آيَاتِهِ أَنْ خَلَقَ لَكُم مِّنْ أَنفُسِكُمْ أَزْوَاجًا لِّتَسْكُنُوا إِلَيْهَا وَجَعَلَ بَيْنَكُم مَّوَدَّةً وَرَحْمَةً ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ
(21)
محمداکرم اعوان :
اوراس کی نشانیوں (تصرفات) میں سےیہ ہےکہ اس نےتمہارےلیےتمہاری ہی جنس میں سےبیبیاں پیدافرمائیں تاکہ تم کوان کےپاس آرام ملےاورتمہارے (میاں بیوی کے) درمیان محبت اورہمدردی پیدافرمائی۔ جولوگ غوروفکرکرتےہیں یقیناً ان کےلیےان باتوں میں (بہت سی) نشانیاں ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اسی کے نشانات (اور تصرفات) میں سے ہے کہ اُس نے تمہارے لئے تمہاری ہی جنس کی عورتیں پیدا کیں تاکہ اُن کی طرف (مائل ہوکر) آرام حاصل کرو اور تم میں محبت اور مہربانی پیدا کر دی جو لوگ غور کرتے ہیں اُن کے لئے ان باتوں میں (بہت سی) نشانیاں ہیں
Sahi International :
And of His signs is that He created for you from yourselves mates that you may find tranquillity in them; and He placed between you affection and mercy. Indeed in that are signs for a people who give thought.
وَمِنْ آيَاتِهِ خَلْقُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافُ أَلْسِنَتِكُمْ وَأَلْوَانِكُمْ ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِّلْعَالِمِينَ
(22)
محمداکرم اعوان :
اوراس کی نشانیوں میں سےآسمانوں اورزمین کاپیدافرماناہےاورتمہاری زبانوں اوررنگوں کاالگ الگ ہوناہے۔ بےشک اس میں دانشمندوں کےلیے (بہت سی) نشانیاں ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اسی کے نشانات (اور تصرفات) میں سے ہے آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنا اور تمہاری زبانوں اور رنگوں کا جدا جدا ہونا۔ اہلِ دانش کے لیے ان (باتوں) میں (بہت سی) نشانیاں ہیں
Sahi International :
And of His signs is the creation of the heavens and the earth and the diversity of your languages and your colors. Indeed in that are signs for those of knowledge.
وَمِنْ آيَاتِهِ مَنَامُكُم بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَابْتِغَاؤُكُم مِّن فَضْلِهِ ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يَسْمَعُونَ
(23)
محمداکرم اعوان :
اوراس کی نشانیوں میں سےتمہارارات اوردن میں سونا، لیٹناہےاوراس کےفضل (روزی) کا تلاش کرنا۔ بےشک اس میں سننےوالوں کےلیےنشانیاں ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اسی کے نشانات (اور تصرفات) میں سے ہے تمہارا رات اور دن میں سونا اور اُس کے فضل کا تلاش کرنا۔ جو لوگ سنتے ہیں اُن کے لیے ان باتوں میں (بہت سی) نشانیاں ہیں
Sahi International :
And of His signs is your sleep by night and day and your seeking of His bounty. Indeed in that are signs for a people who listen.
وَمِنْ آيَاتِهِ يُرِيكُمُ الْبَرْقَ خَوْفًا وَطَمَعًا وَيُنَزِّلُ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَيُحْيِي بِهِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يَعْقِلُونَ
(24)
محمداکرم اعوان :
اوراس کی نشانیوں میں سےہےکہ تم کوبجلی دکھاتےہیں جس میں ڈربھی ہوتاہےاورامیدبھی اوروہی آسمان سےپانی برساتےہیں پھراس سےزمین کواس کےمردہ ہوجانےکےبعدزندہ کردیتےہیں۔ یقیناً اس میں عقل والوں کےلیےنشانیاں ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اسی کے نشانات (اور تصرفات) میں سے ہے کہ تم کو خوف اور اُمید دلانے کے لئے بجلی دکھاتا ہے اور آسمان سے مینھہ برساتا ہے۔ پھر زمین کو اس کے مر جانے کے بعد زندہ (و شاداب) کر دیتا ہے۔ عقل والوں کے لئے ان (باتوں) میں (بہت سی) نشانیاں ہیں
Sahi International :
And of His signs is [that] He shows you the lightning [causing] fear and aspiration, and He sends down rain from the sky by which He brings to life the earth after its lifelessness. Indeed in that are signs for a people who use reason.
وَمِنْ آيَاتِهِ أَن تَقُومَ السَّمَاءُ وَالْأَرْضُ بِأَمْرِهِ ۚ ثُمَّ إِذَا دَعَاكُمْ دَعْوَةً مِّنَ الْأَرْضِ إِذَا أَنتُمْ تَخْرُجُونَ
(25)
محمداکرم اعوان :
اوراس کی نشانیوں میں سےہےکہ آسمان اورزمین اس کےحکم سےقائم ہیں۔ پھرجب وہ تم کوزمین میں سے (نکلنےکےلیے) آوازدیں گےتوتم جھٹ سےنکل پڑوگے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اسی کے نشانات (اور تصرفات) میں سے ہے کہ آسمان اور زمین اس کے حکم سے قائم ہیں۔ پھر جب وہ تم کو زمین میں سے (نکلنے کے لئے) آواز دے گا تو تم جھٹ نکل پڑو گے
Sahi International :
And of His signs is that the heaven and earth remain by His command. Then when He calls you with a [single] call from the earth, immediately you will come forth.
وَلَهُ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ كُلٌّ لَّهُ قَانِتُونَ
(26)
محمداکرم اعوان :
اورجتنےآسمان اورزمین میں موجودہیں، سب اُسی کےتابع ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور آسمانوں اور زمین میں (جتنے فرشتے اور انسان وغیرہ ہیں) اسی کے (مملوک) ہیں (اور) تمام اس کے فرمانبردار ہیں
Sahi International :
And to Him belongs whoever is in the heavens and earth. All are to Him devoutly obedient.
وَهُوَ الَّذِي يَبْدَأُ الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ وَهُوَ أَهْوَنُ عَلَيْهِ ۚ وَلَهُ الْمَثَلُ الْأَعْلَىٰ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
(27)
محمداکرم اعوان :
اوروہی ہےجوخلق کواول بارپیدافرماتاہےپھروہی اُسےدوبارہ پیدافرمائےگااوروہ اُس کےلیےزیادہ آسان ہے۔ اورآسمانوں اورزمین میں اُسی کی شان اعلیٰ ہےاوروہ غالب، حکمت والاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور وہی تو ہے جو خلقت کو پہلی دفعہ پیدا کرتا ہے پھر اُسے دوبارہ پیدا کرے گا۔ اور یہ اس کو بہت آسان ہے۔ اور آسمانوں اور زمین میں اس کی شان بہت بلند ہے۔ اور وہ غالب حکمت والا ہے
Sahi International :
And it is He who begins creation; then He repeats it, and that is [even] easier for Him. To Him belongs the highest attribute in the heavens and earth. And He is the Exalted in Might, the Wise.
ضَرَبَ لَكُم مَّثَلًا مِّنْ أَنفُسِكُمْ ۖ هَل لَّكُم مِّن مَّا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُم مِّن شُرَكَاءَ فِي مَا رَزَقْنَاكُمْ فَأَنتُمْ فِيهِ سَوَاءٌ تَخَافُونَهُمْ كَخِيفَتِكُمْ أَنفُسَكُمْ ۚ كَذَٰلِكَ نُفَصِّلُ الْآيَاتِ لِقَوْمٍ يَعْقِلُونَ
(28)
محمداکرم اعوان :
(اللہ) تمہارےہی حالات میں سےتمہارےلیےایک مثال بیان فرماتےہیں۔ کیاتمہارےغلاموں میں سےکوئی شخص اُس مال میں جوہم نےتم کودیاہےشریک ہےکہ تم اوروہ اس میں برابرہوں جن کاتم اس قدرخیال کروجیسا اپنےآپس کاخیال کرتےہوہم اسی طرح عقل والوں کےلیےصاف صاف دلائل بیان فرماتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
وہ تمہارے لئے تمہارے ہی حال کی ایک مثال بیان فرماتا ہے کہ بھلا جن (لونڈی غلاموں) کے تم مالک ہو وہ اس (مال) میں جو ہم نے تم کو عطا فرمایا ہے تمہارے شریک ہیں، اور (کیا) تم اس میں (اُن کو اپنے) برابر (مالک سمجھتے) ہو (اور کیا) تم اُن سے اس طرح ڈرتے ہو جس طرح اپنوں سے ڈرتے ہو، اسی طرح عقل والوں کے لئے اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان کرتے ہیں
Sahi International :
He presents to you an example from yourselves. Do you have among those whom your right hands possess any partners in what We have provided for you so that you are equal therein [and] would fear them as your fear of one another [within a partnership]? Thus do We detail the verses for a people who use reason.
بَلِ اتَّبَعَ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَهْوَاءَهُم بِغَيْرِ عِلْمٍ ۖ فَمَن يَهْدِي مَنْ أَضَلَّ اللَّهُ ۖ وَمَا لَهُم مِّن نَّاصِرِينَ
(29)
محمداکرم اعوان :
بلکہ ظالموں نےبِنادلیل اپنےخیالات کااتباع کررکھاہے۔ جس کواللہ گمراہ کرےتواس کاکون راہ پرلائےاوران (ظالموں) کاکوئی مددگارنہیں ہے۔
فتح محمدجالندھری :
مگر جو ظالم ہیں بےسمجھے اپنی خواہشوں کے پیچھے چلتے ہیں تو جس کو خدا گمراہ کرے اُسے کون ہدایت دے سکتا ہے؟ اور ان کا کوئی مددگار نہیں
Sahi International :
But those who wrong follow their [own] desires without knowledge. Then who can guide one whom Allah has sent astray? And for them there are no helpers.
فَأَقِمْ وَجْهَكَ لِلدِّينِ حَنِيفًا ۚ فِطْرَتَ اللَّهِ الَّتِي فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْهَا ۚ لَا تَبْدِيلَ لِخَلْقِ اللَّهِ ۚ ذَٰلِكَ الدِّينُ الْقَيِّمُ وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ
(30)
محمداکرم اعوان :
توتم ایک طرف کے (یکسو) ہوکردین پرسیدھا رُخ کیےچلےجاؤ۔ اللہ کی فطرت کوجس پراس نےلوگوں کوپیدافرمایاہے (اختیارکیےرہو)۔ اللہ کی بنائی ہوئی (فطرت) میں تبدیلی نہیں ہوتی (یعنی نہ کرناچاہیے) یہی سیدھادین ہےولیکن اکثرلوگ نہیں جانتے۔
فتح محمدجالندھری :
تو تم ایک طرف کے ہوکر دین (خدا کے رستے) پر سیدھا منہ کئے چلے جاؤ (اور) خدا کی فطرت کو جس پر اُس نے لوگوں کو پیدا کیا ہے (اختیار کئے رہو) خدا کی بنائی ہوئی (فطرت) میں تغیر وتبدل نہیں ہو سکتا۔ یہی سیدھا دین ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے
Sahi International :
So direct your face toward the religion, inclining to truth. [Adhere to] the fitrah of Allah upon which He has created [all] people. No change should there be in the creation of Allah. That is the correct religion, but most of the people do not know.
۞ مُنِيبِينَ إِلَيْهِ وَاتَّقُوهُ وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَلَا تَكُونُوا مِنَ الْمُشْرِكِينَ
(31)
محمداکرم اعوان :
اُسی کی طرف رجوع کیےرہواوراس سےڈرتےرہواورنمازقائم رکھواورمشرکوں میں سےمت ہونا (کسی طرح کا شرک مت کرو)۔
فتح محمدجالندھری :
(مومنو) اُسی (خدا) کی طرف رجوع کئے رہو اور اس سے ڈرتے رہو اور نماز پڑھتے رہو اور مشرکوں میں نہ ہونا
Sahi International :
[Adhere to it], turning in repentance to Him, and fear Him and establish prayer and do not be of those who associate others with Allah
مِنَ الَّذِينَ فَرَّقُوا دِينَهُمْ وَكَانُوا شِيَعًا ۖ كُلُّ حِزْبٍ بِمَا لَدَيْهِمْ فَرِحُونَ
(32)
محمداکرم اعوان :
جن لوگوں نےاپنےدین کوٹکڑےٹکڑےکرلیااوروہ گروہ گروہ ہوگئےہرگروہ اپنےاس طریقہ پرخوش ہےجواس کےپاس ہے۔
فتح محمدجالندھری :
(اور نہ) اُن لوگوں میں (ہونا) جنہوں نے اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا اور (خود) فرقے فرقے ہو گئے۔ سب فرقے اسی سے خوش ہیں جو اُن کے پاس ہے
Sahi International :
[Or] of those who have divided their religion and become sects, every faction rejoicing in what it has.
وَإِذَا مَسَّ النَّاسَ ضُرٌّ دَعَوْا رَبَّهُم مُّنِيبِينَ إِلَيْهِ ثُمَّ إِذَا أَذَاقَهُم مِّنْهُ رَحْمَةً إِذَا فَرِيقٌ مِّنْهُم بِرَبِّهِمْ يُشْرِكُونَ
(33)
محمداکرم اعوان :
اورجب لوگوں کوتکلیف پہنچتی ہےتواپنےپروردگارکواُسی کی طرف رجوع ہوتےہوئےپکارتےہیں پھرجب وہ ان کواپنی طرف سےعنایت (کامزہ) چکھادیتےہیں توان میں سےکچھ لوگ اپنےپروردگارسےشرک کرنےلگتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب لوگوں کو تکلیف پہنچتی ہے تو اپنے پروردگار کو پکارتے اور اسی کی طرف رجوع ہوتے ہیں۔ پھر جب وہ ان کو اپنی رحمت کا مزا چکھاتا ہے تو ایک فرقہ اُن میں سے اپنے پروردگار سے شرک کرنے لگتا ہے
Sahi International :
And when adversity touches the people, they call upon their Lord, turning in repentance to Him. Then when He lets them taste mercy from Him, at once a party of them associate others with their Lord,
لِيَكْفُرُوا بِمَا آتَيْنَاهُمْ ۚ فَتَمَتَّعُوا فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ
(34)
محمداکرم اعوان :
تاکہ جوکچھ ہم نےان کودیاہےاس کی ناشکری کریں سو (چندروز) فائدہ اٹھالوپھرتم کوجلدی معلوم ہوجائےگا۔
فتح محمدجالندھری :
تاکہ جو ہم نے ان کو بخشا ہے اُس کی ناشکری کریں سو (خیر) فائدے اُٹھالو عنقریب تم کو (اس کا انجام) معلوم ہو جائے گا
Sahi International :
So that they will deny what We have granted them. Then enjoy yourselves, for you are going to know.
أَمْ أَنزَلْنَا عَلَيْهِمْ سُلْطَانًا فَهُوَ يَتَكَلَّمُ بِمَا كَانُوا بِهِ يُشْرِكُونَ
(35)
محمداکرم اعوان :
کیاہم نےان پرکوئی (ایسی) دلیل نازل فرمائی ہےکہ وہ ان کواللہ کےساتھ شرک کرنابتاتی ہے؟
فتح محمدجالندھری :
کیا ہم نے ان پر کوئی ایسی دلیل نازل کی ہے کہ اُن کو خدا کے ساتھ شرک کرنا بتاتی ہے
Sahi International :
Or have We sent down to them an authority, and it speaks of what they were associating with Him?
وَإِذَا أَذَقْنَا النَّاسَ رَحْمَةً فَرِحُوا بِهَا ۖ وَإِن تُصِبْهُمْ سَيِّئَةٌ بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيهِمْ إِذَا هُمْ يَقْنَطُونَ
(36)
محمداکرم اعوان :
اورجب ہم لوگوں کواپنی رحمت (کامزہ) چکھاتےہیں تووہ اس سےخوش ہوجاتےہیں۔ اوراگران کےعملوں کےسبب جوان کےہاتھوں نےآگےبھیجےہیں اُن کوکوئی تکلیف پہنچےتووہ ناامیدہوکررہ جاتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب ہم لوگوں کو اپنی رحمت کا مزا چکھاتے ہیں تو اُس سے خوش ہو جاتے ہیں اور اگر اُن کے عملوں کے سبب جو اُن کے ہاتھوں نے آگے بھیجے ہیں کوئی گزند پہنچے تو نااُمید ہو کر رہ جاتے ہیں
Sahi International :
And when We let the people taste mercy, they rejoice therein, but if evil afflicts them for what their hands have put forth, immediately they despair.
أَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّ اللَّهَ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَن يَشَاءُ وَيَقْدِرُ ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ
(37)
محمداکرم اعوان :
کیاوہ نہیں دیکھتےیہ کہ اللہ جس کےلیےچاہتےہیں رزق فراخ فرمادیتےہیں اور (جس کےلیے چاہیں) کم کردیتےہیں۔ بےشک اس میں ایمان والوں کےلیے (بہت) نشانیاں ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کیا اُنہوں نے نہیں دیکھا کہ خدا ہی جس کے لئے چاہتا ہے رزق فراخ کرتا ہے اور (جس کے لئے چاہتا ہے) تنگ کرتا ہے۔ بیشک اس میں ایمان لانے والوں کے لئے نشانیاں ہیں
Sahi International :
Do they not see that Allah extends provision for whom He wills and restricts [it]? Indeed, in that are signs for a people who believe.
فَآتِ ذَا الْقُرْبَىٰ حَقَّهُ وَالْمِسْكِينَ وَابْنَ السَّبِيلِ ۚ ذَٰلِكَ خَيْرٌ لِّلَّذِينَ يُرِيدُونَ وَجْهَ اللَّهِ ۖ وَأُولَٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ
(38)
محمداکرم اعوان :
پس قرابت دارکواس کاحق دیاکرواورمسکین اورمسافرکوبھی۔ یہ ان لوگوں کےلیےبہترہےجواللہ کی رضاکےطالب ہیں اورایسےہی لوگ فلاح پانےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
تو اہلِ قرابت اور محتاجوں اور مسافروں کو ان کا حق دیتے رہو۔ جو لوگ رضائے خدا کے طالب ہیں یہ اُن کے حق میں بہتر ہے۔ اور یہی لوگ نجات حاصل کرنے والے ہیں
Sahi International :
So give the relative his right, as well as the needy and the traveler. That is best for those who desire the countenance of Allah, and it is they who will be the successful.
وَمَا آتَيْتُم مِّن رِّبًا لِّيَرْبُوَ فِي أَمْوَالِ النَّاسِ فَلَا يَرْبُو عِندَ اللَّهِ ۖ وَمَا آتَيْتُم مِّن زَكَاةٍ تُرِيدُونَ وَجْهَ اللَّهِ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْمُضْعِفُونَ
(39)
محمداکرم اعوان :
اورجوچیزتم سُودپر (اس غرض سے) دوگےکہ وہ لوگوں کےمال میں پہنچ کرزیادہ ہوجائےتواللہ کےنزدیک (اس میں) بڑھوتری نہیں ہوتی اورجوتم زکوٰۃ دیتےہواللہ کی رضامندی طلب کرتےہوئےتوایسےہی لوگ (اپنےمال کو) دوچند، سہ چند کرنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو تم سود دیتے ہو کہ لوگوں کے مال میں افزائش ہو تو خدا کے نزدیک اس میں افزائش نہیں ہوتی اور جو تم زکوٰة دیتے ہو اور اُس سے خدا کی رضا مندی طلب کرتے ہو تو (وہ موجبِ برکت ہے اور) ایسے ہی لوگ (اپنے مال کو) دو چند سہ چند کرنے والے ہیں
Sahi International :
And whatever you give for interest to increase within the wealth of people will not increase with Allah. But what you give in zakah, desiring the countenance of Allah - those are the multipliers.
اللَّهُ الَّذِي خَلَقَكُمْ ثُمَّ رَزَقَكُمْ ثُمَّ يُمِيتُكُمْ ثُمَّ يُحْيِيكُمْ ۖ هَلْ مِن شُرَكَائِكُم مَّن يَفْعَلُ مِن ذَٰلِكُم مِّن شَيْءٍ ۚ سُبْحَانَهُ وَتَعَالَىٰ عَمَّا يُشْرِكُونَ
(40)
محمداکرم اعوان :
اللہ وہ ہےجس نےتم کوپیدافرمایاپھرتم کورزق عطافرمایاپھرتم کوموت دیتاہےپھرتم کوزندہ کرےگا۔ کیاتمہارےشریکوں میں بھی کوئی ایساہےجوان کاموں میں سےکچھ بھی کرسکےوہ (اللہ) پاک ہےاوران کےشرک سےبالاترہے۔
فتح محمدجالندھری :
خدا ہی تو ہے جس نے تم کو پیدا کیا پھر تم کو رزق دیا پھر تمہیں مارے گا۔ پھر زندہ کرے گا۔ بھلا تمہارے (بنائے ہوئے) شریکوں میں بھی کوئی ایسا ہے جو ان کاموں میں سے کچھ کر سکے۔ وہ پاک ہے اور (اس کی شان) ان کے شریکوں سے بلند ہے
Sahi International :
Allah is the one who created you, then provided for you, then will cause you to die, and then will give you life. Are there any of your "partners" who does anything of that? Exalted is He and high above what they associate with Him.
ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ بِمَا كَسَبَتْ أَيْدِي النَّاسِ لِيُذِيقَهُم بَعْضَ الَّذِي عَمِلُوا لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ
(41)
محمداکرم اعوان :
لوگوں کےاعمال کےباعث خشکی اوردریا میں فساد پھیل رہاہےتاکہ وہ (اللہ) ان کوان کےبعض اعمال (کامزہ) چکھائیں، عجب نہیں کہ وہ بازآجائیں۔
فتح محمدجالندھری :
خشکی اور تری میں لوگوں کے اعمال کے سبب فساد پھیل گیا ہے تاکہ خدا اُن کو اُن کے بعض اعمال کا مزہ چکھائے عجب نہیں کہ وہ باز آجائیں
Sahi International :
Corruption has appeared throughout the land and sea by [reason of] what the hands of people have earned so He may let them taste part of [the consequence of] what they have done that perhaps they will return [to righteousness].
قُلْ سِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَانظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِينَ مِن قَبْلُ ۚ كَانَ أَكْثَرُهُم مُّشْرِكِينَ
(42)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےزمین میں پھروتودیکھوکہ جوپہلےہوکرگزرےان کاانجام کیاہوا؟ ان میں اکثرلوگ شرک کرنےوالےہی تھے۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ ملک میں چلو پھرو اور دیکھو کہ جو لوگ (تم سے) پہلے ہوئے ہیں ان کا کیسا انجام ہوا ہے۔ ان میں زیادہ تر مشرک ہی تھے
Sahi International :
Say, [O Muhammad], "Travel through the land and observe how was the end of those before. Most of them were associators [of others with Allah].
فَأَقِمْ وَجْهَكَ لِلدِّينِ الْقَيِّمِ مِن قَبْلِ أَن يَأْتِيَ يَوْمٌ لَّا مَرَدَّ لَهُ مِنَ اللَّهِ ۖ يَوْمَئِذٍ يَصَّدَّعُونَ
(43)
محمداکرم اعوان :
سوتم اپنارخ دینِ راست (سیدھاراستہ) کی طرف رکھواس سےپہلےکہ ایسادن آجائےجس کےلیےپھراللہ کی طرف سےہٹنانہ ہوگا۔ اس دن سب لوگ الگ الگ ہوجائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
تو اس روز سے پہلے جو خدا کی طرف سے آکر رہے گا اور رک نہیں سکے گا دین (کے رستے) پر سیدھا منہ کئے چلے چلو اس روز (سب) لوگ منتشر ہوجائیں گے
Sahi International :
So direct your face toward the correct religion before a Day comes from Allah of which there is no repelling. That Day, they will be divided.
مَن كَفَرَ فَعَلَيْهِ كُفْرُهُ ۖ وَمَنْ عَمِلَ صَالِحًا فَلِأَنفُسِهِمْ يَمْهَدُونَ
(44)
محمداکرم اعوان :
جس نےکفرکیاتواس کاکفراُسی پرپڑےگااورجس نےنیک عمل کیاسویہ لوگ اپنےلیےسامان کررہےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جس شخص نے کفر کیا تو اس کے کفر کا ضرر اُسی کو ہے اور جس نے نیک عمل کئے تو ایسے لوگ اپنے ہی لئے آرام گاہ درست کرتے ہیں
Sahi International :
Whoever disbelieves - upon him is [the consequence of] his disbelief. And whoever does righteousness - they are for themselves preparing,
لِيَجْزِيَ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ مِن فَضْلِهِ ۚ إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الْكَافِرِينَ
(45)
محمداکرم اعوان :
تاکہ وہ (اللہ) ان لوگوں کوجوایمان لائےاورنیک کام کرتےرہےاپنےفضل سےصِلہ عطافرمائے۔ بےشک وہ کافروں کو پسند نہیں فرماتا۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اُن کو خدا اپنے فضل سے بدلہ دے گا۔ بیشک وہ کافروں کو دوست نہیں رکھتا
Sahi International :
That He may reward those who have believed and done righteous deeds out of His bounty. Indeed, He does not like the disbelievers.
وَمِنْ آيَاتِهِ أَن يُرْسِلَ الرِّيَاحَ مُبَشِّرَاتٍ وَلِيُذِيقَكُم مِّن رَّحْمَتِهِ وَلِتَجْرِيَ الْفُلْكُ بِأَمْرِهِ وَلِتَبْتَغُوا مِن فَضْلِهِ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ
(46)
محمداکرم اعوان :
اوراُس کی نشانیوں میں سےہےکہ ہواؤں کوخوش خبری دےکربھیجتاہےاورتاکہ تم کواپنی رحمت (کامزہ) چکھائےاورتاکہ کشتیاں (بحری سواریاں) اُس کےحکم سےچلیں اورتاکہ تم اس کی روزی میں سےتلاش کرواورتاکہ تم شکرکرو۔
فتح محمدجالندھری :
اور اُسی کی نشانیوں میں سے ہے کہ ہواؤں کو بھیجتا ہے کہ خوشخبری دیتی ہیں تاکہ تم کو اپنی رحمت کے مزے چکھائے اور تاکہ اس کے حکم سے کشتیاں چلیں اور تاکہ اس کے فضل سے (روزی) طلب کرو عجب نہیں کہ تم شکر کرو
Sahi International :
And of His signs is that He sends the winds as bringers of good tidings and to let you taste His mercy and so the ships may sail at His command and so you may seek of His bounty, and perhaps you will be grateful.
وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا مِن قَبْلِكَ رُسُلًا إِلَىٰ قَوْمِهِمْ فَجَاءُوهُم بِالْبَيِّنَاتِ فَانتَقَمْنَا مِنَ الَّذِينَ أَجْرَمُوا ۖ وَكَانَ حَقًّا عَلَيْنَا نَصْرُ الْمُؤْمِنِينَ
(47)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناًہم نےآپ سےپہلےبھی پیغمبران کی قوموں کی طرف بھیجےپس وہ ان کےپاس نشانیاں (معجزات) لےکرآئےسوہم نےان لوگوں سےانتقام لیاجوگناہ کرتےتھےاوراہلِ ایمان کاغالب کرناہمارےذمہ تھا۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے تم سے پہلے بھی پیغمبر ان کی قوم کی طرف بھیجے تو وہ اُن کے پاس نشانیاں لےکر آئے سو جو لوگ نافرمانی کرتے تھے ہم نے اُن سے بدلہ لےکر چھوڑا اور مومنوں کی مدد ہم پر لازم تھی
Sahi International :
And We have already sent messengers before you to their peoples, and they came to them with clear evidences; then We took retribution from those who committed crimes, and incumbent upon Us was support of the believers.
اللَّهُ الَّذِي يُرْسِلُ الرِّيَاحَ فَتُثِيرُ سَحَابًا فَيَبْسُطُهُ فِي السَّمَاءِ كَيْفَ يَشَاءُ وَيَجْعَلُهُ كِسَفًا فَتَرَى الْوَدْقَ يَخْرُجُ مِنْ خِلَالِهِ ۖ فَإِذَا أَصَابَ بِهِ مَن يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ إِذَا هُمْ يَسْتَبْشِرُونَ
(48)
محمداکرم اعوان :
اللہ وہ ہیں جوہوائیں بھیجتےہیں پھروہ بادلوں کواٹھالیتی ہیں پھراللہ ان کوجس طرح چاہتےہیں آسمان میں پھیلادیتےہیں اور (پھر) اس کوتہہ بہ تہہ کردیتےہیں پھرتم مینّہہ کودیکھتےہوکہ اس کےاندرسےنکلتاہےپھرجب وہ اپنےبندوں میں سےجس کوچاہتےہیں پہنچادیتےہیں توبس وہ خوش ہوجاتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
خدا ہی تو ہے جو ہواؤں کو چلاتا ہے تو وہ بادل کو اُبھارتی ہیں۔ پھر خدا اس کو جس طرح چاہتا ہے آسمان میں پھیلا دیتا اور تہ بتہ کر دیتا ہے پھر تم دیکھتے ہو کہ اس کے بیچ میں سے مینھہ نکلنے لگتا ہے پھر جب وہ اپنے بندوں میں سے جن پر چاہتا ہے اُسے برسا دیتا ہے تو وہ خوش ہو جاتے ہیں
Sahi International :
It is Allah who sends the winds, and they stir the clouds and spread them in the sky however He wills, and He makes them fragments so you see the rain emerge from within them. And when He causes it to fall upon whom He wills of His servants, immediately they rejoice
وَإِن كَانُوا مِن قَبْلِ أَن يُنَزَّلَ عَلَيْهِم مِّن قَبْلِهِ لَمُبْلِسِينَ
(49)
محمداکرم اعوان :
اوریہ لوگ، اس سےپہلےکہ ان پر (مینّہہ) برسے (اس سے) مایوس تھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور بیشتر تو وہ مینھہ کے اُترنے سے پہلے نااُمید ہو رہے تھے
Sahi International :
Although they were, before it was sent down upon them - before that, in despair.
فَانظُرْ إِلَىٰ آثَارِ رَحْمَتِ اللَّهِ كَيْفَ يُحْيِي الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا ۚ إِنَّ ذَٰلِكَ لَمُحْيِي الْمَوْتَىٰ ۖ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
(50)
محمداکرم اعوان :
سورحمتِ الہٰی کےآثاردیکھو! اللہ زمین کواس کےمردہ ہونےکےبعد کیسےزندہ فرماتےہیں۔ بےشک وہی مُردوں کوزندہ کرنےوالےہیں اوروہ ہرچیزپرقدرت رکھنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
تو (اے دیکھنے والے) خدا کی رحمت کی نشانیوں کی طرف دیکھ کہ وہ کس طرح زمین کو اس کے مرنے کے بعد زندہ کرتا ہے۔ بیشک وہ مردوں کو زندہ کرنے والا ہے۔ اور وہ ہر چیز پر قادر ہے
Sahi International :
So observe the effects of the mercy of Allah - how He gives life to the earth after its lifelessness. Indeed, that [same one] will give life to the dead, and He is over all things competent.
وَلَئِنْ أَرْسَلْنَا رِيحًا فَرَأَوْهُ مُصْفَرًّا لَّظَلُّوا مِن بَعْدِهِ يَكْفُرُونَ
(51)
محمداکرم اعوان :
اوراگرہم ان پرہواچلائیں تویہ لوگ اس (کھیتی) کو (اس کےسبب) زردہوتاہوادیکھیں تووہ ضروراس کےبعد ناشکری کرنےلگیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر ہم ایسی ہوا بھیجیں کہ وہ (اس کے سبب) کھیتی کو دیکھیں (کہ) زرد (ہو گئی ہے) تو اس کے بعد وہ ناشکری کرنے لگ جائیں
Sahi International :
But if We should send a [bad] wind and they saw [their crops] turned yellow, they would remain thereafter disbelievers.
فَإِنَّكَ لَا تُسْمِعُ الْمَوْتَىٰ وَلَا تُسْمِعُ الصُّمَّ الدُّعَاءَ إِذَا وَلَّوْا مُدْبِرِينَ
(52)
محمداکرم اعوان :
سویقیناً آپ مُردوں کونہیں سناسکتےاورنہ بہروں کوآوازسناسکتےہیں جبکہ وہ پیٹھ پھیرکرچل دیں۔
فتح محمدجالندھری :
تو تم مردوں کی (بات) نہیں سنا سکتے اور نہ بہروں کو جب وہ پیٹھ پھیر کر پھر جائیں آواز سنا سکتے ہو
Sahi International :
So indeed, you will not make the dead hear, nor will you make the deaf hear the call when they turn their backs, retreating.
وَمَا أَنتَ بِهَادِ الْعُمْيِ عَن ضَلَالَتِهِمْ ۖ إِن تُسْمِعُ إِلَّا مَن يُؤْمِنُ بِآيَاتِنَا فَهُم مُّسْلِمُونَ
(53)
محمداکرم اعوان :
اورآپ اندھوں کوان کی گمراہی سےراہ پرنہیں لاسکتےآپ توبس اُن کوسناسکتےہیں جوہماری آیتوں پرایمان رکھتےہیں سووہی فرماں بردارہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور نہ اندھوں کو اُن کی گمراہی سے (نکال کر) راہ راست پر لاسکتے ہو۔ تم تو انہی لوگوں کو سنا سکتے ہو جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں سو وہی فرمانبردار ہیں
Sahi International :
And you cannot guide the blind away from their error. You will only make hear those who believe in Our verses so they are Muslims [in submission to Allah].
۞ اللَّهُ الَّذِي خَلَقَكُم مِّن ضَعْفٍ ثُمَّ جَعَلَ مِن بَعْدِ ضَعْفٍ قُوَّةً ثُمَّ جَعَلَ مِن بَعْدِ قُوَّةٍ ضَعْفًا وَشَيْبَةً ۚ يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ ۖ وَهُوَ الْعَلِيمُ الْقَدِيرُ
(54)
محمداکرم اعوان :
اللہ وہ ہےجس نےتم کو (ابتداً) کمزورحالت میں پیدافرمایا، پھرکمزوری کےبعد قوت عطافرمائی پھرقوت کےبعد کمزوری اوربڑھاپادیاوہ جوچاہتےہیں پیدافرماتےہیں اوروہ جاننےوالے (اور) قدرت (قوت) رکھنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
خدا ہی تو ہے جس نے تم کو (ابتدا میں) کمزور حالت میں پیدا کیا پھر کمزوری کے بعد طاقت عنایت کی پھر طاقت کے بعد کمزوری اور بڑھاپا دیا۔ وہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے اور وہ صاحب دانش اور صاحب قدرت ہے
Sahi International :
Allah is the one who created you from weakness, then made after weakness strength, then made after strength weakness and white hair. He creates what He wills, and He is the Knowing, the Competent.
وَيَوْمَ تَقُومُ السَّاعَةُ يُقْسِمُ الْمُجْرِمُونَ مَا لَبِثُوا غَيْرَ سَاعَةٍ ۚ كَذَٰلِكَ كَانُوا يُؤْفَكُونَ
(55)
محمداکرم اعوان :
اورجس روزقیامت قائم ہوگی مجرم لوگ قسمیں کھائیں گےکہ وہ (دنیااوربرزخ میں) گھڑی بھرسےزیادہ نہیں رہے۔ وہ اسی طرح الٹےچلاکرتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جس روز قیامت برپا ہوگی گنہگار قسمیں کھائیں گے کہ وہ (دنیا میں) ایک گھڑی سے زیادہ نہیں رہے تھے۔ اسی طرح وہ (رستے سے) اُلٹے جاتے تھے
Sahi International :
And the Day the Hour appears the criminals will swear they had remained but an hour. Thus they were deluded.
وَقَالَ الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ وَالْإِيمَانَ لَقَدْ لَبِثْتُمْ فِي كِتَابِ اللَّهِ إِلَىٰ يَوْمِ الْبَعْثِ ۖ فَهَٰذَا يَوْمُ الْبَعْثِ وَلَٰكِنَّكُمْ كُنتُمْ لَا تَعْلَمُونَ
(56)
محمداکرم اعوان :
اورجن لوگوں کوعلم اورایمان عطاہواہےوہ کہیں گےکہ اللہ کی کتاب کےمطابق یقیناً تم قیامت تک رہےہوپس یہ قیامت کادن ہےولیکن تم کوتو (اس کا) یقین ہی نہیں تھا۔
فتح محمدجالندھری :
اور جن لوگوں کو علم اور ایمان دیا گیا تھا وہ کہیں گے کہ خدا کی کتاب کے مطابق تم قیامت تک رہے ہو۔ اور یہ قیامت ہی کا دن ہے لیکن تم کو اس کا یقین ہی نہیں تھا
Sahi International :
But those who were given knowledge and faith will say, "You remained the extent of Allah 's decree until the Day of Resurrection, and this is the Day of Resurrection, but you did not used to know."
فَيَوْمَئِذٍ لَّا يَنفَعُ الَّذِينَ ظَلَمُوا مَعْذِرَتُهُمْ وَلَا هُمْ يُسْتَعْتَبُونَ
(57)
محمداکرم اعوان :
غرض ظالموں کواُس دن ان کاعذرنفع نہ دےگااورنہ اُن سےتوبہ قبول کی جائےگی۔
فتح محمدجالندھری :
تو اس روز ظالم لوگوں کو ان کا عذر کچھ فائدہ نہ دے گا اور نہ اُن سے توبہ قبول کی جائے گی
Sahi International :
So that Day, their excuse will not benefit those who wronged, nor will they be asked to appease [Allah].
وَلَقَدْ ضَرَبْنَا لِلنَّاسِ فِي هَٰذَا الْقُرْآنِ مِن كُلِّ مَثَلٍ ۚ وَلَئِن جِئْتَهُم بِآيَةٍ لَّيَقُولَنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا إِنْ أَنتُمْ إِلَّا مُبْطِلُونَ
(58)
محمداکرم اعوان :
اوربےشک ہم نےلوگوں (کوسمجھانے) کےلیےاس قرآن میں ہرطرح کی مثال بیان فرمادی ہےاوراگرآپ ان کےپاس کوئی نشانی (معجزہ) لےآئیں توکافرضروریہی کہیں گےکہ آپ غلط کہہ رہےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے لوگوں کے (سمجھانے کے) لئے اس قرآن میں ہر طرح کی مثال بیان کر دی ہے اور اگر تم اُن کے سامنے کوئی نشانی پیش کرو تو یہ کافر کہہ دیں گے کہ تم تو جھوٹے ہو
Sahi International :
And We have certainly presented to the people in this Qur'an from every [kind of] example. But, [O Muhammad], if you should bring them a sign, the disbelievers will surely say, "You [believers] are but falsifiers."
كَذَٰلِكَ يَطْبَعُ اللَّهُ عَلَىٰ قُلُوبِ الَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ
(59)
محمداکرم اعوان :
جولوگ یقین نہیں کرتےاللہ ان کےدلوں پریونہی مہرکردیاکرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اسی طرح خدا اُن لوگوں کے دلوں پر جو سمجھ نہیں رکھتے مہر لگا دیتا ہے
Sahi International :
Thus does Allah seal the hearts of those who do not know.
فَاصْبِرْ إِنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ ۖ وَلَا يَسْتَخِفَّنَّكَ الَّذِينَ لَا يُوقِنُونَ
(60)
محمداکرم اعوان :
پس آپ صبرکریں بےشک اللہ کاوعدہ سچاہےاوریہ لوگ جویقین نہیں لاتےآپ کوسبک (ہلکا) نہ کردیں۔
فتح محمدجالندھری :
پس تم صبر کرو بیشک خدا کا وعدہ سچا ہے اور (دیکھو) جو لوگ یقین نہیں رکھتے وہ تمہیں اوچھا نہ بنادیں
Sahi International :
So be patient. Indeed, the promise of Allah is truth. And let them not disquiet you who are not certain [in faith].